تمام خلفاء کے الگ الگ رنگ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ بنی اسرائیل کی آیات کے حوالے سے انسان کی ناشکری، انعامِ نبوت سے اعراض اور ہر شخص کے اپنی شاکلہ کے مطابق عمل کرنے کے قرآنی تصور کو بیان فرمایا۔ آپ نے جماعت کو نصیحت کی کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر قائم رہتے ہوئے مخالفین کے مقابلے میں صبر، دعا اور رحم دلی کا مظاہرہ کریں۔ نیز آپ نے خلفائے راشدین کے منفرد اوصاف اور رنگوں کا ذکر کرتے ہوئے خلفاء کے باہمی تقابل سے منع فرمایا اور وقت کے خلیفہ کے لیے دعا و استغفار کی تلقین کی۔
موضوعات: قرآن کریم، سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، شاکلہ اور انسانی فطرت، خلافت، خلیفۂ وقت کے لیے دعائیں
خطبات طاہر جلد اول
31
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
تمام خلفاء کے الگ الگ رنگ
( خطبه جمعه فرموده ۲ جولائی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ پڑھیں :
وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِهِ ۚ وَإِذَا
مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَوْسًا قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى
شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا (نی اسرائل (۱۳۸۵)
پھر فرمایا:
یہ آیات کریمہ جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا
ہے کہ جب بھی ہم انسان پر انعام فرماتے ہیں تو اس کی بد قسمتی دیکھو، اس کی محرومی ملاحظہ کرو کہ وہ
ہمیشہ اجتناب کرتا ہے۔ اعراض کرتا ہے، منہ پھیر لیتا ہے اور اس کی کوشش یہی رہتی ہے کہ مجھ تک
میرے رب کا انعام نہ پہنچے ۔ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جب اس کے نتیجے میں اسے شدید مشکلات گھیر
لیتی ہیں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے وَإِذَا مَسَّهُ الشَّر تو پھر وہ مایوس ہو جاتا ہے۔ تو کہہ
دے کہ ہر شخص اپنی شاكلة کے مطابق عمل کیا کرتا ہے۔ اس کے مزاج ، اس کے اخلاق ، اس کی طرز
فکر ، اس کے طرز عمل کا ایک سانچہ ہے۔ اس کا ہر عمل اس سانچے میں ڈھلتا ہے اور اس کے مطابق
اس سے اعمال ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ تو ان سے کہہ دے کہ تیرا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کا طرز
عمل ہدایت کے زیادہ قریب ہے۔
خطبات طاہر جلد اول
32
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
جہاں تک دنیوی انعامات کا تعلق ہے انسان تو بہت حریص واقع ہوا ہے اور یہ ممکن نہیں کہ
اس پر کوئی کرم کیا جائے ، کوئی احسان کیا جائے تو وہ منہ پھیر کر بھاگے، یہاں کسی ایسے انعام کا ذکر ہے
جس سے ہمیشہ انسان اپنی بدقسمتی میں محروم رہنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ نبوت ہی کا انعام ہے پس
صلى الله
معلوم ہوا کہ یہاں سب سے بڑے انعام کا ذکر چل رہا ہے یعنی حضرت محمد مصطفی رسول اکرم ﷺ کی
بعثت کا ذکر ہے۔ اور تاریخ انسانی کا خلاصہ یہ پیش کیا گیا ہے کہ یہ بد قسمت یہ محروم جو اس عظیم الشان
نعمت سے منہ موڑ کر اور پیٹھ پھیر کر بھاگ رہے ہیں ان کے مقدر میں تو شروع سے یہی لکھا ہے، یہی
ان کا سلوک ہوتا رہا ہے ہر نعمت سے۔ اس لئے اب اگر اس نعمت سے بھی یہ محروم رہ جائیں تو کوئی
تعجب کی بات نہیں ۔ لیکن جس طرح ہمیشہ یہی ہوتا آیا ہے کہ نعمت سے محرومی کے بعد انسان طرح
طرح کی مصیبتوں اور مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ پس حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے منکرین بھی ایسی
ہی مصیبتوں اور مشکلات کا شکار ہونے والے ہیں ۔ اور زمانہ اس انکار کے نتیجے میں لازماً ہلاکت کی
طرف جائے گا اور کوئی چیز اس کو بچا نہیں سکے گی۔ اور وہ ہلاکت اتنی خطرناک ہوگی کہ یہی منکرین اپنی
آنکھوں کے سامنے اس ہلاکت کو دیکھیں گے اور ان کے دل گواہی دیں گے کہ اس سے بچنے کے لئے
کوئی جگہ نہیں كَانَ يَوسًا ۔ وہ کلیہ اپنی نجات سے مایوس ہو جائیں گے۔
صلى الله
فرمایا ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے انسان کو؟ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ ہدایت دیتا ہے کہ
دیکھو! ہم نے انعام نبوت کے ساتھ ہی دو قسم کے طرز عمل پیدا کر دیئے ۔ ایک انعام پانے والوں کا
طرز عمل ہے اور ایک انکار کرنے والوں کا طرز عمل ۔ جہاں تک مومنین کا تعلق ہے ان کے لئے انعام
پانے والے لوگوں کا طرز عمل ہے یعنی سنت حضرت محمد مصطفی ہے۔ اس سنت سے سر کو بھی تم نے
انحراف نہیں کرنا۔ انکار کرنے والے ہمیشہ کی طرح انعام پانے والوں کو دکھ دیں گے۔ طرح طرح کی
مصیبتیں ان پر وارد کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہر طرح ان کی مخالفت کریں گے، ان کے دل
دکھائیں گے، ان کو ہر قسم کے عذابوں میں مبتلا کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن تم نے اس طرز عمل
سے سرِ مو بھی انحراف نہیں کرنا جو تمہاری شاكلة اسوہ محمد ﷺ کے مطابق خدا تعالیٰ نے ڈھال دی
ہے۔ وہی ایک طرز عمل ہے جو تمہارے لئے مقدر ہے۔ اس سے ہٹنا بدنصیبوں کا کام ہے، خوش
نصیبوں کا کام نہیں ۔ کیونکہ جو ہٹنے والے ہیں ان کے انجام کی پہلے ہی خبر دیدی۔
خطبات طاہر جلد اول
33
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
تو فرمایا كُلَّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا کہ یہ
بات تو تقدیر الہی ہی ظاہر فرمائے گی کہ وہ کون ہیں جو نجات پانے والے اور ہدایت پانے والے ہیں ۔
حضرت محمد مصطفی علی کے پیروکار اور آپ کی سنت پر عمل کرنے والے یا اس سنت سے ہٹ کر
مخالفانہ اور معاندانہ سلوک کرنے والے۔
پس جماعت احمد یہ کیلئے اس میں بہت سبق ہے۔ ہر قسم کے دکھ اور مشکلات اور مصیبتوں اور
عناد اور گالیوں اور تکلیفوں کے مقابلے میں آپ کیلئے صبر اور رضا اور دعائیں کرنا اور اپنے دشمنوں کی
بھلائی چاہنا ، دکھ دینے والوں کے لئے دکھ محسوس کرنا ، غصے کا کوئی سوال نہیں ہمیشہ دل میں رحمت کے
جذبات کو پرورش دینا اور رحیمانہ سلوک کرنا، یہ ہے ہمارے مقدر کی بات۔ اور ہمیں دعا کرنی چاہئے
کہ اس سے ہٹنا ہمیں نصیب نہ ہو۔ اور ہم میں سے کمزور سے کمزور انسان کے بھی پائے ثبات میں
لغزش نہ آئے اور وہ اس فلاح کے یقینی راستے پر ثبات قدم کے ساتھ قائم رہے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اسی راستے پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
دنیا میں بعض چیزوں کو مثالوں کی صورت میں واضح کیا جاتا ہے۔ اس طریق کار کو بھی ہماری
زبان میں ایک مثال اور ایک کہاوت کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔ لوگوں کو سمجھانے کی خاطر میں وہ
مثال ان کے سامنے رکھتا ہوں ۔ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک گائے دریا پار کر رہی تھی تو ایک بچھوڈ وب
رہا تھا۔ اس نے اپنی دم کے ذریعے اس کو اٹھا کر اپنی پیٹھ پر بٹھا لیا۔ جب وہ ، دوسرے کنارے پہنچی تو
پیشتر اس کے کہ بچھو اتر کر خشکی کی راہ لیتا اس نے اسے ڈنک مارا۔ کہانی میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک
خرگوش ساحل پر بیٹھا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا ۔ اس نے گائے سے کہا تم بڑی بیوقوف ہو۔ ایسے ظالم ، ایسے
موذی کو نجات دی اور جانتی نہیں تھی کہ یہ تم سے ظلم کا سلوک کرے گا، نیکی کا بدلہ برائی سے دے گا۔ تو
گائے نے جواب دیا کہ بھائی میں بیوقوف نہیں ہوں ۔ میرے رب نے مجھے ایسا ہی بنایا ہے اور اس
سے میں انحراف نہیں کر سکتی ۔ میری فطرت خدا تعالیٰ نے اس طرح بنائی ہے کہ میں دودھ پلاتی ہوں تم
لوگوں کو اور پھر تم لوگ میرا گوشت بھی کھاتے ہو۔ مجھ سے ہر قسم کے فائدے اٹھاتے ہو۔ ہل میں جوتی
جاتی ہوں اور جب کسی کام کی نہیں رہتی تو پھر تم مجھے ذبح کر دیتے ہو، قصائی کے سپرد کر دیتے ہو۔ تو
میرا تو مقدر ہی یہ ہے کہ تم لوگوں کی بھلائی کی خاطر پیدا کی گئی ہوں ۔ اس بد قسمت کا مقدر یہ ہے کہ یہ
خطبات طاہر جلد اول
برائی کی خاطر پیدا کیا گیا ہے۔
34
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
تو شَاكِلَة کی اس سے بہتر کوئی مثال نہیں دی جاسکتی ۔ یہ مثال تو ایک ادنیٰ مثال ہے لیکن
صلى الله
اس کے پیچھے جو روح کارفرما ہے وہ بہت عظیم ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ساری
صلى الله
سیرت میں ہمیشہ یہی روح کارفرما رہی ۔ آنحضرت ﷺ نے ہمیشہ عروسه میشه دشمنوں سے دکھ اٹھائے اور
جانتے ہوئے کہ یہ پھر بھی دکھ دینے والے ہیں ان سے احسان اور کرم اور رحم کا سلوک فرمایا۔ اور یہ
ایک لمبی داستان ہے اس وقت اس کے بیان کا موقع نہیں ۔ گرمی کی شدت ہے۔ رمضان شریف کا
بھی تقاضا یہی ہے۔ صرف یہ اشارہ کافی ہے کہ احمدیوں کیلئے صرف ایک نمونہ ہے، ایک شاكلة
ہے، ایک ہی قالب ہے ، ایک ہی سانچہ ہے جس میں ہم نے ڈھلنا ہے اور ہمیشہ ان دیواروں کی اس
چاردیواری کی حفاظت کرنی ہے اور اس سے باہر سرِ مو بھی قدم نہیں رکھنا۔
صلى الله
عروسه
دوسرا پہلو شاكلة کا انفرادی ہے۔ اس عمومی سنت محمد مصطفیٰ علیہ کے دائرے میں رہتے
صلى الله
عليه
ہوئے بھی ہر انسار ہر انسان کی ایک انفرادیت ہوتی ہے۔ ابو بکر بھی سنت محمد مصطفی ﷺ پر ہی چلنے والے تھے
d
لیکن ان کا ایک اپنا رنگ تھا۔ عمر بھی تو سنت محمد مصطفیٰ " پر ہی چلنے والے تھے لیکن ان کا ایک اور رنگ
تھا۔ عثمان بھی سنت محمد مصطفیٰ ہی کے عاشق تھے لیکن ان کا بھی ایک اپنا رنگ تھا اور علی بھی محمد مصطفیٰ "
ہی کے غلام تھے لیکن ان کا بھی ایک الگ رنگ تھا۔ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ وہ اپنی
انفرادیت کی وجہ سے مجبور تھے کہ سنت کا جو تصور ان کے دل میں تھا اور ان کا ذاتی قالب سنت کو جس
صورت میں قبول کر رہا تھا اسی طرح اس رنگ کو اپنے اندر اختیار کریں اور اسی طرز کو اختیار کریں جو اللہ
تعالیٰ نے ان کی شاكلة کے اندر رکھ دی تھی۔ تو ایک ہوتے ہوئے بھی یعنی سنت محمد مصطفیٰ کے ایک
ہی رنگ میں رنگین ہونے کے باوجود ہر ایک کا الگ الگ رنگ بھی تھا جیسا کہ کہا گیا ہے۔
ہے رنگ لالہ و گل و نسریں جدا جدا
ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیئے (دیوان غالب)
تو محمد مصطفیٰ ﷺ کے عشاق نے ہر رنگ میں بہار کا اثبات کیا۔ اور ویسے بھی یہ ناممکن تھا ہرر
کہ آنحضور ﷺ کی سیرت کا بحر ذخار کسی ایک وجود میں اکٹھا ہو جاتا۔ اتنا ہی بڑا ظرف بھی تو ہونا
صلى الله
ا
چاہئے تھا۔ اس لئے اپنی اپنی توفیق ، اپنی اپنی حیثیت ، اپنی اپنی شاكلة کے مطابق ، لوگوں نے
خطبات طاہر جلد اول
35
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
آپ کے عشاق نے محمد مصطفی ﷺ کے رنگ پکڑے ۔
جو لوگ اس فرق کو ملحوظ نہیں رکھتے وہ بعض دفعہ نادانی میں خلفاء کا ایک دوسرے کے ساتھ
مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔ اور ہمیشہ یہ چلتا آیا ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد
حضرت عمر کی زندگی میں ان کے ساتھ بعض نادانوں نے مقابلے کئے کہ جی وہ تو یوں کیا کرتے تھے،
وہ تو یہ ہوتا تھا۔ آپ یہ کرتے تے ہیں اور آپ یوں کرتے ہیں۔ اسی طرح حضرت عثمان عثمان کے دور میں
حضرت عمرؓ سے مقابلے شروع ہو گئے اور حضرت علیؓ کے دور میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
مقابلے شروع ہو گئے (رضوان الله عليهم ) ۔ اور لوگ نادانی میں یہ نہیں سمجھتے کہ
كُلِّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبَّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا تم لوگ تو نادان ہو۔ تم
نا واقف ہو۔ جاہل ہو۔ تمہیں کچھ پتہ نہیں کہ کسی کا عمل کیوں ہے؟ اور طرز عمل کس لئے اختیار کیا جا رہا
ہے؟ یہ بندے ہیں ، مجبور ہیں اس فطرت کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمائی۔ یہ اللہ ہی بہتر
جانتا ہے کہ انہوں نے اپنی شاكلة کے اندر رہتے ہوئے صحیح قدم اٹھا یا یا غلط قدم اٹھایا، بندہ واقف
ہی نہیں ان اسرار سے۔ وہ دل کے حالات کو ، نیتوں کو نہیں جانتا۔ اس لئے اس کا کام نہیں ہے کہ وہاں
زبان کھولے جہاں زبان کھولنے کی اس کو مجال نہیں ، جہاں زبان کھولنے کے لئے اس کو مقرر نہیں کیا
گیا۔ اس لئے میں جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایسی لغود لچسپیوں سے باز رہیں۔
کسی کے کہنے سے کسی خلیفہ کے مقام میں ، اس کے منصب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جو فرق پڑے گا اور پڑتا ہے وہ صرف اللہ کی نظر میں ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ کسی نے اپنی استعداد
کے مطابق پورا استفادہ کیا کہ نہیں۔ بعض دفعہ استعدادوں کے مختلف ہونے کے نتیجے میں مختلف طرز
عمل رونما ہوتے ہیں اور اس کے باوجود بظاہر ایک کم نتیجے کو ایک بظاہر زیادہ نتیجے پر فوقیت دیدی جاتی
ہے۔ مثلاً ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے استعداد عطا فرمائی ہے کہ وہ دنیا کا بہترین دوڑ نے والا بن جائے
اور وہ استعدادوں کو ضائع کر دیتا ہے۔ وہ بہترین تو نہیں بنتا لیکن اپنے ملک کا بہترین کھلاڑی بن
جاتا ہے۔ اور ایک انسان کو زیادہ سے زیادہ یہ استطاعت ہے کہ وہ اپنے ضلع کے اندر اول آئے اور
ضلع کے اندر سب سے تیز دوڑنے والا شمار ہو اور وہ ساری طاقتیں استعمال کر کے اپنے ضلع میں اول
آ جاتا ہے۔
خطبات طاہر جلد اول
36
خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۸۲ء
تو انسان کو کیا پتہ کہ کس کی استعداد کیا تھی اور کون خدا کی نظر میں اپنی استعدادوں کو کمال تک
پہنچا کر ان کے نقطۂ منتہا تک پہنچ گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال میں نے اس لئے دی ہے کہ اپنی
لا علمی اور جاہلیت کو سمجھنا چاہئے اور یہی تقاضا ہے انکساری کا اور اپنے مقام بندگی کو سمجھنے کا کہ انسان ان
معاملات میں دخل نہ دے جو اللہ کے معاملات ہیں۔ اور اللہ کے معاملات کو اللہ پر رہنے دے۔ بندے
کا کام یہ ہے کہ استغفار سے کام لے، دعائیں کرے اور دعاؤں کے ذریعے من حیث الجماعت ،
ساری جماعت اپنے وقت کے خلیفہ کی کمزوریوں سے پردہ پوشی کی دعا کرے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا
کرے کہ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے اور جتنی بھی استطاعت اس نے بخشی ہے استطاعت کے بہترین
استعمال کا موقع اس کو عطا فرمائے تا کہ اس کی رضا کی نظر پڑے اس پر اور اگر آپ کے خلیفہ پر آپ
کے اللہ کی رضا کی نظر پڑے گی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری جماعت پر اللہ کی رضا اور محبت
اور پیار کی نظریں پڑیں گی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا :
صلى الله
عروسه
احباب صفیں درست کر لیں ۔ اور یاد رکھیں کہ آنحضرت ﷺ کے دو احکامات کو ہمیشہ ملحوظ
رکھا کریں ۔ ایک صفیں سیدھی ہوں اور دوسرے بیچ میں خلا نہ ہو۔ گرمی کا تقاضا تو یہی ہے کہ کھلا کھلا
کھڑے ہوں۔ لیکن دین کا تقاضا یہ ہے کہ اکٹھے مل کر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔ پس
جب آپ نے عہد کیا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا، تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی
آزمائش ہوتی ہے۔ ہر مقام پر چھوٹی ہو یا بڑی، دین کو ہمیشہ دنیا پر مقدم رکھیں ۔ کندھے سے کندھا ملا
کر کھڑے ہوں ، صفوں میں خلا نہ ہوا اور صفیں سیدھی ہوں ۔
روزنامه الفضل ربوه ۱۴ جولائی ۱۹۸۲ء)