حضرت محمد رسول اللہﷺ: اُسوۂ حسنہ

خطبات مسرور جلد 21
619
48
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 01/ دسمبر 2023ء بمطابق 01/ فتح 1402 ہجری شمسی
بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کے حوالے سے کچھ بیان کروں گا۔آپ کی شخصیت کے پہلو
اور آپ کا اسوہ ان حالات میں کس طرح ہمارے سامنے آتا ہے۔جنگ بدر کے حوالے سے ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس
طرح آپ نے قیدیوں کو سہولتیں مہیا فرمائیں۔قیدی خود کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے
مطابق کہ قیدیوں سے بہتر سلوک کرو صحابہ اپنی خوراک سے بہتر خوراک ہمیں دیا کرتے تھے۔پھر ہم نے یہ بھی
دیکھا کہ جب ان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ آیا تو بڑی آسان شرائط پر ان کو رہا کر دیا۔بعض کا فدیہ تو صرف اتنا تھا کہ
جن کو لکھنا پڑھنا آتا ہے وہ مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں۔یہ سب اس لیے تھا کہ آپ کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں
تھی۔یعنی آپ کے دل میں ان کے لیے کسی ذاتی دشمنی کے جذبات نہیں تھے بلکہ اللہ تعالیٰ کے دین کو مٹانے والوں
کے خلاف جنگ تھی۔جو اللہ تعالیٰ کے دین کو مٹانا چاہتے تھے ان کے خلاف جنگ تھی۔بعض لوگ دشمن کی طرف
سے اپنی مجبوریوں کی وجہ سے شامل ہوتے تھے۔ایسی بھی کئی مثالیں ہیں۔نہیں چاہتے تھے کہ وہ مسلمانوں سے لڑیں
لیکن مجبوری تھی۔ان کو آپ نے بہت سی سہولتیں مہیا فرمائیں۔بعد میں ان میں سے بہت سے مسلمان بھی ہو گئے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے اصول و قواعد مقرر فرمائے۔معاہدوں کا بھی پاس کیا اور ان
چیزوں پر انتہائی درجہ تک عمل بھی کیا۔آجکل کی دنیا کی طرح نہیں کہ اصول و ضوابط تو بے شمار بنائے ہیں لیکن عمل
کوئی نہیں بلکہ دوہرے معیار ہیں۔آپ کی زندگی تو قرآن کریم کے احکام کی عملی تفسیر تھی جہاں عدل و انصاف اور
امن کا قیام بنیادی اصول بیان کیے گئے ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کہ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ
لِلهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلَا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ
الله خَبِيرُوا بِمَا تَعْمَلُونَ۔(المائدة: 9) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے
انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہر گز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقوی کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔یقینا اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے
ہو۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اس تعلیم کی روشنی میں ہر پہلو پر حاوی اور اس کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والا
تھا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ کے غزوات میں آپ کا طریق اور اسوہ کیا تھا۔اس بارے میں جنگ بدر کے علاوہ باقی

خطبات مسرور جلد 21
620
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
غزوات کے بارے میں بھی بیان کروں گا۔ان میں سریات بھی آجاتے ہیں یعنی وہ جنگیں جو آپ نے اپنی زندگی میں
دوسروں کی سر کردگی میں اور دوسروں کو سپہ سالار بنا کر روانہ فرمائیں۔بہر حال یہ لمبی تاریخ ہے اس لیے اس میں
بھی شاید چند خطبات لگیں۔آج احد کے حوالے سے کچھ بیان کروں گا۔جیسا کہ واقعات ثابت کرتے ہیں یہ جنگ بھی دشمن نے اپنی
دشمنی کی آگ کی وجہ سے شروع کی تھی اور مجبور مسلمانوں کو بھی جنگ کے لیے نکلنا پڑا۔اس کی تفصیل میں لکھا ہے
کہ یہ غزوہ معرکہ بدر کے ایک برس بعد شوال 13 ہجری میں بروز ہفتہ پیش آیا۔مؤرخین اور سیرت نگاروں کا اس
بات پر اتفاق ہے کہ غزوہ احد شوال 13 ہجری میں پیش آیا البتہ ایک قول یہ بھی ہے اور یہ شاذ قول ہے کہ یہ غزوہ
14 ہجری میں پیش آیا۔شوال کی تاریخ کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔زیادہ تر 7 اور 15 / شوال کا تذکرہ کیا جاتا
ہے۔ابن اسحاق، ابن ہشام، ابن حزم، ابن خیاط اور طبری وغیرہ نے صرف 15 / شوال کا قول نقل کیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ سے جمعہ کے روز بعد نماز عصر روانہ ہوئے اور بروز ہفتہ سورج
بلند ہونے سے قبل میدان احد پہنچے۔احد مدینہ کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ کا نام ہے۔یہ مدینہ سے تقریباً تین
میل کے فاصلے پر ہے۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علی تیم جلد 6 صفحہ 456 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)
(سيرة الحلمه مترجم جلد 2 نصف آخر صفحہ 132 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
جبل احد موجودہ مسجد نبوی سے تقریباً چار کلو میٹر شمال کی سمت ہے۔آجکل مدینہ منورہ کی آبادی کہتے ہیں
اس پہاڑی کے دامن تک پہنچ چکی ہے بلکہ اس کے ارد گرد بھی پھیلی ہوئی ہے۔احد پہاڑ حرم میں داخل ہے۔احد
شر قأغرباًپھیلا ہوا ہے جس کی لمبائی چھ کلو میٹر بنتی ہے اور اس پہاڑی کا رنگ سرخی مائل ہے۔(اٹلس سیرت النبی "صفحہ 245 مطبوعہ دار السلام ریاض)
(ماخوذ از اردو دائرہ معارف جلد 2 صفحہ 31، پنجاب یونیورسٹی لاہور )
سیرت خاتم ا
النبیین میں غزوہ احد کی تاریخ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پندرہ شوال تین ہجری
31 مارچ 624 عیسوی بروز ہفتہ بیان کی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 487)
اس کی مزید تفصیل اس طرح ہے۔اس غزوہ کا سبب یہ ہوا کہ جب غزوہ بدر میں قریش کو ایک عبرتناک
شکست ہوئی تو قریش کے سر کردہ لوگوں میں سے جیسے عبد اللہ بن ابی ربیعہ، عکرمہ بن ابو جہل اور صفوان بن امیہ ،
اسود بن مطلب، جبیر بن مطعم، حارث بن ہشام، خو يطلب بن عبد الغڑی اور قریش کے کچھ دوسرے سر کردہ ابوسفیان
کے پاس آئے جن کا اس تجارتی قافلے میں مال تھا جو جنگ بدر کا سبب بنا تھا۔یہ تجارتی مال مکہ میں لا کر حسب دستور
دارالندوہ میں رکھ دیا گیا اور ان کے مال کو ان تک نہیں پہنچایا گیا کیونکہ جب یہ مال ابو سفیان لے کر آیا تو مکہ کے لوگ
جنگ بدر کے لیے گئے ہوئے تھے۔جنگ بدر کے کچھ عرصہ بعد ان لوگوں نے آکر ابوسفیان سے کہا کہ محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم) نے ہمارے بے شمار آدمیوں کو قتل کر دیا ہے۔اس لیے اس مال تجارت سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات مسرور جلد 21
621
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
ساتھ لڑنے کے لیے جنگ کی تیاری کریں۔ممکن ہے ہم اپنے مقتولوں کا بدلہ لینے میں کامیاب ہو سکیں۔پھر ان
لوگوں نے مزید کہا۔ہم خوشی سے اس بات پر تیار ہیں کہ اس مال تجارت کے نفع سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ایک لشکر تیار کیا جائے۔یہ سن کر ابو سفیان نے کہا کہ میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں
اور بنو عبد مناف میرے ساتھ ہیں۔اس کے بعد قریش نے مال میں سے نفع الگ کر کے جس کی مالیت پچاس ہزار دینار
تھی اصل مال مالکوں کو دے دیا اور ایک قول یہ ہے کہ جو نفع علیحدہ کیا گیا وہ پچیس ہزار دینار تھا۔(سيرة الحلبيه مترجم جلد 2 نصف آخر صفحه 133-134 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
(سیرت انسائیکلو پیڈیا جلد 6 صفحہ 145 مطبوعہ دار السلام ریاض)
بہر حال جو نفع تھا وہ اس جنگ کے لیے دے دیا گیا۔اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی کہ ان
الَّذِيْنَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّ وَا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ - فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ (الانفال: 37) یقیناً وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اپنے مال خرچ کرتے ہیں تا کہ اللہ
کی راہ سے روکیں۔پس وہ ان کو اسی طرح خرچ کرتے رہیں گے۔وہ مال ان پر حسرت بن جائیں گے پھر وہ مغلوب کر
دیے جائیں گے اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جہنم کی طرف اکٹھے کر کے لے جائے جائیں گے۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 182 دار الكتب العلمية بيروت)
اس ایک اہم سبب کے علاوہ کچھ اور امور بھی تھے جو کہ اس جنگ کے اسباب قرار دیے جاسکتے ہیں۔جیسا کہ
گذشتہ خطبہ میں بھی ذکر ہو چکا ہے کہ غزوہ بدر کے بعد اہل مکہ کا شام جانا محال ہو چکا تھا کیونکہ مکہ اور شام کی تجارت کا
رستہ مدینہ کے مضافات سے گزرتا تھا جسے مسلمانوں کی طرف سے بند کر دیا گیا تھا اور کفار کے سابقہ ظلم وستم کے باعث
ان کا وہاں سے قافلوں سمیت گزرنا دشوار ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے قریش کو اپنی معاشی موت نظر آرہی تھی اور
تجارتی راستے کی بندش غزوات اور سر ایا میں شکست اور بدر میں سرداران قریش کا قتل اور ستر مشرکین کی گرفتاری
جیسے امور ان کی شہرت اور معاشرتی حالت پر بد نما داغ تھے جنہیں دھونے کے لیے اور اپنی معاشرتی ساکھ بحال
رکھنے کے لیے وہ انتقام لینا چاہتے تھے تاکہ قریش مکہ کی گرتی ہوئی سیاسی اور مذہبی ساکھ کو بحال کیا جاسکے۔ماخوذ از دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علی ام جلد 6 صفحہ 434 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)
دوسری طرف جنگ بدر کے بعد قریش مکہ کو دو مزید شرمناک ذلّتوں کا سامنا کرنا پڑا جن کی وجہ سے
ابوسفیان سمیت مکہ والوں کا غیض و غضب اور بڑھ گیا اور انہوں نے مسلمانوں سے انتقام لینے کے لیے ایک با قاعدہ
مسلح جنگ کرنے کا پختہ عزم کیا۔چنانچہ ایک مصنف نے غزوہ احد کا ایک سبب یہ بیان کیا ہے کہ قریش کو بعض
مہمات میں ناکامی ہوئی اور اس کی وجہ سے ان میں رنج و غم اور انتقام کا جذبہ بہت زیادہ ہو گیا۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ
ابوسفیان جو بدر کے میدان میں اترے بنا اپنے تجارتی قافلوں کو محفوظ راستوں سے واپس مکہ لایا تھا اسے اہل مکہ کے
طعنوں کا مسلسل سامنا کرنا پڑا۔اس نے مسلمانوں سے انتقام لینے کی قسم کھائی اور قریش کو باور کروایا تھا کہ وہ مدینہ جاکر
مسلمانوں سے بھر پور جنگ کرے گا۔ابو سفیان نے اپنی قسم پوری کرنے کے لیے دوسو افراد کا لشکر بھی تیار کر لیا اور
مدینہ پہنچ بھی گیا مگر کھلی جنگ کا حوصلہ نہ کر سکا اور مدینہ کے نواح میں چند درخت گراکر ، کھیت جلا کر اور دو افراد کو

خطبات مسرور جلد 21
622
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
قتل کر کے فرار ہو گیا۔اس جنگ کو جنگ سویق کہا جاتا ہے۔اس کا بیان بھی میں گذشتہ خطبات میں کر چکا ہوں۔ابوسفیان کی کوشش تو یہ تھی کہ مکہ کے لوگ آئندہ اسے یہ طعنہ نہ دیں کہ میدان بدر میں تم اپنے قبیلے والوں کو
چھوڑ کر واپس آگئے تھے مگر اس ناکام مہم کے بعد تو لوگ ابو سفیان کی اس بچگانہ حرکت پر با قاعدہ فقرے کسنا شروع
ہو گئے تھے۔لہذا ابوسفیان اب اپنی انا کی تسکین کی خاطر بھی مسلمانوں کے ساتھ ایک بڑی جنگ کے لیے بھر پور
کوششیں کر رہا تھا۔جیسا کہ گذشتہ خطبات میں قردہ میں ہزیمت کے بارے میں ذکر ہو چکا ہے۔ابو سفیان کی مدینہ
کے خلاف ناکام مہم کے بعد قریش نے اپنا ایک بڑا تجارتی قافلہ راستہ بدل کر عراق کی شاہراہ سے شام کو روانہ کیا تھا
جس میں سونے کے زیورات، چاندی کے ظروف اور دیگر سامان تجارت جن کی مالیت کا اندازہ تقریباً ایک لاکھ درہم
تھا۔جب یہ قافلہ قردہ چشمہ پر اتر رہا تھا تو حضرت زید بن حارثہؓ نے مدینہ کی حدود کے اندر قافلہ قریش کو روک لیا
تھا۔تمام مال تجارت قریش سے چھین کر مدینہ لے کر پہنچے تھے۔جنگ بدر میں بدترین شکست کے بعد اہل قریش کے
لیے قردہ کا واقعہ بہت بڑی ہزیمت تھی۔یعنی وہ اس وقت مدینہ کے قریب ہی تھا اور ان کی آتش انتقام دو چند ہوگئی
تھی۔غزوۂ احد کی وجوہات میں سے ایک یہ واقعہ بھی تھا۔( غزوات و سرایا از علامہ محمد اظہر فرید ، صفحہ 156-157 مطبوعہ فریدیہ پر نٹنگ پریس ساہیوال)
بہر حال بہت سی وجوہات تھیں جن کی وجہ سے کفار جنگ کی تیاری کرتے رہے اور اس کے لیے قریش کی
طرف سے ارد گرد کے قبائل کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی جس کی تفصیل یوں ملتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سے فیصلہ کن جنگ کے لیے جب سرمایہ جمع ہو گیا تب اگلے مرحلے کی تیاری شروع ہوئی۔قریش تو بر سر پیکار
تھے ہی مگر انہوں نے گردونواح کے مختلف قبائل کو اس جنگ میں شامل کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے۔کسی
کے پاس انفرادی طور پر اور کسی کے ہاں وفد کی صورت میں گئے۔کسی کو لالچ دیا تو کسی کو مذ ہبی اور علاقائی غیرت و حمیت
دلا کر ساتھ ملا لیا۔اس کام کے لیے عمرو بن عاص هُبَيْره بن ابى وهب اور عبد اللہ بن زبغری، مُسَافِع بن
عبد مناف اور ابو عُزّه جُمَحِى و غیرہ کو بھیجا گیا۔یہ ابو عُزّہ جُمَجِی وہی تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر
کے قیدیوں میں سے آزاد کیا تھا۔اس وقت اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تھا کہ اے محمد ! صلی اللہ
علیہ وسلم میری پانچ بیٹیاں ہیں جن کا میرے سوا کوئی سہارا نہیں۔مجھے معاف فرما دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ
صرف معاف کیا بلکہ اسے بغیر فدیہ کے آزاد بھی کر دیا۔یہ آپ کا اسوہ تھا۔اس وقت اس نے عہد و پیمان بھی کیا کہ
آئندہ نہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لڑوں گا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کسی کی مدد کروں گا مگر
غزوۂ احد کے موقع پر صفوان بن امیہ کی طرف سے انعام و اکرام کے لالچ میں اس نے اپنے اس عہد کو توڑ دیا اور اپنے
اشعار سے اہل عرب کو جوش انتقام پر ابھارنے لگا۔یہ شعراء جا کر قبائل کو اکساتے۔ماضی یاد کر واکر ابھارتے اور ساتھ
ملنے کی دعوت دیتے۔قبائل کنانہ اہل تھامہ اور دوسرے قبائل میں سے بے شمار لوگوں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی
اور ریاست مدینہ پر شب خون مارنے کی ہر طرف سے یقین دہانی کروائی اور یقین دہانی ہی نہیں کروائی بلکہ شمولیت بھی کی۔(کتاب المغازى جلد 1 صفحه 110-111- بدر القتال عالم الكتب بيروت 1984ء)
(ماخوذ از دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علیہ کی جلد 6 صفحہ 436 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)

خطبات مسرور جلد 21
623
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
کفار کی ان تیاریوں کی جو وہ جنگ کے لیے کر رہے تھے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ہو گئی جس کی تفصیل اس طرح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی
ان جنگی تیاریوں اور جوش و خروش کی اطلاع آپ کے چا حضرت عباس نے بھیجی جو مکہ میں تھے۔حضرت عباس نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع ایک خط کے ذریعہ دی تھی جو انہوں نے بنو غفار کے ایک شخص کے ہاتھ بھیجا
تھا۔حضرت عباس نے اس شخص کو خط لے جانے کے لیے اجرت پر تیار کیا تھا اور اس سے یہ شرط کی تھی کہ وہ تین
دن رات مسلسل سفر کر کے مدینہ پہنچے اور آپ کو یہ خط حوالے کر دے۔چنانچہ اس نے دن رات سفر کیا اور تیسرے
دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت قبا میں تھے جب اس
شخص
نے یہ خط آپ کو پہنچایا تو آپ نے اس کی مہر توڑی اور اس کے بعد اُبی بن کعب کو خط دے کر سنانے کے لیے کہا۔ابی بن کعب نے خط آپ کو سنایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُبی سے اس خط اور خبر کو چھپانے کے لیے فرمایا۔(ماخوذ از سيرة الحلبيه جلد2 صفحه 296 دار الكتب العلمية)
ایک دوسری جگہ ذکر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود سعد بن ربیع کے گھر تشریف لے گئے
اور ان کو حضرت عباس کے خط کے بارے میں بتایا اور فرمایا مجھے بھلائی کی امید ہے تم اس خبر کو مخفی رکھنا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد کے گھر تشریف لائے تھے تو ان کی اہلیہ ان کے پاس آئیں اور کہا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے ؟ گھر کے اندر سے سن رہی تھیں جو باتیں ہوئیں۔سعد نے کہا تمہیں
اس سے کیا؟ اس نے کہا میں نے ساری باتیں سن لی ہیں اور جب اس نے یہ سب کچھ بتا دیا تو سعد نے کہلانا للہ۔پھر
کہا میرا خیال نہ تھا کہ تم ہماری باتیں سن رہی ہو گی۔وہ اپنی بیوی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے اور
اس کا معاملہ آپ کو سنایا اور عرض کیا: یارسول اللہ ا مجھے ڈر ہوا کہ کہیں بات لوگوں میں پھیل جائے اور آپ سمجھیں
کہ میں نے یہ راز افشا کیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو مجھے راز پوشیدہ رکھنے کا فرمایا تھا۔اس پر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ٹھیک ہے جانے دو۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 12-13 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1993ء)
اب اس عورت
کو تنبیہ بھی کر دی ہو گی۔ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ احتیاطی تدبیر
اختیار کی جبکہ دوسری طرف یہود مدینہ اور منافقین نے مشہور کر دیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اچھی خبر موصول
نہیں ہوئی۔اس طرح ان منافقین اور دشمنوں کو خبث باطن کے اظہار اور طعن و تشنیع کا ایک اور موقع مل گیا۔انہوں نے اس خبر میں رنگ آمیزی کر کے اسے خوب پھیلایا اور اسلام کے ماننے والوں کو اپنی طرف سے خوفزدہ
کرنے کی بھر پور کوشش کی۔اسی طرح یہ خبر مدینہ کے اطراف و اکناف میں پھیل گئی اور ہر ایک چوکنا ہو گیا۔ہر
طرف یہی شور و غوغا تھا کہ مشرکین مکہ پھر جنگ کے لیے آرہے ہیں۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلد 6 صفحہ 443 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)
علامہ ابن عبد البر کا بیان ہے کہ حضرت عباس مشرکوں کی خبریں لکھ کر آپ کی طرف ارسال کر رہے
تھے۔مکی مسلمان عباس کو اپنا سہارا خیال کرتے تھے جبکہ عباس چاہتے تھے کہ میں مدینہ میں آپ کے پاس چلا جاؤں

خطبات مسرور جلد 21
624
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لکھا کہ آپ کا مکہ میں رہنا زیادہ بہتر ہے۔حضرت عباس کی ارسال کردہ
خبریں بڑی تفصیلی ہوتی تھیں۔ایک خط میں وہ لکھتے ہیں کہ قریش کا لشکر آپ کی طرف روانہ ہو چکا ہے ان کے پہنچنے
تک ان سے مقابلے کی حتی المقدور تیاری کر لیجیے۔یہ گل تین ہزار کا لشکر ہے جس کے آگے دو سو گھڑ سوار ہیں ان میں
سات سو زرہ پوش ہیں اور تین ہزار اونٹ ہیں اور وہ اپنا تمام تر اسلحہ ساتھ لا رہے ہیں۔(السیرۃ النبویۃ۔از علی محمد صلابی، متر جم جلد 2 صفحہ 561 مطبوعہ دار السلام)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں حضرت عباس کی اطلاع کا ذکر کرتے ہوئے
اس طرح لکھا ہے کہ:
جس تجارتی قافلہ کا ذکر جنگ بدر کے حالات میں گزر چکا ہے اس کے منافع کا روپیہ جس کی مالیت پچاس
ہزار دینار تھی رؤسائے مکہ کے فیصلہ کے مطابق ابھی تک دارالندوہ میں مسلمانوں کے خلاف حملہ کرنے کی تیاری
کے واسطے محفوظ پڑا تھا۔اب اس روپے کو نکالا گیا اور بڑے زور شور سے جنگ کی تیاری شروع ہوئی۔مسلمانوں کو اس
تیاری کا علم بھی نہ ہوتا اور لشکر کفار مسلمانوں کے دروازوں پر پہنچ جاتا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیدار مغزی
نے تمام ضروری احتیاطیں اختیار کر رکھی تھیں یعنی آپ نے اپنے چا عباس بن عبد المطلب کو جو دل میں آپ کے
ساتھ تھے مکہ میں ٹھہرے رہنے کی تاکید کر رکھی تھی اور وہ قریش کی حرکات و سکنات سے آپ کو اطلاع دیتے رہتے
تھے۔چنانچہ عباس بن عبد المطلب نے اس موقعہ پر بھی قبیلہ بنو غفار کے ایک تیز روسوار کو بڑے انعام کا وعدہ دے
کر مدینہ کی طرف روانہ کیا اور ایک خط کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کے اس ارادے سے اطلاع
دی اور اس قاصد کو سخت تاکید کی کہ تین دن کے اندر اندر آپ کو یہ خط پہنچا دے۔جب یہ قاصد مدینہ پہنچا تو اتفاق
سے اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے حوالی قباء یعنی قریب کی جگہ ” میں تشریف لے گئے ہوئے
تھے۔چنانچہ یہ قاصد آپ کے پیچھے وہیں قباء میں پہنچا اور آپ کے سامنے یہ بند خط پیش کر دیا۔آپ نے فوراً اپنے
کاتب خاص اُبی بن کعب انصاری کو یہ خط دیا اور فرمایا کہ اسے پڑھ کر سناؤ کہ کیا لکھا ہے۔اُبی نے خط پڑھ کر سنایا تو اس
میں یہ وحشت ناک خبر درج تھی کہ قریش کا ایک جرار لشکر مکہ سے آرہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خط
سن کر اُبی بن کعب کو تاکید فرمائی کہ اس کے مضمون سے کسی کو اطلاع نہ ہو۔“
سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 482-483)
بہر حال یہ لشکر روانہ ہوا اور اس کی تفصیل میں مزید لکھا ہے کہ قریش کا لشکر 15 شوال کو مکہ سے نکلا۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 183 دار الكتب العلمية)
اس جنگ میں قریش کی قیادت ابوسفیان کے ہاتھ میں تھی۔شاہسواروں کا نگران خالد بن ولید تھا اور
علمبر دار بنو عبد الدار تھے۔نیز بھالے اٹھائے ہوئے، زرہیں پہنے، ڈھالیں تھامے اور تیر کمان ساتھ لیے اپنے سینوں
کو جوش انتقام سے بھر کر تین ہزار جنگجو افراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کے لیے مکہ سے مدینہ کی طرف
روانہ ہوئے۔ان میں سے دو ہزار نو سو قریش اور ان کے موالی اور دیگر قبائل میں سے تھے جبکہ سو کنانہ قبائل میں
سے تھے۔سات سو زر ہیں، دو سو گھوڑے اور تین ہزار اونٹ ہمراہ لیے تھے جیسا پہلے ذکر ہو چکا ہے۔راستے میں

خطبات مسرور جلد 21
625
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
کھانے کے لیے ذبح کیے جانے والے اونٹ اس کے علاوہ تھے۔بجانے کے لیے دف اور پینے کے لیے خاص مقدار
میں شراب بھی ساتھ اٹھائی۔(غزوہ احد از محمد احمد با شمیل صفحه 75)
دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی علیہ کی جلد 6 صفحہ 441 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)
پھر ایک سیرت کی کتاب میں لکھا ہے کہ قریش نے حضرت عباس کو اپنے ساتھ اس جنگ میں لے جانے
کی کوشش کی مگر عباس نے عذر کر دیا اور قریش کی اس لا پرواہی کا ذکر کیا جو جنگ بدر کے موقع پر ان کے ساتھ کی گئی
تھی کہ وہ گرفتار ہوئے تھے کسی نے ان کی رہائی میں ان کی مدد نہیں کی۔(سيرت الحلبيه جلد 2 صفحه 296 دار الكتب العلمية بيروت)
بہت سی عورتوں نے بھی جوش انتقام میں جنگ میں مردوں کے ہمراہ جانے کے لیے اصرار کیا۔اس پر
ایک شخص نے مجلس مشاورت میں کہا کہ ہم سروں پر کفن باندھ کر جارہے ہیں۔اگر اپنے مقتولوں کا بدلہ نہ لے سکے
تو زندہ واپس نہیں آئیں گے۔اس لیے عورتوں کا ساتھ ہمارے لیے مفید ثابت ہو گا۔یہ ہمارے جوش کو ابھاریں گی
اور ہمیں بدر کے واقعات یاد دلا کر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کریں گی۔نوفل بن معاویہ دیلی نے کہا یہ خواتین ہماری
عزت و آبر وہیں اگر ہمیں شکست ہو گئی تو ان کی بے حرمتی سے ہمارا وقار خاک میں مل جائے گا۔مختلف رائیں سامنے
آئیں۔ابوسفیان کی بیوی ہند بھی اس موقع پر موجود تھی۔جب یہ دونوں طرح کی رائیں مردوں کی طرف سے
آگئیں تو یہ عورت بولی کہ اے لوگو! اس بات سے نہ گھبر اؤ کہ تم زندہ بچ کر نہیں آسکو گے۔تم لوگ بدر سے بھی
بحفاظت واپس آگئے تھے اور تم نے اپنی خواتین کو بھی دیکھ لیا تھا۔تم ہمیں اس جنگ میں ساتھ جانے سے منع نہیں
کر سکتے۔یہی غلطی تم نے بدر میں کی تھی جب تم لوگوں نے اپنی خواتین کو واپس لوٹادیا تھا۔اگر یہ خواتین معرکہ بدر
کے وقت تمہارے ساتھ موجود ہو تیں تو تم لوگوں کو غیرت دلا کر آگے بڑھاتیں۔افسوس ! بدر کے میدان میں
ہمارے پیارے عزیز دشمنوں کے ہاتھوں مارے گئے۔( حیات محمد صلی للی یکی از محمد حسین ہیکل صفحہ 379 مکتبہ بک کارنر جہلم)
بہر حال قریش کے سرداروں نے ہند کی بات سے اتفاق کیا اور وہ عورتوں کو لشکر کے ساتھ لے جانے پر راضی
ہو گئے۔فوج کے ساتھ جانے والی عورتوں کی تعداد پندرہ بیان کی گئی ہے۔(غزوہ احد از محمد احمد با سمیل صفحه 76)
جن میں ابوسفیان نے اپنی بیوی ہند بنت عتبہ کو شامل کیا۔اسی طرح عکرمہ بن ابی جہل نے اپنی بیوی ام حکیم
بنت حارث بن ہشام کو ساتھ لیا۔اور حارث بن ہشام نے اپنی بیوی فاطمہ بنت ولید کو ساتھ لیا۔اور صفوان بن امیہ نے اپنی
بیوی بزرہ بنت مسعود کو ساتھ لیا جو عبد اللہ بن صفوان کی ماں تھیں۔ابن اسحاق نے کہا ہے کہ عمرو بن عاص اپنی بیوی
ريْطَہ بنت مُنَبِّہ کے ساتھ نکلا اور طلحہ بن ابی طلحہ نے اپنی بیوی سلافہ بنت سعد کو ساتھ لیا۔یہ طلحہ کے بیٹوں مُسافع اور
جلاس اور کلاب کی ماں تھی اور یہ سب اُحد کے دن قتل ہوئے تھے۔اور ٹخناس بنت مالک جو قبیلہ بنو مالک میں سے
تھی اپنے بیٹے ابی عزیز بن عمیر کے ساتھ ہوئی۔یہ حضرت مصعب بن عمیر کی ماں تھیں۔اور عمرہ بنت علقمہ جو قبیلہ
بنو حارث میں سے تھی وہ بھی لشکر کے ساتھ ہوئی۔جنگ کے دوران ہند بنت عتبہ جب وحشی کے پاس آتی یا وحشی اس کے پاس
آتا تو یہ اس سے کہتی کہ ابو دشمہ ، یہ وحشی کی کنیت ہے کہ ایسا کام کرنا جس سے ہمارے دلوں کو آرام پہنچے۔یہ حبشی

خطبات مسرور جلد 21
626
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
غلام تھا۔وحشی کے پاس ایک نیزہ تھا جو بہت کم خطا کرتا تھا اور جس کے لگ جاتا تھا اس کو زندہ نہیں چھوڑتا تھا۔وحشی
بجبیر بن مطعم کا غلام تھا۔اس نے وحشی کو بلا کر کہا کہ تو بھی لشکر کے ساتھ جا اور اگر تُو نے حمزہ کو شہید کر دیا یامار دیا تو
میں تجھے آزاد کر دوں گا کیونکہ حمزہ نے میرے چچا طعیمہ بن عدی کو قتل کیا ہے۔اس لشکر نے مدینہ کے مقابل پر احد کے میدان میں بطن سخہ میں وادی قناۃ کے کنارے پر واقع جبل
نین پر ڈیرہ ڈالا۔سَبَخَہ بھی مدینہ میں جبل عینین اور حجرف کے پاس کی جگہ ہے اور جرف مدینہ سے تین میل شمال
کی جانب ایک جگہ ہے اور عینین احد کی ایک پہاڑی کا نام ہے۔احد کے اور اس کے درمیان ایک وادی ہے اور قناة
مدینہ اور احد کے درمیان مدینہ کی تین مشہور وادیوں میں سے ایک وادی ہے۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 522 دار الكتب العلمية بيروت)
(فرہنگ سیرت صفحہ 239،216،146،87 زوار اکیڈمی کراچی)
(سيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 296 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت)
یہ اس کا محل وقوع ہے۔جنگ کی تفصیلات کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ حضرت عباس نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو لشکر قریش کے متعلق معلومات فراہم کیں اور عمر و بن سالم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
مشرکین مکہ کی روانگی کی اطلاع پہنچائی۔اس پر ابو سفیان حواس باختہ ہو گیا، اس کو پتہ لگ گیا۔ہوا یوں کہ عمرو بن سالم
اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مقام ذی طوی سے لشکر قریش سے علیحدہ ہو کر جلدی جلدی مدینہ پہنچا اور آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کو لشکر کفار کی چڑھائی کی خبر دی۔عمرو بن سالم کا یہ دستہ مدینہ سے واپسی پر ابواء کے مقام پر ابوسفیان کے
شکر سے رات کے وقت آگے نکل گیا۔یعنی وہ وہاں تھے تو ان کو کر اس کر گیا۔صبح ہوئی تو ابوسفیان مکہ کی طرف
واپس چلا گیا۔ابوسفیان کو رستے میں بتایا گیا کہ عمرو بن سالم اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ وقت شب مکہ کی طرف نکل
گیا ہے۔ابوسفیان گھبراتے ہوئے بولا: میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ ضرور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں جاکر
اسے ہماری پیش قدمی کی اطلاع دے کر آیا ہے۔اس نے اسے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے متعلق
تمام معلومات فراہم کر دی ہیں اور اسے پہلے سے ہی چوکنا کر دیا ہے۔اب ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی مسلمان خود کو
قلعوں میں محفوظ کر چکے ہوں گے۔اس طرح تو ہم ان کا کوئی نقصان نہیں کر سکیں گے اور نہ ہم اپنے مقصد میں
کامیاب ہوں گے۔صفوان بن امیہ فوری بولا کہ اگر وہ قلعوں سے باہر میدان میں ہمارے ساتھ مقابلے کے لیے نہ
نکلیں گے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہم اوس اور خزرج کی کھجوروں کے باغ کاٹ لیں گے جس کا وہ کبھی
ازالہ نہیں کر سکیں گے اور وہ اپنے مال و غلہ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور اگر وہ صحرا میں لڑائی کے لیے قلعوں سے باہر
آنکلے تو بھی پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں۔ہماری تعداد ان کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ہمارے اسلحے
سے بھی ان کے اسلحہ کا کوئی جوڑ نہیں۔ان کے پاس گھوڑے نہیں ہمارے پاس تو بہت گھوڑے ہیں۔ہم جنگ میں
ان کا جانی اور مالی نقصان کرنے کی طاقت رکھتے ہیں جبکہ وہ ہم سے یوں نہیں لڑ سکتے۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلد 6 صفحہ 443-444 ناشر بزم اقبال لاہو ر 2022ء)
یہ انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔بہر حال مدینہ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے قریش نے جب

خطبات مسرور جلد 21
627
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
آبواء مقام پر پڑاؤ ڈالا تو ہند بنت عتبہ نے ابو سفیان کو کہا کہ تم لوگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کی قبر کو کھود ڈالو
کیونکہ ان کی قبر ابواء میں ہے۔اگر وہ تمہارے کسی ایک آدمی کو قید کریں تو تم ہر شخص کے فدیہ میں ان کی والدہ کا
ایک عضو دے دینا۔عجیب شیطانی مشورہ تھا۔ابوسفیان نے یہ بات قریش کو کہی اور کہا یہ ایک رائے ہے تو قریش نے
جواب دیا کہ تم اس دروازے کو نہ کھولو اور نہ بنو بکر ہمارے مردوں کی قبریں کھو دیں گے۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 183 دار الكتب العلمية)
یہ بڑی خطرناک رائے ہے یہ نہ مانو۔بہر حال یہ لوگ راستے میں جہاں بھی پڑاؤ کرتے وہاں اونٹ ذبح کیے
جاتے۔خواتین شعر پڑھ کر خوب گرما تیں۔شراب سے بھرے جام پیش کرتیں۔مرثیے پڑھ کر خود بھی آہ وفغاں
کرتیں، دوسروں کو بھی ڈراتیں اور جوش انتقام دلاتیں۔دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ صلی ملیالم جلد 6 صفحہ 441 ناشر بزم اقبال لاہور 2022ء)
کفار کا یہ قافلہ اسی طرح آگے بڑھتارہا۔اور دوسری طرف مسلمان بھی اپنے طور پر تیاری میں تھے۔اس
بارے میں لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فضالہ کے بیٹوں انس اور مونس کو جمعرات کی رات شوال
پہلے عشرہ میں جاسوسی کے لیے بھیجا۔(سبل الهدى جلد 4 صفحه 183 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت)
مدینہ میں مردم شماری :
غالباً اسی موقعہ پر آپ نے مسلمانوں کی تعداد و طاقت معلوم کرنے کے لئے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مدینہ
کی تمام مسلمان آبادی کی مردم شماری کی جاوے۔چنانچہ مردم شماری کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس وقت تک گل پندرہ سو
مسلمان متنفس ہیں۔اس وقت کے حالات کے ماتحت اسی تعداد کو بہت بڑی تعداد سمجھا گیا۔چنانچہ بعض صحابہ نے تو
اس وقت خوشی کے جوش میں یہاں تک کہہ دیا کہ کیا اب بھی جبکہ ہماری تعداد ڈیڑھ ہزار تک پہنچ گئی ہے ہمیں کسی
کا ڈر ہو سکتا ہے ؟ مگر انہی میں سے ایک صحابی کہتے ہیں کہ اس کے بعد ہم پر ایسے ایسے سخت وقت آئے کہ بعض
اوقات ہمیں نماز بھی چھپ کر ادا کرنی پڑتی تھی۔ایک موقعہ پر اس سے پہلے بھی آپ نے مسلمانوں کی مردم شماری
کروائی تھی تو اس وقت چھ اور سات سو کے در میان تعد اد نکلی تھی۔“
(سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 483)
بہر حال دونوں صحابہ جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر گیری کے لیے بھیجا تھا مقام عقیق میں قریش کو
جاملے اور واپس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے اور ان کو کافروں کے لشکر کی خبر دی۔یہ عقیق جو ہے
اس نام کی بھی جزیرۃ العرب میں کئی وادیاں ہیں اور سب سے اہم وادی مدینہ کی وادی عقیق ہے جو مدینہ کے جنوب
مغرب سے شمال مشرق تک پھیلی ہوئی ہے اور اس میں مدینہ منورہ کی ساری وادیاں آکر شامل ہو جاتی ہیں۔( فرهنگ سیرت صفحہ 204 زوار اکیڈمی کراچی)
بہر حال ان دونوں نے آکے بتایا کہ ان کفار کے لشکر نے اپنے اونٹ اور گھوڑے مقام عُریض کی کھیتی میں چھوڑے
ہیں۔عُریض بھی مدینہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک نخلستان ہے۔(سیرت انسائیکلو پیڈیا جلد 6 صفحہ 65-66)

خطبات مسرور جلد 21
628
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
انہوں نے وہاں کوئی سبزہ نہیں چھوڑا سب کچھ چر گئے ہیں۔مشرکین بدھ کے دن وادی قناۃ پر
اترے۔جمعرات اور جمعہ کے دن ان کے اونٹ اس وادی کا سبزہ کھاتے رہے۔انہوں نے کوئی سبزہ نہ چھوڑا۔پھر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محباب بن منذر کو بھی ان کی طرف بھیجا۔انہوں نے ان کو دیکھا اور لوٹ آئے اور
ان کی تعداد اور سامان کا اندازہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کی حالت کسی کو نہ بتانا۔حَسْبُنَا اللهُ
وَنِعْمَ الْوَكِيلُ اللهُمَّ بِكَ أَجُولُ وَبِك أَصُول۔ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کار ساز ہے۔اے اللہ ! تیرے
ساتھ ہی میں چکر لگاتا ہوں اور تیرے ساتھ ہی میں حملہ کرتا ہوں۔اور اوس اور خزرج کے سرداروں حضرت سعد
بن معاذ، حضرت اُسید بن حضیر اور حضرت سعد بن عبادہ نے مشرکین کے رات کے حملے کے خطرے کی وجہ سے
جمعہ کی رات کو ہتھیاروں سے لیس ہو کر مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر
وازے پر گزاری اور مدینہ کا
بھی صبح تک پہرہ دیا۔پڑاؤ کیا تھا۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 183-184 دار الكتب العلمية بيروت)
(سيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 297 دارالکتب العلمية بيروت)
مشرکین مکہ کے لشکر نے مسلمانوں کے مدینہ سے خروج سے قبل وادی قناة کی نمکین اور دلدلی زمین پر
(ماخوذ از غزوه احد از محمد احمد با شمیل صفحه 97)
مدینہ منورہ کے مشرق اور مغرب اور جنوب میں کھجور کے گھنے باغ تھے ان میں سے گزرتے ہوئے کسی
بستی یا محلے پر حملہ آسان نہیں تھا کیونکہ باغوں میں دشمن کا صرف ایک ایک آدمی بمشکل آگے بڑھ سکتا تھا۔اس
صورت میں حملہ آور بآسانی مارے جاتے۔صرف شمال سے حملہ ہو سکتا تھا اس لیے قریش نے شمالی اور مغربی جانب
پڑاؤ ڈالا تھا۔پھر پوری آبادی ایک مقام پر نہ تھی بلکہ پہاڑوں کے درمیان وسیع میدان میں بکھری ہوئی بستیاں
یا محلے آباد تھے۔بعض قبائل نے اپنی زمینوں اور باغوں کے پاس آبادی کا انتظام کر لیا تھا اور کئی دو منزلہ گڑھیاں بنا
لی گئی تھیں۔وہ ہر خطرے کے وقت بچوں اور عورتوں کو گڑھیوں کی بالائی منزل پر پہنچا دیتے اور خود فارغ البال ہو کر
حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے۔(غزواۃ النبی صلی الم از مولانا ابو الکلام آزاد صفحه 63-64)
ایک اور سیرت نگار لکھتا ہے کہ دشمن کی فوج نے مسلمانوں کی فوج کے درمیان اور مدینہ کے درمیان
جس میں منافقین، یہود اور جنگ سے عاجز مسلمانوں اور عورتوں اور بچوں کے سوا کوئی شخص باقی نہ رہا تھا رکاوٹ
ڈالتے ہوئے صبح کی۔(ماخوذ از غزوه احد از محمد احمد با شمیل صفحه 99)
حضرت مرزا بشیر احمد اس کی تفصیل میں لکھتے ہیں کہ غالبار مضان 13 ہجری کے آخر یا شوال کے شروع
میں قریش کالشکر مکہ سے نکلا۔لشکر میں دوسرے قبائل عرب کے بہت سے بہادر بھی شامل تھے۔ابوسفیان سر دار لشکر
تھا۔لشکر کی تعداد تین ہزار تھی جس میں سات سو زرہ پوش شامل تھے۔سواری کا سامان بھی کافی تھا۔یعنی دوسو گھوڑے
اور تین ہزار اونٹ تھے۔سامان حرب بھی کافی وشافی تھا۔عورتیں بھی ساتھ تھیں ہند زوجہ ابوسفیان اور

خطبات مسرور جلد 21
629
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
عکرمہ بن ابو جہل، صفوان بن امیہ ، خالد بن ولید اور دوسرے لوگوں کی بیویاں تھیں۔یہ عورتیں عرب کی قدیم
رسم کے مطابق گانے بجانے کا سامان اپنے ساتھ لائی تھیں تا کہ اشتعال انگیز اشعار گا کر اور دفیں بجا کر اپنے مر دوں
کو جوش دلاتی رہیں۔قریش کا یہ لشکر دس گیارہ دن کے سفر کے بعد مدینہ کے پاس پہنچا اور چکر کاٹ کر مدینہ کے شمال
کی طرف احد کی پہاڑی کے پاس ٹھہر گیا۔اس جگہ کے قریب ہی عریض کا سر سبز میدان تھا جہاں مدینہ کے مویشی
چرا کرتے تھے اور کچھ کھیتی باڑی بھی ہوتی تھی۔قریش نے سب سے پہلے اس چراگاہ پر حملہ کر کے اس میں من مانی کی
اور غارت مچائی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مخبروں سے لشکر کے قریب آجانے کی اطلاع موصول
ہوئی تو آپ نے اپنے ایک صحابی حباب بن منذر کو روانہ فرمایا کہ جا کر دشمن کی تعداد اور اس کا پتہ کریں اور پھر یہ بھی
آپ نے فرما دیا کہ اگر دشمن کی طاقت زیادہ ہو اور مسلمانوں کے لیے خطرہ کی صورت ہو تو جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے
آپ نے فرمایا کہ ذکر نہیں کرنا بلکہ علیحدگی میں مجھے اطلاع دینی ہے تاکہ مسلمانوں میں بد دلی نہ پھیلے۔بہر حال حباب خفیہ راستے سے گئے اور نہایت ہوشیاری سے تھوڑی دیر میں واپس آگئے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے ساری صور تحال عرض کی۔اب لشکر کی آمد کی خبر مدینہ میں پھیل چکی تھی اور عریض پر جو ان کا حملہ
تھا اس کی اطلاع بھی عام ہو چکی تھی کس طرح انہوں نے باغ اجاڑا ہے۔گو عامۃ الناس کو لشکر کفار کے تفصیلی حالات
کا علم نہیں دیا گیا مگر پھر بھی یہ رات مدینہ میں سخت خوف اور خطرہ کی حالت میں گزری۔خاص خاص صحابہ نے ساری
رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کے ارد گرد پہرہ دیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 483-484)
آنحضرت صلی ا ولم کے خواب:
جب جنگ احد کی تیاری کے لیے مشاورت ہوئی تو اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
رات میں نے ایک خواب دیکھی ہے کہ ایک گائے ہے جو ذبح کی جارہی ہے اور اپنی تلوار یعنی ذوالفقار کی دھار میں
میں نے دندانہ پڑا دیکھا ہے۔ایک روایت میں یہ لفظ ہے کہ میری تلوار کا دستہ ٹوٹ گیا ہے۔ایک روایت میں یوں
ہے کہ میں نے دیکھا میری تلوار ذوالفقار میں دستہ کے پاس دراڑ آگئی ہے۔یہ دونوں باتیں کسی مصیبت کی طرف
اشارہ کر رہی ہیں۔پھر میں نے دیکھا کہ میں ایک مضبوط زرہ میں ہاتھ ڈال رہا ہوں۔ایک روایت میں یوں ہے کہ میں
ایک مضبوط زرہ پہنے ہوئے ہوں اور میں ایک مینڈھے پر سوار ہوں۔صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
پوچھا کہ آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے ؟ آپ نے فرمایا: جہاں تک گائے کا تعلق ہے تو اس سے یہ اشارہ ہے کہ
میرے کچھ صحابہ شہید ہوں گے۔ایک روایت میں یوں ہے کہ ذبح ہونے والی گائے سے یہ تعبیر لی ہے کہ ہم میں
سے کچھ شہید ہوں گے۔اور جہاں تک میری تلوار میں دراڑ کا تعلق ہے تو اس سے یہ اشارہ ہے کہ میرے گھر والوں یا
خاندان میں سے کوئی شخص قتل ہو گا۔ایک روایت میں یہ لفظ ہے کہ میری تلوار کی دھار میں دندانوں کا مطلب ہے
کہ نقصان تم لوگوں میں سے کسی کا نہیں ہو گا یعنی غیر خاندان والوں میں سے نہیں ہو گا۔یہاں فلول کا لفظ استعمال
ہوا ہے جس کے معنی ہیں تلوار کی دھار کا کہیں سے کند ہو جانایا پھر تلوار کے دستہ میں شگاف پڑنا یا اس کا ٹوٹ جانا اور
یہ اس بات کی علامت ہے کہ دو حادثے پیش آئیں گے۔اور مضبوط زرہ کا مطلب مدینہ ہے۔اور مینڈھے سے مراد ہے

خطبات مسرور جلد 21
630
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2023ء
کہ میں دشمن کے حامیوں کو قتل کروں گا۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر مشورہ مانگا۔ابن منبہ ، ابن اسحاق اور ابن سعد وغیرہ
کرام
بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خواب جمعہ کی رات کو دیکھا۔جب صبح ہوئی تو آپ صحابہؓ
کے پاس تشریف لائے۔اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی۔پھر اپنا خواب بیان کیا اور فرمایا اگر تمہاری رائے ہو تو مدینہ میں قیام
کرو اور عورتوں اور بچوں کو ہم قلعوں میں پہنچا دیں۔اگر وہ لوگ باہر ٹھہریں گے تو بری جگہ پر ٹھہریں گے اور اگر
ہمارے شہر میں داخل ہوں گے تو ہم گلیوں میں ان سے لڑائی کریں گے اور ہم ان کے راستے اُن سے زیادہ جانتے ہیں
اور ٹیلوں کے اوپر سے بھی ان پر پتھر اؤ وغیرہ کیا جائے گا۔ان لوگوں نے ہر طرف سے مدینہ کو تعمیر کے ذریعہ سے
محفوظ کر دیا تھا۔مدینہ ایک قلعہ کی طرح تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو رائے دی یہی اکابر مہاجرین اور
انصار کی رائے تھی اور عبد اللہ بن اُبی نے بھی یہی رائے دی۔البتہ مسلمانوں کی ایک جماعت نے کہا جن میں اکثریت
نوجوان صحابہ کی تھی اور یہ لوگ بدر میں شریک نہ ہو سکے تھے اور شہادت کے خواہش مند تھے اور دشمن سے لڑنے
کے خواہاں تھے کہ یارسول اللہ ! آپ ہمیں لے کر مدینہ سے باہر دشمن کے پاس چلیں۔وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم بزدل ہو
گئے ہیں۔عبد اللہ بن اُبی نے کہا یارسول اللہ آمد ینہ میں ٹھہریں۔مدینہ سے باہر نہ نکلیں۔اللہ کی قسم ! ہم جب بھی مدینہ
سے باہر دشمن سے لڑے ہیں تو شکست کھائی ہے اور جب بھی مدینہ میں کوئی دشمن لڑنے آیا ہے تو ہم فتح یاب ہوئے۔(ماخوذ از سيرة الحلبيه جلد2 صفحه 297 298 دار الكتب العلمية بيروت)
(سبل الهدى جلد4 صفحه 185 دار الكتب العلمية بيروت)
حمزہ بن عبد المطلب، سعد بن عبادہ اور نعمان بن مالک نے بھی کہا یار سول اللہ ! ہمیں یہ ڈر ہے کہ اگر ہم
مدینہ سے باہر نہ نکلے تو دشمن یہ سمجھے گا کہ ہم ان سے لڑنے سے بزدل ہو گئے ہیں اس وجہ سے باہر نہیں نکلے تو اس
وجہ سے ان کی ہمارے خلاف جرآت بڑھے گی اور بدر میں آپ تین سو افراد کے ساتھ تھے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو
ان پر فتح دی اور آج ہم کثیر تعداد میں ہیں۔إياس بن أوس بن عتيل نے کہا بَنُو عَبْدُ الأشمل یہ امید کرتے ہیں کہ ذبح کی ہوئی گائے ہم لوگ
ہوں۔جو خواب میں دیکھا تھا کہ گائے ذبح کی جارہی، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گائے ہم ہوں۔اور ان
کے علاوہ دوسروں نے کہا یہ دو اچھائیوں میں سے ایک ہے، کامیابی یا شہادت۔اللہ کی قسم اعرب یہ لالچ نہ کریں کہ
وہ ہمارے گھروں میں داخل ہو جائیں گے۔حضرت حمزہ نے کہا اس کی قسم جس نے آپ پر کتاب نازل کی ! میں آج
کھانا نہیں کھاؤں گا جب تک مدینہ سے باہر نکل کر میں اپنی تلوار سے ان کے ساتھ نہ لڑوں۔چنانچہ وہ جمعہ اور ہفتہ
کے دن روزے سے رہے اور جب شہید ہوئے تو وہ روزہ سے تھے۔كتاب المغازي للواقدی جلد 1 صفحہ 194)
نعمان بن مالک نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہمیں جنت سے محروم نہ کریں۔اس کی قسم جس کے قبضہ قدرت
میں میری جان ہے ! میں جنت میں ضرور داخل ہوں گا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیونکر ؟ اس نے کہا
کیونکہ میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں اور ایک روایت میں ہے۔میں گواہی

631
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01دسمبر 2023ء
خطبات مسرور جلد 21
دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور بیشک محمد اللہ کے رسول ہیں اور میں جنگ کے دن نہیں بھا گوں گا۔تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تو نے سچ کہا ہے۔وہ اس جنگ میں شہید ہو گئے۔مالک بن سنان خُذری
اور ایاس بن عتیک اور ایک جماعت نے لڑائی کے لیے نکلنے پر خوب ترغیب دلائی۔(سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحه 186 دار الكتب العلمية بيروت)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی سیرت خاتم النبیین میں اس کی تفصیل لکھی ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو جمع کر کے ان سے قریش کے حملہ کے متعلق مشورہ مانگا کہ آیا مدینہ میں ہی ٹھہر جائے یا
باہر نکل کے مقابلہ کیا جائے۔مشورہ سے قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے حملے اور ان کے خونی ارادوں
کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ آج رات میں نے خواب بھی دیکھی ہے اور پھر وہ خواب سنائی جس کا ابھی ذکر ہو چکا ہے۔صحابہ کے تعبیر پوچھنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گائے کے ذبح ہونے سے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے
صحابہ میں سے بعض کا شہید ہو نامراد ہے۔اور میری تلوار کے کنارے کے ٹوٹنے سے میرے عزیزوں میں سے کسی
کی شہادت کی طرف اشارہ معلوم ہو تا ہے یا شاید خود مجھے اس مہم میں کوئی تکلیف پہنچے۔اور زرہ کے اندر ہاتھ ڈالنے
سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس حملہ کے مقابلہ کے لیے ہمارا مدینہ کے اندر ٹھہر نازیادہ مناسب ہے۔اور مینڈھے
پر سوار ہونے والے خواب کی آپ نے یہ تاویل فرمائی کہ اس سے کفار کے لشکر کا سر دار یعنی علمبر دار مراد ہے جو
ان شاء اللہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے مارا جائے گا۔اس کے بعد آپ نے صحابہ سے مشورہ طلب کیا کہ موجودہ
صورت حال میں کیا کرنا چاہیے ؟ اور جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب سے
متاثر ہو کر یا ویسے حالات دیکھ کر یہی مشورہ دیا کہ مدینہ میں ٹھہر کے مقابلہ کیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی رائے کو پسند کیا لیکن اکثر صحابہ نے جو خاص طور پر نوجوان تھے ،
جو بدر کی جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے اور اپنی شہادت سے خدمت دین کا موقع حاصل کرنے کے لیے بے تاب
تھے ، بڑے اصرار کے ساتھ عرض کیا کہ شہر سے باہر نکل کر کھلے میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ان لوگوں نے اس
قدر اصرار کیا اور اپنی رائے پیش کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے جوش کو دیکھ کر ان کی بات مان لی
اور فیصلہ فرمایا کہ ہم کھلے میدان میں نکل کر کفار کا مقابلہ کریں گے اور پھر جمعہ کی نماز کے بعد آپ نے مسلمانوں
میں عام تحریک فرمائی کہ جہاد فی سبیل اللہ کی غرض سے اس غزوہ میں شامل ہو کر ثواب حاصل کریں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 484 تا485)
تو اس کی یہ باقی تفصیل ان شاء اللہ آئندہ بیان ہو گی۔فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔جنگ بندی ختم ہونے کے بعد پھر ان پر بلا تفریق بمباری ہو گی
اور پھر معصوم شہید ہوں گے۔کتنا ظلم ہو گا ؟ اللہ بہتر جانتا ہے۔ان کے مستقبل کے بارے میں بڑی طاقتوں کے
ارادے جو ہیں وہ بڑے خطر ناک ہیں۔اس لیے ان کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 دسمبر 2023ء ”خطبہ جمعہ نمبر جلد 30 شماره 257 صفحہ 07702)

آج 10 میں سے 10 باقی