سورة الؑصر کے مضامین اور صبر کے ساتھ مسلک پر قائم رہنے کی تلقین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے گزشتہ خطبہ میں سورۃ العصر کے اعدادی حساب کے حوالے سے ہونے والے ایک اشتباہ کی تصحیح فرمائی۔ بعد ازاں آپ نے لفظ عصر کے متضاد لغوی معانی واضح کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اولیٰ و ثانیہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور کے تناظر میں اس سورۃ کے مفاہیم بیان کیے۔ آخر میں قصبہ وارہ میں ایک احمدی خاندان پر ہونے والے لرزہ خیز حملے کا ذکر کرتے ہوئے جماعت کو ظلم کے جواب میں صبر، دعا اور اپنے مسلک پر ثابت قدم رہنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: سورۃ العصر، تفسیر قرآن کریم، اعداد کا علم، صبر اور استقامت، سانحہ وارہ

خطبات طاہر جلد ۲
229
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
سورة العصر کے مضامین اور صبر کے ساتھ
مسلک پر قائم رہنے کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۲۲ را پریل ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
میں نے گزشتہ سے پیوستہ خطبہ جمعہ میں وَالْعَصْرِ کے مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس
سورۃ کے دوسرے حصے کے بعض مضامین خصوصیت کے ساتھ احباب جماعت کے سامنے پیش کئے
تھے۔
اس کے متعلق مجھے ایک دوست کا خط موصول ہوا جس سے یہ پتہ لگا کہ وَالْعَصْرِ کے
متعلق جب میں بعض باتیں بیان کر رہا تھا تو اس میں مجھ سے دو غلطیاں سرزد ہوئیں ۔ خط لکھنے والے
دوست کا میں بہت ممنون ہوں کیونکہ وہ غلطی ایسی ہے کہ اس کا پہلا حصہ خصوصاً اس نوعیت کا ہے کہ اس
کی اصلاح ہونی ضروری ہے۔ اس دوست نے مجھے لکھا کہ وَالْعَصْرِ کے متعلق میں نے یہ جو کہا ہے
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے ہزار سال مراد لئے ہیں تو یہ درست
نہیں ہے اور دوسری بات یہ کہ وَ الْعَصْرِ کے اعداد ایک ہزار نہیں بنتے بلکہ لَفِی خُسْر کے اعداد ایک
ہزار ( عملاً تو وہ ۹۸۰ بنتے ہیں لیکن تقریباً ایک ہزار بنتے ہیں ۔ انہوں نے جب اس بات کی نشاندہی
کی تو اس سے ایک تو یہ فائدہ پہنچا کہ اس غلطی کا بروقت علم ہو گیا اور دوسرے جماعت کے سامنے اس

خطبات طاہر جلد ۲
کی تصحیح ضروری سمجھی گئی۔
230
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
ہر چند کہ نسیان اور بھول چوک کے نتیجہ میں جو غلطی ہو وہ قابل مواخذہ نہیں ہوتی لیکن بعض
مقامات ایسے ہوتے ہیں کہ وہاں غلطی پھیل کر عام ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور پھر بعض مقام ایسے
ہوتے ہیں جن کی طرف غلط بات منسوب کرنا خواہ بھول کے نتیجہ ہی میں کیوں نہ ہو نہایت سنگین بات
بنتی ہے اس لئے بھول چوک اپنی جگہ لیکن اس محل اور موقعہ پر کہ خلیفہ وقت کا خطبہ ہو رہا ہو اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف بات منسوب کی گئی ہو، یہ بھول چوک بھی اپنی ذات میں ایک بڑی
غلطی ہے۔ اس سلسلہ میں جہاں تک استغفار کا تعلق ہے وہ تو میرا اپنے رب کے سامنے ہے لیکن جہاں
تک وضاحت کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کے سامنے وضاحت پیش کروں کہ کیوں ایسا ہوا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر کشفاً سورہ عصر کی جو تفسیر
بیان فرمائی اس میں یہ بات خاص طور پر بیان کی گئی کہ اس سورۃ کے اندر جو اعداد ہیں ان میں بہت بڑی
حکمتیں مضمر ہیں۔ مثلاً آپ نے اس سورۃ کے پورے اعداد سے یہ استنباط فرمایا ہے کہ آدم سے لے کر
صلى الله
آنحضرت ﷺ کے وصال تک چار ہزار سات سو انتالیس برس کا عرصہ گزرا ہے اور فرمایا کہ یہ اس علی ۔
لئے کہ اس سورۃ کے شروع سے آخر تک کے جو اعداد ہیں وہ چار ہزار سات سو انتالیس بنتے ہیں اور یہ
بھی فرمایا کہ یہ علم مجھے اللہ تعالیٰ نے کشفاً عطا فرمایا ہے کہ یہ وہ زمانہ ہے جو آدم
الله
سے لے کر
حضرت محمد مصطفی لی علم علی کے ۲۳ سالہ زمانہ نبوت کے آخر تک بنتا ہے۔
جب میں نے اس دوست کا خط پڑھا تو مجھے یاد آ گیا کہ میرے ذہن میں یہ اشتباہ کیوں پیدا
ہوا تھا۔ بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب ایک تفسیر پیش فرماتے ہیں تو
وہ تفسیر اتنی خیال انگیز ہوتی ہے کہ اس سے آگے بہت سے دوسرے گوشے بھی روشن ہونے شروع ہو
جاتے ہیں اور انسان کی توجہ تفسیر کے بعض نئے نئے پہلوؤں کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔ چونکہ کچھ
عرصہ پہلے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں اس سورۃ پر غور کیا تھا اس
لئے میرے ذہن میں جو دو باتیں نمایاں طور پر سامنے آئیں وہ اس غلطی کا موجب بنیں ۔ چنانچہ ایک
زمانہ کے بعد میں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ تفسیر میں نے مسیح موعود علیہ السلام کی پڑھی تھی حالانکہ وہ خود
اس تفسیر پر مبنی تھی مگر تھی میری اپنی تفسیر ۔ وہ کیا تھی ، وہ بیان کرنے سے پہلے میں کچھ اور باتیں وَالْعَصْرِ

خطبات طاہر جلد ۲
متعلق بتانا چاہتا ہوں ۔
231
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
جیسا کہ میں نے پہلے یہ بات کھول دی ہے ۱۸ اپریل کے خطبہ میں سورۃ العصر کے آخری
حصہ کی طرف میری توجہ زیادہ تھی اور میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا
بِالصَّبْرِ کے مضمون کی طرف متوجہ کرنا چاہتا تھا اس لئے اس خطبہ کا پہلا حصہ محض سرسری طور پر مذکور ہوا
لیکن وہ ایک بہت ہی دلچسپ قصہ ہے اور اپنی ذات میں اس لائق ہے کہ اس کے متعلق نسبتاً زیادہ
کھول کر بات جماعت کے سامنے پیش کی جائے۔
عصر کا لفظ ایک حیرت انگیز لفظ ہے جو مجموعہ تضادات ہے یعنی اس کے معنوں میں ضدین
پائی جاتی ہیں۔ مثلاً عصر کا ایک مطلب ہے نچوڑ نا اور ایک مطلب ہے عطا کرنا یعنی انسان کسی چیز کو
نچوڑ کر رس حاصل کرتا ہے یہ بھی عصر کا مطلب ہے اور کسی پر فیض جاری کرے یہ بھی عصر کا مطلب
ہے اور یہ دونوں معنے اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ جب یہ کہا جاتا ہے کہ عصر کے معنے ایسی گھنگھور گھٹا کے ہیں
جو پانی سے خوب بھری ہوئی ہو اور وہ کھل کر برسے۔ پھر ایسے موقع پر اہل عرب عصر مصدر سے فعل
نکالتے ہیں اور عصر کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ ایسی گھنگھور گھٹا جو خوب کھل کر برسے۔ اس میں نچوڑ نے
کے معنے بھی آگئے اور عطا کے معنے بھی آگئے ۔
اور اس کے بالکل برعکس معنے بھی عصر کے لفظ میں پائے جاتے ہیں اور وہ ہیں روک رکھنا
اور ایک فیض یا تعلق کو دوسرے تک پہنچنے نہ دینا کسی کے راستے میں حائل ہو کر اس کو محروم کر دینا۔ مثلاً
ایک انسان فیض رساں ہو اس کے راستہ میں کوئی آکر کھڑا ہو جائے اور اس کے فیض کو دوسرے تک
پہنچنے نہ دے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے جو کچھ عطا کیا ہوا سے وہ اپنے تک محدود کرلے اور کنجوسی کے ساتھ
اپنے تک روک رکھے یہ بھی عصر کے معنوں میں شامل ہے۔
پس دیکھئے پہلے معنی اور دوسرے معنی میں بالکل ضد پائی جاتی ہے۔ اسی طرح عصر کا معنی صبح
سے لے کر سورج کے زوال تک کا وقت بھی ہے یعنی جب سورج چڑھ رہا ہو اور کائنات کو منور کر رہا ہو
اور اپنے عروج کی طرف رواں ہو اس وقت کو بھی عصر کہا جاتا ہے اور پھر بالکل اس کے برعکس سورج
کے زوال سے لے کر غروب تک کا زمانہ بھی عصر کے معنوں میں شامل ہے۔ عرب دونوں وقتوں کے
لئے عصر کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ پھر عصر کے لفظ میں ایک اور عجیب ضد یہ پائی جاتی ہے کہ دن

خطبات طاہر جلد ۲
232
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
کے لئے بھی عصر کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور رات کے لئے بھی۔
پس سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ لفظ جو مجموعہ ضدین ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے اس موقع کے
صلى الله
لئے کیوں منتخب فرمایا ؟ اگر آپ غور کریں تو یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ حضرت محمد مصطفی علی کی
بعثت اولی اور بعثت ثانیہ کے مضمون کو بیان کرنے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی لفظ نہیں ہو سکتا تھا۔
دنیا کی کوئی زبان ایسا لفظ پیش نہیں کر سکتی ، ایسا لفظ دکھانے سے عاجز ہے جو اکیلا اس سارے مضمون کو
بیان کرنے کے لئے کافی ہو۔
چنانچہ یہ وہ مضمون ہے جو اس ساری سورۃ کے اعداد سے نکلتا ہے جس کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے کشفا اللہ تعالیٰ سے علم پا کر بیان فرمایا یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر اگر اسے
انسانیت کے طلوع کا زمانہ قرار دیا جائے اس وقت تک جبکہ زمانہ ڈھل رہا تھا اور شام آگئی تھی اس
عصر انسانی کے آخر پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت ہوئی ۔ اس حقیقت کے اظہار کے لئے پھر عصر کا
لفظ صحیح بنتا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اعداد کے لحاظ سے بھی اس تمام زمانہ پر اس سورۃ کا
مضمون صحیح اطلاق پاتا ہے۔
صلى الله
اس کا دوسرا پہلو ہے جس کا تعلق آنحضرت علی کے زمانہ میں نئے سورج کے طلوع اور
صلى الله
۔
طلوع سے لے کر عروج پانے سے ہے عصر کا یہ لفظ اس زمانہ کو بھی ظاہر کرتا ہے اور پھر عصر سے
مراد رات بھی ہے۔ آنحضرت ﷺ کے ظاہر ہونے کے بعد پھر بھی ایک رات آنی تھی اور اس رات
کے مضمون کو بھی اسی عصر کے لفظ میں بیان کر دیا گیا۔ میں نے جو استنباط کیا تھا جس سے اشتباہ پیدا ہوا
اور بعد میں خود میں بھول گیا وہ لَفِی خُسْر کے اعداد اور عصر کے مضمون کے تعلق میں تھا۔ جیسا کہ
میں نے بیان کیا ، عصر کا ایک معنی رات بھی ہے تو اس سے میرا استنباط یہ ہے کہ رات کا مضمون تو گھاٹے
اور نقصان کا مضمون ہے اس لئے اگر اس سورۃ میں اعداد بھی بیان کئے گئے ہیں اور اعداد پر غور کرنے
سے معنے ہاتھ آسکتے ہیں تو لَفِی خُسْر کے اعداد کو دیکھا جائے تو وہ رات کے مضمون کو ظاہر کریں گے
صلى الله
عروسه
اور وہ نو سواسی بنتے ہیں یعنی وہ رات جو زمانہ نبوی کے کچھ عرصہ کے بعد شروع ہوئی آنحضرت
نے خود ہی اس کی تعین فرمادی تھی۔ آپؐ نے فرمایا تھا پہلے تقریباً تین سو سال روشنی کا زمانہ ہوگا ، اس
کے بعد جو رات آتی ہے اس کا عرصہ کتنا ہوگا اس لئے لَفِی خُسْر کے اعداد کو دیکھا جائے جو رات کے

خطبات طاہر جلد ۲
233
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
مضمون کا بدل ہے اور وہ ۹۸۰ بنتے ہیں ۔ گویا اس لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ
بارہ سواسی بنتا ہے اور یہی وہ زمانہ ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ظاہر ہوئے ۔
یہ تھا میرا استنباط لیکن وقت گزرنے جانے کے بعد آہستہ آہستہ، اصل میں چونکہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر ذہن پر غالب تھی اس لئے غلطی سے میں نے اس حصہ کو بھی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کر دیا حالانکہ ان معنوں میں اس وضاحت کے ساتھ آپ نے
یہ تغیر نہیں فرمائی ۔ اگر چہ من جملہ یہ ضرور بیان فرمایا ہے کہ اصل میں میرا زمانہ مراد ہے اور حضرت مصلح
موعود رضی اللہ عنہ نے بھی تفسیر کبیر میں اس مضمون کو کھول کر بیان فرمایا ہے کہ سورہ عصر میں حضرت رسول
اکرم ﷺ کے دور اول کا بھی ذکر ہے اور دور آخر کا بھی ذکر ہے ( تفسیر کبیر جلد ۹ صفحہ ۴۷
صلى الله
جلد ۹ صفحه ۵۴۷-۵۴۸) ۔
جہاں تک اعداد کا تعلق ہے میں جماعت کو یہ تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مضمون احتیاط کا
مضمون ہے اور یہ مقام احتیاط کا مقام ہے۔ جن لوگوں کو یہ جنون ہو جاتا ہے کہ ہر لفظ کے اعداد نکالیں
اور اس سے کچھ مضمون باندھنے کی کوشش کریں وہ بسا اوقات غلطی کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایسے
ایسے لغو مضمون سامنے لے آتے ہیں جن کا قرآن کریم سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا اس لئے اصل
محکم بات وہی ہے جو اللہ تعالیٰ عطا فرمائے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب
اعداد کی طرف توجہ فرمائی تو اپنی طرف سے کوئی تو جیہہ پیش نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا
کردہ علم کی بنا پر تفسیر فرمائی۔ ایک کشف کی صورت میں آپ نے دیکھا ، ضروری نہیں کہ ہر مضمون
کشف کے طور پر ہی بیان کیا گیا ہو، بہت سے ایسے مضامین ہیں جن میں اعداد کی طرف توجہ ہوتی
ہے۔ مثلاً حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مقطعات کے اعداد سے متعلق بہت گفتگو فرمائی ہے اور
بہت کچھ لکھا ہے اور اس سے تاریخ اسلام میں ہونے والے واقعات کا استنباط فرمایا ہے لیکن وہاں بھی
ایک بات قابل غور ہے کہ جن امور سے آپ نے استنباط فرمایا ان کی بنیاد حضرت محمد مصطفیٰ کے
ارشادات پر رکھی ہے۔ مثلا الم کے اعداد کی طرف توجہ مبذول ہوئی تو اس کی بنیاد بھی وہ تفسیر تھی جو
کہ حضور اکرم ا نے خود بیان فرمائی ۔ اسی طرح اکمل کے اعداد کی طرف اگر توجہ مبذول ہوئی تو وہ
بھی حضرت اقدس رسول اکرم ﷺ کے اپنے ارشاد کے تابع تھی ۔ آگے پھر استنباط کے راستے کھلے
صلى الله
صلى الله
عروسه
ہیں لیکن بنیاد بہر حال وہی تھی جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے خود قائم فرمائی تھی ۔

خطبات طاہر جلد ۲
234
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
پس میرا استنباط بھی اس بات پر تھا کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کشفاً دکھایا
گیا کہ اس سورۃ کے اعداد خاص معانی رکھتے ہیں اور زمانہ کی تعین کے لئے استعمال کئے گئے ہیں اس
لئے میں نے یہ استنباط کیا لیکن میرے استنباط سے اگر کوئی اختلاف کرے تو اس کو حق ہے کیونکہ یہ
بہر حال میرا استنباط ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے استنباط سے کسی کو اختلاف کا حق
نہیں ۔ تاہم میرے استنباط سے اگر کوئی اختلاف کرے بھی تب بھی جو مضمون میں نے بیان کیا ہے وہ
اپنی جگہ درست ہے یعنی اس مضمون کی صحت پر اس کا کوئی بھی اثر نہیں پڑتا کہ ان اعداد میں عصر کی
رات والا وہ زمانہ مراد ہے یا نہیں یا کچھ اور مراد ہے کیونکہ عصر کے ان معنوں میں جہاں حضرت محمد مصطفیٰ
کی بعثت اولی مراد ہے وہاں بعثت ثانیہ بھی مراد ہے۔ یہ معنے اپنی ذات میں لازماً درست ہیں
اس میں کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں کیونکہ یہ استنباط خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا کہ عصر میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس کا میرے زمانہ سے بھی تعلق ہے۔ چنانچہ حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ نے بھی اس مضمون کو کھول کر بیان کیا اور ویسے عقلاً ہونا بھی یہی چاہئے کیونکہ قرآن کریم
نے آنحضرت ا کی دو بعثتیں بیان کیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: علی سے
صلى الله
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ
وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوْا مِنْ
قَبْلُ لَفِي ضَلٍ مُّبِيْنٍ
یہ پہلی بعثت ہے اور اس کے معاً بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة (۳-۴)
الله
عروسه
وہی رسول محمد مصطفی آخرین میں بھی مبعوث ہوں گے۔ کن آخرین میں؟ ان آخرین میں جن
کا اول گروہ یعنی صحابہؓ سے ابھی کوئی تعلق قائم نہیں ہوا۔ ان کے درمیان فاصلے ہوں گے، خواہ زمانہ
کے فاصلے مراد لئے جائیں خواہ وہ ظاہری جغرافیائی فاصلے ہوں یعنی ہر قسم کے فاصلے ان کے درمیان
حائل ہوں گے اور یہ بھی فرمایا کہ وہ آخر میں آنے والے اول لوگوں سے ابھی تک نہیں مل سکے۔ ان
میں بھی حضرت مسیح موعود کی بعثت کے ذریعہ یہ خوشخبری پوری ہوتی ۔ اس خوشخبری کو قرآن کریم

خطبات طاہر جلد ۲
الله
وس
235
آنحضرت ملا کی دوسری بعثت قرار دے رہا ہے تو اگر آخر کا مضمون حضور اکرم
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
مون حضور اکرم ﷺ کی بعثت سے
تعلق رکھتا ہے تو لازما یہ تو ہو نہیں سکتا کہ بعثت کے ایک حصہ سے تعلق رکھتا ہو اور دوسرے حصہ سے تعلق
نہ رکھتا ہو ، اول سے تعلق رکھتا ہو اور آخر سے تعلق نہ رکھتا ہو۔
پس خلاصه مضمون یہ بنے گا کہ اگر عصر سے رات کے معنے لئے جائیں تو پہلی رات وہ مراد
صلى الله
ہے جب حضور اکرم ﷺ نے رات کو دن میں تبدیل فرمایا۔ یہ وہ زمانہ ہے جس کے متعلق قرآن کریم
کہتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم (۴۲) خشکی بھی فساد میں مبتلا ہوگئی اور تری بھی فساد
صلى الله
صلى الله
میں مبتلا ہو گئی ، دنیا دار بھی فسادی ہو گئے اور مذہبی لوگ بھی فسادی ہو گئے ۔ اس وقت آنحضور علی
نے اس گہری رات کو دن میں تبدیل فرمایا اور وَالْعَصْرِ کا یہ بھی معنی ہوگا کہ جب آنحضور ﷺ کے علي ۔
وصال کے ایک عرصہ کے بعد دنیا پر دوبارہ رات چھا جائے گی ، دوبارہ وہ نقشہ ظاہر ہوگا کہ خشکی اور تری
دونوں فساد میں مبتلا ہو جا ئیں تو اللہ تعالیٰ پھر حضرت محمد مصطفی ﷺ کے فیض سے اس رات کو دن میں
تبدیل فرمادے گا اور یہی وہ پو پھوٹنے اور رات کو دن میں تبدیل کرنے کا مضمون ہے جس کی طرف
میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں جماعت کو متوجہ کیا تھا اور وہ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ میں
بیان کیا گیا ہے اور اس کی تفسیر یوں بیان فرمائی ہے اور اس کا طریق کار یہ بیان فرمایا ہے وَتَوَاصَوْا
بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ، فرمایا راتوں کو دن بنانا آسان کام نہیں ہوا کرتا یہ صرف کہنے کی بات نہیں
کہ تفسیر کی اور لذتیں حاصل کر لیں بلکہ یہ قربانی کا ایک بہت لمبا دور ہے جو راتوں کو دنوں میں بدلا کرتا
ہے اور وہ دور اس طرح شروع ہوگا، ایسے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو اپنے ایمان کی تجدید کریں گے اور
عمل صالح پر قائم ہوں گے۔ وہ صرف اپنے تک حق کو محدود کرنے پر راضی نہیں رہیں گے بلکہ لازما اس
حق کو دوسروں تک بھی پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ وہ خود بھی صبر کرنے والے ہوں گے اور دوسروں
کو بھی صبر کی تلقین کرنے والے ہوں گے۔ یہ ہے صبح کا وہ مضمون جو اس رات کے بعد بیان ہوتا ہے
جو عموماً دنیا پر چھا جایا کرتی ہے۔
اب میں اس دوسرے حصہ میں سے بھی صبر والے حصہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ جیسا
کہ میں نے بیان کیا تھا ہمارا کام بہت اہم ہے، ہمارا راستہ بہت مشکل ہے، ہمیں دکھوں اور تکلیفوں میں
سے گزرنا پڑے گا، کانٹوں سے پر راہوں پر قدم رکھنا پڑے گا ، پتھر کھا کے آگے بڑھنا ہوگا اس لئے

خطبات طاہر جلد ۲
236
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
جب تک ہم میں صبر کی صفت نہ پیدا ہو جائے ، جب تک ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع بہترین صبر
کرنے والے نہ بن جائیں اس وقت تک ہم اس کام کو انجام دے ہی نہیں سکتے ۔ صبر کے بغیر یہ کام
سرانجام دینا ناممکن ہے۔ بے صبری قوم کو اس قسم کے کام کی توفیق ہی نہیں مل سکتی ۔
ابھی چند دن ہوئے ایک ایسی اطلاع ملی جس سے معلوم ہوا کہ جماعت میں خدا کے فضل
سے ایسے صبر کرنے والے موجود ہیں ۔ ہم صرف نظریاتی طور پر صبر کا پرچار نہیں کرتے بلکہ ہماری
جماعت ایک ایسی زندہ اور فعال جماعت ہے اور قول و فعل میں ایسی صادق جماعت ہے اور اس کے
اندر ایسے صبر کرنے والے لوگ موجود ہیں کہ جن کے نتیجہ میں بالآخر دنیا کے دکھ دور ہوں گے۔ چنانچہ
لاڑکانہ کے ایک قصبہ وارہ میں چند دن پہلے ایک نہایت دردناک واقعہ رونما ہوا۔ ایک احمدی دوست
ماسٹر عبدالحکیم صاحب ابڑو تھے جو نہایت غریب طبیعت، نیک نفس اور بڑے اچھے اخلاق والے تھے۔
ان کا اثر سارے شہر پر بھی اچھا تھا اور اپنے طلبا پر بھی ان کا بہت ہی نیک اثر تھا اس لئے کسی ذاتی دشمنی
کا تو ان کے خلاف کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا تھا لیکن کچھ عرصہ سے وارہ کے علماء نے ان کے قتل
کے فتوے دینے شروع کئے اور ان کو ایسے خطوط ملنے شروع ہوئے جن میں واضح طور پر قتل کی دھمکیاں
دی گئیں اور کہا گیا کہ تم اپنے دین سے توبہ کرلو، اپنے مسلک سے ہٹ جاؤ ورنہ تمہارا انجام بہت برا
ہوگا اور تمہیں بہت بری طرح مارا جائے گا۔
مجھے بھی انہوں نے دعا کے لئے خط لکھا۔ میں نے ان کو جواب میں لکھا کہ آپ خود بھی دعا
کرتے رہیں اور صبر سے اپنے مسلک پر قائم رہیں، اس سے پیچھے ہٹنے کا یا روگردانی کرنے کا تو احمدی
کے لئے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اللہ تعالیٰ کی جو تقدیر ہے وہ بہر حال ظاہر ہونی ہے۔
چنانچہ چند دن پہلے رات کے دو بجے کچھ لوگ جو غلطی سے اسلام کا ایک اور تصور اپنے دل
میں بٹھائے ہوئے تھے، کلہاڑیاں لے کر ان کے گھر میں داخل ہوئے اور سوتے کو پکڑ کر پہلے تو کلہاڑی
سے ذبح کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس پر جب انہوں نے مزاحمت کی تو پھر کلہاڑیوں کے کھلے وار کئے
گئے چنانچہ ان کے جسم پر کلہاڑیوں کے اٹھائیس گہرے گھاؤ آئے۔ پھر انہوں نے اسی پر اکتفا نہ کی
بلکہ ان کی بیوی کو بھی کلہاڑیوں سے شدید زخمی کیا گیا ، ان کی بچی پر بھی حملہ کیا گیا، ان کے بیٹے کو بھی
زخمی کیا گیا اور یہ کام پورا کر کے انہوں نے سمجھا کہ نعوذ باللہ من ذالك ہم نے اسلام کی فتح کے سامان

خطبات طاہر جلد ۲
237
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
کر لئے ہیں لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ ہمارے ان احمدیوں میں سے ایک بھی اپنے مسلک سے
پیچھے نہیں ہٹا۔ بڑے صبر کے ساتھ وہ آخر وقت تک اپنے ایمان پر قائم رہے اور انہوں نے اس سے
سرمو بھی انحراف کی راہ اختیار نہیں کی ۔ راہ کی۔
يه إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
کی عملی تصویر ہے کہ ایسی جماعت قائم ہونے والی ہے جو نہ صرف صبر کی تلقین کرے گی بلکہ خود صبر کا دامن
پکڑ کر بیٹھ رہے گی اور جتنی بڑی سے بڑی آزمائش میں بھی اس جماعت کو مبتلا کیا جائے گا وہ صبر کا دامن
نہیں چھوڑے گی لیکن بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ ایک صبر کرنے والے کے دکھ کو دیکھ کر اور اس کی بسا کے دکھ اور اس کی
تکلیف سے متاثر ہو کر کم حوصلہ والے لوگ صبر کا دامن چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ
کسی کا آپریشن ہو رہا ہو تو جس کا آپریشن ہو رہا ہوتا ہے اس کو تو اتنی تکلیف نہیں ہو رہی ہوتی جتنی دیکھنے
والے محسوس کرتے ہیں۔ میں نے خود ایک نظارہ دیکھا ہے۔ ایک مریض کی دانت نکلواتے وقت جو
حالت تھی اس کو دیکھ کر ایک نوجوان جو پاس کھڑا تھا بے ہوش ہو کر گر پڑا لیکن جس کا دانت نکالا جا رہا
تھا اس کو پرواہ بھی نہیں تھی ۔
میں نے اس لئے اس مضمون کو اٹھایا ہے کہ ایسے واقعات رونما ہوں گے، ہماری تقدیر میں
صلى الله
عروسه
یہ لکھے ہوئے ہیں یہ تو ہمارے ساتھ پیش آئیں گے۔ بیٹوں کے سامنے باپ ذبح کئے جائیں گے،
باپوں کے سامنے بیٹے ذبح ہوں گے ، عورتیں بیوائیں ہوں گی، بچے یتیم ہوں گے۔ جس مسلک کو ہم
نے اختیار کیا ہے اور جس راستہ کو ہم نے پکڑا ہے یہ تو وہ راستہ ہے جس کی حضرت محمد مصطفی ﷺ نے
نشاندہی فرمائی ہے۔ اس راستہ پر چلتے ہوئے مصائب و مشکلات کا سامنا نا گزیر ہے لیکن میں اپنے ان
دوستوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں جو کمزور ہیں کہ وہ اپنی بے صبری کے ذریعہ ان لوگوں کی قربانیوں کو
ضائع نہ کریں جو صبر پر قائم ہیں اور صبر پر قائم رہیں گے اور ہرگز کوئی ایسا ردعمل نہ دکھا ئیں جس کے
نتیجہ میں ہمارے صبر کرنے والوں کا صبر ضائع ہو جائے ۔ ہم نے کامل سکون کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر
تو کل کرتے ہوئے اور اس سے دعائیں کرتے ہوئے اس راستہ پر آگے بڑھتے چلے جانا ہے اور ظلم کے
جواب میں ظلم نہیں کرنا۔ ہماری سرشت میں یہ بات داخل کر دی گئی ہے اور ہم نے اس کی حفاظت کرنی
ہے۔ ہمیں اس طور پر بنایا گیا ہے کہ ہم نے ظلم برداشت کرنے ہیں ، مقابل پرتا ، مقابل پر ظلم نہیں کرنا۔

خطبات طاہر جلد ۲
238
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
غرض میں جماعت کو بار بار نصیحت کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی سر سے گزر جائے پرواہ نہ کریں
اور پورے صبر کے ساتھ اپنے مسلک پر قائم رہیں۔ دعا کریں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے طالب رہیں اور
صلى الله
علی نے
یا د رکھیں کہ ہم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر اپنے بدلے خود نہیں اتار نے۔ حضور اکرم را
جو اسوہ ہمارے سامنے پیش فرمایا ہے اس کو چھوڑ کر ہم کہاں زندگی تلاش کریں گے۔ صرف وہی زندگی
کا ایک راستہ ہے۔ جب قوموں کو ایسے دور سے واسطہ ہو جو صبر کا دور کہلاتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت
بھی ان کے صبر کے پیمانہ کو لبریز نہیں کر سکتی ، وہ یوں نہیں چھلکا کرتا بلکہ چھلکتا ہے تو دعاؤں میں
آنسوؤں کے ذریعہ چھلکتا ہے لیکن ظلم کے بدلہ ظلم کی صورت میں نہیں چھلکتا ۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ پر جو صبر کا دور تھا وہ مکی دور تھا۔ ویسے تو تمام زندگی آپ صبر پر قائم رہے
لیکن مکی دور میں صبر کو ایک نمایاں حیثیت حاصل تھی ۔ حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن پر بہت
الله
مظالم ہوتے تھے اور بہت تکلیفیں دی جاتی تھیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں آنحضرت عمال
کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آنحضور اس وقت اکیلے خانہ کعبہ کے سایہ تلے بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے
عرض کی یا رسول اللہ ! اب تو دکھوں کی حد ہو گئی ، صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میری بات سن کر
آنحضور ﷺ کا چہرہ تمتما اٹھا اور فرمایا کہ دیکھو ! تم سے پہلے ایسے لوگ گزرے ہیں جن کے گوشت کو
لوہے کی کنگھیوں سے اس طرح نو چا گیا کہ ہڈیوں سے گوشت الگ کر دیئے، لیکن انہوں نے صبر کا
دامن نہیں چھوڑا اور اپنے مسلک سے انحراف نہیں کیا۔ پھر آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ دیکھو ! تم سے پہلے
ایسے لوگ گزرے ہیں جن کے سر کو آروں سے اس طرح چیرا گیا کہ ان کے سر دو نیم ہو گئے لیکن نہ تو وہ
اپنی زبان پر بے صبری کا کوئی کلمہ لائے اور نہ اپنے دین سے انہوں نے انحراف کیا۔ آنحضور ﷺ نے
یہ کہہ کر فرمایا کہ لازماً میرا خدا اپنے کام کو پورا کرے گا جو اس نے میرے سپر دفرمایا ہے، لازماً اللہ تعالیٰ
اپنے وعدوں کو پورا کرے گا یہاں تک کہ عرب کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اسلام
پھیل جائے گا اور امن وامان قائم ہو جائے گا۔ اگر کوئی شخص صبر کرے گا تو خواہ وہ نہتا اور کمزور ہے پھر
الله
عليه
بھی اس کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ ( بخاری کتاب المناقب باب مالتی النبی ﷺ واصحابه )
صلى الله
پس میں بھی جماعت کو یہ کہتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ جو اصدق الصادقین تھے، آپ کے علوسه
منہ سے نکلے ہوئے قول اور آپ کے منہ کی نکلی ہوئی باتیں لازماً اٹل ہیں وہ لازماً پوری ہوں گی ۔

خطبات طاہر جلد ۲
صلى الله
239
خطبہ جمعہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۳ء
آنحضرت رت ﷺ نے صبر کا جو راستہ تجویز فرمایا تھا اس کو پکڑے رکھیں ۔ اب لازما وہ انقلاب آئے گا۔
وہ انقلاب ہم نے بر پا نہیں کرنا وہ خدا کے فضل سے برپا ہو گا۔ ایسے ملک جہاں صبر کے نمونے دکھائے
جائیں گے وہاں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک احمدیت پھیل جائے گی اور اگر ساری دنیا
کے احمدی صبر دکھائیں گے تو تمام دنیا کو اللہ تعالیٰ احمدیت سے بھر دے گا یہاں تک کہ اس جماعت پر
سورج غروب نہیں ہوگا۔ یہ ہے وہ پیغام جو آنحضرت صلی مومنین کو دینا چاہتے ہیں اور یہی وہ مضمون عليه
ہے جو سورہ عصر میں بیان ہوا ہے جو راتوں کو دن بنانے والا مضمون ہے۔
الله
مجھے بعض دفعہ تعجب ہوتا ہے بعض لوگ بڑی بے صبری سے لکھ دیتے ہیں کہ اب کیا ہوگا ؟ اب
تو قبریں اکھاڑ کر ہمارے مردے باہر پھینکے جانے لگے ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ ایک مردہ کیا تمام
احمدیوں کی لاشیں بھی اکھاڑ کر پھینک دی جائیں تب بھی وہ اپنے مسلک سے نہیں ہٹیں گے اور ہرگز
نہیں ہٹیں گے۔ وہ اپنے رب کریم پر تو کل کرتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے اور کسی
صورت میں صبر کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ ہم مظلوم بن کر زندہ رہنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور
مظلوم بن کر ہی زندہ رہیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم پر ظلم کا داغ کبھی نہیں لگ سکے گا۔
پس احباب جماعت کو چاہئے کہ وہ خدا کی راہ میں ہر دکھ اور تکلیف برداشت کریں۔ خدا پر
تو کل کریں اور اس سے دعائیں کریں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل آپ پر کس طرح نازل ہوتے پر
ہیں۔ یہی ہماری تقدیر ہے اسی تقدیر کے ساتھ ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ اسی طرح ہم نے دنیا کو فتح
کرنا ہے۔ صبر اور نصیحت یہی دو ہتھیار ہیں جو ہمیں عطا کئے گئے ہیں ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ صبر اور نصیحت کے طریق پر قائم رکھے، ہمارا محمد ومددگار ہو،
ہمارے حق میں وہ ساری خوشخبریاں پوری فرمائے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے صبر کرنے والوں کو دی
ہیں اور وہ تمام خوشخبریاں پوری فرمائے جو غلبہ اسلام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ذات سے وابستہ تھیں۔ حقیقت ہے کہ آج ہم وہ روحیں ہیں جن کے ذریعہ دنیا میں انقلاب برپا ہوگا، ہم
وہ انقلابی ہیں جن کے ذریعہ ایک نہ ایک دن ضرور دنیا کی تقدیر بدل جائے گی۔ ہم نے دکھوں کو راحتوں
میں بدلنا ہے، ہم نے راتوں کو دنوں میں بدلنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
روزنامه الفضل ربوه ۴ اگست ۱۹۸۳ء )

آج 10 میں سے 10 باقی