’’ امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کیا کرو‘‘
خطبات مسرور جلد 21
419
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023ء بمطابق 18/ ظہور 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، تلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الآمنتِ إِلَى أَهْلِهَا ( النساء: 59) یعنی
یقیناً اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ امانت ان کے اہل کے سپر د کرو۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عہدہ اور ایسا مقام جس میں لوگوں کے معاملات دیکھنے کا اختیار دیا گیا ہو یا لوگوں کو
نگران مقرر کیا گیا ہو تو یہ بھی ایک امانت ہے۔(صحیح مسلم کتاب الامارة باب كراهة الامارة بغير ضرورة حديث 4719)
پس اس لحاظ سے ہمارے جماعتی نظام میں بھی ہر عہدہ یا کوئی خدمت جس پر کسی کو مامور کیا جاتا ہے
امانت ہیں۔ہماری جماعت میں جماعتی نظام میں ہر سطح پر ہم اپنے عہدیدار منتخب کرتے ہیں۔مقامی سطح سے لے
کر مرکزی، ملکی سطح تک۔اسی طرح مرکز میں ہیں پھر ذیلی تنظیموں میں اسی ترتیب سے مقرر کیے جاتے ہیں۔مرکزی نظام ہے یا ذیلی تنظیم کا نظام ہے ہر جگہ نچلی سطح سے لے کر مرکزی سطح تک عہدیدار مقرر کیے جاتے ہیں اور
عموماً یہ انتخاب کے ذریعے ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جب تم یہ عہدیدار منتخب کرو تو ایسے لوگوں کو منتخب
کر وجو بظاہر نظر یعنی تمہاری نظر میں اس کام کے لیے بہترین ہیں اور اپنے کام کی امانت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔انتخاب
کے وقت خویش پروری یا رشتے داری کا خیال نہیں رکھنا چاہیے۔بعض دفعہ بعض عہدیدار مرکزی طور پر یا خلیفہ وقت
کی طرف سے براہ راست بھی مقرر کر دیے جاتے ہیں اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ غور کر کے جو بہترین شخص اس کام
کے لیے میسر ہو اسے مقرر کیا جائے لیکن بعض دفعہ اندازے کی غلطی بھی ہو سکتی ہے یا عہدے حاصل کرنے کے
بعد لوگوں کے مزاج بدل جاتے ہیں اور جو عاجزی اور محنت سے اور انصاف سے کام کرنے کی روح ایک عہد یدار میں
ہونی چاہیے وہ نہیں رہتی۔تو پھر ایسے شخص کے رویے کی ذمے داری اسی پر ہو گی نہ کہ منتخب کرنے والے پر۔بہر حال ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے میں سے بہترین لوگ منتخب کریں اور دعا کر کے منتخب
کریں۔بہر حال عام طور پر یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو شخص کسی کام کے لیے مقرر کیا جارہا ہے وہ ایسانہ ہو جو آگے بڑھ بڑھ
کر صرف اس لیے آرہا ہے کہ میں عہدیدار بن جاؤں۔اگر بعض دفعہ ایسے شخص کا نام جماعت کے افراد کی طرف
سے کسی عہدے کے لیے تجویز ہو کر آ بھی جائے تو مرکز کو یا خلیفہ وقت کو اگر اس کے حالات کا پتا ہو تو اسے کام نہیں
خطبات مسرور جلد 21
420
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
دیا جاتا اور یہ بات عین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق ہے۔ایک روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے رو برو دو شخص آئے اور کہا کہ ہمیں فلاں کام سپر د کر دیا جائے، ہم اس کے اہل ہیں۔آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
جس کو میں کسی کام کے لیے مقرر کرتا ہوں اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے اور جو خواہش کر کے خود کام
اپنے سر پر لے اس کی پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد نہیں ہوتی۔(صحيح البخارى كتاب الاحكام باب من لم يسأل الامارة اعانه الله عليها حديث 7146)
(صحيح البخارى كتاب الاحكام باب ما يكره من الحرص على الامارة حديث 7149)
اس کے کام میں برکت نہیں پڑتی۔اس لیے کبھی عہدے کی خواہش کر کے عہدہ لینے کی کوشش نہیں
ہونی چاہیے۔ہاں خدمت دین کا شوق ضرور ہونا چاہیے۔مجھے موقع ملے میں خدمت دین کروں اور یہ خدمت کسی
بھی رنگ میں ملے اسے بجالانے کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔پس عہدے کی خواہش کرنا، کسی کام کا نگران
بن کر اسے کرنے کی خواہش کرنا پسندیدہ نہیں ہے۔ہاں خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے چاہے وہ کسی بھی رنگ میں ہو ، یہ
پسندیدہ امر ہے۔پس یہ باتیں منتخب کرنے والوں کو بھی ہمیشہ سامنے رکھنی چاہئیں۔قرآن کریم کے حکم کو اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے کہ تمہاری نظر میں دعا کے بعد جو اہل ترین لوگ
ہیں کسی خدمت کے لیے، انہیں منتخب کرو۔اور دوسرے یہ کہ اگر کوئی کسی عہدے کے لیے خواہش رکھتا ہو تو جماعتی نظام
میں اور ہر انتخابی فورم میں اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور منتخب کرنے والے کو انصاف سے اپنا انتخاب کرنے کا
حق استعمال کرنا چاہیے۔عموماً انتخاب کا یہ طریق ہے کہ ملکی مرکزی سطح پر عہدیداران کے منتخب کرنے کی رائے
انتخاب کے نتائج کے ساتھ خلیفہ وقت کو پیش کی جاتی ہے اور خلیفہ وقت کو اختیار ہے کہ وہ چاہے کثرت رائے سے
پیش کیے ہوئے نام کو منتخب کرے یا کسی کم ووٹ حاصل کرنے والے کو منتخب کرے۔بعض دفعہ اس شخص کے
بارے میں بعض معلومات اور بعض ایسے حالات کا مرکز اور خلیفہ وقت کو علم ہو تا ہے اور عام آدمی کو نہیں ہوتا۔تو بہر حال یہ ضروری نہیں ہے کہ کثرتِ رائے والے کو ضرور منتخب کیا جائے۔اسی طرح ملکی جماعتوں
کے جو انتخاب ہیں ان میں حسب قواعد بعض کی منظوری مقامی مرکزی انتظامیہ دے دیتی ہے اور اگر کوئی تبدیلی
کرنی ہو تو خلیفہ وقت سے پوچھ لیتے ہیں۔کوشش تو بہر حال یہ کی جاتی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اچھے کام کرنے
والے عہدیدار میسر آئیں لیکن بعض جگہ جس قسم کے لوگ میسر ہیں ان میں سے ہی منتخب کرنے پڑتے ہیں لیکن
یہاں پھر چنے والوں کو ، منتخب کرنے والوں کو خیال رکھنا چاہیے کہ امانت کا اپنی استعدادوں کے مطابق بہترین رنگ
میں حق ادا کرنے والے لوگ منتخب ہوں اور کبھی کسی خواہش کرنے والے کو یا دوستی کی وجہ سے یا رشتے داری کی وجہ
سے یا یہ دیکھ کر رائے نہیں دینی چاہیے کہ اکثر ہاتھ کسی شخص کے لیے کھڑے ہوئے ہیں تو میں بھی اپنا ہاتھ کھڑا کر
دوں۔یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نفی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی نفی ہے۔گو جماعتی مرکزی نظام کے انتخابات تو اس سال نہیں ہونے ، ہو چکے ہیں لیکن ذیلی تنظیموں کے انتخابات
خطبات مسرور جلد 21
421
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
ہونے ہیں بعض جگہ انصار کے ، خدام کے، لجنہ کے ، تو ان تنظیموں کے ممبران کو چاہیے کہ جو بھی مجلس انتخاب کے ممبر
بنیں وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنا رائے دہی کا حق استعمال کریں اور دعا کے بعد اور انصاف سے اپنی نظر میں بہترین
شخص کی سفارش خلیفہ وقت کو پیش کریں۔اگر ہم انصاف کے ساتھ اپنے اس فریضے کو سر انجام دینے والے بن جائیں گے
تو تبھی جماعتی ترقی میں ہمارا کر دار مثبت ہو گا اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہو جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی میں عہدیداروں کو بھی ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔بیشک جماعتی عہدیدار
منتخب ہو چکے ہیں لیکن انہیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے اور ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے تو اس کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر قسم کے ذاتی مفاد سے بالا ہو کر اپنے
کام کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سر انجام دینا چاہیے۔بعض عہدیداروں کے متعلق شکایات آتی ہیں کہ ان کے رویوں میں عاجزی نہیں ہوتی اور ایسا اظہار ہوتا
ہے جیسے اس عہدے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی شخصیت بن گئے ہیں۔میں یہ تو نہیں کہتا کہ فرعونیت پید اہو گئی لیکن
بہر حال اپنے آپ کو بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔خاص طور پر جن عہدیداروں کو نامزد کیا جاتا ہے اور وہ واقف زندگی
بھی ہیں ان میں اگر یہ بات پید اہو تو یہ بالکل قابل برداشت نہیں۔بعض واقفین زندگی کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا تو ان
کے بارے میں شکایت ہے کہ بڑا متکبرانہ رویہ ہے۔سلام تک کا جواب نہیں دیتے۔ایسے رویے دکھانے والے اپنی
اصلاح کریں اور اللہ تعالیٰ نے جو خدمت کا موقع دیا ہے تو زمین پر جھکیں اور ہر بچے بڑے سے پیار اور عاجزی سے
ملیں۔آپ کو مقرر کیا گیا ہے کہ افراد جماعت کی خدمت کریں نہ یہ کہ ان پر کسی قسم کی افسر شاہی کار عب ڈالیں۔پھر بعض ایسے ہیں جو اپنے کام بھی صحیح طرح سر انجام نہیں دیتے۔یہاں میری طرف سے بھی بعض
معاملات رپورٹ کے لیے جاتے ہیں تو ان کی دراز میں پڑے رہتے ہیں جب تک یاد دہانی نہ کراؤ، بار بار نہ پوچھو اور
چھ مہینے سال بعد پھر ایک معافی نامہ لکھ کر کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے سے غلطی ہو گئی۔ہم ان پر بروقت کارروائی نہیں
کر سکے۔اگر مرکز کے خطوط کے ساتھ ، خلیفہ وقت کے خطوں کے ساتھ ان کا یہ سلوک ہے اور یہ رویہ ہے تو پھر عام
فردِ جماعت کے متعلق ان سے کس طرح توقع کی جاسکتی ہے کہ نیک سلوک کرتے ہوں گے۔ان لوگوں کو اپنی
اصلاح کرنی چاہیے ورنہ ان کو خدمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔عہدیداران کو بعض اور ذمہ داریوں کی طرف بھی میں توجہ دلانا چاہوں گا۔ایک تو یہی کہ اپنے اندر
عاجزی پیدا کریں اور جو ذمے داری دی گئی ہے اسے اس کا حق ادا کرتے ہوئے ادا کرنے کی کوشش کریں۔ہر وقت
یہ ذہن میں رہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے اوپر نگران ہے۔وہ ہماری ہر حرکت دیکھ رہا ہے۔کوئی عہدہ ملنے کے بعد ہم ہر
قسم کی بندشوں سے آزاد نہیں ہو گئے بلکہ ہم خدا تعالیٰ کی پکڑ کے نیچے زیادہ آگئے ہیں۔لوگوں نے ہمیں منتخب کیا ہے،
ہم پر اعتماد کر کے خلیفہ وقت نے ہمیں اس خدمت کے لیے منظور کیا ہے تو ہمیں اس اعتماد کو قائم رکھنے کی کوشش
کرنی ہے اور اپنی تمام تر صلا حیتیں اس خدمت کو بہترین رنگ میں ادا کرنے کے لیے صرف کرنی ہیں۔یہ سوچ ہو گی
تو تبھی صحیح کام کرنے کی روح بھی پیدا ہو گی اور افراد جماعت کا بھی تعاون رہے گا۔اکثر عہدیدار جو شکایت کرتے
خطبات مسرور جلد 21
422
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
ہیں کہ بعض شعبوں میں افراد جماعت تعاون نہیں کرتے بیشک یہ افراد کی بھی ذمہ داری ہے کہ جن لوگوں کو انہوں
نے خود خدمت کے لیے چنا ہے ان سے تعاون بھی کریں لیکن ساتھ ہی عہدیداران کا بھی کام ہے کہ اپنی بہترین
مثالیں لوگوں کے سامنے قائم کریں۔اب ایک عہدیدار کی رپورٹ ملی کہ وہ اپنی آمد پر صحیح چندہ نہیں دیتا اور نہ ہی
کم شرح سے چندہ ادا کرنے کی اجازت لینی چاہتا ہے تو ایسا شخص پھر دوسروں کے لیے کیا نمونہ پیش کرے گا؟
دوسروں کو کس طرح کہے گا کہ مالی قربانی کرو؟ پس اپنے ذاتی نمونے بہت ضروری ہیں۔بہت زیادہ استغفار کی
ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرنے کی ضرورت ہے۔اپنی حالتوں کے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔اگر ایک
سیکرٹری تربیت خود پانچ وقت باجماعت نماز ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتا تو دوسروں کو کس طرح تلقین کر سکتا
ہے کہ نمازوں کی طرف توجہ دو۔اسی طرح ایک واقف زندگی اور مربی خود نوافل ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں
دے رہا تو افراد جماعت کو وہ کس طرح نصیحت کر سکتا ہے کہ عبادتوں کی طرف توجہ کرو۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی طرف تو ہماری توجہ دلائی ہے کہ غیر احمدی مولوی نصیحت کرتا ہے لیکن اس کے عمل اس
کی نصیحت کے مطابق نہیں ہیں اس لیے اس کی باتوں کا اثر نہیں ہو تا۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 67)
پس ہمارے لیے تو ہر لمحہ بڑی فکر سے گزارنے کی ضرورت ہے۔ہر قدم بڑا پھونک پھونک کر اٹھانے کی
ضرورت ہے۔جب یہ ہو گا تب ہی ہم اپنی امانتوں کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔سیکر ٹریان تربیت اگر اپنے
نمونے قائم کرتے ہوئے پیار اور محبت کے ساتھ جماعت کی تربیت کریں تو افراد جماعت میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا
کر سکتے ہیں۔ہر عہدیدار کو اپنے شعبے کی بہتری کے لیے کم از کم دو نفل بھی روزانہ پڑھنے چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ برکت
عطا فرمائے۔اگر تربیت کا شعبہ فعال ہو جائے تو باقی شعبے خود بخود میرے اندازے کے مطابق کم از کم ستر فیصد تک
بہتر رنگ میں کام کرنا شروع کر دیں گے۔پس ہمیشہ یادر کھنا چاہیے کہ عہدیداروں نے اپنے نمونے قائم کرنے ہیں اور خاص طور پر امر ائے جماعت
نے، صدران جماعت نے اور خصوصاً سیکر ٹریان تربیت نے ، باقی نے بھی کرنے ہیں، یہ نہیں کہ باقی نہ بھی کریں تو
کوئی فرق نہیں پڑتا۔میر ا ان عہدیداروں کو خاص توجہ دلانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ باقی نہ بھی کریں تو فرق
نہیں پڑتا۔ہر ایک کرے گا تبھی جماعتی ترقی صحیح طرح ہو گی۔اگر اپنے نمونے نہ دکھائیں تو یہ نہیں کہ کوئی فرق
نہیں پڑتا۔بہت فرق پڑتا ہے۔ہر عہدیدار کے عمل کا فرق پڑتا ہے۔اگر سیکرٹری مال خود اپنے چندے احتیاط سے
ادا نہیں کر رہا تو دوسروں کو کیا کہے گا، جیسا کہ میں نے بتایا اور پھر اس کے کہنے میں کیا برکت ہو گی ؟ اگر تبلیغ کا
سیکرٹری تبلیغ کا حق ادا ہی نہیں کر رہا تو افراد جماعت کو کس طرح تبلیغ کے لیے متحرک کرے گا؟ پس ہر شعبہ اہم
ہے۔اسی طرح ذیلی تنظیموں کے صدران کے عہدے ہیں اور باقی عاملہ ممبران کے عہدے اہم ہیں۔ذیلی تنظیموں
میں بھی ہر سطح پر اپنے آپ کو فعال کرنا ہو گا۔بعض جگہ صدر لجنہ کے بارے میں شکایت آتی ہے کہ ان کے رویے ٹھیک نہیں ہیں۔بعض کے
خطبات مسرور جلد 21
423
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
نومبائعات کے ساتھ رویے ٹھیک نہیں ہیں۔ان کو کھینچنے کے بجائے ان کو دوڑانے کا باعث بن رہی ہیں۔ان
نو مبائعات کو بڑے غلط طریقے سے کہا جاتا ہے کہ ہم تمہاری اصلاح کریں گے جبکہ میرے نزدیک خود ایسی صدر لجنہ
کی اصلاح ہونی چاہیے اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ چند لوگوں کے پاس عہدے مستقل چلتے رہتے ہیں۔ممبرات لجنہ بھی
اپنے انتخاب میں نہیں دیکھتیں کہ کون اہل ہے اور کون نہیں ہے جس کے نتیجے میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔پھر
شکایات آتی ہیں اور جب خرابیاں پید اہوں تو اور لوگوں کے ایمان کو ٹھوکر لگتی ہے۔اگر منتخب کرنے والیاں خود اپنا
حق رائے دہی انصاف سے اور اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے ادا نہیں کر رہیں تو پھر شکایت بھی نہیں ہونی چاہیے۔پس انتخابات کے وقت امانتوں کے اہل کو منتخب کریں تو شکایات ختم ہوں گی ورنہ ہم اپنی اصلاح نہیں
کر سکتے۔عہدیداروں سے میں یہ بھی کہوں گا کہ وہ سٹیجوں پر بیٹھنے کے لیے نہیں ہیں۔ہر عہدیدار کو اپنی ڈیوٹی ایک
عام کارکن بن کر دینی چاہیے۔ایک نو مبائعہ خاتون نے مجھ سے ذکر کیا۔اس جلسے یہ باہر سے آئی ہوئی خاتون تھی کہ
یہاں جلسے پر ایک بات نے مجھے بہت متاثر کیا۔میں نے دیکھا کہ صدر لجنہ ڈسپلن کی ڈیوٹی والی لڑکیوں کے ساتھ ڈیوٹی
دے رہی تھی۔یہ تو بہر حال اس صدر کا فرض تھا۔یہ کوئی غیر معمولی کام نہیں جو اس نے کیا۔اگر ڈیوٹی نہ دے رہی
ہو اور ہر جگہ پر نگرانی نہ کر رہی ہو تو تب وہ قصور وار ہے۔اگر صدر خود اس طرح ڈیوٹی نہ دے یا چیک نہ کرے تو وہ
اپنی امانت کا حق ادا نہیں کر رہی لیکن بہر حال جو اپنی امانت کا حق ادا کرنے والے عہد یدار ہیں وہ دوسروں کی اصلاح
کا بھی باعث بنتے ہیں اور لجنہ میں بنتی ہیں۔پس یہ سوچ ہے جو ہمارے ہر عہدیدار میں ہونی چاہیے کہ قوم کے سردار اس کے خادم ہیں۔یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔اسی طرح عام حالات میں بھی ہر عہدیدار کا یہ بھی کام ہے کہ
افراد جماعت سے ذاتی رابطہ رکھ کر ان سے ذاتی تعلق بڑھائیں۔ان کی خوشی غمی میں شامل ہوں۔ہر فرد جماعت کو یہ
احساس پیدا کروائیں کہ نظام جماعت تو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے کے لیے اور ایک
دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے، نہ کہ کوئی افسر ہے یا کوئی ماتحت ہے۔کوئی بڑا ہے یا کوئی چھوٹا ہے۔ہم
سب ایک ہیں۔بھائی بھائی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی اپنی
استعدادوں کے مطابق کوشش کر رہے ہیں۔یہی سوچ ہے جو نظام جماعت کو ایک خوبصورت نظام بنا سکتی ہے اور
یہی سوچ ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کے بھی قریب کر سکتی ہے اور یہ سوچ نہ رکھنے اور اس کے خلاف عمل کرنے سے ہم
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی بھی مول لینے والے ہوں گے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت معقل بن یسار بیان کرتے ہیں
کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا نگران اور ذمہ دار بنایا
ہے وہ اگر لوگوں کی نگرانی، اپنے فرض کی ادائیگی اور ان کی خیر خواہی میں کو تاہی کرتا ہے تو اس کے مرنے پر
اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت حرام کر دے گا اور اسے بہشت نصیب نہیں کرے گا۔(صحيح البخارى كتاب الاحكام باب من استرعى رعية فلم ينصح حديث 7151،7150)
پس یہ بہت بڑا انذار ہے ، بڑے خوف کا مقام ہے، بڑی فکر والی بات ہے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ
خطبات مسرور جلد 21
424
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اپنی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا۔یہ
لمبی روایت ہے اور جگہوں کا، نگرانوں کا بھی یہاں ذکر ہے لیکن جو اپنے متعلقہ ہے وہ میں پڑھ دیتا ہوں۔فرمایا کہ
امیر بھی نگران ہے۔(صحيح البخارى كتاب الاحكام باب قول الله تعالى اطیعوا الله واطيعوا الرسول۔۔۔۔۔۔۔ار۔۔۔۔۔الخ حديث 7138)
یعنی عہدیدار بھی۔اس میں عہدیداران بھی شامل ہیں کہ وہ نگران ہیں اور ہر ایک سے اپنی رعایا کے
بارے میں پوچھا جائے گا۔رعایا سے مراد وہ لوگ نہیں جن پر حکومت کی جاتی ہے بلکہ وہ لوگ ہیں جن کی مدد کرنے
کی، ان کی اصلاح کی، ان کی بہتری کی ذمے داری ڈالی گئی ہے۔پس اسی حدیث میں مثال دی گئی ہے کہ خاوند اپنے گھر کا نگران ہے ، عورت اپنے بچوں کی نگران ہے۔(صحيح البخاري كتاب الاحكام باب قول الله تعالى اطيعوا الله و اطیعوا الرسول _الح حديث 7138)
تو حکومت کرنے کے لیے تو نگران نہیں۔ان کی تربیت کے لیے، ان کی بہتری کے لیے منصوبے بنانے
کے لیے ، ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نگران ہے۔پس اگر یہ ذمہ داری ادا نہیں کر رہے تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق بہشت حرام ہو جاتی ہے۔پس وہ لوگ جو نگران بنائے گئے ہیں، عہد یدار بنائے گئے
ہیں اگر صحیح طرح کام سر انجام نہیں دے رہے اور اپنے علاقے میں صرف خلیفہ وقت کے نمائندے، نام نہاد
نمائندے بنے بیٹھے ہیں وہ خلیفہ وقت کو بھی بدنام کر رہے ہیں اور خلیفہ وقت کو بھی گنہگار بنارہے ہیں۔جیسا کہ میں نے مثال دی تھی کہ رپورٹیں مہینوں نہیں بھیجتے۔اب ایسے لوگوں کے بارے میں
میرے پاس اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں کہ اگر حقیقت میں وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے تو ان کو خدمت سے فارغ
کر دیا جائے اور میں پھر ان کے گناہوں میں شامل نہ ہوں۔پس میں بھی اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں۔یہ لوگ بھی
استغفار کریں اور اپنی اصلاح کریں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ خلافت احمدیہ کو ہمیشہ ایسے سلطان نصیر عطا ہوں جو اپنی ذمہ
داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے کام سر انجام دیں نہ یہ کہ صرف عہدہ لینے کے لیے عہدے سنبھالے ہوں۔یہ بھی ایک
بہت توجہ طلب بات ہے جس کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ جو شخص مسلمانوں کے
اجتماعی معاملات کا ذمے دار ہو اللہ تعالیٰ اس کی حاجات اور مقاصد پوری نہیں کرے گا جب تک وہ لوگوں کی
ضروریات پوری نہ کرے۔پس جہاں یہ ذمے داری خلیفہ وقت کی ہے وہاں ان تمام عہدیداروں کی بھی ہے جو خلیفہ
وقت کے اپنی اپنی جماعتوں میں نمائندے ہیں اور یہ عہدیداروں پر بہت بڑی ذمے داری ہے۔صرف عاملہ کے
اجلاسوں میں اپنی رائے دے کر اور میٹنگز میں شامل ہو کر سمجھ لینا کہ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے یہ کافی نہیں ہے۔لوگوں کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرنا اور پھر اس پر عمل درآمد کروانا انتہائی ضروری امر ہے۔اور جو وسائل
ہمارے پاس ہیں ان کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کا جو بہترین حل ہو سکتا ہے وہ ہمیں نکالنا
چاہیے۔اس کے لیے دنیاوی ضروریات پوری کرنے کے لیے شعبہ امور عامہ بھی ہے اور شعبہ صنعت و تجارت
ہے اور اس طرح ذیلی تنظیموں کو اس کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔بیشک ہمارے پاس وسائل کم ہیں لیکن
خطبات مسرور جلد 21
425
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
جو ہیں ان کا بہترین استعمال صحیح منصوبہ بندی سے بہت سوں کی مدد کر سکتا ہے۔ایک شعبہ جو آجکل تقریباً تمام جماعتوں کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے وہ رشتہ ناطہ کا شعبہ ہے۔اس کے
لیے بہت وسیع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔جماعتی نظام کو بھی، ذیلی تنظیموں کے نظاموں کو بھی ایک دوسرے
کے ساتھ مل کر یہ کام کرنا ہو گا۔یہاں پھر جماعتی بھی اور ذیلی تنظیموں کے بھی شعبہ تربیت کو بہت فعال کرنے کی
ضرورت ہے۔پھر اسی شعبے کی طرف بات پلٹ جاتی ہے۔اگر ہمارے نوجوانوں کی صحیح تربیت ہو تو ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ رشتے کے معاملے میں دولت، خاندان اور
خوبصورتی کی بجائے دین کو فوقیت دو۔(صحيح البخارى كتاب النكاح باب الاكفاء في الدين حديث 5090)
اگر یہ ہماری ترجیح ہو جائے گی تو پھر لڑکے بھی اور لڑکیاں بھی اپنی دینی حالتوں کو بہتر کرنے اور خدا تعالیٰ
سے تعلق جوڑنے کو ترجیح دیں گے اور اس طرح ہم اپنی انگلی نسل کو محفوظ کر سکیں گے ورنہ آجکل دجال جو چالیں
چل رہا ہے اس سے معمولی کوششوں سے بچنا بہت مشکل ہے۔اس کے لیے تو بہت وسیع منصوبہ بندی کرنی ہو گی۔پس ہر عہدیدار کو پہلے اپنے گھر کی اصلاح کی ضرورت ہے پھر جماعت میں اس بات کی طرف بہت توجہ
دلانے کی ضرورت ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا ہمارا عہد صرف عہد ہی نہ ہو بلکہ ہم میں سے ہر ایک اس کی
عملی شکل بن جائے۔جب یہ ہو گا تبھی ہم دجال کا مقابلہ کر سکیں گے۔اپنی نسلوں
کو بچاسکیں گے۔اپنے عہدوں کی
بھی حفاظت کر سکیں گے ، ان کا حق ادا کر سکیں گے اور اپنی امانتوں کا بھی حق ادا کر سکیں گے۔پس دنیا کی تمام جماعتوں کی ملکی اور مقامی عاملہ اور اسی طرح ذیلی تنظیموں کو اس بارے میں بہت
سوچ و بچار اور ایک لائحہ عمل کی ضرورت ہے تاکہ اپنی امانتوں کا حق ادا کر سکیں۔جیسا کہ میں نے امور عامہ کے کام
کی مختصراً تھوڑی سی مثال دی تھی۔ہمارے نظام میں امور عامہ کا بھی ایک شعبہ ہے اور یہ شعبہ بھی بہت اہم
سمجھا جاتا ہے اور ہے بھی لیکن عموما یہ تاثر پیدا ہو گیا ہے کہ اس شعبے کے کام لوگوں کو سزائیں دلوانا یا سختی سے لوگوں
کو تنبیہ کرنا ہے۔امور عامہ کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو دنیا میں ہر جگہ پتہ ہونا چاہیے کہ ان کا صرف اتنا
کام نہیں ہے۔یہ تو کام کا ایک حصہ ہے اور سختی سے تنبیہ کرنا تو بہر حال ان کا کام نہیں ہے۔جب کوئی حل نہ ہو تو یہ
ایک انتہا ہوتی ہے جہاں سزا کے طور پر سفارش کی جاتی ہے۔یہاں پھر میں یہی کہوں گا کہ اگر شعبہ تربیت فعال ہے تو
امور عامہ کے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں جو افراد جماعت کے آپس کے جھگڑوں سے تعلق رکھتے ہیں یا افراد جماعت
کے غلط کاموں میں ملوث ہونے سے تعلق رکھتے ہیں یا مخالفین کے کسی ذریعہ سے یا کمزور ایمان والوں کے ذریعہ سے
جماعت میں بے چینی پیدا کرنے کی جو کوشش ہوتی ہے اس سے تعلق رکھتے ہیں۔اور بعض جگہ تربیت کے شعبے نے
افراد جماعت کے ساتھ ایک خاص تعلق پیدا کر کے اس بارے میں کوشش بھی کی ہے تو جہاں لوگوں کی شکایات اس
کوشش سے دور ہوئیں اور نظام سے بد ظنی دور ہوئی وہاں انہوں نے جماعتی فیصلوں کا احترام بھی کیا اور اسے احترام
سے قبول بھی کیا اور پھر مخالفین کی جو منافقین یا بد ظن افراد سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں تھیں وہ بھی ناکام ہوئیں۔
خطبات مسرور جلد 21
426
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
پس شعبہ تربیت اور امور عامہ کو بعض معاملات میں مل کر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا
امور عامہ کا کام تو بہت وسیع ہے۔جماعت میں معاشی استحکام پیدا کرنے کے لیے پروگرام بنانا ان کا کام ہے۔افراد جماعت کو ملازمت اور دیگر ذرائع روزگار کے لیے راہنمائی اور مدد کرنا ان کا کام ہے۔خدمت خلق کے کاموں
کو سر انجام دینا ان کا کام ہے۔پیار اور محبت سے سمجھا کر تنازعات کو ختم کروانا ان کا کام ہے وغیرہ وغیرہ۔لیکن
قضائی معاملات میں امور عامہ کا بہر حال دخل نہیں ہے کہ فیصلہ کرنا شروع کر دیں۔ہاں قضا کے فیصلوں کی تنفیذ
کر وانا ان کا کام ہے لیکن اس میں فیصلہ کے بعد اگر کوئی فریق اس کی تعمیل کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے تو
امور عامہ کے شعبے کا کام ہے کہ اسے آرام سے سمجھائیں کہ اس پر عمل نہ کر کے کیوں اپنا دین بر باد کرتے ہو۔تھوڑے سے دنیاوی مفاد کی خاطر کیوں اپنا دین برباد کرتے ہو۔اور پھر ایسے لوگ میر اوقت بھی ضائع کرتے ہیں۔یہ بار بار مجھے لکھتے رہتے ہیں حالانکہ خود غلطی پر ہوتے ہیں۔تو بہت سے لوگ سمجھ جاتے ہیں اگر ان کو سمجھایا جائے۔بہر حال امور عامہ کا کام صرف سزائیں دلوانا نہیں ہے بلکہ ان سزاؤں سے لوگوں کو بچانا ہے اور اس کے
لیے انہیں ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہیے۔اگر کہیں غلط کام ہوتا دیکھیں یا سمجھیں کہ اس سے جماعتی مفاد کو نقصان پہنچ
سکتا ہے تو فوراً شعبہ تربیت کو بھی ساتھ ملا کر اور مربیان کی مدد بھی حاصل کر کے جہاں وہ جماعتی مفاد کی حفاظت
کریں گے وہاں لوگوں کے ایمان بچانے کی بھی کوشش کریں گے اور یہ کرنی چاہیے۔بعض دفعہ عہد یداروں کے
رویے نظام کے بارے میں بدظنیاں پیدا کر دیتے ہیں۔مثلاً یہ کہ اگر کسی نے اپنی ضرورت کے لیے خلیفہ وقت کو
درخواست دی ہے تو صدر جماعت یا امیر جماعت یا امور عامہ یا اگر کسی خاص شعبے سے متعلق ہے تو اس کے کام کرنے
والے اس شخص سے سختی کرتے ہیں کہ ہمارے ذریعے سے کیوں نہیں درخواست دی۔اور معاملہ لٹک جاتا ہے
بجائے اس کے کہ اگر مرکز سے ان کو رپورٹ کے لیے کہا گیا ہے تو فوری رپورٹ بھجوائیں۔پھر جب جواب نہیں جاتے تو اس شخص کو بدظنی پیدا ہو جاتی ہے اور براہ راست لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ
ہماری درخواستیں نہیں پہنچتیں۔جن درخواستوں پر جب لمبا عرصہ کارروائی نہیں ہوتی تو ان کو خاص طور پر بد ظنی
پیدا ہوتی ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ خلیفہ وقت کو ہماری درخواست پہنچی ہی نہیں ہے۔ایسی بھی صور تحال ہو جاتی ہے۔ایک طرف تو یہ کہ ہمارے سے کیوں نہیں پوچھا، دوسرے یہ کہ کیونکہ ہمارے سے پوچھا نہیں اس لیے اس پر
کارروائی نہ کرو۔اور پھر بدظنیاں پیدا ہوتی ہیں خلیفہ وقت پہ اور خلیفہ وقت کے دفتر پہ۔حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ہر
خط یہاں پہنچتا ہے۔جو یہاں آجائے وہ پڑھا بھی جاتا ہے، کھولا بھی جاتا ہے۔یہ نہیں کہ اس کو روک لیا جائے۔اور ہر
قسم کی درخواست متعلقہ جماعت کو رپورٹ کے لیے بھجوائی بھی جاتی ہے۔تو بہر حال افراد جماعت کو میں بتادوں کہ
جو بھی خط ان کا یہاں آتا ہے، یہاں پہنچ جائے تو وہ کھولا بھی جاتا ہے ، پڑھا بھی جاتا ہے اور اس پر کارروائی بھی کی جاتی
ہے۔متعلقہ جماعت کا شعبہ اس کے جواب میں دیر لگاتا ہے۔تو ایسے عہدیداران کو خوف کرنا چاہیے کہ ان کے یہ
عمل فردِ جماعت اور خلیفہ وقت میں دوری پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔نظام کے بارے میں بدظنیاں پیدا کرنے
والے ہوتے ہیں اور اس طرح وہ متعلقہ عہدیدار گنہگار بن رہا ہوتا ہے۔کسی کے ایمان سے کھیل کر وہ اپنے آپ کو
خطبات مسرور جلد 21
427
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023ء
گنہگار بنارہا ہو تا ہے۔پس ایسے لوگوں کو خوف کرنا چاہیے۔ہر عہدیدار کو یہ سمجھنا چاہیے اور خاص طور پر جن کے سپر د افراد جماعت کی ضروریات کا خیال رکھنے کا کام
ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کام میں سستی دکھائی اور لوگوں کے حق ادا نہ کیے تو نہ صرف اپنی امانتوں میں خیانت
کرنے والے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں بھی آنے والے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے۔روایت
میں آتا ہے کہ جو امام، اس سے مراد ہر عہدیدار ہے، حاجت مندوں، ناداروں اور غریبوں کے لیے اپنا دروازہ بند
رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ضروریات کے لیے آسمان کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔(سنن الترمذى ابواب الاحكام باب ما جاء فى امام الرعية حديث 1332)
پس اگر کوئی ایسا سوچ رکھنے والا عہد یداریا ان کے دفتر میں کام کرنے والے کارکن ہیں تو اللہ تعالیٰ کا خوف
رکھتے ہوئے لوگوں کی حاجتیں پوری کرنے میں جلدی کیا کریں یا کم از کم جلد ر پورٹ دیا کریں، پھر مرکز کا کام ہے کہ
جائزہ لے کر دیکھے کہ کس حد تک یہ حاجت پوری کی جا سکتی ہے لیکن جواب ہی نہ دینا اور درخواست کو ایک کونے
میں رکھ دینا یہ بہت بڑا جرم ہے۔پس ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی حتی المقدور
کوشش کریں۔ہر نیک کام کرنے کی طرف توجہ رکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ
کا تقوی اختیار کرو۔اگر کوئی برا کام کرو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو۔یہ نیکی بدی کو مٹادے گی اور
لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔(سنن الترمذى ابواب البر والصلة باب ما جاء فى معاشرة الناس حديث 1987)
اسی طرح ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسی اور معاذ بن جبل کو
یمن کے دو علیحدہ حصوں کی طرف والی مقرر کر کے بھیجا تو یہ نصیحت فرمائی کہ آسانی پیدا کرنا۔مشکلیں نہ پیدا کرنا۔محبت و خوشی پھیلانا اور نفرت نہ پہنچنے دینا۔(صحيح البخارى كتاب المغازى باب بعث ابی موسی و معاذ الى اليمن۔۔۔الخ حدیث 4342،4341)
پس یہ وہ نصیحت ہے جو ہر عہدیدار کو جو لوگوں سے زیادہ واسطہ رکھتا ہے اپنے لیے راہنما اصول کے طور پر
سامنے رکھنی چاہیے۔پس یہی وہ طریق ہے جس سے عہدیدار جماعت کے افراد کی خدمت کا حق ادا کر سکتے ہیں اور
ان کے ایمان کی حفاظت میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں اور جماعت کی اکائی کو قائم رکھنے میں بھی اپنا کر دار ادا کر سکتے
ہیں اور اپنی امانتوں کے بھی حق ادا کر سکتے ہیں اور جب یہ ہو گا تو ایک ایسا حسین معاشرہ پیدا ہو گا جو صحیح اسلامی
معاشرہ ہے اور جس کے قائم کرنے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے اور ہم نے ان کو مان کر
عہد بیعت کیا ہے۔پس ہمیشہ عہد یدار یہ بات یادرکھیں کہ افراد جماعت نے انہیں منتخب کیا ہے یا آئندہ کریں گے تو
اس لیے کہ وہ اپنی امانتوں کا حق ادا کریں لیکن اگر انہوں نے اپنی سوچ کے ساتھ ، منتخب کرنے والوں نے اپنی سوچ
کے ساتھ انتخاب نہیں بھی کیا تو اب عہدیداروں کا کام ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے سپر د جو امانتیں کر دی ہیں ان کا
حق ادا کریں اور اپنے فرائض نیک نیتی سے ادا کریں۔اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے ہوئے ادا کریں۔اللہ تعالیٰ کی
رضا حاصل کرنے کے لیے ادا کریں۔خلیفہ وقت کا سلطان نصیر بنتے ہوئے ادا کریں۔حتی الوسع لوگوں کے ایمانوں
خطبات مسرور جلد 21
428
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 اگست 2023 ء
کی مضبوطی اور ان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ادا کریں اور جب یہ سوچ رکھیں گے اور اس سوچ کے ساتھ اپنے فرائض
ادا کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کے کاموں میں بھی برکت ڈالے گا اور ہر موقع پر معین و مددگار بھی ہو گا۔اگر یہ نہیں
تو ہم تقوی سے دور ہٹنے والے ہوں گے۔خدا تعالیٰ سے بھی خیانت کر رہے ہوں گے ، خلیفہ وقت سے بھی خیانت کر
رہے ہوں گے اور جن لوگوں نے اعتماد کیا تھا صحیح یا غلط ان کے ایمانوں کو بھی نقصان پہنچانے والے ہوں
گے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”مومن وہ ہیں جو اپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے
ہیں یعنی ادائے امانت اور ایفائے عہد کے بارے میں کوئی دقیقہ تقویٰ اور احتیاط کا باقی نہیں چھوڑتے۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 239-240)
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں:
” انسان کی پیدائش میں دو قسم کے حسن ہیں۔ایک حسن معاملہ اور وہ یہ کہ انسان خدا تعالیٰ کی تمام
امانتوں اور عہد کے ادا کرنے میں یہ رعایت رکھے کہ کوئی امر حتی الوسع ان کے متعلق فوت نہ ہو۔امانتوں کے
حق ادا کرنے میں کوئی عمل ضائع نہ ہو۔” ایسا ہی لازم ہے فرمایا ” ایسا ہی لازم ہے کہ انسان مخلوق کی امانتوں اور
عہد کی نسبت بھی یہی لحاظ رکھے۔یعنی حقوق اللہ اور حقوق عباد میں تقویٰ سے کام لے یہ حسن معاملہ ہے یا یوں
کہو کہ روحانی خوبصورتی ہے۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 218)
پس ہر عہدیدار کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم نے اپنے اندر روحانی خوبصورتی پیدا کرنی ہے۔ہم
خاص طور پہ عہدیدار سب سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان باتوں کے مخاطب ہیں۔ہر احمد ی تقوی پر
چلنے اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کرتا ہے لیکن عہدیداروں اور وہ جن کے سپر د جماعتی خدمات ہیں وہ سب
سے زیادہ اس بات کے مخاطب اور ذمہ دار ہیں کہ اپنے عہدوں اور امانتوں کی حفاظت کریں، جو ہمارے سپرد
ذمہ داریاں ہیں انہیں تقوی سے کام لیتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ
ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 ستمبر 2023ء جلد 30 شمارہ 167 صفحہ 02 تا07)