اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ

خطبات مسرور جلد 21
4
40
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 27 / جنوری 2023ء بمطابق 27 / صلح 1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج صحابہ کے ذکر میں سے ہی کچھ بیان کروں گا۔پہلا جو ذکر ہے وہ حضرت ابولبابہ بن عبد المندر کا
ہے۔ان کے بارے میں بعض اور روایات ملی ہیں وہ بھی پیش کر دیتا ہوں۔تفصیل تو پہلے بھی آچکی ہے۔علامہ ابن عبدالبر
اپنی تصنیف الاستیعاب میں لکھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قرآن مجید کی آیت وَأَخَرُونَ
اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَفُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيْنا (سورۃ التوبہ: 102) کہ اور کچھ دوسرے ہیں جنہوں نے اپنے
گناہوں کا اعتراف کیا انہوں نے اچھے اعمال اور دوسرے بد اعمال ملا جلا لیے میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت ابو لبابہ اور
ان کے ساتھ سات آٹھ یا نو آدمیوں کے بارے میں نازل ہوئی۔یہ حضرات غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے۔بعد
میں شر مسار ہوئے اور خدا کے حضور توبہ کی اور اپنے آپ کو ستونوں کے ساتھ باندھ لیا۔ان کا اچھا عمل تو بہ اور ان کا
بُرا عمل جہاد سے پیچھے رہنا تھا۔(الاستيعاب في معرفة الأصحاب جلد 4 صفحه 1741 ابو لبابه بن عبد المنذر دار الجيل بيروت)
مُجَمِّع بن جَارِيَہ سے روایت ہے کہ حضرت خنساء بنت خدام حضرت اُنیس بن قتادہ کی زوجیت میں تھیں
جب آپ غزوہ احد کے دن شہید ہوئے۔پھر حضرت خنساء بنت خدام کے والد نے آپ کی شادی مزینہ قبیلہ کے ایک
آدمی سے کی جسے آپ نا پسند کرتی تھیں۔حضرت خنسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ان کا نکاح فسخ کر دیا تو حضرت خنسات سے حضرت ابولبابہ نے شادی کی جس سے حضرت سائب بن
ابو لبابہ پیدا ہوئے۔(معرفة الصحابة لأبي نعيم جلد 1 صفحه 250 ، أُنيس بن قتادة، دار الوطن للنشر)
عبد الجبار بن وزد سے روایت ہے کہ میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ عبد اللہ بن
ابی یزید کا کہنا ہے کہ حضرت ابولبابة ہمارے پاس سے گزرے ہم ان کے ساتھ تھے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر میں
گئے ان کے ساتھ ہم بھی گھر میں داخل ہوئے۔ہم نے دیکھا کہ ایک شخص پھٹے پرانے کپڑے میں بیٹھا ہے۔میں
نے اُس سے ساوہ کہتا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص قرآن کو خوش
آواز سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔(سنن ابی داؤد، کتاب الوتر، باب اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِى الْقِرَاءَةِ حديث نمبر: 1471)

خطبات مسرور جلد 21
50
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
پھر ذکر ہے حضرت ابوالفیاخ بن ثابت بن نعمان کا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابوالضیائح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر کے لیے نکلے تھے لیکن پنڈلی پر پتھر کی نوک لگنے سے زخم آیا جس کی
وجہ سے وہ واپس لوٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں اُن کا حصہ رکھا۔(البداية والنهاية جزء 5 صفحه 252 کتاب المغازى فصل غزوة بدر العظمى دار الهجر بيروت 1997ء)
پھر حضرت آنسه مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے۔حضرت ائسہ کی کنیت ابو مسروح اور بعض
کے نزدیک ابو مشرخ بیان ہوئی ہے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 1 صفحه 283 آنَسَه مولى النبى، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1995ء)
حضرت انسہ سراة میں پیدا ہوئے تھے۔سراة یمن اور حبشہ کے قریب ایک جگہ
(أسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 301 آنسة، دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
(روشن ستارے جلد 1 صفحہ 145)
ان کی ہجرت کے بارے میں بیان ہوا ہے کہ جب آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو آپ حضرت کلثوم
بن ھدم کے ہاں ٹھہرے جبکہ بعض روایات کے مطابق آپ حضرت سعد بن خیثمہ کے ہاں ٹھہرے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 35 ، آنسه مولی رسول الله له الله، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
امام زہری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد ملاقات کرنے والوں کو ملنے کی
اجازت دے دیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان لوگوں کے لیے حضرت ائسہ اجازت لیا کرتے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 36 ، آنسه مولی رسول الله الا الله، دارالکتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
اندر گھر ملاقاتیوں کی اطلاع دینی آپ کا کام تھا۔پھر ذکر ہے حضرت مریمہ بن ابی مریم کا۔عمران بن مناخ کہتے ہیں کہ جب ابو مرشد اور ان کے بیٹے
مرشد بن ابی مرشد نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اس وقت آپ دونوں حضرت کلثوم بن ھد ثم کے ہاں ٹھہرے۔محمد
بن عمر کہتے ہیں کہ آپ غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے اور سر یہ کر جمیع والے دن آپ کی شہادت ہوئی۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 35 دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
حضرت مرشد کے ایک بیٹے اُنہیں بن ابی مرشد الغنوی کا ذکر ملتا ہے۔آپ کو انس بھی کہا جاتا ہے مگر انمیں
اکثر ملتا ہے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ اور غزوہ حنین میں شامل تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 306 انيس بن مَرْثَد دار الكتب العلمية بيروت 2008ء)
ابن حجر نے حضرت مریڈ کی شہادت صفر چار ہجری بیان کی ہے۔(تهذيب التهذيب جلد 06 صفحه 642 مَرْثَد بن ابى مَرْثَد دارالحدیث قاهره 2010ء)
پھر ذکر ہے حضرت ابو مَرْقَد كَنَّاز بن الْحُصَيْن الغَنوی کا۔ان کا نام گناز تھا۔ولدیت حصین بن
يز بوع۔آپ کے نام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے بعض کے نزدیک آپ کا نام گناز بن حصین جبکہ بعض کے
حصین بن گناز تھا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا نام ایمن تھا مگر زیادہ مشہور گناز بن حصین ہی تھے۔نزدیک
(الاصابة في تمييز الصحابة لا بن حجر عسقلانی، باب الکنی ابو مرثد الغنوی جزء 7 صفحه 305 دارالكتب العلمية بيروت)

خطبات مسرور جلد 21
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
حضرت ابو مرید حضرت حمزہ کے ہم عمر اور ان کے حلیف تھے۔آپ لمبے قد کے مالک تھے اور آپ کے
سر کے بال گھنے تھے۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 34 دارالكتب العلمية بيروت)
حضرت ابو مرتد اور ان کے بیٹے حضرت مَرتَدرضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کو غزوہ بدر میں شرکت کی
توفیق ملی۔آپ کے بیٹے حضرت مریڈ واقعہ کر جمیع میں شہید ہوئے۔( اسد الغابة فى معرفة الصحابة لابن اثير جزء 6 صفحه 276-277 ، ابو مَرْثَد الغنوی دارالكتب العلمية بيروت)
پہلے بیان ہو چکا ہے۔حضرت ابومر محمد کے ایک پوتے حضرت اُنیں بن مزنہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔وہ
فتح مکہ اور غزوہ حنین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابه لابن اثیر جزء 1 صفحه 306 ، أنيْس بن مَرْتَد دار الكتب العلمية بيروت)
بیان ہوا ہے کہ ربیع الاول دو ہجری کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس شتر سوار مہاجرین کا ایک
دستہ اپنے چچا حضرت حمزہ بن عبد المطلب کی قیادت میں مدینہ سے مشرق کی جانب سیف البحر علاقہ عیص کی طرف
روانہ فرمایا۔حضرت حمزہ اور ان کے ساتھی جلدی جلدی وہاں پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ مکہ کارئیس اعظم ابو جہل تین سو
سواروں کا ایک لشکر لیے ان کے استقبال کو موجود ہے۔دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرائی
کرنے لگ گئیں اور لڑائی شروع ہونے والی ہی تھی کہ اس علاقے کے رئیس مجددی بن عمر و الْجُهَنِی نے جو دونوں
فریقوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا در میان میں پڑ کر بیچ بچاؤ کر وایا اور لڑائی ہوتے ہوتے رک گئی۔یہ مہم سر یہ حمزہ بن
عبد المطلب کے نام سے مشہور ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 329)
حضرت ابو مزنہ بھی اس سر یہ میں شامل تھے۔روایت میں ذکر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
سب سے پہلا لواء، جھنڈ ا حضرت حمزہ کو باندھا تھا اور اس سر یہ میں حضرت حمزہ کا یہ جھنڈ ا حضرت ابو مر محمد رضی اللہ
تعالیٰ عنہ اٹھائے ہوئے تھے۔الطبقات الكبري لابن سعد جزء 2 صفحه 43 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت)
پھر ذکر ہے حضرت سلیط بن قیس بن عمرو کا۔حضرت سلیط کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو
عدی بن نجار سے تھا۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 538 ، سَليْط بن قيس دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
حضرت سلیط کی والدہ کا نام حضرت رغیبہ بنت زرارہ تھا جو حضرت اسعد بن زرارہ کی ہمشیرہ تھیں۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 388 ، سَليْط بن قيس دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
ایک روایت میں بیان ہے کہ حضرت خالد بن ولیڈ کے بھائی ولید بن ولید کو غزوہ بدر کے موقع پر
حضرت سلیط بن قیس نے قید کیا تھا۔امتاع الاسماع جلد 6 صفحه 248، اولاد عم ام سلمة، دار الكتب العلمية بيروت لبنان،1999ء)

خطبات مسرور جلد 21
52
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
فتح مکہ کے موقع پر انصار کے قبیلہ بنو مازن کا جھنڈ ا حضرت سلیط بن قیس کے پاس تھا۔امتاع الاسماع جلد 7 صفحه 168 169، و اما اللواءات والرأيات، دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1999ء)
اسی طرح غزوہ حنین کے موقع پر بھی بنو مازن کا جھنڈ ا حضرت سلیط کے پاس تھا۔(کتاب المغازی جلد 3 صفحه 896، غزوه حنين، مكتبه عالم الكتب)
تیرہ ہجری میں جبکہ بعض کے مطابق چودہ ہجری کے آغاز میں حضرت عمر کے دورِ خلافت میں جنگ جسر
کا واقعہ پیش آیا۔یہ جنگ مسلمانوں اور فارسیوں کے درمیان موجودہ عراق کے علاقے میں لڑی گئی۔اس جنگ
میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت ابو عبید بن مسعود ثقفی تھے اس لیے اس جنگ کو جنگ جسر ابی عبید بھی
کہتے ہیں۔اس جنگ کے مزید نام ہیں جنگ مزوحہ جو دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع ایک جگہ کا نام ہے۔جنگ قس النَّاطِف۔یہ بھی دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔اس جنگ میں
دو ہزار ایرانی تہ تیغ ہوئے جبکہ بعض روایات کے مطابق چھ ہزار ایرانی مارے گئے۔مسلمانوں کی طرف سے بعض
روایات کے مطابق اس جنگ میں اٹھارہ سو مسلمان شہید ہوئے جبکہ بعض کے مطابق چار ہزار مسلمان شہید ہوئے
جن میں ستر انصار اور بائیس مہاجرین بھی شامل تھے۔ان شہداء میں حضرت سلیط بن قیش بھی شامل تھے۔بعض
کے نزدیک اس معرکہ میں سب سے آخر میں شہید ہونے والے حضرت سلیط بن قیس تھے۔(ماخوذ از الاكتفاء بما تضمنه من مغازى رسول الله والثلاثة الخلفاء جلد 2 جزء 2 صفحه 124 تا129، عالم
الكتب بيروت) (ماخوذ از البداية والنهاية لابن كثير جلد 4 صفحه 46 مكتبة المعارف بيروت) (ماخوذ از ائلس
فتوحات اسلامیہ از احمد عادل کمال حصہ دوم صفحہ 90، معرکہ جسر، مکتبہ دار السلام) (البداية والنهاية جلد 9 صفحه 594
مطبوعه دار هجر بيروت ) ( معجم البلدان جلد 4 صفحه 349 ، دار الصادر بیروت (لبنان (سیر اعلام النبلاء
سير الخلفاء الراشدون صفحه 100 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1996ء)
بعض مؤرخین کے مطابق آپ کی نسل آگے نہیں چلی جبکہ بعض کے مطابق آپ کے بیٹے کا نام عبد اللہ
بین سلیط تھا جس نے آپ سے ایک روایت بیان کی ہے۔ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت سلیط کی ایک بیٹی
تھی جس کا نام ثبیتہ تھا جو حضرت سخیلہ بنت صمہ کے بطن سے تھی۔اسد الغابہ کے مؤلف لکھتے ہیں کہ آپ کی
اولاد کی نسل آگے نہیں چلی۔عبد اللہ بن سلیط بن قیس اپنے والد حضرت سلیط بن قیس سے روایت کرتے ہیں کہ
انصار میں سے ایک شخص کا باغ تھا جس میں کسی دوسرے انصاری شخص کے کھجور کے درخت تھے اور وہ شخص اس
باغ میں صبح و شام آیا کرتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ اس کے درختوں میں سے جو باغ کی
دیوار کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ان کی کھجور میں اس انصاری کو دیا کریں جس کا باغ تھا۔(أسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 2 صفحه 538 ، سَليْط بن قيس دار الكتب العلمية بيروت لبنان)
الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 388 ، سَليْط بن قيس دار الكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
پھر ذکر ہے حضرت مُجدِّر بن زیاد کا۔موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ابوئیسر
نے ابوبختری کو قتل کیا اور بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ مُجد ر نے اسے قتل کیا تھا۔حضرت مجدد نے جاہلیت
میں سوید بن صامت کو قتل کر دیا تھا اور اس قتل نے جنگ بعاث کو بر انگیختہ کیا تھا۔بعد میں حضرت مجدد اور

خطبات مسرور جلد 21
53
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
حضرت حارث بن شوید بن صامت نے اسلام قبول کر لیا لیکن حارث بن سوید موقع کی تلاش میں رہے کہ اپنے والد
کے بدلہ میں انہیں قتل کریں۔غزوہ احد میں جب قریش نے مڑ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو حارث بن سوید نے پیچھے
سے ان کی گردن پر وار کر کے انہیں شہید کر دیا۔غزوہ حمراء الاسد سے واپسی پر حضرت جبرئیل آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو بتایا کہ حارث بن سوید نے مُجدِّر بن زیاد کو دھوکے سے قتل کر دیا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ حارث بن شوید کو مجدد بن زیاد کے بدلے میں قتل کریں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ایسے دن تشریف لے گئے جب قبامیں سخت گرمی تھی۔حضرت عویم بن ساعدہ نے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر مسجد قبا کے دروازے پر حارث بن سوید کو قتل کیا تھا۔طبقات الکبرای کی یہ روایت ہے غالباً۔(الطبقات الكبرى لابن سعد، الجزء الثالث صفحه 283، المُجَدِّر بن زياد، داراحياء التراث بيروت 1996ء)
(الاصابه في تمييز الصحابه الجزء الخامس صفحه 572-573 ، المُجَكِّر بن زياد، دارالکتب العلمية بيروت 2005ء)
(امتاع الاسماع جلد 10 صفحه 10 ، فصل في ذكر من كان يقيم الحدود بين يدى رسول الله، دار الكتب العلمية بيروت 1999ء)
پھر حضرت رفاعہ بن رافع بن مالک بن عجلان کا ذکر ہے۔لکھا ہے کہ حضرت رفاعہ بن رافع کے
قبولِ اسلام کا واقعہ اس طرح بیان ہوا ہے کہ مُعاذ بن رفاعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت رِ فائہ بن
رافع اور ان کے خالہ زاد بھائی حضرت معاذ بن عفراء نکلے اور مکہ مکرمہ پہنچے جب دونوں شنیہ پہاڑی سے نیچے
اترے تو انہوں نے ایک شخص کو درخت کے نیچے بیٹھے دیکھا۔راوی کے مطابق یہ واقعہ چھ انصاریوں کے نکلنے سے
پہلے کا ہے یعنی بیعت عقبہ اولیٰ سے پہلے کا واقعہ ہے۔کہتے ہیں کہ جب ہم نے، اس شخص کو دیکھا تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔تو ہم نے کہا کہ اس
ص کے پاس چلتے ہیں اور اپنا سامان اس کے پاس رکھوا دیتے ہیں یہاں تک کہ بیت اللہ کا طواف کر آئیں۔کہتے ہیں
کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو جاہلیت کے رواج کے مطابق سلام کیا مگر آپ نے اسلامی طریق کے مطابق سلام
کا جواب دیا اور ہم کہتے ہیں کہ ہم نبی کے بارے میں سن تو چکے تھے کہ مکہ میں کسی نے دعوی کیا ہے مگر ہم نے آپ کو
نہ پہچانا۔ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ نے کہا کہ نیچے اتر آؤ۔پس ہم نیچے اتر آئے
اور آپ سے پوچھا کہ وہ شخص کہاں ہے جو نبوت کا دعویدار ہے اور وہ کہتا ہے جو بھی وہ کہتا ہے یعنی جو بھی اس کا دعوی
ہے وہ اپنے دعوی کے متعلق کہتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ میں ہی ہوں۔پھر کہتے ہیں میں نے کہا کہ مجھے اسلام کے بارے میں
بتائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسلام کے بارے میں بتایا اور پوچھا کہ آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کو کس
نے پیدا کیا ہے ؟ ہم نے کہا انہیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تمہیں کس نے
پیدا کیا ہے ؟ ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ بت کس نے پیدا کیے ہیں جن کی تم
عبادت کرتے ہو ؟ ہم نے کہا یہ ہم نے خود بنائے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا پھر پیدا کرنے والا عبادت کا
زیادہ حق دار ہے یاوہ جن کو پیدا کیا گیا ہے۔پھر تو تم زیادہ حقدار ہو کہ تمہاری عبادت کی جائے کیونکہ تم بتوں کے پیدا
کرنے والے ہو اور پھر آپ نے فرمایا کہ میں اللہ کی عبادت اور اس کی گواہی کی طرف بلاتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی

خطبات مسرور جلد 21
54
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور آپس میں صلہ رحمی کرنے اور دشمنی کو چھوڑ دینے کی طرف بلاتا
ہوں جو لوگوں کے ظلم کی وجہ سے ہو۔ہم نے کہا کہ نہیں اللہ کی قسم ! جس چیز کی طرف آپ بلاتے ہیں اگر جھوٹی
ہوئی تو بھی یہ عمدہ باتیں ہیں اور احسن اخلاق ہیں۔آپ ہماری سواری کو سنبھالیں یہاں تک کہ ہم طواف کر آئیں۔مُعاذ بن عفراء آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی بیٹھے رہے۔رِفَاعَه بن رافع کہتے ہیں پس میں بیت اللہ کا طواف کرنے گیا۔میں نے سات تیر نکالے اور ایک تیر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مقرر کر لیا جو اُن کا طریقہ تھا۔دل کی تسلی کے لیے یہ تیروں سے شگون لیا کرتے تھے۔کہتے ہیں پھر بیت اللہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دعا مانگی۔اے اللہ !محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) جس چیز کی طرف بلاتے
ہیں اگر وہ حق ہے تو ساتوں بار انہی کا تیر نکال۔میں نے سات بار قرعہ ڈالا اور ساتوں بار آپ کا ہی تیر نکلا۔میں زور سے بولا۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَانَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ۔پس لوگ میرے پاس جمع ہو
گئے اور کہنے لگے یہ شخص مجنون ہے، صابی ہو گیا ہے۔میں نے کہا بلکہ مومن آدمی ہے۔یعنی جس کی تم باتیں کر رہے
ہو وہ تو مجنون ہے، صابی ہے لیکن میں نے کہا نہیں بلکہ مجھے تو لگتا ہے مومن آدمی ہے۔پھر میں مکہ کے بالائی علاقے
میں آگیا۔پس جب مُعاذ نے مجھے دیکھا تو کہا رِ فائہ ایسے نورانی چہرے کے ساتھ آ رہا ہے جیسا کہ جاتے وقت نہ
تھا۔یعنی کلمہ پڑھنے سے پہلے وہ نورانی چہرہ نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔پس میں آیا اور اسلام قبول کیا۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سورۃ یوسف اور اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ پڑھائی۔پھر ہم واپس آگئے۔(المستدرك على الصحيحين جلد 4 صفحه 165-166 كتاب البر والصله حديث 7241 مطبوعه دارالکتب
العلمية بيروت (2002ء)
حضرت رفاعہ بن رافع بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن میری آنکھ میں تیر لگا جس کی وجہ سے میری آنکھ
پھوٹ گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میری آنکھ پر اپنا لعاب لگایا اور میرے لیے دعا کی تو مجھے اس سے کوئی
تکلیف نہ ہوئی۔(سبل الهدى والرشاد جلح4 صفحه 53 باب ذكر بركة اثر ريقه ويده صلى الله عليه وسلم دارالکتب العلمية بيروت 1993ء)
ایک دوسری روایت کے مطابق جنگ بدر کے دن تیر حضرت رفاعہ بن رافع کو نہیں بلکہ ان کے والد رافع
بن مالک کی آنکھ میں لگا تھا۔(المستدرك على الصحيحين كتاب البر والصله صفحه 1876 حدیث نمبر 5024 مکتبه نزار مصطفى البار2000ء)
بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے لیکن نتیجہ بہر حال وہی ہے کہ تکلیف دور ہوئی۔حضرت رِفَاعَه بن رافع کہتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ہم بھی آپ کے ساتھ تھے۔اسی دوران ایک
شخص آپ کے پاس آیا جو بد وی لگ رہا تھا۔اس نے آکر نماز پڑھی اور بہت ہلکی پڑھی۔پھر مڑا اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو سلام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم پر بھی سلام ہو۔واپس جاؤ پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے
نماز نہیں پڑھی۔وہ پھر گیا اور نماز پڑھی۔پھر وہ آیا اور آکر اس نے آپ کو سلام کیا۔آپ نے پھر فرمایا تم پر بھی
سلامتی ہو اور فرمایا کہ واپس جاؤ پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔اس طرح اس نے دوبار یا تین بار

خطبات مسرور جلد 21
55
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
کیا۔ہر بار وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ کو سلام کرتا اور آپ فرماتے تم پر بھی سلام ہو۔واپس جاؤ
پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔تو لوگ ڈرے اور ان پر یہ بات گراں گزری کہ جس نے ہلکی نماز
پڑھی ہے اس نے نماز ہی نہیں پڑھی۔وہاں جو لوگ ، صحابہ ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے ان کو بڑا خوف محسوس ہوا کہ اس
کا مطلب ہے کہ ہلکی نمازیں تو پھر نماز ہی نہیں ہے۔ہمیں بھی اس لحاظ سے اپنا جائزہ لینا چاہیے۔آخر اس آدمی نے عرض کیا کہ ہمیں پڑھ کر دکھا دیں اور مجھے سکھا دیں۔میں انسان ہی تو ہوں میں صحیح
بھی کرتا ہوں اور مجھ سے غلطی بھی ہو جاتی ہے تو آپ نے فرمایا ٹھیک ہے جب تم نماز کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ
کرو تو پہلے وضو کرو جیسے اللہ نے تمہیں وضو کرنے کا حکم دیا ہے۔پھر اگر تمہیں کچھ قرآن یاد ہو تو اسے پڑھو ورنہ
الْحَمْدُ لِلهِ اللهُ أَكْبَر اور لا إِلهَ إِلَّا الله کہو۔پھر رکوع میں جاؤ اور خوب اطمینان سے رکوع کرو۔اس کے بعد
بالکل سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔پھر سجدہ کرو اور خوب اعتدال سے سجدہ کرو۔پھر بیٹھو اور خوب اطمینان سے بیٹھو پھر اٹھو۔جب تم نے ایسا کر لیا تو تمہاری نماز پوری ہو گئی اور اگر تم نے اس میں کچھ کمی کی تو تم نے اتنی ہی اپنی نماز میں سے کمی کی۔(سنن الترمذى كتاب الصلوة باب ما جاء فى وصف الصلوة حديث: (302)
حضرت فائدہ بن رافع سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے
فرمایا کہ کسی کی نماز مکمل نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ پوری طرح وضو کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اس کو حکم دیا ہے۔اپنے
چہرے اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اور اپنے سر کا مسح کرے اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔(سنن ابن ماجه کتاب الطهارة باب ما جاء في الوضوء حديث : 460)
ایک اور روایت میں حضرت رِفائہ بن رافع سے اس واقعہ کی روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب تم
کھڑے ہو اور تم نے قبلہ کی طرف رخ
کیا تو اللہ اکبر کہو اور سورہ فاتحہ پڑھو اور اس کے ساتھ جتنا قرآن اللہ چاہے، جتنا
تمہیں یاد ہے یا جو پڑھنا چاہتے ہو تم پڑھو جب تم رکوع کرو تو اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھو اور اپنی کمر
سیدھی رکھو اور انہوں نے کہا جب تم سجدہ کرو تو اطمینان سے سجدہ کرو اور جب تم سر اٹھاؤ تو اپنے بائیں ران پر بیٹھو۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلوة باب صلوة من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود حدیث نمبر859)
پھر ذکر ہے حضرت ابواسید مالك بن ربیعہ کا۔عثمان بن عبید اللہ سے مروی ہے کہ میں نے ابو اسید
کو دیکھا وہ اپنی داڑھی زر در نگتے تھے۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 421 دار الكتب العلمية بيروت 2017ء)
ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ابو أسيد مالك بن ربيعه غزوہ بدر میں شریک تھے جب ان کی اخیر عمر میں
بینائی چلی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر آج میں بدر کے مقام پر ہوتا اور میری بینائی بھی ٹھیک ہوتی تو میں تم کو وہ گھائی
دکھاتا جہاں سے فرشتے نکلے تھے۔مجھے اس میں ذرا بھی شک اور وہم نہیں ہو گا۔( السيرة النبوية لابن هشام صفحه 431 دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
ابو اسید مالک بن ربیعہ ساعدی سے روایت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران بنو سلمہ کا ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا یارسول اللہ ! میرے ماں باپ کے

خطبات مسرور جلد 21
56
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
مر جانے کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن سلوک کی کوئی صورت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ہاں۔ان کے
لیے دعا کرنا اور ان کے لیے استغفار کرنا۔ان کے بعد ان کے وعدوں کو پورا کرنا اور جو ان دونوں کے رشتہ دار ہیں
ان سے صلہ رحمی کرنا، انہیں جوڑے رکھنا، ان کے دوستوں کی عزت کرنا۔(سنن ابو داؤد کتاب الادب باب في بر الوالدين حدیث: 5142 )
اس طرح ان کو بھی ثواب پہنچتارہے گا۔ان کی روح کو بھی ثواب پہنچتا رہے گا۔ان کی مغفرت کے سامان
ہوتے رہیں گے۔مالک بن ربیعہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: اے اللہ !
سرمنڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔تو ایک شخص نے کہا اور بال کتروانے والوں کی ؟ تو آپ نے تیسری یا چوتھی
مرتبہ فرمایا اور بال کتروانے والوں کی بھی۔میں بھی اس روز سر منڈائے ہوئے تھا مجھے اس سے جو مسرت ہوئی وہ
مجھے سرخ اونٹ یا بہت زیادہ مال ملنے پر بھی نہ ہوتی۔(الطبقات الكبرى جزء 2 صفحه 79-80 دار الكتب العلمية بيروت )
عثمان بن از قسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا:
تمہارے پاس جو مالِ غنیمت ہے اسے چھوڑ دو تو حضرت ابو اسید الساعدی نے عائذ المرزبان کی تلوار رکھ دی تو
حضرت ارقم نے اسے اٹھا لیا۔اور کہا یارسول
اللہ یہ مجھے دے دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار ان کو عطا کر دی۔(معرفة الصحابة لابی نعیم جلد 1 صفحه 295 حديث 1022 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر حضرت عبد اللہ بن عبد الاسد کا ذکر ہے۔ایک روایت میں ہے کہ محمد بن عمارہ کہتے ہیں کہ مکہ سے ہجرت
کر کے مدینہ آنے والوں میں سب سے پہلے ہمارے پاس حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد تشریف لائے۔وہ دس محرم کو
مدینہ آئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ربیع الاول کو مدینہ میں تشریف لائے۔وہ مہاجرین جو سب سے
پہلے آئے اور بنو عمر و بن عوف میں ٹھہرے اور جو مہاجرین آخر پر آئے ان کے درمیان دو مہینوں کا فرق ہے۔حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو سلمہ نے جب مدینہ ہجرت کی تو قبا میں حضرت بشیر بن
عبد المندر کے ہاں ٹھہرے۔ہجرت کی تو وہ قبا میں حضرت بشیر بن عبد المندر کے ہاں ٹھہرے۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد اور حضرت سعد بن خیثمہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 181 ومن بني مخزوم : ابو سَلَمه بن عبد الاسد دار الكتب العلمية بيروت )
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبیلہ بنو طے کے ایک شخص نے جو کہ اپنی بھتیجی سے ملنے کے لیے
مدینہ آیا تھا یہ خبر دی کہ خُویلد کے بیٹے طلیحہ اور سلمہ اپنی قوم اور اپنے حلیفوں میں گھوم رہے ہیں اور اپنی قوم
اور ان لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بھڑکا کر جنگ پر آمادہ کر رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت ابو سلمہ یعنی حضرت عبد اللہ بن عبد الاسد کو بلا کر بنو اسد کی سرکوبی کے لیے ڈیڑھ سو مہاجرین اور انصار
کی سرکردگی میں بھیجا اور ان کو لواء یعنی ایک پرچم تیار کر کے دیا اور جس شخص نے بنو اسد کے متعلق یہ اطلاع دی
تھی اس کو بطور رہبر ساتھ بھیجا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو سلمہ کو حکم دیتے ہوئے فرمایا کہ تم آگے
بڑھتے رہو یہاں تک کہ بنو اسد کے علاقے میں جا کر پڑاؤ ڈالو اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے لشکر کے ساتھ تمہارا سامنا

خطبات مسرور جلد 21
57
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
کریں تم ان پر حملہ کر دو۔چنانچہ اس حکم پر حضرت ابو سلمہ پنہایت تیزی کے ساتھ رات دن سفر کرتے ہوئے عام
راستوں سے ہٹ کر چلے تا کہ بنو اسد کو ان کی پیش قدمی کی خبر ہونے سے پہلے وہ ان کے سر پر اچانک پہنچ جائیں۔آخر چلتے چلتے وہ بنو اسد کے ایک چشمے پر پہنچ گئے اور انہوں نے مویشیوں کے باڑے پر حملہ کر دیا اور ان کے تین
چرواہوں کو پکڑ لیا۔باقی تمام لوگ جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔حضرت ابوسلمہ نے اپنے دستے کو تین
حصوں میں تقسیم کیا اور ایک حصہ اپنے پاس رکھ کر باقی دو کو ادھر اُدھر روانہ کر دیا۔یہ لوگ کچھ اور اونٹ اور بکریاں
پکڑ لائے مگر کسی آدمی کونہ پکڑ سکے۔اس کے بعد حضرت ابو سمری واپس مدینہ لوٹ آئے۔یہ سیرت الحلبیہ کا حوالہ ہے۔(السيرة الحلبيه جزء ثالث صفحه 231، باب سراياه و بعوثه، دارالکتب العلمية بيروت 2002ء)
عمرو بن ابو سلمہ کہتے ہیں کہ حضرت
ابو سکریہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور ابو اسامہ بشیمی نے غزوہ احد
میں انہیں زخمی کیا۔اس نے حضرت ابو سلمیہ کے بازو پر برچھی سے وار کیا۔حضرت ابو سلمہ ایک ماہ تک اس زخم کا علاج
کرتے رہے جو بظاہر اچھا بھی ہو گیا۔زخم مندمل ہو گیا جس کی خرابی کو کوئی نہ پہچانتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہجرت کے پینتیسویں مہینے محرم میں انہیں ایک سریہ میں قطن میں بنو اسد کی طرف بھیجا۔قطن کے متعلق کہتے
ہیں یہ عنیزہ (مجد) اور خیبر کے وسط میں ایک پہاڑی ہے جس کے شمال میں بنو اسد بن خزیمہ آباد تھے۔بہر حال وہ
دس سے زائد را تیں مدینہ سے باہر رہنے کے بعد واپس لوٹے تو ان کا زخم خراب ہو گیا اور وہ بیمار ہو گئے اور تین
جمادی الآخر چار ہجری کو وفات پاگئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 182 ومن بني مخزوم : ابو سَلَمه بن عبد الاسد دار الكتب العلمية بيروت)
فرهنگ سیرت صفحہ 237 زوار اکیڈمی کراچی 2003ء)
ابوقلابہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد کے پاس عیادت کے
لیے تشریف لائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے ساتھ ہی ان کی روح پرواز کر گئی۔راوی کہتے ہیں
کہ اس پر وہاں عورتوں نے کچھ کہا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رُک جاؤ۔اپنی جانوں کے لیے خیر کے سوا
اور کوئی دعانہ کیا کرو کیونکہ فرشتے میت کے پاس یا فرمایا میت کے اہل کے پاس حاضر ہوتے ہیں۔وہ ان کی دعا پر آمین
کہتے ہیں۔لہذا اپنے لیے سوائے خیر کے اور کوئی دعانہ کرو۔یہ رونا پیٹنا جو ہے ناں جس کو ہمارے ہاں سیاپے کرنا بھی
کہتے ہیں وہ نہیں ہونا چاہیے۔پھر فرمایا: اے اللہ ! ان کے لیے ان کی قبر کو کشادہ کر دے اور ان کے لیے اس میں
روشنی کر دے۔ان کے نور کو بڑھا دے اور ان کے گناہ کو معاف کر دے۔اے اللہ ! ان کا درجہ ہدایت یافتہ لوگوں
میں بلند کر۔اور ان کے پسماندگان میں تو ان کا قائمقام ہو جا۔ہمیں اور ان کو بخش دے۔اے رب العالمین ! پھر
فرمایا: جب روح نکلتی ہے تو نظر اس کے پیچھے ہوتی ہے۔کیا تم اس کی آنکھیں کھلی نہیں دیکھتے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جز 3 صفحه 183 ومن بني مخزوم : ابو سَلَمه بن عبد الأسد دار الكتب العلمية بيروت )
پھر ذکر ہے حضرت خلاد بن رافع الزرقی کا۔یہ انصاری تھے۔حضرت خَلاذ بن رافع کا تعلق انصار
کا از
کے قبیلہ بنو خزرج کی شاخ عجلان سے تھا۔(سیرت ابن هشام صفحه 472 دارالکتب العلمية بيروت مطبوعه 2001ء)
ان کی والدہ کا نام ام مالک بنت أبي بن مالك تھا۔حضرت خلاؤ کے بیٹے کا نام بیچی تھا جو ام رافع بنت عثمان

خطبات مسرور جلد 21
58
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
بن خلدہ کے بطن سے تھے۔یہی لکھا ہے کہ ان کے تمام بچے شروع میں ہی وفات پاگئے تھے۔(الطبقات الكبرى ، الجزء الثالث صفحه 447 خَلَّادُ بن رافع دارالكتب العلمية1990ء)
جیسا کہ نماز پڑھنے کے بارے میں ایک روایت بیان ہو چکی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دو تین
دفعہ ایک شخص کو فرمایا کہ دوبارہ پڑھو۔صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ سے یہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مسجد میں تشریف لائے۔اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی۔پھر اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام
کیا۔آپ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: واپس جاؤ اور نماز پڑھو اور اسی طرح اس کو دوبارہ لوٹا دیا۔پھر اس کو لوٹایا اور
یہی کہا کہ واپس جاؤ اور نماز پڑھو جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے۔پھر اس نے کہا کہ اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق
کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے میں اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا اس لیے آپ مجھے سکھائیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا جب نماز کے لیے کھڑے ہو تو اللہ اکبر کہو۔پھر قرآن میں سے جو میسر ہو پڑھو یعنی سورہ فاتحہ کے بعد جو
میسر ہے۔پھر رکوع کرو یہاں تک کہ رکوع میں تمہیں اطمینان ہو جائے۔پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے
کھڑے ہو جاؤ۔پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ تمہیں سجدے میں اطمینان ہو جائے۔پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان
سے بیٹھ جاؤ۔الغرض اپنی ساری نماز میں اسی طرح کرو۔(صحیح بخاری کتاب الاذان حدیث 757)
علامہ ابن حجر عسقلانی کہتے ہیں کہ وہ شخص جس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیاوہ حضرت خُلَّاذ بن رافع تھے۔(مرقاۃ المفاتيح شرح مشكاة المصابيح جز 2 صفحه 458 باب صفة الصلاة حديث نمبر 790 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
پھر حضرت عباد بن بشرہ کا ذکر ہے۔غزوہ خندق کے موقع پر بھی حضرت عباد بن بشر کو بھر پور خدمت
کی توفیق ملی۔چنانچہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں خندق میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ تھی اور کسی جگہ بھی آپ سے الگ نہیں ہوئی۔آپ خود بھی خندق کی نگرانی فرماتے تھے۔ہم سخت سردی میں
تھے میں آپ کو دیکھ رہی تھی کہ آپ اٹھے اور جس قدر اللہ نے چاہا آپ نے اپنے خیمے میں نماز پڑھی۔پھر آپ باہر
نکلے اور دیکھا۔کچھ دیر کے لیے نظر دوڑائی پھر میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا یہ تو مشرکوں کے گھڑ سوار ہیں جو
خندق کا چکر لگارہے ہیں۔انہیں کون دیکھے گا؟ پھر آپ نے آواز دی۔اے عباد بن بشر ! حضرت عباد نے عرض کی
میں حاضر ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا ہاں میں
اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ہوں۔ہم آپ کے خیمے کے ارد گرد ہیں۔آپ نے فرمایا اپنے ساتھیوں کے ساتھ جاؤ اور
خندق کا چکر لگاؤ۔یہ ان مشرکین کے گھڑ سواروں میں سے کچھ گھڑ سوار ہیں جو تم پر چکر لگا رہے ہیں اور وہ خواہش
رکھتے ہیں کہ تمہاری غفلت میں اچانک تم پر حملہ کر دیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! ہم سے ان کے شر کو دور کر دے اور ان کے خلاف
ہماری مدد فرما اور ان کو مغلوب کر دے۔تیرے علاوہ کوئی انہیں مغلوب نہیں کر سکتا۔پھر حضرت عباد بن بشر اپنے
ساتھیوں کے ساتھ نکلے اور دیکھا کہ ابوسفیان مشرکین کے چند گھڑ سواروں کے ساتھ تھا اور وہ خندق کی تنگ جگہ کا

خطبات مسرور جلد 21
59
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
چکر لگا رہا تھا اور مسلمان جو اس کنارے پر وہاں بیٹھے تھے، ان کے بارے میں آگاہ ہو چکے تھے۔انہوں نے،
مسلمانوں نے ان پر پتھر اور تیر برسائے۔پھر ہم بھی ان کے ساتھ رک گئے اور ہم نے بھی ان پر تیر اندازی کی
یہاں تک کہ ہم نے ان مشرکین کو تیر اندازی کرتے ہوئے اپنی جگہ سے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور وہ اپنے ٹھکانوں کی
طرف لوٹ گئے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا اور میں نے آپ کو نماز کی حالت میں پایا۔پھر
میں نے آپ کو اس واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ
علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ کی سانس کی آواز سنی اور آپ اس وقت تک نہ اٹھے یہاں تک کہ میں
نے حضرت بلال کو صبح کی اذان دیتے ہوئے سنا اور فجر کی سفیدی نظر آگئی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف
لائے اور مسلمانوں کو نماز پڑھائی۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی تھیں کہ اللہ تعالی عباد بن بشر پر رحم
فرمائے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے سب سے بڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کے
ساتھ چمٹے رہے اور ہمیشہ اس کی حفاظت کرتے رہے۔(کتاب المغازى للواقدى جزء 1 صفحه 396-397، غزوة الخندق، دار الكتب العلمية بيروت مطبوعه 2013ء)
”حضرت عائشہ فرمایا کرتی تھیں کہ انصار میں سے تین اشخاص اپنی افضلیت میں جواب نہیں رکھتے تھے
یعنی “حضرت اُسید بن الحضير ، “ حضرت سعد بن معاذ اور حضرت عباد بن بشر۔“
66
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 229)
تحویل قبلہ کے متعلق روایت ہے۔اس میں حضرت عباد بن بشر کا نام بھی آتا ہے۔چنانچہ حضرت تُويْلَہ رضی
اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم بنو حارثہ میں ظہر یا عصر کی نماز پڑھ رہے تھے اور دور کعت بیت المقدس کی طرف رخ
کر کے پڑھی تھیں کہ ایک آدمی آیا اور اس نے آکر ہمیں بتایا کہ قبلہ مسجد حرام کی طرف پھیر دیا گیا ہے۔وہ بیان
کرتی ہیں کہ پھر ہم نے جگہ تبدیل کر لی اور مرد عورتوں کی جگہ کی طرف منتقل ہو گئے اور عور تیں مردوں کی جگہ کی
طرف۔ایک روایت کے مطابق اس اطلاع دینے والے آدمی کا نام حضرت عباد بن بشر بن قَيْظِی تھا جو کہ قبیلہ
بنو حدیثہ سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ایک دوسرے قول کے مطابق یہ شخص عباد بن بشر بن وَقْش تھے جو بَنُو عَبدِ الأَشْهَل
سے تعلق رکھتے تھے۔(أسد الغابة فى معرفة الصحابة جزء 3 صفحه 148-149- دار الكتب العلمية بيروت)
(سیر اعلام النبلاء لامام الذهبى جزء 1 صفحه 339 عَبّاد بن بشر، الرسالة العالمية الطبعة الثانية 2014ء)
صلح حدیبیہ کے موقع پر جب قریش مکہ کی طرف سے سہیل بن عمرو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
بات چیت کی غرض سے آیا تو اس وقت بھی حضرت عباد بن بشر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوہے کی خود پہنے
کھڑے تھے اور آپ کے ساتھ ایک اور صحابی حضرت سلمہ بن اسلم بھی تھے۔دورانِ گفتگو جب سہیل کی آواز بلند
ہوئی تو حضرت عباد بن بشر نے اسے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی آواز دھیمی رکھو۔(سبل الهدى والرشاد جزء 5 صفحه 52 باب ذكر الهدنة وكيف الصلح يوم الحديبية، دارالكتب العلمية بيروت )
حضرت عباد بن بشر ہر غزوے کے موقع پر پیش پیش رہے چنانچہ جب عُيَيْنَه بن حِضن فَزَارِی،

خطبات مسرور جلد 21
60
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
بنو غطفان کے چند سواروں کے ساتھ غابہ پر حملہ آور ہوا جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دود ھیل اونٹنیاں چرا کرتی
تھیں تو انہوں نے اونٹنیوں کی نگرانیوں پر متعین آدمی کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
اونٹنیوں کو ساتھ لے گئے۔جب مدینہ میں یہ خبر پہنچی تو گھڑ سوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہونے لگے۔روایت میں ذکر ہے کہ انصار میں سے حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے پہلے
حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے۔(السيرة النبوية لابن هشام جزء 3-4 صفحه 174-175 غزوة ذى قرد دارالکتاب العربی بیروت مطبوعه 2008ء)
یہ مہم غزوہ ذی قرد کے نام سے مشہور ہے۔اس کی تفصیل صحیح بخاری میں بھی آئی ہے۔یزید بن ابی عبید سے
روایت ہے کہ انہوں نے کہا:
میں نے حضرت سلمہ بن اکوع سے سناوہ کہتے تھے کہ میں نماز فجر کی اذان سے پہلے مدینہ سے نکل کر غابہ
کی طرف گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دودھیل اونٹنیاں ذی قرد مقام پر کچر رہی تھیں۔کہتے تھے کہ
عبد الرحمن بن عوف کا ایک لڑکا مجھے رستے میں ملا۔کہنے لگار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیاں لے گئے ہیں۔میں
نے کہا کون لے گئے ہیں ؟ اس نے کہا غطفان کے لوگ۔کہتے تھے کہ یہ سنتے ہی میں نے یا صباحاہ کی آواز تین بار بلند
کی اور ان کو پہنچا دی جو مدینہ کے دو پتھر یلے میدانوں میں تھے۔پھر اپنے سامنے بے تحاشا دوڑ پڑا یہاں تک کہ ان
لٹیروں کو جالیا اور وہ جانوروں کو پانی پلانے لگے تھے۔میں نے انہیں تیروں کا نشانہ بنایا اور میں اچھا تیر انداز تھا اور یہ
رجز کہتا جاتا تھا۔میں اکوع کا بیٹا ہوں آج کا دن وہ ہے جس میں معلوم ہو جائے گا کہ دودھ پلانے والیوں نے کسے
دودھ پلایا ہے اور میں گر جتے ہوئے یہ رجزیہ شعر پڑھتا تھا یہاں تک کہ ان سے تمام دودھیل اونٹنیاں چھڑا لیں اور
ان سے تیں چادریں بھی چھین لیں۔کہتے تھے کہ میں اسی حال میں تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے لوگوں
سمیت آپہنچے۔میں نے کہا نبی اللہ میں نے ان لوگوں کو پانی نہیں پینے دیا اور وہ پیاسے تھے۔آپ ان کی طرف اس
وقت دستہ بھیجے۔آپ نے فرمایا:
اکوع کے بیٹے ! تم نے ان پر قابو پا لیا ہے اس لیے نرمی کرو۔حضرت اکوع کہتے تھے پھر ہم لوٹ آئے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے اپنی اونٹنی پر بٹھالیا اور ہم اسی حالت میں مدینہ میں داخل ہوئے۔(صحیح البخاری کتاب المغازى بَاب غَزْوَةُ ذَاتِ قرد روایت نمبر4194)
پھر ذکر ہے حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کا۔ان کی وفات تیس ہجری میں پینسٹھ سال کی عمر میں مدینہ
میں ہوئی۔حضرت عثمان نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 84 و من حلفاء بني اسد دار الكتب العلمية 1990ء)
ان کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ حضرت ابو بکڑ نے بھی آپ کو مقوقس کے پاس مصر بھیجا اور ایک
معاہدہ ترتیب دیا جو حضرت عمرو بن عاص کے حملہ مصر تک طرفین کے درمیان قائم رہا۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب۔جلد 1 صفحه 314 حَاطب بن أبي بَلْتَعه اللخمی۔دارالجیل بیروت1992ء)
حضرت حاطب خوبصورت جسم کے مالک تھے۔ہلکی داڑھی تھی۔گردن جھکی ہوئی تھی۔پست قامت کی

خطبات مسرور جلد 21
61
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
طرف مائل اور موٹی انگلیوں والے تھے۔یعقوب بن علشبہ سے مروی ہے کہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ نے اپنی
وفات کے دن چار ہزار دینار اور دراہم چھوڑے۔آپ غلہ وغیرہ کے تاجر تھے اور آپ نے اپنا تر کہ مدینہ میں چھوڑا۔الطبقات الكبرى لا بن سعد الجزء الثالث صفحه 85 و من حلفاء بني اسد دار الكتب العلميه 1990ء)
حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ خاطِب کا غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ
کی شکایت لے کر آیا۔غلام نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! حاطب ضرور جہنم میں داخل ہو گا۔اس
پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے جھوٹ بولا۔وہ اس میں ہر گز داخل نہیں ہو گا کیونکہ وہ غزوہ بدر اور
صلح حدیبیہ میں شامل ہوا تھا۔(سنن ترمذی ابواب المناقب باب فيمن سب أصحاب النبى یہ حدیث نمبر 3864)
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے پاس سے گزرے
وہ بازار میں کشمش بیچ رہے تھے۔حضرت عمرؓ نے کہا یا تو اپنی قیمت زیادہ کریں یا پھر ہمارے بازار سے چلے جائیں۔مزید لکھا ہے کہ حضرت امام شافعی سے روایت ہے کہ قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ حضرت عمر عید گاہ کے بازار میں
حضرت حاطب کے پاس سے گزرے۔ان کے سامنے دو ٹوکریاں کشمش کی بھری پڑی تھیں۔حضرت عمرؓ نے ان
سے ان کا نرخ پوچھا تو انہوں نے کہا دو نڈ ایک درہم میں دے رہا ہوں۔حضرت عمرؓ نے ان سے کہا کہ مجھے طائف سے
آنے والے قافلے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آپ کے نرخ کا اعتبار کرتے ہیں۔یا تو آپ نرخ زیادہ کریں یا پھر گھر
میں بیٹھ کر جیسے چاہیں بیچیں۔چنانچہ جب حضرت عمرہ گھر آئے اور سوچ بچار کی تو پھر حضرت حاطب کے گھر ان سے ملنے
گئے اور ان سے کہا جو کچھ میں نے آپ سے کہا تھا وہ میری طرف سے کوئی زبر دستی نہیں ہے اور نہ میری طرف سے وہ
فیصلہ تھا۔میں نے یہ بات صرف شہریوں کی بھلائی کے لیے کی تھی۔آپ جہاں چاہیں بچیں اور جتنے میں چاہیں بیچیں۔(السنن الكبرى للبيهقى جزء حدیث 11146۔جماع ابواب السلم باب التسعير صفح48- دار الكتب العلمية 2003ء)
حضرت مصلح موعودؓ اس بارے میں فرماتے ہیں کہ :
"رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے مدینہ منورہ میں قیمتوں پر اسلامی حکومت تصرف رکھتی
تھی۔چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ مدینہ کے بازار میں پھر رہے تھے کہ آپ نے
دیکھا ایک شخص حاطب بن أبي بَلْتَعه المُصَلَّى نامی بازار میں دو بورے سوکھے انگوروں کے رکھے بیٹھے تھے۔حضرت عمرؓ نے ان سے بھاؤ دریافت کیا تو انہوں نے ایک درہم کے دوند بتائے۔یہ بھاؤ بازار کے عام بھاؤ سے سنتا
تھا۔اس پر آپ نے ان کو حکم دیا کہ اپنے گھر جاکر فروخت کریں مگر بازار میں وہ اس قدر ستے نرخ پر فروخت نہیں
کرنے دیں گے کیونکہ اس سے بازار کا بھاؤ خراب ہوتا ہے اور لوگوں کو بازار والوں پر بد ظنی پیدا ہوتی ہے۔“
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ : ”فقہاء نے اس پر بڑی بحثیں کی ہیں۔بعض نے ایسی روایات بھی نقل
کی ہیں کہ بعد میں حضرت عمرؓ نے اپنے اس خیال سے رجوع کر لیا تھا مگر بالعموم فقہاء نے حضرت عمر کی رائے کو ایک
قابل عمل اصل کے طور پر تسلیم کیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ اسلامی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ریٹ مقرر

خطبات مسرور جلد 21
62
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
(خطبات محمود۔جلد 19 صفحہ 307-308)
کرے ورنہ قوم کے اخلاق اور دیانت میں فرق پڑ جائے گا مگر یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ اس جگہ انہی اشیاء کا ذکر ہے جو
منڈی میں لائی جائیں۔جو اشیاء منڈی میں نہیں لائی جاتیں اور انفرادی حیثیت رکھتی ہیں ان کا یہاں ذکر نہیں۔پس جو چیزیں منڈی میں لائی جاتی ہیں اور فروخت کی جاتی ہیں اُن کے متعلق اسلام کا یہ واضح حکم ہے کہ
ایک ریٹ مقرر ہونا چاہئے تا کوئی دکاندار قیمت میں کمی بیشی نہ کر سکے۔چنانچہ بعض آثار اور احادیث بھی فقہاء نے
لکھی ہیں جن سے اس کی تائید ہوتی ہے۔“
یہاں مقابلہ بازی میں پھر ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے ایک ریٹ
ہو۔غزوہ بنو مصطلق پانچ ہجری سے واپسی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نقیع کے مقام سے گزرے تو وہاں وسیع علاقہ
اور گھاس دیکھی اور بہت سے کنویں دیکھے۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کنوؤں کے پانی کے متعلق پوچھا تو
عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب ہم ان کنوؤں کی تعریف کرتے ہیں تو ان کا پانی کم ہو جاتا
ہے اور کنویں بیٹھ جاتے ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کو حکم دیا کہ وہ
ایک کنواں کھو دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیع کو چراگاہ بنانے کا حکم دیا۔حضرت بلال بن حارث مزنی کو اس
نگران مقرر فرمایا۔حضرت بلال نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس زمین میں سے
کتنے حصہ کو چراگاہ بناؤں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب طلوع فجر ہو جائے تو ایک بلند آواز شخص کو کھڑا کرو۔رات کے اندھیرے میں تو دُور تک آوازیں
جاتی ہیں اس لیے دن کے وقت جب دن چڑھ جائے تو اس وقت ایک شخص کو کھڑا کرو پھر اسے مُقمَّل نامی پہاڑی
پر کھڑا کر کے جہاں تک اس شخص کی آواز جائے اتنے حصہ کو مسلمانوں کے گھوڑوں اور اونٹوں کی چراگاہ بنادو جس
کے ذریعہ سے وہ جہاد کر سکیں۔یعنی جہاد کے لیے مسلمانوں کے جو گھوڑے اور اونٹ ہیں وہ وہاں چریں۔حضرت بلال نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مسلمانوں کے چرنے والے
جانوروں کے بارے میں کیا رائے ہے۔مسلمانوں کے جو دوسرے جانور ہیں ان کے بارے میں (کیا رائے ہے؟)۔آپ نے فرمایا: وہ اس میں داخل نہیں ہوں گے صرف جہادی جو جہاد کے لیے استعمال ہونے والے ہیں وہی اس جگہ
سے چر سکتے ہیں۔باقی اپنی اپنی چراگاہوں پر جائیں۔حضرت بلال نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اس کمزور مرد
یا کمزور عورت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس کے پاس قلیل تعداد میں بھیڑ بکریاں ہوں اور وہ انہیں منتقل
کرنے پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں چھوڑ دو اور انہیں چرنے دو۔جو غریبوں کا
تھوڑا بہت مال ہے اسے بے شک چرنے دو۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه -32-33 غزوة بني المصطلق مطبوعه دار الكتب العلمية لبنان 1993ء)
یہ جو ایک روایت آئی ہے پہلے بھی بیان ہو چکی ہے کہ ایک انصاری تھا جس نے حضرت زبیر سے حرہ کی اس
ندی کے بارے میں جھگڑا کیا جس سے لوگ کھجوروں
کو پانی دیا کرتے تھے۔انصاری نے حضرت زبیر سے کہا کہ پانی بہنے
دو اور حضرت زبیر نے نہ مانا تو وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑ الائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 21
63
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2023ء
نے حضرت زبیر سے فرمایا: زبیر اتم اپنے درختوں کو سیراب کر لو۔پھر اپنے ہمسائے کے لیے پانی چھوڑ دو۔انصاری کو
غصہ آگیا اور اس نے کہا: آپ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ یہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا چہرہ متغیر ہو گیا اور آپ نے فرمایا: زبیر! اپنے درختوں کو پانی دو۔پھر پانی کو روکے رکھو یہاں تک کہ وہ
منڈیروں تک بھر آئے۔حضرت زبیر کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی وقت نازل ہوئی تھی
کہ تیرے رب کی قسم ! وہ ہر گز ہر گز مومن نہیں ہوں گے جب تک وہ تجھے ان باتوں میں حکم نہ مانیں جو اُن کے
در میان اختلافی صورت اختیار کرتی ہے۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحيح البخارى كتاب المساقاة والسير باب سكر الانهار حدیث نمبر 2359-2360)
اس حدیث میں جن انصاری کا ذکر ہے ان کے بارے میں تفاسیر میں اختلاف ہے۔تفسیر قرطبی میں
کی والہاس کے قول کے مطابق لکھا ہے کہ وہ انصاری حضرت حاطب بن ابی بلتعہ تھے۔(الجامع لاحكام القرآن لقرطبى جزو 6 صفحه 441 مؤسسة الرسالة بيروت 2006ء)
تو یہ ہیں جن کا میں نے آج بیان کرنا تھا۔کچھ تھوڑے سے رہ گئے ہیں وہ ان شاء اللہ آئندہ کبھی بیان کر دوں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 فروری تا 23 فروری 2023ء خصوصی اشاعت برائے یومِ مصلح موعود جلد 30 شماره 14-15 صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی