اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 21
17
2
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 13 / جنوری 2023ء بمطابق 13 صلح 1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
جیسا کہ میں نے گذشتہ ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ بعض صحابہ کے ذکر کا کچھ حصہ رہ گیا ہے وہ بیان کروں گا
تو آج اسی سلسلہ میں حضرت عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں پہلے بیان ہو گا۔آپ کا تعلق قبیلہ
بنو اسد سے تھا اور قبیلہ کے متعلق بعض کہتے ہیں کہ آپ بنی عبد شمس کے حلیف تھے جبکہ بعض کے نزدیک
حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 195 عَبْد الله بن جَحَش، دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت عبد اللہ بن جحش کے قدو قامت کے بارے میں آتا ہے کہ نہ دراز قد تھے ، نہ ہی پست قد تھے۔آپ کے سر کے بال نہایت گھنے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 67 عبدالله بن جحش دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک مہم کے موقع پر آپ کو امیر مقرر کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ارشاد فرمایاوہ
آپ کی سخت جانی، مستقل مزاجی اور بے خوفی کا اظہار کرتا ہے۔حضرت سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم پر ایک ایسے آدمی کو امیر مقرر کر کے بھیجوں گا جو اگرچہ تم سے
زیادہ بہتر نہیں ہو گا لیکن بھوک اور پیاس کی برداشت میں تم سے زیادہ مضبوط ہو گا۔پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ
حضرت عبد اللہ بن جحش کی امارت میں مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ کی طرف گئے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 481-482 مسند سعد بن ابی وقاص حديث 1539 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
( السيرة النبوية لابن كثير جزء 2 صفحه 65-366 ذكر أَوَّلِ الْمَغَازِي وَهِيَ غَزْوَةُ الأَبْواء مطبوعه دار المعرفة بيروت 1976ء)
اس مہم میں کامیابی کے بعد جو مالِ غنیمت ملا اس کے بارے میں لکھا ہے کہ اس سریہ سے حاصل ہونے
والے مال غنیمت کے متعلق بعض کا خیال ہے کہ یہ پہلا مالِ غنیمت ہے جس کو مسلمانوں نے حاصل کیا۔حضرت عبد اللہ
بن جحش نے اس مال غنیمت کو پانچ حصوں میں منقسم کر کے بقیہ چار حصوں کو تقسیم کر دیا اور ایک کو بیت المال کے
لیے رکھ لیا۔یہ پہلا خمس تھا جو اسلام میں اس دن مقرر ہوا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 195 عبد الله بن جحش ، دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)

خطبات مسرور جلد 21
18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
امام شعبی سے روایت ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے جھنڈے کی ابتد ا حضرت عبد اللہ بن جحش نے کی۔نیز سب سے پہلا مالِ غنیمت حضرت عبد اللہ بن جحش کا حاصل کیا ہو ا تقسیم کیا گیا۔( حلية الأولياء وطبقات الأصفياء جلد 1 صفحه 108 عَبْدُ اللهِ بْنِ جَحْشِ۔دارالفکر بيروت 1996ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سیرت خاتم النبیین میں ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ گرز بن جابر یہ
مکہ کا ایک رئیس تھا جس نے قریش کے ایک دستہ کے ساتھ کمال ہوشیاری سے مدینہ کی چراگاہ پر جو شہر سے صرف
تین میل کے فاصلے پر تھی اچانک چھاپہ مارا۔(یہ اور مہم ہے ) اور مسلمانوں کے اونٹ وغیرہ ہانک کرلے گیا۔اس
کے اچانک حملے نے طبعاً مسلمانوں کو بہت متوحش کر دیا اور چونکہ رؤسائے قریش کی یہ دھمکی پہلے سے موجود تھی کہ
ہم مدینہ پر حملہ آور ہو کر مسلمانوں کو تباہ و برباد کر دیں گے، مسلمان سخت فکر مند ہوئے اور انہی خطرات کو دیکھ کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ فرمایا کہ قریش کی حرکات و سکنات کا زیادہ قریب سے ہو کر علم حاصل کیا
جاوے تاکہ اس کے متعلق ہر قسم کی ضروری اطلاع بر وقت میسر ہو جاوے اور مدینہ ہر قسم کے اچانک حملوں سے
محفوظ رہے۔( ہاں یہ جو پہلے ذکر ہو چکا ہے وہ اسی مہم کے بارے میں آپ فرما رہے ہیں۔) پھر کہتے ہیں چنانچہ اس
غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ مہاجرین کی ایک پارٹی تیار کی اور مصلحتاً اس پارٹی میں ایسے آدمیوں کو رکھا
جو قریش کے مختلف قبائل سے تعلق رکھتے تھے تاکہ قریش کے مخفی ارادوں کے متعلق خبر حاصل کرنے میں آسانی
ہو اور اس پارٹی پر آپ نے اپنے پھوپھی زاد بھائی عبد اللہ بن جحش کو مقرر فرمایا۔اور اس خیال سے کہ اس پارٹی کی
غرض و غایت عامة المسلمین سے بھی مخفی رہے آپ نے اس سریہ کو روانہ کرتے ہوئے اس سریہ کے امیر کو بھی یہ
نہیں بتایا کہ تمہیں کہاں اور کس غرض سے بھیجا جارہا ہے بلکہ چلتے ہوئے اُس کے ہاتھ میں ایک سر بمہر خط دے دیا
اور فرمایا اس خط میں تمہارے لیے ہدایات درج ہیں۔گو یہ حوالہ پہلے کچھ حد تک بیان ہو چکا ہے کہ
لیکن حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب کے حوالے سے نہیں بیان ہوا تھا۔بہر حال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ جب تم مدینہ
سے دودن کا سفر طے کر لو تو پھر اس خط کو کھول کر اس کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کرنا۔چنانچہ عبد اللہ اور ان
کے ساتھی اپنے آقا کے حکم کے ماتحت روانہ ہو گئے اور جب دو دن کا سفر طے کر چکے تو عبد اللہ نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے فرمان کو کھول کر دیکھا تو اس میں یہ الفاظ درج تھے کہ تم مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ میں جاؤ
اور وہاں جاکر قریش کے حالات کا علم لو اور پھر ہمیں اطلاع لا کر دو اور چونکہ مکہ سے اس قدر قریب ہو کر خبر رسانی
کرنے کا کام بڑا نازک تھا۔آپ نے خط کے نیچے یہ ہدایت بھی لکھ دی کہ اس مشن کے معلوم ہونے کے بعد اگر تمہارا کوئی ساتھی
اس پارٹی میں شامل رہنے سے متامل ہو اور واپس چلا آنا چاہے تو اسے واپس آنے کی اجازت دے دو۔عبد اللہ نے
آپ کی یہ ہدایت اپنے ساتھیوں کو سنا دی اور سب نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم بخوشی اس خدمت کے لیے حاضر
ہیں۔اس کے بعد یہ جماعت نخلہ کی طرف روانہ ہوئی۔راستہ میں جب مقام بحران میں پہنچے تو سعد بن ابی وقاص
اور عتبہ بن غزوان کا اونٹ کھو گیا اور وہ اس کی تلاش کرتے کرتے اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئے اور باوجود بہت تلاش

خطبات مسرور جلد 21
19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
کے انہیں نہ مل سکے اور اب یہ پارٹی صرف چھ کس کی رہ گئی۔( سعد بن ابی وقاص کے ضمن میں اس کا کچھ حصہ بیان
ہوا تھا۔) پھر لکھتے ہیں کہ مسٹر مار گولیس اس موقع پر لکھتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص اور عتبہ نے جان بوجھ کر اپنا
اونٹ چھوڑ دیا اور اس بہانہ سے پیچھے رہ گئے۔آپ لکھتے ہیں کہ ان جاں نثارانِ اسلام پر جن کی زندگی کا ایک ایک
واقعہ ان کی شجاعت اور فدائیت پر شاہد ہے اور جن میں سے ایک غزوہ بئر معونہ میں کفار کے ہاتھوں شہید ہوا اور
دوسرا کئی خطرناک معرکوں میں نمایاں حصہ لے کر بالآخر عراق کا فاتح بنا، اس قسم کا شبہ کرنا اور شبہ بھی محض اپنے
من گھڑت خیالات کی بنا پر کر نامسٹر مار گولیس ہی کا حصہ ہے۔لکھتے ہیں کہ پھر لطف یہ ہے کہ مار گولیس صاحب اپنی
کتاب میں دعوی یہ کرتے ہیں کہ میں نے یہ کتاب ہر قسم کے تعصب سے پاک ہو کر لکھی ہے۔بہر حال یہ جملہ
معترضہ تھا۔لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کی یہ چھوٹی سی جماعت نخلہ پہنچی اور اپنے کام میں مصروف ہو گئی اور ان میں سے
بعض نے اخفائے راز کے خیال سے اپنے سر کے بال منڈوا دیے تاکہ را بگیر وغیرہ ان کو عمرہ کے خیال سے آئے
ہوئے لوگ سمجھ کر کسی قسم کا شبہ نہ کریں لیکن ابھی ان کو وہاں پہنچے زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ اچانک وہاں قریش
کا ایک چھوٹا سا قافلہ بھی آن پہنچا جو طائف سے مکہ کی طرف جارہا تھا اور ہر دو جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے ہو گئیں۔مسلمانوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خفیہ خفیہ خبر رسانی کے لیے بھیجا تھا لیکن دوسری طرف قریش
سے جنگ شروع ہو چکی تھی اور اب دونوں حریف ایک دوسرے کے سامنے تھے اور پھر طبعا یہ اندیشہ بھی تھا کہ اب
جو قریش کے ان قافلہ والوں نے مسلمانوں کو دیکھ لیا ہے تو اس خبر رسانی کا راز بھی مخفی نہ رہ سکے گا۔ایک دقت یہ
بھی تھی کہ بعض مسلمانوں کو خیال تھا کہ شاید یہ دن رجب یعنی شہر حرام کا آخری ہے جس میں عرب کے قدیم
دستور کے مطابق لڑائی نہیں ہونی چاہیے اور بعض سمجھتے تھے کہ رجب گزر چکا ہے اور شعبان شروع ہے اور بعض
روایات میں ہے کہ یہ سر یہ جمادی الآخر میں بھیجا گیا تھا اور شک یہ تھا کہ یہ دن مُجمادی کا ہے یار جب کا۔لیکن دوسری
طرف نخلہ کی وادی عین حرم کے علاقہ کی حد پر واقع تھی اور یہ ظاہر تھا کہ اگر آج ہی کوئی فیصلہ نہ ہوا تو کل کو یہ قافلہ
حرم کے علاقہ میں داخل ہو جائے گا جس کی حرمت یقینی ہو گی۔غرض ان سب باتوں کو سوچ کر مسلمانوں نے آخر
یہی فیصلہ کیا کہ قافلہ پر حملہ کر کے یا تو قافلہ والوں کو قید کر لیا جاوے اور یا مار دیا جاوے۔چنانچہ انہوں نے اللہ کا نام
لے کر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں کفار کا ایک آدمی جس کا نام عمرو بن حضرمی تھامارا گیا اور دو آدمی قید ہو گئے لیکن
بد قسمتی سے چوتھا آدمی بھاگ کر نکل گیا اور مسلمان اسے پکڑ نہ سکے اور اس طرح ان کی تجویز کامیاب ہوتے ہوتے
رہ گئی۔اس کے بعد مسلمانوں نے قافلہ کے سامان پر قبضہ کر لیا اور چونکہ قریش کا ایک آدمی بچ کر نکل گیا تھا اور یقین
تھا کہ اس لڑائی کی خبر جلدی مکہ پہنچ جائے گی۔عبد اللہ بن جحش اور اُن کے ساتھی سامان غنیمت لے کر جلدی جلدی
مدینہ کی طرف واپس لوٹ آئے۔لکھتے ہیں کہ مسٹر مار گولیس اس موقع پر لکھتے ہیں کہ دراصل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ دستہ دیدہ دانستہ
اس نیت سے شہر حرام میں بھیجا تھا کہ چونکہ اس مہینہ میں قریش طبعاً غافل ہوں گے۔مسلمانوں کو ان کے قافلوں کو

خطبات مسرور جلد 21
20
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
ٹوٹنے کا آسان اور یقینی موقع مل جائے گا لیکن ہر عقل مند انسان سمجھ سکتا ہے کہ ایسی مختصر پارٹی کو اتنے دور دراز
علاقہ میں کسی قافلہ کی غارت گری کے لیے نہیں بھیجا جا سکتا خصوصاً جبکہ دشمن کا ہیڈ کوارٹر اتنا قریب ہو اور پھر یہ
بات تاریخ سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ یہ پارٹی محض خبر رسانی کی غرض سے بھیجی گئی تھی اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو جب یہ علم ہوا کہ صحابہ نے قافلہ پر حملہ کیا تھا تو آپ سخت ناراض ہوئے۔چنانچہ روایت ہے کہ جب یہ
جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کو سارے ماجرا کی اطلاع ہوئی تو آپ سخت
ناراض ہوئے اور فرمایا کہ میں نے تمہیں شہر حرام میں لڑنے کی اجازت نہیں دی ہوئی۔اور آپ نے مالِ غنیمت
لینے سے انکار کر دیا۔اس پر حضرت عبد اللہ اور ان کے ساتھی سخت نادم اور پشیمان ہوئے۔اور انہوں نے خیال کیا کہ بس اب
ہم خدا اور اس کے رسول کی ناراضگی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔صحابہ نے بھی ان کو سخت ملامت کی اور کہا کہ تم نے
وہ کام کیا جس کا تم کو حکم نہیں دیا گیا تھا اور تم نے شہر حرام میں لڑائی کی حالانکہ اس مہم میں تو تم کو مطلقا لڑائی کا حکم
نہیں تھا۔دوسری طرف قریش نے بھی شور مچایا کہ مسلمانوں نے شہر حرام کی حرمت کو توڑ دیا ہے اور چونکہ جو شخص
مارا گیا تھا یعنی عمرو بن حضرمی وہ ایک رئیس آدمی تھا اور پھر وہ عتبہ بن ربیعہ رئیس مکہ کا حلیف بھی تھا اس لیے بھی اس
واقعہ نے قریش کی آتش غضب کو بہت بھڑ کا دیا اور انہوں نے آگے سے بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مدینہ پر
حملہ کرنے کی تیاری شروع کر دی۔چنانچہ جنگ بدر زیادہ تر قریش کی اسی تیاری اور جوششِ عداوت کا نتیجہ تھا۔الغرض
اس واقعہ پر مسلمانوں اور کفار ہر دو میں بہت چہ میگوئیاں ہوئیں اور بالآخر ذیل کی قرآنی وحی نازل ہو کر مسلمانوں کی
تشفی کا موجب ہوئی۔اور وہ یہ ہے کہ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ قُلْ قِتَالُ فِيْهِ كَبِيرُ - وَصَةٌ عَنْ
سَبِيلِ اللهِ وَ كُفْرَ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهِ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللهِ - وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا
يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا۔(البقره: 218) یعنی لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ
شہر حرام میں لڑنا کیسا ہے ؟ تو ان کو جواب دے کہ بے شک شہر حرام میں لڑنا بہت بری بات ہے لیکن شہر حرام میں
خدا کے دین سے لوگوں کو جبر ارو کنا بلکہ شہر حرام اور مسجد حرام دونوں کا کفر کرنا یعنی ان کی حرمت کو توڑنا اور پھر
حرم کے علاقہ سے اس کے رہنے والوں کو بزور نکالنا جیسا کہ اے مشرکو ! تم لوگ کر رہے ہو یہ سب باتیں خدا کے
نزدیک شہر حرام میں لڑنے کی نسبت بھی زیادہ بری ہیں اور یقیناً شہر حرام میں ملک کے اندر فتنہ پیدا کرنا اس قتل سے
بد تر ہے جو فتنہ کو روکنے کے لیے کیا جاوے۔اور اے مسلمانو ! کفار کا تو یہ حال ہے کہ وہ تمہاری عداوت میں اتنے
اندھے ہو رہے ہیں کہ کسی وقت اور کسی جگہ بھی وہ تمہارے ساتھ لڑنے سے باز نہیں آئیں گے اور وہ اپنی یہ لڑائی
جاری رکھیں گے حتی کہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں بشر طیکہ وہ اس کی طاقت پائیں۔چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ اسلام کے خلاف رؤسائے قریش اپنے خونی پر اپیگینڈا کو اشہر حرام میں بھی
برابر جاری رکھتے تھے بلکہ اشہر حرم کے اجتماعوں اور سفروں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ان مہینوں میں اپنی مفسدانہ
کارروائیوں میں اور بھی زیادہ تیز ہو جاتے تھے اور پھر کمال بے حیائی سے اپنے دل کو جھوٹی تسلی دینے کے لیے وہ

خطبات مسرور جلد 21
21
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
عزت کے مہینوں کو اپنی جگہ سے ادھر ادھر منتقل بھی کر دیا کرتے تھے جسے وہ نیٹی کے نام سے پکارتے تھے اور پھر
آگے چل کر تو انہوں نے غضب ہی کر دیا کہ صلح حدیبیہ کے زمانہ میں باوجود پختہ عہد و پیمان کے کفارِ مکہ اور ان کے
ساتھیوں نے حرم کے علاقہ میں مسلمانوں کے ایک حلیف قبیلہ کے خلاف تلوار چلائی۔پھر جب مسلمان اس قبیلہ کی
حمایت میں نکلے تو ان کے خلاف بھی عین حرم میں تلوار استعمال کی۔پس اس جواب سے مسلمانوں کی تو تسلی ہونی ہی تھی قریش بھی کچھ ٹھنڈے پڑ گئے اور اس دوران میں اُن
کے آدمی بھی اپنے دو قیدیوں کو چھڑوانے کے لیے مدینہ پہنچ گئے لیکن چونکہ ابھی تک سعد بن ابی وقاص اور عتبہ
واپس نہیں آئے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے متعلق سخت خدشہ تھا کہ اگر وہ قریش کے ہاتھ پڑ گئے
تو وہ قریش انہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی واپسی تک قیدیوں کو چھوڑنے
سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ میرے آدمی بخیریت مدینہ پہنچ جائیں گے تو پھر میں تمہارے آدمیوں کو چھوڑ دوں گا۔چنانچہ جب وہ دونوں واپس پہنچ گئے تو آپ صلی علیم نے فدیہ لے کر دونوں قیدیوں کو چھوڑ دیا لیکن ان
قیدیوں میں سے ایک شخص پر مدینہ کے قیام کے دوران میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ اور
اسلامی تعلیم کی صداقت کا اس قدر گہرا اثر ہو چکا تھا کہ اس نے آزاد ہو کر بھی واپس جانے سے انکار کر دیا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر مسلمان ہو کر آپ کے حلقہ بگوشوں میں شامل ہو گیا اور بالآخر بئر معونہ میں
شہید ہوا۔اس کا نام حکم بن گئیسان تھا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 330 تا 334)
حضرت عبد اللہ بن جحش کی تلوار غزوہ احد کے دن ٹوٹ گئی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو
عرجون یعنی کھجور کی ایک شاخ مرحمت فرمائی۔پس وہ آپ کے ہاتھ میں تلوار کی طرح ہو گئی۔اسی دن سے آپ
عرجون کے لقب سے مشہور ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 196 عَبْد الله بن جَحَش دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
ابو نعیم کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جحش اپنے رب کی قسم اٹھانے والے اور محبت الہی کو قلب میں جگہ
دینے والے اور سب سے پہلے اسلامی جھنڈا قائم کرنے والے تھے۔(حلية الأولياء وطبقات الأصفياء جلد 1 صفحه 108 عَبْدُ اللهِ بْنِ جَحْشِ۔دار الفکر بيروت 1996ء)
امام شعبی سے روایت ہے کہ میرے پاس بنی عامر اور بنی اسد کے دو آدمی آپس میں فخر و مباہات کا اظہار
کرتے ہوئے آئے۔بنی عامر کے شخص نے بنی اسد کے شخص کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔اسدی کہہ رہا تھا کہ میر اہاتھ چھوڑ دو
جبکہ عامری کہہ رہا تھا کہ خدا کی قسم ! میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا تو امام شعبی کہتے ہیں کہ میں نے اسے کہا کہ اے بنی عامر
کے بھائی ! اس کو چھوڑ دو اور اسدی سے کہا کہ تمہاری چھ خوبیاں ایسی ہیں جو پورے عرب میں کسی میں نہیں ہیں۔وہ
یہ ہیں۔نمبر ایک: کہ تم میں سے ایک خاتون سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کرنا چاہا تو اللہ تعالیٰ نے کروا دیا
اور ان دونوں کے درمیان سفیر حضرت جبرئیل تھے اور وہ خاتون حضرت زینب بنت جحش ہتھیں اور یہ تمہاری قوم کے
لیے فخر کی بات ہے۔نمبر دو: تم میں سے ایک شخص تھا جو کہ جنتی تھا مگر پھر بھی زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتا تھا اور وہ

خطبات مسرور جلد 21
22
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
حضرت عکاشہ بن محصن تھے اور یہ تمہاری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔نمبر تین : اور اسلام میں سب سے پہلا علم یعنی
جھنڈ اجو دیا گیا وہ بھی تم میں سے ایک شخص حضرت عبد اللہ بن جحش کو دیا گیا اور یہ تمہاری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔نمبر چار: سب سے پہلامالِ غنیمت جو اسلام میں تقسیم ہو اوہ عبد اللہ بن جحش کامال غنیمت ہے۔نمبر پانچ: اور بیعت رضوان میں جس شخص نے سب سے پہلے بیعت کی وہ تمہاری قوم کا تھا وہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنا ہاتھ بڑھائیں تاکہ میں
آپ کی بیعت کروں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کس بات پر میری بیعت کرو گے ؟ انہوں نے
جواب دیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا میرے دل میں کیا ہے ؟ تو انہوں نے
جواب دیا فتح یا شہادت۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت ابوسنان نے بیعت کی۔اس کے بعد لوگ
آتے اور کہتے کہ حضرت ابو سنان والی بیعت پر ہم بھی بیعت کرتے ہیں اور یہ تمہاری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔نمبر چھ : اور جنگ بدر کے دن سات مہاجرین تمہاری قوم کے تھے اور یہ تمہاری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔( حلية الأولياء وطبقات الأصفياء جلد 4 صفحه 35-36 عامر بن شراحيل الشعبی۔دارالفکر بیروت 1996ء)
پھر ایک روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن جحش جب اُحد کے دن شہید ہوئے تو حضرت زینب بنت خزیمہ
آپ کے نکاح میں تھیں۔ان کی شہادت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت خزیمہ سے
شادی کر لی۔آپؐ آٹھ ماہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں رہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دو تین ماہ رہیں
اور ماہ ربیع الآخر کے آخر میں آپ کی وفات ہو گئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا جنازہ پڑھا اور
جنت البقیع میں دفن کیا۔(إمتاع الأسماع جلد 6 صفحه 52ام المؤمنين زينب بنت خزیمه ، دارالکتب العلمية بيروت 1999ء)
باقی ذکر جیسا کہ میں نے کہا پہلے ہو چکا ہے۔اگلا ذکر حضرت صالح شقران کا ہے۔بعض کے نزدیک حضرت شقران اور حضرت ام ایمن نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والد کی طرف سے ورثہ میں ملے تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الثالث صفحه 284 شقران ”۔دارالکتب العلمية بيروت 1995ء)
غلام تھے۔غزوہ بدر کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد فرما دیا تھا۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جزء 2 صفحه 636 شقران دارالكتب العلمية بيروت 2003ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جن اشخاص کو غسل دینے کی سعادت نصیب ہوئی ان میں
حضرت صالح شقران بھی تھے نیز ان کے علاوہ آٹھ اہل بیت اور بھی تھے۔(الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 36-37 مطبوعه دار احياء التراث العربي 1996ء)
مسند امام احمد بن حنبل کی روایت ہے کہ حضرت صالح کو ایک سعادت اور حاصل ہے۔وہی جو غنسل کے
بارے میں ذکر ہو چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب غسل دیا جارہاتھا تو اس وقت جو اصحاب پانی انڈیل
رہے تھے ان میں حضرت صالح شقران اور حضرت اسامہ بن زید تھے۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابن عباس

خطبات مسرور جلد 21
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
سے مروی ہے کہ جب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کے لیے اکٹھے ہوئے تو گھر میں صرف آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ ہی تھے۔آپ کے چچا حضرت عباس اور حضرت علی، حضرت فضل بن عباس ،
حضرت قشم بن عباس، حضرت اسامہ بن زید اور حضرت صالح شقران، آپ کے آزاد کردہ غلام۔اسی دوران گھر کے
دروازے پر کھڑے بنو عوف بن خزرج کے حضرت اوس بن خَوْلِی انصاری جو بدر میں شامل تھے انہوں نے
حضرت علی کو پکار کر کہا اے علی! میں آپ
کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہمارا
حصہ بھی رکھنا۔حضرت علی نے ان سے فرمایا: اندر آجاؤ۔چنانچہ وہ بھی داخل ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو غسل دینے کے موقع پر موجود تھے مگر انہوں نے غسل دینے میں شرکت نہیں کی۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت علی
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے سے سہارا دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیض آپ پر ہی تھی اور
حضرت عباس، فضل اور قشم حضرت علی کے ساتھ پہلو مبارک بدل رہے تھے اور حضرت اسامہ اور صالح شتران پانی
ڈال رہے تھے اور حضرت علی آپ کو غسل دینے لگے۔(مسند امام احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 682-683 حدیث نمبر 2357 عالم الكتب بيروت لبنان مطبوعه 1998ء)
علامہ بلاذری نے ذکر کیا ہے کہ حضرت عمرؓ نے حضرت شقر ان کے صاحبزادے عبد الرحمن بن شقر ان کو
حضرت ابوموسیٰ اشعری کی طرف روانہ کیا اور لکھا کہ میں تمہاری طرف ایک صالح آدمی عبد الرحمن بن صالح
شقران، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، کو بھیج رہا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاں ان کے والد کے مقام کا لحاظ رکھتے ہوئے اس سے سلوک کرنا۔(الاصابة في تمييز الصحابه الجزء الخامس صفحه 31 عبد الرحمان بن شقران دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
ایک روایت ہے کہ علامہ بغوی کہتے ہیں کہ حضرت شقران نے مدینہ میں رہائش اختیار کی تھی اور آپؐ کا
ایک گھر بصرہ میں بھی تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة الجزء الثالث صفحه 285 شقران دارالکتب العلمية بيروت 1995ء)
حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں آپ کی وفات ہوئی۔امتاع الاسماع جلد 6 صفحه 316 فصل في ذكر موالی رسول اللہ یہ دارالکتب العلمية بيروت 1999ء)
ان کے خاندان کا آخری فرد ہارون الرشید کے عہد میں مدینہ میں فوت ہوا۔اسی طرح بصرہ میں بھی ان
کے خاندان کا ایک شخص رہتا تھا۔مصعب کہتے ہیں کہ اس کی نسل آگے چلی یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 636 شقران“ دارالکتب العلمية بيروت 2003ء)
حضرت صالح شقران سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گدھے پر سوار خیبر
کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔آپ اشارے سے نماز ادا فرمارہے تھے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 505-506 حدیث شقران مولى رسول الله حدیث نمبر 16137 عالم
الكتب بيروت 1998ء)
یعنی سواری پر بیٹھے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ سواری پر نماز ادا کی جاسکتی ہے کہ

خطبات مسرور جلد 21
24
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
نہیں ؟ حضرت مالک بن ڈ ختم یہ بھی ایک صحابی ہیں جن کے ذکر کا کچھ حصہ رہتا ہے۔ان کے بارے میں لکھا ہے کہ
حضرت مالک بن دخشم كا نام مالك بن دُخَيْشن اور ابنِ دُخُشُن بھی بیان ہوا ہے۔(صحیح بخاری کتاب الصلاة باب المساجد في البيوت، حدیث نمبر (425)
(مطالع الانوار على صحاح الآثار جلد3 صفحه 62 وزارة الاوقاف قطر 2012 از مكتبة الشاملة)
آپ کے والد کا نام دخشم بن مَرْضَخَه تھا جبکہ ان کا نام دُخُشُم بن مالك بن دُخُشُم بن مَرْضَخَه بھی
بیان ہوا ہے۔آپ کی والدہ کا نام عمیرہ بنت سعد تھا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 414، مالك بن دخشم، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
(سیرت ابن هشام جلد 2 صفحه 336، زير عنوان من بنى دعد، دار الكتاب العربي بيروت لبنان، 1990ء)
حضرت مالک کی شادی جمیلہ بنت أبي بن سلول سے ہوئی جو رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی بن سلول
کی ہمشیرہ تھیں۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء 7 صفحه 52-53، جمیله بنت ابی بن سلول، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1994ء)
سہیل بن عمرو کو قیدی بنانے کے موقع پر حضرت مالک نے یہ اشعار کہے تھے:
آسَرْتُ سُهَيْلًا فَلَا أَبْتَغِيْ
وَخِنْدَفُ تَعْلَمُ أَنَّ الْفَتُى
آسِيْرًا بِهِ مِنْ جَمِيعِ الْأُمَمْ
فَتَاهَا سُهَيْلٌ إِذَا يُظَلَّمْ
ضَرَبْتُ بِذِي الشَّفْرِ حَتَّى انْثَى وَاكْرَهْتُ نَفْسِي عَلَى ذِي الْعَلَمُ
کہ میں نے شہیل کو قیدی بنایا اور اس کے بدلہ میں تمام اقوام سے کسی کو بھی قیدی نہیں بنانا چاہتا۔بنو خندف جانتے ہیں کہ سہیل ہی اپنے قبیلہ کا جوانمرد ہے جب ان پر ظلم کیا جائے۔میں نے جھنڈے والے پر وار
کیا یہاں تک کہ وہ جھک گیا اور میں نے کٹے ہوئے ہونٹ والے سے ، مراد سہیل بن عمر و سے تھا، جنگ کرنے پر اپنے
آپ کو مجبور کیا۔(سیرت ابن هشام جزء2 صفحه -20-291، زیر عنوان امر سهيل بن عمرو و فداؤه دار الكتاب العربي بيروت 1990ء)
غزوہ بدر کے قیدیوں کے حوالے سے انسد الغابہ میں ایک روایت ہے کہ ابو صالح حضرت ابن عباس سے
روایت کرتے ہیں کہ ابوئیسر مالک بن دُختم عوفی اور طارق بن عبید انصاری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو اس جنگ میں
کسی کو قتل کرے گا اسے اتنا ملے گا اور جو کسی کو قید کرے گا اسے اتنا ملے گا اور ہم نے ستر لوگوں کو قتل کیا اور ستر کو
قید کیا۔اس پر حضرت سعد بن معاذ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم بھی ان لوگوں کی طرح کر سکتے
تھے مگر ہم نے صرف اس وجہ سے نہیں کیا کیونکہ ہم مسلمانوں کی پیچھے کی طرف سے حفاظت کر رہے تھے۔غنیمتیں
تھوڑی ہیں اور لوگ بہت ہیں۔اگر آپ ان لوگوں کو اتنا دیں گے جس قدر آپ نے وعدہ کیا ہے تو بعض لوگوں کے
حصہ میں کچھ بھی نہیں آئے گا۔پس یہ لوگ باتیں کرتے رہے کہ اتنے میں اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی کہ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ
الْأَنْفَالُ لِلهِ وَالرَّسُولِ۔(الانفال:2) کہ اے رسول ! لوگ تجھ سے اموال غنیمت کے متعلق سوال کرتے ہیں۔تو

خطبات مسرور جلد 21
25
ان سے کہہ دے کہ اموالِ غنیمت اللہ اور اس کے رسول کے ہیں۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 69-70 ، طارق بن عبید، دار الكتب العلمية بيروت)
غزوہ احد کے دن حضرت مالک بن دخشم حضرت خارجہ بن زید کے پاس سے گزرے۔حضرت خارجہ
زخموں سے چور بیٹھے ہوئے تھے۔ان کو تیرہ کے قریب مہلک زخم آئے تھے۔حضرت مالک نے ان سے کہا کیا آپ
کو معلوم نہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید کر دیے گئے ہیں۔حضرت خارجہ نے کہا اگر آپ کو شہید کر دیا
گیا ہے تو یقینا اللہ زندہ ہے اور وہ نہیں مرے گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام پہنچا دیا ہے۔فَقَاتِلُ عَنْ دِينِكَ اس
لیے تم بھی اپنے دین کے لیے قتال کرو۔(كتاب المغازي للواقدى المجلد الاول صفحه 280 ”غزوة احد“ عالم الكتب۔1984ء )
ایک دوسری روایت میں اس واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہید
ہونے کی افواہ پھیلی تو حضرت مالک بن دختم حضرت خارجہ بن زید کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اس وقت بیٹھے
ہوئے تھے اور ان کے سینے پر تیرہ مہلک زخم آئے تھے۔حضرت مالک نے ان سے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید کر دیے گئے ہیں۔حضرت خارجہ نے جواب دیا اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو
یقینا اللہ زندہ ہے اور وہ کبھی نہیں مرے گا۔یقینا انہوں نے پیغام یعنی اسلام کا پیغام پہنچا دیا ہے۔پس اپنے دین کی
خاطر لڑو۔راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت مالک حضرت سعد بن ربیع کے پاس سے گزرے اور ان کو بارہ مہلک زخم
آئے تھے۔حضرت مالک نے حضرت سعد سے کہا۔کیا تمہیں معلوم ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے
ہیں۔حضرت سعد نے جواب دیا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کے پیغام کو پہنچا دیا
ہے۔پس اپنے دین کی خاطر لڑو کیونکہ اللہ زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرے گا۔امتاع الاسماع جلد 1 صفحه 165 ، غزوہ احد، زیر عنوان خبر خارجه بن زيد)
ایک روایت میں بیان ہے کہ ان لوگوں میں سے اکثر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
عرض کیا کہ وہ یعنی حضرت مالک بن دختم منافقین کی پناہ گاہ ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ
نماز نہیں پڑھتا؟ تم کہتے ہو منافق ہے تو وہ نماز نہیں پڑھتا؟ لوگوں نے عرض کیا جی۔یارسول اللہ نماز تو پڑھتا ہے مگر
وہ ایسی نماز ہے جس میں کوئی خیر نہیں ہے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا مجھے نماز پڑھنے
والوں کے قتل سے منع کیا گیا ہے۔(المعجم الكبير للطبرانى باب العين ما اسند عتبان بن مالك، روایت نمبر 44 جزء 18 صفحه 26، مكتبه
ابن تیمیه قاهره
یہ آج کل کے مسلمانوں کے لیے بھی سبق ہے۔ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسہ
نے حضرت مالک بن د خشم کے ساتھ حضرت معن بن عدی کے بھائی حضرت عاصم بن عدی کو مسجد ضرار کے منہدم
کرنے کے لیے روانہ فرمایا تھا۔(المنتظم في تاريخ الملوك والامم از علامه جوزی، جلد 5 صفحه 216، عاصم بن عدی، دارالکتب العلمية بيروت، لبنان)

خطبات مسرور جلد 21
26
حضرت مالک کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی نسل نہیں چلی۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 415 ، مالك بن دخشم، دار الکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
پھر حضرت عکاشہ بن محصن کا کچھ تھوڑا ساذکر ہے۔ان کا نام عکاشہ تھا۔محسن بن حرثمان ولدیت تھی۔ابو محصن ان کی کنیت تھی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں بارہ ہجری میں ان کی شہادت ہوئی۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد4 صفحه 64-65 عکاشه بن محصن دار الكتب العلمية بيروت)
امام شعبی نے عکاشہ کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے کہ ایک شخص تھا جو کہ جنتی تھا مگر پھر بھی زمین پر
عاجزی کے ساتھ چلتا تھا اور وہ عکاشہ بن محصن تھے۔(حلية الأولياء وطبقات الأصفياء جلد 4 صفحه 15-316 عامر بن شراحيل الشعبي۔دار الفکر بیروت1996ء)
دو ہجری میں غزوہ بدر کے فوراًبعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو ایک مہم پر
روانہ فرمایا۔اس سر یہ میں حضرت عکاشہ بن محصن " بھی شامل تھے۔(السيرة الحلبية جز 3 صفحه 219 سریه حضرت عبد الله بن جحش دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
سیرت حلبیہ میں ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل اپنے کمان سے
تیر اندازی فرماتے رہے جس کا نام گنوم تھا کیونکہ اس سے تیر اندازی کے وقت کوئی آواز نہیں پیدا ہوتی تھی۔آخر
مسلسل تیر اندازی کی وجہ سے اس کمان کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ایک روایت میں یوں ہے کہ یہاں تک کہ آپ کی اس
کمان کا ایک سر اٹوٹ گیا جس میں تانت باندھی جاتی ہے۔غرض مسلسل تیر چلانے سے وہ کمان ٹوٹ گئی۔آپ کے
ہاتھ میں کمان کی بالشت بھر ڈوری باقی رہ گئی۔حضرت عکاشہ بن محصن نے کمان کی ڈوری باندھنے کے لیے وہ آپ
سے لی مگر وہ ڈور چھوٹی پڑ گئی اور انہوں نے آپ سے عرض کیا یارسول اللہ ! یہ ڈور چھوٹی پڑ گئی ہے۔آپ نے فرمایا
اسے کھینچو پوری ہو جائے گی۔حضرت عکاشہ کہتے ہیں کہ اس ذات کی قسم !جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
حق دے کر بھیجا ہے میں نے ڈور کھینچی تو وہ کھنچ کر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں نے اس سے کمان کے سر پر دو تین بل بھی
دیے اور اطمینان سے اس کو باندھ دیا۔(السيرة الحلبية جز 2 صفحه 311 غزوہ اُحد “ دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
ایک روایت ہے کہ چھ ہجری میں غیبہ بن حصن نے غطفان کے گھڑ سواروں کے ساتھ نمابہ میں نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کی دودھ دینے والی اونٹنیوں پر حملہ کیا۔یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ چرا کرتے تھے۔چراگاہ تھی۔غابہ میں بَنُو غفار کا ایک مرد اور ایک عورت بھی رہتے تھے۔دشمنوں نے حملہ کر کے مرد کو قتل کر دیا
اور عورت کو اونٹنیوں کے ساتھ لے گئے۔اس واقعہ سے سب سے پہلے باخبر ہونے والے حضرت سلمہ بن اکوع
تھے۔وہ صبح کے وقت غابہ کے لیے نکلے اور ان کے ساتھ حضرت طلحہ بن عبید اللہ کا غلام اور اس کے ساتھ گھوڑا تھا۔جب وہ ثنية الوداع مقام پر چڑھے تو انہوں نے حملہ آوروں کے بعض گھوڑے دیکھے تو سلع پہاڑ کی ایک جانب سے
اوپر چڑھے اور پیچھے اپنے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔پھر حملہ آور جماعت کے تعاقب میں یہ شکاری جانور کی مانند
تیزی سے نکلے یہاں تک کہ ان لوگوں کو جالیا اور ان پر تیر برسانے شروع کر دیے۔جب بھی گھڑ سوار اُن کی

خطبات مسرور جلد 21
27
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
طرف متوجہ ہوتے تو حضرت سلمہ بھاگ جاتے اور واپس لوٹتے اور جب موقع ملتا تو وہ تیر برساتے۔جب اس واقعہ
کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے بھی مدینہ میں اعلان کیا کہ خطرہ ہے۔گھڑ سوار رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے لگے۔ان گھڑ سواروں میں حضرت عکاشہ بن محصن اور دیگر صحابہ شامل تھے۔اس
معرکہ میں حضرت عکاشہ بن محصن نے اوبار اور اس کے بیٹے عمر و بن او بار کو جالیا۔وہ دونوں ایک اونٹ پر سوار تھے۔حضرت عکاشہ نے ان کو ایک نیزے میں ہی پر ودیا اور دونوں کو قتل کر دیا اور چھینی ہوئی بعض اونٹنیاں واپس لے آئے۔(سير أعلام النبلاء جزء 2 صفحه 5 تا 7 غزوه ذى قرد مؤسسة الرسالة بيروت 1996ء)
پھر ذکر ہے حضرت خارجہ بن زید کا۔ان کی کنیت ابو زید تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 397 “ خارجه بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت معاذ بن جبل، حضرت سعد بن معاذ اور حضرت خارجہ بن زید نے یہود
کے چند علماء سے تورات میں موجود چند باتوں کے متعلق پوچھا جن کا جواب دینے سے ان علماء نے انکار کر دیا اور سچ کو
چھپایا، جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:
إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَتِ وَ الْهُدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّتَهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتب - أُولَبِكَ
يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَ يَلْعَنُهُمُ العِنُونَ (البقرہ: 160) یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور
کامل ہدایت میں سے نازل کیا ہے اس کے بعد بھی کہ ہم نے کتاب میں اس کو لوگوں کے لیے خوب کھول کر بیان
کر دیا تھا۔یہی ہیں وہ جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور اس پر سب لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔(تفسير طبري، الجزء 3 صفحه 250 مكتبة ابن تيمية القاهرة)
پھر حضرت زیاد بن لبیڈ کا ذکر ہے۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی
شاخ بنو بیا صہ بن عامر سے تھا۔آپ کی نسل مدینہ اور بغداد میں مقیم تھی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء 3 صفحه 448 زياد بن لبيد ، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ان کے بارے میں ضحاك بن نعمان بیان کرتے ہیں کہ مسروق بن وائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس وادی عقیق سے مدینہ آئے۔( عرب میں کئی وادیوں، کانوں اور دوسری جگہوں کا نام عقیق ہے۔سب سے
مشہور وہ وادی عقیق ہے جو مدینہ کے عین مغرب سے گزرتی ہے۔بہر حال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
مدینہ سے مکہ جانے والی سڑک اسی عقیق سے ہوتی ہوئی ذُوالحلیفہ پہنچتی تھی۔لکھنے والے لکھتے ہیں کہ آج کل کا
راستہ بھی یہی ہے۔اور اسلام قبول کیا اور اسلام پر عمدگی سے قائم رہے۔آپ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم !میں چاہتا ہوں کہ آپ میری قوم میں ایک ایسے آدمی کو بھیجیں جو انہیں اسلام کی طرف بلائے۔چنانچہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف حضرت زیاد بن لبید انصاری کو بھیجا۔(المعجم الكبير جزء 20 صفحه 336 حديث 795 من اسمه مسروق مسروق بن وائل الحضرمي مكتبة ابن
تيمية القاهرة) (اردو دائرہ معارف اسلام جلد 13 صفحہ 414۔دانش گاہ پنجاب لاہور 2005ء)
حضرت زیاد اکتالیس ہجری میں حضرت معاویہ کے دور حکومت کے شروع میں فوت ہوئے۔طبرانی کہتے

خطبات مسرور جلد 21
28
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
ہیں کہ حضرت زیاد کو فہ میں رہے اور مسلم اور ابنِ حبان کہتے ہیں کہ آپ شام میں رہے۔ابن حبان کہتے ہیں کہ آپ
فقہاء صحابہ میں سے تھے۔( تهذيب التهذيب جزء 1 صفحه 653652 زياد بن لبيد بن ثعلبه مؤسسة الرسالة بيروت 2014ء)
حضرت زیاد بن لبید بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چیز کا ذکر فرمایا اور فرمایا یہ بات
اٹھ جانے کے وقت ہو گی۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! علم کیسے چلا جائے گا اور ہم قرآن پڑھتے ہیں اور اپنے
بچوں کو پڑھاتے ہیں اور ہمارے بچے اپنے بچوں کو قیامت کے دن تک اسے پڑھائیں گے۔جب قرآن جاری رہے گا
تو پھر کس طرح علم اٹھ جائے گا۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تیر ابھلا کر بے اے زیاد! میں تمہیں
مدینہ کے سب سے زیادہ سمجھدار لوگوں میں سے سمجھتا تھا۔کیا یہود اور نصاری تورات اور انجیل نہیں پڑھتے جو ان
دونوں میں ہے لیکن اس کی کسی بات پر عمل نہیں کرتے۔(سنن ابن ماجه کتاب الفتن باب ذَهَابُ الْقُرْآنِ وَالْعِلْمِ حديث: 4048)
علم اس وقت اٹھ جائے گا جب قرآن پڑھیں گے تو سہی لیکن مسلمان عمل نہیں کریں گے اور یہی کچھ ہم
آج کل دیکھ رہے ہیں۔پھر یزید بن عبد اللہ بن قسیط سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے عکرمہ بن
ابو جہل کو پانچ سو مسلمانوں کے ساتھ حضرت زیاد بن لبید اور حضرت مہاجر بن ابی امیہ کی مدد کے لیے بھیجا۔وہ لشکر
کے پاس اس وقت پہنچے جب انہوں نے نجیر جو کہ یمن میں ہے اس کو فتح کر لیا تھا۔پھر حضرت زیاد بن لبیڈ نے ان کو
مال غنیمت میں سے حصہ دیا۔فتح کے بعد یہ قافلہ پہنچا تھا۔امام شافعی کہتے ہیں کہ حضرت زیاد نے اس معاملہ کے
بارے میں حضرت ابو بکر کو لکھا تھا۔حضرت ابو بکر نے ان کو جو ابا خط لکھا کہ مالِ غنیمت پر صرف اسی کا حق ہے جو
جنگ میں شریک ہوا ہے۔اور ان کے خیال میں عکرمہ کا کوئی حصہ نہیں بنتا کیونکہ وہ اس جنگ میں شامل نہیں
ہوئے۔حضرت زیاڈ نے اپنے ساتھیوں سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے عکرمہ اور اس کے لشکر کو دلی خوشی
سے اس مالِ غنیمت میں شامل کر لیا۔(كتاب السنن الكبرى - جزء 9 صفحه 86 كتاب السير باب الغنيمة لمن شهد الوقعة دار الكتب العلمية بيروت)
پھر ذکر ہے حضرت خالد بن بکیرہ کا۔بگیر بن عبد یالیل ان کی ولدیت تھی۔قبیلہ بنو سعد سے ہیں جو
بنی عدی کے حلیف تھے۔ابن اسحاق نے کہا ہے کہ ہمیں ایاس اور ان کے بھائیوں عاقل، خالد اور عامر کے علاوہ کوئی بھی چار ایسے
بھائی معلوم نہیں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہوں۔ان چاروں بھائیوں نے اکٹھی ہجرت کی اور مدینہ میں رِفائہ بن
عبد المنذر کے ہاں قیام کیا۔(الاصابه في تمييز الصحابه الجزء الاول صفحه 310، اياس بن ابی بکیر، دارالكتب العلمية بيروت)
(اسد الغابة جلد2 صفحه 194 دار الكتب العلمية بيروت)
ابنِ اسحاق کہتے ہیں کہ جنگ احد کے بعد قبائل عضل اور قارہ کے چند لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں اسلام کی رغبت ہو رہی ہے آپ
ہمارے ساتھ اپنے اصحاب میں سے چند لوگ روانہ فرمائیں تا کہ وہ ہماری قوم کو دین کی تعلیم دیں اور قرآن پڑھائیں۔

29
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
خطبات مسرور جلد 21
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مریمد بن ابی مریمہ کی امارت میں چھ صحابہ کو ان کے ساتھ بھجوا دیا جن میں
حضرت خالد بن بگیر بھی شامل تھے۔ان کو ان لوگوں نے بعد میں دھوکے سے شہید بھی کر دیا تھا جو دین سیکھنے کے
لیے لے کے گئے تھے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 591-592، ذكر يوم الرجيع فى سنة ثلاث دارالكتب العلمية بيروت 2001ء)
پھر حضرت عمار بن یاسر کا ذکر ہے۔ان کی کنیت ابو یقظان تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 187 عمّار بن ياسر“۔دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)
ان کے بارے میں حضرت مصلح موعودؓ نے تاریخ کی کتابوں سے اخذ کر کے لکھا ہے کہ:
”ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمار نامی غلام کے پاس سے گزرے تو دیکھا کہ وہ سسکیاں لے
رہے تھے اور آنکھیں پونچھ رہے تھے۔آپ نے پوچھا عمار ! کیا معاملہ ہے ؟ عمار نے کہا اے اللہ کے رسول ! بہت ہی
بُرا۔وہ مجھے مارتے گئے “ یعنی دشمن مارتے گئے ” اور دکھ دیتے گئے اور اُس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک میرے منہ
سے آپ کے خلاف اور دیوتاؤں کی تائید میں کلمات نہیں نکلوالئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا لیکن تم اپنے دل میں کیا محسوس کرتے تھے ؟ عمار نے کہا دل میں تو
ایک غیر متزلزل ایمان محسوس کرتا تھا۔گو منہ سے میں نے آپ کے خلاف کہہ دیا لیکن دل میں میرے ایمان
تھا۔” آپ نے فرمایا اگر دل ایمان پر مطمئن تھا تو خدا تعالیٰ تمہاری کمزوری کو معاف کر دے گا۔“
(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 195)
حضرت عمار بن یاسر کی ہجرت حبشہ کے بارے میں اختلاف ہے۔بعض کا خیال ہے کہ آپ ہجرت حبشہ
ثانیہ میں شریک تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 189 عمّار بن ياسر دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں ہونے والی شورش کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ ثانی بیان
فرماتے ہیں کہ :
” جب یہ شورش حد سے بڑھنے لگی اور صحابہ کرام کو بھی ایسے خطوط ملنے لگے جن میں گورنروں کی
شکایات درج ہوتی تھیں تو انہوں نے مل کر حضرت عثمان سے عرض کیا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہو رہا
ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جو رپورٹیں مجھے آتی ہیں وہ تو خیر و عافیت ہی ظاہر کرتی ہیں۔صحابہ نے جواب دیا کہ ہمارے
پاس اس اس مضمون کے خطوط باہر سے آتے ہیں اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔حضرت عثمان نے اس پر ان سے مشورہ
طلب کیا کہ تحقیق کس طرح کی جاوے اور ان کے مشورہ کے مطابق اسامہ بن زید کو بصرہ کی طرف، محمد بن مسلم کو
کوفہ کی طرف، عبد اللہ بن عمرؓ کو شام کی طرف، عمار بن یاسر کو مصر کی طرف بھیجا کہ وہاں کے حالات کی تحقیق کر
کے رپورٹ کریں کہ آیا واقع میں امراء رعیت پر ظلم کرتے ہیں اور تعدی سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کے حقوق مار
لیتے ہیں اور ان چاروں کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی متفرق بلاد کی طرف بھیجے تا کہ وہاں کے حالات سے اطلاع دیں۔(طبری جلد نمبر 6 صفحه 2943 مطبوعه بيروت)

خطبات مسرور جلد 21
30
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
یہ لوگ گئے اور تحقیق کے بعد واپس آکر ان سب نے رپورٹ کی کہ سب جگہ امن ہے اور مسلمان بالکل
آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کے حقوق کو کوئی تلف نہیں کرتا اور حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے
ہیں۔مگر عمار بن یاسر نے دیر کی اور ان کی کوئی خبر نہ آئی۔ان کی طرف سے خبر آنے میں اس قدر دیر ہوئی کہ
اہل مدینہ نے خیال کیا کہ کہیں مارے گئے ہیں مگر اصل بات یہ تھی کہ وہ اپنی سادگی اور سیاست سے ناواقفیت کی وجہ
سے اُن مفسدوں کے پنجہ میں پھنس گئے تھے جو عبد اللہ بن سبا کے شاگر د تھے۔مصر میں چونکہ خود عبد اللہ بن سبا موجود تھا اور وہ اس بات سے غافل نہ تھا کہ اگر اس تحقیقاتی وفد نے تمام
ملک میں امن و امان کا فیصلہ دیا تو تمام لوگ ہمارے مخالف ہو جاویں گے۔اس وفد کے بھیجے جانے کا فیصلہ ایسا اچانک
ہوا تھا کہ دوسرے علاقوں میں وہ کوئی انتظام نہیں کر سکا تھا مگر مصر کا انتظام اس کے لئے آسان تھا۔جو نہی عمار بن
یاسر مصر میں داخل ہوئے اس نے ان کا استقبال کیا اور والی مصر " عمرو بن عاص کی برائیاں اور مظالم بیان کرنے
شروع کئے۔وہ اس کے لسانی سحر کے اثر سے محفوظ نہ رہ سکے۔“ ایسی باتیں کیں کہ ان پر اس کی باتوں کا جادو چل
گیا۔بڑا بولنے والا تھا اور بجائے اس کے کہ ایک عام بے لوث تحقیق کرتے۔والی مصر کے پاس گئے ہی نہیں اور نہ
عام تحقیق کی بلکہ اسی مفسد گروہ کے ساتھ چلے گئے اور انہی کے ساتھ مل کر اعتراض کرنے شروع کر دیئے۔صحابہ میں سے اگر کوئی شخص اس مفسد گروہ کے پھندے میں پھنسا ہوا یقینی طور پر ثابت ہو تا ہے تو وہ
صرف عمار بن یاسر ہیں۔ان کے سوا کوئی معروف صحابی اس حرکت میں شامل نہیں ہوا اور اگر کسی کی شمولیت بیان
کی گئی ہے تو دوسری روایات سے اس کا رد بھی ہو گیا ہے۔عمار بن یاسر کا ان لوگوں کے دھوکے میں آجانا ایک خاص
وجہ سے تھا۔“ یہ نہیں تھا کہ خدانخواستہ ان میں منافقت تھی بلکہ وجہ اور تھی ” اور وہ یہ کہ جب وہ مصر پہنچے تو وہاں
پہنچتے ہی بظاہر ثقہ نظر آنے والے اور نہایت طرار ولسان لوگوں کی ایک جماعت ان کو ملی جس نے نہایت عمدگی سے
ان کے پاس والی مصر کی شکایات بیان کرنی شروع کیں۔اتفاقاً والی مصر ایک ایسا شخص تھا جو کبھی رسول کریم صلی اللہ
علیہ و سلم کا سخت مخالف رہ چکا تھا اور اس کی نسبت آپ نے فتح مکہ کے وقت حکم دیا تھا کہ خواہ خانہ کعبہ ہی میں کیوں نہ
ملے اسے قتل کر دیا جائے اور گو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ” نے اسے معاف کر دیا مگر اس کی پہلی مخالفت کا
بعض صحابہ کے دل پر جن میں عمار بھی شامل تھے اثر باقی تھا۔پس ایسے شخص کے خلاف باتیں سن کر عمار بہت جلد
متأثر ہو گئے اور ان الزامات کو جو اس پر لگائے جاتے تھے صحیح تسلیم کر لیا اور احساس طبعی سے فائدہ اٹھا کر سبائی یعنی
عبد اللہ بن سبا کے ساتھی اس کے خلاف اس بات پر خاص زور دیتے تھے۔“
اسلام میں اختلافات کا آغاز ، انوار العلوم جلد 4 صفحہ 280-283,281-284)
ان کے ساتھ یہ بھی مل گئے لیکن یہ بھی لکھا ہے کہ جنگ صفین کے موقع پر حضرت عمار بن یاسر نے
لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی چاہنے والے اور مال اور اولاد کی طرف لوٹنے کی خواہش نہ
رکھنے والے کہاں ہیں ؟ تو آپ کے پاس لوگوں کی ایک جماعت آگئی۔حضرت عمار نے اُن سے مخاطب ہو کر کہا۔اے لوگو! ہمارے ساتھ ان لوگوں کی طرف چلو جو حضرت عثمان بن عفان کے خون کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وہ

خطبات مسرور جلد 21
31
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
سمجھتے ہیں کہ حضرت عثمان مظلوم قتل کئے گئے ہیں۔اللہ کی قسم ! وہ حضرت عثمان کے قتل کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں
بلکہ ان لوگوں نے دنیا کا مزہ چکھ لیا ہے، یہاں اب ان کو سمجھ آگئی تھی کہ فتنہ والے کتنا فتنہ پیدا کر رہے ہیں اور پھر
کہا کہ اب اس سے یعنی دنیا سے یہ لوگ محبت رکھتے ہیں اور اسی کے پیچھے لگ گئے ہیں۔انہوں نے جان لیا ہے کہ حق
ان کے ساتھ چمٹ گیا ہے تو وہ حق ان کے اور ان کے دنیاوی امور کے درمیان حائل ہو جائے گا اور ان لوگوں کو
اسلام میں کوئی سبقت حاصل نہیں جس کے باعث یہ لوگ لوگوں کی اطاعت اور امارت کے حقدار ہوں۔ان لوگوں
کو تو کوئی سبقت حاصل نہیں ہے کہ ان کو امیر بنایا جائے صرف فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے متبعین کو یہ
کہہ کر دھوکا دیا کہ ہمارے امام مظلوم قتل کر دیئے گئے ہیں تا کہ یہ جابر بادشاہ بن جائیں اور یہ ایسی چال ہے جس کے
ذریعہ وہ اس حد تک پہنچ گئے ہیں جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔اگر یہ لوگ حضرت عثمان کے قصاص کا مطالبہ نہ کرتے تو
لوگوں میں سے دو افراد بھی ان کی اتباع نہیں کرتے۔پھر آپ نے کہا کہ اے اللہ ! اگر تو ہماری مدد فرمائے جیسا کہ تو کئی مرتبہ مدد فرما چکا ہے اور اگر تو ان کو ان
کے مقصد میں کامیاب کرے تو ان کے لیے اس وجہ سے کہ انہوں نے تیرے بندوں میں نئی باتیں پیدا کر دی ہیں
ایک درد ناک عذاب جمع رکھ۔( تاریخ طبری جلد 3 صفحه 98 دار الكتب العلمية بيروت 1987ء)
محمد بن عمرو و غیرہ سے مروی ہے کہ جنگ صفین میں خوب زوروں کی جنگ ہورہی تھی اور قریب تھا کہ
دونوں فریق فناہو جائیں۔معاویہ نے کہا یہ وہ دن ہے کہ جس میں عرب فنا ہو جائیں گے سوائے اس کے کہ انہیں اس
غلام یعنی عمار بن یاسر کی کمزوری پہنچے۔یعنی حضرت عمار شہید کر دیے جائیں۔تین دن اور رات شدید جنگ رہی۔تیسرا دن ہوا تو حضرت عمار نے ہاشم بن عقبہ بن ابی وقاص سے کہا جن کے پاس اس روز جھنڈا تھا کہ میرے ماں باپ
تم پر فدا ہوں مجھے ساتھ لے چلو۔ہاشم نے کہا اے عمار! آپؐ پر خدا کی رحمت ہو۔آپ ایسے آدمی ہیں کہ جنگ آپ
کو ہلکا اور خفیف جھتی ہے۔میں تو جھنڈا اس امید پر لے کر چلوں گا کہ اس کے ذریعہ سے میں اپنی مراد کو پہنچ
جاؤں۔اگر میں کمزوری دکھاؤں گا تو پھر بھی موت سے امن میں نہیں ہوں۔وہ برابر ان کے ساتھ رہے یہاں تک
کہ انہوں نے سوار کیا۔اپنے ساتھ سوار کر لیا۔پھر حضرت عمار اپنے لشکر میں کھڑے ہوئے۔ذُو الكلاع اپنے لشکر
کے ساتھ ان کے مقابلے پر کھڑا ہوا۔ان دونوں نے آپس میں جنگ کی اور قتل ہوئے۔دونوں لشکر برباد ہو گئے۔حضرت عمار پر حوى السّكْسَکی اور ابو غادِیہ مُزنی نے حملہ کیا اور ان دونوں نے آپ کو شہید کر
دیا۔ابو الغادیہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے قتل کیسے کیا؟ تو اس نے کہا کہ جب وہ اپنے لشکر کے ساتھ ہمارے قریب
ہوئے اور ہم ان کے قریب ہوئے تو انہوں نے پکارا کہ کوئی مقابلہ کرنے والا ہے۔سکاسک یمن کے ایک قبیلہ کا نام
ہے اس میں سے ایک شخص نکل کر آیا۔دونوں نے ایک دوسرے پر تلوار چلائی۔پھر حضرت عمار نے سکسکی کو قتل کر
بر
دیا۔پھر انہوں نے پکارا کہ اب کون مقابلہ کرنا چاہتا ہے ؟ حمیر یمن کے ایک قبیلہ کا نام، اس میں سے بھی ایک شخص
مقابلے کے لیے گیا۔دونوں نے ایک دوسرے پر تلوار چلائی۔عمار نے حمیری کو قتل کر دیا۔حمیری نے ان کو زخمی
کر دیا تھا۔پھر انہوں نے پکارا کہ اور کون مقابلہ کرنا چاہتا ہے ؟ میں ان کی طرف نکلا۔یعنی کہتا ہے غلام اور ہم دونوں

خطبات مسرور جلد 21
32
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
نے ایک دوسرے پر تلوار چلائی۔ان کا ہاتھ کمزور ہو چکا تھا۔میں نے ان پر خوب زور سے دوسر اوار کیا جس سے وہ گر
پڑے۔پھر میں نے ان پر تلوار سے ایسی ضرب لگائی کہ وہ ٹھنڈے ہو گئے۔راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت عمار کو
شہید کیا گیا تو حضرت علی نے فرمایا کہ مسلمانوں میں سے جو شخص حضرت عمار بن یاسر کی شہادت کو غیر معمولی خیال
نہیں کرتا اور اسے اس سے رنج نہیں وہ ضرور غیر ہدایت یافتہ ہے۔عمار پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو جس دن وہ اسلام
لائے اور اللہ عمار پر رحم کرے جب چار اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا جاتا تھا تو یہ چوتھے ہوتے تھے اور
پانچ کے ذکر میں یہ پانچویں ہوتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدیم اصحاب میں سے تھے۔کسی ایک یادو کو
بھی اس میں شک نہ تھا کہ عمار کے لیے بہت سے موقعوں پر جنت واجب ہوئی۔پس عمار کو جنت مبارک ہو اور ان
کے بارے میں کہا گیا ہے کہ عمار حق کے ساتھ اور حق عمار کے ساتھ ہے۔عمار جہاں کہیں بھی جائیں گے حق کے
ساتھ ہی جائیں گے اور عمار کا قاتل آگ میں ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 198-197 ، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
سعید بن عبد الرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر بن خطاب کے پاس آیا
اور کہنے لگا کہ جنبی ہوں اور مجھے پانی نہیں ملا۔تو حضرت عمار بن یاسر نے حضرت عمر بن خطاب سے کہا۔کیا آپ کو یاد
نہیں کہ ہم یعنی میں اور آپ ایک سفر میں تھے۔آپ نے تو نماز نہ پڑھی اور میں تو مٹی میں جانوروں کی طرح لوٹا اور
نماز پڑھ لی۔گویا پانی نہ ہونے کی وجہ سے تیم کیا۔میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا تم کو صرف اس طرح کافی تھا اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے۔پھر ان پر پھونکا اور
اپنے منہ اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا۔(صحیح بخاری کتاب التيمم باب المتيمم هل ينفخ فيهما حديث نمبر 338)
ابووائل کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے ہمیں خطبہ دیا اور مختصر دیا اور بلیغ کلام کیا۔جب وہ منبر سے نیچے
اترے تو ہم نے کہا اے ابو يَقْطَان ! آپ نے بہت بلیغ کلام کیا ہے لیکن مختصر کیا ہے۔آپ نے اسے لمبا کیوں نہ کیا تو
انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ اس کی
عظمندی کی نشانی ہے۔پس نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو اور یقینا بعض بیان تو جادو ہوتے ہیں۔(صحیح مسلم كتاب الجمعة باب تخفيف الصلاة والخطبة حديث نمبر 2009)
حسّان بن بلال کہتے ہیں کہ میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنی داڑھی
میں خلال کیا۔یعنی انگلیاں داڑھی پہ پھیریں۔اُن سے کہا گیا یا راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا: کیا آپ اپنی
داڑھی کا خلال کر رہے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں داڑھی کا خلال کیوں نہ کروں جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو داڑھی کا خلال کرتے دیکھا ہے۔عمر و بن غالب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس عائشہ رضی اللہ عنہا
کی عیب جوئی کی تو انہوں نے کہا۔دُور ہٹ مردود بد تر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب بیوی کو اذیت
(جامع ترمذی ابواب الطهارة حديث نمبر (29)

خطبات مسرور جلد 21
پہنچا رہا ہے۔33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2023ء
(جامع ترمذی ابواب المناقب عن رسول الله یا اللہ حدیث نمبر (3888)
تو یہ تھے کچھ ذکر۔باقی جو رہ گئے ہیں وہ ان شاء اللہ آئندہ ہوں گے۔ایک افسوس ناک خبر بھی ہے۔برکینا فاسو میں ہمارے نو 9 احمدی پرسوں شہید کر دیے گئے۔بڑا افسوس
ناک واقعہ ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اور بڑے ظالمانہ طریقے سے ان کو شہید کیا گیا لیکن ان کے ایمان کا
امتحان بھی تھا اور جس پر وہ ثابت قدم رہے۔یہ نہیں کہ اندھا دھند فائرنگ کر کے بلکہ ہر ایک کو بلا بلا کر شہید کیا
ہے لیکن بہر حال اس کی تفصیلات کچھ آئی ہیں، کچھ آرہی ہیں۔اس لیے میں ان شاء اللہ ان کا تفصیلی ذکر اگلے جمعہ
میں کروں گا۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم کا سلوک فرمائے۔ان سب کے درجات بلند کرے۔دعا بھی کرتے رہیں۔وہاں
کے حالات ابھی بھی ٹھیک نہیں۔جو دہشت گرد آئے تھے وہ دھمکی دے کے گئے ہیں کہ اگر دوبارہ مسجد کھولی تو ہم
دوبارہ آئیں گے اور حملہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ وہاں کے احمدیوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھے۔بہر حال تفصیلی ذکر
ان شاء اللہ تعالی آئندہ ہفتہ کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 فروری 2023ء جلد 30 شمارہ 10 صفحہ 05 تا11)

آج 10 میں سے 10 باقی