حضرت مسیح موعودؑ: قرآن کریم کے فیوض و برکات
خطبات مسرور جلد 21
77
6
خطبه جمعه فرمودہ مور محد 10 فروری 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ 10 فروری 2023ء بمطابق 10/ تبلیغ 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات قرآن کریم کی عظمت اور اہمیت
کے بارے میں بیان کر رہا تھا۔آج اس سلسلے میں مزید کچھ پیش کروں گا۔قرآن کریم کے فضائل اور اہمیت کو بیان
فرماتے ہوئے اپنی تصنیف تحفہ قیصریہ میں جو ملکہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر آپ نے تصنیف فرمائی تھی
جس میں ملکہ کو اسلام کا پیغام دیا تھا اور اسلام کی تبلیغ کی تھی اس میں تحریر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
قرآن عمیق حکمتوں سے پر ہے اور ہر ایک تعلیم میں انجیل کی نسبت حقیقی نیکی کے سکھلانے کے لئے
آگے قدم رکھتا ہے۔بالخصوص بچے اور غیر متغیر خدا کے دیکھنے کا چراغ تو قرآن ہی کے ہاتھ میں ہے۔اگر وہ دنیا میں
نہ آیا ہو تا تو خدا جانے دنیا میں مخلوق پرستی کا عدد کس نمبر تک پہنچ جاتا۔سو شکر کا مقام ہے کہ خدا کی وحدانیت جو
زمین سے گم ہو گئی تھی۔دوبارہ قائم ہو گئی۔“
(تحفہ قیصریہ ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 282)
اب کون تھا اُس زمانے میں جس نے اتنی جرات سے قیصرہ ہند کو اس طرح کا یہ پیغام بھیجا ہو، اسلام کی تبلیغ
کی ہو۔آج یہی لوگ جن میں اتنی جرات نہ تھی کہ اسلام اور قرآن کریم کی عظمت بیان کرتے ، ہمیں یہ کہتے ہیں کہ
نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا جماعت احمدیہ قرآن کریم کی توہین کر رہی ہے اور جو غیر مسلم ہیں
وہ ان کی حرکتیں دیکھ کر اسلام کی مخالفت میں اس قدر اندھے ہو گئے ہیں کہ قرآن کریم کی عظمت کا رڈ تو کر نہیں
سکتے اس لیے دل کی تسکین کے لیے قرآن کریم کے نسخوں کو جلا کر اپنے دل کی بھر اس نکالتے ہیں جس طرح سویڈن
میں یہ واقعات ہو رہے ہیں۔سکینڈے نیوین ملکوں میں ہوتے رہے ہیں۔پچھلے دنوں بھی ہوا۔اگر مسلمان زمانے کے
امام کو مان لیں اور قرآنِ کریم کی تعلیم کو سمجھتے ہوئے اس پر عمل کریں تو غیر مسلموں کو کبھی اس طرح قرآن کریم
کی توہین کی جرات نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہی ان لوگوں کو عقل دے۔پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ قرآنِ کریم ہی
صرف اب ہدایت کا ذریعہ ہے آپ فرماتے ہیں:
اسلام ایک ایسا بابرکت اور خدا نمامذ ہب ہے کہ اگر کوئی شخص سچے طور پر اس کی پابندی اختیار کرے
اور ان تعلیموں اور ہدایتوں اور وصیتوں پر کار بند ہو جائے جو خدائے تعالیٰ کے پاک کلام قرآن شریف میں مندرج
ہیں تو وہ اسی جہان میں خدا کو دیکھ لے گا۔لوگ سوال کرتے ہیں کہ خدا کو اگلے جہان میں دیکھنا ہے تو کس طرح
خطبات مسرور جلد 21
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
دیکھیں گے ؟ آپ فرماتے ہیں قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرو تو اسی جہان میں خدا کو دیکھ لو گے۔”وہ خداجو دنیا کی
نظر سے ہزاروں پر دوں میں ہے اس کی شناخت کے لئے بجز قرآنی تعلیم کے اور کوئی بھی ذریعہ نہیں۔قرآن شریف
معقولی رنگ میں اور آسمانی نشانوں کے رنگ میں نہایت سہل اور آسان طریق سے خدائے تعالی کی طرف رہنمائی
کرتا ہے۔“ اس کی تعلیم پر عمل کرو گے تو نشانات ایسے ظاہر ہوں گے کہ خدا کے وجود کا پتہ لگ جائے گا۔فرمایا ” اور اس میں ایک برکت اور قوت جاذبہ ہے جو خدا کے طالب کو دمبدم خدا کی طرف کھینچی اور
روشنی اور سکینت اور اطمینان بخشتی ہے اور قرآن شریف پر سچا ایمان لانے والا صرف فلسفیوں کی طرح یہ ظن نہیں
رکھتا کہ اس پر حکمت عالم کا بنانے والا کوئی ہو نا چاہئے بلکہ وہ ایک ذاتی بصیرت حاصل کر کے اور ایک پاک رؤیت سے
مشرف ہو کر یقین کی آنکھ سے دیکھ لیتا ہے کہ فی الواقع وہ صانع موجود ہے اور اس پاک کلام کی روشنی حاصل کرنے
والا محض خشک معقولیوں کی طرح یہ گمان نہیں رکھتا کہ خد او احد لاشریک ہے بلکہ صدہا چمکتے ہوئے نشانوں کے ساتھ
جو اس کا ہاتھ پکڑ کر ظلمت سے نکالتے ہیں واقعی طور پر مشاہدہ کر لیتا ہے کہ در حقیقت ذات اور صفات میں خد اکا کوئی
بھی شریک نہیں اور نہ صرف اس قدر بلکہ وہ عملی طور پر دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ وہ ایسا ہی خدا کو سمجھتا ہے
اور وحدت الہی کی عظمت ایسی اس کے دل میں سما جاتی ہے کہ وہ الہی ارادہ کے آگے تمام دنیا کو ایک مرے ہوئے
کیڑے کی طرح بلکہ مطلق لاشے اور سر اسر کالعدم سمجھتا ہے۔“
“
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 25-26)
پھر قرآن کریم میں علمی اور عملی تکمیل کی ہدایت کا بیان فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: ” یہ بھی یادر کھنا چاہئے
کہ قرآن کریم میں علمی اور عملی تکمیل کی ہدایت ہے۔مکمل طور پر علم سے نوازا گیا ہے اور عملی ہدایات دی گئی ہیں۔چنانچہ
فرمایا کہ ” چنانچہ اھدنا الصراط (الفاتح: 6) میں تحمیل علمی کی طرف اشارہ ہے۔یعنی قرآن کریم ہی وہ مکمل کتاب اِهْدِنَا
ہے جس کی تعلیم صحیح راستے پر راہنمائی کرتی ہے۔”اور تکمیل عملی کا بیان صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحه:7)
میں فرمایا کہ جو نتائج اکمل اور آئم ہیں وہ حاصل ہو جائیں۔“ عملی ترقی کے لیے ان لوگوں کے راستے پر چلنے کی دعا ہے
جو انعام یافتہ ہیں۔جن کا گذشتہ جمعہ میں میں نے ذکر کیا تھا کہ کون لوگ انعام یافتہ ہیں۔نبی ہیں، صدیق ہیں، شہید
ہیں ، صالحین ہیں۔اور پھر ان کی مثالیں بھی موجود ہیں اور اس زمانے میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں جن کو
انعامات سے اللہ تعالیٰ نوازتا ہے۔فرمایا: ” جیسے ایک پودا جو لگایا گیا ہے جب تک پورا نشو و نما حاصل نہ کرے اس کو
پھل پھول نہیں لگ سکتے اسی طرح اگر کسی ہدایت کے اعلیٰ اور اکمل نتائج موجود نہیں ہیں وہ ہدایت مر دہ ہدایت ہے
جس کے اندر کوئی نشو نما کی قوت اور طاقت نہیں ہے۔جیسے اگر کسی کو وید کی ہدایت پر پورا عمل کرنے سے کبھی یہ
امید نہیں ہو سکتی کہ وہ ہمیشہ کی مکتی یا نجات حاصل کرلے گا اور کیڑے مکوڑے بننے کی حالت سے نکل کر دائمی سرور
پالے گا تو اس ہدایت سے کیا حاصل۔مگر قرآن شریف ایک ایسی ہدایت ہے کہ اس پر عمل کرنے والا اعلیٰ درجہ کے
کمالات حاصل کر لیتا ہے اور خد اتعالیٰ سے اس کا ایک سچا تعلق پیدا ہونے لگتا ہے۔یہاں تک کہ اس کے اعمالِ صالحہ
جو قرآنی ہدایتوں کے موافق کئے جاتے ہیں وہ ایک شجر طیب کی مثال جو قرآن شریف میں دی گئی ہے بڑھتے ہیں اور
خطبات مسرور جلد 21
79
پھل پھول لاتے ہیں۔ایک خاص قسم کی حلاوت اور ذائقہ ان میں پیدا ہوتا ہے۔“
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 188-189)
پھر فرماتے ہیں کہ ” قرآن مجید ایک ایسی پاک کتاب ہے جو اس وقت دنیا میں آئی تھی جبکہ بڑے بڑے
فساد پھیلے ہوئے تھے اور بہت سی اعتقادی اور عملی غلطیاں رائج ہو گئی تھیں اور تقریباً سب کے سب لوگ بد اعمالیوں
اور بد عقیدگیوں میں گرفتار تھے۔اسی کی طرف اللہ جل شانہ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے۔ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِ
وَالْبَحْرِ (الروم :42) یعنی تمام لوگ کیا اہل کتاب اور کیا دوسرے سب کے سب بد عقیدگیوں میں مبتلا تھے اور دنیا
میں فسادِ عظیم برپا تھا۔غرض ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام عقائد باطلہ کی تردید کے لئے قرآن مجید جیسی کامل
کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس میں کل مذاہب باطلہ کارڈ موجود ہے۔اور خاص کر سورۂ فاتحہ میں جو پنج
وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے اشارہ کے طور پر کل عقائد کا ذکر ہے جیسے فرمایا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمينَ (الفاتحه: 2) یعنی ساری خوبیاں اُس خدا کے لئے سزاوار ہیں جو سارے جہانوں کو پیدا کرنے والا ہے۔الرَّحْمنِ وہ بغیر اعمال کے پیدا کرنے والا ہے اور بغیر کسی عمل کے عنایت کرنے والا ہے۔“ اس کی رحمانیت کام کرتی
ہے۔”الرَّحِیمِ اعمال کا پھل دینے والا۔“ جو کام کرو اس کا پھل دیتا ہے، جو دعائیں کروان کو قبول کرتا ہے۔ملِكِ
يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحہ: 4) جزا سزا کے دن کا مالک۔“اور جزا سزا اس دنیا میں بھی ہے اور اگلے جہان میں بھی۔فرمایا کہ
ان چار صفتوں میں گل دنیا کے فرقوں کا بیان کیا گیا ہے۔“
(ملفوظات جلد 10 صفحہ 31-32)
اب غور سے اگر انسان پانچ وقت نمازوں میں یہ پڑھے تو بڑی معرفت حاصل کر سکتا ہے۔پھر اس
بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ قرآن ایک معجزہ ہے آپ فرماتے ہیں: ” معجزہ کی اصل حقیقت یہ ہے کہ معجزہ ایسے
امر خارق عادت کو کہتے ہیں کہ فریق مخالف اس کی نظیر پیش کرنے سے عاجز آجائے۔“ کوئی مثال پیش نہ کر سکے۔خواہ وہ امر بظاہر نظر انسانی طاقتوں کے اندر ہی معلوم ہو جیسا کہ قرآن شریف کا معجزہ جو ملک عرب کے تمام باشندوں
کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔پس وہ اگر چہ بنظر سرسری انسانی طاقتوں کے اندر معلوم ہو تا تھا لیکن اس کی نظیر پیش کرنے
سے عرب کے تمام باشندے عاجز آگئے۔پس معجزہ کی حقیقت سمجھنے کے لئے قرآن شریف کا کلام نہایت روشن مثال
ہے کہ بظاہر وہ بھی ایک کلام ہے جیسا کہ انسان کا کلام ہوتا ہے لیکن وہ اپنی فصیح تقریر کے لحاظ سے اور نہایت لذیذ
اور مصفی اور رنگین عبارت کے لحاظ سے جو ہر جگہ حق اور حکمت کی پابندی کا التزام رکھتی ہے اور نیز روشن دلائل
کے لحاظ سے جو تمام دنیا کے مخالفانہ دلائل پر غالب آگئیں اور نیز زبر دست پیشگوئیوں کے لحاظ سے ایک ایسالاجواب
معجزہ ہے جو باوجود گذر نے تیرہ سو برس کے اب تک کوئی مخالف اس کا مقابلہ نہیں کر سکا اور نہ کسی کو طاقت ہے جو
کرے۔قرآن شریف کو تمام دنیا کی کتابوں سے یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ معجزانہ پیشگوئیوں کو بھی معجزانہ عبارات
میں جو اعلیٰ درجہ کی بلاغت اور فصاحت سے پر اور حق اور حکمت سے بھری ہوئی ہیں بیان فرماتا ہے۔غرض اصلی
اور بھاری مقصد معجزہ سے حق اور باطل یا صادق اور کاذب میں ایک امتیاز دکھلانا ہے اور ایسے امتیازی امر کا نام معجزہ
خطبات مسرور جلد 21
80
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
یا دوسرے لفظوں میں نشان ہے۔نشان ایک ایسا ضروری امر ہے کہ اس کے بغیر خدائے تعالیٰ کے وجود پر بھی پورا
یقین کرنا ممکن نہیں اور نہ وہ ثمرہ حاصل ہونا ممکن ہے کہ جو پورے یقین سے حاصل ہو سکتا ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ
مذہب کی اصلی سچائی خدائے تعالیٰ کی ہستی کی شناخت سے وابستہ ہے۔نیچے مذہب کے ضروری اور اہم لوازم میں سے
یہ امر ہے کہ اس میں ایسے نشان پائے جائیں جو خدائے تعالیٰ کی ہستی پر قطعی اور یقینی دلالت کریں اور وہ مذہب اپنے
اندر ایسی زبر دست طاقت رکھتا ہو جو اپنے پیرو کا خدائے تعالیٰ کے ہاتھ سے ہاتھ ملا دے ایسا تعلق پیدا کر دے
اللہ سے۔” صرف مصنوعات پر نظر کر کے صانع کی فقط ضرورت ہی محسوس کرنا اور اس کی واقعی ہستی پر اطلاع نہ پانا
یہ کامل خداشناسی کے لئے کافی نہیں ہے۔صرف اتنا ہی پتا کرنا کہ کوئی بنانے والا ہے ، اتنا ہی کافی نہیں ہے۔”اور اسی
حد تک ٹھہرنے والے کوئی سچا تعلق خدائے تعالیٰ سے حاصل نہیں کر سکتے اور نہ اپنے نفس کو جذبات نفسانیہ سے پاک
کر سکتے ہیں۔صرف اتنا علم ہو جانا کہ کوئی ہے، اس سے تو نفس کی صفائی نہیں ہو سکتی، نہ اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو
سکتا ہے۔اس سے اگر کچھ سمجھا جاتا ہے تو صرف اس قدر کہ اس ترکیب محکم اور ابلغ کا کوئی صانع ہو نا چاہیے نہ یہ کہ
در حقیقت وہ صانع ہے بھی۔“ یعنی جو بھی کائنات میں اور دنیا میں ہمیں نظر آتا ہے اس کا کوئی بنانے والا بھی ہے۔یہ
اصل علم بھی ہونا چاہیے۔اور جب اس کا علم ہو کہ کون ہے وہ ؟ اور جس خدا کی ہم عبادت کرتے ہیں وہ ہے وہ خدا تو
پھر حقیقی تعلق بھی پیدا ہوتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے کی طرف توجہ بھی پید اہوتی ہے۔پھر انسان اپنے
نفس کی اصلاح کی طرف بھی توجہ کرتا ہے۔فرمایا: ” اور ظاہر ہے کہ صرف ضرورت کو محسوس کرنا ایک قیاس ہے جو رؤیت کا قائم مقام نہیں ہو سکتا
اور نہ رؤیت کے پاک نتائج اس سے پیدا ہو سکتے ہیں۔کسی کو قیاس کرنا اور دیکھنے میں بڑا فرق ہے۔پس جو مذہب
انسان کی خداشناسی کو صرف ہونا چاہئے کے ناقص مرحلہ تک چھوڑتا ہے وہ اس کی عملی حالت کا چارہ گر نہیں ہے۔پس در حقیقت ایسا مذ ہب ایک مردہ مذہب ہے جس سے کسی پاک تبدیلی کی توقع رکھنا ایک طمع خام ہے۔ظاہر ہے
کہ محض عقلی دلائل مذہب کی سچائی کے لئے کامل شہادت نہیں ہو سکتے اور یہ ایسی مہر نہیں ہے کہ کوئی جعلساز اس
کے بنانے پر قادر نہ ہو بلکہ یہ تو عقل کے چشمہ کام کی ایک گداگری متصور ہو سکتی ہے۔“ صرف عقلی دلیلیں تو دی
جاسکتی ہیں یا عقل سے کوئی بہت بڑی باتیں بھی کر سکتا ہے لیکن اتنا ہی کافی نہیں ہے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی صفات
کو انسان نہ جانے اور ان سے استفادہ نہ کرے۔فرمایا: ” پھر اس بات کا کون فیصلہ کرے کہ عقلی باتیں جو ایک کتاب
نے لکھیں در حقیقت وہ الہامی ہیں یا کسی اور کتاب سے چرا کر لکھی گئی ہیں۔اور اگر فرض بھی کر لیں کہ وہ چرائی ہوئی
نہیں ہیں تو پھر بھی ہستی باری تعالیٰ پر وہ کب دلیل قاطع ہو سکتی ہیں اور کب کسی طالب حق کا نفس اس بات پر پوری
تسلی پاسکتا ہے کہ فقط وہی عقلی باتیں یقینی طور پر آیت خدا نما ہیں اور کب یہ اطمینان بھی ہو سکتا ہے کہ وہ باتیں بکلی
غلطی سے مبرا ہیں۔“ یعنی وہ ایسے نشانات ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے والے ہیں یا ہر قسم کی غلطی سے پاک
ہیں۔پس اگر ایک مذہب صرف چند باتوں کو عقل یا فلسفہ کی طرف منسوب کر کے اپنی سچائی کی وجہ بیان کرتا ہے
اور آسمانی نشانوں اور خارق عادت امور کے دکھلانے سے قاصر ہے تو ایسے مذہب کا پیر و فریب خوردہ یا فریب دہندہ
ہو
خطبات مسرور جلد 21
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023 ء
ہے او روہ تاریکی میں مرے گا۔غرض محض عقلی دلائل سے تو خدائے تعالیٰ کا وجود بھی یقینی طور پر ثابت نہیں
وسکتا چہ جائیکہ کسی مذہب کی سچائی اس سے ثابت ہو جائے اور جب تک ایک مذہب اس بات کا ذمہ وار نہ ہو کہ وہ
خدا کی ہستی کو یقینی طور پر ثابت کر کے دکھلائے تب تک وہ مذہب کچھ چیز نہیں ہے اور بد قسمت ہے وہ انسان جو ایسے
مذہب پر فریفتہ ہو۔ہر ایک وہ مذہب لعنت کا داغ اپنی پیشانی پر رکھتا ہے جو انسان کی معرفت کو اس مرحلہ تک نہیں
پہنچا سکتا جس سے گویاوہ خدا کو دیکھ لے۔“
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 59 تا61)
پس یہ ہے وہ مقام جس کو حاصل کرنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔خدا کو پہچانیں۔نشانوں سے
پہچانیں۔ذاتی تعلق سے پہچانیں صرف عقلی دلائل نہیں اور پھر جو حقیقت ہے اللہ تعالیٰ کی وہ حقیقت انسان پہ کھلتی
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں ایسی مثالیں ہیں کہ غیر مذہب بلکہ لامذ ہب اور خدا کو نہ ماننے والوں
کو بھی خدا کے وجود کا یقین دلایا گیا۔عقلی دلائل دیے گئے اور پھر جب نشان دکھائے گئے اور واقعات بیان کیے گئے تو
انہوں نے مذہب کو بھی مانا اور اسلام کو بھی مانا۔یہاں مغرب میں بھی ایسے لوگ ہیں۔مثلاً بیلجیم کے ایک بیلجین
دوست تھے۔دہر یہ تھے۔انڈو نیشین اور یجن کے تھے پھر بیلجیم آگئے اور وہیں کے ہو گئے۔انہوں نے بیعت کی
اور مجھے خود انہوں نے بتایا کہ میں نے جب خدا تعالیٰ کے وجود کو تسلیم کر لیا نہ صرف عقل سے بلکہ واقعاتی دلائل
سے اور نشانات سے تو پھر میرے لیے اور کوئی چارہ نہ تھا کہ میں احمدیت اور حقیقی اسلام کو تسلیم کروں اور کہتے ہیں یہ
راستہ کیونکہ مجھے احمدیت نے دکھایا تھا اس لیے میں احمدی مسلمان ہوا۔پھر قرآن کریم دعویٰ کرتا ہے کہ یہ متقیوں
کے لیے ہدایت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ :
ان آیات میں جو معرفت کا نکتہ مخفی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ الخ۔ذلِكَ
الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة:2-3) یعنی یہ وہ کتاب ہے جو خدا تعالیٰ کے علم سے ظہور پذیر ہوئی ہے
اور چونکہ اس کا علم جہل اور نسیان سے پاک ہے۔جہالت اور بھول چوک سے پاک ہے اس لئے یہ کتاب ہر ایک
شک وشبہ سے خالی ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کا علم انسانوں کی تکمیل کے لئے اپنے اندر ایک کامل طاقت رکھتا ہے اس
لئے یہ کتاب متقین کے لئے ایک کامل ہدایت ہے۔اور ان کو اس مقام تک پہنچاتی ہے جو انسانی فطرت کی ترقیات
کے لئے آخری مقام ہے۔اور پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ متقی کون ہیں جن کو ہدایت فرماتا ہے ، فرماتے
ہیں: ”خدا ان آیات میں فرماتا ہے کہ متقی وہ ہیں کہ جو پوشیدہ خدا پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور
اپنے مالوں میں سے کچھ خدا کی راہ میں دیتے ہیں اور قرآن شریف اور پہلی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں وہی ہدایت کے
سر پر ہیں اور وہی نجات پائیں گے۔“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 136-137)
یہ متقی کی تعریف ہے۔قرآن بطور دین کامل:
پھر قرآن بطور دین کامل ہونے کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ ”یہ امر ثابت شدہ ہے کہ قرآن
شریف نے دین کے کامل کرنے کا حق ادا کر دیا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ
خطبات مسرور جلد 21
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023 ء
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة: 4) یعنی آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا ہے اور اپنی
نعمت تم پر پوری کر دی ہے اور میں اسلام کو تمہارا دین مقرر کر کے خوش ہوا۔سو قرآن شریف کے بعد کسی کتاب کو
قدم رکھنے کی جگہ نہیں کیونکہ جس قدر انسان کی حاجت تھی وہ سب کچھ قرآن شریف بیان کر چکا اب صرف
مکالمات الہیہ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ بھی خود بخود نہیں بلکہ سچے اور پاک مکالمات جو صریح اور کھلے طور پر نصرت الہی
کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں اور بہت سے امور غیبیہ پر مشتمل ہوتے ہیں وہ بعد تزکیه نفس محض پیروی قرآن شریف
اور اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوتے ہیں۔“
(چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 80)
افسوس کہ ہمارے مخالفین یہ معرفت کی باتیں سنا نہیں چاہتے اور ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ نعوذ باللہ
ہم نے قرآن کریم میں تحریف کر دی۔قرآن کریم کے بطور طب روحانی کے بارے میں آپ اپنی تصنیف
چشمه معرفت میں فرماتے ہیں کہ :
قرآن شریف ایک ایسی پر حکمت کتاب ہے جس نے طب روحانی کے قواعد کلیہ کو یعنی دین کے اصول کو
جو دراصل طب روحانی ہے طب جسمانی کے قواعد کلیہ کے ساتھ تطبیق دی ہے۔“ اس کے مطابق ٹھہرایا ہے۔اور یہ
تطبیق ایک ایسی لطیف ہے جو صد ہا معارف اور حقائق کے کھلنے کا دروازہ ہے اور سچی اور کامل تفسیر قرآن شریف کی وہی
شخص کر سکتا ہے جو طب جسمانی کے قواعد کلیه پیش نظر رکھ کر قرآن شریف کے بیان کردہ قواعد میں نظر ڈالتا
ہے۔فرمایا کہ ”ایک دفعہ مجھے بعض محقق اور حاذق طبیبوں کی بعض کتابیں کشفی رنگ میں دکھلائی گئیں۔“اللہ تعالیٰ نے
خود راہنمائی فرمائی۔بعض طبیبوں کی کشفی رنگ میں کتابیں دکھلائی گئیں ”جو طب جسمانی کے قواعد کلیہ اور اصول علمیہ
اور سنہ ضروریہ وغیرہ کی بحث پر مشتمل اور متضمن تھیں۔“ اس تعلق میں تھیں جن میں طبیب حاذق قرشی کی
کتاب بھی تھی۔“ ان میں سے ایک کتاب قرشی جو حکیم ہیں ان کی بھی تھی ”اور اشارہ کیا گیا کہ یہی تفسیر قرآن ہے
اس سے معلوم ہوا کہ علم الابد ان اور علم الادیان میں نہایت گہرے اور عمیق تعلقات ہیں اور ایک دوسرے کے
مصدق ہیں اور جب میں نے ان کتابوں کو پیش نظر رکھ کر جو طب جسمانی کی کتابیں تھیں قرآن شریف پر نظر ڈالی تو
وہ عمیق در عمیق طب جسمانی کے قواعد کلیہ کی باتیں نہایت بلیغ پیرایہ میں قرآن شریف میں موجود پائیں۔“
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 102-103)
یعنی جسمانی اور روحانی علاج کے لیے بھی قرآن کریم سے ہی صحیح مدد ملتی ہے اور اس میں غور کرنے کے
لیے، معرفت حاصل کرنے کے لیے زمانے کے امام کی باتوں کو سننے کی ضرورت ہے، اس کے لٹریچر کو پڑھنے کی
ضرورت ہے۔پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ تعلق باللہ کا اصل ذریعہ قرآن کریم ہی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
یاد رہے کہ انسان اُس خدائے غیب الغیب کو ہر گز اپنی قوت سے شناخت نہیں کر سکتا جب تک وہ خود
اپنے تئیں اپنے نشانوں سے شناخت نہ کر اوے اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہر گز پیدا نہیں ہو سکتا جب تک وہ تعلق
خاص خدا تعالیٰ کے ذریعہ سے پیدا نہ ہو اور نفسانی آلائشیں ہر گز نفس میں سے نکل نہیں سکتیں جب تک
خدائے قادر کی طرف سے ایک روشنی دل میں داخل نہ ہو اور دیکھو کہ میں اس شہادتِ رویت کو پیش کرتاہوں کہ وہ
خطبات مسرور جلد 21
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
تعلق محض قرآن کریم کی پیروی سے حاصل ہوتا ہے دوسری کتابوں میں اب کوئی زندگی کی روح نہیں اور آسمان
کے نیچے صرف ایک ہی کتاب ہے جو اس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھلاتی ہے یعنی قرآن شریف۔“
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 2)
پس قرآن کریم کے حکموں پر عمل کرنے سے خدا تعالیٰ کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔ہم احمدیوں کے لیے بھی یہ
غور کا مقام ہے۔ہم میں کتنے ہیں جو قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں، غور سے دیکھتے ہیں، پڑھتے ہیں۔اس کے لیے
ہمیں بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بھی دے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”ہمارا اور ان راستبازوں کا جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں یہ چشم دید واقعہ اور ذاتی تجربہ ہے کہ قرآن شریف
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی میں جو اخلاص اور صدق قدم سے ہو یہ خاصیت ہے کہ آہستہ آہستہ
خدائے واحد لاشریک کی محبت دل میں بیٹھتی جاتی ہے اور کلام الہی کی روحانی طاقت انسانی روح کو ایک نور بخشتی ہے
جس سے اس کی آنکھ کھلتی ہے اور انجام کار عالم ثانی کے عجائبات اس کو دکھائی دیتے ہیں۔پس اس دن سے اس کو علم الیقین
کے طور پر پتہ لگتا ہے کہ خدا ہے اور پھر وہ یقین ترقی کرتا جاتا ہے یہاں تک کہ علم الیقین سے عین الیقین تک پہنچتا
ہے اور پھر عین الیقین سے حق الیقین تک پہنچ جاتا ہے۔جو شخص قرآنِ شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لاتا ہے پہلے اس کو کوئی تزکیہ نفس حاصل نہیں ہوتا اور کئی قسم کے گناہوں میں مبتلا ہو تا ہے پھر خدا کی رحمت
اس کی دستگیری کرتی ہے اور خارق عادت طریقوں سے اس کے ایمان کو قوت دی جاتی ہے اور جیسا کہ قرآن شریف
میں وعدہ ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (یونس: 65) یعنی ایمانداروں کو خدا کی طرف سے بشار تیں ملتی رہتی
ہیں۔ایسا ہی وہ بھی اپنی ذات کے متعلق کئی قسم کی بشارتیں پاتا رہتا ہے اور جیسے جیسے بذریعہ ان بشارتوں کے اس کا
ایمان قوی ہو تا جاتا ہے ویسے ویسے وہ گناہ سے پر ہیز کرتا اور نیکیوں کی طرف حرکت کرتا ہے۔“
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 423-424)
اسلام کی برتری پر ایک مضمون میں جو آریہ سماج کے جلسہ میں پڑھا گیا تھا اس میں قرآن شریف کی
امتیازی خصوصیات کا ذکر فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
”وہ امتیازی نشان کہ جو الہامی کتاب کی شناخت کے لئے عقل سلیم نے قرار دیا ہے وہ صرف خد اتعالیٰ کی
مقدس کتاب قرآن شریف میں پایا جاتا ہے اور اس زمانہ میں وہ تمام خوبیاں جو خدا کی کتاب میں امتیازی نشان کے
طور پر ہونی چاہئیں دوسری کتابوں میں قطعا مفقود ہیں ممکن ہے کہ ان میں وہ خوبیاں پہلے زمانہ میں ہوں گی مگر اب
نہیں ہیں اور گو ہم ایک دلیل سے جو ہم پہلے لکھ چکے ہیں ان کو الہامی کتابیں سمجھتے ہیں مگر وہ گو الہامی ہوں لیکن اپنی
موجودہ حالت کے لحاظ سے بالکل بے سود ہیں اور اس شاہی قلعہ کی طرح ہیں جو خالی اور ویران پڑا ہے اور دولت اور
فوجی طاقت سب اس میں سے کوچ کر گئی ہے۔پھر امتیازی خوبیوں کا مزید ذکر فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”اب
میں قرآن شریف کی امتیازی خوبیاں جو انسانوں کی طاقت سے برتر ہیں ذیل میں بیان کرتا ہوں۔“
فرمایا: ” اول یہ کہ اس میں ایک زبر دست طاقت ہے جو اپنے پیروی کرنے والوں کو ظنی معرفت سے
خطبات مسرور جلد 21
84
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
66
امعرفت تک پہنچادیتی ہے۔صرف ظن نہیں ہو تا بلکہ یقین ہوتا ہے اور یقینی معرفت پید اہو جاتی ہے۔اور وہ
یہ کہ جب ایک انسان کامل طور پر اس کی پیروی کرتا ہے تو خدائی طاقت کے نمونے معجزہ کے رنگ میں اس کو
دکھائے جاتے ہیں اور خدا اس سے کلام کرتا ہے اور اپنے کلام کے ذریعہ سے غیبی امور پر اس کو اطلاع دیتا ہے اور میں
ان قرآنی برکات کو قصہ کے طور پر بیان نہیں کرتا بلکہ میں وہ معجزات پیش کرتاہوں کہ جو مجھ کو خود دکھائے گئے
ہیں۔وہ تمام معجزات ایک لاکھ کے قریب ہیں بلکہ غالباً وہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہیں خدا نے قرآن شریف میں
فرمایا تھا کہ جو شخص میرے اس کلام کی پیروی کرے وہ نہ صرف اس کتاب کے معجزات پر ایمان لائے گا بلکہ اس کو
بھی معجزات دیئے جائیں گے۔سو میں نے بذات خود وہ معجزات خدا کے کلام کی تاثیر سے پائے جو انسانوں کی طاقت
سے بلند اور محض خدا کا فعل ہیں۔وہ زلزلے جو زمین پر آئے اور وہ طاعون جود نیا کو کھارہی ہے وہ انہیں معجزات میں
سے ہیں جو مجھ کو دیئے گئے۔“
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 402 403)
فرمایا کہ یہ معجزات میرے نہیں بلکہ قرآن شریف کے ہیں کیونکہ ہم اُسی کی طاقت اور اسی کی عطا کردہ
روح سے یہ کام کر رہے ہیں۔فرماتے ہیں:
غرض قرآن شریف کی زبر دست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اس کی پیروی کرنے والے کو
معجزات اور خوارق دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔چنانچہ میں یہی
دعویٰ رکھتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کے تمام مخالف کیا مشرق کے اور کیا مغرب کے ایک میدان
میں جمع ہو جائیں اور نشانوں اور خوارق میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اور توفیق سے سب
پر غالب رہوں گا اور یہ غلبہ اس وجہ سے نہیں ہو گا کہ میری روح میں کچھ زیادہ طاقت ہے بلکہ اس وجہ سے ہو گا کہ خدا
نے چاہا ہے کہ اس کے کلام قرآن شریف کی زبر دست طاقت اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی روحانی قوت اور اعلیٰ مرتبت کا میں ثبوت دوں اور اُس نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے یہ توفیق دی
ہے کہ میں اس کے عظیم الشان نبی اور اس کے قوی الطاقت کلام کی پیروی کرتا ہوں اور اس سے محبت رکھتا ہوں اور وہ
خدا کا کلام جس کا نام قرآن شریف ہے جو ربانی طاقتوں کا مظہر ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور قرآن شریف کا یہ وعدہ
ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ (يونس: 65) اور یہ وعدہ ہے کہ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ (المجادلة: 23)
اور یہ وعدہ ہے کہ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرقان (الانفال:30) اس وعدہ کے موافق خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے اور ترجمہ
ان آیات کا یہ ہے کہ جو لوگ قرآن شریف پر ایمان لائیں گے ان کو مبشر خوا ہیں اور الہام دیئے جائیں گے یعنی
بکثرت دیئے جائیں گے ورنہ شاذونادر کے طور پر کسی دوسرے کو بھی کوئی سچی خواب آسکتی ہے مگر ایک قطرہ کو ایک
دریا کے ساتھ کچھ نسبت نہیں اور ایک پیسہ کو ایک خزانہ سے کچھ مشابہت نہیں اور پھر فرمایا کہ کامل پیروی کرنے
والے کی روح القدس سے تائید کی جائے گی یعنی ان کے فہم اور عقل کو غیب سے ایک روشنی ملے گی اور ان کی
کشفی حالت نہایت صفا کی جائے گی اور ان کے کلام اور کام میں تاثیر رکھی جائے گی اور ان کے ایمان نہایت مضبوط
کئے جائیں گے اور پھر فرمایا کہ خدا ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق بین رکھ دے گا یعنی بمقابل ان کے
خطبات مسرور جلد 21
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
بار یک معارف کے جو اُن کو دیئے جائیں گے اور بمقابل ان کی کرامات اور خوارق کے جو ان کو عطا ہوں گی دوسری
تمام قومیں عاجز رہیں گی۔فرمایا " چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قدیم سے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوتا چلا آتا ہے اور اس
زمانہ میں ہم خود اس کے شاہد رویت ہیں۔“ کاش ! کچھ مسلمان بھی اس کو سمجھیں اور ہمیں بھی اس کا صحیح ادراک
حاصل ہو کہ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نشانات کے ساتھ بھیجا ہے اور ان
نشانات کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔اور جو بھی اللہ تعالیٰ کے کلام کی صحیح طرح پیروی کرے اللہ تعالیٰ اس کو بھی کچھ
نہ کچھ اس کا مزا چکھاتا رہتا ہے۔پھر فرمایا:
یہ تو ہم نے قرآن شریف کی اس زبر دست طاقت کا بیان کیا ہے جو اپنے پیروی کرنے والوں پر اثر ڈالتی
ہے لیکن وہ دوسرے معجزات سے بھی بھرا ہوا ہے۔اس نے اسلام کی ترقی اور شوکت اور فتح کی اُس وقت خبر دی
تھی جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے جنگلوں میں اکیلے پھر ا کرتے تھے اور ان کے ساتھ بجز چند غریب
اور ضعیف مسلمانوں کے اور کوئی نہ تھا اور جب قیصر روم ایرانیوں کی لڑائی سے مغلوب ہو گیا اور ایران کے کسری
نے اس کے ملک کا ایک بڑا حصہ دبالی تب بھی قرآن شریف نے بطور پیشگوئی کے یہ خبر دی کہ نو (9) برس کے اندر
پھر قیصر روم فتحیاب ہو جائے گا اور ایران کو شکست دے گا۔چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔ایسا ہی شق القمر کا عالی شان
معجزہ جو خدائی ہاتھ کو دکھلا رہا ہے۔قرآن شریف میں مذکور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کے اشارہ
سے چاند دو ٹکڑے ہو گیا اور کفار نے اس معجزہ کو دیکھا۔“
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 409 تا411)
سب تفصیل آپ کی کتاب چشمہ معرفت میں موجود ہے۔مختصر میں نے بیان کیا ہے۔پھر چشمہ معرفت
میں ہی اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ قرآن کے قصے دراصل پیشگوئیاں ہیں۔آپ فرماتے ہیں:
” جس قدر قرآن شریف میں قصے ہیں وہ بھی در حقیقت قصے نہیں بلکہ وہ پیشگوئیاں ہیں جو قصوں کے
رنگ میں لکھی گئی ہیں۔ہاں وہ توریت میں تو ضرور صرف قصے پائے جاتے ہیں مگر قرآن شریف نے ہر ایک قصہ کو
رسول کریم کے لئے اور اسلام کے لئے ایک پیشگوئی قرار دے دیا ہے اور یہ قصوں کی پیشگوئیاں بھی کمال صفائی سے
پوری ہوئی ہیں۔غرض قرآن شریف معارف و حقائق کا ایک دریا ہے اور پیشگوئیوں کا ایک سمندر ہے اور ممکن نہیں
کہ کوئی انسان بجز ذریعہ قرآن شریف کے پورے طور پر خدا تعالیٰ پر یقین لا سکے کیونکہ یہ خاصیت خاص طور پر
قرآن شریف میں ہی ہے کہ اس کی کامل پیروی سے وہ پر دے جو خدا میں اور انسان میں حائل ہیں سب دُور ہو جاتے
ہیں۔ہر ایک مذہب والا محض قصہ کے طور پر خدا کا نام لیتا ہے مگر قرآن شریف اس محبوبِ حقیقی کا چہرہ دکھلا دیتا ہے
اور یقین کانور انسان کے دل میں داخل کر دیتا ہے اور وہ خداجو تمام دنیا پر پوشیدہ ہے وہ محض قرآن شریف کے ذریعہ
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 271-272)
سے دکھائی دیتا ہے۔“
بشر طیکہ حقیقی طور پر قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کیا جائے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کے دو
حصے ہیں۔ایک حصہ قصے اور دوسرا احکام۔فرماتے ہیں:
خطبات مسرور جلد 21
86
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023 ء
قرآن کریم کے دو حصے ہیں۔کوئی بات قصہ کے رنگ میں ہوتی ہے اور بعض احکام ہدایت کے رنگ میں
ہوتے ہیں۔۔۔جولوگ فصص اور ہدایات میں تمیز نہیں کرتے ان کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قرآن کریم میں
اختلاف ثابت کرنے کے موجب ہوتے ہیں اور گویا اپنی عملی صورت میں قرآن کریم کو ہاتھ سے دے بیٹھے ہیں کیونکہ
قرآن شریف کی نسبت تو خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے۔لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء: 83) کہ
اگر وہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت اختلاف پایا جاتا۔فرماتے ہیں کہ ” اور عدم اختلاف
ددلیکن
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 83)
اس کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل ٹھہرائی گئی ہے کہ اختلاف نہیں ہے اس لیے یہ اللہ کی طرف سے ہے۔"
یہ ناعاقبت اندیش فصص اور ہدایات میں تمیز نہ کرنے کی وجہ سے اختلاف پیدا کر کے اس کو مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ
ٹھیراتے ہیں۔افسوس ان کی دانش پر !!!“
جیسا کہ بیان ہوا تھا فقصص پیشگوئیوں کے رنگ رکھتے ہیں اور جو دوسرے احکامات ہیں۔ان کو اگر ملا کے
بعض لوگ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ غلط فہمی میں پڑ جاتے ہیں۔خود عرفان نہیں ان کو سمجھنے کا اور جو تفسیر
کی جائے اس پر تحریف کا الزام لگا دیتے ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم کی اعلیٰ درجہ کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے
آپ فرماتے ہیں:
" قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی خوبیوں میں سے اس کی تعلیم بھی ہے کیونکہ وہ انسانی فطرت اور انسانی
مصالح کے سراسر مطابق ہے۔مثلاً توریت کی یہ تعلیم ہے کہ دانت کے بدلے دانت اور آنکھ کے بدلے آنکھ۔اور
انجیل یہ کہتی ہے کہ بدی کا ہر گز مقابلہ نہ کر بلکہ اگر کوئی تیری دائیں گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دے مگر
قرآن شریف کہتا ہے کہ وَجَزْو ا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: 41) یعنی بدی کا بدلہ تو
اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص اپنے قصور وار کا گناہ بخشے اور اس گناہ کے بخشنے میں وہ شخص جس نے گناہ کیا ہے اصلاح
پذیر ہو سکے اور آئندہ اپنی بدی سے باز آ سکے تو معاف کرنا بدلہ لینے سے بہتر ہو گا ورنہ سزا دینا بہتر ہو گا۔کیونکہ طبائع
مختلف ہیں۔بعض ایسی ہی ہیں کہ گناہ معاف کرنے سے پھر اس گناہ کا نام نہیں لیتے اور باز آجاتے ہیں ہاں بعض ایسے
بھی ہیں کہ قید سے بھی رہائی پا کر پھر وہی گناہ کرتے ہیں۔سوچونکہ انسانوں کی طبیعتیں مختلف ہیں اس لئے یہی تعلیم
ان کے مناسب حال ہے جو قرآن شریف نے پیش کی ہے اور انجیل اور توریت کی تعلیم ہر گز کامل نہیں ہے بلکہ وہ
تو
تعلیم انسانی درخت کی شاخوں میں سے صرف ایک شاخ سے تعلق رکھتی ہے اور وہ دونوں تعلیمیں اس قانون کے
مشابہ ہیں جو مختص القوم یا مختص المقام ہو مگر قرآنی تعلیم تمام طبائع انسانیہ کالحاظ رکھتی ہے۔“
یہ مثال میں نے پہلے پچھلے جمعے بھی بیان کی تھی لیکن اور پہلو سے کی تھی۔اب قرآن کریم کے اوصاف
کے لحاظ سے یہ مثال پیش کی جارہی ہے۔پھر فرمایا کہ انجیل کا حکم ہے۔“ اس حوالے سے پھر ایک اور دوسری مثال
دیتے ہیں۔صرف یہی مثال نہیں ہے اور مثالیں بھی دیتے ہیں مثلاً فرمایا کہ انجیل کا ایک حکم ہے کہ تو غیر عورت کو
شہوت کی نظر سے مت دیکھ مگر قرآن شریف کہتا ہے کہ تو ہر گز نہ دیکھ۔“ عورتوں کو نہ دیکھو۔”نہ شہوت کی
نظر سے نہ بے شہوت کہ یہ کبھی نہ کبھی تیرے لئے ٹھو کر کا باعث ہو گا۔“ یہ کہہ دیتے ہیں جی ہم تو بڑی پاک نظر
خطبات مسرور جلد 21
87
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2023ء
سے دیکھ رہے ہیں۔پاک نظر سے بھی نہیں دیکھنا کیونکہ تمہارے لیے ٹھو کر کا باعث ہو گا ”بلکہ ضرورت کے
وقت خوابیدہ چشم سے (نہ نظر پھاڑ کر ) رفع ضرورت کرنا چاہئے۔یعنی اگر ضرورت پڑے بھی تو پھر آدھ کھلی،
نیم وا آنکھوں سے دیکھو تا کہ پوری طرح نظر نہ آئے۔اور اگر دیکھنے کی ضرورت ہے بھی تو اپنی نظریں پھاڑ پھاڑ
کے نہ دیکھو۔پھر فرمایا ” اور انجیل کہتی ہے کہ اپنی بیوی کو بجز زنا کے ہر گز طلاق نہ دے مگر قرآن شریف اس بات
کی مصلحت دیکھتا ہے کہ طلاق صرف زنا سے مخصوص نہیں بلکہ اگر مرد اور عورت میں باہم دشمنی پیدا ہو جاوے
اور موافقت نہ رہے یا مثلاً اندیشہ جان ہو یا اگر چہ عورت زانیہ نہیں مگر زنا کے مقدمات اس سے صادر ہوتے ہیں
اور غیر مردوں کو ملتی ہے تو ان تمام صورتوں میں خاوند کی رائے پر حصر رکھا گیا ہے کہ اگر وہ مناسب دیکھے تو چھوڑ
دے۔مگر پھر بھی تاکید ہے اور نہایت سخت تاکید ہے۔“ یہ آرام سے طلاق نہیں دے دینا۔فرمایا: ” تاکید ہے اور
نہایت سخت تاکید ہے کہ طلاق دینے میں جلدی نہ کرے۔“ یہاں اس بات کا بھی جواب مل گیا کہ مرد کو طلاق کا کلی
اختیار ہے۔بعض مردوں کا یہ خیال ہے اور وہ استعمال کر جاتے ہیں اور زیادتی بھی کرتے ہیں۔فرمایا کہ بغیر جائز وجہ کے ایک
تو ویسے ہی جائز نہیں لیکن اس میں بھی یہی ہے کہ کوشش کرو کہ نہ دی جائے۔پھر فرمایا: ” اب ظاہر ہے کہ قرآن شریف
کی تعلیم انسانی حاجات کے مطابق ہے اور ان کے ترک کرنے سے کبھی نہ کبھی کوئی خرابی ضرور پیش آئے گی۔اسی
وجہ سے بعض یورپ کی گورنمنٹوں کو جو از طلاق کا قانون پاس کرنا پڑا۔“
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 413-414)
اب قانون میں بھی یہ لکھا جاتا ہے کہ وجہ جو از کیا ہے ؟ کافی مقد موں میں وہ پوچھتے ہیں کہ کیا وجہ ہے؟
کیوں طلاق ہو رہی ہے ؟ کیوں علیحدگی ہو رہی ہے ؟ سارے ثبوت دینے پڑتے ہیں۔تو بہر حال فرمایا کہ یہ آسانی سے
نہیں ہو جاتی۔اس لیے انہیں بھی اپنا قانون بنانا پڑا۔دنیا کے قانون تو بہر حال بنتے بھی ہیں ٹوٹتے بھی ہیں۔ان میں
مزید بہتری پیدا کرنے کے لیے یہ لوگ کوشش کرتے رہتے ہیں پھر بھی کوئی نہ کوئی سقم رہ جاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ
کا قانون ایسا ہے جو عین فطرت کے مطابق ہے۔دوبارہ یہاں یہ واضح کر دوں کہ صرف مرد کو ہی طلاق کا حق نہیں
ہے بلکہ عورت بھی پسند نا پسند یا کسی بھی وجہ سے خلع لے سکتی ہے اور اگر مرد قصور وار ٹھہرے اور بعض زیادتیاں
کرے جو ثابت ہو جائیں تو پھر یہ خیال مردوں کا کہ حق مہر نہیں ادا ہو گا وہ حق مہر بھی ان کو ادا کرنا پڑتا ہے اور حقوق
بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔اس لیے کسی لڑکی یا عورت کے ذہن میں یہاں یہ خیال نہ آئے کہ صرف مرد کو حق دیا گیا
ہے۔جب عورت کے حوالے سے بات ہو گی تو وہاں اس کی تفصیل بھی بیان ہو جائے گی۔بہر حال یہ مضمون جاری
ہے۔اس حوالے سے اور بھی آپ کے ارشادات ہیں جو وقتا فوقتا بیان کرتا رہوں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کی
عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔بح تعلیم ہے
الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 / مارچ 2023ء جلد 30 شمارہ 18 صفحہ 05تا10)