فتنہ دجال سے بچنے کی تلقین اور اس کا طریق

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الکہف کی روشنی میں فتنہ دجال اور اس سے بچنے کے طریق پر تفصیلی بیان فرمایا۔ حضور نے عیسائیت کے عروج و زوال، اسلام کے غلبے اور سورۃ الکہف کی تلاوت سے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی حکمت واضح فرمائی۔ آخر میں آپ نے مغربی ممالک میں آباد احمدیوں کو قرآن کریم پر گہرے غور و فکر کی ترغیب دی۔

موضوعات: سورۃ الکہف، فتنہ دجال، عیسائیت کا عروج و زوال، غلبہ اسلام، قرآن کریم میں غور و تدبر

خطبات طاہر جلد اول
103
خطبه جمعه ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء
فتنہ دجال سے بچنے کی تلقین
اور اس کا طریق
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ اگست ۱۹۸۲ بمقام کو پن ہیگن ڈنمارک کا خلاصہ )
(نوٹ: خطبہ کا متن دستیاب نہیں ہو سکا)
۱۳ اگست ۱۹۸۲ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ بجے بعد دو پہر مسجد نصرت جہاں کو پن ہیگن
ڈنمارک میں نماز جمعہ پڑھائی۔ حضور نے سورۃ الکہف کی آیات کی روشنی میں دجال کے فتنہ، اس کی
ہلاکت آفرینی اور اس سے بچنے کے طریق پر انگریزی زبان میں پر معارف خطبہ ارشاد فرمایا۔ تشہد و
تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ الکہف کے پہلے رکوع کی درج ذیل آیات کی
تلاوت فرمائی:
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ
عَمَلًا وَ إِنَّا لَجُعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ
أَصْحَبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ أَيْتِنَا عَجَبًا إِذْ أَوَى
الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئ
لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا ( الليف (۸)
ترجمہ: یقیناً ہم نے جو کچھ زمین پر ہے اس کے لیے زینت کے طور پر بنایا ہے تا کہ ہم

خطبات طاہر جلد اول
104
خطبه جمعه ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء
انہیں آزمائیں کہ ان میں سے کون بہترین عمل کرنے والا ہے۔ اور یقیناً ہم جو کچھ اس پر ہے اسے
خشک بنجر مٹی بنادیں گے۔ کیا تو گمان کرتا ہے کہ غاروں والے اور تحریروں والے ہمارے نشانات میں
سے ایک عجب تر نشان تھے؟ جب چند نوجوانوں نے ایک غار میں پناہ لی تو انہوں نے کہا کہ اے
ہمارے رب ! ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملے میں ہمیں ہدایت عطا کر۔
حضور نے واضح فرمایا کہ سورۃ الکہف وہ سورۃ ہے جس میں ابتدائی عیسائیوں کی تکالیف اور
کس مپرسی کا ، پھر ان کے عروج وزوال کا ، درمیان میں اسلام اور مسلمانوں کی غالب آنے کا ، پھر
مسلمانوں کے زوال پذیر ہونے کے بعد عیسائیوں کے از سر نو عروج پکڑنے کا اور بالآخران کے
نیست و نابود ہونے کے بعد اسلام کے دوبارہ غالب آنے کا ذکر ہے۔ اس سورۃ کا تعلق عیسائیوں کے
ابتدائی زمانہ سے بھی اور اس آخری زمانہ سے بھی ہے جس میں انہوں نے ایک دفعہ پھر عروج حاصل
کر کے صفحہ ہستی سے نابود ہو جانا ہے اور اس کی جگہ اسلام نے دائمی طور غالب آنا ہے۔
صلى الله
حضور نے خطبہ جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ پھر سورۃ الکہف ہی وہ سورۃ ہے جس
کا تعلق عروج دجال سے بھی ہے ۔اس ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آنحضرت ﷺ نے اپنے زمانہ کے
لوگوں کے خروج دجال کی خبر دی اور اس کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلنے والی تباہی سے ڈرایا تو صحابہؓ نے
پوچھا اس تباہی سے بچنے کا طریق کیا ہے؟ اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم سورۃ الکہف کی پہلی دس
اور آخری دس آیات بکثرت پڑھا کرو۔ تم دجال کے فتنہ سے محفوظ رہو گے۔ اب نعوذ باللہ بہ عوذ باللہ یہ آیات جنتر
منتر کی طرح تو نہیں ہیں کہ محض ان کے پڑھنے سے ہی انسان دجال کے فتنہ سے محفوظ ہو جائے بلکہ
مراد اس سے یہ ہے کہ چونکہ اس سورۃ میں عیسائیوں کے عروج و زوال اور آخری زمانہ میں ان کے
ذریعہ پھیلنے والے فتنہ کا ذکر ہے اور اسلام کے غالب آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ان لوگوں کے
اوصاف کا ذکر کیا گیا ہے جن کے ذریعہ اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔ اس لیے جو مسلمان وہ اوصاف
اپنے اندر پیدا کریں گے وہ فتنہ دجال سے محفوظ رہیں گے۔
حضور نے فرمایا اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو یہ سورۃ اس زمانہ کے لوگوں کے لیے اور
بالخصوص ہمارے لیے اور ہم میں سے بھی ان لوگوں کے لیے جو مغربی ملکوں میں آکر آباد ہوئے ہیں،
خاص اہمیت کی حامل ہے۔ یہ دانش اور روشنی کا ایک چارٹر ہے اس پر غور کریں اور اس میں پوشیدہ

خطبات طاہر جلد اول
105
خطبه جمعه ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء
حکمتوں کو تلاش کریں ۔ قرآن مجید کے معارف کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔ نا ممکن ہے کہ انسان بار یک سے
باریک ذرہ کے خواص پر حاوی ہوسکیں۔ پھر وہ ایک آیت کے معانی اور اس کے معارف پر کیسے حاوی
ہو سکتے ہیں؟
آخر میں حضور نے مغربی ملکوں میں رہنے والے احمدی احباب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں
امید کرتا ہوں کہ آپ قرآن مجید پر غور کرنا شروع کریں گے یہ کبھی نہ ختم ہونے والا سفر ہے لیکن ایک
بہت حیرت انگیز سفر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کا معین و مددگار ہو۔
یہ پر معارف خطبہ ۲ بجکر دس منٹ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد حضور نے نماز جمعہ پڑھائی اور نماز
سے فارغ ہونے کے بعد کوپن ہیگن سے ہمبرگ جانے کے لیے روانہ ہو گئے ۔
روزنامه الفضل ربوه ۱۳ راکتو بر ۱۹۸۲ء )

آج 10 میں سے 10 باقی