حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 19
374
29
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 22 / جولائی 2022ء بمطابق 22 / وفا 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ملفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
جیسا کہ میں نے گذشتہ جمعہ میں بتایا تھا کہ آج حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں ایرانیوں کے خلاف
کارروائیوں کا بیان ہو گا۔اس سلسلہ میں ایک جنگ جو ہوئی اسے جنگ ذات السلاسل یا جنگ کا ظمہ کہتے ہیں۔یہ
جنگ محرم الحرام 12 / ہجری میں ہوئی۔یہ جنگ تین ناموں سے معروف ہے۔جنگ ذات السلاسل، جنگ کاظمہ
اور جنگ حَفِیر۔اس جنگ کو ذات السلاسل یعنی زنجیروں والی جنگ اس لیے کہا جاتا ہے کہ عربی میں سلسلۃ زنجیر
کو کہتے ہیں جس کی جمع سلاسل ہے۔کیونکہ اس جنگ میں ایرانی فوج نے اپنے آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ
زنجیروں میں جکڑ لیا تھا تا کہ کوئی شخص جنگ سے بھاگنے نہ پائے۔جنگ ذات السلاسل کی اس روایت کو بعض مؤرخین تسلیم
نہیں کرتے۔یہ جنگ مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان کا ظمہ مقام کے قریب لڑی گئی تھی اس لیے اسے جنگ کا ظمہ کے
نام سے بھی موسوم کرتے ہیں۔کاظمہ بصرہ سے بحرین جاتے ہوئے بحر سیف البحر پر ایک بستی ہے۔(سیرت سید ناصدیق اکبر از استاذ عمر ابوالنصر ، صفحہ 664)(ماخوذ از الکامل فی التاریخ، جلد2صفحه 239 ، دار الكتب
العلمية بيروت، 2003ء) (ابو بکر صدیق اکبر، از محمد حسین ہیکل، مترجم شیخ محمد احمد پانی پتی صفحہ 272 ، علم و عرفان پبلشرز
لاہور 2004ء) (معجم البلدان جلد 4 صفحه 488)
حفیر علاقہ میں ہونے کی وجہ سے اس جنگ کو جنگ حغیر بھی کہا جاتا ہے۔(الصديق، صفحہ 127 ، مصنفہ پروفیسر علی محسن صدیقی )
مسلمانوں کی طرف سے اس جنگ کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولید تھے اور ایرانیوں کی جانب سے سپہ سالار
کا نام ہر مز تھا۔مسلمانوں کے لشکر کی تعداد اٹھارہ ہزار تھی۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 309 ، دار الكتب العلمية، بيروت، 2012ء)
جیسا کہ گذشتہ خطبات میں بیان ہو چکا ہے کہ ہر مزایرانیوں کی جانب سے اس علاقے کا حاکم تھا جو حسب و نسب
اور شرف و عزت میں اکثر امرائے ایران سے بڑھا ہوا تھا۔ایرانی معززین کی عادت تھی کہ وہ معمولی ٹوپیوں کی
بجائے قیمتی ٹوپیاں پہنتے تھے اور حسب و نسب اور شرف و عزت میں جو شخص جس مرتبے کا ہو تا تھا اسی مناسبت سے
قیمتی ٹوپی پہنتا تھا۔سب سے بیش قیمت ٹوپی کہا جاتا ہے کہ ایک لاکھ درہم کی ہوتی تھی جسے وہی شخص پہن سکتا تھا جو

خطبات مسرور جلد 19
375
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
شرف و عزت اور توقیر و وجاہت میں کمال درجہ پر پہنچا ہوا ہو اور ہر مز کے مرتبے کا اندازہ اس امر سے ہو سکتا ہے کہ
اس کی ٹوپی کی قیمت بھی ایک لاکھ درہم تھی۔ایرانیوں کے نزدیک تو اس کی وجاہت مسلّم تھی لیکن عراق کی حدود
میں بسنے والے عربوں میں اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا کیونکہ وہ ان عربوں پر تمام سرحدی امراء سے زیادہ
سختی اور ظلم کرتا تھا۔عربوں کی نفرت اس حد تک پہنچی ہوئی تھی یعنی غیر مسلمان عرب جو تھے کہ وہ کسی شخص کی
خباثت کا ذکر کرتے ہوئے ہر مز کا نام بطور ضرب المثل لینے لگے تھے۔چنانچہ کہتے تھے کہ فلاں شخص تو ہر مز سے بھی
زیادہ خبیث ہے۔فلاں ہر مز سے بھی زیادہ بد فطرت اور بدطینت ہے۔فلاں شخص ہر مز سے بھی زیادہ احسان
فراموش ہے۔اور اسی وجہ سے ہر مز کو عربوں کے پے در پے چھاپوں اور جھڑپوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا اور دوسری
طرف ہر مز کی جھڑپیں ہندوستان کے بحری قزاقوں سے بھی ہوتی رہتی تھیں۔( حضرت ابو بکر صدیق، از بیکل، مترجم، صفحه 269-270)
بہر حال حضرت خالد بن ولید نے یمامہ سے روانگی سے قبل ہر مز کو خط لکھا تھا۔انہوں نے اپنے خط میں
لکھا کہ اما بعد! فرمانبرداری اختیار کر لو، تم محفوظ رہو گے یا اپنی اور اپنی قوم کے لیے حفاظت کی ضمانت حاصل کر لو
اور جزیہ دینے کا اقرار کر وورنہ تم بجز اپنے آپ کے کسی اور کو ملامت نہیں کر سکو گے۔میں تمہارے مقابلے کے لیے
ایسی قوم کو لایا ہوں جو موت کو یوں پسند کرتی ہے جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 309 ، دارالکتب العلمية، بيروت، 2012ء)
جب حضرت خالد کا خط ہرمز کے پاس پہنچا تو اس نے ارد شیر شاہ کسری کو اس کی اطلاع دی اور اپنی
فوجیں جمع کیں اور ایک تیز رو دستے کو لے کر فوراً حضرت خالد کے مقابلے کے لیے کاظمہ پہنچا اور اپنے گھوڑوں
سے آگے بڑھ گیا مگر اس نے اس راستے پر حضرت خالد بن ولید کو نہ پایا اور اس کو یہ اطلاع ملی کہ مسلمانوں کا لشکر
حَفِیر میں جمع ہو رہا ہے۔اس لیے پلٹ کر حفیر کی طرف روانہ ہوا۔حفید بصرہ سے مکہ کی طرف جاتے ہوئے پہلی
منزل تھی۔وہاں پہنچتے ہی اپنی فوج کی صف آرائی کی۔ہر مز نے اپنے دائیں بائیں دو بھائیوں کو مقرر کیا۔ان میں
سے ایک کا نام قباذ اور دوسرے کا نام انوشجان تھا۔ایرانیوں نے اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ لیا تھا۔اس روایت
میں تو یہی بیان ہوا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ اس پر وہ لوگ جن کی رائے اس کے خلاف تھی جب انہوں نے یہ منظر
دیکھا تو کہا کہ تم لوگوں نے دشمن کے لیے خود ہی اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ لیا ہے۔ایسا نہ کرو۔یہ بری فال
ہے۔اس کا انہوں نے جواب دیا جو اس حق میں تھے کہ زنجیروں سے جکڑا جائے کہ تمہارے متعلق ہمیں اطلاع ملی
ہے کہ تم بھاگنے کا ارادہ رکھتے ہو۔جب حضرت خالد کو ہر مُز کے حفید پہنچنے کی اطلاع ملی تو آپ اپنے لشکر کو لے کر
کاظمہ کی طرف مڑ گئے۔ہر مز کو اس کا پتا چل گیا تو وہ فورا کاظمہ کی طرف روانہ ہوا اور وہاں پڑاؤ کیا۔ہر مز اور اس کے لشکر نے
صف آرائی کی اور پانی پر ان کا قبضہ تھا۔جب حضرت خالد بن ولید آئے تو ان کو ایسے مقام پر اترنا پڑا جہاں پانی نہیں
تھا۔لوگوں نے آپ سے اس کی شکایت کی۔آپؐ کے منادی نے اعلان کیا کہ سب لوگ اتر پڑیں اور سامان نیچے اتار
لیں اور دشمن سے پانی کے لیے لڑائی کریں کیونکہ بخدا پانی پر اسی جماعت کا قبضہ ہو گا جو دونوں گروہوں میں سے

خطبات مسرور جلد 19
376
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
زیادہ ثابت قدم رہے گی اور دونوں لشکروں میں زیادہ معزز ہو گی۔اس پر سامان اتار لیا گیا۔سوار فوج اپنی جگہ کھڑی
رہی۔پیدل فوج نے پیش قدمی کی اور دشمن پر حملہ آور ہوئی۔دونوں طرف لڑائی شروع ہوئی تو اللہ نے ایک بدلی
بھیجی۔مسلمانوں کی صفوں کے پیچھے بارش ہوئی۔مسلمانوں کو اس سے قوت ملی۔ہر مُز نے حضرت خالد کے لیے ایک
سازش تیار کی۔اس نے اپنے دفاعی دستے سے کہا کہ میں حضرت خالد کو مبارزت کی دعوت دیتا ہوں اور اس دوران
کہ میں ان کو اپنے ساتھ مصروف رکھوں گا تم لوگ اچانک چپکے سے حضرت خالد پر حملہ کر دینا۔اس کے بعد ہر مُز
میدان میں نکلا۔حضرت خالد اپنے گھوڑے سے اتر پڑے۔ہر مز بھی اپنے گھوڑے سے اترا اور اس نے حضرت خالد کو
مقابلے کی دعوت دی۔حضرت خالد چل کر اس کی طرف آئے اور دونوں میں مقابلہ ہوا۔دونوں طرف سے وار ہونے
لگے۔حضرت خالد نے ہر مز کو بھینچ لیا۔اس پر ہرمز کے دفاعی دستے نے خیانت سے کام لیتے ہوئے حضرت خالد پر حملہ
کر دیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا۔جب اس طرح ایک ایک کی لڑائی ہو رہی ہو تو پھر دوسرے حملہ نہیں کرتے
لیکن بہر حال ان کی فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔اس کے باوجو د حضرت خالد نے ہر مز کا کام تمام کر دیا۔حضرت قعقاع بن عمر ڈ نے جیسے ہی ایرانیوں کی یہ خیانت دیکھی تو ہر مز کے دفاعی دستے پر حملہ کر دیا
اور انہیں گھیرے میں لے کر موت کی نیند سلا دیا۔ایرانیوں کو شکست فاش ہوئی اور وہ بھاگ گئے۔بھاگنے والوں میں
تبار اور انوشَجَانَ بھی تھے۔مسلمانوں نے رات کے اندھیرے میں ایرانیوں کا تعاقب کیا اور دریائے فرات کے
بڑے پل تک جہاں آج کل بھرہ آباد ہے انہیں قتل کرتے چلے گئے۔جنگ کے اختتام پر حضرت خالد نے مالِ
غنیمت جمع کرایا۔اس میں ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر زنجیریں بھی تھیں۔ان کا وزن ایک ہزار رکن تھا یعنی
زنجیروں کا تقریبا تین سو پچہتر کلو۔جو مالِ غنیمت حضرت ابو بکر کی طرف بھیجا گیا اس میں ہر مز کی ایک ٹوپی بھی تھی
جس کی قیمت ایک لاکھ درہم تھی اور وہ جو اہرات سے مرضع تھی۔حضرت ابو بکڑ نے یہ ٹوپی حضرت خالد بن ولید کو عطا فرما دی تھی۔حضرت خالد نے فتح کی خوشخبری ، مال
غنیمت میں سے خمس اور ایک ہاتھی مدینہ روانہ کیا اور ہر طرف اسلامی لشکر کی فتح کا اعلان کر دیا۔زِر بن کلیب خمس
اور ہاتھی کو لے کر مدینہ پہنچے۔اہل مدینہ کو اس سے قبل ہاتھی دیکھنے کا کبھی اتفاق نہ ہوا تھا۔مدینہ والوں کا تو ذکر ہی
کیا، عرب کے کسی اور باشندے نے بھی ابرہہ کے ہاتھیوں کے سوا آج تک ہاتھی کی صورت نہ دیکھی تھی۔جب
لوگوں کو دکھانے کے لیے اس کو سارے شہر میں گشت کرایا گیا تو بوڑھی عور تیں اس ہاتھی کو دیکھ کر بہت متعجب
ہوئیں اور کہنے لگیں جو ہم دیکھ رہی ہیں کیا یہ خدا کی تخلیق میں سے ہے ؟ وہ یہ سمجھیں کہ کوئی بناوٹی چیز ہے۔اس
ہاتھی کو حضرت ابو بکڑ نے زر کے ساتھ ہی حضرت خالد کے پاس واپس بھیج دیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 309 - 310، دارالکتب العلمية، بيروت، 2012ء) (سیدنا ابو بکر صدیق از ڈاکٹر علی
محمد صلابی صفحہ 405،404) ( حضرت ابو بکر صدیق اکبر از بیکل صفحہ 271 تا 273) ( معجم البلدان جلد2 صفحه 319،
دار الكتب العلمية، بيروت لبنان) (لغات الحدیث زیر لفظ رظل جلد 2 صفحہ 121)
اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح کی ایک بڑی وجہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وہ پالیسی بھی تھی جو
انہوں نے عراق کے کاشتکاروں کے بارے میں وضع کی تھی اور جس پر خالد نے سختی سے عمل کیا تھا۔اس پالیسی کے

خطبات مسرور جلد 19
377
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
تحت انہوں نے کاشتکاروں سے مطلق تعرض نہ کیا۔جہاں جہاں وہ آباد تھے انہیں وہیں رہنے دیا اور جزیہ کی معمولی
رقم کے سوا اور کسی قسم کا تاوان یا ٹیکس ان سے وصول نہ کیا۔( حضرت ابو بکر صدیق اکبر از محمد حسین ہیکل صفحہ 272 متر جم شیخ محمد احمد پانی پتی علم و عرفان پبلشر زلاہور 2004ء)
معرکہ ذَاتُ السَّلاسل میں جنگ میں شامل ہونے والے سوار کو ایک ہزار درہم کا حصہ دیا گیا اور پیدل کو
اس کا ایک تہائی دیا گیا۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 311، دارالکتب العلمية، بيروت، 2012ء)
جنگ کاظمه دور رس نتائج کی حامل ثابت ہوئی۔اس لڑائی نے مسلمانوں کی آنکھیں کھول دیں اور
انہوں نے دیکھ لیا کہ وہ ایرانی جن کی سطوت کا شہرہ ایک عرصہ سے سننے میں آرہا تھا اپنی پوری طاقت کے باوجود
ان کی معمولی فوج کے مقابلے میں بھی نہ ٹھہر سکے۔اس جنگ میں مالِ غنیمت کی جو مقدار ان کے ہاتھ لگی اس کا
وہ تصور بھی نہ کر سکتے تھے۔(حضرت ابو بکر صدیق اکبر از محمد حسین ہیکل صفحہ 272 متر جم شیخ محمد احمد پانی پتی علم و عرفان پبلشر زلاہور 2004ء)
پھر جنگ ایلہ کا ذکر ہے جو بارہ ہجری میں لڑی گئی۔حضرت ابو بکر نے حضرت خالد کو ہدایت کی تھی کہ
وہ عراق میں جنگ کا آغاز ابلہ سے کریں جو خلیج فارس پر ایک سرحدی مقام تھا۔ہندوستان اور سندھ کو جو تجارتی
قافلے عراق سے آتے تھے سب سے پہلے اللہ میں قیام کرتے تھے۔اللہ کی فتح کے متعلق دو روایتیں مذکور ہیں۔ایک یہ کہ مسلمانوں نے ابلہ کو سب سے پہلے حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں فتح کیا لیکن بعد میں یہ دوبارہ ایرانیوں کے
قبضہ میں چلا گیا اور حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں مسلمان اس پر پوری طرح قابض ہوئے۔دوسری روایت یہ
ہے کہ اس کی فتح حضرت عمرؓ کے زمانے میں ہوئی۔(حضرت ابو بکر صدیق اکبر از ہیکل صفحہ 269)
بہر حال علامہ طبری نے اپنی کتاب میں حضرت ابو بکر کے دور خلافت میں اس جنگ کا مختصر تذکرہ کیا
ہے تاہم اس کے بعد وہ یہ لکھتے ہیں کہ حضرت ابو بکڑ کے دور خلافت میں ابلہ کی فتح کا قصہ عام سیرت نگاروں اور
صحیح روایات کے خلاف ہے کیونکہ اللہ کی فتح حضرت عمرؓ کے عہد میں چودہ ہجری میں حضرت عقبہ بن غزوان کے
ہاتھ سے عمل میں آئی تھی۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 310 دار الكتب العلمية بيروت، 2012ء)
تاریخ کی اور کتابوں میں جنگ ابلہ کا ذکر اس طرح آیا ہے۔بعض مورخین اس کو پہلی بار حضرت ابو بکر
کے عہد مبارک میں ہونا بیان کرتے ہیں اور بعض اس کی تردید کرتے ہیں کہ یہ جنگ حضرت ابو بکرؓ کے عہد میں نہیں
بلکہ حضرت عمرؓ کے عہد میں ہوئی تھی لیکن کتب تاریخ میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور دونوں کے عہد مبارک
میں جنگ ابله اور ابلہ کی فتح کا ذکر ملتا ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ اس کی پہلی بار فتح حضرت ابو بکر کے عہد مبارک
میں ہوئی تھی لیکن بعد میں ایرانیوں کی بحری امداد کے بل بوتے پر اہل ابلہ نے بغاوت کر کے آزادی حاصل کر لی۔پھر حضرت عمرؓ کے عہد مبارک میں یہ دوبارہ فتح ہوا۔الصدیق، از پروفیسر علی محسن صدیقی ، صفحہ 128)

خطبات مسرور جلد 19
378
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 310)
بہر حال ابلہ کی جنگ کی تفصیل کچھ یوں ہے۔جنگ ذَاتُ السَّلاسل کے اختتام پر حضرت خالد بن
ولید نے حضرت معنی کو ایرانیوں کے شکست خوردہ لشکر کے تعاقب میں بھیجا اور ساتھ ہی حضرت مَعْقَل کو ابلہ بھیجا
کہ وہاں پہنچ کر مال غنیمت جمع کر لیں اور قیدیوں کو گرفتار کر لیں۔چنانچہ معقل وہاں سے روانہ ہو کر ابلہ پہنچے اور
مالِ غنیمت اور قیدی جمع کر لیے۔بعد میں حضرت عمرؓ کے عہد مبارک میں اس کی فتح کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ حضرت عمرؓ نے حضرت عتبہ
بن غزوان کو چودہ یا سولہ ہجری میں بصرہ کی طرف روانہ فرمایا۔حضرت عقبہ وہاں ایک مہینہ رہے۔اہل ابلہ ان کے
مقابلے کے لیے نکلے۔یہ پانچ سو مجھی سپاہی تھے جو اللہ کی حفاظت پر مامور تھے۔حضرت عتبہ نے ان لوگوں سے لڑائی
کی اور انہیں شکست دی یہاں تک کہ ایرانی شہر کے اندر گھس گئے اور حضرت عتبہ اپنے لشکر میں لوٹ آئے۔اللہ
نے فارسیوں کے دل میں رعب ڈال دیا، وہ شہر سے نکل گئے اور تھوڑا بہت سامان لے کر کشتیوں میں بیٹھے اور دریا
عبور کر کے چلے گئے۔اس طرح پورا شہر خالی ہو گیا۔مسلمان شہر میں داخل ہو گئے یہاں پر مسلمانوں کو کافی سامان
ہتھیار اور دیگر مختلف چیزیں ہاتھ آئیں اور قیدی بھی ملے۔اس سارے سامان کا خُمس نکال کر باقی مالِ غنیمت مجاہدین
میں تقسیم کر دیا گیا۔مسلمانوں کی تعداد تین سو تھی۔(ماخوذ از الكامل في التاريخ جلد2 صفحه 335 دار الكتب العلمية بيروت 2006ء)
پھر ایک جنگ مدار ہے۔جنگ مَدَارُ: یہ معرکہ صفر بارہ ہجری میں ہوا۔جنگ بارہ ہجری میں لڑی گئی۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 311 دارالكتب العلمية بيروت 2012ء)
مذ از میسان کا قصبہ ہے۔مذ از اور بصرہ کے درمیان چار دن کی مسافت کے برابر فاصلہ ہے۔(معجم البلدان جلد 5 صفحه 104 ، المَذَارُ ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
اس واقعہ کے روز لوگوں کی زبان پر یہ فقرہ تھا کہ صفر کا مہینہ آگیا ہے اور اس میں ہر ظالم سرکش قتل ہو
گا جہاں دریا اکٹھے ہوتے ہیں۔ہر مُز ذات السلاسل کی جنگ میں حضرت خالد بن ولید کے مد مقابل تھا اس نے اپنے
بادشاہ کو مدد کے لیے لکھا تھا۔بادشاہ نے اس کی مدد کے لیے قارن کی قیادت میں ایک لشکر بھیجا مگر وہ لشکر ابھی مذار
کے مقام پر پہنچا تھا کہ اس کو جنگ ذات السلاسل میں ہر مُز کی شکست کی اور اس کے مارے جانے کی اطلاع ملی اور
ساتھ ہی ہر مُز کی فوج کے شکست کھائے ہوئے دستے بھی نذاز میں قارن سے آملے اور ان میں سے بعض دستوں کے
سپاہیوں نے دوسرے دستوں کے سپاہیوں سے کہا کہ اگر آج تم متفرق ہو گئے تو پھر کبھی جمع نہیں ہو سکو گے۔اس
لیے ایک دم واپسی کے لیے اکٹھے ہو جاؤ۔وہ دوڑی ہوئی فوج جو تھی وہ بھی اور جو نئی کمک آرہی تھی یا نئی فوج جو ایران
سے آرہی تھی دونوں مل گئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو اس بات پر جوش دلایا کہ جنگ ہونی چاہیے۔جو دوڑے
ہوئے تھے انہوں نے کہا یہ بادشاہ کی مدد پر مشتمل نیا لشکر آن پہنچا ہے۔اور یہ اس کا سپہ سالار قارن ہمارے ساتھ
ہے ممکن ہے کہ خدا ہمیں غلبہ عطا کرے اور ہمارے دشمن سے ہمیں نجات عطا فرمائے اور ہم اپنے نقصانات کی کسی
قدر تلافی کر لیں۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور انہوں نے مزار میں پڑاؤ ڈال دیا۔قارن نے ہر اول دستے پر قباذ
اور انوشجان کو مقرر کیا جو جنگ ذات السلاسل میں فرار ہو گئے تھے۔دوسری طرف دشمن کی اس تیاری کی اطلاع

خطبات مسرور جلد 19
379
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
حضرت مُثَنٰی اور حضرت معنی نے حضرت خالد بن ولید کو بھیج دی۔حضرت خالد نے قارن کی اطلاع پاتے ہی
معرکہ ذات السلاسل میں حاصل ہونے والا مالِ غنیمت انہی مجاہدین میں تقسیم کر دیا جن کو خدا نے وہ مال غنیمت دیا
تھا اور خمس میں سے مزید جس قدر چاہا دیا اور معرکہ ذات السلاسل میں حاصل ہونے والا باقی مال غنیمت اور اس
معرکے میں جو فتح ہوئی تھی اس کی خوشخبری حضرت ابو بکر کی خدمت میں بھیجوا دی اور اس امر سے بھی مطلع کر دیا کہ
معرکہ ذات السلاسل میں دشمنوں کی ہزیمت خوردہ افواج اور قارن کی سربراہی میں آنے والا نیا لشکر ایک جگہ جمع ہو
رہے ہیں۔چنانچہ حضرت خالد روانہ ہوئے اور بنداز میں قارن کی فوج کے مقابلے پر آئے اور اپنی فوج کی صف آرائی کی۔دونوں طرف سے مقابلہ ہوا۔دونوں حریفوں کی نہایت غیظ و غضب کی حالت میں مڈھ بھیڑ ہوئی۔قارن مبارزت
کے لیے میدان میں نکلا۔دوسری طرف سے اس کے مقابل کے لیے حضرت خالد اور حضرت معقل بن آغشی آگے
بڑھے۔دونوں قارن کی طرف لپکے مگر حضرت معقل نے حضرت خالد سے پہلے قارن کو جالیا اور اسے قتل کر دیا۔حضرت عاصم نے انوشجان کو اور حضرت عدی نے قباذ کو قتل کر دیا۔ان تینوں سرداروں کے مارے جانے سے ایرانی
حوصلہ ہار بیٹھے اور میدان چھوڑ کر بھاگنے لگے۔اس جنگ میں اہل فارس کی بہت بڑی تعد اد ماری گئی اور جو لوگ پسپا ہوئے
وہ اپنی کشتیوں میں سوار ہو کر بھاگے۔حضرت خالد نے مداز میں قیام کیا اور ہر مقتول کا سامان خواہ وہ کسی قیمت کا ہو اسی
مجاہد کو عطا کیا جس نے اسے قتل کیا تھا اور مال ئے کو بھی ان میں تقسیم کیا نیز خمس میں سے ان لوگوں کو حصہ دیا جنہوں
نے نمایاں کارنامے سر انجام دیے تھے اور خمس کے باقی حصہ کو ایک وفد کے ساتھ حضرت سعید بن نعمان کی سر کردگی
میں مدینہ روانہ کر دیا۔ایک روایت کے مطابق اس جنگ میں تیس ہزار ایرانی قتل ہوئے اور یہ ان کے علاوہ ہیں جو نہر
میں ڈوب کر مر گئے اور کہا جاتا ہے کہ اگر یہ پانی مانع نہ ہو تاتو ان میں سے ایک بھی نہ بچتا۔پھر بھی جو لوگ بیچ کر بھاگے وہ
بہت پراگندہ حال اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر بھاگے۔جنگ کے بعد لڑائی میں حصہ لینے والوں اور ایرانی فوج کی حمایت
کرنے والوں کو مع اہل و عیال کے قید کر لیا گیا۔ان قیدیوں میں ابوالحسن بصری بھی شامل تھے۔ابو الحسن بصری کے
بارے میں کہا جاتا ہے کہ امام حسن بصری کے والد تھے جو کہ بصرہ کے مشہور واعظ اور صوفی تھے ، مسلمان ہوئے۔کہا
جاتا ہے کہ ابوالحسن بصری کو قید کرنے کے بعد مدینہ لایا گیا جہاں ان کی مالکہ نے انہیں آزاد کر دیا تھا۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 2 صفحه 312،311 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
(ماخوذ از اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 8 صفحہ 262)
اس فتح کے بعد عام رعایا سے بے حد نرمی کا سلوک کیا گیا۔کاشتکاروں اور ان تمام لوگوں
کو بغیر کسی قسم کی
تکلیف پہنچائے جزیہ کی ادائیگی پر آمادہ کر دیا گیا اور انہیں ان کی زمینوں اور جگہوں پر بر قرار رکھا گیا۔ان ابتدائی
امور سے فراغت حاصل کر کے حضرت خالد نے مفتوحہ علاقے کے نظم و نسق کی طرف توجہ کی۔جزیہ وصول کرنے
کے لیے جابجا مثال مقرر کیے گئے۔مفتوحہ علاقے کی حفاظت کے لیے انہوں نے حفیر اور جِسرِ اعظم یعنی سب سے
بڑے پل پر فوجیں متعین کر رکھی تھیں۔ان کا انتظام اور بہتر بنایا گیا اور فوجوں کے تمام دستوں کو مختلف افسروں
کے زیر نگرانی دے کر انہیں دشمنوں کی خفیہ اور اعلانیہ سرگرمیوں سے خبر دار رہنے اور موقع پڑنے پر ان کا مقابلہ
کرنے کا حکم دے دیا گیا۔خالد کی جنگی مہارت کا ثبوت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ سر زمین ایران میں ان کی پیش

خطبات مسرور جلد 19
380
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022 ء
قدمی کے آغاز ہی سے کسری کی طاقتور فوجیں مغلوب ہونی شروع ہو گئیں اور ان کے دم خم، حوصلے اور ولولے سب
سرد پڑ گئے۔جنگ مذار حیرہ سے کچھ ہی فاصلے پر ہوئی تھی۔چیدہ خلیج اور مدائن کے تقریبا در میان میں واقع ہے۔( حضرت ابو بکر صدیق اکبر از محمد حسین ہیکل صفحہ 275 متر جم شیخ محمد احمد پانی پتی علم و عرفان پبلشر زلاہور 2004ء)
اس جنگ کے بعد کے معاملات سے فارغ ہونے کے بعد حضرت خالد بن ولید دشمن کی نقل و حرکت کی
خبروں کی جستجو میں لگ گئے۔(تاریخ الطبری جلد 2 صفحه 312 ، دار الکتب العلمية بيروت 2012ء)
تا کہ دیکھیں دشمن کی کیا موومنٹ ہے۔وہ دوبارہ اسلام کے خلاف اکٹھے تو نہیں ہو رہے؟
جنگ ولجہ ایک جنگ ہے۔جنگ وَلَجہ۔صفر بارہ ہجری میں ہوئی۔وَلَجہ گنگر کے قریب خشکی کا علاقہ
ہے۔جنگ مزار میں ایرانیوں کو جس شرمناک شکست کا سامان کرنا پڑا کہ اس میں ان کے بڑے بڑے سردار بھی
مارے گئے تھے۔اس پر ایرانی شہنشاہ نے ایک اور حکمت عملی طے کرتے ہوئے اور زیادہ تیاری کے ساتھ مسلمانوں کا
مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔چنانچہ ایرانی حکومت نے عراق میں بسنے والے عیسائیوں کے ایک بہت بڑے
قبیلہ بکر بن واہل کے سر کردہ لوگوں کو دربار ایران میں بلایا اور ان کو مسلمانوں کے ساتھ لڑنے پر آمادہ کر کے ایک
لشکر ترتیب دیا اور اس لشکر کی قیادت ایک مشہور شہوار اَندَر زَغَر کے ہاتھ میں دی اور یہ لشکر وَلَجہ کی طرف روانہ
ہو گیا۔عراق میں عیسائیوں کا ایک بہت بڑا قبیلہ بکر بن وائل آباد تھا۔شہنشاہ اردشیر نے انہیں طلب کیا اور ان کی ایک فوج مرتب کر کے انہیں مسلمانوں سے معرکہ آرائی
کے لیے ولجہ کی جانب روانہ کر دیا۔حیرہ اور گشگر کے نواحی علاقوں کے لوگ اور کسان بھی اس لشکر کے ساتھ
مل گئے۔جید کا کوفہ سے تین میل جنوب مغرب میں ایک شہر ہے۔گشگی کو فہ اور بصرہ کے درمیان ایک قصبہ تھا۔بہر حال لیکن اس خیال سے کہ مسلمانوں پر فتح یابی کا فخر مکمل طور پر عیسائی عربوں کے حصہ میں نہ آئے اپنے ایک
بڑے سپہ سالار بهُمَنْ جَاذْوَیہ کو بھی ایک بھاری لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے ہی روانہ کر دیا۔تاریخ طبری جلد دوم صفحه 312 دار الكتب العلمية (2012)
(حضرت ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحہ 287-288)
جب اس فارسی سردار کو یہ محسوس ہوا کہ ان کی فوج بہت بڑی ہو گئی ہے تو اس نے حضرت خالد بن ولید پر
حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔جب حضرت خالد بن ولید کو فارسی فوج کے وَلَجہ میں جمع ہونے کی خبر ملی اس وقت آپ بصرہ کے
قریب تھے۔آپ نے مناسب سمجھا کہ فارسی فوج پر تین جہات سے حملہ کریں تاکہ ان کی جمعیت منتشر ہو جائے اور اس
طرح اچانک حملے سے فارسی فوج پریشانی کا شکار ہو جائے۔(سیدنا ابو بکر صدیق از ڈاکٹر علی محمد صلابی متر جم صفحہ 406)
چنانچہ آپ نے سوید بن مقرن کو قائمقام مقرر کیا اور انہیں حفیر میں ہی قیام پذیر ہونے کا حکم دیا اور
ان لوگوں کے پاس پہنچے جن کو دجلہ کے زیریں جانب چھوڑا ہوا تھا۔ان کو حکم دیا کہ دشمن سے ہر وقت چوکنے رہیں
اور غفلت اور فریب میں مبتلا نہ ہوں اور اپنی فوج کو لے کر و لجہ کی طرف پیش قدمی کی اور دشمن کے لشکر اور اس کی
معاون جماعتوں کے مقابلے پر اترے اور شدید ترین جنگ ہوئی۔حضرت خالد بن ولید نے فوج کے دونوں طرف
مجاہدین کے ذریعہ گھات لگارکھی تھی۔آخر کار گھات لگائے ہوئے دونوں دستے دونوں طرف سے دشمن پر حملہ آور

381
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
خطبات مسرور جلد 19
ہوئے۔ایرانیوں کی فوجیں شکست کھا کر بھاگیں مگر حضرت خالد بن ولید نے سامنے سے اور گھات لگائے ہوئے
دونوں دستوں نے پیچھے سے ان کو ایسا گھیرا کہ وہ بوکھلا گئے یہاں تک کہ کسی کو اپنے ساتھی کے قتل کی بھی پروانہ
رہی۔دشمن فوج کا سپہ سالار ہزیمت خوردہ ہو کر بالآخر مارا گیا۔کاشتکاروں کے ساتھ حضرت خالد بن ولید نے وہی
سلوک کیا جو ان کا طریق تھا یعنی ان میں سے کسی کو قتل نہیں کیا۔صرف جنگجو لوگوں کی اولاد اور ان کے معاونین کو
گرفتار کیا اور عام باشند گان ملک کو جزیہ دینے اور ذقی بن جانے کی دعوت دی جس کو ان لوگوں نے قبول کر لیا۔(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 312 دار الكتب العلمية 2012ء) پھر جنگ انیس کا ذکر ہے۔جنگ انیس ماہ صفر بارہ ہجری میں ہوئی۔انیس بھی عراق میں انبار کی بستیوں میں
سے ایک بستی تھی۔حضرت خالد کے ہاتھوں ولَجہ کے دن قبیلہ بکر بن وائل اور ایرانیوں کو پہنچنے والی ایک اور عبرتناک
شکست سے ان کے ہم قوم عیسائی غضبناک ہو گئے۔انہوں نے ایرانیوں کو اور ایرانیوں نے ان کو خطوط لکھے اور اُنیس
کے مقام پر سب جمع ہو گئے۔ان کا سر دار عَبْدُ الأَسْوَدِ عِجْلى مقرر ہوا۔اسی طرح ایرانی بادشاہ نے بَهُمَنْ جَاذْ وَیہ کو
خط لکھا کہ تم اپنے لشکر کو لے کر آئیں پہنچو اور فارس اور عرب کے نصاریٰ میں سے جو لوگ وہاں جمع ہیں ان سے جاملو
لیکن بَهْمَنْ جَاذْوَیہ خود تو لشکر کے ساتھ نہ گیا البتہ اس نے اپنی جگہ ایک اور نامور بہادر جابان کو روانہ کیا اور اس کو حکم
دیا کہ لوگوں کے دلوں میں جنگ کا جوش پید ا کرو مگر میرے آنے تک دشمن سے لڑائی شروع نہ کر ناسوائے اس کے وہ
خود پہل کریں۔جابان اُنیس کی طرف روانہ ہوا۔بَهْمَنُ جَاذْوَیه خود ایرانی بادشاہ اردشیر کے پاس گیا تا کہ اس سے
مشورہ کرے مگر یہاں آکر دیکھا کہ بادشاہ بیمار پڑا ہے۔اس لیے بَھمَنْ جَاذْ وَ یہ تو اس کی تیمار داری میں لگ گیا اور جابان
کو کوئی ہدایت نہ بھیجی۔جابان اکیلا لشکر کے ہمراہ محاذ جنگ کی طرف روانہ ہو کرماہ صفر میں آئیں پہنچا۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 313، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء)
(معجم البلدان جلد 1 صفحه 294 ، دار الكتب العلمية ، بيروت)
مختلف قبائل اور حیرہ کے نواحی علاقوں کے عرب عیسائی جابان کے پاس جمع ہو گئے۔حضرت خالد کو
جب ان عیسائی گروہوں کے اکٹھا ہونے کی اطلاع ملی تو آپ ان کے مقابلے کے لیے نکلے مگر آپ کو معلوم نہ تھا کہ
جابان بھی قریب آگیا ہے۔حضرت خالد صرف ان عربوں اور نصرانیوں سے لڑنے کے ارادے سے آئے تھے مگر
ائیس میں جابان سے سامنا ہو گیا۔جب جانان انیس پہنچا تو اس موقع پر عجمیوں نے جابان سے پوچھا کہ آپ کی کیا
رائے ہے۔آیا پہلے ہم ان کی خبر لیں یا لوگوں کو کھانا کھلا دیں۔یعنی جنگ شروع کریں یا پہلے کھانا کھا لیں اور پھر
کھانے سے فارغ ہو کر ان سے جنگ کریں۔جابان نے کہا کہ اگر دشمن تم سے کوئی تعرض نہ کریں تو تم بھی خاموش
رہو لیکن میرا خیال ہے کہ وہ تم پر اچانک حملہ کریں گے اور تمہیں کھانا نہیں کھانے دیں گے۔ان لوگوں نے جابان
کی بات نہ مانی۔دستر خوان بچھائے۔کھانا چنا گیا اور سب کو بلا کر کھانا کھانے میں مصروف ہو گئے۔(ماخوذاز الكامل فى التاريخ جلد2 صفحه 241 ، دار الكتب العلمية بيروت، 2006ء)
حضرت خالد و شمن کے مقابل پر پہنچ کر ٹھہر گئے۔سامان اتارنے کا حکم دیا۔اس کام سے فراغت ہوئی تو
دشمن کی طرف متوجہ ہوئے۔حضرت خالد نے اپنے عقب کی حفاظت کے لیے محافظ دستے مقرر کیے اور دشمن کی

خطبات مسرور جلد 19
382
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
صف کی طرف بڑھ کر للکارتے ہوئے کہا۔آبجر کہاں ہے ؟ عبد الا سود کہاں ہے ؟ مالک بن قیس کہاں ہے ؟ مالک کے
علاوہ باقی سب بزدلی کی وجہ سے خاموش رہے۔مالک آپ کے مقابلے کے لیے نکلا۔حضرت خالد نے اس سے کہا: ان
سب میں سے تجھے میرے مقابل پر آنے کی کس بات نے جرآت دلائی ہے؟ تجھ میں میرا مقابلہ کرنے کی طاقت
کہاں ! یہ کہہ کر آپ نے اس پر وار کیا اور اسے قتل کر دیا اور عجمیوں کو قبل اس کے کہ وہ کچھ کھائیں، دستر خوان پر
سے اٹھا دیا۔جابان نے اپنے لوگوں سے کہا کیا میں نے تم سے پہلے نہیں کہا تھا کہ کھانا شروع نہ کرو۔بخدا! مجھے کسی
سپہ سالار سے ایسی دہشت نہیں ہوئی ہے جیسی کہ آج اس لڑائی میں ہو رہی ہے۔جب وہ لوگ کھانا کھانے پر قادر نہ
ہو سکے تو اپنی بہادری جتانے کے لیے کہنے لگے کہ کھانے کو فی الحال ہم چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ ہم مسلمانوں سے
فارغ ہو لیں پھر ہم کھانا کھالیں گے۔جابان نے کہا کہ بخد امیر الگمان یہ ہے کہ تم نے یہ کھانادشمن کے لیے رکھ چھوڑا
ہے۔یہ نہ سمجھو کہ تم لوگ جیت جاؤ گے اور پھر کھا لو گے بلکہ مجھے لگتا ہے یہ کھانا تو تمہارا دشمن ہی کھائیں گے یعنی
مسلمان ہی کھائیں گے جبکہ تم شعور نہیں رکھتے۔تو پھر اس نے لوگوں کو کہا میری بات مانو تو یہ ہے کہ کھانے میں زہر
ملا دو۔اگر تمہاری فتح ہوئی تو یہ نقصان بہت کم ہے کھانا ضائع ہونے کا اور اگر فتح دشمن کی ہوئی تو تم کوئی ایسا کام کر چکے
ہو گے جس سے دشمن زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے مصیبت میں مبتلا ہو گا۔مگر وہ لوگ جو تھے ان کو تو اپنی فتح کا پختہ
یقین تھا۔ان لوگوں نے کہا کہ نہیں اس کی، زہر ملانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہم آرام سے جنگ جیتیں گے اور پھر
کھانا کھائیں گے۔حضرت خالد نے اپنی فوج کی صف آرائی اس طرح کی جیسا کہ اس سے پہلے کی لڑائیوں میں کر چکے
تھے۔شدید ترین لڑائی ہونے لگی۔ایرانیوں کو بہمن جادویہ کے آنے کی توقع تھی اس لیے خوب جم کر بڑی شدت
سے لڑے کیونکہ جابان ان کو امید دلارہا تھا کہ وہ ایک بڑا لشکر لے کر چل پڑا ہے اور ابھی پہنچنے ہی والا ہے جبکہ اصل
حقیقت یہ تھی کہ بہن کو تو ایرانی بادشاہ کے بیمار ہونے کی وجہ سے نہ تو بادشاہ سے صور تحال ذکر کرنے کا موقع ملا اور
نہ ہی وہ خود لشکر لے کر آسکتا تھا بلکہ اس کا جابان سے کسی قسم کا رابطہ بھی نہ رہا تھا۔بہر حال اس جنگ میں مسلمان
بھی ان کے خلاف خوب جوش اور غضب میں آئے بڑی سخت جنگ ہوئی۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 313 دارالكتب العلمية بيروت 2012ء)
ایرانی فوج کے جوش و جذبہ اور مسلمانوں کی کمزور پڑتی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ایک سیرت نگار لکھتا
ہے کہ ایرانی لشکر میں سے پہلے عیسائیوں نے حملہ کیا لیکن ان کا سردار مالک بن قیس مارا گیا۔اس کا مارا جانا تھا کہ ان
کی ہوا اکھڑ گئی اور وہ بد دل ہو گئے۔یہ دیکھ کر جابان نے ایرانی فوج کو آگے جھونک دیا۔ایرانی اس امید پر کہ ابھی
بہن نئی کمک لے کر آیا چاہتا ہے خوب دلیری سے لڑے۔مسلمانوں نے بار بار حملے کیے لیکن ہر بار ایرانیوں نے
کمال پامردی اور مستقل مزاجی سے حملے کو ناکام بنا دیا۔بالآخر حضرت خالد بن ولید نے مادی اسباب و ذرائع کو ناکافی
ہوتا دیکھ کر بڑی عاجزی سے ہاتھ اٹھا کر دعامانگی اور عرض کی کہ اے اللہ ! اگر تو مجھے دشمنوں پر غلبہ عطا فرمائے گا تو
میں کسی ایک دشمن کو بھی زندہ نہیں چھوڑوں گا اور یہ دریا ان کے خون سے سرخ ہو جائے گا۔بعض کتب میں ہے کہ
حضرت خالد نے قسم کھائی تھی یا نذر مانی تھی کہ اگر اس جنگ میں فتح ہو گئی تو کسی بھی دشمن جنگجو کو زندہ نہیں

خطبات مسرور جلد 19
383
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
چھوڑوں گا۔بہر حال اس کے بعد حضرت خالد نے جنگی چال چلتے ہوئے فوج کو دائیں اور بائیں جانب سے ایرانی لشکر
کے عقب پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔اس حملے سے ایرانی لشکر تتر بتر ہو گیا اور اسے بھاگنے یا ہتھیار ڈالنے میں ہی عافیت
نظر آئی۔حضرت خالد نے حکم دیا کہ دشمن کو پکڑ کر قیدی بنالو اور مقابلہ کرنے والوں کے سوا کسی کو قتل نہ کرو۔صرف ان کو قتل کرنا جو مقابلہ کرتے ہیں۔تاریخ طبری ار دو جلد 2 صفحہ 564 دارالاشاعت)
(سیرت سیدنا صدیق اکبر ، صفحہ 671-672، منسوب به استاذ عمر ابوالنصر، مترجم)
اس بارے میں ریسرچ سیل کا ایک نوٹ ہے اور میں نے بھی دیکھا ہے۔یہی بات صحیح لگتی ہے۔اس کی
وضاحت کرتے ہوئے تاریخ طبری سمیت اکثر سیرت نگاروں اور مورخین نے ذکر کیا ہے کہ حضرت خالد نے اپنی
اس دعا میں جو عہد کیا تھا اس کے مطابق ایک دن اور ایک رات ان قیدیوں کو قتل کر کے نہر میں ڈالا گیا تا کہ اس کا
پانی خون سے سرخ ہو جائے یعنی انہوں نے نہ صرف جنگ کرنے والوں سے جنگ لڑی بلکہ قیدیوں کو بھی قتل کر دیا
اور اس وجہ سے یہ نہر آج تک نہر الدم یعنی خون کی نہر کے نام سے مشہور ہے۔تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 314 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
لیکن بہر حال یہ حقیقت نہیں لگتی کہ قیدیوں کو قتل کر کے پھر نہر میں خون پھینکا گیا ہو اور سیرت نگاروں
نے اس میں کچھ تساہل یا مبالغہ سے کام لیا ہے یا عین ممکن ہے کہ وہ ذہن جو اسلامی جنگوں میں جان بوجھ کر ظلم و بربریت
کی جھوٹی کہانیاں شامل کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے تھے انہوں نے جہاں موقع ملا اپنی طرف سے ایسے واقعات کو
شامل کر دیا تھا۔تاریخ نگاروں میں بعض دشمن بھی تھے تو ایسے دشمنی رکھنے والے یا کینہ رکھنے والے جو مسلمانوں کے
خلاف کوئی نہ کوئی ایسی بات لکھ دیا کرتے تھے انہوں نے لکھ دیا ہو کہ قیدیوں کو قتل کر کے نہر میں بہادیا لیکن بظاہر یہ
لگتا ہے کہ بہر حال ایسی کوئی بات شامل کی گئی ہے تاکہ دجل اور فریب سے لوگوں کے سامنے یہ پیش کریں کہ
دیکھیں کس طرح مسلمانوں نے ظلم و ستم کیسے اور نہتے قیدیوں کو قتل کیا گیا۔ہر چند کہ اول تو قیدیوں کو قتل کرنا اس
وقت کے قواعد وضوابط اور جاری جنگی اصولوں کی رو سے کوئی قابل اعتراض امر بھی نہیں تھا لیکن اسلامی جنگوں نے
خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک اور عہد خلافت راشدہ کی جنگوں میں واقعہ ایسا ہوا بھی نہیں کہ
قیدیوں کو اس طرح قتل کیا گیا ہو۔ہر چند کہ ان جنگوں میں ہزاروں لاکھوں تک مقتولین کی تعداد ملتی ہے لیکن یہ
سب وہ تھے کہ جو حالت جنگ میں مارے گئے تھے۔حضرت خالد بن ولید جیسے سپہ سالار کی جنگوں کا مطالعہ کیا جائے
تو انہوں نے بھی جہاں تک ممکن ہو امیدان جنگ میں بھی ہر اس شخص کی جان بخشی ہی کی ہے جس نے ہتھیار پھینک
دیے یا اطاعت قبول کر لی اور جس کو بھی قتل کیا باوجو د تاریخ نگاروں کی افسانہ طرازی کے تحقیق کرنے پر اس کے
قتل کی ٹھوس وجوہ اور اسباب موجود پائے گئے ہیں۔بہر حال اس واقعہ کو دیکھا جائے تو یہ بھی کچھ بناوٹی قصہ زیادہ
معلوم ہوتا ہے کیونکہ مورخین اور سیرت نگار جو کہ ان جگہوں کی تمام تر تفصیلات بیان کرتے ہیں اور بیان کرتے
ہوئے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی ذکر کرتے ہیں ان میں سے بعض نے اس واقعہ کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا اور
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بنائی گئی باتیں ہیں۔اور ایک مصنف نے جو بہت آزادانہ رائے رکھتے ہوئے تاریخ کو بیان
کرتے ہیں اور قابل اعتراض حد تک ایسی باتیں بھی بیان کر جاتے ہیں کہ جس سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا وہ بھی اس

خطبات مسرور جلد 19
384
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022ء
واقعہ کا تذکرہ کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ راویوں نے یہ روایت بیان کر کے مبالغہ آرائی کی انتہا کر دی ہے۔اتنا یقینی
ہے کہ خالد نے قتل دشمنانِ اسلام میں اتنا تشد دبر تا تھا کہ اسے دیکھ کر قعقاع اور اس کے ساتھیوں سے رہانہ گیا۔(حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت فاروق اعظم از ڈاکٹر طہ حسین، صفحہ 85-86)
اسی طرح ایک مصنف نے اس واقعہ کو بیان کیا ہے۔یعنی سختی تو کی تھی قیدیوں پر لیکن قتل کرنا یہ غلط
ہے۔اسی طرح ایک مصنف نے اس واقعہ کو بیان کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عملاً یا حقیقی طور پر ایرانیوں کو
نہر میں قتل کر کے پھینکا نہیں گیا تھا۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ حضرت خالد نے پھرتی سے حملے کر کے عیسائیوں کو اس
طرح کاٹنا اور ایرانی صفوں کو زیر وزبر کرنا شروع کیا جیسے وہ مٹی کے بنے ہوئے ہوں اور گوشت پوست کے انسان نہ
ہوں۔چونکہ ایرانی لمبائی میں دور تک پھیلے ہوئے تھے اس لیے انہوں نے ہلالی صورت میں آدھا دائرہ بنالیا تھا اور
بڑھ کر مسلمانوں کو نرغے میں لے لیا۔اب صورت یہ ہو گئی کہ مسلمانوں کے چاروں طرف ایرانی اور عیسائی عرب
چھا گئے اور بڑے جوش سے لڑنے لگے لیکن جس جوش و خروش سے مسلمان لڑ رہے تھے وہ عیسائیوں میں نہیں تھا۔ہر مسلمان خونخوار شیر بن گیا اور زور دار حملے کر کے عیسائیوں کو گھاس پھوس کی طرح کاٹ رہا تھا۔اگر چہ
ایرانی بھی مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر رہے تھے لیکن مسلمان بہت کم گر رہے تھے اور جو زخمی ہو تاوہ اور بھی جوش
کے ساتھ لڑنے لگتا تھا۔ایرانی اس کثرت سے مر رہے تھے کہ ان کی لاشوں سے میدان انا پڑا تھا اور جو ایرانی زخمی
ہو جاتا تھا وہ میدان جنگ سے ہٹ جاتا تھا۔مسلمانوں نے اس قدر خونریزی کی کہ ان کے کپڑوں پر خون کے دھبے جم گئے۔خالد بن ولید کے کپڑوں
کا بھی یہی حال تھا۔ایرانیوں کے خون سے زمین سیراب ہو گئی اور فالتو خون پانی کی طرح بہنے لگا۔آخر ایرانیوں کو
ہزیمت ہوئی اور وہ بدحواس ہو کر بھاگے۔مسلمان ان کے پیچھے لگ گئے اور دور تک انہیں قتل اور گرفتار کرتے چلے
گئے اور ایرانی ایسے بد حواس ہو کر بھاگے کہ ان کے ہزاروں سپاہی دریا میں گر کر ڈوب گئے۔جب ایرانی دور نکل گئے
تب مسلمان واپس لوٹے۔اس لڑائی میں ستر ہزار ایرانی مارے گئے۔مسلمان ایک سواڑ تیں شہید ہوئے۔بہر حال
مورخین کو اس بات پر بھی حیرت ہوتی ہے کہ مسلمانوں نے ایرانیوں کی اتنی بڑی تعداد کو کیسے مار ڈالا۔( حضرت خالد بن ولید از صادق حسین صدیقی صفحہ 161-162)
ایک تاریخ نگار نے یہ لکھا ہے۔اس حوالے سے صاف نظر آتا ہے کہ اگر نہر کے پانی کے سرخ ہو جانے
والے واقعہ کو درست تسلیم بھی کر لیا جائے تو وہ لوگ جن کی وجہ سے نہر خون سے سرخ ہو گئی وہ انہیں زخمی سپاہیوں
کے ڈوبنے کی وجہ سے بھی تو ہو سکتی تھی۔لہذا کہا جاسکتا ہے کہ ایسے واقعات میں مبالغہ آرائی کی آمیزش بھی کسی حد
تک شامل ہو گئی جس کی بنا پر اسلامی جنگوں اور حضرت خالد بن ولید کی ذات پر رکیک حملے کرنے والوں کو مواقع
ملے۔یا جنگوں میں مسلمانوں پر وحشیانہ طرز اختیار کرنے کا الزام لگایا گیا۔بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے لیکن بظاہر یہی لگتا
ہے کہ صرف الزام لگایا گیا۔بہر حال جب دشمن ہزیمت اٹھا چکا اور اس کی فوج پر اگندہ ہو گئی اور مسلمان ان کے
تعاقب سے فارغ ہو کر واپس آگئے تو حضرت خالد کھانے کے پاس آکر کھڑے ہوئے اور کہا یہ میں تم لوگوں کو دیتا
ہوں یہ تمہارے لیے ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوات میں جب میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دشمن کا

خطبات مسرور جلد 19
385
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2022 ء
تیار کھانا پاتے تو اس کو اپنی فوج میں تقسیم کر دیتے تھے۔چنانچہ مسلمان رات کے کھانے کے طور پر اسے کھانے لگے
انیس کی جنگ میں دشمن کے ستر ہزار آدمی ہلاک ہوئے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے۔( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 314، دار الكتب العلمية، بيروت،2012ء)
امغیشیا کی فتح کے بارے میں لکھا ہے۔آمغنیشیا کو اللہ نے صفر بارہ ہجری میں جنگ کے بغیر ہی فتح کرا
دیا تھا۔اَمْغِيشِیا عراق میں ایک جگہ کا نام ہے۔جب حضرت خالد" انیس کی فتح سے فارغ ہو گئے تو آپ نے تیاری
کی اور آمغیشیا آئے مگر آپ کے آنے سے قبل ہی وہاں کے باشندے جلدی سے بستی چھوڑ کر بھاگ گئے اور سَوَادُ
میں منتشر ہو گئے۔عراق میں وہ بستیاں جن کو مسلمانوں نے حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں فتح کیا تو وہاں کھیتوں میں
سر سبزی کی وجہ سے اسے سواد کا نام دیا گیا۔حضرت خالد نے امغپیشیا اور اس کے قرب وجوار میں جو کچھ بھی تھا
اسے منہدم کرنے کا حکم دیا۔اَمْغِيشِيَا حِيرَہ کے برابر کا شہر تھا۔ائیں اس مقام کی فوجی چوکی تھی۔مسلمانوں کو آمغیشیا سے اس قدر مال غنیمت حاصل ہوا کہ ذات السلاسل سے لے کر اب تک کسی
جنگ میں حاصل نہیں ہوا تھا۔اس جنگ میں گھڑ سواروں کا حصہ پندرہ سو درہم تھا اور یہ حصہ ان اموال غنیمت کے علاوہ
تھا جو کار ہائے نمایاں انجام دینے والوں کو دیا گیا تھا۔اُنیس اور آمغیشیا کی فتح کی اطلاع حضرت خالد نے بنو عجل
کے ایک جندل نامی شخص کے ذریعہ روانہ کی تھی جو ایک بہادر گائیڈ کے طور پر مشہور تھے۔انہوں نے حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں پہنچ کر آگیس کی فتح کی خوشخبری، مال غنیمت کی مقدار، قیدیوں کی تعداد، خمس میں
جو چیز میں حاصل ہوئی تھیں اور جن لوگوں نے کار ہائے نمایاں انجام دیے تھے۔ان سب کی تفصیل اور خاص طور پر
حضرت خالد کی بہادری کے کارنامے بہت عمدگی سے بیان کیے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کی شجاعت،
پختہ رائے اور فتح کی خبر سنانے کا یہ انداز بہت پسند آیا یعنی جو نمائندہ بھیجا تھا اس کا جو طریق تھا اور اس کی بہادری کے
قصے تھے اور جو انداز بیان تھا اس کا ، وہ حضرت ابو بکر کو بڑا پسند آیا۔آپؐ نے اس سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے ؟ اس
نے عرض کیا میر انام جندل ہے۔آپ نے فرمایا بہت خوب جندل۔اور پھر آپ نے اس کو مالِ غنیمت میں سے ایک
لونڈی دینے کا حکم دیا جس سے اس کے ہاں اولاد پیدا ہوئی۔اسی طرح اس موقع پر حضرت ابو بکڑ نے فرمایا: اب
عورتیں حضرت خالد بن ولید جیسا شخص پیدا نہیں کر سکیں گی۔(تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 314-315، دارالکتب العلمية، بيروت، 2012ء) (حضرت سیدنا ابو بکر صدیق از ہیکل
صفحہ 312 اسلامی کتب خانہ) ( معجم البلدان جلد 1 صفحه 301 دار الكتب العلمية، بيروت ) (معجم البلدان
جلد 3 صفحه 309 ، دار الكتب العلمية ، بيروت)
باقی ان شاء اللہ آئندہ
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 / اگست تا 15 / اگست 2022ء جلد 29 شماره 63-64 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی