اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 21
103
8
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء بمطابق 24, تبلیغ 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
بدری صحابہ جن کا ذکر پہلے ہو چکا ہے ان کے حوالے سے بعض باتوں کا ذکر رہ گیا تھا جو میں بیان کر رہا تھا۔اس حوالے سے آج بھی بیان کروں گا۔جس کے بعد بدری صحابہ کے بارے میں یہ سلسلہ یا جو میں بیان کرنا
چاہتا تھا وہ ختم ہو جائے گا۔حضرت عامر بن ربیعہ کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ کے والد کا نام ربیعہ بن کعب
بن مالک بن ربیعہ تھا۔آپؐ سے بعض روایات بھی ملتی ہیں۔عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنی والدہ حضرت ام عبد اللہ
لیلیٰ بنت ابو حنتمہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ بیان کرتی ہیں کہ ہم حبشہ کی طرف کوچ کرنے والے تھے اور عامر بن
ربیعہ ہمارے کسی کام کے سلسلہ میں کہیں گئے ہوئے تھے کہ حضرت عمرؓ جو کہ ابھی حالت شرک میں تھے وہاں آنکلے
اور میرے سامنے کھڑے ہو گئے اور ہمیں ان سے سخت تکلیف اور سختیاں پہنچی تھیں۔حضرت عمرؓ نے مجھ سے کہا۔اے ام
عبد اللہ ! کیا روانگی ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔اللہ کی قسم !ہم اللہ کی زمین میں جاتے ہیں یہاں تک کہ اللہ ہمارے
لیے کشادگی پیدا کر دے۔تم لوگوں نے ہمیں بہت دکھ دیا ہے اور ہم پر بہت سختیاں کی ہیں۔اس پر حضرت عمرؓ نے
ان سے کہا۔اللہ تمہارا نگہبان ہو ! وہ کہتی ہیں کہ میں نے اس دن حضرت عمر کی آواز میں وہ رفتت دیکھی جو پہلے کبھی نہ
دیکھی تھی۔اس کے بعد حضرت عمر وہاں سے چلے گئے اور ان کو ہمارے کوچ کرنے نے غمگین کر دیا تھا۔وہ کہتی ہیں
کہ اتنے میں حضرت عامر اپنے کام سے فارغ ہو کر واپس آگئے تو میں نے ان سے کہا اے ابو عبد اللہ ! کیا آپ نے ابھی
عمر اور ان کی رقت اور دکھ کو دیکھا۔بتایا ہو گا انہوں نے۔حضرت عامر نے جواب دیا کہ کیا تو اس کے مسلمان ہونے کی
خواہشمند ہے ؟ وہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا ہاں۔اس پر حضرت عامر نے کہا۔خطاب کا گدھا مسلمان ہو سکتا ہے مگر وہ
شخص جس کو تُو نے ابھی دیکھا ہے یعنی حضرت عمر وہ اسلام نہیں لا سکتا۔حضرت لیلی کہتی ہیں کہ حضرت عامر نے یہ
بات اس ناامیدی کی وجہ سے کہی تھی جو ان کو حضرت عمر کے اسلام کی مخالفت اور سختی کی وجہ سے پید اہو گئی تھی۔(اسد الغابه جزء 3 صفحه 118 عامر بن ربیعه مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2003ء) (فضائل الصحابة
لامام احمد بن حنبل جزء 1 صفحه 279 ، جامعه ا لقرى 1983ء) (السيرة النبوية لابن هشام جزء 1 صفحه
370 ، دار الكتاب العربى بيروت لبنان، 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و
و
خطبات مسرور جلد 21
104
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
ہمیں سریہ نخلہ جس کا نام سریہ عبد اللہ بن جحش بھی ہے، یہ غزوہ بدر سے پہلے کا ہے اس پر روانہ فرمایا اور ہمارے
ساتھ حضرت عمرو بن سراقہ بھی تھے اور وہ ہلکے پیٹ والے اور لمبے قد والے تھے۔راستے میں ان کو شدید بھوک لگی
جس کی وجہ سے وہ دہرے ہو گئے اور ہمارے ساتھ چلنے کی استطاعت نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔بھوک کی یہ حالت
تھی۔ہم نے ایک پتھر کا ٹکڑا لے کر ان کے پیٹ پر رکھ کر ان کی کمر کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیا۔پھر وہ ہمارے
ساتھ چل پڑے۔ہم ایک عرب قبیلے کے پاس پہنچے جنہوں نے ہماری ضیافت کی۔اس کے بعد آپ چل پڑے اور کہا
کہ میں سمجھتا تھا کہ انسان کی ٹانگیں اس کے پیٹ کو اٹھائے ہوئے ہوتی ہیں حالانکہ اصل میں انسان کا پیٹ اس کی
ٹانگوں کو اٹھائے ہوئے ہوتا ہے۔(معرفة الصحابة از علامه ابو نعیم جزء 1 صفحه 2004-2005 ، عمرو بن سراقه، دارالوطن للنشر)
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 330)
جب بھوک کی حالت ہو، فاقہ زدگی ہو، کمزوری ہو پھر انسان چل بھی نہیں سکتا۔حضرت ابو امامہ بیان
کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعے پر حضرت عامر بن ربیعہ اور حضرت سہل بن حنیف کو
جاسوسی کے لیے روانہ فرمایا۔(ماخوذ از کنز العمال جزء 4 صفحه 470 حديث 11399، مؤسسة الرسالة بيروت لبنان، 1985ء)
8 ہجری میں جنگ ذات السلاسل میں حضرت عامر بن ربیعہ بھی شامل تھے اور اس میں آپ کے بازو پر
تیر لگا جس کی وجہ سے آپ زخمی ہو گئے۔(سیر اعلام النبلاء سيرت النبى جزء 2 صفحه 149، غزوہ ذات السلاسل، الرسالة العالمية 1985ء)
عبد اللہ بن عامر اپنے والد حضرت عامر بن ربیعہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے تو آپ نے استفسار فرمایا کہ یہ کس کی قبر ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا کہ فلاں
عورت کی قبر ہے۔آپ نے فرمایا: تم نے مجھے کیوں اطلاع نہیں دی ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ سورہے تھے ہم
نے مناسب نہیں سمجھا کہ آپ کو جگائیں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسانہ کرو۔مجھے اپنے جنازوں
کے لیے بلایا کرو۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں صفیں بنوائیں اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔وہیں قبر کے اوپر۔(مسند احمد بن حنبل، جلد 24 صفحه 443 حديث 15673 مؤسسة الرسالة بيروت)
رض
عبد اللہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عامر بن ربیعہ نے بتایا کہ جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی سریہ میں روانہ فرماتے تھے تو ہمارے پاس زادِ راہ صرف کھجور کا ایک تھیلا ہوتا
تھا۔امیر لشکر ہمارے درمیان ایک مٹھی بھر کھجور تقسیم کر دیتے تھے اور آہستہ آہستہ ایک ایک کھجور کی نوبت آجاتی
تھی پھر آہستہ آہستہ وہ بھی ختم ہونے لگتی تھی تو سفر میں پھر ایک کھجور ایک آدمی کو ملا کرتی تھی۔حضرت عبد اللہ
کہتے ہیں کہ میں نے کہا۔ابا جان! ایک کھجور کیا کفایت کرتی ہو گی ؟ اس سے پیٹ کیا بھر تا ہو گا؟ انہوں نے کہا
پیارے بیٹے ! ایسا نہ کہو کیونکہ اس کی اہمیت ہمیں اس وقت معلوم ہوتی جب ہمارے پاس وہ بھی نہ ہوتی تھی۔!
(ماخوذ از حلیة الاولیاء و طبقات الاصفياء جزء 1 صفحه 179 ، دارالفکر بيروت لبنان، 1996ء)
خطبات مسرور جلد 21
105
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
یہ تو جو فاقے میں ہو اس سے پوچھو کہ ایک کھجور کی بھی کیا اہمیت ہے۔جب حضرت عمرؓ نے اپنے
دور خلافت میں خیبر کے علاقے سے یہود کو نکال دیا تو وادی قری کی زمینیں آپ نے جن لوگوں میں تقسیم فرمائیں ان
میں حضرت عامر بن ربیعہ بھی تھے۔(كتاب اخبار المدينة النبوية از ابو زيد عمر بن شبة جلد 1 صفحه 181، امر خيبر مطبوعه دارالعليان)
حضرت عمر جب جَابِيه تشریف لے گئے، یہ دمشق کے مضافات کی ایک بستی ہے ، تو حضرت عامر ” آپ کے
ساتھ تھے۔ایک روایت کے مطابق اس میں حضرت عمر کا جھنڈا حضرت عامر کے پاس تھا۔اسی طرح حضرت عثمان
جب حج پر تشریف لے گئے تو انہوں نے حضرت عامر کو مدینہ میں اپنا قائمقام مقرر فرمایا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 469 عامر بن ربيعه دارالكتب العلمية بيروت لبنان، 1995ء)
(معجم البلدان جلد 2 صفحه 91 ، زير لفظ الجابية دار صادر بيروت لبنان) (سیر اعلام النبلاء جلد 2 صفحه
334، عامر بن ربيعه الرسالة العالمية، 1985ء)
امیر مقامی مقرر فرمایا۔حضرت عامر بن ربیعہ کی وفات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔بعض کے
نزدیک آپ کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی اور بعض کے مطابق 132 ہجری میں ہوئی جبکہ بعض
کے نزدیک 133 ہجری میں ہوئی۔بعض کے نزدیک 136 ہجری میں اور بعض کے نزدیک 137 ہجری میں ہوئی۔علامہ ابن عساکر کے نزدیک 32 ہجری والی روایت زیادہ درست معلوم ہوتی ہے۔( تاریخ دمشق الکبیر از ابن عساكر جزء 27 صفحه 229، عامر بن ربيعه، داراحياء التراث العربی بیروت لبنان، 2001ء)
آپ کی وفات کے بارے میں روایت میں یہ بھی بیان ہے کہ حضرت عثمان کی شہادت کے بعد آپ اپنے گھر
میں رہا کرتے تھے یہاں تک کہ لوگوں کو آپ کے بارے میں کوئی خبر نہ ہوئی یہاں تک کہ جب آپ کا جنازہ گھر سے نکلا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 296 ، عامر بن ربيعه دارالكتب العلمية بيروت لبنان، 1990ء)
عبد اللہ بن عامر اپنے والد حضرت عامر بن ربیعہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانے میں ایک شخص نے بنو فزارہ کی ایک عورت سے دو جوتے حق مہر پر نکاح کر لیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس نکاح کو جائز قرار دیا۔یعنی یہ معمولی سا جو حق مہر تھا وہ مقرر کیا تو وہ بھی جائز ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 24 صفحه 445 روایت نمبر 15676 مؤسسة الرسالة بيروت)
عبد اللہ بن عامر اپنے والد حضرت عامر بن ربیعہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سفر میں اپنی اونٹنی کی پیٹھ پر رات کو نفل پڑھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرف منہ
کیسے ہوئے تھے جس طرف اونٹنی آپ کو لیے جارہی تھی۔(صحیح بخارى كتاب تقصير الصلوة باب من تطوع في السفر۔حدیث (1104)
رض
سفر میں جدھر بھی سواری کا منہ ہو اس طرف منہ کر کے نماز پڑھنا جائز ہے۔حضرت عامر بن ربیعہ
بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اندھیری رات میں سفر میں تھا۔ہم ایک مقام پر
اترے تو ایک شخص نے پتھر اکٹھے کیے اور نماز کے لیے جگہ بنائی اور اس میں نماز پڑھی۔صبح معلوم ہوا کہ ہمارا رخ
غیر قبلہ کی طرف تھا۔قبلے سے الٹا تھا۔ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! ہم نے
خطبات مسرور جلد 21
106
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
رات کو قبلے سے ہٹ کر نماز پڑھی ہے۔اس پر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ
فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ - (البقره: 116) کہ اور اللہ ہی کا ہے مشرق بھی اور مغرب بھی۔پس جس طرف بھی تم منہ
پھیر وو ہیں خدا کا جلوہ پاؤگے۔حلية الاولياء و طبقات الاصفياء جلد 1 صفحه 179-180 ، دارالفکر بيروت لبنان، 1996ء)
یعنی اگر غلط فہمی سے ہو گیا تو کوئی ہرج نہیں ہے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے سمجھانے کے لیے ویسے پڑھ کر سنائی ہو۔ضروری نہیں ہے کہ اس وقت نازل ہوئی ہو۔بہر حال یہ روایت
حلیۃ الاولیاء کی ہے۔حضرت عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو مجھ پر ایک
مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجتا ہے۔پس اب تمہاری مرضی ہے کہ مجھ پر کم درود بھیجو یا زیادہ
د بھیجو۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا جو کوئی بندہ مجھ پر سلامتی کی دعا کرتا ہے تو جب تک وہ اسی حالت میں ہوتا ہے فرشتے اس پر سلامتی کی دعا
کرتے ہیں۔پس بندے کے اختیار میں ہے چاہے تو زیادہ مرتبہ سلامتی کی دعا کرے اور چاہے تو کم۔درود
( حلية الاولياء و طبقات الاصفياء جلد 1 صفحه 180 ، دارالفکر بيروت لبنان، 1996ء)
پھر اگلا ذکر ہے حضرت حرام بن ملحان کا۔حضرت حرام بن ملحان کے بارے میں آیا ہے، ان کی نسل
آگے نہیں چلی۔الطبقات الكبرى الجزء الثالث صفحه 266 حَرام بن مِلْحَان مطبوعه دار احياء التراث بيروت)
حضرت عبد اللہ بن ابی طلحہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ حضرت انس نے مجھ سے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ماموں حضرت حرام بن ملحان کو جو اُم سُلیم کے بھائی تھے ستر سواروں کے ساتھ بنو
عامر کی طرف بھیجا اور عامر بن طفیل مشرکوں کا سردار تھا۔جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تین باتوں میں
سے ایک کا اختیار دیا تھا۔اس نے کہا تھا قصباتی لوگ آپ کے ہوں گے اور دیہاتی میرے یا یہ کہ میں آپ کی وفات
کے بعد آپ کا جانشین ہوں گاورنہ میں دو ہزار غطفان کے آدمیوں کو لے کر آپ پر حملہ کر دوں گا۔تو عامر کسی
عورت کے گھر طاعون میں مبتلا ہوا۔کہنے لگا یہ ویسے ہی گلٹیوں کی بیماری ہے جو آلِ سکول کی ایک عورت کے گھر میں
جو ان اونٹ کو ہوئی تھی۔میرا گھوڑا لاؤ۔وہ اس پر سوار ہوا اور اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر ہی مر گیا۔آخر یہ اس کا انجام
ہوا۔اس کے بارے میں انہوں نے شروع میں ذکر کر دیا۔پھر روایت میں اس کا بھی اور اس کے قبلے کا بھی ذکر یہ ملتا ہے کہ حضرت ام سلیم کے بھائی حضرت حرام
بن ملحان ، ایک لنگڑے آدمی اور ایک اور آدمی کو جو فلاں قبیلہ سے تھا اپنے ساتھ لے کر بنو عامر کے پاس گئے۔حرام
نے ان دونوں سے کہا۔تم قریب ہی رہنا۔میں ان کے پاس جاتا ہوں۔اگر انہوں نے مجھے امن دیا تو تم آجانا اور اگر
مجھے قتل کر دیا تو تم اپنے ساتھیوں کے پاس جا کر انہیں بتانا۔حضرت حرام نے عامر کے پاس جا کر کہا کیا تم مجھے امن
دیتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچا دوں۔یہ کہہ کر وہ اس سے باتیں کرنے لگے۔قبیلے کے لوگوں
نے ایک شخص کو اشارہ کیا وہ ان کے پیچھے سے آیا اور ان کو تاک کر نیزہ مارا جو اُن کے جسم سے آرپار ہو گیا۔
خطبات مسرور جلد 21
107
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
حضرت حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زخموں سے نکلنے والا خون ہاتھ میں لیا اور اپنے منہ پر ملتے ہوئے کہا
الله اكبر! فُرْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ الله اکبر ! کعبہ کے رب کی قسم ! میں نے اپنی مراد پالی۔پھر وہ لوگ دوسرے آدمی کے پیچھے چلے اور اسے مار ڈالا اور پھر باقی قاریوں پر جا کر حملہ کر دیا اور وہ
سارے کے سارے مارے گئے سوائے اس لنگڑے آدمی کے جو پہاڑ کی چوٹی پر چلا گیا تھا۔اللہ نے ہم پر وہ بات نازل
کی۔پھر اس کا ذکر اذکار موقوف ہو گیا یعنی ہماری طرف سے ہماری قوم کو کہہ دو کہ ہم اپنے رب سے جاملے ہیں۔وہ
ہم سے خوش ہوا اور ہمیں خوش کر دیا۔تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تیس دن ہر صبح ان کے خلاف یعنی رِ غل، ذکوان،
بنو لحیان اور عُصَيَّه کے خلاف دعا کرتے رہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بغاوت کی
تھی۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحیح بخاری کتاب المغازى باب غزوة الرجيع و رغل و ذكوان۔۔۔حديث 4091 )
بخاری کی ایک اور روایت جو حضرت انس سے ہے اس کے مطابق نیزے کے بجائے ان کو بر چھا مارا گیا تھا۔(صحيح البخارى كتاب الجهاد باب من ينكب أو يطعن في سبيل الله حديث 2801)
ایک اور روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ تک صبح کی نماز میں ان یعنی بنی سلیم
کے دو قبیلوں رغل اور ذکوان کے خلاف دعا کرتے رہے۔حضرت انس کہتے ہیں کہ یہ قنوت کی ابتدا تھی۔اس
سے قبل ہم قنوت نہیں کیا کرتے تھے۔(صحیح بخاری کتاب المغازى باب غزوة الرجيع ورغل وذكوان۔۔۔حديث 4088)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حفاظ کی شہادت کے واقعے کو بیان فرماتے ہوئے صحابہ کی قربانیوں
کے جذبہ کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ :
ہمیں تاریخ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ جنگوں میں اس طرح جاتے تھے کہ ان کو یوں معلوم
ہو تا تھا کہ جنگ میں شہید ہونا ان کے لئے عین راحت اور خوشی کا موجب ہے اور اگر ان کو لڑائی میں کوئی دکھ پہنچتا تھا
تو وہ اس کو دکھ نہیں سمجھتے تھے بلکہ سکھ خیال کرتے تھے۔چنانچہ صحابہ کے کثرت کے ساتھ اس قسم کے واقعات
تاریخوں میں ملتے ہیں کہ انہوں نے خدا کی راہ میں مارے جانے کو ہی اپنے لئے عین راحت محسوس کیا۔مثلاً وہ حفاظ جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وسط عرب کے ایک قبیلہ کی طرف تبلیغ کے لئے بھیجے تھے ان میں سے حرام بن ملحان
اسلام کا پیغام لے کر قبیلہ عامر کے رئیس عامر بن طفیل کے پاس گئے اور باقی صحابہ پیچھے رہے۔شروع میں تو عامر بن طفیل
اور اس کے ساتھیوں نے منافقانہ طور پر ان کی آؤ بھگت کی لیکن جب وہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور تبلیغ کرنے لگے تو
ان میں سے بعض شریروں نے ایک خبیث کو اشارہ کیا اور اس نے اشارہ پاتے ہی حرام بن ملحان پر پیچھے سے نیزہ کاوار
کیا اور وہ گر گئے، گرتے وقت ان کی زبان سے بے ساختہ نکلا کہ اللہ اکبر فُرْتُ وَرَبِّ الكَعْبَةِ یعنی مجھے کعبہ کے
أَكْبَرُ
رب کی قسم ! میں نجات پا گیا۔پھر ان شریروں نے باقی صحابہ کا محاصرہ کیا اور ان پر حملہ آور ہو گئے۔اس موقع پر
حضرت ابو بکر کے آزاد کردہ غلام عامر بن فہیرہ جو ہجرت کے سفر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے
ان کے متعلق ذکر آتا ہے بلکہ خود ان کا قاتل جو بعد میں مسلمان ہو گیا تھا وہ اپنے مسلمان ہونے کی وجہ ہی یہ بیان کرتا تھا کہ
خطبات مسرور جلد 21
108
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
جب میں نے عامر بن فہیرہ کو شہید کیا تو ان کے منہ سے بے ساختہ نکلا فزت والله یعنی خدا کی قسم ! میں تو اپنی مراد کو پہنچ
گیا ہوں۔یہ واقعات بتاتے ہیں کہ صحابہ کے لئے موت بجائے رنج کے خوشی کا موجب ہوتی تھی۔“
(ایک آیت کی پر معارف تفسیر ، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 612-613)
تفصیلی
پھر حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ نجد کے کچھ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔اسے میں چھوڑ تا ہوں۔اور اس ضمن میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا حوالہ پیش کر دیتا ہوں۔یہ ذرا زیادہ تو
ہے۔وہ اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
ایک شخص أبو براء عامر ی جو وسط عرب کے قبیلہ بنو عامر کا ایک رئیس تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔آپ نے بڑی نرمی سے اور شفقت کے ساتھ اسے اسلام کی تبلیغ فرمائی
اور اس نے بھی بظاہر شوق اور توجہ کے ساتھ آپ کی تقریر کو سنا مگر مسلمان نہیں ہوا۔البتہ اس نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے یہ عرض کیا کہ آپ میرے ساتھ اپنے چند اصحاب مجد کی طرف روانہ فرمائیں جو وہاں جا کر اہل مسجد میں
اسلام کی تبلیغ کریں اور مجھے امید ہے کہ مجدی لوگ آپ کی دعوت کو رد نہیں کریں گے۔آپ نے فرمایا: مجھے تو اہل مسجد
پر اعتماد نہیں ہے۔ابو براء نے کہا کہ آپ ہر گز فکر نہ کریں۔میں ان کی حفاظت کا ضامن ہو تا ہوں۔چونکہ ابوبراء
ایک قبیلہ کارئیس اور صاحب اثر آدمی تھا آپ نے اس کے اطمینان دلانے پر یقین کر لیا اور صحابہ کی ایک جماعت
نجد کی طرف روانہ فرما دی۔یہ تاریخ کی روایت ہے۔بخاری میں آتا ہے کہ قبائل رغل اور ذکوان وغیرہ (جو مشہور قبیلہ بنو سلیم کی
شاخ تھے ) ان کے چند لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام کا اظہار کر کے
درخواست کی کہ ہماری قوم میں سے جو لوگ اسلام کے دشمن ہیں ان کے خلاف ہماری امداد کے لئے ( یہ تشریح
نہیں کی کہ کس قسم کی امداد، آیا تبلیغی یا فوجی) چند آدمی روانہ کئے جائیں۔جس پر آپ نے یہ دستہ روانہ فرمایا۔۔۔۔ان
دونوں روایتوں کی مطابقت کی یہ صورت ہو سکتی ہے کہ دغل اور ذکوان کے لوگوں کے ساتھ ابوبراء عامری رئیس قبیلہ
عامر بھی آیا ہو اور اس نے ان کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کی ہو۔چنانچہ تاریخی روایت
کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ مجھے اہل مسجد کی طرف سے اطمینان نہیں ہے اور پھر اس کا یہ
جواب دینا کہ آپ کوئی فکر نہ کریں۔میں اس کا ضامن ہو تا ہوں کہ آپ کے صحابہ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اس
بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ابوبراء کے ساتھ رغل اور ذکوان کے لوگ بھی آئے تھے جن کی وجہ سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فکر مند تھے۔واللہ اعلم۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صفر 14 ہجری میں
منذر بن عمر و انصاری کی امارت میں صحابہ کی ایک پارٹی روانہ فرمائی۔یہ لوگ عموماً انصار میں سے تھے اور تعداد میں
ستر تھے اور قریباً سارے کے سارے قاری یعنی قرآن خوان تھے جو دن کے وقت جنگل سے لکڑیاں جمع کر کے ان کی
قیمت پر اپنا پیٹ پالتے اور رات کا بہت سا حصہ عبادت میں گزار دیتے تھے۔جب یہ لوگ اس مقام پر پہنچے جو ایک
کنویں کی وجہ سے بئر معونہ کے نام سے مشہور تھا تو ان میں سے ایک شخص حرام بن ملحان جو انس بن مالک کے ماموں
خطبات مسرور جلد 21
"
109
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دعوتِ اسلام کا پیغام لے کر قبیلہ عامر کے رئیس اور ابوبراء عامری
کے بھتیجے عامر بن طفیل کے پاس آگے گئے اور باقی صحابہ پیچھے رہے۔جب حرام بن ملحان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایلچی کے طور پر عامر بن طفیل اور اس کے ساتھیوں کے پاس پہنچے تو انہوں نے شروع میں تو منافقانہ طور پر آؤ
بھگت کی لیکن جب وہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور اسلام کی تبلیغ کرنے لگے تو ان میں سے بعض شریروں نے کسی آدمی کو
اشارہ کر کے اس بے گناہ ایچی کو پیچھے کی طرف سے نیزہ کا وار کر کے وہیں ڈھیر کر دیا۔اس وقت حرام بن ملحان کی
زبان پر یہ الفاظ تھے اللهُ أَكْبَرُا فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ یعنی “اللہ اکبر ! کعبہ کے رب کی قسم ! میں تو اپنی مراد کو پہنچ
گیا۔” عامر بن طفیل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اینچی کے قتل پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ اس کے بعد اپنے قبیلہ
بنو عامر کے لوگوں کو اکسایا کہ وہ مسلمانوں کی بقیہ جماعت پر حملہ آور ہو جائیں مگر انہوں نے اس بات سے انکار کیا
اور کہا کہ ہم ابو براء کی ذمہ داری کے ہوتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ نہیں کریں گے۔اس پر عامر نے قبیلہ سکیم میں
سے بنورِ غل اور ذکوان اور عُصيّه و غیرہ کو (وہی جو بخاری کی روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس وفد بن کر آئے تھے ) اپنے ساتھ لیا اور یہ سب لوگ مسلمانوں کی اس قلیل اور بے بس جماعت پر حملہ آور ہو
گئے۔مسلمانوں نے جب ان وحشی درندوں کو اپنی طرف آتے دیکھا تو ان سے کہا کہ ہمیں تم سے کوئی تعرض نہیں
ہے۔ہم تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک کام کے لئے آئے ہیں اور ہم تم سے لڑنے کے لئے نہیں
آئے۔مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور سب کو تلوار کے گھاٹ اتار دیا۔ان صحابیوں میں سے جو اس وقت وہاں موجود
تھے صرف ایک شخص بچا جو پاؤں سے لنگڑا تھا اور پہاڑی کے اوپر چڑھ گیا ہوا تھا۔اس صحابی کا نام کعب بن زید تھا اور
بعض روایات سے پتہ لگتا ہے کہ کفار نے اس پر بھی حملہ کیا تھا جس سے وہ زخمی ہوا اور کفار اسے مردہ سمجھ کر چھوڑ
گئے مگر دراصل اس میں جان باقی تھی اور وہ بچ گیا۔صحابہ کی اس جماعت میں سے دو شخص یعنی عمرو بن امیہ ضمری اور مُنذر بن محمد اس وقت اونٹوں وغیرہ
کے چرانے کے لئے اپنی جماعت سے الگ ہو کر ادھر ادھر گئے ہوئے تھے انہوں نے ڈور سے اپنے ڈیرہ کی طرف
نظر ڈالی تو کیا دیکھتے ہیں کہ پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں۔وہ ان صحرائی اشاروں کو خوب
سمجھتے تھے۔فوراً تاڑ گئے کہ کوئی لڑائی ہوئی ہے۔واپس آئے تو ظالم کفار کے کشت و خون کا کارنامہ آنکھوں کے
سامنے تھا۔دُور سے ہی یہ نظارہ دیکھ کر انہوں نے فوراً آپس میں مشورہ کیا کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ایک نے کہا کہ
ہمیں یہاں سے فوراً بھاگ نکلنا چاہئے اور مدینہ میں پہنچ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دینی چاہئے مگر
دوسرے نے اس رائے کو قبول نہ کیا اور کہا کہ میں تو اس جگہ سے بھاگ کر نہیں جاؤں گا جہاں ہمارا امیر منذر بن عمرو
شہید ہوا ہے۔چنانچہ وہ آگے بڑھ کر لڑا اور شہید ہوا اور دوسرے کو جس کا نام عمر و بن امیہ ضمری تھا کفار نے پکڑ کر
قید کر لیا اور غالباً اسے بھی قتل کر دیتے مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ قبیلہ مضر سے ہے تو عامر بن طفیل نے عرب
کے دستور کے مطابق اس کے ماتھے کے چند بال کاٹ کر اسے رہا کر دیا اور کہا کہ میری ماں نے قبیلہ مضر کے ایک
غلام کے آزاد کرنے کی منت مانی ہوئی ہے میں تجھے اس کے بدلے میں چھوڑتا ہوں۔گویا ان ستر صحابہ میں صرف دو
خطبات مسرور جلد 21
110
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
شخص بچے۔ایک یہی عمرو بن امیہ ضمری اور دوسرے کعب بن زید جسے کفار نے مردہ سمجھ کر چھوڑ دیا تھا۔بئر معونہ کے موقعہ پر شہید ہونے والے صحابہ میں حضرت ابو بکر کے آزاد کردہ غلام اور اسلام کے دیرینہ
فدائی عامر بن فہیرہ بھی تھے۔انہیں ایک شخص جبار بن سلمی نے قتل کیا تھا۔جبار بعد میں مسلمان ہو گیا اور وہ
اپنے مسلمان ہونے کی وجہ یہ بیان کرتا تھا کہ جب میں نے عامر بن فہیرہ کو شہید کیا تو ان کے منہ سے بے اختیار نکلا
فُزْتُ والله۔یعنی خدا کی قسم میں تو اپنی مراد کو پہنچ گیا ہوں۔بختیار کہتے ہیں کہ میں یہ الفاظ سن کر متعجب ہوا کہ میں
نے تو اس شخص کو قتل کیا ہے اور وہ یہ کہہ رہا ہے کہ میں مراد کو پہنچ گیا ہوں۔یہ کیا بات ہے۔چنانچہ میں نے بعد میں
لوگوں سے اس کی وجہ پوچھی تو مجھے معلوم ہوا کہ مسلمان لوگ خدا کے رستے میں جان دینے کو سب سے بڑی کامیابی
خیال کرتے ہیں اور اس بات کا میری طبیعت پر ایسا اثر ہوا کہ آخر اسی اثر کے ماتحت میں مسلمان ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو واقعہ رجمیع او واقعہ بئر معونہ کی اطلاع قریباً ایک ہی وقت میں
ملی اور آپ کو اس کا سخت صدمہ ہوا۔حتی کہ روایتوں میں بیان ہوا ہے کہ ایسا صدمہ نہ اس سے پہلے آپ کو کبھی ہوا تھا اور نہ
بعد میں کبھی ہوا۔واقعی قریباً اسی صحابیوں کا اس طرح دھو کے کے ساتھ اچانک مارا جانا اور صحابی بھی وہ جو اکثر حفاظ قرآن
میں سے تھے اور ایک غریب بے نفس طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔عرب کے وحشیانہ رسم ورواج کو مد نظر رکھتے ہوئے
بھی کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تو یہ خبر گویا اسی بیٹوں کی وفات کی خبر کے
مترادف تھی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کیونکہ ایک روحانی انسان کے لئے روحانی رشتہ یقیناً اس سے بہت زیادہ عزیز ہو تا ہے
جتنا کہ ایک دنیا دار شخص کو دنیاوی رشتہ عزیز ہوتا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان حادثات کا سخت صدمہ ہوا
مگر اسلام میں بہر صورت صبر کا حکم ہے آپ نے یہ خبر سن کر اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھا اور پھر یہ الفاظ فرماتے
ہوئے خاموش ہو گئے کہ هُذَا عَمَلُ ابن بَرَّاءَ وَقَدْ كُنْتُ لِهَذَا كَارِها مُتَخَوّفًا۔یعنی یہ ابو براء کے کام کا ثمرہ
ہے ورنہ میں تو ان لوگوں کے بھجوانے کو پسند نہیں کرتا تھا اور اہل نجد کی طرف سے ڈرتا تھا۔“
(سیرت خاتم النبیین صلی علی ام از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے۔صفحہ 517 تا520)
پھر ذکر ہے حضرت سعد بن خولہ کا۔آپؐ کا تعلق قبیلہ بنو مالک بن حسل بن عامر بن لوئی سے تھا۔بعض
کے نزدیک آپ بنو عامر کے حلیف تھے۔آپ اہل فارس میں سے ہیں جو کہ یمن میں آکر آباد ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جزء 2 صفحه 427 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2003ء)
عامر بن سعد اپنے والد سعد بن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حجۃ الوداع کے موقع پر میری اس بیماری میں عیادت فرمائی جس میں میں موت کے کنارے پر پہنچ گیا تھا۔میں
نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میری تکلیف جس حد تک پہنچ چکی ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں۔میں مالدار ہوں اور میرا
وارث سوائے میری اکلوتی بیٹی کے کوئی نہیں ہے۔کیا میں دو تہائی مال صدقہ کر دوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔وہ کہتے
ہیں میں نے عرض کیا: کیا میں اس کا نصف صدقہ کر دوں ؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔تیسر احصہ کر دو اور تیسر ا حصہ بھی
بہت ہے۔پھر فرمایا کہ :
تمہارا اپنے وارثوں کو اچھی حالت میں چھوڑنا انہیں محتاج چھوڑنے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے آگے ہاتھ
خطبات مسرور جلد 21
111
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
پھیلاتے پھریں اور تم اللہ کی رضا چاہتے ہوئے جو بھی خرچ کرو گے تمہیں اس کا اجر دیا جائے گا یہاں تک کہ ایک لقمہ
بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالو اس کا بھی اجر ہے۔وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یار سول اللہ ! کیا میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے چھوڑا جاؤں گا؟ یہاں فوت ہو
جاؤں گا میں ؟ آپ نے فرما یاتم پیچھے چھوڑے نہ جاؤ گے مگر جو نیک عمل کرو گے جس کے ذریعہ تم اللہ کی رضا چاہو تو
تم اس کے ذریعہ درجہ اور رفعت میں زیادہ ہو گے اور بعید نہیں کہ تم پیچھے چھوڑے جاؤ۔یعنی لمبی عمر دیے جاؤ گے
یہاں تک کہ قومیں تجھ سے فائدہ اٹھائیں اور کچھ دوسری نقصان بھی اٹھائیں۔پھر فرمایا کہ اے اللہ !میرے اصحاب کی
ہجرت پوری فرما اور انہیں ان کی ایڑھیوں کے بل نہ لوٹانا۔لیکن بیچارہ سعد بن خولہ۔راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دکھ کا اظہار فرمایا کیونکہ وہ ہجرت کے بعد مکے میں فوت ہو گئے تھے۔ایک روایت میں ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن خولہ کے لیے افسوس کرتے تھے کہ وہ سکے میں مر گئے۔یہ اس لیے کہ جس نے
سکے سے ہجرت کی اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نا پسند کرتے تھے کہ وہ وہاں واپس آئے یا اس میں حج اور
عمرہ ادا کرنے سے زیادہ قیام کرے۔(صحیح مسلم كتاب الوصية باب الوصية بالثلث حديث 4209)
(الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 312 سعد بن خولة مطبوعة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اسماعیل بن محمد بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سائب بن عمیر القاری کو حکم
فرمایا کہ اگر سعد بن خولہ مکہ میں وفات پا جائیں تو انہیں مکے میں دفن نہ کیا جائے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 21 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1995ء)
اور ایک روایت کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اگر یہ سکے میں وفات پا جائیں تو انہیں مکے میں دفن نہ کیا جائے۔(سبل الهدى والرشاد جزء 8 صفحه 485 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
حضرت سعد بن خولہ جب حجۃ الوداع کے موقع پر فوت ہوئے تو ان کی زوجہ حاملہ تھیں۔ان کی وفات پر
زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ ان کا وضع حمل ہو گیا۔بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔وفات سے کچھ عرصہ کے بعد بچہ
کی پیدائش ہو گئی۔روایات میں آتا ہے کہ پچیس راتوں یا اس سے بھی کم وقت کے بعد وضع حمل ہو گیا۔جب وہ
نفاس سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے نکاح کا پیغام دینے والوں کے لیے سنگھار کیا۔ان کے پاس ابو سَنَابِل بن بغكك جو
بنی عبد الدار کے ایک شخص تھے آئے۔بغگک نے ان سے کہا کہ کیا بات ہے میں تمہیں بنا سنورا دیکھتا ہوں۔شاید
تمہارا ارادہ نکاح کرنے کا ہے۔اللہ کی قسم اتم نکاح نہیں کر سکتی جب تک تم پر چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔سُبيعه
کہتی ہیں جب اس نے مجھ سے یہ کہا تو میں نے شام کے وقت کپڑے پہنے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آئی اور آپ سے اس بارے میں پوچھا۔آپ نے مجھے فتویٰ دیا کہ :
جب میں نے وضع حمل کیا تو حلال ہو گئی اور مجھے ارشاد فرمایا کہ اگر میں چاہوں تو شادی کر سکتی ہوں۔(صحیح مسلم کتاب الطلاق باب انقضاء عدة المتوفى عنها۔حدیث 3722 )
(استیعاب جلد 4 صفحه 1859 مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
خطبات مسرور جلد 21
112
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
بعض مسائل کا بھی ان سے پتا لگ جاتا ہے۔پھر حضرت ابو الهيئة بن اليمان ہیں۔ان کا ذکر یہ ہے کہ
ان کے بھائی کا نام حضرت عبید بن عبید یا حضرت عَتِيك بن اليمان تھا۔جو غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى جزء 3 صفحه 341 تا 343 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابوالہیثم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ میں سب سے
پہلے بیعت کرنے والا ہوں۔ہم کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میری اس بات پر بیعت کرو جس پر بنی اسرائیل نے موسیٰ کی بیعت کی۔(معرفة الصحابة لابي نعيم جلد 4 صفحه 196 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوالمیشم اور حضرت اُسید بن حضیر کو قبیلہ بنی عبد الاشہل
پر نقیب مقرر فرمایا تھا۔(الاصابه في تمييز الصحابه جزء 7 صفحه 365 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1995ء)
آپ جنگ میں دو تلواریں لٹکایا کرتے تھے اس وجہ سے آپ کو ذوالسیفین بھی کہا جاتا ہے۔(الاستيعاب جزء 2 صفحه 477 دار الجيل بيروت 1992ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ ”جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے ہو کر
لڑے اور شہادت پائی۔“
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 230)
پھر ذکر ہے حضرت عاصم بن ثابت گا۔حضرت عاصم کے ایک بیٹے محمد تھے جو کہ ہند بنت مالک کے بطن سے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جزء 3 صفحه 352 عاصم بن ثابت، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
جنگ احد میں جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے ان کے بارے میں ایک آیت کی
تشریح میں حضرت خلیفہ رابع نے بھی بیان کیا ہے کہ حضرت امام رازی چودہ آدمیوں کے متعلق قطعی شہادت پیش
کرتے ہیں کہ نام بنام وہ لوگ موجود تھے اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ کسی حالت میں نہیں
چھوڑا۔ان کے ناموں میں جو نام درج ہیں ان میں مہاجرین میں سے حضرت ابو بکر، حضرت علی شیعہ یہی کہتے
ہیں صرف حضرت علی تھے لیکن حضرت ابو بکر، حضرت علی اور حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن
ابی وقاص، حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح اور حضرت زبیر بن عوائم تھے۔انصار میں سے
خباب بن مندر، حضرت ابو دجانہ ، حضرت عاصم بن ثابت، حضرت حارث بن صمہ ہیں شاید حضرت سہل بن حنیف
اور اسی طرح اُسید بن حضیر بھی۔حضرت سعد بن معاذ وغیرہ بھی تھے۔یہ بھی ذکر آتا ہے کہ آٹھ وہ تھے جنہوں
نے موت پر قسم کھائی تھی۔تین مہاجرین میں سے تھے اور پانچ انصار میں سے تھے اور یہ عجیب بات ہے کہ ایس
وقت چونکہ رسول اللہ صلی علیکم کو اپنے خدام کی ضرورت تھی اس لئے آٹھ کے آٹھ جنہوں نے موت پر قسم کھائی تھی
ان میں سے ایک بھی شہید نہیں ہوا۔یہ اللہ تعالیٰ کی ان کی غیر معمولی طور پر حفاظت کا نظارہ تھا۔(ماخوذ از درس القرآن حضرت خلیفة المسیح الرابع 20 / فروری 1994 وزير آيت انما استزلهم الشيطان)
پھر اگلا ذکر ہے حضرت سہل بن حنیف انصاری کا۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جنگ بدر کے
موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سو اونٹ اور اونٹنیاں اور دو گھوڑے تھے ان میں سے ایک پر
خطبات مسرور جلد 21
113
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
حضرت مقداد بن اسود سوار تھے اور دوسرے پر حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت سہل بن حنیف تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ راستے میں ان اونٹنیوں پر باری باری سوار ہوتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت علی اور حضرت مریمد بن ابی مریمد غنوئی جو حضرت حمزہ بن عبد المطلب کے حلیف تھے یہ سب باری باری ایک
اونٹ پر سوار ہوتے تھے۔(معجم الاوسط للطبرانى جزء 5 صفحه 324 حدیث 5438 دار الحرمين بيروت 1995ء)
احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہنے والوں میں حضرت سہل بن حنیف کا بھی ذکر ملتا
ہے۔ٹیئیر بن عمرو سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت سہل بن حنیف کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے
عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو فرقہ حروریہ یعنی خارجی کے متعلق آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے
سنی ہو۔انہوں نے فرمایا کہ میں تم سے صرف اتنا بیان کرتاہوں کہ جو میں نے سنا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کروں
گا۔میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک قوم کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے جو یہاں سے نکلے گی اور انہوں نے
عراق کی طرف اشارہ کیا۔وہ لوگ قرآن تو پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اترے گا۔وہ لوگ
دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔راوی کہتے ہیں میں نے اس سے پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کی کوئی علامت بھی ذکر فرمائی ہے۔تو انہوں نے جواب دیا میں نے جو سنا تھا وہ یہی ہے۔میں اس
سے زیادہ تمہیں کچھ نہیں بتا سکتا۔(مسند احمد جلد 25 صفحه 351 حديث سَهْل بن حنيف روايت 15977 مؤسسة الرسالة بيروت)
جو بات سنی تھی وہ بتا دی اب خود اندازہ لگا لو۔عمیر بن سعید سے مروی ہے کہ حضرت علی نے
حضرت سہل بن حنیف کی نماز جنازہ پڑھی اور اس پر پانچ تکبیریں کہیں۔لوگوں نے کہا کہ یہ کیسی تکبیر ہے ؟
حضرت علی نے فرمایا کہ یہ سہل بن حنیف ہیں جو اہل بدر میں سے ہیں اور اہل بدر کو غیر اہل بد ر پر فضیلت ہے۔میں
نے چاہا کہ تمہیں ان کی فضیلت سے آگاہ کر دوں۔(الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 360 و من بنى حنش بن عوف۔۔۔سهل بن حنيف، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
زائد تکبیریں پڑھ کے۔پھر حضرت ببار بن صخر کا ذکر ہے۔سریہ حضرت علی بطرف بنو طي جو ربيع
الآخر نو ہجری میں ہوا تھا، اس کے حوالے سے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو ڈیڑھ سو
افراد کے ہمراہ بنو طي کے بت فلس کو گرانے کے لیے روانہ فرمایا۔بنو طي کا علاقہ مدینہ کے شمال مشرق میں واقع
تھا۔آپ نے اس سریے کے لیے حضرت علی کو ایک کالے رنگ کا بڑا جھنڈا دیا اور سفید رنگ کا چھوٹا پر چم عطا فرمایا۔حضرت علی صبح کے وقت آلِ حاتم پر حملہ آور ہوئے اور ان کے بت فلس کو منہدم کر دیا۔حضرت علی بنوطي سے
بہت سارا مال غنیمت اور قیدی لے کر مدینہ واپس آئے۔(الطبقات الكبرى جزء 2 صفحه 124 سريه على بن ابى طالب الى الفلس صنم طيء ليهدمه، دارا لكتب
العلمية بيروت 1990ء) (موسوعة كشاف اصطلاحات الفنون والعلوم جلد 1 صفحه 19 مكتبة لبنان ناشرون
بیروت۔از مكتبة الشاملة)
خطبات مسرور جلد 21
114
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
اس سریے میں لواء حضرت جبار بن صخرہ کے پاس تھا۔اس سریے میں حضرت علی نے اپنے ساتھیوں
سے رائے مانگی تو حضرت جبار بن صخر نے کہا کہ رات ہم اپنی سواریوں پر سفر کرتے ہوئے گزاریں اور صبح ہوتے ہی
ان پر حملہ کر دیں۔حضرت علی کو آپ کی یہ بات پسند آئی۔( تاريخ دمشق الكبير جلد 73صفحه 146 ،سفانه بنت حاتم الطائيه داراحياء التراث العربي،بيروت 2001ء)
امتاع الاسماع جزء 2 صفحه 45-46 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1999ء)
حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب کھڑ ا ہو اتھا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کے اپنے دائیں جانب کھڑا کر دیا۔پھر حضرت جبار بن صخر آئے تو آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ہم دونوں کو اپنے پیچھے کھڑا کر دیا۔(الاستيعاب في معرفة الأصحاب جلد 2 صفحه -302 دار الكتب العلمية بيروت 2010ء)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمیر بن ابی وقاص کو عمر و بن عبد وڈ نے شہید کیا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 110-111 دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت عمیر بن ابی وقاص کو عاص بن سعید نے شہید کیا تھا۔(البدايه والنهايه جزء 5 صفحه 252 مطبوعه دار هجر بيروت 1997ء)
ہاں یہ ذکر جو ہو گیا حضرت عمیر بن ابی وقاص کا ذکر ہے۔صحر کا تو ختم ہو گیا تھا۔ان کے بارے میں یہ
روایت ہے جو رہ گئی تھی کہ ان کو عمرو بن عبدوڈ نے شہید کیا اور دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عمیر بن ابی وقاص
کو عاص بن سعید نے شہید کیا تھا۔پھر حضرت ثعلبہ ہیں۔ایک روایت یہ ہے کہ صفر 19 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو
ہیں آدمیوں کے ہمراہ قبیلہ خثعم کی ایک شاخ کی طرف بھیجا جو تبالہ کے نواح میں تھے۔آپ نے انہیں حکم دیا
کہ وہ ایک دم سے ان پر حملہ کریں۔یہ اصحاب دس اونٹوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے جنہیں باری باری استعمال
کرتے تھے۔انہوں نے ایک آدمی کو پکڑ کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ ان کے سامنے گونگا بن گیا اور پھر موقع پاکر
بیچ بیچ کر اپنے قبیلہ والوں کو متنبہ کرنے لگا۔اس پر انہوں نے اس کو قتل کر دیا۔پھر حضرت قطبہ اور آپ کے ساتھیوں نے انتظار کیا اور جب وہ لوگ، قبیلہ والے سو گئے تو ان پر بھر پور
حملہ کیا۔شدید لڑائی ہوئی۔دونوں فریقوں میں سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔حضرت قطبہ نے کئی لوگوں کو قتل کیا۔پھر ان
کے چوپائے، بکریاں اور عور تیں مدینہ لے آئے۔خمس نکالنے کے بعد ہر ایک کے حصہ میں چار چار اونٹ آئے اور تب
ایک اونٹ دس بکریوں کے برابر ہو تا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 122 123 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
امام بغوی کہتے ہیں کہ حضرت قطبہ بن عامر سے کوئی حدیث مروی نہیں ہے۔(معجم الصحابه للبغوى جلد 5 صفحه 66 مكتبة دار البیان (کویت)
بہر حال صحابہ کا یہ ذکر جو میں کرنا چاہتا تھا وہ یہاں ختم ہوا۔اس کے ساتھ ہی میں ایک تو یہ ہے کہ پاکستان
115
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
خطبات مسرور جلد 21
کے احمدیوں کے لیے دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ان پہ جو سخت حالات ہیں وہاں آسانیاں پیدا
کرے اور انصاف کرنے والوں، قانون نافذ کرنے والوں اور خدا اور اس کے رسول کے نام پر ظلم کرنے والوں کو اللہ
تعالیٰ عقل دے یا ان پر پکڑ کے سامان کرے۔دوسرے برکینا فاسو کے لیے بھی دعا کریں وہاں بھی ابھی سختیاں ہیں
اور جو دہشت گر دہیں، شدت پسند ہیں ان کے وہی عمل ہیں کہ اللہ اور رسول کے نام پر ظلم کر رہے ہیں۔پھر الجزائر کے لوگوں کے لیے بھی، وہاں بھی بعض حکومتی کارندے یاعدالتیں جو ہیں احمدیوں سے غلط
قسم کے ظلم روار کھ رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔خاص طور پر دعاؤں اور صدقات پر بہت
زیادہ زور دیں۔اللہ تعالی مخالفین کے شر سے ہر ایک کو بچائے۔میں جمعہ کی نماز کے بعد بعض جنازے غائب بھی
پڑھاؤں گا۔اس کے بعد ان کا ذکر کر دیتا ہوں۔پہلا ذکر ہے مکرم محمد رشید صاحب شہید کا جو چودھری بشارت احمد صاحب گوٹریالہ ضلع گجرات کے بیٹے
تھے۔ان کو دو معاندین احمدیت نے ان کے گھر آکر 19 فروری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجعون۔بوقت شہادت مرحوم کی عمر 70 سال سے زائد تھی۔تفصیلات کے مطابق مکرم محمد رشید صاحب اپنے گھر گوٹریالہ ضلع گجرات میں اکیلے رہائش پذیر تھے جہاں
انہوں نے علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے فری ہو میو پیتھک ڈسپنسری بنارکھی تھی جس سے گاؤں اور ارد گرد
کے لوگ استفادہ کرتے تھے۔گاؤں کے دو مقامی نوجوان دوائی لینے کے بہانے ان کے گھر میں قائم ڈسپنسری میں
داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔بتایا جاتا ہے گولی چلانے والا حملہ آور حافظ قرآن بھی تھا جس کی ایک گولی شہید مرحوم
کے ماتھے پر لگی جس سے مکرم محمد رشید صاحب کی موقع پر ہی وفات ہو گئی۔وقوعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔شہید مرحوم کے ایک ملازم کے چند منٹ بعد موقع پر پہنچنے پر وقوعہ کا علم ہوا۔وقوعہ کا مقدمہ متعلقہ پولیس سٹیشن
میں درج کیا گیا۔بعد میں یہ بھی کہتے ہیں کہ ان دو حملہ آوروں میں سے ایک کی نعش قریبی کھیتوں سے ملی جو
حافظ قرآن تھا جس کی موت کے بارے میں پولیس الگ سے تحقیق کر رہی ہے جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے
حراست میں لے لیا ہے۔یہاں کم از کم یہ ہوا ہے کہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ حضرت منشی سلطان عالم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے سے ہوا جو گوٹریالہ ضلع گجرات کے ہی رہنے والے تھے اور مقامی سکول
میں بطور مدرس تعینات تھے۔آپ نے گوٹریالہ سے 1906ء میں قادیان جا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دست مبارک پر بیعت کی سعادت پائی تھی۔شہید مرحوم میٹرک کے بعد آرمی میں چلے گئے۔چند سال بعد آرمی
چھوڑ دی اور کچھ عرصہ بعد 84ء، 85ء میں فیملی سمیت ناروے منتقل ہو گئے۔ناروے کی سٹیزن شپ
(citizenship) کے باوجو د 2008ء میں ناروے سے واپس آبائی گاؤں میں چلے گئے اور ناروے آنا جانار ہتا تھا۔آبائی گاؤں میں زمیندارہ کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لیے فری ہو میو پیتھک ڈسپنسری
شروع کی تھی۔یہ سلسلہ آخر تک جاری رہا۔شہید مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔بوقتِ شہادت بحیثیت
خطبات مسرور جلد 21
116
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
سیکرٹری اصلاح و ارشاد گوٹریالہ خدمت کی توفیق پارہے تھے۔نہایت ملنسار ، محبت کرنے والے تھے۔ہر ایک سے
اپنائیت اور دوستی کا تعلق تھا۔خدمت خلق کا جذبہ نمایاں تھا۔بلا تمیز مذہب ضرورت مندوں کی مالی اور اخلاقی معاونت
کرتے تھے۔خلافت سے عشق تھا۔مہمان نوازی نمایاں وصف تھا۔بالخصوص مرکزی مہمانان کی خدمت میں
پیش پیش رہتے۔نمازوں کے پابند اور گاہے بگاہے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انتظام کرتے تھے۔ان کے بھتیجے رافع احمد صاحب مربی آئیوری کوسٹ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ شہید مرحوم ہر دلعزیز شخصیت
کے مالک تھے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہونے کے علاوہ اچھے داعی الی اللہ اور نہایت غریب پرور
تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفار کھی تھی۔خطبات جمعہ باقاعدگی سے سنتے اور سیکیورٹی کے حوالے سے
بڑے محتاط بھی تھے۔کچھ عرصہ قبل شہید مرحوم کی اہلیہ پروین اختر صاحبہ نے ناروے میں ایک خواب دیکھی کہ
شہید مرحوم پر حملہ ہوا ہے اور کوئی جان لینے کی کوشش کرتا ہے۔تو انہوں نے بہر حال ان کو احتیاط کرنے کے لیے
کہا تھا۔شہید مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ پروین اختر صاحبہ حال مقیم ناروے اور دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں
جن میں سے ایک بیٹی پاکستان میں ہے اور باقی مختلف ملکوں میں مقیم ہیں۔مبلغ انچارج ناروے شاہد محمود کاہلوں صاحب لکھتے ہیں کہ انتہائی شریف النفس اور سادہ انسان تھے۔ناروے میں ہو میو پیتھک دوائیوں کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرتے رہے اور اب ریٹائر منٹ کے بعد تقریباً بارہ
تیرہ سال سے پاکستان میں اپنے گاؤں میں مقیم تھے۔لوگوں کی خدمت کر رہے تھے۔اس دوران
و قتافوقت ناروے بھی
آتے رہتے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ میں شفار کھی تھی۔مریضوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے اور گھر جا کر
بھی دوائی دے آتے تھے۔ان کی اہلیہ آپ کے عزیزوں میں سے تھیں۔انہوں نے پہلے بیعت نہیں کی تھی لیکن
اپنے میاں کی مخالفت بھی نہیں کی بلکہ سب بچوں کی شادیاں احمدی گھروں میں کیں۔آخری مرتبہ جب اکتوبر
2018ء میں ناروے آئے تو اہلیہ کی بیعت بھی کروائی اور کہتے تھے کہ میں اسی غرض سے آیا ہوں تاکہ اہلیہ کی
بیعت کرواسکوں۔کہتے کہ وہاں پاکستان میں مخالفت بہت زیادہ ہے۔دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن وہاں غربت بہت
ہے اور لوگ دوائیاں نہیں خرید سکتے۔میری وجہ سے غریبوں کو فری علاج میسر ہے اور ان کی مدد ہو رہی ہے اور مجھے
موت کا ڈر نہیں وہ تو ایک دن آنی ہے۔احمدی تو پھر بھی خدمت کر رہے ہیں ( اور چاہتے ہیں) کہ انسانیت کی خدمت
کرتے رہیں اور بے دھڑک ہو کے کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مکرم محمد رشید صاحب شہید سے مغفرت کا اور رحمت کا
سلوک فرمائے اور شہید مرحوم کے پسماندگان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔دوسر اجو ذکر ہے بلکہ دولوگ ہیں اس میں مکر مہ آمانی بسّام مجلادی صاحبہ اور عزیزم صلاح عبدالمعین
قطيش اسکندرون ترکی سے ہیں۔مربی سلسلہ وصدر جماعت صادق صاحب لکھتے ہیں کہ 16 فروری 2023ء کو ترکی
میں جو دو بڑے زلزلے آئے تھے ان میں دو احمدیوں کی بھی وفات ہوئی ہے جو کہ ماں بیٹا تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ۔اس کے علاوہ زلزلے سے عمومی طور پر سب احمدی اللہ کے فضل سے محفوظ رہے ہیں تاہم بعضوں کو چھوٹی
موٹی چوٹیں لگی ہیں۔وفات پانے والوں میں سے ایک تیس سالہ Syrian احمدی خاتون مکرمه آمانی بسام
خطبات مسرور جلد 21
117
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
مجلادی صاحبہ کا تعلق جماعت اسکندرون سے تھا۔یہ عبد المعین قطنش صاحب کی اہلیہ اور اسکندرون جماعت کے
صدر جماعت مکرم صلاح قطيش ابوخالد صاحب کی بہو تھیں۔امانی صاحبہ نے عرصہ تقریباً دوماہ قبل اپنے خاوند کے
ساتھ بیعت کی تھی۔ان کے سسر مکرم صلاح قطيش صاحب نے بتایا کہ زلزلے سے ایک دن پہلے ہی انہوں نے
امانی سے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ تم نے بیعت کرلی ہے ؟ تو امانی صاحبہ نے کہا کہ جی ہاں ! اب
میں نے اپنی امی ابا کو اپنے احمد کی ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔صلاح صاحب کا کہنا ہے کہ امانی صاحبہ اس بات پر
بہت خوش تھیں کہ ان کے والدین نے ان کے احمدیت قبول کرنے پر کوئی شدید رد عمل نہیں دکھایا اور مخالفت
نہیں کی۔ان کے ساتھ تین سالہ بیٹا عزیزم صلاح بھی وفات پا گیا۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ دونوں ملبے کے
نیچے دب گئے تھے اور انہیں دو دن بعد نکالا جا سکا۔تب تک ان کی وفات ہو چکی تھی۔آمانی صاحبہ نے اپنے پیچھے
خاوند مکرم عبد المعین قطنش صاحب کے علاوہ چھ سالہ بیٹی عبیرہ بھی یاد گار چھوڑے ہیں۔شمس الدین مالا باری صاحب مربی سلسلہ کہا بیر ہیں، کہتے ہیں کہ امانی صاحبہ اور ان کے میاں عبد المعین
قطيش صاحب کی فیملی سیریا سے ہجرت کر کے ترکی آئی تھی۔امانی صاحبہ نہایت مخلص خدمت گزار اور قناعت پسند
خاتون تھیں۔بیعت کی اہمیت پر آگاہی حاصل کرنے کے بعد بیعت کرنے میں تاخیر نہیں کی بلکہ اپنے خاوند اور
بھائیوں کو بھی حوصلہ دیتی رہیں۔کہتے ہیں کہ میری اہلیہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے یہ خاص طور پر نوٹ کیا کہ
مرحومہ اپنے سسرال کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلتی تھیں اور سب کے ساتھ ان کا نہایت پیار اور محبت کا سلوک
تھا۔بیعت والے دن بہت خوش تھیں اور ہمیں انہوں نے بہت اخلاص کے ساتھ الوداع کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے
مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔تیسر اجو ذکر ہے جن کا جنازہ پڑھوں گاوہ ہیں مقصود احمد منیب صاحب مربی سلسلہ جو 15 / فروری کو ہارٹ اٹیک
سے 53 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ان کے والد
مکرم چودھری جان محمد صاحب نے 1974ء میں احمدیت قبول کی تھی۔1991ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ سے مبشر کی
ڈگری لے کر فارغ التحصیل ہوئے۔اس کے بعد نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں
میں یہ خدمات سر انجام دیتے رہے۔1998ء سے 2006ء تک مشرقی افریقہ کینیا میں خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔اس کے بعد پھر پاکستان میں ہی آگئے اور آجکل مربی ضلع کو ئٹہ کے طور پر خدمت بجالا رہے تھے۔پسماندگان میں
اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ناظر اصلاح و ارشاد صاحب نے بھی لکھا ہے کہ بڑے مخلص اور وفا
سے کام کرنے والے بڑی محنت سے کام کرنے والے مربی تھے۔مربی سلسلہ کو ئٹہ عبد الوکیل صاحب لکھتے ہیں کہ واقفین کا بہت احترام کرنے والے تھے۔مرحوم کو
جس بات کا علم نہیں ہو تا تھا بلا ہچکچاہٹ میرے سے پوچھ لیتے تھے جبکہ خاکسار ان سے عمر میں کافی چھوٹا تھا۔مرحوم
نے ایک عرصہ کینیا میں گزارا اور ہمیشہ ان کی باتوں میں کینیا کا ذکر ضرور ہوتا اور کینیا اور کینیا کے لوگ گویا کہ ان
کے دل میں گھر کر گئے تھے۔مرحوم اکثر کہا کرتے تھے کہ کینیا کے لوگ اخلاص میں بہت آگے ہیں اور بہت محبت
خطبات مسرور جلد 21
کرنے والے ہیں۔118
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 فروری 2023ء
فرید مبارک صاحب قائد مجلس ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ انتہائی نفیس، پاکباز، دین کے فدائی، جماعت کی خاطر
اپنے آپ کو قربان کرنے والے، خلافت سے بے انتہا محبت کرنے والے انسان تھے۔کہتے ہیں جب مجھے معلوم ہوا کہ
بہت سینئر مربی کا یہاں کوئٹے میں تبادلہ ہو گیا ہے تو میں بڑا خوش ہوا کہ کو ئٹہ کی جماعت کو اس کی ضرورت تھی۔کہتے ہیں پہلی ملاقات میں ہی انہوں نے خاکسار کا دل موہ لیا۔جس دن انہوں نے ضلع کوئٹہ کی مسجد میں پہلا خطبہ دیا تو
ہر سننے والے نے ان کی تعریف کی۔بہت مہمان نواز تھے۔ہر ایک کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیتے۔بھر پور خدمت
کرتے۔ان کے دل میں جماعت کے لیے جو درد تھا وہ ان کی آنکھوں سے عیاں تھا۔جب تقریر کرتے تو ایسا جوش، ولولہ ان کے انداز میں ہو تا تھا کہ سننے والے کی آنکھوں سے آنسو رواں
ہو جاتے تھے۔اجلاسات اور دورہ جات میں شامل ہوتے اور ہر ملنے والے کے دل میں جماعت کے لیے فکر پیدا
کرنے کی بھر پور کوشش کرتے۔ان کے پاس جماعتی علم کا بھی بے پناہ خزانہ تھا۔عاجزی اس قدر تھی کہ ایسا
عاجز انسان کہتے ہیں میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔پھر کہتے ہیں کہ گذشتہ جمعہ جس سے اگلے دن ان کی وفات
ہوئی ہے ان کے چہرے پر ایک الگ طرح کا نور تھا۔جب میری ان پر نظر پڑی تو میں نے ناظم عمومی صاحب کے
سامنے مربی صاحب سے اظہار کیا کہ آج تو وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ ان کا
آخری جمعہ ہے۔اس کے بعد ان کی وفات ہو گئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان سب کے جنازے ان شاء اللہ ابھی پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 مارچ 2023، خصوصی اشاعت بر موقع یوم مسیح موعود بعنوان "بر اہین احمدیہ جلد 30 شماره 24 صفحہ 05تا11)