حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
339
26
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022ء بمطابق یکم روفا 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں مرتدین اور باغیوں کے خلاف مہمات کا ذکر ہو
رہا تھا، اس سلسلہ میں نویں مہم کا ذکر تھا جو بحرین کی تھی۔اس ضمن میں مزید تفصیل یوں بیان کی جاتی ہے جو
حضرت علاء بن حَضْرَمی کی حطم پر فوج کشی کے بارے میں ہے۔لکھا ہے کہ حضرت علاء نے حضرت جاروڈ کو حکم
بھیجا کہ تم قبیلہ عبد القیس کو لے کر منظم کے مقابلے کے لیے ھجر سے ملحق علاقے میں جاکر پڑاؤ کرو اور حضرت علاء اپنی
فوج کے ساتھ حُکم کے مقابلے پر اس علاقے میں آئے۔اہل دارین کے علاوہ تمام مشرکین حُکم کے پاس جمع ہو
گئے۔اس طرح تمام مسلمان حضرت علاء بن حضرمی کے پاس جمع ہو گئے۔دونوں نے اپنے اپنے آگے خندق کھو دلی۔وہ روزانہ اپنی خندق عبور کر کے دشمن پر حملہ کرتے اور لڑائی کے بعد پھر خندق کے پیچھے ہٹ آتے۔ایک مہینے تک
جنگ کی یہی کیفیت رہی۔اسی اثنا میں ایک رات مسلمانوں کو دشمن کے پڑاؤ سے زبر دست شور و غوغا سنائی دیا۔حضرت علاء نے کہا کوئی ہے جو دشمن کی اصل حالت کی خبر لائے ؟ حضرت عبد اللہ بن حذف نے کہا میں اس کام کے
لیے جاتا ہوں اور انہوں نے واپس آکر یہ اطلاع دی کہ ہمارا حریف نشہ میں مدہوش ہے اور نشہ میں دھت واہی تباہی
بک رہا ہے۔یہ سارا شور اس کا ہے۔جب یہ سنا تو مسلمانوں نے فوراً دشمن پر حملہ کر دیا اور اس کے پڑاؤ میں گھس کر ان کو بے دریغ موت کے
گھاٹ اتار ناشروع کیا۔وہ اپنی خندق کی طرف بھاگ گئے۔کئی اس میں گر کر ہلاک ہو گئے، کئی بچ گئے۔کئی خوفزدہ ہو
گئے۔بعض قتل کر دیے گئے یا گر فتار کر لیے گئے۔مسلمانوں نے ان کے پڑاؤ کی ہر چیز پر قبضہ کر لیا۔جو شخص بچ کر بھاگ
سکاوہ صرف اس چیز کو لے جا سکا جو اس کے جسم پر تھی۔البتہ ابجز جان بچا کر بھاگ گیا۔حُکم کی خوف و دہشت سے
یہ کیفیت تھی کہ گویا اس کے جسم میں جان ہی نہیں۔وہ اپنے گھوڑے کی طرف بڑھا جبکہ مسلمان مشرکین کے وسط
میں آچکے تھے۔اپنی بد حواسی میں حُکم خود مسلمانوں میں سے فرار ہو کر اپنے گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے جانے
لگا۔جیسے ہی اس نے رکاب میں پاؤں رکھا رکاب ٹوٹ گئی۔حضرت قیس بن عاصم نے اس کو واصل جہنم کیا۔مشرکین کی قیام گاہ کی ہر چیز پر قبضہ کرنے کے بعد مسلمان ان کی خندق سے نکل کر ان کے تعاقب میں چلے۔

خطبات مسرور جلد 20
340
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
حضرت قیس بن عاصم ابجد کے قریب پہنچ گئے مگر ابجز کا گھوڑا حضرت قیش کے گھوڑے سے زیادہ طاقتور تھا۔ان کو
یہ اندیشہ ہوا کہ یہ کہیں میری گرفت سے نکل نہ جائے۔انہوں نے ابجز کے گھوڑے کی پیٹھ پر نیزہ مارا جس سے
گھوڑاز خمی ہو گیا۔بہر حال لکھا ہے کہ آبجز بھاگ گیا، ان کے قابو نہیں آیا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت قیس بن
عاصم نے انجر کے سر پر ضرب لگائی جو اس کے خود کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔اس کے بعد حضرت قیش نے دوبارہ ایسا
وار کیا کہ وہ لہو لہان ہو گیا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 288-289 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 227 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2003ء)
(كتاب الردة للواقدی صفحه 163 ، دار الغرب الاسلامي 1990ء)
صبح کو حضرت علاء نے مالِ غنیمت مجاہدین میں تقسیم کر دیا اور ایسے لوگوں کو جنہوں نے خاص طور سے
جنگ میں بہادری دکھائی تھی مرنے والے سرداروں کے قیمتی کپڑے بھی دیے۔ان میں حضرت عفیف بن
منذر حضرت قیس بن عاصم اور حضرت ثمامہ بن اثال کو کپڑے دیے گئے۔حضرت ثمامہ کو جو کپڑے دیے گئے
ان میں خطہ کا ایک سیاہ رنگ کا قیمتی منقش چوغہ تھا جس کو پہن کر وہ بڑے فخر و غرور سے چلا کر تا تھا۔(طبری جلد 2 صفحه 289 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
اس مہم کی کامیابی کی اطلاع حضرت ابو بکر کو دی گئی۔حضرت علاء نے اپنے ایک خط میں حضرت ابو بکر کو
خندق والوں کی شکست اور حُکم کے قتل کی اطلاع دی جس کو زید اور معمر نے قتل کیا تھا اور اس میں لکھا کہ اما بعد!
اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے دشمن کی عقلوں کو سلب کر لیا۔ان کی قوتوں کو اس شراب کے ذریعہ جس کو انہوں
نے دن کے وقت پیا تھا ختم کر دیا۔ہم خندق عبور کر کے ان میں گھس گئے۔ہم نے انہیں مدہوش پایا۔سوائے چند
ایک کے باقی سب کو ہم نے قتل کر دیا۔اللہ نے حُکم کا کام بھی تمام کر دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 290-291 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
ھجر اور اس کے مضافات پر حضرت علاء کا قبضہ ہو گیا لیکن بہت سے مقامی فارسی نئی حکومت کے مخالف
رہے۔وہ اکثر یہ خبر پھیلا کر لوگوں میں ہر اس پیدا کرتے کہ بس کوئی دم جاتا ہے کہ ہجر میں حکومتِ مدینہ کی بساط
الٹ جائے گی۔مفروق شیبانی اپنی قوم تغلب اور ئمز کی فوجیں لیے چلا آرہا ہے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ
باتیں معلوم ہوئیں تو انہوں نے حضرت علاء کو لکھا کہ اگر تحقیق سے یہ معلوم ہو جائے کہ بنو شیبان بن ثعلبہ جس کا
لیڈر مفروق تھا تم پر حملہ کرنے والے ہیں اور شر پسند عناصر یہ خبر مشہور کر رہے ہیں تو ان کی سرکوبی کے لیے فوج روانہ
کرنا اور ان لوگوں کو روند ڈالنا اور ان کے عقب والے قبائل کو ایسا خوفزدہ کرنا کہ انہیں کبھی سر اٹھانے کا حوصلہ نہ ہو۔حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 49 ادارہ اسلامیات لاہور)
( تاريخ الطبری جلد 2صفحه 291 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
مرتدین دارین میں جمع ہو گئے۔اس کے بارے میں بعض مؤرخین نے لکھا ہے کہ دارین کی جنگ کو
حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں بیان کیا جاتا ہے لیکن بعض مؤرخین دارین کی جنگ کو حضرت عمرؓ کے دور میں

خطبات مسرور جلد 20
لکھتے ہیں۔بہر حال مرتدین کا اجتماع یہاں ہوا۔341
خطبہ جمعہ فرمودہ مور محد یکم جولائی 2022 ء
( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 285 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
(فتوح البلدان صفحه 117 مؤسسة المعاف بيروت 1987ء)
دارین خلیج فارس کا ایک جزیرہ تھا جو بحرین کے بالمقابل چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔وہاں پہلے سے
عیسائی خاندان آباد تھے۔حضرت علاء سے شکست کھانے کے بعد بچ جانے والے شکست خوردہ باغیوں کا ایک بڑا
حصہ کشتیوں میں بیٹھ کر دارین چلا گیا اور دوسرے لوگ اپنے اپنے قبائل کے علاقوں میں پلٹ گئے۔حضرت علاء بن
حضرمی نے قبیلہ بکر بن وائل کے اُن لوگوں کو جو اسلام پر قائم تھے لکھا کہ ان کا مقابلہ کریں۔نیز حضرت عتيبه بن
نقاش اور حضرت عامر بن عبد الاسود کو حکم بھیجا کہ تم وہیں پر رہو جہاں پر تم ہو اور ہر راستے پر مرتدین کے مقابلے
کے لیے پہرے بٹھا دو۔نیز انہوں نے حضرت مِسْمَع کو حکم دیا کہ وہ خود بڑھ کر مرتدین کا مقابلہ کریں اور انہوں
نے حضرت خَصْفَه تَيْمِی اور حضرت مُثنى بن حَارِثَهُ شَيْبَانِی کو حکم دیا کہ وہ بھی ان مرتدین کا مقابلہ کریں۔بحرین میں فتنہ ارتداد کی آگ بجھانے میں مثنی بن حارثہ نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی فوج کے ساتھ
حضرت علاء بن حضرمی کا ساتھ دیا اور بحرین سے شمال کی طرف روانہ ہوئے۔انہوں نے قطیف اور ہجر پر قبضہ کیا۔اپنے اس مشن میں لگے رہے یہاں تک کہ فارسی فوج اور ان کے عمال پر غالب آئے جنہوں نے بحرین کے مرتدین کی مدد
کی تھی۔مرتدین سے قتال کے لیے ان علاقوں میں جو اسلام پر ثابت قدم رہے تھے انہیں لے کر حضرت علاء بن حضرمی
کے ساتھ شامل ہو گئے۔ساحل کے ساتھ شمال کی طرف بڑھتے رہے اور جس وقت حضرت ابو بکر نے حضرت مثنی
ن حَارِثَهُ شَيْبَانِی کے بارے میں دریافت کیا تو حضرت قیس بن عاصم نے کہا کہ یہ کوئی غیر معروف، مجہول النسب
اور غیر شریف انسان نہیں۔وہ تو مُثَتَّی بن حَارِثَهُ شَيْبَانِی ہیں۔چنانچہ حضرت مُثنى بن حَارِثَهُ شَيْبَانی مرتدین کے روکنے کے لیے راستوں کے ناکوں پر کھڑے
ہوئے اور مرتدین میں سے بعض نے توبہ کی اور اسلام لے آئے جسے تسلیم کیا گیا۔اور بعض نے توبہ کرنے سے انکار
کر دیا اور ارتداد پر اصرار کیا۔ان کو ان کے علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔اس لیے وہ پھر اسی رستے پر پلٹے
جہاں سے وہ آئے تھے یہاں تک کہ وہ بھی کشتیوں کے ذریعہ دارین پہنچ گئے۔اس طرح اللہ نے ان سب کو ایک
جگہ جمع کر دیا۔حضرت علاء ابھی تک مشرکین کے لشکر میں ہی مقیم تھے کہ ان کے پاس بکر بن وائل، جن کو
انہوں نے خط لکھے تھے ، کے خطوط کے جواب موصول ہو گئے اور ان کو معلوم ہو گیا کہ وہ لوگ اللہ کے حکم پر عمل
کریں گے اور اس کے دین کی حمایت کریں گے۔جب حضرت علاء کو ان لوگوں کے بارے میں حسب مراد خبر مل
گئی یعنی کہ وہ مسلمان ہیں اور بغاوت نہیں کر رہے اور لڑائی نہیں کریں گے اور ان کو یقین ہو گیا کہ ان کے جانے کے
بعد پیچھے اہل بحرین میں سے کسی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا تو انہوں نے کہا کہ اب تمام
مسلمانوں کو دارین کی طرف چلنا چاہیے اور ان کو دارین پر پیش قدمی کی دعوت دی۔یہ واقعہ جس کی تفصیل آگے آئے گی، اس واقعہ کو جس طرح بیان کیا گیا ہے وہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے
لہ کس طرح انہوں نے سمندر کو عبور کیا۔اس کے بیان میں ہو سکتا ہے کچھ حد تک صداقت بھی ہو اور کچھ مبالغہ

خطبات مسرور جلد 20
342
مخطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
سے بھی کام لیا گیا ہو۔بہر حال اگر اس میں کچھ صداقت ہے تو اس کی وضاحت کیا ہے ؟ اس کی وضاحت آخر میں بیان
کر دوں گا۔بہر حال بیان کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے پاس کشتیاں وغیرہ نہیں تھیں جن پر سوار ہو کر وہ جزیرے
تک پہنچتے۔یہ دیکھ کر حضرت علاء بن حضرمی کھڑے ہوئے اور لوگوں کو جمع کر کے ان کے سامنے تقریر کی جس میں
کہا کہ اللہ نے تمہارے لیے شیاطین کے گروہوں کو جمع کر دیا ہے اور جنگ کو سمندر میں دھکیل دیا ہے۔وہ پہلے خشکی
میں تمہیں اپنے نشانات دکھا چکا ہے تاکہ ان نشانات کے ذریعہ سمندر میں بھی تم سبق سیکھو۔اپنے دشمن کی طرف
چلو۔سمندر کو چیرتے ہوئے اس کی طرف پیش قدمی کرو کیونکہ اللہ نے انہیں تمہارے لیے اکٹھا کیا ہے۔ان سب نے جواب دیا کہ بخدا ! ہم ایسا ہی کریں گے اور وادی دَھنا کا معجزہ دیکھنے کے بعد ہم جب تک زندہ
ہیں ان لوگوں سے نہیں ڈریں گے۔طبری میں یہ روایت لکھی ہوئی ہے۔وہ معجزہ پہلے بیان ہو چکا ہے جس میں
مسلمانوں کے بھاگے ہوئے اونٹ بھی واپس آگئے تھے اور پانی کا چشمہ بھی جاری ہو ا تھا۔اس کے بارے میں انہوں
نے حوالہ دیا کہ وہ معجزہ ہم دیکھ چکے ہیں تو سمندر کے پانی پہ بھی ہم چلنے کا معجزہ دیکھ لیں گے۔حضرت علائم اور تمام
مسلمان اس مقام سے چل کر سمندر کے کنارے آئے۔حضرت علاء اور آپ کے ساتھی خدا کے حضور یہ دعا کر رہے
تھے کہ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ يَا كَرِيمُ يَا حَلِيْمُ يَا أَحَدُ يَا صَمَدُ يَا حَيُّ يَا مُحْيِيَ الْمَوْتِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ
لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يَا رَبَّنَا۔اے رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! اے کریم ! اے بہت ہی
بُردبار ! اے وہ جو اکیلا ہے ! اے بے نیاز ! اے وہ جو زندہ ہے جو دوسروں کو زندگی بخشنے والا ہے اور اے مر دوں کو
زندہ کرنے والے ! اے وہ جو زندہ ہے اور دوسروں کو زندگی بخشنے والا ہے! اے وہ جو قائم ہے اور دوسروں کو قائم
کرنے والا ہے ! اے ہمارے رب ! تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔بہر حال بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت علاء نے لشکر کے تمام افراد کو کہا کہ یہ دعا کرتے ہوئے سمندر میں
اپنی سواریاں ڈال دیں۔چنانچہ تمام مسلمان اپنے سپہ سالار حضرت علاء بن حضرمی کی پیروی کرتے ہوئے ان کے
پیچھے اپنے گھوڑوں ، گدھوں، اونٹوں اور اپنے فیچروں پر سوار ہوئے اور انہیں سمندر میں ڈال دیا اور پھر اللہ کی
قدرت ! اس خلیج کو بغیر کسی نقصان کے عبور کر لیا۔ایسا معلوم ہو تا تھا کہ نرم ریت جس پر پانی چھڑ کا گیا ہے اس پر چل
رہے ہیں کہ اونٹوں کے پاؤں تک نہ ڈوبے اور سمندر میں مسلمانوں کی کوئی چیز غائب نہ ہوئی۔ایک چھوٹی سی گٹھڑی
کے غائب ہونے کا ذکر ہے۔اس کو بھی حضرت علاء اٹھا لائے تھے۔بہر حال ساحل سے دارین تک کا سفر بیان کیا
جاتا ہے کہ کشتیوں کے ذریعہ ایک دن اور ایک رات میں طے ہو تا تھا لیکن اس قافلے نے ایک ہی دن کے بہت ہی
تھوڑے وقت میں یہ فاصلہ طے کر لیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 289 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
(سید نا حضرت ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از علی محمد صلابی صفحہ 344-345، مکتبہ الفرقان ضلع مظفر گڑھ پاکستان)
( حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل صفحہ 241-242 اسلامی کتب خانہ لاہور )
تاریخ طبری میں اس طرح اس کی یہ تفسیر بیان کی گئی لیکن موجودہ زمانے کے بعض مصنف سمندر عبور
کرنے کے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ممکن ہے کہ اس وقت خلیج فارس میں جزر آیا ہو یا روایات میں

خطبات مسرور جلد 20
343
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
مبالغہ ہو اور در حقیقت مسلمانوں کو مقامی باشندوں کے ذریعہ سے کشتیاں دستیاب ہو گئی ہوں جن پر سوار ہو کر
انہوں نے سمندر عبور کیا ہو۔لیکن بہر حال روایت میں اس تفصیل کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔مختلف لوگوں نے یہ
روایت لکھی ہے۔انہوں نے عبور کرنے کا ذکر کیا ہے لیکن اس میں شبہ نہیں کہ مسلمان دارین پہنچ گئے تھے۔حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل، اردو تر جمه صفحه 242 اسلامی کتب خانہ لاہور )
کس طرح پہنچے اللہ بہتر جانتا ہے۔باقی رہا معجزات کے بارے میں تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے اپنی ایک تفسیر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے جو اصولی راہنمائی کی ہے وہ بیان کر
دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ہجرت کے وقت سمندر کے پھٹنے والے واقعہ کی تفسیر
اور وضاحت کرتے ہوئے بیان فرمایا جو قرآن شریف میں آیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کے بیان کے
مطابق واقعہ کی کیفیت یہ معلوم ہوتی ہے کہ بنی اسرائیل ارض مقدس کے ارادے سے چلے جارہے تھے کہ پیچھے سے
فرعون کا لشکر آپہنچا۔اسے دیکھ کر بنی اسرائیل گھبر ائے اور سمجھے کہ اب پکڑے جائیں گے لیکن خدا تعالٰی نے
حضرت موسیٰ کی معرفت ان کو تسلی دلائی اور حضرت موسیٰ سے کہا کہ اپنا عصا سمندر پر ماریں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
سمندر میں ایک راستہ ہو گیا اور وہ اس میں سے آگے روانہ ہوئے۔ان کے دونوں طرف پانی تھا جو ریت کے ٹیلوں
کی مانند یعنی اونچا نظر آتا تھا۔لشکر فرعون نے ان
کا پیچھا کیا مگر بنی اسرائیل کے صحیح سلامت پار ہونے پر پانی پھر کوٹا
اور مصری غرق ہو گئے۔اب لکھتے ہیں کہ اس واقعہ کے سمجھنے کے لیے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ قرآن کریم کی
تعلیم کے مطابق تمام معجزات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں اور کسی انسان کا اس میں دخل اور تصرف نہیں
ہو تا۔پس حضرت موسیٰ کا عصا اٹھانا اور سمندر پر مار نا صرف ایک نشانی کے لیے تھانہ اس لیے کہ حضرت موسیٰ" کا یا
عصا کاسمندر کے سمٹ جانے میں کوئی دخل تھا۔اس عصا کا سمندر کے سمٹ جانے میں کوئی دخل تھا۔اسی طرح یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن کریم کے
الفاظ سے ہر گز ثابت نہیں کہ سمندر کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے اور اس میں سے حضرت موسیٰ“ نکل گئے تھے بلکہ
قرآن کریم میں اس واقعہ کے متعلق دو لفظ استعمال کیے گئے ہیں، ایک فرق اور ایک انْفَلَقَ کا، جن کے معنی جدا ہو
جانے کے ہیں۔پس قرآن کریم کے الفاظ کے مطابق اس واقعہ کی یہی تفصیل ثابت ہوتی ہے کہ بنی اسرائیل کے
گذرنے کے وقت سمندر جدا ہو گیا تھا یعنی کنارے سے ہٹ گیا تھا اور جو خشکی نکل آئی تھی اس میں سے بنی اسرائیل
گذر گئے تھے اور سمندر کے کناروں پر ایسا ہو جایا کرتا ہے۔چنانچہ نپولین کی (زندگی) لائف میں بھی لکھا ہے کہ جب وہ مصر پر حملہ آور ہوا تو وہ بھی اپنی فوج کے
ایک حصہ سمیت بحیرہ احمر کے کنارے کے پاس جزر کے وقت گزرا تھا اور اس کے گزرتے گزرتے مڈ کا وقت آگیا
اور مشکل سے بچا۔اس واقعہ میں معجزہ یہ تھا یعنی حضرت موسیٰ والے واقعہ میں جو معجزہ تھا یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے
بنی اسرائیل کو ایسے وقت میں سمندر کے سامنے پہنچایا جبکہ جزر کا وقت تھا اور حضرت موسیٰ کے ہاتھ اٹھاتے ہی اللہ تعالیٰ
کے حکم کے ماتحت پانی گھٹنا شروع ہو الیکن فرعون کا لشکر جب سمندر میں داخل ہو اتو ایسی غیر معمولی روکیں اس کے

خطبات مسرور جلد 20
344
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
راستے میں پیدا ہو گئیں کہ اس کی فوج بہت ست رفتاری سے بنی اسرائیل کے پیچھے چلی اور ابھی سمندر ہی میں تھی
کہ مڈ آگئی اور دشمن غرق ہو گیا۔سمندر میں مدوجزر پیدا ہو تا رہتا ہے اور ایک وقت میں پانی کنارے پر سے بہت
دور پیچھے ہٹ جاتا ہے اور دوسرے وقت میں وہ خشکی پر اور آگے آجاتا ہے۔سمندر پھاڑنے کے واقعہ کا اسی مد وجزر
کی کیفیت سے تعلق ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام ایسے وقت میں سمندر سے گزرے جبکہ جزر کا وقت تھا اور سمندر پیچھے ہٹا ہو ا تھا
اور اس کے بعد فرعون پہنچا۔وہ بوجہ اس کے کہ کم سے کم ایک دن بعد حضرت موسی کے چلا تھاوہ مارا مار کر تا ہوا جس
وقت سمندر پر پہنچا ہے اس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام سمندر کے اس خشک ٹکڑے کا جس سے وہ گزر رہے تھے
اکثر حصہ طے کر چکے تھے۔فرعون نے ان کو پار ہوتے دیکھ کر جلدی سے اس میں اپنی رتھیں ڈال دیں مگر سمندر کی
ریت جو گیلی تھی اس کی رتھوں کے لیے مہلک ثابت ہوئی اور اس کی رتھیں اس میں پھنسنے لگیں اور اس قدر دیر ہو
گئی کہ مذ کا وقت آگیا اور پانی بڑھنے لگا۔اب اس کے لیے دونوں باتیں مشکل تھیں۔نہ وہ آگے بڑھ سکتا تھا نہ پیچھے۔نتیجہ یہ ہوا کہ سمندر نے اسے درمیان میں آلیا اور وہ اور اس کے بہت سے ساتھی سمندر میں غرق ہو گئے اور چونکہ
مد کا وقت تھا، سمندر کا پانی جو کنارے کی طرف بڑھ رہا تھا اس نے ان کی لاشوں کو خشکی کی طرف لا پھینکا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 1 صفحه 419 تا422)
بہر حال مسلمان دارین کسی طرح پہنچ گئے تھے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اور وہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسی
طرح کا مد و جزر والا کوئی واقعہ ہوا ہو۔دارین پہنچ کر وہاں مسلمانوں کا اور مرتد باغیوں کا مقابلہ ہوا اور نہایت ہی
خونریز جنگ ہوئی جس میں وہ سب مارے گئے یعنی باغی مارے گئے۔کوئی خبر دینے والا بھی نہ بچا۔مسلمانوں نے ان
کے اہل و عیال کو لونڈی یا غلام بنا لیا اور ان کی املاک پر قبضہ کر لیا۔ہر ایک شہ سوار کو چھ ہزار اور ہر پیادے کو دو ہزار
درہم غنیمت میں ملے۔مسلمانوں کو ساحل سمندر سے ان تک پہنچنے اور ان کے مقابلے میں پورا دن صرف ہو گیا۔ان سے فارغ ہو کر وہ پھر واپس آگئے۔حضرت محمامہ بن اثال کی شہادت کا واقعہ لکھا ہے کہ حضرت علاء بن حضرمی تمام لوگوں کو واپس لے
آئے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے وہیں پر قیام کرنے کو پسند کیا۔حضرت ثمامہ بن اثال بھی واپس آنے
والوں میں تھے۔عبد اللہ بن حذف کہتے ہیں کہ ہم بنو قیس بن ثعلبہ کے ایک چشمہ پر مقیم تھے۔لوگوں کی نظر
حضرت ثمامہ پر پڑی اور انہوں نے حُکم کا چوغہ آپ کے جسم پر دیکھا۔حُکم کا یہ وہی چوغہ تھا جو اس کے قتل ہونے
کے بعد مالِ غنیمت میں حضرت ثمامہ کو دیا گیا تھا۔انہوں نے ایک شخص کو دریافت کے لیے بھیجا، یعنی اس قبیلے
والوں نے اور اُسے کہا کہ جاکر حضرت ثُمَامَہ سے دریافت کرو کہ یہ چوغہ تمہیں کہاں سے ملا ہے اور حُکم کے متعلق
دریافت کرو کہ کیا تم نے ہی اسے قتل کیا تھا حُکم ان کا لیڈر تھا) یا کسی اور نے ؟ اس شخص نے آکر حضرت ثمامہ سے
چونہ کے متعلق پو چھلہ انہوں نے کہا کہ یہ مجھے مالِ غنیمت میں ملا ہے۔اس شخص نے کہا کہ تم نے حکم کو قتل کیا ہے ؟
حضرت ثمامہ نے کہا کہ نہیں۔اگرچہ میری تمنا تھی کہ میں اس کو قتل کرتا۔اس شخص نے کہا کہ یہ چوغہ تمہارے

خطبات مسرور جلد 20
345
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
پاس کہاں سے آیا ہے ؟ حضرت ثمامہ نے کہا اس کا جواب میں تمہیں پہلے ہی دے چکا ہوں کہ مالِ غنیمت میں ملا
ہے۔تو اس قبیلے کے اس شخص نے آکے اپنے دوستوں کو اپنی ساری گفتگو کی اطلاع دی۔وہ سب پھر حضرت ثمامة
کے پاس اکٹھے ہو کے آئے اور ان کو آکر گھیر لیا۔ان سب نے کہا کہ تم حُکم کے قاتل ہو۔حضرت ثمامہ نے کہا کہ
تم جھوٹے ہو۔میں اس کا قاتل نہیں ہوں۔البتہ یہ چوغہ مجھے مال غنیمت میں بطور حصہ کے ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ
حصہ تو صرف قاتل ہی کو ملتا ہے حضرت ثمامہ نے کہا کہ یہ چوغہ اس کے جسم پر نہیں تھا بلکہ اس کی سواری یا اس
کے سامان سے ملا ہے۔لوگوں نے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔پھر ان کو شہید کر دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 289 تا 290 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
دسویں مہم کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ حضرت سوید بن مقرن کی مرتد باغیوں کے خلاف مہم تھی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جھنڈا حضرت سوید بن مقرن کو دیا اور ان کو حکم دیا کہ وہ یمن کے
علاقے تھامہ کو جائیں۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
لغت میں تھامہ کے معنی شدت گرمی اور ہوا کے رک جانے کے بھی ہیں۔اسی طرح لغت میں اس کے
ایک معنی نشیب کے بھی ہیں۔(لسان العرب زیر مادہ: تہم)
یمن کے مغرب اور جنوب میں بحر قلزم کے ساحل پر نشیبی اراضی کی ایک پٹی ہے جسے تمامہ کہتے
ہیں۔اس اراضی میں بہت سی نیچی لیکن تہ بہ تہ پہاڑیاں پائی جاتی ہیں۔تھامہ کی شمالی سرحد مکہ کے قریب پہنچتی تھی
اور جنوبی یمن کے پایہ تخت صنعاء سے کوئی ساڑھے تین سو میل کے فاصلے پر ختم ہوتی تھی۔تہامہ یمن کا ایک
ضلع تھا جس میں بہت سے گاؤں اور قصبے تھے۔( حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ 40-41 ادارہ اسلامیات لاہور )
یہ تو تھامہ یمن کا مختصر تعارف ہے۔حضرت سوید بن مقرن کا تعارف یہ ہے کہ حضرت سوید کے والد کا
نام مقرن بن عابد تھا۔ان کا تعلق مزینہ قبیلہ سے تھا۔ان کی کنیت ابوعدی تھی۔ابو عمرو بھی کنیت بیان کی گئی
ہے۔پانچ ہجری میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔انہوں نے جنگ خندق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
شمولیت کی۔پھر اس کے بعد تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔آپ حضرت نعمان بن
مُقرن کے بھائی تھے جنہوں نے ایرانی فتوحات میں کار ہائے نمایاں سر انجام دیے تھے۔(اسدالغابه جلد 2 صفحه 600 دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
(ماخوذ از طبقات الكبرى جلد 6 صفحه 97 ، جلد اول صفحه 222 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
تاریخی کتب میں حضرت سوید کے تھامہ جانے اور وہاں ان کے مرتدین کے خلاف کارروائیوں کی
تفصیل نہیں ملتی تاہم کتب تاریخ میں اہل تھامہ کے ارتداد اور بغاوت کے حالات و واقعات یوں بیان ہوئے ہیں کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ہجری میں حجۃ الوداع کے بعد یمن میں محصلین زکوۃ مقرر فرمائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے یمن کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا تھا۔تھامہ پر طاہر بن ابو ہالہ کو عامل مقرر فرمایا تھا۔تھامہ میں ادنی درجہ کے
عربوں کے علاوہ دو بڑے اور اہم قبیلے تھے۔ایک عَلیٰ اور دوسرا اشعر۔(حضرت
ابو بکر کے سرکاری خطوط صفحہ41 ادارہ اسلامیات لاہور)

خطبات مسرور جلد 20
346
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
تاریخ طبری میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے حضرت عتاب بن اسید اور حضرت عثمان بن ابو العاص نے
حضرت ابو بکر کو لکھا کہ ہمارے علاقے میں مرتدین نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا ہے۔مرتدین صرف مرتدین نہیں
تھے بلکہ جیسا کہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں یہ لوگ مسلمانوں پر حملے بھی کرتے تھے۔یہاں بھی یہی صور تحال تھی۔تو
حضرت عقاب نے اپنے بھائی حضرت خالد بن اُسیڈ کو اہل تھامہ کی سرکوبی کے لیے بھیجا جہاں بنو مذلج کی ایک بڑی
جماعت اور خُزاعہ اور کنانہ کی مختلف جماعتیں بنو مدلج کے خاندان بنو شنوق کے جندب بن سلمی کی سرکردگی
میں مرتد ہو کر مقابلہ کے لیے جمع تھیں۔دونوں حریفوں کا مقابلہ ہوا اور حضرت خالد بن اُسیڈ نے ان کو شکست
دے کر پراگندہ کر دیا اور بہت سارے افراد کو قتل کر دیا۔اس میں بنوشنوق کے افراد سب سے زیادہ مارے گئے۔اس واقعہ کے بعد ان کی تعداد بہت کم رہ گئی۔اس واقعہ نے حضرت عشاب کے علاقے کو فتنہ ارتداد سے پاک صاف
کر دیا اور جندب بھاگ گیا۔پھر کچھ عرصہ بعد اس نے دوبارہ اسلام قبول کر لیا۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 294 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 230 دار الكتب العلمية لبنان)
ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد تہامہ میں سب سے زیادہ قبیلہ
عَكُ اور اشعر نے بغاوت کی اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی اطلاع ملی تو
ان میں سے متفرق لوگ جمع ہوئے اور پھر خَضَم قبیلہ کے لوگ بھی ان کے ساتھ جاملے۔انہوں نے ساحل سمندر
کی جانب اغلاب مقام میں اپنا پڑاؤ ڈالا اور ان کے ساتھ وہ سپاہی بھی آملے جن کا کوئی سردار نہ تھا۔اغلاب جو ہے یہ
بھی مکہ کے ساحل کے درمیان قبیلہ عہ کا علاقہ ہے۔حضرت طاہر بن ابو ہالہ نے حضرت ابو بکر کو اس کی اطلاع
دی اور خود ان کی سرکوبی کے لیے روانہ ہوئے اور اپنی روانگی کی اطلاع بھی انہوں نے حضرت ابو بکر کو لکھ دی۔حضرت طاہر کے ساتھ مسروق عَنِی اور قبیلہ عَل میں سے ان کی قوم کے وہ افراد تھے جو مرتد نہیں ہوئے تھے۔یہاں تک کہ مقام اغلاب میں ان لوگوں سے جاملے اور وہاں ان سے شدید جنگ کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو ،
دشمنوں کو شکست دی۔مسلمانوں نے ان کو بے دریغ قتل کیا۔تمام راستوں میں ان کے مقتولین کی بدبو پھیل گئی اور
مسلمانوں کو ایک شاندار فتح حاصل ہوئی۔تھامہ میں ارتداد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ایک مصنف نے لکھا ہے کہ تھامہ کے ارتداد کو کچلنے
میں سر فہرست طاہر بن ابی ہالہ تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے تھامہ کے لیے تہامہ کے حصہ پر
والی تھے جو قبیلہ ملک اور اشعریوں کا وطن تھا۔پھر ابو بکر نے عکاشہ بن شور کو حکم دیا کہ وہ تھامہ میں اقامت پذیر
ہوں اور اپنے پاس اس کے باشندوں کو اکٹھا کر کے حکم کا، حضرت ابو بکرؓ کے حکم کا انتظار کریں۔حضرت عکاشہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت حضر موت کے دو علاقوں سگاسِك اور سکون پر عامل مقرر تھے اور
بجیلہ قبیلہ کے پاس حضرت ابو بکر نے جریر بن عبد اللہ بجلی کو واپس بھیجا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی قوم کے ثابت
قدم رہنے والے مسلمانوں کو لے کر اسلام سے مرتد ہونے والوں سے قتال کریں اور پھر قبیلہ خثعم کے پاس پہنچیں
اور ان کے مرتدین سے قتال کریں۔جریر اپنی مہم پر روانہ ہوئے اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو حکم دیا تھا

خطبات مسرور جلد 20
347
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
اس کو بجالائے اور تھوڑے سے افراد کے علاوہ ان کے مقابلے میں کوئی نہ آیا۔آپ نے ان
کو قتل کیا اور انہیں منتشر کر دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 294-295 مطبوعه دارالکتب العلمية لبنان 2012ء)
(الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 230 دار الكتب العلمية لبنان) (سيدنا ابو بکر صدیق شخصیت و کارنامے از ڈاکٹر علی
محمد صلابی متر جم صفحہ 303 مکتبہ الفرقان مظفر گڑھ پاکستان ) ( معجم البلدان جلد1 صفحه 263)
یہ مہمات کا ذکر ہو رہا ہے آئندہ ان شاء اللہ گیارھویں مہم کا ذکر ہو گا۔اس وقت میں چند مرحومین کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ان میں سے دو تو برکینا فاسو کے ہمارے نوجوان ہیں۔11 جون کی شام کو یہ اپنے علاقے ، ڈوری ریجن کے علاقے میں ایک گاؤں میں تھے جہاں دہشت گردوں نے حملہ
کیا اور یہاں بہت سے افراد مارے گئے۔اس میں ہمارے یہ دو احمد کی خادم بھی شہید ہوئے جو اپنی دکان پہ کام کر
رہے تھے۔فائرنگ ہوئی اور یہ موقع پر شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ایک ان میں سے جو ہیں ان کا نام ہے ڈیکوز کریا (Dicku Zakariya) ان کی عمر 32 سال تھی۔ڈوری
ریجن میں ان کو بطور ریجنل قائد خدام الاحمدیہ خدمت کی توفیق ملی۔مدرسۃ الحفظ گھانا میں قرآن کریم حفظ کرنے
کے لیے بھی گئے تھے۔کچھ عرصہ حفظ کیا پھر واپس آگئے۔ہمیشہ جماعتی کاموں کے لیے حاضر رہتے تھے۔ہر کام کے
لیے لبیک کہہ کر اپنے آپ کو پیش کرتے تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے پابند تھے۔تہجد اور نوافل بھی با قاعدہ ادا کرنے والے
تھے۔اپنے چندہ جات بھی باقاعدہ ادا کرتے تھے۔ماہانہ آمد کے علاوہ بھی کوئی آمد ہوتی تو اس پر بھی فوری چندہ ادا
کرتے۔جماعت اور خلافت سے سچی محبت تھی۔باقاعدہ خطبہ جمعہ سنا کرتے تھے۔ایم ٹی اے کے دوسرے پروگرام
بڑے شوق سے دیکھا کرتے تھے۔ان کے لوکل مشنری کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ آخری ملاقات میں انہوں نے کہا کہ
خلیفہ وقت سے کب ملاقات نصیب ہوتی ہے۔ان کی بڑی خواہش تھی خلیفہ وقت سے ملنے کی۔یہ معلم صاحب نے
لکھا ہے کہ ایک مثالی خادم تھے۔پسماندگان میں ان کی ایک اہلیہ اور دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔دوسرے شہید جو تھے وہ ڈیکو موسیٰ (Dick Mussa) صاحب تھے۔ان کی عمر 34 سال تھی۔یہ
اس وقت اپنی مجلس سائی تنگا (Seytenga) کے قائد خدام الاحمدیہ تھے۔اپنی جماعت کے تمام پروگراموں میں
سب سے بڑھ کر حصہ لیتے۔دوسروں کو شامل کرتے۔نمازوں اور چندہ جات میں با قاعدہ تھے۔ان کی جماعت میں
مسجد نہیں تھی تو یہ مقامی طور پر کوشش کر رہے تھے ایک شیڈ بنا کر وہاں با قاعدہ نماز ادا کریں۔یہ مجھے خط بھی با قاعدہ
رہتے تھے۔کیپیٹل سے کوئی بھی دورے کے لیے جاتا تو اس کی خاطر تواضع کرتے۔خود ساتھ ساتھ رہتے، کام
کرواتے، دورہ میں شامل ہوتے۔ان کے پسماندگان میں ان کی دو بیویاں ہیں اور تین بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان دونوں شہداء کے بارے میں وہاں کے امیر جماعت لکھتے ہیں: یہ دونوں خدام ہمارے لوکل مشنری
ڈیکو احمد وبوريما (Dicku Amadou Bourema صاحب کے بھائی تھے جو کہ اس وقت ریڈیو احمد یہ ڈوری
کے انچارج ہیں۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے والد ابراہیم بنتی (Bonti) صاحب کے ذریعہ سے آئی تھی۔وہ بہت ہی مخلص اور پر جوش داعی الی اللہ تھے۔وہ ڈوری ریجن کے زعیم انصار اللہ بھی رہے۔2011ء میں ان کی

خطبات مسرور جلد 20
348
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
وفات ہو گئی تھی۔پھر آگے امیر صاحب دعا کے لیے بھی لکھتے ہیں کہ برکینا فاسو میں 2015ء سے دہشت گرد حملے
ہو رہے ہیں اور ملک کے نارتھ کے علاقے میں بہت زیادہ تباہی ہے۔دو ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی امن کے حالات پیدا کرے اور دنیا کے جو معاشی اور سیاسی حالات اب ہو رہے ہیں ان سے
دہشت گردی کے امکانات مزید بڑھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی انسانیت پر رحم فرمائے اور ان کو عقل دے۔دوسر ا ذ کر محمد یوسف بلوچ صاحب ابن نورنگ خان صاحب، بستی صادق پور ضلع عمر کوٹ سندھ کا ہے۔ان کی بھی گذشتہ دنوں وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ بلوچ ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے ہیں۔وہاں پیدا
ہوئے تھے۔1934ء میں حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب کے ذریعہ سے ان کے ہاں، ان کے خاندان میں
احمدیت آئی۔قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے یہ تحریک جدید کی زمینوں پر صادق پور ضلع عمر کوٹ میں آگئے۔پھر یہ کچھ عرصہ چھ سال کے قریب ربوہ میں بھی مقیم رہے اور اس محلے میں خادم مسجد کے طور پر ان کو خدمت کی
توفیق ملی۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ سات بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے
ایک بیٹے شبیر احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔آجکل آئیوری کوسٹ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور میدان عمل
میں ہونے کی وجہ سے اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔مرحوم کے دو پوتے بھی مربی سلسلہ ہیں۔ان کے بیٹے شبیر صاحب مربی سلسلہ لکھتے ہیں کہ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔ہم نے بچپن سے ان
کو تہجد کا پابند دیکھا۔روزانہ فجر کے بعد بلند آواز سے تلاوت کیا کرتے تھے۔خلافت سے بے انتہا محبت کرنے والے
تھے۔کہتے ہیں جب بھی میں گھر گیا ہوں تو مجھے بلا کر کہتے کہ میری دو باتیں ہمیشہ یاد رکھنا کہ خلافت سے ہمیشہ وفا کرنا
اور اپنے وقف کا حق ادا کرنا۔کہتے ہیں مہمان نواز بھی بہت تھے۔راہ چلتے لوگوں کو گھر لے آتے۔آپ
کی تعزیت پر
بھی بہت سے غیر از جماعت لوگ اور ہند و وغیرہ سب آئے اور بڑے اچھے الفاظ میں ان کو یاد کیا اور یہ بھی اظہار کیا
کہ ہمارا باپ فوت ہو گیا ہے کیونکہ غرباء کی بہت مدد کیا کرتے تھے۔تیسر ا ذکر عزیزه مبارزه فاروق ( واقعہ کو ) کا ہے جو فاروق احمد صاحب کی بیٹی تھیں۔یہ ربوہ کی ہیں۔ان کا
بھی گذشتہ دنوں انتقال ہوا ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ بچی جب گیارہ سال کی تھی تو ہائی ٹینشن بجلی کی تار کو
ہاتھ لگانے کی وجہ سے ان کے دونوں بازو مفلوج ہو گئے، خراب ہو گئے اور پھر دونوں بازو کاٹنے پڑے لیکن اس
حالت میں بھی عزیزہ نے ہمت نہیں ہاری۔اپنی تعلیم کو جاری رکھا۔پہلے اس نے منہ سے قلم پکڑ کر لکھنے کی پریکٹس
کی۔پھر دونوں کہنیوں کے ساتھ قلم پکڑ کر لکھنے کی مشق کی اور اس طرح چند ماہ میں نہایت خوش خط لکھنے لگی۔تعلیم کا
سلسلہ بھی جاری رکھا۔کچھ عرصہ بعد یہ فیملی ربوہ شفٹ ہو گئی۔یہاں بھی اپنی تعلیم جاری رکھی۔2013ء میں اچھے
نمبروں میں بی اے پاس کر لیا۔پھر تعلیم الاسلام کالج سے ایم اے عربی بھی کیا۔واقفہ نو کی حیثیت سے کچھ عرصہ
انہوں نے طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں بھی خدمت کی۔قرآنِ کریم صحت تلفظ کے ساتھ اور لفظی ترجمہ کے ساتھ
سیکھا اور ہمیشہ سو فیصد نمبر لیا کرتی تھیں۔محلہ میں ترجمۃ القرآن کلاس بھی لیتی تھیں۔ان کے پسماندگان میں
والدین کے علاوہ دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے والدین کو

خطبات مسرور جلد 20
بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔349
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
اگلا ذکر ہے مکرم آنز ومانا واترا ( Aanzumana Wattara) صاحب جو آئیوری کوسٹ میں ماسادا گو
علاقے کے معلم سلسلہ تھے۔ان کی بھی گذشتہ دنوں وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔وہاں کے مشنری انچارج لکھتے ہیں کہ مرحوم سادہ لوح، صوم و صلوۃ کے پابند ، منکسر المزاج، دعا گو، نیک
اور پار سا بزرگ تھے۔کثرت سے نوافل ادا کرتے اور سوموار اور جمعرات کو نفلی روزہ با قاعدگی سے رکھتے تھے۔کثرت سے ان کی دعائیں بھی قبول ہوتی تھیں۔خلافت سے ان کو ایک والہانہ عشق تھا۔ایک بہترین مبلغ
تھے۔1997ء میں ایک خواب کے ذریعہ انہوں نے احمدیت قبول کی اور خواب میں دیکھا کہ ایک جنگل میں ہیں اور
وہاں سے ایک جگہ ناسیاں گاؤں ہے ، وہاں جارہے ہیں اور ایک تلوار کے ساتھ وہاں جانے کے لیے راستہ بنارہے ہیں
اور ساتھ ہی کلمہ طیبہ اونچی آواز سے پڑھتے ہوئے جارہے ہیں۔کہتے ہیں اس خواب کے بعد ایک دن مجھے پتہ چلا کہ
ایک احمدی مشنری عمر معاذ صاحب ناسیاں تبلیغ کے لیے آئے ہیں تو یہ خود بھی ناسیاں تشریف لے گئے اور جماعت کا
پیغام سنتے ہی بیعت کرلی اور کہا کہ یہی وہ پیغام تھا جس کو قبول کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے خواب میں بتایا تھا۔کوشش کر کے میں نے اس گاؤں میں جانا ہے جہاں مجھے دین ملے گا۔بہر حال قبولیتِ احمدیت کے کچھ عرصہ کے
بعد آپ نے وقف کیا اور باقاعدہ معلم سلسلہ کے طور پر جماعت کی خدمت شروع کی۔2002ء میں جب ملک میں
خانہ جنگی شروع ہوئی تو مرکز کا ان کی جگہ سے رابطہ بحال نہ رہ سکا۔معلم صاحب نے گاؤں اور ارد گرد کی جماعتوں
میں اپنا رابطہ بحال رکھا اور جماعت کے افراد کے لیے تعلیم و تربیت کا کام ہر حال میں جاری رکھا اور مرکز سے رابطہ
میں رہے۔اس طرح انہوں نے اپنے گاؤں میں، اپنے گھر کے احاطے میں ایک مسجد بھی تعمیر کی اور وہیں سے
احباب جماعت کی تعلیم و تربیت کا کام بھی کرتے تھے۔اس طرح نیشنل سطح کے ہر جماعتی پروگرام میں با قاعدگی
سے لمبا سفر طے کر کے شامل ہوتے تھے۔1998ء میں آپ کو جلسہ سالانہ یو کے میں شرکت کا موقع ملا۔ان کو
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور حضور رحمہ اللہ کے ساتھ ایم ٹی اے
کے پروگرام The French Mulaqat جو تھی اس میں بھی شرکت کا موقع ملا اور اس ملاقات سے بہت خوش
تھے اور لوگوں کو سنایا کرتے تھے کہ یہ ملاقات میری زندگی کا بہت خوبصورت حصہ ہے اس کو میں بیان نہیں کر سکتا۔2004ء میں جب میں نے برکینا فاسو کا دورہ کیا تو وہاں یہ مجھ سے ملے اور کہنے لگے کہ یہ جو میں آپ سے
مل رہا ہوں یہ میں اپنی ایک نئی زندگی کی وجہ سے مل رہا ہوں۔اور یہ آپ کے دورہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
فضل فرمایا ہے اور یہ برکت مجھے حاصل ہو رہی ہے۔کہنے لگے کہ دوماہ پہلے میں شدید بیمار ہو گیا یہاں تک کہ گھر
والوں نے سمجھا کہ شاید میرا آخری وقت ہے۔کہتے ہیں اس وقت میں نے خواب میں دیکھا۔یعنی انہوں نے مجھے
خواب میں دیکھا کہ میں ان کے سر پہ ہاتھ پھیر رہا ہوں اور کہتے ہیں خواب ہی میں میں نے محسوس کیا کہ تمام بیماری
جسم کو چھوڑ چکی ہے۔کہتے ہیں جب میں بیدار ہوا تو واقعۂ بیماری مجھے چھوڑ چکی تھی اور میں صحت یاب ہو گیا تھا۔بہر حال جب میں نے وہاں دورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اب اس خواب کو جو میں نے دیکھی تھی عملی شکل میں پورا بھی

خطبات مسرور جلد 20
350
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جولائی 2022 ء
کر دیں اور اپنا سر آگے کر دیا کہ اس پر ہاتھ پھیریں اور بڑے خوش تھے۔خلافت سے کامل وفا کا تعلق تھا اور لوگوں کو
بتاتے تھے کہ یہ زندگی جو مجھے ملی ہے وہ اس لیے ملی ہے کہ میں خدمت دین کروں اور اب میں اسی کام میں اپنی
زندگی صرف کروں گا اور اس عہد کو انہوں نے نبھایا۔94 سال کی عمر پائی اور آخر عمر تک فعال اور صحت مند تھے۔پیرانہ سالی کے باوجود قریبی جماعتوں کا دورہ بھی خود کیا کرتے تھے۔ان کی دوسری ملاقات بھی 2008ء میں مجھ سے
ہوئی جب میں گھانا گیا ہوں تو وہاں پہ یہ آئے اور گھانا میں جو بلی کے جلسہ میں شامل ہوئے۔بڑے خوش تھے۔”بند و کو“ کے ریجنل مشنری شاہد صاحب کہتے ہیں کہ پاکستانی مبلغین سے بہت محبت کا تعلق رکھتے تھے۔بڑی عاجزی اور انکساری سے ملتے تھے۔بہت عزت و احترام سے پیش آتے تھے اور مالی قربانی میں بھی ہمیشہ پیش پیش
تھے۔باقاعدگی سے چندہ دیا کرتے تھے۔کہتے ہیں اس سال جنوری کے آخر میں جب میں ان کے گاؤں دورے پر گیا
تو معلم صاحب نے مجھے کہا کہ اس سال میں چلا جاؤں گا۔میں نے کہا کیا آپ نے سفر پر کہیں جانا ہے ؟ کہتے ہیں نہیں۔میں اس دنیا سے چلا جاؤں گا کیونکہ اس سال میں بہت خوش ہوں۔مبلغ کہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ کی
خاطر زندگی بھر کام کیا۔اللہ تعالیٰ کی ذات پہ بڑا یقین تھا اور اب میں اپنی تنخواہ لینے اللہ کے پاس جارہاہوں اور وفات
سے ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنی فیملی کو کہا کہ میرا اب اللہ تعالیٰ سے ایک ہفتے کا کنٹریکٹ ہے۔ایک ہفتہ رہ گیا
ہے باقی۔کہتے ہیں اگلے جمعہ ایک ہفتہ کے بعد صبح یہ حسب معمول تہجد کے لیے اٹھے، وضو کیا اور وضو مکمل کیا
ہی تھا کہ وضو کرتے کرتے وہیں اسی جگہ پہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔چکر آیا ان کو اور وہیں گرے۔تو اس
کے بے لوث اور اخلاص و وفا سے بھرے ہوئے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائے ہیں جو اسلام کا پیغام دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے بے نفس
جماعت کو ہمیشہ عطا کر تا رہے اور خدمت کرنے والے بھی ہوں۔ان کے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں۔اللہ کے فضل سے سب احمدیت پر قائم ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں۔نماز جمعہ کے بعد میں ان
کی سب کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 / جولائی 2022ء جلد 29 شمارہ 58 صفحہ 5 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی