حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
325
25
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 / جون 2022ء بمطابق 24 / احسان 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے کی باغیوں کے خلاف مہمات کا ذکر ہورہا تھا۔ساتویں مہم جو باغیوں کے خلاف تھی اس کے متعلق جو تفصیل ہے اس کے مطابق یہ مہم حضرت خالد بن
سعید بن عاص کی تھی جو مرتد باغیوں کے خلاف بھیجے گئے تھے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت خالد
بن سعید بن عاص کے لیے جھنڈ اباندھا اور ان کو شام کے سرحدی علاقے حمقتین کی طرف بھیجا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
حضرت خالد بن سعید بن عاص کا تعارف یہ ہے کہ آپ کا نام خالد ، کنیت ابوسعید تھی۔آپ کے والد کا نام
سعید بن عاص بن امیہ اور والدہ کا نام لبینہ بنت حباب تھا جو ام خالد کے نام سے مشہور تھیں۔رض
(اسد الغابه جلد2 صفحه 124 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت 2008ء) (المستدرك على الصحيحين
لحاكم جزء5 صفحه 1896 حدیث 5081۔مطبوعه نزار مصطفى الباز الرياض 2000ء)
حضرت خالد بہت ابتدائی اسلام لانے والوں میں سے تھے۔بعض کا بیان ہے کہ آپ نے حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد اسلام قبول کیا تھا اور آپ تیسرے یا چوتھے مسلمان تھے اور بعض لوگوں کا بیان ہے کہ
آپ پانچویں مسلمان تھے۔آپ سے پہلے ابھی تک صرف حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابو بکر، حضرت زید بن
حارثہؓ اور حضرت سعد بن ابی وقاص نے اسلام قبول کیا تھا۔حضرت خالد کے اسلام قبول کرنے کے واقعہ کا ذکر یہ ہے کہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ آگ کے
کنارے پر کھڑے ہیں اور ان کا باپ انہیں اس میں گرانے کی کوشش کر رہا ہے اور آپ نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم آپ کو کمر سے پکڑے ہوئے ہیں کہ کہیں آپ آگ میں گرنہ جائیں۔حضرت خالد اس پر گھبر ا کر بیدار
ہوئے اور کہا اللہ کی قسم! یہ خواب سچا ہے۔پھر آپ کی ملاقات حضرت ابو بکر کے ساتھ ہوئی تو آپ نے اپنا خواب
حضرت ابو بکر کو سنایا۔ان سے ذکر کیا۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ تم سے بھلائی کا ارادہ کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے
کہ تمہیں بچائے۔یہ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ان کی پیروی کر لو کیونکہ جب تم اسلام قبول کرتے
ہوئے ان کی پیروی کرو گے تو وہ تمہیں آگ میں گرنے سے بچائے گا اور تمہارا باپ اس آگ میں پڑنے والا ہے۔

خطبات مسرور جلد 20
326
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
چنانچہ حضرت خالد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں اجیاد
مقام پر تھے۔اجیاد بھی مکہ میں صفا پہاڑی سے متصل ایک مقام کا نام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
بکریاں چرائی تھیں۔حضرت خالد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس
کی طرف بلاتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا کی طرف بلاتا ہوں جو اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں
اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اس کا بندہ اور اس کار سول ہے اور یہ کہ تم ان پتھروں کی پوجا چھوڑ دوجو نہ سنتے ہیں
اور نہ دیکھتے ہیں اور نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ کون ان کی پو جا کر تا ہے اور
کون نہیں کرتا۔اس پر حضرت خالد نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں سوائے اللہ کے اور
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خالد کے اسلام لانے پر بہت
خوش ہوئے۔اسلام لانے کے بعد حضرت خالد چھپ گئے۔جب ان کے باپ کو ان کے اسلام لانے کا علم ہوا تو اس
نے اپنے باقی بیٹوں کو جو اسلام نہیں لائے ہوئے تھے حضرت خالد کی تلاش میں بھیجا۔چنانچہ انہوں نے آپ کو
تلاش کیا اور انہیں اپنے باپ کے پاس لائے۔ان کا باپ حضرت خالد کو برا بھلا کہنے لگا اور مارنے لگا اور وہ سوٹا جو اس
کے ہاتھ میں تھا اس کے ساتھ مارنا شروع کیا یہاں تک کہ ان کے سر پر مار مار کر توڑ دیا اور کہنے لگا کہ تم نے محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم ) کی پیروی کر لی ہے حالانکہ تم اس کی قوم کی اس کے ساتھ مخالفت کو دیکھ رہے ہو اور اس کو بھی جو وہ
ان لوگوں کے معبودوں کی برائیاں بیان کرتے ہیں اور ان لوگوں کے آباؤ اجداد کی برائیاں بھی۔حضرت خالد نے
جواب دیا کہ اللہ کی قسم ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کر چکا ہوں۔اس پر ان کا باپ سخت غصہ ہوا اور ان کو
کہا کہ اے بیوقوف ! میری نظروں سے دُور ہو جاؤ اور جہاں چاہو چلے جاؤ میں تمہارا کھانا بند کر دوں گا۔اس پر
حضرت خالد نے کہا کہ اگر آپ میرا کھانا بند کر دیں گے تو اللہ میرے زندہ رہنے کے لیے مجھے رزق عطا فرمائے گا۔چنانچہ آپ کے والد نے انہیں گھر سے نکال دیا اور اپنے بیٹوں سے کہہ دیا کہ ان میں سے کوئی اس سے بات نہیں
کرے گا۔چنانچہ حضرت خالد وہاں سے نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی رہنے لگے۔عمومی طور پر
اپنے باپ سے چھپ کر مکہ کے نواح میں رہتے تھے کہ کہیں دوبارہ نہ پکڑلے اور پھر سختی نہ کرنے۔حضرت خالد کا باپ مسلمانوں پر بہت زیادہ ظلم و ستم کرنے والا تھا اور مکہ کے معززین میں سے تھا۔ایک
مر تبہ وہ بیمار ہوا تو مرض کی شدت کی وجہ سے اس نے کہا کہ اگر اللہ نے مجھے اس بیماری سے شفا دے دی۔پتا نہیں
اللہ کہا تھا یا اپنے معبودوں کا نام لیا تھا۔بہر حال اس نے کہا کہ اگر مجھے اس بیماری سے شفا ہو گئی تو پھر ابن ابی کبشہ یعنی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کی عبادت مکہ میں نہیں ہو گی۔میں ایسی سختی کروں گا کہ یہاں سے سب مسلمانوں کو
نکال دوں گا۔جب حضرت خالد کو معلوم ہوا تو انہوں نے اپنے باپ کے خلاف دعا کی کہ اے اللہ ! اس کو شفانہ دینا۔چنانچہ وہ اسی بیماری میں مر گیا۔جب مسلمانوں نے حبشہ کی طرف دوسری ہجرت کی تو حضرت خالد بھی ان کے ساتھ چلے گئے۔ان کے
ساتھ ان کی بیوی اُمیمه بنت خالد خُزَاعِیہ بھی تھی۔حضرت خالد کے ایک اور بھائی حضرت عمرو بن سعید نے بھی

327
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
خطبات مسرور جلد 20
ان کے ساتھ ہجرت کی۔حضرت خالد غزوہ خیبر کے زمانہ میں حبشہ سے حضرت جعفر بن ابی طالب کے ساتھ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے۔غزوہ خیبر میں شریک نہیں ہوئے تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے مال غنیمت میں ان کو بھی حصہ دیا۔اس کے بعد عمرۃ القضاء، فتح مکہ ، غزوہ حنین، طائف اور تبوک وغیرہ
سب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم رکاب رہے۔(فرہنگ سیرت صفحہ 30 زوار اکیڈمی کراچی)
( اسد الغابه جلد 2 صفحه 124-125 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
آپ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے اس محرومی پر ہمیشہ متأسف رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے عرض کیا یار سول اللہ ہم لوگ آپ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک نہ ہو سکے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگوں کو ایک ہجرت کا شرف حاصل ہو اور تم کو دو ہجر توں کا۔(طبقات ابن سعد جلد 4 صفحه 75 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے دیباچہ تفسیر القرآن میں جو کاتبین وحی کے نام بیان فرمائے ہیں ان میں
حضرت خالد بن سعید بن عاص کا نام بھی ہے۔(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوام جلد 20 صفحہ 425)
حضرت خالد بن سعید کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے صدقات وصول کرنے پر مقرر فرمایا
تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک آپ اسی منصب پر رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
بعد مدینہ آگئے تو حضرت ابو بکر نے ان سے فرمایا کہ تم واپس کیوں آگئے ہو ؟ انہوں نے کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد کسی کی طرف سے کام نہیں کریں گے۔کہا جاتا ہے کہ انہوں نے حضرت ابو بکر کی بیعت میں
توقف کیا لیکن جب بنو ہاشم نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تو حضرت خالد نے بھی حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی۔پھر بعد میں حضرت ابو بکر نے انہیں مختلف مواقع پر لشکروں کا امیر بنا کر بھیجا۔حضرت خالد جنگ مزج الصفر میں
حضرت ابو بکرؓ کے عہدِ خلافت میں شہید ہوئے اور بعض لوگوں کا بیان ہے کہ جنگ مَرْجُ الضُّفّر چونکہ 14 ہجری
میں حضرت عمرؓ کے دور خلافت کے شروع میں ہوئی تھی۔کہا جاتا ہے کہ حضرت خالد ملک شام میں جنگ آجنَادَيْن
میں حضرت ابو بکر کی وفات سے چوبیس دن پہلے شہید ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 125 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
تاریخ طبری میں حضرت خالد کی مرتدین کے خلاف مہم کی تفصیل یوں بیان ہوئی ہے: حضرت ابو بکر
نے جب مرتدین کی سرکوبی کے لیے جھنڈے باندھے اور جنہیں منتخب کرنا تھا کر لیا تو ان میں سے ایک حضرت خالد
بن سعید بھی تھے۔حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر کو انہیں امیر مقرر کرنے سے منع کیا اور عرض کیا کہ آپ ان
سے کوئی کام نہ لیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نہیں۔حضرت عمرؓ کی رائے سے اختلاف کیا اور
حضرت خالد کو تیاء میں امدادی دستہ پر متعین کر دیا۔تیاء بھی شام اور مدینہ کے درمیان ایک مشہور شہر ہے۔چنانچہ حضرت ابو بکر نے جب حضرت خالد بن سعید کو تیماء جانے کا حکم دیا تو فرمایا کہ اپنی جگہ سے نہ ہٹنا اور
اطراف کے لوگوں کو اپنے سے ملنے کی دعوت دینا اور صرف ان لوگوں کو قبول کرنا جو مرتد نہ ہوئے ہوں اور کسی

خطبات مسرور جلد 20
328
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
سے لڑائی نہ کرنا سوائے اس کے جو تم سے لڑائی کرے یہاں تک کہ میرے احکام پہنچ جائیں۔حضرت خالد نے تیماء
میں قیام کیا اور اطراف کی بہت سی جماعتیں ان سے آملیں۔رومیوں کو مسلمانوں کے اس عظیم الشان لشکر کی خبر پہنچی
تو انہوں نے اپنے زیر اثر عربوں سے شام کی جنگ کے لیے فوجیں طلب کیں۔حضرت خالد نے رومیوں کی تیاری اور
عرب قبائل کی آمد کے متعلق حضرت ابو بکر کو مطلع کیا۔حضرت ابو بکر نے جواب لکھا کہ تم پیش قدمی کرو۔ذرامت
گھبر اؤ اور اللہ سے مدد طلب کرو۔حضرت خالد یہ جواب ملتے ہی دشمن کی طرف بڑھے اور جب قریب پہنچے تو دشمن پر
کچھ ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ سب اپنی جگہ چھوڑ کر ادھر اُدھر منتشر ہو گئے اور بھاگ گئے۔حضرت خالد دشمن کے
مقام پر قابض ہو گئے۔اکثر لوگ جو حضرت خالد کے پاس جمع تھے مسلمان ہو گئے۔اس کامیابی کی اطلاع حضرت خالد
نے حضرت ابو بکر کو دی۔حضرت ابو بکڑ نے لکھا کہ تم آگے بڑھو مگر اتنا آگے نہ نکل جانا کہ پیچھے سے دشمن کو حملہ
کرنے کا موقع مل جائے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 31-332 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(فرہنگ سیرت صفحہ 78 زوار اکیڈمی کراچی)
کتب تاریخ سے حضرت ابو بکر کے دور میں مرتدین کے خلاف حضرت خالد بن سعید کی کارروائیوں کا
صرف اتناہی ذکر ملتا ہے۔اس کے علاوہ حضرت ابو بکر کے دور میں فتوحاتِ شام کے تذکرے میں ان کا کردار جو ہے
وہ آئندہ بیان ہو جائے گا۔آٹھویں مہم حضرت طایفه بن حاجز کی مرتد باغیوں کے خلاف مہم تھی۔حضرت ابو بکر نے ایک جھنڈا
حضرت طایفه بن حاجز کے لیے باندھا اور ان کو حکم دیا کہ وہ بنو سلیم اور بنو ہوازن کا مقابلہ کریں۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر نے قبیلہ بنو سلیم اور بنو ہوازن کے مقابلے کے لیے مَعْن بن حَاجِز
کو بھیجا تھا۔بہر حال علامہ ابن عبد البر نے الاستیعاب میں حضرت ظریفہ اور معن کے والد کا نام حاجز یعنی زاء کے
ساتھ اور علامہ ابن اثیر نے اسد الغابہ میں حاجر یعنی راء کے ساتھ لکھا ہے۔( الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 208 دار الكتب العلمية بيروت 2006ء) (الاستيعاب جلد 2صفحه 326
دار الكتب العلمية بيروت 2010ء) (اسدالغابة جلد 3 صفحه 73 دارالكتب العلمية بيروت 2016ء)
حضرت ابو بکر نے خلیفہ مقرر ہونے کے بعد حضرت ظریفہ بن حاجز کو بنو سلیم کے ان عربوں پر جو اسلام
پر قائم تھے والی بنایا تھا۔یہ مخلص اور جو شیلے کارکن تھے۔انہوں نے ایسی مؤثر تقریریں کیں کہ بنو سلیم کے بہت سے
عرب ان سے آملے۔( حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 33)
ایک اور روایت میں ہے۔یہ روایت حضرت عبد اللہ بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ بنو سلیم کی یہ حالت تھی
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان میں سے بعض مرتد ہو گئے اور کفر کی طرف لوٹ گئے اور ان کے
بعض افراد اپنے قبیلے کے امیر معن بن حاجز یا بعض کے نزدیک ان کے بھائی ظریفہ بن حاجز کے ساتھ اسلام پر
ثابت قدم رہے۔جب حضرت خالد بن ولید طلیحہ کے مقابلے کے لیے روانہ ہوئے تو حضرت ابو بکر نے معن کو

خطبات مسرور جلد 20
329
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
لکھا کہ بنو سلیم میں سے جو لوگ اسلام پر ثابت قدم ہیں ان کو لے کر حضرت خالد کے ساتھ جاؤ۔حضرت معن اپنی
جگہ اپنے بھائی ظریفہ بن حاجز کو جانشین مقرر کر کے حضرت خالد کے ساتھ نکل پڑے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 266 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
حضرت عبد اللہ بن ابو بکر سے ہی ایک اور روایت بھی مروی ہے کہ بنو سلیم کا ایک شخص حضرت ابو بکر
کے پاس آیا۔اسے
فجاءہ کہا جاتا تھا۔اس کا نام ایکاش بن عبد اللہ تھا۔فُجَاءَہ کے لفظ میں اچانک کا مفہوم پایا جاتا ہے
کیونکہ یہ شخص اچانک مسافروں اور بستیوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیتا تھا اس لیے اس کا نام فجاءہ پڑ گیا تھا۔بہر حال
یہ حضرت ابو بکرؓ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں مسلمان ہوں۔میں ان لوگوں کے خلاف جہاد کرنا چاہتا ہوں
جنہوں نے کافروں میں سے ارتداد اختیار کر لیا ہے۔آپ مجھے سواری عطا کیجیے اور میری مدد کیجیے۔حضرت ابو بکر نے
اس کو سواری دی اور اسلحہ دیا۔ایک جگہ اس کی تفصیل یوں ملتی ہے کہ حضرت ابو بکر نے اس کو دو گھوڑے یا دوسری
روایت کے مطابق تیس اونٹ اور تیس سپاہیوں کے ہتھیار دیے اور دس مسلمان ہتھیاروں سے مسلح ان کے ساتھ
کر دیے۔یہ شخص وہاں سے چلا اور جو مسلمان یا مرتد ان کے سامنے آتا ان کے اموال چھین لیتا اور جو انکار کرتا اسے قتل
کر دیتا۔یہ ہر ایک کے ساتھ یہی کر رہا تھا۔مسلمانوں کو بھی قتل کر دیتا تھا، شہید کر دیتا تھا۔اس کے ہمراہ بنو شَرِید کا
ایک شخص بھی تھا جسے نَجَبَہ بن ابو میشَاء کہا جاتا تھا۔ایک روایت میں ہے کہ فُجَاءَ ہ اپنے قبیلے کی طرف چلا اور
راستے میں مرتد عربوں کو اپنے ساتھ ملاتا رہا۔جب اس کی جمعیت بڑھ گئی تو اس نے پہلے اپنے مسلمان ساتھیوں کو
قتل کیا اور ان کا سب مال لوٹ لیا۔پھر اس نے غارت گری شروع کر دی۔کبھی اس قبیلے پر چھاپہ مار تا کبھی اس
قبیلے پر۔مسلمانوں کی ایک پارٹی مدینہ جا رہی تھی ان کو لوٹ کر مار ڈالا۔پہلے لوٹا اور پھر قتل کر دیا، شہید کر دیا۔حضرت ابو بکر کو اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے حضرت طایفه بن حاجز کو لکھایا بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکر
نے یہ حکم دراصل معن کو بھیجا تھا۔انہوں نے اپنے بھائی ظریفہ کو روانہ کیا تھا۔بہر حال حضرت ابو بکر نے تحریر فرمایا
کہ دشمن خدا فُجَاءَہ میرے پاس آیا اور وہ کہہ رہا تھا کہ وہ مسلمان ہے۔اس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں اس کو
اسلام سے ارتداد اختیار کرنے والوں کے خلاف طاقت مہیا کروں۔چنانچہ میں نے اس کو سواری دی اور اسلحہ دیا۔اب مجھے یقینی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ اللہ کا دشمن مسلمانوں اور مرتدین کے پاس گیا اور ان کے اموال لیتارہا اور
جو اس کی مخالفت کرتا اسے قتل کر دیتا۔لہذا تم اپنے پاس موجود مسلمانوں کو ساتھ لے کر جاؤ اور اسے قتل کر دو
یا گر فتار کر کے میرے پاس بھیج دو۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر نے حضرت طایفہ کی مدد کے لیے
حضرت عبد اللہ بن قیس کو بھی روانہ کیا۔حضرت طایفہ بن حاجز اس کے مقابلے پر گئے۔جب دونوں گروہوں کی
آپس میں مڈھ بھیڑ ہوئی تو پہلے صرف تیروں سے مقابلہ ہوا۔ایک تیر نجبه بن ابو میشاء کو لگا جس سے وہ ہلاک ہو
گیا۔فُجَاءَ ہ نے جو مسلمانوں کی شجاعت اور ثابت قدمی دیکھی تو اس نے حضرت طایفہ سے کہا کہ اس کام کے تم مجھ
سے زیادہ حقدار نہیں ہو۔تم بھی حضرت ابو بکر کے مقرر کردہ امیر ہو اور میں بھی ان کا مقرر کردہ امیر ہوں۔بڑی
چالا کی سے اس نے ان کو جنگ سے روکنے کی کوشش کی۔حضرت طُریفہ نے اس سے کہا کہ :

خطبات مسرور جلد 20
330
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
اگر سچے ہو تو ہتھیار رکھ دو۔مجھے تو حضرت ابو بکڑ نے تمہیں پکڑنے کے لیے بھیجا ہے۔ہتھیار رکھ دو اور
میرے ساتھ حضرت ابو بکرؓ کے پاس چلو۔وہیں فیصلہ ہو جائے گا کہ تم امیر ہو کہ نہیں۔چنانچہ فُجَاءہ حضرت طُريفة
کے ساتھ مدینہ روانہ ہو ا۔جب دونوں حضرت ابو بکر کے پاس آئے تو حضرت ابو بکر نے حضرت طُریفہ کو حکم دیا کہ
اسے بقیع میں لے جاؤ اور آگ میں جلا ڈالو۔یہ سلوک اس لیے اس سے کیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ یہی سلوک
کر تار ہا تھا۔حضرت طریقہ اسے وہاں لے گئے انہوں نے آگ جلائی اور اس میں اسے پھینک دیا۔ایک روایت میں
آتا ہے کہ لڑائی کے دوران فجاء ہ بھاگ گیا تو حضرت طریفہ نے اس کا پیچھا کر کے اس کو قیدی بنالیا اور ابو بکر کے
پاس بھیج دیا۔جب وہ حضرت ابو بکر کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس کے لیے مدینہ میں ایک آگ کا بڑا الاؤ روشن
کر وایا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس میں پھینک دیا۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 266 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء) (حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط از
خورشید احمد فارق صفحہ 33-34) (فتوح البلدان لبلاذری مترجم صفحہ 152 مطبوعہ نفیس اکیڈ می کراچی)
نویں مہم جو تھی وہ حضرت علاء بن حضرمی کی تھی جو مرتد باغیوں کے خلاف مہم تھی۔حضرت ابو بکر
نے ایک جھنڈ ا حضرت علاء بن حضرمی کو دیا اور ان کو بحرین جانے کا حکم دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
بحرین یمامہ اور خلیج فارس کے درمیان واقع تھا اور اس میں موجودہ قطر اور امارت بحرین بھی جو جزیرہ ہے
شامل تھے۔یہ آجکل کا چھوٹا بحرین نہیں بلکہ بڑا وسیع علاقہ تھا۔اس کا دارالحکومت دَارِٹین تھا۔عہد نبوی صلی اللہ علیہ
وسلم میں یہاں مُنْذِر بن ساوی حکمران تھے جو حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔ان دنوں بحرین یا سعودی عرب کو
(اٹلس سیرت النبی صلی ا لم صفحہ 68)
الاحساء کہتے ہیں۔حضرت علاء بن حضرمی کا تعارف یہ ہے کہ آپ کا نام علاء تھا۔آپ کے والد کا نام عبد اللہ تھا۔آپ
کا تعلق یمن کے علاقہ حضر موت سے تھا۔دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔حضرت علاء بن
حضرمی کا ایک بھائی عمرو بن حضرمی مشرکوں
کا وہ پہلا شخص تھا جس کو ایک مسلمان نے قتل کیا تھا اور اس کا مال پہلا
مال تھا جو بطور شمس اسلام میں آیا۔جنگ بدر کے بنیادی اور فوری اسباب میں بھی یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک سبب یہ قتل
بھی تھا۔حضرت علاء بن حضرمی کا ایک بھائی عامر بن حضر می بدر کے دن بحالت کفر مارا گیا۔جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے بادشاہوں
کو تبلیغی خطوط ارسال فرمائے تو منذر بن ساوی حاکم بحرین کے پاس خط لے جانے کی خدمت
حضرت علاء بن حَضْرَمِی کے سپرد ہوئی۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بحرین کا عامل مقرر فرما دیا۔حضرت علاء بن حضرمیں نے جب انہیں دعوتِ اسلام دی تو مندر بن سالوی نے اسلام قبول کر لیا۔منذر کو جب اسلام کا پیغام ملا تو اس کا جواب یہ تھا کہ میں نے اس امر کے سلسلہ میں غور و فکر کیا ہے جو میرے ہاتھ
میں ہے تو میں نے دیکھا کہ یہ دنیا کے لیے ہے۔آخرت کے لیے نہیں ہے یعنی جو کچھ میرے پاس ہے یہ دنیا داری
ہے۔آخرت کی تو میں نے کوئی تیاری نہیں کی اور میں نے جب تمہارے دین کے بارے میں غور و فکر کیا تو اسے دنیاو
آخرت دونوں کے لیے مفید پایا۔لہذا دین کو قبول کرنے سے مجھے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

خطبات مسرور جلد 20
331
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
اسلام کی سچائی کا مجھے یقین ہو گیا ہے۔اس دین میں زندگی کی تمنا اور موت کی راحت ہے۔کہنے لگا کہ کل
مجھے ان لوگوں پر تعجب ہو تا تھا جو اس کو قبول کرتے تھے اور آج ان لوگوں پر تعجب ہو تا ہے جو اس کو رڈ کرتے ہیں۔تعلیم کی خوبصورتی کا مجھے پتا لگا تو اب میری ترجیحات بدل گئی ہیں۔کہنے لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی
شریعت کی عظمت کا تقاضا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر کی جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک حضرت علاء بحرین کے عامل رہے۔بعد میں حضرت ابو بکڑ کے
عہد خلافت میں بھی اسی عہدے پر قائم رہے اور حضرت عمر نے بھی اپنی خلافت میں انہیں اسی کام پر مقرر کیسے رکھا
یہاں تک کہ حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں ان کی وفات ہو گئی۔(اسدالغابه جلد 4 صفحه 71 دار الكتب العلمية2016ء) (سیر الصحابہ جلد 4 صفحہ 397-398) (سیدنا ابو بکر صدیق،
از ڈاکٹر علی محمد صلابی، اردو ترجمہ صفحہ 339)
طبقات ابن سعد کے مطابق ایک دفعہ جب اہل بحرین نے حضرت علاء بن حَضْرَمِی کی رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں معزول کر دیا اور حضرت آبان بن
سعید بن عاص کو والی بنادیا۔(طبقات ابن سعد جلد 4 صفحه 266 دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب وہاں ارتداد اور بغاوت پھیل گئی تو حضرت آبان
مدینہ واپس چلے آئے اور یہ عہدہ چھوڑ دیا اور جب حضرت ابو بکڑ نے انہیں دوبارہ بحرین بھیجنا چاہا تو یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کسی کا عامل نہ بنوں گا۔اس پر حضرت ابو بکر نے پھر حضرت علاء بن حَضْرَمِی
کو بحرین کا عامل بنا کر بھیجا جس پر وہ اپنی وفات تک قائم رہے۔حضرت علاء مستجاب الدعوات مشہور تھے۔ان کے
بارے میں مختلف روایات آتی ہیں۔حضرت ابو ہریرہ ان کی خوبیوں اور قبولیتِ دعا کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ
میں ان سے بڑا متاثر ہوں۔روایت میں بیان کرتے ہیں اور بہت سی باتوں کے علاوہ یہ تھا کہ ایک مرتبہ مدینہ سے
بحرین کے ارادے سے چلے کہ راستے میں پانی ختم ہو گیا۔انہوں نے اللہ سے دعا کی تو کیا دیکھا کہ ریت کے نیچے سے
ایک چشمہ پھوٹا اور ہم سب سیراب ہوئے۔پھر حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں علاء کے ساتھ بحرین سے لشکر کے ہمراہ بصرہ کی جانب روانہ
ہوا۔ہم لوگ کیاس میں تھے کہ ان کی وفات ہو گئی۔کیاس بنو تمیم کے علاقے میں ایک گاؤں کا نام تھا۔ہم ایسے
مقام پر تھے جہاں پانی نہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ایک بادل کا ٹکڑ اظاہر کیا جس نے ہم پر بارش برسائی۔ہم نے
انہیں غسل دیا اور اپنی تلواروں سے ان کے لیے قبر کھودی۔ہم نے ان کے لیے لحد نہیں بنائی تھی۔تب ہم واپس
آئے۔کچھ عرصہ کے بعد جب واپس جاکے دیکھا کہ لحد بنائیں مگر ان کی قبر کا مقام نہیں پایا۔(طبقات ابن سعد (مترجم) جلد 4 صفحہ 377،375 مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی)
(الأعلام للزركلي جلد 4 صفحه 245 مطبوعه دارالعلم 2002ء)
ان کی وفات کے متعلق بھی اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک آپ کی وفات 14 ہجری میں اور بعض کے

خطبات مسرور جلد 20
332
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
نزدیک 121 ہجری میں ہوئی تھی۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 71 ، دار الكتب العلمية بيروت)
بحرین کے حالات کے بارے میں ذکر آتا ہے۔بحرین شاہانِ حیرہ کی عمل داری میں تھا اور شاہانِ حیرہ،
کسری بادشاہوں کے ماتحت تھے۔حیرہ اسلام سے پہلے شاہانِ عراق کی تخت گاہ تھی۔بحرین کے ساحلی اور تجارتی
شہروں میں مخلوط آبادی تھی۔فارسی بھی تھے، عیسائی بھی تھے ، یہودی بھی تھے ، جاٹ بھی تھے اور عرب کی تجارت
پر فارسیوں کا غلبہ تھا۔ان علاقوں میں تاجروں کی ایک جماعت بھی مقیم تھی جو ہندوستان اور ایران سے آئے ہوئے
تھے اور دریائے فرات کے دہانے سے عدن کے ساحلی علاقے تک کے درمیانی خطہ میں آباد ہو گئے تھے۔ان
تاجروں نے یہاں کے مقامی باشندوں سے سلسلہ ازدواج بھی قائم کر لیا تھا اور ان سے جو نسل پیدا ہوئی تھی اسے
ابناء کے نام سے پکارا جاتا تھا۔(حضرت ابو بکر صدیق، از محمد حسین ہیکل، اردو ترجمہ صفحہ 237) (فرہنگ سیرت صفحہ 110 زوار اکیڈمی کراچی)
ساحلی شہروں کے عقب میں تین بڑے قبیلے اور ان کی بہت سی شاخیں آباد تھیں۔ایک بکر بن واہل،
دوسرا عبدالقیس اور تیسر ا ربیعہ۔ان کے بہت سے خاندان عیسائی تھے۔گھوڑے اونٹ اور بکریاں پالنا اور
کھجوروں کے باغ لگانا ان کا خاص پیشہ تھا۔ان قبائل کے ناظم الامور وہ مقامی لیڈر ہوا کرتے تھے جن کو حکومت حیرہ
کا اعتماد حاصل ہو تا تھا۔ان میں ایک مُنذر بن ساوی تھا وہ بحرین کے ضلع مجر میں رہتا تھا اور ہجر کے آس پاس قبیلہ
عبد القیس پر اُس کی حکومت تھی۔(حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 48، ندوۃ المصنفین دہلی)
قبیلہ عبد القیس کے دو فد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ایک وفد پانچ ہجری
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا جس میں تیرہ یا چودہ افراد شامل تھے اور قبیلہ عبد القیس
کا دوسرا وفد عائم الوفود یعنی نو ہجری میں دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا جس میں
جارود سمیت چالیس افراد شامل تھے۔جَارُ ؤ د نصرانی تھا جو یہاں آکر مسلمان ہو گیا۔(اٹلس سیرت نبوی صفحہ 438)
ایک قول کے مطابق اس وفد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے سے قبل ہی اسلام قبول کیا ہوا تھا۔(زرقانی جلد 5 صفحه 141 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
ھجر کے فارسیوں، عیسائیوں اور یہودیوں نے نہایت ناگواری سے جزیہ دینا منظور کر لیا تھا۔بحرین کی باقی
بستیاں اور شہر غیر مسلم رہے لیکن یہ لوگ جب بھی موقع ملتا و قتافوقت بغاوت کرتے رہتے تھے۔حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 48، ندوۃ المصنفین دہلی) (ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 4 صفحہ 398)
ممنذر بن ساوی کے اسلام قبول کرنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدستور بحرین کا حاکم مقرر
کیے رکھا۔اسلام لانے کے بعد اس نے اپنی قوم کو بھی دین حق کی دعوت دینی شروع کی اور جار زد بن معلی کو دین کی
تربیت حاصل کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کیا۔جارو د نے مدینہ پہنچ کر اسلامی

خطبات مسرور جلد 20
333
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
تعلیمات اور احکام سے واقفیت حاصل کی اور اپنی قوم میں واپس جا کر لوگوں کو دین کی تبلیغ کرنے اور اسلامی تعلیمات سے
روشناس کرانے کا کام شروع کر دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات یعنی گیارہ ہجری کے چند دن بعد منذر کا انتقال
ہو گیا۔اس پر عرب اور غیر عرب سب نے بغاوت کا اعلان کر دیا۔قبیلہ عبد القیس نے کہا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نبی ہوتے تو وہ کبھی نہ مرتے اور سب مرتد ہو گئے۔اس کی اطلاع حضرت جاروڈ کو ہوئی۔حضرت جاروڈ اپنی قوم
کے اشراف میں سے تھے، جو تربیت حاصل کرنے مدینہ گئے تھے اور ان میں سے تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی اور ایک اچھے خطیب تھے۔(البداية والنهاية جلد 9 صفحه 475-476 مطبوعه دار هجر)
حضرت جاروڈ نے اس بات پہ ان سب لوگوں کو جمع کیا جو مرتد ہو گئے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات کیوں ہوئی اور تقریر کرنے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا کہ اے عبد القیس کے گروہ! میں تم
سے ایک بات پوچھتا ہوں۔اگر تم اسے جانتے ہو تو مجھے بتادینا اور اگر تمہیں اس کا علم نہیں تو نہ بتانا۔انہوں نے کہا جو
چاہو سوال کرو۔حضرت جارُ وڈ نے کہا جانتے ہو کہ گذشتہ زمانے میں اللہ کے نبی دنیا میں آچکے ہیں ؟ لوگوں نے کہا
ہاں۔حضرت جارُ وڈ نے کہا تمہیں ان کا علم ہے یا تم نے ان کو دیکھا بھی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں، ہم نے دیکھا تو
نہیں لیکن ہمیں اس کا صرف علم ہے۔یہ لوگوں کا جواب تھا۔حضرت جاروڈ نے کہا پھر انہیں کیا ہوا ؟ تولوگوں نے کہا
کہ وہ فوت ہو گئے۔تو حضرت جاروڈ نے کہا اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے جس طرح وہ سب فوت
ہو گئے اور میں اعلان کرتا ہوں کہ لا الهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُہ کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں
سوائے اللہ کے اور یقین محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ان کی قوم نے ان کی یہ تقریر
سننے کے بعد، سوال جواب کے بعد کہا کہ ہم بھی شہادت دیتے ہیں کہ سوائے اللہ کے کوئی حقیقی معبود نہیں
اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور ہم تم کو اپنا بر گزیدہ اور اپنا سر دار تسلیم
کرتے ہیں۔اس طرح وہ لوگ اسلام پر ثابت قدم رہے اور ارتداد کی وبا ان تک نہ پہنچی۔(تاریخ طبری جلد2 صفحه 285 مطبوعه دارالكتب العلمية لبنان 2012ء )
باقی عرب اور غیر عرب سب نے مدینہ کا اقتدار ختم کرنے کے لیے کمر ہمت باندھ لی۔ایرانی حکومت
نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور بغاوت کی کمان ایک بڑے عرب لیڈر کو سونپ دی۔ھجر میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نمائندے آبان بن سعید بن عاص بغاوت کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھ کر مدینہ چلے آئے۔( حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 49، ندوۃ المصنفین دہلی)
بنو عبد القیس گو بظاہر ان میں سے بعض لوگ اسلام لے آئے تھے لیکن بحرین کے دوسرے قبائل حُطم
بن ضُبیعہ کے زیر سر کردگی بدستور حالت ارتداد پر قائم رہے اور انہوں نے بادشاہی کو دوبارہ آلِ منذر میں منتقل
کر کے منذر بن نعمان کو اپنا بادشاہ بنالیا۔ایک روایت میں ہے کہ
جب انہوں نے مُنذر بن نعمان کو بادشاہ بنانے کا ارادہ کیا تو ان کے معززین اور سرداروں کی جماعت
ایران کے بادشاہ کسری کے پاس پہنچی۔انہوں نے اس کے روبرو حاضر ہونے کی اجازت چاہی۔اس نے ان کو

خطبات مسرور جلد 20
334
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
اجازت دے دی اور وہ لوگ بادشاہوں کے شایانِ شان خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے سامنے حاضر ہوئے۔کسری نے کہا! اے عرب کے گروہ ! کون سی بات تمہیں یہاں لائی ہے ؟ انہوں نے کہا اے بادشاہ ! عرب کا وہ
شخص
فوت ہو گیا ہے جس کو قریش اور مضر کے جملہ قبائل معزز سمجھتے تھے۔اس سے ان کی مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم تھے۔اور پھر کہنے لگے کہ اس کے بعد ان کا جانشین ایک شخص کھڑا ہوا ہے جو کمز ور بدن والا ضعیف الرائے ہے۔حضرت ابو بکر کے بارے میں انہوں نے یہ رائے دی۔اور اس کے عمال اپنے ساتھیوں کی طرف بغرض راہنمائی
واپس چلے گئے ہیں۔آج بحرین کا علاقہ ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔سوائے عبد القیس کی چھوٹی سی جماعت کے کوئی بھی اب دین اسلام پر قائم نہیں ہے اور ہمارے نزدیک
ان کی کوئی وقعت نہیں ہے۔اور ہمیں ان پر سواروں اور پیادوں کے لحاظ سے اکثریت حاصل ہے۔آپ کسی آدمی کو
بھیجیں جو اگر بحرین پر قبضہ کرنا چاہے تو کوئی اسے اس سے روک نہ سکے۔اس پر کسری نے ان سے کہا کہ تم کسے پسند
کرتے ہو جسے میں تمہارے ساتھ بحرین روانہ کروں ؟ انہوں نے کہا کہ جو بادشاہ سلامت پسند کریں۔کسرای نے کہا
کہ تم منذر بن نعمان بن منذر کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے کہا: اے بادشاہ !ہم اسی کو پسند کرتے ہیں اور ہم
اس کے علاوہ کسی اور کو نہیں چاہتے۔پھر کسری نے مندر بن نعمان کو بلایا اور وہ نوجوان تھا جس کی ابھی تازہ تازہ
داڑھی نکلی تھی۔بادشاہ نے اس کو خلعت سے نوازا اور تاج پہنایا اور ایک سو گھڑ سوار دیے اور مزید سات ہزار
پیادے اور سوار دیے۔اسے قبیلہ بکر بن وائل کے ہمراہ بحرین جانے کا حکم دیا اور اس کے ساتھ ابوضبیعہ حُطَم بن
زید اس کا نام شریح بن ضُبیعہ تھا یہ بنو قیس بن ثعلبہ میں سے تھا اور محکم اس کا لقب تھا اس نے اسلام قبول کرنے
کے بعد پھر ارتداد اختیار کر لیا تھا اور ظبيان بن عمرو اور مُشبع بن مالک بھی تھے۔(كتاب الردة للواقدي صفحه 147 تا 149، دارالغرب الاسلامي 1990ء)
سب سے پہلے انہوں نے جاروڈ اور قبیلہ عبد القیس کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام
رہے۔اس پر حُطَم بن ضُبَيْعَہ نے طاقت کے زور سے انہیں زیر کرنا چاہا۔اس نے قطیف اور ہجر میں مقیم غیر ملکی
تاجروں اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس سے قبل اسلام قبول نہیں کیا تھا۔انہیں اپنے ساتھ ملالیا۔(حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحہ 238-239، اسلامی کتب خانہ لاہور )
عبد القیس قبیلے کے لوگ اپنے سردار حضرت جارو د بن معلی کے پاس چار ہزار کی تعداد میں اپنے حلیفوں
اور اپنے غلاموں کے ہمراہ اکٹھے ہوئے اور قبیلہ بکر بن وائیل اپنے نو ہزار ایرانیوں اور تین ہزار عربوں کے ساتھ ان
کے قریب ہوئے۔پھر فریقین کے درمیان شدید جنگ ہوئی اور قبیلہ بکر بن وائل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ان میں
سے اور ایرانیوں میں سے بہت سے قتل ہوئے۔پھر انہوں نے دوسری مرتبہ شدید قبال کیا۔اس مرتبہ عبد القیس کو
بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اسی طرح وہ ایک دوسرے سے انتقام لیتے رہے اور ان کے درمیان کئی دنوں تک جنگ
جاری رہی یہاں تک کہ بہت سے لوگ قتل ہو گئے اور عبد القیس قبیلے کے عوام نے بکر بن وائل سے امن کی
درخواست کی۔اس وقت عبد القیس نے جان لیا کہ اب وہ بکر بن وائل کے خلاف کوئی طاقت نہیں رکھتے۔چنانچہ
انہوں نے شکست کھائی یہاں تک کہ وہ ہجر کی سرزمین میں اپنے جواثا نامی قلعہ میں محصور ہو گئے۔جُوَافی / جُوَاثًا

خطبات مسرور جلد 20
335
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
جو ہے یہ بھی بحرین کی وہ بستی ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے بعد سب سے پہلے جمعہ پڑھا گیا تھا۔چنانچہ
بخاری میں ایک یہ روایت ہے جو حضرت ابن عباس سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ إِنَّ أَوَّلَ جُمُعَةٍ جُمْعَتْ
بَعْدَ جُمُعَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُوْلِ اللهِ فِي مَسْجِدِ عَبْدِ الْقَيْسِ بِجُوَاثْى مِنَ الْبَحْرَيْنِ کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی مسجد کے بعد سب سے پہلا جمعہ قبیلہ عبد القیس کی مسجد میں بحرین کی بستی جوائی میں ہوا تھا۔بنو بکر بن وائل نے اپنے ایرانی لوگوں کے ساتھ پیش قدمی کی اور ان کے قلعہ تک پہنچ گئے اور ان کا
محاصرہ کر لیا اور خوراک ان سے روک لی۔بنو بکر بن کلاب کے ایک شخص عبد اللہ بن عوف عبدی جس کا نام عبد اللہ
بن حذف بھی آتا ہے اس نے اس موقع پر حضرت ابو بکر اور اہالیانِ مدینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ اشعار کہے جن
میں اپنی بے بسی اور بے چارگی اور حوصلہ اور صبر کی کیفیت کا اظہار کیا۔أَلَا أَبْلِغْ أَبَابَكُي رَسُولًا
فَهَلْ لِي فِي شَبَابٍ مِنْكَ أَمْسَوْا
كَانَ دِمَا وَهُمْ فِي كُلِّ فَةٍ
تُحَاصِرُهُم بَنُو ذُهُلِ وَعِجُلٍ
يَقُودُهُمُ الْغُرُورُ بِغَيْرِ حَقٍ
فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُ هُمُ وَطَالَتْ
تَوَكَّلْنَا عَلَى الرَّحْمٰنِ إِنَّا
وَقُلْنَا قَدْ رَضِيْنَا اللَّهَ رَبَّا
وَقُلْنَا وَ الْأُمُورُ لَهَا قَرَارُ
تقَاتِلُكُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ حَتَّى
وَفِتْيَانَ الْمَدِينَةِ أَجْمَعِينَا
جِيَاعًا فِي جَوَاثُى مُحْصَرِينَا
شُعَامُ الشَّمْسِ يَغْشَى النَّاظِرِينَا
وَشَيْبَانَ وَقَيْسِ ظَالِمِيْنَا
لِيَسْتَلِبَ الْعَقَابِلَ وَالْبَنِينَا
أَكْفُهُمْ بِمَا فِيْهِ بُلِيْنَا
وَجَدْنَا الْفَضْلَ لِلْمُتَوَكِّلِينَا
وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا قَدُ رَضِيْنَا
وَقَدْ سَفِهَتْ حُلُومُ بَنِي أَبِيْنَا
تَكُونُوا أَوْ تَكُونَ الذَّاهِبِيْنَا
يَقُدُّ الْبِيْضَ وَالزُّرُدَ الدَّفِيْنَا
بِكُلِّ مُهَنَّدٍ عَفْبٍ حُسَامٍ
یہ تھوڑی سی لمبی نظم ہے۔بہر حال اس کا جو ترجمہ ہے وہ اس طرح ہے کہ اے سننے والے ! ابو بکر اور
مدینہ کے سب جو انوں کو پیغام پہنچا دے۔وہ نوجوان جنہوں نے جواٹی میں بھوک اور محاصرے کی حالت میں شام
کی، کیا ان کے بارے میں مجھے آپ کی طرف سے مدد ملے گی؟ اور ہر راستے میں ان کے خون ایسے پڑے ہوئے ہیں
کہ سورج کی کرنیں ہیں جو دیکھنے والوں کی نگاہوں کو خیرہ کر رہی ہیں۔بنو ذھل اور عِجْل اور شَيْبَان اور قیس
قبائل نے ظلم کرتے ہوئے ان سب کا محاصرہ کر لیا ہے۔ان کی قیادت غرور کر رہا ہے (غرور کا اصل نام مُنذِر بن
نعمان بن منذر تھا) تا کہ ناحق وہ ہماری بیویاں اور اولاد چھین لے۔جب ان کا محاصرہ شدت اور طوالت اختیار کر
گیا تو انہوں نے ہم پر غلبہ پالیا جس سے ہم آزمائش میں ڈالے گئے۔ہم نے رحمان خدا پر توکل کر لیا کیونکہ ہم نے اس
کا فضل تو کل کرنے والوں کو ملتا ہوا دیکھا ہے۔تو ہم نے کہا کہ ہم اس بات پر راضی ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اس
بات پر بھی راضی ہیں کہ اسلام ہمارا دین ہے اور ہم نے کہا معاملات سنبھل ہی جاتے ہیں اور ہمارے آباء کی اولا دوں

خطبات مسرور جلد 20
336
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022ء
کی عقلیں ماری گئی ہیں۔ہم اسلام پر قائم رہتے ہوئے تم سے جنگ کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یا تم مارے جاؤ یا ہم۔ہر اس تیز ہندی تلوار کے ساتھ جنگ کریں گے جو تیز کاٹ رکھنے والی اور خود اور زرہ کو کاٹتی ہے۔تو یہ پیغام نظم کی صورت
میں ”عبدی“ نے بھجوایا۔جب حضرت ابو بکر نے یہ شعر پڑھے تو عبد القیس کی حالت کا علم ہونے پر آپ کو شدید غم
پہنچا۔آپ نے حضرت علاء بن حضرمی کو طلب فرمایا اور لشکر کی کمان ان کے سپرد کی اور دو ہزار مہاجرین و انصار کے
ساتھ بحرین کی طرف عبد القیس کی مدد کے لیے روانگی کا حکم دیا اور ہدایت فرمائی کہ عرب کے قبائل میں سے جس
قبیلے کے پاس سے تم گزرو تو اسے بنو بکر بن وائل سے جنگ کی ترغیب دلانا کیونکہ وہ ایران کے بادشاہ کسری کے
مقرر کردہ منذر بن نعمان بن منذر کے ساتھ آئے ہیں۔انہوں نے یعنی اس بادشاہ نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے
اور اللہ کے نور کو مٹانے کا ارادہ کیا ہے اور اولیاء اللہ کو قتل کیا ہے۔پس تم لَا حَوْلَ وَلا قُوةٌ إِلَّا بِاللہ۔یعنی نہ گناہ سے
بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کی طاقت ہے مگر اللہ کے ذریعہ ، پڑھتے ہوئے روانہ ہو جاؤ۔(ماخوذ از کتاب الردة للواقدى صفحه 152-154 ، دار الغرب الاسلامی (1990ء) (صحیح بخاری ، کتاب الجمعه
باب الجمعه في القرى والمدن حديث (892) (تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 286 دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت علاء بن حضر میں روانہ ہو گئے۔جب وہ یمامہ کے قریب سے گزرے تو حضرت ثمامہ بن اثال
بنو حنیفہ کی ایک جماعت کے ساتھ ان سے آملے۔حضرت اُمثال ان سے آملے۔ان کے علاوہ قیس بن عاصم بھی
اپنے قبیلہ بنو تمیم کے ساتھ حضرت علاء بن حَضْرَمِی کے لشکر میں شامل ہو گئے۔اس سے پہلے قیس بن عاصم
منکرین زکوۃ میں شامل تھے اور انہوں نے قبیلہ کی زکوۃ مدینہ بھیجنی بالکل بند کر دی تھی اور زکوۃ کا جمع شدہ مال
لوگوں کو واپس کر دیا تھا لیکن حضرت خالد بن ولید نے جب یمامہ میں بنو حنیفہ کو زیر کر لیا تو قیس بن عاصم نے مسلمانوں
کے سامنے سر تسلیم خم کرنے میں ہی عافیت سمجھی اور اپنے قبیلے بنو تمیم سے زکوۃ اکٹھی کی اور حضرت علاء بن
حضرمین کے لشکر میں شامل ہو گئے۔(ماخوذ از حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحہ 239، اسلامی کتب خانہ لاہور )
حضرت علاء کا لشکر دَھنا کے راستے بحرین کی طرف چلا۔علاء اپنے لشکر کو دھنا کے راستے بحرین کی طرف
لے کر چلے۔دھنا: یہ بھی دیار بنو تمیم میں بصرہ سے مکہ کے راستے میں ایک جگہ ہے۔وہ کہتے ہیں جب ہم اس کے
درمیان پہنچے تو انہوں نے ہمیں پڑاؤ کا حکم دیا۔راوی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اونٹ بے قابو ہو کر بھاگ
گئے۔ان میں سے کسی کے پاس نہ کوئی اونٹ رہا نہ توشہ نہ توشہ دان نہ خیمہ۔سب کا سب اونٹوں پر ریگستان میں
غائب ہو گیا یعنی اونٹوں پر لد ا ہوا تھا۔اونٹ چلے گئے تو کچھ بھی پاس نہیں رہا اور یہ واقعہ اس وقت ہو اجب لوگ
سواریوں سے اتر چکے تھے لیکن ابھی اپنا سامان نہ اتار سکے تھے۔اس وقت وہ رنج و غم میں مبتلا ہوئے۔سب اپنی
زندگیوں سے مایوس ہو کر ایک دوسرے کو وصیت کرنے لگے۔اتنے میں حضرت علاء کے منادی نے سب کو جمع
ہونے کا حکم دیا۔سب ان کے پاس جمع ہوئے۔حضرت علاء نے کہا میں یہ کیا پریشانی اور اضطراب تم میں دیکھ رہا
ہوں اور تم لوگ اس قدر فکر مند کیوں ہو۔لوگوں نے کہا یہ تو کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر ہمیں مورد الزام
قرار دیا جائے۔ہمارے اونٹ دوڑ گئے ہیں۔ہماری یہ حالت ہے کہ اگر اسی طرح صبح ہو گئی تو ابھی آفتاب اچھی طرح
طلوع بھی نہیں ہونے پائے گا کہ ہم سب ہلاک ہو چکے ہوں گے۔حضرت علا پا نے کہا:

خطبات مسرور جلد 20
337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
اے لوگو !ڈرو نہیں۔کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ کیا تم اللہ کی راہ میں جہاد کرنے نہیں آئے ؟ کیا تم اللہ کے
مدد گار نہیں ہو ؟ سب نے کہا بے شک ہم ہیں۔حضرت علاء نے کہا کہ تمہیں خوشخبری ہو کیونکہ اللہ ہر گز ایسے
لوگوں کو جس حال میں تم ہو کبھی نہیں چھوڑے گا۔طلوع فجر کے ساتھ صبح کی نماز کی اذان ہوئی۔حضرت علا نے
نماز پڑھائی۔بعض لوگوں نے تیم کر کے نماز پڑھی، پانی نہیں تھا۔بعض کا ابھی تک سابقہ وضو باقی تھا۔جب نماز
مکمل ہو گئی تو حضرت علاہ اپنے دونوں گھٹنوں کے بل دعا کے لیے بیٹھ گئے اور سب لوگ بھی اسی طرح دو زانو دعا کے
لیے بیٹھ گئے اور آہ وزاری کے ساتھ دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا میں لگ گئے۔لوگوں نے بھی اسی طرح کیا یہاں تک کہ
سورج طلوع ہو گیا۔جب سورج کی تھوڑی سی روشنی مشرقی افق میں نمودار ہوئی تو حضرت علاء صف کی طرف متوجہ
ہوئے اور انہوں نے کہا کوئی ہے کہ جاکر خبر لائے کہ یہ روشنی کیا ہے ؟ ایک شخص اس کام کے لیے گیا۔اس نے
واپس آکر کہا کہ یہ روشنی محض سراب ہے۔جہاں روشنی پڑی وہاں چمک پید اہور ہی تھی وہ پانی نہیں تھا بلکہ سراب
ہے۔حضرت علاء پھر دعا میں مصروف ہو گئے۔دوسری مرتبہ پھر وہ روشنی نظر آئی۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ سراب ہے۔تیسری مرتبہ پھر
روشنی نمودار ہوئی۔اس مرتبہ خبر دینے والے نے آکر کہا کہ پانی ہے۔حضرت علاء کھڑے ہو گئے اور سب لوگ
بھی کھڑے ہو گئے اور پانی کے پاس پہنچے سب نے پانی پیا اور غسل کیا۔وہاں کوئی چشمہ پھوٹ پڑا تھا۔ابھی دن نہیں
چڑھا تھا کہ لوگوں کے اونٹ ہر سمت سے دوڑتے ہوئے ان کے پاس آتے ہوئے نظر آئے وہ ان کے پاس آکر بیٹھ
گئے۔ہر شخص نے اپنی سواری کو پکڑ لیا اور ان کے سامان میں سے کسی کی کوئی چیز بھی ضائع نہیں ہوئی۔دعا کا یہ معجزہ
وہاں ہوا کہ پانی بھی اللہ تعالیٰ نے نکال دیا۔اونٹ بھی واپس آگئے لوگوں نے ان
کو بھی پانی پلایا۔پھر دوسری مرتبہ
خوب سیر ہو کر پانی پیا اور ان جانوروں کو بھی پلایا اور اپنے ساتھ پانی کا ذخیرہ بھی لے لیا اور پھر خوب آرام کیا۔منجاب بن راشد کہتے ہیں کہ اس وقت حضرت ابوہریرہ میرے ساتھ تھے۔جب ہم اس مقام سے ذرا دور
نکل گئے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ اس پانی کے مقام سے واقف ہو ؟ میں نے کہا کہ میں دیگر تمام عربوں کے
مقابلے میں اس علاقے کے چپے چپے سے زیادہ واقف ہوں۔حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ تم پھر مجھے اس جگہ لے چلو۔میں نے اونٹ کو موڑا اور ٹھیک اسی پانی والے مقام پر ان کو لے آیا۔وہاں آکر دیکھا کہ نہ کوئی پانی کا حوض ہے، نہ پانی
کا کوئی نشان ہے۔میں نے حضرت ابو ہریرہ سے کہا۔بخدا! اگر چہ یہاں مجھے کوئی حوض نظر نہیں آرہا تب بھی میں
ضرور یہی کہوں گا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے ہم نے پانی لیا ہے۔مگر آج سے پہلے کبھی میں نے اس مقام پر
صاف اور شیریں پانی نہیں دیکھا تھا۔حالانکہ اس وقت بھی پانی سے بر تن لبریز تھے۔حضرت ابوہریر گا نے کہا کہ
اے ابوسهم ! بخد ا یہی وہ مقام ہے۔اس لیے میں یہاں آیا ہوں اور تم کو لے کر آیا ہوں۔میں نے اپنے برتن پانی
سے بھرے تھے اور ان کو اس حوض کے کنارے رکھ دیا تھا۔میں نے کہا کہ اگر یہ اللہ کا معجزہ اور اللہ کی طرف سے
نازل شدہ رحمت ہے تو میں معلوم کر لوں گا اور اگر یہ محض بارش کا پانی ہے تو اسے بھی معلوم کر لوں گا۔دیکھنے پر معلوم
ہوا کہ واقعہ اللہ کا ایک معجزہ تھا جو اس نے ہمیں بچانے کے لیے ظاہر کیا تھا۔اس پر حضرت ابوہریرہ نے اللہ کی حمد

خطبات مسرور جلد 20
338
کی۔وہاں سے پلٹ کر پھر ہم اپنے راستے چلے اور هَجر آکر پڑاؤ کیا۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 جون 2022 ء
( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 286 تا 288 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
فرهنگ سیرت صفحہ 123 زوار اکیڈمی کراچی)
حضرت علاء نے حضرت ابو بکر کو ایک خط لکھا تھا جو یہ ہے کہ انا بعد اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے وادی دَھنا
میں پانی کا ایک چشمہ جاری کر دیا تھا۔اس واقعہ کے بعد جب حضرت ابو بکر کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے یہ خط لکھا حالانکہ
وہاں چشمہ کے کوئی آثار نہ تھے اور سخت تکلیف اور پریشانی کے بعد ہم کو اپنا ایک معجزہ دکھایا۔حضرت علاؤ نے
حضرت ابو بکر کو خط لکھا۔اور پریشانی کے بعد ہم کو اپنا ایک معجزہ دکھایا جو ہم سب کے لیے نصیحت کا باعث ہے اور
یہ اس لیے کہ اس کی حمد و ثنا کریں۔لہذا اللہ کی جناب میں دعامانگیے اور اس کے دین کے مددگاروں کے لیے
نصرت طلب کیجیے۔حضرت علا پانی ملنے کے بعد ، واقعہ ہونے کے بعد حضرت ابو بکر کو یہ رپورٹ بھیجوا رہے
ہیں۔حضرت ابو بکر نے اللہ تعالیٰ کی حمد کی۔اس سے دعامانگی اور کہا کہ عرب ہمیشہ سے وادی دَھنا کے متعلق یہ بات
بیان کرتے آئے ہیں کہ حضرت لقمان سے جب اس وادی کے لیے پوچھا گیا کہ آیا پانی کے لیے اسے کھودا جائے یا
نہیں تو انہوں نے اسے کھودنے کی ممانعت کی اور کہا کہ یہاں کبھی پانی نہیں نکلے گا تو اس وجہ سے اس وادی میں چشمہ
کا جاری ہو جانا اللہ کی قدرت کی ایک بہت بڑی نشانی ہے جس کا حال ہم نے پہلے کسی قوم میں نہیں سنا تھا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 290 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
تو اس طرح کے معجزات بھی صحابہ کے ساتھ ہوتے تھے جو اللہ تعالیٰ کی خاطر مہمات پر نکلتے تھے۔بہر حال اس کا بقایا حصہ ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 جولائی 2022، جلد 29 شماره 56 صفحہ 05ت10)

آج 10 میں سے 10 باقی