معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد اور ہماری ذمہ داریاں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہٴ حسنہ کا ذکر فرمایا کہ آپ نے محض تعلیم ہی نہیں دی بلکہ دعاؤں، ذاتی مساعی اور قوتِ قدسیہ کے ذریعے لوگوں کے بوجھ اتارے اور ان کا تزکیہ کیا۔ آپ نے جماعت احمدیہ کے افراد کو متوجہ کیا کہ دنیا کی اصلاح سے قبل وہ اپنے اندر در آنے والی کمزوریوں بالخصوص مالی لین دین اور وراثت کے جھگڑوں کا خاتمہ کریں۔ قرآن کریم کی رو سے معاملات کو تحریر میں لانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آپ نے باہمی مصالحت یا قطعی ثالثی کے ذریعے تنازعات کو نمٹانے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں آپ نے گھریلو ناچاقیوں، عورتوں پر مظالم اور بچوں کی ناقص تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشرتی برائیوں کی بیخ کنی کے لیے ہمہ گیر جہاد پر زور دیا۔
موضوعات: اسوہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، تزکیہ نفس اور قوت قدسیہ، مالی و وراثتی تنازعات، قرآن کریم کی رو سے لین دین کی تحریر، ثالثی اور مصالحت، گھریلو اصلاح اور تربیتِ اولاد
خطبات طاہر جلد اول
263
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد
اور ہماری ذمہ داریاں
( خطبه جمعه فرموده ۲ ارنومبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی:
الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ
بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ
وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمُ اصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ
الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ
وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(الاعراف: ۱۵۸)
اور پھر فرمایا :
میں نے ایک گزشتہ خطبہ جمعہ میں قرآن کریم کی اس آیت کے مضمون کی طرف توجہ دلائی تھی
جس میں دنیا کی زندگی کا تجزیہ پیش فرمایا گیا ہے اور یہ بیان کیا تھا کہ دنیا کی اسی زندگی کے استعمال سے اور
اس میں دلچسپی لینے سے دو بالکل مختلف نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ عذاب شدید کا نتیجہ بھی جو دنیا و آخرت
خطبات طاہر جلد اول
264
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
دونوں سے تعلق رکھتا ہے اور مغفرت اور رضوان کا نتیجہ بھی جو دنیا و آخرت دونوں سے تعلق رکھتا ہے۔
صلى الله
مغفرت اور رضوان کا وہ نیک انجام کیسے حاصل کیا جائے اور آنحضرت ﷺ نے ہمیں اس
مغفرت اور رضوان کو حاصل کرنے کے سلسلہ میں کیا سعی فرمائی ، اس کا ذکر اس آیت میں ملتا ہے جو
میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔ یعنی دنیا کی زندگی کے تمام بد پہلوؤں ۔ سے بچنے کا
بہترین ذریعہ کیا ہے ، اس کا پہلا حصہ قرآن کریم یہ بیان فرماتا ہے وہی لوگ ہیں جو زندگی کے
بد پہلوؤں سے بچ کر اس کے نیک اور پاکیزہ پہلوؤں کو اختیار کرتے ہیں ۔ الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ
الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِى وہی لوگ اس عظیم الشان مطلب کو پا جاتے ہیں جو نبی امی حضرت
محمد مصطفے ﷺ کی پیروی کرتے ہیں۔ جس نظر سے اس نے دنیا کو دیکھا۔ جس طرح اس نے دنیا میں
رہ کر دنیا سے پاک زندگی بسر کی اور حیات روحانی کا ایک عظیم الشان نمونہ قائم فرمایا اگر تم اس رسول کی
پیروی کرو گے تو تم بھی دنیا کی ہر قسم کی بدی سے پاک رہو گے ، اس کے شر سے بچے رہو گے اور اس
کے نیک پہلوؤں سے استفادہ کرنے کے اہل قرار دیئے جاؤ گے۔
صلى الله
اس آیت میں آنحضرت ﷺ کی مساعی کا جو خلاصہ پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے يَأْمُرُهُمْ
بِالْمَعْرُوفِ آپ ہمیشہ نیک کاموں کا حکم دیا کرتے تھے يَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ اور برے
کاموں سے اور بدیوں سے روکتے رہے ۔ یعنی تمام زندگی آپ نے ہمیشہ نیک احکام جاری فرمائے
اور برے کاموں سے روکا ، اور اپنے ماننے والوں پر طیبات کو حلال کیا اور خبائث کو حرام قرار دیا۔ یعنی
آپ کی تعلیم میں زندگی کے سارے اچھے پہلو موجود ہیں اور زندگی کے سارے بد پہلوؤں سے نجات
بخشی گئی ہے۔ زندگی کے ہر مختلف شعبہ میں خواہ وہ ماکولات سے تعلق رکھتا ہو یعنی کھانے پینے کی
چیزوں سے یا پہنے اوڑھنے سے یا معاشرہ سے۔ ہر پہلو میں طیبات بھی ملتی ہیں اور خبائث بھی ملتی ہیں
صلى الله تو آنحضرت ﷺ کے متعلق فرمایا گیا کہ وہ اپنے ماننے والوں پر یہ دونوں امور کھول دیتا ہے، کوئی
لگی لپٹی باقی نہیں رکھی ، کوئی مخفی راز نہیں رہنے دیا ، زندگی کے تمام برے پہلوؤں سے خوب اچھی طرح
آگاہ فرما دیا اور زندگی کے تمام اچھے پہلوؤں سے بھی خوب کھول کر آگاہ فرمادیا۔ اور صرف یہی نہیں
بلکہ ان برائیوں سے بچنے میں ان کی مدد کی۔
چنا نچہ يَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ میں ایک عجیب
خطبات طاہر جلد اول
265
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
نقشہ کھینچا گیا ہے کہ حضور علیہ کی مساعی محض تعلیم کی حد تک نہیں کہ یہ کرو اور یہ نا یہ کرو اور یہ نہ کرو بلکہ جہاں!
جہاں بوجھ
اترنے کا سوال ہے یعنی وہ گندی عادتیں ، وہ بدیاں جو انسان کو چمٹ جاتی ہیں ، وہ محض تعلیم -
صلى الله
سے دور
نہیں ہوا کرتیں حضرت محمد مصطفے ﷺ نے نے خود خود وہ وہ عادات عادات دور دور کروائی کہ ہیں۔ کس طرح دور کروائیں اس
مضمون کو قرآن کریم کئی دوسری جگہ بیان فرما رہا ہے۔ دعاؤں کے ذریعہ، اپنے پاک نمونہ کے ذریعہ،
اپنی قوت قدسیہ کے ذریعہ جو دعا اور پاک نمونہ سے الگ ایک تیسری چیز ہے۔ یہ ایک ایسی روحانی قوت
ہے جو نیک بندہ کو عطا کی جاتی ہے اور براہ راست اصلاح کرتی ہے جیسا کہ فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
اليته وَ يُزَكِّيهِمْ (الجمع (۳) یعنی تعلیم و حکمت کتاب تو بعد کی باتیں ہیں یہ خدا تعالیٰ کی آیات کی
تلاوت کے ساتھ ساتھ ان کا تزکیۂ نفس شروع کر دیتا ہے تو یہاں ضمیر يَضَعُ عَنْهُمْ اصْرَهُمْ کی
اُن لوگوں کی طرف نہیں پھیری جن پر بوجھ پڑے ہوئے ہیں کہ وہ آنحضرت علی کی تعلیم
صلا
لوس
سے
مستفید ہوکر اپنے بوجھ اتار پھینکتے ہیں۔ یہ نہیں فرمایا گیا۔ فرمایا محد مصطفے ﷺ نیکیوں اور بدیوں کی
راہوں کو خوب کھولنے کے بعد پھر اپنے ماننے والوں کی مدد فرماتے ہیں اور اپنی طرف سے اپنی کوشش
اور جدو جہد سے ان کو پاک کرتے ہیں۔
اس موقع پر بجلی کی رو بند ہو جانے پر جنریٹر چلانے میں تاخیر ہوگئی حضور نے محترم ناظر صاحب
اصلاح وارشاد کو یہ ہدایت فرمائی کہ نیا بیری سسٹم فوری جاری کریں اور بجلی کی روبند ہو جانے پر یہ متبادل انتظام فوری
طور پر عمل میں آجایا کرے تا کہ جماعت کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ ناقل )
پر يَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمُ میں جو نقشہ کھینچا گیا
ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تعلیم کتاب کے بعد اور اس کی حکمتیں بیان فرمانے کے بعد
آنحضور علی اپنی قوت قدسیہ کے ساتھ اور ذاتی مساعی کے نتیجہ میں قوم کو ان مصیبتوں سے نجات
بخش رہے ہیں جن مصیبتوں میں وہ قوم خودصدیوں سے مبتلا ہے ، اور یہ پہلو بہت ہی عظیم الشان
حکمت کا پہلو ہے جو تمام مربیان کے لئے اختیار کرنا ضروری ہے۔
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم دنیا کی اصلاح کے لئے مقرر کئے گئے ہیں تو ہرگز یہ مراد نہیں ہے
کہ دنیا کو صرف اس کی نیکیوں اور اس کی بدیوں کی راہوں سے آگاہ کر دیں اور پھر بے نیاز ہو کر بیٹھ
جائیں کیونکہ دنیا کو نیکیوں اور بدیوں کی راہیں معلوم بھی ہوں تو وہ نہ بدیوں کی راہوں سے بچ سکتی ہے
خطبات طاہر جلد اول
266
نہ نیکیوں کی راہوں کو اختیار کر سکتی ہے۔ دنیا کی وہی کیفیت ہوتی ہے کہ:
ه
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر آتی نہیں
( دیوان غالب )
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
یعنی مجھے تم کیا بتاتے ہو کہ بدی کی راہ کیا ہے اور نیکی کی راہ کیا ہے مجھے اس بات کا علم تو ہے لیکن طبیعت
ادھر نہیں آتی۔ اب دنیا میں جتنے بھی Drug Addicts یعنی خطرناک نشوں کے عادی لوگ ہیں جو
لاکھوں، کروڑوں ، اربوں روپیہ ایسی زہریلی دواؤں پر خرچ کر رہے ہیں جن سے وقتی طور پر ان کو خمار
آجاتا ہے مستی آجاتی ہے۔ بعض دفعہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہلکے پھلکے ہو گئے ہیں اور اوپر اڑ رہے ہیں ۔
س قسم کی وقتی اور آنی جانی کیفیات ہیں جو وہ اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں۔ ان کو یہ خوب علم ہے کہ ان
لوگوں کا کتنا خطرناک انجام ہوتا ہے ۔ یا وہ پاگل ہو کر مر جاتے ہیں یا ہزار قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو
جاتے ہیں ۔ان کے اعصاب ٹوٹ جاتے ہیں۔ وہ دوائیاں ان کو نہیں مل سکتیں پھر وہ جرائم میں مبتلا
ہو جاتے ہیں اور بڑے بڑے بھیانک جرائم کرتے ہیں کہ کسی طرح وہ دوائی حاصل ہو جائے ۔ یہ تو
نہیں کہ ان کو علم نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں پر طبیعت ادھر نہیں آتی ۔ طبیعت میں جو کجی پیدا ہو جاتی
ہے یا بدی کی لذت پیدا ہو جاتی ہے وہ لذت ان کو برائیوں پر مجبور کرتی رہتی ہے۔
علي
جماعت احمد یہ کو اس آیت نے یہ مضمون سکھایا کہ حضرت محمد مصطفے یا محض تعلیم کی حد تک
نہیں رہے بلکہ ایک پاک نمونہ قائم کیا اور اس قوت قدسیہ سے کام لیا جو پاک نمونہ اور دعاؤں کے
امتزاج سے پیدا ہوتی ہے جب آسمان سے دعا کی قبولیت ہوتی ہے اور پاک نمونہ انسانی اعمال کی شکل
میں ظاہر ہو رہا ہوتا ہے تو اس امتزاج کے نتیجہ میں ایک تیسری قوت پیدا ہو جاتی ہے جس کو قوت قدسیہ
کہا جاتا ہے اس قوت قدسیہ کے بغیر دنیا میں کبھی کوئی پاک تبدیلی پیدا نہیں ہوئی نہ پیدا ہو سکتی ہے۔
تمام دنیا میں مختلف مذاہب آئے ، ان کے اندر پاک تعلیمات موجود ہیں ۔ یہ درست ہے کہ
اسلام کے مقابل پر ان کی کوئی حالت نہیں ۔ وہ بہت ادنی ، بہت کمزور اور ناقص تعلیم رکھنے والے
مذاہب ہیں لیکن جتنے بھی ہیں ان میں نہایت پاکیزہ تعلیمات بھی موجود ہیں ۔ مثلاً دنیا میں شاید ہی
کوئی مذہب ہو یعنی آج کی دنیا میں بگڑی ہوئی شکل میں بھی شاید ہی کوئی مذہب ہو جس نے جھوٹ کی
خطبات طاہر جلد اول
267
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
تعلیم دی ہو یہ بد قسمتی ہے کہ نعوذ باللہ من ذلک اسلام کی طرف اسلام کے ماننے والوں میں
سے بعض نے یہ تعلیم منسوب کر دی کہ بعض اوقات جھوٹ واجب ہو جاتا ہے۔ (فتاوی رشید یہ از حافظ
رشید احمد گنگوہی ص ) لنگوہی ص (545) حالانکہ یہ ایک ایسی کر یہہ المنظر چیز ہے کہ دنیا کے تما رہے کہ دنیا کے تمام مذاہب کا آپ جائزہ
لیں ان کی بگڑی ہوئی شکلوں میں بھی جھوٹ کی تعلیم نہیں ملتی ۔ گو بعض حصوں میں ظلم کی تعلیم ملتی ہے لیکن
بگڑی ہوئی صورت میں ۔ لیکن ان کے ماخذ کا مطالعہ کریں تو وہاں ظلم کی تعلیم بھی نہیں ملتی ۔ عدل ملتا
ہے، انصاف ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کی محبت ملتی ہے، بنی نوع انسان سے پیار ملتا ہے۔ یہ وہ بنیادی چیزیں
ہیں جو تمام مذاہب کا سرمایہ ہیں لیکن ان کے ماننے والوں میں کہاں پائی جاتی ہے۔ اگر آج ان نیک
باتوں پر ہی دنیا کے مذاہب کے پیرو کار عمل کر لیں تو چھوٹی جنت ہی سہی مگر دنیا جنت ضرور بن
جائیگی ۔ ویسی عظیم الشان جنت نہ سہی جو حضرت محمد مصطفے ﷺ کی تعلیم سے پیدا ہوتی ہے کچھ نہ کچھ
جنت کے آثار ضرور ظاہر ہوں گے۔ اپنے اپنے دائرہ میں چھوٹی چھوٹی جنتیں ضرور بن جائیں گی ۔ اسی
لئے قرآن کریم ان قوموں کو جن کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی ، مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اگر تم سچے ہو
اور خلوص رکھتے ہو تو اس تعلیم پر تو عمل کرو جو تمہیں دی گئی تھی اگر وہ محض ناکارہ تعلیم ہوتی تو قرآن کریم
یہ حکم کبھی نہ دیتا۔
علي
پس سا ری دنیا میں تعلیم موجود ہے ۔ آج بھی وہی قرآن کریم ہے جو حضرت محمد
مصطفی ﷺ کے قلب صافی پر نازل ہوا تھا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ تو تعلیم تو موجود ہے
اس کی حکمتیں بھی موجود ہیں۔ احادیث میں موجود ہیں ۔ قرآن کریم کی بعض آیات خود بعض دوسری
آیات کی حکمتیں بیان کرتی ہیں۔ لیکن معاشرہ کا کیا حال ہے۔ اس کا انگ انگ دکھ رہا ہے ۔ یہ ایسا
بگڑا ہے کہ اس کی اصلاح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ وجو د نہیں ہے جو
يَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ کی رو سے خود محنت کر کے لوگوں
کے بوجھ اتارتا تھا اور ان طوقوں سے نجات بخشا تھا جو ان کی گردنوں میں پڑے ہوئے تھے۔
پس جماعت احمدیہ نے اگر مر بی بننے کا حق ادا کرنا ہے تو اسے یہ مزید محنت کرنی پڑے گی
اپنے اعمال کو پاک کرتے ہوئے ، دعاؤں سے مدد مانگتے ہوئے وہ قوت اپنی ذات میں پیدا کرنی
پڑے گی جو قوت بدیوں کو دور کیا کرتی ہے محض تعلیم دور نہیں کیا کرتی۔
خطبات طاہر جلد اول
268
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
اگر چہ سارے معاشرے میں اصلاح کے لئے محنت کی ضرورت ہے لیکن مجھے اس وقت ان
بدیوں کی فکر ہے جو جماعت احمدیہ کے اندر داخل ہو رہی ہیں ۔ باقی دنیا کا کام بھی ہم نے ہی کرنا ہے فکر
لیکن پہلے اپنے بوجھ تو اتاریں، پہلے اپنی کمزوریاں تو دور کریں اس کے بعد ہم دنیا کو دعوت دیں گے
کہ آؤ دیکھو! ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے وہ پاک معاشرہ قائم کر لیا ہے تم بھی
ہمارے پیچھے آؤ اور اس جنت میں داخل ہو جاؤ۔
اس آواز سے پہلے جو دنیا میں گویا ایک صلائے عام ہو گی، جو دنیا کے چاروں کونوں میں
گونجے گی ، احمدیت کو تیاری کرنی چاہئے ۔ وقت کے ساتھ جو بدیاں دخل انداز ہو جاتی ہیں اگر ہم نے
زندہ اور باشعور قوموں کی طرح ان کا مقابلہ نہ کیا تو پھر دنیا کے معلم نہیں بن سکتے پھر تو ہم پر وہی مثال
صادق آئے گی کہ Physician Heel Thyself اے علاج کے دعویدار ! پہلے اپنا تو علاج کر۔
ہمارے ایک احمدی دوست تھے ان کی گنج دور کرنے کی دوا بڑی مشہور تھی اور انہوں نے اس
سے بہت کمایا۔ اور دنیا میں ایسے گنجے کم دیکھنے میں آتے ہیں جیسے وہ خود تھے یعنی بارڈر پر بھی بال نہیں تھے
اور وہ پگڑی پہنے ہوئے اور سجے ہوئے بیٹھے گنج کا علاج کیا کرتے تھے۔ بڑی دور دور تک ان کی شہرت
پائی جاتی تھی۔ تو جس نے ان کو نہیں دیکھا اور ان کے اشتہار پڑھے ہیں وہ تو بیچارا پیسے خرچ کر دیتا ہو گا بال
اگیں یا نہ گیں۔ لیکن جس نے ایسے طبیب کو دیکھا ہو وہ تو یہی کہے گا Physician Heel Thyself
او میرے طبیب حاذق ! پہلے اپنا تو علاج کر۔ تیرے سر پر تو ایک بال نہیں ہے تو ساری دنیا کو بال اگانے
کی دعوت دے رہا ہے۔
پس یہی مثال ان قوموں پر صادق آتی ہے جو دنیا کی تعلیم وتربیت کے بلند دعاوی کرتی ہیں
اور اپنے معاشرہ میں جو خرابیاں داخل ہو رہی ہوتی ہیں ان سے لا پرواہ ہو جاتے ہیں ۔ مجھے بڑی
کثرت سے خط آتے ہیں جب کسی احمدی کو کوئی تکلیف ہوتی ہے ہماری بہن کو، ماں کو بیٹی کو، بھائی کو،
باپ کو کسی کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو وہ مجھے لکھتا ہے۔ چنانچہ روزانہ کثرت سے ایسے خط سامنے آتے
ہیں جن سے معاشرہ کے دکھ معلوم ہوتے ہیں اور پتہ لگتا ہے کہ معاشرہ کس قدر مصیبت میں مبتلا ہے۔
جہاں تک بیرونی معاشرہ کا تعلق ہے مجھے یہ مواز نہ ہرگز تسلی نہیں دے سکتا کہ ہم ان سے بہتر
ہیں، ان سے چند حصے بہتر ہونا کوئی حقیقت نہیں رکھتا، میرے ذہن میں تو معیار ہے حضرت محمد
خطبات طاہر جلد اول
269
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
مصطفی ﷺ کا اور اس معاشرہ کا جو آپ پیدا کرنا چاہتے تھے مگر اس سے ہم بہت پیچھے ہیں ۔ یہ ٹھیک
ہے کہ بعض باتوں میں نیچے کی طرف نگاہ کرنی چاہئے تا کہ حسد پیدا نہ ہو مگر بعض باتوں میں اوپر کی طرف
نگاہ کی جاتی ہے۔ پس جہاں تک اسوۂ حسنہ کا تعلق ہے وہ ایک ہی ہے یعنی حضرت محمد مصطفیٰ کا۔
ہمارے اپنے پیمانے ، ہماری ذاتی اصلاح کے پیمانے ، سب حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پیمانے پر جا کر
ختم ہو جاتے ہیں ۔ وہی ایک کسوٹی ہے۔ جب ہم معاشرہ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو بے انتہا بیماریاں اور دکھ
اور تکلیفیں نظر آتی ہیں ۔ اس وقت دو تین بنیادی باتوں کی طرف میں جماعت احمدیہ کو توجہ دلانا چاہتا
ہوں کہ وہ اپنی فکر کریں ورنہ دنیا اور آخرت دونوں میں شدید نقصان اُٹھائیں گے۔
عروسه
جائیدادوں کی تقسیم کے جھگڑے ہیں۔ مالی لین دین کے جھگڑے ہیں ۔ دو دوست شریک
ہو جاتے ہیں ، بڑی محبت اور خوشی کے ساتھ آپس میں پیسے ڈال لیتے ہیں کہ چلو مل کر کام کریں ۔
چند دن تک بڑا پیارا ماحول رہتا ہے پھر کچھ دیر کے بعد اختلافات شروع ہو جاتے ہیں ۔ پھر بدظنیاں
شروع ہو جاتی ہیں۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ اچھا اب الگ ہو جاؤ ۔ الگ تو ہو جاتے ہیں لیکن شروع میں
اعتماد کا جو دور تھا وہ ان کے لئے مصیبت بن جاتا ہے ۔ قرآن کریم تو فرماتا ہے چھوٹی بات ہو یا بڑی
بات ہو مالی لین دین کو فَاكْتُبُوه اس کو لکھ لیا کرو۔ اس بات کو وہ بھلا دیتے ہیں اور ظاہری اعتماد جو
شروع کا چلتا ہے اور بڑا پاکیزہ ماحول اور بھائی بہن بن جاتے ہیں ، گھروں میں آنے جانے شروع
ہو گئے ، جی کہ مشتر کہ کام شروع ہو گیا ہے اور قرآن کریم کی اس ہدایت کو کہ لین دین کو لکھ لیا کرو عملاً
تخفیف کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں زبانی باتوں پر چلتے ہیں ۔ جب اختلاف شروع ہوتے ہیں تو
ساری زبانی با تیں یا تو بھول چکی ہوتی ہیں یا ایک شخص کو عمداً جھوٹ بولنے کا موقع مل جاتا ہے اور
معاشرہ میں بہت بڑی مصیبت پیدا ہو جاتی ہے۔ علیحدہ ہور ہے ہیں لیکن کوئی حساب کتاب نہیں ۔ کوئی
کہتا ہے تم نے یوں کر لیا تھا کوئی کہتا تم نے یوں کر لیا تھا۔ کوئی کہتا ہے تم نے زیادہ فائدے اُٹھائے
تھے۔ اگر اس وقت محبت کے نتیجہ میں وہ فائدے برداشت ہو رہے تھے تو اب پھر ان پر اعتراض کا حق
نہیں ہے۔ اور اگر وہ ایسے فائدے تھے جو قابل اعتراض تھے تو لین دین کے حساب میں اس کو شامل
ہو جانا چاہئے تھا مگر یہ تفصیلات میرے ذہن میں نہیں ہیں میں تو صرف آپ کو مثالیں دے رہا ہوں کہ
اس قسم کی باتوں میں قرآن کریم کی تعلیم سے انحراف کے نتیجہ میں بہت بڑے مصائب ہیں جو معاشرہ
خطبات طاہر جلد اول
270
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
میں داخل ہو گئے ہیں۔ لیکن جب اس سے آگے چلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی طور پر بعض
جھگڑالو لوگوں میں تقوی میں کمی ہے۔ بنیادی طور پر ان میں سچائی کی کمی ہے۔ کیونکہ اگر پورا تقویٰ
ہے۔ بنیادی طورپر ان میں
موجود ہو اور سچائی کی عادت ہو تو کسی قسم کے اختلاف میں بھی تلخی نہیں ہو سکتی۔ اگر ایسی غلطی صرف ایک
فریق سے ہوتی ہے تو دوسرا فریق اللہ تعالیٰ کے حضور ضرور بری الذمہ ہوگا ۔ مگر بعض معاملات جو
میرے سامنے آتے ہیں ان میں بدقسمتی سے اکثر دونوں طرف ہی تقوی کی کمی کے آثار ملتے ہیں۔ اگر
تو یہ صورت حال ہو کہ جماعت کے تمام جھگڑوں میں ایک فریق کلیہ پاک وصاف ہو، متقی ہو اور
دوسرے فریق ہی کی وجہ سے ساری شرارت ہو پھر کم سے کم اتنی تسلی تو ہو جاتی ہے کہ ہم میں سے نصف
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل ٹھیک اور پاک ہیں ۔ لیکن اگر دوسری طرف بھی لالچ اور حرص و ہوا اور
گندگی اور جھوٹ کی کچھ ملونی پائی جائے تو پھر تو ساری جماعت کے جھگڑے کرنے والوں کے اندر یہ
بدبختی داخل سمجھی جائے گی۔ یہ درست ہے کہ ایسے جھگڑے کرنے والے نسبتاً بہت کم ہیں ۔ یہ درست
ہے کہ جتنے جھگڑے کرنے والے ہیں ان میں سے سامنے صرف وہی آتے ہیں جن میں اختلاف اس
حد تک آگے بڑھ چکے ہوتے ہیں لیکن جتنے آتے ہیں ان کے اندر یہ منظر ہمیں ضرور ملتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وراثت کے جھگڑے ہوں ، اشتراک کے جھگڑے ہوں، یہ
جتنے بھی جھگڑے ہیں ان میں جیسا کہ میں نے پچھلی آیت میں واضح کیا تھا آپ کے لئے دو ہی طریق
ہیں یا تو عذاب شدید اپنے لئے حاصل کر لیں اور یا مغفرت اور رضوان کی طرف قدم اٹھائیں تیسری
کوئی راہ قرآن کریم نے بیان نہیں کی۔ اگر آپ یہ سمجھیں کہ ان جھگڑوں کے نتیجہ میں آپ کو کچھ حاصل
ہو جائے گا یا جھوٹ بولنے کے نتیجہ میں یا چرب زبانی کے نتیجہ میں کسی دوسرے کی جائیداد کا حق ایک فریق
لے لے گا تو اس کے متعلق تو اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ
نارا (النساء:1) وہ تو آگ کھاتے ہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر ایک چرب زبان شخص
جھگڑے کو اس رنگ میں پیش کرتا ہے اور واقعات کی اس طرح تلبیس کر دیتا ہے کہ میں اس پیش کردہ
صورت حال کے پیش نظر غاصب کے حق میں فیصلہ دے دیتا ہوں اور مظلو ے دیتا ہوں اور مظلوم کی چیز غاصب کو دلوا دیتا ہوں
تو فرمایا رمایا وہ یہ نہ سمجھے کہ میرے فی رے فیصلہ کے نتیجہ میں اسے کوئی نعمت مل گئی ہے اس ف گئی ہے اس فیصلہ کے نتیجہ میں وہ آگ
خریدتا ہے اور آگ کا ٹکڑا اپنے پیٹ کے لئے پال رہا ہے اس سے زیادہ اسے کچھ بھی نصیب نہیں ہوا۔
خطبات طاہر جلد اول
271
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
غرض امر واقعہ یہ ہے کہ قضا کا فیصلہ ہو یا ثالث کا فیصلہ ہو یہ بالکل ایک الگ چیز ہے۔ یہ
طریقے تو نظام کے اندر آرڈر پیدا کرنے کے لئے ہیں تا کہ کسی طریق سے آخر جھگڑے پیٹیں اور
سوسائٹی ہلکی پھلکی ہو کر آگے کی طرف بڑھنا شروع کرے لیکن ان فیصلوں کے باوجود یہ امر اپنی جگہ
قائم رہتا ہے اور عذاب کو مستلزم ہوتا ہے کہ ان جھگڑوں کے دوران بعض فریق نے جھوٹ بولا ، بعض
نے ظلم سے کام لیا، بعض نے تعدی کی بعض نے دست درازیاں کی ہیں اور اس کے نتیجہ میں سوسائٹی کو
ایک دکھ پہنچا ہے۔ اور اگر ایسا کرنے والے اس چیز سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
في الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ (الحديد: (٢)
کہ آخرت میں ان کے لئے عذاب شدید ہے۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس آخرت سے مراد اس
دنیا کا انجام بھی ہے ۔ کیونکہ آخرت کے محاورہ سے یہ قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اس دنیا میں انسان
جس انجام کو پہنچا ہے اس کے لیے بھی آخرت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اسی دنیا میں بسنے والوں کے لئے
بھی اخرین کا لفظ استعمال ہوا ہے اور دوسری دنیا کے لئے آخرت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
پس یہ جو خرابیاں ہیں اگر ان کی اصلاح نہ کی جائے تو سارے معاشرہ کو عذاب میں مبتلا کر نہ میں
دیتی ہیں ۔ آپ قتل و غارت کی جو خبریں سنتے ہیں ۔ بعض زندہ لوگوں کی آنکھیں نکال دی گئیں ۔
جائیداد کے بعض جھگڑوں میں معصوم بچے ذبح کئے گئے اس لئے کہ وہ بڑے ہو کر جائیداد کا مطالبہ نہ کر
سکیں اور پھر اس کے نتیجہ میں معاشرہ پر عاید ہونے والے دیگر مظالم اور انتقام در انتقام کی دیگر
کارروائیوں کی وجہ سے بعض گھر کے گھر اجڑ گئے ہیں اور بڑے بڑے خاندان تباہ ہو گئے ہیں اور بعض
علاقوں کے علاقے تباہ ہو چکے ہیں۔ ایک یہ عذاب شدید ہے جسے وہ دیکھتے ہیں ۔
پھر اس قسم کی ناجائز کمائی کے ذریعہ روپیہ ہتھیانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ ان لوگوں کی
زندگیاں چین میں نہیں کٹتیں نہ ان کے مقدر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطمینان لکھا جاتا ہے نہایت
حسرت کی حالت میں ساری عمر کے جھگڑوں میں مبتلا ہو کر کوئی ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہو کر اور کوئی کسی
اور طریق سے آخر مر جاتا ہے۔ کچھ حاصل بھی کر لے تو اس کو چین نصیب نہیں ہوتا۔ اس کے گھروں
میں بیماریاں پڑ جاتی ہیں۔ اور سو طریق پر اللہ تعالیٰ اس چین کو چھین لیتا ہے جسے وہ حاصل کرنے کے
لیے جھوٹ میں مبتلا ہوتا ہے۔ کبر میں مبتلا ہوتا ہے۔ انا نیت میں مبتلا ہوتا ہے۔ ہزار قسم کی بدیوں کے
خطبات طاہر جلد اول
272
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
نتیجہ میں وہ جھگڑے کرتا ہے اور آخر سب کچھ چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ بعض دفعہ ابھی فیصلے نہیں بھی ہوئے
ہوتے تو اس دنیا سے رخصت ہو رہا ہوتا ہے اس وقت اسے پتہ چلتا ہے کہ میرا ہے ہی کچھ نہیں محض
ایک تماشہ تھا۔ میں نے چند دن شور شمار ڈالا ہے اور اب حسرتیں لئے ، بیماریاں لئے ، دکھ لئے اور ایک
جھگڑا کرنے والی اولاد پیچھے چھوڑتے ہوئے جو برکتوں سے محروم ہو چکی ہے۔ جو نیکیوں کی لذتوں سے
نا آشنا ہو چکی ہے دنیا کو چھوڑ رہا ہوں میں یہ جھگڑے اور ذلالتیں اور یہ عذاب اپنی اولا د کو ورثہ میں دے
کر اس دنیا سے رخصت ہو رہا ہوں ۔ اس سے زیادہ کچھ بھی اس کی زندگی کا ماحصل نہیں ہوتا اور اس کے
بعد جو دوسری آخرت آنے والی ہے اس میں اور بھی شدید تر عذاب اس کے مقدر میں لکھا جاتا ہے۔
اس کے بدلہ بعض لوگ محض اللہ ، اللہ کی رضا کی خاطر دکھ برداشت کر لیتے ہیں وہ کہتے ہیں
جس طرح ہو جھگڑا نپٹاؤ ختم کرو اس معاملہ کو اور رضائے باری تعالیٰ کی خاطر وہ یہ دیکھتے ہوئے بھی کہ
ان کے حقوق ہیں پھر بھی ان کو چھوڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے مغفرت ہے اور رضوان ہے۔ اس دنیا میں بھی انجام کا روہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا سلوک پائیں
گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے رستے دیکھیں گے ۔ خدا ان کو رضا کے رستوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
گا اور آخرت میں رضا کی جنت سے بہتر اور کوئی جنت متصور ہی نہیں ہو سکتی ۔ اگر آخرت میں مغفرت
مل جائے اور رضوان مل جائے تو اس سے اچھا سودا اور کیا ہوسکتا ہے۔
مغفرت کا تعلق اصل میں انصاف سے ہے۔ مغفرت کہتے ہیں حق چھوڑنے کو ۔ یعنی اس کی
روح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا حق بندہ کے لئے چھوڑ دیتا ہے ورنہ گناہگار انسان تو خدا کی چھری کے نیچے
آچکا وہ جب چاہے چلے اس کو کوئی روک نہیں سکتا مگر وہ چھری رکی رہتی ہے ۔ خدا اپنا حق نہیں دیتا۔
اس کا نام مغفرت ہے۔ تو جو لوگ بجائے اس کے کہ اپنا حق چھوڑیں وہ ظلم سے دوسرے کا حق لیتے
ہیں وہ مغفرت کے نیچے کس طرح آسکتے ہیں۔ جن کی چھری ناحق بھی دوسروں پر چلتی ہے۔ ظالم لوگ
نا طاقت لوگوں پر غاصبانہ قبضہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں ہمیں ایک بہت عظیم الشان قوت حاصل ہوگئی ۔
اس نے ہمارا کیا کر لیا۔ ہماری طاقت زیادہ ہے یہ کچھ بھی ہمارا بگاڑ نہیں سکا۔ وہ دنیا کی زندگی کے
چند دن اس کی جائیداد کھاتے ہیں اور بظاہر مزے اڑا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں اگر آپ ان
کی زندگیوں پر نظر ڈالیں تو وہ مزے دنیا کی ظاہری آنکھ کے مزے ہیں۔ لیکن کرتے کیا ہیں ۔ وہ اپنی
خطبات طاہر جلد اول
273
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
چھری لوگوں سے روکنے کی بجائے ناجائز ان کی گردنوں پر چھریاں پھیر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں
سے مغفرت کا سلوک ہو کیسے سکتا ہے؟ یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ یہ بات عقل کے خلاف ہے کہ تم
اپنا حق تو نہ چھوڑ و خدا کی خاطر اور لوگوں کے حق غصب کرو بے پرواہی کرتے ہوئے اپنے رب سے
اور پھر توقع یہ رکھو کہ جو تم نے خدا کے حق مارے ہوئے ہیں جب خدا کے حضور حاضر ہو گے تو وہ اپنے
حق تمہیں چھوڑ دے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا ۔ قرآن کریم کا سارا نظام ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ یہ بات جھوٹی ، یہ
تصور جھوٹا ہے۔ دنیا میں جو رحم کرتا ہے اس پر رحم کیا جائے گا ۔ جو خدا کی خاطر مغفرت کرتا ہے اس سے
مغفرت کی جائے گی۔ جو بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرتا ہے اللہ تعالی اس کے حقوق ادا فرمائے گا۔
اپنی جنت بنانی یا بگاڑنی ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ اس نظام کے بعد فضل کا دور شروع ہوتا ہے جو
ان عارضی چیزوں کو بے انتہا وسعتیں عطا فرماتا ہے اور دنیا میں بھی لا متناہی کر دیتا ہے مگر اس سے پہلے
نہیں پہلے انسان خود اپنے اعمال سے ان جنتوں کا حقدار بنتا ہے پھر اس کو بڑی وسعت کے ساتھ یہ
جنتیں عطا ہوتی ہیں۔
پس یہ چیزیں جو ہمارے معاشرہ میں جڑ پکڑ رہی ہیں لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس طرف توجہ
کریں۔ میں خوب کھول کر جماعت کے سامنے بیان کر دیتا ہوں کہ آپ کو نیک کاموں کی توفیق مل ہی
نہیں سکتی جب تک ان مصیبتوں سے نجات نہ پائیں۔ قرآن کریم نے اس کا یہ نقشہ کھینچا ہے
يَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ وہ قوم جس کی گردن میں طوق پڑے
ہوئے ہوں وہ ترقی کس طرح کر سکتی ہے، وہ آگے کس طرح بڑھ سکتی ہے۔ جن لوگوں نے بوجھ
اٹھائے ہوئے ہوں اور ان کی کمریں دہری ہو رہی ہوں وہ دنیا کو ساتھ لے کر کس طرح چلیں گے۔
آنحضرت ﷺ کا وجود ہلکا اور پاک تھا تب آپ نے دوسروں کے بوجھ اٹھائے ہیں، تب آپ ساری
دنیا کے بوجھ اٹھانے کے لائق بنے ۔ جب تک آپ اپنے وجودوں کو پاک اور ہلکا نہیں کرتے آپ
کس طرح دنیا کے بوجھ اٹھا سکیں گے۔ اس وقت تو کیفیت یہ ہے کہ ہم اپنی جماعت کے بوجھ اٹھانے
کے قابل بھی نہیں ہیں جب تک ہم یہ جھگڑے پوری طرح نپٹا نہیں لیتے ۔ بڑے عظیم الشان کام
ہمارے سامنے پڑے ہوئے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ ہم نے سفر کرنے ہیں، آپ نے جھگڑوں کی
یہ پنڈیں، یہ گٹھڑیاں ساتھ لئے تو نہیں پھرنا۔ اسلام کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہورہے ہوں اور تیز
صلى الله
خطبات طاہر جلد اول
274
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
رفتاری سے قدم اٹھانے کے دعوے ہوں اور گندگیوں کے ڈھیر اور جھگڑوں کی مصیبتوں ( پنجابی میں
کہتے ہیں پنڈیں یعنی گٹھڑیاں مگر پنڈ میں جو لفظ کا مزہ ہے وہ گٹھڑی میں نہیں ہے بوجھ کے ساتھ لفظ پنڈ
ہی دماغ میں آتا ہے۔) کا بوجھ ایک گٹھڑی بنا ہوا سر پر لدا ہو اور انسان شاہراہ ترقی اسلام پر گامزن
ہو یہ نہیں ہو سکتا کبھی گردنوں میں طوق لے کر بھی لوگوں نے دنیا کو مصیبتوں سے آزاد کروایا ہے آپ
نے تو دنیا کو آزاد کروانا ہے۔ آپ نے قوموں کی رستگاری کا موجب بننا ہے۔ آپ خودان بندھنوں
میں گرفتار ہوں تو کس طرح قوموں کو آزاد کروائیں گے اس لئے آپ یہ بھی جان لیں کہ اس کے نتیجہ
میں جماعت کو جو نقصان پہنچتا ہے اسکا بوجھ بھی ان لوگوں پر پڑتا ہے یعنی دو طرح کے عذاب ان کے
مقدر میں لکھے جاتے ہیں۔ ان کے جھگڑوں کے نتیجہ میں اگر ایک جماعت میں مثلاً سو کی جماعت ہے
چار بھی جھگڑے والے پیدا ہو جائیں تو ساری جماعت برکتوں سے محروم ہو جاتی ہے۔ ایک اس فریق
کی طرف ہو جاتا ہے دوسرا دوسرے فریق کی طرف ہو جاتا ہے ۔ نیک کاموں سے محروم ، نیک
خیالات سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ساری عمر اپنے جھگڑوں میں مبتلا ، اپنے تصورات میں مبتلا کہ کس
طرح فریق ثانی کو شکست دی جائے، گواہیاں اکٹھی کر رہے ہیں ، سارا روپیہ سارا وقت برباد کر رہے
ہیں۔ ان کو خدمت دین کی توفیق کس طرح مل سکتی ہے ۔ ان باتوں سے دماغ پاک ہو ہلکا پھلکا ہو
خدمت دین اور جماعت کی ترقیات کی سکیمیں سوچے تو کوئی لطف بھی ہے۔ ہر وقت کا یہ جھگڑا سر پر
سوار ، مقدمہ بازیاں ، مصیبتیں اور پھر فیصلے ہوتے ہیں تو عمل نہیں کرتے کہتے ہیں ایک ثالثی پر ایک اور
ثالثی بٹھائی جائے ، اس پر ایک اور بٹھائی جائے۔ دس دس فیصلوں کے بعد آخر یہ درخواست کرتے ہیں
کہ خلیفہ وقت کو کہا جائے کہ آپ ہمارا فیصلہ کریں یعنی خلیفہ وقت کا کام ہی اور کوئی نہیں ہے سوائے
اسکے کہ آپ کی مصیبتیں بھی وہ اپنے سر سہیڑ لے اور دین کے کاموں میں اپنے دماغ کو صرف کرنے کی
بجائے محض آپ کے جھگڑوں کے فیصلے نپٹانے میں غلطاں ہو جائے ۔ اس کا کام یہ تو ہے کہ آپ کو
پاک کرنے کی کوشش کرے، آپ کو ان جھگڑوں سے ، آپ کے ذاتی تقویٰ کے معیار کو بلند کر کے
آزاد کرانے کی کوشش کرے مگر یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک قاضی بن کر ہر وقت آپ کے جھگڑوں
میں مبتلا ر ہے۔
بعض جگہ بے انتہا ضد نظر آتی ہے۔ بعض جگہ انا نیت نظر آتی ہے کہ اگر ہم جھک گئے ۔ ہم
خطبات طاہر جلد اول
275
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
نے دوسرے فریق کے سامنے حساب پیش کر دیئے تو گویا ہماری ناک کٹ گئی ہم ذلیل ہو گئے ۔ تو اس
کے لئے دو باتیں میرے سامنے ہیں اوّل تو تقویٰ سے کام لیتے ہوئے اپنے نفس پر غور کریں اور
جہاں تک ممکن ہے اپنے موقف کی اصلاح کریں ، اپنے مطالبات کو درست کریں اور کوشش کریں کہ
مصالحت کے ذریعہ ، افہام و تفہیم کے ذریعہ یہ سارے معاملات طے ہو جائیں ۔ اگر یہ نہیں ہو سکتا اور
ہر فریق یہ سمجھتا ہے کہ دوسرے کی غلطی ہے۔ بعض دفعہ دیانتداری سے سمجھ رہا ہوتا ہے تو پھر سب سے
آسان طریق یہ ہے کہ Irrevocable ثالثی اختیار کر لے یعنی ناقابل تنسیخ ثالثی مان لے جس کو
عدالت بھی تسلیم کرتی ہے اور پھر اس کی تنفیذ کرواتی ہے۔ اگر دونوں فریق متقی ہیں اور ان کو خوف ہی
کوئی نہیں اور ثالث مل کر بنانا ہے تو پھر بیچاری قضا کو کیوں مصیبت میں ڈالتے ہیں ۔ عدالتوں میں
کیوں ایک دوسرے کا روپیہ اور وقت برباد کرتے ہیں۔ ثالث بنا ئیں ۔ دونوں فریق رضا مند ہو
جائیں کسی متقی آدمی پر یا اپنا اپنا ثالث چن لیں اور وہ کوئی تیسرا چن لے۔ اگر کوئی فریق اس طریق کو
اختیار نہیں کرتا تو اکثر صورتوں میں اس کے اندر کوئی کمزوری ہوتی ہے وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے ثالثی
کو مان لیا تو واپسی کی راہ ختم ہو جائے گی اور پھر مجھے لا ز ما سر تسلیم خم کرنا پڑے گا اور میں جو لوٹ مار کرنا
چاہتا ہوں اس سے محروم ہو جاؤں گا ۔ لیکن اگر دلوں میں انصاف اور تقویٰ ہے تو سب سے اچھا طریق
یہی ہے ۔ چنانچہ حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا (النساء:۳۶) میں بھی یہی
طریق سکھایا گیا ہے۔
غرض جھگڑے خواہ جائیدادوں کے ہوں یا خاندانوں کے ہوں بہترین طریق یہ ہے کہ ایک
فریق اپنی طرف سے ایک حکم کو چن لے اور دوسرا فریق اپنی طرف سے ایک حکم کو چن لے ۔ دونوں
سر جوڑ کر کوشش کریں اگر وہ سمجھوتہ نہیں کر پاتے تو پھر ایک تیسرے کو چن لیں ۔ اگر یہ نہیں تو پھر قضا میں
آئیں ۔ بے شک اپنی مصیبت کو بھی لمبا کریں مجبوری ہے ہم ان کو اس سے باز نہیں رکھ سکتے ۔ قضا میں
آئیں لیکن قضا کا کام ہے کہ جلد از جلد ان فیصلوں کو نپٹانے کی کوشش کرے ۔ جو حقوق ہیں ان سے
ان کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عدل کے تقاضوں کو پورا کرنے کے اسلام میں جو حقوق قائم ہیں ، وہ بہر حال
دیئے جائیں گے۔ لیکن یہ میں بتا دیتا ہوں کہ اگر فیصلوں کے بعد کسی فریق نے خواہ وہ کسی خاندان
سے تعلق رکھتا ہو خواہ دنیا کے لحاظ سے کسی مقام کا انسان ہو۔ اپنے آپ کو جو مرضی سمجھتا ہو ۔ اگر اس نے
خطبات طاہر جلد اول
276
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
بعد میں نظام سلسلہ سے تعاون نہیں کیا تو اس کو جماعت سے خارج کیا جائے گا ایسے وجود کو ہرگز
جماعت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور جہاں تک انصاف کی چھری کا تعلق ہے وہ رحم سے عاری
ہوا کرتی ہے اور اسی کی ہمیں تعلیم دی گئی ہے۔ فیصلے کرتے وقت ، مصالحتیں کرتے وقت رحم اور مغفرت
اور تعلیمات کا کام ہے وہ جس حد تک کوشش کریں، کریں لیکن جب فیصلے صادر ہو جاتے ہیں تو اس
وقت کسی قسم کے رحم کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ دین اللہ میں رافت کو داخل ہونے کی مجال ہی کوئی نہیں
یہ قرآن کریم کی تعلیم ہے۔ پس وہ چھری پھر لا ز ما چلے گی اور وہ چھری جب چلائی جاتی ہے تو چلانے
والے کو بھی کاٹتی ہے۔ یہ بھی میں آپ کو بتا دیتا ہوں مجھے جو ناحق دکھ آپ پہنچائیں گے اس کے بھی
آپ ذمہ دار ہوں گے یعنی آپ پر چھری چلاؤں گا۔ میرا دل زخمی ہو رہا ہوگا۔ میں دکھ میں مبتلا ہو رہا
ہوں گا۔ ایک مصیبت پڑی ہو گی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔ دکھ اٹھا کر بھی پورے
کرنے ہیں۔ تو ایسی صورت میں خواہ مخواہ ایک تیسرے شخص کو جس کی آپ نے بیعت کی ہوئی ہے اس
کو بھی اپنے عذاب میں مبتلا کر رہے ہوں گے۔
پس استغفار کریں، تقویٰ سے کام لیں اور ان ساری مصیبتوں سے قوم کو نجات بخشیں ۔ آپ
یہ بات یاد رکھیں جب تک ہلکے پھلکے قدموں کے ساتھ ہم آگے بڑھنے کے اہل نہیں ہوتے ترقیات
ہمیں نصیب نہیں ہو سکتیں ۔
پھر بعض گھریلو جھگڑے ہیں جنہیں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔ بعض مرد اپنی عورتوں پر
ظلم کر رہے ہیں ۔ گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔ اپنی بیویوں پر بدظنی کرتے ہیں اور ان پر بے ہودہ
اور ناپاک الزام لگاتے ہیں اور اس میں کوئی شرم اور حیا محسوس نہیں کرتے اور کوئی خوف نہیں کھاتے کہ
وہ اپنے معاشرہ کو کس طرح دکھ پہنچا رہے ہیں۔ وہ اپنی بیویوں کے حقوق پر حقوق مارتے چلے جاتے
ہیں۔ پھر جب چاہتے ہیں ردی کپڑے کی طرح ان کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں۔ وہ بچے پالتی
ہیں۔ وہ سلائیاں کرتی ہیں اور طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا ہوتی ہیں ۔ ایسے مردوں میں انسانیت
کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہوتا ۔ وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ انہوں نے کس آرام سے اپنے بوجھ عورت پر
ڈالے اور اس کو تسکین کا ذریعہ بنایا اور جب ذمہ داریاں پیدا ہو گئیں تو ساری ذمہ داریاں بھی اس پر
ڈال دیں۔ نو مہینے اس نے مصیبت سے اپنا خون دے کر ، اپنی ہڈیاں دے کر، اپنا دماغ دے کر، اپنی
خطبات طاہر جلد اول
277
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
ساری طاقتیں دے کر مرد کے بچہ کی پرورش کی ہے اور جب وہ وجود میں آجاتا ہے ، جب اس کی
ذمہ داریاں بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں تو ہیں تو ایک آرام طلب مرد، آرام کی راہوں پر چلنے والا بڑے آرام
سے اس کو کہتا ہے بہت اچھا اب میرا تمہارا گزارا مشکل ہے جاؤ بھاگ جاؤ گھر سے نکل جاؤ ۔ بہت
بھاری تعداد میں معاشرہ اس دکھ میں مبتلا ہے۔
اس کے برعکس بعض عورتیں ہیں جن کی زبانیں دراز ہوتی ہیں۔ جو گندی تربیت لے کر آئی
ہوتی ہیں۔ اولا دکونیکیوں سے محروم کرنے والی ، ان کی بری باتوں کی پردہ پوشی کرنے والی نیکیوں سے
باز رکھنے والی ہیں ۔ نہ خود نماز پڑھتی ہیں نہ نماز کی تعلیم دیتی ہیں۔ نہ پاکی ناپاکی کا خیال رکھتی ہیں۔
خاوند کی کوئی مدد نہیں کرتیں بلکہ اس کو نیکیوں سے محروم کر کے اس پر بوجھ بن جاتی ہیں اور خاوندان کو
گھسیٹے پھرتے ہیں۔ بعض ان کو گلے سے اتار بھی دیتے ہیں بعض نہیں اتارتے اور ان کی اولا دیں تباہ
ہو جاتی ہیں۔
پس معاشرہ کے یہ سارے دکھ ہیں جن سے ہم نے آزاد ہونا ہے۔ اور ایسے بہت سے دکھ
خود ماؤں کی کوکھ میں جنم لے رہے ہوتے ہیں ۔ یعنی اگر ایک مرد آپ دیکھیں جو سفاک ہے، جو سخت
دل ہے، جو عورت پر زیادتی کرتا ہے، باز نہیں آتا بد کلامی سے کامل لیتا ہے، بیوی کے حقوق ادا نہیں
کرتا تو آپ کو اس کے پس منظر میں ایک بچہ نظر آجانا چاہئے جس کی ماں اسے بگاڑ رہی ہوتی ہے۔
اس کی بہنوں کے مقابل پر اس بچہ کو معبود بنا رہی ہوتی ہے بیٹے کی پرورش ناز و نعمت سے ہو رہی ہوتی
ہے بیٹی کو خود ایسی ماں نظر انداز کر رہی ہوتی ہے۔ چنانچہ بچپن میں وہ اپنے بیٹے کے دل میں سفا کی
کے بیج ڈال رہی ہوتی ہے۔ نا جائز طریق پر اسکی پردہ پوشی کر رہی ہوتی ہے۔ اس کو سانڈ بنادیتی ہے۔
وہ محلہ کے بچوں پر ظلم کر رہا ہوتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتی ۔ جب ہمسائی عورتیں شکایت کرتی ہیں تو
کہتی ہے جہنم میں جاؤ میرا بچہ تو اسی طرح کرے گا اور میرا بچہ تو بالکل ٹھیک ہے وہ غلطی نہیں کر سکتا۔
غرض وہی دکھ ایک لعنت بن کر واپس عورت پر پڑتا ہے جو ماں کی کوکھ سے جنم لے رہا ہوتا ہے اور ایسے
بچے جب جوان ہوتے ہیں تو سارے معاشرہ کو عذاب میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ معاشرہ کے لئے ایک
مصیبت بن جاتے ہیں۔ عورتوں پر ظلم کرتے ہیں ۔ بچیوں پر ظلم کرتے ہیں۔ بہنوں پر پھر ان ماؤں پر
ظلم کرتے ہیں جنہوں نے ان کو بچپن میں ظلم کی تعلیم دی ہوتی ہے۔
خطبات طاہر جلد اول
278
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۸۲ء
پس معاشرہ کی اصلاح کے لئے بڑی محنت کرنی پڑے گی اسے لئے میں جماعت سے یہ کہتا
ہوں کہ ان برائیوں کو جڑوں سے نکال دیں۔ محض ایک انسپکٹر کا کہیں چلے جانا اور مصافحے کروادینایا
بغل گیریاں کروا دینا کافی نہیں ہے ۔ یہ تو بہت ہی بیوقوفوں والا علاج ہے ۔ اگر اسی پر بس کر دی
جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب سب لڑائیاں ختم ہو گئیں ۔ ہر چند یہ بھی ضروری ہے ۔ اس سے انکار
نہیں۔ یہ بیوقوفوں والا طریق تب بنتا ہے اگر بس اسی ظاہری علامت پر ہم راضی ہو جائیں ۔ ہمیں تو
ان مسائل کی گہرائی تک اتر نا پڑے گا ۔ جڑوں سے اس کینسر کو نکالنا پڑے گا جو فساد اور اختلاف کا اتر گا۔
موجب بنا ہوا ہے۔اس لئے جماعت کے جتنے بھی ادارے ہیں، جتنے بھی مربیان ہیں وہ اس طرف
توجہ کریں۔ ماں باپ ، عورتیں کیا ، مرد کیا ، بڑے کیا ، چھوٹے کیا سب ایک جہاد شروع کر دیں اس
بات کے خلاف کہ معاشرہ سے ہم حرص و ہوا اور لہو و لعب کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بیماریاں بھی دور
کر دیں گے اور تفاخر اور زینت اور تکاثر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی یہ ساری بیماریاں بھی دور کر دیں
گے اور اس ضمن میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے کردار کی پیروی کریں گے محض نصیحت کے ذریعہ نہیں
بلکہ ان کا دکھ محسوس کرتے ہوئے ، ان کے بوجھ بانٹتے ہوئے خود اپنی جان کو مشقت میں ڈال کر ان
کے لئے دعائیں کرتے ہوئے ، اگر اس طرح آپ بدیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے تو انشاء اللہ
ضرور دور ہوں گی ورنہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
روزنامه الفضل ربوه ۲۱ نومبر ۱۹۸۲ء)