حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
313
24
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء بمطابق 17 / احسان 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفوڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبہ میں میں نے بیان کیا تھا کہ مرتدین یا منافقین کا قصہ ختم ہواجو یمامہ کے تعلق میں تھا اور
مسیلمہ کذاب اور اس کے ساتھیوں کا جو قصہ تھا وہ گذشتہ خطبہ میں ختم ہو ا تھا۔مرتدین جنہوں نے حضرت ابو بکر
صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ہتھیار اٹھائے ان کا ابھی ذکر چل رہا ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا
کہ کئی مہمات تھیں۔پہلی مہم جو کافی لمبی تھی وہ تو بیان ہوئی، جو بقیہ دس مہمات ہیں ان میں سے دو اور تین کے ذکر
میں یہ آتا ہے کہ حضرت حذیفہ اور حضرت عرفجہ کے ذریعہ سے یہ مہم سر کی گئی جو عمان کے مرتد باغیوں کے
خلاف مہم تھی۔عُمان بحرین کے قریب یمن کا ایک شہر ہے۔جو خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے درمیان واقع ہے جس
میں ان دنوں آج کے متحدہ عرب امارات کے مشرقی علاقے بھی شامل تھے۔یہاں بت پرست قبیلہ ازد اور دیگر قبائل آباد
تھے جو مجوسی تھے۔مستقط، صُحار اور دبا یہاں کے ساحلی شہر تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عثمان
ایرانیوں کی عمل داری میں شامل تھا اور ان کی طرف سے جنیفر نامی شخص عامل مقرر تھا۔اس علاقے میں مجوسی مذہب
پھیلا ہوا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے 18 ہجری میں حضرت ابو زید انصاری کو تبلیغ اسلام کی غرض سے اور
حضرت عمرو بن عاص کو یہاں کے دور میں بھائیوں جنیفر بن جلندی اور عباد بن جلندی کے نام خط دے کر بھیجا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کا مضمون یہ تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم۔یہ خط محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ کے بندے اور اس کے رسول کی طرف سے جنیفر اور عباد پر ان جلندی کی طرف ہے۔سلامتی ہو اس پر
جس نے ہدایت کی پیروی کی۔میں تمہیں اسلام لانے کی دعوت دیتا ہوں۔تم اسلام قبول کر لو، محفوظ رہو گے۔میں اللہ کا رسول ہوں اور ساری دنیا کی طرف بھیجا گیا ہوں تاکہ ہر اس شخص کو ڈراؤں جو زندہ ہے اور کافروں پر
اتمام حجت کروں۔اگر تم اسلام لے آؤ گے تو میں تمہیں بدستور وہاں کا حاکم رہنے دوں گا اور اگر اسلام قبول کرنے
سے انکار کرو گے تو تمہاری ریاست تم سے چھن جائے گی۔(سیرت حضرت عمرو بن العاص صفحہ 49 مولفہ ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن، اردو ترجمہ شیخ محمد احمد پانی پتی) (فتوح البلدان صفحه 103۔104 موسسة المعارف بيروت (1987ء) (فرہنگ سیرت صفحہ 209 زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی 2003ء)
(اٹلس سیرت نبوی صلی نیلم صفحہ 68 مکتبہ دار السلام الریاض 1424ھ )
بعض روایات کے مطابق کافی دن کی بحث کے بعد ان بھائیوں نے اسلام قبول کیا اور ایک روایت کے

خطبات مسرور جلد 20
314
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
مطابق عمان کے حاکم جیفر نے کہا مجھے اسلام لانے میں تو کوئی عذر نہیں لیکن یہ ڈر ہے کہ اگر میں نے یہاں سے
زکوۃ اکٹھی کر کے مدینہ بھیجی تو میری قوم مجھ سے بگڑ جائے گی۔اس پر حضرت عمر و بن عاص نے اس کو پیشکش کی کہ
اس علاقے سے زکوۃ کا جو مال وصول ہو گا وہ اسی علاقے کے غرباء پر خرچ کر دیا جائے گا۔چنانچہ اس نے اسلام قبول
کر لیا۔حضرت عمر و یہاں دو سال تک مقیم رہے اور لوگوں کو تبلیغ اسلام کرتے رہے۔آپ کی اس کامیاب تبلیغی
مساعی سے اس علاقے کے اکثر لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور
عرب کے چاروں طرف ارتداد اور بغاوت پھیل گئی تو حضرت ابو بکر نے حضرت عمر و بن عاص کو عمان سے مدینہ
طلب فرما لیا۔دوسری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد لقیط بن مالک از دیان میں اٹھا جس کا
لقب ذو تاج تھا اور یہ دورِ جاہلیت میں شاہ عمان جلندی کے ہم پلہ سمجھا جاتا تھا۔جگندی عمان کے بادشاہوں کا
لقب تھا۔بہر حال اس نے نبوت کا دعوی کر دیا اور عمان کے جاہلوں نے اس کی پیروی کی، یہ عمان پر قابض ہو گیا اور
جیف اور اس کے بھائی عباد کو پہاڑوں میں پناہ لینی پڑی اور جنیفر نے حضرت ابو بکر کو اس ساری صورتِ حال سے
باخبر کیا اور مدد طلب کی۔حضرت ابو بکر نے ان کے پاس دو امیر بھیجے، ایک حذیفہ بن مِحْمَن خَلْفانی حِمْيَری کو
عمان کی طرف اور دوسرے عَرفَجهبن هَرْشَبَه بارق آزدی کو مَهْرَہ کی طرف اور حکم دیا کہ وہ دونوں ساتھ ساتھ
سفر کریں اور جنگ کا آغاز عمان سے کریں۔مھرہ یمن کے ایک قبیلے کا نام تھا اور حکم دیا کہ جب عمان میں جنگ ہو تو
حذيفة قائد ہوں گے اور جب مَهْرَہ میں جنگ ہو تو حذیفہ سپہ سالاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔حضرت حذیفہ اور حضرت عرفجہ کا تعارف یہ ہے۔تاریخ طبری میں حضرت حذيفة کا نام حذيفه
بن مِحْصَن غلفانی بیان ہوا ہے جبکہ صحابہ کے حالات پر مشتمل کتاب میں ان کا نام حذیفہ قلعانی بیان ہوا ہے۔آپ حضرت ابو بکر کی وفات تک عمان کے والی رہے۔صحابہ کے حالات پر مشتمل کتب میں حضرت عز فَجہ کا مکمل
نام عز فجہ بن خزیمہ بیان ہوا ہے۔علامہ ابن اثیر کے نزدیک ان کے والد کا نام هَرْشَہ تھا۔یہ دشمن کے خلاف جنگی
چالوں کے لیے مشہور تھے۔حضرت ابو بکر نے ان دونوں کی مدد کے لیے حضرت عکرمہ بن ابو جہل کو روانہ کیا۔اس سے پہلے جنگ یمامہ کی تفصیلات میں مسیلمہ کذاب کے ذکر میں یہ بیان ہو چکا ہے کہ جب حضرت ابو بکر نے
حضرت عکرمہ کو فتنہ ارتداد اور بغاوت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا اور شُر خبیل بن حسنہ کو ان کی مدد کے لیے
روانہ کیا تو عِكْرِمَہ کو حکم دیا تھا کہ وہ شہ خبیل کے آنے سے پہلے حملہ نہیں کریں گے لیکن انہوں نے اس کا انتظار
کیے بغیر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں انہیں شکست کھانا پڑی جس پر حضرت ابو بکر ان سے ناراض ہوئے اور انہیں
عمان کی طرف جانے کا حکم دیا۔حضرت ابو بکر کے حکم کے مطابق عِكْرِمَہ اپنی فوج کے ساتھ عمان کی طرف
عز فَجہ اور حذیفہ کے پیچھے پیچھے روانہ ہوئے اور قبل اس کے کہ وہ دونوں عمان پہنچتے عِكْرِمَہ عمان کے قریب ایک
مقام ر جام میں ان دونوں سے جاملے اور انہوں نے جیفہ اور اس کے بھائی عباد کے پاس اپنا پیغام بھیج دیا۔تاریخ کی
بعض کتب جیسے کامل ابن اثیر میں اس کا نام عیاذ بیان کیا جاتا ہے۔رِجام عمان میں ایک طویل پہاڑی سلسلہ ہے۔بہر حال مسلمان لشکر کے سرداروں کے پیغام ملنے کے بعد جنیفر اور عباد اپنی اپنی قیام گاہوں سے نکلے

خطبات مسرور جلد 20
315
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
جو پہلے چھپ گئے تھے۔اس مرتد کے نبی کے اعلان ہونے کے بعد جس نے اپنی فوج بنالی تھی اس کی طاقت زیادہ ہو
گئی تھی تو بہر حال یہ اپنی قیام گاہوں سے نکلے اور انہوں نے صُحار میں آکر پڑاؤ کیا اور حُدِّيفَهُ، عَرْفَجہ اور عِكْرِمَهُ
کو کہلا بھیجا کہ آپ سب ہمارے پاس آجائیں۔صحار بھی عمان میں پہاڑوں سے متصل ایک قصبہ ہے۔اس کے بارے
میں آتا ہے کہ عمان کا ایک بازار جو رجب کے شروع میں پانچ راتوں تک یہاں لگتا تھا۔چنانچہ مسلمانوں کا لشکر صحار
میں جمع ہو گیا اور متصلہ علاقوں کو مرتدین سے پاک کر دیا۔ادھر لقیط بن مالک کو اسلامی لشکر کے پہنچنے کی خبر ملی تو وہ
اپنی فوج لے کر مقابلے کے لیے نکلا اور دبا کے مقام پر فروکش ہو ا۔اس نے عورتوں بچوں اور مال و متاع کو اپنے پیچھے
رکھا تا کہ اس سے جنگ میں تقویت ملے۔دبا بھی اس علاقے کا شہر تھا اور تجارتی منڈی تھی۔مسلمان امراء نے لقیط
کے ساتھی سرداروں کو خطوط لکھے اور اس کی ابتدا انہوں نے قبیلہ بنو جدید کے رئیس سے کی۔ان کے جواب میں ان
سر داروں نے بھی مسلمان امراء کو خطوط لکھے۔اس مراسلت کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ سب سردار لقیط سے علیحدہ ہو گئے۔(اسدالغابة جلد 4 صفحه 21-22 دار الكتب العلمية بيروت 2008ء) (المفصل فى تاريخ العرب قبل الاسلام، الفصل
السادس والاربعون:انساب القبائل، جلد 4 صفحه 329، مكتبه جرير 2006ء) (تاريخ الطبری جلد2 صفحه 291-292
دارالكتب العلمية بيروت 2012ء) (سیدنا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از صلابی صفحہ 338 الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ )(معجم
البلدان جلد 5 صفحه 270 ، جلد 3 صفحه 31 دارالکتب العلمیة بیروت) (فرہنگ سیرت صفحہ 170 زوار اکیڈمی کراچی)
اور مسلمانوں کے ساتھ آملے۔اسی جگہ یعنی دبا کے مقام پر لقیط کی فوج کے ساتھ پھر گھمسان کی جنگ
ہوئی۔ابتدا میں کقیط کا پلہ بھاری رہا اور قریب تھا کہ مسلمانوں کو شکست ہو جاتی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے لطف و کرم
سے احسان فرمایا اور اس نازک گھڑی میں مدد نازل فرمائی۔بحرین کے مختلف قبائل اور بنو عبد القیس کی طرف سے
بھاری کمک پہنچ گئی جس سے ان کی قوت اور طاقت میں اضافہ ہو گیا اور انہوں نے آگے بڑھ کر لقیط کی فوج پر شدید
حملہ کر دیا جس سے لقیط کی فوج کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ بھاگ کھڑے ہوئے۔مسلمانوں نے ان
کا پیچھا کیا اور دس
ہزار مقاتلین کو تہ تیغ کیا اور بچوں اور عورتوں کو قید کر لیا۔مال و بازار پر قبضہ کر لیا اور اس کا خمس عَزفَجہ کے ہاتھ
حضرت ابو بکر کی خدمت میں روانہ کر دیا۔اس طرح عمان میں بھی اس فتنہ کا خاتمہ ہو گیا اور مسلمانوں کی حکومت
پائیدار بنیادوں پر قائم ہو گئی۔جنگ کے بعد حذیفہ نے عمان ہی میں سکونت اختیار کر لی اور یہاں کے حالات کی
درستی اور امن و امان قائم کرنے میں مصروف ہو گئے۔عَزفَجہ تو جیسا کہ ذکر ہو امالِ غنیمت لے کر مدینہ چلے گئے
اور حضرت عکرمہ اپنے لشکر لے کر مہرہ کی بغاوت کا سد باب کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی متر جم صفحہ 338-339 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
( حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجمہ شیخ احمد پانی پتی ، صفحہ 244-245)
حضرت عکرمہ کی مرتد باغیوں کے خلاف مہمات کے بارے میں آتا ہے کہ حضرت ابو بکر نے ایک
جھنڈ ا حضرت عکرمہ کو دیا تھا اور ان کو مسیلمہ کے مقابلہ کا حکم دیا تھا۔(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 257 مطبوعه دارالكتب العلمية)
حضرت ابو بکر نے عِكْرِمَہ کو مسیلمہ کے مقابلے کے لیے یمامہ کی طرف روانہ کیا اور ان کے پیچھے

316
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
خطبات مسرور جلد 20
حضرت شا خبیل بن حسنہ کو بھی یمامہ بھیجا تھا۔حضرت ابو بکر نے ان دونوں کے لیے یمامہ کا نام لیا البتہ عِكْرِمة
سے فرمایا کہ جب تک شا خبیل نہ پہنچ جائیں حملہ نہیں کرنا لیکن عِکرمہ نے جلدی کی جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے اور
شا خبیل کے آنے سے پہلے آگے بڑھ کر حملہ کر دیا اور مسیلمہ نے ان کو پیچھے دھکیل دیا۔شکست کھا کر وہ پیچھے
ہٹ گئے۔حضرت شُہ خبیل بن حسنہ کو جب واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ جہاں تھے وہیں ٹھہر گئے۔حضرت ابو بکڑ نے
شر خبیل کو لکھا کہ تم یمامہ کے قریب ہی مقیم رہو یہاں تک کہ تمہیں میر ادوسرا حکم موصول ہو۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 291 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
اور حضرت ابو بکر نے حضرت عکرمہ کو یہ لکھا کہ میں اب تمہاری شکل نہیں دیکھوں گا، پہلے بھی بیان
ہو چکا ہے ، اور نہ ہی تمہاری کوئی بات سنوں گا مگر بعد اس کے کہ تم کوئی کار ہائے نمایاں سر انجام دو۔کوئی غیر معمولی
کام کر کے دکھاؤ پھر ٹھیک ہے ، پھر میرے پاس آنا۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم عمان جاؤ اور اہل عمان سے لڑو اور
حذیفہ اور عرفجہ کی مدد کرو۔بہر حال عمان جیسا کہ بیان ہو چکا ہے کہ خلیج فارس کا حصہ تھا جس میں ان دنوں آج
کے متحدہ عرب امارات کے مشرقی علاقے بھی شامل تھے۔یہاں بت پرست قبیلہ ازد اور دیگر قبائل آباد تھے جو
مجوسی تھے۔مسقط، صُحار اور دبا یہاں کے ساحلی شہر تھے۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ تم میں ہر ایک شخص اپنے گھر
سواروں کا سر دار رہے گا البتہ جب تک تم لوگ حذیفہ کے زیر نگرانی علاقے میں رہو گے وہ تم سب کے امیر ہوں
گے۔جب تم لوگ فارغ ہو جاؤ تو پھر مَهْرَہ چلے جانا، پھر وہاں سے یمن چلے جانا یہاں تک کہ یمن اور حضر موت کی
کارروائیوں میں مہاجر بن ابو امیہ کے ساتھ رہنا اور عمان اور یمن کے درمیان جن لوگوں نے ارتداد اختیار کیا ہے
ان کی سرکوبی کرنا اور مجھے جنگ میں تمہارے کار ہائے نمایاں کی خبر پہنچتی رہے۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 291 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(اٹلس سیرت نبوی صلی ا لم صفحہ 68 مکتبہ دار السلام الریاض 1424ھ)
یہ حضرت ابو بکر نے ارشاد فرمایا۔بہر حال عِكْرِمہ کی روانگی سے قبل حضرت ابو بکر کی ہدایت کے
مطابق حذيفه بن مِحْصَن غلفانی عُمان اور عَرْفَجه بارقی مَهْرَہ کے مرتدین سے لڑنے کے لیے روانہ ہو چکے
تھے۔حضرت ابو بکر کے حکم کے مطابق عِكْرِمَہ اپنی فوج کے ساتھ عَزفَجہ اور حذیفہ کے پیچھے پیچھے روانہ ہوئے
اور قبل اس کے کہ وہ دونوں عمان پہنچتے عکرمہ ان سے جاملے۔اس سے قبل حضرت ابو بکر نے ان دونوں کو یہ
تاکیدی حکم دے دیا تھا کہ عثمان سے فارغ ہونے کے بعد وہ عکرمہ کی رائے پر عمل کریں چاہے وہ ان کو اپنے ساتھ
لے لیں یا عمان میں ٹھہرنے کا حکم دیں۔بہر حال پھر جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے جب یہ تینوں امیر عمان کے قریب ایک
مقام رجام میں باہم جاملے تو انہوں نے جینفر اور عباد کے پاس اپنے پیامبر بھیجے اور دوسری طرف جب لقیط کو ان کی
فوج کی آنے کی خبر ہوئی تو اس نے اپنی جماعتوں کو اکٹھا کیا اور دبا میں آکر پڑاؤ ڈالا۔جیفر اور عباد بھی اپنی اپنی قیام
گاہوں سے نکلے۔انہوں نے صحار میں آکر پڑاؤ کیا۔حذیفہ، عَرْفَجہ اور عِكْرِمَہ کو کہلا بھیجا کہ آپ سب ہمارے پاس
آجائیں۔چنانچہ جیسا کہ ذکر ہوا ہے وہ سب ان دونوں کے پاس صحار میں جمع ہو گئے اور اپنے متصلہ علاقے کو مرتدین
سے پاک کر دیا یہاں تک کہ اپنے قرب وجوار میں سب لوگوں سے صلح ہو گئی۔نیز ان امراء نے لقیط کے ساتھی

خطبات مسرور جلد 20
317
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
سرداروں کو خطوط لکھے۔انہوں نے بنو جدید کے رئیس سے ابتدا کی۔اس کے جواب میں سرداروں نے بھی
مسلمانوں کو خطوط لکھے۔جیسا کہ ذکر ہوا ہے اس کے نتیجہ میں سردار لقیط سے علیحدہ ہو گئے۔اس کے بعد لقیط کے
لشکر کے ساتھ مسلمانوں کی شدید لڑائی ہوئی اور اس کی تفصیل پہلے آچکی ہے۔اس معرکے کے بعد عِكْرِمَة اور
حذیفہ اس رائے پر متفق ہوئے کہ حُذیفہ عمان میں ہی قیام کریں اور معاملات کو سلجھائیں اور لوگوں کو امن دلائیں
اور حضرت عکرمہ مسلمانوں کی بڑی فوج کے ساتھ دوسرے مشرکین کی سرکوبی کے لیے آگے بڑھ گئے۔انہوں
نے مہرہ سے اپنی جنگی کارروائی کی ابتدا کی۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 292 مطبوعة دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
حضرت عکرمہ کی مہرہ قبیلہ کی طرف پیش قدمی کے بارہ میں آتا ہے کہ عثمان کے مرتدین کی سرکوبی
سے فارغ ہونے کے بعد عِكْرِمہ اپنے لشکر کے ہمراہ نجد کے علاقے مہرہ قبیلہ کی طرف روانہ ہو گئے۔لکھا ہے کہ
انہوں نے اہل عثمان اور عمان کے ارد گرد کے لوگوں سے اپنی اس مہم کے لیے مدد طلب کی۔وہ چلتے رہے یہاں تک
کہ مہرہ قبیلے کے علاقے میں پہنچ گئے۔ان کے ساتھ مختلف قبائل کے لوگ تھے یہاں تک کہ عِكْرِمَہ نے مَهْرَه
قبیلے اور اس کے مضافاتی علاقوں پر چڑھائی کر دی۔ان کے مقابلہ کے لیے مھرہ کے لوگ دو گروہوں میں تقسیم تھے۔ایک گروہ بمقام جیروت میں ایک شخص شخریت کی سر کردگی میں مورچہ زن تھا۔دوسر اگر وہ نجد میں بنو محارب کے
ایک شخص مُصبح کی سر کردگی میں تھا۔دراصل تمام مہرہ اسی لشکر کے سردار کے تابع تھا سوائے شخُیریت اور اس
کی جمعیت کے۔یہ دونوں سردار ایک دوسرے کے مخالف تھے اور ایک دوسرے کو اپنی طرف بلاتے تھے اور ان
دونوں فوجوں میں سے ہر ایک یہ چاہتا تھا کہ ان کے سردار کو ہی کامیابی حاصل ہو۔یہی وہ بات تھی جس کے ذریعہ
سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد کی اور ان کو ان کے دشمنوں کے خلاف مضبوط کیا اور دشمنوں کو کمزور کر دیا۔جب
عِكْرِمہ نے شخْرِیت کے ہمراہ تھوڑی تعداد میں لوگ دیکھے تو انہوں نے اسے اسلام کی طرف رجوع کرنے کی
دعوت دی۔یہ پہلے مسلمان تھا۔اسے کہا کہ دوبارہ مسلمان ہو جاؤ اور اب مسلمانوں سے جنگ نہ کرو۔چنانچہ اس
ابتدائی تحریک پر ہی شِخْرِیت نے ان کی دعوت کو قبول کر لیا اور اس طرح اللہ نے مُصَبح کو کمزور کر دیا۔پھر
عِكْرِمَہ نے مُصَبح کی طرف پیغامبر بھیجا اور اسے اسلام کی طرف واپس آنے اور کفر سے لوٹنے کی دعوت دی مگر
اس کے ساتھ لوگوں کی جو کثیر تعداد تھی اس کثرت نے اس کو دھوکا دیا۔شِخُریت کے اسلام لانے کی وجہ سے
مُصَبَّح اور شخْرِیت میں دوری مزید بڑھ گئی۔بہر حال عِكْرِمَہ نے اس کی طرف پیش قدمی کی اور شِخْرِیت بھی آپ
کے ساتھ تھا۔ان دونوں کا نجد میں مُصباح کے ساتھ مقابلہ ہوا اور انہوں نے یہاں دبا سے بھی زیادہ شدید جنگ کی۔اللہ نے مرتد باغیوں کے لشکر کو شکست دی اور ان کا سردار مارا گیا۔مسلمانوں نے بھاگنے والوں کا تعاقب
کیا اور ان میں سے بہت سی تعداد کو قتل کیا اور بکثرت قیدی بنائے گئے اور مال غنیمت میں دو ہزار کی تعداد میں عمدہ
نسل کی اونٹنیاں بھی مسلمانوں کے ہاتھ آئیں۔حضرت عکرمہ نے مالِ غنیمت کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا اور
شخریت کو خمس کے ساتھ حضرت ابو بکر کی طرف روانہ کر دیا۔باقی چار حصے انہوں نے مسلمانوں میں تقسیم کر دیے۔

خطبات مسرور جلد 20
318
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2022 ء
اس طرح عکرمہ کا لشکر سواریوں اور مال و متاع اور سازو سامان کی وجہ سے مزید طاقتور ہو گیا۔حضرت عکرمہ نے
و ہیں قیام کر کے اس علاقے کے تمام لوگوں کو جمع کیا اور ان سب نے اسلام قبول کر لیا۔حضرت عکرمہ نے اس فتح
کی خوشخبری سائب نامی ایک شخص کے ذریعہ حضرت ابو بکر کی خدمت میں پہنچائی۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه -22-293 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
پھر حضرت عکرمہ کی یمن کی طرف پیش قدمی کا ذکر ہے۔حضرت ابو بکر صدیق نے اپنے خط میں جس کا
تذکرہ پہلے ہو چکا ہے حضرت عکرمہ کو ہدایت دی تھی کہ مَهْرَہ کے بعد یمن چلے جانا اور یمن اور حضر موت کی
کارروائیوں میں حضرت مہاجر بن ابو امیہ کے ساتھ رہنا اور عمان اور یمن کے درمیان جن لوگوں نے ارتداد اختیار
کیا ہے ان کی سرکوبی کرنا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 291 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
چنانچہ حضرت عکرمہ نے حضرت ابو بکر صدیق کے اس ارشاد کی تکمیل میں مھرہ سے نکل کر یمن کی
طرف پیش قدمی کی یہاں تک کہ آئین جا پہنچے۔آئین بھی یمن کی ایک بستی ہے۔ان کے ساتھ ایک بہت بڑا لشکر تھا
جس میں قبیلہ مہرہ اور دوسرے قبائل کے بہت سے لوگ شامل تھے۔حضرت عکرمہ نے اپنا مکمل قیام جنوبی یمن میں
ہی رکھا اور وہاں نفخ اور جنید کے قبائل کی سرکوبی میں مشغول رہے اور شمالی یمن کی طرف بڑھنے کی نوبت ہی نہ آئی۔حضرت عکرمہ نے قبیلہ نَخَغ کے مفرور لوگوں کو پکڑ لینے کے بعد اس قبیلے کے لوگوں کو جمع کیا اور ان
سے پوچھا کہ تم لوگوں کی اسلام کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ جاہلیت کے زمانے میں بھی ہم اہل مذہب
تھے ، مذہب سے ہمیں لگاؤ تھا، ہم عرب ایک دوسرے پر چڑھائی نہیں کرتے تھے تو ہمارا اس وقت کیا حال ہو گا جب
ہم اس دین میں داخل ہو جائیں جس کی فضیلت سے ہم واقف ہو چکے ہیں اور اس کی محبت ہمارے دلوں میں داخل ہو
چکی ہے ، یعنی اسلام کی محبت ہمارے دلوں میں اب داخل ہو چکی ہے۔حضرت عکرمہ نے جب ان کے بارے میں
تحقیقات کیں کہ دل سے یہ کہہ رہے ہیں یا صرف جان بچانے کے لیے تو معلوم ہوا کہ معاملہ ویسا ہی ہے جیسا کہ
انہوں نے بیان کیا تھا۔وہ حقیقت میں صحیح بیان دے رہے تھے۔ان کے عوام بدستور اسلام پر ثابت قدم رہے البتہ
ان کے خواص میں سے جو مرتد ہو گئے تھے وہ بھاگ گئے۔اس طرح حضرت عِكْرِمَہ نے نَخَم اور حِنير قبائل کو
ارتداد کے الزام سے بری قرار دیا اور وہ ان کو جمع کرنے کے لیے وہیں مقیم رہے۔(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 298 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء) (حضرت سیدنا ابو بکر صدیق از محمد
حسین ہیکل مترجم صفحه 233 مطبوعه بک کارنر شوروم جہلم) ( معجم البلد ان جلد 1 صفحہ 109 )
آئین میں حضرت عکرمہ کی اقامت سے اسود عنسی کی باقی ماندہ جماعت پر گہرا اثر پڑا جس کی قیادت
قیس بن مکشوح اور عمرو بن معدی گراب کر رہے تھے۔صنعا سے بھاگنے کے بعد قیس صنعا کے مابین چکر کا تارہا اور
عمرو بن معدی گرب، اسود عنسی کی تخج میں موجود پارٹی میں شامل ہو اتھا لیکن جب حضرت عِكْرِمَة آبین پہنچے تو
دونوں یعنی قیس اور عمرو بن معدی گرب آپ سے قتال کے لیے اکٹھے ہو گئے ، جنگ کے لیے تیار ہو گئے ، لیکن جلد ہی
دونوں میں اختلاف ہوا اور ایک دوسرے سے جدا ہو گئے۔اس طرح حضرت عکرمہ کے مشرق کی طرف سے آنے

خطبات مسرور جلد 20
319
نے کخج میں موجود مرتدین کی جماعتوں کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از صلابی متر جم صفحہ 304 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ)
یمن کے ساتھ ہی کندہ قبیلہ آباد تھا جو حضر موت کے علاقے میں تھا۔اس علاقے کے عامل حضرت زیاد
بن لبیڈ تھے۔انہوں نے زکوۃ کے بارے میں سختی کی تو ان کے خلاف بغاوت برپا ہوگئی۔چنانچہ حضرت عکرمہ اور
حضرت مہاجر بن ابو امیہ دونوں ان کی مدد کے لیے پہنچے۔اس کی تفصیل جو ہے وہ حضرت مہاجر بن امیہ کے ضمن
میں بیان ہو جائے گی۔بہر حال جب حضرت عکرمہ نے مرتدین سے مہمات کے بعد مدینہ کوٹنے کی تیاری شروع کر
دی تو ان کے ہمراہ نعمان بن جون کی بیٹی بھی تھی جس سے انہوں نے میدانِ جنگ میں شادی کر لی تھی۔اگر چہ
انہیں علم تھا کہ اس سے پہلے اتم تمیم اور مَجاعہ کی بیٹی سے شادی کر لینے کے باعث حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ
تعالیٰ عنہ حضرت خالد بن ولید پر سخت ناراض ہوئے تھے ، اس کا پہلے تفصیلی ذکر گذشتہ خطبہ میں ہو چکا ہے۔لیکن
انہوں نے یعنی حضرت عکرمہ نے اس کے باوجود اس سے شادی کر لی۔اس پر حضرت عکرمہ کی فوج کے کئی افراد
نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔یہ معاملہ حضرت مہاجر کے سامنے پیش کیا گیا مگر وہ بھی کوئی فیصلہ نہ کر سکے اور یہ
تمام حالات حضرت ابو بکر صدیق کی خدمت میں لکھ کر ان سے رائے دریافت کی۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریر فرمایا کہ عِکرمہ نے شادی کر کے کوئی نامناسب کام نہیں
کیا۔بعض لوگ جو ناراض تھے ان کی بہر حال تسلی ہو گئی۔یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ کچھ لوگ جو حضرت عکرمہ سے
ناراض ہوئے تھے ان کی ناراضگی کا پس منظر یہ تھا کہ نعمان بن جون نے ایک مرتبہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہو کر درخواست کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بیٹی کو اپنے عقد زوجیت میں قبول فرمالیں لیکن رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار فرما دیا اور اس کی بیٹی کو اس کے والد کے ساتھ ہی واپس روانہ کر دیا۔چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اس لڑکی کو رڈ کر چکے تھے اس لیے حضرت عکرمہ کی فوج کے ایک حصہ کا خیال تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے حضرت عکرمہ کو بھی اس لڑکی سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی لیکن حضرت ابو بکر صدیق
نے یہ دلیل تسلیم نہیں کی۔انہوں نے کہا یہ بالکل غلط ہے اور حضرت عکرمہ کی شادی کو جائز قرار دیا۔حضرت عکرمہ اپنی
بیوی کے ہمراہ مدینہ واپس آگئے اور لشکر کا وہ حصہ بھی جو ان سے خفا ہو کر علیحدہ ہو گیا تھاوہ دوبارہ ان سے آملا۔( حضرت سیدنا ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحه 242-243 شرکت پر نٹنگ پریس لاہور )
اسماء بنت نعمان بن جون، جس لڑکی کا ذکر ہے اس کا مختصر تعارف یہ ہے۔حضرت عکرمہ نے جس خاتون
سے شادی کی تھی بخاری اور دیگر کتب احادیث میں اس کی بابت روایات مذکور ہیں۔اس خاتون کا نکاح نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا تاہم رخصتی سے قبل ہی اس سے ایسی حرکت سرزد ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس خاتون کو واپس اس کے قبیلے میں بھجوا دیا۔ان کے نام سمیت واقعات میں بہت اختلاف بھی ہیں۔بعض نے
ان کی شادی حضرت مہاجر بن ابی امیہ سے بھی بیان کی ہے۔بہر حال اس واقعہ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا ہے کہ جب عرب فتح ہوا اور اسلام پھیلنے لگا تو کند کا قبیلہ کی
ایک عورت جس کا نام اسما یا امیمہ تھا اور وہ جو نیہ یا بنت الجون بھی کہلاتی تھی۔اس کا بھائی لقمان رسول کریم صلی

خطبات مسرور جلد 20
320
خطبہ جمعہ جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم کی طرف سے بطور وفد حاضر ہوا اور اس موقع پر اس نے یہ بھی خواہش کی کہ اپنی
ہمشیرہ کی شادی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دے اور بالمشافہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست
بھی کر دی کہ میری ہمشیرہ جو پہلے ایک رشتہ دار سے بیاہی ہوئی تھی اب بیوہ ہے، نہایت خوبصورت اور لائق ہے، آپ
اس سے شادی کر لیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ قبائل عرب کا اتحاد منظور تھا آپ نے اس کی یہ دعوت
منظور کر لی اور فرمایا ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی پر نکاح پڑھ دیا جائے۔اس نے کہا یار سول اللہ ! ہم معزز لوگ ہیں مہر تھوڑا
ہے۔آپ نے فرمایا اس سے زیادہ میں نے اپنی کسی بیوی یالڑ کی کامہر نہیں باندھا۔جب اس نے رضامندی کا اظہار کر دیا تو نکاح پڑھا گیا اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
درخواست کی کہ کسی آدمی کو بھیج کر اپنی بیوی منگوا لیجیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابواسید کو اس کام پر مقرر کیا۔وہ وہاں تشریف لے گئے۔جونیہ نے ان کو اپنے گھر بلایا تو حضرت ابو ائیڈ نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویوں پر حجاب نازل ہو چکا ہے۔اس پر اس نے دوسری ہدایات دریافت کیں جو آپ نے بتادیں اور اونٹ پر بٹھا کر
مدینہ لے آئے اور ایک مکان میں جس کے گرد کھجوروں کے درخت بھی تھے لا کر اتارا۔اس کے ساتھ اس کی دایہ
بھی اس کے رشتہ داروں نے روانہ کی تھی۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ جس طرح ہمارے ملک میں بھی امیر لوگ
جو ہیں ایک بے تکلف نو کر ساتھ کر دیتے ہیں تاکہ اسے یعنی لڑکی کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔چونکہ یہ عورت حسین
مشہور تھی اور یوں بھی عورتوں کو دلہن دیکھنے کا شوق ہوتا ہے ، مدینہ کی عورتیں اس کو دیکھنے گئیں اور اس عورت کے
بیان کے مطابق کسی عورت نے اس کو سکھا دیا کہ رعب پہلے دن ہی ڈالا جاتا ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تیرے پاس آئیں تو کہہ دینا کہ میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں، اس پر وہ تیرے زیادہ گرویدہ ہو جائیں گے۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ اگر یہ بات اس عورت کی بنائی ہوئی نہیں ہے یعنی جس کی شادی تھی تو کچھ
تعجب نہیں کہ اس طرح کا فقرہ کہلو انا کسی منافق نے اپنی بیوی یا اور کسی رشتہ دار کے ذریعہ یہ شرارت کی ہو۔غرض
جب اس کی آمد کی اطلاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ اس گھر کی طرف تشریف لے گئے جو اس کے
لیے مقرر کیا گیا تھا۔احادیث میں لکھا ہے کہ ، اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس
تشریف لائے تو آپ نے اس سے فرمایا کہ تو اپنا نفس مجھے ہبہ کر دے۔اس نے جواب دیا کہ کیا ملکہ بھی اپنے آپ کو
عام آدمیوں کے سپرد کیا کرتی ہے؟ نعوذ باللہ اپنے آپ کو بڑا ظاہر کیا۔ابو اسیڈ کہتے ہیں کہ اس پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس خیال سے کہ اجنبیت کی وجہ سے گھبرارہی ہے اسے تسلی دینے کے لیے اس پر اپنا ہاتھ رکھا۔آپ
نے اپنا ہاتھ ابھی رکھا ہی تھا کہ اس نے یہ نہایت ہی گندا اور نامعقول فقرہ کہہ دیا کہ میں تجھ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی
ہوں۔چونکہ نبی خدا تعالیٰ کا نام سن کر ادب کی روح سے بھر جاتا ہے اور اس کی عظمت کا متوالا ہوتا ہے۔اس کے اس
فقرے پر آپ نے فوراً فرمایا کہ تو نے ایک بڑی ہستی کا واسطہ دیا ہے اور اس کی پناہ مانگی ہے جو بڑ اپناہ دینے والا ہے اس
لیے میں تیری درخواست کو قبول کرتا ہوں۔چنانچہ آپ اسی وقت باہر تشریف لے آئے اور فرمایا کہ اے ابو اسید !
اسے دو چادر میں دے دو اور اس کے گھر والوں کے پاس پہنچا دو۔چنانچہ اس کے بعد اسے مہر کے حصہ کے علاوہ بطور

خطبات مسرور جلد 20
321
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
احسان دور از تی چادر میں دینے کا بھی حکم دیا۔بڑی اچھی سفید لمبی سوتی چادر میں تھیں تا کہ قرآن کریم کا حکم وَلَا تَنْسَوا
الْفَضْلَ بَيْنَكُمُ (البقرة : 238) پورا ہو جو ایسی عورتوں کے متعلق ہے جن کو بلا صحبت طلاق دے دی جائے۔اور آپ
نے اسے رخصت کر دیا اور ابو اسیڈ ہی اس کو اس کے گھر پہنچا آئے۔اس کے قبیلے کے لوگوں پر یہ بات نہایت شاق
گزری اور انہوں نے اس کو ملامت کی مگر وہ یہی جواب دیتی رہی کہ یہ میری بد بختی ہے اور بعض دفعہ اس نے یہ بھی
کہا کہ مجھے ورغلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تیرے پاس آئیں تو تم پرے ہٹ جانا اور
نفرت کا اظہار کرنا اس طرح ان پر تمہارا رعب قائم ہو جائے گا۔معلوم نہیں یہی وجہ ہوئی یا کوئی اور ، بہر حال اس
نے نفرت کا اظہار کیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے علیحدہ ہو گئے اور اسے رخصت کر دیا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 533 تا 535)
میں ایک صحابی حضرت اسید کے ذکر میں یہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔بہر حال حضرت عکرمہ کندہ،
حضر موت سے یمن اور مکہ کے راستے واپس ہوئے۔جب آپ مدینہ پہنچے تو حضرت ابو بکر نے آپ کو حکم دیا کہ خالد
بن سعید کی مدد کے لیے روانہ ہو جائیں۔حضرت عکرمہ نے اپنی فوج کو جس نے آپ کے ساتھ ارتداد کی جنگوں میں
شرکت کی تھی چھٹی دے دی تھی۔حضرت ابو بکر نے ان کے بدلے دوسری فوج تیار کی۔اس لیے چھٹی دے دی کہ
اب تم لوگ تھک گئے ہو گے، کافی بڑی مہمات کر کے آئے ہو۔بہر حال حضرت ابو بکڑ نے دوسری فوج تیار کی اور
انہیں حکم دیا کہ عکرمہ کے پرچم تلے شام کے لیے روانہ ہو جائیں۔(سیدنا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از صلابی مترجم صفحہ 433 حاشیہ مطبوعہ مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ )
وہاں حضرت عکرمہ نے جو کار ہائے نمایاں سر انجام دیے اور بڑی دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت
نوش فرمایا اس کی تفصیل ان شاء اللہ شام کی مہمات میں بیان ہو جائے گی۔پھر پانچویں مہم جو تھی حضرت شہر خبیل بن حسنہ کی مرتد باغیوں کے خلاف مہم تھی۔حضرت ابو بکڑنے
حضرت عکرمہ کو مسیلمہ کی طرف یمامہ کے علاقے میں بھیجا اور ان کے پیچھے حضرت شُرحبيل بن حسنہ کو بھی
یمامہ کی طرف روانہ فرمایا۔حضرت شا خبیل بن حسنہ کا مختصر تعارف یہ ہے کہ حضرت شا خبیل بن حسنہ کے والد
کا نام عبد اللہ بن مطاع تھا اور والدہ کا نام حسنہ تھا۔بعض لوگوں انہیں کندی اور بعض تمیمی کہتے ہیں۔یہ خبیل کے
والد بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے اور یہ اپنی والدہ حسنہ کے نام پر شر خبیل بن حسنہ کہلائے۔حضرت شُرخبيل
ابتدائی اسلام لانے والوں میں سے تھے۔آپ نے اپنے بھائیوں کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی اور جب حبشہ
سے واپس آئے تو مدینہ میں آپ بنو زریق کے مکانوں میں قیام پذیر ہوئے۔خلافت راشدہ میں یہ مشہور سپہ سالاروں
میں سے ایک تھے۔اٹھارہ ہجری میں ستاسٹھ سال کی عمر میں طاعون عمو اس میں وفات پائی۔(ماخوذاز اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 619-620، دار الكتب العلمية بيروت)
بہر حال جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ عکرمہ نے حضرت ابو بکرؓ کے حکم کے باوجود کہ حضرت شُر خبیل کے
پہنچنے سے پہلے حملہ نہ کرنا، انہوں نے جلدی کی اور حضرت شُر خبیل کے آنے سے قبل ہی مسیلمہ پر حملہ کر دیا
تا کہ فتح کا سہرہ انہی کے سر بندھے تاہم مسیلمہ نے ان کو پیچھے دھکیل دیا اور حضرت عکرمہ نے اس ناکامی کی اطلاع

خطبات مسرور جلد 20
322
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
جب حضرت ابو بکر کو دی تو جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے حضرت ابو بکر نے انہیں تنبیہی خط لکھا اور فرمایا کہ یہ شکست کا داغ
لے کر مدینہ نہ آنا کہیں لوگوں میں بددلی نہ پھیل جائے اور انہیں عمان کی طرف جانے کا حکم دیا۔حضرت شا خبیل بن
حسنہ ابھی راستہ میں ہی تھے کہ حضرت عکرمہ کی شکست کی خبر ان کو موصول ہوئی۔انہوں نے پیش قدمی بند کر دی اور
حضرت ابو بکر کو نئی ہدایات کے لیے مراسلہ بھیجا۔حضرت ابو بکر نے ان کو لکھا کہ تم جہاں ہو وہیں ٹھہرے رہو۔(حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق، کتاب میلہ مطبع جاوید بٹ پر یس صفحہ 43)
حضرت ابو بکر نے شا خبیل کو لکھا کہ تم یمامہ کے قریب ہی مقیم رہو یہاں تک کہ تمہیں میر ادوسرا حکم
موصول ہو اور جس شخص یعنی مسیلمہ کے مقابلے کے لیے تم کو بھیجا ہے سر دست اس کا مقابلہ نہ کرو۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 291 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
پھر جب حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت خالد بن ولید کو یمامہ کی مہم پر مامور کیا تو حضرت شُر خبیل
بن حسنہ کو حکم دیا کہ جب خالد بن ولید تم سے آملیں اور یمامہ کی مہم سے تم بخیر و خوبی فارغ ہو جاؤ تو قبیلہ قضاعہ کا
رخ کرنا اور حضرت عمرو بن عاص کے ساتھ ہو کر قضاعہ کے ان باغیوں کی خبر لینا جو اسلام لانے سے انکار
سے انکار کریں اور
اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہوں۔صرف انکار نہیں ہے بلکہ مخالفت بھی ہے۔(حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق، کتاب میلہ مطبع جاوید بٹ پریس صفحہ 24)
قضاعہ بھی عرب کا ایک مشہور قبیلہ تھا جو مدینہ سے دس منزل پر وادی القری سے آگے مدائن صالح
کے مغرب میں آباد تھا۔فرہنگ سیرت صفحہ 237 زوار اکیڈیمی کراچی)
بہر حال حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد کے مطابق حضرت شُر خبیل اپنے لشکر
سمیت رکے رہے تاہم مسیلمہ نے ان پر اپنے لشکر کے ساتھ چڑھائی کر دی۔اس کا تذکرہ کرتے ہوئے مصنف نے
لکھا ہے کہ ابھی حضرت خالد بن ولید یمامہ کے راستے ہی میں تھے کہ مسیلمہ کی فوج نے حضرت شُر خبیل کی فوج
سے نبرد آزمائی کی اور اسے پیچھے دھکیل دیا۔کچھ مورخین یہ لکھتے ہیں کہ حضرت شرحبیل نے بھی وہی غلطی کی جو
اس سے قبل ان کے پیش رو حضرت عکرمہ کر چکے تھے یعنی مسیلمہ پر فتح یابی کا مقام خود حاصل کرنے کے شوق
میں آگے بڑھے لیکن انہیں بھی شکست کھا کر پیچھے ہٹنا پڑا تاہم واقعہ ایسا نہیں ہے بلکہ خود یمامہ کے لشکر نے اس خیال
سے کہ کہیں حضرت شُر خبیل حضرت خالد سے مل کر انہیں نقصان نہ پہنچائیں آگے بڑھ کر لشکر پر حملہ کر دیا اور شکست
دے کر انہیں پیچھے ہٹانے میں کامیاب رہا۔دونوں میں سے کوئی بات ہوئی ہو مگر واقعہ یہی ہے کہ حضرت شُرَخبِیل اپنے
لشکر لے کر پیچھے ہٹ گئے۔جب حضرت خالد بن ولیڈ کے پاس پہنچے اور تمام حالات و واقعات کا علم ہوا تو انہوں نے
حضرت شُرخبیل کو سرزنش کی۔حضرت خالد کا یہ خیال تھا کہ اگر دشمن سے ٹکر لینے کی پوری طاقت نہ ہو تو
بے شک اس وقت تک اس کے مقابلے سے گریز کیا جائے جب تک کہ مطلوبہ طاقت میسر نہ ہو جائے۔بجائے اس
کے کہ طاقت نہ ہونے کے باوجو د دشمن سے جنگ چھیڑی جائے اور اس کے نتیجہ میں شکست کھانی پڑے۔(حضرت سید نا ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحہ 190 مطبوعہ شرکت پر نٹنگ پریس لاہور)
بہر حال پھر بعد میں حضرت شُرَخبِیل حضرت خالد بن ولید کے ساتھ جنگ میں شریک رہے۔

خطبات مسرور جلد 20
323
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
حضرت خالد بن ولید نے حضرت شُر خبیل کو مقدمة ابجیش پر نگران مقرر کیا یعنی فوج کا جو اگلا حصہ تھا اس کا نگران
انہیں بنایا اور میمنہ اور میسرہ دائیں اور بائیں پر زید بن خطاب اور ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کو مقرر فرمایا۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی محمد صلابی مترجم صفحہ 355 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان)
یمامہ کی مہم سے فارغ ہونے کے بعد حضرت ابو بکر صدیق کے ارشاد کے مطابق حضرت شُرخبيل
بنو قضاعہ کے باغیوں کی خبر لینے کے لیے حضرت عمرو بن عاص سے جاملے۔چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت شُر خبیل اور
حضرت عمرو بن عاص قضاعہ کے مرتد باغیوں پر حملہ کرنے لگے۔حضرت عمرو بن عاص نے قبیلہ سعد اور بلق پر
چڑھائی کی اور حضرت شُر خبیل نے قبیلہ کلب اور اس کے تابع قبائل پر چڑھائی کی۔(تاريخ ابن خلدون جلد2 صفحه 440 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2016ء)
چھٹی مہم جو ہے یہ حضرت عمرو بن عاص کی مرتد باغیوں کے خلاف مہم تھی۔حضرت ابو بکر نے ایک
جھنڈ ا حضرت عمرو بن عاص کو دیا تھا اور ان کو تین قبائل قضاعہ ، ودیعہ اور حارث کے مقابلے پر جانے کا حکم دیا تھا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 257 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
قضاعہ بھی عرب کا ایک مشہور قبیلہ ہے جو مدینہ سے دس منزل پر وادی القری سے آگے مدائن صالح کے
مغرب میں آباد ہے۔(فرہنگ سیرت صفحہ 237 زوار اکیڈمی کراچی)
حضرت عمرو بن عاص کا بھی مختصر تعارف یہ ہے کہ آپ کا نام عمر و اور کنیت عبد اللہ بن ابو عبد اللہ یا بعض
کے نزدیک ابو محمد تھی۔آپ کے والد کا نام عاص بن وائل، آپ کی والدہ کا نام نابغہ بنت حرملہ تھا۔ایک روایت کے
مطابق آپ کی والدہ کا اصل نام سلمی تھا۔نابغہ ان کا لقب تھا۔حضرت عمرو بن عاص نے آٹھ ہجری میں فتح مکہ سے چھ
ماہ پہلے اسلام قبول کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ ہجری میں آپ کو عثمان کا عامل مقرر فرمایا اور آپ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک اسی منصب پر رہے۔اس کے بعد آپ شام کی فتوحات میں شامل ہوئے
اور حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں فلسطین کے حاکم رہے۔ان کے کارناموں میں سے ایک نمایاں کار نامہ مصر کی فتح
بھی ہے۔فتح مصر کے بعد حضرت عمر نے ان کو مصر کا حاکم بنا دیا۔حضرت عثمان کے دور خلافت میں مصر کی حکومت
سے معزول ہوئے اور فلسطین میں گوشہ نشینی اختیار کی۔امیر معاویہ نے آپ کو دوبارہ مصر کا حاکم بنایا اور تاوقت
وفات آپ اسی خدمت پر متعین رہے۔کہا جاتا ہے کہ آپ کی وفات 43 ہجری میں ہوئی، بعض کے نزدیک
147 ہجری میں ہوئی، بعض 148 کہتے ہیں، بعض 151 ہجری میں کہتے ہیں لیکن 143 ہجری میں وفات والا قول عموماً
درست تسلیم کیا جاتا ہے۔( اسد الغابه جلد 4 صفحه 232 تا 234 دارالکتب العلمية بيروت 2016ء)
حضرت عمرو بن عاص بڑے خوش گفتار اور شیریں بیان خطیب تھے۔قادر الکلام مدبر تھے، سیاست دان اور
سپہ سالار تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عسکری مہموں میں ان پر اعتماد فرماتے تھے۔عمرو بن عاص، ان کے بیٹے
عبد اللہ اور اُتم عبد اللہ پر مشتمل خاندان کو بہترین گھرانہ قرار دیا گیا۔(اٹلس سیرت نبوی صفحہ 86 3 دار السلام پاکستان)
ایک مصنف لکھتا ہے کہ حضرت ابو بکر نے جو گیارہ علم تیار کرائے تھے ان میں سے ایک علم حضرت عمر و
بن عاص کے لیے بھی تھا۔آپ نے انہیں قضاعہ کے مرتدین سے جنگ کرنے کا کام سپر د کیا کیونکہ وہ رسول اللہ صلی

خطبات مسرور جلد 20
324
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2022ء
اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی جنگ ذات السلاسل میں قبیلہ قضاعہ سے لڑچکے تھے اور اس قبیلہ کے تمام حالات اور
تمام راستوں سے بخوبی واقف تھے۔( فاتح اعظم حضرت عمرو بن العاص از محمد فرج مصری مترجم صفحہ 109 مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص کو ذوالحجہ 18 ہجری میں عمان کے دور ئیسوں
جیف اور عباد پسر ان جلندی کے پاس ایک تبلیغی خط دے کر روانہ فرمایا تھا۔یہ سفارت نہایت کامیاب رہی اور
اہل عثمان حضرت عمرو بن عاص کے ہاتھ پر اسلام لے آئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہارِ خوشنودی
کے طور پر آپ کو عمان ہی میں زکوۃ کی وصولی کے کام پر مقرر فرما دیا۔آپؐ عمان ہی میں مقیم تھے کہ آپ کو
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خط کے ذریعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر ملی۔آپ کی وفات
کے بعد عرب کے بیشتر قبائل مرتد ہو گئے۔ان کی سرکوبی کے لئے حضرت ابو بکر نے عمرو بن عاص کو عثمان سے
طلب فرمایا تو آپ حضرت ابو بکر کے حکم کی تعمیل میں عمان سے مدینہ آگئے۔(ماخوذ از سیرت حضرت عمرو بن العاص از ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن مترجم صفحہ 49 تا 53 مطبوعہ مکتبہ جدید لاہور)
جب فتنہ ارتداد اور بغاوت کے سد باب کے لیے حضرت ابو بکر نے گیارہ امراء مقرر فرمائے تھے تب
حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت شہ خبیل بن حسنہ کو حکم دیا تھا کہ جب یمامہ کی مہم سے تم بخیر و خوبی فارغ ہو جاؤ
تو قبیلہ قضاعہ کا رخ کرنا اور حضرت عمرو بن عاص کے ساتھ ہو کر قضاعہ کے ان باغیوں کی خبر لینا جو اسلام لانے سے
انکار کریں اور اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہوں۔(حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق ، کتاب میلہ مطبع جاوید بٹ پر یس صفحہ 43)
چنانچہ حضرت عمرو بن عاص اور حضرت شُر خبیل دونوں نے مل کر بنو قضاعہ کے باغیوں کے خلاف
کارروائی کا آغاز کر دیا اور ان پر چھاپے مارنے لگے۔اس کی تفصیل میں ایک مصنف لکھتے ہیں کہ بنو قضاعہ خوشی سے اسلام
میں داخل نہ ہوئے تھے بلکہ دیگر قبائل کی طرح انہوں نے بھی خوف کے باعث یا مال و جاہ کی طمع میں اسلام قبول کیا تھا
اور ان کے دل اسلام کی محبت سے خالی تھے لہذار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو نہی انہیں مسلمانوں کی
کمزوری کا احساس ہوا انہوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔بار گاہِ خلافت سے حکم ملتے ہی عمرو بن عاص اپنے لشکر کے
ساتھ اسی رستے سے جُذام کی جانب روانہ ہوئے جس سے پہلے گئے تھے۔وہاں پہنچ کر انہوں نے دیکھا کہ بنو قضاعہ جنگ
کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔مقابلہ شروع ہو ا گھمسان کا رن پڑا۔پہلے کی طرح اب بھی قضاعہ کو شکست کھانی پڑی اور
حضرت عمرو بن عاص ان سے زکوۃ لے کر اور انہیں دوبارہ حلقہ بگوش اسلام بنا کر مظفر و منصور مدینہ واپس آگئے۔(فاتح اعظم حضرت عمرو بن العاص از محمد فرج مصری متر حجم صفحہ 109 مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی)
باقی جو مہمات ہیں ان کا ذکر ان شاء اللہ آئندہ ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 جولائی 2022ء جلد 29 شماره 54 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی