حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ

خطبات مسرور جلد 21
322
25
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء بمطابق 23 / احسان 1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
جیسا کہ گذشتہ خطبے میں بیان ہوا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے مخبروں نے واپس آکر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک قافلے یا لشکر کے آنے کی اطلاع دی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
اطلاع ملی کہ قریش کا لشکر تجارتی قافلے کے بچاؤ کے لیے بڑھا چلا آرہا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام
سے مشورہ طلب کیا اور انہیں قریش کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اٹھے اور
بڑی خوبصورت گفتگو کی۔پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اٹھے انہوں نے بھی بڑے خوبصورت انداز میں گفتگو کی۔پھر حضرت مقداد بن عمر ڈ اٹھے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تشریف لے چلیے جدھر اللہ تعالیٰ نے
آپ کو حکم دیا ہے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔بخدا! ہم آپ کو وہ جواب نہ دیں گے جو جواب بنی اسرائیل نے
حضرت موسیٰ کو دیا تھا کہ : فَاذْهَب أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة: 25) جاتو اور تیر ارب دونوں لڑو
ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے بلکہ ہم یوں کہیں گے کہ آپ اور آپ کا رب تشریف لے جائیے اور جنگ کیجیے ہم بھی آپ
کے ساتھ مل کر جنگ کریں گے۔اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے اگر آپ ہمیں
برک العماد تک بھی لے جائیں تو ہم آپ کے ساتھ چلیں گے۔برک الغماد کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ یمن میں ہے
اور مکہ مکرمہ سے پانچ منزل کی مسافت پر ہے۔عربوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ مسافت کی یہ بھی ایک تعبیر تھی۔اور پھر انہوں نے کہا کہ آپ کی معیت میں دشمن کے ساتھ جنگ کرتے جائیں گے یہاں تک کہ آپ وہاں پہنچ
جائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کلمہ خیر سے نوازا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 420-421 ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
( غزوات النبی از ابوالکلام آزاد صفحہ 30 مطبوعہ سٹی بک پوائنٹ 2014ء)
ایک مصنف نے یہ لکھا ہے کہ برک الغماد مکے کے جنوب میں کم و بیش چار سو تیس کلو میٹر کے فاصلے پر
عام شاہراہ سے ہٹ کر دور دراز مقام تھا جو سفر کی دوری اور مشکل کے لیے بطور محاورہ بولا جاتا تھا جیسا کہ اردو میں
کوہ قاف کہتے ہیں جو دوری کے مفہوم کو واضح کرتا ہے۔مطلب یہ کہ جتنی مرضی دور تشریف لے جائیں ہم آپ کے
(دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی یہی ہم جلد 6 صفحہ 139 بزم اقبال لاہور ، اپریل 2022ء)
ساتھ ہوں گے۔

خطبات مسرور جلد 21
323
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
اس بارے میں ایک وضاحت بھی ہے کہ بعض سیرت نگاروں نے اس موقع پر یہ سوال اٹھایا ہے کہ
حضرت مقداد نے جو آیت اس موقع پر پڑھی تھی وہ سورہ مائدہ کی آیت ہے اور یہ سورت بہت بعد میں نازل ہونے
والی سورت ہے اس لیے اس موقع پر یہ آیت پڑھنا محل نظر ہے لیکن پھر خود ہی یہ مفسرین اس کے مختلف جواز بھی
پیش کرتے ہیں مثلاً یہ کہ انہوں نے بنی اسرائیل کی یہ بات یہودیوں سے سنی ہو گی یا یہ کہ بعد کے کسی راوی نے یہ
آیت شامل کر دی ہو گی۔بہر حال یہ اعتراض اتنی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ سیرت کی کتابوں میں کثرت سے یہ روایت
بیان ہوئی ہے۔نیز بخاری کی ایک شرح فتح الباری جو ابن حجر کی شرح ہے اس میں یہ لکھا ہے کہ سورت مائدہ،
مکمل سورت حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہونے والی بات درست نہیں۔اس کی چند آیات کافی عرصہ پہلے نازل ہو چکی
تھیں۔انہیں میں سے ایک آیت حضرت مقداد نے بدر کے موقع پر تلاوت کی لیکن بہر حال یہودیوں سے ہی باتیں
سنی تھیں۔ہو سکتا ہے وہ بھی صحیح ہو۔پھر بیان ہوا ہے کہ یہ تینوں یعنی حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت مقداد
چونکہ مہاجرین میں سے تھے۔اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش تھی کہ انصار کی رائے معلوم کریں۔(الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری صفحہ 285 المکتبۃ السلفیہ لاہور)
فتح الباری جلد 2 صفحہ 201 بحوالہ دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علی یکم جلد 6 صفحہ 139 بزم اقبال لاہور ، اپریل 2022ء)
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے لوگو ! مجھے مشورہ دو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد
انصار تھے اور شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کہ بیعت عقبہ کے وقت انہوں نے عرض کی تھی کہ یارسول اللہ ! بیشک
ہم اس وقت تک آپ کے ذمہ سے بری ہیں جب تک آپ ہمارے شہر میں تشریف نہیں لاتے لیکن جب آپ وہاں
مدینے میں تشریف لے آئیں گے تو آپ ہمارے ذمہ ہوں گے۔ہم ہر اس چیز سے آپ کا دفاع کریں گے جس سے
ہم اپنے بچوں اور اپنی عورتوں کا دفاع کرتے ہیں۔اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ اندیشہ ظاہر کر رہے تھے
کہ کہیں انصار صرف اُس دشمن سے آپ کا دفاع کریں جو مدینہ طیبہ پر اچانک چڑھائی کر دے اور وہ یہ سمجھ رہے
ہوں کہ ان پر اپنے شہر سے باہر جاکر دشمن کا مقابلہ کر نالازم نہیں لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات
فرمائی تو حضرت سعد بن معاذ نے آپ سے عرض کی کہ اے رسول اللہ یوں لگتا ہے کہ حضور ہماری رائے پوچھ رہے
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک۔تو حضرت سعد گویا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بیشک ہم آپ پر
ایمان لے آئے ہیں۔ہم نے آپ کی تصدیق کی ہے اور ہم نے گواہی دی ہے کہ جو دین لے کر آپ تشریف لائے
ہیں وہ حق ہے اور اس پر ہم نے آپ کے ساتھ وعدے کیے ہیں اور ہم نے آپ کا حکم سننے اور اس کو بجالانے کے پختہ
پر
عہد کیسے ہیں۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تشریف لے چلیے جدھر آپ کا ارادہ ہے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا۔اگر آپ ہمیں سمندر کے پاس لے جائیں اور خود اس
میں داخل ہو جائیں تو ہم بھی آپ کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دیں گے۔ہم میں سے ایک شخص بھی پیچھے نہیں
رہے گا۔ہم اس بات کو نا پسند نہیں کرتے کہ آپ کل ہمیں ساتھ لے کر دشمن کا مقابلہ کریں۔ہم جنگ میں صبر
کرنے والے ہیں۔دشمن سے مڈھ بھیڑ کے وقت وفاد کھانے والے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے آپ کو وہ

خطبات مسرور جلد 21
324
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
کارنامے دکھائے گا جس سے آپ کی آنکھ ٹھنڈی ہو جائے گی۔پس اللہ کی برکت پر آپ ہمیں لے کر روانہ ہو
جائیے۔صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ الفاظ حضرت سعد بن عبادہ کی طرف منسوب ہوئے ہیں لیکن اکثر روایات
کے مطابق حضرت سعد بن عبادہ جنگ بدر میں شامل نہیں ہوئے تھے۔اس لیے سیرت نگاروں نے اس کی یہ تطبیق
کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دو مر تبہ صحابہ سے مشورہ کیا ہو۔پہلی دفعہ مدینہ میں جب آپ کو قافلے کی خبر ملی اور مدینہ
میں حضرت عبادہ نے یہ تقریر کی ہو اور دوسری مرتبہ جب آپ سفر میں تھے تب مشورہ کیا ہو تو اس وقت سعد بن معاذ
نے یہ گفتگو کی ہو۔بہر حال یہ تو شرح میں مختلف شارح اپنے مطابق لکھتے رہے ہیں لیکن اصل یہی ہے کہ سعد بن معاذ
نے یہ کہا۔حضرت سعد کی یہ بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ خوش ہوئے اور فرما یا روانہ ہو جاؤ
اور تمہیں خوشخبری ہو۔اللہ تعالیٰ نے مجھے دو گروہوں میں سے ایک گروہ پر غلبہ دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔خدا کی قسم !
میں گویا اس وقت وہ جگہ دیکھ رہا ہوں جہاں دشمن کے آدمی قتل ہو ہو کر گریں گے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 421 ، دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
(شرح الزرقاني جلد 2 صفحه 270 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
”آپ کے یہ الفاظ سن کر صحابہ خوش ہوئے مگر ساتھ ہی انہوں نے حیران ہو کر عرض کیا۔هَلَّا ذَكَرْتَ
لَنَا الْقِتَالَ فَنَسْتَعِد یعنی 'یارسول اللہ ! اگر آپ کو پہلے سے لشکر قریش کی اطلاع تھی تو آپ نے ہم سے مدینہ میں
ہی جنگ کے احتمال کا ذکر کیوں نہ فرما دیا کہ ہم کچھ تیاری تو کر کے نکلتے۔مگر باوجود اس خبر اور اس مشورہ کے اور
با وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اس خدائی بشارت کے کہ ان دو گروہوں میں سے کسی ایک پر
مسلمانوں کو ضرور فتح حاصل ہو گی ابھی تک مسلمانوں کو معین طور پر یہ معلوم نہیں ہو اتھا کہ ان کا مقابلہ کس گروہ
سے ہو گا اور وہ ان دونوں گروہوں میں سے کسی ایک گروہ کے ساتھ مٹھ بھیڑ ہو جانے کا امکان سمجھتے تھے اور وہ طبعاً
کمزور گر وہ یعنی قافلہ کے مقابلہ کے زیادہ خواہشمند تھے۔“
66
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 355 ایڈیشن 1996ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بارے میں بیان فرمایا ہے کہ:
”جب بدر کے موقع پر مدینہ سے باہر جنگ ہونے لگی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام صحابہ کو جمع
کیا اور فرمایا اے لو گو مجھے مشورہ دو کیونکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہماری قافلہ سے مڈھ بھیڑ نہیں ہو گی بلکہ مکہ کے لشکر
سے ہمارا مقابلہ ہو گا۔اس پر یکے بعد دیگرے مہاجرین کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یار سول
اللہ ! آپ بیشک جنگ
کیجئے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔مگر ہر دفعہ جب اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد کوئی مہاجر بیٹھ جاتا تو آپ فرماتے
اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔آپ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ مہاجرین تو مشورہ دے ہی رہے ہیں۔اصل سوال انصار
کا ہے اور انصار اس لئے چپ تھے کہ لڑنے والے مکہ کے لوگ تھے وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم نے یہ کہا کہ ہم مکہ والوں
سے لڑنے کے لئے تیار ہیں تو شاید ہماری یہ بات مہاجرین کو بری لگے اور وہ یہ سمجھیں کہ یہ لوگ ہمارے بھائی بندوں
کا گلا کاٹنے کے لئے آگے بڑھ بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ
اے لوگو ! مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یار سول اللہ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے۔

خطبات مسرور جلد 21
325
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
ایک کے بعد دوسرا مہاجر اٹھتا ہے اور وہ کہتا ہے یا رسول اللہ !الڑیئے مگر آپ بار بار یہی فرمارہے ہیں کہ اے لوگو !
مجھے مشورہ دو۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی مراد غالباً ہم انصار سے ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ٹھیک ہے۔اس نے کہا یار سول اللہ ! ہم تو اس لئے چپ تھے کہ ہم ڈرتے تھے کہ ہمارے مہاجر بھائیوں کا دل نہ
دکھے۔اگر ہم نے کہا ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں تو ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہو گا کہ یہ ہمارے بھائیوں اور
رشتہ داروں کو مارنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔پھر اس نے کہا یارسول اللہ !شاید آپ کا اشارہ اس بیعت عقبہ کی طرف
ہے جس میں ہم نے یہ اقرار کیا تھا کہ اگر مدینہ پر کوئی دشمن حملہ آور ہوا تو ہم آپ کا ساتھ دیں گے لیکن اگر مدینہ سے
باہر جاکر لڑنا پڑا تو ہم پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہاں یہی بات ہے۔”اس نے کہا
! ”
یار سول
اللہ جس وقت ہم نے وہ معاہدہ کیا تھا اس وقت ہمیں صحیح طرح معلوم نہیں تھا کہ آپ کی کیا شان ہے۔یا رسول اللہ ! اب تو آپ کی صداقت ہم پر کھل چکی ہے اور آپ کا مقام ہم پر واضح ہو گیا ہے اب کہ
معاہدہ کا کیا سوال ہے۔سامنے سمندر ہے آپ حکم دیجئے تو ہم اس میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور اگر
لڑائی ہوئی تو خدا کی قسم ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روند تاہوا نہ گزرے۔“
سیر روحانی نمبر 4 انوار العلوم جلد 19 صفحہ 532-533)
اس مشورے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے اور مختلف راستوں سے گزرتے
ہوئے بدر کے قریب نزول فرمایا۔بدر کی تفصیل تو پہلے بھی بیان ہو چکی ہے لیکن بیان کر دیتا ہوں کہ مدینے کے
جنوب مغرب میں ایک سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ ایک بیضوی شکل کا ساڑھے پانچ میل لمبا اور چار
میل چوڑا وسیع ریگستانی میدان ہے جس کے ارد گرد اونچے پہاڑ ہیں۔اس میں کئی کنویں اور باغات بھی تھے جہاں
عموماً قافلے پڑاؤ ڈالتے تھے۔بدر کے میدان کے قریب نزول کرنے کے کچھ دیر بعد آپ اور حضرت ابو بکر سوار ہو
کر نکلے یہاں تک کہ ایک عربی بوڑھے کے پاس جا کر رک گئے اور اس سے قریش اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان
کے ساتھیوں کے متعلق یہ بتائے بغیر دریافت کیا کہ آپ کون ہیں۔بوڑھا کہنے لگا میں تمہیں تب بتاؤں گا جب تم مجھے
یہ بتاؤ کہ تم کس قبیلے سے ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم ہمیں بتاؤ گے تو ہم بھی تمہیں اپنے متعلق
آگاہ کر دیں گے ، اپنے بارے میں بتا دیں گے۔وہ کہنے لگا کہ کیا ادلے کا بدلہ ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہاں۔بوڑھے نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ کے صحابہ فلاں فلاں دن روانہ ہو چکے
ہیں۔اگر مجھے بتانے والے نے سچ کہا تھا تو وہ آج فلاں مقام پر ہوں گے۔اس نے اس جگہ کا نام لیا جہاں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پہنچے تھے۔پھر کہنے لگا مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ قریش فلاں دن روانہ ہوئے ہیں۔اگر مجھے بتانے
والے نے سچ کہا ہے تو وہ آج فلاں مقام پر ہوں گے۔اس نے اس جگہ کا نام لیا جہاں قریش پہنچے تھے۔دونوں باتیں
اس نے صحیح بتائی ہیں۔جب وہ اپنی اطلاع سے فارغ ہوا تو اس نے کہا تم کس سے ہو ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہم پانی سے ہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے پلٹ آئے۔وہ کہنے لگا کہ پانی سے ہیں۔کیا

خطبات مسرور جلد 21
326
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
مطلب؟ کیا عراق کے پانی سے ہیں ؟ آپ کا یہ جواب بڑا ذو معنی لگتا ہے۔اس پر بھی مؤرخین نے بحث کی ہے۔ہمارے حوالے نکالنے والوں نے مختلف مورخین کی اس بارے میں وضاحتیں بھی پیش کی ہیں، خلاصہ دے دیتا
ہوں۔مؤرخین نے یہ سوال اٹھایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسب وعدہ درست جواب نہیں
دیا۔اس کا جواب مصنفین دیتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو غلط جواب نہیں دیا۔ہاں آپ نے اس کو
جواب اس ذو معنی انداز میں دیا ہے کہ جھوٹ بھی نہیں اور اس خطر ناک جنگی صور تحال میں معین جگہ کا پتہ بھی
نہیں دیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا تھا کہ ہم پانی سے ہیں تو اس سے مراد وہ قرآنی ارشاد تھا کہ ہم
نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا ہے۔یہ ایک سیرت نگار نے لکھا ہے۔یہ ابو بکر جابر الجزائری ہیں۔ایک کہتے ہیں کہ
عرب کا طریق یہ تھا کہ جہاں لوگ رہتے تھے وہاں
کا پتہ پانی یعنی چشمہ وغیرہ کا نام لے کر بتایا کرتے تھے کہ ہم فلاں
پانی یا فلاں علاقے کے پانی سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ علامہ برہان حلبی ہیں انہوں نے یہ لکھا ہے۔اس میں ایک توجیہ یہ
بھی ہو سکتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے اسی پانی یعنی چشمے کا ہی بتایا ہو جس کے قریب آپ کا قیام تھا جیسا
کہ اس بوڑھے نے بتایا تھا لیکن اشارہ اس رنگ میں فرمایا ہو کہ وہ بوڑھا عراق کی سمت سمجھا ہو اور بدر کا وہ چشمہ اور
عراق کی سمت ایک ہی طرف ہو۔بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کے پاس واپس تشریف لائے۔جب شام ہوئی تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی، حضرت زبیر بن عوام اور سعد بن ابی وقاص کو چند دیگر صحابہ کے ہمراہ بدر کے
چشمے کی طرف روانہ فرمایا تا کہ وہ آپ کے لیے وہاں کی خبروں کی جستجو کریں۔انہیں قریش کے لیے پانی لے جانے
والے دو غلام ملے جنہیں صحابہ کرام پکڑ کر لے آئے اور ان سے سوالات کیے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کھڑے نماز ادا کر رہے تھے۔ان دونوں نے بتایا کہ ہم قریش کے لیے پانی لے جانے والے ہیں۔انہوں نے ہمیں
پانی لانے کے لیے بھیجا ہے۔صحابہ نے ان کی بات نہ مانی اور خیال کیا کہ شاید وہ ابوسفیان کے ملازم ہیں۔اس لیے
صحابہ نے انہیں زدو کوب کیا اور جب انہیں بہت تنگ کیا تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہم ابوسفیان کے ملازم ہیں۔اس پر
صحابہ کرام نے انہیں چھوڑ دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سلام پھیرا تو فرمایا۔جب ان دونوں نے تم سے
سچ کہا تو تم نے انہیں مارا اور جب انہوں نے جھوٹ بولا تو تم نے انہیں چھوڑ دیا۔بخدا! انہوں نے سچ کہا ہے۔بیشک وہ
قریش کے غلام ہیں۔پھر ان دونوں کی طرف متوجہ ہو کر آپ نے فرمایا کہ مجھے قریش کے متعلق آگاہ کرو۔ان
دونوں نے بتایا بخدا ! وہ اس ٹیلے کے پیچھے وادی کے دوسرے کنارے پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔پھر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان سے پوچھا وہ لوگ کتنے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: بہت سے ہیں۔پوچھا گیا ان کی تعداد کیا ہے؟
کہنے لگے کہ ہمیں معلوم نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ وہ کھانے کے لیے روزانہ کتنے اونٹ ذبح کرتے
ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کسی دن نو اور کسی دن دس۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ نوسو
اور ایک ہزار کے درمیان ہیں۔اونٹوں کے کھانے سے آپ نے اندازہ لگایا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے
دریافت فرمایا کہ ان میں قریش کے سر کردہ لوگوں میں سے کون کون ہیں ؟ انہوں نے قریش کے کئی سرداروں کے

خطبات مسرور جلد 21
327
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
نام بتائے جن میں ابو جہل، عقبہ ، شیبہ ، حکیم بن حزام، امیہ بن خلف وغیرہ شامل تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:
هذَا مَكَةُ قَدْ الْقَتْ إِلَيْكُمْ أَفَلَاذَ كَبِدِهَا
کہ مکہ نے اپنے جگر کے ٹکڑے تمہارے آگے نکال کر ڈال دیے ہیں۔(السيرة النبويه لا بن هشام صفحه 421-422 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(ماخوذ از اٹلس سیرت نبوی صفحہ 216 دار السلام ریاض 1424ھ)
(سیرت حبیب دو عالم ، از ابو بکر جابر الجزائری، اردو مترجم، صفحہ 185 ضیاء القرآن پبلیکیشنزلاہور 2015ء)
) غزوات النبی صلی ال یکی از علامه بر بان حلبی، مترجم ، صفحہ 1 8 دارالاشاعت کراچی 2001ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی اس پر نوٹ لکھا ہے کہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا ها مكة قَدْ الْقَتْ إِلَيْكُمْ أَفَلَاذَ كَبِدِهَا۔“ یعنی
لومکہ نے تمہارے سامنے اپنے جگر گوشے نکال کر ڈال دیے ہیں ” یہ نہایت دانشمند انہ اور حکیمانہ الفاظ تھے جو آپ کی
زبان مبارک سے بے ساختہ طور پر نکلے کیونکہ بجائے اس کے کہ قریش کے اتنے نامور رؤساء کا ذکر آنے سے
کمزور طبیعت مسلمان بے دل ہوتے ان الفاظ نے ان کی قوت متخیلہ کو اس طرف مائل کر دیا انہوں نے ان کی سوچ
کو اس طرف مائل کر دیا کہ گویا ان سردارانِ قریش کو تو خدا نے مسلمانوں کا شکار بننے کے لئے بھیجا ہے۔“
سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 356 ایڈیشن 1996ء)
اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لشکر کو حرکت دی تاکہ مشرکین سے پہلے بدر کے چشمے پر
پہنچ جائیں اور مشرکین کو مسلط نہ ہونے دیں۔چنانچہ عشاء کے وقت آپ نے بدر کے قریب ترین چشمے پر نزول فرمایا۔(الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری صفحہ 288 المکتبۃ السلفیۃ لاہور )
اس موقع پر حضرت محباب بن منذر نے ایک مشورہ دیا تھا۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے
قریب ترین چشمے پر پڑاؤ ڈالا تو حباب بن منذر نے عرض کیا۔یارسول اللہ ! کیا آپ نے حکم الہی سے اس جگہ قیام کیا
ہے کہ ہم یہاں سے نہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں یا یہ صرف آپ کی رائے اور جنگی چال ہے ؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ صرف ایک رائے ہے اور جنگی چال ہے۔تب حضرت حباب نے عرض کیا کہ یہ
جگہ مناسب نہیں بلکہ آپ لوگوں کو یہاں سے ہٹا لیجیے اور وہاں قیام کیجیے جو دشمن کے پانی سے قریب ترین جگہ ہو اور
اس کے علاوہ جتنے کنویں ہیں ان کو بند کر دیا جائے اور اپنے لیے ایک حوض تیار کر لیا جائے جس کو پانی سے بھر دیا
جائے۔اس کے بعد ہم دشمن سے مقابلہ کرتے ہیں تو ہمیں پینے کے لیے پانی میسر ہو گا اور دشمن پانی سے محروم رہے
گا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری رائے بہت درست ہے اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم لشکر سمیت
اس پانی پر آئے جو قریش سے قریب تر تھا اور وہاں پڑاؤ کیا اور آپ کے حکم سے باقی کنویں بیکار کر دیے گئے اور جس
کنویں پر پڑاؤ ڈالا گیا اس پر ایک حوض بنا کر اس کو پانی سے بھر دیا گیا۔سیرت ابن ہشام میں یہ حوالہ ہے۔(ماخوذ از سیرت ابن ہشام صفحہ 424۔دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)

خطبات مسرور جلد 21
328
خطبه جمعه فرمودہ مور محمد 23 جون 2023ء
جگہ کے انتخاب کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کے لیے جگہ کی تیاری کا مرحلہ تھا۔چنانچہ
سعد بن معاذر ئیس اوس کی تجویز سے صحابہ نے میدان کے ایک حصے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے
ایک سائبان تیار کیا۔حضرت سعد بن معاذ نے حضور سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! کیا ہم آپ کے لیے ایک سائبان
نہ تیار کر دیں تا کہ آپ اس میں قیام فرما سکیں۔(ماخوذ از سیرت الحلبيه جلد 2 صفحه -213 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
وو
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو تفصیل بیان کی ہے وہ پہلے بھی ایک دفعہ بیان ہو چکی
ہے لیکن یہاں بیان کرنا بھی ضروری ہے۔”سعد بن معاذر ئیس اوس کی تجویز سے صحابہ نے میدان کے ایک حصہ
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ایک سائبان ساتیار کر دیا اور سعد نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
سواری سائبان کے پاس باندھ کر عرض کیا کہ یارسول اللہ ! آپ اس سائبان میں تشریف رکھیں اور ہم اللہ کا نام
لے کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔اگر خدا نے ہمیں فتح دی تو یہی ہماری آرزو ہے، لیکن اگر خدانخواستہ معاملہ
دگر گوں ہو “ اس کے علاوہ کچھ ہوا، ہماری شکست ہوئی تو آپ اپنی سواری پر سوار ہو کر جس طرح بھی ہو مدینہ پہنچ
جائیں۔وہاں ہمارے ایسے بھائی بند موجود ہیں جو محبت و اخلاص میں ہم سے کم نہیں ہیں لیکن چونکہ ان کو یہ خیال
نہیں تھا کہ اس مہم میں جنگ پیش آجائے گی اس لئے وہ ہمارے ساتھ نہیں آئے ورنہ ہر گز پیچھے نہ رہتے لیکن جب
انہیں حالات کا علم ہو گا تو وہ آپ کی حفاظت میں جان تک لڑا دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔یہ سعد کا جوش اخلاص
تھا جو ہر حالت میں قابلِ تعریف ہے۔ورنہ بھلا خدا کار سول اور میدان سے بھاگے : ” یہ کس طرح ہو سکتا ہے۔“
چنانچہ حنین کے میدان میں ہم نے دیکھا کہ بارہ ہزار فوج نے پیٹھ دکھائی، مگر یہ مرکز توحید “ یعنی آنحضرت صلی
اللہ
علیہ وسلم ” اپنی جگہ سے متزلزل نہیں ہوا۔بہر حال سائبان تیار کیا گیا اور سعد اور بعض دوسرے انصار اس کے گرد
پہرہ دینے کے لئے کھڑے ہو گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر نے اسی سائبان میں رات بسر
کی“۔ایک روایت میں یہ بھی ذکر ہے کہ حضرت ابو بکر سائبان میں ننگی تلوار سونت کر آپ کے پاس حفاظت کے
لئے کھڑے رہے ” اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رات بھر خدا کے حضور گریہ وزاری سے دعائیں کیں اور لکھا
ہے کہ سارے لشکر میں صرف آپ ہی تھے جو رات بھر جاگے باقی سب لوگ باری باری اپنی نیند سولئے۔“
الله سة
(سیرت خاتم النبیین صلی علی ام از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 357 ایڈیشن 1996 ء)
(سبل الهدى جلد 11 صفحه 398 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء )
حضرت مصلح موعودؓ نے اس بارے میں بیان فرمایا ہے کہ :
”جب بدر کے میدان میں پہنچے تو صحابہ نے ایک اونچی جگہ بنا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں بٹھا
دیا اور پھر انہوں نے ایک دوسرے سے مشورہ کر کے دریافت کیا کہ سب سے زیادہ تیز رفتار اونٹنی کس کے پاس
ہے۔چنانچہ سب سے زیادہ تیز رفتار اونٹنی لے کر انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب باندھ دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم تھوڑے ہیں اور
دشمن بہت زیادہ ہے ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں ہم تمام کے تمام اس جگہ شہید نہ ہو جائیں۔ہمیں اپنی موت کا تو کوئی غم

خطبات مسرور جلد 21
329
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
نہیں یا رسول اللہ ! ہمیں آپ کا خیال ہے کہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ہم اگر مر گئے تو اسلام کو کچھ نقصان نہیں ہو گا
لیکن آپ کے ساتھ اسلام کی زندگی وابستہ ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم آپ کی حفاظت کا سامان کر دیں۔یار سول اللہ !
حضرت ابو بکر کو ہم نے آپ کی حفاظت کیلئے مقرر کر دیا ہے اور یہ ایک نہایت تیز رفتار اونٹنی آپ کے قریب باندھ
دی ہے۔اگر خدانخواستہ ایسا وقت آئے کہ ہم ایک ایک کر کے یہاں ڈھیر ہو جائیں تو یار سول اللہ ! یہ اونٹنی موجود
ہے۔اس پر سوار ہو جائے اور مدینہ پہنچ جائیے۔وہاں ہمارے کچھ اور بھائی موجود ہیں انہیں معلوم نہ تھا کہ جنگ
ہونے والی ہے۔اگر معلوم ہوتا تو وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوتے۔آپ ان کے پاس پہنچ جائے۔وہ آپ کی
حفاظت کریں گے اور دشمن کے شر سے آپ محفوظ رہیں گے۔“
(بانی سلسلہ احمدیہ کوئی نیا دین نہیں لائے۔انوار العلوم جلد 15 صفحہ 244-245)
لیکن بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ان کی بات نہیں ماننی تھی اور نہ مان سکتے تھے لیکن یہ
ایک جذبہ تھا جو اُن صحابہ کا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ اس ضمن میں اور فرماتے ہیں کہ :
”حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ فرمایا کہ صحابہ میں سب سے زیادہ بہادر اور دلیر
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے اور پھر انہوں نے کہا کہ جنگ بدر میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
ایک علیحدہ چبوترہ بنایا گیا تو اس وقت سوال پیدا ہوا کہ آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا کام کس کے
سپر د کیا جائے۔اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فوراً ننگی تلوار لے کر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اس
انتہائی خطرہ کے موقعہ پر نہایت دلیری کے ساتھ آپ کی حفاظت کا فرض سر انجام دیا۔“
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ 364-365)
بہر حال صبح کے وقت قریش اپنے مقام سے آگے بڑھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو
دیکھا تو فرمایا: اے اللہ ! یہ قریش غرور اور تکبر کے ساتھ تجھ سے لڑنے اور تیرے رسول کی تکذیب کے لئے آگئے
ہیں۔تُو نے جو مجھ سے نصرت کا وعدہ فرمایا
ہے اسے پورا کر اور آج ہی ان کا خاتمہ کر دے۔مشرکین میں حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے عتبہ بن ربیعہ کو ایک سرخ اونٹ پر سوار دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ان میں سے کسی
کے پاس بھلائی ہے تو وہ اس سرخ اونٹ والے کے پاس ہے۔اگر وہ اس کا کہا ما نہیں گے تو راہ راست پر آجائیں
گے۔کفار کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے پانی پینے کا واقعہ بھی ملتا ہے۔باوجود کہ پانی پر قبضہ تھا لیکن جب یہ
لوگ یعنی قریش بدر کے میدان میں اترے تو ان میں سے ایک گروہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض پر آکر پانی
پینے لگا۔ان میں حکیم بن حزام بھی شامل تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کو پانی پینے دو۔اس دن ان
میں سے جس نے بھی حوض سے پانی پیاوہ سب قتل ہوئے سوائے حکیم بن حزام کے جو اس کے بعد مسلمان ہو گئے
تھے۔وہ بھی قسم اٹھاتے تھے تو یوں کہتے تھے کہ اس ذات کی قسم جس نے مجھے غزوہ بدر کے دن نجات دی تھی۔(سیرت ابن ہشام صفحہ 424۔دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
جنگ کے لیے صفیں درست کرنے کے بارے میں لکھا ہے کہ صبح کے وقت قریش کے آنے سے قبل
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کی صف بندی فرمائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیر کے ساتھ صفیں درست کر

خطبات مسرور جلد 21
330
خطبه جمعه فرمودہ مور محمد 23 جون 2023ء
رہے تھے۔آپ اس کے ساتھ اشارہ کر رہے تھے کہ آگے ہو جاؤ، پیچھے ہو جاؤ حتی کہ وہ سیدھے ہو گئے۔آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت مصعب بن عمیر کو جھنڈ اعطا فرمایا جسے انہوں نے اس مقام پر رکھ دیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو حکم فرمایا تھا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفوں کا جائزہ لینے لگے۔آپ کا رخ مغرب کی طرف تھا۔(سبل الهدى والرشاد ذكر غزوة بدر الكبرى جلد 4 صفحه -33 دار الكتب العلمية بيروت 1993ء )
اس سارے عرصے میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صفیں درست فرمارہے تھے ایک عجیب واقعہ کا
بھی ذکر بھی ملتا ہے جو حضرت سواد بن غزية کا ہے جس سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اظہار ہوتا ہے۔لکھا
ہے کہ غزوہ بدر میں صفیں سیدھی کرتے وقت جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سواد بن غزية کے پاس سے ہوا
تو وہ صف سے باہر نکلے ہوئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیٹ پر تیر لگا کر اشارہ کیا کہ اے سواد !
سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔حضرت سواد نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے مجھے تکلیف دی ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے عدل و انصاف کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے۔آپ مجھے بدلہ دیں۔میرے پیٹ پہ آپ نے تیر مارا
ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھایا اور فرمایا بدلہ لے لو۔حضرت سواد آپ سے بغل گیر
ہو گئے اور آپ کے جسم کا بوسہ لینے لگے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے سواد باتو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے
عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ کیا وقت ہے۔جنگ کا وقت ہے۔پتہ نہیں میں زندہ
رہوں کہ نہیں۔میں نے چاہا کہ آپ کے ساتھ میرے آخری لمحات جو گزریں وہ اس طرح کہ میرا جسم آپ کے
جسم مبارک سے مت کرے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔(السيرة الحلبيه باب ذکر مغازيم يا الله جلد 2 صفحه 220-221 ، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
یہ تھے محبت و عشق کے نظارے۔باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔اس وقت کچھ مرحومین کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں جس میں ایک ہیں مکرم قاری محمد عاشق صاحب جو
جامعہ احمدیہ کے استاد تھے اور مدرسۃ الحفظ کے نگران اور پرنسپل تھے۔ان کی گذشتہ دنوں پچاسی سال کی عمر میں
وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔قاری عاشق صاحب کو قرآن کریم حفظ کرنے اور تجوید سیکھنے کے
بعد احمدیت قبول کرنے سے پہلے پاکستان کے مختلف مقامات پر اہلحدیث کے مدارس میں درس و تدریس کا موقع ملا۔خود انہوں نے بیعت کی تھی۔قاری عاشق صاحب بیعت سے پہلے اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔قاری صاحب
نے خود اپنے بارے میں جو کتاب لکھوائی تھی اس میں بیان کیا ہے۔کہتے ہیں 1957ء کا واقعہ ہے جب میں کراچی
میں تھا تو وہاں بعض اہل علم دوستوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا۔میں اکثر ان کے پاس چلا جاتا۔وہاں پر اخبار کا مطالعہ
کرتا اور کچھ علماء کے ساتھ مجلس بھی رہتی۔ایک دن میں وہاں بیٹھ کر اخبار پڑھ رہا تھا کہ ایک دوست جن کے زیر
مطالعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب تھی کہنے لگے یار کمال ہے ! میں نے کہا بھائی کیا کمال ہے ؟ کہنے لگے
ہمارے علمائے کرام مختلف آیات کے ناسخ و منسوخ کا عقیدہ رکھتے ہیں جبکہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کہتے ہیں کہ

خطبات مسرور جلد 21
331
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی منسوخ نہیں۔تو قاری صاحب کہتے ہیں کہ مجھے اس بات پر تجسس پیدا ہوا۔میں نے
سوچا کہ اس بارے میں تحقیق کی جائے کہ یہ بچے ہیں یا جھوٹے ہیں۔پھر انہوں نے لکھوایا اپنی خود نوشت میں کہ
ایک دن میں احمدیت کے بارے میں تعارف حاصل کرنے احمد یہ ہال کراچی میں نماز کے بعد گیا۔ملاقات ایک
احمدی سے ہوئی۔میں نے ان سے کہا کہ اختلافی مسائل کے بارے میں کچھ معلومات چاہتا ہوں۔اس بارے میں
میری مدد اور راہنمائی کی جائے۔وہاں بیٹھے ایک دوست مجھے احمد یہ ہال سے اپنے گھر لے گئے۔مجھے کچھ کتب پڑھنے
کے لیے دیں۔میں نے وہ کتب مطالعہ کیں اور اپنے انہی اہل علم دوستوں میں سے ایک مولوی صاحب کو دکھائیں
کہ یہ تو عین اسلام ہے۔مولوی صاحب نے کہا آپ بہت شریف النفس ہیں۔آپ کو نہیں معلوم اس لیے میں آپ
کو بتاتا ہوں کہ مرزا صاحب کی چھوٹی کتابوں میں جو عقائد درج ہیں وہ اسلام کے مطابق ہیں یہ وہ کتب ہیں جو انہوں
نے شروع زمانے میں تحریر کی تھیں لیکن بڑی کتب جو بعد میں تحریر کی گئی ہیں ان میں مرزا صاحب نے جھوٹے خیالات
اور عقائد لکھے ہیں۔حالانکہ براہین احمدیہ تو شروع میں لکھی گئی تھی اور وہی اسلام کی اصل تھی۔بعد میں اور بھی
کتابیں ہیں۔بہر حال ان کا جو رابطہ تھا اس کے بعد پھر قاری صاحب گئے اور ان سے کہا کہ کوئی بڑی کتاب دیں تو
انہوں نے بہر حال بڑی کتابیں دینے میں کوئی عذر پیش کیا حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں کوئی
تضاد نہیں ہے چاہے وہ پہلی کتابیں ہیں یا بعد کی لکھی ہوئی آخری کتابیں ہیں۔اس احمدی کی کیا حکمت تھی، کیوں
کتا بیں نہیں دیں اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن بہر حال اس کے بعد پھر قاری صاحب کا رابطہ ان سے ختم ہو گیا۔اس
کے بعد قاری صاحب کی خود نوشت سوانح کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاص خدائی تقدیر نے ان کے دل میں
ایک تڑپ پیدا کر دی تھی اور قاری صاحب متعدد مواقع پر ربوہ تشریف لاتے رہے اور مقامی سطح پر احمدی احباب
سے رابطہ کرتے رہے۔دعائیں بھی کرتے رہے۔اسی دعا کی کیفیت میں انہیں متعدد خواہیں بھی آئیں۔انہی خوابوں
میں ایک خواب یہ بھی تھی کہ ا سْمَعُوا صَوْتَ السَّمَاءِ جَاءَ المَسِيحُ کہ آسمان کی آواز سنو کہ مسیح آگیا۔قاری صاحب
کہتے ہیں اس وقت تو ان الفاظ سے میرا دھیان احمدیت کی طرف نہیں گیا لیکن احمدی ہونے کے بعد یہ یاد آیا کہ وہ
خواب پورے ہوئے ہیں۔جو مختلف خوابیں دیکھی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی۔قاری صاحب لکھتے ہیں کہ
جب میں اپنی زندگی کے واقعات پر نظر ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا محض فضل تھا کہ میری توجہ بار بار
جماعت احمدیہ کی طرف مبذول ہوتی رہی اور مجھے ہدایت نصیب ہو گئی۔پھر لکھتے ہیں کہ انصار اللہ کے اجتماع پر
شیخ عبد القادر صاحب سوداگر مل مربی سلسلہ لاہور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔انصار کے اجتماع پر گئے تھے اس وقت
ابھی بیعت نہیں کی تھی۔کہتے ہیں میں نے اجتماع کے پہلے دن کے سارے پروگرام دیکھے۔غالباً اجتماع کے دوسرے
یا تیسرے دن میں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میری بیعت کروا دی جائے۔چنانچہ ہم دفتر اصلاح و ارشاد مرکز یہ
میں گئے اور خاکسار بیعت فارم پر کر کے احمدیت کے نور سے منور ہو گیا۔(ماخوذ از میری داستان مر تبہ حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 11 تا 22 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ، جنوری 2013ء)

خطبات مسرور جلد 21
332
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
احمدیت قبول کرنے کے بعد آپ کو ابتلاؤں سے بھی گزرنا پڑا۔دوسری طرف ان کے غیر از جماعت
شاگردوں اور راہنماؤں کی طرف سے مختلف طریق سے واپس لانے کی کوشش بھی کی گئی۔لالچ بھی دیے گئے،
سختیاں بھی کی گئیں۔قاری صاحب کہتے ہیں کہ ”احمدیت قبول کرنے کے بعد کئی مشکلات میری راہ میں بھی آئیں
لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے ثابت قدم رکھا اور اس کے بتائے ہوئے رستے پر چلتا گیا۔اللہ تعالیٰ کی رہنمائی موجود تھی اس
لئے مجھے کوئی بھی دنیاوی لالچ راہ حق سے ہٹا نہ سکی مجھے جماعت احمدیہ سے متنفر کرنے اور واپس
جماعت اہلحدیث میں لے جانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن اللہ کے فضل سے جو ایمان کارنگ مجھ پر چڑھا اس کی وجہ
سے بڑی کوششوں کے باوجو د بھی وہ مجھے واپس لے جانے میں ناکام ہو گئے۔“
میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 27 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر میں ربوہ، جنوری 2013ء)
ان کی شادی ایک بیوہ سے ہوئی تھی جن کے پہلے تین بچے تھے۔ان کی ایک بیٹی ان سے پیدا ہوئی۔جماعتی خدمات کے بارے میں لکھا ہے۔کہتے ہیں کہ صوفی خدا بخش زیروی صاحب ایک دن مسجد میں مجھے ملے اور
مجھے کہا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب جو اس وقت وقف جدید کے انچارج تھے ان کا پیغام یہ ہے کہ آپ کو ان کے
پاس ربوہ لے کے آؤں۔بیعت یہ کر چکے تھے۔کہتے ہیں جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضرت میاں صاحب
نے پہلے آپ کی تلاوت سنی اور پھر وقف جدید کے معلمین کو قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھانے کے لیے ڈیوٹی
تفویض فرمائی اور وقف جدید میں ہی رہائش کا بھی انتظام کر دیا۔یہ 1964ء کی بات ہے۔(ماخوذ از میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 27-28 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ ، جنوری 2013ء)
کہتے ہیں وقف جدید میں بطور معلم قاری صاحب کا با قاعدہ تقرریکم جنوری 1965ء میں ہوا۔اسی دوران
جامعہ احمدیہ کے درجہ شاہد کے طلبہ آپ سے قرآن کریم پڑھنے کے لیے دفتر وقف جدید آتے اور بعد میں محترم میر داؤد
احمد صاحب جو اس وقت جامعہ احمدیہ کے پرنسپل تھے ان کے کہنے پر قاری صاحب جامعہ احمدیہ میں جاکر پڑھانے
لگے۔اس کے ساتھ ساتھ جامعہ نصرت گرلز کالج میں بھی جو کہ جماعت کا کالج تھا تو پر دہ کی پابندی کے ساتھ لڑکیوں
کو بھی قرآن شریف پڑھاتے تھے۔(ماخوذ از میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 35-36 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ، جنوری 2013ء)
جنوری 1969ء میں حافظ کلاس ربوہ کے انچارج حافظ شفیق صاحب کا انتقال ہوا تو پرنسپل جامعہ میر داؤد
احمد صاحب نے حافظ صاحب کو کہا کہ کلاس میں آجایا کریں۔ان کی کلاس آپ لے لیا کریں۔ان دنوں میں یہ کلاس
مسجد مبارک میں ہوا کرتی تھی۔مجھے بھی یاد ہے مسجد میں بیٹھے لڑکے حفظ کر رہے ہوتے تھے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے پھر قاری صاحب کا حافظ کلاس میں بھی تقریر فرمایا، اس کی منظوری دی اور ساتھ یہ لکھا کہ وقف جدید میں بھی
پڑھائیں گے اور حافظ کلاس کو بھی پڑھائیں گے۔چنانچہ 1969ء کو با قاعدہ حافظ کلاس میں تقر ر ہوا۔(ماخوذ از میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 40-41 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ، جنوری 2013ء)
1998 ء میں ان کی ریٹائر منٹ ہو گئی۔(ماخوذ از میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 52 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ، جنوری 2013ء)

خطبات مسرور جلد 21
333
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے 2019 ء تک مدرسة الحفظ اور مدرسۃ الظفر میں قرآن کریم پڑھانے کا
کام جاری رکھا۔جلسہ سالانہ 1964ء کے بابرکت موقع پر آپ کو پہلی دفعہ تلاوت کی سعادت ملی۔قاری صاحب اپنا واقعہ لکھتے ہیں۔کہتے ہیں کہ فروری 1965ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے ملاقات کی
سعادت حاصل ہوئی۔تاریخی ملاقات کا احوال اس طرح بتایا کرتے تھے کہ جب میں نے شرف مصافحہ حاصل کیا تو
وہ لمحہ میرے لیے اپنی زندگی بدلنے کا موجب بنا۔پرائیویٹ سیکر ٹری صاحب نے حضور کی خدمت میں میر ا تعارف
کروایا کہ یہ قاری محمد عاشق صاحب ہیں جو نو مبائع ہیں۔جب وہ میر اتعارف کروارہے تھے تو حضور از راہ شفقت نظر
بھر کر مجھے دیکھتے رہے اور میں بھی حضور کا بابرکت ہاتھ تھامے آپ کی زیارت سے مشرف ہو تا رہا۔(ماخوذ از میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 28 تا 30 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر میں ربوہ، جنوری 2013ء)
رمضان المبارک میں آپ کی مسجد مبارک میں پندرہ سال تک نماز تراویح پڑھانے کی ڈیوٹی لگتی رہی۔مولانا عبد المالک خان صاحب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ نے ایک دفعہ آپ کو کہا تھا کہ مسجد مبارک میں نماز تہجد
اور نماز تراویح کے پڑھانے کی آپ کی ڈیوٹی بار بار اس لیے لگائی جاتی ہے کہ حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کو
آپ کی تلاوت بہت پسند ہے۔(ماخوذاز میری داستان مرتبه حافظ مسرور احمد و محمد مقصود احمد صفحہ 37،35 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر میں ربوہ ، جنوری 2013ء)
ان کے شاگر د بھی بے شمار ہیں اور اب دنیا میں مختلف جگہوں پہ پھیلے ہوئے ہیں۔ان کے بارے میں ان
کے خطوط بھی مجھے آئے جنہوں نے ان کی خوبیوں سے فیض پایا، ان کے علم سے فیض پایا۔وہ سب اس کا ذکر کرتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد اور نسل میں بھی ان کی خواہش کے مطابق دعاؤں اور
اخلاص کی حالت پیدا کرے۔دوسر اذکر ہے مکرم نور الدین الحصنی صاحب کا، جو شام کے بہت پرانے احمدی تھے۔آجکل سعودی عرب
میں تھے۔کئی سال سے احمدی ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کی ایک جیل میں قید تھے۔یہ اسیر راہ مولیٰ تھے۔بیماری اور سختیوں کے باوجود ایمان پر ثابت قدم رہے اور بالآخر اسیری کے دوران ہی 25 مئی کو تقریباً 82 سال کی عمر
میں ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔ان کے والد الحاج عبد الرؤوف الحصنی صاحب نے 1938ء میں بیعت کی تھی۔مکرم منیر الحصنی صاحب
سابق امیر جماعت شام مرحوم نورالدین الحصنی صاحب کے تایا تھے۔مرحوم نے بچپن سے ہی اسلامی اخلاق و اقدار
اور خلافت کی محبت کے ماحول میں پرورش پائی۔آپ کی عمر تیرہ یا چودہ سال تھی جب آپ کے والد صاحب فوت
ہو گئے۔مرحوم اکثر مکرم منیر الحصنی صاحب کی صحبت میں رہتے تھے اور ان سے انہوں نے جماعت کے بارے میں
بہت کچھ سیکھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب 1955ء میں دمشق تشریف لے گئے تو مر حوم کے چچا
مکرم بدرالدین الحصنی صاحب کے گھر ٹھہرے۔ان دنوں میں مرحوم کو ایک بار حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے سامنے تلاوت کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔آپ کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے۔سوموار اور جمعرات کا
بطور خاص روزہ رکھا کرتے تھے۔تلاوت قرآن کریم کا بہت شوق تھا۔تہجد کی نماز کبھی نہیں چھوڑی۔زندگی کے

334
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جون 2023ء
خطبات مسرور جلد 21
آخری روز تک جیل میں بھی اپنے ایمان پر قائم رہے اور جماعت کے ساتھ ثابت قدم رہے۔اس بات پر ایمان تھا کہ
اللہ تعالیٰ کی نصرت قریب ہے۔یہ بات جیل میں اپنے ساتھ ملنے والے ہر شخص کو بتایا کرتے تھے۔پسماندگان میں
ان کی بیوہ ہیں جو احمدی ہیں اور انہوں نے اپنے خاوند سے وفا کا تعلق رکھا ہے۔ان خاتون نے ان کی جیل کے
عرصے میں بہت قربانی کی۔اولاد میں تین بیٹے عبد الرؤوف الحصنی صاحب اور محمد معاذ الحصنی اور فواز الحصنی کے
علاوہ ایک بیٹی زینب الحصنی ہیں۔پوتے پوتیاں بھی ہیں۔سب
اللہ کے فضل سے مخلص احمدی ہیں۔مرحوم کے بیٹے معاذ الحصنی صاحب کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب چاہتے تھے کہ ہم سب بہن بھائی
اپنی پوری تسلی کر کے جماعت میں داخل ہوں اور الحمد للہ کہ ہم نے پورے ایمان کے ساتھ بیعت کی اور سعودی عرب
میں جب تھے تو جماعت کی تلاش شروع کی۔پھر ہاشم صاحب مرحوم جو یو کے، کے رہنے والے تھے اور وہاں کام
کرتے تھے ، ان سے ملاقات ہوئی اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے والد رابطہ ہونے پر آخر دم تک جماعتی کاموں میں
مصروف رہے۔بہت مہربان اور کھلے دل کے مالک تھے۔دوسروں کی امداد کرنا آپ کو بہت اچھا لگتا تھا۔انہوں نے
لکھا ہے کہ 2019ء میں ان کو بلا کر قید کر لیا گیا۔کافی کوشش اور تگ و دو کے بعد پتا چلا کہ والد صاحب پر احمدی
ہونے اور سوشل میڈیا پر اس کی تبلیغ کرنے کا الزام ہے۔دو سال تک کہتے ہیں ہم نے ان کی رہائی کے لیے ہر قسم کی
کوشش کی۔کئی وکیلوں کی خدمات حاصل کیں۔ان کی رہائی کا حکم بھی صادر ہوا اور رہائی بھی عمل میں آگئی لیکن رہائی
کے چند گھنٹے کے بعد پولیس نے ان کو فون کر کے پولیس سٹیشن بلایا اور دوبارہ گرفتار کر لیا اور اس دفعہ پہلے سے بھی
زیادہ ان پر سختی کی گئی۔ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ان کی
صحت خراب تھی۔بیماری بڑھاپے کی وجہ سے بیمار بھی ہوتے رہے ہسپتال بھی جاتے رہے لیکن ان کے گھر والوں
سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔ان کے بڑے بیٹے عبد الرؤوف الحصنی ہیں جو کینیڈا میں ہیں وہ بھی ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ جماعت
کے لیے بہت اخلاص و محبت رکھتے تھے۔اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم تھے اور پھر انہوں نے عبادت اور
اخلاص کا خاص ذکر کیا ہے۔انہوں نے تفصیل لکھی ہے کہ 2016ء میں جب قید کیے گئے تو آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا
اور روزہ کھولنا پسند نہیں کیا باوجود اس کے کہ آپ جانتے تھے کہ آپ کو قید میں مشقت برداشت کرنی پڑے گی۔جب افسر نے پانی پیش کیا تو آپ نے کہا کہ میر اروزہ ہے۔پھر نماز عصر پڑھنے کی اجازت مانگی۔اس نے اجازت دے
دی۔آپ نے اس کے سامنے نماز پڑھی تو اس کے بعد وہ کہنے لگا کہ آپ لوگ تو ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں۔بہر حال اس کا اس پر اثر ہوا، اس نے ان کو اس وقت چھوڑ دیا۔پھر دسمبر 2019ء میں بغیر کوئی وجہ بتائے دوبارہ
پولیس نے پکڑ لیا اور جیل میں ڈال دیا اور اسی اسیری کی حالت میں ان کی وفات ہو گئی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور
رحم کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیاں اور خصوصیات اپنانے کی توفیق عطا
فرمائے۔نماز کے بعد میں نماز جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔ان شاء اللہ۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 جولائی 2023ء جلد 30 شماره 119 صفحہ 02 تا07)

آج 10 میں سے 10 باقی