حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
351
27
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء بمطابق 08/ وفا 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ کی مہمات کا جو باغیوں کے خلاف تھیں ذکر چل رہا ہے۔اس
سلسلہ میں گیارھویں مہم کے بارہ میں لکھا ہے کہ یہ مہم مُهَاجِر بن ابو امیہ کی یمن کے مرتد باغیوں کے خلاف تھی۔حضرت ابو بکر نے ایک جھنڈ ا حضرت مُهَاجر بن ابو امیہ کو دیا تھا اور انہیں حکم دیا تھا کہ وہ آئنو د عنسی کی فوج
کا مقابلہ کریں اور ابناء کی مدد کریں جن سے قیس بن مكشوح اور دوسرے اہل یمن بر سر پیکار تھے۔اس وقت
یمن میں دو اہم طبقے تھے۔ایک اصلی باشندے جن کا تعلق سبا اور حمیر کے خاندان سے تھا اور دوسرے فارسی
آباء کی نسل جن کو ابناء کہتے تھے۔یہ ابناء اس وقت یمن کی سب سے مقتدر اقلیت تھے۔ایک عرصہ سے یمن کا
حاکم کسری کی حکومت کے ماتحت تھا۔اس لیے حکومت کے اکثر عہدے ابناء کو حاصل تھے۔بہر حال لکھا ہے
کہ حضرت ابو بکر نے حضرت مُہاجر کو ہدایت دی کہ فارغ ہو کر کندہ قبیلے کے مقابلے کے لیے حضر موت چلے جانا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 257 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(حضرت ابوبکر کے سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق صفحہ 59 مطبوعہ جاوید بٹ پریس)
حضر موت یمن سے مشرق کی طرف ایک وسیع علاقہ ہے جس میں بیسیوں بستیاں ہیں۔حضر موت اور
صنعاء کے درمیان 216 میل کا فاصلہ ہے۔کندہ یمن کے ایک قبیلہ کا نام ہے۔(معجم البلدان جلد 2 صفحه 311)
(فرہنگ سیرت صفحہ 226 زوار اکیڈیمی کراچی)
(فرہنگ سیرت صفحہ 248 زوار اکیڈمی کراچی)
حضرت مھاجر کے تعارف کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ کا نام مھاجر بن ابو امیہ بن مغیرہ بن عبد اللہ تھا۔حضرت مُهَاجِر بن ابو امیہ ام المومنین حضرت ام سلمہ کے بھائی تھے۔آپ غزوہ بدر میں مشرکین کی طرف سے
شامل ہوئے اور اس دن آپؐ کے دو بھائی ہشام اور مسعود قتل ہوئے۔آپ کا اصل نام ولید تھا جس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے تبدیل کر دیا تھا۔ایک روایت میں ہے کہ مُهَاجِر غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس
غزوہ سے واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ناراض تھے۔ایک روز حضرت ام سلمہ آنحضور صلی
(اسد الغابه جزء 5 صفحه 265 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
( الإصابة في تمييز الصحابة جزء 6 صفحه 180 دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)

خطبات مسرور جلد 20
352
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
اللہ علیہ وسلم کا سر دھو رہی تھیں تو انہوں نے عرض کیا کہ مجھے کوئی بھی چیز کس طرح فائدہ پہنچا سکتی ہے جبکہ آپ
میرے بھائی سے ناراض ہیں؟ جب حضرت ام سلمہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں کچھ نرمی اور شفقت کے آثار
دیکھے تو انہوں نے اپنی خادمہ کو اشارہ کیا اور وہ مُهَاجِر کو بلالائی۔مہاجر مسلسل اپنا عذ ربیان کرتے رہے یہاں تک کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا عذر قبول فرما لیا اور ان سے راضی ہو گئے اور ان کو کندہ کا عامل مقرر فرما دیا
مگر وہ بیمار ہو گئے اور وہاں نہ جا سکے تو انہوں نے زیاد کو لکھا کہ وہ ان کی خاطر ان کا کام بھی سر انجام دیں۔پھر جب
انہوں نے بعد میں شفا پائی تو حضرت ابو بکر نے ان کی امارت کے تقرر کو پورا کیا اور انہیں نجران سے لے کریمن کے
آخری حدود تک حاکم مقرر کیا اور قتال کا حکم دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 300 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
ضَحَّاك بن فیروز کہتے ہیں کہ سب سے پہلے یمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ارتداد
شروع ہوا جس کا بانی ذُو الخمار عَبْهَلَہ بن کعب تھا جو اسود عنسی کے نام سے مشہور ہوا۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 224 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
اسود عنسی یمن کے قبیلہ بنو عنس کا سردار تھا۔سیاہ فام ہونے کی وجہ سے آنسوؤد کہلا تا تھا۔(سیرت سید نا حضرت ابو بکر صدیق از ابو النصر مترجم صفحه 570)
ایک روایت میں اس کا نام عَبهَلَهِ بن كَعْب کی بجائے عَيْهَله بن كعب بن عوف عنسی بیان ہوا ہے۔اسود عنسی کا لقب ذُو الخمار تھا کیونکہ وہ ہر وقت کپڑا لپیٹے ہوئے رہتا تھا۔( الكامل في التاريخ لابن اثير جلد2 صفحه 201 ذكر اخبار الأسود العنسي باليمن دار الكتب العلمية بيروت 2006ء)
اور بعض کے نزدیک اس کا لقب ذُو الخُبار یعنی نشہ میں مست رہنے والا بھی ملتا ہے۔(سیرت سید نا حضرت ابو بکر صدیق از ابو النصر مترجم صفحه 570)
بعض روایت میں اس کا لقب ذُو الحِمار بیان کیا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ
آسو د کے پاس ایک سدھایا ہوا گدھا تھا۔یہ جب اس کو کہتا کہ اپنے مالک کو سجدہ کرو تو وہ سجدہ کرتا۔بیٹھنے کو کہتا
تو بیٹھ جاتا۔کھڑے ہونے کو کہتا تو کھڑ ا ہو جاتا۔(الأنساب لصحارى جزء 1 صفحه 387 مطبوعه 2006ء)
بعض کے نزدیک اس کو ذو الحمار اس لیے کہا جاتا تھا کہ وہ کہتا تھا کہ جو شخص مجھ پر ظاہر ہوتا ہے وہ
گدھے پر سوار ہوتا ہے۔( مداراج النبوة مترجم جلد 2 صفحہ 481 مطبوعہ ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور)
بہر حال لکھا ہے کہ اسود نے اپنا لقب رَحْمَانُ اليَمَن رکھا جیسے مسیلمہ نے اپنا لقب رَحْمَانُ الیمامہ رکھا
تھا۔اس نے یہ بھی کہا کہ اس پر وحی آتی ہے اور اسے دشمنوں کے تمام منصوبوں کا علم قبل از وقت ہو جاتا ہے۔(سیرت سید نا حضرت ابو بکر صدیق از ابو النصر مترجم صفحہ 571)
آسو د شعبدہ باز تھا اور لوگوں کو عجیب و غریب شعبدے دکھاتا تھا۔(الكامل فى التاريخ لابن اثير جلد2صفحه 201 ذكر اخبار الأسود العنسي باليمن دار الكتب العلمية بيروت 2006ء)

خطبات مسرور جلد 20
353
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
بخاری کی روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں پہلے سے ہی بتادیا گیا تھا کہ دو جھوٹے
مدعیان نبوت خروج کریں گے چنانچہ حضرت ابو ہریرہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ بَيْنَا أَنَا نَائِمْ أُتِيْتُ
بِخَزَائِنِ الْأَرْضِ، فَوُضِعَ فِي كَفَى سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَكَبُرَا عَلَى، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيَّ أَنِ انْفُخْهُمَا،
فَنَفَخْتُهُمَا فَذَهَبَا، فَأَوَلْتُهُمَا الكَذَابَيْنِ اللَّذَيْنِ أَنَا بَيْنَهُمَا، صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَصَاحِبَ الْيَمَامَةِ
(صحیح بخاری کتاب المغازى باب وفد بنى حنيفة روايت نمبر 4375)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس دوران کہ میں سویا ہوا تھا رویا میں مجھے زمین کے خزانے عطا
کیے گئے اور میرے ہاتھ میں دوسونے کے کڑے رکھے گئے تو مجھ پر گراں گزرا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے مجھے وحی کی کہ
میں ان دونوں پر پھونک ماروں۔میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ غائب ہو گئے۔میں نے اس سے مراد دو جھوٹے
لیے جن کے درمیان میں ہوں۔صنعاء والا اسود عنسی، یمامہ والا مسیلمہ کذاب۔بخاری میں ہی ایک اور روایت ہے کہ حضرت ابن عباس نے بیان کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی رویا بتائی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ مجھے دکھایا گیا کہ میرے دونوں ہاتھوں پر دو
سونے کے کڑے رکھے گئے ہیں جس پر میں گھبر ا گیا اور ان کو بُرا جانا۔مجھے کہا گیا تو میں نے ان دونوں پر پھونک ماری
تو وہ اُڑ گئے یعنی اللہ کی طرف سے کہا گیا۔میں نے ان کی تعبیر کی کہ دو جھوٹے ہیں جو میرے خلاف نکلیں گے۔راوی
عبید اللہ نے کہا کہ ان دو میں سے ایک تو عنسی تھا جسے یمن میں فیروز نے قتل کیا اور دوسرا مسیلمہ کذاب۔(صحيح البخاري كتاب المغازى باب قصة الأسود العنسي حديث: 4379)
جب رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایرانی بادشاہ کیری کو دعوتِ اسلام کا خط لکھا تو اس نے غضبناک ہو
کر اپنے ماتحت عامل یمن باذان بعض اس کا نام بدهَانُ بھی بیان کرتے ہیں، اس کو حکم دیا کہ وہ اس شخص کا یعنی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر لے کر دربار میں پہنچے۔باذان نے دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ
کیسے مگر آپ نے فرمایا: میرے اللہ نے مجھے بتایا ہے کہ تمہارے بادشاہ کو اس کے بیٹے شیرویہ نے ہلاک کر دیا ہے
اور اس کی جگہ خود بادشاہ بن بیٹھا ہے اور ساتھ ہی باذان کو دعوتِ اسلام دی اور فرمایا کہ اگر وہ اسلام قبول کر لے گا
تو اسے بدستور یمن کا حاکم رکھا جائے گا۔یہ سن کر دونوں اشخاص واپس چلے گئے۔باذان کو ساری بات بتائی اور اسی
دوران باذان کو یہ خبر بھی مل گئی کہ واقعی ایسا ہوا کہ کسی کو اس کے بیٹے شیرویہ نے ہلاک کر دیا ہے اور اس کی
جگہ خود بادشاہ بن گیا ہے۔باذان نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات کو پورا ہوتے دیکھ لیا تو اس نے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتِ اسلام قبول کرلی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حاکم یمن بر قرار رکھا۔( حضرت ابو بکر صدیق (مترجم) از محمد حسین ہیکل، اردو تر جمه صفحه 117-118)
اس خط کے بارے میں اور دعوتِ اسلام کے بارے میں اور جو کسری نے کہا تھا اس کے بارے میں
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ایک جگہ لکھا ہے۔کہتے ہیں کہ :
عبد اللہ بن حذافہ کہتے ہیں کہ جب میں کسری کے دربار میں پہنچا تو میں نے اندر آنے کی اجازت
طلب کی جو دی گئی۔جب میں نے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط کسری کے ہاتھ میں دیا تو اس نے ترجمان

خطبات مسرور جلد 20
354
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022 ء
کو پڑھ کر سنانے کا حکم دیا۔جب ترجمان نے اس کا ترجمہ پڑھ کر سنایا تو کسری نے غصہ سے خط پھاڑ دیا۔جب عبد اللہ
بن حذافہ نے یہ خبر آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی تو آپ نے فرمایا۔کسرای نے جو کچھ ہمارے خط کے ساتھ کیا خدا تعالیٰ اس کی بادشاہت کے ساتھ بھی ایسا ہی کرے
گا۔کسرای کی اس حرکت کا باعث یہ تھا کہ عرب کے یہودیوں نے ان یہودیوں کے ذریعہ سے جو روم کی حکومت
سے بھاگ کر ایران کی حکومت میں چلے گئے تھے اور بوجہ رومی حکومت کے خلاف سازشوں میں کسری کا ساتھ
دینے کے کسری کے بہت منہ چڑھے ہوئے تھے، کسری کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بہت بھڑ کار کھا
تھا۔جو شکایتیں وہ کر رہے تھے اس خط نے کسری کے خیال میں ان کی تصدیق کر دی اور اس نے خیال کیا کہ یہ شخص
میری حکومت پر نظر رکھتا ہے۔“ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کسری کی حکومت پر نظر رکھتے ہیں یہ اس کا خیال
تھا۔” چنانچہ اس خط کے معابعد کسری نے اپنے یمن کے گورنر کو ایک چٹھی لکھی جس کا مضمون یہ تھا کہ قریش میں
سے ایک شخص نبوت کا دعوی کر رہا ہے اور اپنے دعوؤں میں بہت بڑھتا چلا جاتا ہے۔تو فوراً اس کی طرف دو آدمی
بھیج جو اس کو پکڑ کر میری خدمت میں حاضر کریں۔اس پر باذان نے جو اس وقت کسری کی طرف سے یمن کا گورنر
تھا ایک فوجی افسر اور ایک سوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھجوائے اور ایک خط بھی آپ کی طرف لکھا کہ
آپ اس خط کے ملتے ہی فوراً ان لوگوں کے ساتھ کسری کے دربار میں حاضر ہو جائیں۔وہ افسر پہلے مکہ کی طرف گیا۔طائف کے قریب پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”مدینہ میں رہتے ہیں۔چنانچہ وہ وہاں سے مدینہ
گیا۔مدینہ پہنچ کر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ کسری نے باذان گور نریمن کو حکم دیا ہے کہ آپ کو
پکڑ کر اس کی خدمت میں حاضر کیا جائے۔اگر آپ اس حکم کا انکار کریں گے تو وہ آپ کو بھی ہلاک کر دے گا اور
آپ کی قوم کو بھی ہلاک کر دے گا اور آپ کے ملک کو برباد کر دے گا۔اس لئے آپ ضرور ہمارے ساتھ چلیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بات سن کر فرمایا۔اچھا کل پھر تم مجھ سے ملنا۔رات کو آپ نے اللہ تعالیٰ سے
دعا کی اور خدائے ذوالجلال نے آپ کو خبر دی کہ کسرای کی گستاخی کی سزا میں ہم نے اس کے بیٹے کو اس پر مسلط کر دیا
ہے۔چنانچہ وہ اسی سال جمادی الاولیٰ کی دسویں تاریخ پیر کے دن اس کو قتل کر دے گا اور بعض روایات میں ہے کہ
آپ نے فرمایا آج کی رات اس نے اسے قتل کر دیا ہے ممکن ہے وہ رات وہی دس جمادی الاولیٰ کی رات ہو۔جب صبح
ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو بلایا اور ان کو اس پیشگوئی کی خبر دی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے باذان کی طرف خط لکھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ کسرای فلاں تاریخ فلاں مہینے قتل کر دیا جائے
گا۔جب یہ خط یمن کے گورنر کو پہنچا تو اس نے کہا اگر یہ سچا نبی ہے تو ایسا ہی ہو جائے گاور نہ اس کی اور اس کے ملک کی
خیر نہیں۔تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ایران کا ایک جہاز یمن کی بندرگاہ پر آکر ٹھہرا اور گورنر کو ایران کے بادشاہ کا
ایک خط دیا جس کی مہر کو دیکھتے ہوئے یمن کے گورنرنے کہا۔مدینہ کے نبی نے سچ کہا تھا۔ایران کی بادشاہت بدل گئی
اور اس خط پر ایک اور بادشاہ کی مہر ہے۔جب اس نے خط کھولا تو اس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ باذان گورنریمن کی طرف
ایران کے کسری شیرویہ کی طرف سے یہ خط لکھا جاتا ہے۔میں نے اپنے باپ سابق کسری کو قتل کر دیا ہے اس لئے

خطبات مسرور جلد 20
355
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022 ء
کہ اس نے ملک میں خونریزی کا دروازہ کھول دیا تھا اور ملک کے شرفاء کو قتل کر تا تھا اور رعایا پر ظلم کرتا تھا۔جب میرا یہ
خط تم تک پہنچے تو فوراً تمام افسروں سے میری اطاعت کا اقرار لو اور اس سے پہلے میرے باپ نے جو عرب کے ایک نبی کی
گرفتاری کا حکم تم کو بھجوایا تھا اس کو منسوخ سمجھو۔یہ خط پڑھ کر باؤان اتنا متاثر ہوا کہ اسی وقت وہ اور اس کے کئی ساتھی
اسلام لے آئے اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کی اطلاع دے دی۔“
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 317 تا 319)
دیباچہ تفسیر القرآن میں یہ تفصیل حضرت مصلح موعودؓ نے لکھی ہے۔جب باذان کا انتقال ہو گیا تو اس
کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے امراء کو یمن کے مختلف علاقوں پر عامل مقرر فرمایا اور معاذ بن جبل
یمن اور حضر موت کے ان تمام علاقوں کے معلم تھے۔لہذاوہ ان سب مقامات کا دورہ کرتے رہتے تھے۔آئسود جو کہ
ایک کا ہن تھا اور یمن کے جنوبی حصہ میں رہتا تھا اس نے شعبدہ بازی اور مستجیغ اور متقی گفتگو کی وجہ سے بہت جلد
لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی اور اس نے نبوت کا دعوی بھی کر دیا۔وہ لوگوں پر یہ ظاہر کرتا کہ اس کے پاس ایک
فرشتہ آتا ہے جو ہر بات اس کو بتا دیتا ہے اور اس کے دشمنوں کے منصوبے اور راز فاش کر دیتا ہے جس پر سادہ اور
جاہل لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس کے گرد اکٹھی ہو گئی۔دراصل اسود عنسی نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ یمن صرف
یمنیوں کا ہے تو یمن کے باشندے قومیت کے اس نعرے سے بہت متاثر ہوئے۔یہ نعرہ بڑا پرانا ہے آج بھی یہی
استعمال ہوتا ہے اور دنیا میں جو فساد پھیلا ہوا ہے اسی وجہ سے ہے۔بہر حال کیونکہ یمن میں اسلام ابھی پوری طرح
لوگوں میں راسخ نہیں ہوا تھا اس لیے ان لوگوں نے اجنبی تسلط سے آزاد ہونے کے لیے آسود کی قومیت کے نعرے پر
لبیک کہا اور اس کے ساتھ مل گئے۔جب یہ تشویشناک اطلاعات مدینہ پہنچیں تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ موتہ
کے شہداء کا انتقام لینے اور شمالی جانب سے حملوں کی روک تھام کے لیے حضرت اسامہ بن زید کے لشکر کی تیاریوں
میں مشغول تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے سرداروں کے نام پیغام بھیجا کہ وہ اپنے طور پر آسود کا مقابلہ
جاری رکھیں اور جو نہیں اسامہ کا لشکر فتح یاب ہو کر لوٹے گا تو اسے یمن کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔( الكامل فى التاريخ جلد 2 صفحه 201 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت)
) سیرت سید نا حضرت ابو بکر صدیق از ابو النصر مترجم صفحہ 571)
آئسود عنسی کی فوج میں سات سو گھڑ سوار تھے۔اس نے بڑی فوج بنائی تھی اور اونٹ سوار اس کے علاوہ تھے۔بعد میں اس کا اقتدار مضبوط ہو تا گیا۔قبیلہ مذحج میں اس کا قائم مقام عمر و بن مَغدِی گرب تھا۔عمر و بن مَعْدِی گرب
یمن کا مشہور شہسوار تھا، شاعر تھا اور مقرر تھا۔اس کی کنیت ابو ثور تھی۔دس ہجری میں اس نے اپنے قبیلہ بنوز بید کے
وفد کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا تھا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات کے بعد یہ مرتد ہو گیا لیکن بعد میں پھر حق کی طرف رجوع کر لیا اور جنگ قادسیہ میں کار ہائے نمایاں انجام
دیے اور حضرت عمرؓ کی خلافت کے آخری ایام میں اس کا انتقال ہوا۔( الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 202 ، 166 ، دار الكتب العلمية بيروت)
( تاریخ ادب عربی مترجم صفحه 67-68 مطبوعہ غلام علی پر نٹر ز لاہور )

خطبات مسرور جلد 20
356
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022 ء
بہر حال لکھا ہے کہ اسود عنسی نے پہلے اہل نجران پر حملہ کر کے حضرت عمرو بن حزام اور حضرت خالد بن
سعید کو وہاں سے نکال دیا۔اس کے بعد اس نے صنعاء پر چڑھائی کی۔وہاں حضرت شھر بن باذان نے اس کا مقابلہ کیا
لیکن وہ شہید ہو گئے۔حضرت معاذ بن جبل ان دنوں صنعاء میں ہی تھے مگر اس صورتحال کے پیش نظر حضرت ابو موسی
کے پاس مارب چلے گئے جہاں سے وہ دونوں حضر موت چلے گئے۔اس طرح اسود عنسی یمن کے تمام علاقے پر
قابض ہو گیا۔اسود عنسی نے حضرت شھر بن باذان کی شہادت کے بعد ان کی بیوی سے زبر دستی شادی بھی کر لی تھی
جس کا نام ”مر زُبانہ “یا بعض کتب کے مطابق ”آزاد“ تھا۔اسی اثناء میں حضر موت اور یمن کے مسلمانوں کی طرف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پہنچا جس میں ان کو اسود عنسی کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔لہذا اس مقصد
کے لیے حضرت معاذ بن جبل کھڑے ہوئے اور اس سے مسلمانوں کے دل مضبوط ہو گئے۔جِشنش دیلی کہتے
ہیں کہ وَبَر بن يُحَقِّش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط لے کر ہمارے پاس آئے۔جشنش دیلی کا نام بعض جگہ
جُشَيْش دیلی بھی بیان ہوا ہے۔بہر حال یہ ان لوگوں میں سے تھے جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسود عنسی
کے قتل کے لیے یمن میں خط لکھا تھا اور انہوں نے فیروز اور کاڈویہ کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا تھا۔( الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 201 202 ، دار الکتب العلمية بيروت) (اسد الغابه جزء 1 صفحه 535 ، جزء 2
صفحه 643 دارالكتب العلمية بيروت) (مدارج النبوت جلد دوم صفحہ 474 شبیر برادرز لاہور 2004ء)
وَبَرْ بن يُحَنِّسُ كا نام وَبُرَها بن يُحَفِّس بھی بیان ہوا ہے۔وہ ابنائے یمن میں سے تھے اور دس ہجری میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا تھا۔وہ بیان کرتے ہیں کہ اس خط میں آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا کہ ہم اپنے دین پر قائم رہیں اور لڑائی یا حیلے سے آئود کے خلاف جنگی کارروائی کریں
نیز ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو ان لوگوں کو بھی پہنچائیں جو اس وقت اسلام پر راسخ ہوں اور دین کی حمایت
کے لیے آمادہ ہوں۔ہم نے عمل کیا مگر ہم نے دیکھا کہ اسود کے خلاف کامیاب ہونا بہت دشوار ہے۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 248 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء) (طبقات الكبرى جزء6 صفحه 62-63
دار الكتب العلمية 2017ء) (اسد الغابه جلد 5 صفحه 408 دار الكتب العلمية 2016ء)
جِشْنَس دَيْلي بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایک بات معلوم ہوئی کہ اسود اور قیس بن عَبْدِ يَغُوث کے
در میان کچھ پر خاش
پیدا ہو چکی ہے۔آپس میں پھوٹ پڑ گئی ہے یا کم از کم کچھ رنجشیں پیدا ہوگئی ہیں لہذا ہم نے سوچا
کہ قیس کو اپنی جان کا خطرہ ہے۔قيس بن عَبْدِ يَغُوث کے نام اور نسب کے بارے میں اختلاف ہے۔ایک قول کے مطابق اس کا نام
هبيرة بن عَبْدِ يَغُوث تھا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عَبْدِ يَغُوث بن هُبَیدَہ تھا۔بہر حال ابو موسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ قیس
بن عَبْدِ يَغُوث بن مَكْشُوح تھے۔ایک قول کے مطابق یہ صحابی نہ تھے جبکہ دوسرے قول کے مطابق ان کو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ اسود عنسی کو قتل
کرنے والوں میں شامل تھے اور عمرو بن معدی گرب کے بھانجے تھے۔یہ یمن میں مرتد ہونے والوں میں سے تھے
لیکن بعد میں اسلام کی طرف لوٹ آئے اور فتح عراق اور جنگ قادسیہ میں ان کا بہت نمایاں نام آتا ہے۔یہ جنگ

خطبات مسرور جلد 20
357
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
نہاوند میں شریک تھے اور جنگ صفین میں حضرت علیؓ کی ہمراہی میں شہید ہوئے۔جشنش دیلی کہتے ہیں کہ ہم
نے قیس کو اسلام کی دعوت دی اور اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچایا تو اسے ایسا محسوس ہوا کہ گویا ہم
آسمان سے اترے ہیں۔اس لیے اس نے فوراًہماری بات مان لی اور اسی طرح ہم نے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی
خط و کتابت کی۔مختلف قبائلی سردار بھی آسود کے مقابلے کے لیے تیار ہو چکے تھے۔انہوں نے ہم سے خط کے ذریعہ مدد
کا وعدہ کیا۔ہم نے جواب میں لکھا کہ جب تک ہم آخری فیصلہ کر کے ان کو جواب نہ دیں وہ اپنی جگہ سے حرکت نہ
کریں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کے موصول ہونے کی وجہ سے آسود کے خلاف کارروائی کرناضروری
ہو گیا تھا۔اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کے تمام باشندوں کو اسود کے معاملہ کے متعلق لکھا تھا۔انہوں نے آپ کی بات مان لی۔جب یہ اطلاع اسود تک پہنچی تو اسے اپنی ہلاکت نظر آنے لگی۔جشنش
دیلی کہتے ہیں کہ مجھے ایک ترکیب سو جھی۔میں آنسود کی بیوی آزاد کے پاس گیا جو شہر بن باؤ ان کی بیوہ تھی اور اس
سے اسود نے شَهْرِ بنِ بَاذَان کو قتل کرنے کے بعد شادی کر لی تھی۔میں نے اسے اسٹود کے ہاتھوں اس کے پہلے خاوند
حضرت شَهْرِ بنِ بَاذَان کی شہادت، اس کے خاندان کے دیگر افراد کی ہلاکت اور خاندان کو پہنچنے والی ذلت اور مظالم
یاد دلائے اور اسے اَسود کے خلاف اپنی مدد کے لیے کہا تو وہ بڑی خوشی سے تیار ہو گئی اور اس نے کہا کہ بخدا ! میں
آسود کو اللہ کی تمام مخلوق میں سب سے بُرا سمجھتی ہوں۔یہ اللہ کے کسی حق کا احترام نہیں کرتا اور نہ اللہ کی کسی حرام
کردہ شے سے اجتناب کرتا ہے۔پس جب تمہارا ارادہ ہو مجھے مطلع کرنا۔میں اس معاملہ کی تدبیر کروں گی اور آخر کار
مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ اسود عنسی کی اسی بیوی کی تائید کے ساتھ اسود عنسی کو ایک رات اس کے محل میں
داخل ہو کر قتل کر دیا گیا اور جب صبح ہوئی تو قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر اس امتیازی نشان کے ساتھ آواز لگائی گئی
کہ مرتد باغی آسو د اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے تو مسلمان اور کافر قلعہ کے ارد گرد جمع ہو گئے۔پھر انہوں نے صبح کی اذان
دی اور کہا أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ۔یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اسود عنسی جھوٹا ہے پھر اس کا سر ان لوگوں کے سامنے پھینک دیا۔ایک
اس طرح یہ فتنہ تین ماہ تک اور ایک قول کے مطابق چار ماہ کے قریب بھڑک کر ٹھنڈا ہو گیا اور تمام
عمال اور امراء وغیرہ اپنے اپنے علاقوں میں حسب معمول مصروف عمل ہو گئے اور حضرت معاذ بن جبل ان
لوگوں کی امامت کراتے تھے۔اسود عنسی کے قتل، اس کی فوج کی شکست اور اس کے فتنے کے اختتام کی خبر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھیجی گئی تو اس سے پہلے آپ کا وصال ہو چکا تھا۔یہ بھی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وصال سے قبل اسود عنسی کے قتل کی خبر بذریعہ وحی اسی رات دے دی تھی جس
رات وہ قتل ہو ا تھا۔چنانچہ آپ نے اگلی صبح اس کی اطلاع صحابہ کو بھی دے دی اور یہ بھی بتادیا کہ اسے فیروز نے
قتل کیا ہے۔حضرت ابو بکر کو خلافت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ملنے والی سب سے پہلی خوش خبری آسود عنسی
کے قتل کی خبر تھی۔اسود کے قتل کی خبر جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی اس کی صبح کو آپ کا وصال ہو
گیا اور ایک روایت کے مطابق جب آنسود کے قتل کی خبر لانے والا مدینہ آیا تو اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 20
358
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
کو دفن کیا جا رہا تھا اور ایک روایت یہ ہے کہ اسود کے قتل کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
دس بارہ دن بعد مدینہ پہنچی جب حضرت ابو بکر خلیفہ منتخب ہو چکے تھے۔اس بارے میں مختلف روایتیں ہیں لیکن
بہر حال یہ انہی دنوں کی، آٹھ دس دن پہلے یا بعد کی بات ہے۔آسود کے قتل کے بعد صنعاء میں پہلے کی طرح
مسلمانوں کی حکومت قائم ہو گئی۔(ماخوذ از الاصابه في تمييز الصحابه جلد 5 صفحه 404-405 دارا الكتب العلمية 2005ء) (حضرت ابو بکر کے
سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق صفحہ 60 مطبوعہ جاوید بٹ پریس ) ( ماخوذ از الکامل فی التاريخ لابن اثیر جلد2صفحه 201۔204 ذكر اخبار الأسود العنسي باليمن دارالكتب العلمية بيروت 2006ء) (سيدنا ابو بکر الصدیق از ڈاکٹر علی محمد صلابی صفحہ
301 مترجم شمیم احمد خلیل سلفی)
لیکن یمن میں ایک دفعہ پھر بغاوت اٹھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا جب یمن میں چر چاہوا
تو سدھر تے حالات پھر خراب ہو گئے۔قیس بن عَبدِ يَغُوث جو فیروز اور دادویہ کو ملا کر اسود سے باغی ہو گیا تھا اور
جس نے ان کے تعاون سے آسود کو قتل کیا تھا اب پھر اسلام کی وفاداری سے منحرف ہو گیا۔لائق اور اولو العزم آدمی
تھا۔قومی عصبیت سے سرشار تھا۔یمن میں فارسیوں کا اقتدار اسے ہمیشہ سے کھٹکتا رہتا تھا۔اس کے خاتمہ کے بعد
وہ ابناء کی خوشحالی اور ان کی اجتماعی اور اقتصادی برتری کو خاک میں ملانا چاہتا تھا۔ایک کامیاب فوجی لیڈر وہ پہلے
سے تھا اس نے اَسود کے فوجی لیڈروں سے ساز باز کی اور ابناء کو ملک سے نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔فیروز اور دَاذُ ویہ
دونوں سے اس نے تعلقات خراب کر لیے۔ڈاڈویہ کو دھوکا سے قتل کر دیا۔فیروز قتل ہوتے ہوتے بچ گیا۔فیروز نے حضرت ابو بکر کو اپنی اور ابناء کی وفاداری سے مطلع کر کے درخواست کی کہ ہماری مدد کیجیے۔ہم اسلام
کے لیے ہر قربانی کرنے کو تیار ہیں۔(حضرت ابو بکر کے سرکاری خطوط از خورشید احمد فارق صفحہ 60-61 مطبوعہ جاوید بٹ پر لیس)
لکھا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو حضر موت کے علاقوں پر آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کے عامل زیاد بن لبید تھے۔حضرت زیاد بن لبید صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔حضرت زیاد کا ایک بیٹا
عبد اللہ تھا۔عقبہ ثانیہ میں ستر اصحاب کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا تھا۔اسلام قبول کرنے کے بعد جب مدینہ واپس آئے تو انہوں نے آتے ہی اپنے قبیلے بنو بیاہ کے بت توڑ دیے جو بتوں
کی پوجا کیا کرتے تھے۔پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مکہ چلے گئے اور وہیں مقیم رہے یہاں تک کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو آپ نے بھی ہجرت کی۔اس لیے حضرت زیاد کو مہاجر
انصاری کہا جاتا ہے۔مہاجر بھی ہوئے اور انصاری بھی تھے۔حضرت زیاد غزوہ بدر، احد ، خندق اور تمام غزوات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ پہنچے اور قبیلہ بنو بیاضہ
کے محلہ سے گزرے تو حضرت زیاد نے اھلا و سھلا کہا اور قیام کے لیے اپنامکان پیش کیا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ میری اونٹنی کو آزاد چھوڑ دو۔یہ خود منزل تلاش کرلے گی۔محرم نو ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
صدقہ و زکوۃ وصول کرنے کے لیے الگ الگ محصلین مقرر فرمائے تو حضرت زیاد کو حضر موت کے علاقے کا محصل

خطبات مسرور جلد 20
359
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
مقرر فرمایا۔حضرت عمرؓ کے دور تک آپ اسی خدمت پر مامور رہے۔اس منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد آپ
نے کوفہ میں سکونت اختیار کر لی اور وہیں اکتالیس ہجری میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 302 مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
( پچاس صحابه، از طالب ہاشمی صفحہ 557 تا559 البدر پبلیکیشنز لاہور )
پھر حضرت مہاجر کی نجران کی طرف روانگی کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق کے تشکیل
کردہ گیارہ لشکروں میں سے سب سے آخر میں حضرت مہاجر بن ابو امیہ کا لشکر مدینہ سے یمن کے لیے روانہ ہوا۔یمن کے ساتھ مہاجرین و انصار صحابہ کرام کا ایک دستہ بھی تھا۔یہ لشکر مکہ مکرمہ سے گزرا تو عتاب بن اسید کے بھائی
خالد بن اسید امیر مکہ بھی ساتھ ہو لیے۔جب یہ لشکر طائف سے گزرا تو عبد الرحمن بن ابی العاص اپنے ساتھیوں
سمیت اس لشکر میں شامل ہو گئے۔اسی طرح راستے میں مختلف قبائل کے لوگ آپ کے لشکر میں شامل ہوتے گئے۔(ماخوذ از سید نا ابو بکر الصدیق از ڈاکٹر علی محمد صلابی صفحہ 305 متر جم شمیم احمد خلیل سلفی)
تو یہ کافی بڑا لشکر آگے چلتا گیا۔عمرو بن مَعْدِی گراب اور قیس بن مَكْشُوح کی گرفتاری کے بارے میں
لکھا ہے۔جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ عمرو بن معدی گرب نے اپنی بہادری اور طاقت کے زعم میں اسلامی حکومت
کے خلاف بغاوت کر دی تھی اور قیس بن عبد يغوث کو بھی ساتھ ملالیا تھا۔یہ دونوں ہر قبیلے میں جاتے اور انہیں
مسلمانوں کے خلاف بھڑکا کر علم بغاوت بلند کرنے پر آمادہ کرتے۔نتیجہ یہ ہوا کہ سوائے نجران کے عیسائی باشندوں
کے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عہدِ مورث باندھا تھا اور حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں بھی اپنے
معاہدے پر بدستور قائم رہے، باقی تمام قبائل نے عمرو بن مغدِی گرب کا ساتھ دیا اور مسلمانوں کے خلاف اٹھ
کھڑے ہوئے۔خدا کی قدرت کہ اہل یمن کو جب حضرت مہاجر کے ایک بڑے لشکر کے ساتھ یمن کی طرف آمد کی
اطلاعیں ملنی شروع ہوئیں تو اہل یمن شش و پنج میں مبتلا ہو گئے کہ وہ حضرت مُہا چڑ کے لشکر کا سامنا کرنے کی
تاب نہیں لا سکیں گے ! یہ لوگ ابھی اسی کیفیت میں تھے کہ ان کے سرداروں میں اور عمر و بن مغدِی گرب
میں پھوٹ پڑ گئی اور اس کے باوجود کہ انہوں نے حضرت مُہا چڑ سے مقابلہ کرنے کا عہد کیا تھا وہ دونوں ایک
دوسرے کو زک پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے اور آخر عمر و بن مغدِی گرب نے مسلمانوں کے ساتھ مل
جانے کا فیصلہ کیا اور ایک رات اس نے اپنے آدمیوں کے ساتھ قیس کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور اسے گرفتار کر کے
حضرت مُہا چڑ کے سامنے پیش کر دیا لیکن حضرت مُہا چڑ نے صرف قیس کو ہی گرفتار کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ساتھ
ہی عمرو بن معدی گرب کو بھی قید کر لیا اور ان دونوں کے حالات حضرت ابو بکر کی خدمت میں لکھے اور ان دونوں کو
حضرت ابو بکر کی خدمت میں بھیج دیا۔قیں اور عمرو بن معدی گرب حضرت ابو بکر کے پاس لائے گئے۔حضرت ابو بکر نے قیس سے فرمایا: کیا تم اللہ
کے بندوں پر ظلم و زیادتی کرتے ہوئے انہیں قتل کرتے رہے ہو اور تم نے مومنین کو چھوڑ کر مشرکوں اور مرتد باغیوں
کو دوست بنالیا ہے۔اگر اس کا کوئی واضح جرم مل جاتا تو حضرت ابو بکر نے اسے قتل کرنے کا ارادہ کر لیا تھا۔قیس نے

خطبات مسرور جلد 20
360
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
ادویہ کے قتل کی سازش اور اس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا اور یہ ایسا عمل تھا کہ جو خفیہ طور پر سر انجام دیا گیا
تھا اور اس بارے میں قیس کے خلاف کوئی واضح ثبوت نہ مل سکا۔لہذا حضرت ابو بکر نے اسے چونکہ ثبوت کوئی نہیں تھا
قتل کرنے سے اعراض کیا اور اس کو چھوڑ دیا۔پھر دوسرے کی باری آئی اور حضرت ابو بکر نے عمرو بن معدی گرب
سے کہا کہ تمہیں رسوائی محسوس نہیں ہوتی کہ ہر روز تم شکست کھاتے ہو یا تمہارے گرد گھیر اتنگ ہو جاتا ہے۔اگر تم
اس دین کی مدد کرو تو اللہ تم کو بلند مراتب سے نوازے گا۔پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اسے بھی آزاد کر دیا اور ان
دونوں یعنی عمر و اور قیس کو ان کے قبائل کے سپرد کر دیا۔عمرو نے کہا یقیناً میں اب امیر المومنین کی نصیحت کو ضرور
قبول کروں گا اور ہر گز یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 299 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
(حضرت ابو بکر صدیق (مترجم) از محمد حسین ہیکل، اردو تر جمه صفحه 253-254)
چونکہ واضح ثبوت نہیں تھے تو دونوں کو ان کی سرداری کی وجہ سے اور ان کے علم کی وجہ سے معاف کر
دیا۔ان لوگوں کی معافی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت ابو بکر کے متعلق ایک اور سیرت نگار نے لکھا ہے کہ ابو بکر
بڑے دُور اندیش، گہری بصیرت کے مالک اور انجام کار پر نگاہ رکھتے تھے۔جہاں سختی کی ضرورت ہوتی سختی کرتے۔جہاں عفو و در گزر کی ضرورت ہوتی عفو و در گزر سے کام لیتے۔آپ قبائل کے بکھرے ہوئے لوگوں کو اسلام کے
پرچم تلے جمع کرنے کے حریص اور شوقین تھے۔آپ کی حکیمانہ سیاست یہ تھی کہ مخالف زعمائے قبائل کو حق کی طرف
لوٹ آنے کے بعد در گزر کر دیا جائے۔جس وقت آپ نے یمن کے مرتد قبائل کو تابع کیا انہیں اسلامی سلطنت کے
سطوت و غلبہ اور مسلمانوں کی عزت و فتح مندی کی قوت اور ان کی عزیمت کی پیش قدمی کا مشاہدہ کرایا تو قبائل نے
اعتراف کر لیا اور اسلامی حکومت کے تابع ہو گئے اور خلیفہ رسول کی اطاعت قبول کر لی۔ابو بکر نے یہ مناسب سمجھا
کہ ان زعمائے قبائل کے ساتھ تالیف کی جائے اور سختی کی بجائے نرمی اور رفق کا برتاؤ کیا جائے۔چنانچہ ان سے
سزائیں اٹھالیں۔ان سے نرم گفتگو کی اور قبائل کے اندر ان کے نفوذ و اثر کو اسلام اور مسلمانوں کی بھلائی کے لیے
استعمال کیا۔آپ نے ان کی لغزشوں کو معاف کیا۔ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔قیس بن عَبدِ يَغُوث
اور عمرو بن معدی گرب کے ساتھ یہی برتاؤ کیا۔یہ دونوں عرب کے بہادروں اور عقلمندوں میں سے تھے۔ان کو
ضائع کرنا ابو بکر کو اچھانہ لگا۔آپ نے اس بات کی کوشش کی کہ انہیں اسلام کے لیے خالص کر لیں اور اسلام اور
ارتداد کے درمیان تردد سے ان کو نکال باہر کریں۔ابو بکر نے عمرو بن مغدِی گرب کو رہا کر دیا۔پھر اس دن کے بعد
عمرو کبھی مرتد نہ ہو بلکہ اسلام قبول کیا اور اچھی طرح مسلم بن کر زندگی گزاری۔اللہ نے اس کی مدد کی اور اس نے
اسلامی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔قیس بھی اپنے کیسے پر نادم ہوا۔ابو بکر نے اسے بھی معاف کر دیا۔عرب کے
ان دونوں سور ماؤں کو معاف کر دینے سے بڑے دُوررس اثرات مرتب ہوئے۔ابو بکر نے اس طرح ان لوگوں کے
دلوں کو جوڑا جو ارتداد کے بعد خوف یا لالچ میں اسلام کی طرف واپس ہوئے اور آپ نے اشعث بن قیس کو معاف کر
با۔اس طرح صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کے دلوں کو اسیر کیا اور ان کے دلوں کے مالک بن بیٹھے اور مستقبل میں

خطبات مسرور جلد 20
361
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2022ء
یہ لوگ اسلام کی نصرت اور مسلمانوں کی قوت کا ذریعہ بنے۔(سید نا ابو بکر صدیق، از ڈاکٹر علی محمد صلابی، اردو ترجمہ صفحہ 313-314)
یعنی کوئی زبر دستی نہیں تھی بلکہ دل سے انہوں نے اسلام قبول کیا اور حضرت ابو بکر کی اطاعت
کی۔حضرت مُہاجر نجران سے لَحْجِيَّہ علاقے کی طرف روانہ ہوئے اور جب گھڑ سواروں نے ان لوگوں کے گروہ کو
گھیر لیا تو انہوں نے امان کی درخواست کی مگر مہاجر نے ان کو امان دینے سے انکار کر دیا۔اس پر لوگ دو گروہوں میں
تقسیم ہو گئے۔ان میں سے ایک گروہ سے حضرت مُهَاجِڑ کا عجیب مقام پر مقابلہ ہوا۔عجیب جو ہے یہ یمن میں ایک
جگہ ہے۔حضرت مُہا جڑ کے دیگر گھڑ سواروں نے حضرت عبد اللہ کی قیادت میں اخاہث کے رستے میں ان لوگوں کا
مقابلہ کیا اور بھاگنے والے دشمن ہر رستے پر قتل کیے گئے۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 299 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء) ( معجم البلدان جلد 4 صفحہ 99)
یمن کے علاقے اغلاب میں بَنُو عَك نے جب بغاوت کی تو انہیں آخابت کا نام دیا گیا اور جس راستے پر ان
بد باطن اور خبیث فطرت لوگوں سے جنگ ہوئی اسے بعد میں طریق الاحایث کا نام دیا گیا۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد2 صفحه 294-295 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت مہا جڑ کے صنعاء پہنچنے کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت مہاجر عجیب سے روانہ ہوئے یہاں
تک کہ صنعاء پہنچ گئے تو آپ نے فرار ہونے والے متفرق قبائل کا تعاقب کرنے کا حکم دیا۔مسلمانوں نے ان
میں سے جس پر قابو پایا اسے اچھی طرح قتل کیا اور کسی سرکش کو معاف نہیں کیا گیا۔البتہ سرکشوں کے علاوہ
جنہوں نے توبہ کی ان لوگوں کی توبہ قبول کی گئی۔جو جنگ کرنے والے تھے ، ظلم کرنے والے تھے ان کو تو معاف
نہیں کیا لیکن باقیوں کو معاف کر دیا اور ان کے گذشتہ حالات کے مطابق ان سے سلوک کیا گیا اور ان کی طرف
سے اصلاح کی امید تھی۔(تاريخ الطبری جلد2 صفحه 299 مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 2012ء)
اگلا بیان کچھ تفصیلی تھا اس لیے یہ بیان یہیں بند کرتا ہوں۔باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 جولائی تا 08 اگست 2022ء جلد 29 شمارہ 59 تا62 صفحہ 03تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی