حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ
خطبات مسرور جلد 21
499
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء بمطابق 29 / تبوک 1402 هجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
جنگ بدر کے بعد کے واقعات کا ذکر ہو رہا تھا۔ان واقعات سے اگر تاریخ پڑھیں تو جہاں ہمیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور زندگی کے واقعات کا بھی پتہ چلتا ہے وہاں بعض تاریخی باتیں بھی علم میں
آتی ہیں اور بعض غلط روایات کی نشاندہی بھی ہوتی ہے جنہوں نے اسلام کا غلط چہرہ غیر وں کے سامنے پیش کیا ہے اور
مخالفین اسلام اس سے اسلام کو بدنام کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور شدت پسند مسلمان اپنے مقاصد پورے کرتے
ہیں۔بہر حال آج جو واقعات میں بیان کرنے لگا ہوں ان میں پہلا واقعہ عُمیر بن وھب کا ہے جو جنگ کے بعد
اپنی ناکامی، مشرکین کو جو ناکامی ہوئی تھی اس کا بدلہ لینے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لیے مکہ
سے مدینہ آیا تھا لیکن وہاں اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے کچھ اور کام کیا اور اسے اسلام قبول کرنے کی توفیق بخشی۔اس کی
تفصیل میں لکھا ہے کہ بدر کے قیدیوں میں دھب بن عمیر بھی تھا جو بعد میں مسلمان ہو گیا۔اسے رفاعہ بن رافع
نے گرفتار کیا تھا۔اس کا باپ عمیر قریش کے سرغنوں میں سے تھا یعنی عمیر بن وهب جس نے مکہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو بہت زیادہ تکلیفیں پہنچائی تھیں مگر پھر غزوہ بدر کے بعد یہ مسلمان ہو گیا۔اس
کی تفصیل یوں ہے کہ مسلمان ہونے سے پہلے عمیر اور صفوان بن امیہ ایک دن مکہ میں حطیم کے پاس بیٹھے ہوئے
تھے۔صفوان اس وقت مسلمان نہیں ہو ا تھا۔یہ دونوں جنگ بدر میں اپنی شکست اور اپنے بڑے بڑے سرداروں کے
متعلق باتیں کر رہے تھے جو اس جنگ میں قتل ہو گئے تھے۔صفوان نے کہا خدا کی قسم ! ان سرداروں کے قتل
ہو جانے کے بعد زندگی کا مزہ ہی ختم ہو گیا ہے۔عمیر نے کہا کہ خدا کی قسم ! تم سچ کہتے ہو۔اس نے کہا کہ اگر میرے
اوپر ایک شخص کا قرض نہ ہو تا جس کی ادائیگی کا میرے پاس کوئی انتظام نہیں ہو رہا اور پھر اپنے پیچھے اپنے بیوی بچوں
کی پریشانی کا خیال نہ ہو تاجو میرے بعد تنگدستی میں مبتلا ہو سکتے ہیں تو میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ کر ان کو
قتل کر دیتا کیونکہ میرے وہاں پہنچنے کی وجہ بھی موجود ہے کہ میرا بیٹا ان کے ہاتھوں میں قید ہے۔یہ سنتے ہی صفوان
نے تعمیر کے قرض کی ذمہ داری لے لی اور کہا تمہارا قرض میرے ذمہ رہا میں اس کو ادا کر دوں گا اور تمہارے بیوی
بچے میرے بیوی بچوں کے ساتھ رہیں گے اور جب تک وہ زندہ ہیں میں ان کی کفالت اور پرورش کا ذمہ لیتا ہوں۔تم
جاؤ اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نعوذ باللہ قتل کر ڈالو۔عمیر یہ سنتے ہی جانے پہ راضی ہو گیا۔اس نے صفوان سے
خطبات مسرور جلد 21
500
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
کہا۔میرے اور تمہارے درمیان جو یہ معاملہ ہوا ہے اس کو راز میں رکھنا۔صفوان نے وعدہ کر لیا۔اب عمیر نے گھر
جا کر اپنی تلوار نکالی اس پر دھار لگائی، اس کو زہر میں بجھایا اور اس کے بعد مکہ سے روانہ ہو کر مدینہ پہنچا۔جب عمیر مسجد نبوی پہنچا تو یہاں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کچھ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ بیٹھے
ہوئے تھے اور غزوہ بدر کی باتیں کر رہے تھے۔عمیر نے جو نبی مسجد نبوی کے دروازے پر اپنی اونٹنی بٹھائی تو
حضرت عمر کی اس پر نظر پڑی کہ عمیر تلوار ہاتھ میں لیے اتر رہا ہے۔حضرت عمرؓ نے اس کو دیکھتے ہی کہا کہ خدا کا
دشمن عمیر بن وہب ضرور کسی بڑے ارادے سے یہاں آیا ہے۔پھر حضرت عمر فوراً ہی وہاں سے اٹھ کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے حجرہ مبارک میں گئے اور عرض کیا: اے پیغمبر خدا! خدا کا یہ دشمن
عمیر بن وہب ننگی تلوار لیے آیا ہے۔آپ نے فرمایا۔اسے میرے پاس اندر لے آؤ۔کوئی بات نہیں میرے پاس
اندر لے آؤ۔حضرت عمر سیدھے عمیر کے پاس آئے اور تلوار کا جو پڑکا اس کی گردن میں پڑا ہوا تھا اس کو مضبوطی
سے پکڑ کر عمیر کو لے چلے۔حضرت عمرؓ کے ساتھ اس وقت وہاں جو انصاری مسلمان موجو د تھے ان سے حضرت عمرؓ
نے کہا کہ میرے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اندر چلو اور آپ کے قریب ہی بیٹھو کیونکہ اس کی
طرف سے مجھے اطمینان نہیں ہے۔اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس اندر آئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حال میں
آرہے ہیں کہ ہاتھ سے عمیر کی تلوار کا وہ پڑکا مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے جو اس کی گردن میں تھا تو آپ نے فرمایا۔عمر !
اس کو چھوڑ دو۔پھر آپ نے فرمایا: میر قریب آؤ۔چنانچہ عمیر قریب آیا اور اس نے جاہلیت کے آداب کے مطابق
اَنْعَمُوا صَبَاحًا کہتے ہوئے سلام کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عمیر ہمیں اسلام نے تمہارے اس سلام سے
بہتر سلام سے سر فراز فرمایا ہے جو جنت والوں کا سلام ہے۔تم کس لیے آئے ہو ؟ عمیر نے کہا میں اپنے اس قیدی یعنی
اپنے بیٹے کے سلسلے میں بات کرنے آیا ہوں جو آپ لوگوں کے قبضے میں ہے۔میری درخواست ہے کہ اس کے سلسلے
میں آپ لوگ اچھا اور نیک معاملہ کریں۔آپ نے اس کی ننگی تلوار دیکھ کے فرمایا: پھر اس تلوار کا کیا مطلب ہے ؟
عمیر نے کہا خدا اس تلوار کاناس کرے۔کیا آپ نے ہمیں کسی قابل چھوڑا ہے ؟ اس تلوار نے پہلے کونسا ہمارا ساتھ دیا
ہے۔آپ نے فرمایا مجھے سچ سچ بتاؤ تم کس مقصد سے آئے ہو ؟ آپ کو اس کی بات پر یقین نہیں آیا۔عمیر نے کہا میں
واقعی اس کے سوا اور کسی ارادے سے نہیں آیا کہ اپنے قیدی کے متعلق آپ سے بات کروں۔تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: نہیں بلکہ ایک دن تم اور صفوان بن امیہ حطیم کے پاس بیٹھے تھے اور قریش کے ان مقتولوں کی باتیں کر
رہے تھے جن کو جنگ بدر میں قتل کر کے گڑھے میں ڈالا گیا ہے۔اس وقت تم نے صفوان سے کہا تھا کہ اگر مجھ پر
ایک قرض نہ ہوتا اور اپنے بیوی بچوں کی فکر نہ ہوتی تو میں جا کر محمد کو قتل کر دیتا۔صفوان نے میرے قتل کی شرط پر
تمہارا قرض اتارنے اور بیوی بچوں کی ذمہ داری لے لی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ
نے بتادی تھیں کہ اس طرح ہوا۔یہ سنا تو اس روایت میں یہ لکھا ہے کہ عمیر فوراً بول اٹھا کہ :
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔یارسول اللہ ! آپ کے پاس آسمان سے جو خبریں آیا
خطبات مسرور جلد 21
501
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
کرتی ہیں اور آپ پر جو وحی نازل ہوتی ہے ہم اس کو جھٹلایا کرتے تھے اور جہاں تک اس معاملے کا تعلق ہے تو اس
وقت حطیم کے پاس میرے اور صفوان کے سوا کوئی تیسرا شخص موجود نہیں تھا اور نہ ہی کسی اور کو ہماری اس گفتگو کی
خبر ہے۔اس لیے خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ کے سوا آپ کو اور کوئی اس کی خبر نہیں دے سکتا۔پس حمد اللہ ہی کے لیے ہے جس نے اسلام کی طرف ہماری راہنمائی اور ہدایت فرمائی اور مجھے اس راہ پر
چلنے کی توفیق بخشی۔اس کے بعد عمیر نے کلمہ شہادت پڑھا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا:
اپنے بھائی کو دین کی تعلیم دو اور اس کو قرآن پاک پڑھاؤ اور اس کے قیدی کو رہا کر دو۔صحابہ نے فوراً ہی حکم کی تعمیل
کی۔پھر حضرت عمیر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یارسول اللہ ! میں ہر وقت اللہ کے نور کو بجھانے کی
کوشش میں لگارہتا تھا اور جو لوگ اللہ کے دین کو قبول کر چکے تھے ان کو زبر دست تکلیفیں پہنچایا کر تا تھا۔پس اب
میں پسند کرتا ہوں کہ آپ مجھے مکہ جانے کی اجازت دیں تاکہ وہاں سکے والوں کو اللہ کی طرف بلاؤں اور اسلام کی
دعوت دوں۔ممکن ہے اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت عطا فرمادے ورنہ پھر میں ان لوگوں کو ان کی بت پرستی کی بنا پر اسی
طرح تکلیفیں پہنچاؤں گا جیسے میں اسلام کی وجہ سے آپ کے صحابہ کو تکلیفیں پہنچا تارہاہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کو مکہ جانے کی اجازت عطا فرما دی۔تکلیفیں پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ تبلیغ کے لیے۔چنانچہ وہ مکے واپس پہنچ
گئے اور ان کے بیٹے وہب بن عمیر بھی مسلمان ہو گئے۔ادھر عمیر کے مکے سے روانہ ہونے کے بعد صفوان لوگوں سے کہا کرتا تھا کہ میں تمہیں ایک ایسے واقعے
کی خوشخبری سناتا ہوں جو عنقریب رونما ہونے والا ہے اور اس کے نتیجے میں تم جنگ بدر کے حادثے اور مصیبت کو
بھول جاؤ گے۔اور صفوان ہر آنے والے سوار سے عمیر کی کار گزاری کے متعلق پوچھا کرتا تھا۔آخر ایک سوار مکے
پہنچا اور اس نے صفوان کو بتایا کہ عمیر اسلام قبول کر چکے ہیں۔صفوان نے حلف اٹھایا کہ کبھی اس سے بات نہیں
کروں گا اور کبھی اس کو کوئی نفع نہیں پہنچاؤں گا۔اس کے بعد جب عمیر مکہ پہنچے تو اب وہ مسلمان ہو گئے تھے تو وہ پہلے
صفوان کے گھر نہیں گئے بلکہ سیدھا اپنے گھر گئے وہاں انہوں نے گھر والوں کے سامنے اپنے اسلام کا اعلان کیا اور ان
کو مسلمان ہونے کی دعوت دی۔جب صفوان کو اس بات کی اطلاع ہوئی تو اس نے کہا میں پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ کیوں
وہ پہلے میرے پاس آنے کی بجائے اپنے گھر گیا ہے۔وہ بے دین اور گمراہ ہو گیا ہے۔میں اب کبھی اس سے بات
نہیں کروں گا اور نہ اسے اور نہ اس کے گھر والوں کو کبھی میری ذات سے کوئی فائدہ پہنچے گا۔مشرکین بھی اپنے شرک کو دین سمجھتے تھے اور خدائے واحد کی عبادت کو گمر اہی۔آجکل بھی یہی حال
ہے۔اس کے بعد عمیر صفوان بن امیہ کے پاس پہنچے اور اس کو پکار کر کہا تم ہمارے سرداروں میں سے ایک سردار
ہو۔تمہیں معلوم ہی ہے کہ ہم پتھروں کی پوجا اور ان کے لیے قربانیاں کیا کرتے تھے۔کیا یہ کوئی دین ہوا ! میں
گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں مگر صفوان
نے عمیر کی بات کا نہ کوئی جواب دیا اور نہ اس کی طرف متوجہ ہوا۔(السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 268 تا 270 دار الکتب العلمية بيروت 2002ء)
خطبات مسرور جلد 21
502
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
اس واقعہ کے متعلق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں بھی لکھا ہے کہ کفار مکہ جو
اب تک صرف ظاہری زور اور گھمنڈ پر لڑ رہے تھے اب ایک کھلے میدان میں مسلمانوں سے زک اٹھا کر مخفی اور
در پردہ سازشوں کی طرف بھی مائل ہونے لگ گئے۔چنانچہ یہ تاریخی واقعہ جو جنگ بدر کے صرف چند دن بعد وقوع
میں آیا اس خطرے کی ایک بین مثال ہے۔لکھا ہے کہ بدر کے چند دن بعد عمیر بن وہب اور صفوان بن امیہ بن خلف
جو ذی اثر قریش میں سے تھے صحن کعبہ میں بیٹھے ہوئے مقتولین بدر کا ماتم کر رہے تھے اور وہی باتیں جن کا پہلے ذکر ہو
چکا ہے وہ آپ نے یہاں تحریر فرمائی ہیں کہ وہ یہ باتیں کر رہے تھے۔یہی کہہ رہے تھے کہ اب تو جینے کا مزہ نہیں رہا
اور عمیر نے یہ بھی کہا کہ میں تو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہوں اگر میرا قرض مجھے مانع نہ ہو اور
میرے بچوں کا مجھے فکر نہ ہو اور میرے ان کے پاس جانے کا ایک بہانہ بھی ہے کہ میرا لڑکا ان کے پاس قید ہے تو
وہاں جا کے میں نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دوں۔بہر حال اس کے بعد صفوان نے قرض
اتارنے اور بچوں کی پرورش کرنے کے بارے میں وعدہ کیا، جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔اس کے بعد آپ نے یہاں یہ
بھی لکھا ہے کہ بہر حال اس کے بعد عمیر اپنے گھر آیا، تلوار زہر میں بجھا کر مکے سے نکل کھڑا ہوا۔مدینے پہنچا تو
حضرت عمرؓ جو ان باتوں میں بہت ہوشیار تھے اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوئے اور فوراً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جاکر
عرض کیا کہ عمیر آیا ہے اور مجھے اس کے متعلق اطمینان نہیں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے میرے پاس لے آؤ۔حضرت عمرؓ اس کو لینے کے لیے گئے اور
جاتے ہوئے صحابہ کو بھی کہہ گئے کہ عمیر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملانے کے لیے لاتا ہوں۔مجھے اس کی
حالت کوئی مشتبہ معلوم ہوتی ہے۔تم لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر بیٹھ جاؤ اور چوکس رہو۔اس
کے بعد حضرت عمر عمیر کو ساتھ لیے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے اسے
نرمی کے ساتھ اپنے پاس بٹھا کر پوچھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیوں عمیر کیسے آنا ہوا؟ عمیر نے کہا
میر الڑکا آپ کے ہاتھ میں قید ہے اسے چھڑانے آیا ہوں۔پھر آپ نے فرمایا تو یہ تلوار کیوں حمائل کر رکھی ہے ؟ یہ کیوں گلے میں ڈالی ہوئی ہے۔اس نے کہا آپ
تلوار کا کیا کہتے ہیں ؟ بدر میں تلواروں نے کیا کام کیا تھا؟ بڑی ہوشیاری سے باتیں کرنے لگے۔آپ نے فرمایا: نہیں۔ٹھیک ٹھیک بتاؤ کیسے آئے ہو ؟ اس نے وہی بات کہی کہ بات وہی ہے جو میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ بیٹے کو چھڑانے آیا
ہوں۔آپ نے فرمایا اچھا تو گویا تم نے صفوان کے ساتھ مل کر صحن کعبہ میں کوئی سازش نہیں کی۔آپ نے اشارہ دیا
سازش کا۔عمیر یہ بات سن کے سناٹے میں آگیا مگر سنبھل کر بولا۔نہیں میں نے کوئی سازش نہیں کی۔آپ نے
فرمایا کیا تم نے میرے قتل کا منصوبہ نہیں کیا؟ مگر یاد رکھو ! خدا تمہیں مجھ تک پہنچنے کی توفیق نہیں دے گا۔عمیر ایک
گہرے فکر میں پڑ گیا اور پھر بولا آپ سچ کہتے ہیں ہم نے واقعی یہ سازش کی تھی مگر معلوم ہوتا ہے کہ خدا آپ کے
سیا تھ ہے جس نے آپ کو ہمارے ارادوں سے اطلاع دے دی ورنہ جس وقت میری اور صفوان کی بات ہوئی
تھی اس وقت وہاں کوئی تیسرا شخص موجود نہیں تھا اور شاید خدا نے یہ تجویز میرے ایمان لانے ہی کے لیے
خطبات مسرور جلد 21
503
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023 ء
کروائی ہے اور میں سچے دل سے آپ پر ایمان لاتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمیر کے اسلام سے خوش ہوئے اور صحابہ سے فرمایا۔اب یہ تمہارا بھائی ہے اسے
اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرو اور اس کے قیدی کو چھوڑ دو۔الغرض عمیر بن وہب مسلمان ہو گئے اور بہت جلد انہوں
نے ایمان و اخلاص میں نمایاں ترقی کرلی اور بالآخر نور صداقت کے اس قدر گرویدہ ہوئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے باصرار عرض کیا کہ مجھے مکہ جانے کی اجازت مرحمت فرمائیں تاکہ میں وہاں کے لوگوں کو جاکر تبلیغ کروں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی اور عمیر نے مکہ پہنچ کر اپنے جوش تبلیغ سے کئی لوگوں کو خفیہ خفیہ
مسلمان بنالیا۔صفوان جو دن رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی خبریں سننے کا منتظر تھا اور قریش سے کہا
کرتا تھا کہ اب تم ایک خوشخبری سننے کے لیے تیار رہو۔اس نے جب یہ نظارہ دیکھا تو بے خود سارہ گیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 74 3 تا 376)
بدر کے بعد بعض لوگ مسلمان بھی ہوئے لیکن منافقانہ رنگ رکھتے تھے ان میں عبد اللہ بن ابی بن سلول
بھی تھا۔علامہ ابن کثیر سورہ بقرہ کی آیت نو، دس کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ جب غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا اور اللہ تعالیٰ
نے اپنے کلمے کو غالب کیا اور اسلام اور اہل اسلام کو عزت دی تو عبد اللہ بن ابی بن سلول جو مدینے کار کیس اور بنو خزرج
میں سے تھا اور زمانہ جاہلیت میں ان دونوں قبائل یعنی اوس اور خزرج کا سردار تھا ان لوگوں نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ
ان پر ر حکومت کرے گا۔یعنی عبد اللہ بن ابی کو اپنا سر دار بنارہے تھے۔ایک روایت میں ہے کہ اس کی قوم تاج بنوا کر
اسے بادشاہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف تھی۔اسی دوران بھلائی آ پہنچی یعنی اسلام کا پیغام پہنچ گیا اور لوگوں نے
اسلام قبول کر لیا اور اسے بھول گئے۔اس وجہ سے اسلام اور اہل اسلام اس کے دل میں کھٹکنے لگے۔جب بدر کا واقعہ
ہوا تو وہ کہنے لگا یہ امر تو اب غالب آتا جا رہا ہے۔پہلے تو اس کا خیال تھا کہ تھوڑے سے لوگ ہیں جب بدر کی جنگ
جیتی گئی تو اس سے اس کو فکر پیدا ہوئی چنانچہ اس نے بظاہر اسلام قبول کیا اور اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کے
پیروکاروں کی ایک جماعت نے بھی اسلام قبول کر لیا اور بعض اہل کتاب بھی ان کے ساتھ تھے۔(تفسیر ابن کثیر جلد 1 صفحه 87 زیر آيات و من الناس من يقول۔۔۔وما يشعرون، دار الكتب العلمية بيروت 1998ء)
(سبل الهدى والرشاد جلد 3 صفحه 418 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
اس بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس طرح لکھا ہے کہ:
”ابھی تک مدینہ میں قبائل اوس اور خزرج کے بہت سے لوگ شرک پر قائم تھے۔بدر کی فتح نے ان
لوگوں میں ایک حرکت پیدا کر دی اور ان میں سے بہت سے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عظیم الشان
اور خارق عادت فتح کو دیکھ کر اسلام کی حقانیت کے قائل ہو گئے۔اور اس کے بعد مدینہ سے بت پرست عنصر بڑی
سرعت کے ساتھ کم ہو نا شروع ہو گیا مگر بعض ایسے بھی تھے جن کے دلوں میں اسلام کی اس فتح نے بغض و حسد کی
چنگاری روشن کر دی اور انہوں نے بر ملا مخالفت کو خلاف مصلحت سمجھتے ہوئے بظاہر تو اسلام قبول کر لیا لیکن اندر ہی
اندر اس کے استیصال کے درپے ہو ہو کر منافقین کے گروہ میں شامل ہو گئے۔ان مؤخر الذکر لوگوں میں زیادہ ممتاز
عبد اللہ بن ابی ابن سلول تھا جو قبیلہ خزرج کا ایک نہایت نامور رئیس تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ
خطبات مسرور جلد 21
504
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
میں تشریف لانے کے نتیجہ میں اپنی سرداری کے چھینے جانے کا صدمہ اٹھا چکا تھا۔یہ شخص بدر کے بعد بظاہر مسلمان
ہو گیا لیکن اس کا دل اسلام کے خلاف بغض و عداوت سے لبریز تھا اور اہل نفاق کا سردار بن کر اس نے مخفی مخفی اسلام
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ریشہ دوانی کا سلسلہ شروع کر دیا۔چنانچہ بعد کے واقعات سے پتہ لگے گا
کہ کس طرح یہ شخص بعض اوقات اسلام کے لئے نہایت نازک حالت پید ا کر دینے کا باعث بنا۔“
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 376-377)
اس کی ایک لمبی ایک علیحدہ تاریخ ہے۔غزوہ بنو سلیم یا قزقرَةُ الگُذر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ بدر سے لوٹے تو چند ہی دنوں بعد
آپ کو اطلاع ملی کہ بنو سلیم اور بنو غطفان کے لوگ قرقرۃ الکدر کے مقام پر جمع ہیں اور مدینے پر حملے کی منصوبہ بندی
کر رہے ہیں۔قرقرۃ الندر ایک چٹیل میدان میں ایک چشمہ تھا اس کا نام ہے۔یہ ادھر مجد کے راستے میں مکہ سے شام
جانے والی شاہراہ پر مدینے سے چھیانوے میل کے فاصلے پر واقعہ ہے۔بہر حال یہ خبر ملتے ہی رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فیصلہ کیا کہ بنو سلیم اور بنو غطفان کی طرف از خود فوری پیش قدمی کر کے ان کے فاسد ارادوں کو خاک میں ملا دینا
چاہیے۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین سو صحابہ کا لشکر لے کر بنفس نفیس قرقرة اللد ر کی طرف روانہ ہو گئے۔جنگ
کے لیے روانگی کے بارے میں مختلف رائے ہیں۔ابن اسحاق کے بقول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر سے
واپسی کے سات دن بعد آخر رمضان یا شروع شوال دو ہجری میں اس مہم پر روانہ ہوئے تھے۔طبقات ابن سعد میں
لکھا ہے غزوہ بنو سلیم چھ جمادی الاولیٰ کو پیش آیا۔واقدی کے مطابق غزوہ نصف محرم تین ہجری میں پیش آیا۔واقدی کی زیادہ روایات عموما کمزور ہی ہوتی ہیں۔اس غزوے کی قیادت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبر دار حضرت علی تھے اور اسلامی جھنڈے کا رنگ سفید تھا۔(سيرة الحلبية جلد 2 صفحه 281 غزوہ سُليم، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
الطبقات الكبرى جلد2 صفحه 27 ، غزوة رسول الله بنى سليم، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(السيرة النبوية لابن اسحاق جلد 1 صفحه 319 غزوہ سُليم، دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
(كتاب المغازي للواقدى جلد 1 صفحه 182 ، غزوة قرارة الكدر ، عالم الكتب بيروت 1984ء)
"
(فرہنگ سیرت صفحہ 242، معجم البلدان جلد 4 صفحه 501،المنجدصفحه 33 زیر مادہ ” برد“ و”قرقر‘صفحہ624)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں حضرت عبد اللہ ابن ام مکتوم کو اپنی نیابت کا شرف عطا
فرمایا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقعے پر حضرت سباغ بن عُرْفُطَه غِفَارِی کو مدینہ
میں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔بہر حال ان دونوں باتوں کی وضاحت اس طرح کی جاتی ہے کہ انتظامی فیصلوں کے لیے
حضرت سباغ کو نیابت سونپی اور حضرت عبد اللہ ابن ام مکتوم کو حسب معمول نماز پڑھانے پر مامور فرمایا۔(سيرة الحلبية جلد 2 صفحه 280 ، غزوہ سُليم، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
بہر حال دشمن کو جب پتہ لگا کہ اسلامی لشکر آرہا ہے۔بنو سلیم اور بنو غطفان کے لوگوں کو اچانک یہ خبر
پہنچی کہ تین سو لوگ آرہے ہیں تو ان کے لیے یہ بڑا غیر متوقع تھا۔خوفزدہ ہو کر وہ لوگ وہاں سے دوڑ گئے اور
خطبات مسرور جلد 21
505
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
پہاڑوں کی چوٹیوں کے اوپر جا پہنچے۔الطبقات الكبرى جلد2 صفحه 26 ، غزوة رسول الله بنى سليم، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی لشکر کے ساتھ وادی کدر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹوں کے
قدموں کے نشان کے علاوہ پانی کے گھاٹ بھی نظر آئے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس علاقے میں دشمن کا ایک
آدمی بھی نہیں ملا۔(كتاب المغازي للواقدى جلد 1 صفحه 182 ، غزوة قرارة الكدر ، عالم الكتب بيروت 1984ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کا ایک دستہ وادی کی بالائی جانب روانہ فرمایا اور خود کسی
مزاحمت کا سامنا کیے بغیر بطن وادی میں تشریف لے گئے۔وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان قبائل کے کچھ چرواہے
ملے ان میں بیسار نامی ایک غلام بھی تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بنو سلیم اور غطفان کے لوگوں کے بارے
میں دریافت فرمایا۔اس نے جواب دیا کہ مجھے ان کے بارے میں کچھ علم نہیں۔میں تو بس اونٹوں کو پانی پلا تا ہوں۔کچھ کو پانچویں دن کچھ کو چوتھے دن باری آتی ہے اور مقامی لوگ چشموں کی طرف اوپر چڑھ گئے ہیں جبکہ ہم اونٹوں
کے ریوڑ کے ساتھ اس معاملے سے بالکل الگ تھلگ ہیں۔بہر حال یہ لوگ کیونکہ جنگ کے ارادے سے آئے
ہوئے تھے ، ان کا سامان تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں اور چرواہوں کو حراست میں لے لیا۔تین
رات آپ نے وہاں قیام فرمایا ایک روایت کے مطابق دس راتیں آپ مقیم رہے۔جتنا عرصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
وہاں قیام پذیر رہے کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں آنے کی جرات نہیں ہوئی۔اس طرح آپ صلی اللہ
علیہ وسلم بغیر کسی لڑائی کے فتحیاب ہو کر واپس آگئے۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جلد 2 صفحه 345، غزوة بني سليم، دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
ایک روایت میں بیان ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اونٹ بطور مالِ غنیمت ملے ان کی تعداد
پانچ سو تھی۔کیونکہ یہ لوگ جنگ کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور اپنا مال وہاں چھوڑ گئے تھے۔اس لیے اس وقت
کے رواج کے مطابق یہ جائز تھا کہ ان کا وہ مال لے آیا جائے۔وہ مالِ غنیمت تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا
خمس نکالا۔بقیہ چار سو مسلمانوں میں تقسیم کر دیے۔ہر مجاہد کو دو دو اونٹ ملے۔یہ لشکر دو سو مجاہدین پر مشتمل
تھا۔یہار آپ کے حصے میں آیا تو آپ نے اسے آزاد کر دیا۔چرواہا جو تھا اسے آپ نے آزاد کر دیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
اس مہم کے لیے پندرہ روز تک مدینے سے باہر رہے۔(سبل الهدى والرشاد فى سيرة خير العباد جلد 4 صفحه 172 ، دار الكتب العلمية بيروت 1993ء)
اس کی تفصیل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں اس طرح لکھی ہے کہ :
ہجرت کے بعد قریش مکہ نے مختلف قبائل عرب کا دورہ کر کے بہت سے قبائل کو مسلمانوں کا جانی دشمن
بنادیا تھا۔ان قبائل میں طاقت اور جتھے کے لحاظ سے زیادہ اہم عرب کے وسطی علاقہ مسجد کے رہنے والے دو قبیلے تھے
جن کا نام بنو سلیم اور بنو غطفان تھا اور قریش مکہ نے ان دو قبائل کو خصوصیت کے ساتھ اپنے ساتھ گانٹھ کر مسلمانوں
کے خلاف کھڑا کر دیا تھا، چنانچہ سرولیم میور لکھتے ہیں کہ قریش مکہ نے اب اپنی توجہ اس مسجدی علاقہ کی طرف پھیری
خطبات مسرور جلد 21
506
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
اور اس علاقہ کے قبائل کے ساتھ آگے سے بھی زیادہ گہرے تعلقات قائم کر لئے اور اس وقت کے بعد قبائل سلیم
وغطفان محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سخت دشمن ہو گئے اور ان کی اس دشمنی نے مسلمانوں کے خلاف عملی صورت
اختیار کرلی۔چنانچہ قریش کی اشتعال انگیزی اور ابوسفیان کے عملی نمونہ کے نتیجہ میں انہوں نے مدینہ پر حملہ آور
ہونے کی تجویز پختہ کرلی۔“ یہ مستشرق ہے، اس نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر مدینے پر حملہ کرنا چاہتے
تھے اس لیے جو بھی سلوک ان کے ساتھ ہوا اور جو مال غنیمت لائے وہ بالکل جائز تھا۔بہر حال آگے حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ :
چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بدر سے واپس تشریف لائے تو ابھی آپ کو مدینہ میں پہنچے
ہوئے صرف چند دن ہی ہوئے تھے کہ آپ کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ قبائل سلیم وغطفان کا ایک بڑا لشکر مدینہ پر
حملہ آور ہونے کی نیت سے قرقرہ الگدر میں جمع ہو رہا ہے۔جنگ بدر کے اس قدر قریب اس اطلاع کا آنا یہ ظاہر کرتا
ہے کہ جب قریش کا لشکر مسلمانوں کے خلاف حملہ آور ہونے کی نیت سے مکہ سے نکا تھا تو رؤساء قریش نے اسی وقت
قبائل سکیم وغطفان کو یہ پیغام بھیج دیا ہو گا کہ تم دوسری طرف سے مدینہ پر حملہ آور ہو جاؤ۔یا یہ بھی ممکن ہے کہ
جب ابوسفیان اپنے قافلہ کے ساتھ بیچ کر نکل گیا، تو اس نے کسی قاصد وغیرہ کے ذریعہ ان قبائل کو مسلمانوں کے
خلاف نکلنے کی تحریک کی ہو۔بہر حال ابھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر سے فارغ ہو کر مدینہ میں پہنچے ہی
تھے کہ یہ وحشت ناک اطلاع موصول ہوئی کہ قبائل سلیم و غطفان مسلمانوں پر حملہ کرنے والے ہیں۔یہ خبر سن کر
آپ فور أصحابہ کی ایک جمعیت کو ساتھ لے کر پیش بندی کے طور نجد کی طرف روانہ ہو گئے لیکن جب آپ کئی دن کا
تکلیف دہ سفر طے کر کے موضع النگدر کے قرقرہ یعنی چٹیل میدان میں پہنچے تو معلوم ہوا کہ بنو سلیم اور بنو غطفان کے
لوگ لشکر اسلام کی آمد آمد کی خبر پا کر پاس کی پہاڑیوں میں جا چھپے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی
تلاش میں مسلمانوں کا ایک دستہ روانہ فرمایا اور خود بطن وادی کی طرف بڑھے مگر ان کا کچھ سراغ نہیں ملا۔البتہ ان
کے اونٹوں کا ایک بڑا گلہ ایک وادی میں چرتا ہوا مل گیا جس پر قوانین جنگ کے ماتحت “ جو اس وقت کے قوانین جنگ
تھے ”صحابہ نے قبضہ کر لیا اور اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کو واپس لوٹ آئے۔ان اونٹوں کا چرواہا
ایک بیسار نامی غلام تھا جو اونٹوں کے ساتھ قید کر لیا گیا تھا۔اس شخص پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا ایسا
بر
اثر ہوا کہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا اور گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حسب عادت
اسے بطور احسان کے آزاد کر دیا مگر وہ مرتے دم تک آپ کی خدمت سے جدا نہیں ہوا۔“
(سیرت خاتم النبیین صلی املی کم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 453،452)
پھر مسلمانوں کی پہلی عید الفطر کے بارے میں جو شوال دو ہجری میں ہوئی اس کے بارے میں لکھا ہے کہ
ہجرت کے دوسرے برس ماہ رمضان کے اختتام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی عید الفطر ادا فرمائی۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علیہ کی جلد 6 صفحہ 362 مطبوعہ دارالمعارف لاہور 2022ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ دور جاہلیت میں تم جو دو دن خوشیاں منایا کرتے تھے ان
خطبات مسرور جلد 21
507
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
کی حقیقت اور حیثیت کیا ہے ؟ وہاں کے رہنے والوں نے عرض کیا کہ اس سے پہلے ہم یہ تہوار بالکل اسی طرح منایا
کرتے تھے جو اب بھی رائج ہیں۔فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے ان دو تہواروں سے بہتر دن تمہارے لیے مقرر فرمائے ہیں۔صحابہ کرام نے بصد اشتیاق
پوچھاوہ کون سے دن ہیں یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عید الفطر اور عید الاضحی۔ان دنوں میں کوئی روزہ نہ رکھے بلکہ کھائے پیئے اور خوشیاں منائے۔ان دونوں عیدوں میں آپ عید گاہ تشریف لے
جاتے۔عید گاہ مدینے کے مشرقی حصے کی طرف تھی۔آپ عید کے دن عید گاہ ایک راستے سے تشریف لے جاتے اور
دوسرے راستے سے واپس ہوتے تھے اس سے جلوس کی شکل ہو جاتی اور غیر مسلموں پر رعب طاری ہو تا۔ایک بار
عید الفطر کی نماز آپ نے مسجد نبوی میں بھی پڑھائی کیونکہ اس نماز کے وقت بارش بہت تیز ہوئی تھی۔(سیرت النبی صلی علیم کا انسائیکلو پیڈیا از سید قاسم محمود جلد اول صفحہ 411، مکتبہ الفیصل لاہو ر 2014ء)
اس عید کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ عید الفطر کے ضمن میں یہ جو
لکھا ہے وہ یہ ہے کہ :
"رمضان کے روزے فرض ہونے کے بعد رمضان کا آخر آیا تو آپ نے خدا سے حکم پا کر صدقۃ الفطر
کا حکم جاری فرمایا کہ ہر مسلمان جسے اس کی طاقت ہو اپنی طرف سے اور اپنے اہل و عیال اور توابع کی طرف سے فی
کس ایک صاع کے حساب سے کھجور یا انگور یا جو یا گندم و غیرہ بطور صدقہ عید سے پہلے ادا کرے اور یہ صدقہ غرباء اور
مساکین اور یتامی اور بیوگان وغیرہ میں تقسیم کر دیا جاوے تاکہ ذی استطاعت لوگوں کی طرف سے عبادت صوم کی
کمزوریوں کا کفارہ ہو جاوے اور غرباء کے لئے عید کے موقعہ پر ایک امداد کی صورت نکل آئے۔چنانچہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ہر عید رمضان سے پہلے صدقہ الفطر با قاعدہ طور پر ہر چھوٹے بڑے مرد عورت
مسلمان سے وصول کیا جاتا تھا اور بیتائی اور غرباء اور مساکین میں تقسیم کر دیا جاتا تھا۔عید الفطر بھی اسی سال شروع
ہوئی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ رمضان کا مہینہ ختم ہو جانے پر شوال کی پہلی تاریخ کو مسلمان عید
منایا کریں۔یہ عید اس بات کی خوشی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رمضان کی عبادت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی
ہے۔مگر کیا شان دلربائی ہے کہ آپ نے اس خوشی کے اظہار کے لئے بھی ایک عبادت ہی مقرر فرمائی۔چنانچہ حکم دیا
کہ عید کے دن تمام مسلمان کسی کھلی جگہ جمع ہو کر پہلے دور کعت نماز ادا کیا کریں اور پھر اس نماز کے بعد بے شک
جائز طور پر ظاہری خوشی بھی منائیں کیونکہ روح کی خوشی کے وقت جسم کا بھی حق ہے کہ وہ خوشی میں حصہ لے۔در اصل اسلام نے ان تمام بڑی بڑی عبادتوں کے اختتام پر جو اجتماعی طور پر ادا کی جاتی ہیں، عیدیں رکھی ہیں، چنانچہ
نمازوں کی عید جمعہ ہے جو گویاہر ہفتہ کی نمازوں کے بعد آتا ہے اور جسے اسلام میں ساری عیدوں سے افضل قرار دیا
گیا ہے۔پھر روزوں کی عید عید الفطر ہے جو رمضان کے بعد آتی ہے اور حج کی عید عید الا
ضحی ہے جو حج کے دوسرے
دن منائی جاتی ہے اور یہ ساری عیدیں پھر خود اپنے اندر ایک عبادت ہیں۔الغرض اسلام کی عید میں اپنے اندر
ایک عجیب شان رکھتی ہیں اور ان سے اسلام کی حقیقت پر بڑی روشنی پڑتی اور یہ اندازہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے کہ کس
طرح اسلام مسلمانوں کے ہر کام کا ذکر الہی کے ساتھ پیوند کرنا چاہتا ہے۔“
خطبات مسرور جلد 21
508
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
پس یاد رکھنا چاہیے کہ عیدوں کی یہ اہمیت ہے کہ ہمیشہ صرف خوشیاں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہونا
چاہیے اور عبادت بھی ہونی چاہیے۔فرماتے ہیں کہ ”مجھے تاریخ سے ہٹنا پڑتا ہے ورنہ میں بتاتا کہ کس طرح اسلام
نے ایک مسلمان کی ہر حرکت و سکون اور ہر قول و فعل کو خدا کی یاد کا خمیر دیا ہے۔حتیٰ کہ روز مرہ کے معمولی
اٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے، سونے جاگنے ، کھانے پینے، نہانے دھونے، کپڑے بدلنے ، جو تا پہننے، گھر سے باہر جانے،
گھر کے اندر آنے، سفر پر جانے، سفر سے واپس آنے، کوئی چیز بیچنے ، کوئی چیز خریدنے، بلندی پر چڑھنے، بلندی سے
اترنے، مسجد میں داخل ہونے، مسجد سے باہر آنے، دوست سے ملنے، دشمن کے سامنے ہونے، نیا چاند دیکھنے ، بیوی
کے پاس جانے، غرض ہر کام کے شروع کرنے اور ختم کرنے حتی کہ چھینک اور اباسی تک لینے کو کسی نہ کسی طرح خدا
کے ذکر کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔پس یہ اسلام کی تعلیم ہے جسے ہمیشہ ہر حقیقی مسلمان کو سامنے رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ
ہر وقت، ہر بات میں ہمارے سامنے ہونا چاہیے۔”اس حالت میں اگر مشرکین عرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق، جو دراصل اس تعلیم کے لانے والے لیکن کفار کے خیال میں اس تعلیم کے بنانے والے تھے، یہ کہتے
ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو خدا کا جنون ہو گیا ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔واقعی ایک دنیا دار کو یہ باتیں جنون
کے سوا اور کچھ نظر نہیں آسکتیں مگر جس نے اپنی ہستی کی حقیقت کو سمجھا ہے وہ جانتا ہے کہ زندگی اسی کا نام ہے۔،،
66
(سیرت خاتم النبیین صلی علی دلم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 337-338)
حقیقی زندگی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی یاد ہمیشہ انسان کو رہے۔اس عرصے میں جنگ بدر کے بعد اور احد
سے پہلے دو مشتبہ واقعات کا بھی ذکر ملتا ہے جن کا اگر سرسری جائزہ بھی لیا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے، اور صاف پتہ
لگ رہا ہے کہ من گھڑت کہانی ہے۔پہلا واقعہ عضماء بنت مروان کا قتل ہے۔یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کا قتل کیا
گیا اور اس کی تفصیل میں بیان ہوا ہے کہ حضرت عُمیر بن عَدِی خِطْمِی ایک نابینا صحابی تھے۔حضرت عمیر قبیلہ
بنو خطمہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوئے۔ہجرت کا دوسر ا سال تھا۔رمضان کی پانچ راتیں باقی تھیں۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے عمیر بن عدی خظمنی کو عصماء بنت مروان کی طرف بھیجاجو یہودی عورت تھی اور مرید بن زید بن
حضن انصاری کی بیوی تھی جو مسلمان ہو گئے تھے۔عصماء بنت مروان کے قتل کا حکم دینے کی وجہ یہ تھی کہ یہ اسلام
کو گالیاں دیا کرتی تھی۔یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس لیے بھیجا کہ اسلام کو گالیاں دیا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلاف لوگوں کو ابھارتی تھی اور اشعار کہتی تھی۔ایک روایت میں آتا ہے کہ یہ عورت گندے کپڑے مسجد نبوی
میں لے جاکر ڈال دیا کرتی تھی۔اس کہانی کو بنانے کے لیے اس روایت میں یہ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔اور اس طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو تکلیف پہنچایا کرتی تھی۔حضرت عمیر رات کے اندھیرے میں اس کے
گھر میں داخل ہوئے۔بقول ان کے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تورات کے اندھیرے میں اس
عورت کے گھر گئے ، اس کی اولاد اس کے ارد گرد سوئی ہوئی تھی اور ایک بچے کو وہ دودھ پلارہی تھی۔عمیر نے اپنے
ہاتھ سے اسے ٹٹولا اور اس بچے کو اس سے ڈور کیا اور اپنی تلوار اس کے سینے پر رکھ کر پورا زور ڈال دیا یہاں تک کہ
تلوار اس کی کمر سے پار ہو کر نکل گئی۔اس کے بعد عمیر بن عدی نے مدینے آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
خطبات مسرور جلد 21
509
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
پیچھے صبح کی نماز ادا کی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو کر اٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر
عمیر پر پڑی۔آپ نے اس سے پوچھا کیا تم نے مروان کی بیٹی کو قتل کر دیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا ہاں۔کیا اس کے
قتل کے نتیجہ میں مجھ پر کوئی گناہ ہوا ہے ؟ اب یہ پوچھ رہے ہیں۔ایک طرف تو لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو بھیجا تھا۔اب یہ پوچھ رہے ہیں کیا قتل کے نتیجے میں مجھے گناہ ہوا ہے۔آپ نے جواب میں عربی کا ایک
غیر معروف محاورہ بولا اور فرمایا۔لا يَنْتَطِحُ فِيهَا عَنْزَانِ، اس کی وجہ سے تو دو بکریاں بھی باہم نہ لڑیں گی۔یعنی
اس عورت کا قتل اتنا حقیر اور معمولی ہے کہ اس کی مخالفت کرنے والا بھی اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔لکھتے ہیں یہ
کلمہ یا محاورہ ان کلمات میں سے ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کی زبان سے نہیں سنے گئے۔یہی
ایک روایت یہاں ملتی ہے۔بہر حال اس واقعے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تعمیر کا نام بصیر یعنی بینار کھ
دیا۔حضرت عمر بن خطاب نے کہا اس اندھے کی طرف دیکھو جس نے اطاعت الہیہ میں رات بسر کی ہے۔آپ نے
اسے فرمایا انہیں اندھانہ کہو بلکہ انہیں بصیر کہو۔ایک روایت میں عصماء کے قتل کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
عصماء بنت مروان کے قتل کا ارادہ کیا تو لوگوں سے فرمایا کیا کوئی شخص ہے جو ہمیں اس عورت سے نجات دلا سکے ؟
اس پر عمیر بن عدی نے کہا کہ اس کا کام تمام کرنا میرے ذمہ ہے۔اس کے بعد یہ عصماء کے پاس پہنچے۔وہ عورت
کھجور فروخت کر رہی تھی۔عمیر نے اس کے سامنے رکھی کھجوروں کی طرف اشارہ کر کے کہا کیا تمہارے پاس ان
کھجوروں سے اچھی کھجوریں ہیں ؟ اس نے کہا ہاں اور وہ یہ کہہ کر اپنے مکان کے اندر گئی اور کھجور میں اٹھانے کے لیے
جھکی۔وہ کہتے ہیں میں نے دائیں بائیں دیکھا۔میں نے اس کے سر پر وار کیا اور اس کو قتل کر دیا۔تب آنحضرت صلی اللہ
ملیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا اگر تم ایسے شخص کی طرف دیکھنا چاہو جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نصرت کی
ہے تو عمیر بن عدی کو دیکھ لو۔ایک روایت میں یہ ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصماء بنت مروان کا خون جائز قرار دیا تو
حضرت عمیر نے منت مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگ بدر سے خیریت کے ساتھ
مدینہ پہنچنا نصیب فرمایا تو میں عصماء کو قتل کروں گا یعنی بدر کی جنگ میں جانے سے پہلے یہ حکم دیا تھا اور انہوں نے
کہا کہ جنگ سے واپسی پر میں قتل کر دوں گا۔چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر سے کامیاب وکامران ہو
کر مدینہ منورہ واپس آگئے تو حضرت عمیر نے اپنی منت پوری کرنے کے لیے عصماء کے گھر جاکر اس کو قتل کیا۔ایک
روایت میں آتا ہے کہ عصماء بنت مروان کو قتل کرنے کے بعد جب حضرت عمیر اس محلے میں واپس آئے تو اس
عورت کے بیٹے ایک گروہ کے ساتھ اپنی ماں کو دفن کر رہے تھے۔عمیر کو دیکھ کر انہوں نے کہا عمیر کیا تم نے اسے
قتل کیا ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں۔پھر کہا فَكَيْدُ ونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُونِ۔پس تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چلو
پھر مجھے کوئی مہلت نہ دو۔مجھے اس ذات کی قسم جس کے دست تصرف میں میری جان ہے اگر تم سارے مل کر بھی
وہی باتیں کہو جو یہ عورت کہا کرتی تھی تو تم سب کی گردنیں اپنی اس تلوار سے اڑانا شروع کر دوں گا یہاں تک کہ یا تو
خطبات مسرور جلد 21
510
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
میں شہید ہو جاؤں گا یا تمہیں واصل جہنم کر دوں گا۔اس روز سے قبیلہ بنو خطمہ میں کھل کر اسلام پھیلنے لگاور نہ اس
سے پہلے ان میں جو لوگ مسلمان ہو چکے تھے وہ بھی اپنا مسلمان ہونا چھپایا کرتے تھے۔علامہ سہیلی نے لکھا ہے کہ
عصماء کو قتل کرنے والے اس کے شوہر تھے اور کتاب استیعاب میں حضرت عمیر کے حالات کے تحت لکھا ہے کہ
انہوں نے اپنی بہن کو بھی قتل کیا تھا کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتی تھی مگر استیعاب میں
عمیر کی بہن کا نام مذکور نہیں۔(سیرت حلبیہ (مترجم) جلد 3 صفحہ 482 تا485، مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2009ء)
( سبل الهدى والرشاد جلد 6 صفحه 21 ، دارالکتب العلمية بيروت 1993ء)
تو یہ ساری کہانی بیان کی گئی ہے۔تاریخ وسیرت کی بعض کتب میں یہ واقعہ ملتا ہے لیکن صحاح ستہ اور
حدیث کی کسی بھی معتبر کتاب میں اس کا تذکرہ نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ بعد کے زمانے کے بعض لوگوں نے اس
طرح کے فرضی اور من گھڑت واقعات کو نہ صرف اپنی کتابوں میں جگہ دی ہے بلکہ توہین رسالت کی سزا کے ضمن
میں دلیل کے طور پر پیش کرنے لگ گئے ہیں اور آجکل کے مُلاں اس بات کو لے کے یہی تو دلیل دیتے ہیں کہ جو
توہین رسالت کرے اس کو قتل کر دو جبکہ توہین رسالت کی کسی قسم کی کوئی ایسی سزا شریعت اسلام میں موجود نہیں
ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات کی کوئی حقیقت ہے۔مثلاً جب ہم اس واقعہ کا تجزیاتی مطالعہ کریں تو معلوم ہو تا
ہے کہ اول تو سند کے اعتبار سے یہ روایت ضعیف ہے اور علامہ البانی نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔چنانچہ
علامہ ناصر الدین البانی نے اسے اپنی کتاب سلسلة الاحاديث الضعيفة والموضوعۃ میں لکھا ہے کہ اس کا ایک
راوی محمد بن عمر واقدی ہے جو کذاب ہے اور ابن معین نے اسے ضعیف کہا ہے۔پر
(سلسلة الاحاديث الضعيفة والموضوعة جلد 13 صفحه -34-35 روایت نمبر 6013 مكتبه المعارف الرياض 2004ء)
اس کے علاوہ درایت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس روایت کے بارے میں کئی سوالات اٹھتے ہیں۔مثلاً
صحابی نابینا ہونے کے باوجود اس عورت کے گھر تک اکیلے کیسے پہنچے ؟ وہ یہ کہہ دیں کہ جی پہلے جاتے ہوں گے تو راستہ
دیکھا ہوا تھا۔باقاعدہ جاتے ہوں تو پھر راستہ ٹٹول کے پہنچ گئے لیکن عین رات کو اکیلے وہاں پہنچ بھی گئے ، دروازہ
پر بھی پہنچ گئے ، اندر بھی چلے گئے۔پھر یہ کہ عورت کو رات کے اندھیرے میں کیسے ڈھونڈ نکالا ؟ یہ پتہ کس طرح لگا
کہ ارد گرد اس کے بچے بھی سورہے ہیں ؟ چلو ہر ایک کو ٹٹولتے رہے اور پھر پتہ لگا اور اس ٹولنے کے دوران میں کوئی
نہ جاگا۔ٹول کر یہ بھی معلوم کر لیا کہ وہ بچے کو دودھ پلارہی تھی۔پھر اس مقتولہ نے موت کو سامنے دیکھ کر بھی نابینا
سے اپنے دفاع یا بچے کو بچانے کے لیے کوئی کوشش یا مزاحمت نہیں کی حالانکہ قاتل نے روایت کے مطابق اس
پیتے بچے کو زبر دستی الگ کیا تھا۔وہ نابینا تھے اور عورت کی آنکھیں تھیں تب بھی اس نے نہ شور مچایا نہ کوئی
مزاحمت کی۔اس کا شوہر بھی وہاں سو رہا تھا اس کو بھی کوئی خبر نہیں ہوئی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نابینا صحابی کو کوئی
آواز دیے بغیر کیسے پتہ چل گیا کہ وہی عورت عصماء بنت مروان ہی تھی، عمومی طور پر نابینا آوازوں سے پہچانتے
ہیں۔ایک دوسری روایت جو ہے۔کہانیاں بھی مختلف ہیں ناں۔اب دوسری کہانی میں یہ ہے کہ وہ عورت جب کھجور
دودھ
خطبات مسرور جلد 21
511
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
لینے اندر گئی تو صحابی نے ادھر اُدھر دیکھا تو انہیں کوئی نظر نہ آیا۔یہ بات قابل غور ہے کہ صحابی تو نابینا تھے۔اس
صورت میں اِدھر اُدھر کیسے دیکھ سکتے تھے اور کیسے کہہ سکتے تھے کہ میں نے ادھر اُدھر دیکھا تو کوئی نظر نہ آیا بلکہ پہلے
سے پڑی ہوئی کھجوروں کو دیکھ کر یہ بھی اندازہ ہو گیا کہ یہ کھجوریں عمدہ نہیں ہیں۔اگر کوئی یہ کہے کہ ہاتھ لگا کے دیکھا
تھا تو چلو ٹھیک ہے لیکن اِدھر اُدھر دیکھنے والی بات تو بہر حال ہے ناں۔ا
ایک روایت میں ہے کہ جب وہ صحابی اس عورت کو قتل کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں پہنچے اور اس کے قتل کی اطلاع دی اور جب دوبارہ وہاں واپس لوٹے تو وہاں اس عورت کے بیٹے اسے
دفن کر رہے تھے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ادھر وہ اسے قتل کرے اُدھر اس کے
بیٹے اسے کچھ ہی دیر میں دفن بھی کرنے آجائیں۔تھوڑے سے وقفے میں فوری سارے کام ہو گئے۔ہمارے لوگوں
کی یہ بھی تحقیق ہے اور یہ بیان کر دیتا ہوں کہ اس کے علاوہ دیگر اختلافات جو اس واقعہ کا فرضی اور من گھڑت ہونا
ثابت کرتے ہیں ان میں یہ ہے کہ اکثر روایات میں عورت کا نام عصماء بنت مروان درج ہے جبکہ مصنف الاستیعاب
کے نزدیک وہ عصماء نہیں بلکہ عمیر کی بہن بنت عدی تھی۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 ذكر عمير بن عدى الخطمي صفحه 291 مكتبه دار الكتب العلمية
بیروت 2002ء )
دوسرے یہ کہ قاتل کا نام اکثر جگہوں پر عمیر بن عدی آیا ہے لیکن بعض جگہ عمرو بن عدی بھی آیا ہے۔(جوامع السيرة لابن حزم صفحه 19 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
جبکہ ابن درید کے نزدیک قاتل کا نام غشمیر تھا۔شرح زرقاني على المواهب اللدنيه جزء 2 صفحه 342 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
بعض اور روایات کے مطابق مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی قاتل نہیں تھا بلکہ اس عورت کی قوم کے کسی
شخص نے اسے قتل کیا تھا جبکہ وہ کھجور بیچ رہی تھی۔(شرح زرقاني على المواهب اللدنيه جزء2 صفحه 344 دار الكتب العلمية بيروت،1996ء)
ابن سعد کے مطابق قتل کا وقت رات کا درمیانی حصہ ہے جبکہ زرقانی کی روایت میں دن یا شام کا وقت
ظاہر ہوتا ہے کیونکہ روایت کے مطابق اس وقت مقتولہ کھجوریں بیچ رہی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 2 صفحه 21 دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(ماخوذ از شرح زرقانى على المواهب اللدنيه جزء 2 صفحه 344 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء)
پھر اس واقعہ کے طریق واردات میں بھی اختلاف ہے۔مقتولہ کا گلا دبایا گیا۔اس کے پیٹ میں خنجر وغیرہ
گھونپ کر اسے قتل کیا گیا۔اسے رات سوتے میں قتل کیا گیا یا اسے کھجوریں لینے کے بہانے اس کے گھر جا کر گلا دبایا
گیا۔پھر یہ بھی ہے کہ سیرت ابن ہشام کے مطابق جب ابو عفک کو قتل کر دیا گیا تو وہ منافق ہو گئی۔اس عبارت سے
ظاہر ہوتا ہے کہ گویاوہ پہلے مسلمان تھی اور ابو عفت کے قتل کا سن کر منافق ہو گئی۔اگر اس سے پہلے مسلمان تھی تو
وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کیسے ہجو لکھ سکتی تھی اور مسجد کی بے حرمتی کیسے کر سکتی تھی۔
خطبات مسرور جلد 21
512
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2023ء
واقدی کی روایت کے مطابق عمیر نے کہا اے اللہ ! مجھ پر تیرے لیے نذر ہے کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ واپس گیا تو میں ضرور اسے قتل کروں گا جبکہ دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے مصنف کے بقول وہ نابینا تھے اور اس وجہ سے غزوہ بدر میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور اسی مصنف نے
اس واقعہ کے تناظر میں واقدی کے قول کا ذکر کیا ہے کہ وہ نابینا ہونے کے باوجو د جہاد میں حصہ لیتے تھے۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی الله علم صفحہ 428-429 دار المعارف لاہور 2022ء)
(كتاب المغازى للواقدى جلد 1 صفحه 161 دار الكتب العلمية بيروت 2013ء)
خود ہی غلط قسم کی روایات خلط ملط کر دیتے ہیں۔اگر یہ فرضی اور من گھڑت واقعہ نہیں ہے تو تاریخ وسیرت
کی بعض کتب مثلاً تاریخ طبری، تاریخ ابن کثیر وغیرہ نے اس واقعے کا ذکر کیوں نہیں کیا۔صرف چند کتب مثلاً
طبقات الکبرای ابن سعد وغیرہ نے سرسری سا ذ کر کیا ہے جبکہ چند نے سرے سے ہی اس واقعہ کا تذکرہ تک نہیں کیا
لیکن واقدی نے اس واقعہ کا ذکر نسبتا تفصیل سے بیان کیا ہے۔کتب احادیث میں بھی اس واقعہ کا ذکر نہیں ملتا حالانکہ
مصنفین کتب احادیث نے ان تمام روایات کو اپنی کتب میں جگہ دی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب ہوئی ہیں تو پھر اس واقعہ کا ذکر کیوں نہیں کیا۔پھر یہ بھی ہے کہ اس روایت کے مطابق جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے خود اس صحابی کو اس عورت کے قتل کے لیے بھیجا تھا تو پھر صحابی کار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس
بات کے پوچھنے کا کیا مطلب ہے کہ مجھے اس کے قتل کرنے سے گناہ تو نہیں ملے گا جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا۔اگر
یہ واقعہ ہوا ہو تا تو یہود لازما یہ کہتے کہ عملی طور پر مسلمانوں نے پہلے عصماء بنت مروان کا قتل کر کے عہد کو توڑا ہے
اور مدینے کے امن کو خراب کرنا چاہا ہے جبکہ مؤرخین مثلاً الروض الانف اور تاریخ الطبری کا اتفاق ہے کہ مسلمانوں
اور یہودیوں کی پہلی مخاصمت غزوہ بنو قینقاع ہے۔(الروض الانف جلد 3 صفحه ،225 ، دار الكتب العلمية بيروت )
(تاریخ طبری جلد 2 صفحه 48، دار الكتب العلمية بيروت 2012ء )
خود یہودیوں کا تو کوئی رد عمل ایسا نہیں ہے لہذا یہ امور اس واقعے کو بہت زیادہ مشتبہ بلکہ غلط ثابت کرتے
ہیں۔شدت پسند مُلاں نے ان واقعات کو اہمیت دے کر اسلام کی خوبصورت تعلیم کو بدنام کیا ہے اور آجکل اسی طرح
من گھڑت کہانیاں بنا کر یہ مولوی احمدیوں کے خلاف بھی شدت پسندی کے اظہار کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو
بھڑ کاتے رہتے ہیں۔دوسرا واقعہ بھی اس سے ملتا جلتا ہی ہے وہ ان شاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔وہ بھی واضح طور پر
ثابت ہو تا ہے کہ غلط ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 اکتوبر 2023ء ( خصوصی اشاعت بابت سیرت النبی) جلد 30 شمارہ 203 صفحہ 20 تا07)