حضرت ابوبکر صدیقؓ
خطبات مسرور جلد 20
576
45
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 / نومبر 2022ء بمطابق 11 نبوت 1401 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ہو رہا تھا۔آپ کی سیرت پر کچھ بیان ہو ا تھا۔اس بارے
میں جو روایات ہیں اس میں یہ بھی ہے کہ آپ حسب و نسب کے ماہر تھے اور شعری ذوق بھی رکھنے والے تھے۔لکھا ہے
کہ حضرت ابو بکر صدیق لوگوں میں سب سے زیادہ اہل عرب کے حسب و نسب کو جانے والے تھے۔جبیر بن مطعم جو
کہ اس فن یعنی علم الانساب میں کمال تک پہنچے ہوئے تھے انہوں نے کہا میں نے نسب کا علم حضرت ابو بکر سے سیکھا
ہے۔خاص طور پر قریش کا حسب و نسب کیونکہ حضرت ابو بکر قریش میں سے قریش کے حسب و نسب اور جو
اچھائیاں اور برائیاں اُن کے نسب میں تھیں ان کا آپ سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے اور آپ اُن کی برائیوں کا
تذکرہ نہیں کرتے تھے۔اسی وجہ سے آپ حضرت عقیل بن ابو طالب کی نسبت ان میں زیادہ مقبول تھے یعنی قریش
میں زیادہ مقبول تھے۔حضرت عقیل حضرت ابو بکر کے بعد قریش کے حسب و نسب اور ان کے آباؤ اجداد اور ان کی
اچھائیوں اور برائیوں کے بارے میں سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔مگر حضرت عقیل قریش کو ناپسندیدہ تھے
کیونکہ وہ قریش کی برائیاں بھی گنوا دیتے تھے۔حضرت عقیل مسجد نبوی میں نسب ناموں، عرب کے حالات و واقعات
کا علم حاصل کرنے کے لیے حضرت ابو بکر کے پاس بیٹھا کرتے تھے۔اہل مکہ کے نزدیک حضرت ابو بکر ان کے بہترین
لوگوں میں سے تھے چنانچہ جب بھی انہیں کوئی مشکل پیش آتی تو آپ سے مدد طلب کرتے تھے۔(السيرة الحلبية جلد 1 صفحه 390 باب اول الناس ايماناً بمليل الله ، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) وسلم،
بیان ہوا ہے کہ حضرت ابو بکر کو انساب عرب بالخصوص قریش کے نسب کا علم سب سے زیادہ ہے۔چنانچہ جب قریش کے شعراء نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں اشعار کہے تو حضرت حسان بن ثابت کے
سپر د یہ خدمت ہوئی کہ وہ اشعار میں ہی ان کے ہجو کا جواب دیں۔حضرت حسان جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ تم قریش کی ہجو کیسے کہو گے جبکہ میں خود بھی
قریش میں سے ہوں۔اس پر حضرت حسان نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو ان سے ایسے
نکال لوں گا جیسے آٹے سے بال یا مکھن سے بال نکال لیا جاتا ہے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ تم
حضرت ابو بکر کے پاس جاؤ اور ان سے قریش کے نسب کے بارے میں پوچھ لیا کرو۔حضرت حسان کہتے تھے کہ پھر
میں اشعار لکھنے سے پہلے حضرت ابو بکر کی خدمت میں حاضر ہوتا اور وہ میری قریش کے مر دوں اور عورتوں کے
خطبات مسرور جلد 20
577
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
بارے میں راہنمائی فرماتے۔چنانچہ جب حضرت حسان کے اشعار مکہ جاتے تو مکہ والے کہتے کہ ان اشعار کے پیچھے
ابو بکر کی راہنمائی اور مشورہ شامل ہے۔(ماخوذ از سیرت سید ناصدیق اکبر ، از استاذ عمر ابو النصر، مترجم اردو صفحہ 817-818)
حضرت ابو بکر علم الانساب کی طرح ایام عرب یعنی عربوں کی باہم جنگوں کی تاریخ کے بھی بہت بڑے
عالم تھے۔اسی طرح حضرت ابو بکر گو کہ با قاعدہ شاعر تو نہ تھے لیکن شعری ذوق خوب تھا۔حضرت ابو بکر صدیق
کے سیرت نگاروں نے یہ بحث اٹھائی ہے کہ آپ نے با قاعدہ طور پر شعر کہے تھے یا نہیں اور کچھ سیرت نگاروں نے
نفی کی ہے کہ آپ نے اشعار کہے ہوں گے البتہ بعض سیرت نگاروں نے حضرت ابو بکر کے کچھ اشعار کا بھی ذکر کیا
ہے۔اسی طرح حضرت ابو بکر کے اشعار پر مشتمل، پچیس قصائد پر مشتمل ایک مخطوطہ جو کہ ترکی کے کتب خانے
سے دستیاب ہوا ہے وہاں پڑا ہوا ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ یہ حضرت ابو بکر کے اشعار ہیں۔اس میں کسی لکھنے
والے نے یہاں تک لکھا ہے کہ مجھے ان اشعار کی حضرت ابو بکر کی طرف نسب کی تصدیق الہامی طور پر ہوئی
ہے۔طبقات ابن سعد اور سیرت ابن ہشام نے یہی لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر نے کچھ اشعار کہے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر آپ کی تدفین کے بعد حضرت ابو بکر کے اشعار یہ بیان کیے
جاتے ہیں یعنی ترجمہ یہ ہے کہ اے آنکھ تجھے سید دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم پر رونے کے حق کی قسم انور وتی رہ اور اب
تیرے آنسو کبھی نہ کھمیں۔اے آنکھ اخندف یعنی قبیلہ قریش کے بہترین فرزند پر آنسو بہا جو کہ شام کے وقت لحد میں چھپا دیے گئے
ہیں۔پس بادشاہوں کے بادشاہ، بندوں کے والی اور عبادت کرنے والوں کے رب کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ہو۔پس حبیب کے بچھڑ جانے کے بعد اب کیسی زندگی۔دس جہانوں کو زینت بخشنے والی ہستی کی جدائی کے بعد کیسی آراستگی۔پس جس طرح ہم سب زندگی میں بھی ساتھ ہی تھے، کاش موت بھی ہم سب کو ایک ساتھ گھیرے میں لے لیتی۔(سیرت سید ناصدیق اکبر ، از استاذ عمر ابو النصر، مترجم اردو صفحہ 818 تا822)
یہ اشعار کا ترجمہ ہے۔آپؐ کی فراست کے بارے میں آتا ہے کہ بہت صاحب فراست تھے۔حضرت ابوسعید خدری نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بندے کو اختیار دیا
ہے
دنیا کا یا اس کا جو اللہ کے پاس ہے۔تو اس نے جو اللہ کے پاس ہے اسے پسند کیا ہے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ رو پڑے تو میں نے اپنے دل میں کہا اس بزرگ کو کیا بات ڈلا رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے بندے کو دنیا یا جو اس کے
پاس ہے پسند کرنے کے متعلق اختیار دیا ہے تو پھر اس نے جو اللہ عز و جل کے پاس ہے اسے چن لیا ہے تور سول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ہی وہ بندے تھے اور حضرت ابو بکر مہم سب سے زیادہ علم رکھتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ابو بکر امت رو۔آگے ان کی روایت میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو بکر امت رو۔یقیناً تمام لوگوں میں سب سے بڑھ کر مجھ سے اپنی رفاقت اور اپنے مال کے ذریعہ نیکی کرنے والا ابو بکر ہی
ہے۔اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو خلیل بنانے والا ہو تا تو میں ابو بکر کو بنا تا لیکن اسلام کی برادری اور محبت ہی
خطبات مسرور جلد 20
578
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
ہے۔مسجد میں کوئی دروازہ نہ رہے مگر بند کر دیا جائے سوائے ابو بکر کے دروازے کے۔(صحيح البخارى كتاب الصلاة باب الخوخة والممر فى المسجد، روایت نمبر 466)
فراست کے حوالے سے یہ حوالہ دوبارہ پیش کیا۔یہ دروازوں کا جو حوالہ ہے پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔اس
کی ایک تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمائی ہے جو آگے بیان کروں گا۔بہر حال حضرت مصلح موعودؓ
اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے آخری ایام آئے تو
ایک دن آپ تقریر کے لئے کھڑے ہوئے اور صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا۔اے لوگو! اللہ تعالیٰ کا ایک بندہ ہے
اس کو اس کے خدا نے مخاطب کیا اور کہا اے میرے بندے !میں تجھے اختیار دیتا ہوں کہ چاہے تو د نیا میں رہ اور چاہے
تو میرے پاس آجا۔اس پر اس بندے نے خدا کے قرب کو پسند کیا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تو
حضرت ابو بکر رو پڑے۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں یہاں حضرت عمرؓ کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔”حضرت عمرؓ کہتے
ہیں کہ مجھے ان کار وناد یکھ کر سخت غصہ آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو کسی بندے کا واقعہ بیان فرمارہے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے اسے اختیار دیا کہ وہ چاہے تو دنیا میں رہے اور چاہے تو خدا تعالیٰ کے پاس چلا جائے۔اور اس نے خدا تعالیٰ
کے قرب کو پسند کیا، یہ بڈھا کیوں رو رہا ہے؟ مگر حضرت ابو بکر کی اتنی ہچکی بندھی، اتنی ہچکی بندھی کہ وہ کسی طرح
رکنے میں ہی نہیں آتی تھی۔آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ابو بکر سے مجھے اتنی محبت ہے کہ اگر خدا
کے سوا کسی کو خلیل بنانا جائز ہو تا تو میں ابو بکر کو بناتا۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ
دنوں کے بعد وفات پاگئے تو اس وقت ہم نے سمجھا کہ ابو بکر کا رونا سچا تھا اور ہمارا غصہ بیوقوفی کی علامت تھا۔“
اسوه حسنه ، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 102)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر جن کو قرآن مجید کا یہ فہم ملا تھا کہ
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة:4)
پڑھی تو حضرت ابو بکر رو پڑے۔کسی نے پوچھا کہ یہ بڑھا کیوں روتا ہے ؟ تو آپ نے یعنی حضرت ابو بکڑ نے کہا کہ
مجھے اس آیت سے پیغمبر خدا، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ انبیاء علیہ السلام بطور حکام کے ہوتے ہیں جیسے بندوبست کا ملازم جب اپنا کام کر چکتا ہے تو وہاں سے چل
دیتا ہے۔اسی طرح انبیاء علیہم السلام جس کام کے واسطے دنیا میں آتے ہیں جب اس کو کر لیتے ہیں تو پھر وہ اس دنیا سے
رخصت ہو جاتے ہیں۔پس جب الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کی صدا پہنچی تو حضرت ابو بکر نے سمجھ لیا کہ یہ آخری
صدا ہے۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو بکر کا فہم بہت بڑھا ہوا تھا اور یہ جو احادیث میں آیا ہے کہ
مسجد کی طرف سب کھڑکیاں بند کی جاویں۔یہ کھڑکی کی وضاحت بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرما دی کہ
کھڑکیاں بند کرنے سے کیا مراد ہے۔فرمایا کہ یہ جو حدیث میں آیا ہے کہ مسجد کی طرف سب کھڑکیاں بند کر دی
جاویں مگر ابو بکر کی کھڑ کی مسجد کی طرف کھلی رہے گی اس میں یہی سر ہے کہ مسجد چونکہ مظہر اسرار الہی ہوتی ہے اس
لیے حضرت ابو بکر صدیق کی طرف یہ دروازہ بند نہیں ہو گا۔اللہ تعالیٰ کے اسرار، راز ، باتوں میں گہرائی، اللہ تعالیٰ کی باتوں میں جو حکمت ہے وہ حضرت ابو بکر صدیق
خطبات مسرور جلد 20
579
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
رضی اللہ تعالی عنہ پر ہمیشہ کھلی رہے گی۔بعد میں بھی کھلتی چلی جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
که انبیاء علیہم السلام استعارات اور مجاز سے کام لیتے ہیں۔جو شخص خشک ملاؤں کی طرح یہ کہتا ہے کہ نہیں ظاہر ہی
ظاہر ہوتا ہے وہ سخت غلطی کرتا ہے۔مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے سے یہ کہنا کہ یہ دہلیز بدل دے یا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سونے کے کڑے دیکھنا وغیرہ امور اپنے ظاہری معنوں پر نہیں تھے بلکہ استعارہ اور
مجاز کے طور پر تھے۔ان کے اندر ایک اور حقیقت تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ غرض مدعا یہی تھی کہ حضرت ابو بکر" کو فہم قرآن سب سے
زیادہ دیا گیا تھا اس لیے حضرت ابو بکر نے یہ استدلال کیا۔آپ فرماتے ہیں کہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر یہ معانی
بظاہر معارض بھی ہوتے تب بھی تقویٰ اور دیانتداری کا تقاضا تو یہ تھا کہ ابو بکر ہی کی مانتے یعنی لوگ انہی کی بات
مانتے مگر یہاں تو ایک لفظ بھی قرآن مجید میں ایسا نہیں ہے جو حضرت ابو بکر کے معنوں کا معارض ہو۔آپ فرماتے
ہیں کہ مولویوں سے پوچھو کہ ابو بکر دانشمند تھے کہ نہیں۔کیا وہ ابو بکر نہ تھے جو صدیق کہلایا۔کیا یہی وہ شخص نہیں
جو سب سے پہلے خلیفہ رسول اللہ کا بنا۔جس نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی کہ خطر ناک ارتداد کی وبا کو روک دیا۔فرماتے ہیں: اچھا اور باتیں جانے دو۔یہی بتاؤ کہ حضرت ابو بکر" کو منبر پر چڑھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی۔پھر
تقویٰ سے یہ بتاؤ کہ انہوں نے جو مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولُ - قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران: 145) پڑھا تو اس
سے استدلال تام کرنا تھایا ایسانا قص کہ ایک بچہ بھی کہہ سکتا کہ عیسی کو موتی سمجھنے والا کافر ہو جاتا ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 441-442)
یعنی مکمل یہ آیت پڑھنے کا مطلب ہی یہ تھا کہ ایک بڑا واضح اور ٹھوس دلیل دی جائے نہ کہ ناقص
دلیل۔پھر ایک اور موقع پر اسی بات کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ” اليوم
أكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة: 4) کی آیت دو پہلور کھتی ہے۔ایک یہ کہ تمہاری تطہیر کر چکا۔دوم کتاب مکمل کر چکا۔کہتے ہیں جب یہ آیت اتری تو ابو بکر رو پڑے۔کسی نے کہا اے بڑھے۔کیوں روتا ہے ؟ آپ نے جواب دیا کہ اس
آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔کیونکہ یہ مقرر شدہ بات ہے کہ جب کام ہو چکتا ہے تو
اس کا پورا ہونا ہی وفات پر دلالت کرتا ہے۔جیسا دنیا میں بندوبست ہوتے ہیں اور جب وہ ختم ہو جاتا ہے تو عملہ وہاں
سے رخصت ہو تا ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر والا قصہ سناتو فرمایا سب سے سمجھدار ابو بکر ہے اور یہ
فرمایا کہ اگر دنیا میں کسی کو دوست رکھتا تو ابو بکر کو رکھتا اور فرمایا۔ابو بکر کی کھڑ کی مسجد میں کھلی رہے باقی سب بند کر دو۔کوئی پوچھے کہ اس میں مناسبت کیا ہوئی؟“ اس سے کیا مراد ہے کہ دوست رکھتا، پھر کھڑ کی کھلی رہے گی۔آپ مناسبت
بیان فرمارہے ہیں کہ ” تو یاد رکھو کہ مسجد خانہ خدا ہے جو سر چشمہ ہے تمام حقائق و معارف کا۔اس لئے فرمایا کہ ابو بکر کی
اندرونی کھر کی اس طرف ہے تو اس کے لئے یہ بھی کھڑ کی رکھی جاوے۔یہ بات نہیں کہ اور صحابہ محروم تھے۔“ ان میں
بھی بڑے بڑے فر است والے تھے لیکن سب سے زیادہ حضرت ابو بکر میں تھی بلکہ ابو بکر کی فضیلت وہ ذاتی فیر است
خطبات مسرور جلد 20
580
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
تھی جس نے ابتداء میں بھی اپنا نمونہ دکھایا اور انتہاء میں بھی۔گویا ابو بکر کا وجود مَجْمُوعَةُ الْفِرَاسَتَيْن تھا۔“
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 399-400)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” حضرت ابو بکر ) صدیق صاحب تجربہ اور
صاحب فراست لوگوں میں سے تھے۔آپ نے بہت سے پیچیدہ امور اور ان کی سختیوں کو دیکھا اور کئی معرکوں میں
شامل ہوئے اور ان کی جنگی چالوں کا مشاہدہ کیا۔اور آپ نے کئی صحر او کو ہسار روندے اور کتنے ہی ہلاکت کے مقامات
تھے جن میں آپ بے دریغ گھس گئے۔اور کتنی کج راہیں تھیں جن کو آپ نے سیدھا کیا۔اور کئی جنگوں میں آپ نے
پیش قدمی کی اور کتنے ہی فتنے تھے جن کو آپ نے نیست و نابود کیا اور کتنی ہی سواریاں تھیں جن کو آپ نے سفروں
میں دبلا کیا “ یعنی بے شمار سفر کیے کہ سواریاں تھک جاتی تھیں اور بہت سے مراحل طے کئے یہاں تک کہ آپ
صاحب تجربه و فراست بن گئے۔آپؐ مصائب پر صبر کرنے والے اور صاحب ریاضت تھے۔پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی آیات کے مورد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے لئے چنا اور آپ کے صدق
و ثبات کے باعث آپ کی تعریف کی۔یہ اشارہ تھا اس بات کا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیاروں میں
سے سب سے بڑھ کر ہیں۔آپ حریت کے خمیر سے پیدا کئے گئے اور وفا آپ کی گھٹی میں تھی۔اس وجہ سے آپ کو
خوفناک اہم امر اور ہوش ربا خوف کے وقت منتخب کیا گیا اور اللہ علیم و حکیم ہے۔وہ تمام امور کو ان کے موقع و محل پر
رکھتا اور پانیوں کو ان کے (مناسب حال) سرچشموں سے جاری کرتا ہے۔سو اس نے ابن ابی قحافہ پر نگاہ التفات ڈالی
اور اس پر خاص احسان فرمایا۔اور اسے ایک یگانہ روزگار شخصیت بنا دیا۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور وہ بات کرنے
والوں میں سب سے سچا ہے۔“
یعنی اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا اور اللہ تعالیٰ بات کرنے والوں میں سے سب سے سچا ہے۔کیا فرمایا۔”الا
تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ
مَعَنَا فَانْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ
الْعُلْيَا وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ (التوبة: 40) اگر تم اس (رسول) کی مدد نہ بھی کرو تو اللہ (پہلے بھی) اس کی مدد کر چکا ہے
جب اسے ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا ( وطن سے) نکال دیا تھا اس حال میں کہ وہ دو میں سے ایک تھا۔جب وہ
دونوں غار میں تھے اور وہ اپنے ساتھی سے کہ رہا تھا کہ غم نہ کر یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔پس اللہ نے اس پر اپنی
سکینت نازل کی اور اس کی ایسے لشکروں سے مدد کی جن کو تم نے کبھی نہیں دیکھا اور اس نے ان لوگوں کی بات نیچی
کر دکھائی جنہوں نے کفر کیا تھا اور بات اللہ ہی کی غالب ہوتی ہے اور اللہ کامل غلبہ والا ( اور ) بہت حکمت والا ہے۔“
(سمر الخلافه مترجم صفحہ 60 تا 62 ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 339)
حضرت ابو بکر کو تعبیر الرؤیا کا فن بھی بہت آتا تھا۔لکھا ہے کہ علم تعبیر میں حضرت ابو بکر صدیق بڑا ملکہ
رکھتے تھے۔علم تعبیر میں آپ کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل تھی۔یہاں تک کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ
وسلم کے عہد مبارک میں آپ خوابوں کی تعبیر بتایا کرتے تھے۔امام محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
خطبات مسرور جلد 20
581
علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر صدیق سب سے بڑے معتبر تھے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
حضرت ابو بکر صدیق از محمد الیاس عادل صفحه 174)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیان کردہ چند خوابوں کی تعبیریں بیان کی جاتی ہیں۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ احد سے واپسی کے موقع پر ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور
عرض کیا یارسول اللہ ! میں نے خواب میں ایک بادل دیکھا ہے جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ
لوگ اپنے ہاتھوں میں اس سے لے رہے تھے۔کوئی زیادہ لینے والا کوئی تھوڑا لینے والا اور میں نے ایک رسی دیکھی جو
آسمان تک پہنچی ہوئی تھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اسے پکڑا اور اس کے ذریعہ اوپر چلے
گئے۔اس کے بعد ایک اور شخص نے اسے پکڑا اور وہ بھی اس کے ذریعہ اوپر چلا گیا۔اس کے بعد ایک اور شخص نے
اسے پکڑا اور وہ بھی اوپر چلا گیا۔پھر اس کے بعد ایک اور شخص نے اس رسی کو پکڑا اور وہ ٹوٹ گئی۔پھر اس کے لیے
جوڑ دی گئی اور وہ اس کے ذریعہ اوپر چڑھ گیا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
عرض کیا یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امجھے اس کی تعبیر کرنے دیجیے۔اجازت ہو تو میں تعبیر کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی تعبیر کرو تو حضرت ابو بکر نے کہا کہ سایہ کرنے والا بادل تو اسلام
ہے اور جو شہد اور گھی اس میں سے ٹپک رہا تھا وہ قرآن ہے۔اس کی شیرینی اور اس کی لطافت اور لوگ اس سے جو شہد
اور گھی لے رہے ہیں اس سے مراد قرآن حاصل کرنے والا ہے۔یعنی قرآن کریم کا علم حاصل کرنے والا زیادہ یا
تھوڑا۔اور وہ رسی جو آسمان تک پہنچی ہوئی ہے تو وہ حق ہے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کو لیا اور اس کے ذریعہ آپ بلند ہو گئے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کو ایک اور آدمی لے گا اور
اس کے ذریعہ بلند ہو گا۔پھر ایک اور ، وہ بھی اس کے ذریعہ بلند ہو گا۔پھر ایک اور ، اور وہ منقطع ہو جائے گی۔پھر اس
کے لیے جوڑی جائے گی اور وہ اس کے ذریعہ بلند ہو گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے کچھ صحیح کہا اور کچھ
غلطی کی ہے۔حضرت ابو بکرؓ نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قسم دیتا ہوں آپ مجھے ضرور
بتائیے جو میں نے ٹھیک کہا اور جو میں نے غلطی کی ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو بکر قسم نہ دو۔(سنن ابن ماجه کتاب تعبير الرؤيا باب تعبير الرؤيا ، حدیث نمبر 3918)
یعنی آپ نہیں چاہتے تھے کہ جو صحیح تعبیر ہے وہ اس وقت واضح طور پر بتائی جائے۔اس لیے آپ نے
فرمایا کہ قسم نہ دو۔بس ٹھیک ہے جتنی تم نے کر دی ہے وہی کافی ہے۔ابن شہاب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک خواب دیکھا۔اس خواب کو حضرت ابو بکر کے سامنے بیان کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ جیسے میں اور تم ایک زینے پر چڑھے ہوں اور میں تم سے اڑھائی زینے
آگے بڑھ گیا ہوں۔انہوں نے کہا خیر ہے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ آپ کو اس وقت تک باقی رکھے گا کہ
آپ اپنی آنکھوں سے وہ چیز دیکھ لیں جو آپ کو مسرور کرے اور خوش کرے اور آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کرے۔آپ نے ان کے سامنے اسی طرح تین مرتبہ دہرایا۔تیسری مرتبہ فرمایا کہ اے ابو بکر !میں نے خواب دیکھا کہ جیسے
582
خطبات مسرور جلد 20
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
میں اور تم ایک زینے پر چڑھے۔میں تم سے اڑھائی سیڑھی آگے بڑھ گیا۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ! اللہ آپ کو اپنی رحمت اور مغفرت کی طرف اٹھالے گا اور میں آپ کے بعد اڑھائی سال تک زندہ رہوں گا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 132 دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت ابو بکڑ نے اس کی یہ تشریح کی اور اسی طرح ہوا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ
مطہرہ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے خواب میں اپنے حجرے میں تین چاند گرتے ہوئے دیکھے تو میں نے
اپنی خواب اپنے والد حضرت ابو بکر صدیق کے سامنے بیان کی۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین حضرت عائشہ کے حجرے میں عمل میں آئی تو حضرت ابو بکر نے آپ سے کہا یہ
تمہارے چاندوں میں سے ایک ہے اور یہ ان میں سے بہترین ہے۔(مؤطا كتاب الجنائز باب ما جاء فى دفن الميت حديث نمبر 546 دارالفکر بيروت 2002ء)
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ کالی بکریوں کا ریوڑ میری پیروی کر رہا ہے اور ان کے پیچھے خاکستری رنگ کی بکریوں کا ریوڑ
ہے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ عرب آپ کی پیروی کریں گے
اور پھر عجم ان کی پیروی کریں گے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے نے بھی یہی تعبیر کی ہے۔(مصنف ابن ابی شیبه جلد 10 صفحه 125 كتاب الايمان والرؤيا حديث 31101، الفاروق للحديثه 2008ء)
یہ تو خوابوں کا ذکر تھا۔اب یہ ذکر ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے مسلمان کون تھا؟ تو اس بارے میں یہی
ہے کہ حضرت ابو بکر کا ہی کہا جاتا ہے۔حضرت عمار بن یاسر کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے
ابتدائی زمانے میں دیکھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف پانچ غلام اور دو عور تیں اور حضرت ابو بکر تھے۔(صحیح بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی میاہ باب قول النبي الله لو كنت متخذا خليلا: حديث نمبر 3660)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنی تصنیف سیرت خاتم النبیین میں تفصیلی نوٹ لکھا ہے جس میں وہ
لکھتے ہیں اور انہوں نے یہ بحث کی ہے کہ سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کون ایمان لایا تھا؟ چنانچہ آپ
لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے مشن کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایمان لانے والی
حضرت خدیجہ تھیں جنہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی تردد نہیں کیا۔حضرت خدیجہ کے بعد مر دوں میں سب سے
پہلے ایمان لانے والے کے متعلق مورخین میں اختلاف ہے۔بعض حضرت ابو بکر عبد اللہ بن ابی قحافہ کا نام لیتے ہیں۔بعض حضرت علی کا جن کی عمر اس وقت صرف دس سال کی تھی اور بعض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ
غلام حضرت زید بن حارثہ کا۔مگر ہمارے نزدیک یہ جھگڑا فضول ہے۔حضرت علی اور زید بن حارثہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے گھر کے آدمی تھے اور آپ کے بچوں کی طرح آپ کے ساتھ رہتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا فرمانا تھا اور ان کا ایمان لانا۔( یعنی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا اس پر ان کو یقین تھا اور ایمان تھا
اس لیے یہ کہنا کہ آپ ایمان لائے تو یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کیونکہ ان کی عمر چھوٹی تھی اور گھر کے فرد تھے بلکہ
ان کی طرف سے تو شاید کسی قولی اقرار کی بھی ضرورت نہ تھی۔پس ان کا نام بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں اور جو
خطبات مسرور جلد 20
583
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
باقی رہے ان سب میں سے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمہ طور پر مقدم اور سابق بالایمان تھے۔حضرت ابو بکر اپنی شرافت اور قابلیت کی وجہ سے قریش میں بہت مکرم و معزز تھے اور اسلام میں تو اُن کو
وہ رتبہ حاصل ہو ا جو کسی اور صحابی کو حاصل نہیں تھا۔حضرت ابو بکڑ نے ایک لمحہ کے لیے بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے دعویٰ میں شک نہیں کیا بلکہ سنتے ہی قبول کیا اور پھر انہوں نے اپنی ساری توجہ اور اپنی جان اور مال کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی خدمت میں وقف کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
صحابہ میں ابو بکر کو زیادہ عزیز رکھتے تھے اور آپ کی وفات کے بعد وہ آپ کے پہلے خلیفہ ہوئے۔اپنی خلافت کے
زمانہ میں بھی انہوں نے بے نظیر قابلیت کا ثبوت دیا۔حضرت ابو بکر کے متعلق یورپ کا مشہور مستشرق سپر نگر لکھتا
ہے کہ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آغاز اسلام میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اس بات کی سب سے بڑی دلیل
ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خواہ دھوکا کھانے والے ہوں مگر دھوکا دینے والے ہر گز نہیں تھے بلکہ صدقِ دل سے
اپنے آپ کو خد اکار سول یقین کرتے تھے۔اور سرولیم میور کو بھی سپر نگر کی اس رائے سے کلی اتفاق ہے۔حضرت خدیجہ، حضرت ابو بکر، حضرت علی اور زید بن حارثہ کے بعد اسلام لانے والوں میں پانچ اشخاص تھے جو
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تبلیغ سے ایمان لائے اور یہ سب کے سب اسلام میں ایسے جلیل القدر اور عالی مر تبہ
اصحاب نکلے کہ چوٹی کے صحابہ میں شمار کیے جاتے تھے۔ان کے نام یہ ہیں۔اول حضرت عثمان بن عفان۔دوسرے
عبد الرحمن بن عوف۔تیسرے سعد بن ابی وقاص۔چوتھے زبیر بن عوام۔پانچویں طلحہ بن عبید اللہ۔یہ پانچوں اصحاب
عشرہ مبشرہ میں سے ہیں یعنی ان دس اصحاب میں داخل ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک
سے خاص طور پر جنت کی بشارت دی تھی اور جو آپ کے نہایت مقرب صحابی اور مشیر شمار ہوتے تھے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 121 تا 123)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک موقع پر جماعت کو مالی تحریک کر رہے تھے تو اس میں آپ
نے اس کو اس واقعہ کے ساتھ بھی جوڑا۔آپ لکھتے ہیں کہ ” مومن ایسی تحریکوں پر گھبراتا نہیں یعنی مالی تحریکوں پر
یا قربانی کی تحریکوں پر ”بلکہ خوش ہوتا ہے اور اس کو فخر ہوتا ہے کہ تحریک سب سے پہلے مجھ تک پہنچی۔وہ ڈرتا نہیں
بلکہ اس پر اس کو ناز ہو تا ہے اور خدا تعالیٰ کا وہ شکر یہ ادا کرتا ہے اور سب سے زیادہ اس کی راہ میں قربانی کرتا ہے اور
درجہ بھی سب سے بڑھ کر پاتا ہے۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ جو جو قربانیاں حضرت ابو بکر نے کیں یا جس جس خدمت
کا ان کو موقع حاصل ہوا ہے وہ آرزو کرتے تھے کہ مجھے سب سے پہلے ان قربانیوں کا کیوں موقع ملا۔“ کبھی سوچا
ہو گا، خواہش کی ہو گی کہ کیوں مجھے موقع ملا۔”انہوں نے بڑی خوشی کے ساتھ اپنے آپ کو خطرات میں ڈالا اور خدا
کی راہ میں تکلیفیں اٹھائیں۔اس لئے انہوں نے وہ درجہ پایا جو حضرت عمررؓ بھی نہ پاسکے۔کیونکہ جو پہلے ایمان لاتا ہے
اس کو سب سے پہلے قربانیوں کا موقع ملتا ہے حالانکہ خطرات حضرت عمرؓ کے ایمان لانے کے وقت بھی تھے۔تکلیفیں
دی جاتی تھیں۔نمازیں نہیں پڑھنے دیتے تھے۔صحابہ وطنوں سے بے وطن ہو رہے تھے۔پہلی ہجرت حبشہ جاری
تھی۔ترقیوں کا زمانہ ان کے ایمان لانے کے بہت بعد شروع ہوا مگر پھر بھی جو مر تبہ حضرت ابو بکر کو ابتداء میں
584
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
خطبات مسرور جلد 20
ایمان لانے اور ابتداء میں قربانیوں کا موقع میسر آنے کی وجہ سے حاصل ہوا، حضرت عمرؓ اس کی برابری نہ کر سکے۔یہی وجہ ہے ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا اختلاف ہو گیا تو آپ نے فرمایا کہ تم لوگ جس وقت اسلام سے
انکار کر رہے تھے اس وقت ابو بکر نے اسلام کو قبول کیا اور جس وقت تم اسلام کی مخالفت کر رہے تھے اس نے اسلام
کی مدد کی اب تم اس کو کیوں دکھ دیتے ہو۔تو ان کے پہلے ایمان لانے اور قربانیوں کا اظہار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا حالانکہ تکلیفیں حضرت عمرؓ نے بھی اٹھائیں اور قربانیاں انہوں نے بھی کی تھیں۔پس حضرت ابو بکر کو اس
سبقت پر فخر حاصل تھا۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت ابو بکر یہ چاہتے ہوں گے کہ کاش! فتح مکہ کے وقت ان کو
ایمان لانے کا موقع ملتا بلکہ اگر دنیا کی بادشاہت کو بھی ان کے سامنے رکھ دیا جاتا تو حضرت ابو بکر اس کو نہایت حقیر
بدلہ قرار دیتے اور منظور نہ کرتے بلکہ وہ اس مرتبہ کے معاوضہ میں دنیا کی بادشاہت کو پاؤں سے ٹھو کر مارنے کی
تکلیف بھی گوارا نہ کرتے۔“
من انصاری الی اللہ ، انوار العلوم جلد 9 صفحہ 30-31)
پس یہ ان کی قربانیوں کا صلہ تھا اور اس طرح اللہ تعالٰی درجہ بہ درجہ صلہ دیتا ہے۔غلاموں کے
آزاد کروانے کے بارے میں لکھا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کرتے تھے کہ ابُو بَكْرِ سَيْدُنَا وَاعْتَقَ
سَيْدَنَا يَعْنِي بِلَالًا -
(صحيح بخارى كتاب فضائل الصحابة بَاب مَنَاقِبِ بِلَالِ بْنِ رَبَاحٍ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَديث
نمبر 3754)
ابو بکر ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار کو آزاد کیا۔ان کی مراد حضرت بلال سے تھی۔حضرت ابو بکر صدیق نے آغاز اسلام میں اپنے مال سے سات غلاموں کو آزاد کروایا جنہیں اللہ کی وجہ سے تکلیف دی جاتی
تھی۔ان غلاموں کے نام یہ ہیں۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ۔عامر بن فہیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔زنیرہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا۔مہدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کی بیٹی رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کی بیٹی بنی مومل کی ایک لونڈی اور اہم ٹینیس۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 247 عبد ا الله بن عثمان، دارالفکر بيروت 2001ء)
مخالف بھی حضرت ابو بکر کی نیکی اور اخلاق فاضلہ کے قائل تھے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ”ابو بکر جیسا انسان جس کا سارا مکہ ممنونِ احسان تھا۔وہ جو کچھ کماتے تھے غلاموں کو آزاد
کرانے میں خرچ کر دیتے تھے۔آپ ایک دفعہ مکہ کو چھوڑ کر جارہے تھے کہ ایک رئیس آپ سے راستہ میں ملا اور
اس نے پوچھا ابو بکر تم کہاں جارہے ہو آپ نے فرمایا اس شہر میں اب میرے لئے امن نہیں میں اب کہیں اور جارہا
ہوں۔اس رئیس نے کہا تمہارے جیسا نیک آدمی اگر شہر سے نکل گیا تو شہر برباد ہو جائے گا۔میں تمہیں پناہ دیتا ہوں
تم شہر چھوڑ کر نہ جاؤ۔آپ اُس رئیس کی پناہ میں واپس آگئے۔آپ جب صبح کو اٹھتے اور قرآن پڑھتے تو عور تیں اور
بچے دیوار کے ساتھ کان لگالگا کر قرآن سنتے کیونکہ آپ کی آواز میں بڑی رفت، سوز اور درد تھا اور قرآن کریم چونکہ
عربی میں تھا ہر عورت، مرد، بچہ اس کے معنے سمجھتا تھا اور سننے والے اس سے متاثر ہوتے تھے۔جب یہ بات پھیلی تو
مکہ میں شور پڑ گیا کہ اس طرح تو سب لوگ بے دین ہو جائیں گے۔آخر لوگ اس رئیس کے پاس گئے اور اس سے کہا
خطبات مسرور جلد 20
585
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
کہ تم نے اس کو پناہ میں کیوں لے رکھا ہے۔اس رئیس نے آکر آپ سے کہا کہ آپ اس طرح قرآن نہ پڑھا
کریں۔مکہ کے لوگ اس سے ناراض ہوتے ہیں۔حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا پھر اپنی پناہ تم واپس لے لو میں تو اس سے
باز نہیں آسکتا۔چنانچہ اس رئیس نے اپنی پناہ واپس لے لی۔یہ آپ کے تقوی اور طہارت کا کتناز بر دست ثبوت ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ لوگ شدید دشمن تھے اور آپ کو گالیاں بھی دیا کرتے تھے لیکن ابو بکر کی
پاکیزگی کے وہ اتنے قائل تھے کہ اس رئیس نے کہا آپ کے نکل جانے سے شہر برباد ہو جائے گا۔“
( تفسیر کبیر جلد 10 صفحه 327)
امامت نماز کے بارے میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدم موجودگی میں جن چند احباب کو
مسجد نبوی میں نماز پڑھانے کی سعادت نصیب ہوئی ان میں حضرت ابو بکر بھی ہیں اور حضرت ابو بکر کی ایک خصوصی
سعادت یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری ایام میں تو بالخصوص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشاد کے مطابق نمازیں پڑھانے کی سعادت میسر آئی۔اس بارے میں متفرق روایات ہیں۔حضرت عائشہ نے بیان
کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ لوگ جن میں ابو بکر ہوں ان کے لیے مناسب نہیں کہ ان کے علاوہ
کوئی اور ان کی امامت کروائے۔اسو د بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تھے کہ اتنے میں ہم نے نماز پر
با قاعدگی اور اس کی عظمت کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری سے بیمار ہوئے
جس میں آپ فوت ہو گئے تھے تو نماز کا وقت ہوا اور اذان دی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو بکر سے کہو کہ
وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو آپ سے عرض کیا گیا کہ ابو بکر رقیق القلب ہیں۔جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو وہ
لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پھر وہی
عرض کیا گیا کہ رقیق القلب ہیں تو آپ نے تیسری مرتبہ پھر فرمایا اور کہا تم یوسف والیاں ہوں۔یعنی اس طرح کی
باتیں کر رہی ہو۔ابو بکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔(سنن الترمذى كتاب المناقب باب مناقب ابی بکر حدیث نمبر 3673)
تب حضرت ابو بکر نماز پڑھانے کے لیے نکلے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طبیعت میں کچھ افاقہ محسوس
کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور آپ کو دو آدمیوں کے درمیان سہارا دیا جار ہا تھا۔وہ کہتی ہیں مجھے یہ ایسا ہی یاد ہے
گویا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ آپ کے پاؤں بیماری کی وجہ سے زمین پر لکیریں ڈال رہے تھے یعنی صحیح طرح
چل نہیں سکتے تھے۔پاؤں اٹھا نہیں سکتے تھے تو پاؤں زمین میں گھسٹ رہے تھے۔حضرت ابو بکر نے جب آپ کو اس
طرح آتے ہوئے دیکھا تو چاہا کہ پیچھے ہٹ جائیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر ہی
رہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لایا گیا یہاں تک کہ آپ حضرت ابو بکر کے پہلو میں بیٹھ گئے۔اعمش سے کہا گیا
اور کیا نبی نماز پڑھا رہے تھے اور حضرت ابو بکر آپ کی نماز کی اقتدا میں پڑھتے تھے اور لوگ حضرت ابو بکر کی نماز
کی اقتدا میں پڑھتے تھے تو انہوں نے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کے بائیں طرف
خطبات مسرور جلد 20
586
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
بیٹھے اور حضرت ابو بکر کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے۔(صحيح بخاری کتاب الاذان باب حد المريض ان يشهد الجماعة حديث نمبر664)
حضرت انس بن مالک انصاری نے ، یہ راوی کہتے ہیں کہ مجھے بتایا۔انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کی اور خدمت کی اور آپ کی صحبت میں رہے۔پھر بتایا کہ ابو بکر اُن لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کی اس بیماری میں جس میں آپ کی وفات ہو گئی یہاں تک کہ جب پیر کا دن ہوا اور وہ نماز میں صفوں میں
تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرے کا پردہ اٹھایا۔آپ ہمیں دیکھ رہے تھے اور آپ کھڑے ہوئے تھے۔گویا کہ
آپ کا چہرہ مبارک قرآنِ مجید کا ورق تھا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش ہو کر تبسم فرمایا اور ہمیں خیال ہوا کہ ہم
نبی کو دیکھنے کی وجہ سے خوشی سے آزمائش میں پڑگئے ہیں۔اتنے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی ایڑھیوں
کے بل پیچھے ہٹے تاوہ صف میں مل جائیں اور وہ سمجھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے باہر تشریف لارہے ہیں مگر
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا کہ اپنی نماز پوری کرو اور پردہ ڈال دیا اور آپ اسی دن فوت ہو گئے۔(صحیح بخاری کتاب الاذان باب اهل العلم والفضل احق بالامامة حديث نمبر680)
ایک روایت میں ہے کہ انہی دنوں میں ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے نماز پڑھائی تھی۔اس کی تفصیل یوں
ملتی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زمعہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری شدید ہو گئی اور
میں مسلمانوں کی ایک جماعت میں آپ کی خدمت میں موجود تھا۔حضرت بلال نے آپ کو نماز کے لیے بلایا تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔حضرت عبد اللہ بن زمعہ باہر نکلے تو دیکھا
حضرت عمر لوگوں میں تھے اور حضرت ابو بکر موجود نہ تھے۔کہتے ہیں میں نے کہا کہ اے عمر! کھڑے ہو جائیں اور
لوگوں کو نماز پڑھائیں۔وہ آگے بڑھے اور اللہ اکبر کہا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز سنی،
(حضرت عمر کی آواز، بلند آواز ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو بکر کہاں ہیں ؟ اللہ اس کا انکار کرتا
ہے اور مسلمان بھی۔اللہ اس کا انکار کرتا ہے اور مسلمان بھی۔آپ نے حضرت ابو بکر کو بلا بھیجا۔وہ آئے اور بعد
اس کے کہ حضرت عمر نماز پڑھا چکے تھے پھر انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔یہ بھی ایک روایت ہے۔ایک اور روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کی آواز سنی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر
تشریف لائے یہاں تک کہ آپ نے اپنا سر مبارک اپنے حجرہ سے بلند کر کے دیکھا۔پھر فرمایا: نہیں۔نہیں۔نہیں۔چاہیے کہ ابن ابی محافہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔آپ نے یہ ناراضگی سے فرمایا۔(سنن ابو داؤد كتاب السنة باب في استخلاف ابی بکر، حدیث نمبر 4660-4661)
اس روایت کی مزید تفصیل مسند احمد میں یہ ملتی ہے کہ جب حضرت عمرؓ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے
حضرت عبد اللہ بن زمعہ سے جنہوں نے حضرت عمرؓ سے کہا تھا کہ آپ نماز پڑھائیں کہا کہ میں نے تو سمجھا تھا کہ
تمہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے نماز پڑھانے کا کہا جائے وگر نہ میں کبھی بھی نماز نہ پڑھاتا۔تو اس پر انہوں نے ، عبد اللہ بن زمعہ نے کہا کہ نہیں۔میں نے جب دیکھا کہ حضرت ابو بکر نظر نہیں آرہے تو خود
ہی یہ سوچا کہ اس کے بعد آپ ہی نماز پڑھانے کے اہل ہیں۔اس لیے میں نے خود آپ کی خدمت میں نماز پڑھانے
خطبات مسرور جلد 20
587
کی درخواست کی تھی۔مجھے براہ راست نہیں کہا گیا تھا۔یہ مسند کی روایت ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2022ء
(مسنداحمدبن حنبل جلد 6 صفحه 412-413 حديث عبدالله بن زمعة حديث نمبر 19113 عالم الكتب
بيروت 1998ء)
آپ کی شفقت اولاد کے بارے میں لکھنے والے لکھتے ہیں، ایک مصنف نے لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر کو
اپنی اولاد سے بہت محبت تھی۔اپنے قول و عمل سے وہ اکثر اس بات کا اظہار بھی کرتے رہتے تھے۔بڑے
صاحبزادے حضرت عبد الرحمن الگ مکان میں رہتے تھے لیکن ان کے گھر کا خرچ حضرت ابو بکڑ نے اپنے ذمہ لے
رکھا تھا۔حضرت ابو بکر کی بڑی صاحبزادی حضرت اسماج کی شادی حضرت زبیر بن عوام سے ہوئی تھی۔وہ شروع
شروع میں بہت تنگدست تھے۔گھر میں کوئی خادم یا خادمہ رکھنے کی مقدرت نہ تھی اس لیے حضرت اسمان کو بہت کام
کرنا پڑتا۔وہ آٹا گوندھتی تھیں۔کھانا پکاتی تھیں۔پانی بھرتی تھیں۔ڈول سیتی تھیں اور کافی فاصلے سے کھجور کی گٹھلیاں
سر پر لاد کر لاتی تھیں یہاں تک کہ گھوڑے کو چارہ بھی کھلاتی تھیں۔حضرت ابو بکر صدیق کو جب ان حالات کا علم
ہو ا تو انہوں نے ایک خادم بھیجا جو گھوڑے کو چارہ کھلاتا اور اس کی دیکھ بھال کر تا تھا۔حضرت اسمانا کہتی ہیں کہ خادم
بھیج کر گویا اباجان نے مجھے آزاد کر دیا۔(صحیح البخارى كتاب النكاح ،باب الغيرة حديث نمبر 5224)
ایک اور واقعہ لکھا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن ابو بکر کو اپنی بیوی عاتکہ سے محبت تھی۔اس کی وجہ سے
انہوں نے جہاد پر جانا چھوڑ دیا تھا۔حضرت ابو بکر یہ برداشت نہ کر سکتے تھے۔انہوں نے حضرت عبد اللہ کو حکم دیا کہ
تم نے بیوی کی وجہ سے جہاد پر جانا چھوڑ دیا ہے تو اسے طلاق دے دو۔تو انہوں نے اس حکم کی تعمیل تو کر دی لیکن
عاتکہ کے فراق میں بڑے پر درد اشعار کہے۔حضرت ابو بکر کے کانوں تک یہ اشعار پہنچے تو ان کا دل پسیج گیا اور
انہوں نے حضرت عبد اللہ کو رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔(سيرة خليفة الرسول صلى لكم سيد نا حضرة ابو بکر صدیق از طالب ہاشمی صفحہ 349 تا 351، حسنات اکیڈمی لاہور )
حضرت بر اٹڈ نے بیان کیا کہ میں حضرت ابو بکر کے ساتھ ان کے گھر والوں کے پاس اندر داخل ہوا تو دیکھا
کہ ان کی بیٹی حضرت عائشہ لیٹی ہوئی ہیں۔انہیں بخار ہو گیا تھا۔میں نے دیکھا کہ انہوں نے یعنی حضرت ابو بکر نے
حضرت عائشہ کے رخسار پر بوسہ دیا اور ان کی طبیعت پوچھی کہ اے میری بیٹی اتم کیسی ہو ؟
(صحیح بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبى واصحابه حدیث نمبر 3918)
یہ ذکر ان شاء اللہ آئندہ بھی کچھ بیان ہو گا۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 102 دسمبر 2022ء جلد 29 شمارہ 96صفحہ 05 تا09)