حضرت ابوبکر صدیقؓ۔ اسلام میں مرتد کی سزا

خطبات مسرور جلد 20
173
13
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 01 / اپریل 2022 ء بمطابق 01/ شھادت 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے کے فتنوں کا ذکر ہو رہا تھا۔اس بارے میں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی تصنیف سر الخلافہ میں بیان فرماتے ہیں کہ ”ابن خلدون نے لکھا ہے عرب کے عوام
و خواص مرتد ہو گئے اور بنو کے اور بنو اسد طلیحہ کے ہاتھ پر جمع ہو گئے اور بنو غطفان مرتد ہو گئے۔اور بنو ہوازن
متر قد ہوئے اور انہوں نے زکوۃ دینی روک دی۔نیز بنو سلیم کے سردار مرتد ہو گئے اور اسی طرح ہر جگہ پر باقی
لوگوں کا بھی یہی حال تھا، ابن اثیر نے اپنی تاریخ میں لکھا ہے کہ۔۔عرب مرتد ہو گئے، ہر قبیلہ میں سے عوام یا
خواص اور نفاق ظاہر ہو گیا اور یہو دیوں اور عیسائیوں نے اپنی گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنا شروع کر دیا۔اور مسلمانوں کی
اپنے نبی کی وفات کی وجہ سے، نیز اپنی قلت اور دشمنوں کی کثرت کے باعث ایسی حالت ہو گئی تھی جیسی بارش والی رات
میں بھیڑ بکریوں کی ہوتی ہے یعنی خوف سے ایک جگہ اکٹھی ہو جاتی ہیں اور پناہ تلاش کرتی ہیں۔”اس پر لوگوں نے
ابو بکر سے کہا کہ یہ لوگ صرف اسامہ کے لشکر کو ہی مسلمانوں کا لشکر سمجھتے ہیں۔اور جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں عربوں
نے آپ سے بغاوت کر دی ہے پس مناسب نہیں کہ آپ مسلمانوں کی اس جماعت کو اپنے سے الگ کر لیں۔اس پر
(حضرت) ابو بکر نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اگر مجھے اس بات کا یقین بھی ہو
جائے کہ درندے مجھے اچک لیں گے تب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اسامہ کے لشکر کو
ضرور بھیجوں گا۔جو فیصلہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے میں اسے منسوخ نہیں کر سکتا۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام عبد اللہ بن مسعودؓ کا حوالہ دے کے فرماتے ہیں کہ ”عبد اللہ بن مسعود
کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہم ایک ایسے مقام پر کھڑے ہو گئے تھے کہ اگر اللہ ہم پر
ابو بکر کے ذریعہ احسان نہ فرماتا تو قریب تھا کہ ہم ہلاک ہو جاتے۔آپ نے ہمیں اس بات پر اکٹھا کیا کہ ہم بنت مخاض“
یعنی " ( ایک سالہ اونٹنی) اور بنت لبون (دو سالہ اونٹنی) کی (زکوۃ کی وصولی کے لئے ) جنگ لڑیں اور یہ کہ ہم عرب
بستیوں کو کھا جائیں اور ہم اللہ کی عبادت کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ موت ہمیں آئے۔“
سر الخلافہ اردو ترجمہ صفحہ نمبر 188 189 حاشیہ ، شائع کر دہ نظارت اشاعت)
یہ جو بحث چل رہی ہے اس میں بعض غلط فہمیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں اور یہ سوال بھی اٹھایا جا سکتا ہے کہ

خطبات مسرور جلد 20
174
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
کیا اسلام میں ارتداد کی سزا قتل ہے ؟ اس بارے میں مختصر بیان کر دیتا ہوں یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد جب تقریباً سارے عرب نے ارتداد اختیار کر لیا اور بعض لوگوں نے کلی طور پر اسلام سے دوری اختیار کر لی
اور بعض نے زکوۃ کی ادائیگی سے انکار کیا تو حضرت ابو بکر نے ان سب کے خلاف قتال کیا۔کتب تاریخ اور سیرت
میں ایسے تمام افراد کے لیے مرتدین کا لفظ استعمال ہوا ہے۔جس کی وجہ سے بعد میں آنے والے سیرت نگار اور علماء
کو غلطی لگی یا وہ غلط تعلیم پھیلانے کا باعث بنے کہ گویا مرتد کی سزا قتل ہے اور اسی لیے حضرت ابو بکر نے تمام
مرتدین کے خلاف اعلانِ جہاد کیا اور ایسے سب لوگوں کو قتل کروا دیا سوائے اس کے کہ وہ دوبارہ اسلام قبول کر لیں
اور یوں ان مورخین اور سیرت نگاروں نے حضرت ابو بکر کو عقیدہ ختم نبوت کا محافظ اور اس کے ہیرو کے طور پر پیش
کیا۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ خلافت راشدہ کے اس دور میں ختم نبوت اور عقیدہ ختم نبوت کے اس طرح کے تحفظ کی
کوئی سوچ یا نظریہ موجود ہی نہیں تھا اور نہ ہی ان لوگوں کے خلاف اس لیے تلوار اٹھائی گئی تھی کہ ختم نبوت کو کوئی
خطرہ تھایا مرتد کی سزا چونکہ قتل تھی اس لیے ان کو قتل کیا جائے۔اس کی تفصیل تو آگے بیان ہو گی اور اس بارے میں
تو بیان ہو گا کہ ان کے خلاف اعلان جنگ کیوں کیا گیا؟ لیکن اس سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ کیا قرآن کریم نے
یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مرتد کی سزا قتل بیان کی ہے یا کوئی اور سزا بھی مقرر کی ہے ؟ اسلامی اصطلاح میں
مرتد اس کو کہا جاتا ہے جو دین اسلام سے انحراف کر جائے اور اسلام قبول کرنے کے بعد پھر دائرہ اسلام سے نکل
جائے۔جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہوں پر مرتد ہونے والوں کا
با قاعدہ ذکر تو فرمایا ہے لیکن ان کے لیے قتل یا کسی بھی قسم کی دنیاوی سزا دینے کا ذکر نہیں کیا۔چنانچہ چند آیات نمونے کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔پہلی آیت یہ ہے کہ وَمَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ
دِينِهِ فَيَمُتُ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَبِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ - وَأُولَبِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ۔(البقرة: 218) یعنی اور تم میں سے جو بھی اپنے دین سے برگشتہ ہو جائے پھر اس حال میں مرے کہ وہ کافر
ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی ضائع ہو گئے اور آخرت میں بھی اور یہی وہ لوگ ہیں جو آگ والے
ہیں۔اس میں وہ بہت لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔اس آیت میں بیان ہوا ہے کہ تم میں سے جو کوئی مرتد ہو جائے اور آخر کار اسی کفر کی حالت میں مر
جائے۔اس سے خوب واضح ہو رہا ہے کہ مرتد کی سزا قتل نہ تھی کیونکہ اگر اس کی سزا قتل ہوتی تو یہ بیان نہ ہو تا کہ
ایسامر تد آخر کار کفر کی حالت میں مر جائے۔پھر ایک جگہ فرمایا: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ
يُحِبُّونَةٌ - اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ - يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَ لَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَابِهِ - ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِیم۔(المائدة: 55) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم میں سے جو اپنے
دین سے مرتد ہو جائے تو ضرور اللہ اس کے بدلے ایک ایسی قوم لے آئے گا جس سے وہ محبت کرتا ہو اور وہ اس سے
محبت کرتے ہوں۔مومنوں پر وہ بہت مہربان ہوں گے اور کافروں پر بہت سخت۔وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور

خطبات مسرور جلد 20
175
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
سی ملامت کرنے والے کی ملامت کا کوئی خوف نہ رکھتے ہوں گے۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ اس کو جسے چاہتا ہے دیتا ہے
اور اللہ بہت وسعت عطا کرنے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔اس جگہ بھی مرتد ہونے والوں کا ذکر فرماتے ہوئے
مومنوں کو یہ خوش خبری تو دی گئی کہ ایسے لوگوں کے بدلے میں اللہ تعالیٰ قوموں کی قومیں عطا فرمائے گا لیکن کہیں
یہ ذکر نہیں فرمایا کہ مرتد ہونے والوں کو قتل کر دو یا فلاں فلاں سزا دو۔پھر ایک اور آیت جو کہ ہر قسم کے شکوک و شبہات اور سوالات کو ختم کر دینے والی ہے وہ سورۃ النساء کی
یہ آیت ہے۔فرمایا : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ امَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا
لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًا (النساء: 138) یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے پھر انکار کر دیا۔پھر ایمان لائے پھر انکار کر دیا۔پھر کفر
میں بڑھتے چلے گئے۔اللہ ایسا نہیں کہ انہیں معاف کر دے اور انہیں راستہ کی ہدایت دے۔پس بڑی واضح نفی ہے اس میں کہ مرتد کی سزا قتل نہیں ہے اور یہی تشریح ہمارے لٹریچر میں بھی کی جاتی
ہے اور مفسرین نے بھی اس کی وضاحت کی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے اس کی تھوڑی سی وضاحت اپنے
ترجمۃ القرآن میں اس طرح فرمائی ہے کہ یہ آیت اس عقیدہ کی نفی کرتی ہے کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔چنانچہ فرمایا
اگر کوئی مرتد ہو جائے، پھر ایمان لے آئے، پھر مرتد ہو جائے، پھر ایمان لے آئے تو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد
ہے اور اگر کفر کی حالت میں مرے گا تو لازمی طور پر جہنمی ہو گا۔اگر مرتد کی سزا قتل ہوتی تو اس کے بار بار ایمان
لانے اور کفر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔“
( قرآن کریم اردو ترجمہ از حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ تعالیٰ صفحہ 158 حاشیہ)
اس کے علاوہ قرآن کریم میں کچھ اور آیات ہیں جو اصولی طور پر قتل مرتد کی نفی کرنے والی ہیں جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ - فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّلِمِينَ
نارا۔اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا - وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِى الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَرَابُ وَسَاءَتْ
مُرتفقا۔(الکھف : 30) اور کہہ دے کہ حق وہی ہے جو تمہارے رب کی طرف سے ہو۔پس جو چاہے وہ ایمان لے
آئے اور جو چاہے سو انکار کر دے۔یقیناً ہم نے ظالموں کے لیے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیوار میں انہیں
گھیرے میں لے لیں گی اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انہیں ایسا پانی دیا جائے گا جو پچھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو گا جو اُن
کے چہروں کو جھلس دے گا۔بہت ہی بُرا مشروب ہے اور بہت ہی بُری آرام گاہ ہے۔دین میں کسی قسم کے جبر کی نفی کرتے ہوئے فرمایا: لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ
الْغَى فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا وَ اللهُ سَمِيع
عليم (البقرة:257) دین میں کوئی جبر نہیں۔یقیناً ہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں ہو چکی۔پس جو کوئی شیطان کا
انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقیناً اس نے ایک ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیا جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں۔اور اللہ
بہت سننے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔قرآن کریم کی کچھ آیات بطور نمونہ پیش کی گئی ہیں جن میں دین کے نام پر
کسی بھی قسم کی سختی، جبر اور سزا کی نفی کی گئی ہے اور مرتد ہونے والوں کا ذکر کر کے کسی بھی قسم کی سزا کا ذکر نہ کرنا

خطبات مسرور جلد 20
176
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
ہماری راہنمائی کرتا ہے کہ مرتد ہونے والے کے لیے شریعتِ اسلامی کوئی جسمانی اور دنیاوی سزا مقرر نہیں کرتی۔اسی قرآنی تعلیم اور نظریہ کی مزید تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ قرآن کریم میں جگہ جگہ منافقین کا ذکر
موجود ہے اور منافقین کی برائیاں اس قدر زور سے بیان کی گئی ہیں کہ کفار کی برائیوں کا بھی اس طرح ذکر نہیں۔ان
لوگوں کو فاسق بھی کہا گیا ہے۔ان کو کافر بھی کہا گیا ہے۔ان کے بارے میں اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرنے کا
ذکر کیا گیا ہے لیکن ایسے کسی بھی منافق کے لیے نہ تو کسی قسم کی سزا کا ذکر کیا گیا ہے اور تاریخ اسلام گواہ ہے کہ نہ ہی
کسی منافق کو ان کے نفاق کی بنا پر کوئی سزا دی گئی۔چنانچہ منافقین کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کہتا ہے : قُلْ أَنْفِقُوا
طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَنْ يُتَقَبَّلَ مِنْكُمْ - إِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فَسِقِينَ وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ
كَفَرُوا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كَسَالَى وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ (التوبة: 53-54) تُو کہہ
دے کہ خواہ تم خوشی سے خرچ کرو خواہ کر باہت کے ساتھ ہر گز تم سے قبول نہیں کیا جائے گا۔یقینا
تم ایک بد کردار
قوم ہو۔اور انہیں کسی چیز نے اس بات سے محروم نہیں کیا کہ ان سے ان کے اموال قبول کیے جائیں سوائے اس کے
کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کا انکار کر بیٹھے تھے نیز یہ کہ وہ نماز کے قریب نہیں آتے تھے مگر سخت سستی کی حالت
میں۔اور خرچ بھی نہیں کرتے تھے مگر ایسی حالت میں کہ وہ سخت کراہت محسوس کرتے تھے۔اس آیت کریمہ میں منافقین کو فاسق قرار دیا اور اللہ اور اس کے رسول کا کفر کرنے والا قرار دیا۔پھر ان
کے کفر کی شدت کا ذکر مزید اس آیت میں بیان کیا کہ يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا وَلَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوا
بعد اِسلامِهِمْ وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا وَمَا نَقَمُوا إِلَّا أَنْ أَغْلَهُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ - فَإِنْ يَتُوبُوا يَكُ
خَيْرًا لَّهُمْ - وَ إِنْ يَتَوَلَّوا يُعَذِّبُهُمُ اللهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ - وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِي وَلَا
نَصِيرٍ۔(التوبة: 74) وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا حالانکہ وہ یقینا کفر کا کلمہ کہہ چکے ہیں جبکہ وہ
اسلام لانے کے بعد کافر ہو گئے۔اور وہ ایسے پختہ ارادے رکھتے تھے جنہیں وہ پا نہیں سکے۔اور انہوں نے مومنوں
سے پر خاش نہ رکھی مگر صرف اس وجہ سے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے مالامال کر دیا۔پس اگر
وہ تو بہ کر لیں تو ان کے لیے بہتر ہو گا۔ہاں اگر وہ پھر جائیں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا
اور ان کے لیے ساری زمین میں نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ مددگار۔اسی طرح سورہ توبہ میں آیت 66 میں فرمایا۔تم ایمان لانے کے بعد کافر بن گئے ہولَا تَعْتَذِرُوا قَدُ
كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ کوئی عذر پیش نہ کرو۔لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ۔کوئی عذر پیش نہ کرو یقینا تم
اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔اسی طرح منافقین کے متعلق پوری سورۃ المنافقین نازل ہوئی۔اس میں فرمایا اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةٌ
فَصَلُّوا عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ أَمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا
يَفْقَهُونَ (المنافقون: 3-4) انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنارکھا ہے۔پس وہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں۔یقیناً
بہت بُرا ہے جو وہ عمل کرتے ہیں۔یہ اس لیے ہے کہ وہ ایمان لائے پھر انکار کر دیا تو ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی پس

خطبات مسرور جلد 20
177
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
وہ سمجھ نہیں رہے۔یہاں بھی ان لوگوں کے ایمان لانے اور اس کے بعد پھر کفر اختیار کرنے کا ذکر کیا ہے لیکن کسی
قسم کی کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی اور نہ ہی دی گئی۔غرض اسی طرح کی بہت سی آیات ہیں جن میں ایسے لوگوں کا ذکر ہے کہ جو ایمان لاتے ہیں اور پھر
اعلانیہ یا عملی طور پر کفر اختیار کرتے ہیں۔ان لوگوں کو فاسق اور کافر اور مرتد تو کہا گیا ہے لیکن ان کے لیے قتل
وغیرہ کی کوئی سزا مقرر نہیں کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مرتد کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔قرآن کریم کے
بعد اب اس بارے میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ جس مبارک وجود پر قرآن کریم اتارا گیا، جو كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ کا
مصداق وجو د تھا، جس نے اپنے عمل سے قرآن کریم کے احکامات نافذ کرتے ہوئے اپنا نمونہ اور اسوہ پیش کیا اس
مبارک ہستی نے مرتد کے حوالے سے کیا فرمایا۔صحیح بخاری میں درج ذیل واقعہ اس امر کا فیصلہ کر دیتا ہے کہ مرتد
کے لیے محض ارتداد کے جرم میں کوئی شرعی حد مقرر نہ تھی۔اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں حضرت جابر بن عبد اللہ
بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اسلام قبول کرتے ہوئے آپ سے بیعت کی۔اگلے روز اعرابی کو مدینہ میں بخار ہو گیاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میری بیعت مجھے
واپس دے دیں۔پھر وہ دوبارہ آیا اور کہنے لگا کہ میری بیعت مجھے واپس دے دیں۔آپ نے تین مرتبہ انکار فرمایا۔اس کا جواب نہیں دیا۔پھر وہ اعرابی مدینہ سے چلا گیا۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ ایک
بھٹی کی طرح ہے وہ میل کو نکال دیتا ہے اور اصل پاکیزہ چیز کو خالص کر دیتا ہے۔(صحيح البخارى كتاب فضائل المدينة، بَاب المَدِينَةُ تَنْفِي الخَبَثَ حديث 1883)
حضرت مولانا شیر علی صاحب نے اپنی تصنیف ” قتل مرتد اور اسلام “ ( یہ ان کی ایک کتاب تھی۔یہ
کتاب جو تھی یہ حضرت خلیفة المسیح الثانی کی نگرانی میں تیار کی گئی تھی اس میں یہ حدیث درج کی ہے اور اس کے بعد
لکھتے ہیں کہ اس شخص کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بار بار آنا بھی ظاہر کرتا ہے کہ مرتد کے لیے قتل کی سزا
مقرر نہ تھی ورنہ کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ آتا بلکہ کوشش کر تا کہ بلا اطلاع چپکے سے نکل جائے
اور کسی پر ظاہر نہ کرتا کہ وہ ارتداد اختیار کرنا چاہتا ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ مرتد کی سزا قتل ارتداد
کو روکنے کے لیے شریعت اسلام میں مقرر کی گئی ہے اور اس کی غرض و غایت یہ ہے کہ لوگوں کو اسلام پر رہنے کے
لیے مجبور کیا جائے۔اگر یہ بات سچ ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں اس شخص کو متنبہ نہ کیا جو بار بار آپ
کے پاس آرہاتھا اور کیوں یہ نہ کہہ دیا کہ یاد رکھو کہ اسلام میں ارتداد کی سزا قتل ہے۔اگر تم ارتداد اختیار کروگے تو
تمہیں قتل کیا جائے گا اور جبکہ وہ بار بار ارتداد کا ارادہ ظاہر کرتا تھا اور خوف تھا کہ وہ مرتد ہو کر چلا جائے گا۔پھر ایسی
صورت میں کیوں اس پر پہرہ مقرر نہ کیا گیا تا کہ اگر وہ مرتد ہو کر جانے لگے تو اس کو پکڑ لیا جاوے اور اس پر شرعی
حد جاری کی جاوے۔کیوں صحابہ نے اس کو یہ نہ کہا کہ میاں اگر جان کی خیر چاہتے ہو تو ارتداد کا نام نہ لو کیونکہ اس
شہر میں تو یہ قاعدہ جاری ہے کہ جو شخص اسلام لا کر پھر ارتداد اختیار کرتا ہے اس کو فوراً قتل کر دیا جاتا ہے۔پس اس اعرابی کا بار بار ارتداد کا اظہار کرنا اور اس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بار بار جانا اور

خطبات مسرور جلد 20
178
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کو ارتداد کے نتیجہ سے متنبہ نہ کرنا اور نہ صحابہ کو اس کے قتل کا حکم سنانا اور آخر کار
اس کا بغیر کسی قسم کے تعرض کے مدینہ سے نکل جانا یہ سب امور صاف طور پر اس امر کے شاہد بین ہیں کہ اسلام
میں مرتد کے لیے کوئی شرعی حد مقرر نہ تھی۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے نکل جانے پر ایک طرح کی
خوشی کا اظہار کرنا اور فرمانا کہ مدینہ ایک بھٹی کی طرح ہے جو میل کچیل کو پاکیزہ جوہر سے جد ا کر دیتا ہے صاف ظاہر
کرتا ہے کہ آپ اس اصول کے مخالف تھے کہ کسی کو جبر سے اسلام پر رکھا جاوے اور لوگوں کو جبری ذرائع اختیار کر
کے ارتداد سے روکا جائے بلکہ اگر ناپاک انسان مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو جاتا تو آپ اس پر ناخوش نہیں
ہوتے تھے اور آپ یہ کوشش نہیں فرماتے تھے کہ اس کو اس کی مرضی کے خلاف جبر اً اسلام میں رکھا جائے بلکہ
ایسے شخص کا چلا جانا آپ کے نزدیک گویا خس کم جہاں پاک کے مصداق تھا۔اگر آپ کا یہ اصول ہو تا کہ جو شخص
ایک دفعہ اسلام میں داخل ہو جائے اس کو ہر ممکن ذریعہ سے اسلام میں رہنے کے لیے مجبور کیا جائے اور اگر وہ کسی
طرح بھی نہ مانے تو اس کو قتل کیا جائے تا اس کی مثال دوسروں کے لیے عبرت ہو تو چاہیے تھا کہ آپ اس اعرابی
کے جانے پر خفا ہوتے اور صحابہ کو ڈانٹتے کہ تم نے اس کو کیوں جانے دیا ؟ کیوں اس کو پکڑ کر قتل کی دھمکی نہ دی اور
چاہیے تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو حکم دیتے کہ دوڑو اور جہاں ہو اس خبیث کو پکڑ لاؤ تا اس کو قتل کی سزادی
جائے مگر آپ نے ایسانہ کیا بلکہ دوسرے الفاظ میں یہ فرمایا کہ اچھا ہو اوہ چلا گیا۔وہ اس قابل نہ تھا کہ مسلمانوں میں
رہے۔خدا تعالیٰ نے خود اس کو اپنے ہاتھ سے ہم سے جدا کر دیا۔غرض اس اعرابی کی مثال ایک قطعی اور یقینی ثبوت
اس امر کا ہے کہ مرتد کے لیے کوئی شرعی سزا مقرر نہ تھی اور مسلمانوں میں قطعا یہ طریق جاری نہ تھا کہ وہ ہر ایک
مرتد کو محض اس کے ارتداد کی وجہ سے قتل کر دیتے۔(ماخوذ از قتل مرتد اور اسلام از مولوی شیر علی صاحب صفحہ 109 تا 111 مطبوعہ 1925ء)
دوسرا ثبوت اس امر کا کہ مرتد کے لیے کوئی شرعی حد مقرر نہ تھی وہ شرائط ہیں جن کے ساتھ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے مقام حدیبیہ میں مشرکین مکہ کے ساتھ صلح کی۔صلح حدیبیہ کی حدیث میں لکھا ہے
جو براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے دن مشرکین کے ساتھ تین باتوں پر صلح
کی۔پہلی شرط یہ تھی کہ اگر مشرکین میں سے کوئی شخص مسلمان ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائے تو
آپ اس کو مشرکین کی طرف واپس کر دیں گے۔دوسری شرط یہ تھی کہ اگر مسلمانوں میں سے کوئی شخص مر تذ ہو
کر مشرکین کی طرف چلا جائے تو مشرکین اس کو آپ کی طرف واپس نہیں کریں گے۔( صحيح البخارى كتاب الصلح بَابُ الصُّلْحِ مَعَ المُشْرِكِينَ حديث 2700)
اس صلح نامہ کی دوسری شرط سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ مرتد کے لیے کوئی شرعی حد مقرر نہ تھی
کیونکہ اگر ارتداد کے لیے شریعت اسلام میں یہ سزا مقرر ہوتی کہ اس کو قتل کیا جائے تو شرعی حد کے معاملہ میں بھی
کبھی آپ مشرکین کی بات قبول نہ فرماتے۔اس کے علاوہ بھی ایسے کئی واقعات ہیں جن سے بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں چند لوگوں نے دین اسلام سے ارتداد اختیار کیا لیکن محض ارتداد کی

خطبات مسرور جلد 20
66
179
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
وجہ سے ان سے کوئی تعارض نہ کیا گیا تاوقتیکہ انہوں نے محاربت اور بغاوت جیسے افعال شنیعہ کا ارتکاب نہ
کیا۔حضرت مصلح موعودؓ نے قرآن مجید کی ایک اور آیت سے بھی اس مسئلے کو یوں واضح فرمایا ہے کہ ” وَمَا عَلَى
الرَّسُولِ إِلَّا الْبَاغُ الْمُبِينُ " فرمایا کہ اس ” میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ تلوار کی بجائے تبلیغ سے کام لینا ہی ایک
دیرینہ اصول ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اسی اصول کو اختیار کیا تھا۔اور ان کے زمانہ کے لوگوں کو
بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی ارشاد ہوا تھا کہ ہمارے اس رسول کا کام صرف بات پہنچا دینا ہے تلوار سے منوانا
نہیں اور یہی سارے قرآن کا خلاصہ ہے کہ دلیل کے ساتھ بات منوانا مذ ہبی لوگوں کا کام ہو تا ہے۔جبر سے منوانا مذ ہی لوگوں کا کام نہیں۔مگر افسوس ہے کہ اب تک دنیا اس مسئلہ کو نہیں سمجھی بلکہ خود
مسلمانوں میں بھی قتل مرتد کو جائز سمجھا جاتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ”حالانکہ کسی کا عقیدہ جھوٹ
ہو یا سچ ، عقیدہ رکھنے والا اسے بہر حال ویسا ہی سچا سمجھتا ہے جیسے ایک مسلمان اپنے مذہب کو سچا سمجھتا ہے۔عیسائیت
جھوٹی سہی مگر سوال تو یہ ہے کہ دنیا کا اکثر عیسائی عیسائیت کو کیا سمجھتا ہے۔وہ یقیناً اسے سچا سمجھتا ہے۔ہندو مذہب
جھوٹا ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ دنیا کا اکثر ہندو اپنے مذہب کو کیا سمجھتا ہے۔وہ یقیناً اسے سچا سمجھتا ہے۔یہودی
مذہب یقینا اس وقت سچا نہیں۔لیکن سوال تو یہ ہے کہ یہودیوں کا اکثر حصہ یہودیت کو کیا سمجھتا ہے۔وہ یقیناً اسے سچا
سمجھتا ہے۔پس اگر اس بات پر کسی کو قتل کرنا جائز ہے کہ میں سمجھتا ہوں میر امذہب سچا ہے دوسرے کا نہیں۔“
صرف یہی بات اگر ہے تو پھر ایک عیسائی کو یہ کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جس مسلمان کو چاہے قتل کر دے۔ایک
ہندو کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبر ادوسروں کو ہندو بنالے یا انہیں مار ڈالے۔چین میں کنفیوشس مذہب کے
پیروؤں کو یہ کیوں حق نہیں کہ وہ زبردستی لوگوں کو اپنے مذہب میں شامل کر لیں۔فلپائن میں جہاں اب بھی پندرہ ہیں
ہزار مسلمان ہے۔“ اس زمانے میں جب آپ نے بیان فرمایا۔اب تو زیادہ ہیں۔عیسائیوں کو کیوں حق حاصل نہیں کہ
وہ مسلمانوں کو جبر أعیسائی بنالیں۔امریکہ کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبر ان مسلمانوں کو جو اس کے ملک میں رہتے
ہیں عیسائی بنالے۔روس کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبر آسب کو عیسائی بنالے یا جبر آسب کو کمیونسٹ بنالے۔اگر
مسلمان دوسروں کو جبراً اپنے عقیدہ پر لا سکتے ہیں تو ویسا ہی حق عقلاً دوسروں کو بھی حاصل ہے لیکن کیا اس حق کو
جاری کر کے دنیا میں کبھی امن قائم رہ سکتا ہے۔کیا اس حق کو جاری کر کے تم اپنے بیٹے کو بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ مسئلہ ٹھیک ہے یا بیوی کو بھی کہہ سکتے ہو کہ
یہ مسئلہ ٹھیک ہے کہ عیسائیوں کا حق ہے کہ وہ مسلمانوں کو زبر دستی عیسائی بنالیں۔مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ
عیسائیوں کو زبر دستی مسلمان بنالیں۔ایران والوں کا حق ہے کہ وہ سب حنفیوں کو زبر دستی شیعہ بنالیں اور حنفیوں کا
حق ہے کہ وہ سب کو زبر دستی سٹی بنالیں۔غرض یہ ایسی عقل کے خلاف بات ہے کہ کوئی انسان اس کو ایک منٹ کے
لیے بھی تسلیم نہیں کر سکتا۔گذشتہ انبیاء کی قوموں نے جب بھی خدائی ہدایت کو ماننے سے انکار کیا تو خدا تعالیٰ نے
انہیں مخاطب کرتے ہوئے یہی فرمایا کہ انزِمُكُبُوهَا وَ انْتُمْ لَهَا كَرِهُونَ (هود: 29)۔یعنی اگر تم خود ہدایت لینا پسند
نہیں کرتے تو ہم جبراً تمہیں ہدایت نہیں دے سکتے لیکن افسوس کہ موجودہ زمانے میں مسلمانوں میں اس اصل کا

خطبات مسرور جلد 20
180
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
انکار کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں اور اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ اکثریت مسلمانوں کی یہی کہتی ہے۔” اگر دنیا
اس مسئلہ کو سمجھ جائے تو یقینا ظلم اور تعدی مذہبی اور سیاسی امور میں بند ہو جائے۔نہ لوگ اپنے عقیدے لوگوں پر
جبر اٹھو نہیں اور نہ اپنے سیاسی نظام دوسرے ملکوں میں جبر آجاری کرنے کی کوشش کریں۔“
ނ
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ 606-607)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ”میں نہیں جانتا کہ ہمارے مخالفوں نے کہاں
سے اور کس سے سن لیا ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے لا إِكْرَاهَ في
الدین یعنی دین اسلام میں جبر نہیں۔تو پھر کس نے جبر کا حکم دیا اور جبر کے کونسے سامان تھے۔اور کیا وہ لوگ جو جبر
مسلمان کئے جاتے ہیں ان کا یہی صدق اور یہی ایمان ہوتا ہے کہ بغیر کسی تنخواہ پانے ، باوجود دو تین سو آدمی
ہونے کے ہزاروں آدمیوں کا مقابلہ کریں۔اور جب ہزار تک پہنچ جائیں تو کئی لاکھ دشمنوں کو شکست دے دیں اور
دین کو دشمن کے حملہ سے بچانے کے لئے بھیڑوں بکریوں کی طرح سر کٹا دیں اور اسلام کی سچائی پر اپنے خون سے
مہریں کر دیں۔اور خدا کی توحید کے پھیلانے کے لئے ایسے عاشق ہوں کہ درویشانہ طور پر سختی اٹھا کر افریقہ کے
ریگستان تک پہنچیں اور اس ملک میں اسلام کو پھیلا دیں۔اور پھر ہر یک قسم کی صعوبت اٹھا کر چین تک پہنچیں نہ جنگ
کے طور پر بلکہ محض درویشانہ طور پر اور اس ملک میں پہنچ کر دعوتِ اسلام کریں جس کا نتیجہ یہ ہو کہ ان کے بابرکت
وعظ سے کئی کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا ہو جائیں۔اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں آئیں
اور بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور یورپ کی حدود تک لا اله الا اللہ کی آواز پہنچاویں۔تم
ایمانا کہو کہ کیا یہ کام ان لوگوں کا ہے جو جبر مسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کافر اور زبان مومن ہوتی ہے ؟ نہیں بلکہ
یہ ان لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نورِ ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے دلوں میں خدا ہی خدا ہو تا ہے۔“
(پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 468-469)
ان آیات قرآنیہ اور ارشادات کی روشنی میں یہ تو ثابت ہو گیا کہ مرتد کی سزا قتل نہیں ہے۔اب سوال
یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مرتد کی سزا قتل نہیں تو حضرت ابو بکڑ نے مرتدین کو کیوں قتل کیا اور قتل کرنے کا حکم دیا؟
حقیقت یہ ہے کہ تاریخ کا مطالعہ کرنے سے بڑی آسانی سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں مرتد
ہونے والے صرف مرتد ہی نہیں تھے بلکہ وہ باغی تھے اور خونخوار ارادوں کے حامل باغی تھے جنہوں نے نہ صرف یہ
کہ ریاست مدینہ پر حملہ کر کے مسلمانوں کو قتل کرنے کے بھیانک منصوبے بنائے بلکہ مختلف علاقوں میں مسلمانوں
کو پکڑ پکڑ کر بڑی بے رحمی سے قتل کیا۔ان کے اعضاء کاٹ کر ان کو مارا گیا۔انہیں زندہ آگ میں جلایا گیا۔یہ
مرتدین ظلم و ستم اور قتل و غارت اور بغاوت اور لوٹ مار جیسے بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے والے لوگ تھے جس
کی وجہ سے دفاعی اور انتقامی کارروائی کے طور پر ان محارب لوگوں سے جنگ کی گئی اور جَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مثْلُهَا (الشوری: 41) کے تحت ان کو بھی ویسی ہی سزائیں دے کر قتل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے جیسے جرائم
کے وہ مر تکب ہوئے تھے۔چنانچہ تاریخ اور سیرت کی کتابوں سے کچھ تفصیل پیش کی جاتی ہے۔

خطبات مسرور جلد 20
181
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
تاریخ خمیس میں لکھا ہے کہ خارجہ بن حضن جو مرتدین میں سے تھا اپنی قوم کے کچھ سوار لے کر مدینہ کی
طرف بڑھا۔وہ چاہتا تھا کہ اہل مدینہ کو جنگ کے لیے نکلنے سے قبل ہی روک دے یا انہیں غفلت میں پا کر حملہ کر
دے۔چنانچہ اس نے حضرت ابو بکر اور آپ کے ساتھ کے مسلمانوں پر اس وقت چھاپہ مارا جبکہ وہ لوگ بے خبر تھے۔( تاريخ الخميس جلد3 صفحه 173 مطبوعه دارالكتب العلمية2009ء)
مرتدین نے نہ صرف مدینہ پر حملہ کیا بلکہ جب حضرت ابو بکڑ نے انہیں شکست دی تو انہوں نے صادق الایمان
مسلمانوں کو بھی تہ تیغ کر دیا جو اُن قوموں میں بستے تھے جیسا کہ گذشتہ خطبہ میں اس کا میں ذکر کچھ کر چکا ہوں اور جو باوجود
اپنی قوم کے مرتد ہو جانے کے اسلام پر قائم رہے تھے۔چنانچہ علامہ طبری لکھتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکر نے مختلف
حملہ آور قبائل کو شکست دی تو بنو د بیان اور عبس اُن مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے جو اُن میں رہتے تھے اور اُن کو ہر ایک طریق
سے قتل کیا اور ان کے بعد دیگر اقوام نے بھی انہی کی طرح کیا یعنی انہوں نے بھی ایسے لوگوں کو قتل کر دیا جو اسلام پر قائم رہے۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 256 دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
علامہ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ عبس اور بنو ڈبیان قبائل نے اپنے ہاں کے نہتے مسلمانوں کو بری طرح قتل کرنا
شروع کر دیا اور ان کی دیکھا دیکھی دوسرے قبائل نے بھی ایسا ہی کیا۔اس پر حضرت ابو بکر نے قسم کھائی کہ وہ ہر
قبیلے کے ان لوگوں کو ضرور قتل کریں گے جنہوں نے مسلمانوں کو قتل کیا ہے۔(البدايه والنهايه لابن كثير جلد3 جزء 6 صفحه 310 فصل في تصدّي الصديق لِقِتَالِ أَهْلِ الرَّدَّةِ ، دارالكتب العلمية بيروت)
جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر جن قبائل نے ارتداد اختیار کیا ان کا
ار تداد مذ ہبی اختلاف تک محدود نہ تھا بلکہ انہوں نے سلطنت اسلامی سے بغاوت اختیار کی تھی۔تلوار کو اپنے ہاتھ میں لیا
تھا۔مدینہ منورہ پر حملہ کیا۔اپنی اپنی قوموں کے مسلمانوں کو قتل کیا۔آگ میں ڈالا اور ان کا مثلہ کیا۔جیسا کہ تاریخ
طبری میں حضرت خالد بن ولید کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب اسد اور غطفان اور ہوازن اور سکیم اور کلی، کو شکست
ہوئی تو خالد رضی اللہ عنہ نے ان سے معافی قبول نہ کی سوائے اس کے کہ وہ آپ کے پاس ان لوگوں کو لے کر آئیں
جنہوں نے مرتد ہونے کی حالت میں مسلمانوں کو آگ میں ڈال کر جلایا اور ان کا مثلہ کیا اور ان پر مظالم برپا
( تاریخ طبری جلد2 صفحه 265 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
علامہ ابن خلدون لکھتے ہیں کہ جزیرہ عرب کے یہ مرتد قبائل مدینہ کا قصد کرتے ہوئے نکلے تاکہ
حضرت ابو بکر اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ کریں۔( تاریخ ابن خلدون جلد 2 صفحه 436 خبر بنی تمیم و سجاح، دارالکتب العلمية بيروت 2016ء)
تاریخ طبری میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے عبس اور ڈبیان نے حملہ کیا۔چنانچہ حضرت ابو بکر کو
حضرت اسامہ کی واپسی سے قبل ان سے لڑائی کرنی پڑی۔( تاريخ الطبرى لابن جرير الطبری جلد 2 صفحه 254 باب بقية الخبر عن امر الكذب العنسي ، دار الفكر 2002ء)
علامہ ابنِ خلدون لکھتے ہیں کہ ربیعہ قبیلہ نے ارتداد اختیار کر لیا اور انہوں نے مُنذر بن نعمان کو کھڑا کیا

خطبات مسرور جلد 20
182
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022ء
جس کا نام مغرور پڑا ہوا تھا۔انہوں نے اسے بادشاہ بنادیا۔( تاریخ ابن خلدون جلد 2 صفحه 439-440 باب ردة الحطم و اهل البحرين دار الكتب العلمية بيروت 2016ء)
علامہ عینی جو صحیح بخاری کے شارح ہیں وہ لکھتے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زکوۃ دینے
سے انکار کرنے والوں سے صرف اس لیے قتال کیا کیونکہ انہوں نے تلوار کے ذریعہ سے زکوۃ رو کی اور امت مسلمہ
کے خلاف جنگ برپا کی۔(عمدة القارى كتاب استتابة المرتدين و المعاندين و قتالهم باب قتل من ابى۔۔۔الخ جلد 24 صفحه 122
دار الكتب العلمية 2001ء)
علامہ شوکانی بیان کرتے ہیں کہ امام خطابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ارتداد اختیار
کرنے والوں اور زکوۃ وغیرہ کی ادائیگی سے انکار کرنے والوں کے بارے میں مختلف امور تحریر کرنے کے بعد لکھا
ہے کہ یہ لوگ در حقیقت باغی ہی تھے اور ان کو مرتد صرف اس وجہ سے کہا گیا ہے کہ یہ لوگ مرتدین کی جماعتوں
میں داخل ہو گئے تھے۔(نيل الاوطار لعلامة محمد الشوكانى كتاب الزكاة، صفحه 724 دارالكتاب العربي بيروت 2004ء)
ایک مصنف نے بار بار اپنی کتاب میں ارتداد اختیار کرنے والوں کے لیے بغاوت اور باغی وغیرہ کے الفاظ
لکھے ہیں۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سارے عرب میں پھیل گئی اور ہر
طرف بغاوت کے شعلے بھڑ کنے لگے تو ان شعلوں کی زد میں سب سے زیادہ یمن کا علاقہ تھا۔اگر چہ آگ کا بھڑ کانے
والا شخص عنسی قتل ہو چکا تھا۔بنو حنیفہ میں مسیلمہ اور بنو اسد میں طلیحہ نے نبوت کا دعوی کر کے ہزاروں لوگوں کو
اپنے ساتھ ملالیا اور لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اسد اور غطفان کے حلیف قبیلوں کا نبی ہمیں قریش کے نبی سے زیادہ
محبوب ہے کیونکہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) وفات پاچکے ہیں اور طلیحہ زندہ ہے جب ان بغاوتوں کی خبر حضرت ابو بکر کو
پہنچی تو انہوں نے فرمایا کہ ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا چاہیے جب تک ان علاقوں کے مثال اور امراء کی طرف
سے تمام واقعات کی مکمل رپورٹیں موصول نہ ہو جائیں۔زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ امراء کی طرف سے رپورٹیں
پہنچنے لگیں۔ان رپورٹوں سے صاف ظاہر ہو تا تھا کہ باغیوں کے ہاتھوں نہ صرف سلطنت کا امن خطرے میں تھا بلکہ
ان لوگوں کی جانوں کو بھی سخت خطرہ تھا جنہوں نے ارتداد کی رو میں باغیوں کا ساتھ نہیں دیا تھا اور اسلام پر قائم
رہے تھے۔اس صورت حال میں حضرت ابو بکر صدیق کے لیے پوری قوت سے بغاوتوں کا مقابلہ کرنا اور باغیوں کو
ہر قیمت پر زیر کر کے صورت حال کو قابو میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔(ماخوذ از حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحہ 131 علم و عرفان پبلشر زلاہور )
ایک مصنف لکھتے ہیں کہ حضرت ابو بکر کے پیش نظر ان مرتدین کی سرکوبی تھی جو عرب کے مختلف خطوں
میں بغاوت کے شعلوں کو ہوا دے رہے تھے اور ان کے ہاتھوں شمع اسلام اور ان کے پروانوں کو سخت خطرہ لاحق تھا۔(ماخوذ از سید نا ابو بکر از ابوالنصر مترجم صفحہ 603)
پھر ایک مصنف لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بہت سے سردارانِ عرب

خطبات مسرور جلد 20
183
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022ء
مرتد ہو گئے اور ہر ایک اپنے اپنے علاقے میں خود مختار ہو گیا۔محققین کے مطابق یہ ارتداد زیادہ تر سیاسی تھا۔دینی
ارتداد بہت ہی کم تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دنیوی زندگی کے آخری ایام میں عرب کے کچھ قبائل کے
لیڈروں نے اپنی بغاوت کی سیاسی تحریک کو مذہبی رنگ دینے کے لیے نبوت کا دعوی کر دیا۔(ماخوذ از خلفائے راشدین از حکیم محمود ظفر صفحہ 58 مطبوعہ تخلیقات اکرم آرکیڈ لاہور )
بہر حال یہ سلسلہ ابھی چل رہا ہے ان شاء اللہ اس کا بقیہ حصہ آئندہ ان شاء اللہ پیش ہو گا۔ان تاریخی حوالوں کا خلاصہ یہی ہے کہ مرتد ہونے والے قبائل نے اموال زکوۃ روک لیے تھے یعنی
حکومت کا ٹیکس جبر آروک لیا تھا۔بعض جگہ سے اموال زکوۃ کو لوٹ لیا تھا۔فوجیں تیار کیں۔دارالخلافہ مدینہ پر حملے
کیے۔جن مسلمانوں نے ارتداد سے انکار کیا ان کو قتل کر دیا۔بعض کو زندہ آگ میں جلا دیا۔لہذا ایسے مرتدین
حکومت کے خلاف مسلح بغاوت ، حکومت کے اموال کو لوٹنے اور مسلمانوں کو قتل کرنے اور انہیں زندہ جلا دینے کی
بنا پر قتل کی سزا کے مستحق ہو چکے تھے۔جیسا کہ قرآن پاک فرماتا ہے جَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا (الشوري: 41) کہ
مجرم جیسا کہ جرم کرے اس کو ویسی ہی سزا دو۔ایک اور جگہ فرمایا إِنَّمَا جَزَوا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَ
يَسْعَونَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا اَنْ يُقَتَلُوا اَوْ يُصَلَّبُوا اَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوا مِنَ
الْأَرْضِ (المائدة: 34) کہ جو لوگ اللہ اور رسول سے جنگ کریں یعنی جس سے مراد یہ ہے کہ جو لوگ رسول اور خلیفہ
الرسول یا اسلامی حکومت کے ساتھ جنگ کریں کیونکہ اللہ کے ساتھ لڑائی نہیں ہو سکتی۔اللہ کو نہ تھپڑ مارا جاسکتا ہے
نہ پتھر نہ تیر نہ تلوار۔اس لیے ان سے جنگ کرنے سے مراد ہے۔وَ يَسْعَونَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا میں اس بات کا ذکر کیا
گیا ہے کہ اللہ اور رسول سے جنگ سے کیا مراد ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ جو لوگ اللہ اور رسول سے جنگ کرتے
ہیں یعنی ملک میں فساد کرتے ہیں۔قتل و غارت، ڈاکہ زنی، لوٹ مار، مسلح بغاوت کرتے ہیں ان کی سزا یہ ہے
کہ يُقَتَلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا انہیں سختی سے قتل کیا جائے یا صلیب پر مار دیا جائے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا تھوڑا سا میں
نے آگے بیان کر دیا تھا۔باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔اس وقت میں بعض مرحومین کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں جن کے جنازے نماز کے بعد پڑھاؤں گا۔پہلا ذکر
مکرم محمد بشیر شاد صاحب کا ہے جو ریٹائرڈ مربی سلسلہ تھے۔آج کل یہ امریکہ میں تھے۔اکانوے سال کی
عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے والد کو 1926ء میں بیعت کی توفیق ملی تھی۔1945ء میں انہوں نے مڈل پاس کرنے کے بعد
مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔1952ء میں فاضل عربی کا امتحان اچھی پوزیشن میں پاس کیا۔1954ء میں
جامعة المبشرين ربوہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کی۔پھر ایک سال طب کی تعلیم حاصل کی۔56ء سے 57 ء تک ان کو
وکالت تبشیر ربوہ میں خدمت کی توفیق ملی۔1958ء میں یہ سیر الیون چلے گئے۔وہاں مبلغ کے طور پر بھیجے گئے۔وہاں
ان کو مختلف جگہوں پر خدمت کی توفیق ملی۔وہاں سیرالیون میں پریس بھی اس دوران انہوں نے جاری کیا۔پھر ان
کی تقرری وہاں سے نائیجیریا ہو گئی۔وہاں بھی انہوں نے اچھا کام کیا۔پھر تین سال کے بعد 1964ء میں یہ نائجیریا

خطبات مسرور جلد 20
184
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
سے واپس بلا لیے گئے تھے۔پھر 64ء میں دوبارہ ان کو نائیجیر یا بھیجا گیا۔67ء میں مرحوم بین کے تبلیغی دورے پر
گئے۔وہاں مقامی افراد کو تبلیغ کر کے ان کی بیعتیں حاصل کرنے کی اللہ تعالیٰ نے ان کو توفیق دی۔1970ء میں
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ کے دورہ افریقہ کے دوران جب حضرت خلیفة المسیح الثالث کانو تشریف لائے تو
انہوں نے 100 نئے احمدیوں کا تحفہ پیش کیا حضور کی خدمت میں۔اس پر حضور رحمہ اللہ نے خوشنودی کا اظہار
فرمایا، دعا کرائی اور پھر اپنی دستار مبارک بھی بشیر شاد صاحب کو عطا فرمائی۔1970ء میں جب ان کی واپسی ہوئی تو عمرے کی سعادت بھی ملی۔1983ء میں مرحوم کا تقرر بطور
سیکرٹری مجلس کار پرداز بہشتی مقبرہ ربوہ ہوا اور 1984ء میں جماعت کے خلاف جو آرڈینس ہو ا تھا اس کے بعد جب
حضرت خلیفة المسیح الرابع کو ہجرت کرنی پڑی تو ہجرت سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی موجودگی میں جو خطبہ تھا
وہ ان کو دینے کی توفیق ملی۔اس لحاظ سے ان کا اس تاریخ میں بھی ذکر ہے۔1988ء میں ذاتی حالات کی وجہ سے
مرحوم نے حضرت خلیفة المسیح الرابح سے ریٹائر منٹ کی درخواست کی جو قبول ہو گئی اور پھر امریکہ چلے گئے۔ان کے
پسماندگان میں اہلیہ مکرمہ نسرین اختر شاد صاحبہ اور ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا
سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی کامل وفا کے ساتھ جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔اگلا ذکر رانا محمد صدیق صاحب کا ہے جو رانا علم دین صاحب ملیا نوالہ ضلع سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔ان کی
بھی گذشتہ دنوں وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔مرحوم کے والد نے 1938ء میں قادیان جاکر بیعت
کی تھی۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند تھے۔تہجد گزار تھے۔دعا گو تھے۔بہت بہادر اور نڈر انسان تھے۔خلافت سے
بے انتہا محبت کرتے، خلیفہ وقت کے حکم پر عمل کرنے والے تھے۔اپنے سارے بچوں کو ہمیشہ جماعت سے وابستہ
رہنے اور خلافت سے محبت اور اطاعت کی تلقین کی۔1974ء اور 84ء میں ان پر جماعت کی مخالفت کی وجہ سے سخت
حالات بھی آئے لیکن انہوں نے بڑی ثابت قدمی دکھائی۔پسماندگان میں چھ بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ان کے
ایک بیٹے رانا محمد اکرم محمود صاحب نائیجیریا میں مبلغ سلسلہ ہیں جو میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے اپنے والد کے جنازہ
اور تدفین میں شامل نہیں ہو سکے۔اس سے پہلے ان کی والدہ بھی 2018ء میں وفات پاگئی تھیں۔یہ اس میں بھی شامل
نہیں ہو سکے تھے۔اللہ تعالیٰ انہیں صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا ذکر مکرم ڈاکٹر محمود احمد خواجہ صاحب اسلام آباد کا ہے۔ان کی گذشتہ دنوں وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ
اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ - 78 سال ان کی عمر تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ان کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ
ان کے والد خواجہ محمد شریف صاحب کے ذریعہ ہوا۔انہوں نے ایک خواب کی بنا پر حضرت خلیفہ ثانی کے دور میں
بیعت کی تھی۔بڑے نیک فطرت تھے۔اس لیے باوجود اس کے کہ باقی خاندان جماعت کا مخالف تھا اللہ تعالی نے ان
کو تین مرتبہ خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے کا حکم دیا۔آخر انہوں نے بیعت کی۔ڈاکٹر محمود خواجہ صاحب نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی۔اس کے بعد 1966ء میں

خطبات مسرور جلد 20
185
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
یونیورسٹی آف پشاور سے کیمسٹری میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔پھر 1973ء میں لاٹروب یونیورسٹی
(La Trobe University) روبے ہے یا ٹروب ہے ملبرن آسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔پاکستان میں بھی اور باہر بھی مختلف یونیورسٹیز میں پڑھاتے رہے ہیں۔گھانا میں کیپ کوسٹ یونیورسٹی Cape)
(Coast University میں جب پڑھاتے تھے تو وہاں ان کی مجھ سے واقفیت ہوئی تھی اور میں نے دیکھا ہے
انتہائی سادہ مزاج اور عاجز اور بے نفس انسان تھے۔بہت اچھے ریسرچ سکالر تھے۔پاکستان میں بھی اور باہر بھی ان کی ریسرچ سکالر کے طور پر بڑی قدر کی جاتی تھی۔چودھری اکرام اللہ
صاحب کی بیٹی امۃ القیوم صاحبہ سے ان کی شادی ہوئی۔ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ڈاکٹر محمود خواجہ صاحب کو نصرت جہاں سکیم کے تحت 1979ء سے 1984ء تک سیر الیون میں اپنی اہلیہ
کے ساتھ وقف کی بھی توفیق ملی۔ان کے بیٹے ڈاکٹر طارق خواجہ کہتے ہیں کہ رمضان میں خصوصاً قرآن کریم مع ترجمہ
بہت غور اور انہماک سے پڑھتے تھے۔اس بات پر زور دیتے تھے کہ خدا اور اس کے رسول اور خلیفہ کے ارشادات کو
من و عن پیش کرنا چاہیے۔الفاظ کی معمولی غلطی سے بھی غلط مطلب اخذ ہو سکتا ہے۔عبد الباری صاحب امیر ضلع اسلام آباد لکھتے ہیں کہ مجھے بھی اور خواجہ صاحب کو بھی نصرت جہاں سکیم
کے تحت سیر الیون میں ایک ساتھ خدمت کرنے کا موقع ملا۔پاکستان واپسی پر آپ نے پہلے گورنمنٹ کے ادارہ
میں ملازمت اختیار کی۔بعد ازاں اسلام آباد شفٹ ہو گئے جہاں ایس ڈی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔آپ اس
ادارے میں بہت مقبول ہوئے اور شہرت کے باوجود آپ نے کمال اخلاص سے کام کیا۔آپ نے اشیائے طعام ،
نظام نکاسی اور دیگر اشیائے زینت (بیوٹی پروڈکٹس) وغیرہ میں موجود خطر ناک کیمیکل کے خاتمہ کے لیے کام کیا
اور اس کام میں بین الا قوامی طور پر کافی شہرت حاصل کی اور اس حوالے سے کئی کتب تصنیف کیں۔جب بھی
کوئی کتاب تحریر کرتے تو اس کتاب کی ایک نقل باری صاحب کہتے ہیں کہ مجھے بھی بھجواتے۔کہتے ہیں میرے
پاس اب ان کی کافی کتب موجود ہیں۔نہایت مخلص احمدی تھے۔خلافت کے ساتھ محبت کا تعلق تھا۔ہمیشہ خدام
کی تربیت کے لیے ان کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے رہتے۔خواجہ محمود صاحب کے بارے میں پاکستان کے علاوہ جرمنی، سویڈن، برکینا فاسو، امریکہ ، آذر بائیجان،
سوئٹزر لینڈ، نائیجیریا، مصر، بحرین اور بہت سے ممالک کے سائنس دانوں اور حکومتی وزارتوں کے نمائندوں نے اور
یونیورسٹیز کے چانسلرز اور پروفیسر زنے، سول سوسائٹی کے این جی اوز کے صدران نے تعزیت کے پیغامات بھیجے
تھے۔ان کے کافی پیغام آئے تھے۔مجھے بھی ان کے بچوں نے بھجوائے۔مثلاً ایک دو پیغام نمونةً پڑھ دیتا ہوں۔مسٹر چارلس جی براؤن (Charles G۔Brown صدر ورلڈ الائنس فار مرکزی فری ڈینٹسٹری
(World Alliance for Mercury-Free Dentistry) واشنگٹن ڈی سی امریکہ نے لکھا کہ ڈاکٹر محمود
خواجہ انتہائی منفرد دانشور اور بہت نایاب سماجی کارکن تھے۔جدید سائنس اور زہریلے مادوں پر ان کی شان دار

خطبات مسرور جلد 20
186
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2022 ء
سائنسی تحریر میں اسکالر شپ کو ترقی دینے اور سرکاری اور نجی شعبوں کو کام کی بنیاد فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔بین الا قوامی تنظیموں کے ذریعہ کام کرنے والی ان کی کئی دہائیوں پر محیط کاوشوں نے اقوام کے درمیان
معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے، سول سوسائٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستان میں زہریلے مواد
کو کم کرنے میں مدد کی۔انہیں 2019ء میں پی بی سی The Pacific Basin Consortium for)
(Environment and Health chairman کا ایوارڈ ملا۔ڈاکٹر محمود کے کارناموں میں ایک بین الاقوامی
طبی تنظیم کا صدر ہونا بھی شامل ہے۔وہ اب تک منتخب کیے گئے صدور میں سے واحد ڈاکٹر ہیں جو فزیشن نہیں تھے
بلکہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے۔اسی طرح اور بھی بہت سارے سائنس دانوں نے آپ کی تعریف کی ہے جن میں جرمنی کے بھی اور
سوئٹزر لینڈ کے بھی ڈاکٹر شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے لواحقین کو
صبر عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 اپریل 2022ء جلد 29 شمارہ 32 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی