رمضان کو اپنی زندگیوں میں داخل کرلیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ماہِ رمضان کی حقیقی برکات اور جنت کے دروازے کھلنے اور شیطان کے جکڑے جانے سے متعلق حدیث کا تفصیلی مفہوم بیان فرمایا۔ آپ نے واضح کیا کہ یہ برکات تبھی حاصل ہوتی ہیں جب انسان اپنے تمام حواس اور قوتوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع کر لے اور اس روحانی کیفیت کو رمضان کے بعد بھی برقرار رکھے۔ نیز آپ نے جماعت احمدیہ کے خلاف ہونے والی شدید مخالفت کے پیش نظر صبر، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی پناہ اور محبت میں داخل ہونے کی پرزور تلقین فرمائی۔
موضوعات: برکات رمضان، حدیث کی تشریح، دوام عبادت اور استقلال، مخالفتِ احمدیت اور صبر، قربانی کا جذبہ، محبتِ الٰہی کی پناہ
خطبات طاہر جلد ۲
331
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
اور پھر فرمایا:
رمضان کو اپنی زندگیوں میں داخل کر لیں
( خطبہ جمعہ فرموده ۷ ارجون ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی درج ذیل آیہ کریمہ تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ
عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرة : ۱۸۴)
حضرت
رت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت علی نے رمضان المبارک سے متعلق فرمایا
کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ
جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیطان کو زنجیروں
میں جکڑ دیا جاتا ہے اور ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ کی رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ خواہ وہ آسمان کے دروازے ہوں یا جنت کے دروازے ہوں ان دروازوں
سے کیا مراد ہے اور جو دروازے بند کئے جاتے ہیں وہ جہنم کے کون سے دروازے ہیں اور کسی قسم کی
زنجیریں ہیں جن میں شیطان کو جکڑا جاتا ہے اور کیا اس سے ایک عمومی کیفیت مراد ہے یا کوئی خاص
معانی ہیں جو بعض حالات میں محدود ہیں اور ان کو ساری دنیا پر عمومی حالت میں چسپاں نہیں کیا جاسکتا ؟
جہاں تک رمضان کے مہینہ کا تعلق ہے یہ تو بظاہر مومنوں پر بھی آتا ہے اور کافروں پر بھی آتا
ہے۔ خدا کے منکرین پر بھی آتا ہے اور خدا کے ماننے والوں پر بھی آتا ہے۔ نیک اور پاک عمل کرنے
خطبات طاہر جلد ۲
332
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
والوں پر بھی آتا ہے اور فسق و فجور میں مبتلا رہنے والوں پر بھی آتا ہے۔ اس لئے ایک بات تو قطعی ہے
کہ اس کے عمومی معنے درست نہیں کیونکہ جہاں تک رمضان کے مہینہ کا تعلق ہے اس مہینہ میں دنیا کی
بھاری اکثریت پہلے کی طرح فسق و فجور میں مبتلا رہتی ہے اور رمضان کی قطعاً پرواہ نہیں کرتی ۔ پس یہ
کہنا کہ اس مہینہ میں شیطان جکڑا جاتا ہے یا رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور غضب کے
دروازے بند ہوتے ہیں یہ دراصل حدیث کے مفہوم کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔
آنحضور ﷺ نے جب یہ فرمایا إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَان ( سنن نسائی باب فضل شهر رمضان )
صلى الله
کہ جب شهر رمضان داخل ہو جاتا ہے تو اس سے یہ مراد نہیں کہ بالعموم ساری دنیا پر برکتیں نازل ہوتی
ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان کا مہینہ وہاں وہاں برکتیں لے کر آتا ہے جہاں جہاں وہ داخل
ہوتا ہے۔ آنحضرت ﷺ انتہائی فصیح و بلیغ انسان تھے ۔ آپ کی زبان مبارک میں ایسی فصاحت علي
و بلاغت تھی کہ کتاب اللہ کے بعد کبھی کسی انسان نے کسی دوسرے انسان سے ایسی فصاحت و بلاغت نہیں
دیکھی۔ چنانچہ اس حدیث کے آغاز ہی میں آنحضور ﷺ نے اس کو سمجھنے کی چابی رکھ دی۔ آپ نے فرمایا
إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَان کہ جب جب اور جہاں جہاں ماہ رمضان داخل ہو گا وہاں وہاں یہ کیفیات پیدا
کرے گا اور مراد یہ ہے کہ رمضان جب اپنی پوری شرائط کے ساتھ کہیں داخل ہوگا تو انسان کے لئے
برکتوں کا موجب بنے گا ۔ ورنہ عملاً رمضان کوئی ایسی چیز تو نہیں ہے جو شہروں میں داخل ہو جائے یا ملکوں
میں داخل ہو جائے یہ تو انسان کے وجود میں داخل ہوتا ہے ۔ مراد یہ ہے کہ جس انسان کے وجود میں
رمضان کا مہینہ داخل ہو جائے گا اس کے جہان میں نیک تبدیلیاں پیدا ہو جائیں گی ۔ اس کے زمین و
آسمان میں تبدیلیاں پیدا ہو جائیں گی یعنی جہاں تک انسان کا تعلق ہے وہ انسان جو اپنے آپ کو
رمضان کے تابع کر دے تو گویا رمضان المبارک اپنی ساری برکتوں کے ساتھ اس انسان میں داخل
ہو گیا۔ اس طرح ایسے انسان کے جہان میں جو بھی جنت کے دروازے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے
اور جہنم کے جتنے دروازے ہیں وہ بند کر دیئے جائیں گے۔ یعنی اللہ کی رحمت کے دروازے اس پر کھولے
جائیں گے اور اس کا شیطان زنجیروں میں جکڑا جائے گا۔ یہ ہے اس حدیث کا اصل مفہوم ۔ چنانچہ اس
پہلو سے جب ہم مزید غور کرتے ہیں تو یہ جاننا مشکل نہیں رہتا کہ وہ دروازے کون سے ہیں ۔
جہاں تک انسان کی ذات کا تعلق ہے انسان کے پانچ حواس تو وہ ہیں جن کو حواس خمسہ کہتے
خطبات طاہر جلد ۲
333
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
صلى الله
ہیں یعنی سونگھنے کی طاقت ، سننے کی طاقت ، دیکھنے کی طاقت ، چکھنے کی طاقت اور لمس یعنی چھونے کی طاقت
اور اس کے علاوہ دو قسم کے اور رستے ہیں جو انسان کو داخل ہونے کے لئے یا نکلنے کے لئے یعنی دخول اور
خروج کے لئے دیئے گئے ہیں ۔ انسان کو بعض قسم کے ایسے رستے عطا ہوئے ہیں جن کے اندر دونوں
طاقتیں ہیں۔ ان کے اندر چیز داخل بھی ہو سکتی ہے اور خارج بھی ہو سکتی ہے۔ انسانی زندگی میں ان کو بہت
اہمیت حاصل ہے۔ پس ان دروازوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو انسانی جہان کے سات دروازے بنتے
ہیں (اور سات آسمانوں کے گویا سات دروازے ہیں)۔ یہ رمضان المبارک کی برکت ہے اور عبادت کا
ایسا ایک ہی طریق ہے جو ان ساتوں دروازوں پر پہرے بٹھا دیتا ہے اس کے علاوہ ایک بھی ایسی عبادت
آپ سوچ نہیں سکتے جو انسان کے ان قومی پر اور ان رستوں پر کامل طور پر حاوی ہو جائے۔
پس آنحضرت ﷺ کے کلام سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ جب کسی مومن کی زندگی میں
رمضان داخل ہو جاتا ہے تو وہ سات قوتوں کے رستے جو اس کو جنت کی طرف بھی لے جا سکتے ہیں اور
جہنم کی طرف بھی لے جاسکتے ہیں وہ ساتوں رستے جنت کی طرف لے جانے کے لئے وقف ہو جاتے
ہیں ۔ وہ ساتوں رستے آسمانوں کے دروازے بن جاتے ہیں ۔ گویا تنزل کی بجائے رفعتوں کی طرف
لے جانے کے لئے محمد اور مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ شیطان ان سات رستوں سے ہی انسان پر حملے
کرتا ہے۔ فرمایا ایسے مومن کا شیطان جکڑا جاتا ہے اور کوئی راہ نہیں پاتا کیونکہ ان ساتوں رستوں پر
اللہ کی رضا کے پہرے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ ان ساتوں رستوں پر خدا کے فرشتوں کا پہرہ ہوتا ہے۔
شیطان بالکل بے بس اور عاجز آجاتا ہے۔ گویا روزہ ایک ایسی کامل عبادت ہے کہ جس کے نتیجہ میں
شیطان کے لئے انسانی نفس میں داخل ہونے کے لئے کوئی بھی راہ باقی نہیں رہتی ۔
پس اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان اپنی ان سات قوتوں کو یا ذرائع کو اللہ تعالیٰ کی مرضی
کے تابع کر دیتا ہے تو گویا آسمان سے اس کے لئے سات دروازے کھولے جاتے ہیں ۔ سات کا عدد
ایک Symbolic یعنی علامت ہے اور اظہار کا ایک طریق ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ وہ انسان جو
اپنی ساری قوتوں کو اللہ کی مرضی کے تابع کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ کی ساری طاقتیں اس کے لئے رحمت کے
دروازے کھول دیتی ہیں ۔ ایسے شخص پر جب خدا کے فضل سے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں تو وہ یہ
سات نہیں رہتے بلکہ بے شمار دروازے کھل جاتے ہیں۔اس لئے مومن کا کام یہ ہے کہ رمضان کی
خطبات طاہر جلد ۲
334
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
برکت کے نتیجہ میں اپنے وجود میں جب رمضان کو داخل کرلے تو اپنا سب کچھ خدا کے لئے کھول دے اور
شیطان کے لئے بند کر دے ۔ ایسی صورت میں ابواب رحمت یعنی اللہ کے فضلوں کے دروازے کھل
جاتے ہیں جو سات کے مقابل پر ( عدداً بطور کامل عدد کے بے شک کہہ دیں لیکن ) عملاً بے انتہا ہیں ، ان
کی گنتی نہیں ہو سکتی ، ان کا شمار نہیں ہو سکتا ۔ گویا جب مومن اپنا جہان خدا کے حضور پیش کر دیتا ہے تو اللہ کا
جہان ہر طرف اس پر رحمتیں برسانے لگتا ہے۔ یہ ہے آ ہے آنحضرت ﷺ کی اس حدیث کا مطلب جو
صلى الله
صلى الله
عروسه
آنحضور ﷺ نے رمضان کی برکات سے ہمیں آگاہ کرنے کے لئے ارشاد فرمائی ہے ۔
پس یہ احمدیوں کے لئے بہت ہی مبارک مہینہ ہے اس لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ اپنے
ساتوں رستے اللہ کی رضا کے تابع کر کے اپنے سارے قومی خدا کی مرضی کے لئے اس طرح وقف
کر دے کہ شیطان کو ان میں سے کسی پر دخل نہ رہے۔ یہ ایک مہینہ کی ایک ایسی مسلسل ریاضت ہے جس
کے نتیجہ میں انسان جب رمضان سے باہر نکلے گا تو ایک بالکل مختلف کیفیت کے ساتھ ، بالکل مختلف
شخصیت لے کر باہر نکلے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو پورا ایک مہینہ اس ریاضت میں رکھے گا یہاں تک کہ وہ کوئی
رستہ ایسا نہیں رہنے دے گا جس کے ذریعہ شیطان نفس میں داخل ہو سکتا ہو۔ تا ہم اس کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ رمضان کے بعد انسان پھر یہ سارے دروازے شیطان پر کھول دے اور اللہ پر بند کر دے۔اس
سے بڑی جہالت اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ انسان یہ سمجھ لے کہ رمضان عارضی نیکیاں لے کر آتا ہے اور پھر
اپنے ساتھ ہی نیکیوں کو سمیٹ کر واپس لے جاتا ہے ۔ ایسے رمضان کا کیا فائدہ جو نعمتیں دے کر واپس
چھین لے اور دکھ دور کرنے کے بعد پھر عائد کر دے۔ اس سے پہلے جس انسان نے نعمتیں دیکھی نہیں
تھیں اس کو ان نعمتوں کی عادت ڈال کر پھر واپس لے جائے ۔ وہ شخص جو مصیبتوں کا عادی ہو چکا تھا، ۔ وہ
دنیا کے مصائب کے چنگل میں پھنسا ہوا کسی نہ کسی طرح سسک سسک کر گزارہ کر رہا تھا ، رمضان آیا اور
ان مصیبتوں سے اسے نجات دلائی اور تمام نفسانی بندھنوں سے اسے آزاد کیا اور جاتی دفعہ پھر وہ بندھن
دوبارہ ڈال گیا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ دکھوں میں مبتلا ہو جائے گا۔ جس نے آزادی نہ دیکھی ہو اور غلامی
کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہو اس کو اتنی تکلیف نہیں ہوتی ۔ جتنی ایک دفعہ آزادی ملنے کے بعد پھر اس کو
دوبارہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑے جانے سے ہوتی ہے ۔ ظاہر ہے ایک شخص جو نعمتوں سے محروم ہوتا
ہے اور کسی نہ کسی طرح گزارہ کر رہا ہوتا ہے اگر اس کو نعمتیں عطا کر دی جائیں اور پھر اس سے چھین لی
خطبات طاہر جلد ۲
335
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
جائیں تو اس سے اس کو زیادہ دکھ پہنچتا ہے۔ وہ کہتا ہے تمہیں کس نے کہا تھا کہ مجھے نعمتیں عطا کرو اور میں
ان کی عادت ڈالوں جن کے بغیر مجھ سے رہا نہ جائے۔ پہلے تو جس طرح بھی ہو سکتا تھا گزارہ چل رہا تھا۔
پس رمضان المبارک کے بارہ میں یہ تصور بڑا ہی بھیانک اور بڑا ہی جاہلانہ ہے کہ ایک
طرف تو ایسا مبارک مہینہ انسان کی زندگی میں داخل ہو کر انسان کی ساری طاقتوں پر فرشتوں کے
پہرے بٹھا دے اور شیطان کے لئے ساری راہیں بند کر دے اور اپنے رب کے لئے اور اللہ کے
فرشتوں کے لئے ساری راہیں کھول دے اور دوسری طرف جب یہ مہینہ جائے تو اس حالت میں
جائے کہ فرشتوں کی بجائے ہر راہ پر شیطان کے پہرے بیٹھے ہوں اور وہاں اللہ تعالیٰ کا داخلہ بند ہو اور
شیطان کے لئے کھل کھیلنے کا موقع ہو اور یہ حالت اس ایک مہینہ کے بدلہ پھر گیارہ مہینے تک جاری
رہے۔ یہ بڑے نقصان کا سودا ہے۔ اللہ اور اللہ کے رسول کی ہرگز یہ مراد نہیں۔ رمضان کی برکات سے
فائدہ اٹھانے کا مطلب یہ ہے کہ اس مہینے کی عبادتوں کو استقلال بخشیں۔ اس مہینہ میں جو کچھ برکتیں پائی
ہیں انکو دوام عطا کریں۔ جن مصیبتوں سے نجات پائی ہے پھر دوبارہ ان بندھنوں میں نہ جکڑے جائیں۔
ان گندگیوں کی طرف پھر منہ نہ کریں جن گندگیوں سے رمضان شریف نے آپ کو نجات دلائی۔
اس ضمن میں ایک اور بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ رمضان ہمارے لئے ایک بہت بڑی
اور خاص نعمت بن کر آیا ہے کیونکہ یہ وہ دور ہے جس میں احمدیت کے دشمنوں نے اپنے غیظ و غضب
کے سارے دروازے ہماری طرف کھول دیئے ہیں۔ یہ وہ دور ہے جن میں احمدیت کے معاندین
ایک پر امن ملک میں کھلے بندوں یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ احمدیوں کے خلیفہ کوبھی قتل کر دو اور ذلیل و
رسوا کر کے ٹکڑے اڑا کر پھینک دو اور اس جماعت کا ایک فرد بھی زندہ باقی نہ رہنے دو، اس ملک میں
خون کی ندیاں بہا دو یہاں تک کہ ایک احمدی بھی دیکھنے کو نہ ملے۔ تعلیم کھلم کھلا دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر رمضان المبارک ہمارے لئے اللہ کی رحمتوں کے دروازے کھولنے کے لئے آیا
ہے۔ رمضان ہمارے لئے یہ پیغام لے کر آیا ہے کہ پہلے بھی خدا دعا ئیں سنا کرتا تھا لیکن اب تو اور بھی
تمہارے قریب آگیا ہے وہ تم پر رحمت کے ساتھ جھک رہا ہے۔ دعائیں سننے کے سارے دروازے
کھل چکے ہیں۔ تمہاری ہر آہ و پکار آسمان تک پہنچے گی ۔ کوئی ایسی آواز نہیں ہوگی جو تمہارے دل سے
اٹھے اور اللہ کے عرش کو ہلا نہ رہی ہو۔
خطبات طاہر جلد ۲
336
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
پس رمضان شریف رحمتوں کا پیغام لے کر آیا ہے ۔ اگر خدا کی نافرمانی کے دروازے
کھولے جا رہے ہیں تو اللہ کی فرمانبرداری کے دروازے آپ کو امن کی دعوت دیتے ہوئے واہور ہے
ہیں اور آپ کو اپنی طرف بلا رہے ہیں ۔ مخالفت کے ہر موقع پر جماعت کو انتہائی صبر کا نمونہ دکھانا
چاہئے ۔ ساری دنیا میں ایک بھی احمدی ایسا نہیں ہونا چاہئے ، خواہ وہ بچہ ہو یا بڑا ہو، مرد ہو یا عورت ہو
جو بے صبری کا ایک معمولی سا بھی مظاہرہ کرے۔
دنیا میں قوموں نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور خدا کے نام پر تو قربانی دینا الہی قوموں کے
صلى الله
مقدر میں لکھا ہوا ہے۔ ادنی ادنیٰ ذلیل ذلیل قو میں جو خدا کے تصور سے بھی نا آشنا ہیں بلکہ خدا کی ہستی
کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی ہیں وہ ادنی پیغامات کے لئے بڑی بڑی قربانیوں سے دریغ نہیں کرتیں۔
ہم اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے اللہ کے نام اور اس کی عظمت کی خاطر اور محمد رسول اللہ ﷺ کے
قدموں سے وابستہ رہنے کے لئے بدرجہ اولی قربانیاں دیں گے اس لئے اگر ہم میں سے ہر ایک کا ٹا
جائے اور پھینکا جائے تو اس کی کوئی پرواہ نہیں کریں گے۔ پس اگر اسلام کی زندگی ہماری ظاہری موت کا
تقاضا کرتی ہے تو اے اللہ ! ہم مرنے کے لئے حاضر ہیں۔ ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔
دیکھو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے دنیا میں ایسی دہر یہ قو میں بھی موجود ہیں جنہوں نے
دہریت کے لئے قربانیاں دیں ۔ پچھلی جنگ عظیم میں روس نے جو قربانی دی ہے وہ بڑی حیرت انگیز
ہے۔ روس کا ایک کروڑ سپاہی میدان جنگ میں مارا گیا اور ایک کروڑ غیر سپاہی اس جنگ میں کام آیا۔
پس اگر دنیا والے دنیا کی خاطر ایک کروڑ سپاہی میدان جنگ میں کٹوا سکتے ہیں تو محمد رسول اللہ علی
کے دیوانوں کے لئے ایک کروڑ جائیں فدا کرنا کون سا مشکل کام ہے۔ بڑے ہی غلط فہمی کا شکار ہیں
وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرا کر ہمیں غلبہ اسلام کی مہم سے ہٹادیں گے۔ وہ نہیں جانتے کہ ہم کس
صلى الله
سرشت کے لوگ ہیں ، کس خمیر سے ہماری مٹی اٹھائی گئی ہے۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے عشق -
سے
ہمارا خمیر گوندھا گیا ہے اللہ کی محبت اور اس کی اطاعت ہمارے رگ وریشہ میں رچی ہوئی ہے اس لئے
دنیا کا کوئی خوف ہمیں ڈرا نہیں سکتا۔ ایک کروڑ احمدی خدا کے نام پر مرنے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں یقین
ہے کہ اگر ایک کروڑ احمدیوں کو دشمنی سے مار دیا جائے تو اللہ تعالیٰ کروڑہا کروڑ ایسے بندے پیدا
کر دے گا جو احمدیت کی طرف منسوب ہونے میں فخر سمجھیں گے اور احمدیت کے لئے مزید قربانیاں
خطبات طاہر جلد ۲
337
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
دینے کے لئے تیار ہوں گے اس لئے یہ سودا نقصان کا سودا نہیں ہے۔
مگر میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ وہ لوگ جو خدا کی خاطر مرنے کے لئے تیار ہو جایا کرتے جو خدا کے لئے تیار
ہیں اللہ ان کو مرنے نہیں دیا کرتا آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا۔ وہ قومیں جو اپنے اندر قربانی کی روح پیدا
کر لیتی ہیں وہ زندہ رکھی جاتی ہیں اور ہمیشہ کی زندگی پانے والی قو میں بن جاتی ہیں۔ ہمیشہ سے یہی
ہوتا چلا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ
صلى الله
پس یہ رمضان المبارک بہت برکتوں والا مہینہ ہے، بہت بر وقت آیا ہے۔ ایک طرف
مخالف خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کھل
رہے ہیں اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یہ پیاری آواز ہمارے کانوں میں گونج رہی ہے کہ جس کی
زندگی میں یہ مہینہ داخل ہو جائے گا اللہ کی رحمت کے دروازے اس پر کھولتا چلا جائے گا۔ پس اس مہینہ
کو اپنی زندگی میں داخل کر لیں خود اس مہینہ میں داخل ہو جائیں کیونکہ اس سے بہتر امن کی اور کوئی جگہ
نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
عدد جب بڑھ گیا شورو فغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں (در شمشین : صفحہ ۵۰)
یہی وہ مضمون ہے کہ عدو جب شور وفغاں میں بڑھ گیا تو ہمیں اپنے پیارے رب کے حضور
پناہ ملی اور جس طرح بچہ خوفزدہ ہو کر ماں کی گود میں گھستا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ماں اس کو چاروں
طرف سے لپیٹ لیتی ہے اور کوئی وار ایسا نہیں ہو سکتا جو ماں پر پڑے بغیر بچے پر پڑ جائے ، ویسا ہی
نقشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچا ہے۔ فرماتے ہیں: علیہ ال
عدو جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
ہم تو اپنے یار نہاں میں چھپے بیٹھے ہیں۔ اے لوگو! اب کس پر وار کرو گے۔ کوئی وار نہیں ہے
جو اللہ پر پڑے بغیر مجھ تک پہنچے اور کوئی وار نہیں ہے جو اللہ پر پڑ سکے اس لئے جس کو خدا کی پناہ حاصل
ہو اس کے لئے خوف کا کون سا مقام ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو سمجھیں تو حقیقت یہ ہے کہ ہر دنیاوی خوف سے
خطبات طاہر جلد ۲
338
خطبه جمعه ۷ ارجون ۱۹۸۳ء
آپ آزاد ہو جائیں گے۔ کیونکہ آپ علیہ السلام نے فرمایا ہے ہر مشکل کا علاج اللہ تعالیٰ کی محبت ہے اور
ہر آگ کو ٹھنڈا کرنے کا نسخہ عشق الہی کی آگ ہے اور عشق الہی کی یہ آگ رمضان میں خوب بھڑکتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس مہینہ کا رمضان نام ہی اس لئے رکھا گیا ہے کہ
اس میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی تپش پائی جاتی ہے۔ اللہ کی محبت جولانی دکھاتی ہے ایک خاص گرمی کی لپیٹیں
اس سے آتی ہیں اس لئے یہ بہت ہی مبارک مہینہ ہے ۔ (الحکم جلد نمبر ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ بحوالہ تفسیر
حضرت مسیح موعود زیر آیت شهر رمضان الذی انزل فيه القرآن ( ہمیں سنبھالنے اور پناہ دینے کے لئے عین
وقت پر آیا ہے اس لئے بہت دعائیں کریں اور خاص طور پر اپنے رب سے اس کی محبت مانگیں، اللہ کی
رضا تلاش کریں اس سے التجا کریں کہ اے خدا! ہم تیری رضا پر راضی ہیں ۔ جو بھی تیری رضا ہے ہمارے
لئے ٹھیک ہے لیکن ہم بہر حال تیری پناہ میں آتے ہیں ۔ ہمیں لپیٹ لے ۔ ہمیں چھپالے ، ہماری
کمزوریوں سے پردہ پوشی فرما، ہماری غفلتوں کو دور فرمادے اور ہماری پناہ بن جا، ہمارے لئے قلعہ بن جا
جس کے چاروں طرف تو ہی تو ہو اور دشمن ہم تک نہ پہنچ سکے جب تک تجھ پر حملہ آور ہو کر نہ پہنچے۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ اگر یہ ہو جائے تو ہم نے گویا اپنی زندگی کا مقصد پالیا۔ جس کو خدامل
جائے اس کو پھر اور کیا چاہئے ۔ پھر تو وہ بے اختیار یہ کہے گا :
فَلَسْتُ أُبَالِي حِيْنَ أَقْتَلُ مُسْلِماً عَلَى أَيِّ شِقٍ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي
میں تو اپنے رب کو پا چکا ہوں اب اگر تم مجھے قتل کرتے ہو تو مجھے کیا پرواہ ہے کہ میں قتل
ہونے کے بعد کس کروٹ کروں گا۔
وذلك فِي ذَاتِ الإِلَهِ وَ إِنْ يَّشَأْ يُبَارِكْ عَلَى أَوْ صَالِ شِلُةٍ مُمَزَّع
( بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدرًا)
خدا کی قسم میرا یہ مرنا اور میر قتل ہونا محض اللہ کی خاطر ہو گا اور اگر وہ چاہے تو میرے جسم کے
ٹکڑے ٹکڑے پر رحمتیں نازل فرما سکتا ہے۔ پس جس قوم کو ایسی خوش نصیبی عطا ہو۔ جس کو ایسی ہمیشہ کی
فلاح کی راہ مل جائے اس قوم کے لئے خوف و ہراس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ اپنی
محبت اور رضا کی چادر میں ہمیں ڈھانپ لے۔ آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۶ رجون ۱۹۸۳ء)