اقوام عالم سے جماعت کا مقابلہ اور شاندار انجام

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الانبیاء کی آیات کی روشنی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی قوم کے مابین بت شکنی کے واقعے اور مکالمے کی تفصیلی وضاحت فرمائی۔ انہوں نے سچ اور جھوٹ کی حقیقی تعریف بیان کرتے ہوئے انبیاء کی عصمت پر روشنی ڈالی اور ثابت کیا کہ ان کا کلام معترضین پر حجت تھا۔ آخر میں انہوں نے جماعت احمدیہ کے حالات کو ان واقعات سے ملاتے ہوئے واضح کیا کہ صرف دلائل پر تکیہ کرنے کے بجائے اصل بھروسا اور توکل اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہونا چاہیے۔

موضوعات: واقعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام، تفسیر قرآن کریم، عصمت انبیاء، سچ اور جھوٹ کی حقیقت، مخالفت اور آزمائشیں، توکل علی اللہ

خطبات طاہر جلد ۲
293
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
اقوام عالم سے جماعت کا مقابلہ
اور شاندار انجام
( خطبه جمعه فرموده ۲۷ رمئی ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ انبیاء کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَلَقَدْ تَيْنَا إِبْرَاهِيمَرُ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَلِمِينَ
إِذْ قَالَ لِأَبِيْهِ وَقَوْمِهِ مَا هَذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنْتُمْ لَهَا عَكِفُونَ ۔
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَ نَا لَهَا عَبِدِينَ قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ
فِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنْتَ مِنَ
اللَّعِبِينَ قَالَ بَلْ رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي
فَطَرَهُنَّ وَأَنَا عَلَى ذَلِكُمْ مِنَ الشَّهِدِيْنَ وَتَاللَّهِ
لَا كِيْدَنَّ أَصْنَا مَكُمْ بَعْدَ أَنْ تُوَلُّوا مُدْ بِرِينَ فَجَعَلَهُمْ
جُذْذَا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ قَالُوا مَنْ
فَعَلَ هُذَا بِالِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّلِمِينَ قَالُوا سَمِعْنَا فَتَّى
يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَةَ إِبْرَاهِيمُ قَالُوا فَا تُوْا بِهِ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ
لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ قَالُواءَ أَنْتَ فَعَلْتَ هُذَا بِالِهَتِنَا

خطبات طاہر جلد ۲
294
خطبه جمعه ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
يَابُرِهِيمُ قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هُذَا فَسْئَلُوهُمُ
إنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ فَرَجَعُوا إِلَى أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنْتُمُ
الظَّلِمُونَ ثُمَّ نُكِسُوا عَلَى رُءُ وَسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَؤُلَاءِ
يَنْطِقُونَ قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ
شَيْئًا وَلَا يَضُرُّ كُمْ أَفٌ لَّكُمْ وَ لِمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
أَفَلَا تَعْقِلُونَ قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ
فَعِلِينَ قُلْنَا لِنَا رُكُونِي بَرْدًا وَسَلْمًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ (الانبياء ۵۲-۷۱)
اور پھر فرمایا :
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے جو بہت سے مجادلات غیروں سے ہوئے ان میں
سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی سے بصیرت عطا فرمائی
ہوئی تھی اور ہدایت دے رکھی تھی اور ہم ابراہیم کی ذات سے بخوبی واقف تھے۔ اس کے اندر جتنی
خوبیاں پنہاں تھیں ان سب پر ہماری نظر تھی۔ وہ ایک صاحب رشد انسان تھا گہری خوبیوں کا مالک
تھا۔ وہ صاحب عقل تھا اس لئے کوئی خلاف عقل بات وہ نہیں کر سکتا تھا۔ یہ سب کچھ جاننے کے بعد ہم
یہ واقعہ بیان کرتے ہیں ۔ جب ابراہیم نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم نے یہ کیا بت بنا
رکھے ہیں جن کے سامنے تم وقف ہو بیٹھے ہو۔ دھر نا دے کے بیٹھ رہے ہو۔ آخر یہ ہیں کیا چیز؟ تو قوم
کے لوگوں نے کہا ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو اسی طرح دیکھا تھا کہ وہ ان بتوں کی عبادت کیا کرتے
تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اچھا ، یہ بات ہے تو تم بھی اور تمہارے آبا ؤ اجداد
بھی کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہو۔ صرف ایک نسل کا معاملہ نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے تم پشتوں کے بگڑے
ہوئے ہو۔ وہ بھی غلط تھے اور تم بھی غلط ہو۔ یعنی اگر کوئی یہ دلیل دے کہ میں نے اپنے ماں باپ کو اسی
طریق پر پایا ہے اس لئے میں سچا ہوں تو یہ بڑی نا معقول بات ہے۔ اگر وہ خود جھوٹا ہے تو اس کا یہ
مطلب بنے گا کہ اس کے ماں باپ بھی جھوٹے ہیں۔ یہ نتیجہ تو نکل سکتا ہے لیکن یہ نتیجہ کیسے نکل آیا کہ
چونکہ ماں باپ نے ایسا کیا تھا اس لئے ہم سچے ہیں۔ یہ ہے دلیل جو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام

خطبات طاہر جلد ۲
قوم کی طرف الٹا رہے ہیں ۔
295
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
پھر قوم کے لوگوں نے کہا کہ اے ابراہیم ! کیا تو کسی خاص سچائی کو لے کر ہمارے پاس آیا
ہے، ایسی حقیقت کو جس کا ہم انکار نہیں کر سکتے یا محض ہم سے مذاق کر رہا ہے؟ حضرت ابراہیم
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کا یہ جواب دیا کہ تمہارا رب آسمان اور زمین کا رب ہے جس نے ان کو پیدا
کیا اور یہ وہ بات ہے جس پر میں پوری طرح گواہ ہوں اس کے سوا میں کسی حق کو نہیں جانتا۔ میں اس
بات پر گواہ ہوں کہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہو اور اس کے خلاف تم
کوئی شہادت پیش نہیں کر سکتے ۔
اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو کہا کہ میں اسی خدا کی قسم کھا کر کہتا
ہوں جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ لازماً میں تمہارے بتوں کے خلاف کوئی تدبیر کروں گا ایسی تدبیر جس
سے ان کا جھوٹ ثابت ہو جائے۔ لیکن یہ تدبیر میں اس وقت کروں گا جب تم لوگ مجھے چھوڑ کر الگ
ہو جاؤ گے اور جب ان بتوں کو خالی یعنی بغیر حفاظت کے چھوڑ دو گے۔ میں نے کچھ کرنا ضرور ہے لیکن
ایسا فعل کرنا ہے جس کو تمہارے ہوتے ہوئے نہیں کر سکتا کیونکہ تم مجھے روک دو گے۔ پس جب میں
نے دیکھا کہ تمہارے بت خالی پڑے ہیں تمہاری حفاظت سے باہر ہیں تو اس وقت میں ان کے ساتھ
کچھ کر ردوں گا۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو موقع ملا اور انہوں نے ان بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
سوائے ایک کے جوان میں سب سے بڑا تھا ۔ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ تا کہ اس بارہ میں وہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی طرف رجوع کریں۔
یہاں الیہ کی ضمیر بڑے بت کی طرف نہیں جاتی بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف
جاتی ہے کیونکہ جیسا کہ بعد کی آیت مضمون کو کھول دے گی ، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے واضح طور پر
انہیں یہ نہیں کہا تھا کہ بڑے بت سے پوچھو بلکہ ٹوٹے ہوئے بتوں سے پوچھنے کے متعلق کہا تھا اسی
لئے وہاں جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے۔ پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا شروع سے ہی یہ
موقف تھا کہ میں قوم کو متنبہ کردوں کہ میں ہی ہوں اور جب کچھ ہو جائے تو وہ میری طرف آئیں اور
کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہیں کہ کس نے یہ کام کیا اور کیوں کیا ؟ یعنی آغاز ہی سے آپ بات کو خوب غلط
کھولتے چلے جارہے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۲
296
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
قَالُوْا مَنْ فَعَلَ هُذَا بِالِهَتِنَا قوم کے کچھ لوگ ناواقف تھے ان کو علم نہیں تھا کہ حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے قوم کے بعض لوگوں سے کیا بات کی ہے اس لئے انہوں نے کہا یہ کون
ہے جس نے ہمارے بتوں سے ایسا فعل کیا ہے؟ یقیناً وہ بہت بڑا ظالم ہے۔ تب اس گروہ نے جس
سے حضرت ابراہیم کی گفتگو ہوئی تھی کہا کہ ہم نے ایک نوجوان ابراہیم نامی کو ایسی باتیں کرتے سنا تھا
یعنی وہ کوئی لکا چھپا نفی چور نہیں ہے۔ وہ تو کھلم کھلا کہہ رہا تھا کہ میں یہ کام کرنے والا ہوں اس لئے
لا ز ما یہ فعل کرنے والا وہی ہے۔ پھر انہوں نے کہا اچھا! جو بھی ہے اسے پکڑ کر لاؤ اسے پکڑ کر لاؤ اور عوام الناس کے
سامنے پیش کرو تا کہ وہ دیکھیں تو سہی کہ یہ کون جرات مند انسان ہے جو ایسی حرکتیں کرتا ہے۔
چنانچہ بھری مجلس میں جب قوم اکٹھی تھی حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پیش کیا گیا
انہوں نے کہا اے ابراہیم ! کیا تو نے ہمارے بتوں سے فعل کیا ہے؟ قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ
لھذا اس کے دو معانی ہو سکتے ہیں۔ ایک جیسا کہ تفسیر صغیر میں ہے اور ہمارے بہت سے علما نے وہ ترجمہ
کیا ہے۔ فَعَلَہ کے بعد وقف ڈالا گیا ہے اور ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جواب
دیا کہ کسی کرنے والے نے یہ فعل کیا ہے یعنی فَعَلَہ کا جو فاعل ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام جواباً اس
کا ذکر نہیں کرتے ۔ قوم کے لوگوں نے پوچھا کیا تو نے یہ فعل کیا ہے؟ تو آپ نے کہا کسی کرنے والے
نے کیا ہے۔ كَبِيرُهُمْ هَذَا ان بتوں میں سے بڑا یہ ہے۔ فَسْئَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ ان
سے پوچھو، اگر یہ بولتے ہیں۔ پس یہ میری مراد تھی کہ یہاں پہنچ کر حضرت ابراہیم علیہ السلام ضمیر بڑے
بت کی طرف نہیں پھیرتے کہ اس سے پوچھو، بلکہ کہتے ہیں کہ سب بتوں سے پوچھو، اگر یہ بول سکتے
ہیں ۔ یہ جواب کی ایک طرز ہے اور اس میں ایک حکمت ہے۔ میں بتاؤں گا کہ وہ کیا حکمت ہے؟
بہر حال اس ترجمے کو قبول کیا جا سکتا ہے اور اس کے خلاف کوئی قطعی منطقی دلیل نہیں دی
جاسکتی کہ یہ ترجمہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے فَعَلَنے کے بعد وقف ہو تو معنی یہ بنیں گے کہ کسی کرنے
والے نے ایسا کیا ہے۔ ان میں سے بڑا تو یہ ہے اور ان سے پوچھ لو کہ کیا واقعہ ہوا؟ لیکن اس ترجمے پر
ایک چھوٹا سا اعتراض وارد ہوتا ہے کہ جب بڑے بت کو اس لئے بچایا تھا کہ لوگ اس کی طرف رجوع
کریں اور یہ ثابت کیا جائے کہ اس بڑے نے دوسرے بتوں کو توڑا ہے تو پھر یہ سوال اٹھنا چاہئے تھا
کہ اس بڑے سے پوچھ لو اور صحیح سلامت بھی وہی موجود تھا اس کا ذکر کیوں نہیں کیا۔ ٹوٹے ہوئے

خطبات طاہر جلد ۲
297
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
بتوں سے پوچھنے کا کیوں کہا؟ لیکن اگر فَعَلَهُ کی ضمیر كَبِيرُهُمْ کی طرف پھیری جائے تو پھر یہ
اعتراض پیدا نہیں ہوتا فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ کا مطلب یہ بنے گا کہ یقیناً اس بڑے بت نے یہ فعل کیا
ہے۔ مجرم تو اقراری نہیں ہوا اس لئے جن کو مارا ہے ان سے پوچھو۔ اگر یہ بول سکتے ہیں تو بتا دیں گے
اور اگر تمہارے خدا ایسے ہیں، انسان کے مارنے سے مر جاتے ہیں تو پھر بول نہیں سکیں گے۔ لیکن اگر
تمہارا دعویٰ یہ ہے کہ تمہارے خدا نہیں مرتے تو پھر ان کو اس حالت میں بھی بول پڑنا چاہئے ۔ جن پر ظلم
ہوا ہے ان سے کیوں نہیں پوچھتے کہ تمہیں کس نے مارا ہے؟
عبارت کی رو سے بظاہر یہ ترجمہ زیادہ قرین قیاس نظر آتا ہے لیکن اس پر اعتراض پڑتا ہے
کہ گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نعوذ باللہ جھوٹ بولا ۔ اس لئے سلسلہ عالیہ احمد یہ کے جتنے علما بھی
پہلا ترجمہ کرتے ہیں وہ اسی احتمال سے بچنے کے لئے وہ ترجمہ کرتے ہیں۔ یہ ہمارے بنیادی عقائد
میں داخل ہے کہ نبی معصوم ہوتا ہے اور اس کے جھوٹ بولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پس چونکہ
دوسرے ترجمے سے یہ احتمال پیدا ہو جاتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا جھوٹ تسلیم کر لیا جائے
اس لئے اس اعراض کی خاطر ثانوی درجے کا ترجمہ قبول کر لیا جاتا ہے۔ گویا ایک مجبوری در پیش ہے
ور نہ سیاق عبارت کے لحاظ سے تو دوسرا ترجمہ ہی موزوں نظر آتا ہے۔
جہاں تک میں نے غور کیا ہے میرے نزدیک ایسی کوئی مجبوری در پیش ہی نہیں ہے۔ اگر
دوسرا ترجمہ بھی قبول کر لیا جائے یعنی یہ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا کہ اس بڑے بت نے مارا
ہے تم ان بتوں سے پوچھ لوتو ہر گز کسی جھوٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کیوں؟ میں اس کی وجہ بتاتا
ہوں۔ اگر ہم صحیح معنوں میں جھوٹ اور سچ کا تجزیہ کریں کہ جھوٹ کیا ہوتا ہے اور سچ کیا ہوتا ہے؟ ان
کی کوئی ایسی کامل تعریف کریں جو جامع اور مانع ہو تو بعض ایسی صورتیں بھی آپ کے سامنے آئیں گی
کہ ایک بیان کرنے والا خلاف واقعہ بیان کرتا ہے لیکن جھوٹ نہیں بول رہا ہوتا اور ایک بیان کرنے
والا واقعہ صیح بیان کر رہا ہوتا ہے لیکن جھوٹ بول رہا ہوتا ۔ یہ دو قطعی صورتیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔
مثلاً بچہ بعض دفعہ تنگ کرتا ہے اور پوچھتا ہے فلاں چیز کہاں گئی؟ آپ کہتے ہیں کہ زمین کا کہ زمین کھا گئی یا
آسمان نگل گیا۔ حالانکہ یہ واقعات کے بالکل خلاف ہے۔ یا مثلاً میز پڑی ہوئی ہے تو کوئی چڑ کر
جواب دیتا ہے کہ یہ میں نے کھالی ہے میرے پیٹ سے نکال لو ۔ حالانکہ یہ بات بھی واقعہ کے بالکل

خطبات طاہر جلد ۲
298
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
خلاف ہے لیکن کوئی معقول انسان اسے جھوٹ نہیں کہہ سکتا اس لئے کہ کہنے والا جانتا ہے کہ دوسرا اس
پر یقین نہیں کرے گا اور کہنے والا اس مقصد کی خاطر کہتا بھی نہیں کہ دوسرا اس پر یقین کرے۔ پس
جھوٹ یہ ہوتا ہے کہ خلاف واقعہ بات اس مقصد سے کہی جائے کہ دوسرا اس پر یقین کرلے اور کہنے والے
کے نزدیک اس بات کا امکان ہو کہ دوسرا اس پر یقین کر سکتا ہے لیکن اگر اس کے برعکس مطلب ہو اور
کہنے والے کے دل میں کامل یقین ہو کہ دوسرا یقین نہیں کر سکتا اور اس کے نتیجہ میں وہ کچھ اور بتانا چاہتا
ہے تو پھر یہ جھوٹ نہیں ہے۔ اسی طرح اس کے برعکس یہ مثال ہے کہ واقعہ تو سچا ہے لیکن کہنے والا جھوٹا
ہے۔ اس کی بہترین مثال قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ المنافقون میں فرماتا ہے:
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ
يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ ۔
صلى الله
عروسه
صلى الله
)
(المنافقون (۲)
کہ اے محمد ! ( منافق تیرے پاس آتے ہیں اور حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ اے محمد
! ہم گواہ ہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ خوب جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے کیونکہ جس نے
-
بھیجا ہے اس کو زیادہ پتہ ہے۔ اس کے باوجود خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹ بول رہے ہیں ۔
واقعہ سچا بیان کر رہے ہیں لیکن جو واقعہ بیان کر رہے ہیں اس پر ان کو اعتماد نہیں ہے۔ یہ مقصد نہیں ہے
کہ ہ دوسرے بھی اس کو سچے واقعہ کے طور پر تسلیم کر لیں ۔ مقصد یہ ہے کہ دوسرے اس بات بات کو کا تسلیم کر لیں
کہ ہم اس کو سچا سمجھتے ہیں اس لئے جھوٹ بن گیا۔ پس اگر آپ سچ اور جھوٹ کا تجزیہ کریں تو دونوں
شکلیں سامنے آجاتی ہیں۔ خلاف واقعہ بات بیان کی جارہی ہے لیکن اس کا جھوٹ سے کوئی تعلق
نہیں۔ بالکل سچی بات بیان کی جارہی ہے اور ایسی سچی کہ اس سے زیادہ سچی بات انسانوں کے سامنے
کبھی نہیں آئی یعنی کلمہ توحید کہ اللہ ایک ہے۔ یہ سب سے سچی بات ہے۔اس کے بعد دوسرے
درجہ کی بات یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ خدا کہتا ہے کہ یہ منافق بظاہر سب
سے سچی بات کر رہے ہیں لیکن ہیں جھوٹے۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے معاملے میں کیا واقعہ ہوا ؟ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ
والسلام کا شروع میں ہی قوم کے لوگوں کو یہ بتادینا کہ میں تمہارے بتوں سے کچھ کرنے والا ہوں قطعی

خطبات طاہر جلد ۲
299
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
طور پر ثابت کرتا کہ آپ کوئی ایسی بات نہیں کر رہے جس کے ذریعہ اپنے اوپر سے واقعۂ الزام ٹالنا
چاہتے ہیں۔ وہ تو کھلے طور پر بتا رہے ہیں کہ میں تمہارے بتوں کے ساتھ کچھ کرنے والا ہوں اور آپ
کو کامل یقین تھا کہ قوم کے لوگوں کے لئے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ مان جائیں کہ کسی اور نے یہ
فعل کیا ہے اور ان کے دل گواہی دیں گے کہ یہ بات جھوٹ ہے۔ پس جھوٹ کی حقیقت کھولنے کے
لئے واقعہ بیان ہورہا ہے نہ کہ جھوٹ کی تائید کے لئے اور بالکل برعکس نتیجہ نکالا جا رہا ہے۔ حضرت ابراہیم
کا قول جھوٹ پر سے پردہ اٹھا رہا ہے نہ کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اور اس کمال فصاحت و بلاغت
کے ساتھ پردہ اٹھا رہا ہے کہ قرآن کریم گواہی دیتا ہے کہ جب قوم کے لوگوں نے اپنے نفسوں میں غور
کیا تو ان کے دل سے یہ آواز اٹھی کہ ہاں ظالم تم ہی لوگ ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ان بتوں میں کوئی سچائی
نہیں ۔ نُكِسُوا عَلَى رُءُوسِهِمْ گویا ابراہیم علیہ السلام کے مقابلے میں وہ اوندھے منہ جاگرے۔
ایسی مار کھائی ہے کہ سر کے بل زمین پر جاپڑتے ہیں۔
الغرض مضمون کا سارا سیاق و سباق بتارہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی
بات کو ایک نہایت اعلیٰ منطقی دلیل کے طور پر استعمال کیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے شروع میں فخر سے
بیان کیا کہ ہم نے ابراہیم کو رشد دی تھی۔ رشد کے بعد کیا خدا تعالیٰ نے جھوٹ کا واقعہ بیان کرنا تھا؟ یہ
اچھا رشد ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑی شان سے تعریف فرما رہا ہے کہ جس بندے کا میں ذکر کرنے والا ہوں
اس کو ہم نے ہی رشد عطا کی تھی اور اس کی خوبیوں سے ہم گہرائی تک واقف تھے، خوب باخبر ہونے
کے بعد اس کو مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور آگے واقعہ نعوذ باللہ من ذالک جھوٹ کا بیان کر دیا۔
یہ بالکل لغو بات ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ خدا ایسا کرے۔ پس اس مضمون کو پہلے ہی کھول دیا کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام جھوٹ بولنے کے لئے ہرگز آمادہ نہیں تھے۔ انہوں نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا
تھا کہ میں یہ کام کرنے والا ہوں اس لئے بعد میں جو واقعہ خدا بیان کرتا ہے وہ فصاحت و بلاغت کا
کمال ہے اور دشمن کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے ایک نہایت اعلیٰ درجے کی دلیل ہے۔
فَرَجَعُوا إِلَى أَنْفُسِهِمْ اس کا ایک یہ ترجمہ بھی ہے کہ وہ اپنے نفسوں میں ڈوب گئے۔ انہوں
نے اپنے دلوں میں غور کیا اور دلوں سے یہ آواز اٹھی إِنَّكُمْ اَنْتُمُ الظَّلِمُونَ لیکن شکست کھانے کے
نتیجے میں وہ ڈھیٹ ہو گئے اور شکست تسلیم کرنے کی بجائے انہوں نے آخر یہ کہا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَؤُلَاءِ

خطبات طاہر جلد ۲
300
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
يَنْطِقُونَ کہ اے ابراہیم ! تو خود بڑی اچھی طرح جانتا ہے، تجھے ہم سے زیادہ پتہ ہے کہ یہ بت بولنے
والے نہیں ہیں۔ یہ تو بے جان چیزیں ہیں اور ان کو توڑ کر تو نے بڑا نے بڑا ظلم کیا ہے۔ اس سے بھی پتہ لگا کہ
قوم کے لوگ جانتے تھے کہ ابراہیم جھوٹ نہیں بول رہے ۔
اس پر حضرت ابراہیم نے فرمایا۔ اَفَتَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ
وَلَا يَضُرُّ كُمْ تمہاری یہ بات سچ ہے کہ نہ ان بتوں نے مارا، نہ مار سکتے تھے۔ تھے۔ یہ کچھ بھی نہیں کر سکتے اور
اگر مارا بھی ہوتا تو بولنے کے قابل نہیں ، بالکل بے جان چیزیں ہیں ان میں کوئی بھی حقیقت نہیں ۔ اور
جو اتنی بے حقیقت چیز ہو اس سے نہ تمہارا فائدہ وابستہ ہے نہ نقصان ۔ فائدہ اس لئے نہیں کہ ان میں عمل
کی کوئی طاقت نہیں ۔ نقصان اس لئے نہیں کہ یہ کسی کو مار ہی نہیں سکتے ۔ لوگوں کا نقصان کیا ہوگا؟ نہ یہ
حق میں بول سکتے ہیں نہ خلاف بول سکتے ہیں ۔ نہ حق میں کوئی فعل کر سکتے ہیں نہ خلاف کر سکتے ہیں ۔
تب قوم کے لوگوں نے کہا کہ ابراہیم کو آگ میں ڈال دو۔ چنانچہ فرمایا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا
الِهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِینَ یعنی اگر تم نے کچھ کرنا ہے تو سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں رہا کہ اس کو
آگ میں ڈال دو۔ یہ وہ نتیجہ ہے جو انبیاء کی مخالف قو میں ہمیشہ نکالا کرتی ہیں۔ جب دلائل کامل ہو جائیں،
جب حجت اتمام کو پہنچ جائے تو اس کے بعد خدا تعالیٰ بیان فرماتا ہے، سابقہ دستور یہی رہا ہے کہ اس
وقت مخالفین تنگ آکر جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں اور شکست تسلیم نہیں کرتے۔ چنانچہ بعض مخالفین کا یہ
فیصلہ ہوتا ہے کہ اب سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ یا تو ایمان لانے والے زبر دستی ہمارے اندر
واپس لوٹ آئیں یا پھر ان کو وطن سے نکال دو یا قتل کر دو۔ بعض دفعہ نوٹس دیتے ہیں، اعلان کرتے
ہیں کہ تمہیں تین دن دیئے جائیں گے۔ یا توبہ کرلو اور توبہ سے مراد یہ ہے کہ تم ہمارے موقف کی
طرف لوٹ آؤ یا قتل ہونا منظور کر لو یا پھر اس ملک کو چھوڑ دو۔
دو
تین دن کے سوا باقی باتیں وہی ہیں جو قرآن کریم فرماتا ہے حضرت نوح علیہ السلام کی
قوم نے کہی تھیں ۔ لیکن فرمایا عذاب کا صرف ایک طریقہ نہیں ہے جو مخالفین اختیار کرتے ہیں۔ بعض
اوقات دوسرے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک آگ کا عذاب اور زندہ جلانے کی
کوشش ہے۔ دور کے واقعات تو دور کے واقعات ہیں ۔ ہم نے تو یہ واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھے
ہیں اس لئے سب سے زیادہ ان آیات کی حقیقت کو احمدی سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ان پر یہ واقعات

خطبات طاہر جلد ۲
301
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
گزر چکے ہیں اور آئندہ بھی گزرتے رہیں گے۔ ہم ان آگوں سے گزرے ہیں اس لئے ہم جانتے ہیں کہ
بعینہ اسی طرح ہوا کرتا ہے۔ آج قرآن کریم کی آیت ( قُلْنَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَمَا عَلَى
ابرهيم (الانبياء ۷۰)۔ ناقل ) کی صداقت کی سب سے بڑی گواہ جماعت احمد یہ اور دوسرے حصے کی
بھی گواہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب حضرت ابراہیم کو قوم نے کہا کہ ابراہیم کو آگ میں ڈالے
بغیر چارہ نہیں رہا تب ہم نے کہا ینَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى ابْرَاهِيمَ کہ اے آگ !
میرے ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی بن جا اور امن کی جگہ بن جا۔ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ
الْأَخْسَرِينَ انہوں نے بھی ایک تدبیر کی لیکن ہم نے ان کی تدبیر کو الٹ دیا اور وہ گھاٹا پانے
والوں میں سے ہو گئے ۔
پس جس جماعت نے قرآن کی گواہی کے ایک حصے کو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے
دیکھا ہے اور اس کے بعد کے حصے کو بھی بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے اور بارہا ایسے
واقعات گزر چکے ہیں اس کو دنیا کی کون سی آگ ڈرا سکتی ہے۔ خواہ وہ ظاہری آگ ہو تب بھی وہ آگ
مسیح موعود علیہ السلام کی غلام اور آپ کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی ۔ خواہ وہ باطنی آگ ہو اور لفظ
آگ معنوی طور پر استعمال کیا گیا ہو تب بھی میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ وہ آگ مسیح موعود علیہ السلام
کی غلام اور آپ کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی اور جس طرح پہلے ابراہیم پر آگ ٹھنڈی کی گئی تھی
اس ابراہیم پر بھی ٹھنڈی کی جائے گی ۔ یہ ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس کو دنیا کی کوئی قوم بدل نہیں
سکتی ، کوئی حکومت تبدیل نہیں کر سکتی ۔ تمام دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔ دراصل
یہ ایک جاری و ساری حقیقت ہے۔ کوئی نئی چیزیں نہیں ہے۔ جب سے آدم آئے اور جب تک اللہ کی
طرف سے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہے ہمیشہ یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔ وہ لوگ جو خدا
کے نام پر کوئی اعلان حق کرتے ہیں ان کے لئے لازماً آگ جلائی جاتی ہے اور لازماً ان کے لئے اس
آگ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور گلزار میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ دولفظوں میں سچائی اور جھوٹ کے
مقابلے کی کہانی ہے جسے قرآن کریم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعہ پر آخر پر نتیجہ نکال کر
ہمارے سامنے پیش کیا۔
اس میں شک نہیں کہ دلائل یقینا سچائی کے ساتھ ہوا کرتے ہیں اور براہین قاطعہ ہمیشہ بچوں

خطبات طاہر جلد ۲
302
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
کے ساتھ ہوا کرتی ہیں اور یہ دلائل مختلف شکلیں بناتے ہیں اور مختلف قوموں کے سامنے مختلف صورتوں
میں آتے ہیں لیکن اللہ تعالی متنبہ کرنا چاہتا ہے کہ تم یہ نہ سمجھ لینا کہ چونکہ دلائل ہمارے ساتھ ہیں اس
لئے دلائل کے زور پر ہم فتح پا جائیں گے۔ جن قوموں سے تمہارا مقابلہ ہے ان میں ایسی بھی ہیں جو
دلائل کو نہیں مانیں گی ۔ وہ دلائل کے میدان میں جتنی زیادہ شکست کھائیں گی اتنا زیادہ ان کا غصہ
بڑھتا چلا جائے گا۔ پس محض دلائل کے برتے پر تم اس دنیا میں زندہ نہیں رہ سکتے ۔ تمہیں لازماً میری
طرف جھکنا پڑے گا اور مجھ سے تعلق بڑھانا پڑے گا کیونکہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ تمہارے سارے
دلائل بے کار چلے جائیں گے اور تمہیں بچا نہیں سکیں گے بلکہ برعکس نتیجہ پیدا کر دیں گے۔ تمہارے
دلائل دلوں کو نرم کرنے کی بجائے انہیں اور زیادہ سخت کر دیں گے۔ احساس خفت انتقام میں تبدیل ہو
جائے گا۔ تب صرف میں ہوں جو تمہیں بچا سکتا ہوں اس لئے دلائل پر انحصار نہیں کرنا، ہمیشہ میری
ذات پر انحصار کرنا ہے، میری طرف جھکنا ہے، مجھ سے تعلق جوڑنا ہے۔ پس اس راز کو کسی احمدی کو کبھی
نہیں بھلانا چاہئے ۔
آج ہمارا مختلف زمانوں سے مقابلہ ہے، کسی ایک زمانے سے مقابلہ نہیں ہے۔ ایسی قو میں
بھی آج دنیا میں آباد ہیں جن کے عقائد ان لوگوں جیسے ہیں جنہوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
سے مقابلہ کیا تھا ، ایسی قو میں بھی آباد ہیں جن کے عقائد ان لوگوں جیسے ہیں جنہوں نے حضرت نوح
علیہ السلام سے مقابلہ کیا تھا، ایسی قو میں بھی ہیں جن کے اعمال حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کے
اعمال کی طرح ہو گئے ہیں اور ایسی قو میں بھی ہیں جن کے اعمال لوط کی قوم کے اعمال کی طرح ہو گئے
ہیں ۔ پس وقت آگیا ہے کہ قرآن کریم کی یہ پیشگوئی پوری ہو وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقِتَتْ (المرسلت (۱۲)
کیونکہ آج سب نبیوں کی قومیں ہمیں مختلف خطہ ہائے ارض پر پھیلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ عقائد
کے لحاظ سے بھی وہ سارے باطل عقائد آج دنیا میں موجود ہیں جو مختلف انبیاء کے زمانے میں پیدا
ہوتے رہے اور اعمال کے لحاظ سے بھی وہ سارے بداعمال آج دنیا میں موجود ہیں جو مختلف انبیاء کے
زمانے میں قوموں کو گندگی سے بھر دیتے رہے۔
پس جماعت احمد یہ کا مقابلہ نہ کسی ایک قوم سے ہے نہ کسی ایک زمانے سے، ہم وہ ہیں جن
کے اس زمانے کے امام کے متعلق فرمایا گیا:

خطبات طاہر جلد ۲
303
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۸۳ء
جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ ( تذکره صفی ۶۳)
کہ خدا کا پہلوان مختلف نبیوں کے لبادے اوڑھ کر آیا ہے اس کو کبھی ایک بدی کا مقابلہ کرنا
پڑے گا اور کبھی دوسری بدی کا۔ اس وقت جتنی بھیا تک بدیاں اور تصورات ہمارے سامنے منہ کھولے
کھڑے ہیں ان میں ہر قوم کے بد تصورات موجود ہیں اور ہر قوم کی بدیاں موجود ہیں ۔ موسیٰ علیہ السلام
کے مقابل پر دہریت کا اعلان کرنے والے بھی آج موجود ہیں اس لئے جہاں آپ کو ان سب بدیوں
سے نبرد آزما ہونا ہے وہاں یہ یقین کامل بھی ہمیشہ رکھنا ہے کہ ان سب قوموں کا خدا آپ کے ساتھ
ہے۔ اس خدا سے تعلق جوڑیں کہ وہ سارے معجزات آپ کے حق میں رونما ہوں گے جو مختلف نبیوں
کے حق میں کبھی رونما ہو چکے ہیں۔ جتنا خطرناک مقابلہ ہے اتنا ہی شاندار انجام بھی آپ ہی کا ہے۔
پس دعا کریں اور اللہ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ بہت ہی خوش قسمت ہے وہ قوم
جس کو اس عظیم الشان کام کے لئے چنا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔ ہمیں ہر لحاظ سے وہ اپنے
ساتھ رکھے اور اپنے پر توکل کرنے کے طریقے سکھائے ۔ وہ اسلوب سکھائے جس سے ہم خدا والے
بن جائیں اور پھر وہ ہر معاملے میں ہر دوسرے سے بڑھ کر ہمارے لئے غیرت دکھائے۔ خدا کرے
کہ ایسا ہی ہو۔
روزنامه الفضل ربوه ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی