سید طالع احمد شہید

خطبات مسرور جلد 19
513
36
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء بمطابق 03, تبوک 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گذشتہ دنوں ہمارے ایک بہت ہی پیارے بچے اور واقف زندگی عزیزم سید طالع احمد ابن سید ہاشم اکبر کی
گھانا میں شہادت ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔23 / اور 24 / اگست کی درمیانی شب ایم ٹی اے کی ٹیم گھانا
کے ناردرن ریجن میں ریکارڈنگ کر کے کماسی (Kumasi) آرہی تھی کہ راستے میں سواسات بجے کے قریب
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے یہ جو ٹیم کے تین ممبر تھے ان میں سے دو، عزیزم سید طالع احمد اور عمر فاروق صاحب زخمی ہو
گئے۔تقریباً ساڑھے چار گھنٹے کے بعد پہلے پولی کلینک میں ان کی میڈیکل ٹریٹمنٹ (treatment) ہوئی۔اس کے
بعد ٹمالے بڑے ہسپتال لے جا رہے تھے تو راستے میں سید طالع احمد کی وفات ہو گئی۔ایم ٹی اے انٹر نیشنل۔دوسرے ملکوں میں تو شاید بعض شہادتیں ہوئی ہیں لیکن یہاں کی پہلی شہادت تھی اور واقفین نویو کے کی میراخیال
ہے شاید پہلی شہادت ہے۔سید طالع احمد محترمہ ام اللطیف بیگم صاحبہ اور سید میر محمد احمد صاحب کے پوتے تھے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پڑنو اسے اور اس طرح حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے پڑپوتے یعنی پوتے کے بیٹے
تھے اور حضرت میر محمد اسماعیل صاحب حضرت اماں جان حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ کے چھوٹے بھائی
تھے۔اس لحاظ سے حضرت اماں جان سے بھی ان کا سلسلہ ملتا ہے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی اور اماں جان سے پھر ایک رشتہ قائم ہوتا ہے۔اسی طرح یہ مرزا غلام قادر شہید کے
داماد بھی تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔جیسا کہ میں نے کہا وقف نو کی تحریک میں بھی شامل تھے۔بائیو میڈیکل سائنسز میں ڈگری حاصل کی۔پھر جر نلزم میں ماسٹر ز کیا۔2013ء میں زندگی وقف کی اور
پھر مختلف دفتروں میں کام کرنے کے بعد آخر پر لیس اور میڈیا میں ان کی تقرری ہوئی۔اس سے پہلے سید طالع اپنی
جماعت میں لوکل لیول پر بھی خدمات بجالاتے رہے تھے۔خدام الاحمدیہ ہارٹلے پول میں تبلیغ، تعلیم اور اشاعت اور
اطفال کے شعبوں کا کام کیا۔ان کی 2016ء میں ایم ٹی اے نیوز میں مکمل طور پہ تقرری ہوئی اور اس سے پہلے یہ
ریویو آف ریلیجنز میں انڈیکسنگ (Indexing) اور ٹیگنگ (Tagging) کے ہیڈ کے طور پر بھی خدمت کی توفیق

خطبات مسرور جلد 19
514
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
پاتے رہے۔ایم ٹی اے نیوز کے لیے انہوں نے ڈاکو منٹریز بنائیں اور مزید تین یا چار ڈاکو منٹریز پر کام کر رہے تھے۔یہ جو میری مصروفیات کا ہفتہ وار پروگرام ہے This week with Huzur اس کو بھی انہوں نے initiate کیا
تھا، انہوں نے شروع کیا اور پھر آخر تک اس میں خاص دلچسپی سے اس کی ایڈ ٹینگ وغیرہ اور سارا کام کرتے رہے اور
یہ پروگرام ایم ٹی اے دیکھنے والوں کے لیے بڑا مشہور تھا۔ایڈیٹر طاہر میگزین کے علاوہ مجلس خدام الاحمدیہ کے
شعبہ اشاعت میں بھی خدمت بجالاتے رہے۔مختلف جماعتی رسائل مثلاً ریویو آف ریلیجنز اور طارق میگزین میں
مضامین بھی لکھتے رہے اور پریس اینڈ میڈیا کے آفس کے تحت مختلف ممالک میں میرے ساتھ بھی اور ویسے بھی
انہوں نے دورے کیے۔عزیزم طالع کو اپنے کام کو ختم کرنے کے لیے اور صرف ختم کرنے کے لیے نہیں بلکہ معیار کے مطابق
پہنچانے کے لیے ایک غیر معمولی جوش اور جذبہ ہو تا تھا اور اس کے لیے وہ کسی خطرے کی بھی پروا نہیں کرتا تھا اور
اس کی شہادت کے واقعہ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ایک لمحے کی بھی فکر نہیں تھی کہ کیا خطرہ ہے۔بس یہ فکر
تھی کہ جس کام کے لیے میں آیا ہو اہوں اس کو احسن رنگ میں سر انجام دے سکوں اور وقت پر مکمل کر لوں۔اسی
لیے ایسے وقت میں سفر بھی شروع کیا جبکہ خطرے کے امکانات بہت بڑھ گئے تھے۔ابو بکر ابراہیم صاحب ٹمالے
(Tamale) کے زونل مشنری ہیں۔وہ کچھ تفصیل بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ 23 / اگست کو صبح جب ایم ٹی اے کی ٹیم
سلا گا (Salaga) روانہ ہونے لگی تو انہوں نے طالع کو اپنا سامان پیک کرتے دیکھ کے کہا کہ ہوٹل سے چیک آؤٹ
کر رہے ہو تو سلا گا سے واپس آنا ہے اور یہاں رکنا بھی ہے۔طالع نے کہا وقت کم ہے اس لیے میں نے واپس کماسی ہی
جانا ہے۔ان کو مولوی صاحب نے کہا کہ آپ کو سلا گا سے واپسی پر دیر ہو گئی تو پھر رات کو سفر مناسب نہیں ہے لیکن
بہر حال انہوں نے کہا ٹھیک ہے، پھر دیکھیں گے لیکن انہوں نے یہ بھی انہیں کہا کہ میں نے آگے سیر الیون بھی جانا
ہے اور میرے پاس صرف مزید دو دن ہیں اور بہت سارے کام یہاں کماسی اور اگر ا( Accra) میں کرنے والے
ہیں۔اس لیے میر اجانا ضروری ہے لیکن آپ کہتے ہیں تو دیکھوں گا۔بہر حال جب واپس آئے تو انہوں نے یہی فیصلہ
کیا کہ واپسی کا سفر کرنا ہے اور یہ واپسی کے لیے کماسی روانہ ہو گئے۔پونے سات بجے طالع نے عمر فاروق صاحب کو کہا
کہ نماز پڑھ لیتے ہیں۔ان سب نے مغرب اور عشاء کی نمازیں باجماعت ادا کیں۔پھر ان کو فکر تھی کہ سلا گا سے جو
ریکارڈنگ کر کے لائے ہیں اور یہاں ٹمالے میں کی ہیں ان کی فائلز کرپٹ (corrupt) نہ ہو جائیں اس لیے سفر میں
ہی انہوں نے اس کو لیپ ٹاپ پر محفوظ کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی اور سفر کے دوران یہی کام کر رہے
تھے۔تو ان
کو یہ نہیں تھا بر داشت کہ کسی طرح بھی وقت ضائع ہو۔اور پھر جو جماعتی سامان ہے اس کی بھی ان کو ہر
وقت فکر رہتی تھی کہ یہ بڑا مہنگا سامان ہے ، ضائع نہ ہو جائے۔بہر حال پولیس رپورٹ کے مطابق یہ کہتے ہیں جب ایم ٹی اے کی گاڑی Mpaha جنکشن کے قریب
پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ٹیم کے دو افراد زخمی ہو گئے جیسا کہ میں نے بتایا۔ان کے ڈرائیور کہتے ہیں کہ ایک گاڑی سامنے سے آرہی تھی، اس نے مجھے خطرے کا اشارہ کیا جس کو میں سمجھ نہیں

خطبات مسرور جلد 19
515
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
پایا لیکن بہر حال جب میں نے دیکھا کہ ڈاکو آگے آگئے ہیں، ایک دم رات کو ہیڈلائٹس کی روشنی میں مجھے نظر آئے تو
بہر حال میں نے زور سے کلمہ پڑھا لیکن ساتھ ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی شروع کر دی۔سید طالع گاڑی کے پچھلے
حصہ میں بیٹھے ہوئے تھے ان کو بھی اندازہ ہو گیا فائرنگ سن کے کہ آرمڈ را برز (armed robbers) سے مقابلہ ہو
رہا ہے ، حملہ ہو گیا ہے۔عمر فاروق صاحب کہتے ہیں کہ اس فائرنگ کے دوران مجھے کو لہے میں ران کے اوپر گولی لگی
لیکن اس گولی کا مجھے احساس نہیں ہوا۔گولیاں برسانے کے بعد ڈاکوؤں کی طرف سے خاموشی ہو گئی اور یہ لوگ پھر
تھوڑی دیر بیٹھے رہے۔بہر حال کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر کے بعد ڈا کو ٹارچ لے کر آگے بڑھے اور ڈرائیور اور مجھے گاڑی
سے اتارا اور ہمارے پاس فون اور جو رقم تھی ہم نے ان کے حوالے کر دی۔انہوں نے ہمیں باہر سڑک پر لٹا دیا،
زدو کوب کیا۔کہتے ہیں میرے سر پہ زور سے ڈنڈا بھی مارا جس سے خون نکلنا شروع ہو گیا لیکن اس کے باوجود کہتے ہیں
مجھے طالع کی فکر زیادہ تھی۔بہر حال یہ بھی بیمار ہیں ، گولی بھی لگی ہے، سر بھی زخمی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی شفا
دے۔ان کے لیے بھی دعا کریں۔بہر حال اس کے بعد عبد الرحمن اور عمر فاروق جو ڈرائیور تھے وہ کہتے ہیں کہ یہ
سب کچھ ہو گیا۔جب ڈا کو ہمیں ٹوٹ کے چلے گئے تو ہم ہمت کر کے اٹھے۔فورا گاڑی کی طرف آئے کہ دیکھیں طالع
کا کیا حال ہے تو دیکھا کہ اس کے بھی کمر پہ دائیں طرف گولی لگی ہوئی تھی اور اندر دھنس گئی تھی جس کے نتیجہ میں
گاڑی میں ہی بہت سارا خون بہہ گیا تھا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق یہی جان لیوا بھی ثابت ہوا۔بہر حال سانحہ کے بعد انہیں ایک گزرتی بس کے ذریعہ سے Buipe پولی کلینک پہنچایا گیا۔وہاں کچھ
تھوڑی سی treatment ہوئی۔پھر وہاں سے ٹمالے ٹیچنگ ہسپتال لے جانے کا فیصلہ ہوا لیکن راستے میں ہی ان کی
وفات ہو گئی اور ہسپتال جاکے انہوں نے ڈکلیئر کیا کہ وفات تو ہو چکی ہے۔عمر فاروق صاحب کہتے ہیں کہ طالع کا سر
میر کی ران پہ تھا اور وہ بار بار مجھ سے یہی پوچھتے تھے کیا حضور کو ہمارے اس واقعہ کی اطلاع ہو گئی ہے ؟ دعا کے لیے
کہہ دیا ہے ؟ کہتے ہیں ہمارے پہ اس سانحہ کا شدید اثر تھا اور بے شمار اندیشے اور خوف تھے جو ہمیں خوفزدہ کر رہے
تھے۔کہتے ہیں سید طالع نے اس دوران میں جب ہم ہسپتال لے کے جارہے تھے یہ بھی انہیں بتایا کہ دوران فائر نگ
انہوں نے فوری طور پر لیپ ٹاپ اور دوسری چیزوں کو پچھلی سیٹوں کے نیچے دھکیل دیا ہے جو وہاں محفوظ ہیں وہاں
سے نکال لینا۔پھر انہوں نے مجھ سے کیمرے اور فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ کے بارے میں پوچھا کہ کیا سب محفوظ
ہے ؟ کیونکہ انہیں فکر تھی کہ سب ریکارڈ ضائع نہ ہو جائے۔میں نے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب
متعلقہ سامان محفوظ ہے۔اسے فکر تھی تو جماعتی اشیاء اور اموال کی اور جو محنت کی تھی جماعتی تاریخ کو محفوظ کرنے کی
اس کی حفاظت کی۔بہر حال کہتے ہیں کہ نو، ساڑھے نوبجے کے قریب اس کی حالت بگڑنی شروع ہوئی جس کی وجہ
سے پولی کلینک والوں نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر کسی ہسپتال منتقل کیا جائے جیسا کہ میں نے کہا کہ ٹمالے ہسپتال لے
جارہے تھے تو راستے میں ہی ان کی وفات ہو گئی۔ایمبولینس میں بعض ضروری چیزیں بھی موجود نہیں تھیں اور ان
ملکوں میں بعض دفعہ یہی حالات ہوتے ہیں۔ایک تو شروع میں ایمبولینس ملنے کی وجہ سے دیر بھی ہو گئی اور پھر
بلیڈنگ بھی بہت زیادہ ہو رہی تھی تو بہر حال آخر وہی ہوا جو اللہ تعالیٰ کی تقدیر تھی۔عمر فاروق صاحب کہتے ہیں اس

خطبات مسرور جلد 19
516
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
دوران میں جبکہ ہم زخمی سفر کر رہے تھے طالع نے مجھ سے کہا کہ :
Tell Huzur that I love him and tell my family that I love them۔عمر فاروق صاحب کہتے ہیں کہ تھوڑی سی ہوش آتی تھی تو پھر یہی بات دوہراتے تھے اور ایسا کئی مرتبہ
ہوا۔یہ ایک دفعہ نہیں کہا، کئی مرتبہ ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارا بہت زیادہ خیال رکھا ہے اور
ہر ممکن مدد کی ہے جس کے لیے میں آپ کا تہ دل سے مشکور ہوں۔میں نے ان کا حوصلہ بلند کیا لیکن اب ان کی ہمت
جواب دیتی جارہی تھی اور یہ حالت تھی کہ میں جب سوال کرتا تو بولنے کی بجائے اپنے ہاتھ کی مٹھی بند کر کے انگوٹھا
اوپر کر کے اشارہ کرتے کہ سب ٹھیک ہے جس کی وجہ سے مجھے گھبراہٹ ہو رہی تھی۔پھر ان کی سانس میں تیزی
آئی اور ایک لمبی خاموشی ہو گئی اور میں سمجھ گیا کہ جو ہم نہیں چاہتے تھے وہ ہو گیا ہے۔کہتے ہیں میل نرس male)
(nurse اور ڈرائیور آپس میں لوکل زبان میں باتیں کر رہے تھے جس سے مجھے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ہمیں بتانا نہیں
چاہتے لیکن سید طالع احمد کی وفات ہو چکی ہے اور بہر حال جیسا کہ میں نے کہا جب ٹمالے پہنچے تو ایک بج کے انچاس
منٹ پر ان کی وفات کا اعلان ہوا، ہسپتال والوں نے ڈکلیئر کیا۔کہتے ہیں اس خبر کی وجہ سے ٹمالے کے سب لوگ جو
تھے بہت افسردہ ہو گئے کیونکہ تھوڑی دیر پہلے ہی ان کو ہنستا کھیلتا انہوں نے رخصت کیا تھا۔تو بہر حال یہ تو اس کی
شہادت کے واقعہ کی کچھ تفصیل تھی۔ایک ہیر ا تھا جو۔۔۔۔ایک ہیر ا تھا جو ہم سے جدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ ایسے وفا شعار، خلافت سے اخلاص اور وفا کا تعلق رکھنے والے
اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے جماعت کو عطا فرما تار ہے لیکن اس کا نقصان ایسا ہے جس نے ہلا کے رکھ دیا ہے۔وہ پیار اوجو د وقف کی روح کو سمجھنے والا اور اس عہد کو حقیقی رنگ میں نبھانے والا تھا جو اس نے کیا تھا۔مجھے حیرت ہوتی
تھی اسے دیکھ کر اور اب تک ہوتی ہے کہ کس طرح اس دنیاوی ماحول میں پلنے والے بچے نے اپنے وقف کو سمجھا اور
پھر اسے نبھایا اور ایسا نبھایا کہ اس کے معیار کو انتہا تک پہنچا دیا۔وہ بزرگوں کے واقعات پڑھتا تھا اس لیے نہیں کہ
تاریخ سے آگاہی حاصل کرے اور ان کی قربانیوں پر صرف حیرت کا اظہار کرے بلکہ اس لیے کہ اسے اپنی زندگی کا
حصہ بنائے۔خلافت سے وفا اور اخلاص کا ایسا ادراک تھا کہ کم دیکھنے میں آتا ہے۔بلکہ میں کہوں گا کہ ایسا تھا جسے
بعض دین کا گہرا علم رکھنے والے بھی نہیں سمجھتے، بعض دفعہ ایسے لوگوں کا علم ان میں تکبر کی بو پیدا کر دیتا ہے۔بلکہ
میں کہوں گا کہ بعض وہ بھی نہیں سمجھتے جن کا خیال ہے کہ ہم خلافت کے مقام اور اس کے وفا کے معیار کو سمجھتے ہیں۔اس نے خلافت سے وفا کی اور ایسی وفا کی کہ اپنے آخری الفاظ میں جبکہ وہ موت وحیات کی حالت میں تھا اسے خلیفہ
وقت سے پیار اور وفا کا ہی خیال تھا۔اپنے بچوں اور اپنی فیملی کا سب کو خیال آتا ہے لیکن ہر دفعہ بار بار اپنے بچوں سے،
فیملی سے پہلے یا ساتھ ، خلیفہ وقت سے پیار کے اظہار کا شاید ہی کسی کو خیال آتا ہو۔شاید دو تین سال پہلے اس نے ایک نظم لکھی تھی جو اس نے اپنے کسی دوست کو دی تھی کہ اپنے پاس
رکھ لو اور کسی کو نہیں دکھانی، جو خلافت سے تعلق اور پیار سے متعلق لکھی ہوئی تھی اور اس نے شروع ہی اس طرح

خطبات مسرور جلد 19
517
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
کیا تھا کہ میں خلیفہ وقت سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہوں اور ختم اس طرح کیا تھا کہ خلیفہ وقت سے جو مجھے پیار ہے
اور محبت ہے وہ انہیں کبھی پتہ نہیں چلے گی۔لیکن اے پیارے طالع ! میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تمہارے ان آخری
الفاظ سے پہلے بھی مجھے پتہ تھا کہ تمہیں خلافت سے پیار اور محبت کا تعلق تھا۔تمہارے ہر عمل سے ، ہر حرکت و سکون
سے، جب تمہارے ہاتھ میں کیمرہ ہوتا تھا اور میں سامنے ہوتا تھا تب بھی اور جب تم کیمرے کے علاوہ ملتے
تھے، چاہے ذاتی ملاقات ہو یا دفتر کے کام سے، تمہاری آنکھوں کی چمک سے اس محبت کا اظہار ہو تا تھا۔تمہارے
چہرے کی ایک عجیب قسم کی رونق سے اس محبت کا اظہار ہو تا تھا۔غرض کہ ہر طرح تمہارے ہر عمل سے یہ لگ رہا
ہو تا تھا کہ کس طرح تم اس محبت کا اظہار کرو جو تمہیں خلیفہ وقت سے ہے۔مجھے شاید ہی کسی میں اس محبت کا اظہار
نظر آتا ہو اور گھر میں میں ذکر کر رہا تھا کہ اب خاندان میں نوجوانوں میں تو مجھے ایسا اظہار کسی میں نظر نہیں آتا۔دلوں کا حال اللہ تعالیٰ جانتا ہے بلکہ بڑوں میں بھی شاید چند ایک میں ہی ہو۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حادثے
کے بعد بہت سے اس معیار کے پیدا کر دے۔وہ مجھے بہت پیارا تھا:
طالع کا وجود جیسا کہ اس نے اپنی نظم میں ذکر کیا ہے ایسا تھا کہ وہ اس محبت کا اظہار نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ
چھپانا چاہتا تھا لیکن نہیں چھپتا تھا۔اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی رنگ میں اس تعلق کا اظہار کر وادیتا تھا اس لیے وہ مجھے بہت پیارا
تھا۔ہر وقت اس فکر میں رہتا تھا کہ کب خلیفہ وقت کے منہ سے کوئی بات نکلے اور میں اس پر عمل کروں اور صرف
خود ہی عمل نہ کروں بلکہ کب اور کس طرح میں خلافت کے مقام کے بارے میں دنیا کو بتاؤں۔کب خلافت کی
حفاظت کے لیے جان کی قربانی بھی دینی پڑے تو جان کا نذرانہ بھی پیش کر دوں۔پھر اپنے کام سے ایسا عشق کہ کم کم
ہی دیکھنے میں آتا ہے۔صرف اس لیے ہی اپنے کام سے عشق نہیں تھا کہ اپنے کام کو بہت پسند کر تا تھا اور لوگ بہت
سارے ایسے ہیں جو پسند کرتے ہیں۔ان کو بھی اپنے کام سے بہت عشق اور لگاؤ ہوتا ہے۔اس کو اپنے کام سے اگر لگاؤ
تھا تو اس لیے کہ اس ذریعہ سے میں اسلام اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا دفاع کروں گا، اس لیے
کہ یہ پیغام میں دنیا کو پہنچاؤں گا۔اس لیے کہ میرا کام ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو دنیا
کے کناروں تک پہنچاؤں۔اس لیے کہ میں نے خلیفہ وقت کا مدد گار بننا ہے۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی تدفین کے وقت جب میں مٹی ڈالنے سے پہلے قبر کے سرہانے
کھڑا تھا تو میرے دائیں طرف آ کے کھڑا ہو گیا۔میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کون کھڑا ہے۔اب تصویر دیکھی ہے تو پھر
مجھے اندازہ ہوا ہے کہ کون تھا اور کیا موقع تھا لیکن اس تیرہ سالہ بچے نے شاید اس وقت یہ عہد کیا تھا کہ میں وقف نو
ہوں اور اب میں نے خلیفہ وقت کا مددگار بننا ہے، دست راست بننا ہے اور پھر اس نے سالوں بعد اپنی تعلیم مکمل کر
کے اس عہد کو پورا کیا اور نبھایا اور خوب نبھایا۔جر نلزم میں بھی اس نے میرے مشورے سے داخلہ لیا تھا اور پھر تعلیم
مکمل کی اور شہید ہو کر بتا گیا کہ میں خلافت کا حقیقی مددگار بنا ہوں۔اے پیارے طالع !میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا تم
نے اپنے وقف اور عہد کے اعلیٰ ترین معیاروں کو حاصل کر لیا ہے۔کس کس طرح وہ خلیفہ وقت کے الفاظ پر عمل

خطبات مسرور جلد 19
518
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
کرنے کی کوشش کرتا تھا اس کا اندازہ اس سے ہو جاتا ہے کہ میں نے بعض میٹنگز میں جو مربیان کے ساتھ تھیں
انہیں کہا کہ مربیان کو کوشش کرنی چاہیے کہ کم و بیش ایک گھنٹے کے قریب تہجد پڑھا کریں تو عزیز طالع نے بعض
مربیان کی طرح یہ سوال نہیں کیا کہ گرمیوں کی چھوٹی راتوں میں کس طرح اتنی جلدی جاگ کر ایک گھنٹے کے
قریب تہجد پڑھ سکتے ہیں بلکہ اس نے عمل کرنے کی کوشش کی۔اس کے ایک دوست مربی نے ایک دن اسے بڑا تھکا
ہوادیکھا تو وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ خلیفہ وقت نے مربیان کو ایک گھنٹے کے قریب تہجد پڑھنے کا کہا ہے۔میں بھی تو
وقف ہوں تو یہ حکم میرے لیے بھی ہے۔آج تہجد کی وجہ سے پوری طرح سو نہیں سکا اس لیے تھکاوٹ لگ رہی ہے۔اس مربی نے مجھے لکھا کہ اس کی بات نے مجھے سخت شرمندہ کیا کہ میں براہِ راست مخاطب
تھا اور میں نے خلیفہ وقت کی بات پر اس طرح عمل نہیں کیا اور اس نے محض ایک واقف زندگی کے عہد کو
نبھانے کے لیے اس پر عمل کیا ہے۔یہ تھا اس کا عہد نبھانے کا معیار۔پس واقفین زندگی کے لیے بھی وہ ایک نمونہ
تھا اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فرد ہونے کی حیثیت سے خاندان کے افراد کے لیے بھی وہ
وفا اور اخلاص کا ایک نمونہ قائم کر گیا۔اب یہ افراد خاندان پہ منحصر ہے کہ کس حد تک وہ اس نمونے پر عمل کر کے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے منسوب ہونے کا حق ادا کرتے ہیں۔خاندان کی عزت یا جسمانی رشتہ داری سے
کوئی مقام نہیں ملتا۔اگر کوئی ان کی عزت کرتا ہے تو ان کی دنیا داری کی وجہ سے نہیں ہے اور نہ کبھی ہو گی۔حقیقی عزت اس میں ہے کہ دین کے خادم ہوں اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں ورنہ دنیاداروں میں تو
کروڑوں لوگ مالی لحاظ سے ان سے بہتر ہیں اور جو دنیاوی لحاظ سے بہتر نہیں ان کے نزدیک بھی ان کی کوئی عزت
نہیں ہے۔پس میں خاندان کے افراد سے بھی کہتا ہوں کہ اس جانے والے سے نصیحت حاصل کریں اور اخلاص اور
وفا میں بڑھیں اور جس طرح اس وفا کے پیکر نے اپنا عہد نبھایا اور دین کو دنیا پر مقدم کیا باقی افراد خاندان بھی اس
نمونے کو دیکھیں اور یہی چیز عزت دلانے والی اور خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنے والی ہے ورنہ دنیاداری اور
دنیاوی خواہشات افراد خاندان کو معمولی سی بھی عزت نہیں دلا سکتیں۔اگر اپنے عمل صحیح نہیں ہیں تو کسی بزرگ کا بیٹا
ہونا یا کسی بزرگ کی بیٹی ہونا کوئی فخر کا مقام نہیں ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ واقفین زندگی کے لیے بھی حیرت انگیز نمونہ تھا۔کبھی شکوہ نہیں کیا تھا کہ الاؤنس
تھوڑا ہے، گزارہ نہیں ہوتا۔جو ملتا اس میں شکر کر کے گزارہ کرتا۔اگر کہیں سے کوئی زائد آمد ہو جاتی تو شکر گزاری
کے جذبات سے لبریز ہو تا۔اللہ تعالیٰ سے اس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کبھی مجھے تنگی نہ دینا اور پھر اللہ تعالیٰ نے بھی
کبھی تنگی نہیں دی۔باقاعدہ روزے رکھنے والا تھا۔اس میں بے شمار خوبیاں تھیں۔بعض لوگ جو قریبی دوست
تھے ، عزیز تھے ، جو مجھے تعزیت کے خط لکھ رہے ہیں وہ اس کی بے شمار خوبیاں بیان کر رہے ہیں۔ایسی ایسی خوبیاں جو
میرے لیے بھی حیرت انگیز ہیں۔میں اس کی وفا کو تو کچھ حد تک جانتا تھا لیکن اس کی نیکی اور تقوی کے معیار بھی
بہت اونچے تھے۔اس لیے مناسب ہے کہ میں اس کی سیرت کے بارے میں لوگوں کے الفاظ میں ہی بعض باتیں
آپ کے سامنے رکھ دوں جس میں اس کی بیوی اور والدین اور بھائی بہنوں اور دوستوں کے جذبات ہیں اور بعض

خطبات مسرور جلد 19
519
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
حقائق اور واقعات ہیں۔عامر سفیر صاحب ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر کہتے ہیں چار سال تک طالع نے ریویو میں کام کیا، انڈیکسنگ
ڈیپارٹمنٹ میں بطور آرکائیو ٹیگنگ پر اجیکٹ میں بطور نگران خدمت کی توفیق پائی۔بہت بڑی ذمہ داری تھی جو اس
نے سر انجام دی۔ریویو آف ریلیجنز کے سوسال سے زائد عرصہ کا انڈیکس تیار کرنا، مختلف کیٹیگریز (categaries) کی
فہرست تیار کرنا، الگ الگ موضوعات پر مضامین کو ترتیب دینا ایک بہت وسیع کام تھا جس پر انہوں نے بڑی محنت
سے اور لگن سے کام کیا۔گیارہ افراد پر مشتمل یہ ٹیم تھی۔بہت محنت طلب کام تھا اور اللہ کے فضل سے سب نے اس
کام کو سر انجام دیا جس کی نگرانی طالع نے کی۔پھر کہتے ہیں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ طالع بہت ساری
صلاحیتوں کے مالک تھے۔تنظیمی کام عمدگی سے بجالاتے تھے۔خدمت کا بہت زیادہ جذ بہ اور لگن تھی۔خلافت سے
بے پناہ وفاداری اور پیار تھا۔پھر کہتے ہیں ایک خوبی جس کا میں نے طالع میں مشاہدہ کیا وہ یہ ہے کہ وہ کسی پر اجیکٹ کو
گراؤنڈ زیرو سے شروع کر کے ایک جذبہ اور شوق کے ساتھ قابل فخر چیز بنا دیتے تھے۔کبھی اس بات کا انتظار نہیں
کرتے تھے کہ کوئی انتظام انہیں کام کرنے کی ترغیب دے یا انہیں یاد دہانی کروائے۔ایک جنونی آدمی کی طرح آگے
بڑھ کے کام کرتے۔یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ جنون
کی حد تک عزم اور اخلاص کے جذبہ سے دین کا کام کرتے ہیں۔طالع کو دنیا کی پروا نہیں تھی۔جب بھی جماعت اور
خلافت کے لیے اسے خدمت کرنے کی توفیق ملتی تو محض یہی اس کے لیے سب کچھ تھا۔پھر کہتے ہیں کہ جو کچھ میں
نے دیکھا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کا سب کچھ خلافت کے گرد گھومتا تھا۔خلیفہ وقت کے ساتھ اپنا ایک ذاتی تعلق تھا
لیکن جب کبھی میں اسے آپ کی کوئی ہدایت پہنچاتا تو منجمد ہو کر کھڑا ہو جاتا اور آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتیں جیسے
کوئی بچہ candy کی طرف دیکھتا ہے اور پھر آپ کی ہدایت پہنچانے کے لیے میرا شکر یہ بھی ادا کرتا۔پھر کہتے ہیں
ایک ڈاکو منٹری کے بجائے دو دو ڈاکو منٹریز پر کام کرتا اور میں بہت حیران ہو تا تھا کہ دوڈاکو منٹریز پر ساتھ ساتھ کس
طرح کام کر لیتا ہے۔بسا اوقات ہمیں پتہ ہی نہیں ہو تا تھا کہ طالع کس ڈاکو منٹری پر کام کر رہا ہے۔ہمیں سرپرائز دینا
چاہتا تھا۔طالع کی تحقیق کرنے کی صلاحیت بھی بہت اعلیٰ تھی۔ایک اور اہم خوبی جو طالع میں پائی جاتی تھی وہ یہ تھی کہ ہمیشہ اپنی فیملی اور رشتہ داروں کو جماعت سے
منسلک اور جماعت کی خدمت کرتے دیکھنا چاہتا تھا۔جب میں اسے بتاتا کہ فلاں رشتہ دار نے ریویو میں فلاں سلسلہ
میں یہ خدمت کی ہے یا کر رہا ہے تو بہت خوش ہو تا تھا۔قدوس عارف صاحب صدر خدام الاحمدیہ کہتے ہیں کہ بچپن سے ہی میرا اس کے ساتھ تعلق تھا۔کہتے ہیں
میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ طالع نے حضرت ملک غلام فرید صاحب کی شارٹ کمنٹری (Short Commentary)
میں نشان لگائے ہوئے تھے اور فائیو والیم کمنٹری (Five Volume Commentary) بھی اس نے بڑی تفصیل
سے پڑھی تھی اور مختلف آیات ہائی لائٹ کی تھیں اور چٹیں لگائی ہوئی تھیں۔فائیو والیم کمنٹری جو اس نے پڑھی ہے اس کی تفصیل بھی میں بتا دوں۔بی ایس سی کرنے کے بعد اس نے

خطبات مسرور جلد 19
520
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
ایک سال گیپ ایئر (gap year) لیا تو اس وقت میں نے اسے وقف ٹو کی کلاس میں کہا تھا اور اس کے بعد شاید دفتر میں
ملاقات میں بھی کہ فائیو والیم کمنٹری پڑھو اور میر اخیال تھا کہ چند سال لگائے گا لیکن چند مہینوں کے بعد ہی آکر اس نے
مجھے بتایا کہ میں نے تمام پڑھ لی ہے۔حیرت ہوئی تھی مجھے اس وقت بھی یہ سن کے۔اسی طرح وہ ایسی ڈاکو منٹریز بھی
پروڈیوس کرتا جو نوجوانوں کو پسند ہوں۔مثلاً فٹبال کے بارے میں ڈاکو منٹری بنائی جس میں تربیتی پہلو کو مد نظر رکھا۔پھر کہتے ہیں کہ ایم ٹی اے پر پروڈیوس کردہ ڈاکو منٹریز ایک سے ایک بڑھ کے ہے۔کہتے ہیں مجھے یاد ہے
کہ جب Brutality and Injustice: Two Trials in a Time نشر ہوا تو خاکسار نے طالع کو میسج بھیجا کہ
ڈاکو منٹری بہت ہی ایمان افروز تھی۔اس نے بڑی عاجزی سے یہی جواب دیا کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا، یہ سب اللہ کا
فضل ہے۔ٹویٹر پر کسی نے ڈاکو منٹری کے نام پر اعتراض کیا تو اس پر طالع نے اس کا جواب دیا۔کہتے ہیں میں نے اسے کہا
تو اس نے کہا کہ چونکہ یہ نام خلیفہ وقت نے خود منظور کیا تھا اس لیے میں نے اس کو ڈیفنڈ کیا ہے۔اگر عابد یا میری طرف
سے یہ نام ہو تاتو میں کبھی کچھ نہ کہتا لیکن خلیفہ وقت نے اسے منظور کیا ہے تو اس لیے میں نے ، بہر حال اس کی وضاحت
کرنی ہے اور دفاع کرنا ہے۔پھر کہتے ہیں پچھلے سال ورچوئل اطفال ریلی پر خاکسار نے مہتم اطفال کے ذریعہ طالع سے
درخواست کی کہ وہ اپنے کچھ واقعات جو آپ کے ساتھ ، خلیفہ وقت کے ساتھ ہیں، پیش کرے۔پہلے تو راضی نہیں ہوا
پھر جب اس کو صدر مجلس کی حیثیت سے کہا تو راضی ہو گیا اور یہ واقعات بھی بہر حال لوگوں کو بڑے پسند آئے۔اطفال
نے اس کو بڑا پسند کیا۔اس نے پھر صدر خدام الاحمدیہ کو میسج کیا کہ میں سمجھتا تھا کہ میری ابھی اصلاح نہیں ہوئی کہ
لوگوں کو نصیحت کروں اور واقعات سناؤں۔میرا ارادہ تھا کہ جب میری اصلاح ہو جائے یا میں بڑھاپے میں موت کے
قریب ہوں تو اس وقت یہ واقعات بتاؤں گا اور اس وقت تک یہی میرا خیال تھا کہ خاموشی سے وقت گزاروں گا لیکن تم
نے مجھ سے یہ کہلوا دیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کو پتہ تھا کہ اب وہ وقت ہے کہ وہ یہ واقعات شیئر کرے۔ان کی اہلیہ عزیزہ سطوت کہتی ہیں۔بہت پیار کرنے والا تھا۔بہت شفقت کا سلوک کرنے والا تھا بچوں کے
ساتھ بھی میرے ساتھ بھی۔بڑا شفقت کا اظہار تھا۔ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو appreciate کر تا تھا۔کھانا چاہے
جیسا بھی ہو اس کو پسند کرتا تھا۔کہتی ہیں میرے والد کی شہادت کے بعد جلدی engagement بھی ہو گئی، منگنی
بھی ہو گئی تو میں ذرا پریشان رہتی تھی۔کہتی ہیں مجھے باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے اداسی بھی بہت تھی لیکن
رشتہ کے بعد طالع نے میرا بہت خیال رکھا اور مجھے محسوس نہیں ہونے دیا۔کہتی ہے جب میری منگنی ہو گئی تو
میں سوچتی تھی کہ اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت ہے۔ویسے تو جوان تھا لیکن بچوں کی طرح روتا تھا جب
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کرتا تھا۔بیٹے طلال کو بھی آنحضور کے بارے میں کہانیاں سنا تا تو ہچکیاں لے کر روتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت کہانیاں پتہ تھیں، واقعات رٹے ہوئے تھے۔اس بارے میں بھی
آوروں نے بھی بہت سارا لکھا ہے کہ اس کو تاریخ کا بھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بھی بڑا گہر اعلم
تھا۔کہتی ہے کہ مجھے کہتا تھا کہ طلال کا ایک کرسچن سکول ہے۔جب میں سکول جاتا ہوں تو راستے میں اسے
سورہ اخلاص دوہراتا جاتا ہوں کہ تم میرے پیچھے دوہراتے جاؤ۔

خطبات مسرور جلد 19
521
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
خلافت سے محبت بھی بہت تھی اور اس کی بہت غیرت بھی تھی۔بعض چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن
اخلاص کا پتہ دیتی ہیں۔کہتی ہیں کہ اتنا خوش ہوتا تھا جب اس کو یہ لگتا تھا کہ آپ اس سے خوش ہیں یا اس کے بیٹے سے
خوش ہیں۔ہمیشہ ملاقات کے بعد ٹریٹ دیا کرتا تھا یا طلال کو چاکلیٹ دیتا تھا کہ بڑے اچھے بچے بن کے تم رہے ہو یا
ہمیں آئس کریم وغیرہ کھلانے لے جاتا۔اس بات پر خوش ہو تا تھا کہ خلیفہ وقت کے سامنے آج تم نے بہت اچھا
behave کیا ہے اور یا ہماری ملاقات بہت اچھی ہوئی ہے۔چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں۔کہتی ہیں کہ بعض دفعہ اس کو یہ خیال ہو تا تھا کہ میں نے کسی بات کو ناپسند کیا ہے۔یہ خیال ہی ہو تا ہو گا،
مجھے نہیں یاد کہ کبھی ایسا کوئی واقعہ ہو ا ہو۔تو کہتی ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ جب کبھی یہ خیال اس کو ہوا کہ خلیفہ وقت نے
کسی بات کو نا پسند کیا ہے تو تہجد میں رورو کے اللہ تعالیٰ سے معافیاں مانگا کر تا تھا اور بچوں کی طرح بلک بلک کے روتا تھا
اور یہی اس کو ڈاکو منٹریز بنانے کے بعد فکر ہوتی تھی کہ خلیفہ وقت کی طرف سے اس کی منظوری آجائے اور This
week والا پروگرام بھی جب اس نے شروع کیا تو بہت خوش تھا کہ اس کی وجہ سے اس کو موقع مل رہا ہے کہ وہ زیادہ
سے زیادہ میرے دفتر میں آکے میرے سے ریکارڈنگ کر سکے۔پھر یہ کہتی ہیں کہ اس میں بہت بڑی خوبی یہ تھی کہ
اس نے اپنے دین کو دنیا سے پہلے رکھا۔بالکل غیر مادیت پسند تھا۔کبھی اس نے کسی چیز کی خواہش نہیں کی۔تبھی اس
کے دل میں material چیزوں کے لیے لالچ نہیں تھی۔کبھی اس کو دنیا کی چیزوں میں دلچسپی نہیں تھی۔کوئی اس کو
مہنگا تحفہ دے دیتا تو گھبر اجاتا تھا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے۔اللہ تعالی کا بہت شکر کر تا تھا کہ جو بھی اس کو
دیا ہے اسی پر وہ خوش تھا اور جو کچھ اس کے پاس تھا اس پر وہ قانع تھا۔کہتا تھا کہ بچپن میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کا ایک واقعہ پڑھا تھا کہ ان کے ساتھ مالی معاملات میں کیسا سلوک ہوتا تھا تو کہتا تھا کہ میں نے فوراً پڑھ کر اللہ میاں سے دعا کی
کہ اللہ تعالیٰ تُو نے مجھے بھی اسی طرح ٹریٹ کرنا ہے اور اس کو پکا یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی ہے اور
ہمیشہ میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب کی طرح کا سلوک ہو گا اور یہ واقعی سچ ہے۔کہتی ہے میں نے یہ خود دیکھا ہے کہ جب کسی چیز کی ضرورت ہوتی تھی تو اچانک اس کے پاس پیسے آجاتے تھے۔کہتی
ہیں ابھی حال ہی میں دس سال بعد ایک لون(loan) کمپنی نے اس کو فون کیا کہ ہمارے پاس تمہارا ایک ہزار پاؤنڈ
ہے۔اس کو اتنی خوشی تھی کہ میں اپنی گاڑی کی انشورنس pay کر سکتا ہوں اور گاڑی کی maintenance کی جو
ضرورت ہے وہ پوری کر سکتا ہوں۔یہ نہیں کہ اب میں جماعت سے لوں۔کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے اس کا پیار کا
سلوک میں نے خود بھی دیکھا ہے۔انہوں نے ایک تو سلوک کا واقعہ بیان کیا ہے لیکن وہ اپنا واقعہ بھی بیان کرتا ہے
کہ جب میں یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ تھا جو تقریباً دس سال پرانی بات ہے۔کہتا ہے ایک دفعہ مجھے سخت بھوک لگی اور
میرے پاس پیسے نہیں تھے۔بالکل ختم ہو گئے تھے پیسے۔میں نے نماز پڑھی۔جب سلام پھیر اتو دیکھا کہ بستر کے نیچے
دس پاؤنڈ پڑے ہوئے تھے۔کہتا تھا کہ میں حیران تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ پیسے مجھے بھیجے ہیں۔اس میں اعتماد بھی بہت تھا۔میں نے کہا کہ لوگ کچھ کر لیتے ہیں مالی لحاظ سے تیاری وغیرہ لیکن اس کو یقین
تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے لیے رزق مہیا کر دے گا۔اس لیے مجھے بلا وجہ دنیا کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔میں

خطبات مسرور جلد 19
522
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
اپنا وقف نبھاؤں۔پھر یہ کہتی ہیں کہ جب ہم پہلے کرائے کے گھر میں تھے اور ہمار tenancy agreement ختم
ہوا اور کو نسل بل، بجلی کے بل وغیرہ کے بارے میں کو نسل نے لکھا کہ تمہارے اکاؤنٹ میں کچھ زیادہ پیسے ہیں، دوسو
تین سو پاؤنڈ ہیں، تو فوراً اس نے کہا میں جماعت کو واپس کروں گا حالانکہ جماعت نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ اس طرح
تم strictly فالو کرو اور پیسے واپس کرو لیکن اس نے برداشت نہیں کیا۔اس نے کہا یہ میں نے جماعت کو واپس
کرنے ہیں اور کہا کہ جماعت پر بوجھ نہیں بننا۔وہ کہا کرتا تھا کہ اگر ہو سکتا تو یہ سب مفت میں کرتا اور کبھی اس کو پسند
نہ تھا کہ جماعت پر بوجھ بنے یا جماعت سے کوئی چیز بھی request کرے۔آخر میں بھی اس کو یہی فکر تھی کہ
جماعت کا میں اتنا مہنگا سامان لے کر افریقہ جارہا ہوں کس طرح خیال رکھوں گا اور اس کو اپنی کوئی پروا نہیں تھی۔مہمان نواز بہت تھا۔اپنی فیملی اور میری فیملی کا ہمیشہ خیال رکھا کر تا تھا۔سادہ کپڑے ہمیشہ ہوتے تھے۔کہتی
ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ بعض لوگ اس کو misunderstand کرتے تھے یا سمجھتے تھے کہ شاید اس میں تکبر ہے یامنہ
پھٹ ہے لیکن وہ تو ایسا confident تھا وہ پیار سے ایسی باتیں کر جایا کرتا تھا۔تکبر ان میں بالکل نام کو بھی نہیں تھا۔طالع بہت معاف کرنے والا تھا اور ہر کسی کی پردہ پوشی کرتا تھا اور کبھی کسی کے خلاف دل میں بات نہیں رکھتا تھا۔ان کے والد لکھتے ہیں کہ الحمد للہ، اللہ تعالیٰ نے ہمارے بیٹے کو خاص فضل و کرم کے ساتھ شہادت کے لیے
چن لیا۔کہتے ہیں ایک خواب کی بنا پر میں نے ذہنی طور پر اپنی بیگم کو اور طالع کو تیار کرنا شروع کیا اور جب طالع کو یہ
خواب سنائی تو اس نے کہا کہ کیا آپ نے خواب دیکھی ہے کہ آپ شہید ہو گئے ہیں ؟ کہتے ہیں میں بڑا حیران ہوا۔اس
سے پوچھا تمہیں کس طرح پتہ لگا؟ اس نے کہا میں نے بھی یہ خواب دیکھی ہے کہ آپ شہید ہوگئے ہیں۔تو بہر حال یہ
کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹے کو اپنے باپ سے جس قدر محبت کی اجازت دی ہے ، طالع اس عشق و عقیدت کی حد کو
پہنچا ہوا تھا اور میر اخیال ہے کہ اسی وجہ سے اس نے یہ دعا کی ہوگی کہ باپ کی شہادت کی بجائے اسے شہادت کا درجہ ملے
اور کیونکہ وہ اس مقام کا تھا کہ اللہ تعالیٰ اسے شہادت کا درجہ دے اس لیے اللہ تعالیٰ نے اسے ہی شہادت دی اور اس نے
گولی لگنے کے بعد مشنری صاحب کو یہ بھی کہا تھا کہ چاہے میں زندہ رہوں یا مر جاؤں میں نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے۔کہتے ہیں کہ بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں پھونک دیا تھا کہ میں نے تجھے ایک خاندان میں
پیدا تو کر دیا ہے اب اس کی ذمہ داری کو بھی سمجھنا اور اس ذمہ داری کو نبھانا اور جان لو کہ تمہاری زندگی اب تمہاری
نہیں ہے۔یہ میری ہے اور صرف میرے حکم پر چل کر تم نے یہ ساری زندگی گزارنی ہے۔کہتے ہیں کہ طالع نے اپنی
زندگی اور اپنی موت سے یہ مہر کر دی کہ اس نے ذمہ داری کا حق ادا کر دیا ہے۔پھر کہتے ہیں کہ ایسا نفس تھا جس کے
دل میں کوٹ کوٹ کر اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت اور اپنے پیاروں کی محبت بھری ہوئی تھی۔ایک ایسا دل تھا کہ بچپن سے
ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اور ذکر پر اس کے معصوم لب لرزتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے
تھے۔ایک پاکباز نفس جس میں کسی برائی کا شائبہ بھی نہیں تھا۔ظاہری و باطنی خوبصورتی بھی تھی اور مشابہت دینی
ہے تو کہتے ہیں میں حضرت یوسف سے مشابہت دیتا ہوں، کردار میں بھی اسی طرح پختہ تھا۔اس کی روح رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں چودہ سو سال قبل کی مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں پھرتی تھی اور اس کا جسم پیکر عشق تھا۔

خطبات مسرور جلد 19
523
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
اس کا اوڑھنا بچھونا، کھانا پینا، سانس لینا سب خلیفة المسیح کے لیے تھا۔ان کی والدہ امۃ الشکور صاحبہ لکھتی ہیں کہ بہت خوش قسمت اور خوش نصیب ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے
ایک عظیم الشان بچے سے نوازا۔طالع کے ساتھ اکتیس سالہ زندگی دنیا کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔پھر انہوں نے کسی خاتون کی خواب کا ذکر کیا ہے کہ انہوں نے دیکھا تھا کہ ایک بچہ جھولے میں ہے اور اس کے ہاتھ
باسکٹ سے باہر آرہے ہیں۔وہ کہتی ہے کہ انہوں نے بچے کو السلام علیکم کہتے ہوئے سنا۔اس کے ساتھ ایک نیلے
رنگ کا کارڈ تھا جس پر عربی میں اللہ لکھا ہوا تھا اور ساتھ انگریزی میں God۔وہ بتاتی تھیں کہ میراخیال ہے کہ نیلے
رنگ سے مراد لڑکا ہے۔یہ طالع کی پیدائش سے پہلے کسی خاتون نے خواب دیکھی اور ان کو بتایا تھا۔انہوں نے
خواب ظاہر کیا کہ تمہارے ہاں لڑکا پید اہو گا اور جہاں جہاں یہ لڑکا جائے گا امن اور سلامتی پھیلائے گا۔بہر حال کہتی ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے خوبصورت اور پیارے بچے سے نوازا اور کہتی ہیں کہ ہم دونوں نے
جب یہ پندرہ سال
کی عمر کا تھاتو 2005ء میں ہم دونوں نے اکٹھے وصیت کی تھی۔دین کے معاملات میں بہت ہوشیار
تھا۔کہتی ہیں تین سال کی عمر میں اس نے قرآن کریم کی کچھ سورتیں یاد کر لی تھیں۔اپنی والدہ کو بتایا تو بڑی حیران
ہوئیں۔پھر کہتی ہیں یہ بھی مجھے یاد ہے کہ تین سال کی عمر میں میں تبلیغ کی باتیں اس سے شیئر کیا کرتی تھی اور بڑی
سنجیدگی سے وہ باتیں میرے ساتھ شیئر کرتا تھا یا بتاتا تھا، discuss کرتا تھا۔پڑھائی میں بھی بہت اچھا تھا۔بڑے
اچھے نمبر لیتا تھا۔کہتی ہیں میری خواہش تو یہ تھی کہ ڈاکٹر بنے لیکن اللہ تعالیٰ کا کچھ اور plan تھا۔بائیو میڈیکل
سائنسز کی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے جرنلزم میں ماسٹرز کی تو فیق دی۔کہتی ہیں کہ بیٹے کے
انتقال کے بعد مجھے اس بات کا پہلے سے زیادہ احساس ہوا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ کس قدر محبت تھی۔کہتی ہیں
آپ نے جب اسے ایم ٹی اے کے لیے تاریخی ڈاکو منٹریز بنانے کا کام دیا تو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ بے شک تم
independent ہو کر کام سر انجام دو اور وہ اس بات سے بڑا متاثر تھا، inspired تھا۔کہتی ہیں ان کی بیوی سطوت
نے مجھے بتایا کہ 2019ء میں اس نے اسے ، سطوت کو ای میل پر آٹھ پروگراموں کے بارے میں ایک plan بھیجا
اور جس میں ساتھ لکھا کہ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو ان پروگراموں کو مکمل کر لینا متعلقہ لوگوں تک پہنچا دینا۔اس کی ہمشیرہ ندرت کہتی ہیں کہ طالع کے ساتھ رہنے کے بعد میں نے اس کی جماعت کے کاموں کے لیے
لگن کو پہچانا۔دین کی خدمت میں مصروف رہنے کی وجہ سے اکثر دیر سے گھر لوٹتے۔یہاں یونیورسٹی میں پڑھنے آئی
تھی تو ان کے پاس رہتی رہی تھی۔کہتی ہیں کبھی رات دس بجے کے بعد کبھی آدھی رات کے بعد گھر آنا اور کھانا کھانا
پھر کام پر لگ جانا۔چھٹی کے دن بھی اس کے لیے حقیقت میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی تھی جب تک کہ جماعت کا کام
ختم نہ ہو جائے۔ہمیشہ بہت جوش اور جذبے سے جماعتی کام میں مصروف رہتا۔فارغ وقت میں اکثر ڈاکو منٹریز اور
ویڈیوز دیکھتا رہتا تو میں نے کبھی کسی کو کسی پروگرام کو اتنی گہرائی میں دیکھتے اور تجزیہ کرتے نہیں دیکھا جیسے کوئی
مطالعہ کر رہا ہے اور پوچھنے پر کہتا کہ اپنے ہنر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت ساری دستاویزی فلموں
اور ویڈیوز کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔جماعت کے لیے مواد تیار کر کے عمدہ اور معیاری تاریخی ڈاکو منٹریز تیار کرنے کا

خطبات مسرور جلد 19
524
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
ملکہ اس کے اندر بہت زیادہ تھا۔دین کا علم بھی بہت وسیع تھا۔اگر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے کسی باریک سے باریک پہلو کے متعلق
میرے ذہن میں کوئی سوال اٹھتا تو اکثر میر ادھیان اس کے متعلق ان سے بات کرنے کی طرف جاتا۔احادیث کا گہرا
مطالعہ تھا۔کہیں نہ کہیں سے کوئی ایسی حدیث پیش کر دیتا جس کو اکثر لوگ نہیں جانتے تھے اور ساتھ اس کا حوالہ بھی
بتادیتا۔مختلف موضوعات پر قرآنی آیات کا حوالہ بھی دے دیتا۔ہر طرح کی گفتگو پر تبصرہ کر لیتا۔بحث کے دوران
اتنے وثوق کے ساتھ اپنے نکات بیان کرتا کہ دوسروں کے پاس انہیں قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا تھا۔عربی زبان کا بھی مطالعہ تھا اور اس میں کافی گرفت حاصل کرنے کی اس نے کوشش کی۔اس کی گرائمر سے بھی آشنا
تھا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو اس کی اصل زبان میں سمجھنا چاہتا تھا۔میں نے اس سے پوچھا تھا کہ اس نے عربی کا
مطالعہ اتنی گہرائی میں کیسے کیا ہے ؟ تو اس نے مجھے بھی مختلف نکات پر مشتمل ایک جامع فہرست بھیجی اور میری
راہنمائی کی۔اس فہرست میں چھپیں اسباق اور بہت سارے نکات الگ تھے اور بہت ساری ترکیبیں بھی تھیں۔ان
تمام ذہنی صلاحیتوں کو طالع نے صرف خدا کا قرب حاصل کرنے اور جماعت کی خدمت کے لیے استعمال کیا۔کہتی
ہیں دو خواہیں بالخصوص ایسی ہیں جن کے بارے میں طالع نے مجھے براہ راست بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس میں اس کی
شہادت کی طرف اشارہ ہے۔پہلی خواب طالع نے اپنے بیٹے طلال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی کہ طلال کو
اپنے والدین میں سے کسی ایک کے مرنے کا شدید خوف تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ چا قادر کی شہادت کے بارے
میں جانتا تھا۔یہ بات بتاتے وقت طالع قدرے سنجیدہ ہو گیا اور اپنی آواز آہستہ کر لی۔کہتی ہیں اس خواب کی تفصیل
میری یادداشت میں پوری طرح واضح نہیں ہے لیکن طالع کہتے ہیں کہ اس میں مجموعی پیغام جو تھاوہ یہ تھا کہ میں اپنے
سسر کی طرح کچھ واقعہ ہونے کا دعوی تو نہیں کرتا لیکن میں نے یہ خواب دیکھی ہے جس میں اس طرح کا ذکر تھا کہ
اس سے ملتا جلتا کوئی واقعہ ہو گا۔طالع نے خواب میں یہ دیکھا کہ خدام الاحمدیہ کے کپڑے پہنے ہوئے ہے اور جھنڈا
اٹھائے جنت میں داخل ہو رہا ہے اور ہر کوئی اسے اپنے سسر کے نام سے پکار رہا ہے کہ مرزا غلام قادر آگیا۔دوسری خواب طالع کے ایک پیغام کی صورت میں میرے پاس محفوظ ہے۔جب میں حمل کے دوران بیمار
تھی اور کافی سنجیدہ حالت ہو گئی تھی۔کئی دفعہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تو مجھے بار بار فون کرتا اور میر احال پوچھا کرتا
اور تسلی دلاتا۔اس وقت اس نے اپنی ایک خواب کا ذکر کیا کہ اس کی بہنیں اس کے انتقال کے بعد زندہ رہیں گی اور
کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے ایک خواب دیکھی تھی جہاں میں جنت میں داخل ہو رہا ہوں اور وہاں میرے رشتہ داروں کی
طرف سے ایک خوش آمدید پارٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔میں فوت ہونے پر کافی حیران ہوں اور پریشان ہوں کہ میری
چھوٹی بہنیں مجھ سے پہلے نہ کہیں انتقال کر جائیں۔اس لیے میں نے ادھر ادھر دیکھا تو ان میں سے کسی کو وہاں موجود
نہیں پایا۔اس نے اپنی بہن کو کہا کہ اگر یہ خواب سچا ہے تو تم فکر نہ کرو۔ڈاکٹروں نے بڑی سنجیدہ صور تحال بتائی ہے
لیکن فکر نہ کرو اگر میری یہ خواب سچی ہے تو تم ٹھیک ہو جاؤ گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ سب کچھ ٹھیک بھی ہو
گیا۔کہتی ہیں مجھے طالع کی ذہانت پر بھی فخر ہے۔خلافت سے اس کی محبت بھی بے مثال تھی۔

خطبات مسرور جلد 19
525
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
ان کی چھوٹی بہن کہتی ہیں کہ بہترین رول ماڈل تھے۔مجھے ان سے کئی باتیں سیکھنے کا موقع ملا۔کہتی ہے
جب میں تیرہ چودہ سال کی تھی تو ایک دن ان کے گھر میں طالع نے چاہا کہ وہ مجھے پسندیدہ سورت پڑھ کے
سنائے۔چنانچہ اس نے مجھے سورہ یوسف کی تلاوت سنائی جو کہ نہایت عمدہ لہجے اور بہت خوش الحانی سے کی تھی۔یہ
بھی کہتا تھا کہ خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا درس القرآن سنتا رہتا ہوں۔دفتر آتے جاتے یہ درس سنتا رہتا
تھا۔کہتی ہیں کہ ایک دفعہ میں نے اسے کوئی لطیفہ سنایا جس میں عیسائیت کا ذکر تھا اور مذہب کی وجہ سے کچھ تھوڑا
عیسائی مذہب کا استہزا کیا گیا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ ہمیں کسی مذہب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔اس طرح لوگ
بھی ہمارے خلاف بولیں گے۔عابد وحید مرکزی پریس سیکرٹری ان کے رشتہ دار بھی ہیں۔اس کے ماموں، وہ کہتے ہیں کہ طالع کے
ساتھ میر ارشتہ خاص تھا۔صرف ایک رشتہ ہی نہیں تھا بلکہ بہت سارے رشتوں پر مشتمل رشتہ تھا۔ماموں بھی اس
کا میں لگتا تھا لیکن ہمارے درمیان عمر کا زیادہ فرق نہیں تھا۔وہ میرے لیے ایک چھوٹے بھائی اور دوست کی طرح
تھا۔صرف سات سال کا فرق تھا۔کہتے ہیں میں نے ہمیشہ طالع میں یہ بات محسوس کی اور مشاہدہ بھی کیا کہ اسے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے بے پناہ محبت تھی۔لیکن اگر خاندان کے اندر سے کسی نے کبھی کوئی
غلط کام کیا ہو تا تو بہت زیادہ درد اور غم محسوس کرتا تھا کیونکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلیفہ وقت کو بد نام
کرنے والی بات ہوتی ہے۔محبت تو تھی لیکن یہ نہیں کہ ان لوگوں سے اندھی محبت ہے۔پھر دکھ درد بھی ہو تا تھا اور
برداشت نہیں ہو تا تھا کہ کوئی خاندان والا ایسی حرکت کرے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام، خاندان کا
نام اور خلیفہ وقت کا نام بدنام ہو۔کہتے ہیں کہ اکثر میرے ساتھ اس طرح کے مسائل پر گفتگو کر تا اور اس کی آواز
میں ہمیشہ درد واضح ہو تا تھا۔اگر چہ اسے مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا ایک رکن ہونے پر فخر تھا لیکن یہ اعزاز
اس کے لیے ایسا نہیں تھا کہ دوسروں کے سامنے اعلان کرتا پھرے یا اس سے کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش
کرے اور بہت سارے لوگ اس کو اس حوالے سے جانتے بھی نہیں تھے۔ایم ٹی اے نیوز میں کام کرنے کے چند
مہینوں بعد کہتے ہیں طالع میرے پاس آیا اور کہتا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ایم ٹی اے نیوز کو ایم ٹی اے میں بہت معمولی
سا سیکشن سمجھا جاتا ہے اور ایم ٹی اے میں لوگ کھلے عام یا اپنے رویے کے ذریعہ سے اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ
ایم ٹی اے نیوز ایم ٹی اے کا سب سے کمزور شعبہ ہے لیکن طالع نے اس کمزوری کو اپنا مشن بنالیا اور پر اعتماد ہو کر کہتا
تھا کہ ان شاء اللہ جب کام مکمل ہو جائے گا تو لوگ ایم ٹی اے نیوز کو بہت دلچسپی سے دیکھا کریں گے اور کہیں گے کہ
ایم ٹی اے میں بہترین پروگرام ایم ٹی اسے نیوز والا ہے۔یہ میرا چیلنج ہے اور میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔اس کے
بعد طالع نے کچھ دستاویزی فلمیں بنائیں اور پھر اور پروگرام شروع کیسے اور کہتے ہیں دستاویزی فلموں کی تیاری کے
دوران اکثر میں نے دیکھا ہے کہ اٹھارہ یا انہیں گھنٹے کام کرتا۔حالیہ افریقہ کا جو دورہ تھاوہ بنیادی طور پر اس وجہ سے تھا کہ میں نے اسے ہدایت کی تھی اور اس کے پیش نظر
وہی تھا کہ شعبہ نیوز جو ہے نصرت جہاں سکیم کے بارے میں افریقہ جاکر ایک دستاویزی فلم بنائے۔پروگرام کے

خطبات مسرور جلد 19
526
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021 ء
مطابق پہلے گھانا جانا تھا، پھر سیر الیون اور پھر گیمبیا۔پھر یہ بھی اس کی خاطر تیار ہو کے گیا تھا کہ نصرت جہاں کے اوپر
ڈاکو منٹری بنائے گا۔افریقہ جانے سے پہلے طالع نے پورے اہتمام کے ساتھ ہر چیز کی تیاری کی۔تفصیلی سفر نامہ تیار
کیا اور مکمل شیڈیول بنا کے روزانہ کا پروگرام تیار کیا تا کہ کوئی وقت ضائع نہ ہو۔حقیقت میں اس نے بہت سنجیدگی کے
ساتھ یہ تیاری کی تھی۔کہتے ہیں کہ اکثر طالع کی رائے میں اور میری رائے میں اختلاف ہو جاتا تھا اور میں جب بھی
اس سے بحث شروع کرتا تو چند منٹ کے بعد میں ہار مان لیتا کیونکہ میں جانتا تھا کہ جب تک میں اس کی بات پر یقین نہ
کر لوں وہ بحث جاری رکھے گا، دلیلیں دیتا رہے گا۔تاہم کہتے ہیں ایک بات میں نے اس میں دیکھی ہے کہ اگر یہ کہہ
دیا جائے کہ خلیفہ وقت کی رائے یہ ہے تو وہ کہتا تھا کہ اگر حضور کی رائے میری رائے سے تھوڑی سی بھی مختلف ہے تو
میں پورے دل سے قبول کروں گا کہ میں بالکل غلط ہوں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب پر یہ ڈاکو منٹری بنا رہا تھا تو اس کی کزن جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی
پڑپوتی لگتی ہے نے اسے کہا کہ ابا جان والی ڈاکو منٹری بھی بہت اچھی بنانا، روز روز نہیں بنتی ، تو اس نے کہا کہ میر انہیں
خیال کہ اتنی اچھی ہو گی کیونکہ وہ براہ راست خلیفہ کے بارے میں نہیں ہے لیکن اللہ کرے لوگوں کو پسند آجائے۔تو
یہ تھا اس کا خلافت سے تعلق۔مرزا طلحہ احمد نے بھی لکھا ہے کہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ پر بھی ایک ڈاکو منٹری
بنانے کا ارادہ کر رہا تھا جس کے لیے اس نے مجھے بھی کچھ کام دیا تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھی ڈاکو منٹری
بنایا کرتا تھا۔اس کو سکرپٹ رائٹنگ اور story telling میں مہارت حاصل تھی۔Adam Walker صاحب لکھتے ہیں (غالباً آدم واکر صاحب ہی ہیں ) کہ طالع کو میں بچپن سے جانتا
ہوں۔ہم نے اکٹھے خدام الاحمدیہ میں اور پھر بعد میں مرکزی پریس آفس اور ایم ٹی اے میں کام کیا ہے۔ایم ٹی اے
سے متعلقہ کاموں میں خصوصاً میں نے یہ بات نوٹ کی کہ طالع ہمیشہ نہایت باریک بینی سے کام کا جائزہ لیا کرتا تھا۔بہت گہرائی میں جا کر معاملات دیکھتا تھا۔اگر اس کے ذہن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ یا خلیفہ وقت
کے ارشادات اور ہدایات کو لوگوں تک پہنچانے کے بارے میں کوئی خیال پیدا ہو تا تھا تو بلا جھجک مجھ سے بات کرتا
اور اپنے خیالات کا اظہار کرتا۔اس بارے میں سوچتا کہ مختلف آن لائن ذرائع سے پیغام کو کس طرح لوگوں تک
پہنچایا جاسکتا ہے۔اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی ہدایات کو گہرائی میں جاکر سمجھتا تھا اور پھر اس پر عمل کرنے کی
کوشش بھی کرتا تھا۔ہمیشہ سچ بولنے کو ترجیح دیتا تھا۔اگر کوئی مشورہ دینا ہوتایا اپنی رائے کا اظہار کرنا ہو تاتو ہمیشہ سچائی
کے ساتھ بات بیان کرتا۔الفاظ میں کبھی ملاوٹ نہیں ہوتی تھی۔دوسرے کارکنان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بھی
انہیں ہمیشہ سچا فیڈ بیک دیتا۔نسیم باجوہ صاحب لکھتے ہیں کہ 2001ء سے 2009 ء تک بریڈ فورڈ میں بطور مبلغ متعین تھا۔اس دوران
ہارٹلے پول جماعت میں بھی جایا کرتا تھا۔کہتے ہیں: میں نے بطور طفل اسے نہایت شوق سے پروگراموں میں شامل
ہوتے دیکھا ہے۔وقت کا پابند ، سنجیدہ، ذہین، دینی معلومات کو بڑھانے کا شوق رکھنے والا، نمازوں کو ٹھہر ٹھہر کر ادا

خطبات مسرور جلد 19
527
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 ستمبر 2021ء
کرنے والا، فرمانبردار، مہمان نواز، بڑوں کا احترام کرنے والا، خلیفہ وقت سے محبت کرنے والا اور ان کی باتوں کو
شوق سے سننے والا، ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے والا، غور و فکر کرنے والا، ذکر الہی کرنے والا، تبلیغ
کے کاموں کو شوق سے کرنے والا، قرآن کریم کو خوبصورتی سے پڑھنے والا طفل تھا۔بعد میں نوجوانی میں
خوبیاں اور بھی نکھر کر سامنے آئیں۔اس کی ایک کزن ہیں مبارکہ رحمان۔وہ کہتی ہیں کہ طالع کی ایک خوبی جو میں نے ہمیشہ محسوس کی وہ اس
کی وقف زندگی کی حیثیت سے قناعت اور سادگی تھی۔بہت دفعہ خدا کے اپنے اوپر فضلوں کو گنوا تا تھا۔کبھی اس میں
دنیا کی کسی قسم کی لالچ نہیں دیکھی بلکہ جب اس کے سامنے دنیا داری کی بات ہوتی تو اپنے خاص انداز میں ہنستا اور شکر
کرتا تھا کہ وقف ہونے کی وجہ سے خدا نے اس کو ان سب معاملات سے بے پروا کر دیا ہے اور اس کی ہر ضرورت کو
خدا نے خود ہی پورا کر دیا ہے۔حقیقی وقف زندگی تھا۔پھر ان کے ایک دوست اور مربی نوشیروان رشید کہتے ہیں: مجھے پچھلے تین سال سے طالع بھائی کے ساتھ
ایم ٹی اے نیوز میں کام کرنے کا موقع ملا۔تین سال کے عرصہ میں طالع نہ صرف میرے کو لیگ (colleague)
تھے بلکہ استاد بھی تھے اور اس سے بڑھ کر دوست اور بھائی تھے۔کہتے ہیں میں نے تین سال کے عرصہ میں طالع کو
باقاعدگی سے جمعرات کا روزہ رکھتے ہوئے دیکھا۔اپنی پنجوقتہ نمازوں کا بہت خیال رکھتے ہوئے دیکھا۔وقت سے پہلے
مسجد جاتے اور اس بات کو بھی میں نے دیکھا کہ چندہ جات کی وقت سے پہلے ادا ئیگی کیا کرتے تھے۔بہر حال واقعات تو بہت سے ایسے ہیں اور بہت لوگوں نے لکھا ہے لیکن وقت کی رعایت سے کچھ میں نے
بیان کر دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی اور روحانی آل
ہونے کا حق بھی اس نے ادا کر دیا اور اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسالیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں سے
تھا تو محرم کے مہینہ میں اس کو بھی قربانی کے لیے چنا۔ایک ہیر اواقف زندگی تھا جیسا کہ میں نے کہا۔اللہ تعالیٰ اس
کے درجات بلند سے بلند تر کر تا چلا جائے۔امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں
میں جگہ دی ہو گی بلکہ کسی نے اس کی وفات کے بعد خواب بھی دیکھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ
کھڑے ہیں اور طالع دوڑتا ہوا جا کر ان سے چمٹ جاتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنے ساتھ اسے چمٹا کر
کہتے ہیں کہ آؤ میرے بیٹے، خوش آمدید۔پس کیا ہی خوش قسمت ہیں وہ جو دین کی خاطر قربانی کر کے اس مقام کو پالیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کے بیوی
بچوں کا بھی حافظ و ناصر ہو اور انہیں صبر اور حوصلہ دے۔اس کے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو بھی صبر اور حوصلہ
دے اور اس کے بہن بھائیوں میں بھی، اس کی اولاد میں بھی اس کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔نماز کے بعد ان شاء اللہ آج اس کا جنازہ بھی ہو گا۔جنازہ آچکا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 ستمبر 2021ء جلد 28 شمارہ 77 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی