قیام نماز
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اقامتِ صلوٰۃ کی بنیادی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں عبادت کے قیام پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں واضح فرمایا کہ بندوں کے حقوق کی ادائیگی کا جذبہ دراصل خدا تعالیٰ کی سچی عبادت ہی سے پیدا ہوتا ہے۔ آپ نے جماعت احمدیہ کے کارکنان اور عہدیداران کو باجماعت نمازوں میں نمونہ بننے اور غفلت سے بچنے کی پرزور تلقین کی۔ نیز آپ نے گھر کے ماحول میں والدین کی ذمہ داری اور اولاد کی نماز کے معاملے میں تربیت پر زور دیا۔
موضوعات: اقامت صلوٰۃ، حقوق اللہ اور حقوق العباد، باجماعت نماز، کارکنان کی ذمہ داری، تربیت اولاد
خطبات طاہر جلد ۲
187
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
قیام نماز
( خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:
قرآن کریم نے مذہب کا اور خود اپنا جو خلاصہ شروع میں پیش کیا ہے وہ تین لفظی ہے۔
سورۃ البقرہ کی پہلی آیت میں تو کتاب کا تعارف ہے اور اس کی تعلیم کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ جیسا
که فرمایا لمن ذلكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ اور اگلی آیت
میں اس ساری تعلیم کا خلاصہ یہ بیان فرمایا الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ
الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ یعنی ایمان بالغيب ، اقامت الصلوۃ اور انفاق فی
سبیل اللہ ۔
اگلی آیت یعنی وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ
قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ میں پہلی آیت کی تفصیل بیان فرمائی کہ غیب کے کیا
معنی ہیں، مومن اقامت صلوٰۃ کی تعلیم کس سے لیتے ہیں ، کس طرح اس کا حق ادا کرتے ہیں اور انفاق
فی سبیل اللہ جو دراصل بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی ہے، وہ کیسے اختیار کرتے ہیں۔ چنانچہ فرمایا
کہ مومن یہ سب باتیں آنحضرت ﷺ سے سکھتے ہیں جیسا کہ آپ سے پہلے بھی خدا نے جو بزرگ
بھیجے تھے ان سے لوگ سیکھتے رہے تھے اور آئندہ بھی بھی تعلیم وہی سکھائے گا جو آنحضرت ﷺ کی
صلى الله
عروسه
برکت سے خدا ہی سے پائے گا۔ پس اس نظام کا خلاصہ بیان فرما دیا جس کے ذریعے انسان ایمان
خطبات طاہر جلد ۲
188
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
بالغیب سیکھتا ہے اور یہ نظام خود ایمان بالغیب کا ہی حصہ ہے پھر وہ اقامت صلوٰۃ یعنی حقوق اللہ کی ب سیکھتا ہے !
تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر انفاق فی سبیل اللہ یعنی بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کے اسلوب
سیکھتا ہے۔
الغرض پہلی تین باتیں جن کی طرف قرآن کریم مومن کو متوجہ کرتا ہے جن کے بغیر نہ وہ متقی
بن سکتا ہے، نہ وہ شک سے پاک ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہدایت کی کوئی بھی منزل پاسکتا ہے، وہ ہیں ایمان
بالغیب، اقامت الصلوٰۃ اور انفاق فی سبیل اللہ ۔ غیب کیا ہے؟ اس کی تفصیل جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے اگلی آیت میں اشارہ کر کے یہ بیان فرمائی کہ جو غیب تم نے سیکھنا ہے وہ حضرت محمد مصطفی علا
سے سیکھ لو۔
صلى الله
عروسه
ایمان بالغیب کیا ہوتا ہے؟ اس کی تفصیل بھی حضور ا کرم ع ہی بیان فرمائیں گے لیکن
چونکہ آج کے خطبے کا موضوع یہ حصہ نہیں ، اس لئے میں اس کو فی الحال چھوڑتا ہوں ۔ آج کے خطبے کا
موضوع اس تعلیم کا درمیانی حصہ یعنی اقامت الصلوۃ ہے جو اللہ کے حقوق کی ادائیگی سے تعلق رکھتا
ہے۔
جہاں تک انفاق فی سبیل اللہ کا تعلق ہے گزشتہ متعدد خطبات میں اس کے متعلق مختلف
پہلوؤں سے میں توجہ دلاتا رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں اتنی غیر معمولی بیداری پائی
گئی ہے کہ میرے تصور کی کوئی چھلانگ بھی یہ اندازہ نہیں کر سکتی تھی کہ مجھے اتنا نمایاں تعاون فی سبیل
اللہ حاصل ہوگا۔ بعض جگہ تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ خدا کے فرشتے دلوں کو تبدیل کر کے زبردستی مالی قربانی
کی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور بعض لوگوں نے رویا دیکھ کر اس طرف توجہ کی یعنی واضح طور پر ان کو
ہدایت اور راہنمائی ملی اور پھر وہ مالی قربانیوں میں آگے بڑھے۔
اب میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کی ادائیگی کی طرف بلانا چاہتا ہوں ۔
اگر چہ بعض پہلے خطبات میں بھی میں نے اس کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جب
تک بار بار اس کی طرف توجہ نہ دلائی جائے اس وقت تک نہ توجہ دلانے والا اپنے رب کے سامنے اپنی
ذمہ داری ادا کر سکتا ہے، نہ وہ لوگ صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کو توجہ دلائی گئی ہو۔ ذکر کا
مضمون ایک جاری و ساری مضمون ہے اس لئے ہمیں بعض امور کی طرف بار بار توجہ دلاتے رہنا پڑے
خطبات طاہر جلد ۲
189
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
گا۔ خصوصاً نماز پر تو اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف آیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز کا جو نقشہ کھینچا
ہے وہ یہ ہے کہ نماز ایسی چیز ہے جو اگر زور لگا کر اور توجہ کے ساتھ کھڑی نہ کی جائے تو گر پڑے گی ۔
آپ فرماتے ہیں کہ یہ جو بار بار کہا گیا ہے کہ نماز کو کھڑا کرو، کھڑا کرو، کھڑا کرو اور بڑی کثرت کے
ساتھ مختلف طریق پر بیان کیا گیا ، اس سے اس طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ نماز از خود کھڑی نہیں ہوا
کرتی ۔ جب بھی تم اس کی طرف سے غافل ہو گے یہ گر پڑے گی۔ جس طرح ٹینٹ یعنی خیمہ بانس
کے سہارے کھڑا ہوتا ہے، اگر بانس نہیں رہے گا تو خیمہ زمین پر آپڑے گا۔ کمرے کی طرح کی چیز تو
نہیں کہ از خود کھڑا رہے۔ اسی طرح عبادت بھی ایک ایسی چیز ہے جو از خود کھڑی نہیں ہوتی اس کی
طرف بار بار توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ کی
آيت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ (۵) میں یہی مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ اے
خدا! ہم کمزور ہیں اور عبادت مشکل کام ہے ذرا بھی اس سے غافل ہوئے تو اس کا حق ادا کرنے کے
اہل نہیں رہیں گے، اس لئے ہر نماز کی ہر رکعت میں ہم تجھے سے درخواست کرتے ہیں ، التجا کرتے
ہیں کہ ہمیں توفیق بخش کہ ہم نماز کا حق ادا کر سکیں ۔ اس لئے خصوصیت کے ساتھ نماز کی طرف توجہ دلانا
ہماراولین فرض ہونا چاہئے ۔ سارا نظام اس چیز کو ہمیشہ اوّلیت دے۔ ( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ بحوالہ
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد ۱ ص۴۷۰)
دوسرے اس لئے بھی اس طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کہ مذہب کا مقصد ہی اللہ تعالیٰ
کی عبادت ہے ۔ حقوق العباد اس کا دوسرا حصہ ضرور ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ عبادت کے بغیر حقوق
العباد کی ادائیگی کا جذبہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔ دنیا کی کسی قوم نے کبھی حقوق العباد نہیں سیکھے جب تک کہ
اللہ نے نہ سکھائے ہوں ، صحیح معنوں میں حقوق العباد کی آخری بنیاد میں مذہب میں ہی ملتی ہیں ۔ اس
کے سوا تو باقی سب کچھ چھینا جھپٹی اور اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنا ہے۔ حقوق العباد کے نام پر ظلم
کی تعلیم تو دی گئی ہے لیکن انسان نے کسی کو حقوق العباد نہیں سکھائے۔ جتنی بھی دنیوی تعلیمات ہیں ان
کا خلاصہ یہ ہے کہ حقوق العباد حقیقت میں مذہب سے ہی نکلے ہیں اور وہی لوگ حقوق العباد ادا کر سکتے
ہیں جو پہلے اللہ کی عبادت کا حق ادا کریں۔ جن کی عبادتیں کمزور پڑ جائیں وہ حقوق العباد کی ادائیگی
خطبات طاہر جلد ۲
190
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
میں بھی کمزور پڑ جاتے ہیں ۔ جو حقوق اللہ ادا نہیں کرتے وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم حقوق العباد ادا
کرتے ہیں کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ انسان خدا کی عبادت تو نہ کرتا ہو لیکن خدا کے بندوں کے حقوق ادا
کر سکے۔ چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو بہت کھول کر بیان کرتا ہے۔ فرماتا ہے :
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ۔
(الماعون ۶،۵)
کہ اگر چہ نماز انسان کے لئے زندگی اور اس کی بقا کا موجب ہے اور اس کو فلاح کی طرف لے جاتی
ہے، لیکن کچھ نمازیں ایسی ہوتی ہیں جو ہلاکت کا پیغام دیتی ہیں فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ ہلاک ہو
جائیں ایسے لوگ ، ایسے نمازیوں پر لعنت ہو الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ جو نمازیں تو
پڑھتے ہیں لیکن غفلت کی حالت میں پڑھتے ہیں ۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ نماز کی ذمہ داریوں
سے غافل رہتے ہیں۔ نماز جن تقاضوں کی طرف بلاتی ہے یا جن تقاضوں کی طرف بلانے کے لئے
نماز پڑھی جاتی ہے ان سے غافل ہو جاتے ہیں یعنی نہ اللہ کی محبت ان کے دل میں پیدا ہوتی ہے، نہ
محض اللہ کام کرنے کی عادت ! ا عادت ان کو پڑتی ہے او ہے اور نہ وہ حقوق العباد ادا کرتے ہیں ۔ یہ ساری چیزیں نماز
کی بنیادی صفات ہیں ۔
چنانچہ ہلاکت والی نماز ادا کرنے والوں کی یہ تعریف بیان فرمائی گئی الَّذِينَ هُمْ عَنْ
صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ (الماعون ٦-٨) یہ
وہ لوگ ہیں جو نماز کے بنیادی مقاصد سے غافل ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ ریا کاری کی خاطر نماز پڑھنے
لگتے ہیں۔ اپنے رب کی خاطر نہیں پڑھتے ۔ اس طرح نماز کے بنیادی مقصد یعنی اللہ تعالیٰ سے تعلق کے
قیام سے محروم رہ جاتے ہیں اور جو خدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ان کی قطعی
علامت یہ ہے کہ وہ خدا کے بندوں سے بھی کٹ جاتے ہیں۔ جو خدا کے حقوق ادا نہیں کرتے یہ ممکن ہی
نہیں ہے کہ وہ خدا کے بندوں کے حقوق ادا کر سکیں۔ چنانچہ فرمایا: وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُونَ کہ یہ
لوگ اتنے خسیس ، اتنے کم ظرف ہو جاتے ہیں کہ بنی نوع انسان کی معمولی معمولی ضرورتیں پوری کرنے
سے بھی گریز کرنے لگ جاتے ہیں۔ ان کی حالت یہاں تک ہو جاتی ہے کہ اگر ان کے ہمسائے نے
آگ مانگی ہے تو اس سے ان کو تکلیف پہنچتی ہے یا تھوڑی دیر کے لئے مثلاً ایک ہنڈیا طلب کی ہے تو اس
خطبات طاہر جلد ۲
191
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
سے بھی تکلیف پہنچتی ہے۔ وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُونَ میں دونوں باتیں پائی جاتی ہیں ایک یہ کہ خود بھی
منع رہتے ہیں اور دوسرے یہ کہ یہ کہ اپنے بچوں کو اور اپنے ماحول کو بھی کہتے ہیں کہ اس نے یہ کیا رٹ لگارکھی
ہے ہمسائی بار بار مصیبت ڈالتی رہتی ہے کہ فلاں چیز دو اور فلاں بھی دو، اس کو یہ چیز ہر گز نہیں دینی۔ پس
نماز اور عبادت کا خلاصہ یہ بیان فرمایا کہ اس کے بغیر نہ اللہ سے تعلق قائم ہوتا ہے نہ اس کی مخلوق سے اسی
لئے بنی نوع انسان کے حقوق کا ذکر عبادت کے بعد کیا جو بیشتر حد تک مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ
کی ذیل میں آ جاتے ہیں بلکہ اگر اس کی وہ تعریف کی جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان
فرمائی ہے تو بیشتر کا لفظ کمزور ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کے ہر قسم کے حقوق
مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کے تابع ادا ہوتے ہیں ۔ اس کو عبادت کے بعد رکھا ہے اور یہ ترتیب بتا
رہی ہے کہ در اصل عبادت ہی کے نتیجے میں بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا ہوتی ہے۔
پس جہاں تک اعمال کا تعلق ہے مذہب کا خلاصہ عبادت پر آکر ختم ہو جاتا ہے۔ غیب کا
معاملہ تو ایمانیات سے تعلق رکھتا ہے اور ایمان نہ ہو تو عبادت کی توفیق بھی نہیں مل سکتی ۔ یہ درست
ہے لیکن جہاں تک اعمال کا تعلق ہے ان کا خلاصہ نماز ہے۔ نماز قائم ہو تو حقوق اللہ بھی ادا ہوں گے
اور حقوق العباد بھی ادا ہوں گے لیکن اگر یہ نہ رہے تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ تقویٰ کا خلاصہ بھی
نماز بیان فرمایا گیا ہے۔ تقویٰ کی جو تعریف بیان فرمائی اس کا خلاصہ اگر نماز ہے تو متقیوں کی زندگی
کا خلاصہ بھی نماز ہی بنتا ہے اس لئے عبادت مومن کی زندگی اور اس کی جان ہے اور مذہب کے فلسفے
کی بنیاد اس بات پر ہے کہ انسان اپنے رب سے سچا تعلق عبادت کے ذریعے قائم کرے۔
اس پہلو سے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، کمزوریاں بھی آتی چلی جاتی ہیں ۔ ایک دفعہ
آپ زور لگاتے اور کوشش کرتے ہیں تو نماز میں حاضری کا معیار بڑھ جاتا ہے۔ پھر کچھ عرصے کے
بعد نما ز گرنے لگتی ہے ، پھر زور لگاتے ہیں تو معیار بڑھنے لگتا ہے اور بعض دنوں میں جب زیادہ توجہ
دی جاتی ہے تو خدا کے فضل سے مسجدوں کے متعلق احساس ہوتا ہے کہ چھوٹی رہ گئی ہیں۔ لیکن اس
کے بعد پھر خالی برتن کی طرح خلخل کرتے ہوئے چند نمازی رہ جاتے ہیں اور مسجد میں قریباً خالی تو
اس لئے ہمیں اپنے نظام میں لازماً یہ بات داخل کرنی پڑے گی کہ سارا نظام بیدار ہو کر وقتاً فوقتاً
نمازوں کی طرف توجہ دلائے ، ساری جماعت کو جھنجھوڑ دے اور بیدار کر دے اور اسے بتائے کہ
خطبات طاہر جلد ۲
192
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
نمازوں کے بغیر تم زندہ نہیں ہوا اور نہ ہی زندہ رہ سکتے ہو۔ تمہیں لازماً عبادتوں کو قائم کرنا پڑے گا ورنہ
تمہاری ساری کوششیں بیکار بے معنی اور لغو ہوں گی ۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے آغاز خلافت ہی میں آج سے تقریباً چھ ماہ پہلے تمام انجمنوں کو جن
میں مرکزی انجمنیں بھی شامل تھیں اور ذیلی انجمنیں بھی شامل تھیں ، اکٹھا کر کے جو بنیادی ہدایت دی وہ
ی تھی کہ نماز کی حفاظت ، جس کے لئے جماعت احمد یہ قائم کی گئی ہے، ہمارا اولین فرض ہے ۔ ہمارے
سارے نظام اس مرکزی کوشش کے لئے غلامانہ حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر یہ نظام او پر آجائیں اور یہ آقا
یعنی عبادت کا مقام نیچے ہو جائے تو معاملہ بالکل الٹ ہو جائے گا پھر تو ویسی ہی بات ہو جائے گی کہ
کشتی نیچے چلی جائے اور پانی اوپر آ جائے ۔ وہی چیز جو بچانے کا موجب ہوتی ہے وہ تباہی کا موجب
بن جاتی ہے حالانکہ پانی اور کشتی کا تعلق وہی رہتا ہے جو ششی کے اوپر ہے وہ بھی پانی ہے اور جوکشتی کے
نیچے ہے وہ بھی پانی ہے لیکن نسبت بدلنے سے نتیجہ الٹ نکل رہا ہے یعنی اوپر کا پانی ہلاکت کا موجب
بن جاتا ہے اور وہی پانی جب نیچے ہو تو بچانے کا موجب بن جاتا ہے اس لئے نسبتوں کا درست ہونا
ضروری ہے۔ عبادت نظام جماعت کی غلام نہیں ہوگی بلکہ نظام عبادت کا غلام ہوگا۔ ہم تبھی زندہ رہیں
گے جب نظام جماعت عبادت کا غلام ہوگا۔ پس میں نے ان تمام انجمنوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ
آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کے جتنے بھی کا رکن ہیں ان کی طرف توجہ کریں ۔ ہر انجمن کے سربراہ کا
فرض ہے اسی طرح ہر شعبے کے انچارج کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ مرکزی نمائندگان سلسلہ اپنا حق اس
رنگ میں ادا کر رہے ہیں کہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بنیں ۔ تمام دنیا کی آنکھیں مرکز کی طرف لگی
ہوئی ہیں اور مرکز میں بھی جو سلسلہ کے کارکنان ہیں وہ بڑے نمایاں طور پر لوگوں کی نظر کے سامنے نمونہ
کے طور پر ہوتے ہیں۔ اگر یہ لوگ بداعمالیاں کریں تو ہلاکت کا موجب بن سکتے ہیں اور اگر نیک اعمال
کریں تو ان کی نیکیاں عام انسانوں کی نیکیوں کے مقابل پر ان کو کئی گنا زیادہ ثواب پہنچا سکتی ہیں۔
چنانچہ میں نے انہیں جو ہدایت دی اس کا خلاصہ یہ تھا کہ آپ توجہ کریں میں آپ کو چھ مہینے
دیتا ہوں۔ بار بار نصیحت کے ذریعے کوشش کریں کہ تمام کارکنان نماز کے فریضے کی ادائیگی سے پیچھے
نہ رہیں سوائے اس کے کہ کوئی بیماری کی وجہ سے مجبور ہو۔ اسے گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
ی بیماری ہے ہے یا کمر کی تکلیف ہے یا اس قسم کی اور کوئی تکلیفیں ہوسکتی ہیں کہ انسان دفتر میں تو پہنچ
ٹا
خطبات طاہر جلد ۲
193
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
جاتا ہے اور کرسی پر بیٹھ کر اپنے فرائض بھی ادا کر دیتا ہے لیکن با جماعت نماز کی توفیق نہیں پاسکتا۔ اس
لئے جہاں تک شرعی مجبوریوں کا تعلق ہے ہم ان میں دخل نہیں دے سکتے لیکن واضح اور یقینی شرعی
مجبوریوں کے سوا سلسلے کے سارے کارکنان کو نمازوں میں پیش پیش ہونا چاہئے اور دوسرے لوگوں
کے لئے نمونہ بننا چاہئے ۔
بہر حال میں نے ذمہ دار احباب سے کہا کہ چھ مہینے کے بعد آپ اپنے انتباہ میں نسبتاً زیادہ
سنجیدہ ہو جائیں اور کارکنوں کو بلا کر سمجھائیں اور کہیں کہ یہ ٹھیک ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہم تمہیں
نمازوں پر مجبور نہیں کر سکتے لیکن جبر نہ ہونے کے دو نقص ہیں۔ اگر تم پر جبر نہیں تو جماعت احمد یہ پر کیا
جبر ہے کہ وہ ضرور بے نمازیوں کو ملازم رکھے اس لئے دو طرفہ معاملہ چلے گا۔ صرف تم آزاد نہیں ہو
جماعتی نظام بھی آزاد ہے۔ وہ آزاد ہے اس معاملے میں کہ جس قسم کے کارکن چاہے رکھے اور جس قسم
کے چاہے نہ رکھے۔ اس کو اختیار ہے اس لئے ہم تمہیں موقع دیتے ہیں کہ تم اپنی نمازیں درست کرو
لیکن چونکہ تم آزاد ہو ہو سکتا ہے تم یہ فیصلہ نہ مانو ہم داروغہ نہیں ہیں، داروغہ تو اصل میں خدا ہی ہے، تم
نے بھی اسی کے حضور پیش ہونا ہے اس لئے اگر تم یہ فیصلہ نہیں مان سکتے تو ہم تمہیں کوئی سزا نہیں دیں
گے۔ جزا سزا کا معاملہ اللہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن ہم بھی اس بات میں آزاد ہیں کہ تمہارے جیسے
کارکنوں کو نہ رکھیں ۔ ہماری بعض مجبوریاں ہیں ، ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کی ذمہ داریاں ادا کرنی
ہیں اور ساری دنیا کے لئے نمونہ بننا ہے، اگر عبادت سے غافل کا رکن مرکز میں بیٹھے ہوں تو نہ وہ
دعائیں کر سکیں گے، نہ ان کے اندر تقویٰ کا اعلیٰ معیار ہوگا اور نہ ہی وہ صحیح نمونہ بن سکیں گے بلکہ
جماعت کے لئے ہزار مصیبتیں کھڑی کرتے رہیں گے۔ کجا یہ کہ سارے مرکزی کارکنان عبادتوں کا حق
ادا کرنے والے ہوں اور ان کے مجموعی تقویٰ کے نتیجے میں ایک زبردست طاقت پیدا ہوا اور کجا یہ کہ چند
آدمی باقی تمام کارکنوں کا حق ادا کر رہے ہوں اور اکثریت غافل ہو اور جماعت پر بوجھ بنی ہوئی ہو۔
اس پہلو سے چھ مہینے کے بعد ذمہ دار افسران نے نماز سے غافل کا رکنوں کو وارننگ دینی تھی
لیکن میں خاموشی سے دیکھتا رہا۔ میرے نزدیک اس کام میں غفلت کی گئی ہے اس لئے سال کے بعد
پکڑنے کی بجائے ابھی جو تین مہینے باقی ہیں ان میں ایسے کارکن فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے سلسلہ کی
ملازمت کرنی ہے یا نہیں کرنی۔ یہ بات مجھے اس وقت سے یاد ہے جب میں نے انجمنوں کو اس
خطبات طاہر جلد ۲
194
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
بارے میں ہدایت دی تھی اور مسلسل یا د رہی ہے اور جب بھی میں نمازیوں پر نگاہ ڈالتا ہوں تو یاد آتی
رہتی ہے اس لئے کوئی یہ خیال دل میں نہ لائے کہ میں اسے بھول چکا ہوں۔ یہ جو فیصلہ ہے اس پر
بہر حال عملدرآمد ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ سلسلے کو بہتر کارکن دیدے گا۔ انشاء اللہ ۔ مجھے قطعاً کوئی پرواہ نہیں کہ
بے نمازی نکل جائیں گے تو ہمارے کام کون کرے گا؟ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بے نمازی نکلیں
گے تو کام بہتر ہوں گے اور آپ کو یقین آئے نہ آئے مجھے اس بات پر کامل یقین ہے کیونکہ خدا کا کلام
جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ خدا کا کام خدا کی عبادت کرنے والے ہی ادا کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ دوسروں کو یہ
حق نہیں ہے کہ وہ یہ کام کریں اور اگر وہ اس کو کریں بھی تو احسن رنگ میں نہیں کر سکتے ۔ اس لئے میں
ساری انجمنوں کو دوبارہ اس امر کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور ساری جماعت کو سنانا چاہتا ہوں کیونکہ آج
مشاورت کے لئے پاکستان کی اکثر جماعتوں کے نمائندے یہاں آئے ہوئے ہیں اسی طرح باہر کی دنیا
سے بھی نمائندے پہنچے ہوئے ہیں ۔ آپ سب کے سامنے یہ بات سنانے میں حکمت یہ ہے کہ آپ بھی
اپنی اپنی جگہ اسی طرح جواب دہ ہوں گے۔ ہر جماعت کی مجلس عاملہ اور تنظیم خواہ وہ ذیلی انجمن کی ہو یا
مرکزی انجمن کی بالکل اسی طرح ذمہ دار ہے جس طرح یہ انجمنیں ذمہ دار ہیں ۔
بعض دفعہ عجیب و غریب واقعات سامنے آتے ہیں کہ ایک جگہ خدام الاحمدیہ کی مجلس عاملہ کا
اجلاس ہورہا ہوتا ہے اور نماز با جماعت کھڑی ہو جاتی ہے لیکن عاملہ کو پرواہ ہی نہیں ہوتی ۔ وہ سمجھتے ہیں
کہ ہم اتنے سنجیدہ اور اہم کام میں مصروف ہیں کہ اب ہم نماز سے بالا ہو گئے ہیں۔ جیسا کہ میں نے
بیان کیا تھا جب پانی کشتی کے اوپر آئے گا تو ہلاک کر دے گا کیونکہ کشتی میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ
پانی کو سنبھال سکے اس لئے آپ نے عبادت کا غلام بننا ہے تو زندگی پانی ہے۔ اگر آپ عبادت کو اپنا
غلام بنانے کی کوشش کریں گے تو لازماً ہلاک ہوں گے۔
اسی طرح بعض دفعہ امرا کے متعلق پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنی میٹنگ میں بیٹھے ہوتے ہیں اور
بعض اوقات سنجیدہ باتیں نہیں بلکہ شغل کی باتیں چل رہی ہوتی ہیں اور ادھر نماز ہو رہی ہوتی ہے لیکن
امرا کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔
پس جن باتوں کا مرکز پابند ہے انہی باتوں کی جماعتیں ہر جگہ پابند ہیں اس لئے آپ کو اس
طرف توجہ دینی پڑے گی اور جماعت کے ذمہ دار دوستوں کو بہترین نمونے قائم کرنے پڑیں گے۔
خطبات طاہر جلد ۲
195
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
صلى الله
جہاں تک نماز با جماعت کا تعلق ہے کجا یہ کہ انسان گھر میں بیٹھا ہوا ہو یا دفتر میں ہو اور مسجد
صلى الله
آواز
تک نہ جائے اور کجا آنحضرت علی کا اس اسوہ اور آپ کی تعلیم کہ ایک اندھا جو دور سے اذان کی آ
سنتا ہے اس کو بھی گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے بعد اجازت واپس لے لیتے ہیں اور فرماتے
ہیں کہ تمہیں جماعت کے بغیر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ واقعہ یوں ہوا کہ ایک دفعہ آنحضرت
کی خدمت میں ایک نابینا حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ ! مدینہ کی گلیوں میں ٹھوکریں لگتی ہیں
مختلف حدیثوں میں مختلف تفاصیل ملتی ہیں ۔ کہیں آتا ہے کہ اس نے کہا رات کو جنگلی جانوروں کا خطرہ
بھی ہوتا ہے اور کہیں آتا ہے کہ مجھے ساتھ لے جانے والا کوئی نہیں ہے اس لئے مجھے اجازت دی
جائے کہ میں گھر پر ہی نماز پڑھ لیا کروں ۔ حضور نے اجازت فرمادی ۔ جب وہ اٹھ کر جانے لگا اور
ابھی قدم باہر رکھا ہی تھا تو حضور نے اسے واپس بلایا کہ بات سن جاؤ۔ اس نے عرض کی یا رسول اللہ !
کیا بات ہے؟ حضور نے فرمایا هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلواة کہ کیا تمہیں نِدَاء بِالصَّلوةِ آتی
ہے؟ ؟ اس سے مراد اذان لے لیں یا تکبیر لے لیں حضور کا مقصد یہ تھا کہ نماز کی طرف بلانے کی آواز
تمہارے کان میں پڑتی ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں آواز سنتا ہوں ۔ تو فرمایا پھر جواب
دیا کرو۔ تمہیں یہ اجازت نہیں ہے کہ تمہارے کانوں میں آواز پڑے اور اس کے باوجود تم انکار
کردو
صلى الله
آنحضرت ﷺ کا تعلیم دینے کا عجیب طریق تھا اور اتنا لطیف اور پیارا کہ آپ کی باتوں
کی تہ میں جائیں تو حسن ہی نظر آتا ہے۔ اس نابینا آدمی کو یہ تعلیم دی کہ تم آنکھوں سے تو محروم ہولیکن
کانوں کو ثواب سے کیوں محروم رکھتے ہو؟ جن اعضا کے ذریعے تمہیں خدا کی طرف بلایا جا رہا ہے
مسلم کی روایت ہے :
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ أَعْمَى
فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَأَلَ
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ
فَرَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلُوةِ فَقَالَ
نعَمُ قَالَ فَاجِبٌ ۔
مسلم كتاب المساجد و مواقع الصلوة باب يجب اتيان المسجد على من سمع النداء ) (جاری)
خطبات طاہر جلد ۲
196
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
وہاں سے تو لبیک کہہ دو۔ ایک بد قسمتی کے نتیجے میں دوسری بد قسمتی کیوں مول لیتے ہو؟
صلى
یہ تھا حضور اکرم ﷺ کی تعلیم کا طریق اور کجا یہ کہ ہر طرف سے اذانوں کی آوازیں آ رہی م علیہ
ہوں اور نمازوں کی طرف بلایا جا رہا ہو لیکن کارکنان سلسلہ یا ممبران مجلس عاملہ یا سلسلہ کے دیگر
کارکنان خاموشی سے سن رہے ہوں جیسے کسی اور کو بلایا جا رہا ہے۔ بہرے کی اور کیا تعریف ہے :
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقره: ۱۹)
کے روحانی معنی تو یہی ہیں کہ وہ سنتے ہیں اور نہیں سنتے ۔ دیکھتے ہیں اور نہیں دیکھتے اور جو سنتے اور دیکھنے
کی طاقت سے محروم ہو جائے وہ ہر لحاظ سے بالکل بے معنی جانور کی طرح زندگی بسر کرتا ہے۔ نہ اس کو
بولنے کی طاقت ہے، نہ سمجھنے کی طاقت ہے اس لئے عبادت کا حق ادا کرنا نہایت ہی اہم ہے۔
اب میں مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے کارکنان سلسلہ سے کہتا ہوں کہ تین مہینے کے
اندر اندر یہ فیصلہ کر لیں کہ سلسلے کی ملازمت کرنی ہے یا نہیں ۔ جہاں تک ان کے اس فیصلے کا تعلق ہے
اس میں وہ آزاد ہیں ۔ وہ جو فیصلہ بھی کریں ان کی مرضی ہو گی لیکن اگر وہ عبادت کی خاطر عبادت کریں
نہ کہ ملازمت کی خاطر اور اللہ سے تعلق قائم کرنے کی خاطر نماز پڑھیں تو یہی سب سے اچھا سودا ہے اور
سلسلے کو ایسے ہی کا رکنوں کی ضرورت ہے لیکن اگر وہ کسی وجہ سے یہ فریضہ ادا نہیں کر سکتے تو ہمیں احسان
کے ساتھ ان کو الگ کرنا ہوگا۔ ان کی فہرستیں بن جانی چاہئیں اور ان سے معاملہ طے ہو جانا چاہئے ۔
جدائی میں احسان بہر حال ضروری ہے اس لئے ان کے حقوق ان کو ادا ہونے چاہئیں ۔ افہام و تفہیم
کے ساتھ احسن رنگ میں ان کو کہا جائے کہ ہمیں مجبوری ہے کہ ہم تمہیں علیحدہ کر رہے ہیں لیکن اس
علیحدگی میں تمہیں تو اب ہوگا اس وقت تم سلسلے پر بار بنے ہوئے ہو پھر سلسلے کا بوجھ ہلکا کر دو گے۔
صلى
بقیه حاشیه:
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت
کی خدمت میں ایک نابینا حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا آدمی میسر نہیں جو مجھے
مسجد تک لے کر جایا کرے۔ اس لئے مجھے اجازت مرحمت فرمائی جائے کہ میں اپنے گھر میں ہی نماز
ادا کر لیا کروں ۔ چنانچہ حضور نے اجازت دیدی لیکن جب وہ اٹھ کر واپس جانے لگا تو حضور نے اسے
بلایا اور دریافت فرمایا کیا تمہیں نماز کی طرف بلانے کی آواز آتی ہے؟ اس نے عرض کی 'ہاں یا رسول
اللہ تو حضور نے فرمایا فَاجِب پھر جواب دیا کرو۔ یعنی نماز کے لئے مسجد میں حاضر ہوا کرو۔
خطبات طاہر جلد ۲
197
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
پس محبت اور پیار سے سمجھا ئیں لیکن کوشش کریں کہ ایک بھی آدمی ضائع نہ ہو۔ جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے سلسلے کو تو کا رکن مل ہی جائیں گے بلکہ بہتر ملیں گے لیکن وہ کا رکن جنہوں نے ایک لمبا
عرصہ سلسلے سے تعلق رکھا ہے ہم ان کو کیوں ضائع ہونے دیں۔ ہمارا فرض ہے کہ پوری کوشش کریں
اور ان کو بچائیں ۔ ایک ایک احمدی بنانے کے لئے ہم کتنی محنت کرتے ہیں تو جو پہلے سے موجود ہوں
اور مرکز کے بہت قریب آئے ہوں اور جن کو سلسلہ کی خدمات کی توفیق ملی ہو ان کو ضائع نہیں ہونے
دینا چاہئے اس لئے اس معاملے میں بے اعتنائی نہیں کرنی۔ ہر افسر کا فرض ہے کہ اگر کارکن اور ذرائع
سے بات نہیں سنتا تو اپنے پاس بلائیں ، محبت اور پیار کے ساتھ اس کو سمجھائیں اور جہاں تک ممکن ہو
سلسلے کے ہر کارکن کو ضائع ہونے سے بچانے کی کوشش کریں۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایسے کارکنان کی اولادیں نماز سے غافل ہو رہی ہیں۔ ہر صورت میں تو
نعوذ باللہ ایسا نہیں ہے لیکن اگر سلسلے کے دس فیصدی کارکن بھی ایسے ہوں جن کی اولا دیں نماز سے غافل
ہیں تو یہ بڑی خطرناک بات ہے اور میرے نزدیک ایسے کارکنان کے بچوں کی تعداد جو عملاً نماز سے
غافل ہو چکے ہیں اس سے زیادہ ہے اس لئے ان کی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ نظام جماعت کو ان
کے بچوں کو سنبھالنے میں ایسے کارکنوں کی مدد کرنی چاہئے لیکن اصل میں تو گھر ہی تربیت کا گہوارہ ہے
اور گھر کے معاملے میں آنحضرت ﷺ کی تعلیم یہ ہے کہ باپ اپنی اولا د کا ذمہ دار ہے۔ عروسه
صلى الله
قرآن کریم نے مختلف رنگ میں بڑے ہی گہرے اثر کرنے والے انداز میں اس مضمون کو
پھیر پھیر کر بیان فرمایا ہے۔ کہیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی مثال دی کہ وہ کس طرح صبح اٹھ کر
با قاعدہ اپنے گھر والوں کو نماز کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ وہ بڑے صبر کے ساتھ اس پر قائم رہے اور ساری
زندگی اس کام سے تھکے نہیں ۔ کہیں یہ فرمایا:
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ
أولئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (الحشر : ٢٠)
کہ دیکھو! ان بد قسمتوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے ایک دفعہ اللہ کو یاد کیا اور پھر اسے ہمیشہ کے لئے
بھلا دیا فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ پس اللہ نے ان کو خود اپنے آپ سے بھلوا دیا۔ ان کو اپنے نفوس کی
اور اپنے اموال کی خبر نہ رہی ، ان کو اچھے برے کی تمیز نہ رہی ۔ انسان کے لئے سب سے بڑی ہلاکت
خطبات طاہر جلد ۲
198
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
یہ ہوا کرتی ہے کہ اسے اچھے برے کی تمیز نہ رہے۔ اس کو اپنے حقیقی مقصد اور فائدے کا علم نہ ہو اور اسی
کا نام پاگل پن ہے۔ اس کے سوا پاگل پن کی کوئی تعریف بنتی ہی نہیں ۔ ہر وہ شخص جو اپنے مفاد کے
متعلق نہ جان سکے کہ میرا اصل مفاد کس بات میں ہے، وہ ایسی باتیں کرتا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ
پاگل ہو گیا ہے۔ کوئی اپنی جائیداد ضائع کر دے یا کوئی ایسی بات کرے کہ لوگ کہیں بے ہودہ حرکت
کر رہا ہے اور لوگوں کے سامنے بدنام ہو رہا ہو تو وہ بھی پاگل ہے۔ الغرض ہر بات میں پاگل پن کا
خلاصہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے مفاد سے بے خبر ہو جائے ۔
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ وہ ان لوگوں کو پاگل کر دے گا اور ان کو
اپنی بھی ہوش نہیں رہے گی۔ ان کو پتہ نہیں ہو گا کہ کس چیز میں ہمارا فائدہ ہے اور کس میں نہیں؟ اس
لئے کہ اللہ جو ہر بات کا آ جو ہر بات کا آخری Reference ہے اس کو انہوں نے بھلا دیا ۔ اگر خدا سے تعلق
جوڑ کر راہ نمائی حاصل نہ کی جائے تو نہ فرد اپنی راہنمائی کے اہل ہوتے ہیں نہ قومیں اپنی راہنمائی کی
اہل ہوتی ہیں۔ ساری دنیا میں تباہیوں کا جونقشہ نظر آ رہا ہے اس کی وجہ خدا سے لا تعلقی ہے۔ حقیقت یہ
ہے کہ دنیا میں کبھی کوئی قوم اپنی عقل پر انحصار کر کے زندہ نہیں رہ سکتی محض عقل پر انحصار کر کے لوگ
ایسی خوفناک غلطیاں کرتے ہیں کہ خود بھی ڈوبتے ہیں اور دوسروں کو بھی لے ڈوبتے ہیں ۔ پس فرمایا
فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ جب بھی لوگ خدا سے غافل ہوئے اور اس کی عبادت کا حق ادا کرنا چھوڑ
دیا تو نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ نے ان کو پاگل کر دیا کیونکہ انہوں نے عقل اور رشد کے سرچشمے سے منہ موڑ لیا۔
پاگل کر دیا" کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ایسا فعل کیا جس کے نتیجہ میں وہ لازما اپنی عقلوں کو
6
کھو بیٹھے، احمق بن گئے ، بیوقوف ہو گئے ۔ الغرض خدا کی عبادت سے غافل ہونے کی ایک یہ سزا بھی
بیان فرمائی ۔
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کی عبادت کا خیال نہیں کرتے ان کی اولا دیں لازماً
ہلاک ہو جایا کرتی ہیں اس لئے وہ اس طرف توجہ کریں اور اپنی اولا د کو اپنے ہی ہاتھوں سے قتل نہ کریں۔
الغرض اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگ میں نصیحت فرمائی ہے اور بچوں کی تربیت کی طرف توجہ
دلائی ہے۔ اس معاملے میں اگر چہ مردوں کو پابند کیا گیا ہے لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ
جب مرد باہر ہوتا ہے تو عورت اس کی جگہ لے لیتی ہے اور اس پر بھی تربیت کی ایک بڑی بھاری
خطبات طاہر جلد ۲
199
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مرد کو اس لئے ذمہ دار قرار دیا ہے کہ اسے عورت پر قوام بنایا گیا ہے۔ اگر
عورت کو ذمہ دار بنایا جاتا تو مرد اس ذمہ داری سے باہر رہ جاتے۔ مرد کو ذمہ دار بنایا تا کہ صرف بچے
ہی اس کے تابع نہ رہیں بلکہ عورت بھی تابع رہے اور مرد اس کو بھی پابند کرے اور اس طرح سارا نظام
تربیت کے دائرے کے اندر جکڑا جائے ۔
جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے۔ میرا تاثر یہ ہے کہ جو مائیں بے نماز ہوتی ہیں ، اگر باپ
کوشش بھی کریں تب بھی ان کی کوشش اتنا اثر نہیں رکھتی جتنا اس صورت میں کہ جب مائیں نمازی
ہوں اسی لئے قرآن کریم مردوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ سب سے پہلے اپنی عورتوں کی حفاظت کرو اور ان
کوتر بیت دو۔ چنانچہ حضرت اسماعیل علیہ السلام والی مثال میں بچوں کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ وہ
اپنے خاندان کے ہر فرد کو نماز کی تعلیم دیتے تھے۔ آنحضرت ﷺ کا بھی یہی طریق تھا کہ آپ اپنی
بیویوں کو نماز کے لئے اٹھاتے تھے، پھر بچوں اور دامادوں کو بھی جگایا کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت علی کرم
اللہ وجہ کے متعلق آتا ہے کہ حضور ان کے ہاں گئے اور فرمایا اٹھو، نماز کا اور عبادت کا وقت ہو گیا ہے۔
( صحیح بخاری کتاب الجمعة باب تحريص السمى على صلواة الليل ) على
کی
عروس
پس ہمیں بھی اپنے گھروں میں یہی اسوہ زندہ کرنا پڑے گا۔ مرد اپنی بیویوں کو نماز کا پابند
کریں اور ان سے یہ توقع رکھیں کہ جب وہ خود گھر پر نہ ہوں تو عورتیں ان کے نائب کے طور پر بچوں
انمازوں کی حفاظت کریں گی ۔ اگر گھروں میں نمازوں کی فیکٹریاں نہ بنیں تو پھر جماعتی تنظیم کی
کوششیں پوری طرح کارآمد نہیں ہو سکتیں ۔ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو ان بچوں کے لئے بہت
محنت کرنی پڑتی ہے جن کے والدین نماز سے غافل ہوتے ہیں ۔ ہزار کوشش کے بعد ان کو وہ پھل ملتا
ہے جو گھر میں والدین صرف چند کلمات کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ جب دیکھیں کہ نماز کا وقت
ہو گیا ہے تو بچے کو بتائیں اور نماز کے لئے کہیں چنانچہ لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ماؤں کو تاکید ہونی
چاہئے اور خاوندوں کی طرف سے بیویوں کو تاکید ہونی چاہئے کہ وہ اس کام میں مدد کریں اور اپنی
اولاد کو بچانے کی کوشش کریں۔
اگر ہم ساری دنیا میں یہ کام کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور احمدیوں کی بھاری اکثریت
نماز پر اس طرح قائم ہو جائے کہ جہاں باجماعت نماز پڑھی جاسکتی ہے وہاں لازماً با جماعت نماز
خطبات طاہر جلد ۲
200
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
پڑھی جا رہی ہو اور جہاں باجماعت نماز ممکن نہ ہو وہاں انفرادی نماز کا انتظام ہو، اس کو تمام شرائط
کے ساتھ ادا کیا جائے ، توجہ کے ساتھ اور سوز وگداز کے ساتھ ادا کیا جائے تو اس سے اتنی بڑی
طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی ۔ کجا یہ
کہ چند دھاگے اللہ تعالیٰ سے ملے ہوئے ہوں اور وہ جو طاقت حاصل کر رہے ہوں وہ ساری
جماعت میں بٹ رہی ہو اور کجا یہ کہ ہر شجر کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوں اور ہر شجر کو براہ راست اللہ
تعالیٰ کی طرف سے رحمت کے پھل لگ رہے ہوں ۔ بڑ کے درخت جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ان
میں سے بعض کی شاخیں زمین کی طرف جھک جاتی اور جڑیں بن جاتی ہیں اور ایک تنے کی بجائے کئی
تنے پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح جماعت احمدیہ کو عبادت کے معاملے میں بڑ کا وہ
درخت بن جانا چاہئے جس کی ہر شاخ سے جڑیں پھوٹ رہی ہوں اور زمین کی طرف جھک رہی
ہوں اور براہ راست زمین سے طاقت لے کر آسمان کی رفعتوں میں اس طرح بلند ہو جائیں کہ ہر
ایک کو ہمیشہ ہر حال میں اللہ کی رحمتوں کے الہامات کے ، کشوف کے اور وحی کے پھل لگ رہے
ہوں اور ہر احمدی کو خدا کی تائید حاصل ہو رہی ہو۔ یہ ایک عظیم ایشان طاقت ہے دنیا اس کا مقابلہ
کیسے کر سکتی ہے۔ یہ تو اتنی عظیم الشان طاقت ہے کہ نبی جب اکیلا ہوتا ہے تو اللہ سے تعلق کے نتیجہ میں
اس کو غالب کیا جاتا ہے اور خدا سے بے تعلق دنیا کو اس ایک کی خاطر مٹا دیا جاتا ہے۔ کجا یہ کہ دنیا میں
خدا سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ آدمی پیدا ہو جائیں ۔ ان میں سے ہر ایک اس بات کی ضمانت
ہوگا کہ اس جماعت نے لازماً غالب آنا ہے اور تمام مخالفانہ طاقتوں نے لازماً شکست کھانی
ہے۔ ان میں سے ایک ایک اس قابل بن جائے گا کہ اس کی خاطر ساری دنیا کو مٹا دیا جائے گا اور
اس کو زندہ رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا :
آج سے انشاء اللہ مجلس مشاورت شروع ہو جائے گی ۔ ایسے اہم دینی اجتماعات کے موقعہ
پر چونکہ نمازیں جمع کرنے کی اجازت ہوتی ہے اس لئے سابقہ روایات کے مطابق آج بھی
انشاء اللہ جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جائے گی۔ کے کی
خطبات طاہر جلد ۲
201
خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء
مجلس شوری کے ممبران کو چاہئے کہ وہ چار بجے سے پہلے مقام شوری میں پہنچ کر اپنی اپنی
نشستوں پر بیٹھ جائیں کیونکہ انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیک چار بجے شوری کی کارروائی کا آغاز ہوگا ۔ وہ
سارے احمدی مردوزن جو ممبران نہیں ہیں وہ بھی دعاؤں کے ذریعے شوری کی کارروائی میں شامل
ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح جہاں جہاں بھی احمدی ہوں وہ ان ایام میں بکثرت دعائیں کریں کہ اللہ
تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت کے ساتھ تمام ممبران کے ذہن روشن فرمائے ، خدا کی خاطر اور خدا کے
دین کی بہبود کے لئے بہترین فیصلوں کی توفیق بخشے اور پھر ان فیصلوں پر با حسن رنگ عمل درآمد کی
توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
( روزنامه الفضل ربوه ۲۰ رجون ۱۹۸۳ء )