حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
3
31
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 21 جنوری 2022ء بمطابق 21 / صلح 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ملفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
مسجد نبوی کی تعمیر :
آج کل حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا ہے۔مدینہ پہنچنے کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ و
نے سب سے پہلے مسجد کی تعمیر کی طرف توجہ فرمائی۔چنانچہ اس بارے میں سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب نے اس طرح لکھا ہے کہ مدینہ کے قیام کا سب سے پہلا کام مسجد نبوی کی تعمیر تھا۔جس جگہ آپ کی اونٹنی آکر بیٹھی
تھی وہ مدینہ کے دو مسلمان بچوں سہل اور سہیل کی ملکیت تھی جو حضرت اسعد بن زرارہ کی نگرانی میں رہتے تھے۔یہ ایک
افتادہ جگہ تھی جس کے ایک حصہ میں کہیں کہیں کھجوروں کے درخت تھے اور دوسرے حصہ میں کچھ کھنڈرات وغیرہ
تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسجد اور اپنے حجرات کی تعمیر کے لیے پسند فرمایا اور دس دینار میں (یعنی اس
وقت اس زمانے میں اس کی جو قیمت لگی وہ آپ نے یہاں روپوں میں لگائی تھی) بہر حال دس دینار میں زمین خرید لی گئی اور
جگہ کو ہموار کر کے اور درختوں کو کاٹ کر مسجد نبوی کی تعمیر شروع ہو گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود دعامانگتے
ہوئے سنگ بنیاد رکھا اور جیسا کہ قبا کی مسجد میں ہوا تھا صحابہ نے معماروں اور مزدوروں کا کام کیا جس میں کبھی کبھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی شرکت فرماتے تھے۔جیسا کہ بیان ہوا ہے کہ مسجد کے لیے اور حجرات کے لیے یہ جو جگہ تھی یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحه 269)
نے دس دینار میں خریدی تھی اور روایات میں آتا ہے کہ حضرت ابو بکر کے مال سے یہ رقم ادا کی گئی تھی۔(المواهب اللدنيه جلد 1 صفحه 316 ، بناء المسجد النبوى، مطبوعه المكتب الاسلامي 2004ء)
مسجد کی تعمیر کے بارے میں مزید تفصیل یوں ملتی ہے۔تعمیر شروع ہونے کے وقت آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے ایک اینٹ رکھی۔پھر آپ نے حضرت ابو بکر کو بلایا تو انہوں نے آپ کی
اینٹ کے ساتھ ایک اینٹ رکھی۔پھر حضرت عمرؓ کو بلایا جنہوں نے حضرت ابو بکر کی اینٹ کے ساتھ ایک اینٹ
رکھی۔پھر حضرت عثمان آئے انہوں نے حضرت عمرؓ کی اینٹ کے ساتھ ایک اینٹ رکھی۔ایک اور روایت میں آتا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد تعمیر کی تو آپ نے بنیاد میں
ایک پتھر رکھا اور حضرت ابو بکر سے فرمایا کہ اپنا پتھر میرے پتھر کے ساتھ رکھو۔پھر آپ نے حضرت عمرؓ سے فرمایا:

خطبات مسرور جلد 20
32
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
اپنا پتھر ابو بکر کے پتھر کے ساتھ رکھو۔پھر حضرت عثمان سے فرمایا: اپنا پتھر عمرؓ کے پتھر کے ساتھ رکھو۔(السيرة الحلبيه جلد2 باب الهجرة صفحه 90 دار الكتب العلمية بيروت (2002)
محرم 17 ہجری میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خیبر سے فاتح و کامران لوٹے تو آپ نے مسجد
نبوی کی توسیع اور تعمیر نو کا ارشاد فرمایا۔اس دفعہ بھی آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ساتھ مل کر مسجد
(ماخوذ از جستجوئے مدینہ صفحہ 446 اور مینٹل پبلی کیشنز پاکستان)
کی تعمیر میں حصہ لیا۔عبید اللہ بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں مکانوں کے لیے
زمین عطا فرمائی تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے ان کے گھر کی جگہ مسجد کے پاس مقرر فرمائی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 93 ابوبكر الصديق، ومن بني تيم بن مرة بن
کعب داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
حضرت ابو بکر کی مواخات کے بارے میں روایات ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر
اور حضرت خارجہ بن زید کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔(الاصابة فى معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 190 ، خارجه بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے درمیان
عقد مؤاخات قائم فرمایا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 93 ابوبكر الصديق، ومن بني تيم بن مرة بن
کعب داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
حضرت عمرؓ کے ساتھ مواخات مکہ میں ہوئی تھی۔اس کے بارے میں روایت آتی ہے کہ حضرت عمرؓ کے
ساتھ جو مواخات کی روایت ملتی ہے یہ مؤاخات مکہ میں ہوئی تھی۔جیسا کہ علامہ ابن عساکر لکھتے ہیں کہ مکہ میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر بن خطاب کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے وہ مواخات منسوخ فرما دی سوائے دو مواخات
کے۔وہ دو مؤاخات قائم رہیں جن میں سے ایک آپ کے اور حضرت علی کے درمیان تھی اور دوسری حضرت حمزہ
اور حضرت زید بن حارثہ کے درمیان تھی۔( تاريخ دمشق الكبير لابن عساكر جلد 16 جزء 32 صفحه 63 عبد الله بن عثمان بن قحافه دار احیاء
التراث العربي بيروت 2001ء)
مواخات کب ہوئی؟ اس بارے میں تاریخ میں یہ ذکر ملتا ہے کہ مؤاخات دو مرتبہ ہوئی۔چنانچہ صحیح
بخاری کے شارح علامہ قسطلانی بیان کرتے ہیں کہ مؤاخات دو مرتبہ ہوئی، پہلی مرتبہ ہجرت سے قبل مکہ میں
مسلمانوں کے درمیان ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے درمیان اور
حضرت حمزہ اور حضرت زید بن حارثہ کے درمیان، حضرت عثمانؓ اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کے درمیان،
حضرت زبیر اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے درمیان اور حضرت علی اور اپنے در میان مواخات قائم فرمائی۔پھر
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مہاجرین اور انصار کے درمیان حضرت انس بن مالک کے گھر میں

خطبات مسرور جلد 20
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
مؤاخات قائم فرمائی۔ابن سعد بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سو صحابہ کے درمیان مواخات قائم
فرمائی یعنی پچاس مہاجرین اور پچاس انصار کے درمیان۔(ماخوذ از ارشاد الساری شرح صحیح بخاری جزء 7 صفحه 133 حدیث نمبر 3937دار الفكر 2010ء)
624ء میں ہوئی۔غزوہ بدر اور حضرت ابو بکر اس بارے میں ذکر ملتا ہے کہ غزوہ بدر رمضان 12 ہجری مطابق مارچ
(سیرت خاتم النبيين صفحه 349)
غزوہ بدر کے لیے روانگی کے وقت صحابہ کے پاس ستر اونٹ تھے اس لیے ایک ایک اونٹ تین تین
آدمیوں کے لیے مقرر کیا اور ہر ایک باری باری سوار ہو تا تھا۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور حضرت عبد الرحمن
بن عوف ایک اونٹ پر باری باری سوار ہوتے تھے۔(ماخوذ از السيرة الحلبيه باب ذکر مغازيه جلد 2 صفحه 204 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
بدر کے لیے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی فرمائی تو اس کے ذکر میں آتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوسفیان کے قافلے کی روک تھام کے لیے مدینہ سے نکلے جو شام کی طرف سے آرہا
تھا۔جب مسلمانوں کا قافلہ ذفران کی وادی میں پہنچا، یہ مدینہ کے نواح میں صفراء کے قریب ایک وادی ہے تو آپ کو
قریش کے بارے میں خبر ملی کہ وہ اپنے تجارتی قافلہ کو بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحابہ کرام سے مشورہ طلب کیا اور ان کو یہ خبر دی کہ مکہ سے ایک لشکر انتہائی تیز رفتاری سے نکل پڑا ہے اس بارے
میں تم کیا کہتے ہو ؟ کیا لشکر کے مقابلہ میں تجارتی قافلہ تم کو زیادہ پسند ہے ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔یعنی ایک گروہ
نے کہا ہم دشمن کے مقابلہ میں تجارتی قافلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ایک روایت میں ذکر ملتا ہے کہ ایک گروہ نے
کہا کہ آپ نے ہم سے جنگ کا ذکر کیوں نہ کیا تا کہ ہم اس کی تیاری کر لیتے۔ہم تو تجارتی قافلے کے لیے نکلے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ انہوں نے کہا اے اللہ کے رسول ! آپ کو تجارتی قافلے کی طرف ہی جانا چاہیے اور آپ
دشمن کو چھوڑ دیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہو گیا۔حضرت ابوایوب بیان
کرتے ہیں کہ اس آیت کے نزول کا سبب یہی واقعہ ہے کہ :
كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَرِهُونَ۔(الانفال:6)
کہ جیسے تیرے رب نے تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکالا تھا حالانکہ مومنوں میں سے ایک گروہ
اسے یقینانا پسند کرتا تھا۔اس پر حضرت ابو بکر کھڑے ہو گئے اور گفتگو کی اور بہت عمدہ گفتگو کی۔پھر حضرت عمر
کھڑے ہوئے اور گفتگو کی اور بہت عمدہ گفتگو کی۔پھر حضرت مقداد کھڑے ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ ! جس کا
اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے اسی طرف چلیے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ کی قسم! ہم آپ سے یہ نہ کہیں گے جیسا کہ بنی
اسرائیل نے موسیٰ سے کہا تھا کہ فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قَعِدُونَ (المائدة: 25)
پس جاتو اور تیر ارب دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ آپ کے ساتھ مل
کر قتال کریں گے جب تک ہم میں جان ہے۔اللہ کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ نبی بنا کر مبعوث فرمایا ہے اگر
آپ ہمیں برک الغماد بھی لے کر چلیں تو ہم آپ کے ہمراہ تلواروں سے لڑائی کرتے ہوئے چلتے چلے جائیں گے

خطبات مسرور جلد 20
34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
یہاں تک کہ ہم وہاں پہنچ جائیں۔برگ الغماد مکہ سے پانچ رات کی مسافت پر ایک شہر ہے جو سمندر سے متصل ہے۔بہر حال
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا، وہ اس
بات پر چمک اٹھا اور آپ اس بات پر بہت زیادہ مسرور ہوئے۔(السيرة الحلبيه باب ذکر مغازيه جلد 2 صفحه 205-206 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(معجم البلدان جلد اول صفحه 475 دار الكتب العلمية بيروت)
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذرفتہران سے روانہ ہوئے اور بدر کے قریب پڑاؤ کیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص سوار ہوا۔ابن ہشام کے مطابق وہ حضرت ابو بکر تھے۔ایک دوسری
روایت کے مطابق حضرت ابو بکر کی بجائے حضرت قتادہ بن نُعمان یا حضرت معاذ بن جبل تھے ، یہاں تک کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے ایک بوڑھے شخص کے پاس رکے اور اس سے قریش کے متعلق اور محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں دریافت کیا اور یہ کہ ان کے بارے میں کیا خبر ہے ؟
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 421 غزوة بدر الكبرى، ذكر الرسول وابوبكر يتعرفان اخبار قریش، دارالکتب
العلمية بيروت (2001ء) (السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 207 ، ذكر مغازیم دارالکتب العلمية بيروت 2002ء)
جب میدانِ بدر میں جمع ہوگئے تو وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سائبان بنایا گیا تھا۔اس
کی تیاری کے بارے میں لکھا ہے ”سعد بن معاذ رئیس اوس کی تجویز سے صحابہ نے میدان کے ایک حصہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ایک سائبان ساتیار کر دیا اور سعد نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری
سائبان کے پاس باندھ کر عرض کیا کہ یارسول اللہ ! آپ اس سائبان میں تشریف رکھیں اور ہم اللہ کا نام لے کر
دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔۔۔اور سعد اور بعض دوسرے انصار اس کے گرد پہرہ دینے کے لئے کھڑے ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر نے اسی سائبان میں رات بسر کی۔“ ایک روایت میں ذکر ہے کہ
حضرت ابو بکر سائبان میں نگی تلوار سونت کر آپ کے پاس حفاظت کے لئے کھڑے رہے ” اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے رات بھر خدا کے حضور گریہ وزاری سے دعائیں کیں اور لکھا ہے کہ سارے لشکر میں صرف آپ ہی
تھے جو رات بھر جاگے۔باقی سب لوگ باری باری اپنی نیند سولئے۔“
(سیرت خاتم النبیین صلى من لم صفحہ 357) (سبل الهدى جلد 11 صفحه 398 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہادری کے بارے میں حضرت علی سے ایک روایت ہے۔وہ
متعلق
کہتے ہیں کہ انہوں نے صحابہ کے ایک گروہ سے پوچھا کہ مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ بہادر شخص کے
بتاؤ۔حضرت علی نے پوچھا تو لوگوں نے جواب دیا کہ آپ یعنی حضرت علی۔حضرت علیؓ نے فرمایا: لوگوں میں سب
سے زیادہ بہادر حضرت ابو بکر ہیں۔جب بدر کا دن تھا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سائبان تیار کیا۔پھر ہم نے کہا کہ کون ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک کوئی
مشرک نہ پہنچ پائے تو اللہ کی قسم !ہم میں سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب نہ گیا مگر حضرت ابو بکر تلوار کو

خطبات مسرور جلد 20
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
سونتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے پاس کھڑے ہو گئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
کوئی مشرک نہیں پہنچے گا مگر پہلے وہ ابو بکر سے مقابلہ کرے گا۔(السيرة الحلبيه جلد2 صفحه 214 باب ذکر مغازیہ یا اللہ دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
اس ضمن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ”حضرت علی رضی اللہ عنہ نے
ایک دفعہ فرمایا کہ صحابہ میں سب سے زیادہ بہادر اور دلیر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے اور پھر انہوں نے کہا کہ
جنگ بدر میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک علیحدہ چبوترہ بنایا گیا تو اس وقت سوال پیدا ہوا کہ
آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا کام کس کے سپرد کیا جائے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فوراً
ننگی تلوار لے کر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اس انتہائی خطرہ کے موقع پر نہایت دلیری کے ساتھ آپ کی حفاظت
66
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ 364-365)
کا فرض سر انجام دیا۔“
حضرت ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ بدر کے دن ایک بڑے خیمے میں
تھے کہ اللهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ، اللهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدُ بَعْدَ الْيَوْمِ کہ اے میرے اللہ !
میں تجھے تیرے ہی عہد اور تیرے ہی وعدے کی قسم دیتا ہوں۔اے میرے رب ! اگر تو ہی مسلمانوں کی تباہی چاہتا
ہے تو آج کے بعد تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ رہے گا۔اتنے میں حضرت ابو بکر نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور انہوں
نے کہا یارسول اللہ ! بس کیجیے۔آپ نے اپنے رب سے دعا مانگنے میں بہت اصرار کر لیا ہے اور آپ زرہ پہنے ہوئے
تھے۔آپ خیمہ سے نکلے اور آپ یہ پڑھ رہے تھے:
91791
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ - بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اذْهَى وَآمَرُّ - ( القمر : 46-47)
عنقریب یہ سب کے سب شکست کھا جائیں گے اور پیٹھ پھیر دیں گے اور یہی وہ گھڑی ہے جس سے ڈرائے
گئے تھے اور یہ گھڑی نہایت سخت اور نہایت تلخ ہے۔(صحيح بخاري كتاب الجهاد والسير باب ما قيل في درع النبى الله الله و القميص في الحرب حديث :2915)
حضرت عبد اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مجھ سے بیان کیا کہ بدر والے دن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکوں کو دیکھ وہ ایک ہزار تھے اور آپ کے صحابہ تین سو انیس تھے۔اللہ کے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف منہ کیا۔پھر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور اپنے رب کو بلند آواز سے پکارتے رہے۔اللَّهُمَّ انْجِزْ لِي مَا وَعَدَتَنِي اللهُمَّ آتِ مَا وَعَدْتَنِي اللهُمَّ إِنْ تُهْلِكَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ مِنْ أَهْلِ
الْإِسْلَامِ لَا تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ یعنی اے اللہ ! جو تُو نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما۔اے اللہ !جو تو نے
مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ مجھے عطا فرما۔اے اللہ ! اگر تُو نے مسلمانوں کا یہ گروہ ہلاک کر دیا تو زمین پر تیری عبادت نہیں
کی جائے گی۔قبلے کی طرف منہ کیے دونوں ہاتھ پھیلائے آپ مسلسل اپنے رب کو بلند آواز سے پکارتے رہے یہاں
تک کہ آپ کی چادر آپ کے کندھوں سے گر گئی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے پاس آئے اور آپ کی
چادر اٹھائی اور آپ کے کندھوں پر ڈال دی۔پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے چمٹ گئے اور عرض
کیا، اے اللہ کے نبی ! آپ کی اپنے رب کے حضور الحاج سے بھری ہوئی دعا آپ کے لیے کافی ہے۔وہ آپ سے کیسے

خطبات مسرور جلد 20
36
گئے وعدے ضرور پورے فرمائے گا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ إِنِّي مُمِلكُم بِالْفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُردِفِينَ (الانفال: 10)
یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے اس نے تمہاری التجا کو قبول کر لیا اس وعدے کے ساتھ کہ
میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔پس اللہ نے ملا ئکہ کے ساتھ آپ کی مدد فرمائی۔(صحیح مسلم كتاب الجهاد والسير باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر و اباحة الغنائم حديث نمبر 4588)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بدر کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ تفصیل اس طرح بیان فرمائی ہے۔لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مخاطب ہو کر یہ بھی فرمایا کہ لشکر کفار میں بعض ایسے لوگ
بھی شامل ہیں جو اپنے دل کی خوشی سے اس مہم میں شامل نہیں ہوئے بلکہ رؤساء قریش کے دباؤ کی وجہ سے شامل
ہو گئے ہیں ورنہ وہ دل میں ہمارے مخالف نہیں۔اسی طرح بعض ایسے لوگ بھی اس لشکر میں شامل ہیں جنہوں نے
مکہ میں ہماری مصیبت کے وقت میں ہم سے شریفانہ سلوک کیا تھا اور ہمارا فرض ہے کہ ان کے احسان کا بدلہ
اتاریں۔پس اگر کسی ایسے شخص پر کوئی مسلمان غلبہ پائے تو اسے کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائے اور آپ نے
خصوصیت کے ساتھ قسم اول میں عباس بن عبد المطلب اور قسم ثانی میں ابوالبخْتَرِی کا نام لیا اور ان کے قتل سے
منع فرمایا مگر حالات نے کچھ ایسی ناگریز صورت اختیار کی کہ ابو الْبَخْتَرِی قتل سے بچ نہ سکا گوا سے مرنے سے قبل
اس بات کا علم ہو گیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل سے منع فرمایا ہے۔صحابہ سے یہ فرمانے کے
بعد۔آپ سائبان میں جا کر پھر دعا میں مشغول ہو گئے۔حضرت ابو بکر بھی ساتھ تھے اور سائبان کے ارد گرد انصار کی
ایک جماعت سعد بن معاذ کی زیر کمان پہرہ پر متعین تھی۔تھوڑی دیر کے بعد میدان میں سے ایک شور بلند ہوا اور
معلوم ہوا کہ قریش کے لشکر نے عام حملہ کر دیا ہے۔اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہایت رقت کی حالت میں
خدا کے سامنے ہاتھ پھیلائے ہوئے دعائیں کر رہے تھے اور نہایت اضطراب کی حالت میں فرماتے تھے کہ :
اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ تُهْلِكَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ لَا
تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ۔اے میرے خدا! اپنے وعدوں کو پورا کر۔اے میرے مالک! اگر مسلمانوں کی یہ جماعت آج
اس میدان میں ہلاک ہو گئی تو دنیا میں تجھے پوجنے والا کوئی نہیں رہے گا۔اور اس وقت آپ اس قدر کرب کی حالت
میں تھے کہ کبھی آپ سجدہ میں گر جاتے تھے اور کبھی کھڑے ہو کر خدا کو پکارتے تھے اور آپ کی چادر آپ کے
کندھوں سے گر گر پڑتی تھی اور حضرت ابو بکر سے اٹھا اٹھا کر آپ پر ڈال دیتے تھے۔حضرت علی کہتے ہیں کہ مجھے
لڑتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آتا تھا تو میں آپ کے سائبان کی طرف بھاگا جاتا تھا لیکن جب
بھی میں گیا میں نے آپ کو سجدہ میں گڑ گڑاتے ہوئے پایا اور میں نے سنا کہ آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے
که يَا حَنُ يَا قَيَّوْمُ، يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ
یعنی اے میرے زندہ خدا! اے میرے زندگی بخش آقا! حضرت ابو بکر آپ کی اس حالت کو دیکھ کر
بے چین ہوئے جاتے تھے اور کبھی کبھی بے ساختہ عرض کرتے تھے یار سول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر فدا
ں۔آپ گھبرائیں نہیں۔اللہ اپنے وعدے ضرور پورے کرے گا۔مگر اس سچے مقولہ کے مطابق کہ نہر کہ

خطبات مسرور جلد 20
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022 ء
عارف تر است ترساں تر۔یعنی ہر کوئی جتنی معرفت رکھتا ہے اتنا ہی وہ ڈرتا ہے۔”آپ برابر دعا اور گریہ وزاری
میں مصروف رہے۔“
(سیرت خاتم النبيين على العالم صفحہ 360-361)
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ”بدر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے جو ظہور میں آیا وہ بھی چشم بصیرت رکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لئے کافی ہے اور اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کا کس قدر خوف تھا۔جنگ بدر کے موقع پر جبکہ دشمن کے مقابلہ میں
آپ اپنے جاں نثار بہادروں کو لے کر پڑے ہوئے تھے۔تائید الہی کے آثار ظاہر تھے۔کفار نے اپنے قدم جمانے
کے لئے پختہ زمین پر ڈیرے لگائے تھے اور مسلمانوں کے لئے ریت کی جگہ چھوڑی تھی لیکن خدا نے بارش بھیج کر
کفار کے خیمہ گاہ میں کیچڑ ہی کیچڑ کر دیا اور مسلمانوں کی جائے قیام مضبوط ہو گئی۔اسی طرح اور بھی تائیدات سماوی
ظاہر ہو رہی تھیں لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ کا خوف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر ایسا غالب تھا کہ سب
وعدوں اور نشانات کے باوجود اس کے غنا کو دیکھ کر گھبراتے تھے اور بے تاب ہو کر اس کے حضور میں دعا فرماتے
تھے کہ مسلمانوں کو فتح دے۔چنانچہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم جنگ بدر میں گول خیمہ میں تھے اور
فرماتے تھے کہ :
اے میرے خدا! میں تجھے تیرے عہد اور وعدے یاد دلاتا ہوں اور ان کے ایفاء کا طالب ہوں۔اے میرے رب ! اگر تُو ہی (مسلمانوں کی تباہی) چاہتا ہے تو آج کے بعد تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ رہے گا۔اس
پر حضرت ابو بکڑ نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ بس کیجئے۔آپ نے تو اپنے رب سے دعا کرنے
میں حد کر دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت زرہ پہنی ہوئی تھی۔آپ خیمہ سے باہر نکل آئے اور فرمایا
کہ ابھی ان لشکروں کو شکست ہو جائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے بلکہ یہ وقت ان کے انجام کا وقت ہے اور
یہ وقت ان لوگوں کے لئے نہایت سخت اور کڑوا ہے۔اللہ اللہ خوف خدا کا ایسا تھا کہ باوجو د وعدوں کے اس کے غناء کا خیال تھا لیکن یقین بھی ایسا تھا کہ جب
حضرت ابو بکر نے عرض کی تو بآواز بلند سنا دیا کہ میں ڈرتا نہیں بلکہ خدا کی طرف سے مجھے علم ہو چکا ہے کہ دشمن
شکست کھا کر ذلیل و خوار ہو گا اور ائمۃ الکفر یہیں مارے جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔“
(سیرة النبی صلی علیم ، انوار العلوم جلد 1 صفحہ 466-467)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” قرآن شریف میں بار بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
کافروں پر فتح پانے کاوعدہ دیا گیا تھا مگر جب بدر کی لڑائی شروع ہوئی جو اسلام کی پہلی لڑائی تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے رونا اور دعا کرنا شروع کیا اور دعا کرتے کرتے یہ الفاظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے:
اللَّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا
یعنی اے میرے خدا! اگر آج تُو نے اس جماعت کو (جو صرف تین سو تیرہ آدمی تھے ) ہلاک کر دیا تو پھر قیامت
تک کوئی تیری بندگی نہیں کرے گا۔ان الفاظ کو جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ

خطبات مسرور جلد 20
38
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
سے سنا تو عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اس قدر بے قرار کیوں ہوتے ہیں ؟ خدا تعالیٰ نے تو آپ کو پختہ وعدہ
دے رکھا ہے کہ میں فتح دوں گا۔آپ نے فرمایا کہ یہ سچ ہے مگر اس کی بے نیازی پر میری نظر ہے یعنی کسی وعدہ کا پورا کرنا
خد اتعالیٰ پر حق واجب نہیں ہے۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 255-256)
جب گھمسان کی جنگ شروع ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سائباں سے نیچے تشریف لائے اور
لوگوں کو قتال پر ابھارا۔لوگ اپنی صفوں میں اللہ کا ذکر کر رہے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بذاتِ خود خوب
قتال کیا اور آپ کے پہلو بہ پہلو حضرت ابو بکر صدیق قتال کرتے رہے۔حضرت ابو بکر کی بے نظیر شجاعت سامنے آئی۔آپ ہر سرکش کافر سے لڑنے کے لیے تیار تھے اگر چہ آپ
کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔اس معرکے میں آپ کے بیٹے عبد الرحمن کفار کی جانب سے لڑنے کے لیے آئے تھے اور عرب
میں سب سے بڑے بہادروں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے اور قریش میں تیر اندازی میں سب سے بڑے ماہر تھے۔جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو اپنے والد حضرت ابو بکر سے عرض کیا: بدر کے دن آپ میرے سامنے واضح
نشان و ہدف پر تھے لیکن میں آپ سے ہٹ گیا اور آپ کو قتل نہ کیا تو حضرت ابو بکڑ نے فرمایا اگر تو میرے نشانے پر
ہو تا تو میں تجھ سے نہ ہلتا۔(سیدنا ابو بکر صدیق، شخصیت اور کارنامے از علی محمد صلابی، صفحہ 108-109 مکتبہ الفرقان پاکستان)
اگر میں تجھے دیکھ لیتا تو :
اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ”حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے میں شریک تھے کہ مختلف امور پر باتیں شروع ہو
گئیں۔حضرت عبد الرحمن جو حضرت ابو بکر رضی اللہ کے بڑے بیٹے تھے اور جو بعد میں مسلمان ہوئے بدریا احد
کی جنگ میں کفار کی طرف سے لڑائی میں شریک ہوئے تھے۔انہوں نے کھانا کھاتے ہوئے باتوں باتوں میں کہا
ابا جان اس جنگ میں جب فلاں جگہ سے آپ گزرے تھے تو اس وقت میں ایک پتھر کے پیچھے چھپا بیٹھا تھا اور میں
اگر چاہتا تو حملہ کر کے آپ کو ہلاک کر سکتا تھا مگر میں نے کہا اپنے باپ کو کیا مارنا ہے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
نے جواب دیا:
66
خدا نے تجھے ایمان نصیب کرنا تھا اس لئے تو بچ گیا ورنہ خدا کی قسم ! اگر میں تجھے دیکھ لیتا تو ضرور مار ڈالتا۔“
( تفسیر کبیر جلد نهم صفحہ 588)
غزوہ بدر کے قیدیوں کے بارہ میں مشورہ:
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا غزوہ بدر کے قیدیوں کے متعلق مشورہ اور اس میں حضرت ابو بکر کی رائے کیا
تھی؟ اور اس کے بعد حضرت ابو بکر کی رائے کے مطابق ہی عمل کیا گیا۔اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب لکھتے ہیں کہ ”مدینہ پہنچ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کے متعلق مشورہ کیا کہ ان کے متعلق کیا
کرنا چاہئے۔عرب میں بالعموم قیدیوں کو قتل کر دینے یا مستقل طور پر غلام بنالینے کا دستور تھا مگر آنحضرت صلی اللہ
وسلم کی طبیعت پر یہ بات سخت ناگوار گزرتی تھی اور پھر ابھی تک اس بارہ میں کوئی الہی احکام بھی نازل نہیں

خطبات مسرور جلد 20
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
ہوئے تھے۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ میری رائے میں تو ان کو فدیہ لے کر چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ آخر یہ لوگ
اپنے ہی بھائی بند ہیں اور کیا تعجب کہ کل کو انہی میں سے فدایانِ اسلام پیدا ہو جائیں۔مگر حضرت عمرؓ نے اس رائے کی
مخالفت کی اور کہا کہ دین کے معاملہ میں رشتہ داری کا کوئی پاس نہیں ہونا چاہئے اور یہ لوگ اپنے افعال سے قتل کے
مستحق ہو چکے ہیں۔پس میری رائے میں ان سب کو قتل کر دینا چاہئے بلکہ حکم دیا جاوے کہ مسلمان خود اپنے ہاتھ سے
اپنے اپنے رشتہ داروں کو قتل کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فطری رحم سے متاثر ہو کر حضرت ابو بکر
کی رائے کو پسند فرمایا اور قتل کے خلاف فیصلہ کیا اور حکم دیا کہ جو مشرکین اپنا فدیہ وغیرہ ادا کر دیں انہیں چھوڑ دیا
جاوے۔چنانچہ بعد میں اسی کے مطابق الہی حکم نازل ہوا۔“
(سیرت خاتم النبيين على علم صفحہ 367-368)
مدینہ میں ایک دفعہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دوسرے صحابہ بیمار ہو گئے۔اس بارے میں
حضرت عائشہ کی ایک روایت ہے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو
حضرت ابو بکر اور حضرت بلال
کو بخار ہو گیا۔کہتی تھیں میں ان دونوں کے پاس گئی اور پوچھا۔ابا! آپ اپنے تئیں کیسا
پاتے ہیں ؟ اور بلال تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو ؟ آپؐ کہتی ہیں کہ جب حضرت ابو بکر کو بخار ہو تا تو یہ شعر پڑھتے
كُلُّ امْرِيَّ مُصَبَّحْ فِي أَهْلِهِ
وَالْمَوْتُ أَدْنَى مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ
ہر شخص جو اپنے گھر والوں میں صبح کو اٹھتا ہے تو اسے سلامتی کی دعائیں دی جاتی ہیں اور حالت یہ ہے کہ
موت اس کی جوتی کے تسمہ سے نزدیک تر ہوتی ہے۔اور حضرت بلال جب ان کا بخار اتر جاتا تو بلند آواز سے رو کر
بعض شعر پڑھتے تھے جس میں مکہ کی ارد گرد کی آبادیوں کا ذکر ہوتا اور اس کو یاد کر رہے ہوتے۔حضرت عائشہ کہتی
ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور سارا احوال آپ سے بیان کیا یعنی حضرت ابو بکڑ نے کیا کہا
اور حضرت بلال کیا کہتے ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! مدینہ بھی ہمیں ایسا ہی پیارا
بنا دے جیسا کہ ہمیں مکہ پیارا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر اور اس کو صحت بخش مقام بنا اور ہمارے لیے اس کے صاع
میں اور مد میں برکت دے۔یہ مد اور صاع وزن کے پیمانے ہیں اور اس کے بخار کو یہاں سے لے جا کر مجحفہ کی طرف
منتقل کر دے۔مُجحفہ مکہ سے مدینہ کی جانب بیاسی میل کے فاصلہ پر ایک جگہ ہے۔(صحیح البخارى كتاب مناقب الأنصار بَاب مَقْدَمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ الْمَدِينَةَ، حديث: 3926)
(شَرْحُ الزَّرْقَانِى جلد 2 صفحه 172 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
غزوہ احد کے بارے میں روایات ہیں کہ یہ غزوہ شوال تین ہجری بمطابق 624ء میں مسلمانوں اور قریش
مکہ کے درمیان ہوا۔تین ہجری کے آخر پر قریش مکہ اور ان کے حلیف قبیلوں پر مشتمل لشکر کے مدینہ پر چڑھائی کی
اطلاع ملی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو جمع کر کے قریش کے حملہ کے بارے میں آگاہ کر کے ان سے
مشورہ مانگا کہ آیا مدینہ میں ہی رہ کر ان کا مقابلہ کیا جائے یا باہر نکلا جائے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 483-484)
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے

خطبات مسرور جلد 20
40
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022 ء
مسلمانوں کو جمع کر کے ان سے قریش کے اس حملہ کے متعلق مشورہ مانگا کہ آیا مدینہ میں ہی ٹھہر جائے یا باہر نکل کر
مقابلہ کیا جاوے۔مشورہ سے قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے حملے اور ان کے خونی ارادوں کا ذکر
فرمایا اور فرمایا کہ آج رات میں نے خواب میں ایک گائے دیکھی ہے اور نیز میں نے دیکھا کہ میری تلوار کا سرٹوٹ
گیا ہے۔اور پھر میں نے دیکھا کہ وہ گائے ذبح کی جارہی ہے اور میں نے دیکھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ایک مضبوط اور
محفوظ زرہ کے اندر ڈالا ہے اور ایک روایت میں یہ بھی مذکور ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک
مینڈھا ہے جس کی پیٹھ پر میں سوار ہوں۔صحابہ نے دریافت کیا یارسول اللہ ! آپ نے اس خواب کی کیا تعبیر فرمائی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔گائے کے ذبح ہونے سے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے صحابہ میں سے بعض کا شہید ہو نامراد ہے اور میری
تلوار کے کنارے کے ٹوٹنے سے میرے عزیزوں میں سے کسی کی شہادت کی طرف اشارہ معلوم ہو تا ہے۔یا شاید
خود مجھے اس مہم میں کوئی تکلیف پہنچے اور زرہ کے اندر ہاتھ ڈالنے سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس حملہ کے مقابلہ کے
لیے ہمارا مدینہ کے اندر ٹھہر نازیادہ مناسب ہے اور مینڈھے پر سوار ہونے والے خواب کی آپ نے یہ تاویل فرمائی
کہ اس سے کفار کے لشکر کا سر دار یعنی علمبر دار مراد ہے جو ان شاء اللہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے مارا جائے گا۔اس کے بعد آپ نے صحابہ سے مشورہ طلب فرمایا کہ موجودہ صورتحال میں کیا کرنا چاہیے ؟ بعض اکابر
صحابہ نے حالات کے اورنچ پہنچ کو سوچ کر اور شاید کسی قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب سے متاثر ہو کر یہ
رائے دی کہ مدینہ میں ہی ٹھہر کر مقابلہ کرنا مناسب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی رائے کو پسند فرمایا
اور کہا کہ بہتر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہم مدینہ کے اندر رہ کر اس کا مقابلہ کریں لیکن اکثر صحابہ نے خصوصاً نوجوانوں
)
نے، جو بدر کی جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے اور اپنی شہادت سے خدمت دین کا موقع حاصل کرنے کے لیے
بے تاب تھے، بڑے اصرار کے ساتھ عرض کیا کہ شہر سے باہر نکل کر کھلے میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ان
لوگوں نے اس قدر اصرار کے ساتھ اپنی رائے پیش کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے جوش کو دیکھ
کر ان کی بات مان لی اور فیصلہ فرمایا کہ ہم کھلے میدان میں نکل کر کفار کا مقابلہ کریں گے اور پھر جمعہ کی نماز کے بعد
آپ نے مسلمانوں میں عام تحریک فرمائی کہ وہ جہاد فی سبیل اللہ کی غرض سے اس غزوہ میں شامل ہو کر ثواب حاصل
کریں۔اس کے بعد آپ اندرونِ خانہ تشریف لے گئے جہاں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کی مدد سے آپ نے عمامہ
باندھا اور لباس پہنا اور پھر ہتھیار لگا کر اللہ کا نام لیتے ہوئے باہر تشریف لے آئے لیکن اتنے عرصہ میں یہ جو نوجوان
تھے ان کو بعض صحابہ کے کہنے پر اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ انہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے کے مقابلہ
میں اپنی رائے پر اصرار نہیں کرنا چاہیے تھا۔جب یہ احساس ان کو ہوا تو اکثر ان میں سے پشیمانی کی طرف مائل تھے۔جب ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہتھیار لگائے اور دوہری زرہ اور خود وغیرہ پہنے ہوئے تشریف
لاتے دیکھا تو ان کی ندامت اور بھی زیادہ ہو گئی اور انہوں نے قریبا یک زبان ہو کر عرض کیا کہ یارسول اللہ ! ہم سے غلطی
ہو گئی کہ ہم نے آپ کی رائے کے مقابلہ میں اپنی رائے پر اصرار کیا۔آپ جس طرح مناسب خیال فرماتے ہیں اسی

خطبات مسرور جلد 20
41
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
طرح کارروائی فرمائیں۔ان شاء اللہ اسی میں برکت ہو گی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔خدا کے نبی کی شان سے یہ بعید ہے کہ وہ ہتھیار لگا کر پھر اسے اتار دے قبل اس کے کہ خدا کوئی فیصلہ کرے۔پس اب اللہ کا نام لے کر چلو اور اگر تم نے صبر سے کام لیا تو یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہارے ساتھ ہو گی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين تصفحہ 484 تا 486)
کون ہے جو اس کا حق ادا کرے؟
غزوہ احد میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار ہاتھ میں لے کر فرمایا کہ کون ہے جو اس کا حق ادا
کرے ؟ اس موقع پر جن اصحاب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ تلوار ان کو عنایت کی جائے ان میں حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل تھے۔(شرح زرقاني على المواهب اللدنيه جلد 2 صفحه 404 غزوة احد دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کا ذکر یوں فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار ہاتھ میں لے کر فرمایا کون ہے جو اسے لے کر اس کا حق ادا کرے۔بہت سے صحابہ نے
اس فخر کی خواہش میں اپنے ہاتھ پھیلائے۔جن میں حضرت عمرؓ اور زبیر بلکہ روایات کی رو سے حضرت ابو بکر
و حضرت علی بھی شامل تھے۔مگر آپ نے اپنا ہاتھ روکے رکھا اور یہی فرماتے گئے۔کوئی ہے جو اس کا حق ادا کرے؟
آخر ابو دجانہ انصاری نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور عرض کیا۔یارسول اللہ ! مجھے عنایت فرمائیے۔آپ نے یہ تلوار
انہیں دے دی۔“
(سیرت خاتم النبيين صفحه 489)
غزوہ احد میں جب کفار نے پلٹ کر حملہ کیا اور مسلمانوں کو ہزیمت اٹھانی پڑی تو اس وقت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق بھی یہ خبر مشہور ہوئی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔ابن اسحاق کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی شہادت کے اعلان اور کچھ لوگوں کے منتشر ہو جانے کے بعد سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت کعب
بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نگاہ پڑی۔ان کا بیان ہے کہ میں نے خود کے درمیان میں سے آپ کی چمکتی ہوئی آنکھیں
دیکھ کر بلند آواز سے پکارا اے مسلمانو ! خوش ہو جاؤ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہیں۔یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔جب مسلمانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم ان کے ہمراہ گھائی کی طرف روانہ ہوئے۔آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر، حضرت علیؓ،
حضرت طلحہ بن عبید اللہ ، حضرت زبیر بن عوام اور حضرت حارث بن صیمری و غیر ہ صحابہ کرام تھے۔(ماخوذ از تاریخ الطبری لابی جعفر محمد بن جریر طبری غزوه احد جلد 3 صفحه 70 دار الفكر بيروت 2002ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے صحابہ کی ایک جماعت سے موت پر بیعت لی جب
بظاہر مسلمانوں کی پسپائی ہوئی تھی تو وہ ثابت قدم رہے اور اپنی جان پر کھیل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا
دفاع کرنے لگے یہاں تک کہ ان میں سے کچھ شہید ہو گئے۔ان بیعت کرنے والے خوش نصیبوں میں
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عمرؓ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت سعد، حضرت سہل بن حنیف
اور حضرت ابو دجانہ شامل تھے۔(الاصابه جزء 3 صفحه 431 دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)

خطبات مسرور جلد 20
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
غزوۂ احد کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مزید لکھا ہے کہ ”جو صحابہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع تھے انہوں نے جو جان شاریاں دکھائیں تاریخ ان کی نظیر لانے سے عاجز
ہے۔یہ لوگ پروانوں کی طرح آپ کے ارد گرد گھومتے تھے اور آپ کی خاطر اپنی جان پر کھیل رہے تھے۔جو وار بھی
پڑتا تھا صحابہ اپنے اوپر لیتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بچاتے تھے اور ساتھ ہی دشمن پر بھی وار کرتے
جاتے تھے۔حضرت علی اور زبیر نے بے تحاشا دشمن پر حملے کئے اور ان کی صفوں کو دھکیل دھکیل دیا۔ابو طلحہ
انصاری نے تیر چلاتے چلاتے تین کمانیں توڑیں اور دشمن کے تیروں کے مقابل پر سینہ سپر ہو کر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بدن کو اپنی ڈھال سے چھپایا۔سعد بن وقاص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود تیر پکڑاتے جاتے تھے
اور سعدیہ تیر دشمن پر بے تحاشا چلاتے جاتے تھے۔ایک دفعہ آپ نے سعد سے فرمایا۔تم پر میرے ماں باپ قربان
ہوں۔برابر تیر چلاتے جاؤ۔سعد اپنی آخری عمر تک آپ کے ان الفاظ کو نہایت فخر کے ساتھ بیان کیا کرتے تھے۔ابو دجانہ نے بڑی دیر تک آپ کے جسم کو اپنے جسم سے چھپائے رکھا اور جو تیر یا پتھر آتا تھا اسے اپنے جسم پر لیتے
تھے حتی کہ ان کا بدن تیروں سے چھلنی ہو گیا مگر انہوں نے اف تک نہیں کی تا ایسا نہ ہو کہ ان کے بدن میں حرکت
پیدا ہونے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا کوئی حصہ ننگا ہو جاوے اور آپ کو کوئی تیر آلگے۔طلحہ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بچانے کے لئے کئی وار اپنے بدن پر لئے اور اسی کوشش میں ان کا ہاتھ شل ہو کر ہمیشہ
کے لئے بیکار ہو گیا مگر یہ چند گنتی کے جاں نثار اس سیلاب عظیم کے سامنے کب تک ٹھہر سکتے تھے جو ہر لحظہ مہیب
موجوں کی طرح چاروں طرف سے بڑھتا چلا آتا تھا۔دشمن کے ہر حملہ کی ہر لہر مسلمانوں کو کہیں کا کہیں بہا کر لے
جاتی تھی مگر جب ذرا زور تھمتا تھا مسلمان بیچارے لڑتے بھڑتے پھر اپنے محبوب آقا کے گرد جمع ہو جاتے تھے۔بعض
اوقات تو ایسا خطرناک حملہ ہو تا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عملاً اکیلے رہ جاتے تھے۔چنانچہ ایک وقت ایسا آیا
کہ آپ کے ارد گرد صرف بارہ آدمی رہ گئے اور ایک وقت ایسا تھا کہ آپ کے ساتھ صرف دو آدمی ہی رہ گئے۔ان
جان شاروں میں حضرت ابو بکر، علی، طلحہ، زبیر ، سعد بن وقاص، ابو دجانہ انصاری، سعد بن معاذ اور طلحہ انصاری کے
نام خاص طور پر مذکور ہوئے ہیں۔“
(سیرت خاتم النبيين صفحه 495-496)
غزوۂ احد کے دوران جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تو اس وقت کا جو نقشہ
حضرت ابو بکڑ نے کھینچا ہے اس کے متعلق حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابو بکر جب یوم احد کا تذکرہ کرتے تو
فرماتے وہ دن سارے کا سارا طلحہ کا تھا۔پھر اس کی تفصیل بتاتے کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جو احد کے دن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس لوٹے تھے تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ آپ کی حفاظت کرتے ہوئے لڑ رہا ہے۔راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا وہ آپ کو بچارہا
تھا۔حضرت ابو بکر کہتے ہیں کہ میں نے کہا کاش ! طلحہ ہو۔مجھے سے جو موقع رہ گیا سورہ گیا اور میں نے دل میں کہا کہ
میری قوم میں سے کوئی شخص ہو تو یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے۔حضرت ابو بکڑ نے اس وقت یہ سوچا۔کہتے ہیں اور
میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ایک شخص تھا جس کو میں نہیں پہچان سکا حالانکہ میں اس شخص

خطبات مسرور جلد 20
43
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب تھا اور وہ اتنا تیز چل رہا تھا کہ میں اتنا تیز نہ چل سکتا تھا تو دیکھا
کہ وہ شخص ابو عبیدہ بن جراح تھے۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا۔آپ کا رباعی دانت یعنی
سامنے والے دو دانتوں اور نوکیلے دانت کے درمیان والا دانت ٹوٹ چکا تھا اور چہرہ زخمی تھا۔آپ کے رخسار مبارک
میں خود کی کڑیاں دھنس چکی تھیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دونوں اپنے ساتھی کی مدد کرو۔اس
سے آپ کی مراد طلحہ تھی اور ان کا خون بہت بہ رہا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بجائے یہ کہ مجھے دیکھو فرمایا
کہ طلحہ کو جاکے دیکھو۔ہم نے ان کو رہنے دیا اور میں آگے بڑھا تا خود کی کڑیوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
چہرہ مبارک سے نکال سکوں۔اس پر حضرت ابو عبیدہ نے کہا کہ میں آپ کو اپنے حق کی قسم دیتا ہوں کہ آپ اسے
میرے لیے چھوڑ دیں۔پس میں نے ان کو چھوڑ دیا اور ابو عبیدہ نے ناپسند کیا کہ ان کڑیوں کو ہاتھ سے کھینچ کر نکالیں
اور اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچے تو انہوں نے ان کڑیوں کو اپنے منہ سے نکالنے کی کوشش کی
اور ایک کڑی کو نکالا تو کڑی کے ساتھ ان کا اپنا سامنے کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔پھر دوسری کڑی نکالنے کے لیے میں
آگے بڑھا کہ میں بھی ایسا ہی کروں جیسا انہوں نے کیا ہے۔حضرت ابو بکر" کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں بھی اسی
طرح دوسری کڑی نکالنے کی کوشش کرتاہوں تو حضرت ابو عبیدہ نے پھر کہا کہ میں آپ کو اپنے حق کی قسم دیتا ہوں
کہ آپ اسے میرے لیے چھوڑ دیں۔انہوں نے حضرت ابو بکر کو کہا تو پھر حضرت ابو بکر پیچھے ہٹ گئے تو انہوں نے
پھر ویسا ہی کیا جیسا پہلے کیا تھا تو ابو عبیدہ کا سامنے کا دوسر ادانت بھی کڑی کے ساتھ ٹوٹ گیا۔پس ابو عبیدہ سامنے کے
ٹوٹے ہوئے دانتوں والے لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔پھر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاج
معالجہ سے فارغ ہو کر طلحہ کے پاس آئے۔وہ ایک گڑھے میں تھے تو دیکھا کہ ان کے جسم پر نیزے تلوار اور تیروں
کے کم و بیش ستر زخم تھے اور ان کی انگلی بھی کٹی ہوئی تھی تو ہم نے ان کی مرہم پٹی کی۔(سبل الهدى جلد 4 صفحه 1999-200 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
(لغات الحدیث زیر لفظ رباعی نعمانی کتب خانہ لاہور 2005ء)
حضرت ابو عبیدہ کے علاوہ حضرت عقبہ بن وہب اور حضرت ابو بکر کے بارے میں بھی روایت میں ملتا
ہے کہ انہوں نے یہ کڑیاں نکالیں۔(شرح زرقانی جلد 2صفحه 425 غزوه احد دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
لیکن بہر حال پہلی روایت زیادہ بہتر ہے۔غزوہ احد کے دن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ پہاڑ پر چڑھ گئے تو کفار بھی آپ کے
پیچھے آئے۔چنانچہ صحیح بخاری میں روایت ہے کہ ابوسفیان نے تین بار پکار کر کہا: کیا ان لوگوں میں محمد ہے (صلی اللہ
علیہ وسلم) ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اسے جواب دینے سے روک دیا۔پھر اس نے تین بار پکار کر پوچھا: کیا
لوگوں میں ابو قحافہ کا بیٹا ہے یعنی ابو بکر ؟ پھر تین بار پوچھا: کیا ان لوگوں میں ابن خطاب یعنی عمر ہے ؟ پھر وہ اپنے
ساتھیوں کی طرف لوٹ گیا اور کہنے لگا یہ جو تھے وہ تو مارے گئے۔یہ سن کر حضرت عمرؓ اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھ

خطبات مسرور جلد 20
44
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
سکے اور بولے اے اللہ کے دشمن ! بخدا تم نے جھوٹ کہا ہے۔جن کا تم نے نام لیا ہے وہ سب زندہ ہیں۔جو بات
ناگوار ہے اس میں سے ابھی تیرے لیے بہت کچھ باقی ہے۔(صحيح بخارى كِتَاب الْجِهَادِ وَالسّيرِ بَاب مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّنازُعِ وَالاخْتِلافِ فِي الحَرْبِ، وَعُقُوبَةٍ مَنْ عَصَى
إِمَامَهُ حديث نمبر (3039)
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زخمی ہو کر بے ہوش ہونے اور
اس کے بعد کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ” تھوڑی دیر بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آگیا
اور صحابہ نے چاروں طرف میدان میں آدمی دوڑا دیئے کہ مسلمان پھر اکٹھے ہو جائیں۔بھاگا ہو الشکر پھر جمع ہونا
شروع ہوا اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں لے کر پہاڑ کے دامن میں چلے گئے۔جب دامن کوہ میں بچا کھچا لشکر
کھڑا تھا تو ابوسفیان نے بڑے زور سے آواز دی اور کہا ہم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو مار دیا۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ابوسفیان کی بات کا جواب نہ دیا تا ایسا نہ ہو دشمن حقیقت حال سے واقف ہو کر حملہ کر دے اور زخمی
مسلمان پھر دوبارہ دشمن کے حملہ کا شکار ہو جائیں۔جب اسلامی لشکر سے اِس بات کا کوئی جواب نہ ملا تو ابو سفیان کو
یقین ہو گیا کہ اس کا خیال درست ہے اور اس نے بڑے زور سے آواز دے کر کہا ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر ھو بھی حکم فرمایا کہ کوئی جواب نہ دیں۔پھر ابوسفیان نے آواز دی ہم نے عمر کو بھی مار
دیا۔تب عمر جو بہت جو شیلے آدمی تھے انہوں نے اس کے جواب میں یہ کہنا چاہا کہ ہم لوگ خدا کے فضل سے زندہ ہیں
اور تمہارے مقابلہ کے لئے تیار ہیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ مسلمانوں کو تکلیف میں مت ڈالو
اور خاموش رہو۔اب کفار کو یقین ہو گیا کہ اسلام کے بانی کو بھی اور ان کے دائیں بائیں بازو کو بھی ہم نے مار دیا ہے۔اس پر ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں نے خوشی سے نعرہ لگایا اُعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبَل۔ہمارے معزز بت ہبل کی شان بلند ہو کہ اس نے آج اسلام کا خاتمہ کر دیا ہے۔“ حضرت مصلح موعودؓ
فرماتے ہیں کہ ”وہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو اپنی موت کے اعلان پر ، ابو بکر کی موت کے اعلان پر اور عمر کی
موت کے اعلان پر خاموشی کی نصیحت فرمارہے تھے تا ایسا نہ ہو کہ زخمی مسلمانوں پر پھر کفار کا لشکر لوٹ کر حملہ کر
دے اور مٹھی بھر مسلمان اس کے ہاتھوں شہید ہو جائیں اب جبکہ خدائے واحد کی عزت کا سوال پیدا ہوا اور شرک کا
نعرہ میدان میں مارا گیا تو آپ کی روح بے تاب ہو گئی اور آپ نے نہایت جوش سے صحابہ کی طرف دیکھ کر فرمایا تم
لوگ جواب کیوں نہیں دیتے ؟ صحابہ نے کہا یار سول اللہ ! ہم کیا کہیں ؟ فرمایا کہو اللهُ أَعْلَى وَأَجَلَّ اللَّهُ أَعْلَى
وَاجَلٌ۔تم جھوٹ بولتے ہو کہ ہبل کی شان بلند ہوئی“ یہ جھوٹ ہے تمہارا۔اللہ وحدہ لاشریک ہی معزز ہے اور اس
کی شان بالا ہے اور اس طرح آپ نے اپنے زندہ ہونے کی خبر دشمنوں تک پہنچادی۔اس دلیرانہ اور بہادرانہ جواب کا
اثر کفار کے لشکر پر اتنا گہرا پڑا کہ باوجود اس کے کہ ان کی امیدیں اس جواب سے خاک میں مل گئیں اور باوجو د اس
کے کہ ان کے سامنے مٹھی بھر زخمی مسلمان کھڑے ہوئے تھے جن پر حملہ کر کے ان کو مار دینا مادی قوانین کے لحاظ
سے بالکل ممکن تھا وہ دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکے اور جس قدر فتح ان کو نصیب ہوئی تھی اسی کی خوشیاں

خطبات مسرور جلد 20
مناتے ہوئے مکہ کو واپس چلے گئے۔“
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جنوری 2022ء
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوارالعلوم جلد 20 صفحہ 52 تا253)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آیت:
الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرُ
عظیم۔(آل عمران: 173) صحابہ سے متعلق ہے۔کہتی ہیں کہ یہ صحابہ سے متعلق ہے یعنی جن لوگوں نے اللہ اور
اس کے رسول کی بات مانی بعد اس کے کہ ان کو زخم پہنچے ان میں جنہوں نے نیک کام کیے اور تقوی اختیار کیا ان کے
لیے بہت بڑا اجر ہو گا۔حضرت عائشہ نے عروہ سے کہا اے میرے بھانجے ! تیرے آباء زبیر اور حضرت ابو بکر بھی
انہی لوگوں میں سے تھے کہ جب جنگ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور مشرکین پلٹ گئے تو
آپ کو اندیشہ ہوا کہیں وہ پھر نہ لوٹ آئیں۔آپ نے فرمایا ان کا تعاقب کون کرے گا؟ تو ان میں سے ستر آدمیوں
نے اپنے آپ کو پیش کیا۔عروہ کہتے تھے ان میں حضرت ابو بکر اور حضرت زبیر بھی تھے۔(صحیح بخاری کتاب المغازى باب الذين استجابوا لله والرسول۔۔۔حديث 4077)
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں یہ ایک عجیب بات ہے کہ باوجود اس کے
کہ قریش کو اس موقع پر مسلمانوں کے خلاف غلبہ حاصل ہو ا تھا اور ظاہری اسباب کے لحاظ سے وہ اگر چاہتے تو اپنی
اس فتح سے فائدہ اٹھا سکتے تھے اور مدینہ پر حملہ آور ہونے کا راستہ تو بہر حال ان کے لیے کھلا تھا مگر خدائی تصرف کچھ
ایسا ہوا کہ قریش کے دل باوجود اس فتح کے اندر ہی اندر مرعوب تھے اور انہوں نے اسی غلبہ کو غنیمت جانتے ہوئے
جو احد کے میدان میں ان کو حاصل ہوا تھا مکہ کو جلدی جلدی لوٹ جانا ہی مناسب سمجھا مگر بایں ہمہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے مزید احتیاط کے خیال سے فورا ستر صحابہ کی ایک جماعت جس میں حضرت ابو بکر اور حضرت زبیر
بھی شامل تھے تیار کر کے لشکر قریش کے پیچھے روانہ کر دی۔یہ بخاری کی روایت ہے۔عام مورخین یوں بیان کرتے
ہیں کہ آپ نے حضرت علی یا بعض روایات کے مطابق سعد بن وقاص کو ان کے پیچھے بھجوایا اور ان سے فرمایا کہ ان
کا پتہ لاؤ کہ لشکر قریش مدینہ پر حملہ کرنے کی نیت تو نہیں رکھتا؟ آپ نے ان سے فرمایا کہ اگر قریش اونٹوں پر سوار
ہوں اور گھوڑوں کو خالی چلا رہے ہوں تو سمجھنا کہ وہ مکہ کی طرف واپس جا رہے ہیں۔مدینہ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ
نہیں رکھتے اور اگر وہ گھوڑوں پر سوار ہوں تو سمجھنا کہ ان کی نیت بخیر نہیں اور آپ نے ان کو تاکید فرمائی کہ اگر
قریش کا لشکر مدینہ کا رخ کرے تو فوراً آپ کو اطلاع دی جاوے اور آپ نے بڑے جوش کی حالت میں فرمایا کہ اگر
قریش نے اس وقت مدینہ پر حملہ کیا تو خدا کی قسم ! ہم ان کا مقابلہ کر کے انہیں اس حملہ کا مزا چکھادیں گے۔بہر حال
یہ جو وفد گیا تھا جلد ہی یہ خبر لے کر واپس آگیا کہ قریش کا لشکر مکہ کی طرف جارہا ہے۔یہ ذکر ا بھی ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی چلے گا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين على اليوم صفحہ 499-500)
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 فروری 2022ء جلد 29 شماره 12 صفحہ 05 تا 10)

آج 10 میں سے 10 باقی