حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 19
720
50
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 10 / دسمبر 2021ء بمطابق 10 فتح 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبول اسلام کے بارے میں ذکر ہو رہا تھا۔اس بارے میں مزید ذکر
بھی ہے۔بعض باتیں مختلف زاویوں سے ہیں اس لیے بیان ہو جاتی ہیں مگر لگتا یہی ہے کہ ایک ہی واقعہ ہے۔اب میں
کچھ بیان کروں گا۔اسد الغابہ میں حضرت ابو بکرؓ کے قبول اسلام کے واقعہ کا اس طرح ذکر ملتا ہے۔حضرت عبد اللہ
بن مسعود سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے
سے پہلے ایک مرتبہ یمن گیا اور قبیلہ ازد کے ایک بوڑھے شخص کے پاس مہمان ٹھہرا۔یہ شخص ایک عالم تھا،
کتب سماویہ پڑھا ہوا تھا اور اسے لوگوں کے حسب و نسب کے علم میں مہارت حاصل تھی۔اس نے جب مجھے دیکھا تو
کہا میر اخیال ہے کہ تم حرم کے رہنے والے ہو۔میں نے کہا ہاں میں اہل حرم میں سے ہوں۔پھر اس نے کہا تم کو
قریشی سمجھتا ہوں۔میں نے کہاہاں میں قریش میں سے ہوں۔پھر اس نے کہا میں تم کو تیمی سمجھتا ہوں۔میں نے کہا
ہاں میں تیم بن مرہ میں سے ہوں۔میں عبد اللہ بن عثمان ہوں اور کعب بن سعد بن تیم بن مرہ کی اولاد سے ہوں۔اس نے کہا کہ میرے لیے تمہارے متعلق اب صرف ایک بات رہ گئی ہے۔یہاں یہ جو عبد اللہ بن عثمان نام بتانا ہے،
میر اخیال ہے کہ اس وقت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی ان کا نام عبد اللہ نہیں رکھا تھا لیکن یہ روایت
ہے۔بہر حال اس نے کہا کہ میرے لیے تمہارے متعلق اب صرف ایک بات باقی رہ گئی ہے۔میں نے کہاوہ کیا ہے ؟
اس نے کہا تم اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹا کر دکھاؤ۔میں نے کہا میں ایسانہ کروں گا یا تم مجھے بتاؤ تم ایسا کیوں چاہتے ہو۔اس
نے کہا کہ میں صحیح اور سچے علم میں پاتا ہوں کہ ایک نبی حرم میں مبعوث ہوں گے۔ایک جوان اور ایک بڑی عمر والا
نص ان کے کام میں ان کی مدد کریں گے۔جہاں تک نوجوان کا تعلق ہے تو وہ مشکلات میں کود جانے والا اور
پریشانیوں کو روکنے والا ہو گا اور بڑی عمر والا سفید اور پتلے جسم والا ہو گا اس کے پیٹ پر تل ہو گا اور اس کی بائیں ران
پر ایک علامت ہو گی۔اس نے کہا تمہارے لیے ضروری نہیں ہے کہ تم مجھے وہ دکھاؤ جو میں نے تم سے مطالبہ کیا ہے
تم میں موجود باقی تمام صفات میرے لیے پوری ہو چکی ہیں سوائے اس کے جو مجھ پر مخفی ہے۔حضرت ابو بکڑ نے
فرمایا: پس میں نے اس کے لیے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا تو اس نے میری ناف کے اوپر سیاہ تل دیکھا تو کہنے لگا کہ :

خطبات مسرور جلد 19
721
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
کعبہ کے رب کی قسم وہ تم ہی ہو! میں تمہارے سامنے ایک معاملہ پیش کرنے والا ہوں۔پس تم اس کے
متعلق محتاط رہنا۔حضرت ابو بکر نے کہا وہ کیا ہے ؟ اس نے کہا کہ خبر دار ہدایت سے انحراف نہ کرنا اور مثالی اور
بہترین راستے کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور خدا جو تمہیں مال اور دولت دے اس کے متعلق خدا سے ڈرتے رہنا۔حضرت ابو بکر صدیق کہتے ہیں کہ میں نے یمن میں اپنا کام پورا کیا اور پھر اس بوڑھے شخص کو الوداع کہنے کے لیے
اس کے پاس آیا تو اس نے کہا کیا تم میرے ان اشعار کو یاد کرو گے جو میں نے اس نبی کی شان میں کہے ہیں ؟ میں نے
کہاہاں تو اس نے چند اشعار سنائے۔حضرت ابو بکر کہتے ہیں کہ پھر میں مکہ آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو
چکے تھے۔پھر عقبہ بن ابی معیط ، شیبه ، ربیعہ، ابوجهل، ابوبُخْتَرِی اور قریش کے دیگر سردار میرے پاس
آگئے۔میں نے ان سے کہا: کیا تم پر کوئی مصیبت آگئی یا کوئی واقعہ ہو گیا ہے جو اکٹھے ہو کے آگئے ہو۔انہوں نے کہا
کہ اے ابو بکر ! بہت بڑا واقعہ ہو گیا ہے۔ابو طالب کا یتیم دعوی کرتا ہے کہ وہ نبی ہے۔اگر آپ نہ ہوتے تو ہم اس
کے متعلق کچھ انتظار نہ کرتے۔اب جبکہ آپ آچکے ہیں تو اب اس معاملے کے لیے آپ ہی ہمارا مقصود ہیں اور
ہمارے لیے کافی ہیں۔حضرت ابو بکڑ نے کہا کہ میں نے انہیں اچھے انداز سے ٹال دیا اور میں نے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق پوچھا تو بتایا گیا کہ آپ خدیجہ کے مکان میں ہیں۔میں نے جا کر دروازے پر دستک دی۔چنانچہ وہ باہر تشریف لائے۔پس میں نے کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنے خاندانی گھر سے اٹھ
گئے ہیں اور آپ نے اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو بکر ! میں
اللہ کا رسول ہوں تمہاری طرف بھی اور تم تمام لوگوں کی طرف بھی۔پس تم اللہ پر ایمان لے آؤ۔میں نے کہا اس پر
آپ کی کیا دلیل ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاوہ بوڑھا شخص جس سے تم نے یمن میں ملاقات کی تھی۔میں نے کہا کہ یمن میں تو بہت سے بوڑھے شخص تھے جن سے میں نے ملاقات کی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایاوہ بوڑھا شخص جس نے تمہیں اشعار سنائے تھے۔میں نے عرض کیا کہ اے میرے حبیب ! آپ سے کس
نے یہ خبر بیان کی ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس عظیم فرشتے نے جو مجھ سے پہلے انبیاء کے پاس بھی آتا
تھا۔میں نے عرض کیا آپ اپنا ہاتھ بڑھائیں میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے
رسول ہیں۔حضرت ابو بکر فرماتے تھے کہ پھر میں لوٹا اور میرے اسلام لانے کی وجہ سے مکہ کے دو پہاڑوں کے
در میان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش کوئی اور نہ ہوا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابه جلد3 صفحه 312 313 ، دار الکتب العلمية بيروت، 2008ء)
اسد الغابہ کا یہ حوالہ ہے۔ہو سکتا ہے کہ بعض جگہ بعض بڑھا بھی لیتے ہیں داستان کے لیے لیکن بہت
ساری باتیں صحیح بھی ہوں گی۔رِيَاضُ النَّضِرَة میں حضرت ابو بکرؓ کے قبول اسلام کا واقعہ اس طرح درج ہے۔ام المومنین حضرت
ام سلمہ
بیان فرماتی ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گہرے اور مخلص دوست تھے۔جب آپ
مبعوث ہوئے تو قریش کے لوگ حضرت ابو بکرؓ کے پاس آئے اور کہا کہ اے ابو بکر !تمہارا یہ ساتھی دیوانہ ہو گیا ہے

خطبات مسرور جلد 19
722
رموده مورخہ 10 دسمبر 2021ء
(نعوذ باللہ )۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ اس کو کیا معاملہ ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ مسجد حرام میں لوگوں کو توحید یعنی
خدائے واحد کی طرف بلاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ وہ نبی ہے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یہ
بات انہوں نے کہی ہے ؟ لوگوں نے کہاہاں اور وہ یہ بات مسجد حرام میں کہہ رہے ہیں۔چنانچہ حضرت ابو بکر نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئے اور آپ کے دروازے پر دستک دی، آپ کو باہر بلایا۔جب آپ ان کے سامنے آئے تو حضرت ابو بکر نے کہا کہ اے ابو القاسم ! مجھے آپ کے متعلق کیا بات
پہنچی ہے ؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو بکر ! تمہیں میرے متعلق کیا بات پہنچی ہے ؟ حضرت ابو بکڑنے
کہا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ اللہ کی توحید کی طرف بلاتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اے ابو بکر ! یقیناً میرے رب عزو جل نے مجھے بشیر اور نذیر بنایا ہے اور مجھے
ابراہیم کی دعا بنایا ہے اور مجھے تمام انسانوں کی طرف مبعوث کیا ہے۔حضرت ابو بکر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا۔اللہ کی قسم ! میں نے کبھی آپ کو جھوٹ بولتے نہیں
دیکھا۔آپ یقیناً اپنی امانت کی عظمت، صلہ رحمی اور اچھے افعال کی وجہ سے نبوت کے زیادہ حق دار ہیں۔اپنا ہاتھ
بڑھائیں تاکہ میں آپ کی بیعت کروں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور حضرت ابو بکر نے آپ
کی بیعت کی اور آپ کی تصدیق کی اور اقرار کیا کہ آپ جو لے کر آئے ہیں وہ حق ہے۔پس اللہ کی قسم ! حضرت ابو بکر
نے کوئی توقف اور تردد نہ کیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اسلام کی طرف بلایا۔الرياض النضرة جلد 1 صفحه -84-85 دار الكتب العلمية بيروت 2014ء)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جسے بھی اسلام کی طرف بلایا اس
نے ٹھوکر کھائی اور تردد کیا اور انتظار کرتا رہا سوائے ابو بکر کے۔میں نے جب ان سے اسلام کا ذکر کیا تو نہ وہ اس سے
پیچھے ہٹے اور نہ انہوں نے اس کے بارے میں تردد کیا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 205 - 206، عبد الله بن عثمان، دارالفکر بيروت، 2003ء)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے لوگو! اللہ نے مجھے تمہاری طرف مبعوث کیا اور تم نے کہا تو جھوٹا ہے
اور ابو بکر نے کہا سچا ہے۔اور انہوں نے اپنی جان و مال سے میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی الله باب قول النبي الله لو كنت متخذا خليلا حديث 3661)
یہ بخاری کی روایت ہے۔حضرت مصلح موعود حضرت ابو بکر کے قبول اسلام کا واقعہ بیان کرتے ہوئے
ایک جگہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ :
"رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دعوی نبوت فرمایا تو اس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کہیں
باہر گئے ہوئے تھے۔واپس تشریف لائے تو آپ کی ایک لونڈی نے آپ سے کہا کہ آپ کا دوست تو ( نعوذ باللہ )
پاگل ہو گیا ہے اور وہ عجیب عجیب باتیں کرتا ہے۔کہتا ہے کہ مجھ پر آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ اسی وقت اٹھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان پر پہنچ کر آپ کے دروازے پر دستک
دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا کہ میں آپ سے صرف ایک

خطبات مسرور جلد 19
723
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
بات پوچھنے آیا ہوں۔کیا آپ نے یہ کہا ہے کہ خدا کے فرشتے مجھ پر نازل ہوتے ہیں اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں ؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال سے کہ ایسا نہ ہو کہ ان کو ٹھو کر لگ جائے تشریح کرنی چاہی۔" ہمارے
ہاں تاریخ میں عموماً یہی روایت چلتی ہے۔"مگر حضرت ابو بکر نے کہا۔آپ تشریح نہ کریں اور مجھے صرف اتنا
بتائیں کہ کیا آپ نے یہ بات کہی ہے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس خیال سے کہ معلوم نہیں یہ سوال
کریں کہ فرشتوں کی شکل کیسی ہوتی ہے اور وہ کس طرح نازل ہوتے ہیں؟ پہلے کچھ تمہیدی طور پر بات کرنی چاہی مگر
حضرت ابو بکر نے پھر کہا کہ نہیں نہیں! آپ صرف یہ بتائیں کہ کیا یہ بات درست ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں
درست ہے۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا کہ میں آپ پر ایمان لاتا ہوں۔اور پھر انہوں نے کہا یار سول اللہ !
میں نے دلائل بیان کرنے سے صرف اس لئے روکا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرا ایمان مشاہدے پر مبنی ہو۔دلائل پر
اس کی بنیاد نہ ہو کیونکہ آپ کو صادق اور راستباز تسلیم کرنے کے بعد کسی دلیل کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔غرض
جس بات کو مکہ والوں نے چھپایا تھا اسے حضرت ابو بکر نے اپنے عمل سے واضح کر کے دکھا دیا۔"
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 251-252)
حضرت مصلح موعودؓ نے ایک اور جگہ حضرت ابو بکر کے قبول اسلام کا واقعہ اس طرح بیان کیا ہے اور
کیونکہ وضاحت کر رہے ہیں اس لیے کسی اور حوالے سے اس میں اس طرح بیان ہے کہ:
"حضرت ابو بکر کا ایمان لانا عجیب تر تھا۔جس وقت آپ کو وحی ہوئی " یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
وحی ہوئی " کہ آپ صلی للی کم نبوت کا دعوی کریں۔اس وقت حضرت ابو بکر مکہ کے ایک رئیس کے گھر میں بیٹھے تھے۔اس رئیس کی لونڈی آئی اور اس نے آکر بیان کیا کہ خدیجہ کو معلوم نہیں کہ کیا ہو گیا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میرے
خاوند اسی طرح نبی ہیں جس طرح حضرت موسیٰ تھے۔لوگ اس خبر پر ہنسنے لگے اور اس قسم کی باتیں کرنے
والوں کو پاگل قرار دینے لگے مگر حضرت ابو بکر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات سے بہت گہری واقفیت
رکھتے تھے اسی وقت اٹھ کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے اور پوچھا کہ کیا آپ نے کوئی
دعوی کیا ہے ؟ آپ نے بتایا ہاں ! اللہ تعالیٰ نے مجھے دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے اور شرک کے مٹانے کا حکم دیا
ہے۔حضرت ابو بکر نے بغیر اس کے کہ کوئی اور سوال کرتے جواب دیا کہ مجھے اپنے باپ کی اور ماں کی قسم ! کہ تو نے کبھی
جھوٹ نہیں بولا اور میں نہیں مان سکتا کہ تو خدا پر جھوٹ بولے گا۔پس میں ایمان لاتا ہوں کہ خدا کے سوا اور کوئی معبود
نہیں اور یہ کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول ہیں۔اس کے بعد ابو بکڑ نے ایسے نوجوانوں کو جمع کر کے جو اُن کی نیکی
اور تقوی کے قائل تھے " یعنی حضرت ابو بکر کی نیکی اور تقوی کے قائل تھے انہیں " سمجھانا شروع کیا اور سات آدمی اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔یہ سب نوجوان تھے جن کی عمر 12 سال سے لے کر 25 سال تک تھی۔"
دورہ یورپ، انوار العلوم جلد 8 صفحہ 543-544)
پھر ایک جگہ حضرت مصلح موعودؓ نے اس واقعہ کو یوں بیان فرمایا ہے کہ:
" حضرت ابو بکر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہی دلیل سے مانا ہے اور پھر کبھی ان کے دل

خطبات مسرور جلد 19
724
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
میں آپ کے متعلق ایک لمحہ کے لئے بھی شبہ پیدا نہیں ہوا۔" دلیل وہی چل رہی ہے۔واقعات بعض دفعہ ذرا مختلف
ہو جاتے ہیں " اور وہ دلیل یہ تھی کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچپن سے دیکھا اور وہ جانتے
تھے کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔کبھی شرارت نہیں کی۔کبھی گندی اور ناپاک بات آپ کے منہ سے نہیں
نکلی۔بس یہی وہ جانتے تھے۔اس سے زیادہ نہ وہ کسی شریعت کے جاننے والے تھے کہ اس کے بتائے ہوئے معیار سے
رسول کریم ملی علم کو سچا سمجھ لیا۔نہ کسی قانون کے پیرو تھے۔انہیں کچھ معلوم نہ تھا کہ خدا کار سول کیا ہو تا ہے اور
اس کی صداقت کے کیا دلائل ہوتے ہیں۔وہ صرف یہ جانتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کبھی
نہیں بولا۔وہ ایک سفر پر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو راستہ میں ہی کسی نے انہیں کہا تمہارا دوست (محمد صلی اللہ
علیہ وسلم) کہتا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ کہتا ہے ؟ اس نے کہا
ہاں۔انہوں نے کہا پھر وہ جھوٹ نہیں بولتا۔جو کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے۔کیونکہ جب اس نے کبھی بندوں پر جھوٹ
نہیں بولا تو خدا پر کیوں جھوٹ بولنے لگا۔جب اس نے انسانوں سے کبھی ذرا بد دیانتی نہیں کی تو اب ان سے اتنی بڑی بد دیانتی کس طرح کرنے لگا
کہ ان کی روحوں کو تباہ کر دے۔صرف یہ دلیل تھی جس کی وجہ سے حضرت ابو بکر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو مانا اور اسی کو خدا تعالیٰ نے بھی لیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے لوگوں کو کہہ دو فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا
تعْقِلُونَ (یونس: 17) میں ایک عرصہ تم میں رہا اس کو دیکھو اس میں میں نے تم سے کبھی غداری نہیں کی پھر اب میں
خدا سے کیوں غداری کرنے لگا۔یہی وہ دلیل تھی جو حضرت ابو بکڑ نے لی اور کہہ دیا کہ اگر وہ کہتا ہے کہ خدا کار سول
ہوں تو سچا ہے اور میں مانتا ہوں۔اس کے بعد نہ کبھی ان کے دل میں کوئی شبہ پیدا ہوا اور نہ ان کے پائے ثبات میں
کبھی لغزش آئی۔ان پر بڑے بڑے ابتلاء آئے۔انہیں جائیدادیں اور وطن چھوڑنا اور اپنے عزیزوں کو قتل کرنا پڑا
مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت میں کبھی شبہ نہ ہوا۔"
( بیعت کرنے والوں کے لئے ہدایات، انوار العلوم جلد 6 صفحہ 76-77)
ایک دفعہ بیعت کرنے والوں کو ہدایات دے رہے تھے ، ان کو سمجھا رہے تھے تو اس ضمن میں یہ بات
آپ نے حضرت ابو بکر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو صدیق کا خطاب دیا ہے تو اللہ تعالیٰ ہی
بہتر جانتا ہے کہ آپ میں کیا کیا کمالات تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ کی فضیلت اس چیز کی وجہ سے ہے جو اس کے دل کے اندر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو حقیقت
میں حضرت ابو بکڑ نے جو صدق دکھایا اس کی نظیر ملنی مشکل ہے اور سچ تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں جو شخص صدیق کے
کمالات حاصل کرنے کی خواہش کرے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ابو بکری خصلت اور فطرت کو اپنے اندر پیدا
کرنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو مجاہدہ کرے اور پھر حتی المقدور دعا سے کام لے۔جب تک ابو بکر ی فطرت کا سایہ

خطبات مسرور جلد 19
725
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
اپنے اوپر ڈال نہیں لیتا اور اسی رنگ میں رنگین نہیں ہو جا تا صدیقی کمالات حاصل نہیں ہو سکتے۔"
پھر فرمایا کہ " ابو بکری فطرت کیا ہے ؟ اس پر مفصل بحث اور کلام کا یہ موقعہ نہیں کیونکہ اس کے تفصیلی
بیان کیلئے بہت وقت درکار ہے۔" فرمایا کہ " میں مختصراً ایک واقعہ بیان کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا اظہار فرمایا۔اس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام کی طرف سوداگری
کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔جب واپس آئے تو ابھی راستے ہی میں تھے کہ ایک شخص آپ سے ملا۔آپ نے اس
سے مکے کے حالات دریافت فرمائے اور پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔جیسا کہ قاعدے کی بات ہے کہ جب انسان سفر
سے واپس آتا ہے تو راستے میں اگر کوئی اہل وطن مل جائے۔تو اس سے اپنے وطن کے حالات دریافت کرتا ہے۔ނ
اس شخص نے جواب دیا کہ نئی بات یہ ہے کہ تیرے دوست محمد صلی الی یکم نے پیغمبری کا دعوی کیا ہے۔حضرت ابو بکر نے یہ سنتے ہی فرمایا کہ اگر اس نے یہ دعوی کیا ہے تو بلا شک وہ سچا ہے۔اسی ایک واقعہ
، معلوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کو کس قدر حسن ظن تھا۔معجزے کی بھی ضرورت
نہیں سمجھی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ معجزہ وہ شخص مانگتا ہے جو مدعی کے حالات سے ناواقف ہو اور جہاں غیریت ہو اور
مزید تسلی کی ضرورت ہو لیکن جس شخص کو حالات سے پوری واقفیت ہو تو اسے معجزے کی ضرورت ہی کیا ہے۔الغرض
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ راستہ میں ہی آنحضرت صلی علیہ کی کا دعوی نبوت سن کر ایمان لے آئے۔پھر جب مکے
میں پہنچے تو آنحضرت صلی للی کم کی خدمت مبارک میں حاضر ہو کر دریافت کیا کہ کیا آپ نے نبوت کا دعوی کیا ہے ؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں یہ درست ہے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ آپ
گواہ رہیں کہ میں آپ کا پہلا مصدق ہوں۔آپ کا ایسا کہنا محض قول ہی قول نہ تھا بلکہ آپ نے " یعنی حضرت ابو بکر
نے " اپنے افعال سے اسے ثابت کر دکھایا اور مرتے دم تک اسے نبھایا اور بعد مرنے کے بھی ساتھ نہ چھوڑا۔"
(ملفوظات جلد اول صفحہ 372 تا 374)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورہ رحمن کی آیت وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (الرحمن: 47)۔اور
جو بھی اپنے رب کے مقام سے ڈرتا ہے اس کے لیے دو جنتیں ہیں وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ۔جو اپنے رب
کے مقام سے ڈرتا ہے اس کے لیے دو جنتیں ہیں۔اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی مثال دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ :
" حضرت ابو بکر صدیق کو دیکھو کہ جب وہ شام کے ملک واپس آرہے تھے تو راستہ میں ایک شخص ان کو ملا۔آپ نے اس سے پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔اس شخص نے جواب دیا کہ اور تو کوئی تازہ خبر نہیں البتہ تمہارے دوست محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) نے پیغمبری کا دعوی کیا ہے۔اس پر ابو بکر صدیق نے اس کو جواب دیا کہ اگر اس نے نبوت کا دعوی کیا ہے تو وہ سچا ہے۔وہ جھوٹا کبھی نہیں
ہو سکتا۔اس کے بعد حضرت ابو بکر صدیق سیدھے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان پر چلے گئے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کہنے لگے کہ آپ گواہ رہیں کہ سب سے پہلے آپ پر ایمان لانے والا میں

خطبات مسرور جلد 19
726
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
ہوں۔دیکھو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں مانگا تھا۔صرف پہلے تعارف کی برکت سے ہی
وہ ایمان لے آئے تھے۔یاد رکھو معجزات وہ طلب کیا کرتے ہیں جن کو تعارف نہیں ہو تا۔جو لنگوٹیا یار ہوتا ہے اس
کے لیے تو سابقہ حالات ہی معجزہ ہوتے ہیں اس کے بعد حضرت ابو بکر کو بڑی بڑی تکالیف کا سامنا ہوا۔طرح طرح
کے مصائب اور سخت درجے کے دکھ اٹھانے پڑے لیکن دیکھو اگر سب سے زیادہ انہیں کو دکھ دیا گیا تھا اور وہی سب
سے بڑھ کر ستائے گئے تھے تو سب سے پہلے تخت نبوت پر وہی بٹھائے گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں بھی ان کو انعام
سے نواز دیا اور اگلے جہان میں تو ہے ہی جنت۔" کہاں وہ تجارت کہ تمام دن دھکے کھاتے پھرتے تھے اور کہاں یہ
درجہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے اول خلیفہ انہیں کو مقرر کیا گیا۔"
پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
( ملفوظات جلد 10 صفحہ 78-79)
" آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ سعید الفطرت ہوتے ہیں جو پہلے ہی مان لیتے ہیں۔یہ لوگ بڑے ہی
دور اندیش اور باریک بین ہوتے ہیں جیسے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے اور ایک بیوقوف ہوتے ہیں
جب سر پر آپڑتی ہیں تب کچھ چھو سکتے ہیں۔"
(ملفوظات جلد سوم صفحہ 261)
یعنی جب کسی مشکل میں گرفتار ہوتے ہیں، عذاب آتا ہے تب سوچتے ہیں کہ ماننا چاہیے کہ نہیں۔اس
بارے میں بھی بحث ہوتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے کون ایمان لایا؟ مؤرخین کے نزدیک
اس بات میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ مردوں میں سے سب سے پہلے کون ایمان لایا تھا حضرت ابو بکر یا حضرت علی یا
لایا یا
حضرت زید بن حارثہؓ
(سُبل الهدى والرشاد جلد 2 صفحه 300-304 الباب الثانى فى اسلام خدیجه و علی و زید و ابي بكر۔۔۔۔۔۔دار الكتب
العلمية 1993ء) (تاريخ الطبرى جلد 1 تاريخ ما قبل الهجرة صفحه 537 تا 540۔دار الكتب العلمية بيروت)
بعض اس کا یہ حل نکالتے ہیں کہ بچوں میں سے حضرت علی اور بڑوں میں سے حضرت ابو بکر اور غلاموں
میں سے حضرت زید شسب سے پہلے ایمان لائے تھے۔چنانچہ علامہ احمد بن عبد اللہ ان روایات میں تطبیق کرتے ہوئے
لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت خدیجہ بنت خویلد نے اسلام قبول کیا اور مردوں میں سب سے پہلے حضرت علی نے
اسلام قبول کیا جبکہ وہ ابھی بچے تھے جیسا کہ ان کی عمر کے بارے میں پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ ان کی عمر دس سال تھی۔وہ اپنا اسلام مخفی رکھے ہوئے تھے اور پہلے بالغ عربی شخص جس نے اسلام قبول کیا اور اپنے اسلام کا اظہار کیا وہ
حضرت ابو بکر بن ابو قحافہ تھے اور آزاد کردہ غلاموں میں سے جس نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا وہ حضرت زید
بن حارثہ تھے۔یہ متفق امر ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں۔(الرياض النضرة في مناقب العشرة جلد 1 صفحه 89 دار الكتب العلمية 2014ء)
رض
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس بحث کا ذکر کرتے ہوئے جو فرمایا ہے وہ اس طرح ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے مشن کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ تھیں
جنہوں نے ایک لمحے کے لیے بھی تردد نہیں کیا۔حضرت خدیجہ کے بعد مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے

خطبات مسرور جلد 19
727
خطبہ
رمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
والے کے متعلق مورخین میں اختلاف ہے۔بعض حضرت ابو بکر عبد اللہ بن ابی قحافہ کا نام لیتے ہیں۔بعض حضرت علیؓ
کا یا زید بن حارثہ کا لیکن آپ لکھتے ہیں کہ ہمارے نزدیک یہ جھگڑا فضول ہے۔حضرت علی اور زید بن حارثہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے آدمی تھے اور آپ کے بچوں کی طرح آپ کے ساتھ رہتے تھے۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا تھا اور ان کا ایمان لانا تھا۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس بات کو وہ بچوں کی
حیثیت سے مانتے تھے اور ہو سکتا ہے کہ اس وقت یہ بات بھی انہوں نے اس طرح ہی مانی ہو۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ
ان دونوں بچوں کو نکال دو تو حضرت ابو بکر مسلمہ طور پر مقدم اور سابق بالایمان تھے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے درباری شاعر حسان بن ثابت انصاری حضرت ابو بکر کے متعلق کہتے ہیں کہ :
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجُوا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ آبَابَكْرٍ بِمَا فَعَلَا
خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَ أَعْدَلَهَا بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلًا
الثَّانِي الثَّالِيَ الْمَحْمُوْدَ مَشْهَدُهُ وَاوَّلَ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلاً
یعنی جب تمہارے دل میں کبھی کوئی درد آمیز یاد تمہارے کسی اچھے بھائی کے متعلق پیدا ہو تو اس وقت
اپنے بھائی ابو بکر کو بھی یاد کر لیا کرو۔اس کی ان خوبیوں کی وجہ سے جو یاد رکھنے کے قابل ہیں۔وہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد سب لوگوں میں سے زیادہ متقی اور سب سے زیادہ منصف مزاج تھا اور سب سے زیادہ پورا کرنے
والا تھا اپنی ان ذمہ داریوں کو جو اس نے اٹھا ئیں۔ہاں ابو بکر وہی تو ہے جو غارِ ثور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ دوسرا شخص تھا جس نے اپنے آپ کو آپ کی اتباع میں بالکل محو کر رکھا تھا اور وہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتا تھا
اسے خوبصورت بنا دیتا تھا اور وہ ان سب لوگوں میں سے پہلا تھا جو رسول پر ایمان لائے۔حضرت ابو بکر اپنی شرافت اور قابلیت کی وجہ سے قریش میں بہت مکریم و معزز تھے اور اسلام میں تو ان کو
وہ رتبہ حاصل ہوا جو کسی اور صحابی کو حاصل نہیں۔حضرت ابو بکر نے ایک لمحے کے لیے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے دعوی میں شک نہیں کیا بلکہ سنتے ہی قبول کیا اور پھر انہوں نے اپنی ساری توجہ اور اپنی جان اور مال کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی خدمت میں وقف کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں
ابو بکر کو زیادہ عزیز رکھتے تھے اور آپ کی وفات کے بعد وہ آپ کے پہلے خلیفہ ہوئے۔اپنی خلافت کے زمانے میں
بھی انہوں نے بے نظیر قابلیت کا ثبوت دیا۔حضرت ابو بکر کے متعلق یورپ کا مشہور مستشرق سپر نگر
(Sprenger) لکھتا ہے کہ ابو بکر کا آغاز اسلام میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لانا اس بات کی سب سے بڑی
دلیل ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) خواہ دھوکا کھانے والے ہوں مگر دھوکا دینے والے ہر گز نہیں تھے بلکہ
صدق دل سے اپنے آپ کو خد ا کار سول یقین کرتے تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ سرولیم میور
کو بھی سپر نگر کی اس رائے سے اتفاق ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 121-122)
حضرت ابو بکر کو تبلیغ اسلام اور اس کے نتیجے میں کن آزمائشوں سے گزرنا پڑا۔اس کے بارے میں اسد الغابہ
میں لکھا ہے کہ جب اسلام آیا تو آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر ایک جماعت نے اسلام

خطبات مسرور جلد 19
728
رمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
قبول کیا اس محبت کی وجہ سے جو اُن لوگوں کو آپ یعنی حضرت ابو بکر سے تھی اور اس میلان کی وجہ سے جو انہیں
حضرت ابو بکر کی طرف تھا یہاں تک کہ عشرہ مبشرہ میں سے پانچ صحابہ نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔(ماخوذ اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 205 عبد الله بن عثمان دارالفکر بيروت، 2003ء)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تبلیغ سے اسلام لانے والوں میں حضرت عثمان بن عفان،
حضرت زبیر بن عوام، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت طلحہ بن عبید اللہ شامل تھے۔(سیرت ابن هشام جلد 1 صفحه 166 ، ذكر من اسلم من الصحابة بدعوة ابى بكر، دار الكتاب العربى بيروت، 2008ء)
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اپنی کتاب سیرت خاتم النبیین میں لکھتے ہیں کہ :
حضرت خدیجہ ، حضرت ابو بکر، حضرت علی اور حضرت زید بن حارثہ کے بعد اسلام لانے والوں میں پانچ
اشخاص تھے جو حضرت ابو بکر کی تبلیغ سے ایمان لائے اور یہ سب کے سب اسلام میں ایسے جلیل القدر اور عالی مرتبہ
اصحاب نکلے کہ چوٹی کے صحابہ میں شمار کئے جاتے ہیں۔ان کے نام یہ ہیں۔اول حضرت عثمان بن عفان جو خاندان
بنو امیہ میں سے تھے۔اسلام لانے کے وقت ان کی عمر قریباً تیس سال کی تھی۔حضرت عمرؓ کے بعد وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے تیسرے خلیفہ ہوئے۔حضرت عثمان نہایت باحیا، باوفا، نرم دل، فیاض اور دولتمند آدمی تھے۔چنانچہ کئی موقعوں پر انہوں نے اسلام کی بہت بہت مالی خدمات کیں۔حضرت عثمان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے انہیں پے در پے اپنی دولڑ کیاں شادی میں دیں جس کی وجہ
سے انہیں ذوالنورین کہتے ہیں۔دوسرے عبد الرحمن بن عوف تھے جو خاندان بنو زہرہ سے تھے جس خاندان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی والدہ تھیں۔نہایت سمجھدار اور بہت سلجھی ہوئی طبیعت کے آدمی تھے۔حضرت عثمان کی خلافت کا سوال انہی کے
ہاتھوں سے طے ہوا تھا۔اسلام لانے کے وقت ان کی عمر قریباً تیس سال کی تھی۔عہد عثمانی میں فوت ہوئے۔تیسرے سعد بن ابی وقاص تھے جو اس وقت بالکل نوجوان تھے یعنی اس وقت ان کی عمر انیس سال کی
تھی۔یہ بھی بنو زہرہ میں سے تھے اور نہایت دلیر اور بہادر تھے۔حضرت عمر کے زمانے میں عراق انہی کے ہاتھ پر فتح
ہوا۔امیر معاویہ کے زمانے میں فوت ہوئے۔چوتھے زبیر بن عوام تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔یعنی صفیہ بنت
عبد المطلب کے صاحبزادے تھے اور بعد میں حضرت ابو بکر کے داماد ہوئے۔یہ بنو اسد میں سے تھے اور اسلام لانے
کے وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال کی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر کو غزوہ خندق کے موقعے پر
ایک خاص خدمت سر انجام دینے کی وجہ سے حواری کا خطاب عطا فرمایا تھا۔زبیر حضرت علی کے عہد حکومت میں
جنگ جمل کے بعد شہید ہوئے۔پانچویں طلحہ بن عبید اللہ تھے حضرت ابو بکر کے خاندان یعنی قبیلہ بنوشیم میں سے تھے اور اس وقت بالکل
نوجوان تھے۔طلحہ بھی اسلام کے خاص فدایان میں سے تھے۔حضرت علی کے عہد میں جنگ جمل میں شہید ہوئے۔یہ پانچوں اصحاب عشرہ مبشرہ میں سے ہیں یعنی ان دس صحابہ میں داخل ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ

خطبات مسرور جلد 19
729
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے خاص طور پر جنت کی بشارت دی تھی اور جو آپ صلی الم کے نہایت مقرب صحابی
اور مشیر شمار ہوتے تھے۔"
(سیرت خاتم النبيين مصفحہ 122-123)
کفار مکہ نے اسلام قبول کرنے والوں پر طرح طرح کے مظالم کیے، نہ صرف کمزور اور غلام مسلمان ہی
ان کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنے بلکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر بھی مشرکین مکہ کے مظالم سے
محفوظ نہ رہے۔تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ انہیں بھی طرح طرح کے ظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا یعنی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو بھی اور حضرت ابو بکر کو بھی۔چنانچہ سیرت حلبیہ میں ایک واقعہ مذکور ہے کہ حضرت ابو بکر اور
حضرت طلحہ نے جب اپنے اسلام کا اظہار کیا تو نوفل بن عدویہ نے ان دونوں کو پکڑ لیا۔یہ شخص قریش کا شیر کہلاتا
تھا۔اس نے ان دونوں کو ایک ہی رسی سے باندھ دیا۔ان کے قبیلہ بنو تیم نے بھی ان دونوں کو نہ بچایا۔اسی وجہ سے
حضرت ابو بکر اور حضرت طلحہ کو قریبئین بھی کہتے ہیں یعنی دو ساتھ ملے ہوئے۔نوفل بن عدویہ کی قوت اور اس کے
ظلم کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرما یا کرتے تھے کہ:
اللَّهُمَّ اكْفِنَا شَنَ ابْنِ الْعَدَوِيَّةِ
کہ اے اللہ ! ابن عدویہ کے شر کے مقابلے میں ہمارے لیے تو کافی ہو جا۔(السيرة الحلبية جلد اول صفحه 395 باب ذکر اول الناس ايماناً به يا الله دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے پوچھا کہ وہ بد ترین سلوک مجھے
بتائیں جو مشرکین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد حرام
کے حطیم میں نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہ بن ابی معیط آیا اور اس نے کپڑا آپ کی گردن میں ڈال کر آپ کا گلا زور
سے گھونٹا۔اتنے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ پہنچ گئے اور آکر انہوں نے عقبہ کا کندھا پکڑا اور اسے دھکیل
کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹا دیا اور کہا:
اتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُـ (المومن: 29)
کہ کیا تم ایسے شخص کو مارتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے۔(صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار باب ما لقى النبي الله واصحابه من المشركين بمكة حديث 3856)
ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ کیا تم ہمارے
معبودوں کے بارے میں یہ بات نہیں کہتے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔اس پر وہ آپ کے گرد جمع ہو
گئے اور اس وقت کسی نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ اپنے دوست کی خبر لو۔حضرت ابو بکر نکلے اور مسجد حرام پہنچے۔آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں پایا کہ لوگ آپ کے گرد اکٹھے ہیں۔حضرت ابو بکڑ نے کہا تم
لوگوں کا براہو، تقتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّى اللهُ وَقَدْ جَاءَ كُمْ بِالْبَيِّنَتِ مِنْ رَبِّكُمْ ـ (المومن: 29)
کیا تم محض اس لیے ایک شخص کو قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور وہ تمہارے پاس
تمہارے رب کی طرف سے کھلے کھلے نشان لے کر آیا ہے۔اس پر انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیا
اور حضرت ابو بکر کی طرف لپکے اور ان کو مارنے لگے۔حضرت ابو بکر کی بیٹی حضرت اسماء کہتی ہیں کہ آپ ہمارے

خطبات مسرور جلد 19
730
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
پاس اس حالت میں آئے کہ آپ اپنے بالوں کو ہاتھ لگاتے تو وہ آپ کے ہاتھ میں آجاتے اور آپ کہتے جاتے تھے کہ
تَبَارَكْتَ يَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ کہ اے بزرگی اور عزت والے اتو بابرکت ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک اور آپ کی ریش مبارک
کو اس زور سے کھینچا کہ آپ کے اکثر بال مبارک گر گئے۔اس پر حضرت ابو بکر آپ کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے
ا تَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ (المومن: 29)
اور وہ کہہ رہے تھے:
کیا تم محض اس لیے ایک شخص کو قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب
اللہ ہے۔کیا تم اس شخص کو اس وجہ
سے قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ اللہ میر ارب ہے اور حضرت ابو بکر رو بھی رہے تھے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا۔اے ابو بکر ! ان کو چھوڑ دو۔اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں ان کی طرف بھیجا گیا
ہوں تاکہ میں قربان ہو جاؤں۔اس پر انہوں نے یعنی کافروں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیا۔السيرة الحلبية جلد اول صفحه 417 باب استخفائم الا الله و اصحابه في دار الارقم بن ابی الارقم دار
الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت علی نے ایک مرتبہ لوگوں سے پوچھا کہ اے لوگو ! لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر کون ہے ؟
لوگوں نے جواب دیا کہ اے امیر المومنین آپ ہیں۔حضرت علیؓ نے فرمایا: جہاں تک میری بات ہے میرے ساتھ
جس نے مبارزت کی، میں نے اس سے انصاف کیا یعنی اسے مار گرایا مگر سب سے بہادر ابو بکر ہیں۔ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بدر کے دن خیمہ لگایا۔پھر ہم نے کہا کہ کون ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے تا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک کوئی مشرک نہ پہنچ پائے تو اللہ کی قسم ! آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کوئی نہ گیا مگر حضرت ابو بکر اپنی تلوار کو سونتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
کھڑے ہو گئے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی مشرک نہیں پہنچے گا مگر پہلے وہ حضرت ابو بکڑ سے
مقابلہ کرے گا۔پس وہ سب سے بہادر شخص ہیں۔حضرت علی کہتے ہیں کہ ایک دفعہ کی بات ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ قریش
نے آپ کو پکڑا ہوا ہے۔کوئی آپ پر غصہ اتار تا۔کوئی آپ کو تنگ کرتا اور وہ لوگ کہتے کہ تم نے تمام معبودوں کو
ایک معبود بنادیا ہے۔اللہ کی قسم !جو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آتا حضرت ابو بکر کسی کو مار کر بھگاتے۔کسی کو برابھلا کہہ کر دور کرتے اور کہتے تمہاری ہلاکت ہو ، آتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولُ رَبِّيَ اللهُ (المومن: 29)
کیا تم محض اس لیے ایک شخص کو قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب
اللہ ہے۔پس حضرت علی نے اپنی
چادر ہٹائی اور اس قدر روئے کہ آپ کی داڑھی تر ہو گئی۔پھر فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ کیا آل فرعون کا
مومن بہتر تھا یا حضرت ابو بکر"۔غالباً حضرت علی نے آل فرعون کے مومن کا ذکر اس لیے کیا کہ قرآن کریم میں یہ
آیت آل فرعون کے اس شخص کی طرف منسوب ہے جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا اور فرعون کے دربار میں یہ
کہہ رہا تھا کہ آتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ الله اس پر لوگ خاموش ہو گئے۔حضرت علی نے فرمایا اللہ کی قسم !

خطبات مسرور جلد 19
731
خطبہ
رمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
حضرت ابو بکر کی ایک گھڑی آلِ فرعون کے مومن کی زمین بھر کی نیکیوں سے بہتر ہے کیونکہ وہ شخص اپنے ایمان کو
چھپاتا تھا اور یہ شخص یعنی حضرت ابو بکر اپنے ایمان کا اعلان کرتا تھا۔( ابوبکر الصدیق شخصیته و عصره از دکتور علی محمد الصلابی صفحه 38، دفاعه عن النبی اللہ ، دار ابن کثیر بیروت 2003ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
" جب ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ دعوی ایک حقیقت بن
کر نظر آتا ہے اور ہمیں قدم قدم پر ایسے واقعات دکھائی دیتے ہیں جو آپ کی اس عظیم الشان محبت اور شفقت کا ثبوت
ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی نوع انسان سے تھی۔چنانچہ آپ کو خدائے واحد کا پیغام پہنچانے کے لئے سالہا سال
تک ایسی تکالیف میں سے گزرنا پڑا کہ جن کی کوئی حد نہیں۔ایک دفعہ خانہ کعبہ میں کفار نے آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر
اتنا گھونٹا کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہو کر باہر نکل پڑیں۔حضرت ابو بکر نے سنا تو وہ دوڑے ہوئے آئے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو اس تکلیف کی حالت میں دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور آپ نے ان کفار کو ہٹاتے
ہوئے کہا۔خدا کا خوف کرو۔کیا تم ایک شخص پر اس لئے ظلم کر رہے ہو کہ وہ کہتا ہے خدا میر ارب ہے۔"
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحه 63-64)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ایک دفعہ چند دشمنوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا پا کر پکڑ لیا اور آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر اسے
مروڑنا شروع کیا۔قریب تھا کہ آپ کی جان نکل جائے کہ اتفاق سے ابو بکر آ نکلے اور انہوں نے مشکل سے چھڑایا۔اس پر ابو بکر کو اس قدر مارا پیٹا کہ وہ بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑے۔"
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 257-258)
غلاموں کو آزاد کروانے کے بارے میں حضرت ابو بکر کے بارے میں روایات میں لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر
نے جب اسلام قبول کیا تو ان کے پاس چالیس ہزار درہم تھے۔آپؐ نے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ان سات کو
آزاد کروایا جن کو اللہ کی وجہ سے تکلیف دی جاتی تھی۔آپ نے حضرت بلال، عامر بن فہیرہ، زِنْيُرَہ، نَهْدِيَّه اور ان
کی بیٹی، بنی مومل کی ایک لونڈی اور ام عبیس کو آزاد کروایا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 247 عبد ا الله بن عثمان، دار الفکر بيروت 2001ء)
حضرت بلال بنو جمح کے غلام تھے اور امیہ بن خلف آپ کو شدید تکلیف پہنچایا کرتا تھا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد اول صفحه 283 ذكر بلال بن رباح دارالفکر بيروت 2003ء)
ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت بلال ایمان لائے تو حضرت بلال کو ان کے مالکوں نے پکڑ کر زمین پر
لٹا دیا اور ان پر سنگریزے اور گائے کی کھال ڈال دی اور کہنے لگے کہ تمہارا رب لات اور غزالی ہے۔مگر آپ احد !
احد کہتے تھے۔آپ کے پاس حضرت ابو بکر آئے اور کہا کہ کب تک تم اس شخص کو تکلیف دیتے رہو گے۔راوی
کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکر نے حضرت بلال کو سات اوقیہ میں خرید کر انہیں آزاد کر دیا یعنی چالیس درہم کا ایک اوقیہ
ہے دو سو اسی درہم میں خریدا۔پھر حضرت ابو بکرؓ نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا تو

خطبات مسرور جلد 19
732
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 دسمبر 2021ء
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو بکر امجھے بھی اس میں شریک کر لو۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا یارسول اللہ !
میں نے اسے آزاد کر دیا ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 175 بلال بن رباح دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
( لغات الحدیث جلد اول صفحہ 82 نعمانی کتب خانہ لاہور)
حضرت عامر بن فہیرہ ایک سیاہ فام غلام تھے۔آپ طفیل بن عبد اللہ بن سَخْبَرَہ کے غلام تھے جو کہ
والدہ کی طرف سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی تھے۔حضرت عامر اسلام لانے والے سابقین میں شامل
تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں تکالیف پہنچائی گئیں۔حضرت ابو بکڑ نے آپ کو خریدا اور آزاد کر دیا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 31 عامر بن فهيره دار الكتب العلميه (2003ء)
حضرت زنیرہ رومی اسلام میں سبقت لے جانے والی خواتین میں سے تھیں۔انہوں نے اسلام کے آغاز
میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔مشرکین آپ کو اذیتیں دیتے تھے۔یہ کہا جاتا ہے کہ آپ بنو مخزوم کی لونڈی تھیں اور
ابو جہل آپ کو اذیت دیا کرتا تھا اور کہا جاتا ہے کہ آپ بنو عبد الدار کی لونڈی تھیں۔جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کی بینائی چلی گئی۔اس پر مشرکین نے کہا کہ لات اور عباسی نے ان
دونوں کے انکار کرنے کی وجہ سے زیرہ کو اندھا کر دیا ہے۔اس پر حضرت زنّیرہ نے کہا کہ لات اور عُنی تو یہ بھی
نہیں جانتے کہ ان دونوں کی عبادت کون کرتا ہے، مجھے کیا اندھا کرنا تھا۔ان کو تو خو د نظر نہیں آتا۔یہ تو آسمان سے
ہے۔اللہ کی مرضی میری نظر چلی گئی اور میر ارب میری بینائی لوٹانے پر قادر ہے۔یہ جواب دیا کا فروں کو۔اگلے دن
انہوں نے اس حالت میں صبح کی، رات سوئیں اگلے دن جب اٹھیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی بینائی کوٹا دی تھی، نظر
ٹھیک ہو چکی تھی۔اس پر قریش نے کہا کہ یہ تو محمد کے جادو کی وجہ سے ہوا ہے۔جب حضرت ابو بکر نے وہ تکالیف
دیکھیں جو آپ کو پہنچائی جاتی تھیں تو آپ نے ان کو خریدا اور آزاد کر دیا۔(اسد الغابه جلد 6 (النساء) 'زنيره الروميه صفحه 127 دار الفكر بيروت 2003ء)
یہ ذکر ا بھی آئندہ بھی ان شاء اللہ چلے گا۔آزادی کے بارے میں بعض اور واقعات ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 / دسمبر 2021ء تا103 جنوری 2022ء جلد 28 شمارہ 104-105 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی