قرآن کریم کاحیرت انگیز انداز نصیحت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ ابراہیم کی آیات کی روشنی میں قرآن کریم کے اندازِ نصیحت کو بیان فرمایا۔ حضور نے انبیاءِ سابقین اور ان کی اقوام کے درمیان ہونے والے مکالمات، منکرین کے تکبر، اور اجلِ مسمیٰ کے قرآنی مفہوم کی وضاحت فرمائی۔ نیز آپ نے مخالفین کے مظالم کے مقابلے میں انبیاء کے توکل علی اللہ اور صبر کے اعلیٰ نمونے اور بالآخر اہل حق کے غلبے کی الٰہی سنت کا تفصیلی ذکر فرمایا۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، سورۃ ابراہیم، صبر، توکل علی اللہ، تاریخِ انبیاء
خطبات طاہر جلد ۲
281
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۸۳ء
قرآن کریم کا حیرت انگیز انداز نصیحت
( خطبه جمعه فرموده ۲۰ مئی ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
دیره
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ
وَالَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللهُ جَاءَتْهُمْ جَاءَ رُسُلُهُمْ
بِالْبَيِّنَتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا
بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ وَإِنَّا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ
مُرِيبٍ قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللَّهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ
وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى قَالُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا
تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُوْنَا بِسُلْطَنٍ
مُّبِيْنٍ قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
وَلَكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ
تَأْتِيَكُمْ بِسُلْطَنِ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُوْنَ وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا
وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُونَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ
خطبات طاہر جلد ۲
282
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۸۳ء
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُ والرَّسُلِهِمْ لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا
أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمُ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ
الظَّلِمِينَ وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ ذَلِكَ لِمَنْ
خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ
جَبَّارٍ عَنِيدِ (ابراهیم : ۱۰-۱۶)
اور پھر فرمایا :
قرآن کریم کا یہ نہایت ہی پیارا اسلوب ہے کہ از منہ گزشتہ کے وہ قصے دہراتا ہے جن سے
اولوالالباب نصیحت پکڑتے ہیں اور مومن کو مجادلہ کا ایسا پاکیزہ طریق سکھاتا ہے جس میں کوئی کج بحثی
نہیں، کوئی جبر نہیں، ایسی صاف اور پاکیزہ گفتگو ہے کہ اس کے نتیجہ میں اگر سننے والا متاثر ہو اور اللہ تعالیٰ
کا خوف کرتے ہوئے تسلیم کرے تو اس کے لئے بہتر ہے۔ اور اگر وہ نہ سننے پر اصرار کرے یا تکبر اور
نخوت سے کام لے تو مومن کو اس بات کی بھی اجازت نہیں کہ اس کے مقابلہ میں کج بحثی سے کام لے
کجا یہ کہ دین کے حق میں جبر کو استعمال کرے۔ بڑے ہی ظالم ہیں وہ لوگ جو حضرت محمد مصطفی
اور ان لوگوں پر جو آپ کے ساتھ تھے جبر کا الزام لگاتے ہیں۔ کیونکہ جبر کی تعلیم دینے والوں کو یا ان
کو جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے جبر کی تعلیم دی گئی ہو اس قسم کے واقعات تو نہیں سنائے جاتے جیسے
قرآن کریم سناتا ہے۔ ان کا تو مزاج ہی مختلف ہوتا ہے۔ ان کے اندر ایک گہراغم اور سوز پایا جاتا ہے۔
از منہ گزشتہ کی ایسی دردناک کہانیاں ہیں کہ ان کو سن کر دل پگھلنے لگتے ہیں اور قرآن کریم بالآخر یہ
نصیحت کرتا ہے کہ صبر کے سوا ہم تمہیں اور کوئی تعلیم نہیں دیتے۔ جس طرح پہلوں نے صبر کیا تم بھی صبر
کرنا ۔ تمہیں جتنے بھی دکھ دیئے جائیں سوائے صبر کے تمہیں اجازت ہی نہیں کہ کوئی اور طریق مقابلہ کا
اختیار کرو اور جب تم صبر کرو گے تو صبر کے ساتھ پھر ہماری طرف جھکنا، ہم سے التجا ئیں کرنا اور ہم
سے فتح مانگنا۔ فرمایا پھر انہوں نے ہم سے فتح مانگی اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو غالب
کر دیا یا ان قوموں کو غالب کر دیا جن کا ذکر بیان کیا جا رہا ہے۔ یہ ہے خلاصہ ان آیات کے ترجمہ کا جو
میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔
اب میں آیات کو الگ الگ لے کر ان کے متعلق کچھ تفصیل بیان کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
خطبات طاہر جلد ۲
283
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَوا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ اے وہ لو گو جو محمد مصطفی ﷺ کے مقابلے پر نکلے ہو،
اے تکبر اور نخوت سے کام لینے والو اور اے اباء کرنے والو! کیا تمہیں ان قوموں کی خبریں نہیں پہنچیں جو
قوم نوح تھی اور قوم عاد تھی اور قوم ثمود تھی اور ان قوموں کی بھی جو ان کے بعد آنے والی تھیں، ان کی
تفاصیل کا اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کو علم نہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ان سب کے پاس اللہ تعالیٰ کے رسول
کھلے کھلے نشانات لے کر آئے فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ لیکن انہوں نے رسولوں کے پیغام کو
رد کر دیا۔ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ کا محاورہ عربی میں انکار کرنے اور کسی بات کو رد کرنے کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے لیکن ہر موقع اور محل پر یہ محاورہ اطلاق نہیں پاتا بلکہ ایک خاص قسم کی صورتحال
کے لئے یہ طرز بیان اختیار کی جاتی ہے۔ کسی پیغام کو رد کرنے والے مختلف قسم کے لوگ ہو سکتے ہیں، کچھ
وہ جو بڑے ادب اور احترام کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے رد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ کا
پیغام سر آنکھوں پر لیکن ہمیں استطاعت نہیں ، ہمیں توفیق نہیں، ہم مجبور ہیں اس لئے ہمیں چھوڑ
دو۔ کچھ وہ ہیں جو برابری پر رد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے ہم نے تمہارا پیغام سن لیا لیکن ہم اس
کو قبول نہیں کر سکتے ۔ کچھ وہ ہیں جو تکبر اور نخوت کے ساتھ رد کرتے ہیں ۔ یہ محاورہ ان کے لئے
استعمال ہوتا ہے اور اس کا ایسا پیارا نقشہ کھینچا گیا ہے کہ تکبر کرنے والوں میں سے بھی وہ جو انتہا کے
متکبرین ہیں۔ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ کا مطلب یہ ہے کہ بات سن رہے ہیں اور انگلیاں
منہ میں دانتوں تلے دبائی ہوئی ہیں۔ اس تکبر کے اظہار کے لئے کہ ہاں تم کہتے چلے جاؤ، ہم تو تمہیں اس
لائق بھی نہیں سمجھتے کہ تمہارے جواب میں دو حرف ہی کہہ دیں ۔ منہ سے انگلی نکالنے کی توفق نہیں پاتے
اور یہ اظہار تکبر کا ایک عجیب ذریعہ ہے جس کو ہم آج تک دنیا میں رائج دیکھتے ہیں۔ انسان ایک ذلیل سی
چیز کو اوپر سے نیچے کی طرف بڑی حقارت سے دیکھ رہا ہے۔ جیسے زمین کا کوئی کیڑا ہو اور انگلیاں دانتوں
تلے دبائی ہوئی ہیں اور کہتا ہے ٹھیک ہے جو تم نے کہنا ہے وہ کہہ لو اور اس تذلیل کے بعد جو اپنی طرف
سے انہوں نے کر لی پھر آخر پر یہ نتیجہ نکالتے ہیں۔ اِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ ہم کھلا کھلا
انکار کرتے ہیں اس چیز کا جو تمہارے پاس بھیجی گئی ہے یا جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو۔ وَإِنَّا لَفِی
شَكٍّ مِمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مَرِیب اور ہم اس بات میں شک کرتے ہیں جس کی طرف تم ہمیں بلاتے
ہو۔ ہم بہت ہی شک کرنے والے ہیں اس لئے اس گفتگو کو چھوڑ دو۔
خطبات طاہر جلد ۲
284
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
صلى الله
علیہ سے بر
در سے قبل کے انبیاء
یہ وہ نہایت ہی متکبرانہ طرز عمل ہے جو قرآن کریم کے مطابق آنحضور علی
رے لوگ ہیں جو حضرت محمد
سے لوگوں نے اختیار کیا۔ مخاطب اول طور پر کفار مکہ ہیں اور مراد وہ سارے ل
مصطفی کا انکار کرنے والے تھے یا آئندہ آنے والے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دیکھو! یہ پہلے ہی
ہو چکا ہے تم بڑی حقارت سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پیغام کو دیکھ رہے ہو اور تکبر کے سارے ذرائع
اختیار کر رہے ہو۔ تم سمجھتے ہو تم بڑی بڑی قو میں ہو اور بڑی عظمتوں کے مالک ہو اور محمد مصطفی ہے
ہے۔
صلى الله
عليه
پر جو لوگ حقیقی ایمان لانے والے اور سچے مومنین اور آپ سے پیار کرنے والے ہیں وہ تمہارے مقابل
پر تعداد میں ایک معمولی حیثیت بھی نہیں رکھتے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو اس تکبر سے تم باتیں نہ کرتے لیکن ہم
تمہیں بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے یہ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ تم نئے نہیں ہوا اور اس سے پہلے پہلے
ان قوموں کے انجام بھی گزر چکے ہیں جنہوں نے اپنے وقت کے نبی کا انکار کیا لیکن جہاں تک ان
کمزوروں اور غریبوں اور نہتوں کا تعلق ہے جن کے ساتھ یہ تذلیل کا سلوک کیا گیا ان کا جواب بالکل
اور تھا۔ انہوں نے غصہ نہیں کیا، انہوں نے نفرت نہیں کی ، انہوں نے مقابل پر سختی کا سختی سے جواب
نہیں دیا بلکہ سیدھی سادی اور صاف باتیں کہیں اور قول سدید سے نہیں ۔
ان رسولوں نے جو مختلف قوموں کی طرف بھیجے گئے قرآن کریم کے مطابق انہوں نے لوگوں
سے یہ کہا آفي اللهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَواتِ تم عجیب باتیں کرتے ہو، ہم تو تمہیں خدا کی طرف
بلا رہے ہیں ۔ ہم اپنی طرف تو تمہیں نہیں بلا رہے ۔ ہم تو ان نیکیوں کی طرف بلا رہے ہیں جو خدا کی
ذات سے وابستہ ہیں اور ان نیک کاموں کی طرف بلا رہے ہیں جو ہمیشہ سے خدا والے کرتے چلے
آئے ہیں ۔ ہم تمہیں ایسا کوئی کام نہیں بتاتے جو خدا کے سوا کسی اور وجود کی طرف منسوب ہو سکتا ہو۔
ہماری تعلیم بتاتی ہے کہ ہم تمہیں اللہ کی طرف بلا رہے ہیں۔ جب تم یہ کہتے ہو کہ ہم شک کرتے ہیں تو
کیا خدا کی ذات میں شک کرتے ہو، کیا ان نیکیوں میں شک کرتے ہو جن کی طرف ہم تمہیں بلا رہے
ہیں ۔ ہم تمہیں اس خدا کی طرف بلا رہے ہیں جس نے آسمانوں کو بھی پیدا کیا اور زمین کو بھی پیدا کیا۔
وہ تمہیں بلاتا ہے ہم نہیں بلاتے اور وہ بلاتا ہے اس غرض سے کہ تمہاری بخشش فرمائے۔ اس میں یہ بھی
بیان فرمادیا کہ جس وقت رسول آتے ہیں اور قوم کو خدا کی طرف بلاتے ہیں، وہ انتہائی گنہگار ہو چکی
ہوتی ہے۔ ہر قسم کے گناہوں میں ملوث ہو چکی ہوتی ہے اور سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ
خطبات طاہر جلد ۲
285
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
ان پر رجوع فرمائے اور غیر معمولی فضل نازل فرمائے ایسی قوم کی نجات کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہتا۔
پس انبیاء ان کو سمجھاتے ہیں کہ تم اپنا حال کیوں نہیں دیکھتے۔ تم سر سے پاؤں تک گناہوں
اور گندگی میں ملوث ہو چکے ہو۔ خدا تمہیں بلا رہا ہے اس لئے کہ تمہاری مغفرت فرمائے اور تم یہ جواب
دے رہے ہو کہ ہم شک کر رہے ہیں۔ ہمیں تعجب ہے کہ تم کیا باتیں کرتے ہو۔
پھر فرمایا وَ يُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۔ یہ دوسرا پیغام ہے۔ اس میں بہت ہی گہرا انداز
ہے اور بہت ہی وسیع انداز ہے۔ جواب میں بظاہر کوئی دھمکی نہیں ہے۔ ایسے حیرت انگیز طریق پر اور
ایسی ملائمت کے ساتھ بات کی گئی ہے کہ اس میں سننے والے کے لئے بظاہر غصہ کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
لیکن آپ اس مضمون پر غور کریں تو اس میں اتنا گہرا انداز ہے کہ صاحب عقل اور صاحب رشد انسان کو
یہ سن کر لرز جانا چاہئے ۔ ان رسولوں نے جواب دیا کہ تمہیں بخشش کی طرف بلایا جا رہا ہے۔ تمہاری
بخشش نہ کی گئی تو تمہاری صف لپیٹ دی جائے گی اس لئے کہ تم اس انجام کو پہنچ چکے ہو جس کے بعد
قو میں زندہ نہیں رکھی جاسکتیں وہ لازماً ہلاک کر دی جاتی ہیں اس لئے خدا تمہیں بلا رہا ہے۔ فرمایا
وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّی یہ تمہیں آخری مہلت ہے تا کہ تمہاری وہ مدت جس تک تم باقی رکھے
جا سکتے ہو اس کے آخری کنارے تک تم پہنچ جاؤ نہ یہ کہ پہلے کنارے پر پکڑے جاؤ۔
اللہ تعالیٰ نے قوموں کی جو عمریں اور مدتیں مقرر فرمائی ہیں ان کے متعلق بعض آیات سے پتہ ملتا
ہے کہ جب وقت آجاتا ہے تو نہ ان کو چھوٹا کیا جا سکتا ہے نہ ان کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔ (الاعراف: ۳۵) سوال
یہ ہے کہ کیا یہ آیت اس مضمون کے منافی ہے، کیا ان دونوں مضامین میں تضاد ہے۔ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے جب قوموں کا وقت آجاتا ہے تو پھر کوئی ڈھیل نہیں دی جاتی ۔ نہ ایک لمحہ کے لئے اس وقت
کو آگے کیا جا سکتا ہے نہ ایک لمحہ کے لئے پیچھے کھینچا جا سکتا ہے۔ اور یہاں فرماتا ہے وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى
أَجَلٍ مُّسَمًّى اگر تم خدا کی آواز پر کان دھرو گے اور بخشش کی طرف دوڑے چلے آؤ گے تو اللہ وعدہ کرتا
ہے کہ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى تمہاری اجل مسمی تک تمہیں آگے بڑھا دے گا۔ معلوم یہ ہوا کہ
اجل مسمی سے مراد ایک پر لا کنارا بھی ہے اور اجل مسمی سے مراد ایک ادھر کا کنارا بھی ہے۔
وہ قومیں جو بیمار ہو جاتی ہیں وہ اپنی مدت معینہ کے پہلے کنارے پر ہلاک کی جاتی ہیں اور وہ
قو میں جو صحت مند ہوتی ہیں وہ آخر وقت تک عمر پاتی ہیں۔ یہاں تک کہ اجل مسمی کا آخری کنارا
خطبات طاہر جلد ۲
286
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
آجائے۔ یہی حال ہم انفرادی زندگی میں بھی دیکھتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کی زندگی مقدر
ہے، ہر انسان اجل مسمی لے کر آیا ہے اور ساتھ ہی یہ فرمایا جاتا ہے لكل داء دواء ( صحیح مسلم کتاب السلام
باب لكل داء دواء) ہر بیماری کی شفا بھی ہے۔ دعا ئیں بھی مانگو، علاج بھی کرو، ہر ممکن کوشش کرو کہ اللہ تعالیٰ
تمہاری زندگی کو لمبا فرمادے۔
معلوم ہوتا ہے ہر انسان کے لئے Inherent یعنی ودیعت کی ہوئی کچھ عمر ہے۔ وہ اپنی
زندگی کو جس طرح چاہے استعمال کرے۔ اسی طرح کا جواب اس کی عمر کی صورت میں ظاہر ہوگا ۔ اگر
وہ اپنی عمر عزیز کو ضائع کرے گا اور سرکشی سے کام لے گا اور خدا تعالیٰ کے بیان فرمودہ قوانین کے اندر
نہیں رہے گا اور اعتدا کرے گا تو وہ مدت معینہ جو اس کے لئے مقرر ہے اس کے پہلے کنارے پر وہ پکڑا
جائے گا اور اگر اس نے ان سب تقاضوں کو پورا کیا تو پھر وہ آخری مدت تک پہنچایا جائے گا۔ چنانچہ
یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لکھا ہے کہ خدمت خلق لمبی عمر کا راز ہے ۔ (البدر
جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخہ ۲ مئی ۱۹۰۳ء) اگر عمر کی تعیین ایک لمحہ ، ایک ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے تو پھر یہ بات ہی
بے معنی بن جاتی ہے۔ اس سے لاز ما یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
جو فہم قرآن عطا فر مایا گیا تھا اس سے آپ نے یہ راز پایا کہ بظاہر عمر مقر رہے لیکن اس عمر کی دو حدیں مقرر
ہیں ایک اول حد اور ایک آخر حد۔
پس اس مضمون کو کھولتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو! تم اپنی ذلت اور نکبت اور
بداعمالیوں میں اس مقام کو پہنچ چکے ہو کہ آسمان پر لکھا جا چکا ہے کہ اب تم پکڑے جاؤ گے لیکن یہ
تمہارے پکڑے جانے کا پہلا وقت ہے۔ ابھی تمہارے زندہ رہنے کے لئے بہت دن باقی ہیں۔ خدا
کی تقدیر اگر چاہے تو تمہاری عمر کو لمبا کر سکتی ہے اس لئے ہم تمہیں بلا رہے ہیں اور ہم تمہیں نصیحت
کرتے ہیں کہ خدا کی طرف توجہ کرو، وہ چاہتا ہے تم پر رحم فرمائے اور تمہاری عمر بڑھا دے۔ اب یہ اتنی
معقول اور اتنی مدل بات ہے اور اتنے پیارے انداز میں انذار کیا گیا ہے کہ اس کو سننے کے باوجود
کے انسان ۔
انہوں نے کہا اِنْ اَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا باتیں خدا خدا کی کرتے ہو اور ہو ہماری طرح کے ا
تمہاری حیثیت کیا ہے۔ ہم کوئی فوقیت نہیں دیکھتے جو تمہیں ہم پر حاصل ہو۔ تم فرشتے نہیں تم ما فوق البشر
طاقتیں لے کر نہیں آئے ، ہماری طرح کھاتے پیتے ہو، ہماری طرح گلیوں میں چلتے پھرتے ہو، ہماری
خطبات طاہر جلد ۲
287
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
طرح بھوک اور پیاس کو مٹانے کے لئے رزق اور پانی کے محتاج ہو، ہم پر تمہیں کیا فضیلت حاصل
ہے۔ ناصح بن کر ہم پر اپنی کیا فوقیت جتاتے ہو، ایک عام انسان ہو کر خدا کی باتیں کر کے خدا کی طرف
سے ہمیں پیغام دینے لگ گئے ہو۔ تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ ا بَاؤُنَا ہم تمہاری
اس حرکت کو سمجھتے ہیں ۔ سوائے اس کے تمہارا اور کوئی مقصد نہیں کہ تم اس مذہب کو تبدیل کر دو جو ہمارے
آبا و اجداد کا تھا اور یہ اشتعال انگیزیاں ہیں ہم ان کو برداشت نہیں کریں گے، فَأْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُّبِينِ
اب ہم نے بات کھول دی ہے، اب کوئی معین دلیل لاؤ جو اس کے خلاف ہو۔ انہوں نے بھی دھمکی کے
جواب میں دھمکی دی لیکن جیسے لپٹی ہوئی دھمکی پہلے دی ویسے ہی لپٹی ہوئی دھمکی اب ہے جو آگے جا کر
کھل جائے گی ۔ چنانچہ انہوں نے کہا، اچھا ! تم خدا کی طرف سے ہمیں انذار کرتے ہو، خدا تو پتہ نہیں
ہے یا نہیں اور اگر ہے تو کہاں ہے، ہم تو تمہارے سامنے موجود ہیں، ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ہم تمہاری
نیتوں کو سمجھ گئے ہیں اور تمہاری شرارت کو پہچان گئے ہیں ، تمہارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے آبا ؤ اجداد
جھوٹے تھے تم ان کو گالیاں دیتے ہو۔ تم یہ جو کہتے ہو کہ ان کے راستہ سے ہٹ جاؤ تو گویا یہ بتانا چاہتے
ہو کہ ہمارے سب بزرگ جھوٹے تھے اور بد کردار تھے اور ہم نے ان کا جو راستہ اختیار کیا ہے یہ رستہ غلط
ہے۔ اگر ہم یہ غلط بات کرتے ہیں تو اس کے مقابل پر کوئی دلیل لا وَقَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَّحْنُ
إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم کیسا صاف، سادہ اور پاکیزہ جواب دیا ہے۔ رسولوں نے کوئی غصہ نہیں کیا۔ فرمایا
ہاں ٹھیک ہی تو ہے ہم تمہاری ہی طرح کے انسان ہیں ۔ ہم میں اور تم میں بشریت کے لحاظ سے کوئی فرق
نہیں ہے وَلكِنَّ اللهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِہ لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں
میں سے اپنے انعام کے لئے چن لیتا ہے اور جن بندوں پر اللہ انعام فرمائے ان میں اور عام بندوں
میں فرق پڑ جاتا ہے۔ بظاہر بشریت کے لحاظ سے ہم ایک ہیں اور ایک ہی مقام پر فائز ہیں لیکن ایک
بہت بڑا فرق یہ ہے کہ اللہ ہم پر رحمتیں نازل فرما رہا ہے لیکن تم اللہ کی رحمتوں سے محروم ہو رہے ہو۔
ان دو قسم کے بشروں میں تو بہت ہی بڑا فرق ہے۔ بحیثیت بشر کے ذاتی طور پر ہم میں یہ طاقت
نہیں ہے اَنْ تَأْتِيَكُمْ بِسُلْطن کہ ہم تمہارے مقابل پر کوئی دلیل پیش کریں جو تم پر غالب
آجائے۔ سلطان ایسی دلیل اور حجت اور برہان کو کہتے ہیں جو دوسرے کو مغلوب کر دے۔ الا باذن
اللہ ہاں جب اللہ چاہے گا تو وہ ضرور ایسے سلطان بھیجے گا جو تمہیں مغلوب کر دیں گے وَعَلَی اللهِ
خطبات طاہر جلد ۲
288
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۸۳ء
فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ اور مومن تو اللہ پر ہی تو کل کیا کرتے ہیں۔
باتوں کے پردہ میں پھر وہی طرز گفتگو چل ر ارہی ہے۔ بڑی ملائمت کے ساتھ خفی انداز کے ساتھ مخفی انداز بھی ہو
رہا ہے۔ رسول فرماتے ہیں تم ہم سے کس دلیل کی توقع رکھتے ہو۔ ہم تو تمہیں بتا چکے ہیں کہ پہلے بھی
انبیاء آتے رہے ہیں۔ جب بھی اور جس نے بھی ان کا انکار کیا وہ ہلاک ہو گیا ۔ فرمایا غلبہ کی یہ دلیلیں
اگر تم چاہتے ہو تو وہ تو ہمارے بس میں نہیں ہے۔ کیوں نہیں ہے تم خود ہی کہہ چکے ہو کہ ہم تمہاری طرح
کے بشر ہیں ۔ جب ہم تمہاری طرح کے بشر ہیں تو پھر ہم سے کیا توقع رکھ سکتے ہو کہ ہم تم پر غالب
آجائیں گے۔ ہم تو غالب آنے کی طاقت نہیں رکھتے ، تمہاری طرح کے بشر ہیں اور تعداد میں کمزور،
ہی نہیں ۔
اپنی طاقت میں کمزور اور اپنے جتھے میں کمزور ہیں۔ تمہارے مقابل پر ہماری تو کوئی حیثیت ہی نہ
ہم سے کیا ما نگتے ہو جو ہستی غلبہ کی دلیل دے سکتی ہے اس کے تم منکر ہور ہے ہو اس لئے تم سے مزید گفتگو
چل نہیں سکتی۔ اگر تم یہ تسلیم کر لیتے کہ ہم خدا کی طرف سے باتیں کرتے ہیں تو تمہارا یہ مطالبہ برحق تھا
کہ سلطان مبین لے کر آؤ ۔ تم تو مان ہی نہیں رہے کہ ہم خدا کی طرف سے ہیں اور جو تم ہمارے متعلق
مانتے ہو ہم بھی اپنے متعلق مانتے ہیں کہ ہم بھی تمہاری طرح کے بشر ہیں۔ بشریت کے لحاظ سے تم پر
کوئی فوقیت نہیں رکھتے ۔ اس لئے تمہارا ہم سے یہ مطالبہ نہایت ہی غیر معقول ہے کہ تم بشر ہوتے
ہوئے اور کمزور ہوتے ہوئے ہمارے خلاف غلبہ کی دلیل لے کر آؤ لیکن ہم جانتے ہیں کہ اللہ ہے، ہم
جانتے ہیں کہ اس نے ہمیں کھڑا کیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ اس نے ہمیں انذار کے لئے بھجوایا ہے اس
لئے عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ تو کل کرنے والے ہمیشہ اپنے رب پر تو کل کیا کرتے ہیں اور
ہم بھی اپنے اللہ پر ہی تو کل کرتے ہیں اور اس پر بات کو چھوڑ دیتے ہیں ۔
ابھی مناظرہ چل رہا ہے، ابھی گفتگو جاری ہے۔ انبیاء اپنی قوم کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ
تمہاری بات تو ختم ہو گئی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔ ہم نے تو تمہیں اس کا خوب ٹھوس جواب دے دیا ہے لیکن
ہماری بات ابھی جاری ہے وَمَا لَنَا الَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اللہ پر توکل نہ کریں
وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنا جبکہ وہ ہمیں ہدایت دے چکا ہے۔ انہوں نے اتنے یقین کے مقام پر فائز ہو کر
بات کی ہے کہ جب تک کسی نے کچھ پانہ لیا ہواس قسم کا کلام اس کے منہ سے نہیں نکل سکتا۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت خلیفہ اس یہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے پاس ایک دہر یہ آیا۔ یہ قادیان کی بات
خطبات طاہر جلد ۲
289
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
ہے۔ مسجد مبارک میں نماز کے بعد مجلس ارشاد لگی ہوئی تھی۔ اس نے بیٹھ کر خدا کی ہستی کے خلاف چند
دلائل دینے شروع کر دیئے ۔ وہ دلائل دیتا رہا اور حضرت صاحب مسکراتے رہے۔ جب اس نے بات ۔ وہ د
ختم کی تو آپ نے فرمایا کہ مجھے تو تم پر ہنسی آرہی ہے تم مجھے یہ دلیل دے رہے ہو کہ خدا کی ہستی نہیں ہے
حالانکہ وہ ہستی مجھ سے کلام کرتی ہے۔ مجھے سے پیار اور محبت کا سلوک کرتی ہے اور بارہا مجھ پر ظاہر ہو چکی
ہے اور تم باہر بیٹھے مجھے پیغام دینے آئے ہو کہ وہ ہستی موجود نہیں۔ کیسی بے وقوفوں والی بات ہے۔
یہ بالکل وہی طرز استدلال ہے جو انبیاء اختیار کرتے رہے ہیں یا یوں کہنا چاہیئے کہ حضرت
مصلح موعود نے وہی طرز استدلال اختیار کی جو انبیاء اختیار کرتے چلے آئے ہیں۔ قرآن کریم کے
مطابق خدا رسیدہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر توکل کیوں نہ کریں۔ انسان ہمیشہ اس چیز پر توکل کیا کرتا ہیں کہ ہم نہ چیز
ہے جس پر کامل یقین ہو ۔ تم تو کہتے ہو ہمیں شک ہے اس لئے تمہارے لئے تو کل کا کوئی سوال ہی ہو۔
ساتو خدا تعالیٰ سے ہدایت مل چکی ہے۔ ہم سے تو خدا کلام فرماتا ہے، ہم پر تو رحمتیں نازل فرما
رہا ہے، اتنے پیار کرنے والے اور ایسے باوفا خدا پر ہم تو کل نہ کریں تو ہم بڑے ہی ظالم لوگ ہوں
گے۔ ہم نہ صرف یہ کہ اس پر تو کل کریں گے بلکہ تو کل کا ثبوت اپنے صبر سے دیں گے۔ زبانی توکل
کرنا اور چیز ہے لیکن دکھوں کی زندگی قبول کر لینا جبکہ انسان اس زندگی سے بچ بھی سکتا ہے یہ ہے
صحیح تو کل ۔
پس اس دلیل کو کتنا مضبوط کر دیا جب فرمایا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُوْنَا خدا کی قسم ہم صبر
کریں گے اس ظلم پر اور اس دکھ پر جو تم ہمیں دو گے اور دیتے چلے جا رہے ہو۔ تم نے جتنے مصائب ہم
پر توڑے ہیں چونکہ ہمارا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اور ہم خدا کی طرف دیکھ رہے ہیں اس لئے ہم صبر
کریں گے اور اس سے زیادہ کوئی اور دلیل نہیں دی جاسکتی اس بات کے حق میں کہ ہم خدا پر توکل
کرنے والے ہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے بلکہ اللہ کے قانون کو جاری ہونے دیں گے اور
یقین رکھتے ہیں کہ وہ ضروری جاری ہوگا ۔ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ اور ہاں ہم پھر اعلان
کرتے ہیں کہ جو لوگ تو کل کرنے والے ہوتے ہیں وہ اللہ کی ذات پر تو کل کیا کرتے ہیں۔
یہ بات سن کر وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا تھا۔ قرآن کریم کے مطابق ان پر پے در پے ایسے
واقعات رونما ہوئے کہ وہ تاریخ کا حصہ بن گئے ۔ چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے کہ ہم تمہیں ان سارے ہےکہ
خطبات طاہر جلد ۲
290
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۸۳ء
واقعات کا خلاصہ سنا رہے ہیں اور ایک ایسی تاریخ بتا رہے ہیں جو حضرت نوح علیہ السلام کے وقت
سے جاری ہے اور ان تین انبیاء علیہم السلام کے وقت میں بھی جاری رہی جن کے ہم نے نام لئے ہیں
اور پھر بے شمار ایسے انبیاء کے وقت میں بھی اسی طرح جاری رہی جن کے ناموں کو خدا کے سوا کوئی نہیں
جانتا۔ جب بھی انہوں نے یہ کہا تو مقابل پر یہ کہا گیا ، انہوں نے یہ کہا تو مقابل پر یہ کہا گیا۔
غرض یہ باتیں سننے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر منکرین کی قوم نے اپنے رسولوں سے کہا،
اچھا! تو کل کرتے ہو اپنے رب پر تو پھر تو تمہارا علاج آسان ہے، تم تو ہمارے قبضہ قدرت میں ہو،
لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ اَرْضِنَا ہم تمہیں اپنے وطن سے نکال دیں گے۔ گویا کہ ان کو وطنیت کے حق
سے ہی محروم کر دیا۔ جس زمین میں وہ پلے ، جس زمین کا انہوں نے پانی پیا، اس زمین سے رزق
حاصل کیا ، اسی شہر، اسی جگہ کے وہ لوگ متوطن تھے لیکن قوم مقابل پر تکبر کی انتہا کر دیتی ہے۔ کہتی ہے
ہمارا ملک ہے تمہارا تو نہیں اور ہم اختیار رکھتے ہیں کہ تمہیں اس زمین سے نکال دیں۔ خدا کے رسول
اس کا کوئی جواب نہیں دیتے خاموشی اختیار کرتے ہیں اور پیشتر اس کے کہ وہ جواب دیں اللہ تعالیٰ
آسمان سے ان پر وحی نازل فرماتا ہے لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ تمہیں ہرگز کسی معاملہ میں دخل دینے کی
ضرورت نہیں ہے، کوئی ہاتھ ہلانے کی ضرورت نہیں، ہم ظالموں کو ہلاک کریں گے۔ ان کو آسمان سے
آواز سنائی دیتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ کس زمین کے مالک بن بیٹھے ہیں، وطن کس کے ہیں ، خدا
کے سواکسی کے وطن نہیں ہیں اور خدا کے سوا کسی کی زمین نہیں ہے۔
انبیاء کے مخالفین کہتے ہیں ہم تمہیں اس زمین سے نکال دیں گے لیکن خدا کہتا ہے ہم آسمان
سے تمہیں خوشخبری دیتے ہیں لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ ھم یہ لوگ تو قصہ ماضی بن چکے ہیں،
یہ تو کہانیاں بن جانے والے ہیں، ان کے بعد ہم تمہیں ان زمینوں کا وارث بنائیں گے جن سے
نکالنے کا یہ دعوی کر رہے ہیں۔ ذلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ یہ شاندار مستقبل اس
قوم کا ہے جو میرے مقام کا خوف رکھتی ہے اور میرے وعید سے نصیحت پکڑتی ہے اور استفادہ کرتی ہے
اور ان باتوں سے ڈرتی ہے جن باتوں سے میں ڈرایا کرتا ہوں ۔
جب خدا تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ ان قوموں کو یہ پیغام دیا اور یہ جاری و ساری پیغام ہے، یہ
ایسی کہانیاں ہیں جو ہمیشہ دہرائی جاتی رہی ہیں اور دہرائی جائیں گی ۔ دنیا ان کہانیوں میں ایک بھی استثناء
خطبات طاہر جلد ۲
291
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۸۳ء
۔
نہیں دیکھے گی۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رسولوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے گفتگو بند کر دی وَاسْتَفْتَحُوا
اور عرض کیا کہ اے اللہ! فتح تو تیرے ہاتھ میں ہے، ہم نے تجھ پر تو کل کیا تھا، تیرا بے انتہا احسان اور کرم
ہے کہ پیشتر اس کے کہ ہم دعا کرتے تو اپنے دعا کرتے تو اپنے فضل سے ہم پر رجوع برحمت ہوا اور تو نے آسمان سے
ہمیں خوشخبریاں دینا شروع کر دیں پس ہم تجھ سے ہی فتح مانگتے ہیں ۔ چنانچہ یہ کہتے ہوئے انہوں نے
اپنے رب سے فتح مانگی وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ اور ہر وہ شخص جس نے تکبر اختیار کیا تھا اور جبر اختیار
کیا تھا ہر سرکش اور حق کا دشمن ناکام و نامرادر ہا۔
قرآن کریم کا یہ وہ طرز بیان ہے جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔ کتنا حیرت انگیز نصیحت کا طریق
ہے، کیسا پیارا انداز ہے اور کتنا یقین سے پر ہے، کتنا قطعی اور اٹل ہے اس تقدیر میں جو خدا نے بیان کی
ہے نہ پہلے کبھی کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور نہ اب کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے۔
پس وہ لوگ جو ہمیشہ خدا کے نام کھڑے ہوں گے ان کے لئے ان رستوں کے سوا اور کوئی
رستہ نہیں ہے اس لئے ان کو لازماً صبر کرنا پڑے گا اور لازما خدا کی خاطر دکھوں کو برداشت کرنا ہوگا اور
استقامت دکھانی ہوگی اور خدائے حیسی و قیوم پر تو کل بھی کرنا ہوگا اور لوگوں کو بتانا ہوگا کہ ہم خدا پر توکل
کرتے ہوئے صبر کر رہے ہیں۔ تب ہمیشہ ایسی قوموں پر خدا کی وہ تقدیر بھی لازماً ظاہر ہوگی جس کا ان
آیات میں ذکر کیا گیا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو خدا کی راہ میں حائل ہو سکے ۔ جب وہ فیصلہ
فرماتا ہے کسی قوم کو فتح دینے کا تو لازما وہ فتح پاتی ہے اور جب وہ فیصلہ فرماتا ہے کسی قوم کو ہلاک کرنے
کا تو لازما وہ ہلاک کی جاتی ہے اور قصہ کہانی بنادی جاتی ہے۔
روزنامه الفضل ربوه ۲ اکتو بر ۱۹۸۳ء )