توبہ و استغفار
خطبات مسرور جلد 21
429
34
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 25 / اگست 2023ء بمطابق 25 / ظهور 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی استغفار اور توبہ قبول کرنے والا ہے بشر طیکہ وہ سچی توبہ ہو، صرف منہ سے الفاظ
ہی نہ ادا ہو رہے ہوں۔قرآن کریم میں اس بات کا مختلف جگہ اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ سچی توبہ کرنے والوں کو
مال و اولاد سے نوازتا ہے (نوح: 13)، عذاب الہی سے بچنے کے لیے ایک ذریعہ ہے۔استغفار کرنے والا اللہ تعالیٰ کی
رحمت جذب کرنے والا بنتا ہے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے استغفار کرنے والوں کو خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا کہ
لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَحِيمًا ( النساء:65) وہ ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پاتے ہیں لیکن
شرط یہی ہے کہ حقیقی استغفار ہو، کچی تو بہ ہو۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت
ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچی توبہ کرنے والا
ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔یعنی گناہ کے محرکات
اسے بدی کی طرف مائل نہیں کر سکتے اور بدی کے نتائج سے اللہ تعالیٰ اسے محفوظ رکھتا ہے۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ آیت پڑھی کہ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرة: 223) اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں اور
پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔عرض کیا گیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !تو بہ کی علامت کیا ہے۔کس طرح پتہ لگے گا صحیح تو بہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ندامت اور پشیمانی علامت تو بہ ہے۔(كنز العمال جزء 4 صفحه 261 كتاب التوبة حديث 10428 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
پس حقیقی توبہ کرنے والا حقیقی پشیمانی اور ندامت دکھا کر جہاں گناہوں سے پاک ہوتا ہے وہاں اسے
اللہ تعالیٰ کی محبت بھی ملتی ہے۔بار بار اللہ تعالیٰ کے رحم سے حصہ پاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ایک جگہ سچی توبہ کرنے کی شرائط کا ذکر فرمایا ہے۔پہلی شرط یہ فرمائی کہ خیالات فاسدہ اور تصورات بد کو چھوڑ دے۔پس جو خیالات بد لذات کی وجہ سمجھے جاسکتے ہیں ان کو مکمل طور پر ترک کرے۔یہ بہت بڑا جہاد ہے جو انسان کو کرنا
چاہیے تبھی تو بہ کی طرف قدم اٹھے گا۔دوسری شرط یہ ہے کہ حقیقی ندامت اور پشیمانی ظاہر کرے۔یہ سوچے کہ یہ
لذات اور دنیاوی حظ عارضی چیزیں ہیں اور انسان کی عمر کے ساتھ ساتھ ہر روز اس میں کمی ہوتی جاتی ہے۔تو پھر اس
خطبات مسرور جلد 21
430
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
کے ساتھ کیوں انسان چمٹا رہے ؟ پس خوش قسمت ہے وہ جو اس حقیقت کو سمجھ لے اور توبہ کرے، حقیقی پشیمانی کا
اظہار کرے۔یہ حقیقی پشیمانی ہے جس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔اور تیسری شرط یہ ہے کہ
پکا ارادہ کرے کہ ان برائیوں کے قریب بھی نہیں جائے گا۔اور یہیں رک نہیں جانا کہ برائیوں کے قریب نہ جانے
کا عہد کر لیا اور بس کافی ہو گیا بلکہ اخلاق حسنہ اور پاکیزہ افعال اس کی جگہ لے لیں گے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحہ 138-139)
یہ ہے حقیقی توبہ اور یہ ہے حقیقی پشیمانی اور یہ وہ حالت ہے جب یہ حاصل ہو جائے تو خد اتعالیٰ پھر اپنے
ایسے بندوں سے محبت کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام استغفار اور توبہ کی طرف ہمیں بار بار توجہ
دلاتے ہیں۔انسان غلطیاں کرتا ہے اور جب یہ غلطیاں بار بار دہرائی جائیں تو پھر ایک کے بعد دوسرے گناہ میں مبتلا
کرتی چلی جاتی ہیں۔اس لیے ہر وقت اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اپنے دلوں
کو ہمیں پاک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ہمیشہ اس فکر میں رہنا چاہیے کہ کبھی حقوق اللہ اور حقوق العباد ضائع
نہ ہوں۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کو استغفار اور توبہ کی طرف بار بار توجہ دلائی
ہے۔آپ کو اتنی فکر تھی کہ کوئی موقع ایسا نہیں آیا جب آپ نے جماعت کو اس طرف توجہ نہ دلائی ہو۔اپنی مجالس
میں اپنی تحریرات میں بار بار توجہ دلائی۔پس ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے
احکام اور ارشادات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان کردہ ارشادات کو ہمیشہ سامنے رکھ
عمل کرنے کی کوشش کریں تا کہ حق بیعت ادا کرنے والے بھی بنیں۔کر ان پر
اگر ہم اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا نہ کریں اور حقیقی تو بہ اور استغفار کی طرف توجہ نہ دیں تو ہمارا اپنی اصلاح کا
عہد کرنا ہمیں کچھ فائدہ نہیں دے سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت جگہ تو بہ کے بارے میں بیان
فرمایا ہے۔بعض اقتباسات پیش کرتا ہوں۔استغفار کا فائدہ کیا ہے؟ یہ بیان فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
وَ آنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ (هود:4) یاد رکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی ہیں۔ایک
قوت حاصل کرنے کے واسطے ، دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے۔قوت حاصل کرنے کے
واسطے استغفار ہے جس کو دوسرے لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے ہیں۔“ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا۔”صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً مگدروں اور موگریوں کے اٹھانے اور پھیرنے سے جسمانی
قوت اور طاقت بڑھتی ہے۔“ ویٹ لفٹنگ کرنے والے جو ہیں، ویٹ اٹھانے والے ہیں، ڈمبل اٹھانے والے ہیں،
مختلف قسم کی ورزشیں کرنے والے ہیں، جس طرح ان کے ورزش کرنے سے جسمانی طاقت بڑھتی ہے ” اسی طرح
پر روحانی مگدر استغفار ہے۔اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔جسے قوت
لینی مطلوب ہو وہ استغفار کرے۔“ طاقت حاصل کرنی ہے تو استغفار کرو۔”غفر ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے ہیں۔استغفار سے انسان ان جذبات اور خیالات کو ڈھانپنے اور دبانے کی کوشش کرتا ہے جو خد اتعالیٰ سے روکتے ہیں۔پس
استغفار کے یہی معنے ہیں کہ زہریلے مواد جو حملہ کر کے انسان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ان پر غالب آوے اور
خطبات مسرور جلد 21
431
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
خدا تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کی راہ کی روکوں سے بچ کر انہیں عملی رنگ میں دکھائے۔یہ بات بھی یادر کھنی چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ نے انسان میں دو قسم کے مادے رکھے ہیں۔ایک سمتی مادہ ہے “ یعنی زہریلا مادہ ”جس کا موکل شیطان ہے
اور دوسرا تریاقی مادہ ہے۔جب انسان تکبر کرتا ہے اور اپنے تئیں کچھ سمجھتا ہے اور تریاقی چشمہ سے مدد نہیں لیتا تو
سمی قوت غالب آجاتی ہے۔“ زہریلا مادہ غالب آجاتا ہے۔لیکن جب اپنے تئیں ذلیل و حقیر سمجھتا ہے اور اپنے
اندر اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت محسوس کرتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چشمہ پیدا ہو جاتا ہے جس
سے اس کی روح گداز ہو کر بہہ نکلتی ہے اور یہی استغفار کے معنی ہیں۔یعنی یہ کہ اس قوت کو پا کر زہریلے مواد پر
غالب آجاوے۔“ حقیقی استغفار یہ ہے۔غرض اس کے معنی یہ ہیں کہ عبادت پر یوں قائم رہو۔اول رسول کی
اطاعت کرو۔دوسرے ہر وقت خدا سے مدد چاہو۔ہاں پہلے اپنے رب سے مدد چاہو۔جب قوت مل گئی تو تُوبُوا إِلَیهِ
(هود: 4) یعنی خدا کی طرف رجوع کرو۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحه 67-68)
اللہ کی مدد چاہنے کے لیے بھی اس سے دعا کرنی پڑے گی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
”ظاہر ہے کہ انسان اپنی فطرت میں نہایت کمزور ہے اور خدا تعالیٰ کے صدہا احکام کا اس پر بوجھ ڈالا گیا
ہے۔“انسان کمزور ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام دیے ہیں۔” پس اس کی فطرت میں یہ داخل ہے کہ وہ اپنی
کمزوری کی وجہ سے بعض احکام کے ادا کرنے سے قاصر رہ سکتا ہے۔قدرتی بات ہے اتنے احکام ہیں ہو سکتا ہے کہ
سارے احکام نہ ادا کر سکے۔اور کبھی نفس امارہ کی بعض خواہشیں اس پر غالب آجاتی ہیں۔پس وہ اپنی کمزور فطرت
کی رو سے حق رکھتا ہے کہ کسی لغزش کے وقت اگر وہ تو بہ اور استغفار کرے تو خدا کی رحمت اس کو ہلاک ہونے سے
بچالے۔“ حقیقی تو بہ ہو، یہ کمزوری جو انسان کی فطرت میں رکھی گئی ہے اس کی وجہ سے اس کا حق بنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
پھر اس کی حقیقی تو بہ کو قبول کرے اور اسے بچالے۔” اس لئے یہ یقینی امر ہے کہ اگر خدا توبہ قبول کرنے والا نہ ہوتا
تو انسان پر یہ بوجھ صدہا احکام کا ہر گز نہ ڈالا جاتا۔اس سے بلاشبہ ثابت ہوتا ہے کہ خد اتواب اور غفور ہے اور توبہ کے
یہ معنی ہیں کہ انسان ایک بدی کو اس اقرار کے ساتھ چھوڑ دے کہ بعد اس کے اگر وہ آگ میں بھی ڈالا جائے تب
بھی وہ بدی ہر گز نہیں کرے گا۔پس یہ شرط ہے ایسی تو بہ ہونی چاہیے۔پس جب انسان اس صدق اور عزم محکم
کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا اپنی ذات میں کریم و رحیم ہے وہ اس گناہ کی سزا معاف کر دیتا ہے
اور یہ خدا کی اعلیٰ صفات میں سے ہے کہ توبہ قبول کر کے ہلاکت سے بچالیتا ہے اور اگر انسان کو توبہ قبول کرنے کی
امید نہ ہو تو پھر وہ گناہ سے باز نہیں آئے گا۔“ اگر امید ہی نہیں کہ توبہ قبول ہونی ہے تو پھر وہ گناہ کرتا چلا جائے گا۔بہت سارے لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا فائدہ جب انجام ہی ایسا ہونا ہے؟ نہیں۔انجام کے وقت سے پہلے اگر تو بہ
کر لو تو اللہ تعالیٰ بچالیتا ہے۔فرمایا کہ عیسائی مذہب بھی توبہ قبول کرنے کا قائل ہے مگر اس شرط سے کہ توبہ قبول
کرنے والا عیسائی ہو لیکن اسلام میں تو بہ کے لئے کسی مذہب کی شرط نہیں ہے۔ہر ایک مذہب کی پابندی کے ساتھ
تو بہ قبول ہو سکتی ہے اور صرف وہ گناہ باقی رہ جاتا ہے جو کوئی شخص خدا کی کتاب اور خدا کے رسول سے منکر رہے اور
یہ بالکل غیر ممکن ہے کہ انسان محض اپنے عمل سے نجات پاسکے بلکہ یہ خدا کا احسان ہے کہ کسی کی وہ تو بہ قبول کرتا
خطبات مسرور جلد 21
432
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
ہے اور کسی کو اپنے فضل سے ایسی قوت عطا کرتا ہے کہ وہ گناہ کرنے سے محفوظ رہتا ہے۔“
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 189-190)
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 320)
ایک شخص آپ کی مجلس میں حاضر ہوا۔اس نے پوچھا کہ میں کیا وظیفہ پڑھا کروں ؟ آپ نے فرمایا:
استغفار بہت پڑھا کرو۔انسان کی دو ہی حالتیں ہیں۔یا تو وہ گناہ نہ کرے یا اللہ تعالیٰ اس گناہ کے بد انجام سے بچا
لے۔سو استغفار پڑھنے کے وقت دونوں معنوں کا لحاظ رکھنا چاہئے۔“ کہ نہ وہ گناہ کرے اور نہ ہی گناہ کے بد انجام
ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ اسے بخش دے اور وہ کبھی دوبارہ گناہ نہ کرے۔یہ سامنے رکھتے ہوئے استغفار پڑھنی چاہیے۔ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ سے گزشتہ گناہوں کی پردہ پوشی چاہئے اور دوسرا یہ کہ خدا سے توفیق چاہے کہ
آئندہ گناہوں سے بچائے مگر استغفار صرف زبان سے پورا نہیں ہو تا بلکہ دل سے چاہئے۔نماز میں اپنی زبان
میں بھی دعا مانگو۔یہ ضروری ہے۔“
اب منہ سے صرف استغفار کر دینا یا لکھ دینا کہ اسْتَغْفِرُ اللہ ربّی۔اب آئندہ غلطیاں نہیں ہوں گی۔اس سے کچھ فائدہ نہیں۔جب تک یہ ثابت کرنے کی کوشش نہ ہو کہ انسان ان غلطیوں کی طرف دوبارہ کبھی نہیں
جائے گا جو سر زد ہو چکی ہیں۔استغفار کے معنی سمجھاتے ہوئے ایک موقع پر آپ نے فرمایا۔استغفار کے یہی معنی ہیں
کہ ظاہر میں کوئی گناہ سرزد نہ ہو اور گناہوں کے کرنے والی قوت ظہور میں نہ آوے۔انبیاء کے استغفار کی بھی یہی
حقیقت ہے کہ وہ ہوتے تو معصوم ہیں مگر وہ استغفار اس واسطے کرتے ہیں کہ تا آئندہ وہ قوت ظہور میں نہ آوے۔اور عوام کے واسطے استغفار کے دوسرے معنی بھی لیے جاویں گے کہ جو جرائم اور گناہ ہو گئے ہیں ان کے بد نتائج سے
خدا بچائے رکھے اور ان گناہوں کو معاف کر دے اور ساتھ ہی آئندہ گناہوں سے محفوظ رکھے۔فرمایا بہر حال یہ
انسان کے لیے لازمی امر ہے وہ استغفار میں ہمیشہ مشغول رہے۔فرمایا یہ جو بلائیں نازل ہوتی ہیں قحط کی صورت میں
یاکسی اور صورت میں ان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ لوگ استغفار میں مشغول ہو جائیں۔آج کل دنیا میں جنگی حالات
ہیں۔ان حالات میں بھی دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے، اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ہم احمدیوں کو بھی بہت
استغفار کرنی چاہیے۔فرمایا مگر استغفار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو اسْتَغْفِرُ الله - اسْتَغْفِرُ اللہ کہتے رہیں۔اصل میں
غیر ملک کی زبان کے سبب لوگوں سے حقیقت چھپی رہی ہے۔عرب کے لوگ تو ان باتوں کو خوب سمجھتے تھے مگر ہمارے ملک میں غیر زبان کی وجہ سے بہت سی حقیقتیں
مخفی رہی ہیں۔بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے اتنی دفعہ استغفار کیا۔سو تسبیح یا ہزار تسبیح پڑھی مگر جو استغفار
کا مطلب اور معنی پوچھو تو بس کچھ نہیں۔ہکا بکا رہ جائیں گے۔انسان کو چاہیے کہ حقیقی طور پر دل ہی دل میں معافی مانگتا
رہے کہ وہ معاصی اور جرائم جو مجھ سے سرزد ہو چکے ہیں ان کی سزا نہ بھگتنی پڑے اور آئندہ دل ہی دل میں ہر وقت
خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرتا رہے کہ آئندہ نیک کام کرنے کی توفیق دے اور معصیت سے بچائے رکھے۔فرمایا خوب
یاد رکھو کہ لفظوں سے کچھ کام نہیں بنے گا۔اپنی زبان میں بھی استغفار ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ پچھلے گناہوں کو معاف
کرے اور آئندہ گناہوں سے محفوظ رکھے اور نیکی کی توفیق دے اور یہی حقیقی استغفار ہے۔کچھ ضرورت نہیں کہ
خطبات مسرور جلد 21
433
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
یونہی اَسْتَغْفِرُ الله - اسْتَغْفِرُ اللہ کہتا پھرے اور دل کو خبر تک نہ ہو۔یاد رکھو کہ خدا تک وہی بات پہنچتی ہے جو دل
سے نکلتی ہے۔اپنی زبان میں ہی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنی چاہئیں اس سے دل پر بھی اثر ہو تا ہے۔زبان تو صرف دل
کی شہادت دیتی ہے۔اگر دل میں جوش پیدا ہو اور زبان بھی ساتھ مل جائے تو اچھی بات ہے۔بغیر دل کے صرف
زبانی دعائیں عبث ہیں۔فضول ہیں۔ہاں دل کی دعائیں اصلی دعائیں ہوتی ہیں۔جب قبل از وقت بلا انسان اپنے دل ہی
دل میں خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگتا رہتا ہے، استغفار کرتارہتا ہے تو پھر خداوند رحیم و کریم سے وہ بلائل جاتی ہے لیکن
جب بلا نازل ہو جاتی ہے پھر نہیں ملا کرتی۔بلا کے نازل ہونے سے پہلے دعائیں کرتے رہنا چاہیے اور بہت استغفار کرنا
چاہیے۔اس طرح سے خدا ابلا کے وقت محفوظ رکھتا ہے۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ کوئی امتیازی بات بھی دکھائے۔اگر کوئی شخص بیعت کر کے جاتا ہے اور کوئی امتیازی بات نہیں دکھاتا۔اپنی بیوی کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہے جیسا
پہلے تھا اور اپنے عیال واطفال سے پہلے کی طرح پیش آتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔اگر بیعت کے بعد بھی وہی بد خلقی
اور بدسلو کی رہی اور وہی حال رہا جو پہلے تھا تو پھر بیعت کرنے کا کیا فائدہ؟ چاہیے کہ بیعت کے بعد غیروں کو بھی اور
اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں کو بھی ایسا نمونہ بن کر دکھاوے کہ وہ بول اٹھیں کہ اب یہ وہ نہیں رہا جو پہلے تھا اور یہی
حقیقی استغفار کا نتیجہ ہونا چاہیے۔خوب یاد رکھو کہ صاف ہو کر عمل کرو گے تو دوسروں پر تمہار ضرور رعب پڑے گا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا کتنا بڑار عب تھا۔ایک دفعہ کافروں کو شک پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بد دعا کریں گے تو وہ
سب کا فر مل کر آئے اور عرض کی کہ حضور بد دعانہ کریں۔بچے آدمی کا ضر ور رعب ہو تا ہے۔چاہیے کہ بالکل صاف
ہو کر عمل کیا جاوے اور خدا کے لیے کیا جاوے تب ضرور تمہارا دوسروں پر بھی اثر اور رعب پڑے گا۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 9 صفحہ 372 تا374)
پھر ایک موقع پر فرمایا کہ ” خدا تعالیٰ سے ڈرنا اور متقی بن بڑی چیز ہے۔خدا اس کے ذریعہ سے ہزار آفات
سے بچالیتا ہے بجز اس کے کہ خدا تعالیٰ کی حفاظت اس کے شامل ہو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے بلا نہیں پکڑے گی اور
کسی کو بھی مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔آفات تو نا گہانی طور سے آجاتے ہیں۔کسی کو کیا معلوم کہ رات کو کیا ہو گا۔لکھا
ہے کہ ایک بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے۔پہلے بہت روئے پھر لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا۔يَا عِبَادَ اللہ خدا سے ڈرو۔“ اے اللہ کے بندو ! خدا سے ڈرو۔” آفات اور بلیات چیونٹیوں کی طرح انسان کے ساتھ
لگے ہوئے ہیں ان سے بچنے کی کوئی راہ نہیں بجز اس کے کہ بچے دل سے توبہ استغفار میں مصروف ہو جاؤ پھر
فرمایا کہ استغفار کے معنی یہ ہیں۔مزید وضاحت کر رہے ہیں کہ ” خدا تعالیٰ سے اپنے گذشتہ جرائم اور معاصی کی سزا
سے حفاظت چاہنا اور آئندہ گناہوں کے سرزد ہونے سے حفاظت مانگنا۔استغفار انبیاء بھی کیا کرتے تھے اور عوام
بھی۔بعض نادان پادریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار پر اعتراض کیا ہے۔“ یہ جواب آپ دے
رہے ہیں کہ کہتے ہیں جی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کیا کرتے تھے۔اس کا مطلب ہے وہ گناہگار تھے۔نعوذ باللہ۔فرمایا ” اور لکھا ہے کہ ان کے استغفار کرنے سے نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گنہگار ہونا ثابت
434
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
خطبات مسرور جلد 21
ہوتا ہے۔یہ نادان اتنا نہیں سمجھتے کہ استغفار تو ایک اعلیٰ صفت ہے۔انسان فطرتاً ایسا بنا ہے کہ کمزوری اور ضعف اس
کا فطری تقاضا ہے۔انبیاء اس فطرتی کمزوری اور ضعف بشریت سے خوب واقف ہوتے ہیں۔لہذاوہ دعا کرتے ہیں کہ
یا الہی تو ہماری ایسی حفاظت کر کہ وہ بشری کمزوریاں ظہور پذیر ہی نہ ہوں۔غفر کہتے ہیں ڈھکنے کو۔اصل بات یہی ہے
کہ جو طاقت خدا کو ہے وہ نہ کسی نبی کو ہے نہ ولی کو اور نہ رسول کو۔کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں اپنی طاقت سے گناہ
سے بچ سکتا ہوں۔پس انبیاء بھی حفاظت کے واسطے خدا کے محتاج ہیں۔پس اظہارِ عبودیت کے واسطے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم بھی اور انبیاء کی طرح اپنی حفاظت خدا تعالیٰ سے مانگا کرتے تھے۔یہ ان لوگوں کا خیال غلط ہے عیسائی لوگ جو کہتے ہیں ناں کہ عیسی علیہ السلام استغفار نہیں کرتے تھے۔فرمایا کہ ان کا یہ خیال غلط ہے۔کہ حضرت عیسی استغفار نہ کرتے تھے۔یہ ان کی بیوقوفی اور بے سمجھی ہے اور یہ
حضرت عیسی پر تہمت لگاتے ہیں۔انجیل میں غور کرنے سے صریح اور صاف طور سے معلوم ہو تا ہے کہ انہوں نے
جابجا اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا اور استغفار بھی کیا حضرت عیسی نے۔فرمایا کہ ”اچھا بھلا “ یہ بتاؤ کہ ”ایلی رایلی
لِمَا سَبَقْتَاني سے کیا مطلب؟ ابی، ابی کر کے کیوں نہ پکارا ؟ عبرانی میں ایل خدا کو کہتے ہیں۔اس کے یہی معنے ہیں
کہ رحم کر اور فضل کر اور مجھے ایسی بے سروسامانی میں نہ چھوڑ ( یعنی میری حفاظت کر) در حقیقت مشکل تو یہ ہے“
فرمایا کہ در حقیقت مشکل تو یہ ہے کہ ہندوستان میں بوجہ اختلاف زبان استغفار کا اصل مقصد ہی مفقود ہو گیا ہے
اور ان دعاؤں کو ایک جنتر منتر کی طرح سمجھ لیا ہے۔کیا نماز اور کیا استغفار اور کیا تو بہ۔اگر کسی کو نصیحت کرو کہ
استغفار پڑھا کرو تو وہ یہی جواب دیتا ہے کہ میں تو استغفار کی سو بار یا دو سو بار تسبیح پڑھتا ہوں مگر مطلب پوچھو تو کچھ
جانتے ہی نہیں۔استغفار ایک عربی لفظ ہے اس کے معنے ہیں طلب مغفرت کرنا کہ یا الہی ہم سے پہلے جو گناہ
سر زد ہو چکے ہیں ان کے بد نتائج سے ہمیں بچا کیونکہ گناہ ایک زہر ہے اور اس کا اثر بھی لازمی ہے اور آئندہ ایسی
حفاظت کر کہ گناہ ہم سے سرزد ہی نہ ہوں۔صرف زبانی تکرار سے مطلب حاصل نہیں ہو تا۔“
فرمایا کہ ” تو بہ کے معنے ہیں ندامت اور پشیمانی سے ایک بد کام سے رجوع کرنا۔تو بہ کوئی برا کام نہیں ہے
بلکہ لکھا ہے کہ تو بہ کرنے والا بندہ خدا کو بہت پیارا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا نام بھی تو اب ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
جب انسان اپنے گناہوں اور افعال بد سے نادم ہو کر پشیمان ہو تا ہے اور آئندہ اس بد کام سے باز رہنے کا عہد کر لیتا ہے
تو اللہ تعالیٰ بھی اس پر رجوع کرتا ہے رحمت سے۔خدا انسان کی توبہ سے بڑھ کر تو بہ کرتا ہے۔چنانچہ حدیث شریف
میں آتا ہے کہ اگر انسان خدا کی طرف ایک بالشت بھر جاتا ہے تو خدا اس کی طرف ہاتھ بھر آتا ہے۔اگر انسان چل
کر آتا ہے تو خد اتعالیٰ دوڑ کر آتا ہے۔یعنی اگر انسان خدا کی طرف توجہ کرے تو اللہ تعالیٰ بھی رحمت، فضل اور
مغفرت میں انتہاء درجہ کا اس پر فضل کرتا ہے لیکن اگر خدا سے منہ پھیر کر بیٹھ جاوے تو خدا تعالیٰ کو کیا پر وا“
(ملفوظات جلد 10 صفحہ 336 تا 339)
استغفار کی حقیقت بیان فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ” جاننا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن شریف نے
دو نام پیش کئے ہیں۔الحی اور القیوم - الحق کے معنی ہیں خود زندہ اور دوسروں کو زندگی عطا کرنے والا۔
خطبات مسرور جلد 21
435
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
القیوم۔خود قائم اور دوسروں کے قیام کا اصلی باعث۔ہر ایک چیز کا ظاہری باطنی قیام اور زندگی انہی دونوں صفات
کے طفیل سے ہے۔پس حتی کا لفظ چاہتا ہے کہ اس کی عبادت کی جائے۔جیسا کہ اس کا مظہر سورۃ فاتحہ میں اِيَّاكَ
نَعْبُدُ ہے اور القیوم چاہتا ہے کہ اس سے سہارا طلب کیا جاوے۔اس کو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔حتی کا لفظ عبادت کو اس لئے چاہتا ہے کہ اس نے پیدا کیا اور پھر پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا جیسے مثلاً معمار “ بلڈنگ
بنانے والا میسن ” جس نے عمارت کو بنایا ہے اس کے مرجانے سے عمارت کو کوئی حرج نہیں ہے مگر انسان کو خدا کی
ضرورت ہر حال میں لاحق رہتی ہے۔اس لئے ضروری ہوا کہ خدا سے طاقت طلب کرتے رہیں اور یہی استغفار ہے۔اصل حقیقت تو استغفار کی یہ ہے۔پھر اس کو وسیع کر کے ان لوگوں کے لئے کیا گیا کہ جو گناہ کرتے ہیں کہ ان کے
برے نتائج سے محفوظ رکھا جاوے۔گناہ نہیں بھی کیا تو زندہ رہنے کے لیے، اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہنے کے لیے بھی
استغفار چاہیے۔لیکن اصل یہ ہے کہ انسانی کمزوریوں سے بچایا جاوے۔پس جو شخص انسان ہو کر استغفار کی
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 217)
ضرورت نہیں سمجھتا وہ بے ادب دہر یہ ہے۔"
پھر ایک جگہ استغفار کی حقیقت کو یوں بیان فرمایا کہ گناہ ایک ایسا کیڑا ہے جو انسان کے خون میں ملا ہوا
ہے مگر اس کا علاج استغفار سے ہی ہو سکتا ہے۔استغفار کیا ہے ؟ یہی کہ جو گناہ صادر ہو چکے ہیں ان کے بد ثمرات
سے خدا تعالیٰ محفوظ رکھے اور جو ابھی صادر نہیں ہوئے اور جو بالقوۃ انسان میں موجود ہیں ان کے صدور کا وقت ہی
نہ آوے اور اندر ہی اندر وہ جل بھن کر راکھ ہو جاویں۔یہ وقت بڑے خوف کا ہے اس لئے توبہ و استغفار میں
مصروف رہو۔“ یہ زمانہ جس سے ہم گزر رہے ہیں بڑے خوف کا ہے۔توبہ استغفار میں مصروف رہو اور اپنے
نفس کا مطالعہ کرتے رہو۔ہر مذہب وملت کے لوگ اور اہل کتاب مانتے ہیں کہ صدقات و خیرات سے عذاب ٹل
جاتا ہے مگر قبل از نزول عذاب۔مگر جب نازل ہو جاتا ہے تو ہر گز نہیں ملتا۔پس تم ابھی سے استغفار کرو اور تو بہ
میں لگ جاؤ تا تمہاری باری ہی نہ آوے اور اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 299)
پس آج کل دنیا کے حالات کو بھی سامنے رکھ کر ہمیں بہت استغفار کرنی چاہیے جیسا کہ میں نے پہلے بھی
کہا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے شرور اور آفات سے بچائے۔توبہ کی حقیقت کی مزید وضاحت آپ نے ایک جگہ اس
طرح فرمائی۔فرمایا کہ ”یاد رہے کہ تو بہ اور مغفرت سے انکار کرنا در حقیقت انسانی ترقیات کے دروازہ کو بند کرنا ہے“
توبہ کی حقیقت سے انکار کرنے والا ترقیات کے دروازے کو بند کرتا ہے کیونکہ یہ بات تو ہر ایک کے نزدیک واضح
اور بدیہیات سے ہے کہ انسان کامل بالذات نہیں۔“ یعنی مکمل طور پر اپنی ذات میں بالکل کامل نہیں ہے بلکہ تکمیل
کا محتاج ہے اور جیسا کہ وہ اپنی ظاہری حالت میں پید اہو کر آہستہ آہستہ اپنی معلومات وسیع کرتا ہے پہلے ہی عالم فاضل
پیدا نہیں ہو تا۔اسی طرح وہ پیدا ہو کر جب ہوش پکڑتا ہے تو اخلاقی حالت اس کی نہایت گری ہوئی ہوتی ہے چنانچہ
جب کوئی نو عمر بچوں کے حالات پر غور کرے تو صاف طور پر اس کو معلوم ہو گا کہ اکثر بچے اس بات پر حریص ہوتے
ہیں کہ ادنی ادنی نزاع کے وقت دوسرے بچہ کو ماریں۔لڑائیاں ہوتی ہیں بچوں کی۔” اور اکثر ان سے بات بات میں
“
خطبات مسرور جلد 21
436
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
جھوٹ بولنے اور دوسرے بچوں کو گالیاں دینے کی خصلت مترشح ہوتی ہے اور بعض کو چوری اور چغلخوری اور حسد اور
بخل کی بھی عادت ہوتی ہے اور پھر جب جوانی کی مستی جوش میں آتی ہے تو نفس امارہ ان پر سوار ہو جاتا ہے اور اکثر
ایسے نالائق اور نا گفتنی کام ان سے ظہور میں آتے ہیں جو صریح فسق و فجور میں داخل ہوتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ
اکثر انسانوں کے لئے اوّل مرحلہ گندی زندگی کا ہے۔“ ماحول معاشرہ ان کو گندا کر دیتا ہے۔”اور پھر جب سعید
انسان اوائل عمر کے تند سیلاب سے باہر آجاتا ہے تو پھر وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتا ہے۔“سعید فطرت انسان تو
جب دیکھتا ہے کہ یہ گند دنیا میں کس طرح پھیلا ہوا ہے تو پھر اس کی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف ہوتی ہے اور توجہ
ہونے کے نتیجہ میں کیا ہو تا ہے کہ ”اور سچی توبہ کر کے ناکردنی باتوں سے کنارہ کش ہو جاتا ہے۔“ پھر وہ تو بہ کرتا
ہے اور اپنے فطرت کے جامہ کو پاک کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے۔یہ عام طور پر انسانی زندگی کے سوانح ہیں جو
نوع انسان کو طے کرنے پڑتے ہیں۔پس اس سے ظاہر ہے کہ اگر یہی بات سچ ہے کہ توبہ قبول نہیں ہوتی تو صاف
ثابت ہو تا ہے کہ خدا کا ارادہ ہی نہیں کہ کسی کو نجات دے۔“
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 192-193)
ایک موقع پر جبکہ کچھ لوگ آئے تھے، انہوں نے بیعت کی، مجلس جمی ہوئی تھی تو ان کو آپ نے نصیحت
فرمائی۔فرمایا کہ ”خدا تعالیٰ کا منشا ہے کہ انسان تو بہ نصوح کرے اور دعا کرے کہ اس سے گناہ سر زد نہ ہو۔نہ آخرت
میں رسوا ہو نہ دنیا میں۔“ ایسی تو بہ ہو کہ دنیا میں بھی رسوائی نہ ہو اور مرنے کے بعد بھی رسوائی نہ ہو۔فرمایا کہ ”جب
تک انسان سمجھ کر بات نہ کرے اور تذلل اس میں نہ ہو تو خدا تک وہ بات نہیں پہنچتی۔صوفیوں نے لکھا ہے کہ اگر
چالیس دن گزر جاویں اور خدا کی راہ میں رونا نہ آوے تو دل سخت ہو جاتا ہے۔تو سختی قلب کا کفارہ یہی ہے کہ انسان
رووے۔اس کے لئے محرکات ہوتے ہیں۔انسان نظر ڈال کر دیکھے کہ اس نے کیا بنایا ہے اور اس کی عمر کا کیا حال
ہے۔دیگر گذشتگان پر نظر ڈالے۔گزرے ہوئے حالات جو ہیں ان میں بہت سارے تکلیف دہ حالات بھی ہیں ان
نظر ڈالے۔” پھر انسان کا دل لرزاں وتر ساں ہو تا ہے۔جو شخص دعویٰ سے کہتا ہے کہ میں گناہ سے بچتا ہوں وہ
جھوٹا ہے۔جہاں شیرینی ہوتی ہے وہاں چیونٹیاں ضرور آتی ہیں۔اسی طرح نفس کے تقاضے تو ساتھ لگے ہی ہیں ان
سے نجات کیا ہو سکتی ہے ؟ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کا ہاتھ نہ ہو تو انسان گناہ سے نہیں بچ سکتا نہ کوئی نبی نہ ولی اور
نہ ان کے لئے یہ فخر کا مقام ہے کہ ہم سے گناہ سرزد نہیں ہو تا بلکہ وہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کا فضل مانگتے تھے اور نبیوں کے
استغفار کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ ان پر رہے ورنہ اگر انسان اپنے نفس پر چھوڑا جاوے تو وہ
ہر گز معصوم اور محفوظ نہیں ہو سکتا۔اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ۔اور دوسری دعائیں بھی استغفار کے اسی
مطلب کو بتلاتی ہیں۔عبودیت کا سر یہی ہے کہ انسان خدا کی پناہ کے نیچے اپنے آپ کو لے آوے۔جو خدا کی پناہ نہیں
چاہتا وہ مغرور اور متکبر ہے۔“
آپ سے کسی نے پوچھا کہ عبادت میں ذوق شوق کس طرح پیدا ہوتا ہے ؟“ اب بھی لوگ بہت سے
سوال پوچھتے ہیں۔” فرمایا اعمال صالحہ اور عبادت میں ذوق شوق اپنی طرف سے نہیں ہو سکتا۔یہ خدا تعالیٰ کے فضل
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 21)
خطبات مسرور جلد 21
437
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
اور توفیق پر ملتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان گھبرائے نہیں اور خدا تعالیٰ سے اس کی توفیق اور فضل کے
واسطے دعائیں کرتار ہے۔عبادت کا ذوق شوق بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے۔” اور ان دعاؤں میں تھک نہ جاوے۔جب
انسان اس طرح پر مستقل مزاج ہو کر لگارہتا ہے تو آخر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے وہ بات پیدا کر دیتا ہے جس کے لئے
اس کے دل میں تڑپ اور بیقراری ہوتی ہے۔“ عبادت کے ذوق شوق کی تڑپ اور بیقراری ہے تو پھر مستقل مزاجی
سے لگے رہو ، آخر وہ حالت پیدا ہو جاتی ہے۔”یعنی عبادت کے لئے ایک ذوق وشوق اور حلاوت پید اہونے لگتی ہے
لیکن اگر کوئی شخص مجاہدہ اور سعی نہ کرے۔کوشش ہی نہیں کی، مجاہدہ نہیں کیا ” اور وہ یہ سمجھے کہ پھونک مار کر کوئی
کر دے۔یہ اللہ تعالیٰ کا قاعدہ اور سنت نہیں۔اس طریق پر جو شخص اللہ تعالیٰ کو آزما تا ہے وہ خدا تعالیٰ سے ہنسی کرتا
ہے اور مارا جاتا ہے۔خوب یادر کھو کہ دل اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔اس کا فضل نہ ہو تو دوسرے دن جاکر عیسائی
ہو جاوے یا کسی اور بے دینی میں مبتلا ہو جاوے۔اس لئے ہر وقت اس کے فضل کے لئے دعا کرتے رہو اور اس کی
استعانت چاہو تا کہ صراط مستقیم پر تمہیں قائم رکھے۔جو شخص خدا تعالیٰ سے بے نیاز ہوتا ہے وہ شیطان ہو جاتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان استغفار کرتا رہے تا کہ وہ زہر اور جوش پیدا نہ ہو جو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔( ملفوظات جلد 8 صفحہ 154-155)
پس عبادت کا معیار حاصل کرنے کے لیے بھی استغفار بہت ضروری ہے۔پھر اس بات کی وضاحت
فرماتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچنے کا گر کیا ہے، آپ نے فرمایا: ”توبہ استغفار کرنی چاہئے “ یہ گر ہے۔” بغیر توبہ استغفار کے انسان کر ہی کیا سکتا ہے۔سب نبیوں نے یہی کہا ہے کہ اگر توبہ استغفار کرو گے تو خدا بخش دے
گا۔سو نمازیں پڑھو اور آئندہ گناہوں سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ سے مدد چاہو اور پچھلے گناہوں کی معافی مانگو اور
بار بار استغفار کرو تا کہ جو قوت گناہ کی انسان کی فطرت میں ہے وہ ظہور میں نہ آوے۔انسان کی فطرت میں دو طرح
کا ملکہ پایا جاتا ہے ایک تو کسب خیرات اور نیک کاموں کے کرنے کی قوت ہے اور دوسرے برے کاموں کو کرنے کی
قوت اور ایسی قوت کو روکے رکھنا یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور یہ قوت انسان کے اندر اس طرح سے ہوتی ہے جس طرح
کہ پتھر میں ایک آگ کی قوت ہے۔“
(ملفوظات جلد 9 صفحہ 372)
پھر فرمایا۔” وَ آنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ (هود:4) یاد رکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی
ہیں۔ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے“ استغفار کرو ”دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے
لئے۔توبہ کرتے ہوئے اس کی طرف رجوع کرو۔قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے۔جس کو دوسرے
لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے ہیں۔صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے جس طرح پہلے بھی
بیان ہوا تھا ” مثلاً مگدروں اور موگریوں کے اٹھانے اور پھیرنے سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے اسی طرح پر
روحانی مگدر استغفار ہے۔اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔جسے قوت
لینی مطلوب ہو وہ استغفار کرے۔“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 67-68)
خطبات مسرور جلد 21
438
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
فرمایا کہ ”خد اتعالیٰ کے فضل و کرم کا دروازہ کبھی بند نہیں ہو تا۔انسان اگر سچے دل سے اخلاص لے کر
رجوع کرے تو وہ غفور رحیم ہے اور تو بہ کو قبول کرنے والا ہے۔یہ سمجھنا کہ کس کس گنہ گار کو بخشے گا، خدا تعالیٰ کے
حضور سخت گستاخی اور بے ادبی ہے۔اس کی رحمت کے خزانے وسیع اور لا انتہا ہیں۔اس کے حضور کوئی کمی
نہیں۔اس کے دروازے کسی پر بند نہیں ہوتے۔انگریزوں کی نوکریوں کی طرح نہیں کہ اتنے تعلیم یافتہ کو
کہاں سے نوکریاں ملیں۔خدا کے حضور جس قدر پہنچیں گے سب اعلیٰ مدارج پائیں گے۔یہ یقینی وعدہ ہے۔وہ انسان بڑا ہی بد قسمت اور بد بخت ہے جو خدا تعالیٰ سے مایوس ہو اور اس کی نزع کا وقت غفلت کی حالت
میں اس پر آجاوے۔بے شک اس وقت دروازہ بند ہو جاتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 296-297)
جب آخر مرنے کا وقت آیا پھر کوئی نہیں۔پھر فرمایا کہ واضح ہو کہ تو بہ لغت عرب میں رجوع کرنے کو کہتے
ہیں۔اسی وجہ سے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام بھی تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ
جب انسان گناہوں سے دستبردار ہو کر صدق دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر
اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور یہ امر سراسر قانونِ قدرت کے مطابق ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ نے نوع انسان کی
فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ جب ایک انسان سچے دل سے دوسرے انسان کی طرف رجوع کرتا ہے تو اس کا دل بھی
اس کے لیے نرم ہو جاتا ہے تو پھر عقل کیونکر اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ بندہ تو سچے دل سے خدا تعالیٰ کی طرف
رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم ورحیم واقع ہوئی ہے وہ بندے
سے بہت زیادہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔اِسی لیے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے
تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔سو بندہ کا رجوع تو پشیمانی اور ندامت، تذلل اور انکسار کے ساتھ ہو تا ہے اور
خدا تعالیٰ کا رجوع رحمت اور مغفرت کے ساتھ۔اگر رحمت خدا تعالیٰ کی صفات میں سے نہ ہو تو کوئی مخلصی نہیں پاسکتا۔افسوس کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی صفات پر غور نہیں کیا اور تمام مدار اپنے فعل اور عمل پر رکھا ہے مگر وہ خدا جس
نے بغیر کسی کے عمل کے ہزاروں نعمتیں انسان کے لیے زمین پر پیدا کیں کیا اس کا یہ خلق ہو سکتا ہے کہ انسان ضعیف البنیان
جب اپنی غفلت سے متنبہ ہو کر اس کی طرف رجوع کرے اور رجوع بھی ایسا کرے کہ گویا مر جاوے اور پہلا ناپاک
چولہ اپنے بدن پر سے اتار دے اور اس کی آتش محبت میں جل جائے تو پھر بھی خدا اس کی طرف رحمت کے ساتھ توجہ
نہ کرے۔کیا اس کا نام خدا کا قانونِ قدرت ہے ؟ نہیں۔جو یہ کہتا ہے اس پر لعنت ہے اللہ کی۔(ماخوذ از چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 133-134)
اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی پیدا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:
”خوب یادرکھو کہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوا اور تدبیر پر بھروسہ کرنا حماقت ہے۔اپنی زندگی میں ایسی تبدیلی
پیدا کر لو کہ معلوم ہو کہ گویانئی زندگی “استغفار کی زندگی ” ہے۔استغفار کی کثرت کرو۔جن لوگوں کو کثرتِ اشغال دنیا
کے باعث کم فرصتی ہے ان کو سب سے زیادہ ڈرنا چاہیے۔دنیا کے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے جو کہتے
خطبات مسرور جلد 21
439
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
ہیں کہ بہت کم وقت ملتا ہے انہیں بہت ڈرنا چاہیے۔ملازمت پیشہ لوگوں سے اکثر فرائض خداوندی فوت ہو جاتے
ہیں اس لئے مجبوری کی حالت میں ظہر و عصر اور مغرب و عشا کی نمازوں کا جمع کر کے پڑھ لینا جائز ہے۔“ بہت مجبوری
ہے تو جمع کر کے پڑھ لو لیکن اصل یہی ہے کہ اپنے وقت پر نمازیں ادا کی جائیں۔فرمایا ” میں یہ بھی جانتا ہوں کہ
اگر حکام سے نماز پڑھنے کی اجازت طلب کر لی جائے تو وہ اجازت دے دیا کرتے ہیں۔جو نو کر پیشہ لوگ
ہیں فرمایا کہ افسروں سے اگر مسلمان نہیں بھی ہیں کہو، ان سے اجازت لو تو نماز پڑھنے کی اجازت مل جاتی ہے۔” ترک نماز کے لئے ایسے بیجا عذر بجز اپنے نفس کی کمزوری کے اور کوئی نہیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد میں
ظلم و زیادتی نہ کرو۔اپنے فرائض منصبی نہایت دیانتداری سے بجالاؤ۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 265)
پس استغفار اور توبہ کا تبھی فائدہ ہے جب بنیادی احکامات کو بھی سامنے رکھ کے ان کی صحیح پیروی کی
جائے۔نمازوں کی ادائیگی میں باقاعدگی ہو۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بھی صحیح ادا ئیگی ہو۔آپ نے فرمایا کہ ”پس
اٹھو اور توبہ کرو اور اپنے مالک کو نیک کاموں سے راضی کرو اور یاد رکھو کہ اعتقادی غلطیوں کی سزا تو مرنے کے بعد
ہے اور ہند و یا عیسائی یا مسلمان ہونے کا فیصلہ تو قیامت کے دن ہو گا۔لیکن جو شخص ظلم اور تعدی اور فسق و فجور میں
حد سے بڑھتا ہے اس کو اسی جگہ سزا دی جاتی ہے۔تب وہ خدا کی سزا سے کسی طرح بھاگ نہیں سکتا۔سو اپنے خدا کو
جلد راضی کر لو۔وہ نہایت درجہ کریم ہے۔ایک دم کی گداز کرنے والی توبہ سے ستر برس کے گناہ بخش سکتا ہے اور یہ
مت کہو کہ تو بہ منظور نہیں ہوتی۔یادر کھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بچ نہیں سکتے۔ہمیشہ فضل بچاتا ہے نہ اعمال۔“
اس لیے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکو اور اس کا فضل مانگتے رہو استغفار کرتے رہو۔پھر فرمایا کہ ”اے خدائے کریم و رحیم !
ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے اور تیرے آستانہ پر گرے ہیں۔آمین
66
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 174)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کا وارث بنائے اور ہم تو بہ کے حقیقی مفہوم کو سمجھتے
ہوئے استغفار کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے استغفار اور تو بہ کرنے والے ہوں۔اب میں بعض مرحومین کا ذکر کروں گا
اور بعد میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔ان میں سے پہلا ذکر ہے مکرمہ آنسہ بیگم صاحبہ کا۔جو حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
بیٹی تھیں۔ترانوے سال کی عمر میں گذشتہ دنوں ان کی وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ کے
فضل سے موصیہ تھیں۔قادیان میں پیدا ہوئیں۔حضرت میر ناصر نواب صاحب ان کے دادا تھے۔ان کی والدہ کا نام
حضرت صالحہ بیگم صاحبہ بنت پیر منظور محمد صاحب تھا۔ابتدائی تعلیم انہوں نے قادیان سے حاصل کی۔اللہ تعالیٰ
نے ان کو دو بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا۔قاضی شوکت صاحب مرحوم سے ان کی شادی ہوئی تھی۔میر محمود احمد صاحب ناصر ربوہ سے اپنی ہمشیرہ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ نہایت درجہ سادہ بالکل
بے ضرر ، بے شرر۔شادی سے پہلے سارے خاندان کی خدمت کرنے والی ہماری بہن تھیں۔کہتے ہیں ربوہ کے
خطبات مسرور جلد 21
440
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
ابتدائی دنوں میں جب یہاں بجلی نہیں تھی۔گرمی شدید پڑتی تھی۔کچے مکانوں میں رہتے تھے اور کہتے ہیں ہم گرمی
سے بچاؤ کے لیے ایک کمرے میں اکٹھے ہو جاتے تھے۔وہاں چھت پہ ایک بڑا سارا جھالر والا پنکھالگا ہوا تھا جس کو رسی
پکڑ کے ہلایا کرتے تھے اور یہ بغیر کسی کے کہے کے ہمارے آرام کی خاطر باہر بیٹھ کر رسی ہلاتی رہتی تھیں تاکہ ہم آرام
سے سوئے رہیں۔ان میں سب کی خدمت کا بے لوث جذبہ تھا۔ان کے بچے لکھتے ہیں کہ ہماری والدہ نہایت مخلص احمدی مسلمان تھیں۔حقوق و فرائض ادا کرنے والی
بیوی تھیں۔مزاج بہت سادہ اور پیار کرنے والا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء اور صحابہ کے
نہایت اہم اور پر مغز واقعات بہت ہی سادہ انداز میں بیان کیا کرتی تھیں۔جماعت کی تاریخ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء اور صحابہ کے واقعات بھی نہایت آسانی سے بیان کر دیا کرتی تھیں۔بچوں کو اور
لوگوں کو عام طور پر اس بات کی نصیحت کیا کرتی تھیں کہ ایمان پر قائم رہو اور پُر وقار زندگی بسر کرو۔جماعتی کاموں
میں بہت فعال رکن تھیں۔سب سے بڑی خوبی آپ کی انسانیت کے لیے شفقت تھی۔تبلیغ کا بھی بہت شوق تھا یہاں
تک کہ آپ ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر ایئر لائن کے پائلٹ سمیت سب کو اسلام کی دعوت دیا کرتی تھیں۔آپ کے
اخلاق میں خوبصورتی اور سادگی شامل تھی۔تقریر میں بہت عمدہ تھیں۔ان کی بھانجی امۃ الکافی صاحبہ ہیں۔وہ کہتی
ہیں کہ اپنے والدین سے جو بنیادی تربیت پائی وہ اتنی مضبوط تھی کہ کبھی اس سے ٹس سے مس نہیں ہوئیں۔دین کی
خدمت کا جذبہ اس قدر تھا کہ نیویارک جیسے شہر میں باقاعدہ مسجد جاکر مسجد کی صفائی کیا کرتی تھیں۔لوگ یہ بتاتے
ہیں کہ جب تک ہمت رہی سودا لینے کے وقت عام لوگوں کو اپنی سمجھ اور زبان کے مطابق تبلیغ کیا کرتی تھیں۔غریبوں اور مجبوروں کے لیے دل میں ہمدردی اور محبت کا ایک طوفان مچار ہتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی ان کی
نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔دوسرا جنازه مکرمه بشرائ اکرم صاحبہ سیالکوٹ کا ہے۔ان کی بھی گذشتہ دنوں میں وفات ہوئی۔انا للہ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔1955ء میں بھڈال ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔مرحومہ نیک متقی اور صوم و صلوۃ کی پابند
ایک مخلص خاتون تھیں۔مہمان نوازی، غریب پروری اور خلافت سے محبت ان کی نمایاں خوبیاں تھیں۔واقفین زندگی کی بہت عزت کرتی تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ان کے
بیٹے بابر شہزاد صاحب مربی سلسلہ ہیں۔سیر الیون میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور وہاں میدانِ عمل میں ہونے
کی وجہ سے ان کے جنازے میں بھی شامل نہیں ہو سکے۔بابر شہزاد صاحب مربی سلسلہ لکھتے ہیں کہ میرا جامعہ میں داخلہ ہوا تو بہت خوش ہوئیں۔انہوں نے پوچھا
کہ تم سے کیا سوال پوچھا تھا۔کہتے ہیں انہوں نے جامعہ میں جو سوال کیا تھا کہ تم اکیلے بیٹے ہو اگر تم نے وقف کر دیا تو
والدین کا کفیل کون ہو گا۔تو کہتے ہیں کہ میں نے تو جو جواب دینا تھا دیا لیکن والدہ نے یہ سن کے کہا کہ اگر میرے
سات بیٹے ہوتے تو میں سب کو وقف کر دیتی۔کہتے ہیں آخری دنوں میں جب ہسپتال میں داخل تھیں۔میں نے فون
کیا اور پوچھا آپ کیسی ہیں؟ تو باوجود بڑی تکلیف کے انہوں نے یہی کہا کہ ٹھیک ہوں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق
خطبات مسرور جلد 21
441
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
سب کھا پی رہی ہوں لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو پریشان نہ ہونا اور ادھر ہی رہنا، تم افریقہ میں ہو
وہیں رہنا۔بچوں کو پریشان نہ کرنا۔تم وقف زندگی ہو اس لیے صبر کرنا اور کہتے ہیں یہی میری والدہ کے آخری الفاظ
تھے۔غریبوں اور ضرورتمندوں اور بیواؤں کا خیال رکھتیں اور ان کی مالی مدد کیا کرتی تھیں۔جب بھی گندم یا چاول
کی فصل آتی تو اس کو کئی حصوں میں تقسیم کرتیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد
کو بھی صبر عطا فرمائے۔تیسر اذکر مسرت جہاں صاحبہ اہلیہ چودھری محمد اختر صاحب آسٹریلیا کا ہے۔ان کی بھی گذشتہ دنوں
ستاسی سال کی عمر میں وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے دادا حضرت بابو محمد افضل او جلوی صاحب
صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے۔ان کے زیر سایہ انہوں نے تربیت پائی۔ان کو برین ہیمبرج ہو گیا تھا۔گذشتہ سولہ سال سے اسی وجہ سے بیڈ پہ پڑی رہیں۔ان کے بچوں نے، ایک بیٹے زاہد نے اور بہو نے ان کی خاص
خدمت کی۔بہو کہتی ہیں کہ جس طرح انہوں نے اپنی ایکٹو (active) زندگی میں میرے سے ہمیشہ سلوک رکھا وہ
ساس نہیں تھیں بلکہ بیٹی کی طرح سلوک رکھا۔نماز، روزہ، تہجد کی پابند تھیں۔عبادت کا خاص اہتمام کیا کرتی تھیں۔اپنے گھر میں بھی عبادت کے لیے علیحدہ جگہ بنائی ہوئی تھی اور دار العلوم سے مسجد مبارک میں جب درس ہوا کر تا تھا تو
پیدل درس سننے جایا کرتی تھیں اور بلکہ آخری عشرے میں تراویح کے لیے بھی جایا کرتی تھیں۔خلافت سے بے حد
عقیدت اور احترام کا تعلق تھا۔ان کے خاوند ریلوے میں سٹیشن ماسٹر تھے۔جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہوتی وہاں اپنے
گھر میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی کلاس لگایا کرتی تھیں۔ربوہ میں جب سکونت اختیار کی تو وہاں بھی قرآن کریم
کی کلاس کا اہتمام کیا۔ان کے پسماندگان میں میاں کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ان کے چھوٹے بیٹے
حافظ راشد جاوید صاحب ناظم دار القضاء ربوہ ہیں، واقف زندگی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک
فرمائے اور ان کی جو نیکیاں ہیں ان کو ان کے بچوں کو بھی جاری رکھنے کی توفیق دے۔چوتھا ذکر ہے مکرم ناصر احمد قریشی صاحب امریکہ کا۔ان کی بھی گذشتہ دنوں اٹھاسی سال کی عمر میں
وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُون۔امۃ الباری ناصر صاحبہ کے یہ شوہر تھے جو کہ لمبا عرصہ لجنہ اماءاللہ کراچی کی
سیکرٹری اشاعت رہی ہیں۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ان کا ایک نواسہ و قاص
خورشید مربی ہے اور ایک پوتا ان کا جامعہ احمدیہ کینیڈا میں پڑھ رہا ہے۔ان کے والد کا نام مکرم محمد شمس الدین
بھاگلپوری صاحب تھا اور ان کے خاندان میں احمدیت 1913ء میں آئی جب محترم مولوی عبد المساجد صاحب والد
حضرت سیده ساره بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اس علاقے میں ایک جلسہ کیا اور صداقت مسیح موعود
کے دلائل بیان کیے۔ان کے والد صاحب بہت متاثر ہوئے۔سٹیج پر جا کر ملاقات کی۔لٹریچر دیا گیا جسے پڑھ کر
احمدیت کے لیے جوش پیدا ہوا۔انہوں نے دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک خواب میں حضرت اقدس کی
شبیہ مبارک اور مبشر خواہیں دکھا ئیں۔چنانچہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیعت کا خط لکھ دیا۔آپ کی بیعت کی۔اس طرح بھاگل پور کے اولین احمدیوں میں شامل ہوئے۔شدید مخالفت کی وجہ سے اپنے
خطبات مسرور جلد 21
442
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اگست 2023ء
بیوی بچوں کے ساتھ ہجرت کر کے قادیان آگئے اور وہاں اخلاص و محبت میں ترقی کرتے چلے گئے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے کار ڈرائیور کے طور پر بھی ان کو خدمت کی توفیق ملی۔ناصر قریشی صاحب قادیان میں پیدا ہوئے تھے۔پارٹیشن کے بعد کراچی میں رہائش اختیار کی۔یہیں
تعلیم پائی۔بڑی محنت اور لگن سے نامساعد حالات کے باوجود پڑھتے رہے۔بی ای الیکٹریکل انجنیئر نگ کی اور پھر
اس کے بعد اپنے محکمہ ٹیلیفون میں ملازمت اختیار کی۔جنرل مینیجر کے عہدے تک ترقی کی۔ملازمت سے
ریٹائرڈ ہوئے تو بڑے محنتی اور ایماندار افسر کی شہرت کے ساتھ ریٹائر منٹ حاصل کی۔جماعت احمد یہ کراچی
کے حلقہ ناظم آباد میں صدر حلقہ اور جہاں بھی رہے دوسری جگہ میں بھی صدر کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان
کی اہلیہ امتہ الباری صاحبہ لکھتی ہیں کہ ہمیشہ ان کو میں نے صوم و صلوۃ کا پابند پایا۔مسجد میں دل انکار بتا
تھا۔ذمہ دار شوہر ، بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہت خیال رکھنے والا پایا۔ضرور تمندوں کی مدد کی توفیق ان کو ملتی تھی۔خلافت سے والہانہ محبت کرنے والے تھے۔صاف سیدھی سچی اور کھری بات کہتے تھے اور خدا کے فضل سے موصی
تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 ستمبر 2023ء جلد 30 شمارہ 173 صفحہ 02 تا07)