حضرت ابوبکر صدیقؓ
خطبات مسرور جلد 20
251
19
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022ء بمطابق 13 ہجرت 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور کے جو فتنے تھے ان کے خلاف جو مہمات ہوئیں ان کا
ذکر ہو رہا تھا۔اس ضمن میں حضرت خالد بن ولید کی بطاح کے علاقہ کی جانب، مالک بن نویرہ کی طرف پیش قدمی کی
تفصیل یوں بیان ہوئی ہے۔بطاح بنو اسد کے علاقے میں ایک چشمہ کا نام ہے۔مالک بن نویرہ کا تعلق بنو تمیم کی ایک
شاخ بنویر بوع سے تھا۔اس نے 19 ہجری میں اپنی قوم کے ساتھ مدینہ آکر اسلام قبول کیا۔مالک بن نویرہ اپنی قوم
کے سرداروں میں سے ایک تھا۔عرب کے مشہور بہادر اور شہسواروں میں اس کا شمار ہو تا تھا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کو اپنے قبیلہ کی زکوۃ کے اموال وصول کرنے اور جمع کرنے کی ڈیوٹی سپر د کرتے ہوئے عامل زکوۃ
کے عہدے پر مقرر کیا تھا لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور عرب میں ارتداد اور بغاوت کی
لہر اٹھی تو مالک بن نویرہ بھی مرتد ہونے والوں میں سے ایک تھا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر
اس کو پہنچی تو اس نے خوشی اور مسرت کا جشن منایا۔اس کے گھر کی عورتوں نے مہندی لگائی، ڈھول بجائے اور خوب
فرحت و شادمانی کا اظہار کیا اور اپنے قبیلے کے ان مسلمانوں کو قتل کیا جو ز کوۃ کی فرضیت کے قائل ہونے کے ساتھ
ساتھ زکوۃ کی رقم کو مسلمانوں کے مرکز یعنی مدینہ میں بھجوانے کے بھی قائل تھے۔پس یہ بھی بات یاد رکھنے والی ہے کہ ہر ایک شخص جس کو سزادی گئی یا جس کے خلاف سختی کے اقدام کیے
گئے اس نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی صرف یہی نہیں کہ مرتد ہو گئے تھے۔بہر حال اس ضمن
میں مزید ہے کہ اس نے ایک طرف تو زکوۃ دینے سے انکار کیا اور زکوۃ کے جمع شدہ اموال اپنی قوم کے لوگوں کو
واپس کر دیے اور دوسری طرف نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والی باغیہ سجاخ بنت حارث کے ساتھ شامل ہو گیا جو کہ
ایک بہت بڑا لشکر لے کر مدینہ پر حملہ کرنے کے لیے آئی تھی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد5صفحه 560 دار الكتب العلمية بيروت) (سیرت سید ناصدیق ابو بکر از ابو النصر
مترجم صفحه 713،598 مشتاق بک کارنر لاہور ) (فرہنگ سیرت صفحہ 63 زوار اکیڈیمی کراچی ) ( معجم البلد ان جلد 1 صفحہ 527)
سجام کا تعارف یہ ہے کہ سجاخ بنت حارث اس کا نام تھا۔ام صادِر کنیت تھی۔عرب کی ایک کاہنہ تھی
اور ان چند مدعیانِ نبوت اور باغی قبائلی سرداروں میں سے تھی جو عرب میں ارتداد سے تھوڑی مدت پہلے یا اس کے
خطبات مسرور جلد 20
252
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022ء
دوران نمودار ہوئے تھے۔سجاخ قبیلہ بنو تمیم سے تعلق رکھتی تھی اور ماں کی جانب سے اس کا نسب قبیلہ بنو تغلب
سے جاملتا تھا جو اکثر مسیحی تھے۔سجاخ خود بھی مسیحی تھی اور اپنے مسیحی قبیلہ اور خاندان کی بنا پر مسیحیت کی اچھی
خاصی عالم عورت تھی۔یہ عراق سے مریدوں کے ساتھ آئی تھی اور مدینہ پر حملہ کا ارادہ رکھتی تھی۔بعض مؤرخین
کا کہنا ہے کہ سجاخ ایرانیوں کی سازش کے تحت عرب میں داخل ہوئی تھی تاکہ حالات کو دیکھ کر ایرانی حکومت کے
زوال پذیر اقتدار کو تھوڑا سنبھالا دیا جا سکے۔بہر حال سجام ان عوامل سے متاثر ہو کر جزیرہ عرب میں داخل ہوئی۔یہ
طبعی امر تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنی قوم بنو تمیم میں پہنچی۔ایک گروہ زکوۃ ادا کرنے اور خلیفہ رسول اللہ کی اطاعت
کرنے پر آمادہ تھا لیکن اس قبیلہ کا دوسرا فریق اس کی مخالفت کر رہا تھا۔ایک تیسر افریق بھی تھا جس کی سمجھ میں نہ آتا
تھا کہ کیا کرے اور کیا نہ کرے۔بہر حال اس اختلاف نے اتنی شدت اختیار کی کہ بنو تمیم نے آپس ہی میں لڑنا اور
جدال اور قتال شروع کر دیا۔اسی اثنا میں ان قبائل نے سجاخ کے آنے کی خبر سنی اور انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ اس
سَجَام مدینہ پہنچ کر ابو بکر کی فوجوں سے جنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پھر تو اختلاف نے مزید وسعت اختیار کرلی۔سجا خاس ارادے سے بڑھی چلی آرہی تھی کہ وہ اپنے عظیم الشان لشکر کے ہمراہ اچانک بنو تمیم میں پہنچ جائے گی اور
اپنی نبوت کا اعلان کر کے انہیں اپنے آپ پر ایمان لانے کی دعوت دے گی۔سارا قبیلہ بالا تفاق اس کے ساتھ ہو
جائے گا اور عیینہ کی طرح بنو تمیم بھی اس کے متعلق یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ بنویز بوم کی نَبِيَّہ قریش کے نبی
سے بہتر ہے کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے ہیں اور سجاخ زندہ ہے۔اس کے بعد وہ بنو تمیم کو ہمراہ لے کر
مدینہ کی طرف کوچ کرے گی، یہ اس کا پلان تھا، اور ابو بکر کے لشکر سے مقابلہ کے بعد فتح یاب ہو کر مدینہ پر قابض
ہو جائے گی۔بہر حال سجاخ اور مالک بن نویرہ کا آپس میں رابطہ بھی ہوا۔سجاخ اپنے لشکر کے ہمراہ جب بنویر بوع
کی حدود پر پہنچ گئی تو وہاں ٹھہر گئی اور قبیلہ کے سردار مالک بن نویرہ کو بلا کر مصالحت کرنے اور مدینہ پر حملہ کرنے
کی غرض سے اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔مالک نے صلح کی دعوت تو قبول کر لی لیکن اس نے اسے مدینہ پر چڑھائی
کے ارادے سے باز رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مدینہ پہنچ کر ابو بکر کی فوجوں کا مقابلہ کرنے سے بہتر یہ ہے کہ پہلے
اپنے قبیلہ کے مخالف عنصر کا صفایا کر دیا جائے۔سجاخ کو بھی یہ بات پسند آئی اور اس نے کہا کہ جو تمہاری مرضی
ہے۔میں تو بنویر بوع کی ایک عورت ہوں جو تم کہو گے وہی کروں گی۔سجام نے مالک کے علاوہ بنو تمیم کے دوسرے
سرداروں کو بھی مصالحت کی دعوت دی لیکن وکیع کے سوا کسی نے یہ دعوت قبول نہیں کی۔اس پر سجاخ نے مالک،
وکیع اور اپنے لشکر کے ہمراہ دوسرے سرداروں پر دھاوا بول دیا۔گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں جانبین کی کثیر
تعداد، آدمی قتل ہوئے اور ایک ہی قبیلے کے لوگوں نے ایک دوسرے کو گر فتار کر لیا لیکن کچھ ہی عرصہ کے بعد
مالک اور وکیع نے یہ محسوس کیا کہ انہوں نے اس عورت کی اتباع کر کے سخت غلطی کی ہے۔اس پر انہوں نے
دوسرے سرداروں سے مصالحت کر لی اور ایک دوسرے کے قیدی واپس کر دیے۔اس طرح قبیلہ تمیم میں امن
قائم ہو گیا۔اب یہاں سجاخ نے جب دیکھا کہ اس کی دال گلنی مشکل ہے، جو مقصد لے کے آئی تھی وہ پورا نہیں ہو
سکتا تو اس نے بنو تمیم سے بوریا بستر اٹھایا اور مدینہ کی جانب کوچ کر دیا۔نباج کی بستی میں پہنچ کر اوس بن خزیمہ سے
خطبات مسرور جلد 20
253
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
اس کی مڈھ بھیڑ ہوئی جس میں سجاح نے شکست کھائی اور اوس بن خزیمہ نے اس طرح پر اسے واپس جانے دیا کہ
اس امر کا پختہ ارادہ کرے کہ وہ مدینہ کی جانب پیش قدمی نہیں کرے گی۔اس واقعہ کے بعد اہل جزیرہ کی فوج کے
سر دار ایک جگہ جمع ہوئے اور انہوں نے سجاخ سے کہا اب آپ ہمیں کیا حکم دیتی ہیں۔مالک اور وکیع نے اپنی قوم
، صلح کر لی ہے۔نہ وہ ہمیں مدد دینے کے لیے تیار ہیں اور نہ اس بات پر رضامند کہ ہم ان کی سر زمین سے گزر
سکیں۔ان لوگوں سے بھی ہم نے یہ معاہدہ کیا ہے اور مدینہ جانے کے لیے ہماری راہ مسدود ہو گئی ہے۔اب بتاؤ ہم
کیا کریں ؟ سجاح نے جواب دیا کہ اگر مدینہ جانے کی راہ مسدود ہو گئی ہے تو بھی فکر کی کوئی بات نہیں تم یمامہ چلو۔انہوں نے کہا اہل یمامہ شان و شوکت میں ہم سے بڑھے ہوئے ہیں اور مسیلمہ کی طاقت اور قوت بہت زیادہ ہو چکی
ہے۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ جب اس کے لشکر کے سرداروں نے سجاح سے آئندہ اقدام سے متعلق دریافت
کیا تو اس نے جواب دیا کہ عَلَيْكُمْ بِالْيَمَامَهُ، وَدُفُّوا دَفِيفَ الْحَمَامَهُ، فَإِنَّهَا غَزْوَةٌ صَرَّامَهُ، لَا يَلْحَقُكُمْ
بَعْدَ هَامَلَامَہ کہ یمامہ چلو۔کبوتر کی طرح تیزی ہے ان پر جھپٹو۔وہاں ایک زبر دست جنگ پیش آئے گی جس کے
بعد تمہیں پھر کبھی ندامت نہ اٹھانی پڑے گی۔یہ مسجع منتفی عبارت سننے کے بعد جسے اس کے لشکر والے وحی خیال
کرتے تھے کہ نبی ہے۔اس کو وحی ہوئی ہے۔اس کے لیے ان کا حکم ماننے کے سوا کوئی چارہ ہی نہ تھا۔اس کا حکم مانا۔(حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل، مترجم شیخ احمد پانی پتی۔صفحہ 193 تا 198۔اسلامی کتب خانہ )
اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 10 صفحہ 738 مطبوعہ لاہور)
سجاح جب اپنے لشکر کے ہمراہ یمامہ پہنچی تو مسلیمہ کو بڑا فکر پیدا ہوا۔اس نے سوچا کہ اگر وہ سجاخ کی
فوجوں سے جنگ میں مشغول ہو گیا تو اس کی طاقت کمزور ہو جائے گی۔اسلامی لشکر اس پر دھاوا بول دے گا اور ارد
گرد کے قبائل بھی اس کی اطاعت کا دم بھرنے سے انکار کر دیں گے۔یہ سوچ کر اس نے سجاخ سے مصالحت کرنے
کی ٹھانی۔پہلے اسے تحفے تحائف بھیجے۔پھر کہلا بھیجا کہ وہ خود اس سے ملنا چاہتا ہے۔اس نے مسیلمہ کو باریابی کی اجازت
دے دی۔مسیلمہ بنو حنیفہ کے چالیس آدمیوں کے ہمراہ اس کے پاس آیا اور خلوت میں اس سے گفتگو کی اور اس
گفتگو میں مسیلمہ نے کچھ مسجع مقفی عبارتیں سجاخ کو سنائیں جن سے وہ بہت متاثر ہوئی۔سجاخ نے بھی جواب میں
اسی قسم کی عبارتیں سنائیں۔سجاح کو پوری طرح اپنے قبضہ میں لینے اور ہمنوا بنانے کے لیے مسیلمہ نے یہ تجویز پیش کی
کہ ہم دونوں اپنی نبوتوں کو یکجا کر لیں اور باہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں، شادی کر لیں۔سجاخ نے یہ مشورہ
قبول کر لیا اور مسیلمہ کے ساتھ اس کے کیمپ میں چلی گئی۔تین روز تک وہاں رہنے کے بعد یہ اپنے لشکر میں واپس
آئی اور ساتھیوں سے ذکر کیا کہ اس نے مسیلمہ کو حق پر پایا ہے اس لیے اس سے شادی کر لی ہے۔لوگوں نے اس سے
پوچھا کہ کچھ مہر بھی مقرر کیا۔اس نے کہا مہر تو مقرر نہیں کیا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ واپس جائیں اور مہر مقرر
کر کے آئیں کیونکہ آپ جیسی شخصیت کے لیے مہر کے بغیر شادی کر نازیبا نہیں۔چنانچہ وہ مسیلمہ کے پاس واپس گئی
اور اسے مہر کے بارے میں اپنی آمد کے مقصد سے آگاہ کیا۔مسیلمہ نے اس کی خاطر عشاء اور فجر کی نمازوں میں
تخفیف کر دی۔یعنی کہ عشاء اور فجر کی نمازوں میں کمی کر دی اور وہ بند کر دیں۔
خطبات مسرور جلد 20
254
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
بہر حال مہر کے بارے میں یہ تصفیہ ہوا کہ مسیلمہ یمامہ کی زمینوں کے لگان کی نصف آمد سجاخ کو بھیجے
گا۔سجاخ نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ سال کی نصف آمدنی میں سے اس کا حصہ پہلے ہی ادا کر دے۔اس پر مسیلمہ
نے نصف سال کی آمدنی کا حصہ اسے دے دیا جسے لے کر وہ جزیرہ واپس آگئی۔بقیہ نصف سال کی آمدنی کے حصول
کے لیے اس نے اپنے کچھ آدمیوں کو بنو حنیفہ ہی میں چھوڑ دیا۔سجاخ بدستور بنو تغلب میں مقیم رہی۔اس کے بارے
میں یہ بھی آتا ہے کہ بعد میں اس نے تو بہ کر لی اور اسلام قبول کر لیا۔بعض کے نزدیک حضرت عمر کے زمانے میں
اس نے اسلام قبول کیا یہاں تک کہ حضرت امیر معاویہ نے قحط والے سال اسے اس کی قوم کے ساتھ بنو تمیم میں بھیج
دیا جہاں وہ وفات تک مسلمان ہونے کی حالت میں مقیم رہی۔( حضرت ابو بکر صدیق، از محمد حسین ہیکل، اردو ترجمہ از شیخ احمد پانی پتی ص 198-199) (تاریخ طبری جلد2 صفحه 271
دار الكتب العلمية بيروت 2012ء) (البداية والنهاية جلد 7 صفحه 259 دار هجر بيروت 1997ء)
مالک بن نویرہ کا قتل:
حضرت ابو بکر نے حضرت خالد بن ولید کو حکم دیا تھا کہ طلیحہ اسدی کے معاملے سے فارغ ہو کر مالک
بن نویرہ کے مقابلے کے لیے جائیں جو بکاخ میں ٹھہر اہو ا تھا۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 257 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت خالد جب بطائح آئے تو انہوں نے وہاں کسی کو بھی نہیں پایا۔البتہ انہوں نے دیکھا کہ مالک کو
جب اسے اپنے معاملہ میں تردد ہوا تو اس نے اپنے تمام ساتھیوں کو ان کی جائیداد کی دیکھ بھال کے لیے بھیج دیا اور
اکٹھا ہونے کی ممانعت کی ہے۔پہلے اس عورت سے علیحدگی بھی ہو چکی تھی یا شاید اس وجہ سے بھی اس میں خیال پیدا
ہوا کہ مقابلہ مشکل ہے۔بہر حال حضرت خالد نے مختلف فوجی دستے ادھر ادھر روانہ کیسے اور ان کو ہدایت کی کہ
جہاں پہنچیں وہاں پہلے اسلام کی دعوت دیں جو اس کا جواب نہ دے اسے گرفتار کر لائیں اور جو مقابلہ کرے اسے قتل
کر دیں۔انہی دستوں میں سے ایک دستہ مالک بن نویرہ کو جس کے ساتھ بنو ثعلبہ بن يَرْبُوع کے چند آدمی عَاصِم،
عُبيد، عَرِین اور جعفر تھے گرفتار کر کے خالد کے پاس ان کو لایا گیا۔اس دستے کے لوگوں میں جن میں حضرت
ابو قتادہ بھی تھے ان کا اختلاف ہو گیا۔یہاں ایک روایت عروہ کے باپ سے ہے کہ اس موقع پر مہم کے بعد لوگوں
نے تو شہادتیں دیں کہ جب ہم نے اذان دی، اقامت کہی اور نماز پڑھی تو ان لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا مگر دوسروں
نے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا۔حضرت ابو قتادہ نے اس بات کی شہادت دی کہ انہوں نے اذان دی، اقامت کہی
اور نماز پڑھی۔اس اختلاف شہادت کی وجہ سے حضرت خالد نے ان لوگوں کو قید کر دیا۔( تاریخ طبری جلد 2 صفحه 272 273 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
مالک بن نویرہ کے قتل کے متعلق دو طرح کی روایتیں ملتی ہیں یہ روایت ہے کہ مالک بن نویرہ کو قتل کیا
گیا تھا۔ایک روایت میں ہے کہ اس رات اس قدر شدید سردی تھی کہ کوئی چیز اس کی تاب نہیں لاتی تھی۔جب
سر دی اور بڑھنے لگی تو حضرت خالد نے منادی کو حکم دیا۔اس نے بلند آواز سے کہا کہ أَدْفِنُوا أَسْرَاكُمْ کہ اپنے
قیدیوں کو گرم کرو۔یعنی ان کو سردی سے بچانے کا انتظام کرو لیکن بنو کنانہ میں یہ محاورہ مختلف تھا۔یہاں کے
خطبات مسرور جلد 20
255
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
محاورے میں اس لفظ کے معنی یہ تھے کہ قتل کرو۔سپاہیوں نے اس لفظ کا مفہوم مقامی محاورے کے اعتبار سے یہ سمجھ
لیا کہ ان قیدیوں کے قتل کا حکم دیا گیا ہے۔اس پر انہوں نے ان سب کو قتل کر ڈالا۔حضرت ضرار بن ازور نے مالک کو قتل کیا اور ایک دوسری
روایت میں ہے کہ عبد بن ازور اسدی نے مالک کو قتل کیا تھا۔مگر کلبی کہتے ہیں ضرار بن ازور نے ان کو قتل کیا تھا۔حضرت خالد بن ولید کو جب شور و غل سنائی دیا تو وہ اپنے خیمہ سے باہر آئے مگر اس وقت تک سپاہی ان سب قیدیوں کا کام
تمام کر چکے تھے۔اب کیا ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا اللہ جس کام کو کرنا چاہتا ہے وہ تو بہر حال ہو کر رہتا ہے۔( تاریخ طبری جلد 2 صفحه 273 274 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
دوسری روایت یہ بھی ہے کہ حضرت خالد نے مالک بن نویرہ کو اپنے پاس بلایا۔سجاخ کا ساتھ دینے اور
زکوۃ روکنے کے سلسلہ میں اس کو تنبیہ فرمائی اور اسے کہا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ زکوۃ نماز کی ساتھی ہے یعنی دونوں ایک
جیسے ہی حکم ہیں اور تم نے زکوۃ کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔مالک نے کہا تمہارے صاحب کا یہی خیال تھا یعنی بجائے اس کے
کہتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خیال تھا۔رسول کے بجائے صاحب یا سا تھی کہہ کر پکارا حضرت خالد نے فرمایا کیا
وہ ہمارے صاحب ہیں۔تمہارے صاحب نہیں ؟ پھر حکم دیا اے خیر ار اس کی گردن اڑا دو۔پھر اس کی گردن اڑادی گئی۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 332 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
اس کے مرنے کی ایک روایت یہ ہے۔تواریخ کی روایات کے مطابق اس سلسلہ میں ابو قتادہ نے خالد سے
گفتگو کی اور دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور ابو قتادہ حضرت خالد سے اختلاف کرتے ہوئے لشکر کو چھوڑ کر
حضرت ابو بکر کے پاس چلے آئے اور حضرت ابو بکر سے شکایت کی کہ خالد نے مالک بن نویرہ کو قتل کروایا ہے جبکہ
مسلمان تھا اور پھر اس کی بیوی سے شادی کر لی ہے اور نہ ہی عرب کے لوگ دورانِ جنگ اس طرح کی شادی کو
اچھی بات سمجھتے تھے۔حضرت عمرؓ نے بھی ابو قتادہ کے موقف کی پر زور حمایت کی۔وہ
(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 273-274دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت ابو بکر ابو قتادہ سے اس بات پر سخت برہم ہوئے کہ وہ امیر لشکر حضرت خالد کی اجازت کے بغیر
لشکر کو چھوڑ کر مدینہ آئے ہیں اور ان کو حکم دیا کہ وہ حضرت خالد کے پاس واپس جائیں۔چنانچہ ابو قتادہ حضرت خالد
کے پاس واپس چلے گئے۔تاریخ طبری میں اس کی مزید تفصیل یوں مذکور ہے کہ حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر کی خدمت میں عرض کیا
کہ خالد ایک مسلمان کے خون کا ذمہ دار ہے اور اگر یہ بات ثابت نہ ہو سکے تو اس قدر تو ثابت ہے کہ جس سے ان کو قید کر
دیا جائے۔اس معاملے میں کہ قتل تو بہر حال ہوا ہے حضرت عمرؓ نے بہت اصرار کیا۔چونکہ حضرت ابو بکر اپنے عمال اور
فوجی افسران کو کبھی قید نہیں کرتے تھے اس لیے انہوں نے فرمایا اے عمر ! اس معاملے میں خاموشی اختیار کرو۔خالد بن
ولیڈ سے اجتہادی غلطی ہوئی ہے۔تم ان کے بارے میں ہر گز کچھ مت کہو اور حضرت ابو بکر نے مالک کا خون بہا ادا کر دیا۔حضرت ابو بکر نے خالد کو خط لکھ کر آنے کو کہا۔وہ آئے اور انہوں نے اس واقعہ کی پوری تفصیل بیان کی اور معذرت چاہی۔حضرت ابو بکر نے ان کی معذرت قبول کی۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 273، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
( تاریخ طبری جلد 2 صفحه 273 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
خطبات مسرور جلد 20
256
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
ایک روایت میں حضرت خالد کے مدینہ حاضر ہونے کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے کہ خالد اس مہم سے پلٹ کر
مدینہ آئے اور مسجد نبوی میں داخل ہوئے۔جب مسجد میں آئے تو حضرت عمرؓ نے ان سے کہا تم نے ایک مسلمان کو
قتل کر دیا اور پھر اس کی بیوی پر قبضہ کر لیا۔بخدا میں تم کو سنگسار کروں گا۔خالد نے اس وقت ایک لفظ بھی زبان سے
نہیں نکالا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ حضرت ابو بکر کا بھی یہی خیال ہے۔وہ حضرت ابو بکر کے پاس چلے گئے۔سارا واقعہ
سنایا۔معذرت چاہی اس پر حضرت ابو بکر نے ان کی معذرت قبول فرمائی۔حضرت ابو بکر کی خوشنودی حاصل
کر کے وہ اٹھ آئے۔حضرت عمر مسجد میں بیٹھے تھے۔خالد نے کہا: اے ام شملہ کے بیٹے !میرے پاس آؤ۔کیا کہتے ہو۔حضرت عمرؓ سمجھ گئے کہ حضرت ابو بکر ان سے راضی ہو گئے ہیں جو حضرت خالد اس طرح بات کر کے جارہے ہیں۔حضرت عمرؓ خاموشی سے اٹھ کر اپنے گھر چلے گئے اور خالدہ سے کوئی بات نہیں کی۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 274 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
ایک اور روایت کے مطابق مالک کا بھائی متمم بن نویرہ حضرت ابو بکر کے پاس اپنے بھائی کا قصاص لینے
آیا اور اس نے درخواست کی کہ ہمارے قیدی رہا کر دیے جائیں۔حضرت ابو بکر نے قیدیوں کی رہائی کے لیے اس کی
درخواست قبول کر لی اور حکم لکھ دیا اور مالک کی دیت ادا کر دی۔حضرت عمرؓ نے حضرت خالد کے متعلق ابو بکر سے
سخت اصرار کیا کہ ان کو بر طرف کر دیا جائے اور کہا کہ ان کی تلوار میں بے گناہ مسلمان کا خون ہے مگر حضرت ابو بکر
نے کہا عمرا یہ نہیں ہو سکتا۔میں اس تلوار کو جسے اللہ نے کفار کے لیے نیام سے نکالا ہے پھر نیام میں نہیں رکھوں گا۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 273، دارالکتب العلمية بيروت 2012ء)
جب حضرت ابو بکر نے دیت ادا کر دی تو شریعت کے مطابق انصاف تو پھر قائم ہو گیا اور مزید کارروائی کی
ضرورت نہیں تھی اس لیے حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ اس قصے کو اب بند کرو۔اس بارے میں مالک بن نویرہ کا
جو قصہ ہے، اس کے قتل کی بابت جو الزام ہے اس کا جواب دیتے ہوئے حضرت شاہ عبد العزیز دہلوی لکھتے ہیں۔تحفہ اثنا عشریہ ان کی کتاب ہے اس میں لکھتے ہیں کہ دراصل جو واقعہ پیش آیا اس کی تعبیر ان لوگوں نے صحیح بیان
نہیں کی اور جب تک صحیح حالات نہ معلوم ہوں اس وقت تک اعتراض کی بے وقعتی ظاہر ہے۔سیرت و تاریخ کی
معتبر کتابوں میں اس واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ مدعی نبوت طلیحہ بن خویلد اسدی کی مہم سے حضرت خالد جب
فارغ ہو کر نواح بطاح کی طرف متوجہ ہوئے تو اطراف اور جوانب کی طرف فوجی دستے روانہ کیے اور حضور نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور طریقے کے مطابق ان کو ہدایت کی کہ جس قوم، قبیلہ اور گروہ پر چڑھائی کرو وہاں
سے اگر تمہیں اذان سنائی دے تو وہاں قتل و غارت گری سے باز رہو۔اگر اذان سنائی نہ دے تو اسے دار الحرب قرار
دے کر پوری فوجی کارروائی کرو۔اتفاقاً اس دستہ میں جناب ابو قتادہ انصاری بھی تھے جو مالک بن نویرہ کو پکڑ کر
حضرت خالد کے پاس لائے جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے بطاح کی سرداری ملی ہوئی تھی اور اس کے
گردونواح کے صدقات کی وصولی بھی اسی کے سپرد تھی۔جناب ابو قتادہ نے اذان سننے کی گواہی دی مگر اسی دستے کی
ایک جماعت نے کہا کہ ہم نے اذان کی آواز نہیں سنی مگر اس کے پیشتر گردو نواح کے معتبرین کے ذریعہ یہ بات حتمی
اور ثبوتی طور پر معلوم ہو چکی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی خبر سن کر مالک بن نویرہ کے اہل خانہ
خطبات مسرور جلد 20
257
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
نے خوب جشن منایا تھا۔عور توں نے ہاتھوں میں مہندی رچائی تھی ، ڈھول بجائے تھے اور خوب خوب فرحت و شادمانی
کا اظہار کیا تھا اور مسلمانوں کی اس مصیبت پر خوش ہوئے تھے۔پھر مزید ایک بات یہ ہوئی کہ مالک بن نویرہ سے
سوال وجواب کے دوران اس کے منہ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایسے الفاظ نکلے جس کے کفار اور
مرتدین اپنی گفتگو میں عادی تھے اور استعمال کرتے تھے۔یعنی قَالَ رَجُلُكُمْ اَوْ صَاحِبُكُم کہ تمہارے آدمی یا
تمہارے ساتھی نے ایسا کہا۔علاوہ ازیں یہ بات بھی منکشف ہو چکی تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی
خبر سن کر مالک بن نویر کا نے وصول شدہ صدقات بھی اپنی قوم کو یہ کہہ کر واپس کر دیے تھے کہ اچھا ہوا اس
کی موت سے تم نے مصیبت سے چھٹکارا پا لیا۔ان حالات اور اپنے سامنے اس کی گفتگو کے انداز سے حضرت خالد کو
اس کے ارتداد کا یقین ہو گیا اور آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا اور جب مدینہ میں اس واقعہ کی اطلاع پہنچی اور پھر جناب
ابو قتادہ بھی آپ سے ناراض ہو کر دارالخلافہ پہنچے اور قصور وار حضرت خالد کو ہی ٹھہرایا۔تو ابتداء حضرت عمر فاروق
کا یہی خیال تھا کہ خون ناحق ہو ا ہے اور قصاص واجب ہے مگر حضرت ابو بکر نے حضرت خالد کو طلب فرما کر تفتیش
حال کی۔ان سے پورا واقعہ پوچھا اور حالات و واقعات کا سارا راز آپ پر منکشف ہوا تو آپ نے ان کو بے قصور قرار
دے کر ان سے کچھ تعارض نہ کیا اور ان کو اسی سابقہ عہدے پر بحال رکھا۔(تحفہ اثنا عشریہ اردو صفحہ 517-518 مترجم خلیل الرحمن نعمانی دارالاشاعت کراچی 1982ء)
مالک بن نویرہ کے قتل کے متعلق ایک اور مصنف لکھتے ہیں کہ مالک بن نویرہ کے سلسلہ کی روایات میں
بہت زیادہ اختلاف ہے۔ان کے بارے میں جو روایات ہیں ان میں بہت اختلاف ہے کہ آیا وہ مظلوم قتل ہو ایا یہ کہ
وہ قتل کا مستحق تھا۔مالک بن نویرہ کو جس چیز نے ہلاک کیا وہ اس کا کبر اور غرور اور تمرد تھا۔جاہلیت اس کے اندر
باقی رہی ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ رسول کی اطاعت اور بیت المال کے حق زکوۃ کی ادائیگی میں
ٹال مٹول نہ کرتا۔یہ لکھتے ہیں کہ میرے تصور کے مطابق یہ شخص سرداری اور قیادت کا شوقین تھا اور ساتھ ہی ساتھ
بنو تمیم کے سرداروں میں سے اپنے ان بعض اقارب سے اس کو خلش تھی جنہوں نے اسلامی خلافت کی اطاعت قبول
کر لی تھی اور حکومت کے سلسلہ میں اپنے واجبات کو ادا کر دیا تھا۔جو لوگ خلافت کی اطاعت میں آگئے تھے اور زکوۃ
وغیرہ ادا کر رہے تھے ان سے اس کو خلش تھی۔اس کے اقوال و افعال دونوں ہی اس تصور کی تائید کرتے ہیں۔اس
کامرتد ہونا اور سجاخ کا ساتھ دینا، زکوۃ کے اونٹوں کو اپنے لوگوں میں تقسیم کر دینا، زکوۃ کا ابو بکر کو دینے سے روکنا،
تمرد و عصیان کے سلسلہ میں اپنے قرابت دار مسلمانوں کی نصیحتوں کو نہ سننا یہ سب اس پر فرد جرم ثابت کرتے ہیں
اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ شخص اسلام کی بہ نسبت کفر سے زیادہ قریب تھا۔ایک طرف مسلمان کہلا تا تھا، کہلانا
چاہتا تھا اور دوسری طرف کفر کے قریب تھا اور اگر مالک بن نویرہ کے خلاف کوئی حجت و دلیل نہ ہو تو اس کا صرف
زکوۃ روک لینا ہی اس پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کافی ہے۔متقدمین کے یہاں یہ ایک ثابت شدہ حقیت ہے کہ
اس نے زکوۃ کی ادائیگی سے انکار کیا تھا۔ابن عبد السلام کی کتاب طبقات فُحُولُ الشُّعَرَاء میں ہے کہ یہ متفق علیہ
بات ہے کہ خالد نے مالک سے گفتگو کی اور اس کو اس کے موقف سے پھیرنے کی کوشش کی لیکن مالک نے نماز کو
خطبات مسرور جلد 20
258
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
تسلیم کیا۔اس نے کہا نماز تو پڑھ لوں گا اور زکوۃ سے اعراض کیا اور شرح مسلم میں امام نووی مرتدین کے سلسلہ میں
فرماتے ہیں کہ انہی کے ضمن میں وہ حضرات بھی تھے جو ز کوۃ کو تسلیم کرتے تھے اور اس کی ادائیگی سے رکے نہیں
تھے لیکن ان کے سرداروں نے انہیں اس سے روک دیا۔بعض لوگ چاہتے تھے کہ جن پر نمازوں کے ساتھ
زکوۃ بھی فرض ہے وہ زکوۃ ادا کریں لیکن سرداروں نے اسے روک دیا اور ان کے ہاتھ پکڑ رکھے تھے جیسا کہ
بَنُويَرْبُوع۔انہوں نے اپنی زکوۃ اکٹھی کی اور اس کو ابو بکر کے پاس بھیجنا چاہتے تھے لیکن مالک بن نویرہ نے انہیں
روک دیا اور ان کی زکوۃ کو لوگوں میں تقسیم کر دیا۔حضرت ابو بکر نے مالک بن نویرہ کے معاملے میں پوری تحقیق کی
اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ خالد بن ولید مالک بن نویرہ کے قتل کے اتہام میں بری ہیں۔ابو بکر اس سلسلہ میں حقائق
امور سے دوسروں کی بہ نسبت زیادہ واقف تھے اور گہری نگاہ رکھتے تھے کیونکہ آپ خلیفہ تھے اور تمام خبریں آپ کو
پہنچتی تھیں اور آپ کا ایمان بھی سب پر بھاری تھا۔خالد کے ساتھ تعامل میں آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سنت کی پیروی کر رہے تھے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد کو جو ذمہ داری سونپی اس سے انہیں کبھی
معزول نہیں کیا اور اگر چہ ان سے بعض ایسی چیزیں صادر ہوئیں جن سے آپ مطمئن نہ تھے۔آپ ان کے عذر کو
قبول فرماتے اور لوگوں سے فرماتے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خالد کے عذر کو قبول فرماتے اور لوگوں سے
فرماتے خالد کو تکلیف مت پہنچاؤ۔وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جسے اللہ تعالیٰ نے کفار پر مسلط کر دیا تھا۔(ماخوذسید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 333-334و337 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
پھر ایک اور اعتراض اسی ضمن میں آگے یہ بھی آتا ہے کہ حضرت خالد نے ام تمیم بنت منہال سے
شادی کی تھی۔حضرت خالد بن ولید کے متعلق اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ آپ نے دوران جنگ لیلیٰ بنت منہال سے
شادی کی اور عدت گزرنے کا بھی انتظار نہیں کیا۔اس شادی کے متعلق تاریخ طبری میں ان الفاظ میں ذکر ہے کہ
حضرت خالد نے ام تمیم منہال کی بیٹی سے نکاح کیا تھا اور زمانہ طہر کو ختم کرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ عرب
جنگ کے دوران عورتوں سے تعلقات کو برا سمجھتے تھے اور جو ایسا کرتا اسے طعنہ دیتے تھے۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه -273 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
علامہ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ جب وہ یعنی لیلیٰ بنت منہال حلال ہو گئی تو حضرت خالد نے اس سے شادی کی۔(البداية والنهاية لابن كثير جلد 3 صفحه 318 دار الكتب العلمية بيروت)
علامہ ابن خَدِگان لکھتے ہیں کہ ام تمیم نے تین مہینے گزار کر اپنی عدت پوری کی اور پھر حضرت خالد نے
اسے نکاح کا پیغام بھیجا جو اس نے قبول کر لیا۔وفيات الاعيان جزء 5 صفحه 10 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1998ء)
حضرت شاہ عبد العزیز دہلوی اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ دراصل یہ قصہ ہی من
گھڑت ہے اس لیے کہ کسی مستند اور معتبر کتاب میں اس کی کوئی روایت نہیں ملتی۔بعض غیر معتبر کتابوں میں یہ
روایت ملتی بھی ہے تو اس کا جواب بھی ساتھ ساتھ اسی روایت میں موجود ہے کہ مالک بن نویرہ نے اس عورت
کو ایک عرصہ سے طلاق دے رکھی تھی۔یہ کہا جاتا ہے کہ مالک بن نویرہ کی بیوی تھی اور اس کو قتل کر کے
خطبات مسرور جلد 20
259
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
حضرت خالد بن ولیڈ نے شادی فورا کر لی اور اصل میں قتل ہی اس لیے کیا تھا کہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن بہر حال
یہ کہتے ہیں کہ مالک بن نویرہ نے اس عورت کو ایک عرصہ سے طلاق دے رکھی تھی اور اس نے جاہلیت کی پائیداری
میں اسے یوں ہی گھر میں ڈال رکھا تھا۔اسی رسم جاہلیت کے توڑنے پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی تھی۔واذا
طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے تو
انہیں روکے نہ رکھو۔لہذا اس عورت کی عدت تو کب کی پوری ہو چکی تھی اور نکاح حلال ہو چکا تھا۔(تحفہ اثنا عشریہ مترجم خلیل الرحمان نعمانی صفحہ 518 دار الاشاعت کراچی 1982ء)
کیونکہ اس نے طلاق دے کر صرف اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا۔حضرت خالد کی شادی کے متعلق ایک اور
مصنف لکھتے ہیں کہ ام تمیم کا نام لیلی بنت سِنَان مِنْهَال تھا۔یہ مالک بن نویرہ کی بیوی تھی۔حضرت خالد کی اس
سے شادی سے متعلق بڑا جدال واقع ہوا ہے۔بڑی لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، بڑی بخشیں چلیں۔اس کا خلاصہ یہ ہے
کہ کچھ لوگوں نے خالد پر اتہام باندھا کہ وہ ام تمیم کے حسن و جمال پر فریفتہ تھے اور اس سے عشق رکھتے تھے اس لیے
صبر نہ کر سکے اور قید میں آتے ہی اس سے شادی کر لی۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ نعوذ باللہ یہ شادی نہیں بلکہ زنا تھا لیکن یہ
قول من گھڑت اور صریح جھوٹ ہے۔اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے کیونکہ قدیم مراجع مصادر میں اس کی طرف اشارہ
تک نہیں ملتا۔جو بھی روایتیں ہیں یا سورسز (sources) ہیں ان میں کوئی ثبوت نہیں جو ثابت ہو رہا ہو۔علامہ ماؤردی فرماتے ہیں کہ خالد نے مالک بن نویرہ کو اس لیے قتل کیا تھا کہ اس نے زکوۃ روک لی تھی
جس کی وجہ سے اس کا خون حلال ہو گیا تھا اور اس کی وجہ سے ام تمیم سے اس کا نکاح فاسد ہو گیا تھا اور مرتدین کی
عورتوں کے سلسلہ میں شرعی حکم یہ ہے کہ جب وہ دار الحرب سے جاملیں تو ان کو قید کیا جائے قتل نہ کیا جائے۔جیسا
کہ امام سنا خسیسی نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔جب ام تمیم قیدی بن کر آئی تو خالد نے اس کو اپنے لیے منتخب کر لیا
اور جب وہ حلال ہو گئی تب اس نے اس سے ازدواجی تعلقات قائم کیے اور شیخ احمد شاکر اس مسئلہ پر تعلیق چڑھاتے
ہوئے کہتے ہیں، مزید وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ خالد نے ام تمیم اور اس کے بیٹے کو ملک یمین کے طور پر
لیا تھا کیونکہ وہ جنگی قیدی تھیں اور اس طرح کی خواتین کے لیے کوئی عدت نہیں۔اگر وہ حاملہ ہو تو وضع حمل تک
اس کے مالک کا اس کے قریب ہونا حرام ہے۔اگر حاملہ نہیں ہے تو صرف ایک مرتبہ حیض آنے تک دور رہے گا۔یہ
مشروع اور جائز ہے اس پر طعن و تشنیع کی گنجائش نہیں لیکن خالد کے مخالفین اور دشمنوں نے اس موقع کو اپنے لیے
غنیمت سمجھا اور اس زعم باطل میں مبتلا ہوئے کہ مالک بن نویرہ مسلمان تھا اور خالد نے اس کو اس کی بیوی کے لیے
قتل کر دیا۔اسی طرح خالد پر یہ اتہام لگایا گیا کہ انہوں نے اس شادی کے ذریعہ سے عرب کے عادات و اطوار کی
مخالفت کی ہے۔چنانچہ عقاد کا کہنا ہے کہ خالد نے مالک بن نویرہ کو قتل کر کے اس کی بیوی سے میدانِ قتال میں
شادی کی جو جاہلیت اور اسلام میں عربوں کی عادت کے خلاف اور اسی طرح مسلمانوں کی عادات اور اسلامی شریعت
کے حکموں کے منافی ہے۔عقاد کا یہ قول سچائی سے بالکل دور ہے۔عربوں کے ہاں اسلام سے قبل بہت دفعہ ایسا
ہو تا تھا کہ جنگوں اور دشمنوں پر فتح یابی کے بعد خواتین سے شادیاں کرتے تھے اور انہیں اس پر فخر ہو تا تھا۔ڈاکٹر علی محمد صلابی اس بارے میں لکھتے ہیں، یہ سارا واقعہ یہی بیان کر رہے ہیں کہ شرعی نقطہ نظر سے دیکھا
خطبات مسرور جلد 20
260
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
جائے تو خالد نے ایک جائز کام کیا اور اس کے لیے شرعاً جائز طریقہ اختیار کیا اور یہ فعل تو اس ذات سے بھی ثابت
ہے جو خالد سے افضل تھے۔اگر خالد پر یہ اعتراض ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران میں یا اس کے فوراًبعد شادی
کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ مریسیع کے فوراً بعد جو یر یہ بنت حارث سے شادی کر لی تھی اور یہ اپنی قوم
کے لیے بڑی بابرکت ثابت ہوئی تھیں کہ اس شادی کی وجہ سے ان کے خاندان کے سو آدمی آزاد کر دیے گئے کیونکہ وہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی رشتہ میں آگئے اور اس شادی کے بابرکت اثرات میں سے یہ ہوا کہ ان کے
والد حارث بن ضرار مسلمان ہو گئے۔اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے فوراً بعد صفیہ بنت حیی
بنت اخطب سے شادی کی اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سلسلہ میں اسوہ اور نمونہ موجو د ہے تو عتاب اور
ملامت کی کوئی وجہ نہیں۔(سیدنا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 334 تا 336 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
حضرت خالد بن ولید کو بلا وجہ اس پر الزام لگایا جائے اس لیے یہ تفصیل میں نے بیان کی ہے کہ بعض کم
علم آج کل بھی یہ سوال اٹھاتے ہیں اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اصل میں یہ اعتراض کرتے ہیں کہ
حضرت عمر اس بارے میں صحیح تھے اور حضرت ابو بکر نے نعوذ باللہ انصاف سے کام نہیں لیا اور غلط رنگ میں
حضرت خالد بن ولید کی حمایت کی ہے حالانکہ یہ ساری تفصیلات جو انہوں نے دیکھیں، حضرت ابو بکڑ نے سارا جائزہ
لیا پھر فیصلہ کیا اور اس سارے الزام سے حضرت خالد کو بری فرمایا۔حضرت خالد کی یمامہ کی طرف روانگی کے بارے میں آتا ہے کہ حضرت ابو بکر نے حضرت خالد بن
ولید کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ وہ قبیلہ اسد ، غطفان اور مالک بن نویر کا وغیرہ سے فارغ ہو کر یمامہ کا رخ کریں اور
اس کی بڑی تاکید کر رکھی تھی۔شريك بن عَبدَها فَدَارِی بیان کرتے ہیں۔میں ان لوگوں میں سے تھا جو معرکہ
بُزَاخَہ میں شریک تھے۔حضرت ابو بکر کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ نے مجھے خالد کی طرف روانہ کیا۔میرے
ساتھ حضرت خالد کے نام ایک خط تھا جس میں لکھا تھا کہ آنا بعد ! تمہارے پیغام رساں کے ذریعہ سے تمہارا خط ملا۔اس میں معرکہ بُزَاخُہ میں اللہ کی فتح اور نصرت کا تم نے ذکر کیا ہے اور اسد و غطفان کے ساتھ جو معاملہ تم نے کیا ہے
وہ مذکور ہے اور تم نے تحریر کیا ہے کہ میں یمامہ کی طرف رخ کر رہا ہوں۔تمہیں میری وصیت ہے کہ اللہ وحدہ
لاشریک سے تقوی اختیار کرو اور تمہارے ساتھ جو مسلمان ہیں ان کے ساتھ نرمی بر تو۔ان کے ساتھ باپ کی طرح
پیش آؤ۔اے خالد ! خبر دار بَنِی مُغیرہ کی نخوت و غرور سے بچنا۔میں نے تمہارے متعلق ان کی بات نہیں مانی ہے
جن کی بات میں کبھی نہیں ٹالتا۔لہذا تم جب بنو حنیفہ سے مقابلہ میں اتر و تو ہوشیار رہنا۔یادرکھو ابنو حنیفہ کی طرح اب
تک کسی سے تمہارا مقابلہ نہیں پڑا۔وہ سب کے سب تمہارے خلاف ہیں اور ان کا ملک بڑا وسیع ہے۔لہذ اجب وہاں
پہنچو تو بذات خود فوج کی کمان سنبھالو۔میمنہ پر ایک شخص کو اور میسرہ پر ایک شخص کو اور شہسواروں پر ایک کو مقرر کرو۔اکابرین صحابہ اور مہاجرین و انصار میں سے جو تمہارے ساتھ ہیں ان سے برابر مشورہ لیتے رہو اور ان کے فضل و مقام کو
پہچانو۔پوری تیاری کے ساتھ میدانِ جنگ میں جب دشمن صف بستہ ہوں تو ان پر ٹوٹ پڑو۔تیر کے مقابلے میں تیر،
نیزے کے مقابلے میں نیزہ، تلوار کے مقابلے میں تلوار۔ان کے قیدیوں کو تلواروں پر اٹھالو۔قتل کے ذریعہ ان
خطبات مسرور جلد 20
261
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2022 ء
میں خوف و ہر اس پیدا کر و۔ان کو آگ میں جھونکو۔خبر دار میری حکم عدولی نہ کرنا۔وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ۔یہ خط جب خالد کو ملا تو آپ نے اس کو پڑھا اور کہا ہم نے سن لیا اور ہم اس کی مکمل فرمانبرداری کریں
گے۔خالد نے مسلمانوں کو اپنے ساتھ تیار کیا اور بنو حنیفہ یعنی مسیلمہ یا جن کی سربراہی مسیلمہ کذاب کر رہا تھا ان سے
قتال کے لیے روانہ ہوئے۔انصار پر ثابت بن قیس بن شماس امیر مقرر تھے۔مرتدین میں سے جن سے راستہ میں
واسطہ پڑتا اس کو عبرت ناک سزا دیتے۔ادھر حضرت ابو بکر نے پیچھے سے خالد کی حفاظت کے لیے ایک بہت بڑی
فوج بہترین اسلحہ سے لیس روانہ کی تاکہ لشکر خالد پر کوئی پیچھے سے حملہ آور نہ ہو سکے۔خالد کا گزر یمامہ کے راستے
میں بہت سے بد و قبائل سے ہوا جو مرتد ہو چکے تھے۔ان سے جنگ کر کے انہیں اسلام کی طرف واپس لائے۔راستہ
میں سجاخ کی بچی کچھی فوج ملی ان کی خبر لی۔انہیں قتل کیا اور عبرت ناک سزائیں دیں۔پھر یمامہ پر حملہ آور ہوئے۔(سیدنا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 353-354 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
جنگ یمامہ کی تفصیل ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گی۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 جون 2022 ، جلد 29 شماره 44 صفحہ 05 تا 09)