حضرت ابوبکر صدیقؓ
خطبات مسرور جلد 20
5
60
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرموده 04 فروری 2022ء بمطابق 04, تبلیغ 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ملفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج کل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ہو رہا ہے اور بعض غزوات کا بھی ذکر ہوا تھا۔غزوہ بنو قریظہ ایک غزوہ تھا۔واقدی نے غزوہ بنو قریظہ میں شامل افراد کے نام درج کیے ہیں جس کے مطابق قبیلہ
بنو تیم میں سے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ بھی غزوہ بنو قریظہ میں شامل ہوئے تھے۔(کتاب المغازى للواقدى جلد دوم صفحه 4 غزوة بني قريظة، دار الكتب العلمية بيروت 2013ء)
عبد الرحمن بن غنم روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوئے
تو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے آپ کی خدمت میں عرض کیا یارسول اللہ لوگ اگر آپ کو دنیاوی زینت والے
لباس میں دیکھیں گے تو ان میں اسلام قبول کرنے کی خواہش زیادہ ہو گی۔پس آپ وہ حلہ زیب تن فرمائیں جو
حضرت سعد بن عبادہ نے آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنیں تا کہ مشرکین آپ
پر خوبصورت لباس دیکھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایسا کروں گا۔حضرت ابو بکر کی مثال:
اللہ کی قسم ! اگر تم دونوں میرے لیے کسی ایک امر پر متفق ہو جاؤ تو میں تمہارے مشورے کے خلاف
نہیں کرتا اور میرے رب نے میرے لیے تمہاری مثال ایسی ہی بیان کی ہے جیسا کہ اس نے ملائک میں سے
جبرائیل اور میکائیل کی مثال بیان کی ہے۔جہاں تک ابنِ خطاب ہیں تو ان کی مثال فرشتوں میں سے جبرائیل کی سی
ہے۔اللہ نے ہر امت کو جبرائیل کے ذریعہ ہی ہلاک کیا ہے اور ان کی مثال انبیاء میں سے حضرت نوح کی سی ہے
جب انہوں نے کہا ربِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: 27) اے میرے رب ! کافروں میں سے کسی کو
زمین پر بستا ہوا نہ رہنے دے۔اور ابنِ ابی قحافہ کی مثال فرشتوں میں میکائیل کی مانند ہے یعنی حضرت ابو بکر
کی مثال۔جب وہ مغفرت طلب کرتا ہے تو ان لوگوں کے لیے جو زمین میں ہیں اور انبیاء میں اس کی مثال حضرت ابراہیم کی
مانند ہے جب انہوں نے کہا فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنَى وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِیم (ابراهیم: 37) پس جس نے
میری پیروی کی تو وہ یقیناً مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو یقینا تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا
ہے۔آپ نے فرمایا اگر تم دونوں میرے لیے کسی ایک امر پر متفق ہو جاؤ تو میں مشورہ میں تم دونوں کے خلاف
نہیں کروں گا۔لیکن تم دونوں کی حالت مشورے میں کئی طرح کی ہے جیسے جبرائیل اور میکائیل اور نوح اور
خطبات مسرور جلد 20
61
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
ابراہیم علیہ السلام کی مثال ہے۔(کنزالعمال جلد 7 صفحه 10 كتاب الفضائل فضائل الصحابه روایت نمبر 36132 دارالكتب العلمية 2004ء)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بنو قریظہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا تو اس حوالے سے ایک روایت میں مذکور
ہے۔عائشہ بنت سعد نے اپنے والد سے بیان کیا۔وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے
فرمایا۔اے سعد ! آگے بڑھو اور ان لوگوں پر تیر چلاؤ۔میں اس حد تک آگے بڑھا کہ میرا تیر اُن تک پہنچ جائے اور
میرے پاس پچاس سے زائد تیر تھے جو ہم نے چند لمحوں میں چلائے گویا ہمارے تیر ٹڈی دل کی طرح تھے۔پس وہ
لوگ اندر گھس گئے اور ان میں سے کوئی بھی جھانک کر باہر نہ دیکھ رہا تھا۔ہم اپنے تیروں کے متعلق ڈرنے لگے کہ
کہیں وہ سارے ہی ختم نہ ہو جائیں۔پس ہم ان میں سے بعض تیر چلاتے اور بعض کو اپنے پاس محفوظ رکھتے۔حضرت کعب بن عمرو مَازِنِی بھی تیر چلانے والوں میں سے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس روز
جتنے تیر میرے ترکش میں تھے وہ سارے چلائے یہاں تک کہ جب رات
کا کچھ حصہ گزر گیا تو ہم نے ان لوگوں پر
تیر چلانا بند کر دیے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم تیر اندازی کر چکے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے پر سوار
تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلح تھے اور گھڑ سوار آپ کے ارد گرد تھے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں
ارشاد فرمایا تو ہم اپنے اپنے ٹھکانوں کی طرف لوٹ آئے اور ہم نے رات گزاری۔اور ہمارا کھانا وہ کھجوریں تھیں جو
حضرت سعد بن عبادہ نے بھیجی تھیں اور وہ کھجوریں کافی زیادہ تھیں۔ہم نے رات ان کھجوروں میں سے کھاتے
ہوئے گزاری۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو دیکھا گیا کہ وہ بھی کھجوریں کھارہے
تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ کھجور کیا ہی عمدہ کھانا ہے۔(كتاب المغازي للواقدى جلد دوم صفحه 6 ، غزوة بني قريظة، دار الكتب العلمية بيروت 2013ء)
حضرت سعد کا فیصلہ اور آنحضرت مصلی الم کی خوشنودی:
حضرت سعد بن معاذ نے جب بنو قریظہ کے متعلق فیصلہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی
تعریف کی اور فرمایا کہ تم نے اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔اس پر حضرت سعد نے دعا کی کہ اے اللہ ! اگر
تو نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قریش کے ساتھ کوئی اور جنگ مقدر کر رکھی ہے تو مجھے اس کے لیے زندہ رکھ
اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش کے درمیان جنگ کا خاتمہ کر دیا ہے تو مجھے وفات دے دے۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ ان کا زخم کھل گیا حالانکہ آپ تندرست ہو چکے تھے اور اس زخم کا معمولی
نشان باقی رہ گیا تھا اور وہ اپنے خیمے میں واپس آگئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے لگوایا تھا۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ان کے پاس
تشریف لائے اور حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اس کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے
کہ میں حضرت عمرؓ کے رونے کی آواز کو حضرت ابو بکر کے رونے کی آواز سے الگ پہچان رہی تھی جبکہ میں اپنے
حجرے میں تھی۔یعنی اس وقت جب حضرت سعد کی نزع کی کیفیت طاری ہوئی، تو یہ دونوں رورہے تھے۔میں ا۔ں اپنے
حجرے میں تھی اور وہ ایسے ہی تھے جیسے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے رُحَمَاء بَيْنَهُمْ (الفتح: 30) یعنی آپس میں ایک
خطبات مسرور جلد 20
62
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022ء
دوسرے سے بے حد محبت کرنے والے ہیں۔(ماخوذ از مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 256 تا 259 مسند عائشه روایت -25610 عالم الكتب 1998ء)
صلح حدیبیہ اور حضرت ابو بکر :
صلح حدیبیہ کے حوالے سے لکھا ہے جیسا کہ گذشتہ خطبات میں ذکر ہو چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ایک خواب دیکھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔اس خواب
کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چودہ سو صحابہ کی جمعیت کے ساتھ ذوالقعدہ چھ ہجری کے شروع میں پیر کے دن
بوقت صبح مدینہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين صفحه 749-750)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ کفارِ مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں داخل
ہونے سے روکنے کی تیاری کر لی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مشورہ طلب کیا۔حضرت ابو بکر نے
مشورہ دیتے ہوئے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم تو محض عمرے کے لیے آئے ہیں ہم کسی سے لڑنے نہیں آئے۔میری رائے یہ ہے کہ ہم اپنی منزل کی طرف جائیں۔اگر کوئی ہمیں بیت اللہ سے روکنے کی کوشش کرے گا تو ہم اس
سے لڑائی کریں گے۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 37 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
صلح حدیبیہ کے موقع پر جب قریش کی طرف سے باہم گفت و شنید کے لیے وفود کا سلسلہ شروع ہوا تو
عُروہ آپ کے پاس آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کرنے لگے۔عروہ نے کہا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )!
بتاؤ تو سہی اگر تم نے اپنی قوم کو بالکل نابود کر دیا تو کیا تم نے عربوں میں سے کسی عرب کی نسبت پنا ہے جس نے تم
سے پہلے اپنے ہی لوگوں کو تباہ کر دیا ہو ؟ اور اگر دوسری بات ہو یعنی قریش غالب ہوئے تو اللہ کی قسم ! میں تمہارے
ساتھیوں کے چہروں کو دیکھ رہا ہوں جو ادھر اُدھر سے اکٹھے ہو گئے ہیں وہ بھاگ جائیں گے اور تمہیں چھوڑ دیں گے۔یہ سن کر حضرت ابو بکڑ نے عُروہ بن مسعود سے نہایت سخت الفاظ میں کہا کہ جاؤ جاؤ جا کر اپنے بت لات کو چومتے
پھر ویعنی اس کی پوجا کرو۔اس پر عروہ نے پوچھا یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا ابو بکر۔عروہ نے کہا دیکھو اس ذات کی
قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر تمہارا مجھ پر ایک احسان نہ ہو تا جس کا میں نے ابھی تک تمہیں بدلہ
نہیں دیا تو میں اس کا تمہیں جواب دیتا۔حضرت ابو بکر کا احسان یہ تھا کہ ایک معاملے میں عروہ پر دیت جب
واجب ہوئی تو حضرت ابو بکڑ نے دس گا بھن اونٹنیوں کے ساتھ اس کی مدد کی تھی۔بہر حال عُروہ نے یہ کہا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں شروع کر دیں۔حضرت عمر ضمعصومانہ رد عمل:
صلح حدیبیہ کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قریش کا معاہدہ ہو رہا تھا۔حضرت عمر بن
خطاب کہتے تھے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا کیا آپ بیچ بیچ اللہ کے نبی نہیں ہیں ؟ آپ
نے فرمایا کیوں نہیں۔میں نے کہا کیا ہم حق پر نہیں ہیں اور ہمارا دشمن باطل پر ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کیوں نہیں۔میں نے عرض کیا تو پھر ہم اپنے دین سے متعلق ذلت آمیز شر طیں کیوں مانیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا میں اللہ کا رسول ہوں اور میں اس کی نافرمانی نہیں کروں گا۔وہ میری مدد کرے گا۔یعنی اگر میں شرطیں
خطبات مسرور جلد 20
63
63
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
مان رہا ہوں تو یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں ہے۔فرمایا کہ وہ میری مدد کرے گا۔میں نے کہا یعنی حضرت عمرؓ
نے کہا۔کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے نہیں کہتے تھے کہ ہم عنقریب بیت اللہ میں پہنچیں گے اور اس کا طواف
کریں گے ؟ آپ نے فرمایا: بے شک میں نے کہا تھا اور کیا میں نے تمہیں یہ بتایا تھا کہ ہم بیت اللہ اسی سال پہنچیں
گے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا۔میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ ہم اسی سال بیت اللہ پہنچیں گے۔حضرت عمرؓ کہتے تھے۔میں نے کہا نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر بیت اللہ ضرور پہنچو گے اور اس کا
طواف بھی کرو گے۔حضرت عمر کہتے تھے یہ سن کر میں ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور میں نے کہا۔ابو بکر !
کیا حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نبی نہیں ہیں ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔میں نے کہا کیا ہم حق پر
نہیں ہیں اور ہمارا دشمن باطل پر ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔میں نے کہا ہم اپنے دین سے متعلق ذلت آمیز شرط
کیوں قبول کریں ؟ اس وقت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اے مردِ خدا ! بے شک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ کے رسول ہیں اور رسول اپنے رب کی نافرمانی نہیں کیا کرتا اور اللہ ضرور ان کی مدد کرے گا۔حضرت ابو بکر نے
تقریب وہی الفاظ دہرائے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے تھے۔پھر حضرت ابو بکر نے حضرت عمر کو فرمایا
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طے فرمودہ معاہدے کو مضبوطی سے تھامے رہو۔اللہ کی قسم ! آپ یقینا حق پر ہیں۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں نے کہا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے نہیں کہتے تھے کہ ہم ضرور بیت اللہ میں پہنچیں
گے اور اس کا طواف کریں گے۔ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا بیشک۔کیا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی بتایا تھا کہ
تم اسی سال وہاں پہنچو گے ؟ حضرت عمر" کہتے ہیں اس پر میں نے کہا نہیں۔تو اس پر حضرت ابو بکر نے کہا پھر تم ضرور
وہاں پہنچو گے اور اس کا طواف ضرور کرو گے۔زہری نے کہا کہ حضرت عمر کہتے تھے کہ میں نے اس غلطی کی وجہ
سے بطور کفارہ کئی نیک عمل کئے۔(ماخوذ از صحیح بخاری کتاب الشروط بابُ الشَّرُوطِ فِي الْجِهَادِ وَالمُصَالحَةِ مَعَ أَهْلِ الحَرْبِ وَكِتَابَةِ الشُّرُوطِ
حدیث نمبر 1 273-2732) (ماخوذ از عمدة القاری جلد 14 صفحه 16 دار احياء التراث العربي بيروت)
یہ بخاری میں سے لیا گیا ہے۔اس صلح حدیبیہ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب نے لکھا ہے کہ عروہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ کے ساتھ گفتگو شروع کی۔آپ نے اس کے سامنے اپنی وہی تقریر دوہرائی جو اس سے قبل آپ بدیل بن ورقا کے سامنے فرما چکے تھے۔عُروہ
اصولاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے کے ساتھ متفق تھا مگر قریش کی سفارت کا حق ادا کرنے اور ان کے حق
میں زیادہ سے زیادہ شرائط محفوظ کرانے کی غرض سے کہنے لگا۔اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر آپ نے اس جنگ
میں اپنی قوم کو ملیا میٹ کر دیا تو کیا آپ نے عربوں میں کسی ایسے آدمی کا نام سنا ہے جس نے آپ سے پہلے ایسا ظلم
ڈھایا ہو لیکن اگر بات دگرگوں ہوئی یعنی قریش کو غلبہ ہو گیا تو خدا کی قسم امجھے آپ کے ارد گرد ایسے منہ نظر آرہے
ہیں کہ انہیں بھاگتے ہوئے دیر نہیں لگے گی اور یہ سب لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔حضرت ابو بکر جو اس وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی بیٹھے تھے عروہ کے یہ الفاظ سن کر غصہ سے بھر گئے اور فرمانے لگے جاؤ جاؤ
اور لات کو ، یعنی اُن کا بت جولات ہے ، اس کو چومتے پھرو۔کیا ہم خدا کے رسول کو چھوڑ جائیں گے ؟لات بت جو تھا وہ
قبیلہ بنو ثقیف کا ایک مشہور بت تھا۔حضرت ابو بکر کا مطلب یہ تھا کہ تم لوگ بت پرست ہو اور ہم لوگ خدا پرست
خطبات مسرور جلد 20
64
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
ہیں تو کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ تم تو بتوں کی خاطر صبر و ثبات دکھاؤ اور ہم خدا پر ایمان لاتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ
یہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ جائیں۔عروہ نے طیش میں آکر پوچھا یہ کون شخص ہے جو اس طرح میری بات کا تا ہے ؟
لوگوں نے کہا یہ ابو بکر ہیں۔ابو بکر کا نام سن کر عروہ کی آنکھیں شرم سے نیچی ہو گئیں۔کہنے لگا اے ابو بکر! اگر
میرے سر پر تمہارا ایک بھاری احسان نہ ہوتا۔یہاں بھی یہی ذکر کیا ہے کہ حضرت ابو بکر نے ایک دفعہ اس کا
قرض ادا کر کے اس کی جان چھڑائی تھی۔تو خدا کی قسم میں تمہیں اس وقت بتاتا کہ ایسی بات کا جو تم نے کہی ہے
کس طرح جواب دیتے ہیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبيين مصفحہ 757-756)
بخاری کے ایک حوالے میں درج ہے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
قریش کا معاہدہ ہو رہا تھا اور شرائط طے پاچکی تھیں۔اس وقت حضرت ابو جندل جو کہ سہیل بن عمرو کے بیٹے تھے اپنی
زنجیروں میں لڑکھڑاتے ہوئے آئے۔سہیل بن عمرو نے جو مکہ کی طرف سے بطور سفیر آئے تھے اس نے ان کو
واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قریش کو واپس کر دیا۔(ماخوذ از صحیح بخاری کتاب الشروط بابُ الشُّرُوطِ فِي الْجِهَادِ وَالمُصَالَحَةِ حديث نمبر 1 273-2732)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کی کچھ تفصیل بیان کی ہے اور اس میں اس واقعہ کا بھی ذکر ہے جو
حضرت عمرؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بحث کرتے ہوئے کیا تھا کہ اگر آپ اللہ تعالیٰ کے سچے نبی ہیں تو پھر
ہم یوں نیچے لگ کر بات کیوں کریں۔بہر حال اس کی تفصیل یہ ہے یعنی ابو جندل کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اس پر
حضرت عمرؓ نے یہ بات کی۔مسلمان یہ نظارہ دیکھ رہے تھے “ ابو جندل سے زیادتی کا ”اور مذہبی غیرت سے ان کی آنکھوں میں خون
اتر رہا تھا مگر رسول اللہ صلی علیکم کے سامنے سہم کر خاموش تھے۔آخر حضرت عمرؓ سے نہ رہا گیا۔وہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے قریب آئے اور کانپتی ہوئی آواز میں فرمایا۔کیا آپ خدا کے بر حق رسول نہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں ہاں
ضرور ہوں۔عمرؓ نے کہا کیا ہم حق پر نہیں اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں ہاں ضرور ایسا ہی ہے۔عمر نے کہا تو پھر ہم اپنے سچے دین کے معاملہ میں یہ ذلت کیوں برداشت کریں ؟ آپ نے حضرت عمر کی حالت کو دیکھ
کر مختصر الفاظ میں فرمایا۔دیکھو عمر ! میں خدا کا رسول ہوں اور میں خدا کی منشاء کو جانتا ہوں اور اس کے خلاف نہیں چل
سکتا اور وہی میر امددگار ہے مگر حضرت عمرؓ کی طبیعت کا تلاطم لحظہ بلحظہ بڑھ رہا تھا۔کہنے لگے کیا آپ نے ہم سے یہ
نہیں فرمایا تھا کہ ہم بیت اللہ کا طواف کریں گے ؟ آپ نے فرمایا ہاں میں نے ضرور کہا تھا مگر کیا میں نے یہ بھی کہا تھا
کہ یہ طواف ضرور اسی سال ہو گا ؟ عمر نے کہا نہیں ایسا تو نہیں کہا۔آپ نے فرمایا تو پھر انتظار کرو۔تم ان شا اللہ ضرور
مکہ میں داخل ہو گے اور کعبہ کا طواف کرو گے۔مگر اس جوش کے عالم میں حضرت عمرؓ کی تسلی نہیں ہوئی لیکن چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص رعب تھا اس لئے حضرت عمر وہاں سے ہٹ کر حضرت ابو بکر کے پاس آئے
اور ان کے ساتھ بھی اسی قسم کی جوش کی باتیں کیں۔اور حضرت ابو بکر نے بھی اسی قسم کے جواب دئے مگر ساتھ
ہی حضرت ابو بکر نے نصیحت کے رنگ میں فرمایا:
خطبات مسرور جلد 20
65
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
دیکھو عمر سنبھل کر رہو۔رسولِ خدا کی رکاب پر جو ہاتھ تم نے رکھا ہے اسے ڈھیلا نہ ہونے دو کیونکہ خدا
کی قسم ! یہ شخص جس کے ہاتھ میں ہم نے اپنا ہاتھ دیا ہے بہر حال سچا ہے۔حضرت عمر کہتے ہیں کہ اس وقت میں اپنے
جوش میں یہ ساری باتیں کہہ تو گیا مگر بعد میں مجھے سخت ندامت ہوئی اور میں تو بہ کے رنگ میں اس کمزوری کے اثر
کو دھونے کے لئے بہت سے نفلی اعمال بجالایا۔یعنی صدقے کئے۔روزے رکھے۔نفلی نماز میں پڑھیں اور غلام آزاد
کئے تاکہ میری اس کمزوری کا داغ دھل جائے۔“
(سیرت خاتم النبیین صفحه 767-768)
حضرت مصلح موعودؓ صلح حدیبیہ کے واقعات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
”رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب خانہ کعبہ کے طواف کے لئے تشریف لے گئے تو کفار مکہ نے خبر
پا کر اپنے ایک سردار کو آپ کی طرف روانہ کیا کہ وہ جا کر کہے کہ اس سال آپ طواف کے لئے نہ آئیں۔وہ سردار
آپ کے پاس پہنچا اور بات چیت کرنے لگا۔بات کرتے وقت اس نے آپ کی ریش مبارک کو ہاتھ لگایا کہ آپ اس
دفعہ طواف نہ کریں اور کسی اگلے سال پر ملتوی کر دیں۔“ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ :
ایشیاء کے لوگوں میں دستور ہے کہ جب وہ کسی سے بات منوانا چاہتے ہوں تو منت کے طور پر دوسرے
کی داڑھی کو ہاتھ لگاتے ہیں یا اپنی داڑھی کو ہاتھ لگا کر کہتے ہیں کہ دیکھو! میں بزرگ ہوں اور قوم کا سردار ہوں میری
بات مان جاؤ۔چنانچہ اس سردار نے بھی منت کے طور پر آپ کی داڑھی کو ہاتھ لگایا۔یہ دیکھ کر ایک صحابی آگے
بڑھے اور اپنی تلوار کا ہتھا مار کر سردار سے کہا اپنے ناپاک ہاتھ پیچھے ہٹاؤ۔سردار نے تلوار کا ہتھ مارنے والے کو پہچان
کر کہا تم وہی ہو جس پر میں نے فلاں موقع پر احسان کیا تھا۔یہ سن کر وہ صحابی خاموش ہو گئے اور پیچھے ہٹ گئے۔سردار نے پھر منت کے طور پر آپ کی داڑھی کو ہاتھ لگایا۔صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس سردار کے اس طرح ہاتھ
لگانے پر سخت غصہ آرہا تھا مگر اس وقت ہمیں کوئی ایسا شخص نظر نہ آتا تھا جس پر اس سر دار کا احسان نہ ہو اور اس
وقت ہمارا دل چاہتا تھا کہ کاش! ہم میں سے کوئی ایسا شخص ہوتا جس پر اس سردار کا کوئی احسان نہ ہو۔اتنے میں ایک
شخص ہم میں سے آگے بڑھا جو سر سے پاؤں تک خود اور زرہ میں لپٹا ہوا تھا اور بڑے جوش کے ساتھ سر دار سے
مخاطب ہو کر کہنے لگا ہٹالو اپنانا پاک ہاتھ۔یہ حضرت ابو بکر تھے۔“ جنہوں نے یہ کہا تھا۔”سر دار نے جب ان کو پہچانا
تو کہا ہاں میں تمہیں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ تم پر میرا کوئی احسان نہیں ہے۔“
(ہندوستانی الجھنوں کا آسان ترین حل، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 560)
ذوالقعدہ چھ ہجری میں صلح حدیبیہ کے موقع پر جب صلح نامہ لکھا گیا تو اس معاہدے کی دو نقلیں تیار کی
گئیں اور بطور گواہ کے فریقین کے متعدد معززین نے ان پر اپنے دستخط کیے۔مسلمانوں کی طرف سے دستخط کرنے
والوں میں سے حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمانؓ، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت سعد بن ابی وقاص،
حضرت ابو عبیدہ بن جراح تھے۔یہ سیرت خاتم النبیین سے ماخوذ ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 769)
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ :
خطبات مسرور جلد 20
66
اسلام میں صلح حدیبیہ سے بڑی کوئی اور فتح نہیں ہے۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
(سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 64 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
سریہ حضرت ابو بکر بطرف بنو فزارہ اس کے ذکر میں لکھا ہے کہ یہ سر یہ چھ ہجری میں ہوا ہے۔بنو فزارہ
نجد اور وادی القری میں آباد تھے۔(فرہنگ سیرت صفحہ 64 زوار اکیڈیمی کراچی 2003ء)
طبقات الکبری میں اور سیرت ابن ہشام میں لکھا ہے کہ یہ سر یہ حضرت زید بن حارثہ کی کمان میں بھیجا گیا تھا۔(ماخوذ از الطبقات الكبرى جزء 2 صفحه 69 دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
(ماخوذ از السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 875 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
لیکن صحیح مسلم اور سنن ابی داؤد کی حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر
کو اس سریہ کا امیر مقرر فرمایا تھا۔چنانچہ صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ الیاس بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ میرے
پاس میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم نے فزارہ قبیلہ سے جنگ کی اور ہمارے امیر حضرت ابو بکر تھے۔آپ
کو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر امیر بنایا تھا۔(صحيح مسلم كتاب الجهاد والسير باب التنفيل و فداء المسلمين بالاساری حدیث (4573)
(سنن ابی داؤد كتاب الجهاد باب الرخصة في المدركين يفرق بينهم حديث (2697)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی اس سریہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بیان فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کا ایک دستہ حضرت ابو بکر کی کمان میں بنو فزارہ کی طرف روانہ فرمایا۔یہ قبیلہ اس وقت
مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار تھا اور اس دستہ میں سلمہ بن اکوع بھی شامل ہوئے جو مشہور تیر انداز اور دوڑنے میں
خاص مہارت رکھتے تھے۔سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں کہ ہم صبح کی نماز کے قریب اس قبیلہ کی قرار گاہ کے پاس
پہنچے اور جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت ابو بکر نے ہمیں حملہ کا حکم دیا۔ہم قبیلہ فزارہ سے لڑتے ہوئے ان
کے چشمہ تک جا پہنچے اور مشرکین کے کئی آدمی مارے گئے جس کے بعد وہ میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے اور ہم نے کئی
آدمی قید کر لئے۔سلمہ روایت کرتے ہیں کہ بھاگنے والے لوگوں میں سے ایک پارٹی بچوں اور عورتوں کی تھی جو
جلدی جلدی ایک قریب کی پہاڑی کی طرف بڑھ رہی تھی۔میں نے ان کے اور پہاڑی کے درمیان تیر پھینکنے شروع
کئے۔جس پر یہ پارٹی خائف ہو کر کھڑی ہو گئی اور ہم نے انہیں قید کر لیا۔ان قیدیوں میں ایک عمر رسیدہ عورت بھی
تھی جس نے اپنے اوپر سرخ چھڑے کی چادر اوڑھ رکھی تھی اور اس کی ایک خوبصورت لڑکی بھی اس کے ساتھ تھی۔میں ان سب کو گھیر کر حضرت ابو بکڑ کے پاس لے آیا اور آپ نے یہ لڑکی میری نگرانی میں دے دی۔پھر جب ہم
مدینہ میں آئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ لڑکی لے لی اور اسے مکہ بھجواکر اس کے عوض میں بعض
ان مسلمان قیدیوں کی رہائی حاصل کی جو اہل مکہ کے پاس محبوس تھے۔“
(سیرت خاتم النبیین صلى اول صفحہ 716-717)
جن کو اہل مکہ نے قید کیا ہو ا تھا۔اس لڑکی کے عوض ان کو چھڑوایا۔
خطبات مسرور جلد 20
67
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محه 04 فروری 2022 ء
غزوہ خیبر کے بارے میں ذکر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ محرم سات ہجری میں خیبر کی طرف
روانہ ہوئے۔خیبر ایک نخلستان ہے جو مدینہ منورہ سے ایک سو چوراسی کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔یہاں ایک آتش
فشانی چٹانوں کا سلسلہ ہے۔یہاں یہود کے بہت سے قلعے تھے جن میں سے بعض کے آثار اب بھی باقی ہیں۔ان
قلعوں کو مسلمانوں نے غزوہ خیبر میں فتح کیا تھا۔یہ علاقہ نہایت زرخیز اور یہود کا سب سے بڑا مرکز تھا۔آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے بعد مدینہ پر سباع بن عُرْ فُطَه غِفَارِی کو امیر مقرر کیا۔(تاریخ الطبری جلد 3 صفحه 144 ذكر الاحداث الكائنة فى سنة سبع من الهجرة غزوة خيبر دار الفکر بيروت 2002ء)
(اٹلس سیرت نبوی از ڈاکٹر شوقی ابو خلیل صفحہ 330 دار السلام) (فرہنگ سیرت صفحہ 117 زوار اکیڈیمی کراچی 2003ء)
خیبر میں قلعوں کا محاصرہ دس سے زائد راتیں رہا۔(المواهب اللدنيه جلد 1 صفحه 517 غزوة خيبر المكتب الاسلامي2004ء)
حضرت بُریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دردِ شقیقہ ہو جاتا تھا تو آپ ایک یا
دو دن باہر تشریف نہ لاتے تھے۔پس جب آپ خیبر میں اترے تو آپ کو درد شقیقہ ہو گیا تو آپ لوگوں میں تشریف نہ
لائے۔سر درد ہوتی ہے جسے درد شقیقہ ،Migraine کہتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق
کو گتیبہ کے قلعوں کی طرف بھیجا۔پس انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ الیا اور دشمن کے مقابلے
میں ڈٹ گئے اور سخت قتال کیا۔پھر واپس آگئے اور فتح نہ ہوئی حالانکہ انہوں نے بہت کوشش کی تھی۔پھر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو بھیجا۔انہوں نے بھی آپ کا جھنڈ الیا اور سخت قتال کیا اور یہ پہلے قتال سے
بھی زیادہ سخت تھا۔پھر آپ بھی واپس لوٹ آئے لیکن فتح نہ ہوئی۔(سبل الهدى والرشاد جزء 5 صفحه 124 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
تاریخ وسیرت کی اکثر کتب میں یہی ملتا ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو یکے بعد دیگرے امیر لشکر بنایا
گیا تھا لیکن ان کے ہاتھ سے قلعہ فتح نہ ہو سکا۔البتہ ایک کتاب ہے جس کا نام ”سید ناصدیق اکبر “ ہے۔یہ لاہور سے
فروری 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ہماری تحقیق کرنے والوں نے اس کو دیکھ کر مجھے لکھا ہے۔اس میں مصنف نے لکھا
ہے کہ حضرت ابو بکر کے ہاتھ سے وہ قلعہ فتح ہوا تھا لیکن اس نے کوئی حوالہ نہیں دیا۔بہر حال مصنف لکھتا ہے کہ ایک
قلعہ کی فتح کے لیے حضرت ابو بکر امیر لشکر ہو کر گئے جو آپ کے ہاتھ پر فتح ہوا۔دوسرے قلعہ پر حضرت عمر کو مقرر کیا
گیا وہ بھی کامیاب ہوئے۔تیسرے قلعہ کو سر کرنے کی مہم محمد بن مسلمہ کے سپر د ہوئی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے
تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبح میں ایسے شخص کو امیر لشکر بنا کر علم دوں گا جو خدا اور اس کے رسول کو بہت
دوست رکھتا ہے اور اس کے ہاتھ سے قلعہ فتح ہو گا۔چنانچہ حضرت علی کو علم عنایت ہوا اور قلعہ قموص فتح ہوا۔(سیدنا صدیق اکبر صفحه 49 از الحاج حکیم غلام نبی ایم۔اے مطبوعہ ادبیات لاہور)
ایک روایت غزوہ خیبر کے حوالے سے واقدی کی ہے۔کیونکہ لوگ اس کی تاریخ بھی پڑھتے ہیں اس لیے ذکر کر
دیتا ہوں لیکن ضروری نہیں کہ یہ سو فیصد صحیح ہو۔بہر حال وہ لکھتا ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایک صحابی حضرت خباب بن منذر نے آپ سے عرض کیا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہود کھجور کے درخت
خطبات مسرور جلد 20
68
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
کو اپنی جو ان اولاد سے بھی زیادہ محبوب رکھتے ہیں۔آپ ان کے کھجور کے درخت کاٹ دیں۔اس پر رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کے درخت کاٹنے کا ارشاد فرمایا اور مسلمانوں نے تیزی سے کھجوروں کے درخت کاٹنے
شروع کیے۔یہاں تک جو یہ بیان ہے وہ سو فیصد قابل قبول نہیں ہو سکتا لیکن بہر حال یہ اگلا حصہ صحیح لگتا ہے۔کہتے
ہیں کہ اس پر حضرت ابو بکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یقیناً
اللہ عزوجل نے آپ سے خیبر کا وعدہ کیا ہے اور وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے جو اس نے آپ سے کیا ہے۔آپ کھجور کے درخت نہ کاٹیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے
اعلان کیا اور کھجوروں کے درخت کاٹنے سے منع کر دیا۔(كتاب المغازى للواقدى جلد 2 صفحه 120 باب غزوة خيبر دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر پر فتح نصیب فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر
کی ایک خاص وادی کتیبه کو اپنے قرابت داروں اور اپنے خاندان کی عورتوں اور مسلمانوں کے مردوں اور عورتوں
میں تقسیم فرمایا۔اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر رشتہ داروں کے علاوہ حضرت ابو بکر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کو بھی ایک سو وسق غلہ اور کھجور میں عطا فرمائیں۔(ماخوذ از السيرة النبوية لا بن هشام صفحه 707 ذکر مقاسم خیبر و اموالها دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے اور ایک صاع اڑھائی کلو کا ہوتا ہے۔(لغات الحدیث جلد 4 صفحہ 487 و جلد 2 صفحہ 648)
اس طرح تقریباً تین سو بچہتر من غلہ بنتا ہے جو حضرت ابو بکرؓ کے حصہ میں آیا۔سریہ حضرت ابو بکر
بطرف نجد اس کے بارے میں لکھا ہے کہ مجد ایک نیم صحرائی لیکن شاداب خطہ ہے۔اس میں متعد د وادیاں اور پہاڑ
ہیں۔یہ جنوب میں یمن، شمال میں صحرائے شام اور عراق تک جا پہنچتا ہے۔اس کے مغرب میں صحرائے حجاز واقع
ہے۔یہ علاقہ سطح زمین سے بارہ سو میٹر بلند ہے۔اس بلندی کی بنا پر اس کو نجد کہتے ہیں۔(فرہنگ سیرت صفحہ 297 زوار اکیڈیمی کراچی 2003ء)
سجد میں بنو کلاب مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہوئے تو حضرت ابو بکر کو ان کی سرکوبی کے لیے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں بھیجا۔یہ سر یہ شعبان سات ہجری میں ہوا۔حضرت سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر کو بھیجا اور ہم لوگوں پر ان کو امیر بنایا۔(سبل الهدى والرشاد سرية ابوبكر الى بني كلاب بنجد جلد 6 صفحه 131 دار الكتب العلمية بيروت (1993)
ابوسفیان صلح حدیبیہ کے بعد جب مکہ آیا تو اس کے بارے میں لکھا ہے کہ صلح حدیبیہ کی خلاف ورزی
کرتے ہوئے جب بنو بکر نے جو قریش کے حلیف تھے، مسلمانوں کے حلیف قبیلہ بنو خزاعہ پر حملہ کیا اور قریش نے
ہتھیاروں اور سواریوں سے بنو بکر کی مدد بھی کی اور صلح حدیبیہ کی شرائط کا پاس نہ کیا اور بڑے غرور اور تکبر سے کہہ
دیا کہ ہم کسی معاہدے کو نہیں مانتے تو اس وقت ابو سفیان مدینہ میں آیا اور صلح حدیبیہ کے معاہدے کی تجدید چاہی۔وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔پھر وہ
خطبات مسرور جلد 20
69
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
ابو بکر کے پاس گیا اور ان سے بات کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کریں لیکن انہوں نے کہا کہ میں
ایسا نہیں کروں گا۔پھر جیسا کہ حضرت عمرؓ کے ذکر میں بیان ہو چکا ہے وہ حضرت عمرؓ کے پاس گیا انہوں نے بھی انکار
کر دیا۔بہر حال وہ ناکام لوٹا۔(ماخوذاز سیرت ابن هشام صفحه4 73-735دارالكتب العلمية بيروت 2001ء)
(شرح زرقانی جلد 3 صفحه 379-380 دار الكتب العلمية بيروت)
غزوہ فتح مکہ ، اس غزوہ کو غَنْ وَةُ الْفَتْحِ الاعظم بھی کہتے ہیں۔(شرح زرقانی جلد 3 صفحه 386 دار الكتب العلمية بيروت)
غزوہ مکہ رمضان آٹھ ہجری میں ہوا۔تاریخ طبری میں بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
لوگوں کو سفر کی تیاری کا ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں سے فرمایا۔میر اسامان بھی تیار کر دو۔حضرت ابو بکر اپنی بیٹی حضرت عائشہ کے پاس داخل ہوئے، ان کے گھر گئے۔اس وقت حضرت عائشہ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے سامان کو تیار کر رہی تھیں۔حضرت ابو بکر نے پوچھا اے میری بیٹی ! کیار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تمہیں کچھ ارشاد فرمایا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سامان تیار کرو ؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔حضرت ابو بکر نے
پوچھا تمہارا کیا خیال ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ کہاں جانے کا ہے ؟ حضرت عائشہ نے کہا میں بالکل نہیں
جانتی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بتا دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی طرف جارہے ہیں اور
آپ نے انہیں فوراً انتظام کرنے اور تیار ہونے کا ارشاد فرمایا اور دعا کی کہ:
اے اللہ ! قریش کے جاسوسوں کو اور ان کے مخبروں کو روکے رکھ یہاں تک کہ ہم ان لوگوں کو ان کے
علاقوں میں اچانک پالیں۔اس پر لوگوں نے تیاری شروع کر دی۔( تاريخ الطبرى لا بي جعفر محمد بن جرير طبرى ذكر الخبر عن فتح مكه جلد 3 صفحه 166 دار الفكر بيروت 2002ء)
اس واقعہ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے سیرت حلبیہ میں لکھا ہے کہ جب حضرت ابو بکر حضرت عائشہ
سے استفسار فرما رہے تھے تو اسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے آئے۔حضرت ابو بکڑ نے
آپ سے پوچھا یار سول اللہ ! کیا آپ نے سفر کا ارادہ فرمایا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔تو حضرت ابو بکر
نے عرض کیا تو پھر میں بھی تیاری کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔حضرت ابو بکر نے دریافت کیا یا رسول اللہ ! آپ نے کہاں کا ارادہ فرمایا ہے ؟ آپ نے فرمایا قریش کے
مقابلہ کا مگر ساتھ ہی یہ فرمایا کہ ابو بکر اس بات کو ابھی پوشیدہ ہی رکھنا۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
لوگوں کو تیاری کا حکم دیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس سے بے خبر رکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کہاں
جانے کا ارادہ ہے۔حضرت ابو بکر نے آپ سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا قریش اور ہمارے
در میان ابھی معاہدے اور صلح کی مدت باقی نہیں ہے۔آپ نے فرمایا ہاں مگر انہوں نے غداری کی ہے اور معاہدے
کو توڑ دیا ہے مگر میں نے تم سے جو کچھ کہا ہے اس کو راز ہی رکھنا۔ایک روایت میں یوں بیان ہوا ہے کہ حضرت ابو بکر نے آپ سے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کیا آپ نے کسی طرف روانگی کا ارادہ فرمایا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔حضرت ابو بکڑ نے کہا شاید
خطبات مسرور جلد 20
70
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
آپ بنو اضفر یعنی رومیوں کی طرف کوچ کا ارادہ فرمارہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔حضرت ابو بکر
نے عرض کیا تو کیا پھر نجد کی طرف کوچ کا ارادہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔حضرت ابو بکڑ نے کہا پھر
شاید آپ قریش کی طرف روانگی کا ارادہ فرما رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔حضرت ابو بکر نے
عرض کیا کہ یارسول اللہ ! مگر آپ کے اور ان کے درمیان تو ابھی صلح نامہ کی مدت باقی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے بنو کعب یعنی بنو خزاعہ کے ساتھ کیا کیا ہے ؟ اس کے بعد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے دیہات اور ارد گرد کے مسلمانوں میں پیغامات بھجوائے اور ان سے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ
اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ رمضان کے مہینہ میں مدینہ حاضر ہو جائے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اعلان کے مطابق قبائل عرب مدینہ آنے شروع ہو گئے۔جو قبائل مدینہ پہنچے ان میں بنو اسلم، بنو غفار،
بنومُزَيْنَه، بنو اشجع اور بنو جُهَینَہ تھے۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی کہ :
اے اللہ ! قریش کے مخبروں اور جاسوسوں کو روک دے یہاں تک کہ ہم ان لوگوں پر ان کے علاقے
میں اچانک جا پہنچیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام راستوں پر نگرانی کرنے والی جماعتیں بٹھا دیں تاکہ ہر آنے
جانے والے کے متعلق پتار ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ جو کوئی بھی انجان شخص تمہارے پاس
سے گزرے تو اسے روک دینا تا کہ قریش کو مسلمانوں کی تیاری کا علم نہ ہو سکے۔(السيرة الحلبية، جلد 3 صفحه 107-108، دار الكتب العلمية، بيروت (2002)
اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ بیان فرماتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی سے کہا کہ میر اسامانِ سفر باندھناشروع کر و۔انہوں نے رختِ سفر
باندھناشروع کیا اور حضرت عائشہ سے کہا کہ میرے لیے ستو وغیرہ یا دانے وغیرہ بھون کر تیار کرو۔اسی قسم کی غذائیں
ان دنوں میں ہوتی تھیں۔چنانچہ انہوں نے مٹی وغیرہ پھٹک کر دانوں سے نکالنی شروع کی۔حضرت ابو بکر گھر میں بیٹی
کے پاس آئے اور انہوں نے یہ تیاری دیکھی تو پوچھاعائشہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟ کیارسول
اللہ کسی سفر کی تیاری میں ہیں ؟
کہنے لگیں سفر کی تیاری ہی معلوم ہوتی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کی تیاری کے لیے کہا ہے۔حضرت ابو بکر
نے اس پر کہا کوئی لڑائی کا ارادہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے تو کچھ پتہ نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ میر اسامانِ سفر تیار کرو اور ہم ایسا کر رہے ہیں۔دو تین دن کے بعد آپ نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو بلایا
اور کہا دیکھو تمہیں پتہ ہے خُزاعہ کے آدمی اس طرح آئے تھے اور پھر بتایا کہ یہ واقعہ ہوا ہے اور مجھے خدا نے اِس
واقعہ کی پہلے سے خبر دے دی تھی کہ انہوں نے غداری کی ہے اور ہم نے ان سے معاہدہ کیا ہوا ہے۔اب یہ ایمان
کے خلاف ہے کہ ہم ڈر جائیں اور مکہ والوں کی بہادری اور طاقت دیکھ کر ان کے مقابلہ کے لیے تیار نہ ہو جائیں۔تو ہم
نے وہاں جاتا ہے تمہاری کیا رائے ہے ؟ حضرت ابو بکر نے کہا۔یارسول اللہ ! آپ نے تو ان سے معاہدہ کیا ہوا ہے اور
پھر وہ آپ کی اپنی قوم ہے۔مطلب یہ تھا کہ کیا آپ اپنی قوم کو ماریں گے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ہم
اپنی قوم کو نہیں ماریں گے۔معاہدہ شکنوں کو ماریں گے۔پھر حضرت عمرؓ سے پوچھا۔تو انہوں نے کہا۔بسم اللہ میں تو
خطبات مسرور جلد 20
71
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 فروری 2022 ء
روز دعائیں کیا کرتا تھا کہ یہ دن نصیب ہو اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت میں کفار سے لڑیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابو بکر بڑ انرم طبیعت کا ہے مگر قول صادق عمر کی زبان سے زیادہ جاری ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیاری کرو۔پھر آپ نے ارد گرد کے قبائل کو اعلان بھجوایا کہ ہر
شخص جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے وہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں مدینہ میں جمع ہو جائے۔چنانچہ
لشکر جمع ہونے شروع ہوئے اور کئی ہزار آدمیوں کا لشکر تیار ہو گیا اور آپ لڑنے کے لیے تشریف لے گئے۔جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو آپ نے فرمایا اے میرے خدا! میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو مکہ والوں کے
کانوں کو بہرا کر دے اور ان کے جاسوسوں کو اندھا کر دے۔نہ وہ ہمیں دیکھیں اور نہ ان کے کانوں تک ہماری کوئی
بات پہنچے۔چنانچہ آپ نکلے مدینہ میں سینکڑوں منافق موجود تھے لیکن دس ہزار کا لشکر مدینہ سے نکلتا ہے اور کوئی
اطلاع تک مکہ میں نہیں پہنچتی۔(ماخوذ از سیر روحانی (7)، انوار العلوم جلد 24 صفحہ 260 تا 262)
یہ اللہ تعالیٰ کے کام تھے۔طبقات ابن سعد میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کا قافلہ عشاء کے وقت مَر الظَّهْرَان
میں اترا۔مر الظہر ان مکہ سے مدینہ کے راستے پر پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یعنی پچیس کلو میٹر مکہ سے دور
تھا۔آپ نے اپنے صحابہ کو حکم دیا تو انہوں نے دس ہزار جگہ آگ روشن کی۔قریش کو آپ کی روانگی کی خبر نہیں
پہنچی۔وہ غمگین تھے کیونکہ انہیں یہ ڈر تھا آپ ان سے جنگ کریں گے۔یہ خیال تھا ان کا۔خبر تو نہیں پہنچی لیکن یہ
خیال تھا کہ قریش کی جنگ اب ضرور ہو گی۔اس بات کا ان کو غم تھا۔بہر حال لگتا ہے یہاں غلط لکھا گیا ہے روانگی کی
خبر ان
کو پہنچ گئی۔یہاں پہنچنے کے بعد خبر پہنچی ہو گی۔تو جب یہ قافلہ وہاں ٹھہر گیا اور دس ہزار جگہوں پر آگ روشن
ہو گئی تو قریش نے ابوسفیان کو بھیجا کہ وہ حالات معلوم کرے۔انہوں نے کہا اگر تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تو
ہمارے لیے ان سے امان لے لینا۔ابو سفیان بن حرب ، حکیم بن حزام اور بُدیل بن ورقاء روانہ ہوئے۔جب
انہوں نے لشکر دیکھا تو سخت پریشان ہو گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات پہرے پر حضرت عمرؓ کو
نگران مقرر فرمایا۔حضرت عباس نے ابوسفیان کی آواز سنی تو پکار کر کہا کہ ابو حنظلہ ، یہ ابوسفیان کی کنیت ہے، اس
نے کہا لبیک۔یہ تمہارے پیچھے کیا ہے ؟ ابوسفیان نے حضرت عباس سے پوچھا کہ تمہارے پیچھے کیا ہے ؟ انہوں نے
کہا یہ دس ہزار کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔حضرت عباس نے اسے پناہ دی۔اسے اور اس کے دونوں
ساتھیوں کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔تینوں اسلام لے آئے۔(الطبقات الكبرى جلد دوم صفحه 102-103-2 غزوہ رسول الله عام الفتح دار الكتب العلمية 2017ء)
(اٹلس سیرت نبوی صفحه 396 مکتبہ دار السلام)
ابھی اس کا تسلسل آگے جاری ہے۔ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 فروری 2022ء جلد 29 شمارہ 16 صفحہ 05 تا 09)