حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
112
9
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 04/ مارچ 2022 ء بمطابق 04 / امان 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلیفہ منتخب ہونے کے بارے میں جو بحث چل رہی تھی اس
بارے میں تاریخ طبری میں لکھا ہے کہ اس موقع پر حضرت خباب بن منذر کھڑے ہوئے اور کہا کہ اے گروہ انصار !
تم اس معاملہ کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھو کیونکہ یہ لوگ اس وقت تمہارے زیر سایہ ہیں یعنی مہاجرین۔کسی کو تمہاری
مخالفت کی جرأت نہ ہو گی اور لوگ تمہاری رائے کے خلاف نہیں جائیں گے۔تم عزت والے، دولت والے، کثرت تعداد
والے اور طاقت و شوکت والے، تجربہ کار، جنگجو، دلیر اور بہادر ہو۔لوگ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں کہ تم کیا کرتے
ہو۔اب اختلاف نہ کرو ورنہ تمہاری رائے تم میں فساد پیدا کر دے گی اور تمہارا معاملہ تم پر ہی الٹ جائے گا۔پس اگر
یہ لوگ اس بات کا انکار کریں یعنی مہاجرین قریش اس بات کا انکار کریں جو تم نے ابھی سنی ہے تو ایک امیر ہم میں
سے ہو گا اور ایک امیر ان میں سے۔اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا:
یہ ناممکن ہے۔دو تلواریں ایک نیام میں جمع نہیں ہو سکتیں۔اللہ کی قسم ! عرب ہر گز اس بات کو نہیں
مانیں گے کہ وہ تمہیں امیر بنادیں جبکہ ان کے نبی تمہارے علاوہ دوسرے قبیلے کے ہوں۔ہاں البتہ عربوں کو یہ بات
سلیم کرنے میں کوئی روک نہیں ہو گی کہ ان کا معاملہ ان کے سپرد کر دیں جن میں نبوت تھی اور اسی میں سے ان
کے امیر ہونے چاہئیں اور اس شکل میں اگر عربوں میں سے کوئی اس کی امارت ماننے سے انکار کرے گا تو اس کے
مقابلے میں ہمارے پاس کھلی ہوئی دلیل اور کھلا ہو ا حق ہو گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اور امارت کے بارے
میں کون ہماری مخالفت کرے گا ؟ ہم ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست اور خاندان والے ہیں۔سوائے احمق کے
یا گناہ گار یا خود کو ہلاکت میں ڈالنے والے کے وہی اس تجویز کی مخالفت کرے گا اور کوئی نہیں کر سکتا۔حُباب بن
منذر نے کہا اے گروہ انصار ! تم اس معاملہ کا خود تصفیہ کرو اور ہر گز اس شخص کی اور اس کے ہمراہیوں کی بات نہ
ماننا۔یہ تمہارا حصہ بھی ہضم کرنا چاہتے ہیں اور اگر یہ لوگ ہماری تجویز نہ مانیں تو ان سب کو اپنے علاقوں سے نکال دو
اور تمام امور کی باگ اپنے ہاتھ میں لے لو کیونکہ بخدا تم اس امارت کے سب سے زیادہ مستحق اور اہل ہو۔تمہاری
تلواروں نے تمام لوگوں کو اس دین کا مطیع بنایا ہے جو کبھی مطیع ہونے والے نہ تھے۔میں اس تمام کارروائی کے تصفیہ
کی ذمہ داری اپنے سر لیتا ہوں کیونکہ میں اس کا پورا تجربہ رکھتا ہوں اور اس کا اہل ہوں۔

خطبات مسرور جلد 20
113
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
بخدا! اگر تم چاہو تو میں کانٹ چھانٹ کر اس کا فیصلہ کر لیتا ہوں۔حضرت عمرؓ نے کہا اگر ایسا کرو گے تو اللہ
تم کو ہلاک کر دے گا۔انہوں نے یعنی محباب نے کہا کہ بلکہ تم مارے جاؤ گے۔حضرت ابوعبید گانے اس موقع پر کہا
کہ اے گروہ انصار ! تم وہ ہو جنہوں نے سب سے پہلے دین کی حمایت اور نصرت کی۔اب یہ نہ ہونا چاہیے کہ سب سے
اول تم ہی اس میں تغیر و تبدل کرو۔اس پر بشیر بن سعد نے کہا:
اے گروہ انصار ! مشرکین سے جہاد اور دین اسلام کی ابتدا میں خدمت کی جو سعادت ہمیں حاصل ہوئی
اس سے ہمارا مقصد صرف اپنے پروردگار کی رضامندی اور اپنے نبی کی اطاعت تھی۔ہمارے لیے یہ مناسب نہیں
کہ دوسروں پر اپنی برتری جتائیں اور ہم اس کے ذریعہ سے دنیا سے کوئی فائدہ نہیں چاہتے۔ہم پر اس معاملے میں
اللہ تعالیٰ کا ہی احسان ہے۔سن لو بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم قریش میں سے تھے لہذا ان کی قوم اس امارت کی
زیادہ مستحق اور اہل ہے اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان سے اس معاملہ میں کبھی تنازعہ نہیں کروں
گا۔اللہ سے ڈرو ان کی مخالفت نہ کرو اور نہ اس معاملے میں ان سے تنازعہ کرو۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 243 دار الكتب العلمية بيروت، لبنان 1987ء)
بہر حال حضرت عمرؓ نے جو تقریر کی وہ روایت دوسری جگہ سنن کبری للنسائی میں اس طرح ہے کہ سقیفہ
بنو ساعِدہ میں جب انصار نے کہا کہ ایک امیر ہم میں سے ہو گا اور ایک تم میں سے اس پر حضرت عمرؓ نے کہا جیسا کہ
پہلے بیان ہو چکا ہے کہ ایک میان میں دو تلواریں تو نہیں ہو سکتیں۔اس طرح وہ ٹھیک نہیں رہیں گی نیز انہوں نے،
حضرت عمر نے حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑا اور عرض کیا: یہ تین خوبیاں کس کی ہیں۔اِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ
اللهَ مَعَنَا ( التوبة: 40) یعنی جب وہ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر۔یقینا اللہ
ہمارے ساتھ ہے۔اس کا ساتھی کون تھا؟ پھر کہا کہ اِذْهُمَا فِي الْغَارِ (التوبة: 40) یعنی جب وہ دونوں غار میں تھے۔وہ
دونوں کون تھے ؟ پھر انہوں نے ، حضرت عمرؓ نے کہا کہ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا (التوبة: 40)۔یعنی غم نہ کر۔یقینا اللہ
ہمارے ساتھ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کے علاوہ کس کے ساتھ تھے یا کس کا ساتھ ہے۔یہ کہہ کر
حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی اور پھر لوگوں سے کہا تم بھی بیعت کر لو۔چنانچہ لوگوں نے بیعت کر لی۔(سنن الكبرى للنسائى كتاب وفات النبی میل اللہ حدیث نمبر 7119 ، جلد 4 صفحه 264 - دار الكتب العلمية بيروت 1991ء)
حضرت عمرؓ کے بعد حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت بشیر بن سعد نے بیعت کی اور اس طرح تمام انصار نے بھی
حضرت ابو بکر کی بیعت کی۔(ماخوذ از الکامل فى التاريخ جلد2 صفحه 193 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت سعد کی بیعت:
(ماخوذ السيرة الحلبية جلد3 صفحه 506 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
یہ بیعت اسلامی لٹریچر میں بیعت سقیفہ اور بیعت خاصہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔( تاريخ الخلفاء الراشدين صفحه 22،367 دار النفائس بيروت 2011ء)
بعض روایات میں یہ ذکر ملتا ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ نے حضرت ابو بکر کی بیعت نہیں کی تھی جبکہ
بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے بھی باقی انصار کے ساتھ بیعت کر لی تھی۔چنانچہ تاریخ طبری میں لکھا

خطبات مسرور جلد 20
114
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2022ء
ہے کہ ساری قوم نے باری باری حضرت ابو بکر کی بیعت کی اور حضرت سعد نے بھی بیعت کی۔(تاریخ طبری جلد3 صفحه 266 سنه احدى عشرة ذكر الخبر عما جري بين المهاجرين والأنصار۔۔۔دار الفكر
بيروت 2002ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
فرماتے ہیں کہ ”دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت ہوئی اور پھر کیسی شاندار ہوئی۔آپ کی وفات
کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔اس وقت انصار نے چاہا کہ ایک خلیفہ ہم میں سے ہو اور ایک خلیفہ مہاجرین میں
سے ہو۔یہ سنتے ہی حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور بعض اور صحابہ فوراً اس جگہ تشریف لے گئے جہاں انصار جمع تھے
اور آپ نے انہیں بتایا کہ دیکھو ! دو خلیفوں والی بات غلط ہے۔تفرقہ سے اسلام ترقی نہیں کرے گا۔خلیفہ بہر حال
ایک ہی ہو گا۔اگر تم تفرقہ کروگے تو تمہارا شیرازہ بکھر جائے گا، تمہاری عزتیں ختم ہو جائیں گی اور عرب تمہیں تکا بوٹی
کر ڈالیں گے۔تم یہ بات نہ کرو۔بعض انصار نے آپؐ کے مقابل پر دلائل پیش کرنے شروع کئے۔حضرت عمر
فرماتے ہیں: میں نے خیال کیا کہ حضرت ابو بکر کو تو بولنا نہیں آتا میں انصار کے سامنے تقریر کروں گا لیکن جب
حضرت ابو بکر نے تقریر کی تو آپ نے وہ سارے دلائل بیان کر دیئے جو میرے ذہن میں تھے۔“حضرت عمر کہتے
ہیں کہ جو میرے ذہن میں تھے۔” اور پھر اس سے بھی زیادہ دلائل بیان کئے۔“ کہتے ہیں ”میں نے یہ دیکھ کر اپنے
دل میں کہا کہ آج یہ بڑھا مجھ سے بڑھ گیا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ خود انصار میں سے بعض لوگ کھڑے
ہو گئے اور انہوں نے کہا حضرت ابو بکر جو کچھ فرمارہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔مکہ والوں کے سوا عرب کسی اور کی اطاعت
نہیں کریں گے۔پھر ایک انصاری نے جذباتی طور پر کہا اے میری قوم ! اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں اپنا ایک رسول
مبعوث فرمایا۔اس کے اپنے رشتہ داروں نے اسے شہر سے نکال دیا تو ہم نے اسے اپنے گھروں میں جگہ دی اور
خدا تعالیٰ نے اس کے طفیل ہمیں عزت دی۔ہم مدینہ والے گمنام تھے ، ذلیل تھے مگر اس رسول کی وجہ سے ہم معزز
اور مشہور ہو گئے۔اب تم اس چیز کو جس نے ہمیں معز بنایا کافی سمجھو اور زیادہ لالچ نہ کرو ایسانہ ہو کہ ہمیں اس کی
وجہ سے کوئی نقصان پہنچے۔اس وقت حضرت ابو بکر نے فرمایا کہ
دیکھو ! خلافت کو قائم کرناضروری ہے باقی تم جس کو چاہو خلیفہ بنالو۔مجھے خلیفہ بننے کی کوئی خواہش نہیں۔آپ نے فرمایا یہ ابوعبیدہ نہیں۔ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا خطاب عطا فرمایا ہے تم ان کی
بیعت کر لو۔پھر عمر نہیں یہ اسلام کے لئے ایک ننگی تلوار ہیں تم ان کی بیعت کر لو۔حضرت عمرؓ نے فرمایا: ابو بکر اب
باتیں ختم کیجئے۔ہاتھ بڑھائیے اور ہماری بیعت لیجئے۔حضرت ابو بکر کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے جرات پیدا کر دی
اور آپ نے بیعت لے لی۔“
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات ،انوار العلوم جلد 25 صفحہ 402-403)
سقیفہ بنی ساعدہ کی بیعت عام کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
سوموار کو ہوئی۔لوگ سقیفہ بنی ساعدہ میں حضرت ابو بکر صدیق کی بیعت میں مشغول ہو گئے۔پھر سوموار کے بقیہ
دن اور منگل کی صبح کو مسجد میں بیعت عام ہوئی۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ جب سقیفہ بنی ساعدہ میں

خطبات مسرور جلد 20
115
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
بیعت ہو گئی تو دوسرے دن حضرت ابو بکر صدیق بیٹھے تو حضرت عمر کھڑے ہوئے اور حضرت ابو بکر سے قبل تقریر کی۔آپ نے اللہ کی حمدو ثنابیان کی۔پھر کہا اے لوگو ! کل میں نے تم سے ایسی بات
کی تھی یعنی یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت نہیں ہوئے۔میں نے اس کا ذکر کتاب اللہ میں کہیں نہیں پایا اور نہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی
وصیت فرمائی تھی لیکن میں سمجھتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور ہمارے معاملے کا انتظام کریں گے۔راوی کہتے
ہیں کہ حضرت عمرؓ نے کہا ہمارا خیال تھا کہ ہم پہلے فوت ہو جائیں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے آخری
ہوں گے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تم میں وہ چیز چھوڑی ہے جس سے اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت دی اور اگر
تم نے اسے مضبوطی سے تھامے رکھا تو اللہ تعالیٰ تمہیں بھی ہدایت دے گا جیسا کہ اس نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو
ہدایت دی۔اللہ تعالیٰ نے تمہارے معاملات کو ایک ایسے آدمی کے ہاتھوں میں دے دیا ہے جو تم میں سب سے زیادہ بہتر
ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ہیں اور ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ کے مصداق ہیں۔یعنی وہ دو میں سے
ایک تھا جب وہ دونوں غار میں تھے۔پس اٹھو اور اس کی بیعت کرو۔پس لوگوں نے بیعت سقیفہ کے بعد حضرت ابو بکر کی
بیعت کی۔حضرت ابو بکر صدیق نے بیعت عالم والے دن ایک خطبہ ارشاد فرمایا۔آپ نے اللہ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا:
اے لو گو ! یقینا میں تم پر والی مقرر کیا گیا ہوں لیکن میں تم میں سے سب سے بہتر نہیں ہوں۔اگر میں اچھا کام کروں تو
میرے ساتھ تعاون کرو اور کج روی اختیار کروں تو مجھے سیدھا کر دو۔سچائی امانت ہے اور جھوٹ خیانت ہے۔تمہارا ضعیف
فرد بھی میرے نزدیک قوی ہے جب تک میں دوسروں سے اس کا حق نہ دلا دوں۔اور تمہارا قوی شخص میرے نزدیک
ضعیف ہے یہاں تک کہ میں اس سے دوسروں کا حق نہ حاصل کرلوں۔ان شاء اللہ۔جو قوم اللہ تعالیٰ کے رستے میں جہاد
کو چھوڑ دیتی ہے اللہ اس کو ذلیل و خوار کر دیتا ہے اور جس قوم میں بد کاری پھیل جاتی ہے اللہ اس کو مصیبت میں مبتلا کر دیتا
ہے۔اگر میں اللہ اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کروں تو میری اطاعت کرو اور اگر میں اللہ اور رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کروں تو تم پر میری اطاعت لازم نہیں۔نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ اللہ تم سب پر رحم فرمائے۔(البداية والنهاية جزء 6 صفحه 298 299 سنة 11 ه خلافة ابى بكر۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت علی کی بیعت:
حضرت علی کی حضرت ابو بکر کی بیعت کے بارے میں بھی مختلف باتیں بیان کی جاتی ہیں۔تاریخ طبری
میں ہے کہ حبیب بن ابو ثابت سے روایت ہے یہ کہ حضرت علی اپنے گھر میں تھے جب ان کے پاس ایک شخص آیا
اور ان سے کہا کہ حضرت ابو بکر بیعت لینے کے لیے تشریف فرما ہیں۔حضرت علی قمیص پہنے ہوئے تھے، اس حالت
میں جلدی سے باہر نکلے کہ نہ ہی اس پر ازار تھا اور نہ ہی کوئی چادر ، اس امر کو نا پسند کرتے ہوئے کہ کہیں اس سے دیر
نہ ہو جائے یہاں تک کہ آپ نے حضرت ابو بکر کی بیعت کی اور حضرت ابو بکڑ کے پاس بیٹھ گئے۔پھر آپ نے اپنے
کپڑے منگوائے اور وہ کپڑے پہنے۔پھر حضرت ابو بکر کی مجلس میں ہی بیٹھے رہے۔( تاريخ الطبري جزء 3 صفحه 257 حديث السقيفة - مطبوعه دار الفكر بيروت2002ء)
حضرت علی کی حضرت ابو بکر کی بیعت کرنے کے بارے میں مختلف روایات ملتی ہیں۔بعض روایات میں
ہے کہ حضرت علی نے چھ ماہ تک بیعت نہیں کی اور حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد بیعت کی اور بعض روایات میں

خطبات مسرور جلد 20
116
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2022ء
ہے کہ حضرت علیؓ نے پوری رضاور غبت کے ساتھ فوراً حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تھی۔حضرت ابوسعید خدری
سے مروی ہے کہ مہاجرین و انصار نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تو حضرت ابو بکر منبر پر چڑھے تو انہوں نے
لوگوں کی طرف دیکھا تو ان میں حضرت علی کو نہ پایا۔حضرت ابو بکر نے حضرت علی کے بارے میں دریافت فرمایا۔انصار میں سے کچھ لوگ گئے اور حضرت علی کو لے آئے۔حضرت ابو بکر نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
چچا کے بیٹے اور آپ کے داماد ! کیا تم مسلمانوں کی طاقت کو توڑنا چاہتے ہو ؟ حضرت علی نے عرض کیا کہ اے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ !اگر فت نہ کیجئے پھر انہوں نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی۔(سيرة امير المؤمنين على بن ابی طالب شخصیته و عصره از صلابی ص 119۔دار المعرفة بيروت
لبنان 2006ء) (السيرة النبوية لابن كثير صفحه 693 - ذكر اعتراف سعد بن عبادة بصحة ما قاله الصديق
يوم السقيفة دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
علامہ ابن کثیر کہتے ہیں کہ حضرت علی ابن ابی طالب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پہلے
دن یا دوسرے دن حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تھی۔اور یہی سچ ہے کیونکہ حضرت علیؓ نے حضرت ابو بکر کو کبھی
نہیں چھوڑا اور نہ ہی حضرت ابو بکر کے پیچھے نماز کی ادائیگی ترک کی۔(السيرة النبوية لابن كثير صفحه 694 ، ذکر اعتراف سعد بن عبادة بصحة ما قاله الصديق يوم السقيفة
دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں کہ ”حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اول اول
حضرت ابو بکر کی بیعت سے بھی تخلف کیا تھا۔مگر پھر گھر میں جا کر خدا جانے یک دفعہ کیا خیال آیا کہ پگڑی بھی نہ
باندھی اور فوراٹوپی سے ہی بیعت کرنے کو آگئے اور پگڑی پیچھے منگائی۔معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں خیال آگیا ہو
گا کہ یہ تو بڑی معصیت ہے۔اسی واسطے اتنی جلدی کی کہ پگڑی بھی نہ باندھی۔“ (ملفوظات جلد 10 صفحہ 183)
اور فوراٹوپی سے ہی بیعت کرنے کو آگئے اور پگڑی پیچھے منگوائی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان فرماتے ہیں کہ :
حضرت ابو بکر کو دیکھ لو۔آپ مکہ کے ایک معمولی تاجر تھے۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث نہ ہوتے اور مکہ کی تاریخ لکھی جاتی تو مؤرخ صرف اتنا ذکر کرتا کہ ابو بکر عرب کا ایک شریف اور دیانتدار
تاجر تھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے ابو بکر" کو وہ مقام ملا تو آج ساری دنیا ان کا ادب اور احترام کے
ساتھ نام لیتی ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے اور حضرت ابو بکر کو مسلمانوں نے اپنا خلیفہ اور بادشاہ
بنالیا تو مکہ میں بھی یہ خبر جا پہنچی۔ایک مجلس میں بہت سے لوگ بیٹھے تھے جن میں حضرت ابو بکر کے والد ابو قحافہ بھی
موجود تھے۔جب انہوں نے سنا کہ ابو بکر کے ہاتھ پر لوگوں نے بیعت کر لی ہے تو ان کے لئے اس امر کو تسلیم کرنا
ناممکن ہو گیا اور انہوں نے خبر دینے والے سے پوچھا کہ تم کس ابو بکر کا ذکر کر رہے ہو ؟ اس نے کہا وہی ابو بکر جو
تمہارا بیٹا ہے۔انہوں نے عرب کے ایک ایک قبیلے کا نام لے کر کہنا شروع کر دیا کہ اس نے بھی ابو بکر کی بیعت
کر لی ہے اور جب اس نے کہا کہ سب نے متفقہ طور پر ابو بکر کو خلیفہ اور بادشاہ چن لیا ہے تو ابو قحافہ بے اختیار کہنے

خطبات مسرور جلد 20
117
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2022ء
( تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 205-206)
لگے کہ اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ اس کے سچے رسول ہیں۔“
حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ ”حالانکہ وہ دیر سے مسلمان تھے “ حضرت ابو قحافہ نے پہلے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی تھی۔”انہوں نے جو یہ کلمہ پڑھا اور دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی رسالت کا اقرار کیا تو اسی لئے کہ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو ان کی آنکھیں کھل گئیں
اور انہوں نے سمجھا کہ یہ اسلام کی سچائی کا ایک زبر دست ثبوت ہے ورنہ میرے بیٹے کی کیا حیثیت تھی کہ اس کے
ہاتھ پر سارا عرب متحد ہو جاتا۔“
حضرت مصلح موعودؓ پھر ایک جگہ اس واقعہ کو یوں بیان فرماتے ہیں کہ ”دیکھو ! حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ کی اسلام سے پہلے کی کیا حالت تھی۔جب آپ خلیفہ ہوئے آپ کے والد زندہ تھے۔کسی نے ان کو جا کر خبر دی
کہ مبارک ہو ابو بکر خلیفہ ہو گیا ہے۔انہوں نے پوچھا کون سا ابو بکر ؟ اس نے کہا آپ کا بیٹا۔اس پر بھی انہیں یقین نہ
آیا اور کہا کوئی اور ہو گا لیکن جب ان کو یقین دلایا گیا تو انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی کیاشان
ہے کہ ابو قحافہ کے بیٹے کو عربوں نے اپنا سر دار مان لیا۔غرض وہ ابو بکر جو دنیا میں کوئی بڑی شان نہ رکھتا تھا، محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے طفیل اس قدر عزت پا گیا کہ اب بھی لاکھوں انسان اس کی طرف اپنے آپ کو فخر کے ساتھ
منسوب کرتے ہیں۔“
(خطاب جلسہ سالانہ 17 مارچ 1919 ، انوار العلوم جلد 4 صفحہ 425 )
حضرت خلیفة المسیح الاول بیان فرماتے ہیں کہ ”یقینا سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کسی کا احسان اپنے ذمہ نہیں رکھتا۔وہ اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ دے دیتا ہے جس قدر کوئی خدا کے لئے دیتا ہے۔دیکھو ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
مکہ میں ایک معمولی کو ٹھا چھوڑا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کی کس قدر قدر کی۔اس کے بدلہ میں اسے ایک سلطنت کا
مالک بنادیا۔“
حقائق الفرقان جلد اول صفحہ 244)
حضرت ابو بکر کی خلافت کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک رویا بھی ہے۔اس کے بارے میں
ذکر آتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک خواب میں مجھے دکھایا گیا کہ
میں ایک کنویں پر کھڑ اڈول سے جو چرخی پر رکھا ہوا تھا پانی کھینچ کر نکال رہا ہوں۔اتنے میں ابو بکر آئے اور انہوں نے ایک
یا دوڈول کھینچ کر اس سے اس طور سے نکالے کہ ان کے کھینچنے میں کمزوری تھی اور اللہ ان کی کمزوری پر پردہ پوشی کرے گا
اور ان سے در گزر فرمائے گا۔پھر عمر بن خطاب آئے اور وہ ڈول بڑے ڈول میں بدل گیا تو میں نے کوئی شہ زور نہیں دیکھا
جو ایسا حیرت انگیز کام کرتا ہو جیسا عمر نے کیا۔اتنا پانی نکالا کہ لوگ سیر ہو گئے اور اپنے اپنے ٹھکانوں پر جابیٹھے۔(صحيح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبئ باب مناقب عمر بن الخطاب۔حدیث (3682)
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بھی ایک رویا ہے۔اس کے بارے میں ذکر آتا ہے کہ حضرت ابو بکڑ نے
ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ ان کے جسم پر ایک یمنی چادر کا جوڑا ہے لیکن اس کے سینے پر دو داغ ہیں۔حضرت ابو بکر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ خواب بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔یمنی

خطبات مسرور جلد 20
118
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
جوڑے سے مراد یہ ہے کہ تمہیں اچھی اولاد ملے گی اور دو داغوں سے مراد دو سال کی امارت ہے یعنی تم دو سال
مسلمانوں کے حاکم رہو گے۔(کنز العمال جلد 3 جزء 5 صفحه 253۔کتاب الخلافة مع الامارة حديث 14111 ـ دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
انتخاب خلافت کے بعد حضرت ابو بکر کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کے بارے میں ذکر ملتا ہے کہ خلافت
کے بعد آپ مدینہ تشریف لے آئے اور وہیں قیام کر لیا۔آپ نے اپنے معاملات پر غور کیا اور کہا کہ بخد ا تجارت
کرتے ہوئے لوگوں کے معاملات ٹھیک نہیں ہو سکیں گے۔اس خدمت کے لیے فراغت اور پوری توجہ کی ضرورت
ہے۔ادھر میرے اہل و عیال کے لیے بھی کچھ ضروری ہے اس لیے آپ نے تجارت چھوڑ دی اور بیت المال
میں سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات کے لیے روزانہ خرچ لینے لگے۔آپ کے ذاتی مصارف کے لیے
سالانہ چھ ہزار درہم کی رقم منظور کی گئی۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد دوم صفحه 354 سنه 13ه مطبوعه دارالكتب العلمية 1987ء)
چنانچہ بیت المال سے حضرت ابو بکر کا اتنا وظیفہ مقرر کر دیا گیا جس سے ان کا اور ان کے اہل و عیال کا
گزارہ چل سکے لیکن جب حضرت ابو بکر کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو حکم دیا کہ جو
وظیفہ میں نے بیت المال سے لیا ہے وہ سارے کا سارا واپس کر دیا جائے اور اس کی ادائیگی کے لیے میری فلاں فلاں
زمین بیچ دی جائے اور آج تک مسلمانوں کا جو مال میں نے اپنے اوپر خرچ کیا ہے اس زمین کو فروخت کر کے وہ پوری
کی پوری رقم ادا کر دی جائے۔چنانچہ جب ان کی وفات کے بعد حضرت عمر خلیفہ ہوئے اور وہ رقم ان کے پاس پہنچی تو
وہ روپڑے اور کہا اے ابو بکر صدیق !تم نے اپنے جانشین پر بہت بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔( حضرت سید نا ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحہ 122 بک کارنر جہلم)
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ”حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تمام عالم اسلامی
کے بادشاہ تھے مگر ان کو کیا ملتا تھا۔پبلک کے روپیہ کے وہ محافظ تو تھے مگر خود اس روپیہ پر کوئی تصرف نہیں رکھتے
تھے۔بے شک حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بڑے تاجر تھے مگر چونکہ ان کو کثرت سے یہ عادت تھی کہ جو نہی روپیہ
آیا خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیا اس لئے ایسا اتفاق ہوا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ
خلیفہ ہوئے تو اس وقت آپ کے پاس نقد روپیہ نہیں تھا۔خلافت کے دوسرے ہی دن آپ نے کپڑوں کی گٹھڑی
اٹھائی اور اسے بیچنے کے لئے چل پڑے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ رستہ میں ملے تو پوچھا کیا کرنے لگے ہیں ؟ انہوں
نے کہا آخر میں نے کچھ کھانا تو ہوا۔اگر میں کپڑے نہیں بیچوں گا تو کھاؤں گا کہاں سے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
کہا یہ تو نہیں ہو سکتا۔اگر آپ کپڑے بیچتے رہے تو خلافت کا کام کون کرے گا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
جواب دیا کہ اگر میں یہ کام نہیں کروں گا تو پھر گزارہ کس طرح ہو گا ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ بیت
المال سے وظیفہ لے لیں۔حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ میں یہ تو برداشت نہیں کر سکتا۔بیت المال پر میرا کیا حق
ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب قرآن کریم نے اجازت دی ہے کہ دینی کام کرنے والوں پر بیت المال
کاروپیہ صرف ہو سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں لے سکتے۔چنانچہ اس کے بعد بیت المال سے ان کا وظیفہ مقرر ہو گیا مگر

خطبات مسرور جلد 20
119
خطبہ جمعہ فرموده مور محد 04 مارچ 2022 ء
اس وقت کے لحاظ سے وہ وظیفہ صرف اتنا تھا جس سے روٹی کپڑے کی ضرورت پوری ہو سکے۔66
( تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 468)
حضرت ابو بکر صدیق کا دورِ خلافت چاروں خلفائے راشدین میں سے مختصر دور تھا جو کہ تقریباً سوا دو
سال پر مشتمل تھا لیکن یہ مختصر سا دور خلافت راشدہ کا ایک اہم ترین اور سنہری دور کہلانے کا مستحق تھا کیونکہ
حضرت ابو بکر کو سب سے زیادہ خطرات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور پھر خدا تعالیٰ کی غیر معمولی تائید و نصرت اور فضل
کی بدولت حضرت ابو بکر کی کمال شجاعت اور جوانمردی اور فہم و فراست سے تھوڑے ہی عرصہ میں دہشت و خطرات
کے سارے بادل چھٹ گئے اور سارے خوف امن میں تبدیل ہو گئے اور باغیوں اور سرکشوں کی ایسی سرکوبی کی گئی
کہ خلافت کی ڈولتی ہوئی امارت مستحکم اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہو گئی۔خلافت کے آغاز میں حضرت ابو بکر صدیق کو جن خطرات و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان کا ذکر
ام المومنین حضرت عائشہ نے بھی فرمایا ہے جس کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
( حضرت ) عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، آپؐ فرماتی ہیں کہ جب میرے والد خلیفہ بنائے گئے اور اللہ نے
انہیں امارت تفویض فرمائی تو خلافت کے آغاز ہی میں آپ نے ہر طرف سے فتنوں کو موجزن اور جھوٹے مدعیانِ
نبوت کی سرگرمیوں اور منافق مرتدوں کی بغاوت کو دیکھا اور آپ پر اتنے مصائب ٹوٹے کہ اگر وہ پہاڑوں پر ٹوٹتے
تو وہ پیوست زمین ہو جاتے اور فور اگر کر ریزہ ریزہ ہو جاتے لیکن آپ کو رسولوں جیسا صبر عطا کیا گیا یہاں تک کہ اللہ
کی نصرت آن پہنچی اور جھوٹے نبی قتل اور مرتد ہلاک کر دیئے گئے۔“ جھوٹے نبی قتل کر دیئے گئے اور مرتد ہلاک
کر دیئے گئے۔” فتنے دُور کر دیئے گئے اور مصائب چھٹ گئے اور معاملے کا فیصلہ ہو گیا اور خلافت کا معاملہ مستحکم ہوا
اور اللہ نے مومنوں کو آفت سے بچالیا اور ان کی خوف کی حالت کو امن میں بدل دیا اور ان کے لئے ان کے دین کو
تمکنت بخشی اور ایک جہان کو حق پر قائم کر دیا اور مفسدوں کے چہرے کالے کر دیئے اور اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے
بندے (حضرت ابو بکر صدیق کی نصرت فرمائی اور سرکش سرداروں اور بتوں کو تباہ و برباد کر دیا اور کفار کے دلوں
میں ایسار عب ڈال دیا کہ وہ پسپا ہو گئے اور (آخر) انہوں نے رجوع کر کے توبہ کی اور یہی خدائے قہار کا وعدہ تھا اور وہ
سب صادقوں سے بڑھ کر صادق ہے۔پس غور کر کہ کس طرح خلافت کا وعدہ اپنے پورے لوازمات اور علامات کے
ساتھ (حضرت ابو بکر صدیق کی ذات میں پورا ہوا۔“
( سر الخلافه مترجم صفحہ 49-50 - روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 335)
حضرت
ابو بکر کو ابتدا میں ہی درج ذیل پانچ قسم کے ہم و غم اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا:
[ نمبر ایک ] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور جدائی کا غم [ نمبر 2] انتخاب خلافت اور امت میں
فتنے اور اختلاف کا خوف وخطرہ، [ نمبر 3] لشکر اسامہ کی روانگی کا مسئلہ اور [ نمبر چار ]: مسلمان کہلاتے ہوئے زکوۃ دینے
سے انکار اور مدینہ پر حملہ کرنے والے جس کو تاریخ میں فتنہ مانعین زکوۃ کہا جاتا ہے اور [ نمبر پانچ : فتنہ ارتداد یعنی
ایسے سرکش اور باغی جنہوں نے کھلم کھلا بغاوت اور جنگ کا اعلان کر دیا۔اس بغاوت میں وہ شامل ہو گئے جنہوں نے
پنے طور پر نبی ہونے کا بھی دعوی کیا۔

خطبات مسرور جلد 20
120
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
خوف کی ان سب حالتوں میں مصائب اور فتن کا قلع قمع کرنے میں جو کامیابی اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر
کو عطا فرمائی اس کی تفصیل آگے بیان ہو گی لیکن اس سے قبل حکم و عدل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک
تفصیلی اقتباس ہے وہ بھی پیش ہے جس میں آپ علیہ السلام نے حضرت ابو بکر کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پہلے
خلیفہ حضرت یوشع بن نون کے ساتھ مشابہت دیتے ہوئے حضرت ابو بکر کو پیش آنے والے مسائل و مصائب اور
فتوحات و کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ ”جس آیت سے دونوں سلسلوں یعنی
سلسلہ خلافت موسویہ اور سلسلہ خلافت محمدیہ میں مماثلت ثابت ہے یعنی جس سے قطعی اور یقینی طور پر سمجھا جاتا ہے
کہ سلسلہ نبوت محمدیہ کے خلیفے سلسلہ نبوت موسویہ کے مشابہ و مماثل ہیں وہ یہ آیت ہے۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِم الخ (النور: 56) یعنی خدا نے ان
ایمانداروں سے جو نیک کام بجالاتے ہیں وعدہ کیا ہے جو ان میں سے زمین پر خلیفے مقرر کرے گا انہی خلیفوں کی مانند
جو ان سے پہلے کئے تھے۔اب جب ہم مانند کے لفظ کو پیش نظر رکھ کر دیکھتے ہیں جو محمدی خلیفوں کی موسوی خلیفوں
سے مماثلت واجب کرتا ہے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے جو ان دونوں سلسلوں کے خلیفوں میں مماثلث ضروری ہے اور
مماثلت کی پہلی بنیاد ڈالنے والا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور مماثلت کا آخری نمونہ ظاہر کرنے والا وہ مسیح خاتم
الخلفاء محمد یہ ہے جو سلسلہ خلافت محمدیہ کا سب سے آخری خلیفہ ہے۔سب سے پہلا خلیفہ جو حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ ہے وہ حضرت یوشع بن نون کے مقابل اور ان کا مثیل ہے جس کو خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد خلافت کے لئے اختیار کیا اور سب سے زیادہ فراست کی روح اس میں پھونکی یہاں تک کہ وہ مشکلات جو
عقیدہ باطلہ حیات مسیح کے مقابلہ میں خاتم الخلفاء کو پیش آنی چاہیے تھی ان تمام شبہات کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
نے کمال صفائی سے حل کر دیا اور تمام صحابہ میں سے ایک فرد بھی ایسانہ رہا جس کا گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی موت پر
اعتقاد نہ ہو گیا ہو بلکہ تمام امور میں تمام صحابہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ایسی ہی اطاعت اختیار کر لی جیسا کہ
حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد بنی اسرائیل نے حضرت یشوع بن نون کی اطاعت کی تھی اور خدا بھی موسیٰ اور یشوع
بن نون کے نمونہ پر جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور آپ کا حامی اور مؤید تھا۔ایسا ہی ابو بکر
صدیق کا حامی اور مؤید ہو گیا۔یوشع بن نون یا یشوع بن نون ایک ہی چیز ہیں ایک ہی نام ہیں۔( قاموس الکتاب صفحہ 1144 زیر لفظ یو شخ)
آپ فرماتے ہیں ” در حقیقت خدا نے یشوع بن نون کی طرح اس کو ایسا مبارک کیا جو کوئی دشمن اس کا
مقابلہ نہ کر سکا اور اسامہ کے لشکر کا نا تمام کام جو حضرت موسیٰ کے نا تمام کام سے مشابہت رکھتا تھا حضرت ابو بکر کے
ہاتھ پر پورا کیا۔اور حضرت ابو بکر کی حضرت یشوع بن نون کے ساتھ ایک اور عجیب مناسبت یہ ہے جو حضرت موسیٰ
کی موت کی اطلاع سب سے پہلے حضرت یوشع کو ہوئی اور خدا نے بلا توقف ان کے دل میں وحی نازل کی جو موسیٰ مر
گیا تا یہود حضرت موسیٰ کی موت کے بارے میں کسی غلطی یا اختلاف میں نہ پڑ جائیں جیسا کہ یشوع کی کتاب باب اول
سے ظاہر ہے۔اسی طرح سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر حضرت ابو بکر نے یقین کامل ظاہر کیا

خطبات مسرور جلد 20
121
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
اور آپ کے جسدِ مبارک پر بوسہ دے کر کہا کہ تو زندہ بھی پاک تھا اور موت کے بعد بھی پاک ہے اور پھر وہ خیالات
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں بعض صحابہ کے دل میں پیدا ہو گئے تھے ایک عام جلسہ میں
قرآن شریف کی آیت کا حوالہ دے کر ان تمام خیالات کو دور کر دیا اور ساتھ ہی اس غلط خیال کی بھی بیخ کنی کر دی جو
حضرت مسیح کی حیات کی نسبت احادیث نبویہ میں پوری غور نہ کرنے کی وجہ سے بعض کے دلوں میں پایا جاتا تھا اور
جس طرح حضرت یشوع بن نون نے دین کے سخت دشمنوں اور مفتریوں اور مفسدوں کو ہلاک کیا تھا اِسی طرح بہت
سے مفسد اور جھوٹے پیغمبر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے مارے گئے اور جس طرح حضرت موسیٰ راہ میں
ایسے نازک وقت میں فوت ہو گئے تھے کہ جب ابھی بنی اسرائیل نے کنعانی دشمنوں پر فتح حاصل نہیں کی تھی اور
بہت سے مقاصد باقی تھے اور ارد گرد دشمنوں کا شور تھا جو حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد اور بھی خطر ناک زمانہ پیدا
ہو گیا تھا ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک خطر ناک زمانہ پید اہو گیا تھا۔کئی فرقے عرب کے
مرتد ہو گئے تھے۔بعض نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا اور کئی جھوٹے پیغمبر کھڑے ہو گئے تھے اور ایسے وقت میں
جو ایک بڑے مضبوط دل اور مستقل مزاج اور قوی الایمان اور دلاور اور بہادر خلیفہ کو چاہتا تھا حضرت ابو بکر رضی
اللہ عنہ خلیفہ مقرر کئے گئے اور ان کو خلیفہ ہوتے ہی بڑے غموں کا سامنا ہوا جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا
قول ہے کہ باعث چند در چند فتنوں اور بغاوتِ اعراب اور کھڑے ہونے جھوٹے پیغمبروں کے میرے باپ پر جبکہ
وہ خلیفہ رسول اللہ صلعم مقرر کیا گیا وہ مصیبتیں پڑیں اور وہ غم دل پر نازل ہوئے کہ اگر وہ غم کسی پہاڑ پر پڑتے تو وہ
بھی گر پڑتا اور پاش پاش ہو جاتا اور زمین سے ہموار ہو جاتا مگر چونکہ خدا کا یہ قانونِ قدرت ہے کہ جب خدا کے
رسول کا کوئی خلیفہ اس کی موت کے بعد مقرر ہوتا ہے تو شجاعت اور ہمت اور استقلال اور فراست اور دل قوی
ہونے کی روح اس میں پھونکی جاتی ہے۔جیسا کہ یشوع کی کتاب باب اول آیت چھ میں حضرت یشوع کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مضبوط ہو اور دلاوری
کر یعنی موسیٰ تو مر گیا اب تو مضبوط ہو جا۔یہی حکم قضا و قدر کے رنگ میں نہ شرعی رنگ میں حضرت ابو بکر کے دل پر
بھی نازل ہوا تھا تناسب اور تشابہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا ابو بکر بن تُحافہ اور یشوع بن نون ایک ہی
شخص ہے۔استخلافی مماثلت نے اس جگہ کس کر “ یعنی واضح طور پر اپنی مشابہت دکھلائی ہے یہ اس لئے کہ کسی
دولمبے سلسلوں میں باہم مشابہت کو دیکھنے والے طبعاً یہ عادت رکھتے ہیں کہ یا اول کو دیکھا کرتے ہیں اور یا آخر کو
مگر دو سلسلوں کی درمیانی مماثلت کو جس کی تحقیق و تفتیش زیادہ وقت چاہتی ہے دیکھناضروری نہیں سمجھتے بلکہ اول
اور آخر پر قیاس کر لیا کرتے ہیں اس لئے خدا نے اس مشابہت کو جو یشوع بن نون اور حضرت ابو بکر میں ہے جو
دونوں خلافتوں کے اول سلسلہ میں ہیں اور نیز اس مشابہت کو جو حضرت عیسی بن مریم اور اس امت کے مسیح موعود
میں ہے جو دونوں خلافتوں کے آخر سلسلہ میں ہیں اجلی بدیہیات کر کے دکھلا دیا۔مثلاً یشوع اور ابو بکر میں وہ مشابہت
درمیان رکھ دی کہ گویا وہ دونوں ایک ہی وجود ہے یا ایک ہی جو ہر کے دو ٹکڑے ہیں اور جس طرح بنی اسرائیل
حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد یوشع بن نون کی باتوں کے شنو ا ہو گئے اور کوئی اختلاف نہ کیا اور سب نے اپنی

خطبات مسرور جلد 20
122
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
اطاعت ظاہر کی یہی واقعہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو پیش آیا اور سب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
جدائی میں آنسو بہا کر دلی رغبت سے حضرت ابو بکر کی خلافت کو قبول کیا۔غرض ہر ایک پہلو سے حضرت ابو بکر
صدیق کی مشابہت حضرت یشوع بن نون علیہ السلام سے ثابت ہوئی۔خدا نے جس طرح حضرت یشوع بن نون کو
اپنی وہ تائیدیں دکھلائیں کہ جو حضرت موسیٰ کو دکھلایا کرتا تھا ایسا ہی خدا نے تمام صحابہ کے سامنے حضرت ابو بکر کے
کاموں میں برکت دی اور نبیوں کی طرح اس کا اقبال چمکا۔،
-
اُس نے مفسدوں اور جھوٹے نبیوں کو خدا سے قدرت اور جلال پا کر قتل کیا تا کہ اصحاب رضی اللہ عنہم
جانیں کہ جس طرح خدا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اس کے بھی ساتھ ہے۔ایک اور عجیب مناسبت
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو حضرت یشوع بن نون علیہ السلام سے ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت یشوع بن نون کو
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد ایک ہولناک دریا سے جس کا نام ئز دن ہے عبور مع لشکر کرنا پیش آیا تھا
اور تیز دن میں ایک طوفان تھا اور عبور غیر ممکن تھا اور اگر اس طوفان سے عبور نہ ہو تا تو بنی اسرائیل کی دشمنوں کے
ہاتھ سے تباہی متصور تھی اور یہ وہ پہلا امر ہولناک تھا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد یشوع بن نون کو اپنے
خلافت کے زمانہ میں پیش آیا اس وقت خدا تعالیٰ نے اس طوفان سے اعجازی طور پر یوشع بن نون اور اس کے لشکر کو
بچا لیا اور پر دن میں خشکی پیدا کر دی جس سے وہ بآسانی گذر گیا وہ خشکی بطور جوار بھاٹا تھی یا محض ایک فوق العادت
اعجاز تھا۔بہر حال اس طرح خدا نے ان کو طوفان اور دشمن کے صدمہ سے بچایا اسی طوفان کی مانند بلکہ اس سے بڑھ
کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر خلیفة الحق کو مع تمام جماعت صحابہ کے جو ایک لاکھ
سے زیادہ تھے پیش آیا یعنی ملک میں سخت بغاوت پھیل گئی اور وہ عرب کے بادیہ نشین جن کو خدا نے فرمایا تھا قالتِ
الأَعْرَابُ آمَنَّا - قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمُ (الحجرات: 15) ضرور
تھا کہ اس پیشگوئی کے مطابق وہ بگڑتے تا یہ پیشگوئی پوری ہوتی۔یعنی اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ بادیہ نشین کہتے
ہیں کہ ہم ایمان لے آئے تو کہہ دو تم ایمان نہیں لائے لیکن اتنا کہو کہ ہم مسلمان ہو چکے ہیں جبکہ ابھی تک ایمان
تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔بہر حال آپ فرماتے ہیں۔” پس ایسا ہی ہوا اور وہ سب لوگ مر تد ہو گئے اور
بعض نے زکوۃ سے انکار کیا اور چند شریر لوگوں نے پیغمبری کا دعوی کر دیا جن کے ساتھ کئی لاکھ بد بخت انسانوں کی
جمعیت ہو گئی اور دشمنوں کا شمار اس قدر بڑھ گیا کہ صحابہ کی جماعت ان کے آگے کچھ بھی چیز نہ تھی اور ایک سخت
طوفان ملک میں برپا ہوا یہ طوفان اس خوفناک پانی سے بہت بڑھ کر تھا جس کا سامنا حضرت یوشع بن نون علیہ السلام
کو پیش آیا تھا اور جیسا کہ یوشع بن نون حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد ناگہانی طور پر اس سخت ابتلا میں مبتلا ہو گئے تھے
کہ دریا سخت طوفان میں تھا اور کوئی جہاز نہ تھا اور ہر ایک طرف سے دشمن کا خوف تھا۔یہی ابتلا حضرت ابو بکر کو پیش
آیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اور ارتداد عرب کا ایک طوفان برپا ہو گیا اور جھوٹے پیغمبروں کا
ایک دوسرا طوفان اس کو قوت دینے والا ہو گیا۔یہ طوفان یوشع کے طوفان سے کچھ کم نہ تھا بلکہ بہت زیادہ تھا اور پھر
جیسا کہ خدا کی کلام نے حضرت یوشع کو قوت دی اور فرمایا کہ جہاں جہاں تو جاتا ہے میں تیرے ساتھ ہوں۔تُو مضبوط

خطبات مسرور جلد 20
123
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
ہو اور دلاور بن جا اور بے دل مت ہو۔تب یشوع میں بڑی قوت اور استقلال اور وہ ایمان پیدا ہو گیا جو خدا کی تسلی
کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ایسا ہی حضرت ابو بکر کو بغاوت کے طوفان کے وقت خدا تعالیٰ سے قوت ملی۔جس شخص کو
اس زمانہ کی اسلامی تاریخ پر اطلاع ہے وہ گواہی دے سکتا ہے کہ وہ طوفان ایسا سخت طوفان تھا کہ اگر خدا کا ہاتھ
ابو بکر کے ساتھ نہ ہو تا اور اگر در حقیقت اسلام خدا کی طرف سے نہ ہوتا اور اگر در حقیقت ابو بکر خلیفہ حق نہ ہو تاتو
اس دن اسلام کا خاتمہ ہو گیا تھا۔مگر یشوع نبی کی طرح خدا کے پاک کلام سے ابو بکر صدیق کو قوت ملی کیونکہ خد اتعالیٰ نے قرآن شریف
میں اس ابتلا کی پہلے سے خبر دے رکھی تھی۔چنانچہ جو شخص اس آیت مندرجہ ذیل کو غور سے پڑھے گا وہ یقین
کرلے گا کہ بلاشبہ اس ابتلا کی خبر قرآن شریف میں پہلے سے دی گئی تھی اور وہ خبر یہ ہے کہ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ - وَلَيْمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارتضى لَهُمْ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِم أَمَنَا - يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَبِكَ
هُمُ الفيسقُونَ ( النور : 56) یعنی خدا نے مومنوں کو جو نیکو کار ہیں وعدہ دے رکھا ہے جو ان کو خلیفے بنائے گا انہی خلیفوں
کی مانند جو پہلے بنائے تھے اور اسی سلسلہ خلافت کی مانند سلسلہ قائم کرے گا جو حضرت موسیٰ کے بعد قائم کیا تھا۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود ہی یہ تفسیری تھوڑا سا وضاحتی ترجمہ کیا ہوا ہے۔وو
فرمایا ” اسی سلسلہ خلافت کی مانند سلسلہ قائم کرے گا جو حضرت موسیٰ کے بعد قائم کیا تھا اور ان کے دین کو
یعنی اسلام کو جس پر وہ راضی ہو از مین پر جمادے گا اور اس کی جڑ لگا دے گا اور خوف کی حالت کو امن کی حالت کے ساتھ
بدل دے گا۔وہ میری پرستش کریں گے کوئی دوسرا میرے ساتھ نہیں ملائیں گے۔دیکھو اس آیت میں صاف طور پر
فرما دیا ہے کہ خوف کا زمانہ بھی آئے گا اور امن جاتا رہے گا مگر خدا اس خوف کے زمانہ کو پھر امن کے ساتھ بدل دے
گا۔سو یہی خوف یشوع بن نون کو بھی پیش آیا تھا اور جیسا کہ اس کو خدا کی کلام سے تسلی دی گئی ایسا ہی ابو بکر رضی اللہ عنہ
کو بھی خدا کی کلام سے تسلی دی گئی۔“
(تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 183 تا 189)
ایٹمی جنگ کی دھمکیاں اور دعا:
ان شاء اللہ پانچ باتوں کی جو باقی تفصیلات ہیں آئندہ بیان ہوں گی۔دنیا کے ، جنگوں کے جو آج کل کے
حالات ہیں اس کے لیے دعا کریں۔یہ خوفناک سے خوفناک تر ہوتے جارہے ہیں۔اب تو ایٹمی جنگ کی بھی دھمکیاں
دی جانے لگی ہیں۔جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا ہے اور کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ جس کے خوفناک نتائج ہوں گے اور
اس کے نتائج اگلی نسلوں کو بھی بھگتنے پڑیں گے۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ان لوگوں کو عقل دے۔ان دنوں میں درود بھی
بہت پڑھیں۔استغفار بھی بہت کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بھی معاف فرمائے اور دنیا کے لیڈروں کو بھی
عقل اور سمجھ عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک وقت میں جماعت کو خاص طور پر تلقین فرمائی تھی
که ربنا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( البقرة : 202) کی دعا بہت پڑھا کرو اور فرمایا

خطبات مسرور جلد 20
تھا کہ رکوع کے بعد کھڑے ہو کے یہ دعا کیا کریں۔124
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
(ماخوذ از ملفوظات جلد اول صفحه 9)
تو اس کو بھی آج کل بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ حسنات سے بھی نوازے اور ہر قسم کے
آگ کے عذاب سے سب کو بچائے۔ایک جنازہ غائب بھی میں آج پڑھاؤں گا جو مکرم ابوالفرج الحصنی صاحب
آف شام کا ہے۔یہ 13 / فروری کو نوے سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔ان کے والد
مکرم محمد الحصنی صاحب ابتدائی احمدیوں میں سے تھے۔انہوں نے مولانا جلال الدین صاحب شمس کے ذریعہ سے
بیعت کی تھی۔ابو الفرج المحصنی صاحب سیریا کے پہلے امیر جماعت مکرم منیر الحصنی صاحب کے بھتیجے تھے اور ان
کے دور میں بھی نائب امیر کے طور پر جماعت کی خدمت بجالاتے رہے۔بعد میں بھی نائب امیر رہے۔1933ء میں
پیدا ہوئے اور چا منیر الحصنی صاحب کی نیکی ، تقوی اور علمی گفتگو سے بہت متاثر تھے۔ان کی مجلس میں اکثر بیٹھا
کرتے تھے۔پندرہ سال کے تھے جب ایک دن ریڈیو پر تلاوت سن کر دل بھر آیا اور رونے لگے۔اپنے چچا کے پاس
گئے اور انہیں کہا کہ میں اللہ کے بارے میں مزید جانا چاہتا ہوں۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک
کتاب دی۔کتاب پڑھ کر ان کے دل کی دنیا بدل گئی اور وہ اپنے چا کے پاس آئے اور کہا کہ میں بیعت کرنا چاہتا
ہوں۔ان کو تین خلفائے سلسلہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔حضرت خلیفة المسیح الثانی جب 1955ء میں
دمشق تشریف لائے تو مر حوم کو آپ سے ملاقات کا شرف نصیب ہوا اور سیکیورٹی کی خدمات کا موقع بھی ملا۔1972ء میں پاکستان جانے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی صحبت میں ربوہ میں چند ماہ رہ کر اردو سیکھنے
اور جماعتی علوم سے بہرہ مند ہونے کا بھی موقع ملا۔اسی سال انہیں پاکستان سے قادیان جانے کا بھی موقع ملا۔1986ء میں جلسہ سالانہ کے موقع پر برطانیہ آئے اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ سے ان کو شرف
باریابی ملا۔پھر 2017ء میں ان کو دوبارہ بھی قادیان جانے کا موقع ملا اور جلسہ میں انہوں نے عربی زبان میں ایک
مختصر سا خطاب بھی فرمایا۔مرحوم بڑے نیک اور صالح، مخلص اور عالم با عمل بزرگ تھے۔اپنی کوئی اولاد نہیں تھی
اور ان کی اہلیہ بھی غیر احمد ی ہیں۔صدر جماعت سیر یا کہتے ہیں کہ میں 2017ء میں ان کے ساتھ قادیان کی زیارت کے لیے گیا۔باوجو دیکہ
آپ بہت ضعیف تھے مگر فرط شوق کا یہ عالم تھا کہ یوں معلوم ہو تا تھا کہ زمین پر نہیں چل رہے بلکہ ہوا میں پرواز کر
رہے ہیں۔اور پہلے تو یہ حال تھا کہ بیماری کی وجہ سے جانا نہیں چاہتے تھے لیکن جب میں نے ان کو کہا کہ آپ ہو آئیں
تو پھر انہوں نے کہا جب خلیفہ وقت کا حکم آگیا ہے یا انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ جاؤ تو پھر کوئی بات نہیں اور اللہ نے
فضل فرمایا کہ وہ بیماری اور کمزوری ان کی اور جو ان کی اہلیہ کی تھی دونوں ٹھیک ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
وہاں گئے بلکہ منارۃ المسیح پر بھی ان کو چڑھنے کی توفیق ملی اور بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ وہاں جوانوں سے
زیادہ تیزی سے اوپر چڑھ گئے حالانکہ پہلے چلنے میں بھی مشکلات تھیں۔مسلم الدروبی صاحب جو ڈاکٹر ہیں وہ لکھتے ہیں کہ مرحوم ایک ولی اللہ اور ابدال الشام میں سے تھے۔میں
خود بھی اور باقی دوست بھی اس کے گواہ ہیں۔آپ دمشق کے معروف تاجروں میں سے تھے اور قابل تقلید نمونہ

خطبات مسرور جلد 20
125
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ2022ء
تھے اور بازار میں آپ کی اچھی شہرت تھی۔مرحوم بہت حکیم اور ذہین تھے۔باقاعدگی سے تہجد کا التزام کرتے۔سچی
خواہیں دیکھنے والے تھے۔بہت سی پوری ہوئیں۔ان میں سے بہت سی سیریا کے حالات اور مصائب کے متعلق بھی
تھیں۔جب مختلف مربیان عربی کی تعلیم کے لیے سیریا آتے تو آپ ان کا بڑا احترام کرتے تھے اس لیے کہ اول تو
خلیفہ وقت کی طرف سے بھجوائے گئے ہیں اور دوسرے انہوں نے تبلیغ کے لیے زندگی وقف کی ہوئی ہے۔حسام النقيب صاحب جو شام کے سابق صدر ہیں آج کل ترکی میں ہیں وہ لکھتے ہیں کہ مرحوم متعدد
خصائل حمیدہ کے مالک تھے جن میں سب سے نمایاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء سے
محبت تھی۔مرحوم کے ساتھ سفر قادیان مجھے ساری عمر نہیں بھولے گا۔اس سفر کی ہر بات ہی ایک معجزہ تھی۔میں
قادیان میں سارا وقت ان کے ساتھ رہا۔قادیان میں ان کی یہی ایک دعا ہوتی تھی کہ اے خدا ! خلیفہ وقت کی تائید و
نصرت فرما اور ان کی عمر اور ہر کام میں برکت عطا فرما۔پھر لکھتے ہیں کہ جب مجلس میں کوئی شخص خلیفہ وقت کا کوئی
ارشاد بیان کرتا تو اس دوران کسی کو بولنے کی اجازت نہ دیتے تاکہ آپ ارشاد پوری طرح سن لیں اور سمجھ لیں اور
محظوظ ہوں۔ایک بڑے بے نفس انسان تھے۔کسی سے اپنی تعریف سن کے خوش نہیں ہوتے تھے بلکہ اس کو ڈانٹ
کر کہتے تھے کہ ان باتوں کو چھوڑو۔اللہ اور اس کی جماعت ہی سب کچھ ہے۔جماعت کی باتیں کرو۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ انہوں نے کبھی نہیں چھوڑا۔آخری سالوں کے سوا جبکہ بہت کمزور ہو گئے
تھے کبھی آپ نے جماعتی کتب کا مطالعہ ترک نہیں کیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تفسیر کبیر کے
ساتھ بہت لگاؤ تھا۔جب کوئی آپ سے کسی قرآنی آیت کی تفسیر پوچھتا تو تفسیر کبیر کی
شرح بیان کرتے تھے۔ان کے بھانجے محمد عمار المشکی صاحب جو یہاں یو کے میں ہیں یہ کہتے ہیں کہ میں چودہ سال کا تھا جب
ان کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کیا کرتا تھا۔واپسی پر ان کے ساتھ گھر آتا اور راستے میں ان سے جماعتی علوم کے بارے
میں سوال کیا کرتا تھا اور بڑی تفصیل سے جواب دینے والے تھے۔سیریا میں جماعتی کتب بھی دستیاب نہیں تھیں،
افراد جماعت کو جماعتی علوم کی منتقلی میں مرحوم کا بہت کردار ہے۔جب ربوہ گئے ہیں تو انہوں نے اردو پڑھنی سیکھی
تھی۔اردو کی کتابیں لے آتے تھے اور پھر کوشش کرتے تھے کہ اردو کی کتابوں کو پڑھ کے سمجھ کے پھر ان کا ترجمہ
کر کے جماعت کے افراد کو بتائیں۔مرحوم ایک بے نفس آدمی تھے۔کبھی عہدے کی خواہش نہیں کی۔ہمیشہ خادم
بن کر رہنا انہوں نے پسند کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے ان
کو امیر بنانا بھی چاہا تو انہوں نے کہا کہ لوگ پھر کہیں
گے کہ خاندانی طور پر یہ سارا کچھ امارت کا کام بھی چل پڑا ہے اس لیے کسی اور کو بنا دیں اور میں ان سے پورا تعاون
کروں گا اور پھر اپنے سے کم عمر امیر کے ساتھ بھی تعاون کیا اور بے شمار تعاون کیا بلکہ مثال قائم کر دی۔اللہ تعالیٰ
مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے درجات بلند فرمائے اور ان کی تمام دعائیں ان کی اپنی اہلیہ کے متعلق بھی پوری
فرمائے۔ان کو بھی توفیق دے کہ احمدیت کو قبول کر لیں۔نماز کے بعد ان شاء اللہ جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 / مارچ 2022ء جلد 29 شماره 24 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی