حضرت ابوبکر صدیقؓ ا ور سال نو۲۰۲۲ءکے لئے دعائیں

خطبات مسرور جلد 19
762
53
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء بمطابق 31 / فتح 1400 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
إِلَّا تَنْصُرُ وَهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ
(التوبة: 40)
لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا
السُّفْلَى - وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
گذشتہ خطبہ میں حضرت ابو بکر کے غار ثور کے واقعہ کا ذکر چل رہا تھا۔اس واقعہ کے حوالے سے جو غارِ ثور
میں دشمن کے پہنچ جانے کا ہے قرآن کریم میں یہ آیت جو ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر
تم اس رسول کی مدد نہ بھی کرو تو اللہ پہلے بھی اس کی مدد کر چکا ہے جب اسے ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا وطن
سے نکال دیا تھا اس حال میں کہ وہ دو میں سے ایک تھا جب وہ دونوں غار میں تھے اور وہ اپنے ساتھی سے کہ رہا تھا کہ
غم نہ کر یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔پس اللہ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی اور اس کی ایسے لشکروں سے مدد کی جن کو
تم نے کبھی نہیں دیکھا تھا اور اس نے ان لوگوں کی بات نیچی کر دکھائی جنہوں نے کفر کیا تھا اور بات اللہ ہی کی غالب
ہوتی ہے اور اللہ کامل غلبہ والا اور بہت حکمت والا ہے۔قرآن شریف میں غارِ ثور کے واقعہ کے حوالے سے یہ ذکر ہے۔کفار مکہ غار کے دہانے پر کھڑے باتیں
کر رہے تھے کہ حضرت ابو بکر نہیں سن کر گھبراگئے کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہاں پکڑ لیا گیا تو کیا بنے گا۔سارا اسلام تو گویا اسی ذات بابرکات سے وجود باجو د تھا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس گھبراہٹ کو جب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ حضرت ابو بکر کو گھبراہٹ پیدا ہو رہی ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایالَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔غم نہ کرو ابو بکر !ایقیناًہماراخد اہمارے ساتھ ہے۔(ماخوذ از شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 2 صفحه 122-123 ، دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھا کرتے ہوئے جب وہ لوگ غار ثور کے پہاڑ کے پاس پہنچے تو سراغ رساں
نے کہا: مجھے پتہ نہیں چل رہا کہ اس کے بعد ان دونوں نے کہاں اپنے قدم رکھے ہیں اور جب وہ غار کے قریب ہو گئے
تو سراغ رساں نے کہا کہ اللہ کی قسم ! جس کی تلاش میں تم لوگ آئے ہو وہ یہاں سے آگے نہیں گیا۔(تاريخ الخميس جلد 2 صفحه 15 فى وقائع السنة الاولى من الهجرة دار الكتب العلمية 2009ء)

خطبات مسرور جلد 19
763
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
غار کے دہانے پر اس سراغ رساں نے جب یہ ساری بات کی اور کسی نے چاہا بھی کہ غار کے اندر جھانک کر دیکھا
جائے تو اُمیہ بن خلف نے تلخ اور بے پروائی کے سے انداز میں کہا کہ یہ جالا ( اور درخت) تو میں محمد کی پیدائش سے پہلے
یہاں دیکھ رہاہوں (صلی اللہ علیہ وسلم)۔تم لوگوں کا دماغ چل گیا ہے۔وہ یہاں کہاں ہو سکتا ہے اور یہاں سے چلو کسی اور جگہ
اس کی تلاش کریں اور یہ کہتے ہوئے سب لوگ وہاں سے واپس چلے آئے۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 26)
(الطبقات الكبرى جلد 1 صفحه 177 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1990ء)
(المواهب اللدنيه لعلامه قسطلانی جلد 1 صفحه 292 293 مطبوعه المكتب الاسلامی بیروت 2004ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں قریش مکہ کے اعلان اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا پیچھا کرنے کے بارے میں جو ذکر فرمایا ہے وہ اس طرح ہے کہ:
" انہوں نے عام اعلان کیا کہ جو کوئی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو زندہ یا مردہ پکڑ کر لائے گا اس کو ایک سو
اونٹ انعام دیئے جاویں گے۔چنانچہ کئی لوگ انعام کی طمع میں مکہ کے چاروں طرف اِدھر ادھر نکل گئے۔خود
رؤساء قریش بھی سراغ لیتے لیتے آپ کے پیچھے نکلے اور مین غار ثور کے منہ پر جاپہنچے۔یہاں پہنچ کر ان کے سراغ رسان
نے کہا کہ بس سراغ اس سے آگے نہیں چلتا۔اس لئے یا تو محمد میہیں کہیں پاس ہی چھپا ہوا ہے " صلی اللہ علیہ وسلم " یا
پھر آسمان پر اڑ گیا ہے۔کسی نے کہا کوئی شخص ذرا اس غار کے اندر جاکر بھی دیکھ آئے مگر ایک اور شخص بولا کہ واہ یہ
بھی کوئی عقل کی بات ہے۔بھلا کوئی شخص اس غار میں جا کر چھپ سکتا ہے۔یہ ایک نہایت تاریک و تار اور خطرناک
جگہ ہے اور ہم ہمیشہ سے اسے اسی طرح دیکھتے آئے ہیں۔یہ بھی روایت آتی ہے کہ غار کے منہ پر جو درخت تھا۔اس
پر آپ کے اندر تشریف لے جانے کے بعد مکڑی نے جالا تن دیا تھا اور عین منہ کے سامنے کی شاخ پر ایک کبوتری
نے گھونسلا بنا کر انڈے دے دیئے تھے۔" مرزا بشیر احمد صاحب کے خیال میں یہ روایت تو کمزور ہے لیکن اگر ایسا
ہو اہو تو ہر گز تعجب کی بات نہیں۔"کمزور روایت ہے لیکن تعجب والی بات کوئی نہیں ہے کیونکہ "مکڑی بعض اوقات
چند منٹ میں ایک وسیع جگہ پر جالا تن دیتی ہے اور کبوتری کو بھی گھونسلا تیار کرنے اور انڈے دینے میں کوئی دیر
نہیں لگتی۔اس لیے اگر خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کی حفاظت کے لیے ایسا تصرف فرمایا ہو تو ہر گز بعید نہیں ہے بلکہ
اس وقت کے لحاظ سے ایسا ہونا بالکل قرین قیاس ہے۔بہر حال قریش میں سے کوئی شخص آگے نہیں بڑھا اور نہیں
سے سب لوگ واپس چلے گئے۔" آگے لکھتے ہیں کہ " روایت آتی ہے کہ قریش اس قدر قریب پہنچ گئے تھے کہ ان
کے پاؤں غار کے اندر سے نظر آتے تھے اور ان کی آواز سنائی دیتی تھی۔اس موقعہ پر حضرت ابو بکڑ نے گھبر اکر
مگر آہستہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! قریش اتنے قریب ہیں کہ ان کے پاؤں
نظر آرہے ہیں اور اگر وہ ذرا آگے ہو کر جھانکیں تو ہم کو دیکھ سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا:
لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔یعنی ہر گز کوئی فکر نہ کرو۔اللہ ہمارے ساتھ ہے۔پھر فرمایا:
وَمَا ظَنُّكَ يَا آبَابَكُر بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا یعنی اے ابو بکر ! تم ان دو شخصوں کے متعلق کیا گمان
کرتے ہو جن کے ساتھ تیسرا خدا ہے۔ایک اور روایت میں آتا ہے کہ جب قریش غار کے منہ کے پاس پہنچے تو
حضرت ابو بکر سخت گھبر اگئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گھبر بہٹ کو دیکھا تو تسلی دی کہ کوئی فکر کی

خطبات مسرور جلد 19
764
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31دسمبر 2021ء
بات نہیں ہے۔اس پر حضرت ابو بکر نے رقت بھری آواز میں کہا:
اِنْ قُتِلْتُ فَأَنَا رَجُلٌ وَاحِدٌ وَاِنْ قُتِلْتَ أَنْتَ هَلَكَتِ الْأُمَّةُ
یعنی یارسول اللہ ! اگر میں مارا جاؤں تو میں تو بس ایک اکیلی جان ہوں لیکن اگر خدانخواستہ آپ پر کوئی
آنچ آئے تو پھر تو گویا ساری امت کی امت میٹ گئی۔اس پر آپ نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ الفاظ فرمائے کہ :
لا تَحْزَنْ انَّ اللهَ مَعَنا - (سورة التوبه: 40)
یعنی اے ابو بکر ! ہر گز کوئی فکر نہ کرو کیونکہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور ہم دونوں اس کی حفاظت میں
ہیں۔یعنی تم تو میری وجہ سے فکر مند ہو اور تمہیں اپنے جوش اخلاص میں اپنی جان
کا کوئی غم نہیں مگر خدا تعالیٰ اس
وقت نہ صرف میر امحافظ ہے بلکہ تمہارا بھی اور وہ ہم دونوں کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے گا۔"
(سیرت خاتم النبيين مصفحہ 237 تا 239)
یہ سیرت خاتم النبیین کا حوالہ ہے اور حضرت مصلح موعودؓ اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایک
جگہ فرماتے ہیں کہ :
"جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہجرت کا حکم ملا تو آپ حضرت ابو بکر کو
اپنے ساتھ لے کر جبل ثور کی طرف تشریف لے گئے جو مکہ سے کوئی چھ سات میل کے فاصلہ پر ہے اور اس پہاڑ کی
چوٹی پر ایک غار میں چھپ کر بیٹھ گئے۔صبح جب کفار نے دیکھا کہ آپ اپنے گھر میں موجود نہیں اور ہر قسم کے پہرہ
کے باوجود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کامیابی کے ساتھ نکل گئے ہیں تو وہ فوراً آپ کی تلاش میں نکل کھڑے
ہوئے اور انہوں نے مکہ کے چند بہترین کھو جی جو پاؤں کے نشانات پہچانے میں بڑی بھاری دسترس رکھتے تھے اپنے
ساتھ لئے جو انہیں جبل ثور تک لے آئے اور انہوں نے کہا کہ بس محمد رسول اللہ اگر ہیں تو یہیں ہیں۔اس سے آگے
اور کہیں نشان نہیں ملتا۔اس وقت یہ کیفیت تھی کہ دشمن غار کے عین سر پر کھڑا تھا اور غار کا منہ تنگ نہیں تھا جس
کے اندر جھانکنا مشکل ہو مگر وہ ایک فراخ منہ کی کھلی غار ہے جس کے اندر جھانک کر بڑی آسانی سے معلوم کیا جاسکتا
تھا کہ کوئی شخص اندر بیٹھا ہے یا نہیں مگر ایسی حالت میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی خوف طاری نہیں
ہو تا بلکہ آپ کی قوت قدسیہ کی برکت سے حضرت ابو بکر کا دل بھی مضبوط رہتا ہے اور وہ موسی کے ساتھیوں کی
طرح یہ نہیں کہتے کہ ہم پکڑے گئے بلکہ انہوں نے اگر کچھ کہا تو یہ کہ یارسول اللہ ! دشمن اتنا قریب پہنچ چکا ہے کہ وہ
اگر ذرا بھی نظر نیچی کرے تو ہمیں دیکھ سکتا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أشكتْ يَا آبَا بَكْرٍ اثْنَانِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا۔ابو بکر ! خاموش رہو۔ہم اس وقت دو نہیں بلکہ ہمارے ساتھ ایک تیسرا خدا بھی ہے پھر وہ کیونکر ہمیں
دیکھ سکتے ہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔باوجود اس کے کہ دشمن غار کے سر پر پہنچ چکا تھا پھر بھی اسے یہ توفیق نہ ملی کہ وہ
آگے بڑھ کر جھانک سکتا اور وہ وہیں سے بڑ بڑاتے واہی تباہی باتیں کرتے ہوئے واپس چلا گیا۔غرض اس واقعہ کا ایک
پہلو یہ ہے کہ موسیٰ کے ساتھیوں نے گھبراکر یہ کہا کہ اے موسیٰ اہم پکڑے گئے۔گویا انہوں نے اپنے ساتھ موسیٰ
کو بھی لپیٹ لیا اور خیال کیا کہ اب ہم سب فرعون کی گرفت میں آنے والے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 19
765
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
کے توکل نے آپ کے ساتھی پر بھی ایسا اثر ڈالا کہ اس کی زبان سے بھی یہ الفاظ نہ نکلے کہ ہم پکڑے گئے۔بلکہ اس
نے کہا تو صرف یہ کہ دشمن اتنا قریب آچکا ہے کہ اگر وہ ہمیں دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس واہمہ کو بھی برداشت نہ کیا اور فرمایا کہ ایسا خیال بھی مت کرو ہم اس وقت دو نہیں بلکہ ہمارے
ساتھ ایک اور بھی ہستی ہے اور وہ ہمار ا خدا ہے۔"
حضرت مصلح موعودؓ ایک اور جگہ فرماتے ہیں:
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحه 147-146)
" جب مکہ کے لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہا درجہ کے مظالم شروع کر دیئے اور ان کی
وجہ سے دین کی اشاعت میں روک پیدا ہونے لگی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ مکہ چھوڑ کر چلے جائیں۔آپ کے
ساتھ حضرت ابو بکر بھی مکہ چھوڑنے کے لئے تیار ہو گئے۔اس سے پہلے کئی دفعہ انہیں جانے کے لئے کہا گیا مگر آپ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر جانے کے لئے تیار نہ ہوئے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جانے لگے تو
حضرت ابو بکر کو بھی آپ نے ساتھ لے لیا۔جب آپ رات کے وقت روانہ ہوئے "حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں کہ یہ
" ایک جگہ جو میں نے بھی دیکھی ہے " حج کے دوران پہاڑ میں معمولی سی غار ہے جس کامنہ دو تین گز چوڑا ہو گا اس میں
جاکر ٹھہر گئے۔جب مکہ کے لوگوں کو پتہ لگا کہ آپ چلے گئے ہیں تو انہوں نے آپ کا تعاقب کیا۔عرب میں بڑے بڑے
ماہر کھوجی ہو اکرتے تھے ان کی مدد سے تعاقب کرنے والے عین اس مقام پر پہنچ گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور حضرت ابو بکر بیٹھے تھے۔خدا کی قدرت کہ غار کے منہ پر کچھ جھاڑیاں اُگی ہوئی تھیں جن کی شاخیں آپس میں ملی
ہوئی تھیں۔اگر وہ لوگ شاخوں کو ہٹا کر اندر دیکھتے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر بیٹھے ہوئے نظر
آجاتے۔جب کھوجی وہاں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ یا تو وہ آسمان پر چڑھ گئے ہیں یا یہاں بیٹھے ہیں اس سے آگے نہیں
گئے۔خیال کرو اس وقت کیسا نازک موقع تھا۔اس وقت حضرت ابو بکر گھبر ائے مگر اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تَحْزَنْ إِنَّ
اللهَ مَعَنا - گھبراتے کیوں ہو خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں نہ دیکھتے تو کس طرح ممکن تھا کہ ایسے نازک وقت میں گھبرانہ جاتے۔قوی سے قوی دل
گردہ کا انسان بھی دشمن سے عین سر پر آجانے سے گھبرا جاتا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل قریب
بلکہ سر پر آپ کے دشمن کھڑے تھے اور دشمن بھی وہ جو تیرہ سال سے آپ کی جان لینے کے درپے تھے اور جنہیں
کھوجی یہ کہہ رہے تھے کہ یا تو وہ آسمان پر چڑھ گئے ہیں یا یہاں بیٹھے ہیں۔اس جگہ سے آگے نہیں گئے۔اس وقت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا - خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تمہیں گھبرانے کی
کیا ضرورت ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا عرفان ہی تھا جس کی وجہ سے آپ نے یہ کہا۔آپ خدا تعالیٰ کو اپنے اندر
دیکھتے تھے اور سمجھتے تھے کہ میری ہلاکت سے خدا تعالیٰ کے عرفان کی ہلاکت ہو جائے گی اس لئے کوئی مجھے
ہلاک نہیں کر سکتا۔"
( عرفان الہی اور محبت باللہ کا عالی مرتبہ ، انوار العلوم جلد 11 صفحہ 223-224)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
" حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی رفاقت کے لئے صرف ایک ہی شخص اختیار کیا تھا یعنی دھوما کو جیسا کہ

خطبات مسرور جلد 19
766
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کے وقت صرف حضرت ابو بکر کو اختیار کیا تھا کیونکہ
سلطنت رومی حضرت عیسی کو باغی قرار دے چکی تھی اور اسی جرم سے پیلاطوس بھی قیصر کے حکم سے قتل کیا گیا
تھا کیونکہ وہ در پردہ حضرت عیسی کا حامی تھا اور اس کی عورت بھی حضرت عیسیٰ کی مرید تھی۔پس ضرور تھا کہ
حضرت عیسیٰ اس ملک سے پوشیدہ طور پر نکلتے۔کوئی قافلہ ساتھ نہ لیتے۔اس لئے انہوں نے اس سفر میں صرف دھوما حواری
کو ساتھ لیا جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے سفر میں صرف ابو بکر کو ساتھ لیا تھا اور جیسا کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی اصحاب مختلف راہوں سے مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا پہنچے
تھے ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے حواری مختلف راہوں سے مختلف وقتوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کی
خدمت میں جا پہنچے تھے۔"
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 402)
پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا صدق اس مصیبت کے وقت ظاہر ہوا جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا محاصرہ کیا گیا۔گو بعض کفار کی رائے اخراج کی بھی تھی مگر اصل مقصد اور کثرت رائے آپ کے قتل پر
تھی۔ایسی حالت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے صدق اور وفا کا وہ نمونہ دکھلایا جو ابد الآباد تک کے لئے
نمونہ رہے گا۔اس مصیبت کی گھڑی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب ہی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
کی صداقت اور اعلیٰ وفاداری کی ایک زبر دست دلیل ہے۔یہی حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انتخاب کا تھا۔اس وقت آپ کے پاس ستر اسی صحابہ موجود تھے جن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے مگر ان سب میں سے
آپ نے اپنی رفاقت کے لئے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ہی انتخاب کیا۔اس میں ستر کیا ہے ؟ بات یہ ہے کہ نبی
خدا تعالیٰ کی آنکھ سے دیکھتا ہے اور اس کا فہم اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کشف اور الہام سے بتادیا کہ اس کام کے لئے سب سے بہتر اور موزوں حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی ہیں۔ابو بکر اس ساعت عسر میں آپ کے ساتھ ہوئے۔یہ وقت خطر ناک آزمائش کا تھا۔حضرت مسیح پر جب اس قسم کا وقت آیا تو ان کے شاگرد اُن کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور ایک نے لعنت بھی کی۔مگر
صحابہ کرام میں سے ہر ایک نے پوری وفاداری کا نمونہ دکھایا۔غرض حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آپ کا پور اساتھ دیا اور ایک غار میں جس کو غار ثور کہتے ہیں۔آپ
ہا چھپے۔شریر کفار جو آپ کی ایذارسانی کے لئے منصوبے کر چکے تھے تلاش کرتے ہوئے اس غار تک پہنچ گئے۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ اب تو یہ بالکل سر پر ہی آپہنچے ہیں اور اگر کسی نے ذرا پیچھے نگاہ کی
تو وہ دیکھ لے گا اور ہم پکڑے جائیں گے۔اس وقت آپ نے فرمایا:
لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔کچھ غم نہ کھاؤ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔اس لفظ پر غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں۔چنانچہ فرمایا : اِنَّ اللهَ مَعَنَا مَعَنَا میں آپ دونوں
شریک ہیں۔یعنی اللہ تعالیٰ تیرے اور میرے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک پلہ پر آنحضرت کو اور دوسرے پر

خطبات مسرور جلد 19
767
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
حضرت صدیق کو رکھا ہے۔اس وقت دونوں ابتلا میں ہیں کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے یا تو اسلام کی بنیاد پڑنے
والی ہے یا خا تمہ ہو جانے والا ہے۔دشمن غار پر موجود ہیں اور مختلف قسم کی رائے زنیاں ہو رہی ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ
اس غار کی تلاشی کرو کیونکہ نشان پایہاں تک ہی آکر ختم ہو جاتا ہے لیکن ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ یہاں
انسان کا گزر اور دخل کیسے ہو گا ؟ مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے کبوتر نے انڈے دیئے ہوئے ہیں۔اس قسم کی باتوں کی
آوازیں اندر پہنچ رہی ہیں اور آپ بڑی صفائی سے ان کو سن رہے ہیں۔ایسی حالت میں دشمن آئے ہیں کہ وہ خاتمہ
کرنا چاہتے ہیں اور دیوانے کی طرح بڑھتے آئے ہیں لیکن آپ کی کمال شجاعت کو دیکھو کہ دشمن سر پر ہے اور آپ
اپنے رفیق صادق صدیق کو فرماتے ہیں: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔یہ الفاظ بڑی صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں کہ
آپ نے زبان ہی سے فرمایا کیونکہ یہ آواز کو چاہتے ہیں۔اشارہ سے کام نہیں چلتا۔باہر دشمن مشورہ کر رہے ہیں اور
اندر غار میں خادم و مخدوم بھی باتوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس امر کی پرواہ نہیں کی گئی کہ دشمن آواز سن لیں گے۔یہ
اللہ تعالیٰ پر کمال ایمان اور معرفت کا ثبوت ہے۔خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا بھروسہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی شجاعت کے لئے تو یہ نمونہ کافی ہے۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 76 3 تا 378)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک اور مقام پر فرماتے ہیں کہ :
اللہ جل شانہ نے اپنے نبی معصوم کے محفوظ رکھنے کے لئے یہ امر خارق عادت دکھلایا کہ باوجودیکہ
مخالفین اس غار تک پہنچ گئے تھے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع اپنے رفیق کے مخفی تھے مگر وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ سکے کیونکہ خدائے تعالیٰ نے ایک کبوتر کا جوڑا بھیج دیا جس نے اسی رات غار کے دروازہ پر
آشیانہ بنادیا اور انڈے بھی دے دیئے اور اسی طرح اذنِ الہی سے عنکبوت نے اس غار پر اپنا گھر بنا دیا جس سے مخالف
لوگ دھو کہ میں پڑ کر ناکام واپس چلے گئے۔"
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 66 حاشیہ)
پھر روایت میں آتا ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق حضرت ابو بکر کے ہونہار صاحبزادے
حضرت عبد اللہ بن ابو بکررات کو غارِ ثور آتے اور دن بھر کی مکہ کی ساری خبریں دیتے۔ہدایات لیتے اور علی الصبح اس
طور سے مکہ واپس چلے جاتے کہ جیسے رات مکہ میں ہی بسر کی ہو اور ساتھ ہی عامر بن فہیرہ کی ذہانت ہے کہ رات کو
دودھ والی بکریوں کا دودھ دینے کے بعد بکریوں کے ریوڑ کو اس طرح واپس لاتے کہ حضرت عبد اللہ بن ابو بکر کے
قدموں کے نشانوں کو بھی ساتھ ساتھ مٹا دیا جاتا۔(صحیح بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبى الله حدیث نمبر 3905) (السيرة النبوية لابن
هشام جزء1-2 صفحه 289 ، ذكر هجرة الرسول، مطبوعه دار الكتاب العربي بيروت 2008ء)
بعض سیرت نگاروں نے تو یہ بھی بیان کیا ہے کہ حضرت اسما روزانہ کھانا لے کر آیا کرتی تھیں۔(السيرة الحلبيه جزء2 صفحه 54 باب عرض رسول الله الا الله نفسم دارالکتب العلمية بيروت 2002ء)
لیکن یہ جو ہے بعید از قیاس بات ہے۔بعضوں کی یہ رائے صحیح ہے کہ اس خطرے کے عالم میں ایک
خاتون کا روزانہ ادھر آنا راز فاش کرنے کے مترادف ہے اور جبکہ عبد اللہ بن ابو بکر روزانہ آ رہے تھے تو پھر
حضرت اسمان کے کھانا لانے کی کیا ضرورت ہو سکتی تھی۔بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے۔لیکن تین دن اسی طرح گزر

خطبات مسرور جلد 19
768
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
گئے۔مکہ والے جب قریبی جگہوں کی تلاش سے فارغ ہو کر ناکام ہو گئے تو انہوں نے باہم مشاورت سے ایک بہت
بڑے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ارد گرد کی بستیوں میں ڈھنڈور چی بھیج دیے جو اعلان کر رہے تھے کہ محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم ) کو زندہ یا مردہ لانے کی صورت میں ایک سو اونٹ انعام دیا جائے گا۔اتنے بڑے انعام کی لالچ نے کئی
لو گوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش کے لیے پھر سے تازہ دم کر دیا۔(السيرة الحلبيه جلد2 صفحه 58 باب الهجرة الى المدينة مطبوعة دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
دوسری طرف تین دن مکمل ہونے پر حسب وعدہ عبد اللہ بن اریقط اونٹ لے کر آگیا۔صحیح بخاری کی ایک
روایت میں یہ ذکر ہے کہ عبد اللہ بن اریقط سے یہ وعدہ ٹھہرایا گیا تھا کہ وہ تین دن کے بعد صبح کے وقت اونٹ لے کر پہنچے گا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 344 ، هجرة الرسول مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت 2001ء) (صحیح بخاری
کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي يا الله حدیث نمبر 3905) (فتح الباری شرح صحيح البخاری جلد 7
صفحه 238 دار المعرفة بيروت)
اس روایت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ غارِ ثور سے مدینہ کی طرف روانگی صبح کے وقت شروع ہوئی تھی مگر
بخاری کی ہی دوسری روایت میں یہ وضاحت موجود ہے کہ سفر رات کے وقت شروع ہوا تھا۔چنانچہ حضرت مرزا بشیر
احمد صاحب نے عبد اللہ بن اریقط کا ذکر کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکڑ نے اسے پہلے سے اپنی اونٹیاں سپر د کر رکھی تھیں اور
سمجھار کھا تھا کہ تین رات کے بعد تیسرے دن کی صبح کو اونٹنیاں لے کر غارِ ثور میں پہنچ جائے۔چنانچہ وہ حسب قرار داد
پہنچ گیا۔یہ بخاری کی مشہور روایت ہے مگر مؤرخین لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رات کو روانہ ہوئے تھے
اور خود بخاری کی ہی ایک دوسری روایت میں اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔اور قرین قیاس بھی یہی ہے کہ آپ رات
کو روانہ ہوئے ہوں۔"
(سیرت خاتم النبیین صفحہ 239-240)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیر کی رات یکم ربیع الاول کو غار سے نکل کر روانہ ہوئے۔ابنِ سعد کے
مطابق آپ ربیع الاول کی چار تاریخ کو پیر کی رات غار سے روانہ ہوئے۔( تاريخ الخميس جلد2 صفحه 18 ، ذكر خروجه له مع ابى بكر من مكة دار الكتب العلمية بيروت 2009ء)
پہلی تاریخ خمیس کی روایت ہے۔صحیح بخاری کے شارح علامہ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں کہ امام حاکم نے کہا کہ اس بارے میں متواتر آرا ہیں
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ سے نکلنا پیر کے دن تھا اور مدینہ میں داخل ہو نا بھی پیر کے دن تھا سوائے محمد بن
موسی خوارزمی کے جس نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے جمعرات کے روز نکلے۔علامہ ابن حجر ان
روایات میں تطبیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے تو جمعرات کو نکلے تھے اور غار میں
جمعہ ، ہفتہ اور اتوار ، تین راتیں قیام کرنے کے بعد پیر کی رات کو مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔فتح الباری شرح صحیح البخاری لابن حجر جلد 7 صفحہ 299 مطبوعه قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹنی جس کا نام قضواء ملتا ہے اس پر سوار ہوئے۔حضرت ابو بکڑ نے
اپنی اونٹنی پر اپنے ساتھ عامر بن فہیرہ کو سوار کیا اور اریقط اپنے اونٹ پر سوار ہوا۔حضرت ابو بکر کے پاس گھر میں

خطبات مسرور جلد 19
769
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
کل سرمایہ پانچ یا چھ ہزار درہم تھا وہ بھی ساتھ لیا۔بعض روایات کے مطابق عامر بن فہیرہ اور حضرت اسماء کھانا لے کر
آگئیں اور جس میں بکری کا بھنا ہوا گوشت تھا لیکن یہاں پہنچ کر خیال آیا کہ کھانا اور مشکیزہ باندھنے کے لیے کوئی کپڑا
وغیرہ نہیں ہے تو حضرت اسماء نے اپنا نطاق کھول کر دو حصے کیے۔ایک سے کھانا اور ایک سے مشکیزے کامنہ باندھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء کو جنت میں دو نطاقوں کی بشارت دی اور ان سب کو رخصت کیا اور یہ دعا
کرتے ہوئے سفر شروع کیا: اللهمَّ اصْحَبْنِي فِي سَفَرِي، وَاخْلُفْنِي فِي أَهْلِنی۔کہ اے اللہ !میرے سفر میں تُو
میر اسا تھی ہو جا اور میرے اہل میں میرا قائم مقام ہو جا۔(محمدرسول الله والذين معه از عبد الحميد جودة السحار جلد3 صفحه 61 مكتبة مصر)
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 345، دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ نطاق سے کھانا باندھنے کا واقعہ حضرت ابو بکڑ کے گھر سے چلتے وقت ہوا تھا
لیکن بہر حال یہاں بھی یہ ذکر ملتا ہے۔تاریخ میں دو مواقع پر یہ ذکر ملتا ہے۔بعض کے نزدیک اس وقت جب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لیے مکہ میں حضرت ابو بکر کے گھر سے غار ثور کے لیے روانہ ہو رہے تھے اور
بعض کے نزدیک اس وقت جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غارِ ثور سے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔بہر حال یہ
دونوں ذکر ملتے ہیں لیکن بخاری میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سفر ہجرت کی جو تفصیل بیان فرمائی ہے اس
روایت کے تسلسل سے یہی تاثر ملتا ہے کہ یہ حضرت ابو بکر کے گھر سے روانگی کا واقعہ ہے۔لہذا بخاری کی روایت کو
ترجیح دینا زیادہ مناسب ہو گا کیونکہ اول تو غار ثور کے قیام کو جس طرح خفیہ رکھا گیا تھا وہاں حضرت اسماء کا کھانا لے کر
جانا محل نظر ہو سکتا ہے جبکہ حضرت عبد اللہ بن ابو بکر اور حضرت عامر بن فہیرہ یہ دونوں مرد روزانہ چھپ کر جا
رہے تھے تو پھر ایک خاتون کا جانا حفاظت اور احتیاط کے تقاضوں کے منافی نظر آتا ہے۔بہر حال گھر میں بھی نطاق
سے کھانا باندھنے کا جو واقعہ ہے اس میں حضرت اسماء کی فدائیت اور والہانہ محبت کی جھلک بھی نمایاں ہوتی ہے کہ
بجائے اس کے کہ اس وقت کھانا باندھنے کے لیے کوئی اور چیز ڈھونڈنے میں وقت ضائع کریں ( اپنا کمر بند کھول کر
کھانا باندھ دیا)۔غار میں تو کہا جاسکتا ہے کہ غار میں واقعہ ہوا ہو گا کیونکہ وہاں کوئی چیز نہیں تھی لیکن گھر میں بھی یہ
واقعہ ہو سکتا ہے کہ فوری طور پر کوئی چیز نہ ملی ہو اور وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہو تو اپنا کمر بند کھول کر کھانا باندھ کر
حضرت ابو بکر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رخصت کیا۔اس لیے بخاری کی روایت کے مطابق یہ زیادہ درست
معلوم ہوتا ہے کہ کھانا باندھنے کا واقعہ حضرت ابو بکر کے گھر سے رخصت ہونے کا ہو گا نہ کہ غارِ ثور سے مدینہ کی
طرف سفر کے آغاز کا۔بہر حال
واللہ اعلم۔حضرت اسماء بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ
ہجرت کے لیے نکلے تو حضرت ابو بکڑ نے اپنا سارا مال ساتھ لے لیا جو پانچ یا چھ ہز ار در ہم تھا۔عنہ
آپ بیان کرتی ہیں کہ ہمارے دادا ابو قحافہ ہمارے پاس آئے۔اس وقت ان کی بینائی جاچکی تھی۔انہوں
نے کہا اللہ کی قسم ! میر اخیال ہے کہ وہ یعنی حضرت ابو بکر اپنی ذات کے ساتھ ساتھ اپنے مال کے ذریعہ بھی تم لوگوں

خطبات مسرور جلد 19
770
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31دسمبر 2021ء
کو مصیبت میں ڈال گیا ہے۔اس پر حضرت اسماء کہتی ہیں میں نے کہا کہ نہیں دادا جان ! ہر گز نہیں۔وہ تو ہمارے لیے
بہت سا مال چھوڑ گئے۔آپ فرماتی ہیں کہ میں نے کچھ پتھر لیے اور ان کو گھر کے اس روشن دان میں رکھ دیا جہاں
میرے والد مال رکھا کرتے تھے اور پھر میں نے ان پر کپڑا ڈال دیا اور اپنے دادا کا ہاتھ پکڑ کر میں نے کہا دادا جان اس
مال پر اپنا ہاتھ تو رکھیں۔پس انہوں نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور کہا کوئی حرج نہیں اگر وہ تمہارے لیے اتنا کچھ چھوڑ کر
گیا ہے تو پھر اس نے اچھا کیا ہے۔حضرت اسماء فرماتی ہیں اللہ کی قسم ! حضرت ابو بکر ہمارے لیے کچھ بھی چھوڑ کر نہیں
گئے تھے مگر میں چاہتی تھی کہ اس بزرگ کو اس طرح اطمینان دلا سکوں۔(السيرة النبوية لابن هشام 345 هجرة الرسول يا الله ، دارالكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے غارِ ثور سے روانگی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
غارِ ثور سے نکل کر آپ ایک اونٹنی پر جس کا نام بعض روایات میں انقضوا بیان ہوا ہے سوار ہو گئے اور
دوسری پر حضرت ابو بکر اور ان کا خادم عامر بن فہیرہ سوار ہوئے۔روانہ ہوتے ہوئے آپ نے مکہ کی طرف آخری نظر
ڈالی اور حسرت کے الفاظ میں فرمایا: اے مکہ کی بستی اتو مجھے سب جگہوں سے زیادہ عزیز ہے مگر تیرے لوگ مجھے یہاں
رہنے نہیں دیتے۔اس وقت حضرت ابو بکر نے کہا۔ان لوگوں نے اپنے نبی کو نکالا ہے۔اب یہ ضرور ہلاک ہوں گے۔"
(سیرت خاتم النبيين صفحه 240)
حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ :
" دو دن اسی غار میں انتظار کرنے کے بعد پہلے سے طے کی ہوئی تجویز کے مطابق رات کے وقت غار کے
پاس سواریاں پہنچائی گئیں اور دو تیز رفتار اونٹنیوں پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی روانہ
ہوئے۔ایک اونٹنی پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور رستہ دکھانے والا آدمی سوار ہوا۔یہ بھی ایک روایت میں
آتا ہے کہ دونوں ایک سواری میں تھے۔ایک میں یہ کہ تین اونٹنیاں تھیں۔بہر حال اور " دوسری اونٹنی پر حضرت ابو بکر اور ان کا ملازم عامر بن فہیرہ سوار ہوئے۔مدینہ کی طرف
روانہ ہونے سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا منہ ملکہ کی طرف کیا۔اس مقدس شہر پر جس میں آپ پیدا
ہوئے، جس میں آپ مبعوث ہوئے اور جس میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کے زمانہ سے آپ کے آباؤ اجد اور ہتے
چلے آئے تھے آپ نے آخری نظر ڈالی اور حسرت کے ساتھ شہر کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اے مکہ کی بستی اتو مجھے
سب جگہوں سے زیادہ عزیز ہے مگر تیرے لوگ مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے۔اس وقت حضرت ابو بکر نے بھی
نہایت افسوس کے ساتھ کہا: ان لوگوں نے اپنے نبی کو نکالا ہے اب یہ ضرور ہلاک ہوں گے۔"
(دیباچہ تفسیر القرآن انوار العلوم جلد 20 صفحہ 223-224)
( السيرة النبوية لابن هشام باب هجرة الرسول الا الله صفحه 344 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
ایک روایت کے مطابق جب جُحفہ مقام پر پہنچے، جحفہ مکہ سے تقریباً 82 میل کے فاصلے پر ہے تو یہ
آیت نازل ہوئی : إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص: 86)

771
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
خطبات مسرور جلد 19
یقیناوہ جس نے تجھ پر قرآن کو فرض کیا ہے تجھے ضرور ایک واپس آنے کی جگہ کی طرف واپس لے آئے گا۔(محمد رسول الله والذين معه از عبد الحميد جودة السحار جلد3 صفحه 64 مكتبة مصر)
(شرح زرقانى على مواهب اللدنيه جلد 2 صفحه 172 دار الكتب العلمية بيروت)
ساری رات یہ سفر جاری رہا یہاں تک کہ جب دو پہر کا وقت ہونے لگا تو ایک چٹان کے سائے میں قافلہ
استراحت کے لیے رکا۔حضرت ابو بکڑ نے بستر تیار کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آرام فرمانے کی درخواست
کی۔چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے۔پھر حضرت ابو بکر باہر نکل گئے تادیکھیں کہ تعاقب کرنے والوں میں
سے کوئی آتو نہیں رہا۔اتنے میں دُور سے بکریوں کا ایک چرواہا بھی سائے کی تلاش میں ادھر آنکلا۔حضرت ابو بکر
کہتے ہیں کہ میں نے اس سے پوچھالڑ کے تم کس کے غلام ہو ؟ اس نے کہا قریش کے ایک شخص کا ہوں۔اس نے اس
کا نام لیا اور میں نے اس کو پہچان لیا۔میں نے کہا کیا تمہاری بکریوں میں کچھ دودھ ہے۔اس نے کہا ہاں۔میں نے کہا
کیا تم ہمارے لیے کچھ دودھ دو ہو گے؟ اس نے کہا ہاں۔چنانچہ میں نے اسے دودھ دوہنے کے لیے کہا۔اس نے اپنی
بکریوں میں سے ایک بکری کی ٹانگ اپنی پنڈلی اور ران کے درمیان پکڑ لی۔پھر میں نے اس کو کہا کہ پہلے تھن کو اچھی
طرح صاف کرو۔پھر اپنی نگرانی میں دودھ برتن میں ڈلوایا۔اس میں پانی ڈالا تاکہ دودھ کی حدت کچھ کم ہو جائے اور
دودھ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔بعض روایات میں ہے کہ جب حضرت ابو بکر دودھ لے کر
حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابھی تک سوئے ہوئے تھے۔حضرت ابو بکڑ نے مناسب نہ سمجھا کہ آپ
کے آرام میں خلل کیا جائے۔چنانچہ آپ کے بیدار ہونے کا انتظار کرنے لگے۔بیدار ہونے پر دودھ پیش کیا اور
عرض کیا یارسول اللہ پئیں۔اور آپ نے اتنا پیا کہ حضرت ابو بکر کہتے ہیں کہ میں خوش ہو گیا۔پھر میں نے کہا
یار سول اللہ ! گوچ کا وقت آپہنچا ہے۔آپ نے فرمایا ہاں۔یا ایک روایت میں یہ ذکر ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اب سفر دوبارہ شروع کیا جائے ؟ عرض کیا گیا جی میرے آقا۔چنانچہ سفر پھر شروع ہوا۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی الا الله بَاب مَنَاقِبِ المُهَاجِرِينَ وَفَضْلِهِمْ حديث نمبر 3652)
(سبل الهدى والرشاد جلد3 صفحه 243-244 ، جماع ابواب الهجرة الى المدينة۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
سراقہ بن مالک کا تعاقب اس کا واقعہ یہ ہے کہ اریقط جیسے ماہر راستہ شناس کی نگرانی میں ساحلی بستیوں کی
جانب سے مدینہ کی طرف یہ سفر شروع کیا گیا تھا جو کہ مدینہ کے عمومی راستے سے مختلف روٹ (route) تھا۔مکہ اور
اس کے ارد گرد کی بستیوں میں سو اونٹ انعام کا اعلان عام ہو چکا تھا اور بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ یہ گراں قدر انعام
انہیں ملے۔سراقہ بن مالک بیان کرتے ہیں، بعد میں یہ مسلمان ہو گئے تھے اور اسلام لانے کے بعد انہوں نے خود یہ
واقعہ بیان کیا ہے کہ ہمارے پاس کفارِ قریش کے اچھی آئے۔ان لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت ابو بکر ہر دو کی دیت مقرر کی ہوئی تھی ان لوگوں کے لیے جو ان دونوں کو قتل کرے گا یا انہیں زندہ پکڑلے گا۔سراقہ کہتے ہیں میں اپنی قوم بنو مدلج کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے سامنے سے آیا
اور ہمارے پاس کھڑا ہوا جبکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے۔اس نے کہا کہ اے سراقہ !میں نے ساحل کی طرف کچھ سائے سے
دیکھے ہیں یا کہا کہ تین افراد کا ایک قافلہ جاتے دیکھا ہے اور میرا خیال ہے کہ ہو نہ ہو یہ محمد ہی ہیں۔سراقہ بن مالک کہتے

خطبات مسرور جلد 19
772
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
ہیں کہ میں جان گیا کہ واقعی یہ محمد کا ہی قافلہ ہو گا لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے ساتھ کوئی اور اس انعام میں
شریک ہو۔اس لیے میں نے فوراً موقع کی نزاکت کو سنبھالا اور اس بتانے والے کو آنکھ سے اشارہ کیا کہ وہ خاموش
رہے اور خود میں نے کہا کہ نہیں نہیں وہ محمد کا قافلہ نہیں ہو سکتا بلکہ جن لوگوں کا تم ذکر کر رہے ہو وہ تو ابھی ہمارے
سامنے سے گزر کر گئے ہیں۔وہ بنو فلاں ہیں جو اپنی گمشدہ اونٹنی کی تلاش میں جارہے تھے۔سراقہ کہتے ہیں کہ میں کچھ دیر اُس مجلس میں رہا تا کہ کسی کو شک نہ گزرے اور پھر اپنی ایک خادمہ کو کہا
کہ وہ میری فلاں تیز رفتار گھوڑی کو لے کر گھر کے پیچھے فلاں جگہ پر کھڑی ہو اور میرا انتظار کرے اور کچھ دیر کے بعد
وہ خود وہاں پہنچ گیا اور بیان کرتے ہیں کہ میں نے فال نکالی لیکن اس سفر کے خلاف نکلی لیکن میں نے پروا نہیں کی اور
گھوڑی کو ایڑھ لگا کر ہو اہو گیا اور تیزی سے اس قافلے کا پیچھا کرنے لگا جو میں سمجھتا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
ہی قافلہ ہے۔سراقہ کہتے ہیں کہ منزل پر منزلیں مارتے ہوئے میں جلد ہی اس قافلے کے قریب پہنچ گیا اور ابھی کچھ
ہی فاصلے پر تھا کہ میری گھوڑی نے خلاف معمول ٹھو کر کھائی کہ میں اس سے گر پڑا۔پھر میں اٹھ کھڑاہوا اور میں نے فال نکالی اور فال پھر میرے ارادے کے خلاف نکلی مگر میں چاہتا تھا کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس لے کر جاؤں اور سو اونٹنیوں کا انعام حاصل کروں۔پھر میں اٹھا اور گھوڑی پر سوار ہوا
اور اب میں اتنا قریب ہو چکا تھا کہ نہ صرف میں یہ پہچان چکا تھا کہ یہ محمد اور ابو بکر نہیں بلکہ مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے کچھ پڑھنے کی آواز بھی آرہی تھی کہ اتنے میں میری گھوڑی نے بری طرح ٹھو کر کھائی اور اس کی ٹانگیں ریت میں
دھنس گئیں اور میں اس سے گر پڑا۔پھر میں نے گھوڑی کو ڈانٹا اور اٹھ کھڑا ہوا یعنی گھوڑی کو بُرا بھلا کہا اور اٹھ کھڑا ہوا
اور گھوڑی اپنی ٹانگیں زمین سے نکال نہ سکتی تھی۔آخر جب وہ سیدھی کھڑی ہوئی تو اس کی دونوں ٹانگوں سے گرد اٹھ کر
فضا میں دھوئیں کی طرح پھیل گئی۔اتنی دھنسی ہوئی تھی کہ جب مٹی سے یاریت سے ٹانگیں باہر نکالیں تو گر داڑی۔کہتے ہیں اب میں نے دوبارہ تیروں سے فال نکالی تو وہی نکلا جسے میں نا پسند کرتا تھا۔میں نے وہیں سے امان
کی آواز لگائی اور کہا کہ میری طرف سے آپ لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت ابو بکر سے فرمایا کہ اس سے پوچھو کہ وہ کیا چاہتا ہے ؟ اس نے کہا کہ میں سراقہ ہوں اور آپ لوگوں سے
بات کرنا چاہتا ہوں۔اس پر وہ رک گئے۔سراقہ بتانے لگا کہ مکہ والوں نے ان کے زندہ یا مردہ پکڑے جانے پر سو
اونٹ انعام مقرر کیا ہے اور میں اسی لالچ میں آپ کا تعاقب کرتے ہوئے آیا ہوں لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے
اس سے میں اس یقین پر قائم ہوں کہ میرا تعاقب درست نہیں ہے۔اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں زادِ راہ وغیرہ کی پیشکش بھی کی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ فرمایا۔بس یہ کہا کہ ہمارے بارے میں کسی
کو نہ بتانا۔اس نے یہ وعدہ کیا اور ساتھ یہ بھی عرض کیا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ایک دن بادشاہت حاصل کر لیں
گے۔مجھے کوئی عہد و پیمان لکھ دیں کہ اس وقت جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں تو مجھ سے عزت و احترام
سے پیش آیا جائے۔بعض روایات کے مطابق اس نے امان کی تحریر کے لیے درخواست کی تھی۔چنانچہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اس کو وہ تحریر حضرت ابو بکر نے اور ایک روایت کے مطابق عامر بن فہیرہ نے لکھ کر دی

خطبات مسرور جلد 19
773
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
اور وہ یہ تحریر لے کر واپس آگیا۔(صحيح البخاری کتاب المناقب باب هجرة النبي الله و اصحابه الى المدينة روایت نمبر 3906)
(سبل الهدى والرشاد جلد 3 صفحه 248 ، قصة سراقة۔۔دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
(محمد رسول الله والذين معه جلد 3 صفحه 64-65 مطبوعه مصر)
یہ ذکر ان شاء اللہ ابھی آئندہ بھی چلے گا۔کل ان شاء اللہ نیا سال بھی شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ آنے
والے سال کو افراد جماعت کے لیے، جماعت کے لیے من حیث الجماعت ہر لحاظ سے بابر کت فرمائے۔ہر قسم کے شر
سے جماعت کو محفوظ رکھے اور دشمن کے جو جماعت کے خلاف منصوبے ہیں ہر منصوبے کو خاک میں ملا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو اللہ تعالیٰ نے وعدے کیے ہیں ان وعدوں کو ہم بھی اپنی زندگیوں میں
کثرت سے پورا ہو تا ہوا دیکھیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ یہ نظارے بھی دکھائے۔پس بہت دعائیں کرتے رہیں۔نئے سال میں دعاؤں کے ساتھ داخل ہوں۔تہجد کا بھی خاص اہتمام کریں۔بعض مساجد میں ہو بھی رہا ہے۔باقی جہاں نہیں ہے وہاں بھی کرنا چاہیے۔انفرادی طور پر اگر اجتماعی طور
پر نہیں تو انفرادی طور پر بھی اور گھروں میں بھی تہجد کی نماز ضرور خاص طور پر ادا کرنی چاہیے۔دعا کرنی چاہیے۔اول
تو یہ مستقل عادت ہونی چاہیے لیکن کل سے جب پڑھیں یا آج رات سے تو اس کی بھی کوشش کریں کہ زندگیوں کا
مستقل حصہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق بھی دے۔یہ دعائیں بھی درود شریف اور استغفار کے علاوہ کثرت سے پڑھا کریں کہ :
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران:9)
اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور
ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی بہت عطا کرنے والا ہے۔پھر یہ بھی دعا پڑھیں
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
(آل عمران: 148)
کہ اے ہمارے رب ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملے میں ہماری زیادتی بھی اور ہمارے قدموں
کو ثبات بخش اور ہمیں کا فر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس کی توفیق دے۔میں نمازوں کے بعد بعض جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔اس وقت ان کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں۔پہلا ذکر مکرم ملک فاروق احمد کھو کھر صاحب کا ہے۔یہ ضلع ملتان کے امیر رہے ہوئے ہیں۔18 دسمبر
کو آشی(80) سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے والد مکرم ملک عمر علی کھو کھر صاحب
ر کھوکھر
تھے جو رئیس ملتان کہلاتے تھے اور والدہ سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ۔سیدہ بیگم کے نام سے جانی جاتی تھیں۔حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی یہ بیٹی تھیں۔حضرت ملک عمر علی صاحب نے اپنی جوانی میں احمدیت قبول کی تھی۔حضرت خلیفہ ثانی کے دور میں قادیان جا کر انہوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی تھی۔ملک عمر علی صاحب کی
وفات جلدی ہو گئی تھی۔اس وقت ملک فاروق احمد صاحب تقریباً بیس بائیس سال کی عمر کے تھے۔جو ان تھے۔

774
خطبات مسرور جلد 19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
ملک صاحب کا علاوہ زمینوں کے کراچی میں کچھ بزنس تھا۔اس کو انہوں نے بڑا احسن رنگ میں سنبھالا اور اپنی والدہ،
دو والدہ تھیں ان کی اور بہن بھائیوں کی پرورش کی۔ملک فاروق کھو کھر صاحب لمبا عرصہ قائد مجلس خدام الاحمدیہ ضلع
ملتان اور پھر قائد علاقہ ملتان کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔1980 ء سے 85ء تک بطور امیر ضلع ملتان خدمت کی
توفیق پائی۔اس دوران میں آپ امیر شہر ملتان بھی خدمت کی توفیق پاتے رہے۔ان کی شادی 1968ء میں حضرت
مرزا عزیز احمد صاحب کی بیٹی دردانہ صاحبہ سے ہوئی تھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے نکاح پڑھایا تھا۔اللہ تعالیٰ
نے آپ کو ایک بیٹے اور پانچ بیٹیوں سے نوازا۔آپ کی اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ بہت ہی محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے تھے۔چھوٹی چھوٹی باتوں کا
خیال رکھتے۔باقاعدہ تہجد پڑھتے اور مجھے بھی روزانہ تہجد کے لیے اٹھاتے تھے۔جس دن وفات ہوئی ہے اس رات بھی
نفل پڑھے اور نماز پڑھی اور پھر سو گئے۔ہر وقت باوضور ہنے کی کوشش کرتے تھے۔کہتے ہیں جب ابھی امیر جماعت
نہیں تھے تو کسی احمدی کا کوئی مسئلہ ہو تا، کسی وقت بھی کسی کا کام آجاتا یا اس کا فون آجا تا تو فوری طور پر کام کے لیے
تیار ہوتے۔کہتی ہیں جب امیر جماعت بنے تو مجھے یہ حکم تھا کہ ہر وقت کھانے اور چائے کا انتظام تیار رہنا چاہیے کسی
وقت بھی کوئی مہمان آسکتا ہے۔کہتی ہیں مجھے نہیں یاد کبھی میراگھر مہمانوں سے خالی ہو یا کوئی نہ کوئی مستقل آئے
ٹھہر نہ ہو۔بعض مربیان کو بھی گھر میں ٹھہراتے تھے۔گھر جو تھاوہ دفتر ہی بنا رہتا تھا۔بہت کھلے دل کے اور دل سے
محبت کرنے والے تھے۔سب غیر احمدی رشتہ دار بلکہ پورا کھو کھر خاندان ان کی بہت عزت اور احترام کرتا تھا۔محبت کرتا تھا۔انہوں نے ہمیشہ ان سے خوب نبھایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن مجید کی تلاوت بہت اچھی تھی۔کہتی ہیں جب میں تلاوت کرتی تھی تو میری تلاوت کی بغیر قرآن مجید کھولے اصلاح کرتے تھے۔ان کے بیٹے طلحہ کہتے ہیں کہ اپنی دونوں ماؤں کا بہت خیال رکھا اور کبھی فرق نہیں کیا اور اپنی تمام بہنوں
بھائیوں کی شادیاں بھی خود ہی کروائیں۔ان
کا گھر ہمیشہ ان کے دل کی طرح ہر ایک کے لیے کھلا تھا خاص طور پر
واقفین جماعت کے لیے۔ان کا ایک گھر خیر اگلی مری میں تھا اور کہا کرتے تھے یہ تو میں نے بنایا ہی جماعت کے لیے
ہے۔کبھی کسی کو انکار نہیں کیا جو بھی وہاں جا کے رہنا چاہتا تھا رہتا تھا وہاں۔یہ کہتے ہیں کہ 1984ء کے حکومتی
آرڈینس کے بعد کے آزمائشی دور میں خدا کے فضل سے اپنی دلیرانہ personality سے ملتان ضلع اور شہر کے
تمام ساتھیوں کو ہمیشہ ہمت دلاتے رہے، کبھی کمزور نہیں پڑنے دیا۔حضرت خلیفة المسیح الرابع " کا جو ہجرت کا سفر تھا۔اللہ کے فضل سے ان کو حضور کے قافلہ میں شامل ہونے کی توفیق ملی اور ایک جگہ ایک موقع پر انہوں نے قافلے کو
لیڈ بھی کیا، صحیح رستہ گائیڈ کیا۔ان کے بیٹے لکھتے ہیں کہ ابا کی امارت کے دوران ہمارا گھر گھر سے زیادہ دفتر بنا ہو تا تھا۔خوب رونق ہوتی تھی۔زمینوں کا کام اپنے چھوٹے بھائی کے سپر د کر دیا اور اپنا تمام وقت دین کے لیے وقف کر دیا۔ہر ایک بے تکلفی سے آیا کرتا تھا۔بے تکلف طبیعت تھی۔غیر از جماعت رشتہ داروں کی مالی مدد بھی کیا کرتے تھے۔کہتے ہیں کہ ان کے جنازے پر ہمارے کچھ رشتہ دار آئے تو روتے ہوئے کہنے لگے آج ہم لاوارث ہو گئے ہیں کیونکہ
ان کی مدد کیا کرتے تھے۔کہتے ہیں ہمیشہ ہمیں نماز کی تلقین کرتے خاص طور پر فجر کی نماز کی۔ان کی چھوٹی بیٹی فائزہ
کہتی ہیں کہ اب کا اللہ پر تو کل ہمارے لیے ایک مثال تھی۔ہر طرح کا زمانہ دیکھا۔نوجوانی میں یتیم ہوئے۔ہر طرح کے

خطبات مسرور جلد 19
775
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
حالات دیکھے۔تنگی بھی اور آرام بھی مگر میں نے بچپن سے دیکھا ہے کہ ابانے اللہ پر توکل کا بر ملا اظہار کیا اور ہمیشہ
کہتے کہ میرے ہر کام اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے۔کہتی ہیں کہ ابا کو خلافت سے بے انتہا محبت تھی اور خلافت کا ذکر کرتے
ہوئے رو پڑتے تھے اور ایک ابتلا بھی ان پر آیا اور اس کو بھی انہوں نے بڑے صبر اور دعاؤں کے ساتھ گزارا۔ان کے چھوٹے بھائی ملک طارق علی کھو کھر جو دوسری والدہ سے تھے وہ کہتے ہیں کہ میری عمر نو سال تھی
جب میرے والد فوت ہوئے اور یہ بھائی جان میرے بڑے بھائی ملک فاروق جو تھے یہ 22 سال کے نوجوان تھے
لیکن انہوں نے ہمیں باپ کی طرح سنبھال لیا اور تمام عمر مجھے کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔پھر یہ لکھتے
ہیں کہ غیر از جماعت رشتہ داروں پر ان کا خاص رعب تھا اور انکا یہ خیال بھی بہت رکھتے تھے۔بے شمار احمدی
خاندانوں کی کفالت کر رہے تھے۔بہت سے بچوں کو تعلیم دلوا کر برسر روز گار کیا۔پھر کہتے ہیں کہ میرے بھائی ہر
ضرورت مند کو قرضہ دیتے تھے اور کبھی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا۔ہمیشہ اس نیت سے دیتے تھے کہ قرضہ حسنہ ہے۔بہت سے نو مبائع کہتے ہیں کہ ہمیں احمدیت میں داخل ہونے کے بعد ملک فاروق احمد کھو کھر صاحب نے
اپنوں کی طرح سنبھال کر ہماری ضروریات کا خیال رکھا۔اسی سال کے ہو گئے تھے لیکن گذشتہ دوسال سے کہتے ہیں
کہ ان کو فکر تھی تو یہ کہ اپنی جائیداد کا حصہ ادا کر دوں۔زیادہ تر حصہ جائیداد ادا کر دیا تھا، کچھ رہ بھی گیا۔اللہ تعالیٰ
بچوں کو توفیق دے کہ باقی بھی ادا کر دیں۔ان کی بہن طاہرہ کہتی ہیں یہ بھی دوسری والدہ سے ہیں کہ میرے بھائی نے
ہمیشہ میرے ساتھ ایک شفیق باپ کی طرح سلوک کیا۔سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے کبھی سگے اور سوتیلے
کی تفریق نہیں کی۔سب بہن بھائیوں سے یکساں سلوک کیا اور دونوں والد اؤں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا۔ہمیں کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ہماری مائیں علیحدہ ہیں۔پھر یہ کہتی ہیں کہ وہ واقعتا میرے باپ ہی کی جگہ تھے۔جس طرح خاموشی سے ایک باپ اپنی بیٹی کے دکھ اور سکھ میں کام آتا ہے بالکل ایسا ہی ان کا میرے ساتھ تعلق تھا۔پھر ان کی بیٹی نمود سحر کہتی ہیں کہ کچھ چیزیں ابا کی زندگی میں بہت نمایاں ہیں اور بار بار یاد آتی ہیں۔ان میں سب سے
زیادہ ان کی مہمان نوازی اور لوگوں سے محبت کا تعلق ہے۔پھر کہتی ہیں: مہمان نوازی کا یہ حال تھا کہ گھر میں کھانا پکا
ہو تا مہمان آجاتے۔کھانے کے لیے گھر والے بیٹھے ہیں لیکن وہی کھانا باہر مہمانوں کو چلا گیا اور گھر والوں نے پھر
انڈے تل کر گزارا کر لیا۔پھر کہتی ہیں کہ بہت سی غلطیاں زندگیوں میں ہوتی ہیں۔انسان سے اونچ بیچ بھی ہو جاتی
ہے اور اس کی وجہ سے بعض ابتلا میں سے بھی ان کو گزرنا پڑا لیکن کبھی خلافت کے بارے میں انہوں نے کوئی ایسی
بات نہیں کی کہ جس سے ہمیں کبھی خیال ہو کہ خلیفہ وقت کا کوئی غلط فیصلہ ہوا ہے۔ہمیشہ ہمارے گھر میں خطبہ سننا
اور جماعت سے تعلق رکھنا یہ خاص اہتمام سے ہو تا تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے
بچوں کو صبر اور حوصلہ دے اور نیکیوں میں بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا ذ کر رحمت اللہ صاحب کا ہے۔یہ انڈونیشیا کے ہیں۔چھیاسٹھ (66) سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔مشرقی جاوا میں ان کی پیدائش ہوئی۔1980ء میں جماعت انڈونیشیا کے سابق رئیس التبلیغ
مکرم سیوطی عزیز احمد صاحب کے ذریعہ بیعت کر کے جماعت میں داخل ہوئے۔1993ء میں نظامِ وصیت میں
شامل ہوئے۔وہاں کا رنگ ٹینگہ (Karang Tengah) کی جماعت ہے، اپنی وفات تک وہاں ان کو خدمت کی

خطبات مسرور جلد 19
776
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 دسمبر 2021ء
توفیق ملتی رہی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بچے اور چھ نو اسے شامل ہیں۔ان کی اہلیہ نے لکھا کہ مرحوم نے ایک خواب دیکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے آپ کو لوگوں کے ہجوم
کے درمیان قطاروں میں کھڑے دیکھا۔انہوں نے خواب میں کسی سے پوچھا کہ کون سی قطار میں شامل ہو جاؤں۔کسی
نے ایک قطار کی طرف اشارہ کیا جس میں ایک مقدس ہستی تھی۔مرحوم نے اس مقدس آدمی کو نہیں پہچانا۔کچھ ہی
عرصہ کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے خواب میں جس مقدس ہستی کو دیکھا تھا وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے۔اسی وجہ سے مرحوم جماعت کی سچائی کے قائل ہو گئے اور پھر بیعت بھی کر لی۔آپ کی بیٹی نے لکھا کہ مرحوم بیعت
کے بعد مقامی جماعت کے علاوہ لوکل مجلس انصار اللہ میں خدمت بجالاتے رہے۔جماعت کو مخالفین کی طرف سے
حملے اور دھمکیاں ملتی تھیں تو مرحوم بڑی بہادری سے جماعت کی طرف سے دفاع کرتے تھے۔بڑے سخی تھے۔جب
کوئی مددمانگنے یا قرض لینے آتا تو ہمیشہ اس کی مدد کرتے۔ان کی تیسری بیٹی نے لکھا کہ خلافت سے بے انتہا محبت رکھنے
والے تھے اور بڑے اطاعت گزار تھے۔عبد الباسط صاحب امیر انڈونیشیا لکھتے ہیں کہ خلافت اور جماعت سے بے پناہ
محبت رکھنے والے تھے۔کہتے ہیں وہاں مغربی جاوا کے ایک شہر میں ایک جماعت ہے وہاں چند مر تبہ مخالفین جماعت
نے ہماری مسجد پر حملہ کیا اور مقامی حکومت کو جماعت کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے کہا تو اس موقع پر
رحمت اللہ صاحب نے بڑی بہادری سے مخالفین اور مقامی حکومت کا سامنا کیا اور ان کے اعتراضات کے جواب دیتے
اور مرحوم کی کوششوں کی وجہ سے وہاں اب تک جماعت قائم ہے اور کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔اللہ تعالیٰ ان سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگلا ذ کر الحاج عبد الحمید ٹاک صاحب یاری پورہ کشمیر کا ہے۔24 دسمبر کو 94 سال کی عمر میں ان کی وفات
ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔محمد اکرم ٹاک صاحب یاری پورہ کے بیٹے تھے
جو اس علاقے کے ابتدائی احمدیوں میں سے تھے۔مرحوم بہت نیک، نرم مزاج، ملنسار، ہر دلعزیز، سنجیدہ مزاج، خاموش طبع
بزرگ تھے۔لمبا عرصہ جماعتی خدمات کی توفیق پائی۔صوبائی امیر جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی امیر اور ناظم انصار اللہ کے
طور پر خدمت کی توفیق پائی۔مقامی جماعت میں مقامی عہدوں پر خدمت بجالاتے رہے۔سالہاسال انجمن تحریک جدید
بھارت کے اعزازی ممبر اور رکن رہے۔ان کے وقت میں صوبائی امارت کے دوران 1987ء میں وادی کشمیر میں
پانچ جماعتی سکولوں کا قیام بھی عمل میں آیا۔کئی مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کے لیے آپ نے بہت محنت کی۔نوجوانوں کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بڑھانے کے لیے کافی کوششیں کرتے اور اس کام میں ہمیشہ پیش پیش
رہتے تھے۔یاری پورہ کے علاقے میں ان کی سماجی خدمات کی وجہ سے لوگوں میں آپ کی بڑی عزت تھی۔اللہ تعالیٰ ان
سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی انگلی نسلوں کو بھی نیک اور صالح بنائے، خدمت کی توفیق دیتار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 جنوری 2022ء جلد 29 شماره 106 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی