حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ

خطبات مسرور جلد 21
345
27
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 107 جولائی 2023ء بمطابق 07/ وفا 1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گذشتہ خطبہ میں کفار مکہ پر مسلمانوں کے رعب کا ذکر کرتے ہوئے ابو جہل اور عقبہ کے جنگ کرنے کے
بارے میں اختلاف کا ذکر ہوا تھا اور پھر ابو جہل کے طعنے کی وجہ سے عتبہ نے جنگ کا اعلان بھی کیا اور یوں با قاعدہ جنگ
شروع ہوئی۔اس کی تفصیل میں لکھا ہے کہ عتبہ بن ربیعہ اپنے بھائی شیبہ بن ربیعہ اور اپنے بیٹے ولید بن عقبہ کے
در میان چلتا ہو انکلا اور صفوں سے آگے نکل کر مبارزت طلب کی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 426 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ عتبہ بن ربیعہ آگے بڑھا اور اس کے پیچھے اس کا بیٹا اور اس کا بھائی آیا اور
اس نے پکارا کہ کون اس سے مبارزت کرے گا، مقابلے پہ آئے گا ؟ تو انصار کے کچھ نوجوانوں نے اس کو جواب دیا۔اس نے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ عتبہ نے ان انصار سے پوچھا کون ہو تم؟ انہوں نے اسے بتایا کہ ہم کون ہیں۔پھر اس
نے کہا کہ ہمارا تم سے کوئی سروکار نہیں۔عتبہ نے ان کو یہ جواب دیا۔ہمارا ارادہ تو صرف اپنے چچا کے بیٹوں سے لڑنے
کا ہے۔قریش سے، سکے والوں سے ہم نے لڑائی کرنی ہے، انصار سے نہیں۔اور ساتھ ہی بلند آواز میں پکار کر کہا۔اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) ہمارے رشتے داروں میں سے ہمارے برابر کے لوگوں کو ہمارے
مقابلے پہ بھیجو۔تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اٹھو اے حمزہ ! اٹھو اے علی ! اٹھو اے عبیدہ بن حارث !
حضرت حمزہ آپ کے چچا تھے اور علی چچازاد ہیں جبکہ عبیدہ رشتے میں چچا بنتے ہیں۔حمزہ عتبہ کی طرف بڑھے اور
حضرت علی کہتے ہیں میں شیبہ کی طرف بڑھا اور عبیدہ اور ولید میں دو جھڑپوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں میں سے ہر
ایک نے ایک دوسرے کو زخمی کر کے کمزور کر دیا۔پھر ہم ولید کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کو مارڈالا اور عبیدہ
اللؤلؤ المکنون سیرت انسائیکلو پیڈ یا جلد دوم صفحہ 48 مکتبہ دار السلام ریاض 1433ھ)
(سنن ابی داؤد کتاب الجهاد باب فى المبارزة، حديث نمبر 2665)
کو ہم اٹھا کر لائے۔ان دونوں نے ، حمزہ اور حضرت علی نے تو اپنے دشمنوں کو مار دیا۔جب حضرت حمزہ اور حضرت علی اپنے
ساتھی حضرت عبیدہ بن حارث کو اپنی فوج میں اٹھالائے تو ان کا پاؤں کٹ چکا تھا۔جب ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیا میں شہید نہیں ہوں ؟ آپ نے

خطبات مسرور جلد 21
346
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
فرمایا بیشک تم شہید ہو۔(تاريخ الطبري جلد2 صفحه 32 ، دارالکتب العلمية بيروت،2012ء)
حضرت عبیدہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چازاد تھے ان زخموں سے جانبر نہ ہو سکے اور بدر
سے واپسی پر راستے میں انتقال کیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 360)
حضرت عبیدہ بن حارث کے بارے میں ایک روایت میں مذکور ہے کہ جب ان کا پاؤں تلوار سے کٹ گیا
تو ان کے ساتھی انہیں اٹھا کر واپس لے آئے۔جب ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تو انہیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب لٹا دیا گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا قدم مبارک ان کے نیچے رکھ
دیا۔یعنی اپنا پاؤں ان کے سر یار خسار کے نیچے رکھ دیا۔اور عبیدہ نے بڑی محبت سے آپ کی طرف دیکھتے ہوئے عرض
کیا۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر آج ابو طالب زندہ ہوتے تو جان لیتے کہ میں ان کے قول کا زیادہ حقدار ہوں۔پھر حضرت ابوطالب کے شعر پڑھے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ بیت اللہ کی قسم اتم نے جھوٹ کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
چھوڑ دیا جائے گا۔ابھی تو ہم نے آپ کے دفاع کے لیے نہ نیزہ بازی کی ہے اور نہ ہی تیر اندازی اور تم نے جھوٹ کہا
ہے کہ ہم ان کو تمہارے حوالے کر دیں گے جب تک ہماری لاشیں ان کے گرد نہ پڑی ہوں اور ہم اپنے بیٹوں اور
بیٹیوں سے غافل نہ ہو جائیں۔اس پر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں گواہی دیتا ہوں کہ تم شہید ہو۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 35-36 ، دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 548 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت)
اس موقعے پر ابو جہل نے ایک دعا کی تھی۔اس کا ذکر یوں ملتا ہے کہ جب دونوں لشکر آپس میں مل گئے
یعنی شدید لڑائی ہونے لگی تو ابو جہل نے دعا کی کہ اے خدا ! ہم میں سے جو شخص قریبی رشتہ داریوں کو توڑتا ہے اور
ایسی باتیں بیان کرتا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں سنیں تو آج اسے ہلاک کر۔(ماخوذ از سیرت ابن هشام صفحه -428 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ :
” بدر کی لڑائی کے وقت میں ایک شخص مسمی عمرو بن ہشام نے جس کا نام پیچھے سے ابو جہل مشہور ہو ا جو کفار
کا
قریش کا سر دار اور سرغنہ تھا ان الفاظ سے دعا کی کہ اللهُمَّ مَنْ كَانَ مِنَّا أَفْسَدَ فِي الْقَوْمِ وَاقْطَعَ لِلرَّحْمِ فَاحِنْهُ
الیوم یعنی اے خدا ! جو شخص ہم دونوں میں سے ( اس لفظ سے مراد اپنے نفس اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
لیا تھا) تیری نگہ میں ایک مفسد آدمی ہے اور قوم میں پھوٹ ڈال رہا ہے اور باہمی تعلقات اور حقوق قومی کو کاٹ کر
قطع رحم کا موجب ہو رہا ہے آج اس کو تو ہلاک کر دے اور ان کلمات سے ابوجہل کا یہ منشاء تھا کہ نعوذ باللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مفسد آدمی ہیں اور قوم میں پھوٹ ڈال کر نا حق قریش کے مذہب میں ایک تفرقہ
پیدا کر رہے ہیں اور نیز انہوں نے تمام حقوق قومی تلف کر دیئے ہیں اور قطع رحم کا موجب ہو گئے ہیں اور معلوم ہوتا
ہے کہ ابو جہل کو یہی یقین تھا کہ گویا نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوتر اور پاک نہیں ہے۔تبھی تو
اس نے دردِ دل سے دعا کی لیکن اس دعا کے بعد شاید ایک گھنٹہ بھی زندہ نہ رہ سکا اور خدا کے قہر نے اسی مقام میں اس کا

خطبات مسرور جلد 21
347
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
سرکاٹ کر پھینک دیا اور جن کی پاک زندگی پر وہ داغ لگا تا تھا وہ اس میدان سے فتح اور نصرت کے ساتھ واپس آئے۔“
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 174-175)
جنگ کی حالت کا نقشہ ایک جگہ اس طرح کھینچا گیا ہے کہ :
”میدان کارزار میں کشت و خون کا میدان گرم تھا۔مسلمانوں کے سامنے ان سے سہ چند جماعت “ یعنی
تین گنا جماعت ” تھی جو ہر قسم کے سامان حرب سے آراستہ ہو کر اس عزم کے ساتھ میدان میں نکلی تھی کہ اسلام
کا نام و نشان مٹا دیا جاوے اور مسلمان بیچارے تعداد میں تھوڑے، سامان میں تھوڑے، غربت اور بے وطنی کے
صدمات کے مارے ہوئے ظاہری اسباب کے لحاظ سے اہل مکہ کے سامنے چند منٹوں کا شکار تھے مگر توحید اور رسالت
کی محبت نے انہیں متوالا بنا ر کھا تھا اور اس چیز نے جس سے زیادہ طاقتور دنیا میں کوئی چیز نہیں یعنی زندہ ایمان
نے ان کے اندر ایک فوق العادت طاقت بھر دی تھی۔وہ اس وقت میدان جنگ میں خدمت دین کا وہ نمونہ
دکھارہے تھے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ہر اک شخص دوسرے سے بڑھ کر قدم مار تا تھا اور خدا کی راہ میں جان
دینے کے لئے بے قرار نظر آتا تھا۔حمزہ اور علی اور زبیر نے دشمن کی صفوں کی صفیں کاٹ کر رکھ دیں۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 362)
مسلمانوں کے پہلے شہید کے بارے میں لکھا ہے کہ حضرت عمر بن خطاب کے آزاد کردہ غلام حضرت مِهْجَعُ
کو ایک تیر کا ہدف بنایا گیا جس سے وہ شہید ہو گئے۔یہ مسلمانوں کے پہلے شخص تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔اس کے بعد بنی عدی بن نجار کے قبیلہ کے ایک شخص حضرت حارثہ بن سراقہ نے شہادت حاصل کی۔آپ حوض
سے پانی پی رہے تھے کہ آپ کی طرف ایک تیر پھینکا گیا جو آپ کی گردن میں پیوست ہو گیا۔اسی طرح آپ درجہ
شہادت پر فائز ہو گئے۔(ماخوذ از سی سیرت ابن هشام صفحه 428 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حارثہ رضی اللہ عنہ بن سراقہ بن حارث جنگ
بدر میں شہید ہوئے اور وہ ابھی نوجوان لڑکے تھے۔ان کی ماں رُبیع بنت نظر حضرت انس کی پھوپھی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں۔کہنے لگیں یار سول اللہ ! آپ جانتے ہی ہیں جو مقام حارثہ رضی اللہ عنہ کا
میرے نزدیک تھا۔سو اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کروں اور ثواب کی امید رکھوں اور اگر کوئی اور بات ہے تو
آپ دیکھیں گے کہ میں کیا کچھ کرتی ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا افسوس ہے۔کیا تو دیوانی ہے ؟ کیا جنت
ایک ہی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنتیں تو بہت سی ہیں اور تمہارا بیٹا تو جنت الفردوس میں ہے۔(صحیح البخاری، کتاب المغازی، باب فضل من شهد بدرا۔حدیث 3982)
(طبقات الكبرى جلد 3 صفحه 387 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
اس جنگ میں صحابہ کا جوشِ جہاد جو دیکھنے میں آیا اس کے بارے میں لکھا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا جو شخص آج کے دن صبر کے ساتھ ثواب سمجھ کر جنگ کرے گا اور پیٹھ پھیر کر نہ بھاگے گا خدا اس کو جنت
میں داخل کرے گا۔یہ سن کر عُمیر بن حُمَام نے جو بنی سلمہ میں سے تھے کہا۔اس وقت ان کے ہاتھ میں
چند کھجوریں بھی تھیں جو وہ کھا رہے تھے۔جب انہوں نے یہ سنا تو انہوں نے کہا کہ واہ ! واہ ! میرے اور جنت کے

خطبات مسرور جلد 21
348
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
درمیان میں بس اتناہی وقفہ ہے کہ یہ لوگ مجھ کو قتل کر دیں اور پھر اپنی تلوار پکڑ کر اس قدر لڑے کہ شہید ہو گئے۔عوف بن
حارث نے جو عفراء کے بیٹے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ تعالیٰ
اپنے بندے کی کس بات سے خوش ہوتا ہے؟ فرمایا دشمن کو زرہ وغیرہ لباس حرب سے خالی ہو کر قتل کرنے سے۔اس پر انہوں نے اپنی زرہ اتار کر پھینک دی اور بہت سے کافروں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی شہید ہو گئے۔(سيرة ابن هشام صفحه 428 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
ابو جہل کے قتل کے بارے میں بخاری میں جو روایت آتی ہے اس کے مطابق حضرت عبد الرحمن بن
عوف بیان کرتے ہیں کہ میں جنگ بدر کے دن ایک صف میں کھڑا تھا۔میں نے نگاہ پھیری تو کیا دیکھتا ہوں کہ
میرے دائیں اور بائیں دو نو عمر نوجوان لڑکے ہیں جیسے ان کی اس موجود گی پر میں اپنے آپ کو امن میں نہیں سمجھتا
تھا۔انہوں نے کہا یہ نوجوان لڑکے یا بچے انہوں نے میری کیا حفاظت کرنی ہے۔کہتے ہیں میں امن میں نہیں سمجھتا
تھا۔اتنے میں ان میں سے ایک نے چپکے سے جس کی خبر اس کے ساتھی کو نہ ہوئی مجھے پوچھا۔چا! مجھے ابو جہل تو دکھا
دو۔میں نے کہا میرے بھتیجے تجھے اس سے کیا کام ؟ وہ کہنے لگا میں نے اللہ سے یہ عہد کیا ہے کہ اگر میں اس کو دیکھ
پاؤں تو اسے مار ڈالوں گا یا اس کے سامنے خود مارا جاؤں گا۔پھر دوسرے نوجوان نے چپکے سے جس کی خبر اس کے
ساتھی کو نہ ہوئی مجھ سے ایسے ہی پوچھا۔حضرت عبد الرحمن کہتے تھے کہ مجھے کبھی اتنی خوشی نہ ہوتی اگر میں ان کی جگہ
دو مردوں کے درمیان ہوتا۔ان کے اس جذبے کے باوجو د بھی ان کو تسلی نہیں ہوئی پھر بھی چاہتے تھے کہ دو مضبوط
آدمی میرے دائیں بائیں ہوتے۔کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں کو ابو جہل کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ہے۔یہ
سنتے ہی وہ دونوں شکروں کی طرح اس پر جھپٹے اور اس کو مار ڈالا اور وہ دونوں عفراء کے بیٹے تھے معاذ اور معوذ۔(صحيح البخارى كتاب المغازی، حدیث 3988)
(عمدة القارى جلد السابع عشر صفحه 132 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
حضرت معادؓ فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو باتیں کرتے سنا کہ ابوالحکم تک کسی کی رسائی نہ ہو سکے گی۔چنانچہ میں نے ارادہ کر لیا کہ ضرور اس پر حملہ کروں گا اور میں اس پر جھپٹ پڑا اور تلوار کی ایک ضرب سے اس کا
پاؤں ساق تک کاٹ دیا۔اس کے بیٹے عکرمہ نے میرے کندھے پر وار کیا اور میرا ہاتھ اڑا دیا۔صرف جلد کے
سہارے وہ میرے پہلو میں انکار ہا۔تمام دن میں اسی طرح لڑ تار ہا جب تکلیف زیادہ ہوئی تو میں نے اس پر پاؤں رکھ
کر جسم سے علیحدہ کر دیا۔(ماخوذ از تاریخ طبری جلد 2 صفحه 36 دار الكتب العلمية بيروت،2012ء)
جنگ کے اختتام پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم مقتولین کے درمیان کھڑے ہوئے اور ابو جہل کو ڈھونڈنا
شروع کیا۔آپ نے اس کو نہ پایا تو یہ دعا کی کہ اللهُمَّ لَا تُعْجِزَنِي فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ
اے اللہ ! تو مجھے اس امت کے فرعون کے مقابلے پر عاجز نہ کر دینا۔کہیں بیچ کے نہ چلا جائے۔پھر لوگوں نے اس کی
تلاش شروع کی تو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اسے ڈھونڈ لیا۔(السيرة الحلبیه باب ذکر مغازيه جلد 2 صفحه 236 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی دعا مانگی کہ اے خدا ! ایسانہ ہو کہ وہ تیری

خطبات مسرور جلد 21
349
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
گرفت سے نکل جائے۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کی لاش کو تلاش کرنے کا حکم دیا تو عبد اللہ بن مسعودؓ مقتولوں
میں تلاش کرتے ہوئے اس کے پاس آئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر تم کو اس کا پتہ نہ چلے تو اس
طرح اس کو پہچانتا کہ اس کے گھٹنے پر ایک زخم کا نشان ہے کیونکہ میں نے ابو جہل کو ایک مرتبہ عبد اللہ بن جُد عمان
کے ہاں ایک دعوت کے موقع پر زور کا دھکا دیا کہ وہ گھٹنوں کے بل گرا اور اس کے گھٹنے میں زخم ہو گیا۔اس کا نشان
اب تک اس کے گھٹنے میں موجود ہے۔( تاريخ الطبری جلد2 صفحه 36 ، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء)
ابن مسعود کہتے ہیں کہ اسی نشان کے ساتھ میں نے اس کو پہچانا اور کچھ رمق زندگی کی ابھی اس میں
باقی تھی۔میں نے اس کی گردن پر پاؤں رکھ دیا کیونکہ مکہ میں اس نے مجھ کو بہت تکلیف پہنچائی تھی۔میں نے کہا
اے دشمن خدا تو نے دیکھا کہ خدا نے تجھ کو کیسا ذلیل کیا! کہنے لگا مجھ کو کس بات نے ذلیل کیا ہے ؟ ایک شخص کو تم
نے مار ڈالا۔کیا ہوا ؟ کیا تم نے آج تک کسی ایسے آدمی کو قتل کیا ہے جو مجھ سے زیادہ معزز اور صاحب رتبہ ہو ؟ اچھا
یہ بتاؤ کہ فتح کس کی ہوئی ؟ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے تھے کہ ابو جہل نے مجھ سے اپنے آخری وقت میں جبکہ میں
نے اس کی گردن پر قدم رکھا کہا تھا کہ اے بکریوں کے چرانے والے ذلیل چرواہے تو ایسی جگہ پر چڑھ گیا ہے جہاں
تجھے نہیں چڑھنا چاہیے تھا۔عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ پھر میں نے اس کا سر کاٹ لیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں لا کر آپ کے پاؤں میں ڈال دیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ دشمن خدا ابو جہل کا سر ہے۔حضور
نے خدا کا شکر ادا کیا اور فرمایا اللهُ الَّذی لا إِلَهَ غَيْرُہ۔اللہ ہی وہ ذات پاک ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔یہ
(سیرت ابن ہشام مترجم جلد اوّل صفحہ 447 مطبوعہ ادارہ اسلامیات)
ابن ہشام کی روایت ہے۔(سیرت ابن هشام صفحه 433 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(شرح زرقانی جلد دوم صفحه 297 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت)
اور ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جب ابو جہل کو قتل کر دیا تو وہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابو جہل کے قتل کے بارے
میں بتایا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ پیدل تشریف لے گئے اور فرمایا اللہ کی قسم جس کے ساتھ کوئی
عبادت کے لائق نہیں۔میں نے بھی عرض کیا اللہ کی قسم! جس کے ساتھ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل کی لاش کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا۔اے اللہ کے دشمن! ہر قسم کی
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے تجھے رسوا کیا۔(مسندالامام احمد بن حنبل جلد دوم صفحه 165 روایت نمبر 4246 عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ہر امت کا فرعون ہوتا ہے۔اس
امت کا فرعون ابو جہل ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے بری طرح قتل کیا۔عفراء کے دونوں بیٹوں اور ملائکہ نے اسے قتل
کیا اور عبد اللہ بن مسعود نے اس کا کام تمام کیا۔(سبل الهدى والرشاد، جلد 4 صفحه 52 ، دارالکتب العلمية بيروت، 1993ء)

خطبات مسرور جلد 21
350
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”ابو جہل کو فرعون کہا گیا ہے۔مگر میرے نزدیک وہ تو فرعون سے بڑھ کر ہے۔فرعون نے تو آخر کہا
امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِى أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاء يُلَ (یونس: (91) کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں
مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں۔مگر یہ آخر تک ایمان نہ لایا۔مکہ میں سارا فساد اسی کا تھا اور بڑا متکبر
اور خود پسند ، عظمت اور شرف کو چاہنے والا تھا۔“
(ملفوظات جلد چہارم صفحہ 247)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ کی طرح اپنی قوم کے راستبازوں کو درندوں اور
خونیوں سے نجات دی اور موسیٰ کی طرح ان کو مکہ سے مدینہ کی طرف کھینچ لایا اور ابو جہل کو جو اس امت کا فرعون تھا
بدر کے میدان جنگ میں ہلاک کیا۔“
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 523)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
بدر کے موقع پر کفار مکہ جب آئے۔انہوں نے سمجھا کہ بس اب ہم نے مسلمانوں کو مار لیا اور ابو جہل
نے کہا ہم عید منائیں گے اور خوب شرابیں اڑائیں گے اور سمجھا کہ بس اب مسلمانوں کو مار کے ہی پیچھے ہٹیں گے۔لیکن اسی ابو جہل کو مدینہ کے دولڑکوں نے ( کفار مکہ مدینہ والوں کو نہایت ذلیل خیال کرتے تھے اور ان کو ارائیں کہا
کرتے تھے) قتل کر دیا۔“ یعنی صرف سبزیاں اگانے والے، کاشت کاری کرنے والے۔ان کو جنگ کا کیا پتہ ؟
بہر حال ان لڑکوں نے قتل کر دیا اور اسے ایسی حسرت دیکھنی نصیب ہوئی کہ اس کی آخری خواہش بھی پوری نہ ہو
سکی۔( عرب میں رواج تھا کہ جو سردار ہوتا وہ اگر لڑائی میں مارا جاتا تو اس کی گردن لمبی کر کے کاٹتے تاکہ پہچانا جاوے
کہ یہ کوئی سردار تھا)۔عبد اللہ بن مسعودؓ نے اسے دیکھا (جب یہ بے حس و حرکت زخمی پڑا تھا) اور پوچھا کہ تمہاری کیا
حالت ہے ؟ اس نے کہا مجھے اور تو کوئی افسوس نہیں۔صرف یہ ہے کہ مجھے مدینہ کے دو ارائیں بچوں نے مار دیا۔عبد اللہ نے دریافت کیا کہ تمہاری کوئی خواہش ہے ؟ اس نے کہا کہ اب میری یہ خواہش ہے کہ میری گردن ذرا لمبی
کر کے کاٹ دو۔انہوں نے کہا میں تیری یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دوں گا اور اس کی گردن کو ٹھوڑی کے
پاس سے سختی سے کاٹ دیا اور وہ جو عید منانی چاہتا تھا وہی اس کے لئے ماتم ہو گیا اور وہ شراب جو اس نے پی تھی
اسے ہضم ہونی بھی نصیب نہ ہوئی۔“
(خطبات محمود جلد 1 صفحہ 11)
مشرکین پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کنکریاں پھینکے جانے کے واقعہ کے بارے میں اس
طرح لکھا ہے۔صحیح بخاری میں ہے کہ جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم خیمے میں دعا کر رہے تھے تو حضرت ابو بکڑ نے
آپ کا ہاتھ پکڑ لیا۔انہوں نے کہا یار سول اللہ ! بس کیجیے۔آپ نے اپنے رب سے دعامانگنے میں بہت اصرار کر لیا ہے
اور آپ زرہ پہنے ہوئے تھے۔آپ خیمے سے نکلے اور آپ یہ پڑھ رہے تھے کہ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ بَلِ
السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَذْهَى وَ اَمَرُ ( القمر : 46-47) عنقریب یہ سب کے سب شکست کھا جائیں گے اور پیٹھ
ودرو

خطبات مسرور جلد 21
351
مخطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023ء
پھیر دیں گے اور یہی وہ گھڑی ہے جس سے ڈرائے گئے تھے اور یہ گھڑی نہایت سخت اور نہایت تلخ ہے۔(صحیح بخاری، کتاب الجهاد و السیر، باب ما قيل في درع النبی الله و القميص في الحرب حدیث:2915)
اس کی تفصیل میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ :
غرض کیا مہاجر اور کیا انصار سب مسلمان پورے زور وشور اور اخلاص کے ساتھ لڑے۔مگر دشمن کی
کثرت اور اس کے سامان کی زیادتی کچھ پیش نہ جانے دیتی تھی اور نتیجہ ایک عرصہ تک مشتبہ رہا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم برابر دعاو ابتہال میں مصروف تھے اور آپ کا اضطراب لحظہ لحظہ بڑھتا جاتا تھا مگر آخر ایک کافی لمبے عرصہ کے بعد
آپ سجدہ سے اٹھے اور خدائی بشارت سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُولُونَ الدُّبُر کہتے ہوئے سائبان سے باہر نکل آئے۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 362-363)
ودرو
امام رازی سورہ انفال کی آیت وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَى (الانفال: 18) کی تفسیر بیان کرتے
ہوئے لکھتے ہیں کہ جب قریش نے چڑھائی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! یہ قریش قبیلہ
اپنے گھوڑوں اور سامانِ فخر کے ساتھ اس حالت میں آیا کہ وہ تیرے رسول کو جھٹلا رہے ہیں اور تکذیب کر رہے
ہیں۔اے اللہ ! میں تجھ سے وہ چیز طلب کرتا ہوں جس کا تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے۔تو جبرئیل نازل ہوئے اور کہا یا
رسول اللہ ؟ مٹھی بھر مٹی لیں اور ان کفار کی طرف پھینک دیں۔پھر جب دونوں لشکروں کی آپس میں مڈھ بھیڑ ہوئی
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے فرمایا کہ وادی کے کنکروں سے بھری ہوئی مٹھی بھر مٹی پکڑاؤ جسے آپ
نے ان کفار کے چہروں کی طرف پھینک دیا اور فرمایا شَاهَتِ الْوُجُودُ یعنی چہرے مسخ ہو جائیں، تو مشرکین اپنی
آنکھیں مسلنے لگے جس کے نتیجہ میں وہ شکست خوردہ ہو گئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ
اللہ رکھی۔یعنی کنکروں سے بھری ہوئی مٹھی جسے آپ نے پھینکا فی الحقیقت آپ نے اسے نہیں پھینکا تھا کیو نکہ آپ کا
پھینکنا اتنا ہی اثر انداز ہو سکتا ہے جتنا کہ ایک انسان کا پھینکنا اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اللہ نے اسے پھینکا ہے جس کے
نتیجے میں اس مٹی کے ذرات ان کی آنکھوں تک پہنچ گئے۔تو یہ پھینکنے کی صورت تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے صادر ہوئی لیکن اس کا اثر اللہ تعالیٰ کی طرف سے صادر ہوا۔( تفسير الكبير از امام رازی جلد 8 جزء 15 صفحه 112 ، مكتبه دار الكتب العلمية بيروت،2004ء)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اس میدان جنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سائبان سے باہر آکر آپ
نے چاروں طرف نظر دوڑائی تو کشت و خون کا میدان گرم پایا۔اس وقت آپ نے ریت اور کنکر کی ایک مٹھی اٹھائی
اور اسے کفار کی طرف پھینکا اور جوش کے ساتھ فرمایا۔شَاهَتِ الوجوہ دشمنوں کے منہ بگڑ جائیں اور ساتھ ہی آپ نے
مسلمانوں سے پکار کر فرمایا یکدم حملہ کرو۔مسلمانوں کے کانوں میں اپنے محبوب آقا کی آواز پہنچی اور انہوں نے تکبیر کا
نعرہ لگا کر یکدم حملہ کر دیا۔دوسری طرف ادھر آپ کا مٹھی بھر کر ریت پھینکنا تھا کہ ایسی آندھی کا جھونکا آیا کہ کفار
کی آنکھیں اور منہ اور ناک ریت اور کنکر سے بھرنے شروع ہو گئے۔آپ نے فرمایا یہ خدائی فرشتوں کی فوج ہے جو
ہماری نصرت کو آئی ہے اور روایتوں میں مذکور ہے کہ اس وقت بعض لوگوں کو یہ فرشتے نظر بھی آئے۔

خطبات مسرور جلد 21
352
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
بہر حال عتبہ، شیبہ اور ابو جہل جیسے رؤسائے قریش تو خاک میں مل ہی چکے تھے۔مسلمانوں کے اس فوری دھاوے
اور آندھی کے اچانک جھونکے کے نتیجہ میں قریش کے پاؤں اکھڑنے شروع ہو گئے اور جلد ہی کفار کے لشکر میں
بھا گڑ پڑ گئی اور تھوڑی دیر میں میدان صاف تھا۔“
(سیرت خاتم النبیین از صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 363)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس درجہ لقا میں بعض اوقات انسان سے ایسے امور صادر ہوتے ہیں کہ جو بشریت کی طاقتوں
سے بڑھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور الہی طاقت کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں جیسے ہمارے سید و مولیٰ سید الرسل
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر میں ایک سنگریزوں کی مٹھی کفار پر چلائی اور وہ مٹھی کسی دعا کے
ذریعہ سے نہیں بلکہ خود اپنی روحانی طاقت سے چلائی مگر اس مٹھی نے خدائی طاقت دکھلائی اور مخالف کی فوج پر ایسا
خارق عادت اس کا اثر پڑا کہ کوئی ان میں سے ایسانہ رہا کہ جس کی آنکھ پر اس کا اثر نہ پہنچا ہو اور وہ سب اندھوں کی طرح
ہو گئے اور ایسی سراسیمگی اور پریشانی ان میں پیدا ہو گئی کہ مدہوشوں کی طرح بھاگنا شروع کیا۔اسی معجزہ کی طرف اللہ جل شانہ
اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے۔یعنی جب تو نے اس مٹھی کو پھینکا وہ تو نے نہیں پھینکا بلکہ خدا تعالیٰ نے پھینکا۔یعنی
در پردہ الہی طاقت کام کر گئی۔انسانی طاقت کا یہ کام نہ تھا۔“ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحه 65)
بہر حال تھوڑی دیر بعد مشرکین میں ناکامی اور اضطراب کے آثار نمودار ہو گئے۔ان کی صفیں
مسلمانوں کے تابڑ توڑ حملوں سے درہم برہم ہو گئیں۔ان میں بھگدڑ مچ گئی۔مسلمانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان
کو شکست فاش دی۔حضرت سعد کا کفار کے خلاف شدید جذبہ کے بارے میں ذکر آتا ہے کہ آخر کار جب دشمن نے شکست
کھا کر ہتھیار پھینک دیے اور صحابہ ان کو گرفتار کرنے لگے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ حضرت سعد
کے چہرے پر اس منظر سے ناگواری کے آثار ہیں یعنی مسلمانوں کے اس عمل کو وہ ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہے
تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد سے فرمایا اے سعد! ایسا لگتا ہے کہ تم قوم کی اس حرکت کو یعنی مشرکوں
کو گرفتار کرنے کو نا پسند کر رہے ہو۔انہوں نے عرض کیا بیشک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مشرکوں کے ساتھ
ہماری یہ پہلی اور کامیاب جنگ ہے۔لہذا اس میں میرے نزدیک مشرکوں کو زندہ رکھنے کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ
قتل کر دینا بہتر ہے۔کہتے ہیں میں قید کرنے کو نا پسند کر رہا ہوں۔میں تو یہ چاہتا ہوں کہ ان سب کو قتل کر دیا جائے۔جنگ بدر میں فرشتوں کا نزول اس کے بارے میں لکھا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُسِدُّكُمْ بِأَلْفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُردِفِينَ (الانفال: 10) جب تم
اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے اس نے تمہاری التجا کو قبول کر لیا اس وعدے کے ساتھ کہ میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار
فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔غزوہ بدر میں نزولِ ملائکہ کی تصدیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمائی ہے۔(السيرة الحلبيه، جلد2 صفحه 230 ، دار الکتب العلمية بيروت 2002ء)

خطبات مسرور جلد 21
353
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے روز فرمایا یہ جبرئیل ہیں۔انہوں نے اپنے گھوڑے کی لگام کو پکڑا ہوا ہے اور
جنگی آلات سے آراستہ ہیں۔سیرت ابن ہشام میں متعدد صحابہ کی روایات بدر کے دن فرشتوں کے نزول پر دلالت کرتی تھیں۔(ماخوذ از دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علی ایم جلد 6 صفحہ 214 بزم اقبال لاہور ، اپریل 2022ء)
صحابہ کی ان کے بارے میں بہت ساری روایات ہیں۔حضرت جبرئیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آئے اور کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں میں اہل بدر کو کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا بہترین مسلمان یا ایسا ہی
کوئی کلمہ فرمایا۔جبرئیل نے کہا اور اسی طرح وہ ملائکہ بھی افضل ہیں جو جنگ بدر میں شریک ہوئے۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب شهود الملائكة بدرًا حديث 3992)
ایک سیرت نگار نے یہ بھی روایت لکھی ہے کہ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ مجھ سے بنی غفار
کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ میں اور میرا ایک چچازاد بھائی ہم دونوں آئے اور ایک ایسے پہاڑ پر چڑھ گئے جہاں سے
بدر کا منظر دکھائی دے رہا تھا۔ہم مشرک تھے اور انتظار کر رہے تھے کہ جنگ میں آفت کس پر پڑتی ہے تاکہ ہم بھی
ٹوٹنے والوں کے ساتھ لوٹ میں شریک ہو جائیں۔چنانچہ اسی اثنا میں کہ ہم پہاڑ پر تھے ایک بادل کا ٹکڑا ہمارے
قریب ہوا۔ہم نے اس میں گھوڑوں کے ہنہنانے کی آواز سنی۔میں نے ایک کہنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا۔حَيْزُوہ آگے بڑھو۔میرے چازاد بھائی کے تو دل کا پردہ پھٹ گیا اور وہ یہ آواز سن کے اسی جگہ مر گیا اور رہا میں تو
میں بھی ہلاکت کے قریب ہو گیا تھا۔پھر میں نے اپنے آپ پر قابو پالیا۔(سیرت ابن هشام صفحه 431 ، دارالکتب العلمية بيروت 2001ء)
سہیل بن عمرو جو اس وقت کافر تھے وہ کہتے ہیں کہ میں نے بدر کے دن چتکبرے گھوڑوں پر سفید لوگوں کو
دیکھا۔وہ آسمان اور زمین کے درمیان تھے اور قریشی افراد کو قتل کر رہے تھے اور قیدی بنا رہے تھے۔غرض بدر میں
فرشتوں کو صرف مسلمانوں نے ہی نہیں دیکھا بلکہ کفار نے بھی دیکھا ہے۔(ماخوذ از دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی لیلی کی جلد 6 صفحہ 215 بزم اقبال لاہور ، اپریل 2022ء)
ابو اسید مالک بن ربیعہ جو غزوہ بدر میں حاضر تھے ان کی روایت ہے کہ یہ واقعہ ان کی بینائی جاتے رہنے
کے بعد کا ہے۔جب انہوں نے واقعہ بتایا، اس وقت بتا رہے ہیں جب ان کی بینائی جاتی رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ
آج میں بدر میں ہوتا اور میری بینائی بھی ہوتی تو میں تم کو (جب یہ سنا رہے تھے اس وقت ان کی آنکھوں کی بینائی چلی
گئی تھی لیکن بدر کا واقعہ کے بارے میں ان کو بتارہے ہیں کہ جب میری بینائی تھی اور بدر میں میں نے خود یہ دیکھا)
اگر میری بینائی ہوتی تو میں تمہیں وہ گھائی بھی دکھاتا جس سے فرشتے نکلے۔مجھے اس میں نہ کوئی شک ہے اور نہ شبہ۔ابوداؤ دمازنی سے روایت ہے جو غزوہ بدر میں حاضر تھے۔انہوں نے کہا بیشک میں نے بدر کے روز ایک مشرک کا
تعاقب کیا تا کہ اس پر وار کروں تو اچانک میں نے دیکھا کہ میری تلوار اس تک پہنچنے سے پہلے اس کا سر کٹ کر گر
پڑا۔میں نے جان لیا کہ اسے میرے سوا کسی اور نے قتل کیا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ بدر کے
دن فرشتوں کی علامت سفید عمامے تھے جن کے شملے انہوں نے اپنی پیٹھوں پر لٹکائے ہوئے تھے اور حسین کے روز

خطبات مسرور جلد 21
354
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
سرخ عمامے ان کی علامت تھے۔حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ عمامے عربوں کے تاج ہیں اور بدر کے روز
فرشتوں کی علامت سفید عمامے تھے جو انہوں نے اپنی پیٹھوں پر لٹکائے ہوئے تھے مگر حضرت جبرئیل کے سر پر
زرد عمامہ تھا۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ فرشتوں نے بدر کے سوا کسی اور جنگ میں قتال نہیں کیا۔وہ
دوسری جنگوں میں تعداد اور مدد کو بڑھانے کے لیے شریک ہوتے تھے ، کسی کو مارتے نہیں تھے۔(سیرت ابن هشام صفحه 431-432، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
سیرت ابن ہشام کی یہ روایت ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ فرشتوں کا نزول محض مومنوں کے لیے
بطور بشارت اور ان کے دلی اطمینان کے لیے تھا وگرنہ فرشتے جنگ میں عملاً شریک نہیں ہوئے۔یہ تصور بھی بعض
احادیث صحیحہ جو ہیں اس کے منافی ہے۔صحیح روایت سے ثابت ہے کہ فرشتے جنگ میں عملا شریک ہوئے۔البتہ یہاں
یہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ نصرت کے لیے تو ایک ہی فرشتہ کافی تھا تو ہزاروں فرشتے کیوں نازل ہوئے۔امام ابنِ کثیر
صحیحین میں موجود عرصہ جنگ میں فرشتوں کے نزول کی احادیث نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے
فرشتوں کا نزول اور مسلمانوں کو اس کی اطلاع بطور خوشخبری تھی ورنہ اللہ اس کے بغیر بھی اپنے دشمنوں کے خلاف
مسلمانوں کی مدد کر سکتا ہے۔اس لیے اس نے فرما یامد وصرف اللہ کی طرف سے ہے اور سورہ محمد میں فرمایا اللہ چاہے تو خود
ہی ان کافروں سے بدلہ لے لے لیکن وہ آزماتا ہے۔(ماخوذ از دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علی مسلم جلد 6 صفحہ 218 - 219 بزم اقبال لاہور ، اپریل 2022ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
جنگ بدر میں خدا تعالیٰ نے بادلوں میں سے ہی اپنا چہرہ ظاہر کیا یعنی ابھی جنگ شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ
بارش ہوئی جس سے کفار کو شدید نقصان اور مومنوں کو جنگی لحاظ سے عظیم الشان فائدہ پہنچا اور پھر مومنوں کی مدد اور کفار
پر رعب طاری کرنے کے لئے ملائکہ بھی دلوں پر نازل ہوئے بلکہ جنگ بدر میں کئی کفار نے ملائکہ کو اپنی آنکھوں سے بھی
دیکھا اور قُضِيَ الْآمر کے ماتحت عرب کے سردار چن چن کر مارے گئے۔“
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 458)
اسی طرح تفسیر صغیر میں سورت آل عمران کی آیت 127 کے تحت تفسیری نوٹ میں لکھا ہے : ”اس
میں بتایا ہے کہ فرشتوں کا ذکر صرف اس لئے ہے کہ خواب یا کشف میں خوشخبری ملنے سے انسان کی ہمت
بڑھتی ہے ورنہ اصل مراد یہی تھی کہ خدا تعالی مدد کرے گا۔“
( تفسیر صغیر صفحہ 96 سورۃ آل عمران زیر آیت : 127)
بہر حال یہ ایک کشفی رنگ تھا جو ایک حقیقی حالت تھی لوگوں نے بھی دیکھا اور غیروں نے بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں یہ آپ کا جو بیان ہے کتاب التبلیغ ، آئینہ کمالات اسلام میں
ہے۔اس میں عربی میں ذکر ہے تو عربی والے بعض دفعہ کہتے ہیں کہ آپ لمبے اقتباس پڑھتے ہیں تو ہمیں ترجمہ کرنا
مشکل ہو جاتا ہے۔اس لیے میں کوشش کرتا ہوں کہ عربی بھی پڑھ دوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
وَ قَدْ جَرَتْ عَادَتْهُ وَ سُنَّتُهُ انَّهُ يَخْتَارُ الْاِخْفَاءَ وَالْكَتْمَ فِي وَاقِعَاتٍ قَضَتْ حِكْمَتُهُ اِخَفَاءَ هَا

خطبات مسرور جلد 21
355
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
وَيَخْلُقُ الأَهْوَاءَ فَتَحْشُرُ الآراء إِلى جِهَاتٍ أُخْرَى وَإِذَا أَرَادَ اِخْفَاءَ صُوْرَةٍ نَفْسٍ وَاقِعَةٍ فَرُبَّمَا يَرَى فِي
تِلْكَ الْمَوَاضِعِ الْوَاقِعَةَ الْكَبِيرَةَ صَغِيرَةً مَهُوْنَةً ، وَالْوَاقِعَةَ الصَّغِيرَةَ الْمَسْنُوْنَةَ كَبِيرَةً نَادِرَةً وَالْوَاقِعَةَ
الْمُبَشَّرَةَ مُخَوَّفَةٌ وَالْوَاقِعَةَ الْمُخَوَّفَةَ مُبَشَّرَةٌ فَهَذِهِ أَرْبَعَةُ أَقْسَاءٍ مِنَ الْوَاقِعَاتِ مِنْ سُنَنِ اللَّهِ كَمَا مَضَى
أَمَّا الْوَاقِعَةُ الكَبِيرَةُ الْعَظِيمَةُ الَّتِي اَرَادَ اللهُ أَنْ يُرِيَهَا صَغِيرَةً حَقِيْرَةٌ فَنَظِيرُهَا فِي الْقُرْآنِ وَاقِعَةُ بَدْرٍ
لِمَنْ يَتَدَبَّرُ وَ يَرَى فَإِنَّ اللهَ قَلَّلَ اعْدَاء الْإِسْلَامِ بِبِدْرٍ فِى مَنَامِ رَسُوْلِهِ لِيُذْهِبَ الرَّوْعَ عَنْ قُلُوْبِ
الْمُسْلِمِيْنَ وَ يَقْضِيَ مَا أَرَادَ مِنْ الْقَضَاءِ وَأَمَّا الْوَاقِعَةُ الَّتِيْ آرَادَ اللهُ أنْ يُرِيَهَا كَبِيرَةً نَادِرَةً فَنَظِيرُهَا فِي
الْقُرْآنِ بِشَارَةُ مَدَدِ الْمَلَائِكَةِ كُن تَقَرَّ قُلُوبُ الْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا تَأْخُذَهُمْ خِيَفَةٌ فِي ذَالِكَ الْمَأْوَى
فَإِنَّهُ تَعَالَى وَعَدَ فِي الْقُرْآنِ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَبَشَّرَهُمْ بِأَنَّهُ يُمِدُّهُمْ بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ وَ
مَا جَعَلَ هَذَا الْعَدَدَ الكَثِيرَ إِلَّا لَهُمْ بُشْرَى لِأَنَّ فَرْدًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَقْدِرُ بِإِذْنِ رَبِّهِ عَلَى أَنْ تَجْعَلَ عَالِي
الْأَرْضِ سَافِلَهَا فَمَا كَانَ حَاجَةٌ إلى خَمْسَةِ آلافٍ بَلْ إلى خَمْسَةٍ وَلكِنَّ اللهَ شَاءَ أَنْ يُرِيَهُمْ نُصْرَةٌ عَظِيمَةٌ
فَاخْتَارَ لَفْظًا يَفْهَمُ مِنْ ظَاهِرِهِ كَثْرَةُ الْمُهِدِّيْنَ وَ آرَادَ مَا أَرَادَ مِنْ الْمَعْنِي ثُمَّ نَبَّهَ الْمُؤْمِنِيْنَ بَعْدَ فَتْحِ
بَدْرٍ أَنَّ عِدَّةَ الْمَلَائِكَةِ مَا كَانَتْ مَحْمُوْلَةٌ عَلَى ظَاهِرِ الْفَاظِهَا بَلْ كَانَتْ مُؤَوَّلَةٌ بِتَأْوِيْلٍ يَعْلَمُهُ اللَّهُ بِعِلْمِهِ
الْأَرْفَعِ وَالْأَعْلَى وَ فَعَلَ كَذَالِكَ لِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُهُمْ بِهَذِهِ الْبُشْرَى وَيَزِيْدَهُمْ حُسْنَ الظَّنِ وَالرِّجَاءِ“
التبلیغ ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 449t447)
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اس کی یعنی اللہ تعالیٰ کی یہ عادت اور سنت ہمیشہ سے جاری ہے کہ وہ ان واقعات کو
خفیہ اور پوشیدہ رکھتا ہے جن کی حکمت ان کا اخفا چاہتی ہے اور لوگوں کی خواہشات اور آرا اصل حقیقت کے بر خلاف
ہوتی ہیں۔بعض اوقات اس بڑے واقعہ کو ایک چھوٹا اور معمولی واقعہ دکھاتا ہے اور چھوٹے واقعہ کو بڑا اور نادر واقعہ
کے طور پر بیان کرتا ہے اور خوشخبری دینے والے واقعہ کو ڈرانے والا اور ڈرانے والے واقعہ کو خوشخبری دینے والا
واقعہ دکھاتا ہے۔یہ واقعات کی چار اقسام ہیں جو کہ اللہ کی سنت کے مطابق جاری و ساری ہیں۔وہ عظیم اور بڑا واقعہ
جسے اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اسے چھوٹا اور حقیر کر کے دکھائے وہ واقعہ جنگ بدر کا ہے اس کے لئے جو چاہے کہ تدبر کرے
اور آنکھیں کھولے۔پس اللہ نے بدر کے موقع پر اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں دشمنان اسلام کو
کم کر کے دکھایا۔موقع پر اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دشمنان اسلام کو کم کر کے دکھلایا تاکہ
مسلمانوں کے دلوں سے ان کاڈر دور ہو جائے اور تاکہ اللہ جو ارادہ کرتا ہے وہ پورا ہو کر رہے اور وہ واقعہ جسے اللہ نے
چاہا کہ بڑا اور نادر کر کے دکھائے تو اس کی نظیر قرآن میں فرشتوں کی مدد کی خوشخبری کا واقعہ ہے تاکہ مومنوں کے
دلوں کو ٹھنڈک پہنچے اور معرکے میں انہیں کوئی ڈر نہ ہو۔پس اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مومنوں سے وعدہ کیا اور
انہیں خوشخبری دی کہ وہ پانچ ہزار فرشتوں سے ان کی مدد کو آئے گا۔اس عدد کو زیادہ کر کے اس لیے دکھایا تاکہ ان
کے لیے خوشخبری ہو۔حالانکہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہی یہ قدرت رکھتا ہے کہ وہ اپنے رب کے حکم سے زمین
کو تہ و بالا کر دے۔اس کے لیے پانچ ہزار کی نہیں بلکہ پانچ کی بھی ضرورت نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ ان کو

خطبات مسرور جلد 21
356
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
عظیم نصرت دکھائے تو اس نے وہ لفظ اختیار کیا جس سے امداد کرنے والے کی کثرت ظاہر ہوتی ہے اور یہی مراد لیا
تھا۔پھر اس نے فتح بدر کے بعد مومنوں کو خبر دی کہ فرشتوں کی تعداد ظاہری الفاظ پر محمول نہیں تھی بلکہ اس کی وہ
تاویل تھی جو کہ اللہ بلند و برتر جانتا ہے اور اللہ نے ایسا اس لیے کیا تا کہ اس خوشخبری کے ذریعے ان کے دلوں کو
اطمینان ہو اور انہیں حسن ظن اور امید میں بڑھائے۔مشرکین کی شکست کے بارے میں لکھا ہے کہ تھوڑی دیر بعد مشرکین کے لشکر میں ناکامی اور اضطراب
کے آثار ہو گئے جب کھلی جنگ شروع ہوئی تو آثار نمودار ہو گئے۔ان کی صفیں مسلمانوں کے تابڑ توڑ حملوں سے
درہم برہم ہونے لگیں۔معرکہ اپنے انجام کے قریب جا پہنچا جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا۔پھر مشرکین کے جتنے بے ترتیبی
کے ساتھ پیچھے ہٹے اور ان میں بھگدڑ مچ گئی۔مسلمانوں نے مارتے کاٹتے اور پکڑتے باند ھتے ان کا پیچھا کیا یہاں تک
کہ ان کو بھر پور شکست ہو گئی۔(الرحیق المختوم مترجم صفحہ 299۔المکتبۃ السلفیۃ لاہور2000ء)
پھر ایک جگہ لکھا ہے کہ یہ معرکہ مشرکین کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح مبین پر ختم ہوا اور اس میں
چودہ مسلمان شہید ہوئے۔چھ مہاجرین میں سے اور آٹھ انصار میں سے لیکن مشرکین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ان کے
ستر آدمی مارے گئے اور ستر قید کیے گئے جو عموماً قائد اور سردار اور بڑے بڑے سر بر آوردہ حضرات تھے۔(الرحیق المختوم مترجم صفحہ 306- المکتبۃ السلفیہ لاہور2000ء)
غزوہ بدر میں شہید ہونے والے جو صحابہ تھے وہ یہ تھے۔کل چودہ مسلمانوں نے جام شہادت نوش فرمایا
جیسا کہ ذکر ہوا ہے۔ان میں سے چھ مہاجرین میں سے اور آٹھ انصار میں سے تھے۔مہاجر جو تھے ان میں عبیدہ بن
حَارِث بن مطلب، تعمیر بن ابی وقاص، ذو الشمالين یعنی عمیر بن عبد عمرو، عاقل بن بگیر، مهجع مولی عمر بن خطاب،
صَفْوَان بن بَيْضَاء۔اور انصار میں سے سعد بن خَيْثَمه، مبشر بن عبد المندر، یزید بن حارث، عمیر بن حمام
رافع بن مُعَلَّى، حَارِثہ بن سُرَا قہ۔مشرکین کے مقتولین جو تھے وہ ستر مشرکین تھے جو ہلاک ہوئے۔زیادہ تر قریش کے سردار تھے۔چند
اہم اور نامور مقتولین کے نام یہ ہیں۔حنظلہ بن ابوسفیان، حارث بن حضرمی، عامر بن حضرمی، عبیدہ بن سعید بن عاص،
عاص بن سعید بن عاص، عقبہ بن ابی معیط، عقبہ بن ربیعہ ، شیبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ بن ربیعہ، حارث بن عامر ،
ابو البختری عاص بن ہشام، نضر بن حارث، عاص بن ہشام ، عاص بن ہشام کا نام دو دفعہ ہے یا دو شخص ہیں۔ابو العاص
بن قیس، امیہ بن خلف، ابو جہل جس کا نام عمر و بن ہشام تھا۔ان میں سے اکثریت ان کی تھی جو کے میں مسلمانوں
سمیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تکالیف دیا کرتے تھے۔(سیرت ابن هشام صفحه 476 تا 480 دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(كتاب المغازى للواقدى جلد 1 صفحه 145 عالم الكتب بيروت 1984ء)
اس بارے میں باقی ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گا۔کچھ دعاؤں کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔مظلوموں کی دادرسی
فرمائے۔ان کو ایسی لیڈر شپ یاراہنما عطا فرمائے جو ان کا حق ادا کرنے والے ہوں اور ان کی صحیح راہنمائی کرنے والے ہوں اور

خطبات مسرور جلد 21
357
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2023 ء
انہیں ظلموں سے نکالنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔ان کی اب بہت زیادہ مظلومیت کی حالت ہو چکی ہے اور لگتا
ہے کوئی ان کو سنبھالنے والا نہیں۔کوئی ان کو راہنمائی کرنے والا نہیں۔مسلمان اگر ایک ہو جائیں تو ان مشکلات سے
نکل سکتے ہیں۔اسی طرح سویڈن میں اور بعض دوسرے ملکوں میں بھی جو آزادی رائے اور مذہبی آزادی کے نام پر
غلط کام کرنے والوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور اس بہانے سے جو مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر آئے دن کچھ
نہ کوئی ایسی حرکتیں کرتے ہیں جو مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف پہنچانے والی ہیں انتہائی کر یہ حرکتیں ہیں۔قرآن کریم
کی بے حرمتی ہے یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازیبا الفاظ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ان کے پکڑ کے سامان
فرمائے۔اس میں بھی مسلمان حکومتوں کا قصور ہے جن میں پھوٹ کی وجہ سے اسلام مخالف طاقتیں اس قسم کی غلط
حرکتیں کرتی ہیں۔اگر کوئی رد عمل ہو گا مسلمانوں کی طرف سے تو وہ بھی عارضی ہی ہو گا اور ایسا ہو گا جس کا کوئی اثر نہ
ہو۔پس مسلمان راہنماؤں اور امہ کے لیے بہت دعائیں کریں اس کی بہت ضرورت ہے۔پھر فرانس میں جو حالات
ہیں۔یہاں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور جو مسلمانوں کا رد عمل ہے وہ بھی غلط ہے یا دوسروں کا بھی ساتھ مل
کے۔توڑ پھوڑ سے تو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔مسلمانوں کو اپنے عمل اسلامی تعلیم کے مطابق کرنے ہوں گے۔جب
مسلمانوں کے قول و فعل اسلامی تعلیم کے مطابق ہوں گے تو تبھی کامیابیاں بھی ملیں گی۔بہر حال ہم تو دعا کر سکتے ہیں۔خاص طور پر مسلمان دنیا کے لیے اور عمومی طور پر تمام دنیا کے لیے دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ظلم سے محفوظ رکھے اور دنیا میں امن و امان کی صور تحال بھی پیدا ہو جائے۔سب ایک
دوسرے کا حق ادا کرنے کی اہمیت کو سمجھنے والے ہوں ورنہ دنیا جس طرف جارہی ہے کئی دفعہ میں کہہ چکا ہوں بہت
بڑی تباہی کی طرف جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔اسی طرح پاکستان میں جو احمد کی ہیں ان کے لیے بھی بہت دعا
کریں اللہ تعالیٰ انہیں بھی ہر شر سے محفوظ رکھے۔فرانس میں کہنے کو تو بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں اور سمجھا جارہا ہے کہ
جو بندہ، لڑکا جس کو مارا گیا ہے اس کے حق میں بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن عملاً جو پبلک کا رویہ ہے، وہاں کے لوگوں کا رویہ
ہے وہ اس طرح سے ہے کہ سنا ہے انہوں نے دونوں کے لیے جو فنڈ ریزنگ کی ہے، اس پولیس والے کے لیے بھی جس
کو پکڑا گیا اور اس لڑکے کے لیے بھی جو مارا گیا ہے اس میں لڑکے کے لیے جو فنڈریزنگ ہے وہ صرف دولاکھ یورو آئے
ہیں اور جو پولیس والا ہے جس کو کہتے ہیں کہ ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے اور حکومت بھی بیان دے رہی ہے
اس کے حق میں اس کے لیے، اس کی مدد کے لیے ایک ملین سے زیادہ یورو جمع ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے اور
ان لوگوں کو انصاف سے چلنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور مسلمانوں کو ایک ہونے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 تا 29 / جولائی 2023ء جلد 30 شمارہ 127 تا132 سالانہ نمبر 23، بعنوان الفضل تاریخ احمدیت کا ماخذ،
صفحہ 05تا10)

آج 10 میں سے 10 باقی