حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
6
72
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 11 فروری 2022ء بمطابق 11 تبلیغ 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
تاریخ میں فتح مکہ کے حوالے سے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک خواب کا ذکر ملتا ہے۔چنانچہ
بیان ہوا ہے کہ حضرت ابو بکڑ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا خواب بیان کرتے ہوئے عرض کیا
کہ یارسول اللہ ! مجھے خواب دکھایا گیا ہے اور میں نے خواب میں آپ کو دیکھا کہ ہم مکہ کے قریب ہو گئے ہیں۔پس
ایک کتیا بھونکتے ہوئے ہماری طرف آئی پھر جب ہم اس کے قریب ہوئے تو وہ پشت کے بل لیٹ گئی اور اس سے
بہنے لگا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کا شر دور ہو گیا اور نفع قریب ہو گیا۔وہ تمہاری
قرابت داری کا واسطہ دے کر تمہاری پناہ میں آئیں گے اور تم ان میں سے بعض سے ملنے والے ہو۔یہ تعبیر فرمائی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے۔آپ نے فرمایا کہ پس اگر تم ابوسفیان کو پاؤ تو اسے قتل نہ کرنا۔چنانچہ مسلمانوں
نے ابوسفیان اور حکیم بن حزام کو مَر الظَّهْرَان کے مقام پر پالیا۔دودھ
(دلائل النبوة للبيهقى جلد 5 صفحه 48 دارالكتب العلمية بيروت لبنان، 1988ء)
ابنِ عقبہ بیان کرتے ہیں کہ جب ابوسفیان اور حکیم بن حزام واپس جارہے تھے تو حضرت عباس نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ یارسول اللہ ! مجھے ابو سفیان کے اسلام کے بارے میں خدشہ
ہے۔یہ ذکر تفصیلی پہلے بھی ہو چکا ہے کہ کس طرح ابو سفیان نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت قبول کی
اور اسلام کی برتری کا اقرار کیا تھا۔بہر حال حضرت عباس نے کہا کہ اسے واپس بلا لیں یہاں تک کہ وہ اسلام کو
سمجھ لے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ کے لشکروں کو دیکھ لے۔ایک دوسری روایت میں ابن ابی شیبہ
روایت کرتے ہیں کہ جب ابوسفیان واپس جانے لگا تو حضرت ابو بکر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اگر آپ ابوسفیان کے بارے میں حکم دیں تو اس کو راستہ میں روک لیا جائے۔ایک دوسری
روایت میں ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ جب ابوسفیان واپس جارہا تھا تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس
سے فرمایا: اس یعنی ابوسفیان کو وادی کی گھائی میں روک لو۔چنانچہ حضرت عباس نے ابوسفیان کو جالیا اور روک لیا۔اس پر ابوسفیان نے کہا اے بنی ہاشم ! کیا تم دھوکا دیتے ہو ؟ حضرت عباس نے فرمایا: اہل نبوت دھوکا نہیں دیتے۔ایک اور روایت کے مطابق آپ نے کہا کہ ہم ہر گز دھوکا دینے والے نہیں البتہ تو صبح تک انتظار کر یہاں تک کہ تو

خطبات مسرور جلد 20
73
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
اللہ کے لشکر کو دیکھے اور اس کو دیکھے جو اللہ نے مشرکوں کے لیے تیار کیا ہے۔چنانچہ حضرت عباس نے ابوسفیان کو
اس گھاٹی میں روکے رکھا یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔(ماخوذ از سبل الهدی جلد 5 صفحه 218، في غزوة الفتح الاعظم۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1993ء)
جب اسلامی لشکر ابوسفیان کے سامنے سے گزر رہا تھا تو اس کا ذکر کرتے ہوئے سُبُلُ الْهُدَى وَالرَّشَاد میں
لکھا ہے کہ ابوسفیان کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سبز پوش دستہ نمودار ہوا جس میں مہاجرین اور انصار
تھے اور اس میں جھنڈے اور پرچم تھے۔انصار کے ہر قبیلے کے پاس ایک پرچم اور جھنڈا تھا اور وہ لوہے سے ڈھکے
ہوئے تھے یعنی زرہ وغیر ہ جنگی لباس میں ملبوس تھے۔ان کی صرف آنکھیں دکھائی دیتی تھیں۔ان میں گاہے بگا ہے
حضرت عمر کی اونچی آواز بلند ہوتی تھی۔وہ کہتے تھے آہستہ چلو تا کہ تمہارا پہلا حصہ آخری حصہ کے ساتھ مل جائے۔کہا
جاتا ہے کہ اس دستہ میں ایک ہزار زرہ پوش تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا جھنڈ ا حضرت سعد بن عبادہ کو
عطا فرمایا اور وہ لشکر کے آگے آگے تھے۔جب حضرت سعد ابو سفیان کے پاس پہنچے تو انہوں نے ابو سفیان کو پکار کر کہا
آج کا دن خونریزی کا دن ہے۔آج کے دن حرمت والی چیزوں کی حرمت حلال کر دی جائے گی۔آج کے دن قریش
ذلیل ہو جائیں گے۔اس پر ابوسفیان نے حضرت عباس سے کہا۔اے عباس ! آج میری حفاظت کا ذمہ تم پر ہے۔اس
کے بعد دیگر قبائل وہاں سے گزرے اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ افروز ہوئے اور آپ اپنی اونٹنی
قضواء پر سوار تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابو بکر اور حضرت اُسید بن حضیر کے درمیان ان دونوں سے
باتیں کرتے ہوئے تشریف لارہے تھے۔حضرت عباس نے ابو سفیان سے کہا یہ ہیں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔(سبل الهدى جلد 5 صفحه 220-221، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1993ء)
حضرت عبد اللہ بن عمررؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں
داخل ہوئے تو آپ نے دیکھا کہ عورتیں گھوڑوں کے مونہوں پر اپنے دوپٹے مار مار کر ان کو پیچھے ہٹا رہی تھیں۔تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکراتے ہوئے حضرت ابو بکر کی طرف دیکھا اور فرمایا اے ابو بکر ! حسان بن ثابت نے
کیا کہا ہے ! چنانچہ حضرت ابو بکر نے وہ اشعار پڑھے کہ :
عَدِمْتُ بُنَيَّتِي إِنْ لَمْ تَرَوْهَا تُثِيرُ النَّقَعَ موعدها كَدَاءُ
يُنَا زِعْنِ الْأَعِنَّةَ مُسْرِحَاتِ يُلَطِمُهُنَّ بِالْخُمُرِ النِّسَاءُ
کہ میں اپنی پیاری بیٹی کو کھو دوں اگر تم ایسے لشکروں کو غبار اڑاتے ہوئے نہ دیکھو جن کے وعدوں کی
جگہ گراء پہاڑ ہے۔وہ تیز رفتار گھوڑے اپنی لگاموں کو کھینچ رہے ہیں۔عورتیں انہیں اپنی اوڑھنیوں سے مار رہی
ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اس شہر میں وہاں سے داخل ہو جہاں سے حسان نے کہا یعنی
گداء مقام سے۔(سبل الهدى والرشاد في سيرت خير العباد جلد 5 صفحه 227 ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1993ء)
(شرح زرقانی جلد 3 صفحه 415 دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1996ء)
گداء عرفات کا دوسرا نام ہے۔ایک پہاڑی راستہ ہے جو بیرون مکہ سے اندرون مکہ کو اترتا ہے۔فتح مکہ کے

خطبات مسرور جلد 20
74
موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہیں سے مکہ میں داخل ہوئے تھے۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022 ء
(فرہنگ سیرت صفحہ 242 زوار اکیڈمی کراچی 2003 ء
فتح مکہ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امن کا اعلان فرمایا تو حضرت ابو بکر نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! ابوسفیان شرف کو پسند کرتا ہے تو آپ نے فرمایا کہ:
جو ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے گاوہ بھی امن میں رہے گا۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جزء 3 صفحه 421 باب غزوة الفتح الاعظم دار الكتب العلمية بيروت 1996ء )
مکہ فتح کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہبل بت کے بارے میں حکم دیا۔چنانچہ وہ گرا دیا گیا
اور آپ اس کے پاس کھڑے تھے۔اس پر حضرت زبیر بن عوام نے ابوسفیان سے کہا۔اے ابوسفیان !ہبل کو گرا
دیا گیا ہے حالانکہ تو غزوۂ احد کے دن اس کے متعلق بہت غرور میں تھا جب تو نے اعلان کیا تھا کہ اس نے تم لوگوں پر
انعام کیا ہے۔اس پر ابوسفیان نے کہا اسے عوام کے بیٹے ! ان باتوں کو آب جانے دو کیونکہ میں جان چکا ہوں کہ اگر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے علاوہ بھی کوئی خدا ہو تا تو جو آج ہو اوہ نہ ہوتا۔اس کے بعد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے ایک کونے میں بیٹھ گئے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ارد گرد جمع تھے۔حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن تشریف
فرماتھے اور حضرت ابو بکر تلوار سونتے آپ کی حفاظت کے لیے آپ کے سر پر یعنی آپ کے سرہانے کھڑے تھے۔(سبل الهدى جلد 5 صفحه 235 ، في غزوة الفتح الاعظم ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1993ء)
غزوہ مشین کے بارے میں ذکر ملتا ہے کہ غزوۂ حسین جس کا دوسرا نام غزوہ ہوازن ہے نیز غزوہ افطاس بھی
کہتے ہیں۔حسین مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان مکہ سے تیس میل کے فاصلہ پر واقع ایک گھائی ہے۔غزوۂ حسین
شوال آٹھ ہجری میں فتح مکہ کے بعد ہو اتھا۔بیان ہوا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
پر مکہ فتح کر دیا تو سردارانِ هَوَازِن اور ثقیف ایک دوسرے سے ملے اور یہ لوگ ڈر رہے تھے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم ان سے بھی لڑائی کریں گے۔(السيرة الحلبيه جلد 3 باب ذكر مغازيه - غزوه حُنَين صفحه 151 دار الكتب العلمية 2002ء)
(اٹلس سیرت نبوی صفحه 409 دار السلام ریاض (1424ھ)
مالک بن عوف نفری نے قبائل عرب کو جمع کیا۔چنانچہ اس کے پاس ہوازن کے ساتھ بنو ثقیف اور بنو نضر
اور بنو بخشم اور سعد بن بکر اور چند لوگ بنو حلال میں سے جمع ہو گئے۔(سیرت ابن هشام صفحه 761 ـ دار الكتب العلمية 2001ء)
یہ سب لوگ افطاس کے مقام پر جمع ہو گئے۔اوطاس حسین کے قریب ایک وادی ہے۔مالک بن عوف
نے اپنے جاسوس روانہ کیے تاکہ یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خبر لائیں۔جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کے اکٹھے ہونے کی خبر سنی تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص عبد اللہ بن ابوحدرد
اسلی کو ان کی طرف خبریں معلوم کرنے کے لیے بھیجا تا کہ ان کی بھی خبر لائیں۔اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ

خطبات مسرور جلد 20
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
علیہ وسلم نے ہوازن کے مقابلے کے لیے کوچ کا فیصلہ کیا اور جنگ کے لیے صفوان بن امیہ اور اپنے چچا زاد بھائی
نوفل بن حارث سے ہتھیار ادھار لیے۔اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ہزار کے لشکر کے ساتھ
بنو ہوازن سے مقابلہ کے لیے نکلے اور علی الصبح حسین کے مقام پر پہنچے اور وادی میں داخل ہو گئے۔مشرکین کا لشکر
اس وادی کی گھاٹیوں میں پہلے سے چھپا ہوا تھا۔انہوں نے مسلمانوں پر اچانک حملہ کر دیا اور اتنی شدت سے تیر
مارے کہ مسلمان پلٹ کر بھاگے اور بکھر گئے جس کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف چند صحابہ
رہ گئے جن میں حضرت ابو بکر بھی شامل تھے۔(ماخوذ از السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 151 تا 154 باب ذکر مغازيه - غزوه حُنّين دار الكتب العلمية 2002ء)
فرہنگ سیرت صفحہ 49 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
ابو اسحاق سے روایت ہے کہ ایک شخص براء کے پاس آیا اور کہا تم لوگ حُسین کے دن پیٹھ دکھا گئے تھے۔انہوں نے کہا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے پیٹھ نہیں دکھائی تھی۔لیکن
جلد باز اور بغیر ہتھیاروں کے لوگ ہوازن قبیلہ کی طرف گئے اور وہ تیر اند از قوم تھی۔انہوں نے ایسے تیروں کی
بارش کی گویا ٹڈی دل ہے۔جس کے نتیجہ میں وہ اپنی جگہیں چھوڑ گئے۔(صحيح مسلم كتاب الجهاد و السير باب فى غزوة حنين حديث 4616)
ایسے حالات میں مہاجرین میں سے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
ثابت قدم رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے حضرت علی، حضرت عباس بن عبد المطلب اور
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد ابو سفیان بن حارث اور ان کا بیٹا، حضرت فضل بن عباس اور ربیعہ بن حارث،
اسامہ بن زید کا ذکر ملتا ہے کہ یہ ساتھ تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 764 غزوة حُنَين/ ثبات الرسول و بعض اصحابه - دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت ابو قتادہ بیان کرتے ہیں کہ جب حسین کا وقت تھا تو میں نے مسلمانوں میں سے ایک شخص کو
دیکھا کہ وہ ایک مشرک شخص سے لڑ رہا ہے اور ایک اور مشرک ہے جو دھوکا دے کر چپکے سے اس کے پیچھے سے اس
پر حملہ کرنا چاہتا ہے کہ اس کو قتل کر دے۔تو میں جلدی سے اس کی طرف بڑھا جو اس طرح دھو کے سے ایک
مسلمان سے جھپٹنا چاہتا تھا۔اس نے مجھے مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا اور میں نے اس کے ہاتھ پر وار کیا اور ہاتھ کو کاٹ
دیا۔پھر اس نے مجھے پکڑ لیا اور اس نے مجھے زور سے بھینچا یہاں تک کہ میں بے بس ہو گیا۔پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا۔وہ ڈھیلا پڑ گیا اور میں نے اس کو دھکا دیا۔پھر میں نے اس کو مار ڈالا۔ادھر یہ حال ہوا کہ مسلمان شکست کھا کر بھاگ
گئے۔میں بھی ان کے ساتھ بھاگ گیا۔کہتے ہیں کہ پھر لوگ کوٹ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہونے
شروع ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مقتول کے متعلق یہ ثبوت پیش کر دے کہ اس
نے اس کو قتل کیا ہے تو اس مقتول کا سامان اس کے قاتل کا ہو گا۔میں اٹھا تا کہ اپنے مقتول سے متعلق کوئی شہادت
ڈھونڈوں مگر کسی کو نہ دیکھا جو میرے لیے گواہی دے اور میں بیٹھ گیا۔پھر مجھے خیال آیا اور میں نے اس مقتول کا
واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ اس مقتول کے ہتھیار

خطبات مسرور جلد 20
76
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022 ء
جس کا یہ ذکر کرتے ہیں میرے پاس ہیں۔اس شخص نے یعنی جس کے پاس یہ ہتھیار تھے کہا کہ ان ہتھیاروں کی
بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو کچھ اور دے کر راضی کر لیں۔یعنی کہتے ہیں کہ جو سامان میرے پاس ہے وہ
میرے پاس ہی رہنے دیں اور انہیں کچھ اور دے دیں۔حضرت ابو بکر وہاں بیٹھے تھے۔حضرت ابو بکر نے کہا ایسا
ہر گز نہیں ہو سکتا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ایک بزدل کو تو سامان دلا دیں اور اللہ کے شیروں میں سے
ایک شیر کو چھوڑ دیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لڑ رہا ہے۔حضرت ابو قتادہ کہتے تھے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے وہ سامان مجھے دلا دیا۔میں نے اس سے کھجوروں کا ایک
باغ خرید لیا اور یہ پہلا مال تھا جو میں نے اسلام میں بطور جائیداد بنایا۔(صحیح بخاری کتاب المغازى بَابُ قَوْلِ اللهِ تَعَالَى وَيَوْمَ حُنَيْنٍ حديث 4322)
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ دیکھو تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ جنگ حسین کے
موقع پر جب مکہ کے کافر لشکر اسلام میں یہ کہتے ہوئے شامل ہو گئے کہ آج ہم اپنی بہادری کے جوہر دکھائیں گے اور
پھر بنو ثقیف کے حملہ کی تاب نہ لا کر میدان جنگ سے بھاگے تو ایک وقت ایسا آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے گرد صرف بارہ صحابی رہ گئے۔اسلامی لشکر جو دس ہزار کی تعداد میں تھا اس میں بھا گڑ بچ گئی۔کفار کا لشکر جو تین
ہزار تیر اندازوں پر مشتمل تھا آپ کے دائیں بائیں پہاڑوں پر چڑھا ہوا آپ پر تیر برسارہا تھا مگر اس وقت بھی آپ
پیچھے نہیں ہٹنا چاہتے تھے بلکہ آگے جانا چاہتے تھے۔حضرت ابو بکڑ نے گھبر اگر آپ کی سواری کی لگام پکڑ لی اور عرض
کیا کہ یارسول اللہ میری جان آپ پر قربان ہو یہ آگے بڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ابھی لشکر اسلام جمع ہو جائے گا تو پھر
ہم آگے بڑھیں گے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے جوش سے فرمایا کہ:
میری سواری کی باگ چھوڑ دو اور پھر ایڑ لگاتے ہوئے آگے بڑھے اور یہ کہتے جاتے تھے کہ :
انا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ
یعنی میں موعود نبی ہوں جس کی حفاظت کا دائمی وعدہ ہے۔جھوٹا نہیں ہوں۔اس لیے تم تین ہزار تیر
انداز ہو یا تیس ہزار مجھے تمہاری کوئی پروا نہیں۔اور اے مشر کو امیری اس دلیری کو دیکھ کر کہیں مجھے خدا نہ سمجھ لینا
میں ایک انسان ہوں اور تمہارے سردار عبد المطلب کا بیٹا یعنی پوتا ہوں۔آپ کے چچا حضرت عباس کی آواز بہت
اونچی تھی۔آپ نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا عباس! آگے آؤ اور آواز دو اور بلند آواز سے پکارو کہ اے سورہ بقرہ
کے صحابیو ! یعنی جنہوں نے سورت بقرہ یاد کی ہوئی ہے !اے حدیبیہ کے دن درخت کے نیچے بیعت کرنے والو !! خدا کا
رسول تمہیں بلاتا ہے۔ایک صحابی کہتے ہیں کہ مکہ کے تازہ نو مسلموں کی بزدلی کی وجہ سے جب اسلامی لشکر کا اگلا حصہ پیچھے کی
طرف بھاگا تو ہماری سواریاں بھی دوڑ پڑیں اور جتنا ہم روکتے تھے اتنا ہی وہ پیچھے کی طرف بھاگتی تھیں۔یہاں تک کہ
عباس کی آواز میدان میں گونجنے لگی کہ اے سورہ بقرہ کے صحابیو! اے حدیبیہ کے دن درخت کے نیچے بیعت کرنے
والو!! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔کہتے ہیں یہ آواز جب میرے کان میں پڑی تو مجھے یوں معلوم ہوا کہ میں زندہ

خطبات مسرور جلد 20
77
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
نہیں بلکہ مردہ ہوں اور انٹر انیل کا ضور فضا میں گونج رہا
ہے۔میں نے اپنے اونٹ کی لگام زور سے کھینچی اور اس کا سر
پیٹھ سے لگ گیا لیکن وہ اتنا ہد کا ہوا تھا کہ جو نہی میں نے لگام ڈھیلی کی وہ پھر پیچھے کی طرف دوڑا۔اس پر میں نے اور
بہت سے ساتھیوں نے تلوار میں نکال لیں اور کئی تو اونٹوں پر سے کو دگئے اور کئی نے اونٹوں کی گردنیں کاٹ دیں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑ ناشروع کر دیا اور چند لمحوں میں ہی وہ دس ہزار صحابہ کا لشکر جو بے اختیار
مکہ کی طرف بھاگا جارہا تھا آپ کے گرد جمع ہو گیا اور تھوڑی دیر میں پہاڑیوں پر چڑھ کر اس نے دشمن کا تہس نہس کر
دیا اور یہ خطر ناک شکست ایک عظیم الشان فتح کی صورت میں بدل گئی۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 409-410)
غزوہ طائف، طائف مکہ سے مشرق کی جانب تقریبانوے کلو میٹر پہ ایک مشہور شہر ہے اور حجاز کا
پہاڑی شہر ہے۔یہاں انگور اور دوسرے پھل بکثرت ہوتے تھے۔اس جگہ بنو ثقیف آباد تھے۔(فرہنگ سیرت صفحہ 178 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
غزوہ طائف کے بارے میں آتا ہے کہ ہوازن اور ثقیف کے پیشتر شکست خوردہ افراد اپنے سر دار مالک
بن عوف نفری کے ساتھ بھاگ کر طائف آئے تھے اور یہیں قلعہ بند ہو گئے تھے۔لہذار سول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے حسین سے فارغ ہو کر اور جعرانہ میں مالِ غنیمت جمع کروا کر تقسیم فرمایا اور اسی ماہ شوال آٹھ ہجری میں
(الرحیق المختوم صفحہ 567 المکتبہ السلفیہ لاہور)
طائف کا قصد فرمایا۔جغرانہ مکہ اور طائف کے راستہ پر ملکہ کے قریب ایک کنواں کا نام ہے۔مکہ سے اس کا فاصلہ ستائیس کلو میٹر تھا۔(فرہنگ سیرت صفحہ 8 8 زوار اکیڈمی کراچی 2003 ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا کتنے روز محاصرہ کیا تھا۔اس بارے میں متعد دروایات ملتی ہیں۔بعض کہتے ہیں دس سے کچھ زائد راتیں محاصرہ کیا۔بعض کہتے ہیں آپ نے ہیں سے کچھ زائد را تیں محاصرہ کیا۔یہ بھی
کہا جاتا ہے کہ میں دن محاصرہ کیا۔ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس کے قریب
راتیں اہل طائف کا محاصرہ کیا۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 388 في غزوة الطائف دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
ابن ہشام کہتے ہیں کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سترہ راتیں محاصرہ کیا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 792 - ذكر غزوة الطائف بعد حُنَين دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
صحیح مسلم میں حضرت انس سے روایت ہے کہ ہم نے چالیس راتوں تک ان کا محاصرہ کیا۔(صحیح مسلم کتاب الزكاة باب اعطاء المؤلفة قلوبهم على الاسلام حدیث نمبر (2442)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف میں ثقیف کا محاصرہ کر رکھا تھا تو آپ نے حضرت ابو بکر سے
فرمایا اے ابو بکر ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ مجھے مکھن سے بھرا ہوا ایک پیالہ پیش کیا گیا مگر ایک مرغ نے
ٹھو نگامارا تو اس پیالے میں جو کچھ تھا سب بہ گیا۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں
نہیں سمجھتا کہ آپ آج کے دن ان سے جس چیز کا ارادہ رکھتے ہیں وہ حاصل کر لیں گے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: میں بھی ایسا ہی ہو تا ہوا نہیں دیکھ رہا۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد حضرت عمرؓ نے عرض کی کہ کیا میں لوگوں

خطبات مسرور جلد 20
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
میں کوچ کا اعلان نہ کر دوں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں نہیں تو حضرت عمر نے لوگوں میں کوچ کا
اعلان کر دیا۔واپس جانے کا اعلان کر دیا۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 793 - ذكر غزوة الطائف بعد حُنَين دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
غزوۂ تبوک رجب 19 ہجری میں ہوا۔اس کے بارے میں بیان ہے کہ تبوک مدینہ سے شام کی اس
شاہراہ پر واقع ہے جو تجارتی قافلوں کی عام گزر گاہ تھی اور یہ وادی القریٰ اور شام کے درمیان ایک شہر ہے اسے
اصحاب الایکہ کا شہر بھی کہا گیا ہے۔اس کی طرف حضرت شعیب علیہ السلام مبعوث ہوئے تھے۔(معجم البلدان جلد دوم صفحه 14 دار صادر بیروت 1977ء)
حضرت ابو بکر غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے غزوہ تبوک میں بڑا جھنڈا آپ کو عطا فرمایا تھا۔(الطبقات الکبری جلد 3 صفحه 131- ابوبكر الصديق" ومن بنى تيم بن مرة بن كعبر دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
حضرت ابو بکر نے غزوہ تبوک کے موقع پر اپنا جو گل مال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
پیش کیا تھا اس کی مالیت چار ہزار درہم تھی۔(شرح علامہ زرقانی جلد 4 صفحه 69 ثم غزوة تبوك دار الكتب العلمية بيروت)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صحابہ کرام کو غزوۂ تبوک کی تیاری کے لیے حکم دیا تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے مکہ اور دیگر قبائل عرب کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ بھی آپ کے ساتھ چلیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے امراء کو اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے اور سواری مہیا کرنے کی تحریک فرمائی۔یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس بات کا انہیں تاکیدی حکم دیا اور یہ آپ کا آخری غزوہ ہے۔چنانچہ اس موقع پر جو شخص سب سے پہلے مال لے کر
آیا وہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔آپ اپنے گھر کا سارا مال لے آئے جو کہ چار ہزار درہم تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے دریافت فرمایا کہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی کچھ چھوڑا ہے کہ
نہیں ؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ گھر والوں کے لیے اللہ اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں۔حضرت عمر بن خطاب اپنے گھر کا آدھا مال لے آئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے
دریافت کیا کہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی کچھ چھوڑ کے آئے ہو ؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ نصف چھوڑ کے آیا ہوں۔اس موقع پر حضرت عبد الرحمن بن عوف نے ایک سو اوقیہ پیش کیے۔یہ تقریباً چار ہزار درہم بنتے ہیں۔پھر آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا عثمان بن عفان اور عبد الرحمن بن عوف زمین پر اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں سے خزانے ہیں جو اللہ کی
رضا کے لیے خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے بہت مال دیا۔اس موقع پر عورتوں نے بھی اپنے زیورات پیش کیے اور
حضرت عاصم بن عدی نے ستر وسق کھجوریں پیش کیں جو تقریباً دوسو باسٹھ من کے قریب بنتی ہیں۔(السيرة الحلبيه جلد 3 صفحه 183-184 غزوة تبوك، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
(لغات الحديث جلد 1 صفحه 82 اوقيه) (لغات الحديث جلد 4 صفحه 487 وسق ، جلد 2 صفحه 648 'صاع)
اس کی چالیس کلو کے قریب ایک من شمار کریں، قریباً کوئی ڈیڑھ ہزار ، دس ٹن سے اوپر بنتی ہیں۔تقریباً

خطبات مسرور جلد 20
79
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
ساڑھے دس ٹن کے قریب۔زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم صدقہ کریں اور اس وقت میرے پاس مال تھا۔میں نے کہا
آج کے دن میں ابو بکر سے سبقت لے جاؤں گا۔اگر میں ان سے کبھی سبقت لے جاسکا تو آج کا دن ہے۔کہتے ہیں کہ
حضرت عمرؓ نے کہا میں اپنا نصف مال لایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑ
آئے ہو ؟ حضرت عمرؓ نے کہا میں نے عرض کیا کہ اتنا ہی اور۔جتنالا یا ہوں اتنا ہی گھر والوں کے لیے چھوڑ دیا ہے۔پھر
حضرت ابو بکر آئے تو حضرت عمر کہتے ہیں کہ وہ سب لے آئے جو اُن کے پاس تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اے ابو بکر !تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے ان کے لیے اللہ اور اس کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑا ہے۔حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے کہا۔اللہ کی قسم میں ان سے کسی چیز میں کبھی بھی سبقت نہیں لے جاسکتا۔(سنن الترمذى كتاب المناقب باب رجاؤه ان يكون ابو بكر ممن يدعى من جميع ابواب الجنة حديث : 3675)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک وہ زمانہ تھا کہ الہی دین پر لوگ اپنی جانوں کو
بھیڑ بکری کی طرح شار کرتے تھے۔مالوں کا تو کیا ذکر ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک سے زیادہ
دفعہ اپنا گل گھر بار نثار کیا حتی کہ سوئی تک کو بھی اپنے گھر میں نہ رکھا اور ایسا ہی حضرت عمرؓ نے اپنی بساط اور انشراح
کے موافق اور عثمان نے اپنی طاقت و حیثیت کے موافق عَلى هَذَا الْقِيَاسِ عَلى قَدْرِ مَراتِب تمام صحابہ اپنی جانوں
اور مالوں سمیت اس دین الہی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیعت کرنے
والوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک وہ ہیں کہ بیعت تو کر جاتے ہیں اور اقرار بھی کر جاتے ہیں کہ ہم دنیا پر دین
کو مقدم کریں گے مگر مدد اور امداد کے موقع پر اپنی جیبوں کو دبا کر پکڑے رکھتے ہیں۔بھلا ایسی محبت دنیا سے کوئی
دینی مقصد پا سکتا ہے اور کیا ایسے لوگوں کا وجود کچھ بھی نفع رساں ہو سکتا ہے۔ہر گز نہیں ہر گز نہیں۔پھر آپ نے
فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کن تنالُوا الْبِرَ حَتَّى تُنْفِقُوامِنَا تُحِبُّونَ (آل عمران : 93) کہ جب تک مال جو تمہیں پیارا
ہے اس کو خرچ نہیں کروگے اس وقت تک تمہاری نیکی نیکیاں نہیں ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 6 صفحہ 40 حاشیہ)
حضرت ابو بکر کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر ایک صحابی کو دفن کرنا اس بارے میں
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ ایک
مرتبہ میں آدھی رات کے وقت اٹھا تو میں نے لشکر کے ایک طرف آگ کی روشنی دیکھی۔چنانچہ میں اس کی طرف گیا
کہ دیکھوں کہ وہ کیا ہے تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر اور حضرت عمر نہیں اور میں نے
دیکھا کہ حضرت عبد اللہ ذوالبجادین مُزَنی فوت ہو گئے ہیں اور یہ لوگ ان کی قبر کھو د چکے تھے اور رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم قبر کے اندر تھے جبکہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمران کی میت کو آپ کی طرف اتار رہے تھے اور آپ

خطبات مسرور جلد 20
80
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ تم دونوں اپنے بھائی کو میرے قریب کرو۔پس ان دونوں نے حضرت عبد اللہ
ذُوالبجادین کی میت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اتارا۔جب آپ نے انہیں قبر میں رکھ دیا تو آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے دعا کی۔اللهم إنّي أَمْسَيْتُ رَاضِيًّا عَنْهُ فَارْضَ عَنْہ کہا اے اللہ ! میں نے اس حال میں شام
کی ہے کہ میں اس سے راضی تھا پیں تو بھی اس سے راضی ہو جا۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں
نے اس وقت تمنا کی کہ کاش یہ قبر والا میں ہوتا۔(سیرت ابن هشام صفحه 822 کتاب رسول الله الا الله لصاحب ايلة، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2001ء)
حضرت عبد اللہ ذُوالبجادین کا تعلق قبیلہ بنو مُزَيْنَہ سے تھا۔ان کے بارے میں آتا ہے کہ یہ ابھی
چھوٹے ہی تھے کہ ان کے والد فوت ہو گئے۔انہیں وراثت میں سے کچھ نہ ملا۔ان کے چا مالدار تھے۔اس چانے
آپ کی کفالت کی حتی کہ آپ بھی مالدار ہو گئے اور انہوں نے فتح مکہ کے بعد اسلام قبول کیا تو ان کے چچانے ان سے
سب کچھ لے لیا یہاں تک کہ آپ کا تہ بند بھی کھینچ لیا۔پھر آپ کی والدہ آئیں اور انہوں نے اپنی چادر کو دو حصوں
میں تقسیم کیا اور حضرت عبد اللہ نے ایک حصہ کو بطور تہ بند استعمال کر لیا اور دوسرے حصہ کو اپنے اوپر اوڑھ لیا۔پھر آپ مدینہ آئے اور مسجد میں لیٹ گئے۔پھر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی۔یہ کہتے ہیں
کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے فارغ ہوتے تھے تو لوگوں کو غور سے دیکھتے تھے کہ کون لوگ ہیں،
کوئی نیا آدمی ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ کی طرف دیکھا تو انہیں اجنبی سمجھا اور حضرت عبد اللہ
سے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ حضرت عبد اللہ نے اپنا نسب بیان کیا۔ایک روایت میں ذکر ہے کہ آپ نے عرض کی کہ
میر انام عبدالعزی ہے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم عبد اللہ ذُوالبجادین یعنی دو چادروں والے ہو۔پھر فرمایا تم میرے قریب ہی رہا کرو۔چنانچہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمانوں میں شامل تھے اور آپ
انہیں قرآن کریم سکھاتے تھے یہاں تک کہ آپ نے بہت سا قرآن یاد کر لیا اور آپ بلند آواز شخص تھے۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 45-460 ، في غزوة تبوك دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
(اسدالغابة جلد3 صفحه 229 دار الكتب العلمية)
حضرت ابو بکر صدیق کی حج کے موقع پر امارت کے بارے میں ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے 19 ہجری میں حضرت ابو بکر صدیق کو امیر الحج بنا کر مکہ روانہ فرمایا تھا۔اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تبوک سے واپس آئے تو آپ نے حج کا ارادہ کیا۔پھر آپ سے ذکر کیا گیا کہ مشرکین
دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر حج کرتے ہیں۔وہاں مشرکین بھی ہوں گے اور شرکیہ الفاظ بھی ادا کرتے ہیں اور
خانہ کعبہ کا ننگے ہو کر طواف کرتے ہیں۔یہ بات سن کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سال حج کا ارادہ ترک کر
دیا اور حضرت ابو بکر صدیق کو امیر حج بنا کر روانہ فرمایا۔( الروض الانف في تفسير السيرة النبويه لابن هشام، حج ابى بكر بالناس سنة تسع ، جلد4صفحه 318-
319 دار الكتب العلمية بيروت) (عمدة القارى كتاب الحج باب لا يطوف بالبيت عريان جلد9صفحه384
مطبوعه دار احياء التراث 2003ء)

خطبات مسرور جلد 20
81
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
حضرت ابو بکر صدیق تین سو صحابہ کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کے ساتھ میں قربانی کے جانور بھیجے جن کے گلے میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے قربانی کی
علامت کے طور پر گانیاں پہنائیں اور نشان لگائے اور حضرت ابو بکر خود اپنے ساتھ پانچ قربانی کے جانور لے کر گئے۔(السيرة الحلبيم جلد3 صفحه 295 ـ باب سرایاه و بعوثه میله اسريه أسامه بن زيد۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی نے سورہ توبہ کی ابتدائی آیات کاحج کے موقع پر اعلان کیا۔یہ روایت
اس طرح ہے کہ ابو جعفر محمد بن علی سے روایت ہے کہ جب سورۃ براۃ، (سورۂ توبہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کو بطور امیر حج بھجواچکے تھے۔آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ
یا رسول اللہ ! اگر آپ یہ سورت حضرت ابو بکر کی طرف بھیج دیں تاکہ وہاں وہ پڑھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ میرے اہل بیت میں سے کسی شخص کے سوا کوئی یہ فریضہ میری طرف سے ادا نہیں کر سکتا۔پھر آپ نے
حضرت علی کو بلوایا اور انہیں فرمایا کہ سورت تو بہ کے آغاز میں جو بیان ہوا ہے اس کو لے جاؤ اور قربانی کے دن جب
لوگ منی میں اکٹھے ہوں تو اس میں اعلان کر دو کہ جنت میں کوئی کافر داخل نہیں ہو گا اور اس سال کے بعد کسی
مشرک کو حج کرنے کی اجازت نہ ہو گی، نہ ہی کسی کو ننگے بدن بیت اللہ کے طواف کی اجازت ہو گی اور جس کسی کے
ہاتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی معاہدہ کیا ہے اس کی مدت پوری کی جائے گی۔حضرت علی بن ابو طالب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء پر سوار ہو کر روانہ ہوئے۔راستے
میں ہی حضرت ابو بکر سے جاملے۔حضرت ابو بکر سے حضرت علی کی ملاقات عرنج یا وادی صحبنان میں ہوئی۔عزنج
مدینہ اور مکہ کے درمیانی راستہ کی ایک گھائی ہے یہاں قافلے پڑاؤ کرتے ہیں اور مجنان مدینہ کے راستے پر مکہ کے
نواح میں ایک مقام ہے جو مکہ سے پچیس میل کے فاصلہ پر ہے۔بہر حال جب حضرت ابو بکر نے حضرت علی کو
راستے میں دیکھا تو حضرت ابو بکر نے فوراً فرمایا کہ آپ کو امیر مقرر کیا گیا ہے یا آپ میرے ماتحت ہوں گے ؟ یہ
عاجزی کی انتہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے تو کیا اب آپ امیر ہوں گے یا میرے ماتحت اس
قافلے میں چلیں گے کام کریں گے۔حضرت علیؓ نے کہا کہ میں آپ کے ماتحت ہوں گا۔پھر دونوں روانہ ہوئے۔حضرت ابو بکڑ نے لوگوں کی حج کے امور پر نگرانی کی اور اس سال اہل عرب نے اپنی انہی جگہوں پر پڑاؤ کیا ہوا تھا
جہاں وہ زمانہ جاہلیت میں پڑاؤ کیا کرتے تھے۔جب قربانی کا دن آیا تو حضرت علی کھڑے ہوئے اور لوگوں میں اُس بات کا اعلان کیا جس کار سول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا اور کہا اے لوگو ! جنت میں کوئی کافر داخل نہیں ہو گا اور اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہیں
کرے گانہ ہی کسی کو ننگے بدن بیت اللہ کے طواف کی اجازت ہو گی اور جس کسی کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے کوئی معاہدہ کیا ہے اس کی مدت پوری کی جائے گی اور لوگوں کو اس اعلان کے دن سے چار ماہ تک کی مہلت دی تا
کہ ہر قوم اپنے امن کی جگہوں یا اپنے علاقوں کی طرف لوٹ جائیں۔پھر نہ کسی مشرک کے لیے کوئی عہد یا معاہدہ
ہو گا اور نہ ذمہ داری سوائے اس عہد یا معاہدے کے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی مدت تک ہو۔یعنی

خطبات مسرور جلد 20
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022 ء
جس معاہدے کی مدت ابھی باقی ہو تو اس معاہدے کا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا اس کی مقررہ مدت
تک پاس کیا جائے گا۔ان معاہدوں کے علاوہ کوئی نیا معاہدہ نہیں ہو گا۔پھر اس سال کے بعد نہ کسی مشرک نے حج کیا
اور نہ کسی نے ننگے بدن طواف کیا۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر عرفہ کے مقام میں آئے اور
آپ نے لوگوں کو خطاب کیا۔جب آپ خطاب کر چکے تو میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا۔اے علی ! کھڑے ہو کر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاؤ۔پس میں کھڑا ہو گیا اور میں نے انہیں سورۃ براءت کی چالیس آیات
سنائیں۔پھر وہ دونوں حضرت علی اور حضرت ابو بکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(سيرة ابن هشام حج ابى بكر بالناس سنة تسع۔صفحه 832 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2001ء)
(سبل الهدى والرشاد جلد 12 صفحه 73 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء) (البدايه والنهايه لابن كثير جزء7
صفحه 228-229 ذكر بعث رسول اللہ اللہ ابابکر امیرا على الحج۔۔۔۔۔دار هجر 1997ء) (معجم البلدان جلد 3
صفحه 515 دار الكتب العلمیة بیروت) (فرہنگ سیرت صفحہ 198 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
یہ ذکر ابھی چلے گا۔اس وقت میں ایک مرحومہ کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں۔گذشتہ دنوں جن کی
وفات ہوئی ہے۔ان کا جنازہ بھی ان شاء اللہ پڑھاؤں گا۔محترمہ امة اللطیف خورشید صاحبہ۔یہ کینیڈا میں تھیں
اور شیخ خورشید احمد صاحب مرحوم اسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ربوہ کی اہلیہ تھیں۔پچانوے سال کی عمر میں گذشتہ دنوں
ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے کی پوتی،
حضرت حکیم اللہ بخش صاحب مدرس دربان ڈیوڑھی حضرت اماں جان کی نواسی اور مکرم میاں عبد الرحیم دیانت
صاحب درویش قادیان اور آمنہ بیگم صاحبہ کی بڑی بیٹی تھیں۔نصرت گرلز ہائی سکول قادیان سے انہوں نے مڈل
پاس کیا۔پھر جامعہ نصرت میں 43 ء یا 44ء میں داخلہ لیا۔دو سال جامعہ نصرت میں پڑھا۔پھر پرائیویٹ پڑھ کر
ادیب عالم کا امتحان پاس کیا۔ان کی شادی شیخ خورشید احمد صاحب اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل سے ہوئی تھی جیسا کہ میں
نے بیان
کیا اور ان کا نکاح حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مسجد مبارک میں پڑھا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹوں اور
دو بیٹیوں سے نوازا ہے۔عبد الباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ کی بہن تھیں جو آجکل یہاں ہیں اور لندن میں بھی
کام کرتے رہے ہیں۔بڑا عرصہ یہ باسط صاحب افریقہ میں بھی رہے۔ان کے ایک پوتے وقاص احمد خورشید بھی
امریکہ میں مربی سلسلہ ہیں۔یہ اچھا علمی خاندان ہے۔ایک بہن ان کی امتال
ہے۔ایک بہن ان کی امۃ الباری ناصر صاحبہ بھی ہیں وہ بھی علمی
خدمات انجام دیتی ہیں۔امة اللطیف صاحبہ نے تیرہ سال کی عمر میں لجنہ اماء اللہ کے مختلف عہدوں پر خدمات ادا کرنی شروع کیں
اور آپ کی خدمات کا سلسلہ ستر سال تک جاری رہا۔آپ کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی ہدایات ، حضرت ام المومنین
حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی سرپرستی اور مختلف بزرگوں کی نگرانی میں کام کرنے کی توفیق ملی۔قادیان
میں خدمات کی توفیق ملی۔پھر تقسیم برصغیر کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور حضرت چھوٹی آپا مرحومہ کے ارشاد

خطبات مسرور جلد 20
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022ء
پر مہاجرات کی انچارج کی حیثیت سے خدمت کی توفیق ملی۔اسی طرح مختلف حیثیتوں سے لجنہ کی خدمت کی توفیق
پائی۔لمبا عرصہ سیکر ٹری اشاعت بھی رہیں۔مدیرہ مصباح 1979ء سے 1986ء تک رہیں۔1986ء سے آپ کینیڈا
مقیم تھیں۔وہاں بھی لجنہ اماء اللہ کی اعزازی مشیر رہیں۔تصنیف و اشاعت میں تاریخ لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چار جلدیں،
المصابیح “ اور ”الازھار “ مرتب کرنے میں بھر پور معاونت کی توفیق پائی۔حضرت چھوٹی آپا کے ساتھ چوالیس سال
کام کرنے کی سعادت ملی۔آپ کے ایما اور نگرانی میں ناصرات الاحمدیہ کا سب سے پہلا اجتماع ہوا۔امۃ اللطیف صاحبہ
جب سیکرٹری ناصرات تھیں تو آپ نے اپنے خاوند شیخ خورشید صاحب کی معیت میں راہ ایمان “ اور ” جماعت احمد یہ
کی مختصر تاریخ مرتب کیں۔ان کے بیٹے لئیق احمد خورشید کہتے ہیں کہ والدہ صاحبہ مرحومہ نے اپنے گھر میں تمام بچوں کو ایک گہر اسبق
یہ سکھایا تھا کہ اگر جماعت یا خلافت کے خلاف کوئی بات ہو تو اسے بالکل نہ سننا اور اگر کان میں بات پڑ بھی جائے تو
اس کو بالکل نہیں دہرانا اور منہ پر نہیں لانا چونکہ اللہ تعالیٰ کی خاص تائیدات جماعت اور خلافت کے ساتھ ہیں اور
انہوں نے کہا کہ ہر ابتلا اور فتنہ کے بعد خد اتعالیٰ کے نشانات جماعت کے حق میں ظاہر ہوتے ہیں اس لیے تم لوگ بلا
وجہ فتنہ میں شامل نہ ہو جانا۔پھر لکھا ہے کہ آپ جماعت کی ایک چلتی پھرتی تاریخ تھیں۔بہت ملنسار اور سب کا بھلا
چاہنے والی۔متوکل، خدمت خلق کا بہت شوق تھا اور بہت سے نئے آنے والے مہاجر خاندانوں کو بسانے میں
سرگرمی سے حصہ لیتی تھیں جو کینیڈا میں آتے تھے۔پھر ان کے ایک بچے نے لکھا ہے کہ ہماری امی جان کو خلافت سے والہانہ عشق تھا۔ہر وقت ہم سب کو
خلیفہ وقت کے لیے دعاؤں کی تاکید اور یاد دہانی کرواتی تھیں۔نمازوں کی بے انتہا پابند اور اہتمام سے ادا کر تیں۔جمعہ
کا دن ایک عید کا دن ہو تا تھا۔قرآنِ مجید سے عشق کے بارے میں کہتی ہیں کہ بے شمار بچوں کو قرآن مجید پڑھایا اور
صحیح تلفظ سے ادا کرنے پر تاکید کیا کرتی تھیں۔ان کے پوتے وقاص خورشید مربی سلسلہ جو ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیشہ دعا اور پڑھائی کی طرف توجہ دلاتی
تھیں اور جماعت کی تاریخ کے حوالے سے کہانیوں کے ذریعہ بچوں کو جماعت کی تاریخ سکھاتی تھیں تاکہ ان کی بہتر
رنگ میں تربیت ہو۔ان کی ایک پوتی کہتی ہیں کہ دادی اماں کو ٹو پوتیاں نصیب ہوئیں۔انہوں نے نہ صرف ہم لڑکیوں کی
تربیت کی کہ ہم لجنہ اماء اللہ کی خادمہ بنیں بلکہ ادب اور آداب اور صحیح پر دہ کیسے کرنا ہے، گھر کی دیکھ بھال،
مہمان نوازی، سلائی، اردو میں لکھنا پڑھنا ان ساری چیزوں کے بارے میں ہمارے لیے مستقل راہنما تھیں۔جیسے جیسے ہم بالغ ہوئے انہوں نے ہمیں اپنے شوہروں اور سسرال والوں کے اچھا خیال رکھنے کی ترغیب
دی اور بہت خوش ہو تیں جب ہم انہیں بتاتے کہ ہم نے اپنے سسرال کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ان فرائض کے
ساتھ انہوں نے ہمیں اچھی طرح سے تعلیم یافتہ بننے اور کیریئر بنانے کی ترغیب بھی دی۔سالگرہ نہ منانے جیسی جو
غیر اسلامی چیزیں ہیں ان چیزوں پر مضبوطی سے قائم تھیں لیکن انہوں نے سالگرہ اور خاص مواقع کو یاد گار بھی بنایا

خطبات مسرور جلد 20
84
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2022 ء
کیونکہ وہ ہمیشہ ہمیں ایک فیملی کے طور پر اکٹھے حمد و ثنا کی نظم پڑھنا اور باجماعت دعاؤں کے لیے کہتی تھیں۔پھر یہ
کہتی ہیں کہ کینیڈا میں بطور احمدی مسلمان آپ ہماری پرورش کا ایک لازمی حصہ تھیں اور انہوں نے ہمیں اس بارے
میں بھی سکھایا کہ ہم نے اپنے ایمان اور مغربی معاشرے کو کس طرح ہم آہنگ طریقے سے متوازن کرنا ہے۔تو یہ
ہے ماؤں اور بزرگوں کا کام جو نئی نسل کو سنبھالنے کے لیے ضروری ہے۔کہ نئی نسل کی کس طرح تربیت کرنی ہے،
ان کو دین بھی سکھانا ہے اور اس معاشرے میں رہتے ہوئے بغیر کسی احساس کمتری کے ان کو اپنے آپ کو ایڈجسٹ
کرنے کی طرف توجہ بھی دلانی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولاد کو ان کی
نسل کو نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 / مارچ2022ء جلد 29 شمارہ 18 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی