حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ
خطبات مسرور جلد 21
525
41
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 / اکتوبر 2023ء بمطابق 13/اخاء1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بعض واقعات جو بدر کے موقع پر یا اس کے فوری بعد کے تھے
ان کا تذکرہ ہو رہا تھا۔ان واقعات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت عائشہ سے شادی کا بھی ذکر ہے۔اس
لیے یہاں یہ بیان کر دیتا ہوں۔ام المومنین حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد ایک دن حضرت عثمان بن مظعون کی
بیوی خولہ بنت حکیم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! کیا
آپ شادی نہیں کرنا چاہتے۔آپ نے پوچھا کس سے ؟ کہتی ہیں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں تو کنواری سے بھی کر
سکتے ہیں اور آپ کا ارادہ بیوہ سے شادی کا ہو تو ایسا بھی ہو سکتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ کنواری کون ہے ؟ تو بتایا گیا کہ
عائشہ بنت ابو بکر۔پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ بیوہ کون ہے ؟ عرض کی کہ وہ سودہ بنت زمعہ ہے۔وہ آپ پر
ایمان لاچکی ہیں اور آپ کی اتباع بھی اختیار کر چکی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خولہ سے فرمایا: جاؤ
اور ان دونوں کے گھر والوں سے میرے متعلق بات کرو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت ملنے پر حضرت خولہ
وہاں سے نکلیں اور پہلے حضرت ابو بکر صدیق کے گھر حضرت عائشہ کے رشتے کی بات کرنے کے لیے گئیں۔گھر پر
حضرت ابو بکر تو موجود نہیں تھے البتہ ان کی اہلیہ حضرت ام رومان موجود تھیں۔حضرت خولہ نے ان سے بات کی
اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ ام رومان! اللہ عزو جل نے آپ کو کتنی زبر دست خیر و برکت سے نوازا
ہے۔انہوں نے پوچھا کہ وہ خیر و برکت کیا ہے ؟ حضرت خولہ نے بتایا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ
سے نکاح کا پیغام دے کر بھیجا ہے۔ام رومان نے کہا کہ پھر ابو بکر کے آنے کا انتظار کرو۔کچھ دیر انتظار کے بعد
حضرت ابو بکر صدیق گھر تشریف لے آئے تو حضرت خولہ ان سے بھی وہی کچھ کہتی ہیں جو ام رومان سے کہا تھا۔حضرت ابو بکر صدیق نے استفسار کیا کہ خولہ یہ تو بتاؤ کہ وہ خیر و برکت ہے کیا ؟ حضرت خولہ نے بتایا کہ مجھے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے۔میں آپ کی طرف عائشہ سے نکاح کا پیغام لے کر آئی ہوں۔یہ سن کے
حضرت ابو بکر صدیق نے کہا کہ کیا عائشہ سے آپ کا نکاح ٹھیک ہے ؟ آپ کے بھائی کی بیٹی ہے۔ان کو خیال آیا تو
حضرت خولہ واپس گئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو حضرت ابو بکر صدیق کی
یہ بات عرض کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا واپس جاکے ان سے کہو میں اسلام میں تمہارا بھائی ہوں اور
خطبات مسرور جلد 21
526
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
تم میرے بھائی ہو۔تمہاری بیٹی سے میرا نکاح ہو سکتا ہے۔شرعا تو اس میں کوئی عذر نہیں ہے۔چنانچہ حضرت خولہ
واپس گئیں اور حضرت ابو بکڑ سے یہ بات کی تو انہوں نے کہا کہ انتظار کرو۔وہ باہر نکل گئے۔حضرت ام رومان نے کہا
مطعم بن عدی نے اپنے بیٹے کا عائشہ کے لیے ذکر کیا تھا۔اللہ کی قسم! ابو بکر نے کبھی کوئی عہد نہیں کیا جس کی انہوں
نے عہد شکنی کی ہو۔چنانچہ حضرت ابو بکر مطعم بن عدی کے پاس گئے اور اس کے پاس اس کی بیوی ام الفتی بھی
تھی۔اس خاتون نے کہا اے ابن قحافہ ! اگر ہم تمہارے ہاں اپنے بیٹے کی شادی کر دیں تو ہو سکتا ہے کہ تم اسے اپنے
اس دین میں داخل کر لو جس میں تم ہو۔حضرت ابو بکر نے مطعم بن عدی سے کہا کہ کیا تم بھی اس طرح کہتے ہو ؟
میاں بیوی دونوں سے پوچھا۔اس نے کہا کہ جیسا اس نے کہا ہے وہی میں بھی کہتا ہوں۔حضرت ابو بکر مطعم کے پاس
سے آئے اور اللہ نے ان کے دل سے اس وعدہ کے بارے میں سب انقباض دُور کر دیا۔جب اس نے یہ بات کر دی
کہ ہمارا بیٹا اب مسلمان تو نہیں ہو سکتا تو پھر وہ رشتہ ختم ہو گیا اور یہ انقباض دُور ہو گیا۔جس کا وعدہ کیا تھا کہ اگر تم
رشتہ بھیجو گے تو ہم کریں گے۔وہ بات بھی ختم ہو گئی۔پھر انہوں نے حضرت خولہ سے کہا میری طرف سے رسول
اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام پہنچا دو۔چنانچہ حضرت خولہ نے آپ کو پیغام پہنچایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت عائشہ سے شادی کی۔یہ واقعہ مسند احمد بن حنبل میں درج ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 409-410 مسند عائشہ حدیث 26288 عالم الكتب بيروت 1998ء)
دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی العالم جلد 5 صفحہ 442-443)
حضرت عائشہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کے بعد فرمایا:
تم مجھے رویا میں دو مرتبہ دکھائی گئی قبل اس کے کہ میں تم سے شادی کرتا۔میں نے فرشتے کو دیکھا اس
نے تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھایا ہوا تھا۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ اس نے کہا کہ یہ آپ کی زوجہ
مطہرہ ہیں۔میں نے اس سے کہا کہ کپڑا ہٹاؤ۔اس نے کپڑا ہٹایا تو کیا دیکھا کہ وہ تم ہو۔میں نے خیال کیا کہ اگر یہ اللہ کی
طرف سے ہے تو وہ اسے پورا کر دے گا۔پھر تم مجھے رویا میں دکھائی گئی وہ تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھائے
ہوئے تھا۔میں نے کہا کپڑا اٹھاؤ تو اس نے کپڑا ہٹایا۔کیا دیکھا کہ وہ تم ہو۔پھر میں نے یہی کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف
سے ہے تو وہ اسے پورا کر دے گا۔یہ روایت بخاری میں درج ہے حضرت عائشہ کے حوالے سے۔(صحيح البخارى كتاب التعبير باب كشف المراة في المنام،حدیث 7011)
(صحيح البخارى كتاب التعبير باب ثياب الحرير في المنام، حدیث 7012)
صحابہ کے حالات پر مشتمل کتاب الاستیعاب میں حضرت عائشہ کی ایک روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابو بکر
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنی اہلیہ کی رخصتی کیوں نہیں
کرالیتے۔عائشہ سے رشتہ تو ہو گیا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔حضرت ابو بکر نے خود عرض کیا کہ رخصتی کیوں
نہیں کرتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہر کی رقم کی وجہ سے۔حضرت ابو بکر نے آپ کو ساڑھے بارہ اوقیہ
دیا۔ایک اوقیہ چالیس درہم کے برابر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مال یعنی مہر ہمارے ہاں بھیجوا دیا۔(السيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 167 مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت )
خطبات مسرور جلد 21
527
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
شادی کے وقت حضرت عائشہ کی عمر کے بارے میں بھی مؤرخین اور سیرت نگاروں اور بعد کے راویوں
کے بیان کی وجہ سے اختلاف پید اہو گیا ہے اور غیر بھی اس سے بڑے اعتراضات اٹھاتے رہتے ہیں وگرنہ اصولی بات
یہ ہے کہ عائشہ کی جب شادی ہوئی تو عمر کے اعتبار سے کسی بھی قسم کی کوئی انوکھی بات نہیں تھی کہ وہاں کے لوگوں
کے درمیان کوئی سوال یا اعتراض پیدا ہو تا۔اگر حیرت انگیز طور پر کوئی غیر معمولی بات ہوتی تو منافقین یا مخالفین
ضرور اعتراضات کی بھر مار کر دیتے لیکن کسی بھی کتاب میں کوئی ایسا اعتراض مذکور نہیں ہے۔جن کتب میں حضرت عائشہ
کی عمر غیر معمولی چھوٹی کر کے بیان ہوئی ہے اس کے بارے میں حکم و عدل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ان
کو بے سر و پا اقوال قرار دیتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ :
”حضرت عائشہ کا نو سالہ ہونا تو صرف بے سروپا اقوال میں آیا ہے۔کسی حدیث یا قرآن سے ثابت نہیں۔“
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 64)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت عائشہ کی رخصتی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
”حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ صدیقہ کے ساتھ شادی فرمائی
ھی۔یہ سنہ نبوی کا دسواں سال اور شوال کا مہینہ تھا۔اور اس وقت حضرت عائشہ کی عمر “ جب رشتہ کیا تھا ”سات سال
کی تھی۔مگر معلوم ہو تا ہے کہ ان کا نشو و نما اس وقت بھی غیر معمولی طور پر اچھا تھا، ورنہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ خولہ
بنت حکیم کو جو اُن کے نکاح کی محرک بنی تھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کے لیے ان کی طرف خیال جاتا
لیکن بہر حال ابھی تک وہ بالغ نہیں ہوئی تھیں، اس لیے اس وقت نکاح تو ہو گیا مگر رخصتانہ نہیں ہوا اور وہ بدستور
اپنے والدین کے پاس مقیم رہیں، لیکن اب ہجرت کے دوسرے سال جب کہ ان کی شادی پر پانچ سال گذر چکے
تھے “ نکاح پہ ” اور ان کی عمر بارہ سال کی تھی وہ بالغ ہو چکی تھیں، چنانچہ خود حضرت ابو بکر نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر رخصتانہ کی تحریک کی۔جس پر آپ نے مہر کی ادائیگی کا انتظام کیا اور ماہ شوال
2ھ میں حضرت عائشہ اپنے والدین کے گھر سے رخصت ہو کر حرم نبوی میں داخل ہو گئیں۔(سیرت خاتم النبیین صلی لی کم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 423 )
یہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحقیق ہے لیکن بعض مؤرخین کے نزدیک اس سے زیادہ عمر بھی بیان
کی جاتی ہے۔شادی کے وقت حضرت عائشہ کی والدہ مدینہ کے مضافات میں ایک جگہ الشنع نامی میں مقیم تھیں۔چنانچہ انصار کی عورتوں نے وہاں جمع ہو کر حضرت عائشہ صور خصتانہ کے لیے آراستہ کیا اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وس
خود وہاں تشریف لے گئے اور اس کے بعد حضرت عائشہ اپنے گھر سے رخصت ہو کر حرم نبوی میں داخل ہو گئیں۔“
(سیرت خاتم النبیین صلی یلم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 429-430)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت عائشہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
” باوجود صغر سنی کے چھوٹی عمر ہونے کے ”حضرت عائشہ کا ذہن اور حافظہ غضب کا تھا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم و تربیت کے ماتحت انہوں نے نہایت سرعت کے ساتھ حیرت انگیز طور پر ترقی
کی۔اور دراصل اس چھوٹی عمر میں ان کو اپنے گھر میں لے آنے سے آپ کی غرض ہی یہ تھی کہ تا آپ بچپن سے ہی
خطبات مسرور جلد 21
528
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023ء
اپنے منشاء کے مطابق ان کی تربیت کر سکیں اور تا انہیں آپ کی صحبت میں رہنے کا لمبے سے لمبا عرصہ مل سکے اور وہ
اس نازک اور عظیم الشان کام کے اہل بنائی جاسکیں جو ایک شارع نبی کی بیوی پر عاید ہوتا ہے۔چنانچہ آپ اس منشاء
میں کامیاب ہوئے اور حضرت عائشہ نے مسلمان خواتین کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کا وہ کام سر انجام دیا جس کی نظیر
تاریخ عالم میں نہیں ملتی۔احادیث نبوی کا ایک بہت بڑا اور بہت ضروری حصہ حضرت عائشہ یہی کی روایات پر مبنی ہے
حتی کہ ان کی روایتوں کی کل تعداد دو ہزار دو سو دس تک پہنچتی ہے۔ان کے علم و فضل اور تفقہ فی الدین کا یہ عالم تھا
کہ بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ ان کا لوہا مانتے اور ان سے فیض حاصل کرتے تھے۔حتی کہ حدیث میں آتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کو کوئی علمی مشکل ایسی پیش نہیں آئی کہ اس کا حل حضرت عائشہ کے پاس
نہ مل گیا ہو اور عروہ بن زبیر کا قول ہے کہ میں نے کوئی شخص علم قرآن اور علم میراث اور علم حلال و حرام اور علم فقہ
اور علم شعر اور علم طب اور علم حدیث عرب اور علم انساب میں عائشہ سے زیادہ عالم نہیں دیکھا۔زہد و قناعت میں ان
کا یہ مرتبہ تھا کہ ایک دفعہ ان کے پاس کہیں سے ایک لاکھ درہم آئے انہوں نے شام ہونے سے پہلے پہلے سب
خیرات کر دیئے۔حالانکہ گھر میں شام کے کھانے تک کے لئے کچھ نہیں تھا۔انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے جن کی
جھلک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہی نظر آنے لگ گئی تھی آپ انہیں خاص طور پر عزیز رکھتے تھے۔ایک دفعہ فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مردوں میں تو بہت لوگ کامل گذرے ہیں لیکن عورتوں میں
کاملات بہت کم ہوئی ہیں۔پھر آپ نے آسیہ اہلیہ فرعون اور مریم بنت عمران کا نام لیا اور پھر فرمایا کہ عائشہ کو عور توں
پر وہ درجہ حاصل ہے جو عرب کے بہترین کھانے مرید کو دوسرے کھانوں پر ہوتا ہے۔ایک دفعہ بعض دوسری ازواج مطہرات نے کسی اہلی امر میں حضرت عائشہ کے متعلق آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے کوئی بات کہی مگر آپ خاموش رہے، لیکن جب اصرار کے ساتھ کہا گیا تو آپ نے فرمایا' میں تمہاری ان
شکایتوں کا کیا کروں۔میں تو یہ جانتا ہوں کہ کبھی کسی بیوی کے لحاف میں مجھ پر میرے خدا کی وحی نازل نہیں ہوئی مگر
عائشہ کے لحاف میں وہ ہمیشہ نازل ہوتی ہے۔اللہ اللہ ! کیا ہی مقدس وہ بیوی تھی جسے یہ خصوصیت حاصل ہوئی اور کیا
ہی مقدس وہ خاوند تھا جس کی اہلی محبت کا معیار بھی تقدس و طہارت کے سوا کچھ نہیں تھا !!۔۔۔۔احادیث میں یہ ذکر
بھی آتا ہے کہ آخری ایام میں حضرت سودہ بنت زمعہ نے اپنی باری حضرت عائشہ کو دیدی تھی اور اس طرح
حضرت عائشہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفیض ہونے کا دوہرا موقعہ میسر آگیا تھا۔چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال تھا اور وہ اپنی عمر اور حالات کے لحاظ سے
اس قابل تھیں کہ ان پر خاص توجہ صرف کی جاوے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باری کے متعلق سودہ
کی تجویز منظور فرمالی۔مگر اس کے بعد بھی آپ حضرت سودہ کے پاس باقاعدہ تشریف لے جایا کرتے تھے اور
دوسری بیویوں کی طرح ان کی دلداری اور آرام کا خیال رکھتے تھے۔حضرت عائشہ کے خواندہ ہونے کے متعلق اختلاف ہے۔“ پڑھے لکھے ہونے کے بارے میں ”مگر بخاری
کی ایک روایت سے پتہ لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک نسخہ قرآن شریف کا لکھا ہو ا موجو د تھا۔جس پر سے انہوں نے
خطبات مسرور جلد 21
529
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023ء
ایک عراقی مسلمان کو بعض آیات خود املاء کرائی تھیں جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ وہ کم از کم خواندہ ضرور تھیں اور
اغلب ہے کہ انہوں نے اپنے رخصتانہ کے بعد ہی لکھنا سیکھا تھا لیکن جیسا کہ بعض مؤرخین نے تصریح کی ہے وہ غالباً
لکھنا نہیں جانتی تھیں۔حضرت عائشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کم و بیش اڑتالیس سال زندہ
رہیں اور 58ھ کے ماہ رمضان میں اپنے محبوب حقیقی سے جاملیں۔اس وقت ان کی عمر قریباً اڑسٹھ سال کی تھی۔“
(سیرت خاتم النبیین صلی ال ولم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 430 تا432)
پھر ایک واقعہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بدر کے فوری بعد ہو اوہ آپ کی بیٹی حضرت زینب
کا ہے جو سکتے میں تھیں اور پھر وہ مدینہ تشریف لائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ابو العاص بن ربیع بھی
غزوہ بدر میں مسلمانوں کے ہاتھ قید ہوئے۔ان کی بیوی حضرت زینب کتے میں تھیں۔انہوں نے وہ ہار اپنے شوہر
کے فدیہ میں بھیجا جو ان کی والدہ حضرت خدیجہ نے ان کی شادی کے موقع پر بیٹی کو پہنایا تھا۔یہ فدیہ لے کر آنے والا
ابو العاص کا بھائی عمرو بن ربیع تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ ہار دیکھا تو آپ بہت زیادہ دلگیر اور آبدیدہ
ہو گئے۔پھر آپ نے صحابہ سے فرمایا۔اگر تم مناسب سمجھو تو زینب کے قیدی کو رہا کر دو اور اس کا یہ ہار بھی واپس کر
دو۔صحابہ نے عرض کیا ضرور یار سول اللہ ! چنانچہ ابو العاص کو رہا کر دیا گیا۔حضرت زینب کا ہار بھی لوٹا دیا گیا مگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو العاص کو اس شرط پر رہا کیا کہ مکہ جاتے ہی وہ حضرت زینب کو اجازت دیں گے
کہ وہ مدینہ کو ہجرت کر سکیں۔(ماخوذ از السيرة الحلبية جلد2 صفحه 264-265 ، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
ابن اسحاق کا بیان ہے کہ رہائی کے بعد ابو العاص جب مکہ پہنچا تور سول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ
اور ایک انصاری کو بھیجا کہ تم بطن یا جج میں ٹھہرو۔(مکے سے آٹھ میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے۔) یہاں تک
کہ زینب تمہارے پاس سے گزرے تو تم اس کے ساتھ ہو جاؤ اور اسے میرے پاس لے آؤ۔چنانچہ وہ فور آروانہ ہو
گئے۔یہ واقعہ غزوہ بدر کے قریباً ایک ماہ بعد رونما ہوا۔ابو العاص نے مکے پہنچ کر حضرت زینب کو آپ کے پاس جانے کی اجازت دے دی تو وہ زادِ راہ تیار کرنے
لگیں۔حضرت زینب بیان کرتی ہیں کہ میں زاد سفر کی تیاری میں مصروف تھی کہ ہند بنت عتبہ نے مجھے کہا اے بنت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم امجھے معلوم ہوا ہے کہ تو اپنے والد کے پاس جانا چاہتی ہے تو میں نے اسے طرح دیتے ہوئے ٹال
دیا۔یہ سن کر اس نے کہا اے بنت عم ! ایسا وطیرہ اختیار نہ کر۔اگر تمہیں سامان کی ضرورت ہے جو سفر میں تمہارے
کام آئے یا مال کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ سے تو اپنے باپ کے پاس پہنچ جائے تو میرے پاس تیری ضرورت کا
سارا سامان موجود ہے مجھ سے انقباض نہ رکھو۔خواتین کے دلوں میں وہ رنج و ملال نہیں ہو تا جو مردوں کے دلوں
میں ہوتا ہے۔حضرت زینب نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس نے یہ بات خلوص سے کہی تھی مگر میں اس سے خائف
تھی اس لیے میں نے اسے طرح دے دی۔بہانہ کر دیا۔ابن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ حضرت زینب نے سفر کی
تیاری کی اور جب وہ اپنے سفر کی تیاری سے فارغ ہو گئیں تو ابو العاص کے بھائی کنانہ بن ربیع نے سواری پیش کی۔آپ
خطبات مسرور جلد 21
530
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
سوار ہو گئیں اور کنانہ نے اپنی کمان اور ترکش ساتھ لے لیا اور ان کو دن کی روشنی میں اس حال میں لے کر چل پڑا کہ
حضرت زینب اپنے ہو دج میں تھیں۔قریش میں یہ بات جب موضوع بحث بنی تو وہ ان کی تلاش میں چل پڑے اور
چلتے چلتے ذی طوی میں ان کو پالیا۔ذی طوی بھی مکہ کی ایک مشہور وادی ہے اور مسجد حرام سے نصف میل کے فاصلے
پر ہے۔بہر حال سب سے پہلے ان کی طرف هَبَّاز بن أَسْوَد فِهْرِی آیا اور اس نے نیزے سے سواری کو ڈرا دیا اور
حضرت زینب جو کہ حاملہ تھیں ان کا حمل ضائع ہو گیا اور ان کا دیور تیر نکال کر بیٹھ گیا اور اعلان کر دیا جو میرے
قریب آئے گا ان تیروں کا نشانہ بنے گا۔ایک روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ هَبَّاز نے سواری کو نیزہ چھو یا تو اس سے
حضرت زینب ایک پتھر پر گر گئیں جبکہ وہ حاملہ تھیں۔اس طرح ان کا جنین ساقط ہو گیا۔بہر حال یہ واقعات دیکھ
کے لوگ ان کے پاس سے لوٹ آئے۔پھر ابو سفیان اور رؤسائے قریش آئے اور اس کو کہا کہ جوان ! تیر مت چلا
حتی کہ ہم تم سے بات چیت کر لیں۔چنانچہ وہ تیر اندازی سے رک گئے اور ابوسفیان نے کہا تم نے ٹھیک نہیں کیا۔کھلے عام خاتون کو لے کر چلا ہے حالانکہ تو ہماری جان کی مصیبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کارنامے کو خوب جانتا
ہے۔جب تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹی کو علانیہ اور کھلے عام لے جائے گا تو لوگ سمجھیں گے یہ ہماری ذلت اور
رسوائی کا موجب ہے اور ہماری کمزوری اور ناتوانی کا باعث ہے۔کہنے لگا کہ مجھے زندگی کی قسم ! ہمیں اس کو روکنے کی
قطعا کوئی ضرورت نہیں اور اس کے خلاف کوئی جوش اور جذبہ بھی نہیں لیکن اچھی صورت یہ ہے کہ تم اس کو واپس
لے چلو۔جب حالات بہتر اور پر سکون ہو جائیں اور لوگ سمجھیں کہ ہم نے اس کو واپس لوٹا لیا ہے تو اس کو چپکے سے
اس کے باپ کے پاس لے جاؤ۔پھر کینانہ نے اس منصوبے پر عمل کیا۔بقول ابن اسحاق حضرت زینب دو چار روز ملے
میں مقیم رہیں یہاں تک کہ جب چہ میگوئیاں ختم ہو گئیں تو رات کو چپکے سے حضرت زینب کو حضرت زید اور ان کے
ساتھی کے سپر د کر دیا۔وہ حضرت زینب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں رات کی تاریکی میں لے آئے۔امام بیہقی نے حضرت عائشہ سے حضرت زینب کے مکہ سے آنے کا واقعہ بیان کر کے کہا ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو اپنی انگوٹھی دے کر مکہ روانہ کیا کہ زینب کو اپنے ہمراہ لے آئے۔چنانچہ اس نے اپنی حکمت و دانائی سے یہ انگوٹھی ایک چرواہے کو دی اور اس نے حضرت زینب کو پہنچادی۔حضرت زینب یہ انگوٹھی دیکھ کر پہچان گئیں تو اس سے پوچھا: تجھے یہ کس نے دی ہے ؟ اس نے بتایا مکے سے باہر ایک
آدمی نے مجھے دی ہے۔چنانچہ حضرت زینب رات کو مکے سے باہر آئیں اور اس کے پیچھے سوار ہو گئیں اور وہ آپ کو
مدینہ لے آئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ:
ر
میری سب بیٹیوں سے زینب افضل ہے کہ اس کو میری وجہ سے تکلیف پہنچی۔السيرة النبوية علي اللهم لا بن كثير جلد 2 صفحه 516 تا 518 دار المعرفه بيروت 1976ء)
(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 445 حاشیه مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
(فرہنگ سیرت صفحہ 180،59 مطبوعہ زوار اکیڈمی کراچی)
خطبات مسرور جلد 21
531
خطبه جمعه فرمودہ مور محمد 13 اکتوبر 2023ء
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں یہ تفصیل اس طرح لکھی ہے کہ :
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نقد فدیہ کے قائم مقام ابو العاص کے ساتھ یہ شرط مقرر کی کہ وہ مکہ
میں جاکر زینب کو مدینہ بھجوا دیں اور اس طرح ایک مومن روح دار کفر سے نجات پاگئی۔کچھ عرصہ بعد ابوالعاص بھی مسلمان
ہو کر مدینہ میں ہجرت کر آئے اور اس طرح خاوند بیوی پھر اکٹھے ہو گئے۔حضرت زینب کی ہجرت کے متعلق یہ روایت آتی
ہے کہ جب وہ مدینہ آنے کے لیے مکہ سے نکلیں تو مکہ کے چند قریش نے ان کو بزور واپس لے جانا چاہا۔جب انہوں نے
انکار کیا تو ایک بد بخت هبار بن اسود نامی نے نہایت وحشیانہ طریق پر ان پر نیزے سے حملہ کیا جس کے ڈر اور صدمہ کے
نتیجہ میں انہیں اسقاط ہو گیا۔بلکہ اس موقع پر ان کو کچھ ایسا صدمہ پہنچ گیا کہ اس کے بعد ان کی صحت کبھی بھی پورے
طور پر بحال نہیں ہوئی اور بالآخر انہوں نے اسی کمزوری اور ضعف کی حالت میں بے وقت انتقال کیا۔“
(سیرت خاتم النبیین صلی اینم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 368-369)
اس وقت اس کو اتناہی بیان کروں گا۔آجکل کے دنیا کے حالات جو ہیں ان کے بارے میں اس وقت میں
ایک دعا کے لیے بھی کہنا چاہتا ہوں۔گذشتہ چند دنوں سے حماس اور اسرائیل کی جنگ چل رہی ہے جس کی وجہ سے اب دونوں طرف کے
شہری عورتیں، بچے، بوڑھے بلا امتیاز مارے جارہے ہیں یا مارے گئے ہیں۔اسلام تو جنگی حالات میں بھی عورتوں بچوں اور کسی طرح بھی جنگ میں حصہ نہ لینے والوں کے قتل کی
اجازت نہیں دیتا اور اس بات کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی سختی سے ہدایت بھی فرمائی ہے۔(سنن ابی داؤد کتاب الجهاد باب فى دعاء المشركين حديث 2614)
دنیا یہ کہہ رہی ہے اور حقائق بھی کچھ ایسے ہیں کہ اس جنگ میں پہل حماس نے کی اور اسرائیلی شہریوں
کے بلا امتیاز قتل کے مر تکب ہوئے۔قطع نظر اس کے کہ اسرائیلی فوج پہلے اس طرح کتنے معصوموں کو فلسطینیوں کو
قتل کرتی رہی ہے مسلمانوں کو بہر حال اسلامی تعلیم کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔اسرائیلی فوجوں نے جو کیا، وہ ان کا
فعل ہے اور اس کے حل کرنے کے اور طریقے تھے۔اگر کوئی جائز لڑائی ہے تو فوج سے تو ہو سکتی ہے، عورتوں بچوں
اور بے ضرر لوگوں سے نہیں۔بہر حال اس لحاظ سے حماس نے جو غلط قدم اٹھا یا وہ غلط تھا۔اس کا نقصان زیادہ ہوا
فائدہ کم۔یہ جو بھی تھا اس کی سزا یا اس سے جنگ حماس تک ہی محدود رہنی چاہیے تھی۔اصل جرآت اور بہادری تو یہ
ہے کہ یہ رد عمل ہو تا لیکن اب جو اسرائیل کی حکومت کر رہی ہے وہ بھی بہت خطرناک ہے اور یہ معاملہ اب لگتا ہے
کہ رکے گا نہیں۔کتنی بے حساب جانیں معصوم لوگوں اور عورتوں اور بچوں کی ضائع ہوں گی اس کا تصور بھی نہیں کیا
جا سکتا۔اسرائیلی حکومت کا تو یہ اعلان تھا کہ ہم غزہ کو بالکل مٹا دیں گے اور اس کے لیے بے شمار، بے تحاشا
بمبار منٹ (bombardment) انہوں نے کی۔شہر راکھ کا ڈھیر ہی کر دیا۔اب نئی صورت یہ پیدا ہوئی ہے کہ وہ
کہتے ہیں کہ ایک ملین سے زیادہ لوگ غزہ سے نکل جائیں۔کچھ اس میں سے نکلنے بھی شروع ہو گئے ہیں۔اس پر شکر
ہے کہ مری مری آواز سے ہی سہی لیکن کچھ آواز تویو این (UN) والوں کی طرف سے نکلی ہے کہ یہ انسانی حقوق کی
خطبات مسرور جلد 21
532
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023ء
پامالی ہے اور یہ غلط ہو گا اور اس سے بہت مشکلات پیدا ہوں گی اور اسرائیل کو اپنے اس حکم پر سوچنا چاہیے۔بجائے
اس کے کہ سختی سے اس کو کہیں کہ یہ غلط ہے۔ابھی بھی درخواست ہی کر رہے ہیں۔بہر حال ان معصوموں کا کوئی قصور نہیں جو جنگ نہیں کر رہے۔اگر دنیا اسرائیلی عورتوں بچوں اور
عام شہری کو معصوم جھتی ہے تو یہ
فلسطینی بھی معصوم ہیں۔ان اہل کتاب کی تو اپنی تعلیم بھی یہ کہتی ہے کہ اس طرح
قتل و غارت جائز نہیں ہے۔مسلمانوں پر اگر الزام ہے کہ انہوں نے غلط کیا تو یہ لوگ اپنے گریبان میں بھی
جھانکیں۔بہر حال ہمیں بہت دعا کی ضرورت ہے۔فلسطین کے سفیر نے یہاں ٹی وی میں غالباً بی بی سی کو انٹر ویو دیا اور
سوال کرنے والے کے جواب میں کہا کہ حماس ایک militant گروپ ہے، حکومت نہیں ہے اور فلسطین کی
حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا اور ان کی یہ بات درست ہے کہ اگر حقیقی انصاف
قائم کیا جاتا تو یہ باتیں نہ ہو تیں۔اگر بڑی طاقتیں اپنے دوہرے معیار نہ رکھتیں یا نہ رکھیں تو اس قسم کی بدامنی اور
جنگیں دنیا میں ہو ہی نہیں سکتیں۔پس ان دوہرے معیاروں کو ختم کرو تو جنگیں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔یہی باتیں
میں اسلام کی تعلیم کی روشنی میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں لیکن سامنے تو یہ کہتے ہیں ٹھیک ہے ٹھیک ہے لیکن
عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اب تمام بڑی طاقتیں یا مغربی طاقتیں انصاف کو ایک طرف کر کے فلسطینیوں پر سختی کے لیے اکٹھی ہو
رہی ہیں اور ہر طرف سے فوجوں کے بھجوانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور مظلوموں کی تصویریں دکھائی جاتی ہیں کہ اس
طرح ظلم ہو رہا ہے۔غلط سلط رپورٹیں میڈیا میں دکھائی جاتی ہیں اور آجاتی ہیں، ایک دن یہ خبر آتی ہے کہ اسرائیلی
عورتوں اور بچوں کا یہ حشر ہو رہا ہے ، ان کی یہ بُری حالت ہو رہی ہے۔اگلے دن پتہ چلتا ہے کہ وہ اسرائیلی نہیں تھے وہ
تو فلسطینی تھے لیکن اس کی میڈیا میں کوئی معذرت نہیں ہوتی اور کوئی ہمدردی کا لفظ ان کے لیے نہیں کہا جاتا۔یہ
لوگ جس کی لاٹھی اس کی بھینس پر عمل کرتے ہیں۔جن کے ہاتھ میں دنیا کی معیشت ہے ان کے آگے ہی انہوں
نے جھکنا ہے۔اگر جائزہ لیا جائے تو لگتا ہے کہ بڑی طاقتیں جنگ بھڑ کانے پر تلی ہوئی ہیں بجائے اس کو ٹھنڈا کرنے کے۔یہ لوگ جنگ ختم کرنا نہیں چاہتے۔پہلی جنگ عظیم کے بعد جنگوں کے خاتمے کے لیے بڑی طاقتوں نے لیگ آف نیشنز
بنائی لیکن انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے اور اپنی برتری قائم رکھنے کی وجہ سے یہ ناکام ہو گئی اور دوسری
جنگ عظیم ہوئی اور کہتے ہیں سات کروڑ سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔اب یہی حال یو این (UN) کا ہو رہا ہے۔بنائی تو اس لیے گئی تھی کہ دنیا میں انصاف قائم کیا جائے گا اور
مظلوم کا ساتھ دیا جائے گا۔جنگوں کے خاتمے کی کوشش کی جائے گی لیکن ان باتوں کا دُور دُور تک پتہ نہیں۔اپنے
مفادات کو ہی ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔اب جو اس بے انصافی کی وجہ سے جنگ ہو گی اس کے نقصان کا تصور ہی عام آدمی
نہیں کر سکتا اور یہ سب بڑی طاقتوں کو پتہ ہے کہ کتنا شدید نقصان ہو گا لیکن پھر بھی انصاف قائم کرنے پر کوئی توجہ
نہیں ہے اور توجہ دینے پر کوئی تیار بھی نہیں ہے۔ایسے حالات میں مسلمان ملکوں کو کم از کم ہوش کے ناخن لینے
چاہئیں۔اپنے اختلافات مٹا کر اپنی وحدت کو قائم کرنا چاہیے۔اگر مسلمانوں کو یہ ہدایت اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے
خطبات مسرور جلد 21
533
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
تعلقات بہتر کرنے کے لیے دی ہے کہ تَعَالُوا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ (آل عمران : 65) اس کلمے کی طرف
آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے تو مسلمان جن کا کلمہ مکمل طور پر ایک ہے
کیوں اختلافات ختم کر کے اکٹھے نہیں ہو سکتے ؟ پس سوچیں اور اپنی وحدت کو قائم کریں اور یہی دنیا سے فساد دُور کرنے
کا ذریعہ ہو سکتا ہے اور پھر ایک ہو کر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہر جگہ مظلوم کے حقوق قائم کرنے کے
لیے بھرپور آواز اٹھائیں۔ایک ہوں گے ، وحدت ہو گی تو آواز میں بھی طاقت ہو گی ورنہ معصوم مسلمانوں کی جانوں
کے ضائع ہونے کے یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے ، مسلمان حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے اور یہ ان طاقتوں کا کام ہے رکھیں کہ ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرو۔(صحيح البخارى كتاب المظالم بَابُ آعِنْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا حديث 2443)
پس اس اہم بات کو سمجھیں۔اللہ تعالیٰ مسلمان حکومتوں کو بھی عقل اور سمجھ دے اور وہ ایک ہو کر
انصاف قائم کرنے والے بنیں اور دنیا کی طاقتوں کو بھی عقل اور سمجھ دے کہ دنیا کو تباہی میں ڈالنے کی بجائے دنیا کو
تباہی سے بچانے کی کوشش کریں اور اپنی اناؤں کی تسکین کو اپنا مقصد نہ بنائیں۔ہمیشہ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب
تباہی ہو گی تو یہ طاقتیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔بہر حال ہمارے پاس تو دعا ہی کا ہتھیار ہے اسے ہر احمدی کو پہلے سے
بڑھ کر استعمال کرنا چاہیے۔غزہ میں بعض احمدی گھرانے بھی گھرے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی محفوظ رکھے اور
، معصوموں مظلوموں کو وہ جہاں بھی ہیں محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ حماس کو بھی عقل دے اور یہ لوگ خود اپنے
لوگوں پر ظلم کرنے کے ذمہ دار نہ بنیں اور نہ کسی پر ظلم کریں۔اسلامی تعلیم کے مطابق جو حکم ہے اس کے مطابق
اگر جنگیں کرنی بھی ہیں تو اس طرح کریں۔کسی قوم کی دشمنی بھی ہمیں انصاف سے دُور کرنے والی نہ ہو یہی اللہ تعالیٰ
کا حکم ہے۔اللہ تعالی بڑی طاقتوں کو بھی یہ توفیق دے کہ وہ دونوں طرف انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے
امن قائم کرنے والی بنیں۔یہ نہیں کہ ایک طرف جھکاؤ ہو جائے اور دوسری طرف کا حق مارا جائے۔ظلم و زیادتی
میں بڑھنے والی نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم دنیا میں امن و سلامتی دیکھنے والے ہوں۔نماز کے بعد میں دو جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ حاضر ہے۔جنازہ حاضر جو ہے وہ ڈاکٹر بشیر احمد خان صاحب کا
ہے۔یہاں یو کے میں ہی حلقہ مسجد فضل میں رہتے تھے۔گذشتہ دنوں بانوے سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ -
آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت میر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے نواسے اور
حضرت قاضی محمد یوسف صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سابق امیر جماعت صوبہ سرحد کے داماد اور محمد خواص خان صاحب
آف پشاور کے بیٹے تھے۔مرحوم صوم و صلوۃ کے پابند، خلافت سے گہر اعقیدت کا تعلق رکھنے والے، غریب پرور،
نیک اور مخلص بزرگ تھے۔نصرت جہاں سکیم کے تحت وقف کر کے یہ احمدیہ ہسپتال ٹیچیمان
(Techiman) گھانا میں بھی گئے۔وہاں انہوں نے کچھ عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔گھانا سے واپس آنے کے بعد
ان کو اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں احمدی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر میڈیکل کیمپ لگانے کی توفیق ملتی رہی۔
خطبات مسرور جلد 21
534
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023 ء
یو کے شفٹ ہونے پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے زمانے میں بھی خطبات جمعہ کی ٹرانسلیشن اور خلاصے
بنانے کی خدمت بخوبی سر انجام دیتے رہے۔قرآن کریم سے محبت تھی۔باقاعدگی سے قرآن کریم غور و تدبر سے
پڑھتے۔اپنے بچوں کو بھی ترجمہ سکھایا۔چھوٹی عمر میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مبارک دور میں ان
کو لمبا عرصہ قادیان میں جا کر وقت گزارنے کا موقع ملتا رہا۔بہت ساری تقریریں حضرت مصلح موعودؓ کی زبانی یاد
تھیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے بعض حوالے بڑے یاد تھے ، نظمیں یاد تھیں۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں۔ان کے داماد ڈاکٹر مُسلَّم
الد روبی صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نماز تہجد کے پابند تھے۔ایک معصوم اور مومن انسان تھے۔متقی ، شجاع اور
بہادر انسان تھے۔خلافت اور جماعت سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے۔میں نے ان سے خلفاء کی محبت جیسی قیمتی چیز
سیکھی ہے۔مرحوم کو تبلیغ کا بھی بہت شوق تھا اس کے لیے وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔مُسلَّم
صاحب کہتے ہیں کہ جب میں سیر یا اور اردن میں تھا اور مرحوم جب بھی میرے پاس تشریف لاتے تو میں دیکھتا کہ
بہت جلد میرے ہمسایوں کے بہت اچھے دوست بن جاتے نیز میرے گارڈز یا ملازمین وغیرہ سے بہت اچھا تعلق بنا
لیتے ، ان کو احمدیت کے بارے میں بتاتے رہتے۔ان کی اہلیہ زبیدہ صاحبہ کہتی ہیں کہ خلافت ثالثہ کے دور میں نصرت جہاں سکیم کے تحت ان کو مغربی افریقہ
جانے کا حکم ہوا تو کامل اطاعت کے ساتھ فوری طور پر تیار ہو گئے۔کہتی ہیں اتنی جلدی تیار ہوئے کہ مجھے بھی اس کی
بڑی حیرت ہوئی۔کہتی ہیں ہماری بیٹی دوماہ کی تھی لیکن آپ نے کہا کہ امام کا حکم ہے فوری تیاری کی جائے چنانچہ ہم
چاروں بچوں کے ساتھ ربوہ پہنچے۔حضور رحمہ اللہ سے ملاقات ہوئی، ہدایات حاصل کیں اور واپس بنوں آکر چھٹی کی
درخواست دی اور دعائیں بھی مانگنی شروع کر دیں کیونکہ اس وقت حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کے باہر جانے پر
پابندیاں تھیں اور وہ بھٹو صاحب کا دور تھا۔لیکن بہر حال ان کو اجازت مل گئی اور یہ چلے گئے۔باجماعت نمازوں کے قیام کے لیے جتنی بھی مشکلات پیش آئیں ہمیشہ دعا کرتے تھے کہ کسی طرح یہ حل
ہو جائیں اور پھر ان کو اللہ تعالیٰ حل کروا دیتا تھا اور ان کو باجماعت نمازوں کی توفیق ملتی رہی۔کہتی ہیں جب اللہ تعالیٰ
نے ہمیں گاڑی کی توفیق دی تو آتے جاتے اپنے دوستوں کو بھی مسجد میں لے آتے اور لے کے جاتے اور اس بات پر
بڑے خوش ہوتے۔مسجد فضل کے قریب گھر ملا تو اس بات پر خوشی تھی کہ آپ پانچ نمازیں مسجد جا کر ادا کریں
گے۔خدمت دین کا ہر ذریعہ اور ہر طریقہ استعمال کرتے۔تبلیغ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔چندوں کی
ادائیگی بروقت کرتے اور اسی کی تلقین ہم سب کو کرتے رہتے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے
اور ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایک جنازہ غائب بھی ہے جو مکر مہ وسیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر شفیق سہگل صاحب کا ہے۔شفیق سہگل صاحب
سابق امیر جماعت ضلع ملتان رہے ہیں پھر نائب وکیل التصنیف بھی رہے ہیں۔ان کی انانوے (89) سال کی عمر میں
وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔شوہر کے علاوہ پسماندگان میں تین بیٹے ہیں۔ان
خطبات مسرور جلد 21
535
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2023ء
کے شوہر ڈاکٹر محمد شفیق سہگل صاحب لکھتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ حضرت شیخ مشتاق حسین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود
السلام کی پوتی اور جسٹس شیخ بشیر احمد صاحب مرحوم لاہور کی بیٹی اور سیدہ ام و سیم صاحبہ کی بھانجی تھیں۔خلافت سے
ہر دور میں ان کا گہرا تعلق رہا اور بہت وفا کے ساتھ ہر دور میں خلافت کے ساتھ وابستہ رہیں۔ان کے پوتے محی الدین صاحب کہتے ہیں میری دادی میں قربانی کا خاص مادہ تھا۔روحانی خزائن کا بہت
مطالعہ کرتیں۔کہتے ہیں کہ میرے دادا چونکہ وقف زندگی ہیں تو ایک بار میں نے پوچھا کہ کیا آپ بھی وقف ہیں ؟ تو
اس پر جواب دیا کہ خلفاء یہی کہتے ہیں کہ واقفین زندگی کی بیویاں بھی وقف ہوتی ہیں۔عائشہ ان کی بہو اور بھتیجی بھی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میری پھوپھی ایک ہر دلعزیز شخصیت کی مالک تھیں۔لجنہ میں جو عہد دہرایا جاتا ہے کہ میں اپنی جان، مال، وقت اور اولاد کو قربان کرنے کے لیے تیار رہوں گی وہ اس کی
عملی مثال تھیں۔کہتی ہیں میری شادی کے بعد انہوں نے بہت سارے تربیتی امور میں میری راہنمائی کی۔مجھے
قرآن کریم کا لفظی ترجمہ بھی سکھایا۔پھر زکیہ ان کی بھانجی ہیں اور بہو بھی۔کہتی ہیں میری خالہ غریب پرور اور مثالی خاتون تھیں مہر ایک سے
محبت کرنے والی۔خاوند کی کبھی کوئی بات رد نہیں کی۔ایسی نافع الناس وجود تھیں جو لوگوں کے کام آنے کے لیے
ہر وقت تیار رہتا ہے۔نعیمہ جمیل صاحبہ ان کی ہمشیرہ ہیں وہ کہتی ہیں میری ماں کی طرح شفیق تھیں۔میں پچاس سال
کی عمر میں بیوہ ہو گئی تو اُن کو اللہ تعالیٰ نے میرے لیے فرشتہ بنا دیا۔ہمیشہ ہر طرح سے میری مدد کی اور راہنمائی کی۔پھر کہتی ہیں کہ عبادت گزار تو تھیں ہی حقوق العباد میں بھی کئی بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھائی۔کسی غریب
دیہاتی کو بھی اپنے سے کم تر نہیں سمجھا۔محتاج ملازمین کی مالی معاونت کی بھر پور کوشش کرتی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل (خطبہ جمعہ نمبر) مورخہ 03 نومبر 2023ء جلد 30 شماره 215 صفحہ 02-07)