حضرت ابوبکر صدیقؓ

خطبات مسرور جلد 20
601
47
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء بمطابق 25/ نبوت 1401 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کا ذکر ہو رہا تھا۔اس ضمن میں ان
کی خدمتِ خلق اور محتاجوں کو کھانا کھلانے وغیرہ کے بارے میں ملتا ہے کہ اسلام قبول کرنے سے قبل بھی حضرت
ابو بکر قریش کے بہترین لوگوں میں شمار ہوتے تھے اور لوگوں کو جو بھی مشکل پیش آتی تھی اُن میں وہ لوگ اُن سے
مد دلیا کرتے تھے۔مکہ میں وہ اکثر مہمان نوازی کرتے اور بڑی بڑی دعوتیں کیا کرتے تھے۔(السيرة الحلبيه جلد 1 صفحه 390 ، دارالکتب العلمية بيروت 2002ء)
دورِ جاہلیت میں حضرت ابو بکر کو قریش کے سرداروں اور ان کے اشراف و معزز لوگوں میں شمار
کیا جاتا تھا۔حضرت ابو بکر کو اس معاشرے میں شرفائے قریش میں شمار کیا جاتا تھا، افضل ترین لوگوں میں شمار
ہو تا تھا۔لوگ اپنے مسائل و معاملات میں ان سے رجوع کیا کرتے تھے۔مکہ میں ضیافت و مہمان نوازی میں
انفرادی حیثیت کے مالک تھے۔(حضرت ابوبکر صدیق شخصیت اور کارنامے از محمد الصلابی مترجم صفحه 52 تا 54 دارابن كثير بيروت 2003ء)
پھر لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر غریبوں اور مسکینوں پر بے حد مہربان تھے۔سردیوں میں کمبل خریدتے اور
( حضرت ابو بکر صدیق کے فیصلے صفحہ 378 مشتاق بک کارنر لاہور )
انہیں محتاجوں میں تقسیم کر دیتے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر نے ایک سال گرم اونی چادریں خریدیں یعنی کمبل جو دیہات سے
لائی گئی تھیں اور سردی کے موسم میں مدینہ کی بیوہ عورتوں میں یہ چادریں تقسیم کی گئیں۔(کنز العمال جلد 3 جزء 5 صفحه 245 ، كتاب الخلافة ، حديث 14076 دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
ایک روایت ہے کہ خلافت کے منصب پر متمکن ہونے سے پہلے آپے ایک لاوارث کنبہ کی بکریوں کا
دودھ دوہا کرتے تھے۔جب آپ خلیفہ بن گئے تو اس کنبہ کی ایک بچی کہنے لگی کہ اب تو آپ ہماری بکریوں کا دودھ
نہیں دوہا کریں گے۔یہ سن کر حضرت ابو بکر نے فرمایا کیوں نہیں۔اپنی جان کی قسم ! میں تمہارے لیے ضرور
دو ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ میں نے جس چیز کو اختیار کیا ہے وہ مجھے اس عادت سے نہ روکے گی جس پر میں تھا۔چنانچہ آپ حسب سابق ان کی بکریوں کا دودھ دوہتے رہے۔جب وہ بچیاں اپنی بکریاں لے کر آتیں تو آپ ازراہ شفقت
فرماتے دودھ کا جھاگ بناؤں یا نہ بناؤں؟ اگر وہ کہتیں کہ جھاگ بنا دیں تو برتن کو ذرا دور رکھ کر دودھ دوہتے حتی کہ

خطبات مسرور جلد 20
602
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
خوب جھاگ بن جاتی۔اگر وہ کہتیں کہ جھاگ نہ بنائیں تو برتن تھن کے قریب کر کے دودھ دوہتے تاکہ دودھ میں
جھاگ نہ بنے۔آپؐ مسلسل چھ ماہ تک یہ خدمت سر انجام دیتے رہے یعنی خلافت کے بعد چھ ماہ تک۔پھر آپ نے
مدینہ میں رہائش اختیار کرلی۔پہلے حضرت ابو بکر کے دو گھر تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک گھر باہر تھا وہاں
باہر رہا کرتے تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کے قریب، اپنے گھروں کے قریب بھی ان کو
ایک جگہ دی تھی وہاں بھی انہوں نے گھر بنایا تھا۔اس کے علاوہ بھی ایک گھر تھا۔مدینہ میں بھی دو گھر تھے لیکن
پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں زیادہ وقت یہ جو مضافات میں گھر تھا وہاں رہا کرتے تھے۔خلافت
کے بعد پھر مدینہ شفٹ ہو گئے۔جب تک مدینہ نہیں آئے ان بچیوں کی جو ڈیوٹی اپنے ذمہ آپ نے لی ہوئی تھی وہ
مسلسل ادا کرتے رہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 138-139 ابوبكر الصديق ومن بني تيم بن مرة بن كعب دار الكتب
العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ کے کنارے پر رہنے والی ایک بوڑھی اور نابینا عورت کا خیال رکھا
کرتے تھے۔آپ اُس کے لیے پانی لاتے اور اس کا کام کاج کرتے۔ایک مرتبہ آپ جب اس کے گھر گئے تو یہ
معلوم ہوا کہ کوئی شخص آپ سے پہلے آیا ہے جس نے اس بڑھیا کے کام کر دیے ہیں۔اگلی دفعہ آپ اس بڑھیا کے
گھر جلدی گئے تاکہ دوسرا شخص پہلے نہ آجائے۔حضرت عمر چھپ کر بیٹھ گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ یہ حضرت ابو بکر
ہیں جو اس بڑھیا کے گھر آتے تھے اور اُس وقت حضرت ابو بکر خلیفہ تھے۔اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا اللہ کی قسم !
یہ آپ ہی ہو سکتے تھے۔( تاريخ الخلفاء از جلال الدين السيوطى حالات ابو بكر الصديق صفحه 64 مطبوعه بیروت ایڈیشن 1999ء)
یعنی اس نیکی میں میرے سے بڑھنے والے آپ ہی ہو سکتے تھے۔ایک روایت موسیٰ بن اسماعیل نے بیان
کی ہے کہ معتمر نے اپنے باپ سے روایت کی اور بتایا کہ ابو عثمان نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے انہیں بتایا کہ صفہ والے محتاج لوگ تھے اور ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کے
پاس دو آدمیوں کا کھانا ہو وہ تیسرے کو لے جائے اور جس کے پاس چار کا کھانا ہو وہ پانچویں کو لے جائے یا چھٹے کو یا
ایسے ہی کچھ الفاظ فرمائے، یعنی وہ غریب لوگ جو بیٹھے ہوئے تھے لوگ ان کو اپنے گھروں میں لے جائیں اور
کھانا کھلائیں۔حضرت ابو بکر تین آدمیوں کو لے آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم دس کو لے گئے۔اور گھر میں
حضرت ابو بکر اور تین اور شخص تھے۔حضرت عبد الرحمن کہتے تھے کہ میں، میرا باپ اور میری ماں۔راوی نے کہا
ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آیا عبد الرحمن نے یہ بھی کہا کہ میری بیوی یا میر اخادم جو کہ ہمارے اور حضرت ابو بکڑ کے
گھر میں مشترکہ تھا۔اور ایسا ہوا کہ حضرت ابو بکڑ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں شام کا کھانا کھایا پھر وہیں
ٹھہرے رہے یہاں تک کہ عشاء کی نماز پڑھی پھر واپس آگئے۔مہمانوں کو گھر لے گئے تھے لیکن آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہرے رہے اور وہیں کھانا کھا لیا اور پھر واپس آئے۔بیان کرتے ہیں کہ وہاں اتنی دیر

خطبات مسرور جلد 20
603
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
ٹھہرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انہوں نے شام کا کھانا کھایا اور اتنی رات گزرنے کے بعد آئے
جتنا کہ اللہ نے چاہا۔اُن کی بیوی نے ان سے کہا کس بات نے آپ کو اپنے مہمانوں سے یا کہا مہمان سے روکے رکھا؟
یعنی آپ نے دیر کیوں لگائی۔حضرت ابو بکر نے کہا : کیا تم نے انہیں کھانا نہیں کھلایا ؟ وہ کہنے لگیں کہ انہوں نے
آپ کے آنے تک کھانے سے انکار کر دیا تھا۔مہمانوں نے کہا ہم نہیں کھائیں گے جب تک حضرت ابو بکر نہیں
آتے انہوں نے تو ان کو کھانا پیش کر دیا تھا، ان کی اہلیہ کہنے لگیں میں نے تو کھانا پیش کر دیا تھا مگر مہمانوں نے ان
کی پیش نہ چلنے دی۔حضرت عبد الرحمن کہتے تھے کہ میں جا کر چھپ رہا۔میں اُن سے اس لیے چھپ گیا کہیں مجھے
حضرت ابو بکر سے ڈانٹ نہ پڑے کہ کیوں مہمانوں کو کھانا نہیں کھلایا۔پھر حضرت ابو بکر نے کہا اے بیوقوف! اور انہوں نے مجھے سخت ست کہا، عبد الرحمن ان کے بیٹے کہتے
ہیں کہ حضرت ابو بکر نے مہمانوں سے کہا کہ کھانا کھائیں اور خود حضرت ابو بکر نے قسم کھالی کہ میں ہر گز نہیں
کھاؤں گا۔حضرت عبد الرحمن کہتے تھے کہ اللہ کی قسم ! ہم جو بھی لقمہ لیتے اس کے نیچے سے اس سے زیادہ کھانا بڑھ
جاتا۔اور انہوں نے اتنا کھایا کہ وہ سیر ہو گئے۔اور جتنا پہلے تھا اس سے بھی زیادہ ہو گیا۔مہمانوں کو کھانا کھلایا۔مہمان
کھانا کھاتے جاتے تھے لیکن کہتے ہیں کہ وہ کھانا اتنا ہی رہتا تھا بلکہ بڑھ جاتا تھا۔اور سب نے پیٹ بھر کے کھایا۔حضرت ابو بکر نے جب یہ دیکھا کہ کھانا تو ویسے کا ویسا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ تھا تو انہوں نے اپنی بیوی سے کہا
بنی فیر اس کی بہن ! یہ کیا ہے ؟ ان کی بیوی بولیں کہ قسم میری آنکھوں کی ٹھنڈک کی ! یہ تو آب اُس سے تین گنازیادہ
ہے جتنا پہلے تھا۔یعنی اتنابڑھ گیا ہے کھانا۔حضرت ابو بکر نے بھی اس سے کھایا اور کہنے لگے وہ تو صرف شیطان تھا یعنی
اس کی تحریک پر میں نے نہ کھانے کی قسم کھائی تھی۔پہلے کہا تھا ناں، قسم ہے کہ میں نہیں کھاؤں گا لیکن جب دیکھا
کھانے میں برکت پڑ رہی ہے تو آپ نے کہا وہ قسم میرے سے شیطان نے کہلوائی تھی لیکن یہ برکت والا کھانا ہے،
اس سے میں بھی کھاؤں گا۔پھر اس میں سے ایک لقمہ حضرت ابو بکرؓ نے کھایا۔اس کے بعد وہ کھانا اٹھا کر نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس لے گئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں صبح تک رہا۔کھانا وہاں صبح تک رہا۔کہتے ہیں ہمارے اور ایک قوم کے درمیان ایک عہد تھا اور اس کی میعاد گزر گئی تھی۔ہم نے بارہ آدمیوں
کو الگ الگ بٹھایا اور ان میں سے ہر ایک آدمی کے ساتھ کچھ لوگ تھے۔اللہ بہتر جانتا ہے یعنی کہ ان معاہدہ کرنے
والوں کے بارہ آدمی تھے اور ہر ایک کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے۔کہتے ہیں کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہر آدمی کے ساتھ
کتنے تھے مگر اس قدر ضرور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان آدمیوں کو لوگوں کے ساتھ بھیجا یعنی قابل ذکر تعداد
تھی۔حضرت عبد الرحمن کہتے تھے تو ان سب نے اس کھانے میں سے کھایا یا کچھ ایسا ہی کہا۔تو یہ برکت اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابو بکر کے کھانے میں بھی ایک دفعہ ڈالی۔(صحیح بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام حدیث نمبر 3581)
حضرت عبد الرحمن بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی
ہے جس نے آج کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہو ؟ حضرت ابو بکڑ نے کہا میں مسجد میں داخل ہوا تو ایک سائل نے سوال کیا۔

خطبات مسرور جلد 20
604
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
میں نے عبد الرحمن کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا پایا۔وہ میں نے اس سے لے لیا اور وہ اس سائل کو دے دیا۔(سنن ابی داؤد کتاب الزكاة باب المسألة في المساجد حدیث نمبر 1670)
اس طرح سوال کرنے والے نے سوال کیا تھا۔میرے بیٹے کے ہاتھ میں روٹی تھی تو میں نے اس سے
لے کے پھر اس سوالی کو دے دی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :
”حضرت ابو بکر کے بیٹے عبد الرحمن بھی خلافت کے لائق تھے اور لوگوں نے کہا بھی کہ ان کی طبیعت
حضرت عمر سے نرم ہے اور لیاقت بھی ان سے کم نہیں۔ان کو آپ کے بعد خلیفہ بنا چاہئے لیکن حضرت ابو بکر نے
خلافت کے لئے حضرت عمرؓ کو ہی منتخب کیا باوجودیکہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کی طبائع میں اختلاف تھا۔پس
حضرت ابو بکر نے خلافت سے ذاتی فائدہ کوئی حاصل نہیں کیا بلکہ آپ خدمت خلق میں ہی بڑائی خیال کیا کرتے تھے۔“
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ”صوفیاء کی ایک روایت ہے۔(واللهُ اَعْلَمُ کہاں تک درست ہے ) کہ
حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد حضرت عمر نے حضرت ابو بکر کے غلام سے پوچھا کہ وہ کون کون سے نیک کام تھے جو
تیرا آقا کیا کرتا تھا تاکہ میں بھی وہ کام کروں۔منجملہ اور نیک کاموں کے اس غلام نے ایک کام یہ بتایا کہ روزانہ
حضرت ابو بکر روٹی لے کر کھانا لے کر ”فلاں طرف جایا کرتے تھے اور مجھے ایک جگہ کھڑا کر کے آگے چلے جاتے
تھے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس مقصد کے لئے اُدھر جاتے تھے۔چنانچہ حضرت عمرؓ اس غلام کے ہمراہ اس طرف کو
کھانا لے کر چلے گئے جس کا ذکر غلام نے کیا تھا۔آگے جا کر کیا دیکھتے ہیں کہ ایک غار میں ایک اپاہج اندھا جس کے
ہاتھ پاؤں نہ تھے بیٹھا ہوا ہے۔حضرت عمرؓ نے اس اپاہج کے منہ میں ایک لقمہ ڈالا تو وہ رو پڑا اور کہنے لگا اللہ تعالیٰ
ابو بکر پر رحم فرمائے۔وہ بھی کیا نیک آدمی تھا۔حضرت عمر نے کہا بابا ! تجھے کس طرح پتہ چلا کہ ابو بکر فوت ہو گئے
ہیں ؟ اس نے کہا کہ میرے منہ میں دانت نہیں ہیں اس لئے ابو بکر میرے منہ میں لقمہ چبا کر ڈالا کرتے تھے آج جو
میرے منہ میں سخت لقمہ آیا تو میں نے خیال کیا کہ یہ لقمہ کھلانے والا ابو بکر نہیں ہے بلکہ کوئی اور شخص ہے اور
ابو بکر تو ناغہ بھی کبھی نہ کیا کرتے تھے اب جو ناغہ ہوا تو یقیناوہ دنیا میں موجود نہیں ہیں۔“حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں کہ ” پس وہ کون سی شے ہے جو بادشاہت سے حضرت ابو بکر نے حاصل کی ؟“ خلافت یا بادشاہت جو اُن کو ملی اس
سے تو کچھ نہیں حاصل کیا۔”کیا سرکاری مال کو اپنا قرار دیا انہوں نے ” اور حکومت کی جائدادوں کو اپنا مال قرار
دیا؟ ہر گز نہیں۔جو اشیاء ان کے رشتہ داروں کو ملیں وہ ان کی ذاتی جائداد سے تھیں۔“
(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 495،494)
صرف ایک امتیاز جوان
کو تھا وہ تو خدمت تھی جو انہوں نے کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یہ دو ٹکڑے شریعت کے ہیں حق اللہ اور حق العباد۔“ یہ دو چیزیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کا حق اور حق العباد۔فرماتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھو کہ کس قدر خدمات میں عمر کو گزارا اور حضرت علیؓ کی حالت کو دیکھو کہ اتنے
پیوند لگائے کہ جگہ نہ رہی۔حضرت ابو بکر نے ایک بڑھیا کو ہمیشہ حلوہ کھلانا وطیرہ کر رکھا تھا۔غور کرو کہ یہ کس قدر التزام تھا۔جب آپ فوت ہو گئے یعنی حضرت ابو بکر فوت ہو گئے تو اس بڑھیا نے کہا کہ آج ابو بکر فوت ہو گیا۔اس کے پڑوسیوں نے کہا

خطبات مسرور جلد 20
605
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
کہ کیا تجھ کو الہام ہو یا وحی ہوئی ؟ تو اس نے کہا نہیں آج حلوالے کر نہیں آیا اس واسطے معلوم ہوا کہ فوت ہو گیا یعنی زندگی میں
ممکن نہ تھا کہ کسی حالت میں بھی حلوانہ پہنچے دیکھو کس قدر خدمت تھی۔ایسا ہی سب کو چاہئے کہ خدمتِ خلق کرے۔“
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 54)
آپ کا پردہ پوشی کا معیار کیا تھا، اس بارے میں روایت ہے۔حضرت ابو بکر فرماتے تھے کہ اگر میں چور کو
پکڑتا تو میری سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی کہ خدا اُس کے جرم پر پردہ ڈال دے۔الطبقات الكبرى جلد 5 صفحه 9 باب الطبقة الاولى من اهل المدينة۔۔۔۔۔۔دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
بہادری اور شجاعت کے بارے میں لکھا ہے۔حضرت ابو بکر شجاعت اور بہادری کا مجسمہ تھے۔بڑے
بڑے خطرے کو اسلام کی خاطر یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عشق کی بدولت خاطر میں نہ لاتے تھے۔کی زندگی میں جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے لیے کوئی خطرہ یا تکلیف کا موقع دیکھا تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت و نصرت کے لیے دیوار بن کر سامنے کھڑے ہو جاتے۔شعب ابی طالب میں تین سال
تک اسیری اور محصوری کا زمانہ آیا تو ثابت قدمی، استقلال کے ساتھ وہیں موجود رہے۔پھر ہجرت کے دوران انہیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت و معیت کا اعزاز ملا حالانکہ جان کا خطرہ تھا۔جتنی بھی جنگیں ہوئیں حضرت ابو بکر نہ
صرف یہ کہ اُن میں شامل ہوئے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے فرائض آپ سر انجام دیتے۔آپ
کی اسی جرآت اور بہادری کو سامنے رکھتے ہوئے حضرت علی نے ایک مرتبہ لوگوں سے پوچھا کہ اے لوگو ! لوگوں
میں سے سب سے زیادہ بہادر کون ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا کہ اے امیر المومنین ! آپ ہیں۔حضرت علیؓ نے
فرمایا: جہاں تک میری بات ہے میرے ساتھ جس نے مبارزت کی میں نے اس سے انصاف کیا یعنی اسے مار گرایا
مگر سب سے بہادر حضرت ابو بکر ہیں۔ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بدر کے دن خیمہ لگایا۔پھر ہم نے کہا کہ کون ہے جو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ؟ تا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک کوئی مشرک نہ پہنچ پائے تو اللہ کی قسم ! آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کے قریب کوئی نہ گیا مگر حضرت ابو بکر اپنی تلوار کو سونتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
کھڑے ہو گئے۔یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی مشرک نہیں پہنچے گا مگر پہلے وہ حضرت ابو بکڑ سے
مقابلہ کرے گا۔پس وہ سب سے بہادر شخص ہیں۔اسی طرح جنگ اُحد میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
شہادت کی افواہ پھیلی تو سب سے پہلے حضرت ابو بکر ہجوم کو چیرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
پہنچے۔کہا جاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت صرف گیارہ صحابہ کرام موجود تھے جن میں
حضرت ابو بکر، حضرت سعد اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اور حضرت ابودجانہ کا نام بھی آتا ہے۔جنگ احد میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہرے میں گھائی پر موجود چند جاں نثاروں میں حضرت ابو بکر بھی ایک
تھے۔جنگ خندق میں حضرت ابو بکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ تھے اور خندق کی کھدائی کے وقت
آپ کپڑے میں مٹی اٹھا کر پھینکنے والوں میں شامل تھے۔

خطبات مسرور جلد 20
606
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022 ء
صلح حدیبیہ کے موقع پر جان نچھاور کرنے کے لیے بیعت کرنے والوں میں تو آپ شامل تھے ہی لیکن
جو معاہدہ لکھا گیا تو جس ایمانی جرآت اور استقلال اور فراست اور اطاعت و عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا
نمونہ حضرت ابو بکر نے پیش کیا حضرت عمرؓ اپنی بعد کی ساری زندگی اس کو نہیں بھولے۔غزوہ طائف میں بھی
حضرت ابو بکر شامل تھے اور ان کے بیٹے عبد اللہ بن ابو بکر بھی شامل تھے۔حضرت ابو بکر کے یہ جوان بیٹے اس
غزوہ میں شہید ہو گئے تھے۔(سیرت سید ناصدیق اکبر، استاذ عمر ابو النصر ، ترجمہ اردو صفحہ 376،369،367،354 مشتاق بک کارنر لاہور )
(سیرت سید ناصدیق اکبر شخصیت اور کارنامے، از صلابی مترجم صفحہ 107 الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ پاکستان)
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تیس ہزار کا لشکر لے کر غزوہ تبوک کے لیے نکلے تو رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے مختلف سپہ سالار مقرر فرمائے اور انہیں جھنڈے عطا فرمائے۔اس موقع پر سب سے بڑا جھنڈا
حضرت ابو بکر کو عطا کیا گیا۔(سیرت سید ناصدیق اکبر ، استاذ عمر ابوالنصر ، ترجمہ اردو صفحہ 381 مشتاق بک کارنر لاہور)
حضرت سلمہ بن اکوع بیان فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں سات
غزوات میں شرکت کی اور جو جنگی مہمات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ فرمائیں ان میں سے نو مہمات
میں مجھے شامل ہونے کا موقع ملا اور ان میں کبھی تو ہماری کمان حضرت ابو بکر کے پاس ہوتی تھی اور کبھی
حضرت اسامہ بن زید کے پاس۔(سیرت سید ناصدیق اکبر ، استاذ عمر ابو النصر، ترجمہ اردو صفحہ 356 مشتاق بک کارنر لاہور )
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب سارا عرب ہی گویا مرتد ہو گیا ان حالات میں جس
جرات و شجاعت کا عملی مظاہرہ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس کا تفصیلی ذکر پہلے ہو چکا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :
ایک دفعہ کفار نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے گلے میں پڑکا ڈال کر زور سے کھینچنا شروع کیا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اس بات کا علم ہو تو وہ دوڑے ہوئے آئے اور آپ نے ان کفار کو ہٹایا اور فرمایا اے لوگو !
تمہیں خدا کا خوف نہیں آتا کہ تم ایک شخص کو محض اس لیے مارتے پیٹتے ہو کہ وہ کہتا ہے اللہ میر ارب ہے۔وہ تم سے
کوئی جائیداد تو نہیں مانگتا پھر تم اُسے کیوں مارتے ہو ؟ صحابہ کہتے ہیں ہم اپنے زمانہ میں سب سے بہادر حضرت ابو بکر
کو سمجھتے تھے کیونکہ دشمن جانتا تھا کہ اگر میں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مار لیا تو اسلام ختم ہو جائے گا اور
ہم نے دیکھا کہ ہمیشہ ابو بکر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوتے تھے تا کہ جو کوئی آپ پر حملہ
کرے اس کے سامنے اپنا سینہ کر دیں۔چنانچہ جب بدر کے موقع پر کفار سے مڈھ بھیڑ ہوئی تو صحابہ نے آپس میں
مشورہ کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک عرشہ تیار کر دیا اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یارسول اللہ ! آپ اس عرشہ پر تشریف رکھیں اور ہماری کامیابی کے لیے دعا کریں
دشمنوں سے ہم خود لڑیں گے۔پھر انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ گو ہمارے اندر بھی

خطبات مسرور جلد 20
607
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
اخلاص پایا جاتا ہے مگر وہ لوگ جو مدینہ میں بیٹھے ہیں وہ ہم سے بھی زیادہ مخلص اور ایماندار ہیں۔انہیں پتا نہیں تھا کہ
کفار سے جنگ ہونے والی ہے ورنہ وہ لوگ بھی اس لڑائی میں ضرور شامل ہوتے۔“جنگ بدر کا پہلے با قاعدہ پتہ نہیں
تھا تو وہ بھی شامل ہو جاتے۔یار سول اللہ ! اگر خدانخواستہ اس جنگ میں ہمیں شکست ہو تو ہم نے ایک تیز رفتار اونٹنی آپ کے پاس
باندھ دی ہے اور ابو بکر کو آپ کے پاس کھڑا کر دیا ہے۔ان سے زیادہ بہادر اور دلیر آدمی ہمیں اپنے اندر اور کوئی
نظر نہیں آیا۔یار سول
اللہ ! آپ فوراً ابو بکر کے ساتھ اس اونٹنی پر بیٹھ کر مدینہ تشریف لے جائیں اور وہاں سے ایک
نیا لشکر کفار کے مقابلہ کے لیے لے آئیں جو ہم سے بھی زیادہ مخلص اور وفادار ہو گا۔“ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں کہ : ” اس واقعہ سے اندازہ لگالو کہ ابو بکر کتنی قربانی کرنے والا انسان تھا۔“
(خطبات محمود جلد 39 صفحہ 220-221)
پھر ایک موقع پر حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ” ایک دفعہ بعض لوگوں نے صحابہ سے پوچھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سب سے زیادہ دلیر اور بہادر کون شخص تھا۔جس طرح آج کل شیعہ سنی
کا سوال ہے اسی طرح اس زمانہ میں بھی جس کسی کے ساتھ تعلق ہو تا تھا لوگ اس کی تعریفیں کیا کرتے تھے۔جب
صحابہ سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم میں سے سب سے بہادر وہ شخص سمجھا جاتا تھا جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہو تا تھا۔یہ نکتہ ایک جنگی آدمی ہی سمجھ سکتا ہے دوسرا آدمی نہیں سمجھ سکتا۔جس کو
جنگ کا صحیح پتہ ہو اور جنگ کے خطرات کا پتہ ہو اسی کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ بہادری کیسی ہے جہاں سب سے زیادہ
خطرہ ہو وہاں کھڑے ہو نا۔تو فرماتے ہیں کہ ”بات یہ ہے کہ جو شخص ملک اور قوم کی روح رواں ہو دشمن چاہتا ہے کہ
اسے مار ڈالے تاکہ اس کی موت کے ساتھ تمام جھگڑا ختم ہو جائے۔اس لئے جس طرف بھی ایسا آدمی کھڑا ہو گا
دشمن اس طرف پورے زور کے ساتھ حملہ کرے گا“ جو مرکز ہو کسی چیز کا اسی کی طرف دشمن زیادہ حملہ کرتا ہے
” اور ایسی جگہ پر یعنی اس کی حفاظت کے لیے ، اس مرکز کی حفاظت کے لیے ”وہی شخص
شخص کھڑ ا ہو سکتا ہے۔کھڑا ہو سکتا ہے جو سب سے زیادہ بہادر ہو۔پھر صحابہ نے کہا کہ آپ کے پاس اکثر حضرت ابو بکر کھڑے ہوا کرتے
تھے اور ہمارے نزدیک وہی سب سے زیادہ بہادر تھے۔پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورۃ بنی اسرائیل کی دوسری آیت کی تفسیر بیان فرماتے
ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ یہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ اسرای بعبدہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چلانے والا کوئی
دوسرا تھا۔اور اسمیں چلنے والے کا اپنا اختیار نہ تھا۔ہجرت کا واقعہ بھی اسی طرح ہوا کہ آپ رات ہی کو نکلے۔اور یہ
نکلنا اپنی مرضی سے نہ تھا بلکہ اس وقت مجبور ہو کر آپ نکلے جبکہ کفار نے آپ کے قتل کرنے کے لئے آپ کے گھر
کا محاصرہ کر لیا تھا۔پس اس سفر میں آپکی مرضی کا دخل نہ تھا بلکہ خدا تعالیٰ کی مشیت نے آپ کو مجبور کیا تھا یعنی آپ
کو چلانے والا، آپ کو باہر نکالنے والا، آپ کو ہجرت کی طرف لے جانے کے لیے کہنے والا اللہ تعالیٰ تھا اور اس کی
مشیت کی وجہ سے آپ مجبور ہو کر نکلے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ” پھر جس طرح رویا میں جبریل
( تفسیر کبیر جلد 10 صفحہ 366)

خطبات مسرور جلد 20
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
بیت المقدس کے سفر میں آپ کے ساتھ تھے ہجرت میں ابو بکر آپ کے ساتھ تھے جو گویا اسی طرح آپ کے تابع
تھے جس طرح جبریل خدا تعالیٰ کے تابع کام کرتا ہے۔اور جبریل کے معنے خدا تعالیٰ کے پہلوان کے ہوتے ہیں۔حضرت ابو بکر بھی اللہ تعالیٰ کے خاص بندے تھے اور دین کے لئے ایک نڈر پہلو ان کی حیثیت رکھتے تھے۔“
( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 296)
پھر حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں ایک جگہ کہ ”حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام پر ایمان کے ہوتے
ہوئے انسانی قلب میں مایوسی پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ کے اوپر ایمان کامل ہو تو دل میں کبھی مایوسی پیدا نہیں ہو
سکتی۔”رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو حالت مثلاً غار ثور میں ہوئی اس کے بعد کون سی امید کی حالت باقی رہ جاتی
تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی تاریکی میں اپنے گھر کو چھوڑ کر غار ثور میں جا چھپے۔ایک ایسی غار میں
جس کا منہ بہت بڑا کھلا تھا اور ہر انسان آسانی سے اس کے اندر جھانک سکتا تھا اور گود سکتا تھا۔صرف ایک ساتھی
آپ کے ہمراہ تھا اور پھر دونوں بغیر ہتھیاروں اور بغیر کسی طاقت کے تھے۔مکہ کے مسلح لوگ آپ کے تعاقب میں
غارِ ثور پر پہنچے اور ان میں سے بعض نے اصرار کیا کہ ہمیں جھک کر اندر بھی ایک دفعہ دیکھ لینا چاہئے تا کہ اگر وہ اندر
ہوں تو ہم ان کو پکڑ سکیں۔دشمن کو اتنا قریب دیکھ کر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رو پڑے اور انہوں نے کہایا
رسول اللہ بادشمن تو سر پر پہنچ گیا ہے۔آپ نے اس وقت بڑے جوش سے فرما یالا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔ابو بکر ڈرتے
کیوں ہو خدا ہمارے ساتھ ہے۔دیکھو گھبراہٹ کے لحاظ سے کتنی انتہائی چیز اس وقت آپ کے سامنے آئی اور اس
واقعہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل یا آپ کی گرفتاری میں کون سی کسر باقی رہ گئی تھی۔مگر باوجود
اس کے کہ دشمن طاقتور تھا، سپاہی اس کے ساتھ تھے ، ہتھیار اس کے پاس موجود تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم بالکل نہتے صرف ایک ساتھی کے ساتھ غار میں بیٹھے تھے۔نہ ہتھیار آپ کے پاس تھانہ حکومت آپ کی
تائید میں تھی۔نہ کوئی جتھا آپ کے پاس تھا۔آپ کثیر التعداد دشمن کو اپنے ساتھ کھڑا دیکھنے کے باوجو د فرماتے ہیں
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔تم کیوں یہ کہتے ہو کہ دشمن طاقتور ہے۔کیا وہ خدا سے بھی زیادہ طاقتور ہے ؟ جب خدا
ہمارے ساتھ ہے تو ہمارے لئے گھبراہٹ کی کون سی وجہ ہے۔حضرت ابو بکر کی یہ گھبر اہٹ بھی اپنے لئے
نہیں تھی بلکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھی۔“
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ” بعض شیعہ لوگ اس واقعہ کو پیش کر کے کہتے ہیں کہ ابو بکر نعوذ باللہ
بے ایمان تھا۔وہ اپنی جان دینے سے ڈر گیا۔حالانکہ تاریخوں میں صاف لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا۔تو حضرت ابو بکر نے کہا: یارسول اللہ! میں اپنی جان کے لئے تو نہیں
ڈرتا۔میں اگر مارا گیا تو صرف ایک آدمی مارا جائے گا۔میں تو آپ کے لئے ڈرتا ہوں۔کیونکہ اگر آپ کو نقصان پہنچا تو
صداقت دنیا سے مٹ جائے گی۔“
(خطبات محمود جلد 28 صفحہ 416-417)
پھر ایک جگہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ بات انبیاء سے ہی مخصوص نہیں بلکہ

خطبات مسرور جلد 20
609
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022 ء
ان سے اتر کر بھی اپنے اپنے زمانے میں ایسے لوگ ملتے ہیں کہ جو کام انہوں نے اس وقت کیا وہ ان کا غیر نہیں کر سکتا
تھا۔مثلاً حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کو لے لو۔حضرت ابو بکر کے متعلق کوئی شخص بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا
کہ آپ بھی کسی وقت اپنی قوم کی قیادت کریں گے۔عام طور پر یہی سمجھا جاتا تھا کہ آپ کمزور طبیعت، صلح کل اور
نرم دل واقع ہوئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی جنگوں کو دیکھ لو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کسی بڑی جنگ میں بھی حضرت ابو بکر کو فوج کا کمانڈر نہیں بنایا۔بے شک بعض چھوٹے چھوٹے غزوات ایسے ہیں جن
میں آپ کو افسر بنا کر بھیجا گیا مگر بڑی جنگوں میں ہمیشہ دوسرے لوگوں کو ہی کمانڈر بنا کر بھیجا جاتا تھا۔اسی طرح
دوسرے کاموں میں بھی آپ کو انچارج نہیں بنایا جاتا تھا۔باقی قرآن کریم کی تعلیم ہے یا قضا و غیرہ کا کام ہے یہ بھی
آپ کے سپرد نہیں کیا گیا۔حضرت ابو بکر کے سپرد نہیں کیا گیا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ
جب ابو بکر کا وقت آئے گا تو جو کام ابو بکر کر لے گاوہ اس کا غیر نہیں کر سکے گا۔چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہوئے اور مسلمانوں میں اختلاف پیدا ہو گیا کہ کون
خلیفہ ہو اس وقت حضرت ابو بکر کے ذہن میں بھی یہ بات نہ تھی کہ آپ خلیفہ ہوں گے۔آپ سمجھتے تھے کہ
حضرت عمر و غیرہ ہی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔انصار میں جو جوش پیدا ہوا اور انہوں نے چاہا کہ خلافت انہی میں سے
ہو کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم نے اسلام کی خاطر قربانیاں کی ہیں اور اب خلافت کا حق انصار کا خیال تھا کہ ہمارا ہے اور
ادھر مہاجرین کہتے تھے کہ خلیفہ ہم میں سے ہو۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ایک جھگڑا بر پا ہو
گیا۔انصار کہتے تھے کہ خلیفہ ہم میں سے ہو اور مہاجرین کہتے تھے کہ خلیفہ ہم میں سے ہو۔آخر انصار کی طرف سے
جھگڑا اس بات پر ختم ہوا کہ ایک خلیفہ مہاجرین میں سے ہو اور ایک خلیفہ انصار میں سے ہو۔اس جھگڑے کو دُور
کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی گئی۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ اس وقت میں نے سمجھا کہ حضرت ابو بکر بے شک
نیک اور بزرگ ہیں لیکن اس گتھی کو سلجھانا ان کا کام نہیں ہے۔یہ بہت مشکل کام ہے ان کے لیے۔اس گتھی کو اگر
کوئی سلجھا سکتا ہے تو حضرت عمرؓ نے کہا کہ وہ میں ہی ہوں۔یہاں طاقت کا کام ہے۔نرمی اور محبت کا کام نہیں۔اور
حضرت ابو بکر تو نرمی اور محبت دکھانے والے ہیں۔چنانچہ آپؐ فرماتے ہیں میں نے سوچ سوچ کر ایسے دلائل نکالنے
شروع کیے جن سے یہ ثابت ہو کہ خلیفہ قریش میں سے ہونا چاہیے اور یہ کہ ایک خلیفہ انصار میں سے ہو اور ایک
مہاجرین میں سے یہ بالکل غلط ہے۔آپؐ فرماتے ہیں کہ میں نے بہت سے دلائل سوچے اور پھر اس مجلس میں گیا جو
اس جھگڑے کو نپٹانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔حضرت ابو بکر بھی میرے ساتھ تھے۔میں نے چاہا کہ تقریر کروں
اور دلائل سے جو میں سوچ کر گیا تھا لوگوں کو قائل کروں۔میں سمجھتا تھا کہ حضرت ابو بکر اس شوکت اور دبدبے
کے مالک نہیں کہ اس مجلس میں بول سکیں لیکن میں کھڑا ہونے ہی لگا تھا حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں کھڑ ا ہونے
ہی لگا تھا کہ حضرت ابو بکر نے غصہ سے ہاتھ مار کے مجھ سے کہا بیٹھ جاؤ اور خود کھڑے ہو کر تقریر شروع کر دی۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ! جتنی دلیلیں میں نے سوچی تھیں وہ سب کی سب حضرت ابو بکڑ نے بیان کر
دیں اور پھر اور بھی کئی دلائل بیان کرتے چلے گئے اور بیان کرتے چلے گئے یہاں تک کہ انصار کے دل مطمئن ہو گئے
اور انہوں نے خلافت مہاجرین کے اصول کو تسلیم کر لیا۔

خطبات مسرور جلد 20
610
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
یہ وہی ابو بکر تھا جس کے متعلق حضرت عمر خود بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دفعہ کسی جھگڑے پر بازار
میں حضرت ابو بکر کے کپڑے پھاڑ دیے اور مارنے پر تیار ہو گئے تھے۔یہ وہی ابو بکر تھا جس کے متعلق رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ حضرت ابو بکر کادل رقیق ہے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
وفات کا وقت قریب آیا تو وفات سے قبل آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ
میرے دل میں بار بار یہ خواہش اٹھتی ہے کہ میں لوگوں سے کہہ دوں کہ وہ میرے بعد ابو بکر کو خلیفہ بنالیں لیکن
پھر رک جاتا ہوں کیونکہ میرا دل جانتا ہے کہ میری وفات کے بعد خد اتعالیٰ اور اس کے مومن بندے ابو بکر کے سوا
کسی اور کو خلیفہ نہیں بنائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا آپ کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔آپ رقیق القلب انسان تھے اور اتنی
نرم طبیعت کے تھے کہ ایک دفعہ آپ کو مارنے کے لیے بازار میں حضرت عمرؓ آگے بڑھے اور انہوں نے آپ کے
کپڑے پھاڑ دیے لیکن وہی ابو بکر جس کی نرمی کی یہ حالت تھی ایک وقت ایسا آیا کہ حضرت عمر آپ کے پاس آئے اور
انہوں نے درخواست کی کہ تمام عرب مخالف ہو گیا ہے۔صرف مدینہ ، مکہ اور ایک چھوٹی سی بستی میں نماز باجماعت
ہوتی ہے۔باقی لوگ نمازیں پڑھتے تو ہیں لیکن ان میں اتنا تفرقہ پیدا ہو چکا ہے کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے
کے لیے تیار نہیں اور اختلاف اتنابڑھ چکا ہے کہ وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔عرب کے جاہل لوگ جو پانچ پانچ چھ
چھ ماہ سے مسلمان ہوئے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں کہ زکوۃ معاف کر دی جائے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ یہ لوگ زکوۃ کے
مسئلہ کو سمجھتے تو ہیں نہیں۔اگر ایک دو سال کے لیے انہیں زکوۃ معاف کر دی جائے تو کیا حرج ہے؟ گویا وہ عمر جو ہر
وقت تلوار ہاتھ میں لیے کھڑا رہتا تھا اور ذرا ذراسی بات بھی ہوتی تھی تو کہتا تھا یار سول اللہ ! حکم ہو تو اس کی گردن اڑا
دوں وہ ان لوگوں سے اتنا مر عوب ہو جاتا ہے، اتنا ڈر جاتا ہے، اتنا گھبر اجاتا ہے کہ ابو بکر کے پاس آکر ان سے
درخواست کرتا ہے کہ ان جاہل لوگوں کو کچھ عرصہ کے لیے زکوۃ معاف کر دی جائے ہم آہستہ آہستہ انہیں سمجھا
لیں گے۔مگر وہ ابو بکر جو اتنار قیق القلب تھا کہ حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ انہیں مارنے کے لیے تیار ہو گیا
تھا اور بازار میں ان کے کپڑے پھاڑ دیے تھے۔اس نے اس وقت نہایت غصہ سے عمر کی طرف دیکھا یعنی جب
حضرت عمرؓ نے یہ بات ان سے کہی کہ لوگوں سے کچھ نہ کہا جائے جو باغی ہو رہے ہیں، دو سال تک نہ زکوۃ لیس ہم
آگے سمجھا لیں گے۔جب حضرت عمرؓ نے یہ بات کی تو حضرت ابو بکرؓ نے نہایت غصہ سے عمر کی طرف دیکھا اور کہا
عمر ا تم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہو جو خدا اور اس کے رسول نے نہیں کی۔حضرت عمرؓ نے کہا یہ ٹھیک ہے لیکن یہ
لوگ حدیث العہد ہیں۔دشمن کا لشکر مدینہ کی دیواروں کے پاس پہنچ چکا ہے۔کیا یہ اچھا ہو گا کہ یہ لوگ بڑھتے
چلے آئیں اور ملک میں پھر طوائف الملوکی کی حالت پیدا ہو جائے یا یہ مناسب ہو گا کہ انہیں ایک دو سال کے لیے زکوۃ
معاف کر دی جائے۔یا طوائف الملو کی ہے یا یہ ہے کہ کسی طرح صلح کر لی جائے۔حضرت ابو بکر نے فرمایا خدا کی قسم ! اگر
دشمن مدینہ کے اندر گھس آئے اور اس کی گلیوں میں مسلمانوں کو تہہ تیغ کر دے اور عورتوں کی لاشوں کو کتے گھسیٹتے
پھریں تب بھی میں انہیں زکوۃ معاف نہیں کروں گا۔خدا کی قسم ! اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں
یہ لوگ رسی کا ایک ٹکڑا بھی بطور زکوۃ دیتے تھے تو میں وہ بھی ان سے ضرور وصول کروں گا۔پھر آپ نے فرمایا:

خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
خطبات مسرور جلد 20
611
عمر اگر تم لوگ ڈرتے ہو تو بے شک چلے جاؤ۔میں اکیلا ہی ان لوگوں سے لڑوں گا اور اس وقت تک نہیں
رکوں گاجب تک یہ اپنی شرارت سے باز نہیں آجاتے۔چنانچہ لڑائی ہوئی اور آپ فاتح ہوئے یعنی حضرت ابو بکر فاتح
ہوئے اور اپنی وفات سے پہلے پہلے آپ نے دوبارہ سارے عرب کو اپنے ماتحت کر لیا۔حضرت ابو بکر نے اپنی زندگی
میں جو کام کیا وہ انہی کا حصہ تھا۔کوئی اور شخص وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔معلوم
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 30 صفحہ 198 تا200)
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مکہ کے رؤساء کو لوگوں میں سے اس قسم کی عزت اور عظمت حاصل
تھی کہ لوگ ان کے سامنے بات کرتے ہوئے ڈرتے تھے اور ان کے احسانات بھی لوگوں پر اس کثرت کے ساتھ تھے
کہ کوئی شخص ان کے سامنے آنکھ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔ان کی اس عظمت کا پتہ اس وقت لگ سکتا ہے کہ صلح حدیبیہ
کے موقع پر جس سردار کو مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گفتگو کرنے کے لیے بھیجا اس نے
باتوں باتوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا دیا۔یہ دیکھ کر ایک صحابی نے زور سے اپنا
تلوار کا کندہ، جو دستہ ہوتا ہے تلوار کا اس کے ہاتھ پر مارا اور کہا اپنے ناپاک ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ریش مبارک کو مت لگاؤ۔اس نے آنکھ اٹھا کر دیکھا تا کہ معلوم کرے کہ یہ کون شخص ہے جس نے میرے ہاتھ پر
تلوار کا دستہ مارا ہے۔صحابہ چونکہ خود پہنے ہوئے تھے اس لیے ان کو صرف آنکھیں اور ان کے حلقے ہی دکھائی دیتے
تھے۔وہ تھوڑی دیر غور سے دیکھتا رہا۔پھر کہنے لگا کیا تم فلاں شخص ہو ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔اس نے کہا کیا تمہیں
نہیں میں نے فلاں فلاں موقع پر تمہارے خاندان کو فلاں مصیبت سے نجات دی اور فلاں موقع پر تم پر
فلاں احسان کیا۔کیا تم میرے سامنے بولتے ہو ؟ حضرت مصلح موعودؓ اس احسان کا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ آج کل ہم دیکھیں تو احسان فراموشی کا مادہ لوگوں میں اس قدر عام ہو چکا ہے کسی پر شام کو احسان کرو
تو صبح کو وہ بھول جاتا ہے اور کہتا ہے کیا میں اب ساری عمر اس کا غلام بنار ہوں ؟ میرے پر احسان کر دیا تو کیا ہو گیا وہ
ساری عمر کی غلامی چھوڑ ایک رات کے احسان کی قدر تک برداشت نہیں کر سکتا مگر عربوں میں احسان مندی کا
جذبہ بدرجہ کمال پایا جاتا تھا۔اب یہ ایک نہایت ہی نازک موقع تھا مگر جب اس نے اپنے احسانات گنوائے تو اس
صحابی کی نظریں زمین میں گڑ گئیں اور شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ گیا۔احسان کی اتنی قدر ہوتی تھی۔اس پر پھر اس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں کرنی شروع کر دیں اور کہا میں عرب کا باپ ہوں۔میں تمہاری منت کرتا
ہوں کہ تم اپنی قوم کی عزت رکھ لو اور دیکھو یہ جو تمہارے ارد گرد جمع ہیں یہ تو مصیبت آنے پر فور بھاگ جائیں گے
اور تمہارے کام آخر تمہاری قوم ہی آئے گی۔پس کیوں اپنی قوم کو ذلیل کرتے ہو میں عرب کا باپ ہوں۔وہ شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بار بار یہی کہتا تھا کہ میں عرب کا باپ ہوں۔تم میری بات مان لو اور جس طرح میں
کہتا ہوں اسی طرح عمرہ کیے بغیر واپس چلے جاؤ۔اسی دوران میں اس نے اپنی بات پر زور دینے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے منوانے کی خاطر آپ کی ریش مبارک کو پھر ہاتھ لگا دیا اور گو آپ کو، آپ کی ریش مبارک کو اس کا
ہاتھ لگانا لجاجت کے رنگ میں تھا، بڑی منت کے رنگ میں کہنا چاہتا تھا اور اس لیے تھا کہ آپ سے وہ اپنی بات

612
خطبات مسرور جلد 20
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
منوائے مگر چونکہ اس میں تحقیر کا پہلو بھی پایا جاتا تھا اس لیے صحابہ اسے برداشت نہ کر سکے اور جو نہی اس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کو ہاتھ لگایا پھر کسی شخص نے زور سے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر مارا اور کہا اپنے
ناپاک ہاتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کی طرف مت بڑھا۔اس نے پھر آنکھیں اٹھائیں اور غور
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 20 صفحہ 484-485)
سے دیکھتا رہا کہ یہ کون شخص ہے جس نے مجھے روکا ہے اور آخر پہچان کر اس نے اپنی آنکھیں نیچی کر لیں۔اس شخص نے جو کافروں کا نمائندہ بن کے آیا تھا جب اس نے پہچانا اس شخص کو تو آنکھیں نیچی کر لیں۔دیکھا یہ تو ابو بکر ہیں تو کہنے لگا ابو بکر میں جانتا ہوں کہ تم پر میرا کوئی احسان نہیں تم ایسے شخص ہو جس پر میں نے کوئی
احسان نہیں کیا۔پس وہ دوسروں پر اس قدر احسانات کرنے والی قوم تھی کہ سوائے حضرت ابو بکر کے جس قدر
انصار اور مہاجر وہاں تھے ان سب پر اس ایک رئیس کا کوئی نہ کوئی احسان تھا اور حضرت ابو بکر کے سوا اور کسی میں یہ
جرأت نہیں تھی کہ اس کے ہاتھ کو روک سکے۔وہی واحد شخص تھے جن پر اس شخص کا کوئی احسان نہیں تھا۔پھر ایک جگہ حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
فرماتے ہیں کہ ”ز کوۃ تو ایسی ضروری چیز ہے کہ جو نہیں دیتا وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر کے زمانہ میں جب کچھ لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ خُذْ مِنْ
اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهَرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلَّ عَلَيْهِمْ (التوبة: 103) اس میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
حکم ہے کہ تُولے۔اب جب کہ آپ نہیں رہے تو اور کون لے سکتا ہے ؟ نادانوں نے یہ نہ سمجھا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کا قائم مقام ہو گا جولے گا لیکن جہالت سے انہوں نے کہہ دیا کہ ہم زکوۃ نہیں دیں گے۔ادھر تو لوگوں نے
زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور ادھر فساد ہو گیا قریباً سارا عرب مرتد ہو گیا اور کئی مدعی نبوت کھڑے ہو گئے۔یوں
معلوم ہو تا تھا کہ نعوذ باللہ اسلام تباہ ہونے لگا ہے۔ایسے نازک وقت میں صحابہ نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ آپ ان
لوگوں سے جنہوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا ہے فی الحال نرمی سے کام لیں۔حضرت عمرؓ جن کو بہت بہادر کہا جاتا
ہے وہ کہتے ہیں کہ گو میں کتنا ہی جری ہوں مگر ابو بکر جتنا نہیں کیونکہ میں نے بھی اس وقت یہی کہا کہ ان سے نرمی
کی جائے۔پہلے کافروں کو زیر کر لیں پھر ان کی اصلاح کرلیں گے لیکن ابو بکڑ نے کہا ابن تحافہ کی کیا حیثیت ہے؟ کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیئے ہوئے حکم کو بدلائے میں تو ان سے اس وقت تک لڑوں گا جب تک کہ یہ
لوگ پوری طرح زکوۃ نہ دیں اور اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت اونٹ باندھنے کی ایک رسی جو دیتے
تھے وہ بھی نہ دیں ” وہ بھی ادانہ کر دیں۔اُس وقت صحابہ کو پتہ لگا کہ خدا کا بنایا ہوا خلیفہ کس قدر جرآت اور دلیری
رکھتا ہے ؟ آخر حضرت ابو بکر نے اُن کو زیر کیا اور اُن سے زکوۃ لے کر چھوڑی۔“
اصلاح نفس، انوار العلوم جلد 5 صفحہ 452)
حضرت ابو بکڑ کی مالی قربانی کے بارے میں آتا ہے، ایک مصنف لکھتا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق جب
ایمان لائے تو ان کے پاس چالیس ہزار درہم کی خطیر رقم موجود تھی اور ظاہر ہے کہ مالِ تجارت، اسباب و املاک اس
کے علاوہ تھے۔بلکہ ایک روایت کے مطابق تو ان کے پاس ایک ملین یعنی دس لاکھ درہم کی رقم موجود تھی۔مکہ میں

خطبات مسرور جلد 20
613
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
عام مسلمانوں کی اعانت اور غریب مسلمانوں کی کفالت پر ہزار ہادر ہم خرچ کر دیے تاہم جب انہوں نے ہجرت کی تو
پانچ چھ ہزار درہم نقد ساتھ تھے۔ایک روایت کے مطابق وہ یہ ساری رقم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ضروریات کے لیے بچا کر رکھتے گئے اور بوقت ہجرت مدینہ لے کر آئے تھے۔اسی رقم سے انہوں نے ہجرت کے
دوران سفر کے اخراجات کے علاوہ بعد ہجرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خاندان میں سے بعض کے سفر
کے اخراجات دیے تھے اور مدینہ میں مسلمانوں کے لیے کچھ زمین بھی خریدی تھی۔مقالات سیرت از ڈاکٹر محمد ہمایوں عباس شمس جلد 2 صفحہ 433-434 مکتبہ اسلامیہ لاہور 2015ء) (الطبقات الكبرى جلد 3
صفحه 128 "ابوبكر الصديق، ومن بني تيم بن مرة بن كعب دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
حضرت ابنِ عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی آخری بیماری میں کہ جس میں آپ
کی وفات ہوئی آپ باہر تشریف لائے اور آپ نے اپنا سر ایک کپڑے سے باندھا ہوا تھا۔آپ منبر پر تشریف فرما
ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا لوگوں میں سے کوئی بھی نہیں جو بلحاظ اپنی جان اور مال کے مجھ پر ابو بکر بن
ابو قحافہ سے بڑھ کر نیک سلوک کرنے والا ہو۔(صحيح البخارى كتاب الصلاة باب الخوخة والممر في المسجد، روایت نمبر 467)
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مجھے کسی مال نے کبھی وہ فائدہ نہیں پہنچایا جو مجھے ابو بکر کے مال نے فائدہ پہنچایا ہے۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکر
یہ سن کے رو پڑے اور عرض کیا یارسول اللہ ! ہمیں اور میر امال تو صرف آپ ہی کے لیے ہیں اے اللہ کے رسول!
(سنن ابن ماجه ، مقدمه ، باب فی فضائل اصحاب رسول اللہ صلی اللی علم حدیث نمبر 94)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :
ایک جہاد کے موقع کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں مجھے خیال آیا حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ ہمیشہ مجھ سے بڑھ جاتے ہیں۔آج میں ان سے بڑھوں گا۔یہ خیال کر کے میں گھر گیا اور اپنے مال میں
سے آدھا مال نکال کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے لے آیا۔وہ زمانہ اسلام کے
لئے انتہائی مصیبت کا دور تھا۔لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنا سارا مال لے آئے “ ایک جگہ حضرت مصلح
موعودؓ نے فرمایا کہ ”حضرت ابو بکر اپنا سارا اثاثہ حتی کہ لحاف اور چار پائیاں بھی اٹھا کر لے آئے۔“ بہر حال ”اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔“ سارا مال۔”رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا
ابو بکر اگھر میں کیا چھوڑ آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا۔اللہ اور اس کار سول۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔یہ
سن کر مجھے سخت شرمندگی ہوئی اور میں نے سمجھا کہ آج میں نے سارا زور لگا کر ابو بکر سے بڑھنا چاہا تھا مگر آج بھی مجھ
سے ابو بکر بڑھ گئے۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ ممکن ہے کوئی کہے کہ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اپنا سارا مال لے آئے تھے تو پھر گھر والوں کے لئے انہوں نے کیا چھوڑا؟ اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ اس سے مراد
گھر کا سارا اندوختہ تھا۔وہ تاجر تھے اور جو مال تجارت میں لگا ہو ا تھا وہ نہیں لائے تھے اور نہ مکان بیچ کر آگئے تھے۔(فضائل القرآن (3) ، انوار العلوم جلد 11 صفحہ 577) ( خطبات محمود جلد 37 صفحہ 134-135)

خطبات مسرور جلد 20
614
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 نومبر 2022ء
بلکہ وہ گھر کا سامان لے کے آئے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ :
” اس واقعہ سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے دو کمال ظاہر ہوتے ہیں ایک یہ کہ وہ قربانی میں سب سے
آگے بڑھ گئے اور دوسرے یہ کہ باوجود اپنا سارا مال لانے کے پھر سب سے پہلے پہنچ گئے اور جنہوں نے تھوڑا دیا تھا وہ
اس فکر میں ہی رہے کہ کتنا گھر میں رکھیں اور کتنا لائیں۔مگر باوجود اس کے حضرت ابو بکر کے متعلق یہ کہیں نہیں آتا
کہ انہوں نے دوسروں پر اعتراض کیا ہو۔“ سارا کچھ لے آئے لیکن یہ نہیں ہوا کہ انہوں نے اعتراض کیا۔دیکھو
میں لے آیا ہوں اور وہ دوسرے نہیں لے کے آتے۔”حضرت ابو بکر قربانی کر کے بھی یہ سمجھتے تھے کہ ابھی خدا کا
میں دیندار ہوں اور میں نے کوئی اللہ تعالیٰ پر احسان نہیں کیا بلکہ اس کا احسان ہے کہ اس نے مجھے توفیق دی“ ہے۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 580)
پس حضرت مصلح موعود اس ضمن میں بیان فرما رہے ہیں کہ مالی قربانی کرنے والوں کو اپنا دیکھنا
چاہیے۔ان منافقوں کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو خود بھی چندہ نہیں دیتے اور اگر تھوڑا سا دے دیں تو دوسروں پر
اعتراض کرتے ہیں کہ دیکھو فلاں نے کم دیا اور فلاں نے اتنا دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
صحابہ کی تو وہ پاک جماعت تھی۔جس کی تعریف میں قرآن شریف بھرا پڑا ہے۔کیا آپ لوگ ایسے
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 43)
ہیں ؟ جب خدا کہتا ہے کہ حضرت مسیح کے ساتھ وہ لوگ ہوں گے۔جو صحابہ کے دوش بدوش ہوں گے۔صحابہ تو وہ
تھے۔جنہوں نے اپنا مال، اپنا وطن راہِ حق میں دے دیا۔اور سب کچھ چھوڑ دیا۔حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا
معاملہ اکثر سنا ہو گا۔ایک دفعہ جب راہ خدا میں مال دینے کا حکم ہوا تو گھر کا کل اثاثہ لے آئے۔جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ گھر میں کیا چھوڑ آئے۔تو فرمایا کہ خدا اور رسول کو گھر میں چھوڑ آیا ہوں۔رئیس مکہ
ہو اور کمبل پوش۔غربا کالباس پہنے۔یہ سمجھ لو کہ وہ لوگ تو خدا کی راہ میں شہید ہو گئے۔ان کے لئے تو یہی لکھا ہے کہ
سیفوں ( تلواروں) کے نیچے بہشت ہے۔“
یعنی تلواروں کے نیچے بہشت ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ”صحابہ کی
حالت دیکھو! جب امتحان کا وقت آیا تو جو کچھ کسی کے پاس تھا۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیا۔حضرت ابو بکر صدیق
سب سے اول کمبل پہن کر آگئے۔پھر اس کمبل کی جزا بھی اللہ تعالیٰ نے کیا دی“ یعنی کہ سب کچھ لے آئے اور
صرف ایک کمبل اوڑھ لیا اپنے اوپر اللہ تعالیٰ نے کیا جزا دی کہ سب سے اوّل خلیفہ وہی ہوئے۔“ فرمایا غرض یہ
ہے کہ اصلی خوبی یعنی سب سے اول کام کرنا۔کہ ”خیر اور روحانی لذت سے بہرہ ور ہونے کے لئے وہی مال کام
“
، ،
آسکتا ہے۔جو خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے۔“
ان شاء اللہ تعالی باقی ذکر آئندہ۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 210-211)
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 دسمبر 2022ء جلد 29 شمارہ 100 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی