حضرت ابوبکر صدیقؓ
خطبات مسرور جلد 20
239
18
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرموده مورخہ 106 مئی 2022ء بمطابق 06 / ہجرت 1401 ہجری
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں گذشتہ خطبات میں مہمات بھجوانے کا جو ذکر ہوا
تھا ان کی کچھ تفصیل بیان کرتا ہوں تاکہ اس وقت کے حالات کی شدت کا بھی کچھ اندازہ ہو۔جیسا کہ ذکر ہو ا تھا گیارہ
مہمات بھیجی گئی تھیں۔ان میں سے پہلی مہم کی تفصیل کچھ یوں ہے جو طلیحہ بن خویلد، مالک بن نُوَيْرَه، سَجَاح
بنت حارث اور مسیلمہ کذاب وغیرہ باغی مرتدین اور جھوٹے نبیوں کے قلع قمع کے لیے بھیجی گئی تھی۔حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جھنڈ ا حضرت خالد بن ولید کے سپر د کیا اور آپ کو حکم دیا کہ طلیحہ بن
خویلد کے مقابلے کے لیے جائیں اور اس سے فارغ ہو کر بطاح میں مالک بن نویرہ سے لڑیں اگر وہ لڑائی پر مصر ہو یعنی
کہ اگر لڑنے پر اصرار کر رہا ہو تو پھر لڑنا ہے۔بطاح بنو اسد کے علاقے میں ایک چشمہ کا نام ہے وہاں ( مقابلہ ) ہوا تھا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء) ( معجم البلد ان جلد 1 صفحہ 527)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر نے حضرت ثابت بن قیس کو انصار کا امیر مقرر کیا اور انہیں
حضرت خالد بن ولیڈ کے ماتحت کر کے حضرت خالد کو حکم دیا کہ وہ طلیحہ اور عُيَيْنَه بن حضن کے مقابلے پر
جائیں جو بنو اسد کے ایک چشمہ بُزَاخَہ پر فروکش تھے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 260 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
جب حضرت ابو بکر نے مرتدین سے جنگ کے لیے حضرت خالد بن ولیڈ کے واسطے جھنڈ ا باندھا تو فرمایا:
میں نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ خالد بن ولید اللہ کا بہت ہی اچھا بندہ ہے اور ہمار ابھائی ہے جو
اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جسے اللہ تعالیٰ نے کفار اور منافقین کے خلاف سونتا ہے۔(البداية والنهاية جلد 3 صفحه 313 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2001ء)
حضرت ابو بکر نے حضرت خالد بن ولید کو طلیحہ اور عیینہ کی طرف بھیجا۔ان دونوں مخالفین کا مختصر
تعارف بھی پیش ہے۔طلیحہ اسدی جھوٹے مدعیان نبوت میں سے ایک تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات
طیبہ کے آخری دور میں نمودار ہوا۔اس کا نام طلیحہ بن خویلد بن نوفل بن نضلہ اسدی تھا۔عام الوفود یعنی وفود کی
آمد والے سال میں، نو ہجری میں اپنی قوم بنو اسد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور
خطبات مسرور جلد 20
240
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
مدینہ پہنچ کر ان لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور احسان جتاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی خدمت
میں حاضر ہوئے ہیں۔ہم اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور آپ اللہ کے
بندے اور رسول ہیں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا کہ حالانکہ آپ نے ہماری طرف کسی کو نہیں بھیجا
اور ہم اپنے پیچھے والوں کے لیے کافی ہیں۔جب یہ لوگ واپس چلے گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں
ہی طلیحہ ارتداد کا شکار ہوا اور نبوت کا دعوی کر بیٹھا اور سمیراء کو اپنا فوجی مرکز بنایا۔سمیر اء: قوم عاد کے ایک
شخص کے نام پر اس مقام کا نام رکھا گیا تھا اور مدینہ سے مکہ کی جانب ایک منزل کے فاصلے پر یہ واقع ہے۔اس علاقے
کے ارد گرد سیاہ رنگ کے پہاڑ ہیں جن کی وجہ سے اس کا یہ نام رکھا گیا۔بہر حال اس نے جو دعوی کیا تھا عوام اس کے
مرید ہو گئے۔لوگوں کی گمراہی کا پہلا سبب یہ ہوا کہ وہ اپنی قوم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، پانی ختم ہو گیا تو لوگوں کو
شدید پیاس لگی۔اس نے لوگوں سے کہا کہ تم میرے گھوڑے اعلان پر سوار ہو کر چند میل جاؤ وہاں تمہیں پانی ملے
گا۔انہوں نے ایسا ہی کیا اور انہیں پانی مل گیا۔اس وجہ سے یہ دیہاتی اس فتنہ کا شکار ہو گئے۔پانی کی کوئی جگہ اس نے
دیکھی ہو گی پہلے ہی۔بڑی ہوشیاری سے اس نے ان کو وہاں بھیجا اور اس وجہ سے جو ان پڑھ لوگ تھے وہ اس کے فتنہ
کا شکار ہوئے۔بہر حال اس کی بے حقیقت باتوں میں سے یہ بھی تھی کہ اس نے نماز سے سجدوں کو ختم کر دیا تھا۔یعنی
نمازوں میں سجدے کی ضرورت کوئی نہیں اور اس کا یہ زعم تھا کہ آسمان سے اس پر وحی آتی
اور مُسَجّع و مُقفی عبارتیں بطور وحی کے پیش کیا کرتا تھا۔ہے
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں کا ہن لوگ مسیح و مُقفی عبارتیں لوگوں کے سامنے پیش
کر کے ان پر رعب بٹھاتے تھے۔طلیحہ بھی کا ہن تھا۔طلیحہ اسدی کے نفس نے اس کو دھوکا میں ڈالا۔اس کا مسئلہ زور
پکڑ گیا۔اس کی طاقت بڑھی اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے معاملے کی اطلاع ملی تو آپ نے ضرار بن
از ور اسدی کو اس سے قتال کے لیے روانہ کیا لیکن ضرار کے بس کی بات نہ تھی کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی
قوت بڑھ چکی تھی۔خاص طور پر اسد اور غطفان دونوں حلیفوں کے اس پر ایمان لے آنے کے بعد مزید بڑھ گئی
تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور طلیحہ کے معاملے کا تصفیہ نہ ہوا۔جب خلافت کی باگ ڈور ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سنبھالی اور باغی مرتدین کو کچلنے کے لیے فوج تیار کی اور قائدین مقرر کیے تو طلیحہ اسدی کی
طرف حضرت ابو بکر نے خالد بن ولید کی قیادت میں فوج روانہ کی۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 316 تا 318 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
(اسد الغابه جزء 3 صفحه 94 دارالكتب العلمية بيروت 2016ء) ( معجم البلد ان جلد 3 صفحہ 290)
یہ صرف مرتد نہیں تھے یا نبوت کے دعوے دار نہیں تھے بلکہ یہ مسلمانوں سے جنگیں بھی کیا کرتے
تھے اور ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کرتے تھے۔عُيَيْنَه بن حصن کون تھا؟ اس کے متعلق لکھا ہے۔مبینہ وہی شخص ہے جو غزوہ احزاب کے موقع پر
بنو فارہ کا سردار تھا۔اس غزوہ کے دوران کفار کے تین لشکروں نے بنو قریظہ سے مل کر مدینہ پر زبر دست حملہ
کرنے کا ارادہ کیا تو ان میں سے ایک لشکر کا سردار عیینہ تھا۔غزوہ احزاب میں کفار کی شکست کے بعد بھی اس نے
خطبات مسرور جلد 20
241
فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022ء
مدینہ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر نکل کر اس کے حملہ کو روکا اور
اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔یہ غزوہ ذی قرڈ کہلاتا ہے۔(سیدنا حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحه 139 مطبوعہ شرکت پر نٹنگ پریس لاہور)
عيينه بن حضن فتح مکہ سے پہلے اسلام لایا اور اس میں شرکت کی۔فتح مکہ کے موقع پر یہ مسلمان تھا۔غزوہ حنین اور طائف میں بھی شرکت کی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نو ہجری میں بنو تمیم کی سرکوبی کے
لیے پچاس سواروں کے ساتھ بھیجا تھا جن میں کوئی بھی انصار یا مہاجر صحابی نہ تھا اور اس سریہ کا سبب یہ ہوا تھا کہ بنو
تمیم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عامل کو صدقات لے کر جانے سے روک دیا تھا۔پھر عہد صدیقی میں باغی
مرتدوں کے ساتھ یہ بھی فتنہ ارتداد کا شکار ہو گیا اور طلیحہ کی طرف مائل ہو گیا اور اس کی بیعت کر لی۔بہر حال بعد
میں پھر یہ اسلام کی طرف بھی لوٹ آیا تھا۔(الاصابه في تمييز الصحابه جزء4 صفحه 639 دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
(ضیاء النبی صلی یکم از پیر محمد کرم شاہ الازہری جلد 4 صفحہ 566-567 مطبوعہ تخلیق مرکز پر نٹر ز لاہور 1420ھ)
یہ لوگ پہلے بھی اسلام کے خلاف لڑتے رہے تھے۔پھر مسلمان ہوئے پھر لڑائی شروع کر دی۔پھر لکھا
ہے کہ جب عبس اور ذُبیان اور ان کے حامی بُزَاخَہ مقام پر جمع ہو گئے تو طلیحہ نے بنوجدِیکہ اور غوث کو جو کہ
قبیلہ کھلے کی دوشاخیں تھیں کہلا بھیجا کہ تم فور میرے پاس آجاؤ۔ان قبائل کے کچھ لوگ فوراً اس کے پاس پہنچ گئے
اور انہوں نے اپنی قوم والوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان سے آملیں۔پس وہ لوگ بھی طلیحہ کے پاس آگئے۔حضرت
ابو بکر نے حضرت خالد بن ولید کو ذُو القصّہ سے روانہ کرنے سے قبل حضرت عدی سے کہا کہ تم اپنی قوم یعنی قبیلہ
ئلے کے پاس جاؤ ایسا نہ ہو کہ وہ برباد ہو جائیں۔جنگ کریں اور برباد ہوں۔حضرت عدی اپنی قوم کے پاس آئے اور
وروہ اور غارب میں ان کو روک لیا اور ان کو اسلام کی دعوت دی اور ان کو خوف دلایا۔ڈر وہ بھی غطفان کے علاقے
میں ایک جگہ کا نام ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بنو مُرہ میں بن عوف کے چشمہ کا نام ہے۔بہر حال ان کے پیچھے ہی حضرت خالد روانہ ہو گئے۔حضرت ابو بکر نے ان کو حکم دیا تھا کہ پہلے وہ کھلے
قبیلہ کے اطراف سے مہم کا آغاز کریں اور پھر بُزاخہ کا رخ کریں اور وہاں سے آخر میں بطاح جائیں اور جب وہ دشمن
سے فارغ ہو جائیں تو تاوقتیکہ ان کو جدید احکام موصول نہ ہوں وہ کسی اور جگہ حملے کا قصد نہ کریں۔حضرت ابو بکڑ نے
اس امر کا اظہار کیا کہ آپ خود خیبر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔آپ نے یہ اظہار کر دیا۔لوگوں میں مشہور ہو گیا کہ
حضرت ابو بکر خود خیبر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں اور پھر وہاں سے مڑ کر وہ خالد سے سلمی پہاڑ کے اطراف پر آملیں
گے۔دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو بکر نے یہ تدبیر اس لیے کی تھی تاکہ جب دشمن کو یہ خبر پہنچے
تو وہ مرعوب ہو جائے کہ ایک اور فوج بھی ہے حالانکہ آپ تمام لشکر حضرت خالد کے ہمراہ روانہ فرما چکے تھے۔حضرت خالد روانہ ہوئے۔بُزاخہ سے انہوں نے مڑ کر آجاء کا رخ کیا۔آجَاء اور سلی یہ دو پہاڑ ہیں۔سلمی کا پہلے
بھی ذکر ہو چکا ہے جو سیداء کے بائیں طرف ہیں۔ایک قول کے مطابق آجاء بنو گلے کا ایک پہاڑ ہے۔بہر حال حضرت خالد نے یہ ظاہر کیا کہ وہ خیبر کی طرف جارہے ہیں پھر وہاں سے کلے کے مقابلہ پر پلٹیں
242
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
خطبات مسرور جلد 20
گے۔اس تدبیر سے قبیلہ کلے کے لوگ اپنی جگہ بیٹھے رہے اور طلیحہ کے پاس جانے سے رک گئے۔حضرت عدی بھی
کلے کے پاس آئے اور ان کو اسلام کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ابو الفصیل کی ہر گز اطاعت نہیں کریں گے۔ابو الفصیل سے ان کی مراد حضرت ابو بکر تھے۔فصیل اونٹنی یا گائے کے بچے کو کہتے ہیں جو اپنی ماں سے بچھڑ گیا ہویا
جس کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔چونکہ کلمہ بکر اور کلمہ فصیل دونوں کے معنی اونٹ کے بچے کے ہیں اس لیے بعض
لوگ حضرت ابو بکر کو حقارت و توہین کی غرض سے ابو الفصیل یعنی اونٹ کے بچے کا باپ کہتے تھے۔حضرت عدی
نے کہا کہ تمہاری جانب ایک ایسا لشکر بڑھا چلا آ رہا ہے جو تم پر ہر گزرحم نہ کرے گا اور قتل و غارت کا بازار اس طرح
گرم کرے گا کہ کسی بھی شخص کو امان نہ مل سکے گی۔میں نے تمہیں سمجھا دیا آگے تم جانو اور تمہارا کام۔ایک اور روایت کے مطابق انہوں نے اپنے قبیلہ کے لوگوں کو یہ بھی کہا کہ پھر اس وقت تم حضرت ابو بکر
کو فعل الأكبر کی کنیت سے یاد کرو گے۔محل ہر جانور کے نر کو کہتے ہیں یعنی اب تو تم تمسخر اور حقارت سے ان کو
اونٹ کا چھوٹا سا بچہ کہہ رہے ہو پھر تم ان کو مضبوط نر اونٹ کہنے پر مجبور ہو گے۔قبیلہ کے کے لوگوں نے ان کی
باتیں سن کے کہا کہ اچھا تم اس حملہ آور لشکر سے جا کر ملو اور اسے ہم پر حملہ کرنے سے روکو یہاں تک کہ ہم اپنے ان
ہم قوم لوگوں کو جو بُزَاخَہ میں ہیں واپس بلا لیں۔ہمیں اندیشہ ہے کہ اگر ہم طلیحہ کی مخالفت کریں گے جبکہ
ہمارے لوگ اس کے قبضہ میں ہیں تو وہ ان سب کو قتل کر دے گا یا ان کو یر غمال کی حیثیت سے قید کر لے گا۔یہ اس
کے بارے میں مشہور تھا کہ اپنے مخالفین کو وہ پھر چھوڑتا نہیں ہے اور کھلے قبیلہ کے لوگوں نے بھی کہا کہ کیونکہ
ہمارے لوگ وہاں ہیں اس لیے اگر ہم آگئے یا اس کو بھنک پڑ گئی کہ یہ مسلمان ہونے والے ہیں تو یہ قتل کر دے گا۔حضرت عدی نے حضرت خالد کا سُنح مقام میں استقبال کیا۔سُنح بھی مدینہ کے مضافات میں ایک جگہ
ہے۔حضرت عدی نے کہا۔خالد ! آپ مجھے تین دن کی مہلت دیں۔پانچ سو جنگجو آپ کے ساتھ اکٹھے ہو جائیں گے
جن کے ساتھ مل کر آپ دشمن پر حملہ کریں۔یہ بات اس سے بہتر ہے کہ آپ ان کو جہنم کی آگ میں داخل کریں
یعنی کے قبیلے کے لوگ آپ کے ساتھ آجائیں گے اور ان کے ساتھ بر سر پیکار ہو جائیں۔حضرت خالد نے ان کی
تجویز مان لی۔حضرت عدی اپنی قوم کے پاس آئے۔اس سے پہلے قبیلہ کے کے لوگ بُزاخہ سے اپنی قوم والوں کو
واپس بلانے کے لیے آدمی بھیج چکے تھے۔قبیلے کے لوگوں نے طلیحہ کے لشکر میں اپنے آدمیوں کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ
فور واپس آجائیں کیونکہ مسلمانوں نے طلیحہ کے لشکر پر حملہ کرنے سے پہلے ان پر چڑھائی یعنی کے قبیلے پر چڑھائی
کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اس لیے وہ آئیں اور اس حملہ کو روکیں۔یہ تدبیر انہوں نے چلی۔چنانچہ وہ بطور کمک اپنی قوم
کے پاس واپس آگئے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو طلیحہ اور اس کے ساتھی انہیں زندہ نہ چھوڑتے۔پھر حضرت عدی نے
حضرت خالد کو آکر اپنے قبیلے کے دوبارہ اسلام لے آنے کی اطلاع دی۔ایک مصنف نے لکھا ہے کہ عدی کا یہ عظیم کارنامہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کو اسلامی فوج میں شمولیت کی
دعوت دی۔بنو گے کی لشکر خالد میں شمولیت دشمن کی پہلی شکست تھی کیونکہ قبیلہ کلے کا شمار جزیرہ عرب کے قوی ترین
قبائل میں ہو تا تھا۔دیگر قبائل ان کو اہمیت دیتے تھے۔ان کی طاقت وقوت کا اعتبار تھا۔ان سے خوف کھاتے تھے۔
243
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022ء
خطبات مسرور جلد 20
اپنے علاقے میں ان کو عزت اور غلبہ حاصل تھا۔پڑوسی قبائل ان کے حلیف بننے کے لیے کوشاں رہتے تھے۔(تاریخ طبری جلد2 صفحه 260 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2012ء) (عبد اللہ بن سبا اور دوسرے تاریخی
افسانے جلد 2-3 صفحہ 92 مترجم سید قلبی حسین رضوی مطبوعہ 1427ھ ) ( سید نا حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحه 138
مطبوعہ شرکت پر نٹنگ پریس لاہور ) ( سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی متر جم صفحہ 324 مکتبہ الفرقان
مظفر گڑھ پاکستان) (حضرت ابو بکر صدیق، از محمد حسین ہیکل، اردو ترجمہ شیخ احمد پانی پتی، صفحہ 157) ( معجم البلد ان جلد 3 صفحہ 6،
جلد 1 صفحہ 119) (المنجد صفحہ 585 زیر لفظ فصل، صفحہ 570-571 زیر لفظ فل) (فرہنگ سیرت صفحہ 157 زوار اکیڈیمی کراچی)
پھر حضرت خالد نے یہاں سے جدیلہ کے مقابلے کے خیال سے انس کی طرف کوچ کیا۔انسہ بھی قبیلہ
ئلے کے ایک چشمہ کا نام ہے۔وہاں اس چشمہ کے ارد گرد آبادی تھی۔حضرت عدی نے ان سے کہا کہ قبیلہ کے کی
مثال ایک پرندے کی ہے اور قبیلہ جدیلہ قبیلہ کلے کے دو بازوؤں میں سے ایک بازو ہے۔آپ مجھے چند روز کی مہلت
دیں۔شاید اللہ تعالیٰ جدیلہ کو بھی راہ راست پر لے آئے۔بغیر جنگ کے ہی یہ لوگ ٹھیک ہو جائیں جس طرح اس
نے غوث یعنی قبیلہ کلے کی دوسری شاخ کو گمراہی سے نکال لیا ہے۔حضرت خالد نے ایسا ہی کیا۔حضرت عدی
جدِیلہ کے پاس آئے۔حضرت عدی مسلسل ان سے بات چیت کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے حضرت عدی
کی بیعت کی اور ان کے اسلام لے آنے کی بشارت حضرت عدی نے حضرت خالد کو آکر دی اور اس قبیلے کے ایک
ہزار سواروں کے ساتھ مسلمانوں کے پاس آگئے۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 260 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء) ( معجم البلدان جلد 1 صفحہ 314)
حضرت خالد بن ولید قبیلہ کلے کے قبول اسلام کے بعد طلیحہ اسدی کی طرف روانہ ہوئے۔حضرت خالد
بن ولید جب دشمن کے قریب پہنچ گئے تو آپ نے حضرت عکاشہ بن محصن اور حضرت ثابت بن آقرۃ کو دشمن کی
خبر لانے کے لیے آگے روانہ کیا۔جب یہ دشمن کے قریب پہنچے تو طلیحہ اور اس کا بھائی سلمہ دیکھنے کے لیے اور دریافتِ
حال کے لیے نکلے۔سلمہ نے حضرت ثابت کو مہلت بھی نہ دی اور انہیں شہید کر دیا اور طلیحہ نے جب دیکھا کہ اس کا
بھائی اپنے مقابل سے فارغ ہو چکا ہے تو اس نے اسے اپنے مد مقابل یعنی عکاشہ کے خلاف مدد کے لیے پکارا کہ آؤ
میری مدد کرو ورنہ یہ شخص مجھے کھا جائے گا۔چنانچہ ان دونوں نے مل کر حضرت عکاشہ پر حملہ کیا اور ان کو نبھی شہید
کر دیا اور اپنی جگہ واپس چلے گئے۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت خالد نے حضرت عکاشہ اور ثابت انصاری کو دشمن کی خبر گیری کے
لیے بھیجا تو طلیحہ کا بھائی حبال ان کو ملا تو ان دونوں نے اس کو قتل کر دیا۔کس حد تک اس میں صداقت ہے اللہ جانتا
ہے یا اگر یہ روایت صحیح ہے تو وہ لڑائی کے لیے آمادہ ہو تو لڑائی ہوئی تب قتل ہوا۔کیونکہ بہر حال یہ لوگ تو خبر لینے
کے لیے گئے تھے۔لڑائی کرنے کے لیے گئے ہی نہیں تھے۔جب یہ خبر طلیحہ کو پہنچی تو طلیحہ اور اس کا بھائی سلمہ نکلے۔طلیحہ نے حضرت عکاشہ کو شہید کر دیا اور اس کے بھائی نے حضرت ثابت کو اور پھر دونوں واپس چلے گئے۔(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 261-262 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(الكامل فى التاريخ جلد2 صفحه 208 209 مطبوعه دار الكتب العلمية 2003ء)
حضرت خالد اپنی فوج کے ساتھ آگے بڑھے یہاں تک وہ اس جگہ پہنچے جہاں حضرت ثابت مقتول ہونے
خطبات مسرور جلد 20
244
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022ء
کی حالت میں پڑے ہوئے تھے لیکن ان میں سے کسی کو ان کی خبر نہ تھی یہاں تک کہ اچانک کسی سواری کا ان پر
پاؤں آگیا۔مسلمانوں پر یہ بہت گراں گزرا۔پھر جب غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ حضرت عکاشہ بن محصن بھی
شہید پڑے ہیں۔اس سے مسلمان اور بھی غمگین ہو گئے اور کہنے لگے کہ مسلمانوں کے سرداروں میں سے دو بڑے
سردار اور گھڑ سواروں میں سے دو گھڑ سوار شہید ہو گئے۔تو اس صورت حال کو دیکھ کر حضرت خالد فوج کو مرتب
کرنے لگے۔فوج کو جنگ کے لیے ترتیب دیا اور قبیلہ کے کی طرف لوٹ گئے۔ایک روایت میں ہے حضرت عدی
بن حاتم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولیڈ سے کہلا بھیجا کہ آپ میرے پاس آکر چند روز قیام کریں۔میں
ئلے کے تمام قبائل کے پاس آدمی بھیجتا ہوں اور جس قدر مسلمان اس وقت آپ کے ساتھ ہیں ان سے کہیں زیادہ
فوج آپ کے لیے جمع کیسے دیتا ہوں اور پھر میں خود آپ کے دشمن کے مقابلے میں آپ کے ساتھ چلوں گا۔پس
آپ میری طرف چل پڑے یعنی اس طرف آگئے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت خالد نے قصبہ سکی میں اُرک مقام پر قیام کیا تھا مگر دوسری روایت کے
مطابق آپ نے اجاء مقام پر قیام کیا تھا۔یہاں سے حضرت خالد نے طلیحہ کے مقابلے کے لیے اپنی فوج کو مرتب
کیا اور بُزاخه پر دونوں کا مقابلہ ہوا۔جب لوگوں نے لڑائی شروع کی تو عیینہ نے بنو فزارہ کے سات سو افراد کے
ساتھ مل کر طلیحہ کی معیت میں سخت لڑائی کی۔عیینہ اور طلیحہ اکٹھے مل گئے۔انہوں نے مسلمانوں کے خلاف
جنگ کی۔طلیحہ اپنے اونی خیمے کے صحن میں چادر اوڑھے بیٹھا تھا۔یہ نبی بنا ہو ا تھا اس لیے یہ خیمے میں بیٹھا رہا اور غیب
کی خبریں دیتا تھا۔کہتا تھا تم لوگ جنگ لڑو میں یہاں سے تمہیں بتاتا ہوں کہ کیا نتیجہ نکلنے والا ہے جبکہ لوگ قتال میں
مصروف تھے۔جب عیینہ کو لڑائی میں تکلیف اٹھانا پڑی اور اس کا شدید نقصان ہوا تو وہ طلیحہ کے پاس آیا اور کہا کیا
ابھی تک جبرائیل تمہارے پاس نہیں آئے ؟ جنگ میں تو مار پڑ رہی ہے تم کہتے ہو مجھے الہام ہوتے ہیں، وحی ہوتی ہے
اور جبرائیل مجھے بتائیں گے کیا ہونا ہے تو بتاؤ ابھی تک کچھ نتیجہ نہیں نکلا؟ جبرائیل آئے نہیں ؟ اس نے کہا نہیں۔عیینہ واپس گیا پھر لڑائی میں مصروف ہو گیا۔جب اس کو دوبارہ لڑائی کی شدت نے پریشان کر دیا تو وہ
پھر طلیحہ کے پاس آیا اور کہا کہ تمہارا برا ہو کیا جبرائیل ابھی تک تمہارے پاس نہیں آئے ؟ اس نے کہا اللہ کی قسم
نہیں آئے۔عیینہ نے قسم کھاتے ہوئے کہا کب آئیں گے ؟ ہمارا تو کام تمام ہو چاہتا ہے۔وہ پھر میدانِ جنگ میں
پلٹ کر لڑنے لگا اور اب جب پھر اسے ناکامی ہوئی تو وہ پھر طلیحہ کے پاس گیا اور پوچھا کیا جبرائیل تمہارے پاس
ابھی تک نہیں آئے ؟ طلیحہ نے کہا ہاں آئے ہیں۔عیینہ نے پوچھا پھر جبرائیل نے کیا کہا؟ طلیحہ نے کہا انہوں نے
مجھ سے کہا ہے کہ تیری چکی بھی ان کی چکی کی طرح ہو گی اور ایک ایسا واقعہ ہو گا، تیرا ایسا بول بالا ہو گا کہ جو تم کبھی
بھلا نہیں سکو گے۔عیینہ نے یہ سنا تو اپنے دل میں کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ عنقریب ایسے واقعات پیش آئیں گے
جنہیں تم بدل نہیں سکو گے یا بھلا نہیں سکو گے۔پھر وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور اس قوم سے کہا کہ اے بنو فزارہ!
یہ طلیحہ کذاب ہے۔پس تم لوگ واپس چلو۔اس پر تمام بنو فزارہ لڑائی سے کنارہ کش ہو گئے اور ان لوگوں کو
شکست ہوئی تو وہ بھاگے اور طلیحہ کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے اور پوچھنے لگے کہ آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں۔اس سے پہلے
بخدایه
خطبات مسرور جلد 20
245
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
ہی طلیحہ نے اپنے لیے اپنا گھوڑا اور اپنی بیوی نوار کے لیے اونٹ تیار کر رکھا تھا۔وہ کھڑ ا ہوا اور لپک کر اپنے گھوڑے
پر سوار ہوا اور اپنی بیوی کو سوار کیا پھر اس کے ساتھ بھاگ گیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ تم میں سے جو کوئی بھی اس
کی استطاعت رکھتا ہے جیسا میں نے کیا ہے وہ بھی ایسا کرے اور اپنے اہل کو بچائے۔دوڑ جاؤ میدان جنگ سے۔پھر
طلیحہ نے خوشیہ کی راہ اختیار کی یہاں تک کہ شام پہنچ گیا۔اس کی جماعت پراگندہ ہو گئی اور اللہ نے ان میں سے
بہتوں کو مار دیا۔بہت سے مارے گئے۔ایک روایت کے مطابق طلیحہ میدان جنگ سے بھاگ کر نفع میں بنو کلب کے
پاس مقیم ہو گیا اور وہاں جا کے اسلام لے آیا۔نقع بھی طائف کے اطراف میں مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔اور
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ابو بکڑ کی وفات تک وہ بنو کلب میں ہی مقیم رہا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 261 262 264 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
( معجم البلدان جلد 5 صفحہ 346، جلد 2 صفحہ 215)
بنو عامر اپنے خاص و عام افراد کے ساتھ اس کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور قبائل سکیم اور ہوازن کا بھی
یہی حال تھا۔پھر جب اللہ نے بنو فزارہ اور طلیحہ کو بری طرح شکست دی تو وہ قبائل یہ کہتے ہوئے آئے کہ جس دین
سے ہم نکلے تھے ہم پھر اسی میں داخل ہوتے ہیں۔وہ خود ہی آ کے اسلام میں شامل ہو گئے اور کہا ہم اللہ اور اس کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتے ہیں اور اپنے جان اور مال کے متعلق اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 260 تا 262 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
تاریخ طبری کی ایک روایت میں ہے کہ اہل بُزَاخَہ کی شکست کے بعد بنو عامر آئے اور انہوں نے کہا کہ
ہم دین میں داخل ہوتے ہیں جس سے ہم نکل گئے تھے۔حضرت خالد نے ان سے اس شرط پر بیعت لی جو آپ نے
اہل بزاخه یعنی آسد ، خَطَفَان اور کلے سے لی تھی اور ان سب نے اسلام قبول کرنے کی شرط پر اطاعت قبول کر لی۔اس بیعت کے الفاظ یہ تھے۔تم سے اللہ تعالیٰ کا عہد و پیمان لیا جاتا ہے کہ تم ضرور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لاؤ گے اور ضرور نماز کو قائم کرو گے اور ضرور زکوۃ ادا کرو گے اور اسی چیز پر تم اپنے بیٹوں اور
عورتوں کی طرف سے بھی بیعت کرو گے۔اس پر وہ کہتے ہاں۔(الكامل فى التاريخ جلد2 صفحه 210-211 مطبوعه دار الكتب العلمية 2003ء)
حضرت خالد نے اسد، غطفان، ہوازن، سلیم اور کلے میں سے کسی کی بیعت قبول نہیں کی سوائے اس کے
کہ وہ ان تمام لوگوں کو مسلمانوں کے حوالے کر دیں جنہوں نے ارتداد کی حالت میں اپنے ہاں کے مسلمانوں کو آگ
میں جلایا تھا اور ان کا مثلہ کیا تھا اور مسلمانوں پر چڑھائی کی تھی۔حضرت خالد نے ان سے یہ بیعت اس صورت میں لی کہ اپنے ان لوگوں کو ہمارے سپر د کرو جنہوں نے
مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، قتل کیا، ان کے گھروں کو آگ لگائی۔مسلمانوں کو آگ میں جلایا۔پھر ان کا مثلہ کیا اور
آگ میں جلایا۔یہ ساری باتیں کیں۔انہوں نے کہا ہمارے حوالے کرو گے پھر تمہاری بیعت قبول کی جائے گی۔وہ
ملزمان جو ہیں، سارے مجرم جو ہیں وہ سب پیش ہوں۔پس ان تمام قبائل نے ان لوگوں کو حضرت خالد کے سپر د کر
خطبات مسرور جلد 20
246
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
دیا تو حضرت خالد نے ان قبائل کی بیعت کو قبول کر لیا اور جن لوگوں نے مسلمانوں پر مظالم کیے تھے ظلم کرنے
والے جو لوگ تھے ان کے اعضاء بھی قطع کرا دیے اور ان کو آگ میں بھی جلایا گیا۔( الاستقصا لاخبار دول المغرب الاقصى جزء 1 صفحه 76 مطبوعه دارالکتاب 1997ء)
بہر حال جو ظلم انہوں نے مسلمانوں پر کیسے تھے جیسا کہ گذشتہ خطبہ میں میں بیان کر چکا ہوں سزا کے
طور پر ان سے اسی طرح سلوک کیا گیا۔حضرت ابو بکر کی خدمت میں حضرت خالد کے ایک خط کا ذکر ہے۔حضرت خالد بن ولید نے قرہ بن ہبیرہ اور اس کے چند ساتھیوں کو رسیوں سے باندھ دیا اور پھر قہ اور دوسرے
قیدیوں کو حضرت خالد نے حضرت ابو بکر کے پاس روانہ کیا اور آپ کی خدمت میں لکھا کہ بنو عامر اسلام سے
روگردانی اور انتظار کے بعد پھر سے اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔جن قبائل سے میری جنگ ہوئی یا جن سے بغیر
جنگ کے مصالحت ہوئی میں نے ان سب سے کسی کی بیعت قبول نہیں کی یہاں تک کہ وہ ان لوگوں کو میرے پاس
لائیں جنہوں نے مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم کیسے تھے۔میں نے ان کو قتل کر دیا۔فقہ اور اس کے ساتھیوں کو
آپ کی خدمت میں بھیج رہا ہوں۔حضرت ابو بکڑ نے بھی حضرت خالد کے نام ایک خط لکھا جو نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابو بکر نے اس
خط کے جواب میں حضرت خالد کو لکھا کہ جو کچھ تم نے کیا اور جو کامیابی تم کو حاصل ہوئی اللہ تم کو اس کی جزائے خیر
دے۔تم اپنے ہر کام میں اللہ سے ڈرتے رہو۔اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : 129) - يقيناً
اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان کرنے والے ہیں۔تم اللہ کے کام میں پوری جدوجہد کرنا اور تساہل نہ کرنا۔جس شخص نے کسی مسلمان کو مارا ہو اور وہ
تمہارے ہاتھ لگ جائے تو اس کو ضرور قتل کر دو اور اس طرح قتل کرو کہ دوسرے عبرت پکڑیں۔وہ لوگ جنہوں
نے خدا کے حکم سے نافرمانی کی ہو اور اسلام کے دشمن ہوں ان کے قتل سے اگر اسلام کو فائدہ پہنچتا ہو تو قتل کر سکتے
ہو۔حضرت خالد ایک ماہ بُزاخہ میں فروکش رہے اور اس قسم کے لوگوں کی تلاش میں ہر طرف چھاپے مار کر ان
لوگوں کو گر فتار کرتے رہے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 265 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
اور یوں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہدایت کے مطابق ان لوگوں کو سخت سزائیں
دیں۔قرہ بن ہبیرہ اور عیینہ بن حصن کے قید ہو کر مدینہ آنے کے متعلق تاریخ طبری میں اس طرح ذکر آتا
ہے کہ حضرت خالد نے بنو عامر کے معاملے کا تصفیہ کر کے جب ان سے بیعت لے لی اور عیینہ بن حصن اور
قرہ بن ہبیرہ کو قید کر کے حضرت ابو بکر کے پاس بھیج دیا اور جب یہ حضرت ابو بکر کے سامنے آئے تو قرہ نے کہا
کہ اے خلیفہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلمان ہوں۔حضرت عمرو بن عاص میرے اسلام کے گواہ ہیں۔جب وہ میرے پاس سفر کے دوران آئے میں نے ان کو اپنا مہمان بنایا، ان کی تعظیم و تکریم کی اور ان کی حفاظت کی۔حضرت ابو بکر نے حضرت عمر و بن عاص کو بلا کر اس کی تصدیق چاہی۔
خطبات مسرور جلد 20
247
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022ء
حضرت عمرو نے تمام واقعہ بیان کیا اور جو کچھ مقرہ نے کہا تھا وہ بتایا اور جب وہ زکوۃ کے متعلق اس کی گفتگو
کو بیان کرنے لگے تو قرہ نے کہا بس کیجیے آگے بیان نہ کریں۔اس پر انہوں نے کہا اللہ کی رحمت ہو۔حضرت عمرو نے
کہا یہ نہیں ہو سکتا۔میں تو پوری بات حضرت ابو بکر سے بیان کروں گا۔چنانچہ انہوں نے تمام گفتگو بیان کر دی۔قرہ
نے زکوۃ کے حوالے سے پہلے کہا تھا کہ اس کے مطالبہ کو ختم کر دیں تو عرب بات سنیں گے یعنی زکوۃ نہ لی جائے۔اس پر حضرت عمرو نے کہا گویا تم کافر ہو چکے تو قرہ نے کہا پھر آپ زکوۃ کے مطالبے کا ایک وقت مقرر کر دیں تو ہم
لوگ مل کر فیصلہ کر لیں گے کہ زکوۃ دینی ہے کہ نہیں دینی۔حضرت ابو بکر نے اس سے در گزر کیا۔بہر حال اس کی
باتیں سننے کے باوجود حضرت ابو بکر نے اس سے در گزر کیا اور اس کی جان بخشی کر دی۔عیینہ بن حصن اس حالت میں مدینہ آیا کہ اس کے دونوں ہاتھ رسی سے اس کی گردن پر بندھے تھے۔مدینہ کے لڑکے اسے کھجور کی شاخیں چھورہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ اے اللہ کے دشمن ! کیا ایمان لانے کے بعد
تو کافر ہو گیا ہے ؟ تو اس نے کہا بخدا ! میں آج کے دن تک کبھی اللہ پر ایمان ہی نہیں لایا تھا۔حضرت ابو بکڑ نے اس
سے در گزر کیا اور اس کی بھی جان بخشی کر دی۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 263-264 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
ایک اور مصنف لکھتے ہیں کہ عیینہ کو خلیفہ کرسول صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس
حاضر کیا گیا۔اس نے حضرت ابو بکر سے عفو و در گزر کا ایسا برتاؤ پایا جس کا اس کو یقین نہ تھا۔آپ نے اس کے ہاتھ
کھولنے کا حکم دیا۔پھر اس سے توبہ کا مطالبہ کیا تو عیینہ نے خالص توبہ کا اعلان کیا اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے
ہوئے معذرت پیش کی اور اسلام لایا پھر اچھی طرح اسلام پر کار بند رہا۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 326 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
جھوٹے مدعی نبوت اور باغی، طلیحہ اسدی نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔اس کے بارے میں لکھا ہے کہ
طلیحہ اسدی کے اسلام لانے کا سبب یہ ہوا کہ جب اسے اطلاع ملی کہ قبیلہ اسد، غطفان اور بنو عامر مسلمان ہو چکے ہیں
تو وہ بھی مسلمان ہو گیا۔پھر وہ حضرت ابو بکر کی امارت میں عمرہ کرنے مکہ روانہ ہوا۔وہ مدینہ کے اطراف سے گزرا تو
حضرت ابو بکر سے عرض کیا گیا یہ طلیحہ ہے۔حضرت ابو بکر نے فرمایا میں اس کا کیا کروں ؟ اس کو چھوڑ دو۔یقینا اللہ
نے اسے اسلام کی طرف ہدایت دے دی ہے۔طلیحہ مکہ کی طرف گیا اور عمرہ ادا کیا۔پھر حضرت عمر کے خلیفہ ہونے
کے بعد ان کی بیعت کرنے آیا تو حضرت عمر نے اس سے کہا کہ تم عکاشہ اور ثابت کے قاتل ہو۔بخدا ! میں کبھی تم کو
پسند نہیں کر سکتا۔طلیحہ نے کہا اے امیر المومنین ! آپ ان دو شخصوں کا کیا غم کرتے ہیں جن کو اللہ نے میرے
ہاتھوں سے عزت دی۔شہید ہوئے اور مجھے ان دونوں کے ہاتھوں ذلیل نہیں کیا۔یعنی میں ذلیل نہیں ہوا۔ان کے
حملے سے مرا نہیں ورنہ میں جہنم میں جاتا اور آج میں اسلام قبول کر کے اللہ تعالیٰ کا فضل پانے والا بن رہا ہوں۔حضرت عمرؓ نے اس سے بیعت لے لی اور کہا اے دھو کے باز !تمہاری کہانت میں سے کیا باقی ہے ؟ یعنی تم کا ہن تھے
اس میں سے ابھی بھی کچھ کہانت کا کام کرتے ہو ؟ اس نے کہا کہ ایک آدھ پھونک مار لیتا ہوں۔پھر وہ اپنی قوم کی قیام
خطبات مسرور جلد 20
گاہ کی طرف آیا اور وہیں مقیم رہا۔248
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 264 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
عراق کی جنگوں میں طلیحہ نے ایرانیوں کے مقابلے میں کار ہائے نمایاں انجام دیے۔مسلمان ہونے کے
بعد عراق کی جنگوں میں یہ لڑا اور اچھا لڑا اور جنگ نہاوند میں 21 / ہجری میں شہید ہوا۔(حضرت سید نا ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحہ 144 ، بک کارنر شوروم بک سٹریٹ جہلم پاکستان)
(الاصابه في تمييز الصحابه جزء 3 صفحه 441 دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
حضرت خالد بن ولید کا ظفر، یہ ایک علاقہ ہے اس جانب جانا اور اتم زمل سلمیٰ بنت ام قرقہ کی طرف پیش
قدمی۔ام زمل کا نام سلمیٰ بنت مالک بن حذیفہ تھا جو اپنی ماں امر قنافہ بنت ربیعہ سے مشابہ تھی۔وہ عزت و شہرت
میں اپنی ماں جیسی تھی اور اس کے پاس امر قرفہ کا اونٹ بھی تھا۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 265 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
اہم قرفہ کا تعارف یہ ہے کہ اتم قرفہ کا نام فاطمہ بنت ربیعہ تھا اور وہ بنو فزارہ کی سردار تھی۔یہ عورت اپنی
قوت اور حفاظتی انتظامات کے طور پر ایک ضرب المثل مانی جاتی تھی۔اس کے گھر میں ہر وقت پچاس تلواریں
آویزاں رہتی تھیں اور پچاس مردانِ شمشیر زن ہر وقت وہاں موجود ہوتے تھے۔یہ سب کے سب اس کے بیٹے اور
پوتے تھے۔اس کے ایک بیٹے کا نام قرضہ تھا اس کی وجہ سے اس کی کنیت اہم قرفہ تھی جبکہ اس کا اصلی نام فاطمہ بنت
ربیعہ تھا۔اس کا گھر وادی القری کی ایک جانب تھا جو مدینہ طیبہ سے سات رات کی مسافت پر تھا۔پیغمبر اسلام صلی علیکم اور غزوات و سر ایا از حکیم محموداحمد ظفر صفحه 447 مطبوعہ شفیق پریس)
ام قرفہ کی طرف ایک سریہ چھ ہجری میں وقوع پذیر ہوا۔اہم قرفہ کی سرکوبی کی ایک وجہ یہ تھی کہ اس
نے مدینہ پر حملہ کرنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔اس بارے میں ایک مصنف
نے لکھا ہے کہ ایک دفعہ اس نے اپنے تمھیں بیٹوں اور پوتوں کا ایک دستہ تیار کیا اور کہا کہ مدینہ پر چڑھائی کرو اور
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرو۔اس لیے مسلمانوں نے اس فتنہ باز عورت کو کیفر کردار تک پہنچادیا۔(ضیاء النبی صلی علیکم از پیرمحمد اکرم شاہ الازہری جلد 4 صفحہ 121 مطبوعہ تخلیق مرکز پرنٹر ز لاہور 1420ھ)
اس کا دوسر ا سبب یہ تھا کہ حضرت زید بن حارثہ تجارت کی غرض سے شام کی طرف روانہ ہوئے۔ان
کے پاس دیگر صحابہ کرام کے اموال تجارت تھے۔جب وادی القری پہنچے تو قبیلہ فزارہ کی شاخ بنو بدر کے بہت سے
آدمی نکل آئے۔انہوں نے حضرت زید اور ان کے ساتھیوں کو سخت مارا پیٹا اور سارا سامان بھی چھین لیا۔انہوں نے
واپس آکر بار گاہِ رسالت میں یہ واقعہ عرض کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر اُن کے ساتھ بھیجا تا کہ ان
لٹیروں کی گوشمالی کرے۔(ضیاء النبی صلی علیکم از پیر محمد کرم شاہ الازہری جلد 4 صفحہ 120 مطبوعہ ضیاع القرآن پبلی کیشنز لاہور )
ام قرضہ کی بیٹی ایم زمل سلمی کا واقعہ یوں ہے کہ غطفان، کلے، سلیم اور ہوازن کے بعض لوگ جنہوں نے
بزاخہ میں حضرت خالد بن ولیڈ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی، بھاگ کر اتم ز مل سلمی بنت مالک کے پاس پہنچے اور وعدہ کیا
خطبات مسرور جلد 20
249
جمعه فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022ء
کہ اس کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے جانیں قربان کر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔(سیرت سیدنا صدیق اکبر منسوب به استاذ عمر ابوالنصر ، صفحه 610، مشتاق بک کارنر اردو بازار لاہور)
غطفان کے شکست خوردہ لوگ ظفر میں جمع ہو گئے۔یہ ظفر جو ہے بصری اور مدینہ کے راستے پر ایک مقام
ہے۔یہ خواب کے قریب ایک مقام ہے۔خواب بھی مدینہ اور بصری کے راستے پر ایک جگہ ہے اور وہاں ایک کنواں
ہے۔وہاں ام زمل سلمیٰ نے ان لوگوں کو ان کی شکست پر غیرت دلائی اور جنگ کا حکم دیا اور پھر خود بھی مختلف قبائل
میں بار بار چکر لگا کر ان کو حضرت خالد سے جنگ کے لیے اکسایا یہاں تک کہ وہ لوگ ان کے پاس جمع ہو گئے اور جنگ
کے لیے دلیر ہو گئے۔یہ مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لیے بھڑ کانے والی تھی اور ہر طرف سے بھٹکے ہوئے لوگ اس
کے پاس آگئے۔اس سے قبل اہم قرفہ کی زندگی میں یہ امیم زمل سلمی قید ہو کر حضرت عائشہ کو ملی تھی۔انہوں نے اسے
آزاد کر دیا تھا۔یہ کچھ عرصہ ان کے پاس رہی پھر اپنی قوم میں چلی آئی۔وہاں جا کے مرتد ہو گئی۔(الكامل فى التاريخ جلد2 صفحه 211 ذكر ردة بني عامر و هوازن و سلیم مطبوعه دار الكتب العلمية 2003ء)
) المعجم البلدان جلد 4 صفحہ 68، جلد 2 صفحہ 360)
جب حضرت خالد کو اس کی اطلاع ہوئی وہ اس وقت مجرموں کی گرفتاری، زکوۃ کی تحصیل، دعوت اسلام
اور لوگوں کی تسکین میں منہمک تھے تو اتم زمل سلمی کے مقابلہ کے لیے بڑھے جس کی شوکت اور طاقت بہت بڑھ
چکی تھی اور اس کا معاملہ بہت شدت اختیار کر گیا تھا۔پس حضرت خالد اس کے اور اس کی جمعیتوں سے مقابلے کے
لیے آگے بڑھے۔نہایت شدید جنگ ہوئی۔اتم زمل سلمی اس وقت اپنی ماں کی طرح بڑی شان سے اپنی ماں کے
اونٹ پر سوار تھی اور دونوں لشکروں کے درمیان شدید جنگ ہوئی۔اتم زمل اونٹ پر سوار اشتعال انگیز تقریروں
سے برابر فوج کو جوش دلا رہی تھی۔مرتدین بھی بڑی بہادری سے جان توڑ کر لڑ رہے تھے۔اہم زمل کے اونٹ کے
گر دسو اونٹ اور تھے جن پر بڑے بڑے بہادر سوار تھے اور بڑی پامردی سے اتم زمل کی حفاظت کر رہے تھے۔مسلمان شہسواروں نے ایم زمل کے پاس پہنچنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن اس کے محافظوں نے ہر بار انہیں پیچھے ہٹا
دیا۔پورے سو آدمیوں کو قتل کرنے کے بعد مسلمان آخر کار اتم زمل کے اونٹ کے قریب پہنچے۔وہاں پہنچتے ہی
انہوں نے اونٹ کی کونچیں کاٹ ڈالیں اور اتم زمل کو قتل کر دیا۔اس کے ساتھیوں نے جب اس کے اونٹ کو گرتے اور
اُسے قتل ہوتے دیکھا تو ان کی ہمت نے جواب دے دیا اور بدحواس ہو کر بے تحاشا میدان جنگ سے بھاگنے لگے۔اس
طرح اس فتنہ کی آگ ٹھنڈی ہو گئی اور جزیرہ نما عرب کے شمال مشرقی حصہ میں ارتداد اور بغاوت کا خاتمہ ہو گیا۔حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل۔اردو ترجمہ ص 156-157 مطبوعہ بک کارنر جہلم)
حضرت خالد نے حضرت ابو بکر کو اس فتح کی بشارت بھیجی۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 265 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
حضرت ابو بکر کے بارے میں یہ ذکر ابھی آگے بھی ان شاء اللہ بیان ہو گا۔اس وقت اتنا ہی بیان کرتا ہوں۔اس وقت میں دو مر حومین کا ذکر بھی کروں گا۔جمعہ کی نماز کے بعد ان کے جنازے پڑھاؤں گا۔پہلے صابرہ
بیگم صاحبہ اہلیہ رفیق احمد بٹ صاحب سیالکوٹ ہیں جو گذشتہ دنوں وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔
خطبات مسرور جلد 20
250
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 مئی 2022 ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔مرحومہ کے بارے میں ان کے بیٹے نے لکھا ہے کہ نمازوں
کی پابند، تہجد گزار ،
دعا گو، مہمان نواز، غریب پرور، نیک فطرت خاتون تھی۔خلافت کے ساتھ گہری وابستگی تھی اور عقیدت کا تعلق
تھا۔باقاعدہ اہتمام کے ساتھ خطبات سنا کرتی تھیں۔واقفین زندگی کا بہت احترام کرتی تھیں۔ان کے بیٹے نسیم بٹ
صاحب کاڈونا (Kaduna) نائیجیریا میں مربی سلسلہ ہیں۔میدانِ عمل میں ہونے کی وجہ سے اپنی والدہ کے جنازے
اور تدفین میں شامل نہیں ہو سکے تھے اس لیے ان کا جنازہ پڑھا رہا ہوں۔ان کا سارا خاندان ہی، ان کے خاوند بھی اور
باقی ان کے بیٹے، پوتے جماعت کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں۔دوسرا جو ذکر ہے وہ جنازہ ثریار شید صاحبہ کا ہے۔مرحومہ رشید احمد باجوہ صاحب کی اہلیہ تھیں۔20/ اپریل
کو ان کی کینیڈا میں وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ بھی بڑی نیک خاتون تھیں۔تقوی شعار، دعا گو،
غریب پرور، مہمان نواز، ملنسار۔عرصہ تک انہیں اپنے محلہ کی صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔بچوں کو
قرآن کریم پڑھانے کی بھی ان کو بہت زیادہ توفیق ملی اور پھر ربوہ آگئیں جہاں انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت
کی وجہ سے اپنا سب کچھ بیچ کے ربوہ آکر اپنا گھر بنایا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کے بھی ایک بیٹے سفیر باجوہ صاحب
ربوہ میں مربی سلسلہ ہیں۔ایک بیٹی بھی مربی سلسلہ کی اہلیہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان دونوں سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں کو اور ان کی نسلوں کو بھی ان
نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 مئی تا30 / مئی 2022 ء خصوصی اشاعت برائے یوم خلافت جلد 29 شماره 41-42 صفحہ 05 تا09)