حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
483
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 16 ستمبر 2022ء بمطابق 16/ تبوک 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے کے کارناموں کا ذکر ہو رہا تھا۔اس ضمن
میں ذمیوں کے حقوق کے بارے میں کچھ تفصیل ہے۔ذمی وہ لوگ تھے جو اسلامی حکومت کی اطاعت قبول کر کے
اپنے مذہب پر قائم رہے اور اسلامی حکومت نے ان کی حفاظت کا ذمہ لیا۔یہ لوگ مسلمانوں کے برعکس فوجی
خدمت سے بری تھے اور زکوۃ بھی ان پر عائد نہیں ہوتی تھی۔اس لیے ان کے جان و مال اور دوسرے انسانی حقوق
کی حفاظت کے بدلے ان سے ایک معمولی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جسے عرف عام میں جزیہ کہتے ہیں۔اس کی مقدار
صرف چار درہم فی کس سالانہ تھی اور یہ صرف بالغ، تندرست اور قابل کار افراد سے وصول کیا جا تا تھا۔بوڑھے،
اپانچ، نادار، محتاج اور بچے اس سے بری تھے بلکہ معذوروں، محتاجوں کو اسلامی بیت المال سے مدد دی جاتی تھی۔عراق اور شام کی فتوحات کے دوران میں متعدد قبائل اور آبادیاں جزیہ کی بنیاد پر اسلامی رعایا بن گئے۔ان سے جو
معاہدے ہوئے ان میں اس قسم کی شقیں بھی رکھی گئیں کہ ان کی خانقاہیں اور گرجے منہدم نہیں کیے جائیں گے
اور نہ ان کا کوئی ایسا قلعہ گرایا جائے گا جس میں وہ ضرورت کے وقت دشمنوں کے مقابلے میں قلعہ بند ہوتے ہوں۔ناقوس بجانے کی ممانعت نہ ہوگی اور نہ تہوار کے موقع پر صلیب نکالنے سے روکے جائیں گے۔(عشره مبشره از بشیر ساجد صفحه 183 البدر پبلیکیشنز لاہور2000ء)
یعنی وہ صلیب کا جلوس بھی نکال سکتے ہیں۔حضرت ابو بکر کے عہد خلافت میں اہل حیرہ کے ساتھ
حضرت خالد بن ولید نے جو معاہدہ صلح کیا تھا اس میں دوسری باتوں کے علاوہ یہ بھی عہد کیا گیا تھا کہ ایسا بوڑھا آدمی جو
کام سے معذور ہو جائے یا اس پر کوئی مرض یا مصیبت آن پڑے یا جو پہلے مالدار ہو اور پھر ایسا غریب ہو جائے کہ اس
کے ہم مذہب اسے خیرات دینے لگیں تو اس کے سر سے جزیہ ساقط کر دیا جائے گا یعنی ختم کر دیا جائے گا اور جب تک وہ
دار الہجرت اور دارالاسلام میں رہے گا، جہاں اسلامی حکومت ہے وہاں رہے گا اس کے اور اس کے اہل و عیال کے
مصارف مسلمانوں کے بیت المال سے پورے کیے جائیں گے۔البتہ اگر ایسے لوگ دارالہجرت اور دارالاسلام چھوڑ کر
باہر چلے جائیں، دوسرے ملکوں میں چلے جائیں تو ان کے اہل و عیال کی کفالت مسلمانوں کے ذمہ نہیں ہو گی۔(کتاب الخراج لا بى يوسف فصل في الكنائس والبيع صفحه 148 مطبوعه المكتبه التوفيقيه2013ء)

خطبات مسرور جلد 20
484
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
ایک روایت کے مطابق اہل حیرہ کے ساتھ حضرت خالد بن ولید کے معاہدہ میں درج تھا کہ محتاجوں،
اپاہجوں اور تارک الدنیا راہبوں کو جزیہ معاف ہو گا۔ابو بکر الصدیق از محمد حسین ہیکل مترجم صفحه 318 مطبوعہ اسلامی کتب خانہ لاہور )
پھر ایک جمع قرآن کا بہت بڑا کام ہے جو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں ہوں جمع قرآن
حضرت ابو بکر صدیق کے عہد زریں کا بے مثال اور عظیم کارنامہ ہے۔اس کا پس منظر مسیلمہ کذاب سے ہونے والی
جنگ یمامہ سے متصل ہے۔جنگ یمامہ میں بارہ سو مسلمان شہید ہو گئے اور ان میں کبار صحابہ اور حفاظ قرآن کی بھی
ایک واضح اکثریت تھی اور ایک روایت کے مطابق حفاظ شہداء کی تعداد سات سو تک بیان ہوئی ہے۔( حضرت ابو بکر از محمد حسین ہیکل، مترجم انجم شہباز سلطان صفحه 393 بک کارنر جہلم پاکستان)
( قرآن کیسے جمع ہوا؟ از مولانا محمد احمد مصباحی صفحہ 58 مکتبہ اعلیٰ حضرت لاہور)
چنانچہ اس صورتحال میں حضرت عمرؓ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لیے
انشراح صدر عطا فرمایا۔آپ نے حضرت ابو بکر سے اس کا تذکرہ کیا جس کی تفصیل صحیح بخاری میں یوں بیان ہوئی
ہے: عبید بن سباق بیان کرتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے بتایا کہ اہل یمامہ سے جنگ کے بعد حضرت ابو بکر
نے انہیں بلایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت عمر بن خطاب بھی آپ کے پاس بیٹھے ہیں۔حضرت ابو بکر نے فرمایا عمر
میرے پاس آئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یمامہ کی جنگ میں قرآنِ کریم کے بہت سے حفاظ شہید ہو گئے ہیں اور
میں ڈرتا ہوں کہ مختلف جنگوں میں بہت سے قاری یا حفاظ قرآن شہید ہو جائیں گے جس کے نتیجہ میں قرآن کا بہت
ساحصہ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔اس لیے حضرت عمرؓ نے کہا کہ میری رائے میں آپ جمع قرآن کا حکم دیں۔حضرت ابو بکر نے حضرت زید کو فرمایا کہ میں نے عمر سے کہا ہے کہ تُو وہ کام کیسے کرے گاجو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا تو عمرؓ نے کہا کہ اس کام میں بخدا خیر ہی خیر ہے۔عمر نے یہ بات مجھ سے اتنی بار کی کہ
اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لیے مجھے انشراح صدر عطا فرما دی اور میری بھی عمر کی مانند رائے ہو گئی ہے۔حضرت زید
کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکر نے فرمایا اے زید ایقینا تو ایک جوان اور عقلمند آدمی ہے اور ہم تجھے کسی الزام یا عیب سے
پاک سمجھتے ہیں۔تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی بھی لکھا کرتے تھے۔پس اب تم قرآن شریف کو ڈھونڈ
ڈھونڈ کر اسے جمع کرو۔حضرت زید کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! اگر وہ کسی پہاڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے
کی ذمہ داری میرے سپر د کرتے تو وہ میرے لیے قرآن کریم کے جمع کرنے کے حکم سے زیادہ گراں نہ ہوتی۔یہ تو
بہت بڑا کام تھا جو میرے سپرد کیا۔میں نے عرض کیا آپ لوگ وہ کام کیسے کریں گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے نہیں کیا۔حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا بخدا! یہ کام سر اسر خیر ہے۔رض
حضرت ابو بکڑ نے اتنی بار یہ بات دہرائی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کام کے لیے انشراح صدر عطا فرما دیا
جس کے لیے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو انشراح صدر عطا فرمایا تھا۔پس میں نے قرآن کریم کی تلاش شروع
کر دی اور اسے کھجوروں کی شاخوں اور سفید پتھروں اور لوگوں کے سینوں سے اکٹھا کیا۔یہاں تک کہ سورہ تو بہ کا
آخری حصہ مجھے حضرت ابو خزیمہ انصاری سے ملا جو اُن کے سوا کسی اور سے نہیں ملا جو یہ ہے: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُ

خطبات مسرور جلد 20
485
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ (التوبة: 128) یہاں سے لے کر سورۂ توبہ کے آخر تک۔پھر قرآن کریم کے
تحریری صحیفے حضرت ابو بکر کی وفات تک انہی کے پاس رہے۔پھر حضرت عمر کی زندگی میں ان کے پاس رہے۔اس
کے بعد حضرت حفصہ بنت عمر کے پاس رہے۔(صحيح البخاری کتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن حدیث نمبر 4986)
امام بغوی اپنی کتاب شرح السنہ میں جمع قرآن کی احادیث پر حاشیہ لکھتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس قرآن
کو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا تھا اسے صحابہ کرام نے من و عن بغیر کسی کمی بیشی کے مکمل جمع
کر دیا تھا اور صحابہ کرام کا قرآن مجید کو جمع کرنے کا سبب حدیث میں یہ بیان ہوا ہے کہ پہلے قرآن مجید کھجور کی
شاخوں، پتھر کی سلیٹوں، سلوں اور حفاظ کرام کے سینوں میں بکھرا ہوا تھا۔صحابہ کرام کو خدشہ ہوا کہ حفاظ کرام کی
شہادت سے قرآن مجید کا کچھ حصہ ضائع نہ ہو جائے اس لیے وہ حضرت ابو بکر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں
قرآن مجید کو ایک جگہ جمع کرنے کا مشورہ دیا۔یہ کام سب صحابہ کرام کے اتفاق سے ہو الہذا انہوں نے قرآن مجید کو
بلا تقدیم و تاخیر جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا ٹھیک ٹھیک اسی طرح مرتب کر دیا۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کو قرآن مجید سناتے تھے اور انہیں بالکل اسی ترتیب سے قرآن سکھاتے تھے جس
طرح یہ اب ہمارے سامنے مصاحف میں موجود ہے۔یہ ترتیب جبرئیل نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو سکھائی تھی۔وہ
آپ کو ہر آیت کے نزول پر بتاتے تھے کہ اس آیت کو فلاں سورۃ میں فلاں آیت کے بعد لکھوائیے۔( شرح السنة كتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن روایت 1232 جلد 2 صفحه 484-485 المكتبة التوفيقية 2014ء)
قرآن کریم کے جمع کرنے کا کام حضرت ابو بکر کے دور میں ہوا۔حضرت علی اس کے متعلق بیان
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابو بکر صدیق پر رحمت نازل فرمائے۔وہی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے قرآن مجید کو
کتابی صورت میں محفوظ کیا تھا۔(مصنف ابن ابی شیبه کتاب فضائل القرآن روایت نمبر 30856 متر جم جلد 8 صفحہ 827 مکتبہ رحمانیہ لاہور)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمع قرآن کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”جو
بات اس وقت تک نہ ہوئی تھی وہ صرف یہ تھی کہ ایک جلد میں قرآن شریف جمع نہیں ہوا تھا۔جب یہ پانچ سو
قرآن کا حافظ اس لڑائی “ یعنی جنگ یمامہ ” میں مارا گیا۔تو حضرت عمر حضرت ابو بکڑ کے پاس گئے اور انہیں جائے کہا
کہ ایک لڑائی میں پانچ سو حافظ قرآن شہید ہوا ہے اور ابھی تو بہت سی لڑائیاں ہمارے سامنے ہیں۔اگر اور حفاظ بھی
شہید ہو گئے تو لوگوں کو قرآنِ کریم کے متعلق شبہ پیدا ہو جائے گا اس لیے قرآن کو ایک جلد میں جمع کر دینا چاہئے۔حضرت ابو بکڑ نے پہلے تو اس بات سے انکار کیا لیکن آخر آپ کی بات مان لی۔حضرت ابو بکرؓ نے زید بن ثابت کو اس
کام کے لیے مقرر کیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں قرآن کریم لکھا کرتے تھے اور کبار صحابہ
ان کی مدد کے لیے مقرر کیے۔گو ہزاروں صحابہ قرآن شریف کے حافظ تھے لیکن قرآن شریف کے لکھتے وقت
ہزاروں صحابہ کو جمع کرنا تو ناممکن تھا اس لیے حضرت ابو بکر نے حکم دے دیا کہ قرآنِ کریم کو تحریری نسخوں سے
نقل کیا جائے اور ساتھ ہی یہ احتیاط کی جائے کہ کم سے کم دو حافظ قرآن کے اور بھی اس کی تصدیق کرنے والے

خطبات مسرور جلد 20
486
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
ہوں۔چنانچہ متفرق چمڑوں اور ہڈیوں پر جو قرآنِ شریف لکھا ہوا تھا وہ ایک جگہ پر جمع کر دیا گیا اور قرآن شریف
کے حافظوں نے اس کی تصدیق کی۔اگر قرآن شریف کے متعلق کوئی شبہ ہو سکتا ہے تو محض رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات اور اس وقت کے درمیانی عرصہ کے متعلق ہو سکتا ہے مگر کیا کوئی عقلمند یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ جو کتاب
روزانہ پڑھی جاتی تھی اور جو کتاب ہر رمضان میں اونچی آواز سے پڑھ کر دوسرے مسلمانوں کو حفاظ سناتے تھے اور
جس ساری کی ساری کتاب کو ہزاروں آدمیوں نے شروع سے لے کر آخر تک حفظ کیا ہو اتھا اور جو کتاب گو ایک جلد
میں اکٹھی نہیں کی گئی تھی لیکن بیبیوں صحابہ اس کو لکھا کرتے تھے اور ٹکڑوں کی صورت میں لکھی ہوئی وہ ساری کی
ساری موجود تھی اسے ایک جلد میں جمع کرنے میں کسی کو وقت محسوس ہو سکتی تھی۔اور پھر کیا ایسے شخص کو دقت ہو
سکتی تھی جو خو در سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کی کتابت پر مقرر تھا اور اس کا حافظ تھا اور جب کہ
قرآن روزانہ پڑھا جاتا تھا کیا یہ ہو سکتا تھا کہ اس جلد میں کوئی غلطی ہو جاتی اور باقی حافظ اس کو پکڑ نہ لیتے۔اگر اس
قسم کی شہادت پر شبہ کیا جائے تو پھر تو دنیا میں کوئی دلیل باقی نہیں رہتی۔حق یہ ہے کہ دنیا کی کوئی تحریر ایسے تو اتر
سے دنیا میں قائم نہیں جس تواتر سے قرآن شریف قائم ہے۔“
(دیباچہ تفسیر القرآن ، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 432-433)
بعد میں آپ یہ دلیل فرمار ہے ہیں کہ قرآن کریم اصلی حالت میں ہے اور کوئی اس میں رد و بدل نہیں ہے
جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ تبدیلی ہوئی، اور یہ تھا، اور وہ تھا۔آج کل بھی اعتراض اٹھتے ہیں اس کا یہ جواب
ہے۔حضرت مصلح موعودؓ ایک اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پورا قرآن نہ لکھا گیا تھا۔اس
کا جواب یہ ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں یقینا سارا قرآن لکھا گیا تھا۔یہ جو کہتے ہیں نہیں لکھا گیا یہ غلط ہے۔لکھا گیا تھا۔”جیسا کہ حضرت عثمان کی روایت ہے کہ جب کوئی حصہ نازل ہو تا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے والوں کو بلاتے اور فرماتے اسے فلاں جگہ داخل کرو۔جب یہ تاریخی ثبوت موجود
ہے تو پھر یہ کہنا کہ قرآن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت پورا نہ لکھا گیا تھا بے وقوفی ہے۔رہا یہ سوال کہ پھر
حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کیوں لکھا گیا اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن
اس طرح ایک جلد میں نہ تھا جس طرح اب ہے۔حضرت عمر کو یہ خیال پیدا ہوا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ قرآن
محفوظ نہیں۔اس لیے انہوں نے اس بارے میں حضرت ابو بکر سے جو الفاظ کہے وہ یہ تھے کہانی آری آن تأمُرَ
جَمْعَ الْقُرْآنِ۔میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ قرآن کو ایک کتاب کی شکل میں جمع کرنے کا حکم دیں۔یہ نہیں کہا
کہ آپ اس کی کتابت کرالیں۔پھر حضرت ابو بکڑ نے زید کو بلا کر کہا کہ قرآن جمع کرو چنانچہ فرمایا جمعہ۔اسے
ایک جگہ جمع کر دو یہ نہیں کہا کہ اسے لکھ لو۔غرض الفاظ خود بتارہے ہیں کہ اس وقت قرآن کے اوراق کو ایک جلد میں
اکٹھا کرنے کا سوال تھا لکھنے کا سوال نہ تھا۔“
(فضائل القرآن (۱) انوار العلوم جلد 10 صفحہ 514-515)
حضرت ابو بکرؓ کے عہد خلافت میں قرآن کریم ایک جلد میں جمع کر دیا گیا اور بعد میں حضرت عثمان
کے عہد خلافت میں مزید پیش رفت یہ ہوئی کہ تمام عرب بلکہ تمام مسلم دنیا کو ایک قراءت پر جمع کر دیا

خطبات مسرور جلد 20
487
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
گیا۔چنانچہ حضرت عثمان کے دور میں قرآن کریم کی اشاعت کے حوالے سے حضرت مصلح موعودؓ بیان کرتے ہیں
کہ حضرت ابو بکر کے بعد حضرت عثمان کے زمانے میں شکایت آئی کہ مختلف قبائل کے لوگ مختلف قراءتوں کے
ساتھ قرآن کریم کو پڑھتے ہیں اور غیر مسلموں پر اس کا برا اثر پڑتا ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم کے کئی نسخے ہیں۔اس قراءت سے مراد یہ ہے کہ کوئی قبیلہ کسی حرف کو زبر سے پڑھتا ہے دوسرازیر سے پڑھتا ہے تیسرا پیش سے
پڑھتا ہے اور یہ بات سوائے عربی کے اور کسی زبان میں نہیں پائی جاتی۔اس لیے عربی نہ جاننے والا آدمی جب یہ سنے
گا تو وہ سمجھے گا کہ یہ کچھ کہہ رہا ہے اور وہ کچھ کہہ رہا ہے حالانکہ کہہ وہ ایک ہی بات رہے ہوں گے۔پس اس فتنہ سے
بچانے کے لیے حضرت عثمان نے یہ تجویز فرمائی کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں جو نسخہ لکھا گیا تھا
اس کی کاپیاں کر والی جائیں اور مختلف ملکوں میں بھیج دی جائیں اور حکم دے دیا جائے کہ بس اسی قراءت کے مطابق
قرآن پڑھنا ہے اور کوئی قراءت نہیں پڑھنی۔یہ بات جو حضرت عثمان نے کی بالکل معیوب نہ تھی۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عرب لوگ قبائلی زندگی بسر کرتے تھے یعنی ہر قبیلہ دوسرے قبیلہ سے الگ رہتا تھا اس
لیے وہ اپنی اپنی بولی کے عادی تھے۔یعنی اپنا اپنا ان کا بولنے کا انداز تھا۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر
جمع ہو کر عرب لوگ متمدن ہو گئے اور ایک عامی زبان کی بجائے عربی زبان ایک علمی زبان بن گئی۔کثرت سے
عرب کے لوگ پڑھنے اور لکھنے کے علم سے واقف ہو گئے جس کی وجہ سے ہر آدمی خواہ کسی قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا
اسی سہولت سے وہ لفظ ادا کر سکتا تھا جس طرح علمی زبان میں وہ لفظ بولا جاتا تھا جو در حقیقت ملک کی زبان تھی۔پس
کوئی وجہ نہ تھی کہ جب سارے لوگ ایک علمی زبان کے عادی ہو چکے تھے انہیں پھر بھی اجازت دی جاتی کہ وہ اپنے
قبائلی تلفظ کے ساتھ ہی قرآن شریف کو پڑھتے چلے جائیں اور غیر قوموں کے لیے ٹھو کر کا موجب بنیں۔اس لیے
حضرت عثمانؓ نے ان حرکات کے ساتھ قرآن شریف کو لکھ کر جو مکہ کی زبان کے مطابق تھا سب ملکوں میں کا پیاں
تقسیم کر دیں اور آئندہ کے متعلق حکم دے دیا کہ سوائے مکی لہجہ کے اور کسی قبائلی لہجہ میں قرآن شریف نہ پڑھا
جائے۔اس امر کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یورپ کے مصنف اور دوسری قوموں کے مصنف ہمیشہ یہ اعتراض کرتے
رہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے کوئی نیا قرآن بنا دیا تھا یا عثمان نے کوئی نئی تبدیلی قرآن کریم میں کر دی تھی لیکن
حقیقت وہ ہے جو بیان کی گئی ہے۔(ماخوذ از دیباچہ تفسیر القرآن انوار العلوم جلد 20 صفحہ 433-434)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
قرآن بلا شبہ وحی متلو ہے اور پورے کا پورا یہاں تک کہ نقطے اور حروف بھی قطعی متواتر ہیں اور اللہ
نے اسے کمال اہتمام کے ساتھ فرشتوں کی حفاظت میں نازل فرمایا ہے۔پھر اس کے بارے میں تمام قسم کے اہتمام
کرنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور آپ نے اپنی آنکھوں کے سامنے ایک ایک
آیت جیسے وہ (قرآن) نازل ہو تار ہالکھنے پر مداومت فرمائی۔یہاں تک کہ آپ نے اسے مکمل طور پر جمع فرمایا اور بنفس
نفیس آیات کو ترتیب دیا اور انہیں جمع کیا اور نماز میں اور نماز سے باہر اس کی تلاوت پر مداومت فرمائی۔یہاں تک کہ
آپ دنیا سے رحلت فرما گئے اور اپنے رفیق اعلیٰ اور محبوب رب العالمین سے جاملے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات مسرور جلد 20
488
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
فرماتے ہیں کہ ” پھر اس کے بعد خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی تمام سورتوں کو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ترتیب کے مطابق جمع کرنے کا اہتمام فرمایا۔پھر (حضرت) ابو بکر صدیق
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد اللہ نے خلیفہ ثالث (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ) کو توفیق عطا فرمائی تو آپ نے لغت قریش
کے مطابق قرآن کو ایک قراءت پر جمع کیا اور اسے تمام ملکوں میں پھیلا دیا۔“
حمامة البشری مترجم صفحہ 101-102)
یہ سوال ہے کہ صحیفہ صدیقی جو حضرت ابو بکر صدیق نے لکھوایا تھا، کب تک محفوظ رہا اس بارے
میں لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت زید بن ثابت کے ذریعہ جس قرآن کریم کو ایک جلد میں مرتب
کروایا اس کو صحیفہ صدیقی کہا جاتا ہے۔یہ حضرت ابو بکر صدیق کے پاس آپ کی وفات تک رہا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ
کے پاس آگیا اور حضرت عمرؓ نے ام المومنین حضرت حفصہ کے سپرد کر دیا اور یہ ارشاد فرمایا کہ کسی شخص کو نہ
دیا جائے۔البتہ جس کو نقل کرنا یا اپنا نسخہ صحیح کرنا ہو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔چنانچہ حضرت عثمان نے اپنے
عہد خلافت میں حضرت حفصہ سے عاریتاً لے کر چند نسخے نقل کروائے اور وہ نسخہ حضرت حفصہ کو واپس لوٹا دیا۔جب مروان مدینہ کا حاکم ہو ا تو اس نے اس نسخہ کو حضرت حفصہ سے لینا چاہا لیکن حضرت حفصہ نے انکار کر دیا۔حضرت حفصہ کے انتقال کے بعد مروان نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے لے کر اس کو ضائع کر دیا لیکن حضرت عثمان
اس کو پہلے محفوظ کرواچکے تھے۔(سیر الصحابہ جلد اول صفحه 44 دار الاشاعت کراچی 2004ء)
(فتح البارى كتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن۔۔الخ جلد 8 صفحه 636-637 دار الريان للتراث القاهرة 1887ء)
حضرت ابو بکر صدیق نے سب سے پہلے جو کام سر انجام دیے یا جو کارنامے سب سے پہلے ان کی ذات کے
ساتھ وابستہ ہیں انہیں اولیات ابو بکرؓ کا نام دیا گیا ہے۔مختلف باتیں ہیں جو اُن کے کام تھے جو سب سے پہلے انہوں
نے انجام دیے۔آپ سب سے پہلے اسلام لائے۔دوسرے یہ کہ مکہ میں آپ نے اپنے گھر کے سامنے سب سے پہلے
مسجد بنائی۔پھر تیسرا یہ کہ مکہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت میں سب سے پہلے قریش مکہ سے قتال کیا۔چو تھا یہ کہ سب سے پہلے متعدد غلاموں اور باندیوں کو جو اسلام لانے کی پاداش میں ظلم و ستم کا شکار تھے خرید کر آزاد
کیا۔پانچواں یہ کہ سب سے پہلے قرآن کریم کو ایک جلد میں جمع کیا۔چھٹا یہ کہ سب سے پہلے انہوں نے قرآن کا نام
مضحف رکھا۔ساتواں یہ کہ سب سے پہلے خلیفہ راشد قرار پائے۔آٹھواں یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں سب سے پہلے امیر المج مقرر ہوئے۔نواں یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سب سے پہلے
نماز میں مسلمانوں کی امامت کی۔دسواں یہ کہ اسلام میں سب سے پہلے بیت المال قائم کیا۔گیارہ یہ کہ اسلام میں
سب سے پہلے خلیفہ ہیں جن کا مسلمانوں نے وظیفہ مقرر کیا۔بارھواں یہ کہ سب سے پہلے خلیفہ جنہوں نے اپنا
جانشین نامزد کیا۔حضرت عمرؓ کو آپ نے نامزد فرمایا تھا۔تیرھواں یہ کہ وہ پہلے خلیفہ ہیں جن کی بیعت خلافت کے
وقت ان کے والد حضرت ابوقحافہ زندہ تھے۔چودھواں یہ کہ وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہیں اسلام میں کوئی لقب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا۔پندرھواں یہ کہ سب سے پہلے شخص جن کی چار پشتوں کو شرف صحابیت۔

خطبات مسرور جلد 20
489
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
حاصل ہے۔ان کے والد صحابی حضرت ابو قحافہ ، حضرت ابو بکر خود صحابی، ان کے بیٹے حضرت عبد الرحمن بن ابو بکر
اور ان کے پوتے حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ابو بکر یہ سب صحابہ تھے۔الصدیق از پروفیسر علی محسن صدیقی، صفحہ 381-382)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب کے بارے میں لکھا ہے حلیہ مبارک حضرت عائشہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں مروی ہے یعنی ان کے حوالے سے بات کی گئی ہے کہ انہوں نے ایک عربی شخص کو
دیکھا جو پیدل چل رہا تھا اور آپ اس وقت اپنے ہودج میں تھیں۔آپؐ نے فرمایا میں نے اس شخص سے زیادہ
حضرت ابو بکر سے مشابہ کوئی شخص نہیں دیکھا۔راوی کہتے ہیں ہم نے کہا حضرت عائشہ سے پوچھا کہ آپ ہمارے لیے
حضرت ابو بکر کا حلیہ بیان کریں تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضرت ابو بکر گورے رنگ کے شخص تھے۔دبلے پتلے
تھے رخساروں پر گوشت کم تھا۔کمر ذرا خمیدہ تھی، ذرا جھکی ہوئی تھی کہ آپ کا تہ بند بھی کمر پہ نہیں رکتا تھا اور نیچے
سرک جاتا تھا۔چہرہ کم گوشت والا تھا۔چہرہ زیادہ بھر اہوا انہیں تھا۔آنکھیں اندر کی طرف تھیں اور پیشانی بلند تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 140 ابوبكر الصديق ، ومن بني تيم بن مرة بن كعب دار الكتب العلمية بيروت)
ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے پوچھا کہ حضرت ابو بکر خضاب لگاتے تھے ؟ تو
انہوں نے کہاہاں مہندی اور گستہ سے رنگ لگاتے تھے اپنے بالوں پہ ، داڑھی پہ۔کتم ایک بوٹی کا نام ہے۔( صحیح مسلم کتاب الفضائل باب شیبہ علی میل کی حدیث 4304- جلد 12 صفحہ 248۔249 مع حاشیہ ، نور فاؤنڈیشن ربوہ)
خشیت الہی اور زہد و تقوی کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ربیعہ
بن جعفر اور حضرت ابو بکر کو کچھ زمین عطا فرمائی۔دونوں میں ایک درخت کے لیے اختلاف ہو گیا۔حضرت ابو بکر نے
بحث کے دوران کوئی سخت بات کہہ دی لیکن بعد میں اس پر نادم ہوئے اور کہار بیعہ تم بھی مجھے کوئی ایسی سخت بات
کہہ دو تا کہ وہ اس کا قصاص ہو جائے۔جس طرح میں نے سختی سے بات کی تم بھی مجھے بات کہہ دو لیکن حضرت ربیعہ
نے انکار کر دیا۔وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سارا واقعہ بیان کیا۔اس پر آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ربیعہ تم سخت جواب نہ دو لیکن یہ دعا دو غَفَرَ اللهُ لَكَ يَا آبَا بَكْرٍاے ابوبکر! اللہ تم سے
در گذر فرمائے۔اس پر انہوں نے ایسا ہی کیا۔حضرت ابو بکر نے یہ بات جب سنی تو اس کا اس قدر اثر ہوا کہ وہ زار و قطار
روتے ہوئے واپس لوٹے۔فتح الباری شرح صحیح بخاری لابن حجر عسقلانی، جلد 7 صفحہ 31 حدیث 3661 قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے ایک پرندہ دیکھا جو ایک درخت پر تھا۔آپ نے کہا
اے پرندے اتجھے خوشخبری ہو۔اللہ کی قسم ! میں چاہتا ہوں کہ میں تمہاری مانند ہو تا۔تم درخت پر بیٹھتے ہو اور پھل
کھاتے ہو اور پھر اڑ جاتے ہو۔تم پر کوئی حساب ہو گا اور نہ ہی کوئی عذاب۔اللہ کی قسم ! میں چاہتا ہوں کہ میں راستے کے
ایک جانب ایک درخت ہو تا اور اونٹ میرے پاس سے گزر تا اور مجھے پکڑتا اور اپنے منہ میں ڈال لیتا اور مجھے چباڈالتا
پھر وہ مجھے جلدی سے نگل لیتا پھر اونٹ مجھے مینگنی کی صورت میں باہر نکالتا اور میں انسان نہ ہو تا۔(کنز العمال جزء 12 صفحه 7 23 كتاب الفضائل باب فضائل الصحابه حديث: 35694 دار الكتب العلمية بيروت)

خطبات مسرور جلد 20
490
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورۃ النبا کی آیت نمبر 41 وَ يَقُولُ الْكَفِرُ لَيْتَنِي كُنْتُ تُربَّا اور
کافر کہے گا اے کاش! میں خاک ہو چکا ہو تا، کی تفسیر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں کہ ” بعض مسلمان فرقے صحابہ
کے بغض میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکر موت کے وقت یہی فقرہ کہتے تھے پس ان کا کفر
ثابت ہے۔“ یعنی کیونکہ حضرت ابو بکر یہ پڑھا کرتے تھے وَيَقُولُ الْكَفِرُ لَيْتَنِي كُنْتُ تُربا تو اس لیے وہ کافر
ہوئے نعوذ باللہ۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں حالانکہ اگر یہ روایت ثابت ہو “ اگر یہ سچی بات ہے ” اور یہ آیت
حضرت ابو بکر کے متعلق ہو تو ابو بکر کے ایمان کے لحاظ سے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ کفار کی باتوں کا منکر یعنی
ابو بکر یہ کہے گا کہ کاش ! میرے ساتھ خدا تعالیٰ کا معاملہ ایسا ہی ہو تا کہ نہ وہ میرے نیک اعمال کا بدلہ دیتا اور نہ میری
غلطیوں کی سزا دیتا۔اور یہ فقرہ ایک مومن کامل کا فقرہ ہے۔حدیثوں میں تو خو د رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق بھی آتا ہے کہ آپ یہ فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے اعمال کی وجہ سے بخشا نہیں جاؤں گا بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بخشا جاؤں گا۔کافر کا لفظ اس جگہ طنزاً استعمال ہوا ہے اور مراد یہ ہے کہ یہ لوگ اسے کافر کہتے ہیں جو جنگ میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہو تا تھا اور جس نے اپنا سارا مال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر قربان کر دیا تھا اور گیارہ سال کی بیٹی آپ سے بیاہ دی تھی جبکہ آپ کی عمر چون پچپن سال کی تھی اور ہجرت میں آپ
کے ساتھ تھا جبکہ سارے مکہ کے مقابلہ میں آپ صرف ابو بکر کو ساتھ لے کر کھڑے ہو گئے تھے۔قرآن کریم طنزاً
کہتا ہے کہ یہ قربانیاں دینے والا شخص تو کافر ہے۔اگر یہ سمجھا جائے کہ ابو بکر کے متعلق بھی یہ آیت ہے تو یہ طنز الفظ
استعمال ہوا ہے کہ یہ قربانیاں دینے والا شخص تو کافر ہے مگر وہ لوگ جنہوں نے اس کے اعمال کے مقابلہ میں کوئی
نسبت بھی عمل کی نہیں دکھائی وہ مومن بنتے ہیں۔“
( تفسیر صغیر، سورۃ النبازیر آیت 41 صفحہ 798 حاشیہ )
حضرت ابو بکر کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو انہوں نے حضرت عائشہ سے فرمایا اے میری بیٹی اتو
جانتی ہے کہ لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب اور عزیز مجھے تم ہو اور میں نے اپنی فلاں جگہ کی زمین تمہیں ہبہ کی
تھی۔اگر تم نے اس پر قبضہ کیا ہوتا اور اس کے نفع سے استفادہ کیا ہو تا تو وہ یقینا تمہاری ملکیت میں تھی لیکن ار
میرے تمام وارثوں کی ملکیت ہے۔میں پسند کرتا ہوں کہ تم وہ واپس لوٹا دو۔وہ ہبہ واپس لوٹادو کیونکہ اس پہ تم نے
قبضہ نہیں کیا اور میری زندگی میں وہ زمین میرے استعمال میں ہی رہی تاکہ وہ میری ساری اولاد میں اللہ کی کتاب کے
مطابق تقسیم ہو جائے اور میں اپنے رب سے اس حالت میں ملوں کہ میں نے اپنی اولاد میں سے کسی کو دوسرے پر
فضیلت نہیں دی ہو گی۔اس پر حضرت عائشہؓ نے عرض کیا آپ کے حکم کی حرف بہ حرف تعمیل کی جائے گی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه -145-146 ذكر وصية ابى بكر دار الكتب العلمية بيروت)
تاریخ الخلفاء از علامہ سیوطی (مترجم) صفحہ 89 مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی )
ذیل کا جو واقعہ میں بیان کرنے لگا ہوں یہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے لیکن آپ کے مناقب کے ضمن میں بھی
یہاں دوبارہ ذکر کر تا ہوں۔جب خلافت کی ردا آپ کو اللہ تعالیٰ نے پہنائی تو اس وقت کا ذکر ہے کہ اگلے دن
حضرت ابو بکر جو کپڑے کی تجارت کرتے تھے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد حسب معمول کندھے پر کپڑوں
کے تھان رکھ کر بازار کی طرف روانہ ہوئے۔راستے میں حضرت عمررؓ اور حضرت ابو عبیدہ سے ملاقات ہوئی۔

خطبات مسرور جلد 20
491
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022ء
انہوں نے کہا اے خلیفہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کہاں تشریف لے جارہے ہیں۔حضرت ابو بکر نے فرمایا بازار۔انہوں نے کہا آپے مسلمانوں کے حاکم ہیں چلیے ہم آپ کے لیے کچھ وظیفہ مقرر کر دیں۔آپ واپس چلیں، وظیفہ
مقرر کر دیں گے۔تجارت کی کوئی ضرورت نہیں۔(سیر الصحابہ جلد اول صفحہ 77)
علامہ ابنِ سعد نے وظیفہ کی تفصیل یہ بیان کی ہے کہ ان کو دو چادر میں ملتی تھیں۔جب وہ پرانی ہو جاتی
تھیں تو انہیں واپس کر کے دوسری لیتے تھے۔سفر کے موقع پر سواری اور خلافت سے پہلے جو خرچ تھا اسی کے موافق
اپنے اور اپنے متعلقین کے لیے خرچ لیتے تھے۔(سیر الصحابہ جلد اول صفحہ 82)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام عالم اسلامی
کے بادشاہ تھے مگر ان کو کیا ملتا تھا۔پبلک کے روپیہ کے وہ محافظ تو تھے مگر خود اس روپیہ پر کوئی تصرف نہیں رکھتے
تھے۔بے شک حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بڑے تاجر تھے مگر چونکہ ان کو کثرت سے یہ عادت تھی کہ جو نہی روپیہ
آیا خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دیا اس لیے ایسا اتفاق ہوا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ
خلیفہ ہوئے تو اس وقت آپ کے پاس نقد روپیہ نہیں تھا۔خلافت کے دوسرے ہی دن آپ نے کپڑوں کی گٹھڑی
اٹھائی اور اسے بیچنے کے لئے چل پڑے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ رستہ میں ملے تو پوچھا کیا کرنے لگے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ آخر میں نے کچھ کھانا تو ہوا۔اگر میں کپڑے نہیں بیچوں گا تو کھاؤں گا کہاں سے۔حضرت عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یہ تو نہیں ہو سکتا اگر آپ کپڑے بیچتے رہے تو خلافت کا کام کون کرے گا؟ حضرت ابو بکر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ اگر میں یہ کام نہیں کروں گا تو پھر گزارہ کس طرح ہو گا؟ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے کہا کہ آپ بیت المال سے وظیفہ لے لیں۔حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ میں یہ تو برداشت نہیں کر
سکتا، بیت المال پر میرا کیا حق ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جب قرآن کریم نے اجازت دی
ہے کہ دینی کام کرنے والوں پر بھی بیت المال کا روپیہ صرف ہو سکتا ہے تو آپ کیوں نہیں لے سکتے۔چنانچہ
اس کے بعد بیت المال سے ان کا وظیفہ مقرر ہو گیا مگر اس وقت کے لحاظ سے وہ وظیفہ صرف اتنا تھا جس سے روٹی
کپڑے کی ضرورت پوری ہو سکے۔“
( تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 468)
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر کے ہاتھ سے اگر لگام چھوٹ کر گر جاتی تو آپ اپنی اونٹنی
کو بٹھاتے اور وہ لگام اٹھاتے۔ان سے کہا گیا کہ آپ نے ہمیں کیوں حکم نہیں دیا تا ہم آپ کو پکڑا دیتے۔حضرت ابو بکر
فرماتے میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات کا حکم دیا تھا کہ میں لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 92 مسند ابى بكر الصديق حديث 65 عالم الكتب بيروت 1998ء)
اس حد تک احتیاط کرتے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ :
”رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک دفعہ مسجد میں بعض لوگوں کی آواز سنی کہ ابو بکر کو ہم پر کون
سی زیادہ فضیلت حاصل ہے۔جیسے نیکی کے کام وہ کرتے ہیں اسی طرح نیکی کے کام ہم کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا اے لوگو! ابو بکر کو فضیلت نماز اور روزوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس نیکی کی وجہ سے ہے

خطبات مسرور جلد 20
جو اس کے دل میں ہے۔“
اور
492
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022ء
(خطبات محمود جلد 19 صفحہ 765)
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 98)
یعنی جو اُن کے دل میں نیکی ہے اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت ہے اور اللہ تعالیٰ کا جو
خوف ہے اور جو خشیت ہے وہ اس معیار کی ہے کہ تب ان کو تمہارے پہ فضیلت ہے اور اس کے مطابق پھر ان کا عمل
ہے۔صرف دل میں نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک آیت قرآنی کی تفسیر بیان فرماتے ہوئے
حضرت ابو بکر کا مقام و مرتبہ یوں بیان فرمایا ہے کہ :
اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ تو عبادت کرتارہ جب تک کہ تجھے یقین کامل کامر تبہ حاصل نہ ہو اور تمام حجاب
ظلماتی پر دے دُور ہو کر یہ سمجھ میں آجاوے کہ اب میں وہ نہیں ہوں جو پہلے تھا بلکہ اب تو نیا ملک، نئی زمین،
نیا آسمان ہے اور میں بھی کوئی نئی مخلوق ہوں۔یہ حیات ثانی وہی ہے جس کو صوفی بقاء کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔جب انسان اس درجہ پر پہنچ جاتا ہےتو اللہ تعالیٰ کی روح کا نفخ اس میں ہو تا ہے۔ملائکہ کا اس پر نزول ہو تا ہے۔یہی وہ
راز ہے جس پر پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت فرمایا کہ اگر کوئی چاہے کہ
مردہ میت کو زمین پر چلتا ہوا دیکھے تو وہ ابو بکر کو دیکھے اور ابو بکر کا درجہ اس کے ظاہری اعمال سے ہی نہیں بلکہ اس
بات سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔“
حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی
سفر پر روانہ ہوئے اور جب پڑاؤ کیا تو مختلف ٹولیوں میں تقسیم ہو گئے۔کوئی کسی کے ساتھ کوئی کسی کے ساتھ۔حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکر کی رفاقت میں پڑاؤ کیا۔ہمارے ساتھ بادیہ نشینوں
میں سے ایک دیہاتی آدمی بھی تھا۔ہم بادیہ نشینوں کے جس گھر میں ٹھہرے ان کی ایک عورت امید سے تھی۔اس
بدوی نے اس عورت سے کہا کہ کیا تمہاری خواہش ہے کہ تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہو۔اگر تُو مجھے ایک بکری دے دے تو
تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہو گا۔اس عورت نے اس کو بکری دے دی۔اس بدوی نے ایک وزن کے کئی ہم قافیہ الفاظ اس
کے سامنے پڑھے۔کوئی اپنا جنتر منتر پڑھا اس کے سامنے۔پھر اس نے بکری ذبح کی اور جب لوگ کھانے کے لیے
بیٹھے تو ایک آدمی نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم بھی ہے کہ یہ بکری کیسی ہے۔پھر اس نے اس کا سارا قصہ سنایا۔کس
طرح اس عورت سے اس نے یہ کہہ کے بکری لی تھی کہ میں اس پہ دعا پڑھوں گا تو تمہارے ہاں بیٹا پید اہو گا۔راوی
کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکر کو دیکھا آپ بھی وہاں تھے ، کھانا کھانے والوں میں شامل۔آپؐ سخت
بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حلق میں انگلیاں ڈال کر اس کو نکال رہے تھے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 19- 20 مسند ابی سعید الخدری حدیث نمبر 11420 دارالحدیث
القاهرة 2012ء)
یعنی قے کر کے کھانا نکال رہے تھے ، ایسا کھانا جو شرک کا ذریعہ بنا ہو وہ میں نہیں کھا سکتا۔حضرت عائشہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان فرمایا کہ حضرت ابو بکر کا ایک غلام تھا وہ انہیں کمائی لا کر دیتا تھا اور حضرت ابو بکر اس کی
کمائی سے کھایا کرتے تھے۔ایک دن وہ کوئی چیز لا یا حضرت ابو بکر نے اس سے کھایا۔غلام نے ان سے کہا کہ کیا آپ

خطبات مسرور جلد 20
493
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے۔حضرت ابو بکر نے پوچھا کیا ہے ؟ اس نے کہا میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک شخص کے لیے
کہانت کی تھی اور میں کہانت کا علم اچھی طرح نہیں جانتا سوائے اس کے کہ میں نے اس کو دھوکا دیا۔وہ مجھے کو ملا تو اس
نے مجھے اس کے بدلے کچھ دیا تھا۔سو یہ وہ ہے جس سے آپ نے کھایا ہے۔تحفہ لے آیا تھا یا پکا کے کبھی کبھی چیز لے
آیا کرتا تھا۔تو حضرت ابو بکڑ نے اپنا ہاتھ گلے میں داخل کیا اور جو کچھ پیٹ میں تھا سب قے کر دیا۔(صحیح بخاری کتاب مناقب الانصار باب ايام الجاهلية حديث 3842)
انہوں نے کہا ایسا حرام کھانا میں نہیں کھا سکتا۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو غرور سے اپنا کپڑا گھسیٹ کر چلا تو اللہ روز قیامت اس کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھے گا۔حضرت ابو بکڑ نے کہا کہ میرے کپڑے کی ایک طرف ڈھیلی رہتی ہے سوائے اس کے کہ میں اس کا خاص خیال
رکھوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم تو غرور سے ایسا نہیں کرتے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا حديث 3665)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن کا تہہ بند نیچے ڈھلکتا ہے وہ دوزخ میں جائیں
گے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر رو پڑے کیونکہ ان کا تہہ بند بھی ویسا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ تو ان میں سے نہیں ہے۔غرض نیت کو بہت بڑا دخل ہے اور حفظ مراتب ضروری شئے ہے۔“
(ملفوظات جلد 7 صفحہ 25)
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری اور عشق رسول اور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لیے غیرت کا ذکر ہے۔ایک دن حضرت عائشہ گھر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ تیز تیز
بول رہی تھیں کہ اوپر سے ان کے ابالیعنی حضرت ابو بکر تشریف لائے۔یہ حالت دیکھ کر ان سے رہا نہ گیا اور اپنی بیٹی
کو مارنے کے لیے آگے بڑھے کہ تم خدا کے رسول کے آگے اس طرح بولتی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ
دیکھتے ہی باپ بیٹی کے درمیان حائل ہو گئے اور حضرت ابو بکر کی متوقع سز ا سے حضرت عائشہ کو بچالیا۔جب حضرت
ابو بکر چلے گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے ازراہ مذاق فرمایا۔دیکھا! آج ہم نے تمہیں
تمہارے ابا سے کیسے بچایا۔کچھ دنوں کے بعد حضرت ابو بکر دوبارہ تشریف لائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ حضرت عائشہ ہنسی خوشی باتیں کر رہی تھیں۔حضرت ابو بکر کہنے لگے کہ دیکھو تم نے اپنی لڑائی میں تو مجھے
شریک کیا تھا اب خوشی میں بھی شریک کر لو۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم نے شریک کیا۔(سنن ابی داؤد کتاب الادب باب ماجاء فى المزاح ، حديث 4999 )
حضرت عقبہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکر کو دیکھا انہوں نے حضرت حسنؓ کو
اٹھایا اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ میرا باپ تجھ پر قربان۔یہ تو نبی کی شکل و شباہت ہے، علی کی شکل و شباہت نہیں ہے
اور حضرت علی یہ سن کر ہنس رہے تھے۔(بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب الحسن والحسين رضي الله عنهما حديث:3750)

خطبات مسرور جلد 20
494
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 ستمبر 2022 ء
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب کی بیٹی
حضرت حفصہ حضرت خنیس بن حذافہ سہمی کے فوت ہونے پر بیوہ ہو گئیں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ میں سے تھے۔جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔مدینہ میں انہوں نے وفات پائی تھی تو حضرت عمر بن خطاب
کہتے تھے میں عثمان بن عفان سے ملا، ان کے پاس حفصہ کا ذکر کیا اور کہا اگر آپ چاہیں تو حفصہ کا نکاح آپ سے کر
دوں۔انہوں نے کہا میں اس معاملے پر غور کروں گا چنانچہ میں کئی روز تک ٹھہرا رہا۔پھر عثمان نے کہا مجھے یہی
مناسب معلوم ہوا ہے کہ میں ان دنوں شادی نہ کروں۔حضرت عمر کہتے تھے پھر میں حضرت ابو بکر سے ملا اور کہا اگر
آپ چاہیں تو میں حفصہ کا نکاح آپ سے کیسے دیتا ہوں۔حضرت ابو بکر خاموش ہو گئے اور مجھے کچھ جواب نہ دیا۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ عثمان کی نسبت میں ان سے زیادہ رنجیدہ خاطر ہوا۔پھر میں کچھ راتیں ٹھہر ارہا اس کے بعد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ سے نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح کر دیا۔پھر حضرت ابو بکر مجھ سے ملے اور کہا شاید آپ مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں۔جب آپ نے حفصہ کا ذکر کیا اور میں نے
کچھ جواب نہ دیا۔میں نے کہا کہ ہاں اس طرح ہی ہے۔تو انہوں نے کہا کہ دراصل جو بات آپ نے پیش کی تھی اس
کی نسبت آپ کو جواب دینے سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ مجھے علم ہو چکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حفصہ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں اور میں ایسا نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ منشا ظاہر کر تا یعنی آپ کو بتاتا
کہ اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا منشا ہے۔اس لیے میں چپ ہو گیا یا انکار کر دیا اور آگے کہتے ہیں اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس رشتہ کو چھوڑ دیتے تو میں ضرور آپ کی بیٹی کا رشتہ قبول کر لیتا۔(صحيح البخارى كتاب المغازي حديث 4005)
حضرت علی کا حضرت ابو بکر کو خراج عقیدت پیش کرنا اس کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت ابنِ عباس
رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا میں ان لوگوں میں کھڑا تھا جنہوں نے حضرت عمر بن خطاب کی
وفات کے بعد ان کے لیے دعا کی جبکہ انہیں تختے پر رکھ دیا گیا۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص نے میرے
پیچھے سے آکے اپنی کہنی میرے کندھے پر رکھ دی۔کہنے لگا اللہ تم پر رحم کرے۔مجھے تو یہی امید تھی کہ اللہ تمہیں
بھی ہمارے دونوں ساتھیوں کے ساتھ ہی دفن کرے گا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے
ہوئے بہت سنا تھا کہ میں اور ابو بکر و عمر فلاں جگہ تھے اور میں نے اور ابو بکر و عمر نے یہ کیا۔میں اور ابو بکر و عمر چلے
گئے۔اس لیے میں یہ امید رکھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ تم کو بھی ان دونوں کے ساتھ ہی رکھے گا۔میں نے جو مڑ کر دیکھا تو
حضرت علی بن ابی طالب تھے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبئ باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا حديث نمبر 3677)
باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04/اکتوبر تا13 اکتوبر 2022ء خصوصی اشاعت بابت سیرت النبی صلی لی نام جلد 29 شماره 79-81 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی