حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
426
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 19 / اگست 2022ء بمطابق 19 / ظہور 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
بدری صحابہ کے ذکر میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ کا ذکر چل رہا تھا اور آپنے کے
دور میں جو واقعات ہوئے ان کا ذکر ہو رہا تھا۔آپ کے عہد خلافت میں شام کی طرف جو پیش قدمی ہوئی اس بارے
میں آج ذکر ہو گا۔جب حضرت ابو بکر صدیق باغی مرتدین کی سرکوبی سے فارغ ہو گئے اور عرب مستحکم ہو گیا تو آپ
نے بیرونی جارحیت کے مرتکب مخالفین میں سے اہل روم سے جنگ کرنے کے متعلق سوچا؛ مگر ابھی تک کسی کو اس
سے آگاہ نہیں کیا تھا۔یہ لوگ جارح قوم تھے۔مسلمانوں کو تنگ کرتے رہتے تھے۔ملک شام کی حکومت کو ، جو آج
کل شام ہے ، سلطنت روم کہا جاتا تھا۔وہاں کے بادشاہ کو قیصر روم کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔آپ ابھی اسی غور و فکر میں لگے ہوئے تھے کہ اسی دوران حضرت شر خبیل بن حسنہ آپ کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور آپ کے پاس بیٹھ گئے اور عرض کیا، اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ! کیا آپ شام
لشکر کشی کے بارے میں سوچ رہے ہیں ؟ حضرت ابو بکر نے فرمایا کہ ہاں ارادہ تو ہے لیکن ابھی کسی کو مطلع نہیں کیا۔تم نے کس وجہ سے یہ سوال کیا ہے ؟ حضرت شرحبیل نے عرض کیا کہ جی ہاں اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلیفہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دشوار گزار پہاڑی راستے پر چل رہے ہیں۔پھر آپ
ایک بلند چوٹی پر چڑھ گئے اور لوگوں کی طرف دیکھا اور آپ کے ساتھ آپ کے ساتھی بھی ہیں۔پھر آپ اس چوٹی
سے اتر کر ایک نرم زرخیز زمین میں آگئے جس میں فصلیں، چشمے ، بستیاں اور قلعے موجو د ہیں اور آپ نے مسلمانوں
سے فرمایا کہ مشرکین پر حملہ کر دو۔میں تمہیں فتح اور مالِ غنیمت کے حصول کی ضمانت دیتا ہوں۔اس پر مسلمانوں
نے حملہ کر دیا اور میں بھی جھنڈے کے ساتھ اس لشکر میں شامل تھا۔میں ایک بستی کی طرف گیا تو اس کے رہنے
والوں نے مجھ سے امان طلب کی۔میں نے انہیں امان دے دی۔پھر میں آپ کے پاس واپس پہنچا تو آپ ایک عظیم
قلعہ تک پہنچ چکے تھے۔آپ کو فتح عطا کی گئی۔انہوں نے آپ سے صلح کی درخواست کی۔پھر آپ کے لیے ایک
تخت رکھا گیا۔آپ اس پر تشریف فرما ہو گئے۔پھر آپ سے ایک کہنے والے نے عرض کیا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح
سے نوازا ہے اور آپ کی مدد کی ہے لہذا آپ اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اس کی اطاعت کرتے رہیں۔پھر اس شخص
نے ان آیات کی تلاوت کی کہ اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ

خطبات مسرور جلد 20
427
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَابًا۔یعنی جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آئے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ اللہ
کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر اور اس سے مغفرت
مانگ۔یقیناوہ بہت تو به قبول کرنے والا ہے۔کہتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ لمبی خواب تھی۔اس پر حضرت ابو بکڑ نے یہ خواب سن کے فرمایا کہ تمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔تم نے اچھا خواب دیکھا
ہے اور اچھا ہی ہو گا ان شاء اللہ۔پھر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ اس خواب میں تم نے فتح کی خوشخبری اور میری موت
کی اطلاع بھی دی ہے یہ بات کہتے ہوئے حضرت ابو بکر کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔آپ نے فرمایا، رہاوہ پتھریلا
علاقہ جس پر چلتے ہوئے ہم پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے تھے اور وہاں سے نیچے جھانک کر لوگوں کو دیکھا تھا تو اس کا مطلب
یہ ہے کہ ہمیں اس لشکر کے معاملہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان لشکر والوں کو بھی مصیبت جھیلنی پڑے
گی۔اس کے بعد پھر ہمیں غلبہ اور استحکام حاصل ہو جائے گا اور جہاں تک ہمارا پہاڑ کی چوٹی سے اتر کر زرخیز زمین کی
طرف جانے کا تعلق ہے جس میں سرسبز و شاداب فصلیں، چشمے ، بستیاں اور قلعے تھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ ہم
پہلے سے زیادہ آسانی پائیں گے جس میں خوشحالی اور فراخی ہو گی اور ہمیں پہلے سے زیادہ زرخیز زمین میسر آئے گی۔جہاں تک میرا مسلمانوں کو یہ حکم دینے کا تعلق ہے کہ دشمن پر حملہ کرو، میں فتح اور مالِ غنیمت کی
ضمانت دیتا ہوں تو اس سے مراد میر امسلمانوں کو مشرکین کے ممالک کی طرف بھیجنا اور انہیں جہاد پر ابھارنا ہے۔اور جہاں تک اس جھنڈے کا تعلق ہے جو تمہارے پاس تھا جس کو تم لے کر ان بستیوں میں سے ایک بستی کی طرف
گئے اور اس میں داخل ہوئے اور وہاں کے لوگوں نے تم سے امان طلب کی اور تم نے انہیں امان دے دی تو اس کا
مطلب یہ ہے کہ تم اس علاقے کو فتح کرنے والے امرا میں سے ایک ہو گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھوں فتح دے گا
اور رہاوہ قلعہ جسے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے فتح کرایا تو اس سے مراد وہ علاقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ میرے لیے فتحیاب
کرے گا اور جہاں تک اس تخت کا تعلق ہے جس پر تو نے مجھے بیٹھا ہوا دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے
عزت ورفعت سے نوازے گا اور مشرکین کو ذلیل ورسوا کرے گا۔اور جہاں تک اس آدمی کا تعلق ہے جس نے مجھے
نیک اعمال اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دیا اور میرے سامنے سورۂ نصر کی تلاوت کی تو اس طرح اس نے مجھے میری
موت کی خبر دی ہے۔یہی سورت جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تو آپ کو علم ہو گیا تھا کہ اس سورت
میں آپ کی وفات کی خبر دی جارہی ہے۔( الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔۔جلد2 جزء 1 صفحه 109-110 عالم الكتب بيروت 1997ء)
( تاريخ دمشق الكبير جلد 1 جزء 2 صفحه 44 ذكر اهتمام ابو بكر۔۔۔الخ)
(مردان عرب حصہ اول از علامہ عبد الستار ہمدانی صفحہ 108-109 مطبوعہ 2013ء)
تو یہ تعبیر حضرت ابو بکر نے اس خواب کی فرمائی۔بہر حال جب حضرت ابو بکر نے شام کی فتح کے لیے
لشکر تیار کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے مشورے کے لیے حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت عبد الرحمن
بن عوف ، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور اہل بدر میں سے کبار
مهاجرین و انصار نیز دیگر صحابہ کو طلب کیا۔جب یہ اصحاب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا اللہ کی

خطبات مسرور جلد 20
428
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
نعمتیں بے شمار ہیں۔اعمال ان کا بدلہ نہیں ہو سکتے۔اس بات پر اللہ تعالیٰ کی بہت زیادہ حمد کرو کہ اس نے تم پر احسان
کیا اور تمہیں ایک کلمہ پر جمع کیا اور تمہارے درمیان صلح کروائی۔تمہیں اسلام کی ہدایت عطا فرمائی اور تم سے
شیطان کو دور کیا۔اب شیطان کو تمہارے شرک میں مبتلا ہونے اور خدا کے سوا کسی اور کو معبود بنانے کی امید نہیں
رہی۔آج عرب ایک امت ہیں جو ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں۔میری رائے یہ ہے کہ میں ان کو رومیوں سے جنگ
کے لیے شام بھجواؤں۔جو ان میں سے مارا گیا وہ شہید ہے۔اللہ تعالیٰ نے نیک کام کرنے والوں کے لیے بہترین بدلہ
تیار کر رکھا ہے۔اور ان میں سے جو زندہ رہاوہ دین اسلام کا دفاع کرتے ہوئے زندہ رہے گا اور اللہ تعالیٰ سے مجاہدین
کے اجر و ثواب کا مستحق ہو گا۔یہ میری رائے ہے۔اب آپ لوگوں میں سے ہر شخص اپنی رائے کے مطابق مشورہ
دے۔حضرت ابو بکر نے ان سے مشورہ مانگا۔اس پر حضرت عمر بن خطاب کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہا: سب
تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے خیر وبرکت سے نوازتا ہے۔اللہ کی قسم !بھلائی کے
جس معاملے میں بھی ہم نے آپ سے آگے بڑھنا چاہا آپ اس میں ہمیشہ ہم پر سبقت لے گئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص
فضل و کرم ہے وہ جسے چاہتا ہے نوازتا ہے۔اللہ کی قسم ! میں آپ سے اسی مقصد کے لیے ملاقات کرنا چاہتا تھا جو آپ
نے ابھی بیان کیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا کہ میں یہ بات آپ سے کر نہ سکا حتی کہ آپ نے خود ہی اس کا
تذکرہ کر دیا۔یقینا آپ کی رائے صحیح ہے۔اللہ نے آپ کو صحیح راہ کا ادراک عطا فرمایا ہے۔ہو
پھر حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت عثمان بن عفان، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت سعد
حضرت ابو عبیدہ، حضرت سعید بن زید، حضرت علی اور دیگر تمام حاضرین مجلس مہاجرین اور انصار نے آپ کی رائے
کی تائید کرتے ہوئے عرض کیا ہم آپ کی بات بھی سنیں گے اور اطاعت بھی کریں گے۔ہم آپ کی حکم عدولی نہیں
کریں گے اور آپ کی تحریک پر لبیک کہیں گے۔پھر حضرت ابو بکر لوگوں سے خطاب کرنے کے لیے دوبارہ کھڑے
وئے اور آپؐ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی جس کا وہ اہل ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودو سلام بھیجا۔پھر
فرمایا: اے لوگو ! بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی نعمت دے کر تم پر بڑا احسان کیا۔تمہیں جہاد کے ذریعہ سے
معزز کیا۔تمہیں دین اسلام کے ذریعہ دوسرے ادیان پر فضیلت دی۔لہذا اللہ کے بندو !ملک شام میں رومیوں سے
جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔اب میں تمہارے امر مقرر کرنے والا ہوں اور انہیں تمہارا کمانڈر بنانے لگا ہوں۔تم اپنے
رب کی اطاعت کرنا، اپنے امرا کی خلاف ورزی نہ کرنا اور اپنی نیت رضائے الہی کے لیے خالص رکھنا۔سیرت و کردار
بہتر سے بہتر بنانا اور کھانا پینا صحیح رکھنا۔اللہ تعالیٰ پر ہیز گاروں اور احسان کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔حضرت ابو بکر
نے حضرت بلال کو حکم دیا تو انہوں نے لوگوں میں اعلان کر دیا کہ اے لوگو! اپنے رومی دشمن سے جنگ کے لیے شام
کی طرف نکلو اور مسلمانوں کے امیر حضرت خالد بن سعید ہوں گے۔(الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔۔جلد2 جزء 1 صفحه 110 تا 114 عالم الكتب بيروت 1997ء)
ملک شام کی فتوحات کے سلسلہ میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے پہلے
حضرت خالد بن سعید کو روانہ فرمایا چنانچہ ایک روایت کے مطابق حضرت ابو بکر جب حج کر کے واپس مدینہ تشریف

خطبات مسرور جلد 20
429
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
لائے تو تیرہ ہجری میں آپؐ نے حضرت خالد بن سعید کو ایک لشکر کے ہمراہ شام کی طرف روانہ فرمایا جبکہ بعض لوگ
کہتے ہیں کہ جس وقت حضرت ابو بکر نے خالد بن ولید کو عراق کی طرف روانہ فرمایا تھا اسی وقت حضرت خالد بن سعید
کو شام کی طرف روانہ فرمایا تھا۔لہذا سب سے پہلا جھنڈ اجو شام کی فتح کے لیے ہر ایا گیا وہ حضرت خالد بن سعید کا تھا۔اس کے علاوہ ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب حضرت ابو بکر نے مرتدین کے خلاف گیارہ لشکر
تیار کر کے روانہ فرمائے تھے تو اس وقت ہی آپ نے حضرت خالد بن سعید کو شام کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے
تیماء جانے کا حکم دیا تھا اور ہدایت فرمائی تھی کہ اپنی جگہ سے نہ ہٹنا۔اطراف کے لوگوں کو اپنے سے ملنے کی دعوت
دینا اور صرف ان لوگوں کو بھرتی کرنا جو مرتد نہ ہوئے ہوں اور صرف ان سے جنگ کرنا جو تم سے جنگ کریں یہاں
تک کہ میری طرف سے کوئی اور حکم آجائے۔تیاء بھی شام اور مدینہ کے درمیان ایک مشہور شہر ہے۔( الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 252 ثم دخلت سنة ثلاث عشرة، ذكر فتوح الشام، دار الكتب العلمية
بيروت 2006ء) (تاريخ الطبری جلد2 صفحه 332 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء) (فرہنگ سیرت
صفحہ 78 زوار اکیڈمی کراچی)
حضرت ابو بکر نے رومیوں کے خلاف جنگ کے لیے اہل مدینہ کے علاوہ دیگر علاقوں کے مسلمانوں کو
بھی تیار کرناشروع کیا اور انہیں جہاد میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔چنانچہ آپ نے اہل یمن کی طرف بھی ایک
خط لکھا جس کا متن اس طرح سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ کی طرف سے اہل یمن میں سے
مومنین اور مسلمانوں کے ہر فرد کے لیے جس پر یہ پڑھا جائے، تم پر سلامتی ہو۔میں تمہارے سامنے اللہ کی حمد
کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر جہاد فرض کیا ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اس
کے لیے تھوڑی تیاری یا بھر پور تیاری کر کے نکلیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ
الله (التوبہ: (41) اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو۔پس جہاد لازمی فریضہ ہے اور اللہ
کے ہاں اس کا اجر عظیم ہے اور ہم نے مسلمانوں کو شام میں رومیوں سے جہاد کے لیے تیاری کا حکم دیا ہے۔ان کی
نیتیں اچھی اور مرتبہ بلند ہے۔پس اے اللہ کے بندو! اپنے رب کے فرض اور اس کے نبی کی سنت اور دو میں سے
ایک نیکی کی طرف جلدی کرو؛ یا تو شہادت یا پھر فتح اور مال غنیمت ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی بے عمل باتوں سے
راضی نہیں ہو تا اور نہ اس کے دشمنوں سے جہاد ترک کرنے سے راضی ہو تا ہے یہاں تک کہ وہ حق کو قبول کر لیں
اور قرآن کریم کے حکم کو مان لیں۔اللہ تمہارے دین کی حفاظت کرے اور تمہارے دلوں کو ہدایت دے اور
تمہارے اعمال کو پاک کر دے اور تمہیں صبر کرنے والے مجاہدین جیسا اجر عطا کرے۔حضرت ابو بکڑ نے یہ خط حضرت انس بن مالک کے ہاتھ بھیجا تھا۔حضرت انس کہتے ہیں کہ میں یمن پہنچا
اور ایک ایک محلے اور ایک ایک قبیلے سے آغاز کیا۔میں ان کے سامنے حضرت ابو بکر کا خط پڑھتا تھا اور جب میں خط
پڑھنے سے فارغ ہو تا تھا تو کہتا تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور محمد ، اللہ کے رسول ہیں، صلی اللہ علیہ وسلم۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ اور مسلمانوں کا پیغام
رساں ہوں۔غور سے سنو! میں نے مسلمانوں کو اس حالت میں چھوڑا ہے کہ وہ ایک لشکر کی صورت میں جمع ہیں۔

خطبات مسرور جلد 20
430
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
انہیں اپنے دشمن کی طرف روانہ ہونے سے صرف تمہارا ( یعنی مدینہ آمد کا انتظار روکے ہوئے ہے۔پس تم جلدی
سے اپنے بھائیوں کی طرف کوچ کر و۔اے مسلمانو! اللہ تم پر رحم کرے۔(الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔۔جلد 2 جزء 1 صفحه 115-116 عالم الكتب 1997ء)
حضرت انس مدینہ واپس پہنچے اور حضرت ابو بکر کو لوگوں کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے عرض کیا کہ
یمن کے بہادر، دلیر اور شہسوار پر اگندہ بالوں والے اور گردو غبار سے بھرے ہوئے آپ کے پاس پہنچنے والے ہیں۔وہ اپنے مال و اسباب اور بیوی بچوں کے ساتھ نکل چکے ہیں۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از علی محمد الصلابی ، مترجم صفحہ 439 الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ پاکستان )
دوسری طرف حضرت خالد بن سعید تیماء پہنچ کر وہیں مقیم ہو گئے اور اطراف کی بہت سی جماعتیں ان
سے آملیں۔رومیوں کو مسلمانوں کے اس عظیم لشکر کی خبر ہوئی تو انہوں نے اپنے زیر اثر عربوں سے شام کی جنگ
کے لیے فوجیں طلب کیں۔حضرت خالد بن سعید نے حضرت ابو بکر کو رومیوں کی اس تیاری کے متعلق لکھا۔حضرت ابو بکر نے جواباً
لکھا کہ تم پیش قدمی کرو اور ذرا مت گھبر اؤ اور اللہ سے مدد طلب کرو۔اس پر حضرت خالد بن سعید رومیوں کی
طرف بڑھے مگر جب آپ ان کے قریب پہنچے تو وہ ادھر اُدھر منتشر ہو گئے اور انہوں نے اپنی جگہ کو چھوڑ دیا۔حضرت خالد بن سعید اس جگہ پر قابض ہو گئے اور اکثر لوگ جو آپ کے پاس جمع تھے مسلمان ہو گئے۔حضرت خالد
بن سعید نے حضرت ابو بکر کو اس کی اطلاع دی۔حضرت ابو بکڑ نے لکھا کہ تم آگے بڑھو مگر اتنا آگے نہ نکل جانا کہ
پیچھے سے دشمن کو حملہ کرنے کا موقع مل جائے۔حضرت خالد بن سعید ان لوگوں کو لے کر چل پڑے یہاں تک کہ
ایک مقام پر پڑاؤ کیا۔وہاں ان کے مقابلے پر ایک رومی پادری بابان نامی آیا۔حضرت خالد بن سعید نے اسے شکست
دی اور اس کے لشکروں میں سے بہتوں کو قتل کیا اور بابان نے فرار ہو کر دمشق کی طرف پناہ لی۔حضرت خالد بن
سعید نے اس کی اطلاع حضرت ابو بکر کو دے کر مزید کمک طلب کی۔اس وقت حضرت ابو بکر کے پاس یمن سے
جہادِ شام کی غرض سے ابتدائی طور پر کوچ کر کے آنے والے لوگ موجود تھے۔اس کے علاوہ مکہ اور یمن کے
در میان کے لوگ بھی آئے ہوئے تھے۔ان لوگوں میں حضرت ذُوالكَلاغ بھی تھے۔نیز حضرت عکرمہ بھی
مرتدین کے خلاف جنگ سے کامیاب ہو کر حضرت ابو بکر کے پاس واپس لوٹے تھے جن کے ساتھ کچھ علاقوں کے
اور لوگ بھی تھے۔ان سب کے متعلق حضرت ابو بکر نے امرائے صدقات کو لکھا کہ جو لوگ تبدیلی کے خواہاں
ہوں ان کو تبدیل کر دو تو سب نے تبدیل ہونا چاہا اور ان سب کو بدل کر ایک نیا لشکر تیار کیا گیا۔اس لیے اس لشکر کا
نام جیش النبرال پڑ گیا۔یہ فوجیں حضرت خالد بن سعید کے پاس پہنچیں۔اس کے بعد بھی حضرت ابو بکر لوگوں کو
شام کی جنگ کے لیے ترغیب دلاتے رہے۔حضرت ابو بکر نے حضرت ولید بن عقبہ کو حضرت خالد بن سعید کی
طرف شام پہنچنے کا ارشاد فرمایا۔وہ جب خالد بن سعید کے پاس پہنچے تو انہوں نے انہیں بتایا کہ اہل مدینہ اپنے بھائیوں
کی مدد کے لیے بے تاب ہیں اور حضرت ابو بکر فو جیں بھیجنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔یہ سن کر حضرت خالد بن سعید
رض

خطبات مسرور جلد 20
431
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
کی خوشی کی انتہانہ رہی اور انہوں نے اس خیال سے کہ رومیوں پر فتح یابی کا فخر انہی کے حصہ میں آئے حضرت ولید
بن عقبہ کو ساتھ لے کر رومیوں کی عظیم الشان فوج پر حملہ کرنا چاہا جس کی قیادت ان کا سپہ سالار بابان کر رہا تھا۔(كامل فى التاريخ جلد2 صفحه 252 253 دار الكتب العلمية بيروت) (البدايه والنهايه جلد4 جزء7 صفحه4
مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت) (تاريخ الطبرى جلد 2 صفحه 332 دارالکتب العلمية بيروت لبنان)
( حضرت سید نا ابو بکر صدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحہ 340-341 مطبوعہ بک کارنر شوروم جہلم)
گویا حضرت خالد بن سعید نے رومی لشکر پر حملہ کرتے وقت حضرت ابو بکر کی اس ہدایت کو نظر انداز کر
دیا کہ تم اتنا آگے نہ نکل جانا کہ پیچھے سے دشمن کو حملہ کرنے کا موقع مل جائے اور بہر حال وہ اپنی پشت کے دفاع سے
غافل ہو گئے اور دیگر امرا کے پہنچنے سے پہلے ہی رومیوں سے جنگ شروع کر دی۔بابان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان
کے سامنے سے ہٹ کر دمشق کی طرف نکل گیا۔بابان
کا پیچھے ہٹنا اصل میں ایک چال تھی۔وہ مسلمانوں کو گھیرے
میں لے کر پیچھے سے ان پر حملہ کرناچاہتا تھا۔اس خطرے سے حضرت ابو بکر نے انہیں خبر دار کیا تھا لیکن کامیابی کے
جذبے نے حضرت خالد بن سعید کو خلیفہ وقت کی اس تنبیہ سے غافل کر دیا اور آگے بڑھنے پر اکسا دیا۔حضرت خالد
بن سعید دشمن کی فوج میں آگے گھستے گئے۔اس وقت ان کے ہمراہ حضرت ولید بن عقبہ کے علاوہ حضرت ذوالکلاغ
اور حضرت عکرمہ بھی تھے۔وہاں حضرت خالد بن سعید کو بابان کی فوجی چوکیوں نے ایک ساتھ مل کر محصور کر لیا
اور ان کے راستے روک لیے۔حضرت خالد کو اس کی خبر تک نہ ہوئی۔اس کے بعد باہان نے پیش قدمی کی اور ایک
جگہ حضرت خالد کے بیٹے سعید کو کچھ لوگوں کے ساتھ پانی کی تلاش میں گھومتے ہوئے پالیا اور ان سب کو قتل کر دیا۔حضرت خالد بن سعید کو اس کی خبر ہوئی یعنی ان کے بیٹے اور ان کے ساتھیوں کے قتل ہونے کی، شہید ہونے کی خبر
ہوئی، تو سواروں کے ایک دستہ کے ساتھ وہاں سے فرار ہو گئے اور بجائے اس کے کہ مقابلہ کرتے وہاں سے چھوڑ
کے چلے گئے۔ان کے بعد بہت سے ساتھی بھی گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار ہو کر اپنے لشکر سے منقطع ہو گئے۔خالد
شکست کھاتے ہوئے ذُو المَروَہ تک پہنچ گئے مگر حضرت عکرمہ اپنی جگہ سے نہ ہٹے بلکہ مسلمانوں کی مدد کرتے رہے۔ذوالمروہ مکہ اور مدینہ کے درمیان مدینہ سے کوئی چھیانوے میل کے فاصلے پر ایک جگہ ہے۔بہر حال حضرت عکرمہ
نے بابان اور اس کی فوجوں کو حضرت خالد کا تعاقب کرنے سے باز رکھا۔اس کی اطلاع جب حضرت ابو بکر کو ہوئی تو
آپ نے حضرت خالد سے ناراضگی کا اظہار فرمایا اور مدینہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔البتہ بعد میں جب
انہیں مدینہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی تو انہوں نے حضرت ابو بکر سے اس فعل پر معافی مانگی۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جزء الثانی صفحه 333-334 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء) (ماخوذ از سیدنا
ابو بکر صدیق از بیکل مترجم صفحه 341) ( فرهنگ سیرت صفحہ 56 و269 زوار اکیڈمی کراچی)
حضرت خالد بن سعید کی اس ناکامی کے باوجود حضرت ابو بکر صدیق کے عزم و حوصلہ میں ہر گز فرق نہ
آیا۔جب انہیں یہ خبر پہنچی کہ حضرت عکرمہ اور حضرت ذوالکلاغ اسلامی لشکروں کو رومیوں کے چنگل سے بچا کر
واپس شام کی سر حدوں پر لے آئے ہیں اور وہاں مدد کے منتظر ہیں تو حضرت ابو بکر صدیق نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر
کمک بھیجنے کا انتظام شروع کر دیا۔حضرت ابو بکر صدیق نے اس سلسلہ میں چار بڑے لشکر تیار کیے جنہیں شام کے

خطبات مسرور جلد 20
432
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
مختلف علاقوں کی جانب روانہ کیا۔ان کی تفصیل اس طرح ملتی ہے۔ایک لشکر جو پہلا تھا یزید بن ابو سفیان کا تھا۔یہ حضرت معاویہ کے بھائی تھے اور ابوسفیان کے خاندان میں
بہترین آدمی تھے۔بطور کمک بھیجے جانے والے ان چار لشکروں میں سے یہ پہلا لشکر تھا جو شام کی طرف آگے بڑھا۔حضرت ابو بکر نے اس لشکر کا امیر حضرت یزید بن ابو سفیان کو بنایا۔ان کے ذمہ دمشق پہنچ کر اس کو فتح کرنا اور دیگر
تین لشکروں کی بوقت ضرورت مدد کرنا تھا۔اس لشکر کی تعداد ابتدا میں تین ہزار تھی۔پھر حضرت ابو بکر نے مزید
امداد بھیجی جس سے ان کی تعداد تقریباً سات ہزار ہو گئی۔حضرت یزید بن ابوسفیان کے اس لشکر میں مکہ کے لو گوں
میں سے سہیل بن عمر و اور ان جیسے اور ذی مرتبہ لوگ بھی شریک تھے۔سہیل بن عمر و زمانہ جاہلیت میں قریش کے
سر کردہ لوگوں اور زیرک سرداروں میں سے تھے اور صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے کفارِ مکہ کی نمائندگی کی تھی۔یہ فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے تھے۔(سید نا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از علی محمد الصلابی، مترجم صفحہ 441 الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ پاکستان ) ( تاریخ الطبری
جلد 2 صفحه 333 دار الكتب العلمية بيروت) (اسد الغابه جلد 2 صفحه 85-586 دار الكتب العلمية بيروت)
جب حضرت ابو بکر نے حضرت یزید بن ابو سفیان کے لیے جھنڈ اباندھا تور بیعہ بن عامر کو بلایا اور ان کے
لیے بھی ایک جھنڈا باندھا اور انہیں فرمایا کہ تم یزید بن ابو سفیان کے ساتھ جاؤ گے۔ان کی نافرمانی اور مخالفت نہ
کرنا۔پھر آپ نے حضرت یزید بن ابو سفیان سے فرمایا اگر تم اپنے مقدمة ابجیش کی نگرانی ربیعہ بن عامر کے سپر د کرنا
مناسب سمجھو تو ضرور ایسا کرنا۔ان کا شمار عرب کے بہترین شہسواروں اور تمہاری قوم کے صلحاء میں سے ہو تا ہے اور
میں بھی امید رکھتا ہوں کہ یہ اللہ کے نیک بندوں میں سے ہیں۔اس پر حضرت یزید نے عرض کیا کہ ان کے بارے
میں آپ کے حسن ظن اور ان کے متعلق آپ کی امید نے میرے دل میں ان کی محبت کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے۔پھر
حضرت ابو بکر ان کے ساتھ پیدل چلنے لگے تو حضرت یزید نے کہا کہ اے خلیفۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یا تو آپ
بھی سوار ہو جائیں یا مجھے اجازت دیں کہ میں بھی آپ کے ساتھ پیدل چلنا شروع کر دوں کیونکہ میں ناپسند کرتاہوں
کہ خود تو سوار ہوں اور آپ پیدل چلیں۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا: نہ تو میں سوار ہوں گا اور نہ ہی تم سواری
سے نیچے اتر و گے۔میں اپنے ان قدموں کو اللہ کی راہ میں اٹھتے ہوئے سمجھتا ہوں۔پھر آپ نے حضرت یزید کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا: اے یزید ! میں تمہیں اللہ کا تقوی اختیار کرنے،
اس کی اطاعت کرنے، اس کی خاطر ایثار کرنے اور اس سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں۔جب دی
دشمن سے
تمہاری مڈھ بھیڑ ہو اور اللہ تمہیں فتح نصیب کرے تو تم خیانت نہ کرنا اور مثلہ نہ کرنا یعنی لوگوں کی، مقتولوں کی
نکلیں نہ بگاڑنا اور تم بد عہدی نہ کرنا اور نہ ہی بزدلی دکھانا اور کسی چھوٹے بچے کو قتل نہ کرنا اور نہ کسی بوڑھے کو اور نہ
ہی کسی عورت کو اور نہ کھجور کے درخت کو جلانا اور نہ ہی انہیں تباہ وبرباد کرنا اور کسی پھل دار درخت کو نہ کاٹنا۔تم کسی
جانور کو ذبح نہ کرنا سوائے کھانے کے لیے۔بلا وجہ جانوروں کو بھی ذبح نہیں کرنا یا مارنا نہیں۔اور تم کچھ ایسے لوگوں
کے پاس سے گزرو گے جنہوں نے اللہ کے لیے اپنے آپ کو گرجوں میں وقف کر رکھا ہو گا، پس تم انہیں اور اس

خطبات مسرور جلد 20
433
خطبه جمعه فرمودہ مورخه 19 اگست 2022 ء
چیز کو جس کے لیے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہو گا چھوڑ دینا۔یعنی جو راہب ہیں، گرجوں کے پادری ہیں
ان کو کچھ نہیں کہنا اور تم کچھ ایسے لوگوں کو بھی پاؤ گے کہ شیطان نے ان کے سر کے بال در میان سے صاف کیے
ہوں گے۔ان کے سروں کا درمیانی حصہ اس طرح ہو گا جیسے تیر نے انڈے دینے کے لیے زمین میں گڑھا کھودا ہو۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ تمہیں ایسے لوگ ملیں گے جو اپنے سر کے بال درمیان سے صاف کیے ہوں گے اور
چاروں طرف سے پٹیوں کی مانند بال چھوڑے ہوں گے۔پس تم ان کے سروں کے صاف کیے ہوئے حصوں پر تلوار
سے ضرب لگانا۔ان لوگوں کو جو مارنے کا حکم ہے، ان لوگوں کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ
عیسائیوں کا ایک گروہ تھا جو راہب تو نہیں تھے لیکن مذہبی لیڈر تھے جو مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لیے بھڑ کاتے
رہتے تھے اور جنگ میں حصہ بھی لیتے تھے۔اس لیے حضرت ابو بکر نے یہ تو فرمایا کہ جو راہب ہیں، گرجوں کے اندر
ہیں ان کو کچھ نہیں کہنا لیکن ایسے لوگ اور ان لوگوں کے پیچھے چلنے والے وہ لوگ ، جو جنگ کے لیے بھڑکاتے ہیں اور
مسلمانوں سے جنگ کرتے ہیں، ان سے بہر حال جنگ کرنی ہے کیونکہ یہ لوگ جنگ کرنے والے بھی ہیں اور جنگ
کے لیے بھڑ کانے والے بھی ہیں۔فرمایا کہ ان سے جنگ کرنی ہے یہاں تک کہ وہ اسلام کی طرف مائل ہو جائیں یا
بے بس ہو کر جزیہ دیں۔جو اللہ اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ غیب سے اس کی مدد کرتا ہے۔اور میں
تمہیں سلام کہتا ہوں اور اللہ کے سپر د کر تاہوں۔(الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔۔جلد2 جزء 1 صفحه 117-118 عالم الكتب بيروت 1997ء)
(ماخوذ از تاریخ طبری جلد دوم صفحه 246 دار الكتب العلمية بيروت)
ایک اور روایت میں ان کے علاوہ مزید ہدایت کا بھی ذکر ملتا ہے۔چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر نے
حضرت یزید بن ابو سفیان کو فرمایا میں نے تمہیں والی مقرر کیا تا کہ تمہیں آزماؤں، تمہارا تجربہ کروں اور تمہیں باہر
نکال کر تمہاری تربیت کروں۔اگر تم نے اپنے فرائض بحسن و خوبی ادا کیے تو تمہیں دوبارہ تمہارے کام پر مقرر کروں
گا اور تمہیں مزید ترقی دوں گا۔اگر تم نے کوتاہی کی تو تمہیں معزول کر دوں گا۔اللہ کے تقوی کو تم لازم پکڑو۔وہ
تمہارے باطن کو اسی طرح دیکھتا ہے جس طرح ظاہر کو دیکھتا ہے۔فرمایا کہ لوگوں میں خدا کے زیادہ قریب وہ ہے جو
اللہ سے دوستی کا سب سے بڑھ کر حق ادا کرنے والا ہے اور لوگوں میں سب سے زیادہ اللہ کے قریب وہ شخص ہے جو
اپنے عمل کے ذریعہ سب سے زیادہ اس سے قربت حاصل کرے۔میں نے خالد بن سعید کی جگہ تم کو مقرر کیا ہے۔جاہلی تعصب سے بچنا اللہ کو یہ باتیں اور ایسا کرنے والا انتہائی ناپسند ہیں۔جب تم اپنے لشکر کے پاس پہنچو تو ان کے
ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔ان کے ساتھ خیر سے پیش آنا اور ان کو خیر کا وعدہ دلانا اور جب انہیں وعظ و نصیحت کرنا تو مختصر
کرنا کیونکہ بہت زیادہ گفتگو بہت سی باتوں کو بھلا دیتی ہے۔تم اپنے نفس کو درست رکھو، لوگ تمہارے لیے درست
ہو جائیں گے۔لیڈر اپنے آپ کو ٹھیک رکھیں تو لوگ خود درست ہو جائیں گے۔اور نمازوں کو ان کے اوقات پر
رکوع و سجود کو مکمل کرتے ہوئے ادا کرنا، ان میں خشوع و خضوع کا مکمل اہتمام کرنا اور جب دشمن کے سفیر تمہارے
پاس آئیں تو ان کا اکرام کرنا۔سفیر آتا ہے تو اس کی عزت کرنی ہے۔انہیں بہت کم ٹھہر انا اور تمہارے لشکر سے جلد

خطبات مسرور جلد 20
434
خطبہ جمعہ فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
نکل جائیں تاکہ وہ اس لشکر کے بارے میں کچھ جان نہ سکیں۔یہ بھی حکمت ہے کہ سفیر آئیں تو ان کو کم سے کم ٹھہراؤ
اور جلدی رخصت کر دو۔اور اپنے امور پر ان کو مطلع نہ ہونے دینا کہ انہیں تمہاری خرابی کا پتہ چل جائے اور وہ
تمہاری معلومات حاصل کر لیں۔انہیں اپنے لشکر کے جمگھٹے میں رکھنا۔اپنے لوگوں کو ان سے بات کرنے سے روک
دینا۔جب تم خود ان سے بات کرو تو اپنے بھید کو ظاہر نہ کرنا ورنہ تمہارا معاملہ خلط ملط ہو جائے گا۔جب تم کسی سے
مشورہ لینا تو بات سچ کہنا، صحیح مشورہ ملے گا۔مشیر سے اپنی خبر مت چھپاناور نہ تمہاری وجہ سے تمہیں نقصان پہنچے گا۔یہ
بھی ایک اصول ہے کہ جس سے مشورہ لینا ہے اس کو پھر ہر بار یک بات بھی بتانی پڑتی ہے تاکہ وہ صحیح مشورہ دے
سکے اور کم سے کم نقصان ہو۔رات کے وقت اپنے دوستوں سے باتیں کرو تمہیں بہت سی خبریں مل جائیں گی اور
رات کو معلومات اکٹھی کرو تو پوشیدہ باتیں تم پر ظاہر ہو جائیں گی۔حفاظتی دستہ میں زیادہ افراد کو رکھنا اور انہیں اپنی
فوج میں پھیلا دینا اور اکثر بغیر اطلاع دیے اچانک ان کی چوکیوں کا معائنہ کرنا۔جسے اپنی حفاظت گاہ سے غافل پاؤ اس
کی اچھی طرح تادیب کرنا اور سزا دیتے ہوئے افراط سے کام نہ لینا۔رات میں ان کی باریاں مقرر کرنا۔اول شب کی
باری آخری شب سے لمبی رکھنا کیونکہ دن سے قریب ہونے کی وجہ سے یہ باری آسان ہوتی ہے۔شروع رات کی جو
ڈیوٹی ہے وہ لمبی رکھو کیونکہ اس میں جاگنا آسان ہے اور آخری رات کی جو ڈیوٹی ہے وہ ذرا کم ہو۔سزا کے مستحق کو سزا
دینے سے مت ڈرنا۔اس میں نرمی نہ کرنا۔سزا دینے میں جلدی نہ کرنا اور نہ بالکل نظر انداز کرنا۔پھر فرمایا کہ اپنی فوج
سے غافل نہ رہنا کہ وہ خراب ہو جائیں اور ان کی جاسوسی کر کے ان کو رسوا نہ کرنا۔ان کی راز کی باتیں لوگوں سے نہ
بیان کرنا۔ان کے ظاہر پر اکتفا کرنا۔بیکار قسم کے لوگوں کے ساتھ مت بیٹھنا۔بچے اور وفادار لوگوں کے ساتھ بیٹھنا۔دشمن سے مڈھ بھیڑ کے وقت ڈٹ جانا۔بزدل نہ بنناور نہ لوگ بھی بزدل ہو جائیں گے۔مالِ غنیمت میں خیانت سے بچنا؛
یہ محتاجی سے قریب کرتی ہے اور فتح و نصرت کو روکتی ہے۔تم ایسے لوگوں کو پاؤ گے جنہوں نے اپنے آپ کو گرجوں میں
وقف کر رکھا ہو گا۔پس تم انہیں اور جس کام میں انہوں نے اپنے آپ کو مشغول رکھا ہو گا اسے چھوڑ دینا۔(ماخوذ از الکامل فی التاریخ جلد2 صفحه 253-254 دار الكتب العلمية بيروت 2006ء)
تو یہ ایک مکمل لائحہ عمل ہے جو ہر لیڈر کے لیے، ہر عہدے دار کے لیے، کام کرنے کے لیے ، عمل کرنے
کے لیے بڑا ضروری ہے۔اس کے بعد حضرت ابو بکر نے حضرت یزید کا ہاتھ پکڑا اور انہیں الوداع کرتے ہوئے فرمایا:
تم پہلے شخص ہو جسے میں نے مسلمانوں کے معززین پر امیر مقرر کیا ہے جو نہ تو کم حیثیت کے لوگ ہیں نہ
کمزور ، نہ گھٹیا ، نہ مذہبی تشد درکھنے والے ہیں۔پس تم ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا
اور اپنا بازوان پر جھکائے رکھنا اور ان سے اہم معاملات میں مشورہ کرنا، حسن سلوک کرنا۔اللہ تمہارے لیے تمہارے
ساتھیوں کو حسن سلوک کرنے والا بنائے۔اور پھر فرمایا کہ ہماری خلافت کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مدد فرمائے۔پھر حضرت یزید اپنے لشکر کو لے کر شام کی طرف روانہ ہو گئے۔حضرت ابو بکر شہر صبح شام نماز فجر اور عصر
کے بعد یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ !تو نے ہمیں پیدا کیا ہم کچھ بھی نہ تھے۔پھر تو نے اپنی جناب سے رحمت اور
فضل نازل کرتے ہوئے ہماری طرف ایک رسول بھیجا۔پھر تُو نے ہمیں ہدایت دی جبکہ ہم گمراہ تھے اور تو نے

خطبات مسرور جلد 20
435
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
ہمارے دلوں میں ایمان کی محبت ڈال دی جبکہ ہم کافر تھے۔ہم تعداد میں تھوڑے تھے اور تُو نے ہمیں زیادہ کیا۔ہم
پراگندہ تھے ، تو نے ہمیں اکٹھا کر دیا۔ہم کمزور تھے ، تو نے ہمیں طاقت بخشی۔پھر تُو نے ہم پر جہاد فرض کیا اور ہمیں
مشرکین سے اس وقت تک جنگ کرنے کا حکم دیا یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کر لیں اور وہ اپنے ہاتھ سے جزیہ
ادا کریں اور وہ بے بس ہو چکے ہوں۔یا تو مسلمان ہو جائیں یا اگر مسلمان نہیں ہوتے تو پھر جزیہ ادا کریں۔اے اللہ !
ہم تیرے اس دشمن سے جہاد کے بدلے تیری خوشنودی کے خواہاں ہیں جس نے تیرے ساتھ شریک ٹھہر آیا اور
تیرے سوا اور معبودوں کی عبادت کی۔اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ظالم جو کہتے ہیں تیری شان اس سے
بہت بلند ہے۔اے اللہ ! اپنے مشرک دشمنوں کے مقابلے میں اپنے مسلمان بندوں کی مدد فرما۔اے اللہ ! انہیں
آسان
فتح نصیب فرما اور ان کی بھر پور مدد کر۔ان میں سے جو کم ہمت ہیں انہیں بہادر بنادے اور ان کے قدموں کو
ثبات بخش اور ان کے دشمنوں کو لڑکھڑا دے اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دے اور ان کو تباہ و برباد کر دے اور
انہیں جڑ سے کاٹ ڈال اور ان کی کھیتیوں کو تباہ کر دے اور ہمیں ان کی زمینوں، ان کے گھروں، ان کے اموال اور
ان کے نشانات کا وارث بنا اور تو ہمارا ولی اور ہم پر مہربان ہو جا۔اور ہمارے معاملات کو درست کر دے۔تیری
نعمتوں سے حصہ پانے کے لیے ہمیں شکر گزار لوگوں میں سے بنا دے۔تو ہمیں اور مومن مردوں اور مومن
عورتوں کو اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بھی بخش دے۔ان میں سے جو زندہ ہیں ان کو بھی اور جو وفات
پاچکے ہیں ان کو بھی۔اللہ ہمیں اور تمہیں دنیا اور آخرت میں قول ثابت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہنے والا
بنائے۔یقیناوہ مومنوں کے ساتھ بہت مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔(الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔۔جلد2 جزء 1 صفحه 118- 119 عالم الكتب بيروت 1997ء)
دوسرا لشکر جو تھا شر خبیل بن حسنہ کا تھا۔حضرت شرحبیل بن حسنہ کے والد کا نام عبد اللہ بن مطاع اور والدہ
کا نام حسنہ تھا۔آپ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی اور حضرت شرحبیل کے والد ان کے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے اور یہ اپنی
والدہ حسنہ کے نام پر شر حبیل بن حسنہ کہلائے۔حضرت شرحبیل ابتدائی اسلام لانے والوں میں سے تھے۔خلافت راشدہ
میں یہ مشہور سپہ سالاروں میں سے ایک تھے۔اٹھارہ ہجری میں سڑسٹھ سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔(ماخوذاز اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 619-620 ، دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت شرحبیل بن حسنہ کی روانگی کے لیے حضرت ابو بکر نے حضرت یزید بن ابوسفیان کی روانگی کے
تین دن بعد کی تاریخ مقرر فرمائی۔جب تیسرا دن گزر گیا تو آپ نے حضرت شرحبیل کو الوداع کہا اور فرمایا، اے
شرحبیل! کیا تم نے یزید بن ابوسفیان کو جو وصیت میں نے کی اس کو نہیں سنا۔انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں۔پہلے
میں نے سنی ہیں (جو نصیحتیں میں نے پڑھی ہیں)۔اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا، میں تمہیں اسی کی مانند وصیت کرتا
ہوں اور ان باتوں کی بھی وصیت کرتا ہوں جن کا ذکر یزید کو کرنا بھول گیا تھا۔میں تمہیں نماز وقت پر ادا کرنے کی وصیت کرتا ہوں اور جنگ کے روز ثابت قدم رہنے کی یہاں تک کہ
تم فتح حاصل کر لو یا شہید ہو جاؤ اور مریضوں کی عیادت کرنے اور جنازوں میں شامل ہونے اور ہر حال میں بکثرت اللہ

خطبات مسرور جلد 20
436
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
کا ذکر کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ابوسفیان نے آپ سے عرض کیا کہ یزید ان صفات پر پہلے ہی کار بند ہے اور شام
جانے سے قبل ہی اس پر دوام اختیار کیے ہوئے تھا۔اب وہ اس کو زیادہ لازم کر لے گا ان شاء اللہ۔حضرت شرحبیل
نے جواب دیا: اللہ سے مدد مانگتے ہیں جو اللہ چاہے گا وہی ہو گا۔پھر حضرت ابو بکر کو الوداع کہا اور اپنے لشکر کے
ساتھ جانب شام روانہ ہو گئے۔حضرت شرحبیل کے لشکر کی تعداد تین ہزار سے چار ہزار تک تھی۔آپ کو یہ حکم فرمایا
کہ تبوک اور بلقاء جائیں اور پھر بُھری کا رخ کریں اور یہ آخری منزل ہو۔بھری شام کا ایک قدیم اور مشہور شہر ہے۔حضرت شرحبیل بلقاء کی طرف روانہ ہو گئے۔کوئی قابل ذکر مقابلہ نہ ہوا۔بلقاء بھی شام کے علاقہ میں واقع ہے آپ
کا لشکر حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے بائیں اور لشکر عمرو بن عاص کے دائیں جانب چلتے ہوئے بلقاء پہنچا اور اندر کھس گیا
اور بھری پہنچ کر اس کا محاصرہ کر لیا لیکن فتح حاصل نہ ہو سکی کیونکہ یہ رومیوں کے محفوظ اور مضبوط مراکز میں سے تھا۔(سیدنا ابو بکر صدیق شخصیت اور کارنامے از علی محمد الصلابی، مترجم صفحہ 446-447 الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ پاکستان)
(الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله۔۔جلد2 جزء 1 صفحه 120 عالم الكتب بيروت 1997ء)
(فرہنگ سیرت صفحہ 58 ،61 زوار اکیڈمی کراچی)
تیسرا الشكر ابو عبیدہ بن جراح کا تھا۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح کا نام عامر بن عبد اللہ تھا اور ان کے والد کا نام
عبد اللہ بن جراح تھا۔حضرت ابو عبیدہ اپنی کنیت کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں جبکہ آپ کے نسب کو آپ کے دادا جراح سے
جوڑا جاتا ہے۔آپ ان دس صحابہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں جنت کی بشارت دی
تھی۔جنہیں عشرہ مبشرہ کہتے ہیں۔ان کی وفات اٹھارہ ہجری میں ہوئی۔اس وقت ان کی عمر اٹھاون سال تھی۔(الاصابة في تمييز الصحابة جزء ثالث صفحه 475، عامر بن عبد الله، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 2005ء)
(اسد الغابة في معرفة الصحابه جلد ثالث صفحه 126 عامر بن عبد الله ، دار الكتب العلمية 2008ء)
الاستيعاب جلد دوم صفحه 343 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
تیسر ا لشکر جو حضرت ابو بکر نے شام کی جانب روانہ کیا جیسا کہ میں نے کہا اس کے امیر حضرت ابو عبیدہ
تھے۔ان کو حمص کی جانب روانہ فرمایا ہے۔حمص بھی دمشق کے قریب شام کا ایک قدیم شہر ہے اور بڑا شہر تھا۔حضرت ابو عبیدہ کے لشکر کی تعداد سات ہزار تھی جبکہ ایک روایت کے مطابق آپ کے لشکر کی تعداد تین ہزار سے
چار ہزار تک تھی۔حضرت ابو عبیدہ راستے میں گزرتے ہوئے بلقاء کی ایک بستی مآب کے پاس سے گزرے۔یہ کوئی
شہر نہیں تھا بلکہ خیموں کی ایک بستی تھی۔وہاں کے لوگوں سے آپ کی جنگ ہوئی مگر پھر ان لوگوں نے آپ سے صلح
کی درخواست کی جس پر آپ نے ان کے ساتھ صلح کر لی۔یہ سب سے پہلی صلح تھی جو شام کے علاقے میں ہوئی۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد2 صفحه 341،333 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
(سیدنا ابو بکر صدیق از صلابی صفحہ 447)
حضرت ابو بکر نے حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ قیس بن طبیرہ کو بھی روانہ فرمایا تھا۔حضرت ابو بکر نے ان
کے متعلق ابو عبیدہ کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
تمہارے ساتھ عرب کے شہسواروں میں سے ایک عظیم شرف و منزلت کا شخص ہے۔میں نہیں سمجھتا

خطبات مسرور جلد 20
437
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اگست 2022ء
کہ جہاد کے معاملے میں اس سے بڑھ کر کوئی نیک نیت ہو۔اس کی رائے اور مشورے سے اور جنگی قوت سے مسلمان
بے نیاز نہیں ہو سکتے۔اس کو اپنے سے قریب رکھنا اور اس کے ساتھ لطف و کرم کا بر تاؤ کرنا اور اسے یہ محسوس کر انا
کہ تم اس سے بے نیاز نہیں ہو۔اس سے تمہیں اس کی خیر خواہی حاصل رہے گی اور دشمن کے مقابلے میں اس کی
کوششیں تمہارے ساتھ ہوں گی۔حضرت ابو عبید وہاں سے چلے گئے تو حضرت ابو بکڑ نے قیس بن هبيرہ کو بلایا اور
فرمایا تمہیں ابو عبیدہ امین امت کے ساتھ بھیج رہا ہوں۔ان پر اگر ظلم کیا جائے تو وہ اس کے بدلے میں ظلم نہیں
کرتے اور اگر ان کے ساتھ بد سلو کی کی جائے تو معاف کر دیتے ہیں اور ان سے تعلق توڑا جائے تو اس کو جوڑنے کے
لیے کوشاں ہوتے ہیں۔مومنوں کے ساتھ بڑے رحیم ہیں اور کفار کے مقابلے میں سخت ہیں۔تم ان کی حکم عدولی نہ
کرنا اور یہ تمہیں خیر ہی کا حکم دیں گے۔میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ وہ تمہاری بات سنیں۔لہذا تم انہیں اللہ کا تقوی اختیار کرتے ہوئے مشورہ دینا۔ہم سنتے آئے ہیں کہ تم شرک اور دور جاہلیت
میں جنگ کے تجربہ کار سردار ہو جبکہ جاہلیت میں گناہ اور کفر پایا جاتا تھا۔لہذا تم اپنی قوت اور بہادری کو اسلام کی
حالت میں کافروں اور ان لوگوں کے خلاف استعمال میں لاؤ جنہوں نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا ہے۔اس میں
اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اجر عظیم اور مسلمانوں کے لیے عزت و غلبہ رکھا ہے۔یہ نصیحت سن کر قیس بن
ھبیدہ نے عرض کیا، اگر آپ زندہ رہے اور میں بھی زندہ رہا تو آپ کو میرے بارے میں مسلمانوں کی حفاظت
اور مشرکوں کے خلاف جہاد کی ایسی خبریں پہنچیں گی جو آپ کو پسندیدہ ہوں گی اور آپ کو خوش کر دیں گی۔حضرت ابو بکر نے فرمایا تم جیسا شخص ہی ایسا کر سکتا ہے اور جب ابو بکر کو جَابِیہ میں (رومیوں کے) دو کمانڈروں
کے ساتھ ان کی مبارزت اور ان دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دینے کی خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا قیس نے بیچ کر
دکھایا اور اپنا وعدہ پورا کر دیا۔( تاريخ دمشق الكبير لابن عساكر الجزء52 ذكر قيس بن هبيرة المكشوح ، صفحه 336ـ337داراحیاء التراث
العربي بيروت 2001ء)
یہ ذکر باقی ہے اور آئندہ چلتا رہے گا۔اس وقت میں ایک شہید کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ایک ہمارے شہید نصیر احمد صاحب ہیں جو عبد الغنی
صاحب کے بیٹے تھے۔ربوہ میں دارالرحمت شرقی میں رہتے تھے۔بارہ اگست کو ایک معاندِ احمدیت نے خنجروں کے
وار کر کے ان کو شہید کر دیا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
تفصیلات کے مطابق نصیر احمد صاحب بس سٹاپ پر اپنے ایک اخبار فروش دوست کے پاس رکے تو ایک
مذہبی جنونی حافظ شہزاد حسن وہاں آگیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ احمدی ہیں جس پر نصیر احمد صاحب نے جو ابا کہا
کہ میرا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے۔اس پر مذکورہ شخص نے جماعت مخالفانہ نعرے بازی کا مطالبہ کیا۔انکار پر اپنے
تھیلے سے خنجر نکال کر نعرے لگاتے ہوئے نصیر احمد صاحب پر متعد دوار کیے اور چند سیکنڈ میں اتنے وار کیے کہ وہ جان
لیوا ثابت ہوئے۔بہر حال خنجر کے متعد دواروں کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ شہید ہو گئے۔ان کی عمر شہادت کے وقت

خطبات مسرور جلد 20
438
خطبہ جمعہ فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
باسٹھ سال تھی۔وقوعہ کے بعد قاتل نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس فعل پر کوئی شرمندگی نہیں ہے اور آئندہ بھی
موقع ملا تو اس کام سے گریز نہیں کروں گا۔یہ سارا واقعہ جو ہوا ہے ایک دومنٹ میں بلکہ ایک منٹ کے اندر اندر ہی
ہوا اور کہتے ہیں کہ ڈھائی تین منٹ کے اندر اندر ان کو ہسپتال بھی پہنچا دیا تھا لیکن بہر حال اللہ کو یہی منظور تھا اور جو
بھی وار تھے وہ جان لیوا ثابت ہوئے اور شہید ہوئے۔شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ شہید مرحوم کے دادا مکرم فیروز دین صاحب آف رائے پور ،
ضلع سیالکوٹ کے ذریعہ ہوا جنہوں نے 1935ء میں خلافت ثانیہ میں بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی
تھی۔پرائمری تعلیم کے بعد انہوں نے آگے پڑھائی نہیں کی اور اپنے آبائی پیشہ زمیندارہ سے منسلک ہو گئے۔پھر
دس سال پہلے یہ باہر بھی کچھ عرصہ رہے۔ملائیشیاو غیرہ میں ملازمت کرتے رہے پھر پاکستان آگئے۔دس سال پہلے یہ
رائے پور ضلع سیالکوٹ سے ربوہ شفٹ ہوئے۔آج کل فارغ تھے۔کوئی کام نہیں کر رہے تھے۔دل کے مریض بھی
تھے۔زیادہ وقت محلہ کی سطح پر جماعتی خدمات میں گزارتے تھے۔اس وقت بھی مجلس انصار اللہ میں بطور منتظم ایثار
اور محصل شعبہ مال خدمت کی توفیق پارہے تھے۔بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔محلے میں ہر کسی کی مدد بالخصوص بیتائی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر دم
تیار رہتے۔مسجد کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھتے۔نہایت دیانت دار، محنتی، ملنسار اور دلیر انسان تھے۔ان کی ٹانگ
میں چوٹ لگنے کی وجہ سے فریکچر ہو گیا تھا اس کی وجہ سے چلنے میں بھی دقت تھی لیکن اس کے باوجو د بھی رات کے
وقت جماعتی طور پر اگر ڈیوٹی اور پہرے کے لیے بلایا جاتا تو حاضر ہو جاتے۔خطبہ سنے کا با قاعدہ انتظام تھا۔نمازوں کی
ادا ئیگی کا بالخصوص اہتمام کرتے اور اپنے محلے میں جائزہ بھی لیتے۔خلافت سے ان کا والہانہ عشق تھا۔نماز فجر کے بعد
ایک گھنٹہ موبائل فون پر تلاوت سماعت کرنا ان کا روزانہ کا معمول تھا اور تقریباً روزانہ دعا کے لیے بہشتی مقبرے بھی
جاتے تھے۔اور صدر محلہ کہتے ہیں کہ جب بھی جماعتی کام کے لیے ضرورت پڑی شہید مرحوم فوراً حاضر ہوتے اور
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہوں نے انکار کیا ہو۔مرحوم کی بیٹی مبارکہ صاحبہ کہتی ہیں کہ شہادت سے چند دن قبل انہوں نے خواب میں دیکھا کہ لوگوں کا
ہجوم ہے اور صدمہ کا ماحول ہے جس پر صدقہ بھی دیا گیا۔شہید مرحوم گذشتہ کچھ عرصہ سے خود بھی بار بار اظہار
کرتے تھے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میر اوقت کم رہ گیا ہے۔ان کی اہلیہ پروین اختر صاحبہ کے علاوہ تین بیٹیاں ہیں جو ان کی یاد گار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر
اور حوصلہ عطا فرمائے۔ان کے بھائی تنویر اختر صاحب کہتے ہیں کہ ظاہری تعلیم اور جماعت کے متعلق اگر چہ علم اتنا نہیں تھا لیکن
بچپن سے ہی جماعت کے لیے بے حد غیرت تھی اور خلافت سے بے انتہا پیار تھا۔ایک سادہ دل اور بے نفس انسان
تھا اور دوسروں کو خوش دیکھ کر خوشی پاتا تھا۔لاہور سے عیدوں کے موقع پر گھر آتے تو بہت سا کھانے پینے کا سامان
لے کر آتے اور ہمیشہ بہت اچھے نئے کپڑے اپنے لیے سلائی کروا کے لاتے اور کہتے ہیں کہ صرف عید کے روز پہنتے

خطبات مسرور جلد 20
439
خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2022 ء
اور پھر وہ سوٹ کیونکہ میں واقف زندگی تھا تو مجھے دے دیا کرتے تھے اور میرا پرانا سوٹ لے لیتے تھے۔ان کے
بھیجے کہتے ہیں کہ فون ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے تھے کہ جماعت میں سے کسی کو مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔اگر فون
پاس نہ ہوا تو رابطہ کس طرح ہو گا۔رات کے اوقات میں بھی فون بجتا تو فوراً اٹھ کر جماعتی خدمت کے لیے تیار ہو
جاتے۔ربوہ کے کونے کونے میں بھی مدد کے لیے جانا پڑتا تو جاتے۔خون کے عطیات کے لیے ہمیشہ تیار رہتے اور اس طرح بے شمار لوگوں کی جانیں بچانے کا سبب بنے۔دل کی بیماری کی آپ نے کبھی پروا نہیں کی۔آپ کے نزدیک ضرورتمندوں کی امداد کرنا اخلاقی فرض تھا جس کی
اہمیت آپ کی بیماری سے زیادہ آپ کو تھی۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان
کا بھی حامی و ناصر ہو۔ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی ان کی اولاد کو بھی توفیق دے۔نماز کے بعد میں ان شاء اللہ ان کا جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 ستمبر 2022ء جلد 29 شهر و 72 صفحہ 1005)

آج 10 میں سے 10 باقی