حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ
خطبات مسرور جلد 21
285
22
ه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 102 جون 2023ء بمطابق 02 / احسان 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمایا:
بدری صحابہ کی سیرت کے پہلو اور ان کا تعارف اور ان کی قربانیاں میں ایک سلسلہ خطبات میں بیان کرتا
رہا ہوں۔بہت سے لوگوں نے اس خواہش کا اظہار کیا اور مجھے لکھا کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت نہ
بیان کی جائے تو تشنگی رہ جائے گی کیونکہ اصل محور تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی جس کے گرد صحابہ گھومتے
تھے۔جس کے ساتھ جڑ کر صحابہ نے قربانیاں کرنے کے بے مثال معیار حاصل کیے اور نئے نئے اسلوب سیکھے اور
توحید کو پھیلانے اور خود اس کا عملی نمونہ بننے کے وہ معیار قائم کیے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوتِ قدسی
اور اللہ تعالیٰ کے خاص محبوب ہونے کا ثبوت ہے۔پس آپ کی سیرت کا بیان بھی ضروری ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مختلف وقتوں میں گذشتہ سالوں میں خطبات دیے بھی گئے ہیں لیکن
بہر حال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ایسی ہے کہ اس کے بیان کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ایک ایک وصف ایسا ہے
کہ جس کا احاطہ کئی خطبات میں بھی نہیں کیا جا سکتا اور یہ سیرت تو ان شاء اللہ وقتا فوقتا بیان ہوتی بھی رہے گی بلکہ ہر
خطبہ اور خطاب میں کوئی نہ کوئی پہلو کسی نہ کسی رنگ میں بیان ہوتا بھی رہتا ہے کیونکہ یہی ہماری زندگی کا محور ہے اور
اس کے بغیر ہمارا دین، ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا اور اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی شریعت پر عمل بھی نہیں ہو
سکتا۔بہر حال اس وقت میں جنگ بدر کے حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پہلو اور تاریخ کے
واقعات بیان کروں گا اور یہ سلسلہ آئندہ کچھ خطبات میں بھی چلے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہی ہے جس نے
صحابہ کو بے لوث قربانیوں کا جذبہ عطا فرمایا اور یہ جذبہ عطا فرما کر غازیوں اور شہیدوں اور اللہ تعالیٰ کے پیاروں اور
اللہ تعالیٰ کے ان سے راضی رہنے والوں میں شامل فرمایا اور جس کے نمونے ہم نے اپنی زندگیوں میں دیکھے۔پس اس
جنگ کے حوالے سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کا بیان ضروری ہے۔جنگ کے واقعات سے پہلے ان اسباب کا بیان کرنا بھی ضروری ہے جس وجہ سے جنگ ہوئی۔اس لیے پہلے
میں اس کا کچھ پس منظر بیان کروں گا۔اس پس منظر میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کی لائی ہوئی
خوبصورت تعلیم کے مختلف پہلو ظاہر ہو جاتے ہیں۔جنگ بدر کے اسباب بیان کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ :
خطبات مسرور جلد 21
286
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی میں جو جو مظالم قریش نے مسلمانوں پر کئے اور جو جو تدابیر
اسلام کو مٹانے کی انہوں نے اختیار کیں وہ ہر زمانہ میں ہر قسم کے حالات کے ماتحت کسی دو قوموں میں جنگ چھڑ
جانے کا کافی باعث ہیں۔تاریخ سے ثابت ہے کہ سخت تحقیر آمیز استہزا اور نہایت دلآزار طعن و تشنیع کے علاوہ کفارِ مکہ
نے مسلمانوں کو خدائے واحد کی عبادت اور توحید کے اعلان سے جبر ارو کا۔ان کو نہایت بے دردانہ طور پر مارا اور پیٹا،
ان کے اموال کو ناجائز طور پر غصب کیا۔ان کا بائیکاٹ کر کے ان کو ہلاک و بر باد کرنے کی کوشش کی۔ان میں سے
بعض کو ظالمانہ طور پر قتل کیا۔ان کی عورتوں کی بے حرمتی کی۔حتی کہ ان مظالم سے تنگ آکر بہت سے مسلمان مکہ
کو چھوڑ کر حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے لیکن قریش نے اس پر بھی صبر نہ کیا اور نجاشی کے دربار میں اپنا ایک وفد
بھیج کر یہ کوشش کی کہ کسی طرح یہ مہاجرین پھر مکہ میں واپس آجائیں اور قریش انہیں اسلام سے منحرف کرنے میں
کامیاب ہو جائیں اور یا ان کا خاتمہ کر دیا جاوے۔پھر مسلمانوں کے آقا اور سردار کو جسے وہ اپنی جان سے زیادہ عزیز
سمجھتے تھے سخت تکالیف پہنچائی گئیں اور ہر قسم کے دکھوں میں مبتلا کیا گیا اور قریش کے بھائی بندوں نے طائف میں
خدا کا نام لینے پر آپ پر پتھر برسا دیئے حتی کہ آپ کا بدن خون سے تر بتر ہو گیا اور بالآخر مکہ کی قومی پارلیمنٹ میں
سارے قبائل قریش کے نمائندوں کے اتفاق سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ محمد رسول اللہ صلی علیم کو قتل کر دیا جاوے تاکہ
اسلام کا نام ونشان مٹ جاوے اور توحید کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو اور پھر اس خونی قرار داد کو عملی جامہ پہنانے کے
لئے نوجوانانِ مکہ جو مختلف قبائل قریش سے تعلق رکھتے تھے رات کے وقت ایک جتھہ بنا کر آپ کے مکان پر حملہ
آور ہوئے لیکن خدا نے آپ کی حفاظت فرمائی اور آپ ان کی آنکھوں پر خاک ڈالتے ہوئے اپنے مکان سے نکل
آئے اور غار ثور میں پناہ لی۔کیا یہ مظالم اور یہ خونی قراردادیں قریش کی طرف سے اعلانِ جنگ کا حکم نہیں رکھتیں ؟ کیا
ان مناظر کے ہوتے ہوئے کوئی عقل مند یہ خیال کر سکتا ہے کہ قریش مکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار نہ
تھے ؟ پھر کیا قریش کے یہ مظالم مسلمانوں کی طرف سے دفاعی جنگ کی کافی بنیاد نہیں ہو سکتے تھے ؟ کیا دنیا میں کوئی
باغیرت قوم جو خود کشی کا ارادہ نہ کر چکی ہو ان حالات کے ہوتے ہوئے اس قسم کے الٹی میٹم کے قبول کرنے سے
پیچھے رہ سکتی ہے جو قریش نے مسلمانوں
کو دیا ؟ یقینا یقینا اگر مسلمانوں کی جگہ کوئی اور قوم ہوتی تو وہ اس سے بہت پہلے
قریش کے خلاف میدانِ جنگ میں اتر آتی مگر مسلمانوں کو ان کے آقا کی طرف سے صبر اور عفو کا حکم تھا؛ چنانچہ لکھا
ہے کہ جب مکہ میں قریش کے مظالم بہت بڑھ گئے تو عبد الرحمن بن عوف اور دوسرے صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر قریش کے مقابلہ کی اجازت چاہی مگر آپ نے فرمایالاتي أُمِرْتُ بِالْعَفْوِ فَلَا
تُقَاتِلُوا یعنی ' مجھے ابھی تک عفو کا حکم ہے اس لئے میں تمہیں لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔چنانچہ صحابہ نے دین
کی راہ میں ہر قسم کی تکلیف اور ذلت برداشت کی مگر صبر کے دامن کو نہ چھوڑا حتیٰ کہ قریش کے مظالم کا پیالہ لبریز
ہو کر چھلکنے لگ گیا اور خداوند عالم کی نظر میں اتمام حجت کی میعاد پوری ہو گئی۔تب خدا نے اپنے بندے کو حکم دیا کہ تُو
اس بستی سے نکل جا کہ اب معاملہ عضو کی حد سے گزر چکا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ظالم اپنے کیفر کردار کو پہنچے۔پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ ہجرت قریش کے الٹی میٹم کے قبول کئے جانے کی علامت تھی اور اس میں خدا کی
خطبات مسرور جلد 21
287
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
طرف سے اعلانِ جنگ کا ایک مخفی اشارہ تھا جسے مسلمان اور کفار دونوں سمجھتے تھے چنانچہ دارالند وہ “ جو خانہ کعبہ کے
قریب قریش کے مشورہ کی جگہ تھی ” کے مشورہ کے وقت جب کسی شخص نے یہ تجویز پیش کی کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو مکہ سے نکال دیا جاوے تو رؤسائے قریش نے اس تجویز کو اسی بناء پر رد کر دیا تھا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مکہ سے نکل گیا تو پھر ضرور مسلمان ہمارے الٹی میٹم کو قبول کر کے ہمارے خلاف میدان میں نکل آئیں گے اور مدینہ
کے انصار کے سامنے بھی جب بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا سوال آیا تو
انہوں نے فوراً کہا کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ ہمیں تمام عرب کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہو جانا چاہئے اور خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکلے اور آپ نے مکہ کے درو دیوار پر حسرت بھری نگاہیں ڈال کر فرمایا کہ
اے مکہ اتو مجھے ساری بستیوں سے زیادہ عزیز تھا مگر تیرے باشندے مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے تو اس پر حضرت ابو بکر
نے بھی یہی کہا کہ انہوں نے خدا کے رسول کو اس کے وطن سے نکالا ہے اب یہ لوگ ضرور ہلاک ہوں گے۔خلاصہ کلام یہ کہ جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں مقیم رہے آپ نے ہر قسم کے مظالم
برداشت کئے ، لیکن قریش کے خلاف تلوار نہیں اٹھائی کیونکہ اول تو پیشتر اس کے کہ قریش کے خلاف کوئی
کارروائی کی جاتی سنت اللہ کے مطابق ان پر اتمام حجت ضروری تھا اور اس کے لئے مہلت درکار تھی۔دوسرے خدا
کا یہ بھی منشاء تھا کہ مسلمان اس آخری حد تک عفو اور صبر کا نمونہ دکھلائیں کہ جس کے بعد خاموش رہنا خود کشی کے
ہم معنی ہو جاوے جو کسی عقل مند کے نزدیک مستحسن فعل نہیں سمجھا جا سکتا۔تیسرے مکہ میں قریش کی ایک قسم کی
جمہوری حکومت قائم تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے شہریوں میں سے ایک شہری تھے۔پس حسن سیاست
کا تقاضا تھا کہ جب تک آپ مکہ میں رہیں آپ اس حکومت کا احترام فرمائیں اور خود کوئی امن شکن بات نہ ہونے دیں
اور جب معاملہ عفو کی حد سے گزر جاوے تو آپ وہاں سے ہجرت کر جائیں۔چوتھے یہ بھی ضروری تھا کہ جب تک
خدا کی نظر میں آپ کی قوم اپنی کارروائیوں کی وجہ سے عذاب کی مستحق نہ ہو جاوے اور ان کو ہلاک کرنے کا وقت
نہ آجاوے آپ ان میں مقیم رہیں اور جب وہ وقت آجاوے تو آپ وہاں سے ہجرت فرما جائیں کیونکہ سنت اللہ کے
مطابق نبی جب تک اپنی قوم میں موجود ہو ان پر ہلاک کر دینے والا عذاب نہیں آتا۔اور جب ہلاکت کا عذاب
آنے والا ہو تو نبی کو وہاں سے چلے جانے کا حکم ہوتا ہے۔ان وجوہات سے آپ کی ہجرت اپنے اندر خاص اشارات
رکھتی تھی مگر افسوس کہ ظالم قوم نے نہ پہچانا اور ظلم و تعدی میں بڑھتی گئی ورنہ اگر اب بھی قریش باز آجاتے اور دین
کے معاملہ میں جبر سے کام لینا چھوڑ دیتے اور مسلمانوں کو امن کی زندگی بسر کرنے دیتے تو خدا ارحم الراحمین ہے
اور اس کار سول بھی رحمۃ للعالمین تھا یقیناً اب بھی انہیں معاف کر دیا جاتا اور عرب کو وہ کشت وخون کے نظارے نہ
دیکھنے پڑتے جو اس نے دیکھے ، مگر تقدیر کے نوشتے پورے ہونے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت نے
قریش کی عداوت کی آگ پر تیل کا کام دیا اور وہ آگے سے بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ اسلام کو مٹانے کے لئے
اٹھ کھڑے ہوئے۔ان غریب اور کمزور مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھانے کے علاوہ جو ابھی تک مکہ میں ہی تھے سب
سے پہلا کام جو قریش نے کیا وہ یہ تھا کہ جو نہی کہ ان کو یہ علم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے بچ کر نکل
خطبات مسرور جلد 21
288
جمعه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
گئے ہیں وہ آپ کے تعاقب میں نکل کھڑے ہوئے اور وادی بلکہ کی چپہ چپہ زمین آپ کی تلاش میں چھان ماری اور
خاص غارِ ثور کے منہ تک بھی جا پہنچے مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی نصرت فرمائی اور قریش کی آنکھوں پر ایسا پر وہ ڈال دیا
کہ وہ عین منزلِ مقصود تک پہنچ کر خائب و خاسر واپس لوٹ گئے۔جب وہ اس تلاش میں مایوس ہوئے تو انہوں نے
عام اعلان کیا کہ جو شخص بھی محمد (صلعم) کو زندہ یا مردہ پکڑ کر لائے گا اسے ایک سو اونٹ جو آج کل کی قیمت کے
حساب سے قریبا ہیں ہزار روپیہ بنتا ہے انعام دیا جائے گا۔“ اس زمانے میں جب حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے
لکھا یہ 1931ء کی بات ہے۔آج کل تو یہ کروڑوں کی بات ہے۔اس کو ایک سو اونٹ دیے جائیں گے۔کروڑوں کے
انعام کا لالچ تھا۔” اور اس انعام کے لالچ میں مختلف قبائل کے بیسیوں نوجوان آپ کی تلاش میں چاروں طرف نکل
کھڑے ہوئے۔چنانچہ سراقہ بن مالک کا تعاقب۔۔۔اسی انعامی اعلان کا نتیجہ تھا مگر اس تدبیر میں بھی قریش کو ناکامی کا
منہ دیکھنا پڑا۔غور کیا جاوے تو دو قوموں میں جنگ چھڑ جانے کے لئے صرف یہی ایک وجہ کافی ہے کہ کسی قوم کے
آقا وسردار کے متعلق دوسری قوم اس طرح کا انعام مقرر کرے۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 298 تا 300)
اسی طرح جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے چلے آئے تو قریش نے مدینہ کے
رئیس عبد اللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں کے نام ایک دھمکی آمیز خط لکھا۔انہوں نے لکھا کہ تم نے ہمارے ساتھی کو
پناہ دی ہے اور ہم اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ضرور تم اس سے جنگ کر دیا اسے جلاوطن کر دو یا ہم سب متحد ہو کر تم پر
حملہ آور ہوں گے اور تمہارے جنگجوؤں کو قتل کر دیں گے اور تمہاری عورتوں کو اپنے ماتحت کر لیں گے۔جب یہ خط
عبد اللہ بن ابی اور اس کے بت پرست ساتھیوں کو ملا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرنے کے لیے اکٹھے ہو گئے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان سے ملے اور فرمایا قریش نے جو دھمکی تمہیں دی ہے وہ
تمہارے خیال میں بہت بڑی دھمکی ہے حالانکہ وہ تمہیں اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے جس قدر تم خود اپنے آپ کو نقصان
پہنچالو گے۔تم چاہتے ہو کہ اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے جنگ کرو۔کیونکہ ان میں سے بہت سے مسلمان ہو چکے تھے۔جب یہود نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ باتیں سنیں تو وہ تو ادھر اُدھر چلے گئے اور اس کو چھوڑ گئے۔(سنن ابوداؤد كتاب الخراج باب في خبر النضير حديث نمبر3004)
اسی طرح قریش مکہ نے قبائل عرب کا دورہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ان کو اکسانا شروع کیا۔چنانچہ اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ ”پھر اسی پر بس نہیں بلکہ
جب قریش نے دیکھا کہ اوس و خزرج مسلمانوں کی پناہ سے دستبردار نہیں ہوتے اور اندیشہ ہے کہ اسلام مدینہ میں جڑنہ
پکڑ جاوے تو انہوں نے دوسرے قبائل عرب کا دورہ کر کر کے ان کو مسلمانوں کے خلاف اکسانا شروع کر دیا اور چونکہ
بوجہ خانہ کعبہ کے متولی ہونے کے قریش کا سارے قبائل عرب پر ایک خاص اثر تھا اس لئے قریش کی انگیخت سے کئی
قبائل مسلمانوں کے جانی دشمن بن گئے اور مدینہ کا یہ حال ہو گیا کہ گویا اس کے چاروں طرف آگ ہی آگ ہے۔“
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 301)
خطبات مسرور جلد 21
289
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
چنانچہ ایک روایت میں ذکر ملتا ہے کہ حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مدینہ میں تشریف لائے اور انصار نے انہیں پناہ دی تو تمام عرب ایک قوس کی مانند
یعنی ایک جان ہو کر ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا۔چنانچہ ان دنوں مسلمانوں کا یہ حال تھا کہ وہ راتوں کو بھی ہتھیار
لگا کر سوتے تھے اور دن کو بھی ہتھیار لگائے پھرتے تھے اور وہ ایک دوسرے سے کہا کرتے تھے کہ دیکھیے ہم اس
وقت تک بچتے بھی ہیں یا نہیں کہ ہمیں امن کی راتیں گزارنے کا موقع ملے گا اور اللہ کے سوا کسی کا ڈر نہ رہے گا۔(المستدرك على الصحيحين كتاب التفسير تفسير سورة النور حديث 3512جلد2 صفحه 435
دار الكتب العلمية 2002ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال تھا کہ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ جب شروع شروع میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو دشمن کے حملہ کے اندیشہ سے آپ راتوں کو جاگا کرتے تھے۔(السنن الكبرى للنسائى كتاب المناقب ، سعد ابن مالك ، حديث 8217 جلد 5 صفحه 61 دار الكتب العلمية بيروت 1991ء)
اسی زمانے کے متعلق قرآن شریف فرماتا ہے : وَاذْكُرُوا إِذْ اَنْتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ
تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَأَ وبِكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (الانفال: 27)
مسلمانو!وہ زمانہ یاد کر وجب تم تھوڑے تھے اور ملک میں بہت کمزور سمجھے جاتے تھے اور تمہیں یہ خوف لگارہتا تھا
کہ لوگ تمہیں اچک کر تباہ کر دیں۔پھر خدا نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید فرمائی اور تمہارے
لیے پاکیزہ رزق کے دروازے کھولے۔پس تمہیں شکر گزار ہو کر رہنا چاہیے۔یہ بیرونی خطرات تھے جن کا
قرآن کریم میں ذکر تھا۔مدینہ کے اندر بھی حالات اتنے ساز گار نہ تھے۔جیسا کہ اس بارے میں
مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ :
مدینہ کے اندر یہ حالت تھی کہ ابھی تک ایک معتد بہ حصہ اوس و خزرج کا شرک پر قائم تھا اور گووہ
بظاہر اپنے بھائی بندوں کے ساتھ تھے لیکن ان حالات میں ایک مشرک کا کیا اعتماد کیا جاسکتا تھا۔پھر دوسرے نمبر پر
منافقین تھے جو بظاہر اسلام لے آئے تھے مگر در پردہ وہ اسلام کے دشمن تھے اور مدینہ کے اندر ان کا وجو د خطرناک
احتمالات پیدا کرتا تھا۔تیسرے درجہ پر یہود تھے جن کے ساتھ گو ایک معاہدہ ہو چکا تھا مگر ان یہود کے نزدیک
معاہدہ کی کوئی قیمت نہ تھی۔غرض اس طرح خود مدینہ کے اندر ایسا مواد موجود تھا جو مسلمانوں کے خلاف ایک مخفی
ذخیرہ بارود سے کم نہ تھا اور قبائل عرب کی ذراسی چنگاری اس بارود کو آگ لگانے اور مسلمانانِ مدینہ کو بھک سے اڑا
دینے کے لئے کافی تھی۔اس نازک وقت میں جس سے زیادہ نازک وقت اسلام پر کبھی نہیں آیا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر خدا کی وحی نازل ہوئی کہ اب تمہیں بھی ان کفار کے مقابلہ میں تلوار استعمال کرنی چاہئے جو تمہارے
خلاف تلوار لے کر سراسر ظلم و تعدی سے میدان میں نکلے ہوئے ہیں اور جہاد بالسیف کا اعلان ہو گیا۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 302)
”جہاد بالسیف کے متعلق سب سے پہلی آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر 12 صفر سنہ 2ھ مطابق
خطبات مسرور جلد 21
290
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
15 / اگست سنہ 623ء کو نازل ہوئی جبکہ آپ کو مدینہ میں تشریف لائے قریباً ایک سال کا عرصہ گزرا تھا۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 303)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق آیت کی یہ تاریخ بنتی ہے کیونکہ اس
سورت کے بارے میں ہے کہ کچھ حصہ مکہ میں نازل ہوا کچھ مدینہ میں لیکن بہر حال مختلف روایات ہیں اس آیت
کے نزول کے بارے میں۔یہ بھی روایت ہے کہ ہجرت کے موقع پر یہ آیت نازل ہوئی تھی۔(تفسیر قرطبی ، تفسير سورة الحج زير آيت أذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُونَ صفحہ 2110)
کیونکہ مدینہ میں تشریف آوری کے کچھ ہی عرصہ بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے ارد گرد قریش
کے قافلوں کی روک تھام اور دیگر حفاظتی امور کے لیے مسلح پارٹیاں بھیجنی شروع کر دی تھیں۔بہر حال ہجرت کی
ابتدا میں یہ آیت نازل ہوئی یا سال گزرنے کے بعد لیکن یہ پہلی اجازت تھی مذہب کے خلاف جنگ کرنے والوں
کے جواب میں جنگ کرنے کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حکومت سے باہر آگئے تھے جس کے تحت پہلے رہتے
تھے۔جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے حکومت میں رہتے ہوئے کوئی جنگ نہیں کی جاسکتی تھی اور آپ کی اپنی ایک حکومت
قائم ہو چکی تھی۔یہ آیت جس میں اللہ تعالیٰ نے اجازت دی سورہ حج کی آیت ہے بلکہ دو آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ أَذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ - بِالَّذِيْنَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ
حَق إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ وَ لَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتُ وَ
مَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًاوَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (سورة الحج: 40-41) ان
لوگوں کو جن کے خلاف قتال کیا جارہا ہے قتال کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ان پر ظلم کیے گئے اور یقینا اللہ ان کی
مدد پر پوری قدرت رکھتا ہے۔یعنی وہ لوگ جنہیں ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا محض اس بنا پر کہ وہ کہتے تھے کہ
اللہ ہمارا رب ہے اور اگر اللہ کی طرف سے لوگوں کا دفاع ان میں سے بعض کو بعض دوسروں سے بھڑا کر نہ کیا جاتا تو
راہب خانے منہدم کر دیے جاتے اور گرجے بھی اور یہود کے معاہد بھی اور مساجد بھی جن میں بکثرت اللہ کا نام لیا
جاتا ہے اور یقینا اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرتا ہے۔یقینا اللہ بہت طاقتور اور کامل غلبہ والا ہے۔یعنی
تمام مذاہب کی یہاں حفاظت کی گئی ہے۔ہر مذہب کی عبادت گاہ کا نام لے کر۔جہاد فرض ہونے کے بعد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے شر سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ابتداء چار تدابیر اختیار کیں۔چنانچہ ان
تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ:
اول آپ نے خود سفر کر کے آس پاس کے قبائل کے ساتھ باہمی امن وامان کے معاہدے کرنے
شروع کئے تاکہ مدینہ کے ارد گرد کا علاقہ خطرہ سے محفوظ ہو جائے۔اس امر میں آپ نے خصوصیت کے ساتھ ان
قبائل کو مد نظر رکھا جو قریش کے شامی رستے کے قرب وجوار میں آباد تھے کیونکہ جیسا کہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے یہی
وہ قبائل تھے جن سے قریش مکہ مسلمانوں کے خلاف زیادہ مدد لے سکتے تھے اور جن کی دشمنی مسلمانوں کے واسطے
سخت خطرات پیدا کر سکتی تھی۔دوم آپ نے چھوٹی چھوٹی خبر رساں پارٹیاں مدینہ کے مختلف جہات میں روانہ کرنی
خطبات مسرور جلد 21
291
مخطبه جمعه فرمودہ مور محہ 02 جون 2023ء
شروع فرمائیں تا کہ آپ کو قریش اور ان کے حلفاء “ حلیف جو تھے ان ” کی حرکات وسکنات کا علم ہو تار ہے اور قریش
کو بھی یہ خیال رہے کہ مسلمان بے خبر نہیں ہیں اور اس طرح مدینہ اچانک حملوں کے خطرات سے محفوظ ہو
جائے۔سوم ان پارٹیوں کے بھجوانے میں ایک مصلحت یہ بھی تھی کہ تا اس ذریعہ سے مکہ اور اس کے گردونواح کے
کمزور اور غریب مسلمانوں کو مدینہ کے مسلمانوں میں آملنے کا موقع مل جاوے۔ابھی تک مکہ کے علاقہ میں کئی لوگ
ایسے موجود تھے جو دل سے مسلمان تھے مگر قریش کے مظالم کی وجہ سے اپنے اسلام کا بر ملا طور پر اظہار نہیں کر سکتے
تھے اور نہ اپنی غربت اور کمزوری کی وجہ سے ان میں ہجرت کی طاقت تھی کیونکہ قریش ایسے لوگوں کو ہجرت سے
جبر أروکتے تھے۔چوتھی تدبیر آپ نے یہ اختیار فرمائی کہ آپ نے قریش کے ان تجارتی قافلوں کی روک تھام
شروع فرما دی جو مکہ سے شام کی طرف آتے جاتے ہوئے مدینہ کے پاس سے گزرتے تھے۔کیونکہ۔۔یہ قافلے
جہاں جہاں سے گزرتے تھے مسلمانوں کے خلاف عداوت کی آگ لگاتے جاتے تھے اور ظاہر ہے کہ مدینہ کے
گردو نواح میں اسلام کی عداوت
کا تختم بویا جانا مسلمانوں کے لئے نہایت خطرناک تھا۔پھر یہ کہ یہ قافلے ہمیشہ مسلح ہوتے تھے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس قسم کے قافلوں کا مدینہ
سے اس قدر قریب ہو کر گزرنا ہر گز خطرہ سے خالی نہیں تھا۔پھر یہ بات بھی ہے کہ ” قریش کا گزارہ
“
زیادہ تر تجارت پر تھا اور اندریں حالات قریش کو زیر کرنے اور ان کو ان کی ظالمانہ کارروائیوں سے روکنے اور
صلح پر مجبور کرنے کا یہ سب سے زیادہ یقینی اور سریع الاثر ذریعہ تھا کہ ان کی تجارت کا راستہ بند کر دیا جاوے۔چنانچہ تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ جن باتوں نے بالآخر قریش کو صلح کی طرف مائل ہونے پر مجبور کیا ان میں
ان کے تجارتی قافلوں کی روک تھام کا بہت بڑا دخل تھا۔پس یہ ایک نہایت دانشمندانہ تدبیر تھی جو اپنے وقت
پر کامیابی کا پھل لائی“ پھر ” قریش کے ان قافلوں کا نفع بسا اوقات اسلام کو مٹانے کی کوشش میں
صرف ہو تا تھا بلکہ بعض قافلے تو خصوصیت کے ساتھ اسی غرض سے بھیجے جاتے تھے کہ ان کا سارا نفع
مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔“ تجارت جو ہوتی تھی اسلام کے خلاف جنگ کرنے کے لیے کمائی
کرنے کے لیے تجارت کی جاتی تھی۔” اس صورت میں ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ ان قافلوں کی روک تھام
خود اپنی ذات میں بھی ایک بالکل جائز مقصود تھی۔“
(سیرت خاتم النبین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 323 تا324)
بہر حال یہ سلسلہ ابھی چلے گا باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔اس وقت میں چند مرحومین کا
ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں۔ان کی نماز جنازہ ادا ہو گی۔ان میں سے ایک جنازہ حاضر ہے جو مکرم خواجہ منیر الدین
قمر صاحب کا ہے باقی جنازہ غائب ہیں۔خواجہ منیر الدین قمر صاحب یہیں یو کے میں رہتے تھے۔27 مئی کو
86 سال کی عمر میں بقضائے الہی ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے صحابی حضرت میاں خیر الدین سیکھوانی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے تھے۔آپ کے والد مولانا قمر الدین صاحب
کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چھوٹی عمر میں دیکھا ہے اور انہوں نے آپ کو چھوٹی عمر میں دیکھا ہے۔بہت
خطبات مسرور جلد 21
292
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
بچپنا تھا۔بہر حال ان کے والد مولوی قمر الدین صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کے پہلے مرکزی صدر تھے۔جب
ہندوستان پاکستان کی پارٹیشن ہوئی تو یہ لوگ پاکستان شفٹ ہو گئے۔پھر خواجہ منیر الدین صاحب کچھ عرصہ کے لیے
تنزانیہ افریقہ چلے گئے۔ربوہ میں بھی آپ کو مختلف حیثیت سے جماعت کی خدمت کرنے کی توفیق ملی پھر یہ 1966ء
میں اپنی فیملی کے ہمراہ یو کے آگئے اور یہاں مسجد فضل کے نزدیک ان کی رہائش تھی۔پرانے سب لوگ ان کو
جانتے ہیں۔خلافتِ رابعہ کے دور میں انہیں لمبے عرصہ تک مسجد فضل میں جمعہ کی اذان دینے کی بھی توفیق ملی۔مرحوم نے بطور صدر جماعت مسجد فضل لندن اور پینٹی خدمت بجالانے کی توفیق بھی پائی۔1995ء میں ریٹائر منٹ
کے بعد زندگی وقف کر دی اور گذشتہ انیس سال سے طوعی طور پر پہلے یہاں وکالت تبشیر میں اور بعد میں
دفتر پرائیویٹ سیکرٹری یو کے میں خدمت کی توفیق پاتے رہے۔وفات سے ایک دن قبل بھی نماز ظہر سے پہلے تک
دفتر میں کام کرتے رہے پھر نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آئے تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے پابند ، بہت خاموش طبع،
ہمدرد، ملنسار ، نیک اور مخلص، باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی بھی تھے۔اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور
بہت سے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں ہیں۔امیر صاحب یوکے، کے ماموں بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور
رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔یہ تو جنازہ حاضر ہے جو ان شاء اللہ ادا ہو گا۔دوسرے جو جنازے غائب ہیں ان میں ایک جنازہ صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب کا ہے جو
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے اور ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب اور محمودہ بیگم صاحبہ کے بیٹے تھے
اور حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے نواسے تھے۔ان کی اناسی (79) سال کی عمر میں گذشتہ دنوں میں وفات
ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ابتدائی تعلیم ان کی ربوہ کی تھی۔پھر
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔پھر کچھ دیر ربوہ کے ہسپتال میں کام کیا۔پھر یہاں پڑھنے کے
لیے یو کے آئے اور رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا میں انہوں نے 1970ء میں پوسٹ گریجوایشن کی اور ایف آرسی ایس کیا۔پھر واپس گئے اور وقف تھے تو وہاں فضل عمر ہسپتال میں خدمات بجالاتے رہے۔تقریباً پچاس سال ان کو فضل عمر ہسپتال
میں خدمت کی توفیق ملی۔وہاں نصرت جہاں کے تحت کام کرنے والے واقفین زندگی ڈاکٹروں میں سب سے زیادہ
لمبا عرصہ انہوں نے خدمت کی۔شاید اس سے زیادہ عرصہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کا بھی ہو لیکن بہر حال ان کو
پچاس سال خدمت کی توفیق ملی۔1983ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے انہیں وقف جدید بورڈ کا ممبر بھی مقرر فرمایا
اور تاوفات وقف جدید بورڈ کے ممبر رہے۔ان کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ رشتوں کو بہت نبھانے والے تھے۔بہت خیال رکھنے والے تھے۔ماں باپ،
بہن بھائی، عزیز رشتہ داروں، میرے ماں باپ اور رشتہ داروں سب کے ساتھ مجھے نہیں یاد کہ کوئی موقع خوشی یا غمی کا
کبھی چھوڑا ہو اور ذمہ داری اپنے اوپر لے لیتے تھے کبھی رشتوں کو نبھانے میں سستی نہیں دکھائی اور گھر کے جتنے بڑے
بزرگ تھے ان کے علاج کی بھی آپ کو توفیق ملی۔گھروں میں بیماروں کی بیمار پرسی کرنے کے لیے جاتے۔اسی طرح
ضرورت مندوں کی ہر طرح مدد کرتے تھے۔کسی سوالی کو کبھی انکار نہیں کیا۔بہت سی بچیوں کو تعلیم دلائی اور
خطبات مسرور جلد 21
293
جمعه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
شادیوں تک ان کے تمام اخراجات اٹھائے۔بعض بچیوں نے تو مجھے بھی لکھا ہے۔یہ ان کے گھر میں بھی رہیں اور
بچوں کی طرح پالا اور اس کے بعد ان کی شادیاں کیں۔مریضوں کی فیس وغیرہ بھی معاف کر دیا کرتے تھے۔کئی
لوگوں نے اس بارے میں بھی مجھے لکھا ہے بلکہ اپنے پاس سے دوائیاں اور رقم بھی دے دیتے تھے۔خلفاء کے ساتھ
بہت گہرا تعلق تھا۔ایک تو یہ بھی تھا کہ اب تک جتنی بھی خلافتیں آئی ہیں ان کے ساتھ رشتہ داری کا بھی تعلق تھا
دوسرا ادب اور احترام کا بھی بہت زیادہ تعلق تھا اور بچوں کو بھی اسی کا کہتے رہتے تھے اور خود بھی عمل کر کے
دکھایا۔میرے سے چھ سات سال بڑے تھے لیکن خلافت کے بعد ہمیشہ ادب اور احترام میں نے دیکھا ہے بلکہ اس
سے پہلے بھی جب میں ناظر اعلیٰ تھا تو بہت ادب اور احترام والا ان کا رویہ ہو تا تھا۔ان کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ حضرت خلیفة المسیح الرابع کی بیگم کی جو آخری بیماری تھی اس میں
حضرت خلیفة المسیح الرابع" کا فون آیا کہ ڈاکٹر مبشر کو فوری بھیجو اؤ تو کہتے ہیں راتوں رات ہی یہ پیغام سن کر وہ نکل گئے
اور ان کی وفات تک پھر وہیں موجود رہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے مکرمہ حضرت آصفہ بیگم صاحبہ کی وفات پر
فرمایا تھا کہ مبشر مجھے لفٹ کے قریب لینے آیا تو میں مبشر کو دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ اہلیہ کی وفات ہو گئی ہے کیونکہ یہ مجھے
پتا ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہوتی تو پھر مبشر ان کو کبھی اکیلا نہ چھوڑتا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی بیماری میں بھی
آپ علاج کے لیے یو کے آجاتے رہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے بھی ایک جگہ اپنی بیماری کے دوران میں ان کی
خدمات کا ذکر فرمایا ہے۔ان کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ ایک دفعہ آپ کی کوئی غلط شکایت ہوئی اس کی تحقیقات کے لیے
ایک کمیٹی بنی۔اس وقت بھی آپ نے خلیفہ وقت کا اور نظام کا احترام کیا اور کوئی بھی نامناسب بات اور رویہ نہیں
دکھایا اور کمیٹی نے پھر ساری تحقیق کی اور آپ کو اس معاملے میں بری قرار دیا۔ان کے بیٹے نے لکھا کہ چنیوٹ اور
ارد گرد کے علاقے سے بعض مخالفین بھی چھپ کر گھر آکر علاج کروایا کرتے تھے اور بہت سارے غیر احمد کی ان
کے مریض تھے۔میں بھی جانتا ہوں۔علاقے کے بے شمار لوگوں کا آپ نے علاج کیا اور اس کی وجہ سے ربوہ کا بھی،
ہسپتال کا بھی علاقے میں بہت تعارف تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی آخری بیماری میں دوائی پینے کے لیے جو
پیچ استعمال کیا کرتے تھے وہ چیچہ چھوٹا سا چائے کا پیچ تھا۔حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے وہ حضرت ام ناصر
کو یہ کہتے ہوئے دیا تھا کہ جو بیٹاڈ ا کٹر بنے اس کو دے دینا تو وہ چھیچ آپ کے والد ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کو ملا اور اس
کے بعد وہ پیچ آپ کے پاس تھا۔بعض دفعہ برکت کی خاطر ڈاکٹر مبشر صاحب اپنے مریضوں کو بھی اس سے دوائی پلا
دیا کرتے تھے۔آپ کے افسوس پر آنے والوں میں ہر طبقہ کے لوگ شامل تھے لیکن بہت بھاری اکثریت ان لوگوں
کی تھی جو غریب طبقہ تھا اور بار بار اس بات کا اظہار کرتے تھے کہ میاں صاحب ہمارے محسن تھے۔کسی کا علاج
انہوں نے کیا تھا اور کسی کا خیال کسی اور طریقے سے رکھا تھا۔بہت سارے علاقے کے زمیندار ہیں ان کی
عورتیں، ان کی بہنیں علاج کے لیے آتی تھیں اور زمینداروں نے آکر پھر اظہار کیا کہ کس طرح ہمارا انہوں نے
خیال رکھا اور یہ سب جو غیر احمدی تھے یہ بھی آکے رور ہے تھے کہ ہمارے سر سے باپ اٹھ گیا۔پھر ہمارا ہسپتال
کا عملہ جو ہے ان کی اکثریت نے مجھے بھی لکھا ہے کہ ہمارا ہسپتال یتیم ہو گیا اور سب نے بڑی تکلیف کا اظہار کیا،
خطبات مسرور جلد 21
294
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
افسوس کا اظہار کیا ہے۔بہر حال ہر ایک سے تعلق نبھایا۔غریبوں کا خیال رکھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جنازہ جاتے ہوئے فرمایا تھا کہ فوت شدہ کی جو تعریف کرے تو پھر جنت واجب ہو گئی۔(صحيح البخارى كتاب الجنائز باب ثناء الناس على الميت حديث 1367)
اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کا مصداق بنائے۔ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کہتے ہیں میرے علم کے مطابق
جماعت میں سب سے زیادہ سروس کرنے والے ڈاکٹر کا اعزاز ان کو حاصل ہے اور وہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔اور
لکھتے ہیں کہ جس زمانے میں آپ نے کام شروع کیا اس زمانے میں کوئی مددگار کمپاؤنڈر وغیرہ یا ہیلپر وغیرہ نہیں
ہو تا تھا۔خود ہی کنڈی لگانی ہوتی تھی ، کھولنا ہوتا تھا، مریض کو بلانا ہو تا تھا، دیگر کام بھی خود کرنے ہوتے تھے۔اکیلے
ہی آپریشن تھیٹر کو بھی مینیج (manage) کرنا ہو تا تھا۔انیستیزیا (Anaesthesia) دینے والا کوئی نہیں تھا وہ کام
بھی خود ہی کرنا پڑتا تھا اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے سٹاف کو ٹریننگ دی اور اس کے بعد ہسپتال کا بڑا نام ہو گیا اور
کہتے ہیں کہ انفیکشن کی ریشو بھی کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے کم تھی۔اکثر مریض جو تھے وہ کامیاب علاج کے بعد
ہسپتال سے رخصت ہوتے تھے اور بہر حال انہوں نے مریضوں سے ان کا جو رویہ تھا وہ دیکھا ہے اور غیر احمدی
مریض بھی میں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں بہت عزت کرنے والے تھے۔ڈاکٹر منیر مبشر صاحب جو سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔کہتے ہیں کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کی طبی خدمات
کا ایک وسیع سلسلہ دیکھا ہے جو نہ صرف ربوہ والوں پر بلکہ ارد گرد کے تمام علاقوں پر محیط تھا۔کہتے ہیں میری ساری
ملازمت ربوہ کے مضافات میں رہی ہے۔یہ سرکاری ہسپتالوں میں، ربوہ کے چھوٹے ہسپتالوں میں تعینات رہے
ہیں۔کہتے ہیں تقریباًہر گاؤں اور ہر شہر کے بہت سے لوگ آپ کے معتقدین میں سے تھے اور جیسا کہ میں نے کہا یہی
وجہ ہے کہ بے شمار غیر از جماعت افراد ان کی وفات پر افسوس کے لیے آئے۔ڈاکٹر نوری صاحب نے لکھا کہ ربوہ میں اکیلے رہنے والے ایک بزرگ مریض نے ڈاکٹر مبشر صاحب کی
صویر اپنے کمرے میں لٹکائی ہوئی تھی۔ڈاکٹر نوری صاحب ان کو دیکھنے گئے تو بڑی تعریف اور احترام کے ساتھ اس
مریض نے بتایا کہ ڈاکٹر مبشر اکثر میرے گھر آتے اور میری خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کرتے تھے۔اللہ ان کو سلامت رکھے۔اس وقت ان کی زندگی کی بات ہے۔ان کی خصوصیات خدمات اور مریضوں کے جذبات کے
اتنے خطوط ہیں کہ میرے لیے وہ بیان کرنا تو ممکن نہیں۔خلافت سے بھی غیر معمولی وفا کا تعلق تھا جیسا کہ پہلے بھی میں
نے کہا۔اللہ تعالیٰ ان سے بے انتہا مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ عطا فرمائے۔تیسر اجنازہ جو ہے، یہ دوسر ا غائب جنازہ ہے مکرمہ سیدہ امة الباسط صاحبہ جو سید محمود احمد صاحب اسلام آباد
کی اہلیہ تھیں۔گذشتہ دنوں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کی پوتی
تھیں اور محترم سید عبد الرزاق شاہ صاحب کی بیٹی تھیں۔حضرت ام طاہر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بھیجی تھیں۔مرحومہ کے والد عبد الرزاق شاہ صاحب نے پہلی آئرش احمدی خاتون حنیفہ شاہ صاحبہ جن کا پہلا نام کیتھرین
او برائن (Catherine O Brien) تھا ان سے شادی کی تھی اور یہ شادی 1945ء میں نیروبی کینیا میں ہوئی تھی۔
خطبات مسرور جلد 21
295
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جون 2023 ء
پھر ان کی یہ والدہ پاکستان بھی آگئیں اور پاکستان میں شاہ صاحب سندھ میں تعینات رہے اور وہاں اس چھوٹے سے
گاؤں میں انہوں نے باوجود یکہ آئرلینڈ کی تھیں بڑی قربانی سے گزارا کیا اور ان کے بچے بھی انتہائی قربانیاں کرنے
والے تھے جن میں سے ایک یہ امۃ الباسط صاحبہ ہیں۔ان کے خاوند سید محمود شاہ صاحب کہتے ہیں کہ نمازوں کی پابند اور خصوصاً تہجد بہت با قاعدگی سے پڑھتی
تھیں اور بچپن سے ہی نماز تہجد اپنے والد صاحب کے ساتھ پڑھتی رہیں۔آپ دینی شعائر کی پابند اور دیندار خاتون
تھیں۔ہمیشہ غریبوں اور ناداروں کی امداد کرتی تھیں۔پردے کی بہت سختی سے پابندی کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ
تھیں۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ان کے ایک بیٹے سید بشیر احمد تو یہیں رہتے
ہیں اور ایک بیٹے سید شاہد احمد ہیں۔بیٹی ان کی امریکہ میں ہیں۔ان کی بیٹی مجید ہ ملک جو ڈاکٹر عامر ملک صاحب امریکہ
اور بیٹے سے احمد بیان جو ڈاکٹر عامر ملک
کی اہلیہ ہیں کہتی ہیں کہ والدہ ہر دلعزیز اور سدا بہار شخصیت کی مالک تھیں۔جو بھی ان سے ملتا ان کا گرویدہ ہو جاتا۔خلافت سے دلی محبت رکھنے والی تھیں۔بہت نفیس طبع، سلیقہ شعار
اور اچھے اخلاق کی مالک تھیں۔اپنی تکلیف کا کبھی کھل کر اظہار نہیں کرتی تھیں۔غریب پروری اور صدقہ خیرات
میں بھی آگے آگے تھیں۔بچیوں کی شادیوں کے لیے مدد، غرباء کے گھروں میں راشن دینا، یتیموں کی پڑھائی کا
خرچہ ، غریبوں کو کھانا کھلانا غرضیکہ اپنا وقت اللہ تعالیٰ کے بندوں کی مدد میں صرف کر تیں چاہے وہ دعا کی شکل میں ہو یا
صدقہ کی شکل میں۔زیادہ تر خدا کی باتیں اور الہی نصرت کی باتیں کرنا پسند کرتیں اور دوستی بھی ایسے لوگوں سے ہوتی جو
خدا سے محبت کرنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ کا بھی ان سے ایک خاص سلوک تھا۔ان کی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ قبول بھی فرماتا تھا اور اللہ تعالیٰ بہت سی باتوں میں بہت سی دعاؤں کی قبولیت کی
پہلے ہی ان کو اطلاع بھی دے دیتا تھا۔سخت بیماری میں بھی نماز نہیں چھوڑی اور ہمہ وقت نظر گھڑی پر رہتی کہ کہیں
نماز نہ چھوٹ جائے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی
ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور یہ تیسر اجنازہ غائب جو ہے وہ مکرم شریف احمد بندیشہ صاحب کا ہے جو پاکستان کے چک نمبر 261 ر۔ب ادھو والی
فیصل آباد کے صدر جماعت تھے۔ان کی بھی گذشتہ دنوں میں وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔ان کے
بیٹے رحمت اللہ بندیشہ صاحب مربی سلسلہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے دادا جان ابھی دو تین ماہ کے تھے کہ آپ
کے والدین اور دیگر تمام قریبی عزیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایام طاعون میں وفات پاگئے تو اس
وقت دادا جان کی ایک ڈور کی رشتہ دار احمدی فیملی نے ان کی ابتدائی ایام میں پرورش کی۔بعد میں تحصیل بٹالہ کے ایک قاضی کے فیصلہ کے مطابق ایک اور نسبتاً زیادہ قریبی احمدی فیملی میں
پرورش پائی اور اس طرح آپ آغاز سے ہی احمدی ماحول میں پرورش پاتے ہوئے جماعت احمدیہ میں شامل رہے۔مرحوم کم و بیش پچیس سال تک گاؤں میں صدر جماعت رہے۔بے شمار خوبیوں کے مالک ایک درویش صفت انسان
تھے۔عبادات میں اونچے درجہ کا معیار رکھنے والے، بے کسوں اور خصوصیت سے عزیز واقارب کی مدد کرنے والے،
خطبات مسرور جلد 21
296
فرمودہ مورخہ 02 جون 2023ء
نظام جماعت اور خلافت سے بے حد محبت کرنے والے انسان تھے۔پسماندگان میں پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے جیسا کہ میں نے بتایار حمت اللہ بندیشہ
صاحب مبلغ سلسلہ ہیں جو آج کل جامعہ احمدیہ جرمنی میں بطور استاد خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور اپنے گاؤں
کے مخالفانہ حالات کی وجہ سے اپنے والد کے جنازے اور تدفین میں بر وقت شامل نہیں ہو سکے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے اور تمام بچوں کو بھی ان کی
نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 جون 2023 ، جلد 30 شماره 102 صفحہ 02-06)