حضرت عمر بن خطابؓ

خطبات مسرور جلد 19
440
31
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 30 / جولائی 2021ء بمطابق 30 / وفا1400ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
مدائن کی فتح کی پیشگوئی:
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا تھا اور آپ کے زمانے کی جو جنگیں تھیں ان کا ذکر ہو رہا تھا۔مدائن کی فتح کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانے میں اس کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے علم سے فرمائی تھی۔اس کا ذکر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
" خندق کھودتے کھودتے ایک جگہ سے ایک پتھر نکلا جو کسی طرح ٹوٹنے میں نہ آتا تھا اور صحابہ کا یہ حال
تھا کہ وہ تین دن کے مسلسل فاقہ سے سخت نڈھال ہو رہے تھے۔آخر تنگ آکر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
،
خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ایک پتھر ہے جو ٹوٹنے میں نہیں آتا۔اس وقت آپ کا بھی یہ حال تھا کہ
بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھ رکھا تھا مگر آپ فوراً وہاں تشریف لے گئے اور ایک کدال لے کر اللہ کا نام لیتے
ہوئے اس پتھر پر ماری۔لوہے کے لگنے سے پتھر میں سے ایک شعلہ نکلا جس پر آپ نے زور کے ساتھ اللہ اکبر کہا
اور فرمایا کہ مجھے مملکت شام کی کنجیاں دی گئی ہیں اور خدا کی قسم ! اس وقت شام کے سرخ محلات میری آنکھوں کے
سامنے ہیں۔اس ضرب سے وہ پتھر کسی قدر شکستہ ہو گیا۔دوسری دفعہ آپ نے پھر اللہ کا نام لے کر کدال چلائی
اور پھر ایک شعلہ نکلا جس پر آپ نے پھر اللہ اکبر کہا اور فرمایا اس دفعہ مجھے فارس کی کنجیاں دی گئی ہیں اور مدائن
کے سفید محلات مجھے نظر آرہے ہیں۔اس دفعہ پتھر کسی قدر زیادہ شکستہ ہو گیا۔تیسری دفعہ آپ نے پھر کدال ماری جس کے نتیجہ میں پھر ایک
شعلہ نکلا اور آپ نے پھر اللہ اکبر کہا اور فرمایا اب مجھے یمن کی کنجیاں دی گئی ہیں اور خدا کی قسم ! صنعاء کے دروازے
مجھے اس وقت دکھائے جارہے ہیں۔اس دفعہ وہ پتھر بالکل شکستہ ہو کر اپنی جگہ سے گر گیا اور ایک روایت میں یوں
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر موقعہ پر بلند آواز سے تکبیر کہی اور پھر بعد میں صحابہ کے دریافت کرنے پر
آپ نے یہ کشوف بیان فرمائے اور مسلمان اس عارضی روک کو دور کر کے پھر اپنے کام میں مصروف ہو گئے۔" یعنی

خطبات مسرور جلد 19
441
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
پتھر توڑنے کا جو کام تھا ( اسے کر کے) پھر کام میں مصروف ہو گئے ، پھر خندق کی کھدائی شروع ہو گئی۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ نظارے عالم کشف سے تعلق رکھتے تھے۔گویا اس سنگی کے وقت میں
اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسلمانوں کی آئندہ فتوحات اور فراخیوں کے مناظر دکھا کر صحابہ میں امید و شگفتگی کی روح پیدا
فرمائی مگر بظاہر حالات یہ وقت ایسا تنگی اور تکلیف کا وقت تھا کہ منافقین مدینہ نے ان وعدوں کو سن کر مسلمانوں پر
پھبتیاں اڑائیں کہ گھر سے باہر قدم رکھنے کی طاقت نہیں اور قیصر و کسری کی مملکتوں کے خواب دیکھے جارہے ہیں مگر
خدا کے علم میں یہ ساری نعمتیں مسلمانوں کے لئے مقدر ہو چکی تھیں۔چنانچہ یہ وعدے اپنے اپنے وقت پر یعنی کچھ تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری ایام میں اور زیادہ تر آپ کے خلفاء کے زمانہ میں پورے ہو کر مسلمانوں کے
از دیاد ایمان و امتنان کا باعث ہوئے۔" (سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 577-578)
مدائن کی فتح کا جو وعدہ ہے یہ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں حضرت سعد کے ہاتھوں پورا ہوا جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا گیا تھا کہ مدائن فتح ہو گا۔یہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں پورا ہوا۔قادسیہ کو فتح
کرنے کے بعد اسلامی لشکر نے بابل کو فتح کیا۔بابل موجودہ عراق کا قدیم شہر تھا۔بابل کو فتح کرنے کے بعد گوٹی نام
کے ایک تاریخی شہر کے مقام پر پہنچے۔گوٹی بابل کا نواحی علاقہ ہے۔یہ وہ جگہ تھی جہاں حضرت ابراہیم کو نمرود نے
قید کیا تھا اور قید خانے کی جگہ اُس وقت تک محفوظ تھی۔حضرت سعد جب وہاں پہنچے اور قید خانے کو دیکھا تو قرآن
کریم کی آیت پڑھی۔تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ (آل عمران:141)
یعنی یہ دن ایسے ہیں کہ ہم انہیں لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔گوٹی
سے آگے بڑھے تو بھر سید نامی ایک جگہ پر پہنچے۔یہ عراق کے شہر مدائن کے اس حصہ کا نام ہے جو دریائے دجلہ کے
مغربی کنارے پر واقع ہے۔یہاں کسری کا شکاری شیر رہتا تھا۔حضرت سعد" کا لشکر قریب پہنچا تو انہوں نے اس
درندے کو لشکر پر چھوڑ دیا۔شیر گرج کر لشکر پر حملہ آور ہوا۔حضرت سعد کے بھائی ہاشم بن ابی وقاص لشکر کے
ہر اول دستے کے افسر تھے۔انہوں نے شیر پر تلوار سے ایساوار کیا کہ شیر وہیں ڈھیر ہو گیا۔پھر اس کے بعد مدائن کا
معرکہ بھی ہوا۔مدائن بھی عراق میں ہے اس کی location یہ ہے کہ بغداد سے کچھ فاصلے پر جنوب کی طرف
دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔اس کا نام مدائن رکھنے کی وجہ کیا ہے ؟ کیونکہ یہاں یکے بعد دیگرے کئی شہر آباد
ہوئے تھے اس لیے عربوں نے اسے مدائن یعنی کئی شہروں کا مجموعہ کہنا شروع کر دیا۔مدائن کسری کا پایہ تخت تھا۔یہاں پر اس کے سفید محلات تھے۔مسلمانوں اور مدائن کے درمیان دریائے دجلہ حائل تھا۔ایرانیوں نے دریا کے
تمام پل توڑ دیے۔تاریخ طبری میں ہے کہ حضرت سعد نے کشتیاں تلاش کیں کہ وہ دریا کو عبور کر سکیں لیکن معلوم
ہوا کہ وہ لوگ کشتیوں پر قابض ہو چکے ہیں۔حضرت سعد چاہتے تھے کہ مسلمان دریا عبور کریں لیکن وہ مسلمانوں کی
ہدری میں ایسا نہیں کرتے تھے۔چنانچہ چند دیہاتی لوگوں نے بھی دریا عبور کرنے کا راستہ بتایا کہ اس جگہ سے چلے
جائیں تو آسانی سے کر سکتے ہیں تاہم حضرت سعد نے اس پر بھی عمل نہیں کیا۔اسی دوران دریا میں طغیانی بھی آگئی۔ایک رات آپ کو خواب دکھایا گیا کہ مسلمانوں کے گھوڑے پانی میں داخل ہوئے ہیں اور دریا کو پار کر لیا ہے حالانکہ

خطبات مسرور جلد 19
442
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
وہاں طغیانی بھی ہے۔اس خواب کی تکمیل میں حضرت سعد نے دریا کو عبور کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔حضرت سعد نے
فوج سے کہا کہ مسلمانو! دشمن نے دریا کی پناہ لے لی ہے۔آؤ اس کو تیر کر پار کریں اور یہ کہہ کر انہوں نے اپنا گھوڑا
دریا میں ڈال دیا۔حضرت سعد کے سپاہیوں نے اپنے قائد کی پیروی کرتے ہوئے گھوڑے دریا میں ڈال دیے اور
اسلامی فوجیں دریا کے پار اتر گئیں۔مقابل فوج نے یہ حیران کن منظر دیکھا تو خوف سے چیخنے لگے اور بھاگ کھڑے
ہوئے کہ ”دیوان آمدند ! دیوان آمدند ! یعنی دیو آگئے۔دیو آگئے۔مسلمانوں نے آگے بڑھ کر شہر اور کسری کے
محلات پر قبضہ کر لیا۔پیشگوئی پوری ہوئی:
مسلمانوں کی آمد سے قبل ہی کسی نے اپنے خاندان کے لوگوں کو وہاں سے منتقل کر دیا تھا چنانچہ
مسلمانوں نے آسانی کے ساتھ شہر پر قبضہ کر لیا۔اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہو گئی جو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے موقع پر خندق کھودتے ہوئے پتھر پر کدال مارتے ہوئے فرمائی تھی کہ
مجھے مدائن کے سفید محلات گرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ان محلات کو سنسان حالات میں دیکھ کر حضرت سعد
نے سورہ دخان کی یہ آیات پڑھیں کہ :
كُمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّتٍ وَعُيُونٍ وَزُرُوعٍ وَ مَقَامٍ كَرِيمٍ وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَكِهِيْنَ كَذَلِكَ وَ
أَوْرَثْلَهَا قَوْمًا أَخَرِيْنَ (الدخان: 26-29)
کتنے ہی باغات اور چشمے ہیں جو انہوں نے پیچھے چھوڑے اور کھیتیاں اور عزت و احترام کے مقام بھی اور
ناز و نعمت جس میں وہ مزے اڑایا کرتے تھے۔اسی طرح ہوا اور ہم نے ایک دوسری قوم کو اس نعمت کا وارث بنادیا۔حضرت سعد نے حکم دیا کہ شاہی خزانہ اور نوادرات کو ایک جگہ پر جمع کیا جائے۔اس خزانے میں
بادشاہوں کی یاد گاریں جو کہ ہزاروں کی تعداد میں تھیں جن میں زر ہیں، تلواریں، خنجر ، تاج اور شاہی ملبوسات
شامل تھے۔سونے کا ایک گھوڑا تھا جس پر چاندی کا زین تھا اور سینے پر یا قوت اور زمر د جڑے ہوئے تھے۔اسی طرح
چاندی کی ایک اونٹنی تھی جس پر سونے کی پالان تھی اور مہار میں بیش قیمت یا قوت پر وئے ہوئے تھے۔مال غنیمت
میں ایک فرش بھی تھا جس کو ایرانی ”بہار “
کہتے تھے۔اس کی زمین سونے کی اور درخت چاندی کے اور پھل
جواہرات کے تھے۔یہ تمام سامان فوج نے اکٹھا کیا لیکن مسلمان سپاہی ایسے راست باز اور دیانت دار تھے ، یہاں
مسلمان سپاہیوں کی دیانتداری کا پتہ لگتا ہے کہ جس نے جو چیز پائی اسی طرح لا کر افسر کے پاس حاضر کر دی۔چنانچہ
جب سامان لا کر سجایا گیا اور دور دور تک میدان جگمگا اٹھا تو حضرت سعد کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی اور کہا کہ جن لوگوں
نے ان نوادرات میں سے کچھ لیا نہیں بلا شبہ انتہا کے دیانت دار ہیں۔مالِ غنیمت حسب قاعدہ تقسیم ہو کر پانچواں
حصہ دربارِ خلافت میں بھیجا گیا۔فرش اور قدیم یاد گار میں اس حالت میں بھیجی گئیں کہ اہل عرب ایرانیوں کے جاہ و جلال
اور اسلام کی فتح و اقبال کا تماشاد دیکھیں۔حضرت عمرؓ کے سامنے جب یہ سامان چنے گئے تو ان کو بھی فوج کی دیانت اور
استغنا پر حیرت ہوئی۔حضرت عمر نے بھی بڑی حیرت کا اظہار کیا کہ کتنے ایمان دار سپاہی ہیں۔مُعَلِّمُ نام ایک شخص

خطبات مسرور جلد 19
443
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021 ء
مدینہ میں تھا جو دراز قد اور خوبصورت تھا۔حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ نوشیرواں کے ملبوسات اس کو لا کر پہنائے
جائیں۔یہ ملبوسات مختلف حالتوں کے تھے۔چنانچہ تمام ملبوسات اسے باری باری پہنائے گئے۔ان ملبوسات کی
خوبصورتی کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔اس طرح وہ فرش جس کا نام "بہار " تھا اس کو بھی تقسیم کروادیا گیا۔(ماخوذ از سیرت امير المومنين عمر بن خطاب از الصلابی صفحه 413 تا 417 دارالمعرفه بيروت
2007ء) (ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 100 تا 103 ادارہ اسلامیات 2004ء) (ماخوذ از تاریخ طبری متر جم جلد دوم حصہ دوم
صفحہ 388 نفیس اکیڈیمی کراچی 2004ء) (معجم البلدان جلد4 صفحه 553، جلد5 صفحه 88، 89)
جنگ جلولاء:
پھر جنگ جلولاء ہے جو 16 ہجری میں لڑی گئی۔مدائن کی فتح کے بعد ایرانیوں نے جلولاء میں جمع ہو کر
مقابلہ کی تیاریاں شروع کر دیں۔حضرت سعد نے ہاشم بن عتبہ کو بارہ ہزار کے لشکر کے ساتھ حضرت عمرؓ کے حکم پر
ایرانی لشکر سے مقابلے کے لیے بھیجا۔جلولاء عراق کا شہر ہے جو بغداد سے خراسان جاتے ہوئے راہ پر پڑتا ہے۔یہاں مسلمانوں اور فارسیوں کے درمیان جنگ ہوئی۔مسلمان جب یہاں پہنچے تو انہوں نے شہر کا محاصرہ کر لیا۔مہینوں محاصرہ رہا۔ایرانی و قتافوقتا قلعہ سے باہر نکل کر حملہ آور ہوتے رہے۔اس طرح اتنی (80) معرکے ہوئے۔کے
مسلمانوں نے جلولاء کی فتوح کا حال حضرت عمر کو لکھا اور یہ بھی لکھا کہ حضرت قَعْقَاعٌ حُلْوَان میں خیمہ زن ہیں۔نیز خط میں حضرت عمرؓ سے اہل عجم کا تعاقب کرنے کی اجازت مانگی گئی مگر آپ نے یہ بات منظور نہیں کی کہ تعاقب
نہیں کرنا۔پیچھے نہیں جانا بلکہ فرمایا میں چاہتا ہوں کہ سوادِ عراق اور ایران کے پہاڑ کے درمیان دیوار حائل ہوتی تا
کہ نہ ایرانی ہماری طرف آتے اور نہ ہم ان کے علاقوں میں جاتے۔ہمارے لیے سواد عراق کا دیہاتی علاقہ کافی ہے۔میں مال غنیمت حاصل کرنے پر مسلمانوں کی سلامتی کو ترجیح دیتا ہوں۔اس بات کا مجھے کوئی شوق نہیں کہ مالِ غنیمت
اکٹھا کروں۔مسلمانوں کی حفاظت، ان کی جان کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ایک روایت کے مطابق حضرت سعد نے قضاعی بن عمر و ڈولی کے ہاتھ خمس میں سے سونے چاندی کے
بر تن اور کپڑے اور ابو مفید آسود کے ہاتھ قیدی بھجوائے۔دوسری روایت کے مطابق خمس قُضَاعِی اور ابو مُغَيَّر
کے ہاتھوں بھیجا گیا تھا اور اس کا حساب زیاد بن ابو سفیان کے ذریعہ بھیجا گیا کیونکہ وہ حساب کتاب کے منشی تھے اور
اسے رجسٹروں میں محفوظ رکھتے تھے۔جب یہ سارا کچھ حضرت عمرؓ کے پاس پہنچا تو زیاد نے مالِ غنیمت کے بارے میں
حضرت عمرؓ سے گفتگو کی اور اس کی تمام تفصیلات کہہ سنائیں۔حضرت عمرؓ نے فرمایا: کیا تم مسلمانوں کے سامنے
کھڑے ہو کر اس کو بیان کر سکتے ہو۔یہ تفصیلات جو مجھے بتارہے ہو۔زیاد نے جواب دیا خدا کی قسم !روئے زمین پر
آپ سے زیادہ میرے دل میں کسی کا ڈر نہیں اور جب آپ کے سامنے میں نے بیان کر دیا تو اوروں کے سامنے کیوں
نہیں بیان کر سکوں گا۔چنانچہ حضرت زیاد نے لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر تمام حالات بیان کیسے اور مسلمانوں
نے جو کارنامے سر انجام دیے تھے ان کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح جنگ ہوئی، کس طرح مال غنیمت ہاتھ آیا، نیز کہا
مسلمان اس بات کی اجازت چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے ملک میں آگے تک دشمنوں کا تعاقب کریں۔حضرت عمرؓ نے
ان کی تقریر سن کر فرمایا: یہ بہت بڑا صاحب لسان خطیب ہے۔زیاد نے کہا: ہماری فوج نے اپنے کارناموں کے ذریعہ

خطبات مسرور جلد 19
444
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021 ء
ہماری زبان کھول دی ہے۔ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت عمر کے پاس ٹمس پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ اس قدر کثیر مال غنیمت
ہے کہ کسی چھت تلے نہ سما سکے گا۔لہذا میں بہت جلد اس کو تقسیم کر دوں گا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف اور
عبد اللہ بن ارقم مسجد کے صحن میں اس مال کی رات بھر چوکیداری کرتے رہے۔مال آیا مسجد کے صحن میں رکھا گیا تو
یہ دو صحابہ اس کی حفاظت کرتے رہے۔جب صبح ہوئی تو حضرت عمر لوگوں کے ساتھ مسجد میں آئے اور مال غنیمت
سے کپڑا اٹھایا گیا تو آپ نے یا قوت، زبرجد اور بیش قیمت جو اہرات دیکھے اور رو پڑے۔حضرت عبد الرحمن نے
حضرت عمر سے عرض کیا: اے امیر المومنین! آپ کیوں رو رہے ہیں۔اللہ کی قسم ! یہ تو شکر کا مقام ہے۔اس پر
حضرت عمرؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم مجھے اس چیز نے نہیں رلایا۔اللہ کی قسم ! اللہ جس قوم کو یہ عطا فرماتا ہے تو ان میں
آپس میں حسد اور بغض بڑھ جاتا ہے۔اس خیال نے مجھے رلایا ہے کہ یہ دولت جو تمہارے پاس آرہی ہے اس سے
کہیں تم لوگوں کے درمیان بھائی چارے کی بجائے حسد اور بغض نہ بڑھ جائے اور جس قوم میں آپس میں حسد بڑھ
جائے تو ان میں پھر خانہ جنگی شروع ہو جاتی ہے۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 2 صفحه 468 تا 471 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
(ماخوذ از سیرت امیر المومنین عمر بن خطاب از الصلابی صفحه 420 421 دارالمعرفه بيروت 2007ء)
(ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 104 ادارہ اسلامیات 2004ء)
یہ بڑے غور اور فکر والی بات ہے اور یہ استغفار کرنے والی بات بھی ہے یہ جو آپ نے بیان فرمائی ہے اور
یہی ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلمانوں میں حسد اور بغض دولت کے آنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہی چلا گیا۔جن کے پاس
تیل کی دولت ہے ان میں بھی ہے یا انفرادی طور پر دیکھیں تو جس کے پاس کچھ اور دولت آئی ہے تب بھی یہی حال
ہے۔تقوی میں کمی ہے۔مدائن کی جنگ کے دوران شاہ ایران يَزْدَ جَرْد اپنا پایہ تخت مدائن چھوڑ کر اپنے خاندان اور ملازمین کے
ہمراہ حُلْوَان کو روانہ ہو گیا تھا۔يَزْدَ جَرْد کو جلولاء کی شکست کی خبر پہنچی تو وہ حُلوان چھوڑ کر رے کو روانہ ہوا اور
خُسُه وشَنوم کو جو ایک معزز افسر تھا چند ر سالوں کے ساتھ خلو ان کی حفاظت کے لیے چھوڑ دیا، کچھ فوجی دستوں کے
ساتھ وہاں چھوڑ دیا۔حضرت سعد خود جلولاء میں ٹھہرے اور قعقاع کو حُلُوان کی طرف روانہ کیا۔قعقاع قصر شیریں
کے قریب پہنچے جو خلو ان سے تین میل کے فاصلہ پر ہے کہ خُسر و شتوم خود آگے بڑھ کر مقابل ہو الیکن شکست کھا
کر بھاگ نکلا۔قعقاع نے حلوان پہنچ کر قیام کیا اور ہر طرف امن کی منادی کرا دی۔اطراف کے رئیس آآکر جزیہ
قبول کرتے جاتے تھے اور اسلام کی حمایت میں آتے جاتے تھے۔الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 106 مكتبة الحرمین اردو بازار لاہور 1437ھ)
الأخبار الطوال، وقعة القادسيه، صفحه 183 دارالکتب العلميه بيروت 2001ء)
ماسبذان کی فتح کس طرح ہوئی۔اس بارے میں آتا ہے کہ حضرت ہاشم بن عتبہ جو جلولاء کے معرکے
میں امیر لشکر تھے واپس مدائن آچکے تھے اور حضرت سعداً بھی مدائن میں ہی مقیم تھے کہ اطلاع ملی کہ ایک ایرانی لشکر

خطبات مسرور جلد 19
445
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
آذین بن هرمزان کی سرکردگی میں مسلمانوں سے ٹکر لینے کے لیے میدانی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔حضرت سعد
نے یہ رپورٹ حضرت عمرؓ کی خدمت میں بھجوا دی۔حضرت عمرؓ نے یہ ہدایت کی کہ ضرار بن خطاب کی سر کردگی
میں ایک لشکر مقابلہ کے لیے بھیجا جائے جس کے ہر اول دستوں کی قیادت ابن هذَیل کے ہاتھ میں ہو او عبد اللہ بن وھب
راشی اور مُضَارِب بن فُلانَ عِجاح بازوؤں کے کمانڈر ہوں۔اسلامی لشکر ایرانی لشکر کے مقابلے کے لیے روانہ
ہوا اور مَا سَبَذَانُ کے میدانی علاقے کے قریب دشمن سے جاملا اور هَنْدَفُ مقام پر لڑائی ہوئی جس میں
ایرانیوں کو شکست ہوئی اور مسلمانوں نے آگے بڑھ کر شہر مَا سَبَذَانُ پر قبضہ کر لیا۔باشندے شہر چھوڑ کر بھاگ
گئے مگر ضرار بن خطاب نے انہیں دعوت دی کہ آکر امن سے اپنے شہر میں آباد ہو جائیں۔انہوں نے دعوت
قبول کر لی اور اپنے گھروں میں آباد ہو گئے۔(طبری جلد 2 صفحه 475 دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
بلاذری نے مَا سَبَذَان کی فتح کے بارے میں مختلف روایات لی ہیں۔ایک روایت یہ ہے کہ ابو موسیٰ
اشعری نے نہاوند کے معرکے سے واپسی پر اس شہر کو بغیر لڑائی کے فتح کیا تھا۔مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب صفحہ 120)
(فتوح البلدان علامه بلاذرى صفحه 185 دار الكتب العلمية بيروت 2000ء)
خُوزستان کی فتوحات کا حال یوں بیان ہوا ہے۔خُوزستان ایران کا ایک صوبہ ہے۔ھرمزان اسلام قبول
کرنے سے پہلے اسی صوبہ کا گورنر تھا۔اس علاقے اور اس علاقے کے مکینوں کو خُوذ کہا جاتا تھا۔اس سے مراد خُوزستان
کے رہنے والے اہو اذ کے نواح میں فارس اور بصری اور واسط اور اصفہان کے پہاڑوں کے در میان کا علاقہ ہے۔14 ہجری میں حضرت عمرؓ نے فوجی نقطہ نظر سے بعض فوائد دیکھ کر عراق میں چھوٹے پیمانے پر ایک
دوسر ا فرنٹ کھول دیا اور عتبہ بن غزوان کی سرکردگی میں ایک چھوٹا سا لشکر اس مقام کی طرف روانہ فرمایا جہاں
ابتد اؤ اس لشکر کے لیے بطور چھاؤنی شہر بصرہ کی داغ بیل ڈالی۔یہ لشکر نہ صرف ارد گرد کے دشمن کے علاقوں پر فتح
حاصل کر رہا تھا بلکہ عراقی جنگی مہم میں اس رنگ میں مفید ہو رہا تھا کہ نواح کی ایرانی افواج اعلیٰ اور بڑے محاذ پر اپنے
ساتھیوں کی مسلسل شکستوں کی خبریں سن کر بھی ان کی امداد کے لیے نہ جاسکتی تھیں۔زیادہ مقصد یہی لگتا ہے فوج یہاں بٹھانے کا، اس رستہ پہ قبضہ کرنے کا، کہ ایرانی افواج کی کمک اور مدد
وہاں نہ جائے اور وہ مسلمانوں پر حملے نہ کرتے رہیں۔اس لشکر کے امیر حج کرنے اور حضرت عمرؓ سے ملاقات کی غرض
سے واپس حجاز گئے تھے اور حضرت عمرؓ نے آپ کی غیر حاضری میں اس لشکر کی قیادت حضرت مغیرہ بن شعبہ کو دی
تھی۔حضرت مغیرہ بن شعبہ پر جب ایک اخلاقی جرم کا الزام لگایا اور اس کی تحقیقات کے سلسلہ میں حضرت عمرؓ نے
انہیں معزول کر کے مدینہ بلایا ہوا تھا تو ان کی جگہ حضرت ابو موسیٰ اشعری کو کمانڈر مقرر کیا تھا۔بہر حال تحقیقات پر
حضرت مغیرہ پر جو الزام لگا تھا وہ غلط ثابت ہو ا تھا۔(ماخوذ از تاریخ طبری جلد دوم صفحه 8 43 تا 442 دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
(فرہنگ سیرت صفحہ 116 زوار اکیڈیمی کراچی 2003ء ) ( معجم البلد ان جلد 2 صفحہ 259-260)
روایات میں اختلاف ہے کہ سولہ ہجری یاسترہ ہجری میں اسلامی لشکر کی مصروفیات بھی کافی رہیں اور اس
رض

خطبات مسرور جلد 19
446
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
میدان کی جنگی سر گرمیاں بھی وسعت پکڑ گئیں اور مسلمانوں نے خُوزستان کے معروف شہر اهواز پر قبضہ کر لیا۔مؤرخ طبری نے سترہ ہجری کے واقعات میں بیان کیا ہے مگر ساتھ ہی لکھا ہے کہ بعض روایات سے اس فتح کا سنہ
سولہ ہجری معلوم ہوتا ہے۔اس فتح کے ذکر میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس وقت امیر لشکر عُتبہ بن غزوان ہی
تھے۔لیکن بلاذری نے جو اس کی وضاحت کی ہے لکھا ہے کہ انہو از اور اس کے بعد کی فتوحات حضرت عتبہ بن غزوان
کے واپس تشریف لے جانے کے بعد حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کی سر کردگی میں ہوئیں
اور لکھا ہے کہ حضرت مغیرہ نے انہو از کو فتح کیا۔ا ھواز کے رئیس بیروز نامی نے پہلے تو مقابلہ کیا مگر پھر مصالحت کر
لی۔کچھ عرصہ بعد جب حضرت مغیرہ کی جگہ ابو موسیٰ اشعری بصرہ کے علاقے کے اسلامی لشکر کے امیر مقرر ہوئے
توبیروز رئیس نے عہد شکنی کر کے بغاوت کر دی۔اس پر حضرت ابو موسیٰ اشعری مقابلے کے لیے نکلے اور لڑائی کے
بعد شہر پر قبضہ کر لیا۔یہ واقعہ سترہ ہجری میں پیش آیا۔سب غلاموں کو آزاد کر دیا گیا:
انہواز کے معرکے میں اسلامی فوج نے بہت سے لوگوں کو گر فتار کر کے غلام بنالیا مگر حضرت عمرؓ کے حکم
سے سب کو رہا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کوئی غلامی نہیں۔سب جو قیدی تھے سب کو رہا کر دیا۔آزادی دے دی۔طبری نے لکھا ہے کہ اس علاقے میں ایرانی دور استوں سے مسلمان لشکر پر بار بار حملہ آور ہوتے تھے۔ان دونوں
راستوں پر دو مقام نهر تیری اور مناذر چھاپہ مار ایرانیوں کے مرکز تھے۔ان دونوں مقامات پر مسلمانوں نے قبضہ کر
لیا۔اکثر جگہ ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ جہاں مسلمانوں کو تنگ کیا جاتا تھا، بار بار حملے کیے جاتے تھے وہیں پھر مسلمانوں
نے حملے کیے اور ان جگہوں پر قبضہ کیا۔چنانچہ بلاذری نے لکھا ہے کہ ابو موسیٰ اشعری نے نہر تیری کو انہواز کے
ساتھ فتح کر لیا اور انہو از کی فتح کے بعد آپ دوسرے مقام یعنی مناذر کی طرف بڑھے اور شہر کا محاصرہ کر لیا اور لڑائی
شدت پکڑ گئی۔اس محاصرے کے دوران میں ایک روز ایک مسلمان بہادر مہاجر بن زیاد روزہ رکھے ہوئے اپنی جان
خدا تعالیٰ کے حضور میں قربان کرنے کے ارادے سے دشمن کے مقابلے کے لیے نکلے۔مہاجر کے بھائی ربیع نے امیر
لشکر ابوموسیٰ کو اطلاع کر دی کہ مہاجر روزہ رکھ کر میدان میں جارہے ہیں۔ابو موسیٰ نے اعلان کروا دیا کہ جس نے
روزہ رکھا ہے وہ یا تو روزہ کھول دے یا میدان جنگ میں نہ جائے۔مہاجر نے یہ اعلان سن کر پانی کے ایک گھونٹ سے
روزہ افطار کیا اور بولے امیر کے حکم کی خاطر ایسا کرتا ہوں ورنہ مجھے پیاس بالکل نہیں ہے۔یہ کہہ کر ہتھیار اٹھائے
ور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔شہر والوں نے آپ کا سر کاٹ کر محل کے بلند کنگروں پر لٹکا دیا۔محاصرہ
طول پکڑ رہا تھا۔ابو موسیٰ اشعری نے غالباً حضرت عمرؓ کے حکم سے لشکر کا ایک حصہ مہاجر کے بھائی ربیع کی کمان میں
مناذر کے محاصرے کے لیے چھوڑا اور خود شہر سُوس کی طرف روانہ ہوئے۔ادھر ربیع نے لڑتے بھڑتے شہر پر قبضہ
کر لیا اور بہت سے لوگ قیدی بنالیے مگر حضرت عمرؓ کے احکامات کے نتیجہ میں یہاں بھی سب قیدی رہا کر دیے گئے۔حضرت ابو موسیٰ سُوس کی طرف بڑھے۔شہر والوں نے پہلے مقابلہ کیا اور لڑائی کے بعد شہر میں محصور ہو کر بیٹھ
گئے۔بالآخر جب غذا کی تنگی ہوئی تو ہتھیار ڈال دیے۔

خطبات مسرور جلد 19
447
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021 ء
ان واقعات کی فتوحات کی تفصیل میں میر محمود احمد صاحب نے مقالے میں جو تحقیق اور اپنا تجزیہ کیا ہے تو
وہ کہتے ہیں کہ طبری اور بلاذری میں متعدد اختلافات ہیں جن کی وجہ غالباً یہ معلوم ہوتی ہے کہ اس علاقے میں ایرانی
سرداروں کی عہد شکنی کر کے بغاوت کے نتیجہ میں اسلامی لشکر کی دوبارہ جنگی نقل و حرکت کے واقعات روایات میں
پہلی مرتبہ کی فتوحات کے واقعات سے مل کر مشتبہ ہو گئے ہیں۔( مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب صفحہ 124 تا 127)
(طبری جلد 2صفحه 494 دار الكتب العلمية بيروت 1987ء) (فتوح البلدان صفحه 225-226)
فتوحات جو تھیں وہ ، اور پھر دوبارہ جو امن قائم کرنے کے لیے ہوا، وہ مشتبہ ہو گیا ہے لیکن بہر حال یہ ان
کا ایک نقطہ نظر ہے۔جنگ رَا مَهُرْمُزُ اور تُسْتُر - يَزْدَجَرد شاہ ایران جو جلولاء کے معرکے کے بعد رے سے ہوتا ہو ا اضطَخَرُ
چلا گیا تھا۔یہ اضطَخَرُ بھی ایک جگہ کا نام ہے۔ابھی اس نے شکست نہیں مانی تھی اور مسلمانوں کے مقابلے کے لیے
لوگوں کو غیرت دلا رہا تھا اور پوری کوشش میں تھا کہ اس علاقے خُوزستان میں، جہاں کی فتوحات کا ہم ذکر کر رہے
ہیں، مسلمانوں کے مقابلے کے لیے امدادی فوج بھجوائی جائے۔دوسری وجہ جو اس علاقے میں جنگ کی آگ تیز
کرنے کا موجب بنی ہوئی تھی وہ یہاں کے ایک نامی رئیس هُرمزان کی مسلمانوں کے خلاف جنگی کارروائی تھی۔هُرُ مُزَان قادسیہ کے معرکہ میں شریک ہو چکا تھا اور وہاں سے شکست کھا کر اپنے وطن میں آگیا تھا اور یہاں مسلمانوں
مسلسل چھاپے مار رہا تھا۔( مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد صاحب ناصر ، صفحہ 127-128)
(تاریخ الطبری جلد 2 ، صفحه 473 و 494 ، دار الكتب العلميه بيروت 2012ء)
جلولاء میں مسلمانوں کی فتح کے بعد ایرانی هرمزان کی قیادت میں دَامَهُرْ مُز میں جمع ہوئے۔رَا مَهُرْمُزُ جو
ہے یہ بھی خُوزستان کے نواح میں ایک مشہور شہر تھا۔حضرت سعد بن ابی وقاص نے حضرت عمر کی ہدایت پر
نعمان بن مقرن کو لشکر کا سر دار بنا کر کوفہ سے روانہ کیا اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کو بصرہ سے روانہ کیا اور فرمایا کہ
جب دونوں لشکر اکٹھے ہو جائیں تو ابو سبرہ بن رھم ان کے کمانڈر ہوں گے۔نعمان بن مقرن کی فوج کے بارے میں
جب هرمزان کو علم ہوا تو اس نے مقابلہ کیا اور شدید جنگ کے بعد هُرْمُزَان شکست کھا کر تستر کی طرف بھاگ گیا۔تستر بھی خُوزستان سے ایک دن کے فاصلے پر ایک بڑا شہر ہے اور شہر میں محصور ہو گیا۔حضرت ابو سبرہ کی
قیادت میں اسلامی لشکر نے شہر کا محاصرہ کر لیا جو کئی ماہ تک جاری رہا۔ایرانی فوج بار بار باہر نکل کر حملہ آور ہوتی اور
واپس آکر دروازے بند کر لیتی۔اس طرح اس جنگ میں اتنی معر کے ہوئے۔آخری معرکہ میں مسلمانوں نے
بھر پور شدت سے حملہ کیا۔جب مسلمانوں کی طرف سے حصار سخت ہو گیا تو دو فارسیوں نے مسلمانوں کو بتایا کہ شہر
سے پانی نکلنے والے راستے سے اندر جاکر شہر کو فتح کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ مسلمان شہر میں داخل ہو گئے۔اس بارے میں اخبار الطوال کے مصنف ابو حنیفہ دینوری نے لکھا ہے کہ مسلمانوں کا محاصرہ طویل ہو
گیا۔ایک رات شہر کا ایک معزز شخص حضرت ابو موسیٰ اشعری کے پاس آیا اور اپنے اہل و عیال اور اپنے مال کو امان

خطبات مسرور جلد 19
448
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
ملنے کے عوض شہر میں قبضہ کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔حضرت ابو موسیٰ اشعری نے اسے امان دی۔فتوح البلدان
میں لکھا ہے کہ وہ شخص مسلمان بھی ہو گیا تھا۔اس شخص نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہا کہ میرے ساتھ کوئی
شخص بھیج دیں تاکہ میں اسے آگاہ کر دوں۔یعنی رستہ بتاؤں کہ کس طرح مسلمان قلعہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔حضرت ابو موسیٰ اشعری نے قبیلہ بنو شیبان میں سے ایک شخص آرش بن عوف کو اس کے ساتھ بھیجا۔وہ دونوں
ایک چھوٹی سی نہر میں سے ہوتے ہوئے ایک سرنگ کے راستے سے شہر میں داخل ہوئے۔اس نے آشتر سن بن عوف
پر ایک چادر اوڑھا دی اور اسے کہا کہ تم میرے پیچھے پیچھے میرے خادموں کی طرح آؤ۔وہ اسے لے کر شہر کے
طول و عرض میں پھر ا۔پھر وہ شہر کے دروازے پر گیا جہاں پہرے دار موجود تھے پھر وہ ھرمزان کے پاس پہنچا جو کہ
اپنے محل کے دروازے پر مجلس لگائے بیٹھا تھا۔یہ سب دکھانے کے بعد وہ اس کو اسی راستہ سے واپس لے آیا۔اشرس بن عوف نے واپس پہنچ کر حضرت ابو موسیٰ اشعری کو سب کچھ بتایا۔اشر سن بن عوف نے کہا کہ آپ میرے
ساتھ دو سو بہادر بھیج دیں میں پہرے داروں کو قتل کر کے دروازہ کھلوا دوں گا اور آپ باہر سے دروازے سے
ہمارے ساتھ مل جائیں۔اس طرح آشرسُ بن عوف اپنے ساتھیوں سمیت اس خفیہ رستے سے شہر میں داخل ہوئے
اور پہرے داروں کو قتل کر کے شہر کے دروازے کھول دیے۔اسلامی لشکر اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتا ہوا شہر
میں داخل ہوا۔ھرمزان نعروں کی آواز سن کر اپنے قلعہ کی طرف بھاگا جو کہ اس شہر کے اندر ہی موجود تھا۔مسلمانوں نے قلعہ کو گھیر لیا۔ہر مزان کی گرفتاری اور حضرت عمر کی خدمت میں :
هرمزان اوپر سے دیکھ کر بولا کہ میرے ترکش میں سو تیر ہیں۔جب تک ان میں سے ایک تیر بھی باقی
ہے مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔اس کے بعد اگر میں گرفتار ہوا تو میری گرفتاری کے کیا کہنے۔مسلمانوں نے کہا کہ
پھر تم کیا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں اس شرط پر ہتھیار ڈالتا ہوں کہ میرا فیصلہ حضرت عمر پر چھوڑ دیا جائے۔ہر عمران نے ہتھیار پھینک دیے اور خود کو مسلمانوں کے حوالے کر دیا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہر مران کو
حضرت انس بن مالک اور احنف بن قیس کی نگرانی میں حضرت عمر کی خدمت میں مدینہ بھجوا دیا۔جب قافلہ مدینہ
میں داخل ہوا تو انہوں نے ہر مران کو اس کا اپنار یشمی لباس پہنایا جس پر سونے کا کام ہوا ہوا تھا۔قیدی تھا لیکن اس کو
لباس پہنا دیا جو بڑا شان والا لباس تھا۔اس کے سر پر ہیروں سے جڑا ہوا تاج رکھا گیا تا کہ حضرت عمرؓ اور مسلمان اس
کی اصل ہیئت کو دیکھ لیں۔یہ بتانے کے لیے کہ دیکھو اتنے بڑے سردار کو ہم نے زیر کیا ہے۔پھر انہوں نے حضرت
عمرؓ کے بارے میں پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ مسجد میں ہیں۔وہ جب مسجد میں پہنچے تو حضرت عمر اپنی پگڑی پر سر رکھ کر
سوئے ہوئے تھے۔هُرُ مُزَان نے پوچھا عمر کہاں ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ وہ سورہے ہیں۔اس وقت مسجد میں آپ کے
علاوہ اور کوئی بھی نہیں تھا۔ھرمزان نے پوچھا ان کے پہرے دار اور دربان کہاں ہیں ؟ لوگوں نے کہا ان کو کسی
پہرے دار، درباری، کاتب اور دیوان کی ضرورت نہیں ہے۔هُزمران نے بے ساختہ کہا کہ یہ شخص ضرور کوئی نبی
معلوم ہوتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ نبی تو نہیں مگر انبیاء کے طریق پر ضرور ہیں۔حضرت عمر لوگوں کی باتوں سے بیدار

449
خطبات مسرور جلد 19
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
ہو گئے۔حضرت عمرؓ نے پوچھا کیا ھرمزان ہے ؟ لوگوں نے کہا ہاں۔تو حضرت عمرؓ نے اس کو اور اس کے لباس کو بغور
دیکھا اور کہا میں آگ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں اور اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔قافلہ کے لوگوں نے کہا کہ یہ
هُزمران ہے اس سے بات کر لیں۔آپ نے کہا ہر گز نہیں۔یہاں تک کہ وہ اپنا زرق برق لباس اور زیورات اتار
دے۔تو اس کے تمام زیورات اور شاہانہ لباس کو اتار دیا گیا۔ہر مُران سے گفتگو شروع ہوئی۔حضرت عمر نے کہا عہد
شکنی اور دھوکا دہی کا انجام دیکھا ہے۔جو جنگ ہوئی تھی یا اس کے ساتھ لڑائی ہو رہی تھی، اس کی عہد شکنی کی وجہ سے
ہو رہی تھی اور دھوکا دینے کی وجہ سے ہو رہی تھی۔اس نے کہا جاہلیت میں جب خدا ہم دونوں میں سے کسی کے
ساتھ نہ تھا تو ہم تم پر غالب تھے مگر اب خدا کی مدد تمہارے ساتھ ہے اس لیے اب تم غالب ہو۔ھرمزان نے
حضرت عمرؓ کو یہ جواب دیا۔حضرت عمرؓ نے فرمایا زمانہ جاہلیت میں تم اس وجہ سے غالب تھے کہ تم میں اتحاد تھا اور ہم
میں افتراق تھا۔ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ تم لوگ اکٹھے تھے اور ہم میں افتراق تھا۔پھر حضرت عمرؓ نے ہر مزان
سے پوچھا۔تم نے بار بار عہد شکنی کی اب تم کیا عذر کرتے ہو ؟ جیسا کہ میں نے کہا مسلمانوں نے ان کی عہد شکنی کی وجہ
سے ان سے جنگ کی تھی کیونکہ وہ لوگ جو تھے وہ پر امن ہمسائے کے طور پر رہنا نہیں چاہتے تھے۔ھرمزان نے کہا
کہ مجھے خدشہ ہے کہ آپ مجھے یہ بتانے سے پہلے ہی قتل نہ کر دیں۔حضرت عمر نے کہاڈرو نہیں۔اس پر ھرمزان نے
پانی مانگا تو اس کے لیے ایک پرانے پیالے میں پانی لایا گیا۔ھرمزان نے کہا کہ میں اس طرح کے پیالے میں پانی نہیں
پیوں گا خواہ میں پیاسا ہی مر جاؤں۔چنانچہ اسے اس کے شایان شان بر تین میں پانی دیا گیا تو اس کے ہاتھ کانپنے لگے۔هرمزان نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ جب میں پانی پی رہا ہوں گا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔حضرت عمرؓ نے فرمایا جب
تک تو پانی پی نہ لے تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔یہ سن کر اس نے پانی زمین پر گرادیا۔ہوشیار تھا، اس نے کہا اچھا
پانی پینا اگر شرط ہے تو مسلمان تو وعدے کے پکے ہیں۔تو اس نے کہا میں پانی پیتاہی نہیں اور پانی زمین پر گرا دیا۔حضرت عمر نے کہا اسے دوبارہ پانی دو اور اسے پیاسا قتل نہ کیا جائے۔سزا تو اس کی یہی تھی عہد شکنی اور فتنہ و فساد اور
مسلمانوں سے جنگ۔ھرمزان نے کہا مجھے پانی کی پیاس نہیں تھی میں تو اس طرح امان حاصل کرنا چاہتا تھا۔آخر وہ سچ
بول پڑا۔اس کے بعد ھرمزان نے اسلام قبول کر لیا اور مدینہ میں ہی رہائش اختیار کر لی۔حضرت عمرؓ نے اس کا
دو ہزار وظیفہ مقرر کر دیا۔(ماخوذ از سیرت امیر المومنین عمر بن خطاب از الصلابی صفحه 422 تا 425 دارالمعرفه بيروت 2007ء)
(ماخوذ از الاخبار الطوال از علامه ابو حنیفه دینوری صفحه 188 تا 190 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
(فتوح البلدان صفحه 536 مطبوعه موسسة المعارف بيروت 1987ء)
(معجم البلدان جلد3 صفحه 19 ، جلد 2 صفحه 34 دار صادر بیروت 1977ء)
عقد الفرید میں لکھا ہے کہ جب ھرمزان کو حضرت عمرؓ کے پاس قیدی بنا کر لایا گیا تو آپ نے اسے اسلام
کی دعوت دی لیکن هرمزان نے انکار کر دیا۔حضرت عمر نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔جب اسے قتل کیا
جانے لگا تو اس نے کہا اے امیر المومنین! اگر آپ مجھے پانی پلا دیں۔حضرت عمر نے پانی پلانے کا حکم دیا۔جب پانی کا
بر تن اس کے ہاتھ میں رکھا گیا تو اس نے حضرت عمر سے کہا کیا میں پانی پینے تک امن میں ہوں ؟ حضرت عمرؓ نے کہا

خطبات مسرور جلد 19
450
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021 ء
ہاں۔اس پر ھرمزان نے پانی کا برتن ہاتھ سے پھینک دیا اور کہا کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ
میں تجھے کچھ مہلت دیتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ تو کیسے عمل کرتا ہے۔جب اس سے تلوار دور کر دی گئی تو ھرمزان نے
کہا کہ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کا بندہ اور اس کے رسول ہیں۔حضرت عمر نے ھرمزان سے پوچھا کہ تو پہلے کیوں نہ ایمان لے آیا۔اس پر ھرمزان نے کہا کہ اے امیر المومنین ! مجھے ڈر
تھا کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ میں تلوار کے ڈر سے، کیونکہ تلوار میرے سر پر رکھی ہوئی تھی، اس کے ڈر سے مسلمان ہوا
ہوں۔اس کے بعد حضرت عمرؓ ھرمزان سے ایران پر لشکر کشی میں مشورہ کیا کرتے تھے اور اس کی رائے کے
مطابق عمل کیا کرتے تھے۔(العقد الفريد جلد دوم صفحه 144 مطبوعه دار ارقم بيروت 1999ء)
پھر وہ حضرت عمرؓ کا مشیر بھی بن گیا۔یہ بھی شبہ کیا جاتا ہے کہ حضرت عمر کی شہادت میں ھرمزان
کا ہاتھ تھا۔مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد صاحب ناصر ، صفحہ 135)
لیکن حضرت مصلح موعود اس شبہ کو درست نہیں سمجھتے تھے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود قصاص کی آیت
کی تفسیر میں بیان فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مسلمان لایا گیا جس نے ایک معاہد کا فر کو
جو اسلامی حکومت کی رعایا بن چکا تھا قتل کر دیا تھا۔جس سے معاہدہ ہو ا ہو ا تھا، عہد ہوا ہوا تھا اس کا قتل کر دیا تھا تو
آپ نے اس کے قتل کیے جانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میں عہد پورا کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ عہد کی
نگہداشت کرنے والا ہوں۔جس سے عہد کیا اس کو کیوں قتل کیا، اس لیے سزا ہے۔مسلمان کو بھی قتل کیا گیا۔اسی طرح
طبرانی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نسبت روایت کی ہے کہ ایک مسلمان نے ایک ذمی کو قتل کر دیا تو آپ نے اس
مسلمان کے قتل کیے جانے کا حکم دیا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ : لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنُ بِكَافِرٍ
کہ کوئی مومن کسی کافر کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا مگر ساری حدیث دیکھنے سے بات حل ہو جاتی
ہے۔حدیث کے اصل الفاظ یہ ہیں کہ : لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ وَلَا ذُوْعَهْدٍ فِي عَهْدِهِ
اس حدیث کا یہ دوسر افقره که: وَلَا ذُوْ عَهْدٍ فِي عَهْدِه
اس کے معنوں کو حل کر دیتا ہے کہ اگر اس کے یہ معنے ہوں کہ کافر کے بدلہ میں مسلمان نہ مارا جائے تو
پھر ذُو عَهْدِ کے یہ معنے کرنے ہوں گے کہ : وَلَا ذُو عَهْدٍ بِكَافِرِ
کہ کسی ذو عہد کو بھی کافر کے بدلہ میں قتل نہ کیا جائے۔حالانکہ اسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔پس یہاں
کافر سے مراد محارب کا فر ہے نہ کہ عام کا فر۔جنگ کرنے والے کا فر (مراد) ہیں نہ کہ عام کا فر۔تبھی فرمایا کہ ذمی کافر
بھی محارب کافر کے بدلہ میں نہیں مارا جائے گا۔اب ہم صحابہ کا طریق عمل دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ بھی غیر مسلم کے قاتل کو قتل کی
سزا ہی دیتے تھے۔چنانچہ طبری میں قبادبان بن هرمزان اپنے والد کے قتل کا واقعہ بیان کرتا ہے کہ ھرمزان ایک

خطبات مسرور جلد 19
451
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
ایرانی رئیس اور مجوسی المذہب تھا اور حضرت عمر خلیفہ ثانی کے قتل کی سازش میں شریک ہونے کا شبہ اس پر کیا گیا۔اس پر بلا تحقیق جوش میں آکر عبید اللہ بن عمر نے اس کو قتل کر دیا۔وہ کہتا ہے کہ ایرانی لوگ مدینہ میں ایک
دوسرے سے ملے جلے رہتے تھے۔جیسا کہ قاعدہ ہے کہ دوسرے ملک میں جاکر وطنیت نمایاں ہو جاتی ہے تو ایک
دن فیروز جو حضرت عمر کا قاتل تھا، میرے باپ سے ملا اور اس کے پاس ایک خنجر تھا جو دونوں طرف سے تیز کیا ہوا
تھا۔میرے باپ نے اس خنجر کو پکڑ لیا اور اس سے دریافت کیا کہ اس ملک میں تو اس خنجر سے کیا کام لیتا ہے یعنی یہ
ملک تو امن کا ملک ہے اس میں ایسے ہتھیاروں کی کیا ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ میں اس سے اونٹ ہنکانے کا کام
لیتا ہوں۔جب وہ دونوں آپس میں باتیں کر رہے تھے تو اس وقت کسی نے ان کو دیکھ لیا اور جب حضرت عمرؓ مارے
گئے، شہید کیے گئے تو اس نے بیان کیا کہ میں نے خود ہر مزان کو یہ خنجر فیروز کو پکڑاتے ہوئے دیکھا تھا۔اس پر
هرمزان کا بیٹا کہتا ہے کہ عبید اللہ جو حضرت عمرؓ کے چھوٹے بیٹے تھے انہوں نے جا کر میرے باپ کو قتل کر دیا۔جب
حضرت عثمان خلیفہ ہوئے تو انہوں نے مجھے بلایا اور عبید اللہ کو پکڑ کر میرے حوالے کر دیا اور کہا کہ اے میرے
بیٹے ! یہ تیرے باپ کا قاتل ہے اور تو ہماری نسبت اس پر زیادہ حق رکھتا ہے۔پس جا اور اس کو قتل کر دے۔میں نے
اس کو پکڑ لیا اور شہر سے باہر نکلا۔راستہ میں جو شخص مجھے ملتا میرے ساتھ ہو جاتا لیکن کوئی شخص مقابلہ نہ کرتا۔وہ مجھ
سے صرف اتنی درخواست کرتے تھے کہ میں اسے چھوڑ دوں۔پس میں نے سب مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ
کیا میر احق ہے کہ میں اسے قتل کر دوں؟ سب نے جواب دیا کہ ہاں تمہارا حق ہے کہ اسے قتل کر دو اور پھر عبید اللہ
کو برابھلا بھی کہنے لگے کہ اس نے ایسا برا کام کیا ہے۔پھر میں نے دریافت کیا کہ کیا تم لوگوں کو حق ہے کہ اسے مجھ
سے چھڑالو ؟ انہوں نے کہا نہیں ہر گز نہیں اور پھر عبید اللہ کو برابھلا کہا کہ اس نے بلا ثبوت اس کے باپ کو قتل کر دیا
ہے۔اس پر میں نے خدا اور ان لوگوں کی خاطر اس کو چھوڑ دیا۔اتنی سفارشیں جب ہو گئیں۔پوچھ لیا، سوال جواب
ہو گئے تو کہتے ہیں میں نے اللہ اور اس کے لوگوں کی خاطر اس کو چھوڑ دیا اور مسلمانوں نے فرطِ مسرت سے مجھے اس
خوشی میں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور خدا تعالیٰ کی قسم! میں اپنے گھر تک لوگوں کے سروں اور کندھوں پر پہنچا اور
انہوں نے مجھے زمین پر قدم تک نہیں رکھنے دیا۔اس روایت سے ثابت ہے کہ صحابہ کا طریق عمل بھی یہی رہا ہے کہ
وہ غیر مسلم کے مسلم قاتل کو سزائے قتل دیتے تھے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خواہ کسی ہتھیار سے کوئی شخص مارا
جائے وہ مارا جائے گا۔اسی طرح یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرنے والی اور اس کو سزا دینے والی حکومت
ہی ہوتی ہے۔گو یہاں بھی یہ ہے کہ مسلمان ہو گیا تھا لیکن اگر یہ غیر مسلم بھی ہو تب بھی یہ ساری جو پچھلی باتیں
بیان ہوئی ہیں ان سے بھی یہی لگتا ہے کہ غیر مسلم کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک ہو جیسا مسلمان کے قاتل کے ساتھ
ہو گا۔خاص طور پہ جب معاہدہ ہوا ہو۔اسی طرح یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ قاتل کو گر فتار کرنے والی اور اس کو سزا
دینے والی حکومت ہی ہے۔ہر شخص نہیں دے سکتا حکومت دیتی ہے کیونکہ اس روایت سے ظاہر ہے کہ عبید اللہ بن عمر
کو گرفتار بھی حضرت عثمان نے ہی کیا تھا اور اس کو قتل کرنے کے لیے ھرمزان کے بیٹے کے سپر د بھی انہوں نے ہی
کیا تھا۔نہ ھرمزان کے کسی وارث نے اس پر مقدمہ چلایا اور نہ اس نے گرفتار کیا۔حضرت خلیفہ ثانی فرماتے ہیں کہ

452
خطبات مسرور جلد 19
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
اس جگہ اس شبہ کا ازالہ کر دینا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قاتل کو سزا دینے کے لیے آیا مقتول کے وارثوں کے
سپرد کرنا چاہیے جیسا کہ حضرت عثمان نے کیا یا خود حکومت کو سزا دینی چاہیے۔سو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ ایک
جزوی معاملہ ہے اس لیے اس کو اسلام نے ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق عمل کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔قوم
اپنے تمدن اور حالات کے مطابق جس طریق کو زیادہ مفید دیکھے اختیار کر سکتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ
دونوں طریق ہی خاص خاص حالات میں مفید ہوتے ہیں۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 359 تا361)
یہ ذکر ابھی چل رہا ہے۔آئندہ بھی ان شاء اللہ چلے گا۔اس وقت میں کچھ مرحومین کا بھی ذکر کرنا چاہتا
ہوں اور پھر ان کا جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔ان میں سے پہلا ذکر مکرمہ پروفیسر سیدہ نیم سعید صاحبہ کا ہے جو محمد سعید صاحب کی اہلیہ تھیں اور
حضرت الحاج حافظ ڈاکٹر سید شفیع صاحب محقق دہلوی کی بیٹی تھیں۔گذشتہ دنوں 88 سال کی عمر میں پاکستان میں ان
کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔آپ کے والد حضرت الحاج حافظ ڈاکٹر سید شفیع احمد محقق دہلوی تھے۔کئی کتب کے مصنف تھے۔بہترین مناظر ، محقق اور اعلیٰ پائے کے صحافی تھے۔دہلی سے سولہ اخبارات انہوں نے
شائع کیے۔حضرت سید شفیع احمد صاحب نے بارہ سال کی عمر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔بر صغیر کے معروف صوفی شاعر اور بزرگ خواجہ میر درد کی نسل میں سے تھے۔اور اس لحاظ سے حضرت میر ناصر
نواب کے عزیزوں میں سے تھے۔حضرت سید شفیع احمد صاحب "رشتہ میں حضرت اماں جان کے بھانجے تھے۔1957ء میں مکرم محمد سعید احمد سب انجنیئر لاہور چھاؤنی کے ساتھ ان کی شادی ہوئی اور ان کی بیٹی خالدہ صاحبہ بیان
کرتی ہیں کہ میری نانی نے والدین کا رشتہ کرتے ہوئے شرط تقوی کو مد نظر رکھا۔محض یہ دیکھا کہ لڑکا بائیس تئیں
سال کی عمر میں ایسا قائد ہے جس کے بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ ایک نیم مردہ جماعت تھی جس میں زندگی کی روح پھونک دی گئی اور اس خدمت کا سہرا
ان کے قائد محمد سعید احمد اور ان کے چار پانچ مدد گاروں پر ہے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ نے ان کی خدمت خلق کا
ذکر کیا کہ پچھلے سیلاب کے موقع پر انہوں نے غیر معمولی طور پر کام کیا۔پس اس لحاظ سے وہ خاص طور پر تعریف
کے قابل ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے نسیم سعید صاحبہ کے خاوند کی بڑی تعریف کی تھی اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے
ہوئے نسیم سعید صاحبہ کی والدہ نے ان کا رشتہ بھی ان سے کیا۔نسیم سعید صاحبہ کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔دینی
خدمات کا سلسلہ ان کا 1954ء میں شروع ہوتا ہے جو انہوں نے حضرت سیدہ چھوٹی آپا کے ساتھ کام سے شروع کیا
اور 2015ء تک تقریباً 61 سال یہ جاری رہا۔سعید صاحب کیونکہ فوج میں تھے اور ان کی ٹرانسفر ہوتی رہتی تھی اس
لیے مختلف شہروں میں یہ بھی ان کے ساتھ جاتی تھیں اور وہاں مختلف شہروں میں ان کو خدمات کا موقع ملا اور خود بھی
یہ بڑی پڑھی لکھی اور صاحب علم خاتون تھیں۔بیس کے قریب ان کی تصنیفات ہیں جن میں انبیاء کے متعلق کہانیاں
بھی ہیں اور بزرگوں کے بارے میں بھی بہت ساری کتابیں انہوں نے لکھی ہیں۔ان کی بیٹی حامدہ غفور منان کہتی ہیں
کہ میری والدہ عبادت گزار، عالم با عمل، اخلاص و وفا، ایثار و قربانی، محبت و شفقت اور انکسار کا پیکر تھیں۔ہمیشہ ان کو

خطبات مسرور جلد 19
453
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
سوز و گداز سے دعائیں کرتے دیکھا۔تہجد ، نوافل اور نمازوں کا التزام کرتے دیکھا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے
لے کر اب تک انہوں نے چار خلفاء کے ساتھ ذاتی تعلق رکھا اور ان کو جماعت کی خدمت کی توفیق بھی ملتی رہی۔یہاں مجھ سے ملاقات تو ان کی نہیں ہوئی تھی لیکن خط و کتابت کے ذریعہ سے یہ ہمیشہ اپنا اظہار کرتی تھیں۔ان کے
بچوں نے بھی یہی لکھا ہے اور خود مجھے بھی جب ان کے خط آتے تھے تو ان کے خطوط میں غیر معمولی اظہار ہو تا تھا۔صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ حقیقت میں نظر آتا تھا کہ خلافت کے ساتھ ان کا اخلاص اور وفا کا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو بھی اس تعلق کو قائم کرنے کی توفیق دے۔ان کے بڑے بیٹے خالد سعید صاحب کہتے ہیں کہ ہمیں صرف یہ کہا کرتی تھیں کہ تعلق باللہ پر ہمیشہ قائم
رہو کہ تعلق باللہ ایسا ہو جیسے اللہ آپ کے سامنے دوست کی طرح ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچا عشق
کرو۔خود بھی کیا اور بچوں کو کہا یہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت سے گہری روحانی وابستگی خود بھی
رکھی اور بچوں کو نصیحت کی۔خلافت سے گہرا تعلق، مکمل اطاعت خود بھی کی اور ہمیں بھی سکھائی۔جماعت کی
خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتی تھیں۔چھوٹی عمر سے ہی نمازوں اور اسلامی باتوں پر باقاعدہ عمل کرنے کی تلقین
کیا کرتی تھیں اور ہمیں اس کی عادت ڈالی۔راہ چلتے خدمت خلق کرتیں اور کہا کرتی تھیں لوگوں کے لیے آسانیاں
پیدا کرو۔مالی قربانی کی طرف خاص توجہ تھی۔مالی قربانی کرنے کے بعد پھر گھر کا خرچ چلاؤ۔روزانہ قرآن کریم کی
تلاوت کرتیں اور اس کی ہمیں بھی تلقین کرتیں۔صلہ رحمی اور ہر امیر غریب رشتہ داروں سے مضبوط جو تعلق رکھنا
ان کا خاص امتیاز تھا اور ہمیں بھی اس کی تلقین کیا کرتی تھیں۔دعوت الی اللہ کے لیے ہمہ تن تیار رہتی تھیں۔تہجد
پڑھنے کی ہمیں بار بار تلقین کرتیں۔علم بڑھانے کے لیے ہم سے درس دلواتی تھیں اور یہی کہا کرتی تھیں کہ
ہر وقت مسکراتے رہو اور کسی کا برا نہ چاہو۔مہمان نوازی اور اکرام ضیف کوٹ کوٹ کر ان میں بھرا ہوا
تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان کے بچوں کو بھی ان کی
نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا ذکر داؤد سلیمان بٹ صاحب جرمنی کا ہے جو 46 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے پڑدادا حضرت عبد الحکیم بٹ صاحب کے ذریعہ احمدیت ان کے خاندان میں آئی
تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل
ہیں۔آپ کی اہلیہ سمیر اداؤد صاحبہ کہتی ہیں۔ہمیشہ جماعت کی خدمت کرنے کے لیے تیار رہتے۔یہی کوشش ہوتی
کہ کسی طرح جماعت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔حقیقی معنوں میں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے انسان
تھے۔سب جاننے والوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی اور صدقہ و خیرات میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور ہر وقت خدمت کے لیے تیار رہنے والے تھے۔یہاں جرمنی میں حفاظت خاص کی
ڈیوٹی دیا کرتے تھے اور ان کی ٹیم کے جو ممبران ہیں انہوں نے بھی یہی لکھا ہے کہ بڑی بشاشت سے اور پوری
ذمہ داری سے ڈیوٹی ادا کیا کرتے تھے اور ایک خوبی ان کی یہ تھی کہ ہر کام شروع کرنے سے پہلے قرآن کریم کی

خطبات مسرور جلد 19
454
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 جولائی 2021ء
تلاوت کیا کرتے تھے۔یہ میں نے بھی دیکھا ہے کہ بڑی خوش اسلوبی سے انہوں نے ہمیشہ ڈیوٹی ادا کی ہے۔اللہ تعالیٰ
ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ بھی عطا فرمائے اور ان کے بچوں کو ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔اگلا ذکر زاہدہ پروین صاحبہ اہلیہ غلام مصطفی اعوان صاحب ڈھپئی ضلع سیالکوٹ کا ہے جو 61 سال کی عمر
میں وفات پا گئی تھیں۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کی بیٹی ببة الكليم صاحبہ جو ہمارے مبلغ جمیل تبسم بشکر تستان
رشیا کی اہلیہ ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میری والدہ اللہ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھیں۔موصیہ تھیں۔ان کے گھر
اور خاندان میں احمدیت ان کے والد اور والدہ کے دادا دیوان بخش صاحب اعوان کے ذریعہ سے آئی تھی۔کہتی ہیں
میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے کبھی بھی تہجد کی نماز کو ضائع ہوتے نہیں دیکھا اور بچوں کو بھی ہمیشہ اس بات کی
تلقین کرتیں کہ جماعت اور خلافت احمدیہ سے ہمیشہ والہانہ عقیدت رکھو۔پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں
شامل ہیں۔تین داماد ان کے واقف زندگی ہیں اور دو بیٹیاں جو مبلغین سے بیاہی ہوئی ہیں اپنے خاوندوں کے ساتھ
ملک سے باہر تھیں اس لیے آخری وقت میں اپنی والدہ کے پاس نہیں آسکیں، دیکھ نہیں سکیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ
سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی نیکیاں ان کی اولاد کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا ذکر رانا عبد الوحید صاحب لندن ولد چودھری عبد الحی صاحب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کا ہے۔26 / جون کو ان کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا تو وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ کے فضل سے موصی تھے اور
انصار اللہ میں انہوں نے بڑی تن دہی سے کام کیا۔اس کے علاوہ مسجد فضل کے سیکرٹری مال اور سیکر ٹری ضیافت
کے طور پر بھی خدمت انجام دے رہے تھے۔بڑے محنتی کار کن تھے اور بڑی خوشی سے تمام خدمات کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی، لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔اگلا ذکر الحاج میر محمد علی صاحب سابق امیر جماعت بنگلہ دیش کا ہے۔یہ 84 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ مقامی اور نیشنل جماعت میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔1997ء سے 2003ء تک بطور
نیشنل امیر بنگلہ دیش خدمت کی توفیق پائی۔پھر سیکرٹری رشتہ ناطہ اور سیکرٹری تبلیغ کی ذمہ داری سر انجام دی۔2013ء سے آخر دم تک بطور امیر جماعت ڈھا کہ خدمت بجالاتے رہے۔ان کے دور امارت میں بنگلہ دیش جماعت
نے کافی ترقی کی ہے، خاص طور پر جماعت کی جائیداد اور تعمیرات کا بڑا کام ہوا ہے۔مرکزی مشن ہاؤس بھی انہوں
نے بنوایا تھا۔پھر مساجد وغیرہ بھی بہت بنوائیں۔بہت نیک ، مخلص، دیندار، تہجد گزار ، ہمدرد، دعا گو، مالی قربانی میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے، بہت ہی غریب پرور ، نافع الناس وجو د تھے۔خلافت کے شیدائی اور جماعت کے
فعال خادم تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک
فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نماز کے بعد ان
سب کے جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 / اگست 2021 ء جلد 28 شمارہ 67 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی