حضرت ابوبکر صدیقؓ
خطبات مسرور جلد 19
748
52
ه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 / دسمبر 2021ء بمطابق 24 فتح 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا تھا۔بیعت عقبہ ثانیہ کے ذکر میں لکھا ہے کہ
بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حضرت ابو بکر اور حضرت علی اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے چا حضرت عباس تھے۔حضرت عباس جو کہ اس تقریب اور میٹنگ کے گویا منتظم اعلیٰ تھے انہوں نے
حضرت علی کو ایک گھائی پر بطور پہرے دار کھڑا کیا اور ایک دوسری گھائی پر حضرت ابو بکر کو ، انہوں نے پہرے
اور حفاظت کے لیے کھڑا کیا تھا۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 21 باب عرض رسول الله الله نفسه على القبائل۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ جب ہوتی ہے اس میں حضرت
ابو بکر صدیق کی مصاحبت
کا ذکر ہے۔لکھا ہے کہ کفار مکہ کامکہ میں مقیم مسلمانوں پر ظلم و ستم مسلسل بڑھتا جار ہا تھا کہ اسی دوران آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خواب دکھایا گیا جس میں دو مسلمانوں کو وہ جگہ دکھائی گئی جدھر آپ نے ہجرت کرنا تھی۔وہ جگہ شور زمین والی کھجوروں میں گھری ہوئی تھی لیکن اس کا نام نہ دکھایا گیا تھا اور نہ بتایا گیا تھا۔البتہ اس کا جغرافیہ
اور نقشہ دیکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اجتہاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ فجر یا یمامہ ہو گی جیسا کہ صحیح بخاری
کی ایک روایت میں ذکر ملتا ہے جس کے مطابق آپ نے فرمایا:
فَذَهَبَ وَهَلِى إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ أَوِ الهَجَرُ، فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَثْرِبُ
(صحيح البخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام روایت نمبر3622)
کہ میرا خیال اس طرف گیا کہ یہ جگہ یمامہ یا ہجر ہے مگر کیا دیکھتا ہوں کہ وہ تو یثرب شہر ہے۔یمامہ بھی
( فرهنگ سیرت صفحہ 321 زوار اکیڈمی پبلی کیشنزار دو بازار کراچی 2003ء)
یمن کا ایک مشہور شہر ہے۔اور هَجَّر نام کی متعدد بستیاں عرب خطے میں پائی جاتی تھیں۔بحرین کا ایک شہر اور بحرین کا ایک حصہ
بھی ہجر کہلا تا تھا۔بہر حال کچھ ہی عرصہ بعد حالات ایک رخ پر ہونے لگے اور مدینہ کے سعادت مند انصار نے اسلام قبول
کرناشروع کیا تو القائے ربانی سے آپ پر منکشف ہوا کہ وہ سر زمین تو یثرب کی سرزمین تھی جو بعد میں مدینہ کے نام
(معجم البلدان جلد 5 صفحه 452 زير " "هجر" دار الكتب العلمية بيروت)
خطبات مسرور جلد 19
749
رمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
سے مشہور ہونے والی تھی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اجتہاد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
" وہ حدیث جس کے یہ الفاظ ہیں:
فَذَهَبَ وَهَلِى إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ أَوِ الْهَجَرُ، فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَثْرِبُ
صاف صاف ظاہر کر رہی ہے کہ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اجتہاد سے پیشگوئی کا
محل و مصداق سمجھا تھا وہ غلط نکلا۔"
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 472)
چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے مظلوم اور ستم رسیدہ صحابہ اور مسلمانوں کو مدینہ کی طرف
ہجرت کرنے کی اجازت اور رہنمائی فرما دی جس پر مکہ کے مسلمانوں نے مدینہ کی طرف ہجرت شروع کر دی۔دوسری طرف بیعت عقبہ ثانیہ کے بعد اس ہجرت میں بھی تیزی آگئی اور گھروں کے گھر اور محلوں کے محلے خالی
ہونے لگے۔اس صورتحال نے مکہ کے ظالم سرداروں کو مزید اشتعال دلا دیا اور وہ غصہ سے تلملانے لگے جس پر
انہوں نے ایک اور قدم اٹھایا کہ ان مظلوموں کو ہجرت کرنے سے بھی روکا جانے لگا اور ظلم و ستم کے نت نئے
طریقے نکالے جانے لگے۔کبھی شوہر کو تو جانے دیا لیکن اس کی بیوی اور بچے کو اس سے چھین لیا گیا۔کبھی کسی سے
سرمایہ اور مال و دولت اس بہانے ہتھیا لی گئی کہ یہ تو تُو نے ہمارے شہر مکہ میں کمائی تھی۔اگر یہاں سے جانا ہے تو یہ
ساری دولت ہمیں دے کر جاؤ۔کبھی ماں کی ممتا کا واسطہ دے کر روک لیا کہ اپنی ماں سے ملتے جاؤ اور پھر راستے میں
ہی ان کو رسیوں سے باندھ کر کو ٹھڑیوں میں ڈال دیا۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 3 صفحه 224 تا 227 ، جماع، ابواب الهجرة الى المدينة۔۔۔۔دار الكتب
العلمية بيروت 1993ء)
لیکن دولت ایمان سے مالامال اور دین اسلام کی محبت میں سرشار صبر و شکر کرنے والے مومنوں کی
جماعت دیوانہ وار مدینہ کی طرف مسلسل ہجرت کرتی چلی گئی۔بہر حال مکہ کم و بیش ہر اس مسلمان سے خالی ہو گیا جو
ہجرت کر سکتا تھاوہ ہجرت کر گیا۔اب کچھ انتہائی کمزور اور بے بس مسلمان ہی پیچھے رہ گئے تھے جن کا ذکر قرآن کریم
نے یوں کیا ہے کہ :
إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيْلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا (النساء: 99)
سوائے ان مردوں اور عورتوں اور بچوں کے جنہیں کمزور بنا دیا گیا تھا جن کو کوئی حیلہ میسر نہیں تھا اور نہ
ہی وہ نکلنے کی کوئی راہ پاتے تھے۔ان کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابھی تک مدینہ میں ہی اذنِ خداوندی کا
انتظار فرما رہے تھے۔حضرت علی بھی مکہ میں ہی تھے۔البتہ حضرت ابو بکر صدیق ہجرت کی اجازت طلب کرنے
حاضر خدمت ہوئے تو ارشاد ہوا کہ ٹھہر جاؤ۔مجھے امید ہے کہ مجھے بھی اجازت دی جائے گی یا ایک روایت کے
مطابق آپ نے فرمایا کہ تم جلدی نہ کرو۔ممکن ہے اللہ تمہارے لیے ایک ساتھی کا انتظام فرمادے۔اس پر حضرت ابو بکر نے عرض کیا یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، کیا آپ کو بھی ہجرت کی
خطبات مسرور جلد 19
750
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
اجازت مل جائے گی ؟ گویا ہجرت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدائی کا غم جاتا رہا۔حضرت ابو بکر یہ
نوید مسرت سن کر واپس لوٹ کر آئے اور ہجرت کا ارادہ ملتوی کر دیا البتہ انہوں نے حکیمانہ انداز میں دو اونٹنیاں
خریدیں جنہیں خاص طور پر کھلا کھلا کر ہجرت کے انجانے سفر کے لیے تیار کرنے لگے۔(ماخوذ از صحيح البخارى كتاب الكفالة باب جوار ابى بكر في عهد النبى الله و عقده حدیث 2297 )
(الخليفة الاول ابوبكر الصديق از صلابی صفحه 45 دار المعرفة بيروت 2006ء)
ان باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے ہجرت کی تیاری شروع کی۔ایک کے بعد ایک
خاندان مکہ سے غائب ہو نا شروع ہوا۔اب وہ لوگ بھی جو خدا تعالیٰ کی بادشاہت کا انتظار کر رہے تھے دلیر ہو گئے۔بعض
دفعہ ایک ہی رات میں مکہ کی ایک پوری گلی کے مکانوں کو تالے لگ جاتے تھے اور صبح کے وقت جب شہر کے لوگ گلی کو
خاموش پاتے تو دریافت کرنے پر انہیں معلوم ہو تا تھا کہ اس گلی کے تمام رہنے والے مدینہ کو ہجرت کر گئے ہیں اور اسلام
کے اس گہرے اثر کو دیکھ کر جو اندر ہی اندر مکہ کے لوگوں میں پھیل رہا تھا وہ حیران رہ جاتے تھے۔آخر مکہ مسلمانوں سے
خالی ہو گیا صرف چند غلام، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر اور حضرت علی مکہ میں رہ گئے۔"
لئے۔(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 222)
پھر آپے بیان فرماتے ہیں کہ :
" کفار مکہ کو دوسرے لوگوں کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فطرتاً زیادہ
بغض و عداوت تھی کیونکہ وہ دیکھتے تھے کہ آپ ہی کی تعلیم کی وجہ سے لوگوں میں شرک کی مخالفت پھیلتی
جاتی تھی۔وہ جانتے تھے کہ اگر وہ آپ کو قتل کر دیں تو باقی جماعت خود بخود پراگندہ ہو جائے گی۔اس
بہ نسبت دوسروں کے وہ آنحضرت صلی لینک کو زیادہ دکھ دیتے اور چاہتے کہ کسی طرح آپ اپنے دعاوی سے باز
آجائیں لیکن باوجود ان مشکلات کے آپ نے صحابہ کو تو ہجرت کا حکم دے دیا مگر خود ان دکھوں اور تکلیفوں کے
باوجو د مکہ سے ہجرت نہ کی کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اذن نہ ہو ا تھا۔چنانچہ جب حضرت ابو بکر نے پوچھا کہ
میں ہجرت کر جاؤں تو آپ نے جواب ديا عَلَى رِسْلِكَ فَإِنِّي أَرْجُو أَن يُؤْذَنَ لنی۔آپ ابھی ٹھہریں امید ہے کہ
مجھے بھی اجازت مل جائے۔"
( سيرة النبي صلى ال م ، انوار العلوم جلد 1 صفحہ 489)
دار الندوہ میں کفار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف خفیہ مشورہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔اس کے بارے میں لکھا ہے کہ رؤسائے مکہ اب اس بات پر سخت غصہ میں تھے اور پیچ و تاب کھا رہے
تھے کہ مسلمان ان کے ہاتھ سے بچ کر نکل گئے ہیں اس پر اب وہ دارالندوہ میں جمع ہوئے۔علامہ ابن اسحاق کہتے ہیں
کہ جب قریش نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک گروہ اور کچھ اصحاب مل گئے ہیں جو نہ مکہ کے
مسلمانوں میں سے ہیں اور نہ ہی ان کے علاقے کے ہیں۔نیز قریش نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ان
لوگوں کی طرف ہجرت کر کے نکل رہے ہیں تو قریش نے جان لیا کہ وہ ایک امن کی جگہ پڑاؤ کر رہے ہیں اور انہیں
ان لوگوں یعنی اہل مدینہ کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم ہو گیا ہے تو انہیں خدشہ ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 19
751
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
ہجرت کر کے ان کی طرف نہ چلے جائیں اور قریش نے جان لیا کہ وہ لوگ قریش سے جنگ کے لیے اکٹھے ہو رہے
ہیں۔چنانچہ وہ آپ کے لیے دارالندوہ میں جمع ہوئے۔یہ قصی بن کلاب کا وہ گھر تھا کہ قریش کا جو بھی فیصلہ ہو تا تھا وہ
اسی میں ہو تا تھا۔جب بھی انہیں آپ کے بارے میں خدشہ محسوس ہو تا تو وہ لوگ یہاں مشورہ کے لیے آیا کرتے
تھے۔ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس نے بیان کیا کہ جب وہ لوگ اس کے لیے جمع ہوئے اور
انہوں نے عہد و پیمان کیا کہ وہ دارالندوہ میں داخل ہوں گے تاکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں
مشاورت کریں۔جس روز کا انہوں نے عہد و پیمان کیا تھا اس دن وہ لوگ گئے اور وہ دن يَوْمُ الأَحْمَہ کہلاتا ہے۔ان
کے سامنے ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص کی ہیئت میں ابلیس ظاہر ہوا۔مطلب یہ ہے کہ ایسا انسان تھا جو ابلیس
صفت انسان تھا۔بہر حال جس نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور دارالندوہ کے دروازے پر کھڑا ہو ا۔لوگ اسے جانتے
نہیں تھے۔جب ان لوگوں نے اسے دروازے پر کھڑا دیکھا تو انہوں نے کہا یہ بوڑھا شخص کون ہے ؟ اس شخص نے
کہا کہ میں اہل نجد میں سے ایک بوڑھا شخص ہوں اور اس نے کہا کہ میں نے وہ بات سن لی ہے جس کا تم نے عہد و پیمان
کیا تھا۔پس تمہارے پاس میں اس لیے آیا ہوں کہ تاکہ سن لوں کہ تم لوگ کیا کہتے ہو۔امید ہے کہ تمہیں اس سے
کوئی نہ کوئی رائے یا بھلائی مل جائے گی۔اس نے اپنے بارے میں کہا۔ان لوگوں نے کہا ٹھیک ہے اندر آ جاؤ۔وہ ان
لوگوں کے ساتھ اندر داخل ہو گیا۔وہاں قریش کے سرداران کی ایک بڑی جماعت شریک بھی جن کے نمایاں
ناموں میں عُتبہ بن ربیعہ اور شَيْبه بن ربيعه ابوسفیان بن حرب، طُعَيْهِ بن عَدِی اور بھی بعض لوگ
تھے۔ابو جہل بن ہشام، حجاج کے دو بیٹے اور بہت سارے لوگ تھے۔اس کے علاوہ کچھ سردار بھی تھے جن کا شمار
قریش سے نہیں ہو تا۔جب سب لوگ جمع ہو گئے تو تجاویز دینے کا وقت آیا تو ایک شخص نے تجویز پیش کی کہ اسے
یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو لوہے کی بیڑیوں میں جکڑ کر قید کر دو اور باہر سے دروازہ بند کرو۔پھر اس پر اسی موت کے آنے کا انتظار کرو جو اس سے پہلے اس جیسے دو شعراء مثلاً ز ہیر اور نابغہ پر آچکی
ہے۔اور دیگر شعراء پر جو پہلے گزر چکے ہیں۔یعنی انجام کا انتظار کرو جس طرح اس سے پہلے دو شاعروں زہیر اور نابغہ
وغیرہ کا ہو چکا ہے یعنی موت ان کا خاتمہ کر دے تو جیسے ان کو موت آئی تھی آپ کے لیے بھی یہی plan کیا گیا۔اس
پر اس بوڑھے مجدی نے کہا نہیں۔اللہ کی قسم !میرے نزدیک یہ رائے تمہارے لیے مناسب نہیں ہے۔واللہ ! اگر تم
لوگوں نے اسے قید کر دیا تو اس کی خبر بند دروازے سے باہر نکل کر اس کے ساتھیوں تک ضرور پہنچ جائے گی۔پھر
کچھ بعید نہیں کہ وہ لوگ تم پر دھاوا بول کر اس شخص کو تمہارے قبضہ سے نکال لے جائیں۔پھر اس کی مدد سے اپنی
تعداد بڑھا کر تمہیں مغلوب کر لیں۔لہذا کوئی اور تجویز سوچو۔اس پر ایک شخص نے یہ تجویز دی کہ ہم اس شخص کو
اپنے درمیان سے نکال دیں اور اپنے شہر سے جلاوطن کر دیں پھر ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں کہ وہ کہاں جاتا ہے
اور کہاں رہتا ہے۔جب وہ ہم سے غائب ہو جائے گا اور ہم اس سے فارغ ہو جائیں گے تو ہمارا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا
اور ہم پہلے جیسی حالت میں رہنے لگیں گے۔اس پر بوڑھے نجدی نے کہا کہ نہیں اللہ کی قسم ! یہ رائے بھی ٹھیک
نہیں۔تم دیکھتے نہیں کہ اس شخص کی بات کتنی عمدہ اور بول کتنے میٹھے ہیں اور جو کچھ لاتا ہے اس کے ذریعہ کس طرح
لوگوں کے دلوں کو مغلوب کر لیتا ہے۔اللہ کی قسم ! اگر تم نے ایسا کیا تو تم لوگ امن میں نہیں رہو گے کہ وہ عرب
خطبات مسرور جلد 19
752
فرموده مورخہ 24 دسمبر 2021ء
کے کسی قبیلہ میں اترے اور اپنی باتوں سے ان پر غلبہ حاصل کر لے اور وہ لوگ اس کی پیروی کرنے لگیں۔پھر ان
کے ساتھ مل کر تمہاری طرف پیش قدمی کریں اور تمہیں تمہارے ہی شہر میں روند ڈالیں اور تمہارے معاملات
تمہارے ہاتھوں سے لے لیں اور پھر جیسا چاہے تم سے سلوک کریں۔لہذا اس کے علاوہ کوئی اور تجویز سوچو۔اس پر
ابو جہل نے کہا کہ میری رائے تو یہ ہے کہ قریش کے ہر قبیلے سے ایک ایک نو عمر، مضبوط اور حسب و نسب والا جوان
چنا جائے اور ان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں تیز کاٹنے والی تلوار دے دی جائے پھر وہ لوگ اس یعنی محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم) کا قصد کریں اور ایک شخص کے حملہ کرنے کی طرح اس پر حملہ کیا جائے اور وہ اسے قتل کر دیں۔یوں
ہمیں اس شخص سے راحت مل جائے گی۔اس طرح قتل کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس شخص کا خون سارے قبائل میں
منقسم ہو جائے گا اور بنو عبد مناف سارے قبیلوں سے جنگ نہ کر سکیں گے۔لہذا دیت لینے پر راضی ہو جائیں گے اور
ہم دیت ادا کر دیں گے۔اس پر بوڑھے مجدی نے کہا۔رائے ہے تو بس اس شخص کی، باقی سب فضول باتیں ہیں۔غرض اس رائے پر سب اتفاق کرتے ہوئے چلے گئے۔( السيرة النبوية لا بن هشام صفحه 340 تا 342 ، ذكر هجرة الرسول، مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ساری صورت حال سے آگاہ فرما دیا
جیسا کہ وہ فرماتا ہے : وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ اَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوْكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ
وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (الانفال: 31) اور یاد کرو جب وہ لوگ جو کافر ہوئے تیرے متعلق سازشیں کر رہے تھے تاکہ
تجھے ایک ہی جگہ پابند کر دیں یا تجھے قتل کر دیں یا تجھے وطن سے نکال دیں۔اور وہ مکر میں مصروف تھے اور اللہ بھی ان
کے مکر کا توڑ کر رہا تھا اور اللہ مکر کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔اور ساتھ ہی جبریل کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو ہجرت کی اجازت دے دی۔(سبل الهدى والرشاد جلد3 صفحه 232 ، في سبب هجرة النبى يا الله۔۔۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ جل شانہ نے اپنے اس پاک نبی
کو اس بد ارادے کی خبر دے دی اور مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کر جانے کا حکم فرمایا اور پھر بفتح و نصرت واپس
آنے کی بشارت دی۔بدھ کا روز اور دوپہر کا وقت اور سخت گرمی کے دن تھے جب یہ ابتلا منجانب اللہ ظاہر ہوا۔"
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 64 حاشیہ)
ہجرت کی اجازت ملنے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پوری احتیاط کے ساتھ حضرت ابو بکڑ کے گھر عین
دو پہر کے وقت یعنی اس وقت تشریف لے گئے کہ جس وقت میں مکہ کے باشندے عموماً اپنے گھروں میں ہی رہتے
ہیں اور ایک دوسرے کی طرف آنا جانا نہیں ہوتا اور مزید احتیاط یہ بھی کی کہ شدید گرمی جو تھی چنانچہ اپنا چہرہ اور سر
وغیرہ بھی کپڑے سے ڈھانپے رکھا۔جب آپ حضرت ابو بکر کے گھر کے قریب پہنچے تو کسی نے بتایا اور طبرانی اور فتح الباری
کی روایت کے مطابق حضرت اسماء نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ابو بکر کہنے لگے کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کی قسم نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اس گھڑی میں ہمارے پاس
خطبات مسرور جلد 19
753
ودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
تشریف لائے ہیں اس کی وجہ کوئی خاص بات ہے جو پیش آئی ہے اور ساتھ ہی حضرت ابو بکر گھبر ا کر تیزی سے
فدایانہ انداز میں باہر نکلے اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے تو کمرے میں حضرت عائشہ اور
حضرت اسمائہ تھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے فرمایا کہ تمہارے پاس جو لوگ ہیں ان کو باہر
بھیج دو جس پر حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا کہ حضور صرف یہی میری دو بیٹیاں اس وقت یہاں ہیں، اور کوئی نہیں ہے
یا ایک روایت کے مطابق عرض کیا یار سول اللہ ! صرف آپ کے گھر کے لوگ ہی یہاں ہیں اور کوئی نہیں۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر مجھے ہجرت کی اجازت مل گئی ہے۔حضرت ابو بکر نے بے ساختہ
عرض کیا یارسول اللہ ! آپ کی رفاقت ؟ یعنی میں بھی آپ کے ساتھ ہوں گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔یہ بخاری کی روایت ہے۔( صحیح بخاری كتاب البيوع بَابُ إِذَا اشْتَرَي مَتَاعًا أَوْ دَابَّةٌ، فَوَضَعَهُ عِنْدَ البَائِعِ۔۔۔۔روایت نمبر 2138)(صحيح
بخاری کتاب مناقب الانصار بَاب هِجْرَةِ النَّبِي يا الله وَأَصْحَابِهِ إِلَى المَدِينَةِ، روايت نمبر 3905) (فتح البارى
بشرح صحيح البخارى جلد7 صفحه 277 دار الريان للتراث القاهرة 1986ء)
اس پر حضرت ابو بکر خوشی سے رو پڑے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ اس دن پہلی بار مجھے معلوم ہوا
کہ خوشی سے بھی کوئی روتا ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 343 ذكر هجرة الرسول، مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
اس کے بعد وہاں ہجرت کی ساری منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا
کہ یارسول اللہ ! اسی غرض کے لیے میں نے دو اونٹنیاں خریدی ہوئی تھیں۔ان میں سے ایک آپ لے لیں۔آپ نے
فرما یا قیمت دے کر لوں گا اور آپ نے جب قیمت دینے پر اصرار کیا تو حضرت ابو بکر کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ
رہا۔دو اونٹنیاں حضرت ابو بکڑ نے آٹھ سو درہم میں خریدی تھیں اور چار سو درہم میں ایک اونٹنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے خریدی یا ایک روایت کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اونٹنی آٹھ سو درہم میں خریدی تھی۔(صحیح بخاری کتاب مناقب الانصار بَاب هِجْرَةِ النَّبِي الله وَأَصْحَابِهِ إِلَى المَدِينَةِ، روايت نمبر 3905)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 1 صفحه 382، ذکر ابل رسول الله الله مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت
2012ء) (شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 106 105 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
پھر یہ طے کیا گیا کہ پہلی منزل غارِ ثور ہو گی اور تین دن وہیں قیام کرنا ہو گا اور یہ بھی کھلے ہوا کہ کسی ایسے
ماہر کو لیا جائے جو مکہ کے چاروں طرف کے تمام معروف اور غیر معروف صحرائی راستوں سے واقف ہو۔اس کے
لیے عبد اللہ بن اریقط سے بات ہوئی۔یہ اگر چہ مشرک تھا لیکن شریف النفس اور ذمہ دار اور دیانت دار شخص تھا۔سیرت نگار اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ مسلمان نہیں ہوا تھا تاہم ایک روایت کے مطابق اس نے بعد میں
اسلام قبول کر لیا تھا۔بہر حال اس کے حوالے تین اونٹنیاں کی گئیں اور طے کیا گیا کہ وہ ٹھیک تین دن بعد غار ثور پر
علی الصبح چلا آئے۔حضرت عبد اللہ بن ابو بکر جو ایک ہوشیار نوجوان تھے ان کے سپر د یہ ڈیوٹی لگائی گئی کہ وہ روزانہ
مکہ کی مجالس میں گھوم پھر کر جائزہ لیں گے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے اور پھر رات کو وہ غارِ ثور پہنچ کر ساری رپورٹیں کریں
754
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
گے۔حضرت ابو بکر کے ایک دانا اور ذمہ دار غلام عامر بن فہیرہ کے سپر د یہ ڈیوٹی ہوئی کہ وہ اپنی بکریاں غارِ ثور
کے گرد ہی چرائے گا اور رات کے وقت وہ دودھ دینے والی بکریوں کا تازہ دودھ فراہم کرے گا اور پھر مکہ سے نکلنے کا وقت
طے کرنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جلد ہی حضرت ابو بکر کے گھر سے واپس اپنے گھر تشریف لے آئے۔(ماخوذ تاريخ الخميس جلد2 صفحه 7 ذكر خروجميل الله مع ابى بكر من مكة۔۔۔مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت
2009ء)(الرحیق المختوم از صفی الرحمن المباركفوري صفحه 165 مطبوعه دارالغد الجديد 2018ء)(شرح الزرقانی
جلد 2 صفحه 129 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
یہاں آکر آپ نے حضرت علی کو اپنے ہجرت کے پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے سپر د ایک
جاں نثارانہ کام یہ کیا کہ آج رات وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر مبارک پر وہی سبز یا ایک روایت کے مطابق
سرخ رنگ کی حضر می چادر اوڑھ کر سوئیں گے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود لے کر سویا کرتے تھے اور اپنے اس
جاں نثار فدائی خادم کو خدائی تائید و نصرت کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ فکر نہ کرنا
اور بڑے آرام سے میرے بستر پر سوئے رہنادشمن تمہارا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔نیز صادق و امین رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ اہالیانِ مکہ کی دی ہوئی امانتوں کا بھی فکر اور ذمہ داری
کا احساس تھا اس لیے فرمایا کہ وہ لوگوں کو امانتیں واپس کرتے ہوئے میرے پیچھے آجائیں۔یعنی حضرت علی کو فرمایا
کہ امانتیں واپس کر کے پھر مدینہ آجانا۔چنانچہ حضرت علی تین دن مکہ میں ٹھہرے یہاں تک کہ آپ نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لوگوں کو امانتیں واپس کر دیں۔جب آپ اس سے فارغ ہو گئے تو آپ بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے قبا میں جاملے۔اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے باہر تشریف لائے جبکہ
کفار مکہ کے چنیدہ بہادر جن کی آنکھوں میں گویا خون اترا ہو اتھاوہ تلواریں ہاتھ میں لیے عین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے گھر کے باہر چاق و چوبند پہرہ دے رہے تھے کہ کب رات گہری ہو اور ہم دھاوا بول کر ایک ہی وار میں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گویا کام تمام کر دیں اور ابو جہل جو کہ گویا ان کا سرغنہ تھا بڑے تکبر اور تمسخر سے یہ
کہہ رہا تھا کہ محمد یہ کہتا ہے کہ اگر تم اس کے معاملہ میں اس کی پیروی کرو گے تو تم عرب و عجم کے بادشاہ بن جاؤ گے
پھر تم اپنی موت کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو تمہارے لیے اردن کے باغات کی مانند باغات بنائے جائیں گے اور اگر تم
ایسا نہیں کرو گے تو تمہارے در میان قتل و غارت گری ہو گی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور فرمایا ہاں ایسے ہی
میں کہتا ہوں اور سورۃ یسین کی یہ آیات پڑھتے ہوئے کہ :
يُسَ وَ الْقُرْآنِ الْحَكِيمِ - إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ - عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ
الرَّحِيمِ - لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْذِرَ ابَأَؤُهُمْ فَهُمْ غَفِلُونَ لَقَدْ حَقَ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ إِنَّا
جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَلًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَ مِنْ خَلْفِهِمْ
سَلَّا فَأَغْشَيْنَهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ۔(يس: 2-10)
لیں۔یا سید ! اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے سردار ! حکمتوں والے قرآن کی قسم ہے تو یقینا مر سلین میں سے
ہے۔صراط مستقیم پر گامزن ہے۔یہ کامل غلبہ والے اور بار بار رحم کرنے والے کی تنزیل ہے تاکہ تو ایک ایسی قوم کو
755
ه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
ڈرائے جن کے آباؤ اجداد نہیں ڈرائے گئے۔پس وہ غافل پڑے ہیں۔یقیناً ان میں سے اکثر پر قول صادق آگیا ہے۔پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔یقینا ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں اور وہ اب ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے
ہیں۔اس لیے وہ سر اونچا اٹھائے ہوئے ہیں اور ہم نے ان کے سامنے بھی ایک روک بنادی ہے اور ان کے پیچھے بھی
ایک روک بنادی ہے اور ان پر پردہ ڈال دیا ہے اس لیے وہ دیکھ نہیں سکتے۔آپ ان کے سروں پر خاک ڈالتے ہوئے ان کے سامنے سے نکل گئے لیکن خدا کی قدرت کہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم جاتے ہوئے کسی کو بھی دکھائی نہ دیے بلکہ وہ لوگ گاہے گاہے اندر جھانک کر دیکھ لیتے اور اطمینان کر لیتے
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر پر ہی ہیں۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 342، 348، باب هجرة الرسول عمله الا الله، دار الكتب العلمية 2001ء)(محمد
رسول الله والذين معه جلد 3 صفحه 74 باب الهجرة، مطبوعه مكتبه مصر) (الطبقات الكبرى لابن سعد جلد1
صفحه 176 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
اس واقعہ کا ذکر سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں کیا ہے کہ:
رات کا تاریک وقت تھا اور ظالم قریش جو مختلف قبائل سے تعلق رکھتے تھے اپنے خونی ارادے کے
ساتھ آپ کے مکان کے ارد گرد جمع ہو کر آپ کے مکان کا محاصرہ کر چکے تھے اور انتظار تھا کہ صبح ہو یا آپ اپنے گھر
سے نکلیں تو آپ پر ایک دم حملہ کر کے قتل کر دیا جاوے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بعض کفار کی
امانتیں پڑی تھیں کیونکہ باوجو د شدید مخالفت کے اکثر لوگ اپنی امانتیں آپ کے صدق و امانت کی وجہ سے آپ کے
پاس رکھوا دیا کرتے تھے۔لہذا آپ نے حضرت علی کو ان امانتوں کا حساب کتاب سمجھا دیا اور تاکید کی کہ بغیر امانتیں
واپس کئے مکہ سے نہ نکلنا۔اس کے بعد آپ نے ان سے فرمایا کہ تم میرے بستر پر لیٹ جاؤ اور تسلی دی کہ انہیں خدا
کے فضل سے کوئی گزند نہیں پہنچے گا۔وہ لیٹ گئے اور آپ نے اپنی چادر جو سرخ رنگ کی تھی ان کے اوپر اُڑھادی۔اس کے بعد آپ اللہ کا نام لے کر اپنے گھر سے نکلے۔اس وقت محاصرین آپ کے دروازے کے سامنے موجود تھے
مگر چونکہ انہیں یہ خیال نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر اول شب میں ہی گھر سے نکل آئیں گے وہ
اس وقت اس قدر غفلت میں تھے کہ آپ ان کے سروں پر خاک ڈالتے ہوئے ان کے درمیان سے نکل گئے اور ان
کو خبر تک نہ ہوئی۔وہ قریش جو آپ کے گھر کا محاصرہ کئے ہوئے تھے وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد آپ کے گھر کے
اندر جھانک کر دیکھتے تھے تو حضرت علی کو آپ کی جگہ پر لیٹا دیکھ کر مطمئن ہو جاتے تھے لیکن صبح ہوئی تو انہیں علم
ہوا کہ ان کا شکار ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔اس پر وہ ادھر ادھر بھاگے۔مکہ کی گلیوں میں صحابہ کے مکانات پر
تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چلا۔اس غصہ میں انہوں نے حضرت علی کو پکڑا اور کچھ مارا پیٹا۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 236-237)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ :
" جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک ناگہانی طور پر اپنے قدیمی شہر کو چھوڑنے لگے اور مخالفین نے مار
ڈالنے کی نیت سے چاروں طرف سے اس مبارک گھر کو گھیر لیا تب ایک جانی عزیز جس کا وجود محبت اور ایمان سے
خطبات مسرور جلد 19
756
رمودہ مورخہ 24دسمبر 2021ء
خمیر کیا گیا تھا جانبازی کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر باشارہ نبوی اس غرض سے مونہہ چھپا کر
لیٹ رہا کہ تا مخالفوں کے جاسوس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نکل جانے کی کچھ تفتیش نہ کریں اور اسی کو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر قتل کرنے کے لئے ٹھہرے رہیں۔کس بہر گسے سر نَدِ ہر جان نفشاند
عشق است که این کار بصد صدق کنائد "
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 64-65 حاشیہ)
یعنی کوئی شخص کسی دوسرے کے لیے سر نہیں دیتا نہ ہی جان چھڑکتا ہے۔یہ عشق ہے جو یہ کام انسان سے
بصد صدق کرواتا ہے۔بہر حال یہ وقت کے بارے میں روایات ہیں۔اس میں اختلاف ہے۔کچھ کہتے ہیں پہلے وقت، کچھ کہتے ہیں
در میانی رات، کچھ کہتے ہیں آخری وقت۔بہر حال کس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکلے اس بارے میں جو روایات میں اختلاف
ہے اس کا ذکر کرتا ہوں۔ایک روایت میں ذکر ہے کہ آپ رات کی آخری تہائی میں گھر سے باہر تشریف لائے
تھے۔چنانچہ محمد حسین ہیکل لکھتے ہیں کہ رات کی آخری تہائی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان مشرکین کی
غفلت کی وجہ سے حضرت ابو بکر کے گھر کی طرف نکلے اور وہاں سے دونوں گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر
جنوب میں غار ثور کی طرف چل پڑے۔( حياة محمد از محمد حسین ہیکل صفحه 223-224 الفصل العاشر هجرة الرسول، الطبعة الرابع عشرة دار المعارف)
پھر ایک روایت میں یہ ذکر ہے کہ آپ آدھی رات کے وقت نکلے۔چنانچہ دلائل النبوہ میں لکھا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر آدھی رات کے وقت غار ثور کی طرف روانہ ہوئے تھے۔(دلائل النبوة للبيهقى جلد 2 صفحه 465 466 باب مكر المشركين برسول الله ملا۔مطبوعہ دارالکتب
العلمية بيروت 2002ء)
مَدَارِجُ النُّبوة میں لکھا ہے کہ "جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ صبح کے وقت
ہجرت کر جائیں تو شام ہی کو حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ سے فرمایا کہ آج رات تم یہیں سونا تا کہ مشرکین شک وشبہ
میں مبتلا ہو کر حقیقت حال سے باخبر نہ ہوں۔"
(مدارج النبوۃ از شیخ عبد الحق محدث دہلوی اردو ترجمه غلام معین الدین نعیمی جلد 2 صفحہ 83 مطبوعہ شبیر برادرز اردو بازار لاہور)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو لکھا ہے ، وہ یہ ہے کہ نبی کریم اول شب اپنے گھر سے نکلے تھے۔چنانچہ اس کی تفصیل میں لکھتے ہیں کہ :
محاصرین آپ کے دروازے کے سامنے موجود تھے مگر چونکہ انہیں یہ خیال نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اس قدر اول شب میں ہی گھر سے نکل آئیں گے وہ اس وقت اس قدر غفلت میں تھے کہ آپ ان کے
سروں پر خاک ڈالتے ہوئے ان کے درمیان سے نکل گئے اور ان کو خبر تک نہ ہوئی۔اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات مسرور جلد 19
757
ه فرمودہ مورخہ 24دسمبر 2021ء
خاموشی کے ساتھ مگر جلد جلد مکہ کی گلیوں میں سے گذر رہے تھے اور تھوڑی ہی دیر میں آبادی سے باہر نکل گئے اور
غار ثور کی راہ لی۔حضرت ابو بکر کے ساتھ پہلے سے تمام بات طے ہو چکی تھی وہ بھی راستہ میں مل گئے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 237)
حضرت مصلح موعودؓ نے جو روایات سے لے کے فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ :
"جب مکہ کے لوگ آپ کے گھر کے سامنے آپ کے قتل کے لئے جمع ہو رہے تھے آپ رات کی تاریکی
میں ہجرت کے ارادہ سے اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔مکہ کے لوگ ضرور شبہ کرتے ہوں گے کہ ان کے ارادہ
کی خبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مل چکی ہو گی مگر پھر بھی جب آپ ان کے سامنے سے گزرے تو انہوں
نے یہی سمجھا کہ یہ کوئی اور شخص ہے اور بجائے آپ پر حملہ کرنے کے سمٹ سمٹ کر آپ سے چھپنے لگ گئے تاکہ ان
کے ارادوں کی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو خبر نہ ہو جائے۔اس رات سے پہلے دن ہی آپ کے ساتھ ہجرت
کرنے کے لئے ابو بکر کو بھی اطلاع دے دی گئی تھی۔پس وہ بھی آپ کو مل گئے اور دونوں مل کر تھوڑی دیر
میں مکہ سے روانہ ہو گئے۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 222-223)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت گھر سے نکلے
تھے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جاتے وقت کسی مخالف نے نہیں دیکھا حالانکہ صبح کا وقت تھا اور تمام
مخالفین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کر رہے تھے۔سو خدائے تعالیٰ نے جیسا کہ سورہ یسین میں اس
کا ذکر کیا ہے ان سب اشقیا کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اور آنحضرت ان کے سروں پر خاک ڈال کر چلے گئے۔"
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 66 حاشیہ)
بہر حال مختلف روایتیں ہیں لیکن نتیجہ یہی ہے کہ کفار کو پتہ نہیں لگا۔پھر یہ بھی مختلف روایات ہیں کہ اپنے گھر سے نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرف تشریف لے
گئے۔ایک روایت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکلے ہوں گے اور حضرت ابو بکر
اپنے گھر سے اور راستے میں کسی ایک جگہ پر دونوں اکٹھے ہو کر غارِ ثور کی طرف چل پڑے۔(ماخوذ از تاریخ طبری جلد اول صفحه 568 ، تاريخ ما قبل الهجرة مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1987ء)
ایک روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے غارِ ثور کی طرف نکلے اور کچھ دیر بعد
ابو بکر آپ کے گھر پہنچے تو حضرت علی نے انہیں فرمایا کہ وہ تو جاچکے ہیں اور غارِ ثور کی طرف تشریف لے جارہے ہیں
اس لیے آپ بھی ان کے پیچھے پیچھے چلے جائیں۔چنانچہ حضرت ابو بکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلے گئے۔(السيرة الحلبيه جزء2 صفحه 47 باب عرض رسول الله الا الله نفسم دار الکتب العلمية بيروت 2008ء)
بہر حال یہ روایت تو بہت کمز ور لگتی ہے۔اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر
کا انتظار فرماتے رہے اور وہ لیٹ ہو گئے اور حضرت ابو بکر کو یہ بھی علم نہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کدھر گئے
ہوں گے اور سب کچھ حضرت علی اب انہیں بتا رہے ہیں۔ہجرت جیسا اہم ترین راز دارانہ سفر اور حضرت ابو بکر جیسا
خطبات مسرور جلد 19
758
ه فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
فہیم اور ذمہ دار شخص اس طرح کی لا پروائی کا مرتکب ہو یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔اس لیے اس روایت کی نسبت دوسری
روایت جو زیادہ تر کتب میں موجود ہے وہ زیادہ درست اور قرین قیاس معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس کے مطابق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے نکل کر سیدھے حضرت ابو بکر کے گھر تشریف لے گئے اور وہاں سے
حضرت ابو بکر کے ساتھ غارِ ثور کی طرف روانہ ہوئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 343 ، هجرة الرسول الله الله ، مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
اس موقع پر حضرت ابو بکر کی دو باوفا بہادر بیٹیوں حضرت عائشہ اور حضرت اسماء نے سفر کے لیے کھانا
بھی جلدی جلدی تیار کر دیا تھا جس میں بھنی ہوئی بکری کا گوشت بھی تھا۔حالات کی نزاکت اور جلدی میں کھانے کا
بر تن جو چمڑے کا تھا باندھنے کو کچھ نہ ملا تو حضرت اسماء نے اپنا نطاق یعنی کمر بند کھولا اور اس کے دو حصے کیے اور کھانا
باندھا۔ایک سے توشہ دان اور دوسرے سے مشکیزے کامنہ باندھ دیا۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد والسير باب حمل الزاد في السفر۔۔۔روایت نمبر2979)
(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 107 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو عشق و وفا کے ان لمحات کو بغور دیکھ رہے تھے فرمانے لگے کہ اے اسماء! اللہ
تمہارے اس نطاق کے بدلے میں تمہیں جنت میں دو نطاق عطا کرے گا۔یعنی کہ کمر بند جو کپڑا کمر پہ باندھا ہوا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی وجہ سے بعد میں حضرت اسماء کو ذات النطاقین کہا جانے لگا۔(سبل الهدى والرشاد جلد 3 صفحه 239 ، جماع ابواب الهجرة الى المدينة۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
ہجرت کے اس سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیر لب اس آیت کاور د فرماتے ہوئے چلے جارہے تھے:
وَقُلْ رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطَنًا نَّصِيرًا
(بنی اسرائیل:81)
اور تُو کہ اے میرے رب! مجھے اس طرح داخل کر کہ میر اداخل ہونا سچائی کے ساتھ ہو اور مجھے اس
طرح نکال کہ میر انکلنا سچائی کے ساتھ ہو اور اپنی جناب سے میرے لیے طاقتور مدد گار عطا کر۔(الخليفة الاول ابوبكر الصديق للدكتور على محمد الصلابی صفحه 47 دار المعرفه بيروت 2006ء)
اور ایسا ہی اس دعا کا بھی ذکر ملتا ہے کہ:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَنِي وَلَمْ أَكُ شَيْئًا، اللهُمَّ أَعِنِّى عَلَى هَوْلِ الدُّنْيَا، وَبَوَائِقِ الدَّهْرِ،
وَمَصَائِبِ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ اللَّهُمَّ اصْحَبْنِي فِي سَفَرِي ، وَاخْلُفْنِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِي،
وَلَكَ فَذَلَّلْنِي، وَعَلَى صَالِحِ خَلْقِي فَقَوْمَنِي، وَإِلَى رَبِّي فَحَبَّبَنِي، وَإِلَى النَّاسِ فَلَا تَكِلْنِي أَنْتَ رَبُّ
الْمُسْتَضْعَفِيْنَ وَأَنْتَ رَبِّي، أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الكَرِيمِ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ السَّمَوَاتُ وَالْأَرْضُ، وَكَشِفَتْ بِهِ
الظُّلُمَاتُ، وَصَلَحَ عَلَيْهِ أَمْرُ الأَوَّلِينَ وَالآخَرِيْنَ، أَنْ تَحِلَّ بِي غَضَبُكَ، أَوْ يَنْزِلَ عَلَيَّ سُخْطُكَ،
أَعُوْذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ، وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ، وَتَحَوُّلِ عَاقِبَتِكَ وَجَمِيعِ سُخْطِكَ لَكَ الْعُتْنِي
خَيْرَ مَا اسْتَطَعْتُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ۔
خطبات مسرور جلد 19
759
فرموده مورخہ 24 دسمبر 2021ء
تمام تعریفیں اللہ کے لیے جس نے مجھے پیدا کیا اور میں کچھ بھی نہیں تھا۔اے اللہ ! دنیا کے خوف پر اور
زمانے کے مصائب پر اور رات اور دن کے مصائب پر میری مدد فرما۔اے اللہ ! میرے سفر میں تو میر اساتھی ہو جا اور
میرے اہل میں میرا قائمقام ہو جا اور جو تو نے مجھے دیا ہے اس میں میرے لیے برکت رکھ دے اور مجھے اپنے ہی تابع کر
دے اور میری عمدہ تخلیق پر مجھے مضبوط کر دے اور میرے رب
کا مجھے محبوب بنادے اور مجھے لوگوں کے سپر دنہ کرنا۔تو کمزوروں کا رب ہے اور تو میرا بھی رب ہے۔تیر اوجہ کریم جس سے آسمان وزمین روشن ہوئے اور جس سے اندھیرے
چھٹ گئے اور جس سے پہلوں اور بعد میں آنے والوں کا معاملہ درست ہو گیا میں اس کی پناہ میں آتا ہوں اس بات سے
کہ مجھ پر تیر اغضب اترے یا مجھ پر تیری ناراضگی نازل ہو۔میں تیری پناہ میں آتا ہوں تیری نعمت کے زائل ہونے سے
اور تیرے انتقام کے اچانک آنے سے اور میرے بارے میں تیرے آخری فیصلے کے بدل جانے سے۔شرح زرقانی میں تَحَوُّلِ عَاقِبَتِكَ کی جگہ تَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ کے الفاظ بھی آئے ہیں۔اس کا مطلب
ہے کہ تیری عطا کر دہ عافیت کے جاتے رہنے سے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے۔تیری ہی رضامندی ہے ہر اُس
بھلائی میں جو میں کر سکا۔نہ گناہ سے بچنے کا کوئی حیلہ ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی کوئی طاقت ہے مگر تیرے ہی ذریعہ۔(سبل الهدى والرشاد جلد3 صفحه 243 ، في هجرة رسول الله الله۔۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت
1993ء) (شرح زرقانی جلد 2 صفحه 110 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
خانہ کعبہ کے پیچھے سے گزرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کی طرف اپنا رخ مبارک فرمایا اور
اس بستی سے یوں مخاطب ہوئے کہ :
بخدا اسے مکہ اتو اللہ کی زمین میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اور تو اللہ کی زمین میں سے اللہ کو بھی
سب سے زیادہ محبوب ہے اور اگر تیرے باشندے مجھے زبر دستی نہ نکالتے تو میں کبھی بھی نہ نکلتا۔(محمد رسول الله والذين معه لعبد الحميد جودة السحار جلد3 صفحة59،الهجرة، مكتبة مصر)
امام بیہقی نے لکھا ہے کہ غارِ ثور کے سفر کے دوران حضرت ابو بکر کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
آگے چلتے کبھی پیچھے اور کبھی آپ کے دائیں ہو جاتے اور کبھی بائیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو عرض
کرنے لگے کہ یارسول اللہ ! مجھے خیال آتا ہے کوئی سامنے سے نہ آرہا ہو تو میں آپ کے آگے ہو جاتا ہوں اور جب
اندیشہ ہوتا ہے کوئی پیچھے سے حملہ نہ کر دے تو آپ کے پیچھے ہو جاتا ہوں اور کبھی دائیں اور کبھی بائیں کہ آپ ہر
طرف سے محفوظ و مامون رہیں۔(سبل الهدى والرشاد جلد3 صفحه 240 ، الباب الرابع في هجرة رسول الله الله الله۔دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
ایک روایت کے مطابق غارِ ثور تک پہنچتے پہنچتے اس پہاڑی سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
قدم مبارک زخمی بھی ہو گئے۔(محمد رسول الله والذين معه لعبدالحميد جودة السحار جلد3 صفحه 59، الهجرة، مكتبة مصر)
اور ایک روایت کے مطابق راستے میں ایک پتھر سے ٹھوکر لگنے سے پاؤں مبارک زخمی ہو گیا تھا۔(تاریخ طبری جلد اول صفحه 568 ، تاريخ ما قبل الهجرة مطبوعة دار الكتب العلمية بيروت 1987ء)
خطبات مسرور جلد 19
760
مودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
جب غار ثور تک پہنچے تو حضرت ابو بکڑ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ ابھی یہاں
ٹھہریں پہلے مجھے اندر جانے دیں تاکہ میں اچھی طرح غار کو صاف کر لوں اور کوئی خطرے کی چیز ہو تو میرا اس سے
سامنا ہو۔چنانچہ وہ اندر گئے اور غار کو صاف کیا، جو بھی سوراخ اور پل وغیرہ تھے ان کو اپنے کپڑے سے بند کیا۔پھر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندر آنے کی دعوت دی۔کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کی
ران پر سر رکھ کر لیٹ گئے اور ایک سوراخ جس کے لیے کپڑا نہ تھا یا شاید اس وقت نظر نہ آیا ہو اس پر حضرت ابو بکر
نے اپنا پاؤں رکھ دیا۔روایت میں ہے کہ اسی سوراخ سے کوئی بچھو یا سانپ وغیرہ ڈستا رہا لیکن حضرت ابو بکر اس ڈر سے کہ اگر
کوئی حرکت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آرام میں خلل واقع ہو گا جنبش نہ فرماتے۔یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آنکھ کھولی تو حضرت ابو بکر کے چہرے کی بدلی ہوئی
رنگت کو دیکھ کر پوچھا کہ کیا ماجرا ہے تو انہوں نے ساری بات بتائی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب
مبارک وہاں لگایا اور اس کے بعد پاؤں ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔(شرح الزرقانی جلد 2 صفحه 121 باب هجرة المصطفى و اصحابه الى المدينة دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
دوسری طرف قریش مکہ جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کیے ہوئے تھے ان کو دیکھ کر
ایک شخص نے گزرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کیوں کھڑے ہو ؟ انہوں نے بتایا تو وہ آدمی کہنے لگا کہ میں نے تو محمد کو
گلیوں سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے تو انہوں نے اس شخص کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ تو اندر اپنے بستر پر ہیں اور
ہم مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔پھر رات گئے اپنے پہلے سے طے کیسے منصوبے کے مطابق جب وہ ایک دم سے
اندر گئے اور چادر کھینچ کر سوئے ہوئے کو دیکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ تو حضرت علی ہیں۔ان سے پوچھا کہ محمد کہاں ہیں ؟
تو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔اس پر مشرکین نے آپ کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور زدو کوب کیا اور کچھ دیر محبوس
رکھنے کے بعد آپ کو چھوڑ دیا۔بہر حال اس روایت کے مطابق وہ لوگ حضرت علی کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے مار پیٹ کر وہاں سے غیض و غضب
کی حالت میں واپس چلے آئے اور مکہ کی گلی گلی اور گھر گھر آپ کو تلاش کرنے لگے۔(تاريخ الخميس جلد2 صفحہ 10 ذکر خروجمال الله مع ابى بكر من مكت۔مطبوعہ دارالكتب العلمية بيروت 2009ء)
اسی دوران وہ لوگ حضرت ابو بکر کے گھر بھی آئے۔حضرت اسماء کا سامنا ہوا۔ابو جہل آگے بڑھا اور
پوچھا کہ تمہارا باپ ابو بکر کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں ہے ؟ اس پر اس بد باطن ابو جہل
نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اس زور سے حضرت اسماء کے منہ پر طمانچہ مارا کہ ان کے کان کی بالی ٹوٹ کر گر گئی اور غصہ کی
حالت میں وہ سب لوگ واپس چلے گئے۔السيرة النبوية لابن هشام صفحه 344 ، ذكر هجرة الرسول، مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
مکہ کی چھان بین سے ناکام فارغ ہوئے تو ماہر کھوجی مکہ کے چاروں طرف روانہ کر دیے۔رئیس مکہ
اُمیہ بن خلف وہ خود ایک ماہر کھوجی کو لے کر اپنے ساتھیوں سمیت ایک طرف نکلا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ
خطبات مسرور جلد 19
761
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 دسمبر 2021ء
کھوجی، سراغ رساں واقعی ماہر تھا۔جتنی بھی اس کی مہارت کی داد دی جائے وہ کم ہے کیونکہ یہ واحد کھوجی تھا کہ جو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے ایک ایک نشان کو کھوج کر عین غار ثور کے دہانے تک جا پہنچا اور کہنے لگا
کہ محمد کے قدموں کے نشان بس یہاں تک ہیں۔اس کے آگے نہیں جاتے۔علامہ بلاذری نے اس کھوجی کا نام
علقمہ بن گر ز بیان کیا ہے اور لکھا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر اس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔غار ثور کے منہ پر یہ لوگ
کھڑے باتیں کر رہے تھے اور دو ہجرت کرنے والے عین اسی غار میں نہ صرف اندر چھپے ہوئے تھے ان لوگوں کی
باتیں سن رہے تھے بلکہ حضرت ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ میں ان کے پاؤں بھی دیکھ رہا تھا اور خدا کی قسم ! اگر ان میں
سے کوئی ایک بھی اندر جھانک کر دیکھ لیتا تو ہم پکڑے جاتے لیکن
خطرے اور مصیبت کی اس گھڑی میں یہ دوا کیلے نہیں تھے بلکہ تیسرا ان کے ساتھ وہ خدا تھا کہ جس کے
قبضہ قدرت میں زمین و آسمان ہیں اور جو قادر مطلق تھا۔(سبل الهدى والرشاد جلد3 صفحه 241 في هجرة رسول الله دار لكتب العلمية 1993ء) (ماخوذ از
صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب المهاجرین و فضلهم روایت نمبر 3653)
اس نے ایک طرف تو ان سراغ رسانوں کے آنے سے قبل ہی وہاں اپنی معجزانہ قدرت سے ایک
درخت اُگا دیا، مکڑے کو بھیج کر غار کے منہ پر ایک جالہ بن دیا اور کبوتروں کے ایک جوڑے کو بھیجا کہ وہاں اپنا
گھونسلا بنا کر انڈے بھی دے دیں۔یہ روایت میں ہے۔(المواهب اللدنيه لعلامه قسطلانی جلد 1 صفحہ 292 293 مطبوعه المكتب الاسلامی بیروت 2004ء)
بہر حال اس کے بعد خدا تعالیٰ کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تسلی فرماتا ہے یا یہ ساری باتیں
دیکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ نے حضرت ابو بکر کو کس طرح تسلی دی۔اس کا ذکر ان شاء اللہ آئندہ ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 جنوری 2022ء جلد 29 شماره 04 صفحه 05 تا 09)