حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
550
43
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 28 / اکتوبر 2022ء بمطابق 28 / اخاء1401 ہجری
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سری)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر کے مناقب:
بدری صحابہ کے ضمن میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ہو رہا تھا اور آپ کے مناقب کا ذکر
چل رہا تھا۔حضرت ابو بکر صدیق کا مقام یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے بارے میں کیا سمجھتے تھے یا آپ کو کیا
مقام دیتے تھے اس بارے میں بعض روایات ہیں۔حضرت ابو بکر صدیق کو یہ سعادت اور فضیلت حاصل ہے کہ مکی دور
میں حضرت ابو بکر کے گھر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ ایک دو دفعہ تشریف لے جاتے تھے۔(صحيح البخارى كتاب مناقب الانصار باب هجرة النبى الله واصحابه الى المدينة، روايت نمبر 3905)
حضرت عمرو بن عاص نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ذات السلاسل کی فوج پر سپہ سالار
مقرر کر کے بھیجا اور کہتے ہیں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔میں نے کہا لوگوں میں سے کون آپ کو زیادہ
پیارا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ میں نے کہا مردوں میں سے ؟ آپ نے فرمایا ان کا باپ۔میں نے
کہا پھر کون؟ آپ نے فرمایا پھر عمر بن خطابے اور آپ نے اسی طرح چند مر دوں کو شمار کیا۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی یہ باب قول النبي له لو كنت متخذا خليلا حديث 3662)
حضرت سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ابو بکر سب لوگوں سے افضل اور بہتر ہے سوائے اس کے کہ کوئی نبی ہو۔(کنز العمال جلد 6 جزء 11 صفحه 248 فضائل ابوبکر الصدیق روایت نمبر 32548 دار الکتب العلمية بيروت 2004ء)
حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے میری
اُمت پر سب سے زیادہ مہربان اور رحم کرنے والا ابو بکر ہے۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب معاذ بن جبل۔۔۔روایت نمبر 3790)
حضرت ابوسعید نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا بلند درجات والے جو اُن کے نیچے
والے ہیں وہ ان کو دیکھیں گے جس طرح تم طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو یعنی بلند درجات والے ایسے بلند
درجہ پر ہوں گے کہ جو نیچے درجے کے ہوں گے وہ ان کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم طلوع ہونے والے
ستارے کو آسمان کی طرف دیکھتے ہو، آسمان کے افق میں دیکھتے ہو۔اور ابو بکر و عمر اُن میں سے ہیں۔یعنی وہ بلند ہیں۔ان

خطبات مسرور جلد 20
551
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
کولوگ اس طرح دیکھیں گے جس طرح بلند ستارے کو دیکھا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا اور وہ دونوں کیا ہی خوب ہیں۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابى بكر الصديق۔۔۔روایت نمبر 3658)
حضرت ابوہریرہ نے بیان کیار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کسی کا ہم پر کوئی احسان نہیں مگر ہم نے
اس کا بدلہ چکا دیا سوائے ابو بکڑ کے۔اس کا ہم پر احسان ہے اور اس کو اس کا بدلہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ دے گا۔(سنن الترمذى ابواب المناقب باب مناقب ابى بكر، روایت نمبر 3661)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آخری بیماری میں فرمایا:
لوگوں میں سے کوئی بھی نہیں جو بلحاظ اپنی جان اور مال سے مجھ پر ابو بکر بن ابو قحافہ سے بڑھ کر نیک
سلوک کرنے والا ہو۔اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ضرور ابو بکر کو ہی خلیل بناتا لیکن اسلام کی دوستی
سب سے افضل ہے۔اس مسجد میں تمام کھڑکیوں کو میری طرف سے بند کر دو سوائے ابو بکر کی کھڑکی کے۔(صحيح البخارى كتاب الصلاة باب الخوخة والممر فى المسجد، روایت نمبر 467)
یہ صحیح بخاری کی روایت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ابو بکر مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ابو بکر دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہیں۔(كنزالعمال جلد6 جزء 11 صفحه 248 فضل أبو بكر الصديق رضي الله عنه حديث نمبر 32547 دار الكتب
العلمية بيروت 2004ء)
سنن ترمذی کی روایت یہ ہے کہ حضرت انس نے بیان کیا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر
اور حضرت عمرؓ کے بارے میں فرمایا یہ دونوں سردار ہیں اہل جنت کے۔اہل جنت کے بڑی عمر والوں کے پہلوں میں
سے اور آخرین میں سے سوائے نبیوں اور رسولوں کے۔اے علی ! ان دونوں کو نہ بتانا۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابى بكر، روایت نمبر 3664)
راوی کہتے ہیں کہ جب آپ نے یہ روایت کی تو حضرت علیؓ کو بتانے سے روک دیا۔حضرت انس سے
مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین اور انصار میں سے اپنے صحابہ کے پاس باہر تشریف لاتے اور بیٹھے
ہوتے اور ان میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ ہوتے۔تو ان میں سے کوئی بھی اپنی نظر آپ کی طرف نہ اٹھاتا
سوائے حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے۔وہ دونوں آپ کی طرف دیکھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف
دیکھتے اور وہ آپ کی طرف دیکھ کر مسکراتے اور آپ ان دونوں کو دیکھ کر مسکراتے۔(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابى بكر، روایت نمبر 3668)
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے فرمایا تم حوض پر
میرے ساتھی ہو اور غار میں میرے ساتھی ہو۔(سنن الترمذى ابواب المناقب باب مناقب ابى بكر ، روایت نمبر 3670)
حضرت جبیر بن مطعم نے بیان کیا کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ سے
کسی چیز کے بارے میں بات کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں کوئی ارشاد فرمایا۔اس نے عرض کیا
کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا کیا خیال ہے اگر میں آپ کو نہ پاؤں یعنی آپ کے بعد ، وفات کے بعد اگر

خطبات مسرور جلد 20
552
مجھے ضرورت ہو تو آپ نے فرمایا اگر مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس آنا۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
(سنن الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابی بکر، روایت نمبر 3676)
وہ تمہاری ضرورت پوری کر دے گا۔حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ایک روز باہر تشریف لائے اور مسجد میں داخل ہوئے اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمران دونوں میں سے ایک آپ
کے دائیں جانب تھا اور دوسرا آپ کے بائیں جانب اور آپ ان دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے اور فرمایا۔اس
طرح ہم قیامت کے روز اٹھائے جائیں گے۔(سنن الترمذى كتاب المناقب بَاب مَنَاقِبِ أَبِي بَكْر حديث نمبر 3669)
حضرت عبد اللہ بن حنطب سے مروی ہے کہ:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر“ کو دیکھا اور فرمایا یہ دونوں کان اور آنکھیں
ہیں یعنی میرے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔(سنن الترمذى كتاب المناقب بَابُ مَنَاقِبِ أَبِي بَكْر حديث نمبر 3671)
حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کے آسمان والوں
میں سے دو وزیر ہوتے ہیں اور زمین والوں میں سے بھی دو وزیر ہوتے ہیں۔آسمان والوں میں سے میرے دو وزیر
جبرئیل اور میکائیل ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابو بکر اور عمر ہیں۔(سنن الترمذی کتاب المناقب بَاب مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرِ الصَّدِّيقِ حديث نمبر 3680)
پھر آپ کو جنت کی بشارت بھی دی۔سعید بن مسیب نے کہا حضرت ابوموسیٰ اشعری نے مجھے بتایا کہ
انہوں نے اپنے گھر میں وضو کیا۔پھر باہر نکلے اور کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لگار ہوں گا اور آج
سارا دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی رہوں گا۔یعنی وہ دن انہوں نے آپ کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسجد میں آئے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت پوچھا۔لوگوں نے کہا کہ باہر نکلے ہیں
اور اس طرف گئے ہیں۔کہتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق
پوچھتا چھا تا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بئر اریس ( مسجد قبا کے قریب ایک کنواں تھا) میں داخل ہو گئے۔میں دروازے کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا دروازہ کھجور کی شاخوں کا تھا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت سے
فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور میں اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا تو کیا دیکھا کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بئر اریس پر بیٹھے ہیں اور اس کی منڈیر کے وسط میں تھے اور اپنی پنڈلیوں سے کپڑا اٹھائے
ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو کنویں میں لٹکائے ہوئے تھے یعنی اپنے دونوں پاؤں لٹکائے ہوئے
تھے۔میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔پھر واپس مڑا اور دروازے پر بیٹھ گیا۔میں نے کہا آج میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دربان بنوں گا۔اتنے میں حضرت ابو بکر آئے اور انہوں نے دروازے کو دھکیلا۔میں نے
پوچھا یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا ابو بکر۔میں نے کہا ٹھہریے۔پھر میں نے جاکر کہا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
ابو بکر ہیں جو اجازت چاہتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں اجازت دو اور ان کو جنت کی بشارت دو۔میں

خطبات مسرور جلد 20
553
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
آیا یہاں تک کہ میں نے حضرت ابو بکر سے کہا اندر آجائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو جنت کی بشارت
دیتے ہیں۔حضرت ابو بکر اندر آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ منڈیر پر بیٹھ گئے۔انہوں نے بھی اپنے پاؤں کنویں میں لٹکا دیے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا اور اپنی
پنڈلیوں سے کپڑا اٹھالیا۔پھر میں واپس آیا اور بیٹھ گیا اور میں اپنے بھائی کو چھوڑ کر آیا تھا کہ وضو کر کے مجھ سے آملے۔میں نے دل میں کہا کہ اگر اللہ فلاں کے بارے میں بھلائی کا ارادہ رکھتا ہے ، ان کی مراد اپنے بھائی سے تھی۔تو وہ اس
کو لے آئے گا۔کیا دیکھا کہ کوئی انسان دروازے کو ہلا رہا ہے۔میں نے کہا یہ کون ہے ؟ اس نے کہا عمر بن خطاب۔میں نے کہا ٹھہریے۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور میں
نے کہا عمر بن خطاب ہیں۔وہ اجازت چاہتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں اجازت دو اور ان کو جنت کی
بشارت دو۔میں آیا۔میں نے کہا اندر آئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو جنت کی بشارت دی ہے۔وہ
اندر آئے اور منڈیر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں طرف بیٹھ گئے اور
اپنے پاؤں کنویں میں لٹکا دیے۔پھر میں لوٹ آیا اور بیٹھ گیا۔میں نے کہا اگر اللہ نے فلاں کی بہتری چاہی تو اس کو
لے آئے گا۔دوبارہ اپنے بھائی کے بارے میں سوچا۔اتنے میں ایک آدمی آیا۔وہ دروازے کو ہلانے لگا۔میں نے
کہا یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا عثمان بن عفان۔میں نے کہا ٹھہریے۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کو اجازت دو اور ان کو جنت کی بشارت
دو۔اور حضرت عثمان کے بارے میں ساتھ یہ بھی فرمایا کہ باوجود اس ایک بڑی مصیبت کے جو انہیں پہنچے گی ان کو
جنت کی بشارت دو۔میں ان کے پاس آیا اور میں نے ان سے کہا اندر آئیں اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو
جنت کی بشارت دی ہے باوجود ایک بڑی مصیبت کے جو آپ کو پہنچے گی۔وہ اندر آئے اور دیکھا کہ منڈیر کا ایک کنارہ
بھر گیا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دوسری طرف بیٹھ گئے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى بَاب قَوْلِ النَّبِي يا الله " لَو كُنْتُ مُتَّخِدًا خَلِيلًا “ حديث نمبر3674)
(فرہنگ سیرت صفحہ 70 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم احد پر چڑھے اور آپ کے ساتھ
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان تھے تو وہ ہلنے لگا۔آپ نے فرمایا:
اے احد ٹھہر جا:
احد ! ٹھہر جا۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا پاؤں بھی مارا کیونکہ تم پر اور کوئی
نہیں صرف ایک نبی اور ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی یا الله باب مناقب عثمان بن عفان حديث 3699)
حضرت سعید بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں نو لوگوں کے بارے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ
جنتی ہیں اور اگر دسویں کے بارے میں بھی یہی کہوں تو گنہ گار نہیں ہوں گا۔انہوں نے کہا کیسے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حرا پہاڑ پر تھے تو وہ ملنے لگا۔پہلی روایت بخاری کی تھی یہ ترندی کی ہے اور اس میں

خطبات مسرور جلد 20
554
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
حرا کا ذکر ہے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہرارہ اسے حرا یقینا تجھ پر ایک نبی یا صدیق یا شہید ہیں۔کسی نے
پوچھا: وہ دس جنتی لوگ کون ہیں۔حضرت سعید بن زید نے کہار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ابو بکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ،
زبیر، سعد اور عبد الرحمن بن عوف ہیں اور کہا گیا کہ دسواں کون ہے تو سعید بن زید نے کہاوہ میں ہوں۔عشرہ مبشرہ ایک وضاحت:
(سنن الترمذى كتاب المناقب باب مناقب سعید بن زید حدیث 3757)
(اسد الغابه جلد2 صفحه 478 دار الكتب العلمية بيروت (2003ء)
یہاں یہ بھی واضح ہو جائے کہ اس روایت میں ان دس عظیم المرتبت صحابہ کا ذکر ہے جن کو نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کی زندگی میں جنت کی بشارت دے دی تھی۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرب بھی تھے اور
مشیر بھی تھے جن کو سیرت کی اصطلاح میں عشرہ مبشرہ کہتے ہیں یعنی دس وہ لوگ جنہیں جنت کی بشارت دی گئی تھی لیکن
یہ مد نظر رہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف دس کے بارے میں ہی جنت کی بشارت نہیں دی تھی بلکہ اس
کے علاوہ بھی متعدد ایسے صحابہ اور صحابیات ہیں جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی خوشخبری دی تھی۔چنانچہ ان
دس کے علاوہ کم و بیش پچاس کے قریب صحابہ و صحابیات کے ناموں کا ذکر بھی ملتا ہے۔اس کے علاوہ جنگ بدر میں شامل
ہونے والوں جو کہ تین سو تیرہ کے قریب تھے اور جنگ احد میں شامل ہونے والوں اور بیعت رضوان صلح حدیبیہ کے
موقع پر شامل ہونے والوں کے متعلق بھی جنت کی خوشخبری دی گئی تھی۔حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے آج کون
روزہ دار ہے ؟ حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا کہ میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون تم میں سے آج جنازے
کے ساتھ گیا؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ میں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کس نے آج کسی
مسکین کو کھانا کھلایا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم
میں سے کس نے آج کسی مریض کی عیادت کی ؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ میں نے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی میں یہ سب باتیں جمع ہو گئیں وہ جنت میں داخل ہو گیا۔( صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل ابی بکر ، حدیث نمبر 4386 مترجم اردو شائع کردہ نور فاؤنڈیشن جلد 13 صفحہ 7)
یہ صحیح مسلم کا حوالہ ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جبریل میرے پاس آیا اور اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھایا جس سے میری امت
داخل ہو گی۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا کاش میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تا کہ میں بھی اسے دیکھتا تو آپ نے فرمایا
اے ابو بکر ! تم میری اُمت میں سے سب سے پہلے ہو جو جنت میں داخل ہو گے۔(کنز العمال جلد 6 جزء 11 صفحه 544 فضل ابوبکر صدیق حدیث نمبر 32551 دارالکتب العلمية بيروت 2004ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ اسی بات کو بڑھاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ایک دفعہ مجلس میں تشریف رکھتے تھے اور آپ کے ارد گرد صحابہ کرام بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے یہ ذکر
کرناشروع کر دیا کہ جنت میں یوں ہو گا، یوں ہو گا اور پھر ان انعامات کا ذکر فرمایا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے مقدر

خطبات مسرور جلد 20
555
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
فرمائے ہیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جب یہ سنا تو فرمانے لگے یار سول اللہ ! دعا کیجئے کہ جنت میں میں بھی
آپ کے ساتھ ہوں۔بعض روایتوں میں ایک اور صحابی کا نام آتا ہے اور بعض روایتوں میں حضرت ابو بکر کا نام آتا
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ تم میرے ساتھ ہو گے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا
بھی کرتا ہوں کہ ایسا ہی ہو۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تو قدرتی طور پر باقی صحابہ کے دل میں بھی
یہ خیال پیدا ہوا کہ ہم بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں کہ ہمارے لئے بھی یہی دعا کی جائے۔پہلے تو وہ اس خیال میں تھے کہ ہمارے یہ کہاں نصیب ہیں کہ ہم جنت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ ہوں مگر جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ یا بعض روایتوں کے مطابق کسی اور صحابی نے یہ بات کہہ دی اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا بھی فرمائی تھی تو اب انہیں نمونہ مل گیا اور انہیں پتہ لگ گیا کہ یہ
عمل نا ممکن نہیں بلکہ ممکن ہے۔چنانچہ ایک اور صحابی کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یار سول اللہ ! میرے لئے بھی
دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ جنت میں مجھے آپ کے ساتھ رکھے۔آپ نے فرمایا: خدا تعالیٰ تم پر بھی فضل کرے مگر جس
نے پہلے کہا تھا اب تو وہ دعا لے گیا۔“
(خطبات محمود جلد 19 صفحہ 428،427)
حضرت مصلح موعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ ”ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو شخص
فلاں عبادت میں زیادہ حصہ لے گا وہ جنت کے فلاں دروازہ سے گزارا جائے گا اور جو فلاں عبادت میں زیادہ حصہ لے
گاوہ فلاں دروازہ سے گزارا جائے گا۔اسی طرح آپ نے مختلف عبادات کا نام لیا اور فرمایا: جنت کے سات دروازوں
سے مختلف اعمال حسنہ پر زیادہ زور دینے والے لوگ گزارے جائیں گے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بھی اس مجلس
میں بیٹھے تھے۔انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! مختلف دروازوں سے تو وہ اس لئے گزارے جائیں گے کہ انہوں
نے ایک ایک عبادت پر زور دیا ہو گا لیکن یارسول اللہ ! اگر کوئی شخص ساری عبادتوں پر ہی زور دے تو اس کے ساتھ
کیا سلوک کیا جائے گا۔آپ نے فرمایا: وہ جنت کے ساتوں دروازوں سے گزارا جائے گا اور اسے ابو بکرا میں
امید کرتا ہوں کہ تم بھی انہی میں سے ہو گے۔“
(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 624)
یہ ذکر تو ان شاء اللہ آئندہ چلے گا۔اس وقت میں بعض مرحومین کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور ان کے جنازے
بھی بعد میں پڑھاؤں گا۔پہلا ذکر ہے مکرم عبد الباسط صاحب جو امیر جماعت انڈونیشیا تھے۔8 اکتوبر کو اکہتر سال کی عمر میں
وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔یہ مولوی عبد الواحد سماٹری صاحب کے بیٹے تھے اور ایف اے تک تعلیم
حاصل کرنے کے بعد اکیس سال کی عمر میں 20 ستمبر 1972ء کو جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخل ہوئے۔1981ء کے آغاز
میں جامعہ احمد یہ ربوہ سے شاہد کا امتحان پاس کیا۔1981ء کو بطور مبلغ اپنے ملک انڈو نیشیا واپس تشریف لے گئے۔87ء
میں مجلس عاملہ انڈونیشیا کے مشورہ سے تجویز ہوا کہ تھائی لینڈ میں تبلیغ کے پیش نظر ایک انڈو نیشین مبلغ کو کوالا لمپور
ملائیشیا کی نیشنیلٹی حاصل کر کے تھائی لینڈ میں تبلیغ کے لیے بھیجا جائے تو ان کا نام پیش ہوا۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ
اللہ نے منظوری فرمائی اور یہ وہاں تھائی لینڈ چلے گئے۔بعد میں پھر ان کا تقرر انڈونیشیا میں ہو گیا اور تادم آخر یہ انڈو نیشیا

خطبات مسرور جلد 20
556
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
میں ہی رہے اور ایک لمبا عرصہ امیر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔چالیس سال تک ان کا خدمت کا عرصہ ہے۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ان کی اہلیہ موسلی واتی (Musliwati) صاحبہ کہتی ہیں کہ مرحوم سلسلہ کا بہت درد رکھتے تھے اور
جماعت کو ہر چیز پر ہمیشہ ترجیح دیتے تھے۔بحیثیت بیوی میں ان کی جماعت کی لگن اور خدمات کا اعتراف کرتی ہوں۔ان کے ایک بھتیجے طاہر صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں مرحوم مرکز سے آنے والی ہدایت کی مکمل طور پر اطاعت کرتے۔ایک دفعہ مرحوم نے بتایا کہ فیملی سے ملنے کے لیے ملائیشیا جانے کا پروگرام تھا، اس کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی
خرید ا ہوا تھا لیکن کہتے ہیں تقریباً ایک ہفتہ کے بعد جب میں دوبارہ ملا تو پوچھا آپ ملائیشیا کیوں نہیں گئے ؟ تو انہوں
نے جواب دیا کہ مرکز کی طرف سے جو خط موصول ہوا ہے اس میں جانے کی اجازت نہیں ملی۔اس لیے میں نے ملائیشیا
جانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور ٹکٹ کی بھی کوئی پروا نہیں کی۔ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک عہدے دار ہیں، وہ
کہتے ہیں بڑے پیار سے ، محبت سے ہمیں سکھاتے اور سمجھاتے۔امیر جماعت ہونے کے باوجو د جماعت سے سہولتیں
نہیں مانگتے تھے۔جماعت کی طرف سے جو بھی ماتا بخوشی استعمال کرتے۔سادگی کو ترجیح دیتے۔دفتری اوقات میں کئی
دفعہ خود ہمارے پاس آکر بیٹھ جاتے اور خطوط کو ملاحظہ کر کے نوٹ لکھواتے تھے۔مبلغین کا بہت احترام کرتے
تھے۔بہت گہرا اور وسیع علم رکھنے والے تھے۔ہمیشہ جب بھی کوئی فیصلہ کرتے تو عاملہ ممبر ان سے ہمیشہ مشورہ طلب
کیا کرتے۔باوقار مگر عاجزی سے بھرے ہوئے وجو د تھے۔نہایت ملنسار اور ہر ایک بڑے چھوٹے سے خوش خلقی
سے پیش آتے تھے۔خلافت سے بے انتہا محبت تھی۔ہمیں تلقین کرتے تھے کہ خلیفہ وقت کے حکم پر اپنی سب آراء
کو چھوڑ کر فوراً عمل کرنا چاہیے۔جماعتی نظام کو فوقیت دیتے تھے۔جماعتی اموال پر گہری نظر اور بھر پور حفاظت
کرنے والے تھے۔کسی بھی خلاف ورزی پر آپ سختی سے پیش آتے تھے۔اکثر دوسرے کارکنوں سے پہلے دفتر آتے
تھے۔اگر کسی وجہ سے دفتر نہ آسکتے یا دیر سے آتے تو سٹاف کو ضرور اطلاع دیتے تھے بلکہ جب آپ دفتر سے کسی
معاملے کے لیے باہر جاتے خواہ تھوڑی دیر کے لیے جائیں تو پھر بھی دفتر کے عملے کو اطلاع ضرور دے کے جاتے
تھے۔رپورٹس یا خطوط کو چیک کرتے وقت مرحوم نہایت محتاط تھے۔مکمل طور پر ہر ایک چیز کو دیکھتے تھے اور اگر
فوری کام کی ضرورت ہوتی تو رات دیر تک کام میں مصروف رہتے۔احمدیوں سے ملنے کے لیے جاتے تو احمدی کہتے ہیں
کہ ہمارے بچوں کے لیے ہمیشہ تحفے ساتھ لے کر جایا کرتے تھے۔ہمیشہ پیار و محبت کا سلوک کرتے۔ایک ایسے راہنما
تھے جو ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔امیر صاحب ہمارے لیے اور انڈونیشیا کے احمدیوں کے لیے گویا روحانی باپ تھے۔جماعتی نظام اور
روایات کو ہمیشہ ترجیح دیتے تھے۔اور یہی خصوصیات ہیں جو ایک امیر میں ہونی چاہئیں۔جب ناراض ہو جاتے تو ہر
ایک کی عزت کا بھی خیال رکھتے۔یہ نہیں کہ ناراضگی میں جو چاہا کہہ دیا۔سزا دیتے وقت اصلاح
کا پہلو ہمیشہ مد نظر ہوتا
تھا۔کوئی دشمنی نہیں ہوتی تھی، کینہ نہیں ہو تا تھا بلکہ اصلاح مقصد تھا۔پھر کہتے ہیں بہت سارے احمد کی یہاں اپنے
جماعتی یا ذاتی کام میں آپ سے راہنمائی طلب کرتے تھے۔آپ نے غیر معمولی محنت اور محبت کے ساتھ احباب جماعت

خطبات مسرور جلد 20
557
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
انڈو نیشیا کا خیال رکھا۔گذشتہ ایک سال سے بیمار تھے۔اپنی بیماری کے ایام میں بھی حسب معمول مختلف میٹنگز اور
رابطہ اور دورہ جات میں جماعتی خدمات ادا کرتے رہے۔اس میں کمی نہیں آنے دی۔محمود وردی صاحب جو انڈو نیشین ڈیسک میں یہیں لندن میں رہتے ہیں۔کہتے ہیں کہ مزاج کے بعض پہلو
بہت نمایاں ہیں جن میں سے سب سے نمایاں ان
کا تنجر علمی ہے۔بڑے علم دوست آدمی تھے۔ہر آن حصولِ علم کا
شوق تھا۔مختلف موضوعات کے بارے میں وسیع معلومات رکھتے تھے۔جس ٹاپک پر بھی بات ہوتی وہ اس پر سیر
حاصل گفتگو کرنے پر عبور رکھتے تھے۔جماعتی کتب پر مبنی علوم کے علاوہ باقی جنرل نالج پر بھی ان کو عبور تھا۔با قاعدگی
سے اخبارات کا مطالعہ کرتے رہتے۔نیشنل اور انٹر نیشنل ہر قسم کی خبریں پڑھتے۔چاہے وہ انڈو نیشین میں ہوں یا
انگلش میں ہوں۔تقریر کرتے ہوئے زیادہ لمبی چوڑی تقریر نہیں کرتے تھے۔ہمیشہ مختصر اور جامع خطاب کرتے اور
تقریر میں لوگوں کو اپنی بات سادہ الفاظ میں سمجھا دیا کرتے۔ہر طبقہ کے لوگ آرام سے ان کی کہی ہوئی بات سمجھ
سکتے تھے۔پھر کہتے ہیں روز مرہ لباس بڑا سادہ تھا لیکن باوقار انسان تھے۔کسی قسم کا تکلف یا بناوٹ بالکل نہیں تھا۔ہر طبقے کے لوگ ان کے ساتھ بیٹھ کر بے تکلفی سے بات کر لیا کرتے تھے لیکن ہمیشہ سب ان کی عزت و تکریم اور
حفظ مراتب کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ بات کیا کرتے تھے۔فضل عمر فاروق صاحب وہاں مربی سلسلہ ہیں، جامعہ میں استاد بھی ہیں۔کہتے ہیں کہ میں طفل کے ایام
سے امیر صاحب کے قریب رہا۔جب جماعت انڈو نیشیانہایت مشکل دور میں تھی تو آپ محنت اور صبر اور تحمل سے
تمام احباب جماعت کی حوصلہ افزائی کرتے۔انہیں صبر اور دعا کی تلقین کرتے رہے۔جب بھی دعا کرتے تو بڑی
رقت اور خشوع سے کرتے تھے۔ہمیشہ وقت پر نماز کے لیے مسجد میں آتے۔واقفین زندگی کا بہت خیال رکھتے تھے۔جب کوئی مربی میدان عمل میں جانے لگتا تو آپ اپنی طرف سے اس کو کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور دیتے۔سیف اللہ مبارک صاحب ہیں، یہ بھی جامعہ کے استاد ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ مولانا عبد الباسط صاحب
واقفین زندگی کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ تھے۔جماعت کے ہر پروگرام میں ہمیشہ شامل ہوتے تھے۔ہر ایک کے ساتھ
نرمی اور احترام سے بات کرتے تھے۔کسی بھی مجلس میں جاتے تو آپ کے آنے سے رونق ہو جاتی تھی۔مسکراتے
رہتے۔کہتے ہیں جب جامعہ انڈو نیشیا میں پڑھتا تھا تو مغرب کے بعد ہمارے ساتھ بیٹھتے اور حال چال پوچھتے اور ملکی
پھلکی باتیں ہو تیں۔پھر نورالدین صاحب مربی سلسلہ ہیں، انہوں نے بھی یہ لکھا ہے کہ ایسے امیر تھے جو اپنانمونہ پیش کیا
کرتے تھے۔موصوف یہ کہتے ہیں کہ 2018ء میں ہماری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس وقت ہمارے پاس چھ ھ کروڑ
روپے کی رقم تھی۔انڈو نیشین روپیہ کی قیمت بہت کم ہے تو کروڑوں اور بلینز میں باتیں ہوتی ہیں وہاں۔اس لحاظ سے
کہتے نہیں چھ کروڑ کی رقم تھی جبکہ مسجد کے لیے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی ضرورت تھی۔موصوف نے نصیحت
کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر کرنے کے لیے جتنا بھی بجٹ مہیا ہوتا ہے اسی سے تعمیر شروع کرتے ہیں لیکن اس
کے بعد ہم اللہ تعالی کی مدد کا نظارہ دیکھیں گے۔اگر ڈیڑھ ارب انڈو نیشین روپیہ ہے تو کوئی ڈرنے کی ضرورت

خطبات مسرور جلد 20
558
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
نہیں۔چھ کروڑ تمہارے پاس ہے۔شروع کر دو۔1/10 بھی نہیں تھا۔تین فیصد بلکہ چار فیصد تھا۔یہ نصیحت کرنے
کے بعد کہتے ہیں موصوف نے اپنی جیب سے بٹوا نکال کر ہمیں مسجد کے لیے کچھ رقم دی۔یہیں سے احباب جماعت
نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنی بہترین قربانی پیش کرنی شروع کر دی۔یہاں تک کہ دو سال کے اندر مسجد کی تعمیر اسی فیصد
مکمل ہو گئی۔پھر یہ pandemic کا زمانہ آگیا۔لوگوں کی آمدنی کم ہو گئی پھر مسجد کی تعمیر رک گئی۔کہتے ہیں پھر ہم ان
کے پاس گئے اور بتایا کہ مسجد کی تعمیر مکمل کرنا چاہتے ہیں لیکن تقریبا پندرہ کروڑ روپے کی، ڈیڑھ سو ملین کی ضرورت
ہے۔ہمیں امید تھی کہ مرکز ہماری مدد کر دے گا لیکن امیر صاحب نے کہا مر کز مدد نہیں کرے گا۔آپ لوگ کسی
سے مانگے بغیر یہ رقم پوری کر سکتے ہیں۔پھر انہوں نے پوچھا کتنے احمدی ہیں۔میں نے کہا 160 احمدی ہیں۔یہ سن کر
موصوف نے بڑے آرام سے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہر ایک شخص سے کہیں کہ دس ملین یہ تقریباً سو پاؤنڈ سواسو
پاؤنڈ بنتے ہوں گے دے دیں تو یہ رقم پوری ہو سکتی ہے۔کہتے ہیں شروع میں ہمیں یقین نہیں تھا کہ یہ کام اتنی آسانی
سے ہو سکتا ہے لیکن جب ہم نے اس نصیحت پر عمل کرنا شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کے دلوں میں ایک
محبت اور جذبہ ڈال دیا وہ اپنے بہترین مال مسجد کی تعمیر کے لیے پیش کریں۔اس کے علاوہ موصوف نے پھر بھی خود
اپنی طرف سے کافی رقم پیش فرمائی۔چنانچہ تین سال کے اندر فروری میں مسجد مکمل ہو گئی۔پھر اپنے نہیں غیروں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات تھے۔لقمان حکیم سیف الدین صاحب سابق وزیر مذہبی امور
( یہ احمدی نہیں ہیں) کہتے ہیں کہ مرحوم کو نیشنل سطح پر ایک شخصیت سمجھتا ہوں جو ہمیشہ انسانیت کو مقدم رکھتے
تھے۔آپ کہیں بھی جاتے ہمیشہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ کس طرح ہم انسانیت کی عزت، باہمی بر داشت اور ہر
ایک کا خیال رکھ سکتے ہیں۔کہتے ہیں کہ میرے نزدیک یہ سب باتیں ہم سب کی ذمہ داری ہیں۔نہ کہ صرف احمدیوں
کی بلکہ سب انڈو نیشین کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور جو بھی نصائح انہوں نے ہمیں کی ہیں
عمل کرنے کی کوشش کریں۔جتنے بھی اختلافات اور فرق ہمارے درمیان ہیں وہ سب آپس میں نفرت
پھیلانے اور انسانیت کی عزت کو گرانے کا باعث بنتے ہیں انہیں دور کریں۔ان پر
انڈونیشیا میں تیونس کے سفیر زہیری (Zuhairi) صاحب لکھتے ہیں کہ میں نے امیر صاحب سے یہ بات
سیکھی کہ کس طرح ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت اور علماء سے محبت کریں اور ان کی
اعلیٰ تعلیمات پر عمل کریں۔اگر چہ احمدیوں پر ظلم کیا گیا، گالیاں دی گئیں۔انڈو نیشیا میں بہت ظلم ہوا اور بڑی ہمت
سے انہوں نے وہ جو دور تھاوہ وہاں گزارا ہے اور بڑے طریقے سے سب احمدیوں کو سنبھالا۔بہر حال یہ لکھتے ہیں کہ
اگر چہ احمدیوں پر ظلم کیا گیا، گالیاں دی گئیں اور نا انصافی کا سلوک کیا گیا پھر بھی امیر صاحب نے ہمیں یہ سکھایا کہ
کسی بھی حالت میں ہمیں اخلاص و وفا کے ساتھ دین، ملک اور انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے کیونکہ پوری دنیا کے
احمدیوں کا اعتقاد یہ ہے کہ Love for all, Hatred for none۔میں گواہی دیتا ہوں کہ امیر صاحب اللہ تعالیٰ
کے محبوب، عالم، سادہ مزاج اور با اخلاق شخصیت تھے۔پھر نیشنل سطح پر ایک تنظیم کی راہنمانیا (Nia) شریف الدین صاحبہ لکھتی ہیں کہ امیر صاحب کی بات

خطبات مسرور جلد 20
559
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
کرنے کا انداز بہت ہی گہرا اثر کرنے والا تھا۔اگرچہ نرمی اور ادب کے ساتھ بات کرتے تھے۔پھر بھی اس میں
حب وطن کے جذبات نمایاں تھے۔گویا ان کی باتوں سے Love for all, Hatred for none ظاہر ہے۔ہم
گواہی دیتے ہیں کہ مرحوم اچھے آدمی تھے اور ایسے لیڈر تھے جو ہمیشہ ایمان اور ہر ایک سے محبت کے جذبات کے
ساتھ بات کرتے تھے۔معراج الدین شاہد صاحب لکھتے ہیں کہ امیر کی حیثیت سے ان کی قیادت کے دوران جماعت احمد یہ انڈونیشیا
کو بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انڈونیشیا میں کئی مقامات پر احمدیوں پر حملے ہوئے۔انہوں نے بڑی بہادری اور
سکون کے ساتھ ان کا سامنا کیا۔سرکاری افسران بھی ان کا احترام کرتے تھے۔یہ ان کے اچھے روابط کی بدولت ہے۔پر نسپل جامعہ احمدیہ انڈونیشیا معصوم صاحب لکھتے ہیں کہ امیر صاحب خلافت کے فدائی تھے۔ہمسایہ
ہونے کے ناطے اکثر اوقات نماز کے لیے میرے ساتھ مسجد جاتے تھے۔وہ جب بھی دورے کے لیے جاتے تو ضرور
بتاتے کہ فلاں جماعتوں کے دورے پر جارہا ہوں اور مجھے بھی کہا کرتے تھے کہ جایا کرو۔جامعہ احمدیہ کا خاص خیال
کرتے تھے۔جامعہ احمدیہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے طلبہ کا انٹرویو لیتے وقت ہمیشہ تلقین کرتے تھے کہ آپ لوگوں نے
مبلغ بننا ہے اس لیے جماعتوں کے لیے ہر لحاظ سے نمونہ بننے کی کوشش کریں اور کہتے ہیں مجھے بھی ہدایت کرتے تھے
اور ہر ایک کے بارہ میں انفرادی طور پر بھی بتاتے تھے کہ فلاں طالبعلم میں یہ کمی ہے۔اس کو پورا کروانے کی پوری
کوشش کریں۔جامعہ کے طلبہ سے دلچسپی تھی۔ارشاد علی صاحب امریکہ میں مربی سلسلہ ہیں۔کہتے ہیں میں باسط صاحب کا جامعہ میں کلاس فیلو تھا اور
روم میٹ بھی تھا۔مجھے ان کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔بہت زیرک اور کمال درجہ کے ذہین، خوش مزاج،
ملنسار، ہنس مکھ طبیعت کے مالک تھے۔بیڈ منٹن کے بہت اعلیٰ کھلاڑی تھے۔ہمیشہ ربوہ میں جیتا کرتے تھے۔یہ کہتے ہیں
کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ جب وہ انڈونیشیا سے ربوہ جامعہ کے لیے آنے والے تھے تو انہی دنوں میں انہیں کسی کمپنی
کی طرف سے بطور کھلاڑی ایک بہت بڑی آفر ملی تھی جس پر ان کے والد مکرم مولانا عبد الواحد صاحب کو بڑی فکر
لاحق ہوئی کہ کہیں عبد الباسط اس بڑی آفر کی لالچ میں جامعہ جانے کا ارادہ تبدیل نہ کر لے۔موصوف نے بتایا کہ
جب انہوں نے اپنے والد کی یہ پریشانی دیکھی تو والد کو یقین دلایا اور یہ عہد کیا کہ میں کبھی دنیوی فائدے کے لیے
دین کو نہیں چھوڑوں گا اور اس طرح بہت بڑے مالی فائدے کی آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔پوری زندگی
موصوف کی شاہد ہے کہ آپ نے دین کو ہمیشہ دنیا پر مقدم رکھا اور اس عہد کو نبھایا۔خلافت سے بہت پیار کرنے
والے تھے۔فدائی اور جاں نثار وجو د تھے۔طالب علمی کے دور سے ہی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے
بہت قریب تھے۔کہتے ہیں ہم ان کو چھیڑا کرتے تھے کہ آپ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے بہت چہیتے ہیں۔اسی
طرح ہر خلافت کے دور میں انہوں نے بہت اخلاص و وفا کا نمونہ دکھایا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک
فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے اور ان جیسے مبلغین اور کارکنان اللہ تعالیٰ جماعت کو عطا فرما تا رہے۔میں نے
بھی ہمیشہ ان کو جیسا کہ میں نے کہا کامل اطاعت کرنے والا اور بڑا بے نفس انسان دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ جانے والوں کی

خطبات مسرور جلد 20
560
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
کمیاں بھی پوری فرما تار ہے۔انڈونیشیا کے مربیان و مبلغین کو ان کے نمونے خاص طور پر سامنے رکھنے چاہئیں اور باقی
دنیا کے مبلغین کو بھی۔یہ پرانی باتیں نہیں ہیں۔آج کل کے زمانے میں یہ لوگ تھے جنہوں نے دین کو دنیا پر مقدم
کیا اور وقف کا حق ادا کیا۔اگلا ذکر ہے زینب رمضان صاحبہ کا۔یوسف عثمان کا مبالا یہ صاحب مربی سلسلہ تنزانیہ کی اہلیہ تھیں۔یہ
ستر سال کی عمر میں گذشتہ دنوں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے میاں یوسف عثمان کامبالا یہ
صاحب بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ بہت نیک ، مخلص اور جماعت کے ہر کام میں شریک ہوتی تھیں۔ہمسایوں
سے بہت اچھے تعلقات رکھتی تھیں۔غریبوں اور یتیموں کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔مربیان کی بہت خدمت اور عزت
کرتی تھیں۔چندوں میں ہمیشہ آگے ہوتی تھیں۔جہاں بھی ہم رہے جماعتی کام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں۔تمام احمدیوں سے بہت اخلاص کے ساتھ پیش آتی تھیں۔دو اڑھائی سال سے کینسر کی مریضہ تھیں۔علاج بھی بڑا
کرایا۔بہترین ڈاکٹروں سے بھی علاج بھی کروایا لیکن اللہ تعالیٰ کی تقدیر غالب آئی اور گذشتہ دنوں ان کی وفات ہو
گئی۔لکھتے ہیں کہ جنازے میں شمولیت کے لیے ٹبورا اور مختلف علاقوں سے ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے جن
میں غیر از جماعت رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔تین بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں جو اب شادی شدہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان
سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا ذکر حلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ عبد القدیر صاحب درویش قادیان کا ہے۔گذشتہ ماہ ان کا انتقال ہوا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔مرحومہ صوم و صلوۃ کی پابند، صابرہ شاکرہ، منکسر المزاج اور خوش اخلاق خاتون تھیں۔بچوں کو بھی نماز اور تلاوت قرآن کریم کا پابند بنانے کے لیے محنت کرتی تھیں۔جب تک صحت نے اجازت دی قادیان
کے بچوں کو قرآن کریم پڑھاتی رہیں۔خلافت کے ساتھ بہت محبت اور خلیفہ وقت کی طرف سے کی گئی ہر تحریک پر
لبیک کہتی تھیں۔درویشی کے دور کو بڑے صبر اور شکر سے انہوں نے گزارا اور غربت کے باجود کبھی کسی سوالی کو خالی
ہاتھ نہ جانے دیتیں۔مرحومہ کا گھر دار المسیح کے قریب ہونے کی وجہ سے جلسہ سالانہ کے دنوں میں مہمانوں سے
بھرا رہتا۔مہمانوں کا نہایت خوش اخلاقی سے استقبال کر کے ان کی بھر پور رنگ میں مہمان نوازی کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کے بیٹے شیخ ناصر وحید صاحب بطور قائمقام ایڈ منسٹریٹر نور ہسپتال قادیان میں خدمت کی
توفیق پارہے ہیں۔ان کی تین بیٹیاں ہیں جو باہر ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے رحم اور مغفرت کاسلوک فرمائے۔اگلا ذکر مکرمہ میلے انیسا ایسائی صاحبہ (کیریباس) کا ہے۔ان کی زندگی کے حالات بھی عجیب ہیں اور
قبول احمدیت کا واقعہ بھی عجیب ہے۔بڑی مخلص وفا شعار خاتون تھیں۔ان کا گذشتہ دنوں انتقال ہوا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
اِلَيْهِ رجِعُونَ۔تہتر سال ان کی عمر تھی۔خواجہ فہد صاحب مربی کیریباس کہتے ہیں کہ میلے انیسا ایسائی صاحبہ کیریباس
جماعت کی پہلی مسلمان اور پہلی احمدی تھیں۔کسی طرح قرآن مجید کی ایک کاپی دنیا کے اس کونے میں مل گئی۔ایک
ایسی جگہ جہاں دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ کتابیں بھی مشکل سے نظر آتی تھیں۔جب آپ کو قرآن مجید کا یہ نسخہ
ملا تو خود پڑھنا شروع کر دیا۔ترجمہ ساتھ ہو گا۔اس کو پڑھنے کے بعد محترمہ میلے انیسا ایپسائی صاحبہ پر قرآن مجید

خطبات مسرور جلد 20
561
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022ء
کا اتنا اثر ہوا کہ خود ہی دل میں ایمان لے آئیں اور اسی وقت سے پردہ شروع کر دیا۔جب جماعت احمدیہ کے پہلے
مبلغ سلسلہ حافظ جبرئیل سعید صاحب مرحوم کیریباس تشریف لائے تو انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہاں اس
ملک میں کوئی مسلمان ہے تو سب نے محترمہ میلے انیسا ایسائی صاحبہ کی طرف اشارہ کیا کہ اس پورے ملک میں
صرف ایک ہی ہے جو مسلمان ہے۔خدا کا کیسا افضل ہے کہ محترمہ میلے انیسا ایسائی صاحبہ نے جب دل میں اسلام
قبول کیا تو سال کے اندر اندر ہی حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر مبلغ سلسلہ وہاں پہنچ گئے۔اس
بہادر نوجوان عورت نے مبلغ کے پہنچنے سے پہلے ہی اس وقت اپنے خاندان اور دوستوں میں اسلام کی تبلیغ بھی شروع
کر دی تھی اور اس وجہ سے اس چھوٹے سے ملک میں جس میں ایک لاکھ کی آبادی تھی مشہور ہو گیا کہ ایک عورت
مسلمان ہو گئی ہے۔اس لیے جب مبلغ سلسلہ حافظ جبرئیل سعید مرحوم کیریباس کے ملک میں پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے
پہلے ہی انہیں ایک سلطان نصیر عطا فرما دیا تھا جو جماعت کے لیے تیار ہوا ہوا تھا۔ایک واحد مسلمان ہونے، پردہ کرنے اور لوگوں کو تبلیغ کرنے کی وجہ سے مشہور تھیں۔جب پہلے
مبلغ سلسلہ جبرئیل صاحب کیریباس آئے تو محترمہ میلے انیسا نے بیعت کرلی اور جماعت احمدیہ میں شامل ہو گئیں۔آپ نے مبلغ سلسلہ کے رہنے کا انتظام کیا، سہولیات کا انتظام کیا، پھر تبلیغ میں لگ گئیں۔کئی لوگ آپ کی تبلیغ کے
باعث جماعت میں داخل ہوئے۔آپ کو جماعت سے بہت محبت تھی۔مربیان کرام کی بہت عزت کرتی تھیں۔لوگوں کی سخت مخالفت کے باوجود آپ کا ایمان کبھی کمزور نہیں ہوا۔جہاں بھی جاتیں پر دہ کر کے جاتیں اور ان کا
مسلمان لباس بھی تبلیغ کا ذریعہ بن گیا۔باوجود اس کے کہ لوگ آپ کا مذاق اڑاتے، بعض دفعہ گالیاں بھی دیتے
تھے، بحث بھی کرتے، تنگ بھی کرتے۔آپ نے کبھی بھی اپنے ایمان اور پر دے کو گرنے نہیں دیا اور ایک عمدہ
مثال چھوڑ دی کہ پر دہ خدا کے لیے ہے تو پھر لوگوں کی میں کیوں فکر کروں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔شروع شروع میں
جب آپ نے اپنے دل میں اسلام کو قبول کیا تو نماز پڑھنا نہیں جانتی تھیں تو سجدے کے بغیر اپنے طور پر عبادت
شروع کر دی۔جب ان کے والد نے انہیں نئے طریقے سے عبادت کرتے دیکھا تو شدید غصہ کا اظہار کیا اور
قرآن مجید کو پھاڑنے کی دھمکی دی۔انہوں نے جواب میں اپنے باپ کو کہا کہ پھر بائبل کے بھی وہ صفحات پھاڑ دینے
چاہئیں جس میں حضرت عیسی کے خدا کے آگے سجدہ کا ذکر ہے۔وہ اپنے عقیدے پر بہت بہادری سے قائم رہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مبلغ سلسلہ کے آنے کی وجہ سے آپ نے خود بھی نماز سیکھی اور پھر لوگوں کو سکھائی۔دنیا
کے اس کونے میں جب سارے کے سارے لوگ اسلام کو بری نظر سے دیکھتے تھے اس وقت یہ مجاہدہ کھڑی ہو کر
سب کا مقابلہ کرتی اور اسلام کی تعلیمات بغیر کسی ڈر کے پیش کرتی تھیں۔سوائے اللہ تعالیٰ کے آپ کسی سے نہیں
ڈرتی تھیں۔اس خوبی کی وجہ سے کافی لوگ اور کافی سیاستدانوں پر بھی آپ کا بہت رعب تھا اور اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل
ہوا کہ آپ کے اس رعب اور ایمان پر مضبوطی کی وجہ سے سیاستدانوں پر ایک دباؤ ایسا پڑا اور ان پر ایسا اثر ہوا کہ
جماعت کی رجسٹریشن میں بھی انہوں نے تعاون کیا جو اس سے پہلے مخالفت کی وجہ سے منظور نہیں ہو رہی تھی۔بہت
سارے لوگ ایسے بھی تھے جو ان کو جانتے تھے اور ان کا رعب بھی ایسا تھا کہ وہ ان کی موجودگی میں اسلام کے

خطبات مسرور جلد 20
562
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اکتوبر 2022 ء
خلاف کوئی منفی بات نہیں کر سکتے تھے۔آپ اپناگھر ہمیشہ کھلار کھتیں کہ لوگ آئیں اور جو بھی سوال کرنا چاہیں وہ کریں۔اپنے گھر میں سب کو نماز
کی باقاعدگی کی تلقین کرتی تھیں۔بہت عرصہ کے لیے اپنا گھر نماز سینٹر بھی بنایا ہوا تھا۔ان کا بیٹا احمد ایپسائی جب
جوانی کی عمر کو پہنچا تو آپ نے اس کو جماعت کے لیے وقف کر کے جامعہ احمد یہ گھانا بھجوا دیا۔لوگوں نے آپ کو بہت
روکنا چاہا کہ کیوں تو اپنے بیٹے کو ادھر بھیج رہی ہے۔وہ تیرے بیٹے کو ادھر مار دیں گے لیکن آپ نے فخر سے اپنے بیٹے
کو بھیجا لیکن اللہ تعالیٰ کی تقدیر تھی کہ افریقہ جا کے احمد اپیسائی ملیریا کی وجہ سے بیمار ہوا اور وہاں وفات پا گیا۔اس
وقت یہی لوگ آئے اور کہا کہ دیکھو! اسلام جھوٹا ہے اس لیے تیرا بیٹا فوت ہو گیا ہے لیکن میلے انیسا ایسائی صاحبہ
نے اس کی کوئی پروا نہیں کی، کوئی توجہ نہیں دی اور اسلام پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اسلام کی خاطر پہلے سے بھی
بڑھ کے زورو شور سے کام کرنے لگیں۔نہ ان کے ایمان پر کوئی فرق آیا اور نہ ہی ان کے پردے پر۔آپ کے
دوسرے بچے بھی اسلام پر ثابت قدم رہے۔تبلیغ بھی جاری رہی۔آپ نے اپنے پیچھے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرمائے اور اپنی ماں کی
طرح اسلام اور احمدیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کے وہاں لگائے ہوئے بیچ میں برکت ڈالے اور ان کی خواہش کے مطابق یہ چھوٹا سا جزیرہ
احمدیت کی آغوش میں آجائے۔اللہ تعالیٰ ایسی نڈر اور اپنا نمونہ قائم کرنے والی اور تبلیغ کا جوش رکھنے والی اور اپنے
ایمان پر قائم رہنے والی خواتین اور بھی جماعت کو عطا فرماتا رہے، ایسی مائیں اور بھی عطا فرماتا رہے جنہوں نے
مبلغین سے بڑھ کر تبلیغ کا حق ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 نومبر 2022ء جلد 29 شماره 92 صفحہ 05ت10)

آج 10 میں سے 10 باقی