حضرت عمر بن خطابؓ

خطبات مسرور جلد 19
498
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 27 / اگست 2021ء بمطابق 27 / ظهور 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعات کا ذکر چل رہا ہے۔حضرت عمرؓ کے زمانے میں ایک جنگ ہوئی
جسے جنگ رے کہتے ہیں۔رے ایک مشہور شہر ہے جو پہاڑوں کی سر زمین ہے۔یہ نیشاپور سے 480 میل کے فاصلے
پر اور قرویین سے 51 میل کے فاصلے پر ہے۔رے کے رہنے والے کو رازی کہتے ہیں۔مشہور مفسر قرآن
حضرت امام فخر الدین رازی رے کے رہنے والے تھے۔رے کا حاکم سیاوَخُش بِن مِهْرَانِ بِن بَهْرَامٍ شُوْبِین تھا۔اس نے دُنْبَاوَند، طَبَرِستان، قُوْمِش اور جُرجان والوں کو اپنی امداد کے لیے بلایا اور ان کو کہا کہ مسلمان رے پر
حملہ آور ہیں۔تم ان کے مقابلے کے لیے جمع ہو جاؤ ورنہ پھر الگ الگ تم ان کے سامنے کبھی نہ ٹھہر سکو گے۔چنانچہ ان علاقوں کی امدادی افواج بھی رے میں جمع ہو گئیں۔ابھی یہ مسلمان جو تھے رے کے راستے
میں ہی تھے کہ ایک ایرانی سردار ابوالفرخان زَيْنَبِی مصالحانہ طور پر مسلمانوں سے آملا جس کی وجہ غالباً یہ تھی کہ
اس کی رے کے حاکم سے لگتی تھی۔لشکر جب رے پہنچا تو دشمن کی تعداد اور اسلامی لشکر کی تعداد میں کوئی مناسبت
نہیں تھی۔یہ صورت دیکھ کر زینبی نے نعیم کو کہا کہ آپ میرے ساتھ کچھ شہوار بھیجے میں خفیہ راستے سے شہر
کے اندر جاتا ہوں، آپ باہر سے حملہ آور ہوں اور شہر فتح ہو جائے گا۔چنانچہ رات کے وقت نعیم بن مقرن نے اپنے بھتیجے مُنذر بن عمرو کی سر کردگی میں رسالے کا کچھ حصہ
زینبی کے ہمراہ بھیج دیا اور ادھر باہر سے لشکر لے کر خود شہر پر حملہ آور ہوئے۔جنگ شروع ہو گئی۔دشمن نے بڑی
ثابت قدمی سے حملہ کا جواب دیا مگر جب اپنی پشت سے ان مسلمانوں کے نعروں کی آواز سنی جو زینبی کے ہمراہ شہر
کے اندر داخل ہو گئے تھے تو ہمت ہار دی اور شہر پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا۔شہر والوں کو تحریراً امان دے دی گئی اور
جو امان دی اس کے الفاظ اس طرح ہیں۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔یہ وہ تحریر ہے جو نعیم بن مقرن، زینبی کو دیتے ہیں۔وہ باشند گان رے اور باہر
کے باشندوں کو جو ان کے ساتھ ہیں امان دیتے ہیں اس شرط پر کہ ہر بالغ سالانہ حسب طاقت جزیہ دے اور یہ کہ وہ
خیر خواہی کرے۔راستہ بتائیں اور خیانت اور دھوکا بازی نہ کریں اور ایک دن رات مسلمانوں کی میز بانی کریں اور ان

خطبات مسرور جلد 19
499
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
کی تعظیم کریں۔جو مسلمانوں کو گالی دے گا سزا پائے گا اور جو اس پر حملہ کرے گا مستوجب قتل ہو گا۔بہر حال یہ
تحریر ہو کر گواہی ڈالی گئی۔مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب صفحہ 170 تا 172) (تاریخ طبری جلد 2
صفحه 537 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2012ء) (معجم البلدان جلد 1 صفحه 511 جلد 3صفحه 132
مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
پھر فتح قومیس اور جو جان ہے۔یہ بائیس ہجری کی ہیں۔رے کی فتح کی خوشخبری حضرت عمرؓ کے پاس
قاصد لے کر پہنچا تو آپ نے نعیم بن مقرن کو لکھا کہ اپنے بھائی سوید بن مقرن کو قومیس کی فتح کے لیے بھیج دو۔یہ
شہر رے اور نیشا پور کے درمیان طبرستان کے پہاڑی سلسلہ کے آخری حصہ پر واقع تھا۔ٹوٹنیس والوں نے کوئی
مزاحمت نہ کی اور سوئید نے ان لوگوں کے لیے امان اور صلح کی تحریر لکھ دی۔اس کے ساتھ ہی جُڑ جان جو طبرستان
اور خُراسان کے درمیان ایک بڑا شہر تھا اور طبرستان کے لوگوں نے بھی سوید کی طرف اپنے لوگ بھیجے اور انہوں
نے بھی جزیہ پر صلح کر لی۔سوئید نے سب علاقے کے لوگوں کے لیے امان اور صلح کی تحریر لکھ کر دے دی۔(سیرت امیر المومنين عمر بن خطاب از الصلابی صفحه 432 دارالمعرفه بيروت 2007ء)
فتح آزربائیجان:
کوئی مذہب کی بات نہیں ہوئی۔جنہوں نے صلح کی ان کے ساتھ صلح کر لی گئی۔پھر فتح آذر بائیجان ہے۔یہ
بھی بائیس ہجری کی ہے۔حضرت عمر کی طرف سے آذربائیجان کی مہم کا جھنڈ ا عتبہ بن فَرْقَدُ اور بگیر بن عبد اللہ کو
دیا گیا تھا جو پہلے بیان ہو چکا ہے۔اور حضرت عمرؓ نے ہدایت کی تھی کہ دونوں الگ الگ اطراف سے حملہ آور ہوں۔بگیر بن عبد اللہ لشکر لے کر بڑھے اور جرمیدان کے قریب رستم کا بھائی اسفَنُدِيَادُ بن فَخُرَادَ جو وَا جُرُوذ کے
معرکہ میں شکست کھا کر بھاگا تھا مقابلہ کے لیے نکلا۔یہ بگیر کا آذربائیجان میں پہلا معرکہ تھا۔لڑائی ہوئی۔دشمن کو
شکست ہوئی اور اسفند یا ڈگر فتار ہو گیا۔اسفند یاذ نے اسلامی سالار بگیر سے پوچھا کہ آپ صلح پسند کرتے ہیں یا
جنگ ؟ بگیر نے جواب دیا کہ صلح۔وہ بولا تو پھر آپ مجھے اپنے پاس ہی رکھیں۔اپنی قید میں نے لیا ہے تو اپنی قید میں
رکھو۔جب تک میں ان لوگوں کا نمائندہ بن کر آپ سے صلح نہ کروں گا یہ لوگ کبھی مصالحت نہیں کریں گے۔جنگ لڑتے رہیں گے جبکہ ارد گرد کے پہاڑوں میں منتشر ہو جائیں گے یا یہ لوگ قلعوں میں محصور ہو جائیں گے۔بگیر نے اسفند یاذْ کو اپنے پاس ہی رکھا۔آہستہ آہستہ اور علاقہ ان کے زیر اقتدار آتا چلا گیا۔عُتبہ بن فَرْقَدُ نے
دوسری جانب سے حملہ کیا۔اسفند یا ذ کا بھائی بھرام ان کے راستے میں حائل ہو ا مگر لڑائی کے بعد شکست کھا کر بھاگ
گیا۔اسفند یا ذ نے جب یہ خبر سنی تو کہنے لگا کہ اب لڑائی کی آگ بجھ گئی اور صلح کا وقت آگیا۔چنانچہ اس نے صلح کر لی
اور آذربائیجان کے باشندوں نے اس کا ساتھ دیا اور یہ صلح نامہ لکھا گیا۔اس کے الفاظ یہ تھے جو بسم اللہ الرحمن الرحیم
سے شروع ہوتا ہے۔یہ تحریر ہے جو امیر المومنین عمر بن خطاب کے عامل عتبہ بن فرقد آذر بائیجان کے باشندوں کو
دیتے ہیں۔آذربائیجان کے میدانی علاقے اور پہاڑی علاقے اور سرحدی اور کناروں کے علاقے کے رہنے والوں اور
تمام مذاہب والوں کے لیے یہ تحریر ہے۔ان سب کو امان ہے اپنے نفوس کے لیے، اپنے اموال کے لیے، اپنے

خطبات مسرور جلد 19
500
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
مذاہب کے لیے، اپنی شریعتوں کے لیے اس شرط پر کہ وہ جزیہ ادا کریں اپنی طاقت کے مطابق۔جو بھی ان کی طاقت
ہے اس کے مطابق جزیہ ادا کریں۔لیکن جزیہ نہ بچے پر ہو گا نہ عورت پر نہ لمبے بیمار پر جو ایک مستقل بیمار ہے جس
کے پاس مال نہیں، نہ اس عابد گوشہ نشین پر جس کے پاس کچھ مال نہیں اور یہ یہاں کے باشندوں کے لیے بھی ہے اور
ان کے لیے بھی جو باہر سے آکر ان کے ساتھ آباد ہو جائیں۔آئندہ آنے والوں اور وہاں آباد ہونے والوں کے
لیے بھی ہے۔ان کے ذمہ اسلامی لشکر کی ایک دن رات مہمان نوازی ہے اور اس کو راستہ بتانا ہے۔اگر کسی سے
کوئی فوجی خدمت لی جائے گی تو اس سے جزیہ ساقط کر دیا جائے گا۔جو یہاں قیام کرے اس کے لیے یہ شرائط ہیں
نے لکھی
اور جو یہاں سے باہر جانا چاہے وہ امن میں ہے حتی کہ اپنے امن کے مقام پر چلا جائے۔یہ تحریر جندب نے
اور اس کے گواہ ہیں بگیر بن عبد اللہ اور سماك بن خَرَشَة
مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب صفحہ 176 تا 179)
(تاریخ طبری جلد2 صفحه 39-540 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2012ء)
آرمینیا کی مصالحت کے بارے میں لکھا ہے کہ آذربائیجان کی فتح کے بعد بگیر بن عبد اللہ آرمینیا کی
طرف بڑھے۔ان کی امداد کے لیے حضرت عمرؓ نے ایک لشکر سراقہ بن مالک بن عمرو کی سرکردگی میں بھجوایا اور اس
مہم میں سپہ سالار اعلیٰ بھی سراقہ کو مقرر کیا اور ہر اول دستوں کی کمان عبد الرحمن بن ربیعہ کو دی۔ایک بازو کا افسر
حُذَيْفَہ بن أُسَيْد غِفَارِی کو بنایا اور یہ حکم دیا کہ جب یہ لشکر بکیر بن عبد اللہ کے لشکر سے جو آرمینیا کی طرف روانہ
تھا جاملے تو دوسرے بازو کی کمان بکیر بن عبد اللہ کے سپرد کی جائے۔یہ لشکر روانہ ہوا اور ہر اول دستوں کے افسر
عبد الرحمن بن ربیعہ سرعت سے نقل و حرکت کرتے ہوئے بکیر بن عبد اللہ کے لشکر سے آگے نکل کر باب مقام
کے قریب جا پہنچے جہاں شہر بَر از حاکم آرمینیا مقیم تھا۔یہ شخص ایرانی تھا۔اس نے خط لکھ کر عبد الرحمن سے امان
حاصل کی اور عبد الرحمن کی خدمت میں حاضر ہوا۔وہ ایرانی تھا اور آرمینیوں سے اسے نفرت تھی۔اس نے
عبد الرحمن کے پاس صلح کی پیشکش کی اور کہا کہ مجھ سے جزیہ نہ لیا جائے۔میں حسب ضرورت فوجی امداد دیا کروں
گا۔یہاں یہ ایک اور طرز کا معاہدہ ہو رہا ہے۔خود آگیا ہے۔صلح کر لی تو جزیہ نہ لیا جائے۔میں مدد کر تاہوں، فوجی مدد
کروں گا۔سراقہ نے یہ تجویز منظور کرلی اور بغیر جنگ کے آرمینیا پر قبضہ ہو گیا۔حضرت عمرؓ کی خدمت میں جب
اس قسم کی صلح کی رپورٹ کی گئی تو نہ صرف یہ کہ آپ نے اسے منظور کر لیا بلکہ بڑی مسرت اور پسندیدگی کا اظہار
فرمایا۔حضرت سراقہ نے جو تحریر صلح کی دی وہ یہ تھی کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔یہ وہ تحریر ہے جو امیر المومنین عمر بن خطاب
کے گورنر سراقہ بن عمرو نے شَهْرَ بَرَازُ اور آرمینیا اور آرمن کے باشندوں کو دی ہے وہ انہیں امان دیتے ہیں ان کی
جانوں پر ، اموال پر اور مذہب پر کہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔وہ حملے کی صورت میں فوجی خدمت سر انجام
دیں گے اور ہر اہم کام میں جب حاکم مناسب سمجھے مدد دیں گے اور جزیہ ان پر نہیں لگایا جائے گا بلکہ فوجی خدمت
جزیہ کے بدلے میں ہو گی۔مگر جو فوجی خدمت نہ دیں ان پر اہل آذربائیجان کی طرح جزیہ ہے اور راستہ بتانا ہے اور
پورے ایک دن کی میزبانی ہے لیکن اگر ان سے فوجی خدمت کی جائے گی تو جزیہ نہ لیا جائے گا۔اگر فوجی خدمت نہ لی
جائے گی تو جزیہ لگایا جائے گا۔پھر اس کے بھی گواہ ہیں عبد الرحمن بن ربیعہ اور سلمان بن ربیعہ، بگیر بن عبد اللہ۔

خطبات مسرور جلد 19
501
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
یہ تحریر جو ہے مرضی بن مقرن نے لکھی اور یہ بھی گواہ ہیں۔اس کے بعد سراقہ نے آرمینیا کے ارد گرد کے پہاڑوں کی طرف افواج بھیجنا شروع کیں۔چنانچہ بکیر بن عبد اللہ،
حبيب بن مَسْلَمَه، حذیفہ بن اسید اور سلمان بن ربیعہ کی سرکردگی میں ان پہاڑوں کی طرف افواج روانہ
ہوئیں۔بکیر بن عبد اللہ کو موقان بھیجا گیا۔حبیب کو تفلیس کی طرف روانہ کیا اور حذیفہ بن اسید کو لان کے
پہاڑوں میں رہنے والوں کے مقابلے کے لیے بھیجا۔سراقہ کی ان افواج میں نمایاں کامیابی بکیر بن عبد اللہ کو ہوئی۔انہیں موقان بھیجا گیا تھا۔انہوں نے موقان کے باشندوں کو امن کی تحریر دے دی اور یہ تحریریوں تھی جو بسم اللہ الرحمن الرحیم
سے شروع ہوتی ہے۔یہ وہ تحریر ہے جو بکیر بن عبد اللہ نے فتح کے پہاڑوں میں اہل موقان کو دی ہے۔ان کو امان ہے
ان کی جانوں پر ، ان کے مالوں پر ، ان کے مذہب پر ، ان کی شریعتوں پر اس شرط پر کہ وہ جزیہ دیں جو ہر بالغ پر ایک
دینار یا اس کی قیمت ہے۔ہر جگہ یہ جو معاہدے ہو رہے ہیں وہاں مذہب پہ آزادی ہے، شریعت کی آزادی ہے۔جو
الزام لگایا جاتا ہے کہ اسلام نے مذہب تلوار سے پھیلایا، کسی کو نہیں کہا گیا کہ زبر دستی اسلام لاؤ۔اور خیر خواہی
کریں اور مسلمانوں کو راستہ دکھائیں اور ایک دن رات کی میز بانی کریں۔ان کے لیے امان ہو گی جب تک وہ اس عہد
نامے پر قائم رہیں اور خیر خواہ رہیں اور ہمارے ذمہ ان سے وفاداری ہے۔واللهُ الْمُسْتَعَانُ۔اللہ مددگار ہے لیکن
اگر وہ اس عہد کو ترک کر دیں اور کوئی فریب ان سے سرزد ہو تو ان کی امان باقی نہ ہو گی مگر یہ کہ وہ دھو کا کرنے
والوں کو حکومت کے سپر د کر دیں ورنہ وہ بھی ان کے شریک سمجھے جائیں گے۔اس کے بھی گواہ مقرر تھے۔چار پانچ
گواہوں نے دستخط کیے۔( مقالہ تاریخ اسلام بعہد حضرت عمر رضی اللہ عنہ از مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب صفحہ 180 تا184)
پھر فتح خراسان ہے جو بائیس ہجری میں ہوئی۔اس کی تفصیل یوں ہے کہ جنگ جلولاء کے بعد بادشاہِ
ایران يَزْدَ جَرد رے پہنچا۔وہاں کے حاکم آبَانُ جَازَوَیہ نے يَزْدَ جَرد پر حملہ کر دیا اور یزدجرد کی مہر پر قبضہ کر کے
اپنی مرضی کی دستاویز تیار کر لیں اور پھر وہ انگوٹھی اسے واپس کر دی۔پھر آبان حضرت سعد کے پاس آیا اور وہ تمام
چیزیں واپس کر دیں جو تحریری طور پر لکھی ہوئی تھیں۔یعنی جو دستاویز تیار کی گئی تھیں وہ انہیں دے دیں۔يَزْدَ جَرد
رے سے اصفہان کی طرف روانہ ہوا۔آبان کو یزد جرد کا وہاں قیام پسند نہ آیا۔اس لیے يَزْدَ جَرد کو گر مان کی طرف
روانہ ہونا پڑا۔مقدس آگ اس کے ساتھ تھی۔یہ لوگ آگ پرست تھے تو آگ کو ساتھ لیے پھرتے تھے۔جوان
کی مقدس آگ تھی وہ اس کے ساتھ تھی۔پھر اس نے خُراسان کا ارادہ کیا اور مڑو میں آکر مقیم ہو گیا۔مقدس آگ
کو وہاں روشن کر دیا اور اس کے لیے آتش کدہ تعمیر کروایا اور باغ لگوایا جو مرو سے دو فرسخ یعنی چھ میل کے فاصلے پر
تھا۔یہاں آکر وہ امن و امان سے رہنے لگا۔غیر مفتوحہ علاقوں کے اہل عجم سے خط و کتابت کی اور راہ ورسم بڑھانے لگا
یہاں تک کہ وہ سب اس کے مطیع اور فرمانبردار ہو گئے۔نیز اس نے مفتوحہ علاقوں کے اہل فارس کو اور ھرمزان کو
بھی اور غلایا۔چنانچہ اس ورغلانے کے نتیجہ میں انہوں نے مسلمانوں سے اپنے وفا کے بندھن توڑ ڈالے اور بغاوت کر دی۔نیز
اهلِ جِبال اور اھل فیروزان نے بھی ان کی دیکھا دیکھی معاہدے توڑ دیے اور بغاوت کر دی۔جبال جو ہے یہ عراق میں

خطبات مسرور جلد 19
502
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
ایک معروف علاقے کا نام ہے جو اصبھان سے لے کر زَنْجَان، قزوین، هَمَذَان، رے وغیرہ شہروں پر مشتمل ہے۔فیروزان أَصْبَهَان کی ایک بستی کا نام ہے۔بہر حال ان وجوہات کی بنا پر امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے مسلمانوں کو اجازت دے دی کہ وہ ایران کے علاقوں میں پیش قدمی کر کے اس کے اندر گھس جائیں۔چنانچہ اہل کو فہ
اور اہل بصرہ روانہ ہوئے اور انہوں نے ان کی سرزمین پر پہنچ کر زبر دست حملے شروع کر دیے۔اخفف بن قیس
خُراسان کی طرف روانہ ہوئے۔راستے میں انہوں نے مِهرجان قَذَقُ پر قبضہ کر لیا۔مِهرجان قَذَقُ جو ہے یہ
حُلُوان سے لے کر هَذَان تک پہاڑوں کے درمیان کا ایک وسیع علاقہ ہے جو کئی شہروں اور بستیوں پر مشتمل تھا۔پھر
مزید آگے بڑھتے ہوئے اصبہان کی طرف روانہ ہوئے تو اس وقت اہل کوفہ ”جی کا محاصرہ کیے ہوئے تھے۔جی
بھی اضبہان کے نواح میں ایک قدیم شہر کا نام تھا جو آج کل تقریباً ویران ہے۔عجم میں اس کو شهرستان کہا جاتا
ہے۔اس لیے وہ طَبَسَان کے راستے خُراسان میں داخل ہوئے اور هَرات پر بزور شمشیر قبضہ کر لیا۔طَبَسان ایک
نواحی قصبہ ہے جو نیشا پور اور اصبھان کے درمیان واقع ہے۔فارس میں اسے مفرد کے طور پر طبش پڑھتے ہیں۔هَرَاتُ ، خُراسان کے مشہور شہروں میں سے ایک عظیم اور مشہور شہر ہے۔انہوں نے وہاں صُحَارِ بِنُ فُلاں عَبْدِی
کو اپنا جانشین بنایا اور پھر مزید آگے بڑھتے ہوئے مَروشَاهِ جَهَاں کی طرف روانہ ہوۓ۔مَرُوشَاهِ جَهَاں خُرَاسَان
کے شہروں اور قصبوں میں سب سے مشہور ہے۔یہ نیشاپور سے 210 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔اس دوران
درمیان میں کسی سے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔اس لیے نیشا پور کی طرف مُطَف بن عبد اللہ بن شِخّیر کو بھیجا اور
س خش کی طرف حارث بن حسان کو روانہ کیا۔سَنا خَش بھی خُراسان کے نواح میں ایک پرانا اور بڑا شہر ہے جو نیشاپور
اور مرد کے درمیان واقع ہے۔بہر حال جب احنف بن قیس مَروشَاهِ جَهَاں کے قریب پہنچا تو يَزْدَ جَرِد مَرُورُود چلا
گیا اور وہاں رہنے لگا۔مرورو ذ جو ہے اس کا یہ نام اس لیے ہے کہ مڑو اس سفید پتھر کو کہتے ہیں جس میں آگ جلائی جاتی ہے۔نہ وہ سیاہ ہوتا ہے اور نہ سرخ اور روزفارسی میں دریا کو کہتے ہیں گویا یہ دریا کا مر و ہوا۔یہ مَرُوشَاهِ جَهَاں سے پانچ دن
کی مسافت پر ایک بہت بڑے دریا پر واقع ہے۔احنف بن قیس مَرُوشَاهِ جَهَاں میں فروکش ہو گئے۔يَزْدَ جَرد نے
مرورود پہنچنے کے بعد خوف کے مارے مختلف حاکموں کے پاس امداد کی درخواست کی۔اس نے خاقان سے بھی امداد
کی درخواست کی۔شاہ صُغُد کو بھی تحریر کیا کہ فوج کے ذریعہ اس کی مدد کی جائے۔صغد وہ علاقہ ہے جس میں
سمر قند اور بخارا وغیرہ واقع ہیں۔نیز اس نے شہنشاہ چین سے بھی امداد کی درخواست کی۔آخنف بن قیس نے
مَرُوشَاهِ جَهَاں پر حَارِثَہ بن نعمان باھلی کو اپنا جانشین مقرر کیا اور اس عرصہ میں کوفہ کی فوجیں ان کے چاروں
سرداروں کی قیادت میں احنف بن قیس کے پاس پہنچ گئیں۔جب تمام فوجیں مَروشَاهِ جَهَاں آگئیں تو احنف بن قیس
نے مَرُوشَاهِ جَهَاں سے مَرُورُود کی طرف فوج کشی کی۔جب یزد جرد کو یہ خبر ملی تو وہ بلخ کی طرف روانہ ہو گیا۔بلخ
بھی دریائے جیحون کے قریب خُراسان کا ایک خوبصورت شہر تھا چنانچہ احنف بن قیس مرورڈ ز میں مقیم ہو گئے۔جب کوفہ کی فوجیں براہ راست بلخ روانہ ہو گئیں تو پھر احنف بن قیس بھی ان کے پیچھے روانہ ہو گئے۔بالآخر بلخ

خطبات مسرور جلد 19
503
خطبه جمعه فرموده مورخه 27 اگست 2021ء
میں اہل کوفہ کی افواج اور یزد جرد کی افواج کا سامنا ہوا اور فریقین کے درمیان مقابلہ ہوا۔نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ
نے يَزْدَجَرد کو مات دے دی اور وہ ایرانیوں کو لے کر دریا کی طرف روانہ ہوا اور دریا پار کر کے بھاگ گیا۔اتنے میں
احنف بن قیس بھی کوفہ کی فوجوں کے ساتھ آملے۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں بلخ کو فتح کرا دیا۔اس لیے
بذخ اہل کوفہ کی فتوحات میں شامل تھا۔اس کے بعد خُراسان کے وہ باشندے جو بھاگ گئے تھے یا قلعہ بند ہو گئے تھے اور
نیشا پور سے لے کر طَخَارِستان کے باشندے سب صلح کے لیے آنے لگے۔طَخَارِستان: یہ جو علاقہ ہے یہ بہت سے
شہروں پر مشتمل ہے اور یہ خُراسان کے نواح میں ہے۔اس کا سب سے بڑا شہر طالقان ہے۔اس کے بعد احنف بن قیس
واپس مزورُو ذ چلے گئے اور وہاں رہنے لگے۔البتہ ربعی بن عامر جو عرب کے شرفاء میں سے تھے ان کو طَخَارِستان
میں اپنا جانشین بنایا۔احنف بن قیس نے حضرت عمرؓ کو فتح خُراسان کی خبر لکھ کر بھجوائی۔فتح خُراسان کی خبر سن کر
حضرت عمرؓ نے فرمایا: میں چاہتا تھا کہ ان کے خلاف کوئی لشکر نہ بھیجا جاتا اور میری خواہش تھی کہ ان کے اور ہمارے
در میان آگ کا سمندر حائل ہوتا۔یہ کہتے ہیں جی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، ملکوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔لیکن
حضرت عمرؓ کی یہ خواہش تھی کہ میں فوج نہیں بھیجنا چاہتا تھا۔حضرت علی نے حضرت عمر کی یہ بات سن کے فرمایا۔اے
رالمومنین! آپ یہ بات کیوں فرماتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے باشندے تین مرتبہ عہد
کریں گے اور معاہدہ کو توڑیں گے اور تیسری مرتبہ ان کو مغلوب کرنے کی ضرورت ہو گی۔ایک روایت میں اس طرح ہے کہ
حضرت علی بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس فتح خراسان کی خبر پہنچی تو وہ فرمانے لگے میں چاہتا ہوں کہ
ہمارے اور ان کے درمیان آگ کا سمندر حائل ہوتا۔اس بات پر حضرت علیؓ نے فرمایا اے امیر المومنین ! یہ تو خوشی کا
نام ہے۔آپ کو کیا پریشانی ہے ؟ فتح ہو گیا اور آپ کہتے ہیں روک پیدا ہو جاتی۔حضرت عمرؓ نے فرمایا ہاں خوشی کی بات ہے مگر
پریشان اس بات پر ہوں کہ یہ لوگ تین مرتبہ عہد شکنی کریں گے۔ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت عمر کو یہ اطلاع
ہوئی کہ آخنف بن قیس کا مرد کے دونوں شہروں پر قبضہ ہو گیا ہے اور انہوں نے بلخ بھی فتح کر لیا ہے تو آپ نے فرمایا
احنف بن قیس اہل مشرق کے سردار ہیں۔پھر احنف بن قیس کو یہ تحریر کیا کہ تم دریا عبور نہ کرنا بلکہ تم اس سے پہلے کے
علاقے میں مقیم رہو۔جن خصوصیات کے ساتھ تم خراسان میں داخل ہوئے تھے آئندہ بھی تم ان عادات پر قائم رہنا۔اس
طرح فتح و نصرت ہمیشہ تمہارے قدم چومے گی البتہ تم دریا کو عبور کرنے سے پر ہیز کر وورنہ تم نقصان اٹھاؤ گے۔تاریخ طبری مترجم جلد 3 حصہ اول صفحه 183 تا 185، دار الاشاعت کراچی 2003ء) (تاريخ الطبری جلد 2 صفحه
امیرال
مقام۔شکنی
547-546، مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2012ء) (معجم البلدان جلد جلد 2 صفحه 26، 105 جلد 3
صفحه 451، 250، 37 ، 191 ، 252 جلد 4 صفحه 347 ، 471 ، 253 دار الاحياء التراث العربي بيروت)
يَزْدَجَرد نے پہلے اپنے ہمسایہ ممالک کو مدد کے لیے بلایا تھا۔اس وقت تو ان ممالک نے کوئی خاص امداد نہیں
کی مگر اب یزدجرد خود اپنی مملکت سے بھاگ کر ان کے پاس مدد کا طالب ہوا اور ان ممالک سے مدد حاصل کر کے دوبارہ اپنا
ملک فتح کرنے کا قصد کیا۔ترک سردار خاقان نے اس کا ساتھ دیا اور بلخ میں اپنی فوج لے کر آگیا۔بلخ دریائے جیحون
کے قریب خُراسان کا ایک خوبصورت شہر تھا۔مسلمان بیس ہزار کی تعداد میں تھے۔احنف نے ترک شہسواروں کے
تین فوجی قتل کر دیے جس سے ترک سردار خاقان بدشگونی لیتا ہوا واپس چلا گیا۔چین کے شہنشاہ نے مسلمانوں کے

خطبات مسرور جلد 19
504
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
حالات و واقعات سننے کے بعد یزد جرد کو لکھا کہ تمہارے قاصد نے مسلمانوں کی جو صفات بیان کی ہیں میرے خیال میں اگر
وہ پہاڑ سے بھی ٹکرا جائیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں اور اگر میں تمہاری مدد کے لیے آؤں تو جب تک وہ یعنی مسلمان ان
اوصاف پر قائم ہیں جو تمہارے قاصد نے مجھے بتائے ہیں کہ یہ اوصاف ہیں تو وہ میر ا تخت بھی چھین لیں گے اور میں ان کا
کچھ بگاڑ نہ سکوں گا اس لیے تم ان سے مصالحت کر لو۔يَزْدَجَرد پھر مختلف شہروں میں پھر تا رہا یہاں تک کہ حضرت عثمان
کے دورِ خلافت میں قتل ہوا۔(سیرت امیر المومنين عمر بن خطاب از الصلابی صفحه 433 تا 435 دار المعرفه بيروت 2007ء)
( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 548 مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2012ء)
احنف بن قیس نے فتح کی خوشخبری اور مال غنیمت حضرت عمرؓ کی خدمت میں روانہ کر دیا۔حضرت عمر نے مسلمانوں کو جمع کیا اور ان سے خطاب فرمایا۔فتح کے متعلق تحریر حضرت عمر کے ارشاد پر پڑھ کر سنائی
گئی۔پھر حضرت عمرؓ نے اپنے خطبہ میں فرمایا: یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر فرمایا ہے
اور اس ہدایت کا ذکر فرمایا ہے جس کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا گیا تھا۔اور اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیروی کرنے والوں سے جلد ثواب اور دنیا و آخرت میں دیر سے بھلائی کے ملنے کا وعدہ فرمایا ہے۔پھر حضرت عمر
نے قرآن کریم کی یہ آیت پڑھی۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى اللَّيْنِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
(التوبة: 33)
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے سب دینوں پر غالب کر دے
خواہ وہ مشرک کیساہی نا پسند کریں۔پھر آپ نے فرمایا کہ تمام حمد اللہ کے لیے ہے جس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور اپنے لشکر کی
مدد کی۔سنو! اللہ نے مجوسی بادشاہت کو ہلاک کر دیا اور ان کے اتحاد کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔اپنی حکومت کی ایک بالشت زمین
بھی اب ان
کی ملکیت میں باقی نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو نقصان پہنچا سکیں۔سنو! اللہ نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور
ان کے اموال اور ان کے بیٹوں کا وارث بنادیا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو۔اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین
کر لو کہ تمہاری طرح بہت سی قومیں فوجی طاقت کی مالک تھیں۔حضرت عمرؓ مسلمانوں کو نصیحت فرمارہے ہیں۔اچھی طرح
ذہن نشین کر لو کہ تمہاری طرح بہت سی قومیں فوجی طاقت کی مالک تھیں اور گذشتہ زمانے کی بہت سی مہذب قومیں دور
دراز کے ممالک میں قابض ہو گئی تھیں۔اللہ اپنا حکم نافذ کرنے والا ہے اور اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے اور ایک قوم
کے بعد دوسری قوم کو نمودار کرے گا۔تم لوگ اس کے احکامات کو نفاذ کرانے کے لیے ایسے شخص کی پیروی کرو جو تمہارے
لیے اس کے عہد کو پورا کرے اور تمہارے لیے خدائی وعدے کو پورا کر کے دکھائے۔تم اپنی حالت میں کوئی تغیر و تبدل نہ
کرناور نہ اللہ تمہیں تمہارے علاوہ لوگوں سے بدل دے گا۔اگر بدل دو گے اپنے دین کو بھول جاؤ گے ، جو احکامات ہیں ان پر
عمل نہیں کرو گے تو پھر اللہ تعالیٰ دوسرے لوگوں کو لے آئے گا۔پھر فرمایا: مجھے اس وقت امت مسلمہ کی تباہی اور بربادی
کا صرف تمہی سے اندیشہ ہے۔مجھے یہ خطرہ نہیں کہ دشمن مسلم امہ کو تباہ کرے گا بلکہ مسلمانوں کی مسلم امہ کی تباہی وبربادی

خطبات مسرور جلد 19
505
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
کاصرف تمہی، مسلمانوں سے ہی اندیشہ ہے اور خوف ہے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 549 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2012ء)
تاریخ طبری مترجم جلد 3 حصہ اول صفحہ 190 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہی بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔مسلمان ہی مسلمان کی گردنیں مار رہا ہے۔ان
کو ختم کر رہا ہے۔ایک دوسرے پر حملے کر رہا ہے۔ملک ملک پر چڑھائی کر رہے ہیں اور کہنے کو یہ جہاد ہے لیکن مسلمان
مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔فتح اصطخر اصْطَخُر فارس کا مرکزی شہر تھا۔یہ ساسانی بادشاہوں کا قدیم مرکزی اور مقدس مقام تھا۔یہاں پر ان کا قدیم آتش کدہ بھی تھا جس کی نگرانی خود شہنشاہ ایران کرتا تھا۔حضرت عثمان بن ابو العاص نے
اضطَخُہ کے مقام کا ارادہ کرتے ہوئے اس کی طرف پیش قدمی کی اور اہل اصْطَخُر کے ساتھ جور کے مقام پر مقابلہ
ہوا۔مسلمانوں نے وہاں ان کے ساتھ بھر پور جنگ لڑی۔پھر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اہل جور کے مقابلے پر مفتح عطا
کی اور مسلمانوں نے اضطَخُر بھی فتح کر لیا۔بہت سے لوگوں کو قتل کیا گیا اور بہت سے لوگ بھاگ گئے۔حضرت عثمان
بن ابو العاص نے کافروں کو جزیہ ادا کرنے اور ذمی رعایا بننے کی دعوت دی۔چنانچہ انہوں نے ان سے خط و کتابت کی
اور حضرت عثمان بن ابو العاص بھی ان سے نامہ و پیام کرتے رہے۔آخر کار ان کے حاکم ھرمز نے اس پیشکش کو قبول
کر لیا اور جزیہ ادا کرنے پر راضی ہو گئے۔چنانچہ جو لوگ فتح اضطخہ کے وقت بھاگ گئے تھے یا الگ ہو گئے تھے سب
جزیہ ادا کرنے کی شرط کے ساتھ دوبارہ امن کی جگہ پہ واپس آگئے۔دشمن کی شکست کے بعد حضرت عثمان بن ابو العاص
نے سب مال غنیمت جمع کیا اور اس کا خمس نکال کر امیر المومنین حضرت عمرؓ کے پاس بھیج دیا اور باقی حصہ مسلمانوں میں
تقسیم کی غرض سے رکھ لیا اور تمام مسلمان فوجوں کو لوٹ مار سے روک دیا اور چھینی ہوئی چیزوں کو واپس کرنے کا حکم دیا۔جو کچھ لوگوں سے چھینا تھا سپہ سالار نے کہا کہ سب واپس کرو۔پھر حضرت عثمان بن ابو العاص نے تمام لوگوں کو اکٹھا کیا
اور فرمایا ہمارا معاملہ ہمیشہ بام عروج پر رہے گا اور ہم تمام مصائب سے محفوظ رہیں گے جب تک کہ ہم چوری اور خیانت
نہ کریں۔جب ہم مال غنیمت میں خیانت کرنے لگیں گے اور یہ ناپسندیدہ باتیں ہمارے اندر نظر آئیں گی تو یہ برے کام
ہماری اکثریت کو لے ڈوبیں گے۔خیانت کرو گے، چوری کرو گے تو پھر یہی باتیں تمہیں لے ڈوبیں گی اور آج کل کے
مسلمانوں میں یہی کچھ ہمیں نظر آرہا ہے۔آپس میں ہی لوٹ مار ہے یا جہاں بھی جاتے ہیں وہاں لوٹ مار ہے ، بد دیانتی
ہے اور انہی بد اخلاقیوں نے ان کو بالکل ہی کسی کام کا نہیں چھوڑا اور ہر جگہ دنیا میں بدنام ہو رہے ہیں۔حضرت عثمان بن ابو العاص نے فتح کے دن فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا
ہے تو انہیں ہر قسم کی برائیوں سے بچاتا ہے اور ان کے اندر امانت اور دیانت داری کی خصوصیات پیدافرما دیتا ہے۔اس لیے تم امانتوں کی حفاظت کرو کیونکہ تم سے اپنے دین و مذہب کی جو چیز سب سے پہلے چھوٹے گی وہ ہے امانت۔اور جب تمہارے اندر سے دیانت داری جاتی رہے گی تو روزانہ کوئی نہ کوئی نیکی تمہارے اندر سے جاتی رہے گی۔دیانتداری گئی تو نیکیاں بھی ختم ہونی شروع ہو جائیں گی۔

خطبات مسرور جلد 19
506
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
حضرت عمر فاروق کے دورِ خلافت کے آخری زمانے اور حضرت عثمان کے دور خلافت کے پہلے سال
شهرك نے بغاوت کر دی اور اس نے اہل فارس کو ورغلایا اور ان کو بھڑ کانے کے نتیجہ میں اہل فارس نے عہد شکنی کی۔حضرت عثمان بن ابو العاص کو ان کی سرکوبی کے لیے دوبارہ بھیجا گیا اور پیچھے سے حضرت عبد اللہ بن مَعْمَر اور
شبل بن معبد بَجَنِّی کی معیت میں امدادی فوج بھیجی گئی۔ان کا فارس کے مقام پر دشمن سے سخت مقابلہ ہوا جس میں
شَهْرَكُ اور اس کا بیٹا مارا گیا اور اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو بھی قتل کیا گیا اور شہركُ کو حضرت عثمان بن ابو العاص
کے بھائی حکم بن ابو العاص نے قتل کیا۔تاریخ طبری مترجم جلد سوم حصہ اول صفحہ 192-193 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
ایک روایت کے مطابق حضرت علاء بن حضرمی نے سترہ ہجری میں حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں
پہلی مرتبہ اضطَخُر کو فتح کیا تھا۔اس کے باشندوں نے صلح کے بعد بد عہدی کی جس کے نتیجہ میں بغاوت پھیل گئی۔اس کی سرکوبی کے لیے حضرت عثمان بن ابو العاص نے اپنے بیٹے اور بھائی کو بھیجا جنہوں نے بغاوت دور کی اور
اضطَخُہ کے امیر کو قتل کر دیا جس کا نام شَهْرَكُ تھا۔(سيرت امیر المومنين عمر بن خطاب از صلابی صفحه 436 دار المعرفه بيروت 2007ء)
(الكامل في التاريخ لابن اثير جلد 2 صفحه 382-383 دار الكتب العلميه بيروت 2006ء)
فسا اور دارا بجرد حضرت ساریہ بن زنیم کو حضرت عمرؓ نے فسا اور دارا بجرد شہر کی طرف روانہ فرمایا۔یہ 23 ہجری کا واقعہ ہے۔فسا فارس کا ایک قدیم شہر تھا جو شیر از سے 216 میل کے فاصلے پر واقع تھا۔دارا بجرد
فارس کا ایک وسیع علاقہ ہے جس میں فسا اور دیگر شہر تھے۔دلائل النبوۃ میں روایت ہے۔حضرت ابن عمرؓ بیان
کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک لشکر حضرت ساریہ کی سر کردگی میں روانہ فرمایا۔ایک دن جبکہ حضرت عمر خطاب کر
رہے تھے کہ اچانک اونچی آواز میں کہنے لگے یا سَارِی الْجَبَل۔اے ساریہ پہاڑ کی طرف ہٹ جاؤ۔تاریخ طبری میں ہے حضرت عمرؓ نے حضرت ساریہ بن زنیم کو فسا اور دارا بجرد کے علاقے کی طرف روانہ
کیا۔انہوں نے وہاں پہنچ کر لوگوں کا محاصرہ کر لیا۔اس پر انہوں نے اپنے حمایتی لوگوں کو اپنی مدد کے لیے بلایا تو وہ مسلمان
لشکر کے مقابلے کے لیے صحرا میں اکٹھے ہو گئے اور جب ان کی تعداد زیادہ ہو گئی تو انہوں نے ہر طرف سے مسلمانوں کو
گھیر لیا۔حضرت عمر جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ آپ نے فرمایا: یا سَارِيَة بِنْ زُنَيْم! الْجَبَلِ الْجَبَل_یعنی
اے ساریہ بن زُنَیم ! پہاڑ پہاڑ۔مسلمان لشکر جس جگہ پر مقیم تھا اس کے قریب ہی ایک پہاڑ تھا۔اگر وہ اس کی پناہ
لیتے تو دشمن صرف ایک طرف سے حملہ آور ہو سکتا تھا۔پس انہوں نے پہاڑ کی جانب پناہ لے لی۔اس کے بعد
انہوں نے جنگ کی اور دشمن کو شکست دی اور بہت سا مال غنیمت حاصل کیا۔اس مال غنیمت میں جواہرات کا ایک
صند و قیچہ بھی تھا جسے مسلمان لشکر نے باہمی اتفاق رائے سے حضرت عمرؓ کے لیے ہبہ کر دیا۔حضرت ساریہ نے اس
صند و قیچھے کے ساتھ اور فتح کی خوشخبری کے ساتھ ایک ایلچی کو حضرت عمر کی طرف بھجوایا۔جب وہ اپیچی مدینہ پہنچا تو
اس وقت حضرت عمر لوگوں کو کھانا کھلا رہے تھے اور آپ کے ہاتھ میں وہ عصا تھا جس کے ذریعہ وہ اونٹوں کو ہنکا یا
کرتے تھے۔اس قاصد نے حضرت عمرؓ سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تو حضرت عمرؓ نے اسے کھانے پہ بٹھا دیا۔

خطبات مسرور جلد 19
507
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021 ء
چنانچہ وہ کھانے پر بیٹھ گیا۔جب وہ کھانے سے فارغ ہوا تو حضرت عمرؓ جانے لگے۔وہ شخص پھر کھڑے ہو کر ان کے
پیچھے پیچھے جانے لگا۔حضرت عمرؓ نے اس کو اپنے پیچھے آتے دیکھ کر گمان کیا کہ اس شخص کا پیٹ ابھی نہیں بھرا۔لہذا جب
آپ اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تو فرمایا اندر آجاؤ اور آپ نے نانبائی کو حکم دیا کہ دستر خوان پر کھانا لائے۔چنانچہ کھانا
لایا گیا جو روٹی اور زیتون اور نمک پر مشتمل تھا۔پھر آپ نے اس شخص سے فرمایا کھاؤ جب وہ کھانے سے فارغ ہو ا تو
اس شخص نے کہا اے امیر المومنین میں سَارِیہ بن زُنیم کا ایلی ہوں۔آپ نے فرمایا خوش آمدید۔پھر وہ آپ کے
قریب آیا یہاں تک کہ اس کا گھٹنا حضرت عمرؓ کے گھٹنے سے چھونے لگا۔پھر حضرت عمررؓ نے اس سے مسلمانوں کے بارے میں پوچھا۔پھر ساریہ کے بارے میں پوچھا تو اس نے
آپ کو بتایا۔پھر اس نے صندو قچے کا حال بیان کیا تو حضرت عمرؓ نے اس کی طرف دیکھا اور بلند آواز سے فرمایا:
نہیں۔اس میں کوئی عزت والی بات نہیں ہے۔اس لشکر کے پاس جاؤ اور اسے ان کے درمیان تقسیم کرو۔یہ
جواہرات جو مجھے بھیجے ہیں یہ لشکر کو ہی تقسیم کر دو۔اس نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین امیر ا اونٹ لاغر ہو گیا
ہے اور میں نے انعام کی توقع پر قرض بھی لیا تھا۔پس آپ مجھے اتنا دیں جس سے میں ان کی تلافی کر سکوں۔وہ
اصرار کرتا رہا یہاں تک کہ حضرت عمرؓ نے اس کے اونٹ کے بدلے صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ اسے
دیا اور اس کا اونٹ لے کر صدقے کے اونٹوں میں شامل کیا اور وہ اینچی معتوب اور محروم ہوتے ہوئے بصر ہ پہنچا اور
حضرت عمرؓ کے حکم پر عمل کیا۔یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ جب قاصد فتح کی خوشخبری لے کر مدینہ آیا تو اہل مدینہ نے اس سے ساریہ کے
بارے میں پوچھا اور فتح کے بارے میں اور یہ کہ کیا جنگ کے دن مسلمانوں نے کوئی آواز سنی تھی ؟ اس نے کہا کہ ہاں
ہم نے سنا تھا یا سارية الجبل۔یعنی اے ساریہ پہاڑ کی طرف ہٹ جاؤ۔اس وقت قریب تھا کہ ہم ہلاک ہو جاتے۔پس ہم نے پہاڑ کی طرف پناہ لی تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمائی۔تاریخ طبری مترجم جلد 3 حصہ اول صفحہ 194 تا 196 دار الاشاعت کراچی 2003ء ) ( تاریخ طبری جلد 2 صفحه 553-554
مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2012ء) (دلائل النبوة للبيهقى جلد 6 صفحه 370 دار الكتب العلميه
بيروت 2002ء)(سيرت امير المومنين عمر بن خطاب از صلابی صفحه 436 دار المرفه بيروت 2007ء)
(معجم البلدان جلد 2 صفحه 273 ، جلد 3 صفحه 434 دار الاحياء التراث العربي بيروت)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس واقعہ کو اس طرح بیان فرمایا ہے۔فرماتے ہیں کہ
" حضرت عمرؓ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ ان کی خلافت کے ایام میں وہ منبر پر چڑھ کر خطبہ پڑھ رہے تھے کہ بے اختیار
ان کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے۔يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ، يَا سَارِيَةُ الْجَبَل۔یعنی اے ساریہ پہاڑ پر چڑھ جا۔اے سَارِيَه !
پہاڑ پر چڑھ جا۔چونکہ یہ فقرات بے تعلق تھے لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے یہ کیا کہا؟ تو آپ نے فرمایا کہ
مجھے دکھایا گیا کہ ایک جگہ ساریہ جو اسلامی لشکر کے ایک جرنیل تھے کھڑے ہیں اور دشمن ان کے عقب سے اس
طرح حملہ آور ہے کہ قریب ہے کہ اسلامی لشکر تباہ ہو جائے۔اس وقت میں نے دیکھا تو پاس ایک پہاڑ تھا کہ جس پر
چڑھ کر وہ دشمن کے حملہ سے بچ سکتے تھے۔اس لیے میں نے ان کو آواز دی کہ وہ اس پہاڑ پر چڑھ جاویں۔ابھی زیادہ

خطبات مسرور جلد 19
508
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
دن نہ گزرے تھے کہ ساریہ کی طرف سے بعینہ اسی مضمون کی اطلاع آئی اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس
وقت ایک آواز آئی جو حضرت عمر کی آواز سے مشابہ تھی جس نے ہمیں خطرہ سے آگاہ کیا اور ہم پہاڑ پر چڑھ
کر دشمن کے حملہ سے بچ گئے۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ " اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کی زبان اس وقت ان کے اپنے
قابو سے نکل گئی تھی اور اس قادر مطلق ہستی کے قبضہ میں تھی جس کے لئے فاصلہ اور دوری کوئی شئے ہے ہی نہیں۔"
( تقدیر الہی، انوار العلوم جلد 4 صفحہ 575)
"
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اس بارے میں فرماتے ہیں:
"ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ الزام کہ صحابہ کرام سے ایسے الہامات ثابت نہیں ہوئے بالکل بے جا اور غلط ہے
کیونکہ احادیث صحیحہ کے رو سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے الہامات اور خوارق بکثرت ثابت ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ
عنہ کا سماریہ کے لشکر کی خطر ناک حالت سے باعلام الہی مطلع ہو جانا جس کو بہیقی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے اگر الہام
نہیں تھا تو اور کیا تھا اور پھر انکی یہ آواز کہ یا سَارِيَهِ الْجَبَلَ الْجَبَل۔مدینہ میں بیٹھے ہوئے مونہہ سے نکلنا اور وہی آواز
قدرتِ غیبی سے ساریہ اور اس کے لشکر کو دور دراز مسافت سے سنائی دینا اگر خوارق عادت نہیں تھی تو اور کیا چیز تھی۔"
(براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 653-654 حاشیه در حاشیہ نمبر 4)
پھر فتحِ گرمان کا ذکر ہے جو 23 / ہجری میں ہوئی۔حضرت سھیل بن عَدِی کے ہاتھوں گر مان فتح
ہوا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عبد اللہ بن بُدیل کے ہاتھوں فتح ہوا۔(سیرت امیر المومنين عمر بن خطاب از صلابی صفحه 436 دار المعرفه بيروت 2007ء)
حضرت سہیل کے ہر اول دستے پر نُسَید بن عمر و عجلی تھے۔ان کے مقابلے کے لیے اہل کرمان جمع ہو
گئے۔وہ اپنی سر زمین کے قریب علاقے میں جنگ کرتے رہے۔آخر کار اللہ تعالیٰ نے انہیں منتشر کر دیا اور مسلمانوں
نے ان کا راستہ روک لیا۔نئیر نے ان کے بڑے بڑے سرداروں کو قتل کر دیا۔اسی طرح حضرت سہیل بن عدی نے
دیہاتیوں کے دستے کے ذریعہ دشمن کے راستے کو جیرفت مقام تک روک لیا۔حضرت عبد اللہ بھی شیر کے راستے
وہاں پہنچے اور حسب منشا اس مقام پر انہیں بہت سارے اونٹ بھیڑ بکریاں ملیں تو انہوں نے اونٹوں اور بھیڑ بکریوں
کی قیمت لگائی۔ان کی قیمت میں عرب کے اونٹوں سے بڑے ہونے کے باعث ان میں اختلاف پیدا ہوا۔چنانچہ اس
اختلاف کو ختم کرنے کے لیے اس کے بارے میں حضرت عمر کو لکھا گیا۔حضرت عمرؓ نے ان کی طرف لکھا کہ عربی اونٹ
کی گوشت کے مطابق قیمت لگائی جاتی ہے اور یہ اونٹ بھی اسی کی مانند ہیں۔اگر وہ تمہاری رائے کے مطابق بڑھ کر
ہے تو اس کی قیمت میں اضافہ کر دو۔جو مال ہاتھ آیا تھا اس کے مطابق اس کے جانوروں کی قیمت لگائی جارہی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں حضرت عبد اللہ بن بُدیل بن ورقاء خُزاعی نے کرمان کو
فتح کیا۔پھر فتح کرمان کے بعد وہ طبسین آئے۔پھر وہاں سے حضرت عمرؓ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے
طبسین کو فتح کر لیا ہے۔آپ مجھے یہ دونوں علاقے جاگیر میں دے دیں۔جب حضرت عمرؓ نے یہ دونوں علاقے ان کو
جاگیر میں دینے کا ارادہ کیا تو کسی نے آپ سے کہا کہ یہ دونوں علاقے بہت بڑے اضلاع ہیں اور خُراسان کے

خطبات مسرور جلد 19
509
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021 ء
دروازے ہیں۔اس پر آپ نے ان کو یہ دونوں علاقے جاگیر میں دینے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔تاریخ طبری مترجم جلد سوم حصہ اول صفحہ 196-197 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
فَتْحِ سجستان یہ بھی 23 / ہجری کی ہے۔سجستان خراسان سے بڑا علاقہ ہے اور اس کی سرحدیں دور
در واز علاقوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔یہ علاقہ سندھ اور دریائے بلخ کے درمیان تھا۔اس کی سرحدیں بہت دشوار
گزار تھیں اور آبادی بھی بہت زیادہ تھی۔اس سجستان کو ایرانی سیستان بھی کہا جاتا ہے یا ایرانی لوگ اس کو
سیستان کہتے ہیں۔مشہور ایرانی پہلوان رستم اسی علاقے کا رہنے والا تھا۔یہ کرمان کے شمال میں واقع تھا اس کا صدر
مقام زرنج تھا۔قدیم زمانے میں یہ بہت بڑا علاقہ تھا اور حضرت معاویہ کے زمانے میں یہ بہت اہم علاقہ تھا۔یہاں کے لوگ
قندھار ترک اور دوسری قوموں سے جنگ کرتے رہتے تھے۔عاصم بن عمرو نے سجستان کا رخ کیا اور عبد اللہ بن نمیر بھی
فوج لے کر اس کے ساتھ شامل ہو گئے۔اہل سجستان سے ان کے قریبی علاقے میں مقابلہ ہوا اور مسلمانوں نے
انہیں شکست دی اور اہل سجستان بھاگ گئے۔چنانچہ مسلمانوں نے ان کا تعاقب کیا اور زرنج مقام پر ان کا محاصرہ کر لیا
گیا اور ساتھ ساتھ مسلمان جہاں جہاں ممکن ہوا مختلف علاقوں کو بھی فتح کرتے گئے۔بالآخر اہل سجستان نے زرنج اور
دیگر مفتوحہ علاقوں کے بارے میں مصالحت کر لی اور باقاعدہ مسلمانوں سے معاہدہ منظور کرایا اور اپنے صلح نامہ میں
یہ شرط منظور کرالی کہ ان کے جنگل محفوظ چراگاہوں کی طرح سمجھے جائیں گے۔اس لیے جب مسلمان وہاں سے
گزرتے تھے تو ان کے جنگلوں سے بچ کر نکلتے تھے کہ وہ کہیں انہیں نقصان پہنچا کر عہد شکنی کے مر تکب نہ ہو جائیں۔اس حد تک مسلمان احتیاط کرتے تھے۔بہر حال اہل سجستان خراج دینے پر راضی ہو گئے اور مسلمانوں نے ان کی
حفاظت کی ذمہ داری کو قبول کر لیا۔تاریخ طبری مترجم جلد سوم حصہ اول صفحہ 197 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
فتح مکران یہ بھی 23 ہجری کی ہے۔حکم بن عمرو کے ہاتھوں مگران ( آج کل اسے فکر ان کہا جاتا ہے۔پرانی تاریخوں میں مگر ان لکھا ہوا ہے، یہ فتح ہوا۔لیکن پھر شِهَابٌ بن مُخَارِقُ سُھیل بن عَدِی اور عبد اللہ بن عبد اللہ
بھی لشکروں سمیت ان کے ساتھ مل گئے تھے۔مسلمانوں نے سندھ کے بادشاہ کے خلاف متحد ہو کر جنگ کی اور اسے
شکست دی۔حکم بن عمرو نے صُحار عبدی کے ہاتھ فتح کی خبر اور مالِ غنیمت بھیجا اور مالِ غنیمت میں حاصل شدہ
ہاتھیوں کے بارے میں ہدایت طلب کی۔جب حضرت عمر کو فتح کی بشارت پہنچی تو حضرت عمرؓ نے اس سے مکر ان کی
زمین کے بارے میں پوچھا۔اس نے کہا اے امیر المومنین ! اس کے نرم میدانوں کی زمین بھی پہاڑوں کی طرح سخت ہے اور وہاں پانی
کی سخت قلت ہے۔اس کے پھل خراب ہیں اور وہاں کے دشمن بہت دلیر ہیں اور وہاں بھلائی کے مقابلے میں برائی
بہت زیادہ ہے۔وہاں کثیر تعداد بھی تھوڑی معلوم ہوتی ہے اور قلیل تعداد ضائع ہو جاتی ہے اور اس کا پچھلا حصہ
تو اس سے بھی بدتر ہے۔حضرت عمرؓ نے اس کے اس انداز گفتگو پہ فرمایا کہ کیا تم قافیہ پیمائی کر رہے ہو ی واقعی
صورت حال کی خبر دے رہے ہو۔اس نے اس پر کہا کہ میں صحیح خبر آپ تک پہنچارہا ہوں۔اس پر آپ نے فرمایا کہ اگر تم صحیح بتلا رہے ہو تو بخد امیر الشکر وہاں حملہ نہیں کرے گا۔چنانچہ آپ

خطبات مسرور جلد 19
510
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
نے حکم بن عمرو اور حضرت سہیل کو یہ حکم تحریر فرمایا اور یہ حکم تحریر فرما کر روانہ کیا کہ تم دونوں کے لشکروں
میں سے کوئی بھی مکر ان سے آگے پیش قدمی نہ کرے اور دریا کے اس پار کے علاقے تک محدود رہے۔نیز آپ
نے یہ بھی حکم دیا کہ ہاتھیوں کو اسلامی سرزمین پر ہی فروخت کر دیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والے مال کو
مسلمان لشکروں میں تقسیم کر دیا جائے۔تاریخ طبری مترجم جلد سوم حصہ اول صفحہ 198-199 دار الاشاعت کراچی 2003ء)
( تاریخ طبری جلد 2 صفحه 555 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2012ء)
اس جنگ کی جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں وہ طبری سے لی گئی ہیں۔اس جنگ کی بابت علامہ شبلی نے ایک
نوٹ بھی دیا ہے کہ فتوحات فاروقی کی اخیر حد یہی مکر ان ہے لیکن یہ طبری کا بیان ہے۔مؤرخ بلاذری کی روایت ہے
کہ دیبل کے نشیبی علاقوں اور تھانہ تک فوجیں آئیں۔اگر یہ صحیح ہے تو حضرت عمرؓ کے عہد میں اسلام کا قدم سندھ وہند
میں بھی آچکا تھا۔نیز وہ حاشیہ میں لکھتے ہیں کہ آج کل مکر ان کا نصف حصہ بلوچستان کہلا تا ہے۔اگر چہ مورخ بلاذری
فتوحات فاروقی کی حد سندھ کے شہر دیبل تک لکھتا ہے مگر طبری نے مکر ان کو ہی اخیر حد قرار دیا ہے۔(ماخوذ از الفاروق از شبلی صفحه 157 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
تو بہر حال یہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے کا ذکر ابھی چل رہا ہے۔ابھی آئندہ بھی بیان ہو
گا۔جمعہ کے بعد میں ایکٹر کش انٹرنیٹ ریڈیو کا افتتاح کروں گا۔اس ریڈیو چینل کا نام اسلام احمدیتین سیسی
(Islam Ahmediyetin Sesi) یعنی صدائے اسلام احمدیت ہے جو الحمد للہ اب چوبیس گھنٹے کی نشریات کے
لیے تیار ہے۔یہ ریڈیو دنیا بھر میں ٹیبلٹ اور سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر ایک لنک کے ذریعہ سنا جاسکے گا۔چار
گھنٹے پر مشتمل ایک پیج (package) کو چھ دفعہ دن میں repeat کیا جائے گا۔اس پیچ میں ایک گھنٹہ تلاوت مع
ترکی ترجمہ۔حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، کلام الامام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، ترکی زبان میں میرے
خطبات کا ترجمہ نیز ایک مجلس سوال و جواب بھی نشر ہوا کرے گی۔دنیا کے ہیں ممالک سے زائد ممالک تبلیغی اور
تربیتی مقاصد کے لیے اس ریڈیو سے استفادہ کر سکیں گے۔تبلیغی میدان میں بھی اور تربیتی مقاصد کے لیے بھی ان شاء اللہ
اس ریڈیو سے استفادہ ہو گا۔مثلاً آذر بائیجان ہے، جارجیا ہے، یہ ترکی زبان بولنے والے ملک ہیں۔کئی سابقہ روسی
ریاستیں ہیں جہاں ترکی زبان بولی جاتی ہے۔اسی طرح ملک ترکی اور وہ سبھی یورپین ممالک جن میں ترک آباد ہیں ان
نشریات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ریڈیو کی تیاری کی توفیق شعبہ تبلیغ جر منی کو ملی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے
اور اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس کو بابرکت فرمائے۔اس کو ابھی میں جمعہ کی نماز کے بعد لانچ کروں گا۔بعض غائب جنازے ہیں ان کو میں جمعہ کے بعد ادا کروں گا۔ساتھ یہ بھی بتادوں کہ ہمارے پیارے عزیز
طالع کا جنازہ ابھی پہنچا نہیں ہے۔شاید چند دن لگ جائیں تو جب آئے گا تو اس کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی ان شاء اللہ
اور پھر وہاں اس کا ذکر بھی ان شاء اللہ ہو گا۔جو جنازہ غائب آج میں نے پڑھنے ہیں ان میں پہلا مکرم محمد المختار قبطه
صاحب کا ہے جو مراکش کے تھے۔73 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔مرحوم نے
2009ء میں بیعت کی۔بہت مخلص احمدی تھے۔بیعت کے بعد جماعت کی خدمت اور احمدیت کی تبلیغ میں ہر وقت

خطبات مسرور جلد 19
511
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021ء
لگے رہتے تھے۔معاشرے میں غلط عقائد کی درستی میں انہوں نے بہت کردار ادا کیا ہے۔ان کا علاقہ مغربی مراکش کا تھا۔وہاں کے صدر صاحب لکھتے ہیں کہ مرحوم ریٹائرڈ فوجی تھے۔پڑھے لکھے
تھے۔عربی کے علاوہ فرانسیسی اور سپینش زبانوں کے ماہر تھے۔حمامة البشری پڑھ کر جلد ہی بیعت کر لی۔پھر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کو بھی بڑے شوق اور محبت سے کم از کم دوبار پڑھا۔پھر تفسیر کبیر کا مطالعہ کیا
پھر اس کی کاپیاں کروا کر اور جلد بنوا کر احمدیوں میں تقسیم کیں۔کہتے ہیں جب ہمارے علاقے میں نظام جماعت قائم
ہو ا تو انہوں نے جماعتی خدمت کے لیے زندگی وقف کر دی اور مختلف جماعتوں کے دورے کیے۔مالی قربانیوں میں
بھی پیش پیش رہے۔کبھی بھی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ آج میں مصروف ہوں یا یہ خدمت نہیں کر سکتا۔بڑے پختہ عزم
کے مالک تھے جو کہ نوجوانوں میں بھی نہیں ملتا۔پھر لکھتے ہیں کہ نظام خلافت کی کامل اور فوری اطاعت کرتے تھے
تبلیغ کا بڑا جوش تھا۔گاڑی، بس، ریل اور دکان میں ہر چھوٹے بڑے کو تبلیغ کرتے۔خاندان میں ہر ایک کو پیغام حق
پہنچایا۔مرحوم نماز تہجد میں با قاعدہ تھے۔ہر سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔وہ دعائیں بھی جو میری طرف
سے بتائی گئی تھیں اور جوبلی کی دعائیں بھی وہ ہمیشہ پڑھتے تھے۔روزانہ پانچ سے دس احزاب تلاوت قرآن کریم
کرتے رہتے تھے۔چلتے ہوئے قرآن کریم یاد کرتے تھے ، دہرائی کرتے رہتے تھے اور بعض دفعہ رستے میں چلتے
ہوئے تلاوت قرآن میں اتنے مصروف ہوتے کہ ادھر اُدھر کے ماحول سے بے خبر ہو جاتے تھے۔گویا قرآن کریم
سے تو انہیں ایک عشق تھا بلکہ بعض تو کہتے ہیں کہ رات کو سوتے ہوئے بھی ان کے منہ سے قرآن کریم کی آیات
پڑھنے کی آوازیں آتی تھیں۔مرحوم نے نو سال تک مغربی مراکش میں بطور نائب صدر جماعت اور صدر انصار اللہ
اور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔ان کی اہلیہ بھی بہت مخلص اور موصیہ ہیں۔اگلا ذکر محمود احمد صاحب سابق خادم مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک قادیان کا ہے جو 74 سال کی عمر میں
گذشتہ دنوں وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ - مرحوم مخدوم حسین صاحب آف بیل گام کے بیٹے تھے جو
که صوبہ کرناٹک سے ہجرت کر کے قادیان آگئے تھے۔28 سال تک انہوں نے مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک میں خادم
مسجد کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔مرحوم صوم و صلوۃ کے پابند تھے۔تہجد گزار اور دعا گو انسان
تھے۔مسجد کے ساتھ ان کا خاص لگاؤ تھا۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔اگلا ذکر سودہ صاحبہ اہلیہ عبد الرحمن صاحب کیرالہ انڈیا کا ہے۔22/ جولائی کو 76 سال کی عمر میں ان کی
وفات ہوئی تھی۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔مرحومہ شمس الدین صاحب مالا باری مبلغ انچارج کہا بیر کی والدہ تھیں۔شمس الدین صاحب کہتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ صاحبہ وی ٹی محمد صاحب مرحوم کی بیٹی تھیں جو ضلع پالکھاٹ اور
مضافات کے سب سے پہلے احمدی تھے جنہوں نے 1937ء میں بیعت کی توفیق پائی۔پھر لمبے عرصہ تک دشمنوں کی
طرف سے شدید مظالم کا سامنا کرتے رہے۔کہتے ہیں اسی بائیکاٹ کے دوران کہ جب والدہ ڈیڑھ سال کی تھیں تو اس
وقت ان کی والدہ، خاکسار کی نانی اور ان کی بڑی بیٹی کی وفات ہو گئی۔وفات کے بعد دشمنوں نے نانی کو دفنانے بھی
نہیں دیا جس پر چالیس کلو میٹر دور شہر کے عام قبرستان میں انہیں دفنانا پڑا۔کہتے ہیں نانا اپنی کمسن بچی کے ساتھ

خطبات مسرور جلد 19
512
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اگست 2021 ء
ہجرت کر گئے۔اس طرح والدہ بچپن سے ہی طرح طرح کی ابتلاؤں میں سے گزرتی رہیں۔مرحومہ صوم و صلوۃ کی
پابند اور موصیہ تھیں۔ہمدردی خلق ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ہر پریشان حال شخص کے لیے
دعائیں کرنا اور اگر سامنے ہو تو اس کی مدد کرنا آپ کی عادت تھی۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں
شامل ہیں اور ان کے پوتے بھی واقف زندگی ہیں اور ایک بیٹے مبلغ ہیں جو باہر تھے۔جنازے پہ حاضر بھی نہیں ہو
سکے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔اگلا ذ کر سعیده مجید صاحبہ اہلیہ شیخ عبد المجید صاحب فیصل آباد کا ہے۔گذشتہ دنوں ان کی وفات 86 سال
کی عمر میں ہوئی۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے بیٹے شیخ وحید صاحب کہتے ہیں ان کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ
ان کے دادا حضرت برکت علی قادیانی صاحب کے ذریعہ سے ہوا۔آپ کے دادا اور دادی دونوں کو یہ اعزاز ملا کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔سعیدہ مجید صاحبہ نے لمبا عرصہ جماعت کی خدمت کی توفیق پائی۔شروع میں صدر حلقہ اور سیکرٹری مال کی حیثیت سے اور پھر 1982ء سے لجنہ اماء اللہ ضلع فیصل آباد کی تشکیل نو
ہونے پر سیکرٹری مال کے عہدے پر سات سال فائز رہیں۔بہت محنت سے بیاسی مجالس میں باقاعدگی سے دورہ جات
کر کے ہر مجلس میں عہدیداران کے کام کی نگرانی کرتی رہیں۔شعبہ مال کے ریکارڈ اور چندہ جات کی بروقت آمد اور
ترسیل پر خصوصی نظر رکھتی تھیں۔ان کی ضلع کی سابقہ صدر بشری سمیع صاحبہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ ایک دفعہ جماعتی دورے
سے واپسی پر ڈاکوؤں نے گاڑی کو روکا۔انہوں نے جلدی سے پرس جس میں چندے کے پیسے تھے وہ پیروں میں گرا
دیا تا کہ چندہ محفوظ رہے اور اپنا زیور چھن جانے کی ذرا پروا نہیں کی۔باقی زیور ڈاکوؤں نے ان سے اتروالیا لیکن
چندے کے پیسے بچ گئے اور اس بات پر بڑی خوش تھیں کہ چندے کے پیسے بچ گئے۔وفات سے چند ماہ قبل جو بھی زیور
ان کے پاس تھا وہ سارا جماعتی تحریکات میں پیش کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا کئی بار مطالعہ کیا۔بہت سی خوبیوں کی مالک تھیں۔خدا تعالیٰ کی محبت میں بڑھی ہوئی ، دعا گو ، متوکل علی اللہ تھیں۔خلافت سے بہت
محبت اور عشق کا تعلق تھا۔اپنے بیٹوں، بہوؤں اور پوتوں پوتیوں کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور خلیفہ وقت کے
لیے دعا کرنے اور خلیفہ وقت کے خطبات سننے کی تلقین کرتی رہتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں
شوہر کے علاوہ آٹھ بیٹے اور متعد د پوتے پوتیاں اور پڑپوتے پڑپوتیاں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔جیسا کہ
میں نے کہا نماز کے بعد ان کا نماز جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 ستمبر 2021 ، جلد 28 شماره 75 صفحہ 05ت10)

آج 10 میں سے 10 باقی