اللّٰہ کی عبادت کا حق ادا کریں اور الیس اللّٰہ بکافٍ عبدہُ کا فیض اٹھاتے رہیں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد اول
126
خطبه جمعه ۲۰ اگست ۱۹۸۲ء
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ( يونس : ٢٣)
جب کچھ بندے میرے دوست بن جاتے ہیں ، عبادت کے رستہ سے داخل ہوتے ہیں اور میری دوستی
کی راہوں پر چلتے ہوئے مجھ تک پہنچ جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت ان کو دعائیں کرنے
یعنی ہر بات میں مجھے پکارنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔ ان کا سارا وجود اور ان کی ساری زندگی پکار
بن چکی ہوتی ہے۔ فرمایا لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کسی حالت میں بھی کبھی ان پر
خوف غالب نہیں آتا کیونکہ خوف بھی ایک غیر اللہ ہے ۔ کسی حالت میں غم ان پر غالب نہیں آتا کیونکہ
غم بھی غیر اللہ ہے اور وہ غیر اللہ سے پاک ہو چکے ہوتے ہیں۔
پس ہر عبادت کو اللہ تعالیٰ کے لئے خاص کرنے کا یہ مفہوم ہے جو سورہ فاتحہ ہمیں سکھاتی ہے
اس لئے جب سورہ فاتحہ کو آپ غور سے پڑھیں گے تو ان سات آیات میں صرف ایک مضمون نہیں بلکہ
معرفت کے لا متناہی سکتے آپ پر کھلیں گے۔ اور ایک نہ ختم ہونے والا روحانی خزانہ آپ کو مل
جائیگا۔ اس لئے اسے غور سے پڑھیں ۔ محبت کے ساتھ پڑھیں۔ پیار کے ساتھ پڑھیں۔ اسی کا نام
الہی محبت ہے۔ اس کے نتیجہ میں آپ کے دل خدا تعالیٰ کے فضل سے پاک اور صاف کئے جائیں
گے۔ اسی کے نتیجہ میں آپ کو ابدی زندگی عطا ہوگی اور جنت ملے گی جس کا ذکر ان آیات میں ہے جو
میں نے اس خطبہ کے شروع میں پڑھی ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمُوتُ
وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ( آل عمران : ۱۳۳)
فرماتا ہے وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ اپنے رب کی طرف سے نازل ہونے والی
مغفرت کی طرف ہم تمہیں بلا رہے ہیں دوڑتے ہوئے چلے آؤ ۔ اس مغفرت کے نتیجہ میں تمہیں کیا
ملے گا فرمایا ایسی جنت ملے گی عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ جس کا محیط آسمانوں اور زمین
کے محیط کے برابر ہے کوئی حصہ اس سے باہر نہیں ہے ۔ یہ ایک ایسی جنت ہے جو جغرافیائی قیود سے
آزاد ہے تم جس جگہ رہو جہاں جاؤ وہ جنت تمہارے ساتھ ساتھ چلے گی اور تم اس جنت کے سائے
سے نکل ہی نہیں سکتے ۔ یہ ہے پیغام اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں کے لئے کہ دوڑے آؤ مغفرت کی طرف
اور اس جنت کی طرف جس سے تم باہر نہیں جاسکتے ۔
خطبات طاہر جلد اول
127
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۸۲ء
اس میں ایک مومن کے لئے کتنا عظیم الشان پیغام ہے جو بظاہر ایک ملک سے ہجرت کر کے
کسی دوسرے ملک میں جاتا ہے جیسا کہ میں نے اس خطبہ کے شروع میں کہا تھا کہ آپ اپنی جنتیں
ساتھ لے کر آئے تھے ۔ جب خدا کی خاطر نکالے گئے تو یہ نہیں ہوا کہ اپنی جنتیں پیچھے چھوڑ کر آگئے
ہوں بلکہ خدا کی رحمت کی جنتیں آپ کے ساتھ چلتی ہوئی آئی ہیں اور یہ جنت ان معنوں میں ہے کہ
اس کے بعد آپ کو مشکلات پیش نہیں آئیں گی ۔ اس جنت کی تشریح خدا تعالیٰ نے خود فرمادی ہے ۔
فرماتا ہے یہ جنت کیا ہے۔ یہ جنت اللہ تعالیٰ کی خاطر قربانی کی لذتیں حاصل کرنے کی جنت ہے اور
خدا تعالیٰ کی رضا میں مزہ اٹھانے کی جنت ہے۔ ایسے لوگوں پر آزمائشیں بھی آئیں تب بھی یہ جنت ان
سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ چنانچہ فرماتا ہے :
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَظِمِينَ
الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ (آل عمران : ۱۳۵)
یہ وہ لوگ ہیں جن پر تنگی آئے یا آسائش آئے ، آسانی پیدا ہو یا مشکل پیش آجائے یہ خدا کی راہ میں
خرچ کرنے پر ایسا مزہ اٹھاتے ہیں کہ پھر اس مزہ کو چھوڑتے ہی نہیں ۔ دنیا میں ہر قسم کی کیفیت سے
گذر جائیں گے لیکن یہ جنت ان سے کوئی نہیں چھین سکتا کیونکہ وہ اللہ کی خاطر قربانی کرتے ہیں اور
اسی کی رضا کی خاطر ہر دوسری چیز کو فدا کر دیتے ہیں۔ پس ایسے لوگ مشکل آئے تب وہ خدا سے راضی
اور خدا ان سے راضی ۔ آرام آئے تب بھی وہ خدا سے راضی اور خدا ان سے راضی ۔ جیسا کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس شعر سے ظاہر ہے جسے میں بارہا پہلے بھی دوستوں کو سنا چکا
ہوں بہت ہی پیارا شعر ہے۔ آپ اپنے رب سے عرض کرتے ہیں :
ہو فضل تیرا یارب یا کوئی ابتلا ہو
ه
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو ( کلام محمود )
اب ہم تیرے وہ بندے بن چکے ہیں اور ہمیشہ کے لئے تجھ سے وابستہ ہو چکے ہیں ۔ اب تو
فضل لے کر آئے تب بھی ہم تجھ سے راضی ہیں اور کوئی ابتلا اور مشکل آئے تب بھی ہم راضی ہیں ۔ یہ
وہ جنت ہے جس کا ذکر عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ میں کیا گیا۔ کہ وہ آسمانوں اور زمین پر
محیط ہے۔ ایسے بندے عرض خاکی پر رہیں یا آسمانوں پر اڑنے لگیں یہ جنت اب ان کا کبھی ساتھ نہیں
خطبات طاہر جلد اول
128
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۸۲ء
چھوڑے گی ۔ کوئی مشکل ان سے یہ جنت چھین نہیں سکے گی ۔ کوئی آسانی ان سے یہ جنت چھین نہیں سکے
گی ۔ اس جنت کو پانے کے بعد پھر وہ ان لوگوں کو جنہوں نے ان کو دکھ دیے ہوتے ہیں یا جن کے
ہاتھوں انہوں نے مصائب اٹھائے ہوتے ہیں ان کے متعلق بھی ان کی رائے بدل جاتی ہے۔ ان کے
دل میں انتقام باقی نہیں رہتا اور کوئی نفرت کا جذ بہ نہیں رہتا۔ فرماتا ہے وَالْكَظِمِينَ
الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ یہ اصحاب جنت ایک عظیم الشان انقلابی کیفیت پیدا کر جاتے
ہیں اور وہ کیفیت یہ ہے وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ ان کو شدید غصہ آئے تو اس کو دبانے لگ
جاتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں اے خدا! ہمیں تو مل گیا ہے تو اب شکوہ کس بات کا اور غصہ کس سے ۔ اگر غیر
نے ہمیں مبتلائے مصیبت کیا اور اس کے نتیجہ میں ہمیں تو مل گیا اور تیرا فضل نصیب ہو گیا تو
پھر کظمین والی کیفیت تو ہمارے مقدر میں آگئی ، اب تو ہمیں غصہ برداشت کرنا پڑے گا۔
وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ جنہوں نے ان کو دکھ دیے ہوتے ہیں ان سب کو معاف کر دیتے ہیں ۔
غالب کہتا ہے۔
ه
سفینہ جب کہ کنارہ پر آلگا غالب
خدا سے کیا ستم و جور نا خدا کہتے (دیوان غالب)
یہ ایک ناقص اظہار ہے اسی مضمون کا لیکن وہ ایک کامل اظہار ہے قرآن کریم کی آیت میں
جس کی طرف میں آپ کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب یہ لوگ اپنے خدا کو
پالیتے ہیں اور انہیں جنتیں نصیب ہو جاتی ہیں تو مصائب والم کی یا دیں ان کے دلوں میں تلخی پیدا
نہیں کرتیں ۔ ان مشکل راہوں کی یادیں جن سے گزر کر یہ میری رضا کی جنت میں داخل ہوئے
ہوتے ہیں ان کو بد دعائیں دینے پر آمادہ نہیں کیا کرتیں۔ وہ دعائیں دیتے ہیں ان لوگوں کو بھی جنہوں
نے ان کو دکھ پہنچائے تھے ان کے لئے بھی خیر کے سوا ان کے دل سے کچھ نہیں نکلتا۔
پس آج کا پیغام میرا یہی ہے کہ ہمارا وہ ملک جس کے دکھوں کے ستائے ہوئے آپ لوگ
یہاں آئے تھے جب خدا کی رضا آپ کو حاصل ہو گئی ، جب اللہ نے اپنے پیار کی جنت آپکو عطا کر دی
تو اس کی بخشش کے لئے ، اس کی ترقی کے لئے اور اس کے استحکام کے لئے دعائیں کریں۔اس کے
سوا اپنے دل میں کچھ نہ رکھیں ۔ کیونکہ خدا آپ سے یہ توقع رکھتا ہے ۔ کہ جب تم نے خدا کی رضا پالی ،
خطبات طاہر جلد اول
129
خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۸۲ء
تمہیں خدا کا پیار مل گیا تو پھر اس کے بعد کسی کا شکوہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ تم ان لوگوں کو معاف کر دو،
ان سے محبت کا سلوک کرو، ان کے لئے دعائیں کرو اور دعا کرو کہ یہ محروم بھی تمہارے ساتھ مل کر الہی
جنتوں میں داخل ہو جائیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندو! اگر تم دکھ دینے والوں کو معاف کر دو گے تو میں تمہیں
ضمانت دیتا ہوں وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ کہ ایسے احسان کرنے والوں سے اللہ بہت ہی محبت
کرتا ہے۔ تمہیں اللہ کی محبت کا مقام نصیب ہو جائے گا جو رضائے الہی کا بہت ہی پیارا اور آخری مقام
ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں
رہیں اور خدا کی محبت اور پیار کی نظریں ہم پر پڑتی رہیں ۔ ہم جس حال میں اور جس ملک میں رہیں
رضائے باری اور محبت الہی کی جنت ہمیں حاصل رہے اور یہ جنت ہم سے کوئی چھین نہ سکے۔
روزنامه الفضل ربوه ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء )