وسعتیں بڑھانے کی دعا کریں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ البقرہ کی آخری آیات کے حوالے سے انسان کی وسعت اور اس پر عائد کی جانے والی ذمہ داریوں کا باہمی تعلق بیان فرمایا۔ آپ نے وضاحت کی کہ جماعت احمدیہ پر دنیا بھر میں دین کے قیام کی جو عظیم ذمہ داریاں عائد ہیں، وہ انسان اپنی ظاہری قوتوں کے بل بوتے پر تنہا ادا نہیں کر سکتا۔ چنانچہ حضور نے افرادِ جماعت کو اپنی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، خطاؤں اور نسیان کے بدنتائج سے بچنے کے لیے دعاؤں پر زور دینے اور خدا تعالیٰ سے حقیقی دوستی و تعلق قائم کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، انسانی وسعت اور ذمہ داریاں، جماعت احمدیہ کے فرائض، دعا کی اہمیت، توکل علی اللہ
خطبات طاہر جلد ۲
اور پھر فرمایا:
435
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
وسعتیں بڑھانے کی دعا کریں
( خطبه جمعه فرموده ۲۶ را گست ۱۹۸۳ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ کراچی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا
مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا
تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا
وقفة
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا
وقفة
وقفة
وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
( البقرة : ۲۸۷)
قرآن کریم انذار اور تبشیر کے تانے بانے سے بنی ہوئی ایک عجیب و غریب صنعت ہے کہ
اس کی کوئی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ بعض اوقات یہتا نا با نا نمایاں طور پر نظر آتا رہتا ہے۔ اب تبشیر شروع
ہوئی اور اب انذار کا دھاگا آگیا اور بعض اوقات یہ بنتی اتنی باریک ہو جاتی ہے کہ ظاہری نظر اس کا
فرق نہیں کر سکتی اور بعض اوقات ایک ہی آیت میں انذار اور تبشیر دونوں اس طرح مل جاتے ہیں کہ
گویا ایک دوسرے کے اندر جذب ہو جاتے ہیں اور کامل طور پر ان کا اتحاد نظر کو عجیب لگتا ہے۔ یہ آیت
جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس بات کی مثال ہے جو میں بیان کر رہا ہوں۔
خطبات طاہر جلد ۲
436
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
انسان جب ان عظیم ذمہ داریوں پر نگاہ ڈالتا ہے جو اس پر ڈالی جاتی ہیں تو خواہ وہ کسی
منصب سے تعلق رکھتا ہو کسی حیثیت کا انسان ہوا اگر وہ باشعور ہے اور اپنے حالات کا جائزہ لینے کی
اہلیت رکھتا ہے اور بصیرت رکھتا ہے تو اس کا جواب ہمیشہ یہی ہو گا کہ میں ان ذمہ داریوں کا حق ادا
کرنے کا اہل نہیں ہوں اور یہ ذمہ داریاں میری طاقت سے بڑھ کر ہیں ۔ ایک زمیندار خواہ مزارع ہو
یا مالک ہو وہ بھی نہ زمین کے تقاضے پورے کر سکتا ہے جو بحیثیت زمیندارا سے پورے کرنے چاہئیں ۔
اور اگر وہ اہلیت رکھتا بھی ہو تو بہت سی چیزیں اس کے اختیار میں نہیں ہیں اور بے بس ہو جاتا ہے ۔
ایک مزدور اپنی مزدوری کے تقاضے پورے نہیں کر سکتا، تعمیراتی کام کا ایک نگر ان تعمیر کے تقاضے پورے
نہیں کر سکتا ، غرض یہ کہ اس سے بحث نہیں کہ کسی پر کتنی بڑی ذمہ داری ڈالی گئی یا کتنی چھوٹی ، انسان ایک
بے بس چیز ہے بے اختیار چیز ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہر ذمہ داری جو انسان پر ڈالی جاتی ہے وہ اسے
طاقت سے بڑھ کر معلوم ہوتی ہے ۔ دل میں خوف پیدا ہوتا ہے اور انسان سوچتا ہے کہ یہ ذمہ داری
کیسے ادا کروں گا۔ دوسری طرف قرآن کریم کی اس آیت پر نظر پڑتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ
ایک عظیم الشان خوشخبری دی جارہی ہے لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کہ اللہ تو کسی جان
پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا اور اس کی انسان کے پاتال تک نظر ہے۔ وہ اپنی ہر تخلیق کی
کنہ تک واقف ہے ، اپنی ہر تخلیق کی کمزوریوں سے بھی واقف ہے اور اس کے ان پہلوؤں سے بھی
واقف ہے جو بطور خوبیاں ودیعت کی گئیں ۔ ان دونوں پہلوؤں پر جس علیم و خبیر ہستی کی نظر ہوا گر وہ یہ
کہے کہ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا الله کی نفس پر اس کی وسعت سے بڑھ کر بوجھ نہیں
ڈالتا تو یہ ایک عظیم الشان خوشخبری ہے اور گویا یہ پیغام ہے کہ تمہیں بوجھ زیادہ نظر آ رہے ہیں حقیقت
میں زیادہ بوجھ نہیں تمہاری وسعت کے مطابق ہیں۔
یہاں ایک فرق کرنا ضروری ہے ورنہ احباب کے ذہن میں مضمون الجھ جائے گا۔ فرق یہ
ہے کہ یہ نہیں فرمایا کہ انسان دوسرے انسان پر طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ یہ بھی نہیں فرمایا کہ
انسان اپنے اوپر اپنی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا کیونکہ یہ دونوں واقعات دنیا میں ہمیں روزانہ
دکھائی دیتے ہیں ۔ ! دیتے ہیں۔ بسا اوقات انسان دوسرے انسان رے انسانوں پر ان کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈ ڈال دیتا ہے
یہاں تک کہ وہ ان بوجھوں تلے ٹوٹ جاتے ہیں اور تب بھی کام کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔ بعض اوقات
خطبات طاہر جلد ۲
437
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
انسان اپنی جان پر اپنی طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈال لیتا ہے ۔ یہاں اس عام انسانی کیفیت اور
حالات کا ذکر نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے متعلق فرماتا ہے کہ میں کسی انسان پر یا کسی جان پر اس کی
طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ وہ انسان جو دوسروں پر طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے
اور یہ ادعا کرتے ہیں کہ ہم طاقت کے مطابق بوجھ ڈالتے ہیں، وہ بھی دراصل اپنے ادعا میں خام
ہوتے ہیں ، ان کے دعوی کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی کیونکہ جب تک کوئی یہ جائزہ لینے کا اہل نہ ہو کہ
اس کی طاقت کیا ہے اس وقت تک وہ یہ دعوی کر ہی نہیں سکتا کہ میں طاقت کے مطابق بوجھ ڈالتا ہوں
یا طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اشتراکیت کا ایک نعرہ ہے کہ ہر شخص کو اس کی ضرورت کے مطابق
دو اور اس کی طاقت کے مطابق اس سے کام لو۔ یہ دونوں نعرے اسی پہلو سے کھوکھلے ہیں کہ ہر انسان
کا مزاج ، اس کی اندرونی کیفیات، اس کا ماحول، اس کے ماں باپ کے مزاج کے اثرات، اس کی
اپنی بعض کمزور یا بعض مضبوط پہلو یہ سارے مل کر اس کی ایک شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں اور یہ جو شخصی
تعمیر ہے یہ ضرورت کا فیصلہ کرتی ہے کہ اس کی ضرورت کیا ہے اور انسان کے لئے ممکن ہی نہیں ہے کہ
کسی دوسرے انسان کی ضرورت کی تعیین کر سکے صرف خدا کے لئے ممکن ہے۔ اور اسی طرح جب کہتے
ہیں کہ طاقت کے مطابق کام لو تو ہر ایک کی طاقت کا فیصلہ کرنا ہر ایک کے بس کی بات ہی نہیں ہے ۔
مختلف مزاج کے لوگ ہیں ان کے مختلف حالات ہیں۔ بعض اندرونی کمزوریاں ہیں بعض دفعہ انسان
کہتا ہے کہ مجھے بڑی سخت کمزوری ہوگئی ہے اور دوسرا آدمی کہتا ہے کہ بکواس کر رہا ہے جھوٹ بولتا ہے
بہانے کر رہا ہے اس کو ہرگز کوئی کمزوری نہیں اس کے اوپر بوجھ ڈالنا چاہئے ۔اب ہو سکتا ہے کوئی اسے
ظالم سمجھے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسکی وسعت میں ہی نہیں ہے کہ وہ دوسرے کو سمجھ سکے اور اس نے
ایک اندازہ لگایا ہے ۔ وہ اپنی جگہ بے اختیار ہے یہ اپنی جگہ بے اختیار ہے۔ انسان کے حالات اندرونی
طور پر بہت مختلف ہوتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک معقول آدمی سارے علم کے باوجود بھی دوسرے آدمی کو
سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔ چنانچہ ایک پاگل کے متعلق ذکر آتا ہے کہ اس کو یہ وہم تھا کہ وہ شیشے کا ہو چکا
ہے اور لوگوں سے کہا کرتا تھا کہ مجھے زور سے ہاتھ نہ لگانا میں ٹوٹ جاؤں گا اور بہت ہی احتیاط سے
اور ملائمت کے ساتھ گدے وغیرہ رکھ کر چیزوں پر بیٹھتا تھا اور ہر طرح سے اپنا خیال رکھتا تھا کہ میں
کسی دن ٹوٹ نہ جاؤں ۔ ایک ماہر نفسیات کے پاس اسے لے جایا گیا اور ماہر نفسیات یہ سمجھتے تھے کہ
خطبات طاہر جلد ۲
438
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
ہمیں پتہ ہے یہ سب بکواس ہے، انسان کہاں ٹوٹ سکتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اس کا یہ علاج سوچا کہ
اچانک بہت زور سے اس کو تھپڑ مارا یہ ثابت کرنے کے لئے کہ دیکھو تم نہیں ٹوٹ گئے ۔ تمہیں اپنے
آپ پر اعتماد ہونا چاہئے لیکن اس کی اندرونی کیفیت اتنی نازک ہو چکی تھی کہ اس کے منہ سے چھن
چھن کی آواز نکلی اور وہ وہیں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے گر کر مر گیا۔ اس کو اتنا یقین تھا کہ میں
شیشے کا ہوں کہ اس یقین کے احساس نے اس کا دل بند کر دیا۔
پس انسانی حالات کے مختلف تقاضے ہیں جن میں باریک فرق ہیں کہ کوئی دوسرا انسان خواہ
کسی فن کا ماہر کیوں نہ ہو نہ اس کی وسعتوں کا پتہ کر سکتا ہے اور نہ اس کی ضرورتوں کا اندازہ کر سکتا ہے
صرف اللہ ہی ہے جو یہ کہ سکتا ہے کہ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔ پس اس پہلو سے
اس میں ایک بڑی بھاری تبشیر ملتی ہے اور وہ ذمہ داریاں جو خدا ڈالتا ہے ان کے متعلق تو ہم یقین سے
کہہ سکتے ہیں کہ ہم ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے اہل ہیں ۔ تبشیر کا یہ پہلو جب انسان کو مزید غور پر
متوجہ کرتا ہے تو پھر ایک خوف کا اثر آہستہ آہستہ غالب آنے لگتا ہے۔
مثلاً جماعت احمد یہ ہے ۔ جماعت احمدیہ کی ذمہ داری کیا ہے جو خدا تعالیٰ نے ڈالی ہے: تمام
دنیا کو مسلمان بنانا تمام ادیان باطلہ پر اسلام کو غالب کرنا اور اس انسان کی تقدیر کو بدل دینا جس کے
متعلق خدا فرماتا ہے وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (العصر ۳۲) زمانہ کی قسم زمانہ گواہ
ہے کہ یہ انسان لازماً گھاٹا کھانے والا ہے۔ اپنے سود و زیاں کا تو انسان کو پورا ہوش نہیں ہوتا سارے
زمانہ کے زیاں کو سود میں بدل دینا سارے نقصان کو فائدہ میں تبدیل کر دینا یہ ذمہ داری ہے جو ہم
پر ڈالی گئی ہے ۔ ایک طرف یہ آیت تبشیر بھی کر رہی ہے دوسری طرف جب انسان اپنی کمزوریوں پر
نگاہ ڈالتا ہے یعنی بے بسی اور بے اختیاری کو دیکھتا ہے ، کام کے بے شمار ہجوم نظر آتے ہیں اور دنیا کا
واقعاتی جائزہ لیتا ہے تو انسان سمجھتا ہے میں اس کا بالکل اہل نہیں ہوں ، مجھ میں کہاں طاقت ہے کہ
میں کسی ایک ملک کو بھی بدل سکوں ۔ صرف ایک ہندوستان پر ہی اگر جماعت احمد یہ اپنی تمام توجہ
مبذول کر دے تو جہاں تک دنیا کے حالات کا تعلق ہے اور جہاں تک ہمارے ذرائع کا تعلق ہے ہم
ایک صوبے کے ہندوؤں کو بھی بظاہر مسلمان بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ پھر آپ دنیا کی وسعتوں پر
نظر ڈالیں کتنے بڑے بڑے وسیع ممالک ہیں جو د ہر یہ ہو چکے ہیں وہ خدا ہی کو نہیں مانتے ۔ ہم ان کی
خطبات طاہر جلد ۲
439
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
زبانیں نہیں جانتے ، ان کے خیالات سے واقف نہیں ہیں، ان کی قومی عادات سے واقف نہیں
ہیں ، ان تک پہنچنے کی طاقت نہیں ہے، راہوں میں Barrier اور روکیں ہیں اور اس کے باوجود دل
میں یہ یقین ہے کہ خدا سچ کہہ رہا ہے لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ، ہم پر جو بوجھ ڈالا ہے
وہ ہم اٹھانے کے اہل ہیں لیکن کیسے؟ اب آسٹریلیا کا سفر در پیش ہے اور اسی سلسلہ میں غور کرتے
ہوئے میری توجہ مبذول ہوئی کہ آسٹریلیا ایک براعظم ہے جس کو آج تک کسی غیر مذہب نے فتح نہیں
کیا۔ عیسائیت نے وہاں Aborigines میں کچھ نفوذ کیا لیکن جو عیسائی وہاں آباد ہوئے آج تک
کسی نے ان کے قلوب کو فتح نہیں کیا اور ایک بڑی قوم ہے ایک بہت بڑا پھیلا ہوا براعظم ہے اور
وہاں ہم ایک مشن کی تعمیر کرنے کے لئے جا رہے ہیں اور ایسی ایک دنیا نہیں ایسی سینکڑوں دنیا ئیں ہیں
جہاں ابھی تک ہم کوئی نفوذ نہیں کر سکے ۔ نجی ہے جو بظاہر ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے لیکن اب تک کی
کوششوں کے نتیجہ میں پانچ ہزار کے لگ بھگ وہاں احمدی ہیں اور اس میں لاکھوں کی آبادی ہے۔ وہاں
Aborigines تو نہیں لیکن قدیم باشندے جو افریقن ممالک سے ہجرت کر کے آئے تھے ان کی
ایک بھاری تعداد ہے، ہندو بھی وہاں بھاری تعداد میں موجود ہیں اور آسٹریلیا کو تو چھوڑیئے فجی میں بھی
ان سب کو مسلمان بنانا بہت مشکل نظر آتا ہے ۔ پھر سیلون ہے وہاں کے حالات یہ ہیں کہ بدھسٹ
اکثریت میں ہیں اور ان بدھسٹ میں آج تک ہم نفوذ نہیں کر سکے ۔ ہماری وہاں جو تبلیغ ہوئی ہے وہ
زیادہ تر ہندوستانی نسل کے باشندوں میں ہوئی ہے ۔ وہی ہیں جن میں احمدیت نے کسی طرف سے
راستہ بنایا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں سے کچھ لوگ احمدی ہوئے لیکن باقی جو بدھسٹ لوگ ہیں
اور یہ دراصل بدھسٹ کا ملک ہے ان کی غالب اکثریت ہے۔ ان میں شاذ کے طور پر احمدی ہوئے ہیں
لیکن بحیثیت قوم کے انہوں نے قبول نہیں کیا۔ وہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اس جزیرہ پر بھی ہم اسلام کو
پوری طرح غالب کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے جہاں تک اپنے ظاہری حالات کے جائزہ کا تعلق ہے۔
پس یہ مضمون سوچتے ہوئے میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ وسعتیں کہیں ایسی تو نہیں جن
کو ہم نے ابھی کھنگال کر دیکھا نہ ہو، ایسی وسعتیں تو نہیں جن کو ہم نے ابھی تک دریافت نہ کیا ہو۔ خدا کی
بات تو بہر حال درست ہے کہ ہمارے ہمارے اندر وسعت موجود ہے لیکن اگر ces
پڑی رہیں ، اگر انسان جو کچھ خدا تعالیٰ نے اسے ودیعت کیا ہے اس سے پوری طرح استفادہ نہ کرے
Untapped Resources
خطبات طاہر جلد ۲
440
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
تو پھر انسان تو جھوٹا ہو گا خدا جھوٹا نہیں ہے۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ ہماری کچھ وسعتیں ایسی ہیں جن کو
ہم نے پوری طرح ٹولا نہیں اور ٹٹولنے کے بعد محسوس کر کے ان پر ذمہ داری کی کاٹھی نہیں ڈالی ، ان کی
تربیت نہیں کی خدا کی راہ میں خدمت کے لئے پیش کرنے کی ۔ جب تک ہم اپنے نفس کو ٹٹول کر اس کی
صلاحیتوں کی تربیت نہ کریں وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے خدا کے حضور پیش کیا جا سکے اس لئے
انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی میں نے نظر ڈالی تو بے شمار وسعتیں ہیں جن سے استفادہ نہیں کیا
جا رہا۔ ہر احمدی اگر اپنی ذات پر غور کرے تو اللہ تعالیٰ نے اس کو جو طاقتیں ودیعت کی ہیں ان سے وہ
پورا استفادہ نہیں کر رہا اور خصوصاً دین کے معاملہ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ وہ اپنے بچوں کی
تربیت نہیں کر رہا، اپنی بیوی کی تربیت کا حق ادا نہیں کر رہا وہ طاقتیں جو خدا نے اسے دی ہیں انہیں
ضائع کر رہا ہے۔ کھیل کود اور لہو و لعب میں اپنی جائز ضرورت سے بڑھ کر خرچ کرتا ہے۔ کچھ تو انسان
کا تفریح کا حق ہے وہ اس کی بناوٹ میں داخل ہے لیکن کچھ اس سے زائد ہوتا ہے اور جب قو میں تفریح
کے حق سے بہت زیادہ وقت خرچ کرنے لگ جائیں تو وہ اپنی قوتوں کو ضائع کر رہی ہوتی ہیں۔ پھر
بہت سی ایسی زبانیں ہیں جو دین کی خاطر گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں بہت سا علم ہے دین کا جو آپ پڑھا
سکتے ہیں ، اس کی طرف پوری توجہ نہیں ۔ عبادت ہے اس کی طرف پوری توجہ نہیں ، جتنا کہ حق ہے ویسی
ہونی چاہئے ۔ غرضیکہ آپ اپنی نظر کو پھیلاتے چلے جائیں تو ہر انسان کے اندر آپ کو ایسے بے شمار
گوشے نظر آئیں گے جہاں اللہ تعالیٰ نے وسعتیں تو عطا فرمائی ہیں لیکن ان وسعتوں سے ہم پورا فائدہ
نہیں اٹھار ہے اس لئے جب جماعت کی ایک اجتماعی شکل بنتی ہے تو ایسے بکثرت احمدی جماعت میں
شامل ہیں جن کی وسعتوں میں سے ایک تھوڑا سا حصہ جماعت کو ملا ہوا ہے اور پھر جماعت کی جو اجتماعی
شکل بنتی ہے اس میں تمام ذمہ دار کارکنان جو جماعت میں شامل ہیں یا جن پر بوجھ ڈالے جاتے ہیں
وہ آگے پھر اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا نہیں کرتے اور اپنی وسعتوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ ایسے
مربیان بھی ہیں ، بیرونی ممالک کے مبلغین بھی ہیں، دفتروں میں کام کرنے والے بھی ہیں ، اگر وہ
اپنے آپ کو ٹولنا شروع کریں تو محسوس کریں گے کہ ابھی وہ بہت کچھ اور بھی کر سکتے تھے لیکن نہیں
کر سکے یا نہیں کیا۔ تدبر کی باتیں دیکھئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو تدبر کا ایک ملکہ عطا فرمایا ہے ، فکر کا
ملکہ عطا فرمایا ہے اور مسائل کو جانچنا اور ان میں تدبر کرنا اور فکر کے نتیجہ میں نئی نئی راہیں تلاش کرنا یہ انسان
خطبات طاہر جلد ۲
441
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
کی فطرت میں ودیعت ہے لیکن اس پہلو سے بھی ہر وقت ایک احمدی کا جماعتی مسائل میں منہمک ہونا یہ
ہمیں نظر نہیں آتا۔ بسا اوقات اکثر احمدی اپنے دنیاوی اور گھریلو مسائل میں تو الجھے ہوئے دکھائی دیتے
ہیں لیکن بہت کم ہیں جو دن رات اس فکر میں غلطاں ہوں کہ دین کا کیا بنے گا، ہم اپنی ذمہ داریاں کیسے کا
ادا کریں گے، کاموں کو آسان کرنے کے کیا ذرائع ہیں، ہم کس طرح تھوڑی کوشش کے ساتھ زیادہ
حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ بھی ساری Resources Untapped پڑی ہیں لیکن میں نے یہ سب
کچھ سوچا اور اندازہ لگایا اس کے باوجود میرے دل کا دیانت دارانہ فیصلہ یہ تھا کہ اگر سارے احمدی
اپنی ساری طاقتیں بھی جھونک دیں تب بھی یہ ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے ۔ ہماری بہت بڑی ذمہ داری
ہے۔ جہاں ہمارے دائرے پھیل رہے ہیں وہاں اندرونی ذمہ داریاں بھی مزید پیدا ہوتی چلی جارہی
ہیں ۔ اگلی نسلوں کی تربیت کے مسائل ہیں، ان میں پیغام کو زندہ رکھنے کا سوال ہے۔ ایک نیکی پر قائم
ہو کر پھر اسے چھوڑنے کا جو رجحان قوموں میں ملتا ہے، تن آسانی کا رجحان ملتا ہے، یہ بھی ایک بڑی
خطرناک چیز ہے۔
پس جہاں دائرے پھیلتے جاتے ہیں وہاں اندرونی تربیت کے معاملات بھی زیادہ سنگین
نوعیت اختیار کرتے چلے جاتے ہیں ۔ پھر تیزی کے ساتھ اگر آپ پھیلنا بھی شروع کر دیں تو ان کی
تربیت کے اتنے خطرناک مسائل سامنے آئیں گے کہ اگر ہمارے اندران نئے آنے والوں کی تربیت
کی پوری اہلیت نہ ہوئی تو جس تیزی کے ساتھ وہ آئیں گے اس تیزی کے ساتھ احمدیت کو بگاڑ نے
لگ جائیں گے، اسی تیزی کے ساتھ دین کو نقصان پہنچانے لگ جائیں گے۔ پس ان پہلوؤں پر غور
کرنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ قرآن کریم سے انسان ہدایت نہیں پاسکتا جب تک تقویٰ کے
ساتھ ہدایت کی تلاش نہ کرے اور تقویٰ یہ نہیں ہے کہ قرآن کریم کی کوئی بات سمجھ آئے یا نہ آئے تم کہہ
دو کہ ہاں سمجھ آگئی ۔ تقویٰ یہ ہے کہ جس بات کی سمجھ نہیں آئی اس حد تک تسلیم کرے کہ ہاں ہمیں سمجھ
نہیں آئی ۔ میرے نفس نے بڑی دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ جہاں تک احمدیت کی وسعت
کا تعلق ہے ہر فرد اور جماعت کی اندرونی طاقتوں کے مجموعہ کا نام ہی جماعت کی وسعت ہے ۔اس
وسعت پر اگر ہم نظر ڈالیں تو ہم ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے اہل نہیں ہیں جو ذمہ داریاں تمام دنیا
میں اسلام کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں ۔ اسلام کی تبلیغ کے لئے ،
خطبات طاہر جلد ۲
442
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
اس کے نفاذ کے لئے اور اسے زندگی کا ایک نا قابل تقسیم جز و بناد بنا یہاں تک کہ وہ نسلاً بعد نسل فطرت
ثانیہ کے طور پر لوگوں کی رگوں میں جاری ہو جائے ، یہ ہے اسلام کی تبلیغ کا بنیادی تقاضا جسے ہم نے
پورا کرنا ہے اور ہم اس کے اہل نہیں ہیں۔
پھر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ توجہ مبذول کراتا ہے اور فرماتا ہے لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا
إِلَّا وُسْعَهَا تمہارے اندازوں میں کوئی غلطی ہو گی ، ہو سکتا ہے بعض وسعتیں تم نے دیکھی نہ ہوں ،
پھر نظر دوڑاؤ ، پھر تلاش کرو، عین ممکن ہے کہ کچھ ایسی وسعتیں ہوں جن پر تم نے نظر نہ ڈالی ہو۔ اس پہلو
سے جب میں نے دوبارہ غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ انسان کی وسعتیں صرف اس کی ذات تک یا اس کی
جماعت تک محدود نہیں ہوا کرتیں بلکہ اس کے تعلقات اور اس کی دوستیاں بھی تو وسعتوں میں شامل ہوا
کرتی ہیں ۔ ایک چھوٹا سا ملک اگر ایک بڑے ملک کا دوست ہو تو کیسی جرات سے آنکھ اٹھا کر
بڑی بڑی طاقتوں کو چیلنج کرتا ہے۔ کہتا ہے تم مجھے نہیں مٹا سکتے اس لئے کہ فلاں ملک میری پشت پناہی
کر رہا ہے۔ غالب نے بھی تو کہا ہے کہ
ه
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگر نہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
( دیوان غالب صفحه ۳۴۴)
تو انسانوں کی آبروئیں اور طاقتیں ان کی دوستیوں کے ساتھ بدلتی ہیں۔ ان کے تعلقات کے دائرے
جتنے وسیع ہوں اتنی ان کی وسعتیں پھیلتی چلی جاتی ہیں۔ تو لازماً اس سمت میں کوئی حل ہے جس کی طرف
ہمیں توجہ کرنی چاہئے ۔ معا دیکھا کہ اگلی آیت یہی سکھا رہی ہے۔ اس کے معاً بعد دعا کا مضمون شروع
ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
اے خدا ! ہم تو بالکل بے کار اور ناکارہ لوگ ہیں ہماری وسعتوں میں تو نے اپنا تعلق داخل کر دیا تبھی
ایسے عظیم الشان کام ہمارے سپرد کر رہا ہے جو ناممکن ہیں ، انسان کی بساط میں نہیں ہے کہ ان کو پورا
کر سکے۔ تو جب تک ہمارا دوست ہے ہماری وسعت ہے جب تو نے تعلق توڑ دیا تو ہماری کوئی بھی
وسعت نہیں اور جب خدا خود ذمہ داریاں ڈالتا ہے تو اس وجود ، قوم کی وسعت میں جس پر ذمہ داریاں
خطبات طاہر جلد ۲
443
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
ڈالتا ہے اپنے تعلق کو بھی شامل کر لیتا ہے۔ ورنہ تو نا ممکن ہے کہ وہ کام کیا جا سکے۔اس پہلو سے معاً بعد
آنے والی دعا نے سکھا دیا کہ دراصل ہماری وسعتیں ہمارے خدا میں ہیں، ہماری تمام طاقتوں کا
سرچشمہ ہمارا خدا ہے اور جتنا زیادہ گہرا تعلق ہم اپنے رب سے کریں گے ہماری وسعتیں پھیلتی چلی
جائیں گی اور چونکہ اس کی طاقتیں لا متناہی ہیں اس لئے بلا شبہ ہماری وسعتیں بھی لامتناہی ہیں ۔ یہ ہم
پر منحصر ہے کہ اپنے تعلق کو کس حد تک بڑھاتے چلے جاتے ہیں ۔ اگر خدا کی ذات میں اپنے وجود کو مدغم
کر دیں، اگر اپنا کچھ بھی نہ رہنے دیں، نہ اپنی تمنائیں اپنی رہیں ، نہ اپنی خواہشات نہ اپنی محبت اور نہ
نفرتیں کچھ بھی اپنا نہ رہے تو پھر ہماری وسعتیں ہمارے خدا کی وسعتیں بن جائیں گی اور اس کے آگے
کوئی بھی چیز انہونی نہیں اور کوئی بھی چیز مشکل نہیں ہے ۔ وہ جو كُنْ فَيَكُونُ کا مالک خدا ہے اس
کے تعلق کے بعد انسان کیسے وہم کر سکتا ہے کہ میری حیثیت چھوٹی ہے اور میری وسعتیں محدود ہیں ۔
چنانچہ خدا تعالیٰ نے معاً بعد دعا سکھا کر (اور پھر دعا میں ان تمام باریک پہلوؤں کو روشن کر دیا جواس
مضمون سے گہرا تعلق رکھتے ہیں ) حوصلہ دے دیا ہمیں سبق بھی دیا، وہ راستہ دکھا دیا جس راستے پر
چل کر ہماری طاقتیں پھیلتی چلی جائیں گی اور وسیع تر ہوتی چلی جائیں گی چنانچہ فرمایا:
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
اے خدا ! انسان طاقتیں ضائع بھی کر دیتا ہے۔ جو کچھ حاصل ہے اس سے بھی تو پوراستفادہ نہیں کر سکتا
اور وسعتوں میں سے وہ حصہ منفی ہوتا چلا جاتا ہے اور وہ دو طریق پر ہے بعض دفعہ بھول چوک کے ذریعہ،
بعض دفعہ خطاؤں کے ذریعہ تو ہماری پہلی درخواست تو یہ ہے کہ ہمیں یہ توفیق عطافرما کہ جو ہماری
وسعتیں ہیں ہم ان سے تو پورا فائدہ اٹھائیں ۔ خطائیں کی ہیں تو معاف فرما دے۔ خطاؤں کی جو
سزائیں مقرر ہیں یا خطاؤں کے جو طبعی نتائج تو نے مقرر فرمائے ہوئے ہیں ان سے ہمیں نجات بخش اور
ایسی توفیق عطا فرما کہ آئندہ خطائیں نہ کریں۔ اگر خطائیں ہو بھی جائیں تو کم سے کم ہوں اور اسی طرح
ہمارے بھول چوک کے مضمون میں بھی تو داخل ہو جا اور بھولی ہوئی چیزوں کے بدنتائج سے محفوظ فرماتا
چلا جا پھر فرمایا : رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا
یہ کہنے کے بعد ہماری توجہ گزشتہ قوموں کی طرف مبذول کروادی۔ فرمایا یہ پہلی دفعہ تو واقعہ نہیں ہوا کہ
خدا نے کسی قوم کے سپرد ایک ذمہ داری کی ہے اور پہلی دفعہ یہ واقعہ نہیں ہوا کہ خدا توقع رکھتا ہے کہ تم
خطبات طاہر جلد ۲
444
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
اس ذمہ داری کو ادا کرو گے۔ انسان کی ماضی پر نگاہ پڑتی ہے تو بہت سی قو میں نظر آتی ہیں جنہوں نے
ان ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا نہیں کیا یا ادا کرنے کے بعد بہت جلد بھلا دیا اور خدا تعالیٰ نے جو نعمتیں دی
تھیں ان کو لعنتوں میں تبدیل کر دیا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماضی کے انسان سے بھی سیکھو ۔
تمہاری کچھ وسعتیں ایسی ہیں جو ماضی میں بھی پھیلی پڑی ہیں، کچھ کمزوریاں تم نے پرانی قوموں سے
ورثہ میں پائی ہیں، کچھ بد عادات ایسی ہیں جو پہلے انسان میں پیدا ہوتی رہی ہیں اس طرف بھی توجہ
کرو ۔ صرف اپنی کمزوریوں سے بخشش کی یا نجات کی دعائیں نہ کرو ، سابقہ قوموں کی غلطیوں
سے بھی بخشش اور نجات کی دعائیں کرو۔ یہ ابھی تک منفی مضمون چل رہا ہے۔ فرمایا کہ دیکھو! پہلے
ایسی قو میں تھیں جن کے بداثرات ورثہ میں چلے جاتے ہیں ان بداثرات سے بچنے کی کوشش کرو،
ان غلطیوں سے عبرت حاصل کرنے کی کوشش کرو اور یہ کام بھی دعا کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
فرمایا دعا کرو : رَ بَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِہ اب اس مضمون میں داخل ہونے کے بعد بظاہر ایک تضاد
نظر آتا ہے۔ ابھی تو خدا تعالیٰ فرما رہا تھا کہ:
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
خدا کسی جان پر اس کی وسعت سے زیادہ بوجھ ڈالتا ہی نہیں اور اب کہہ رہا ہے
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِہ یہ دعا کرو کہ اے خدا ! ہماری طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ
ڈالنا۔ ان دو باتوں میں تو بظاہر تضاد ہے۔ جو خدا تم سے یہ عہد کر چکا ہوا بھی ایک آیت پیچھے کہ میں ہرگز
تم پر تمہاری طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالتا ہی نہیں اس پر اعتماد کیوں نہیں کرتے ، اس بات پر یقین کیوں
نہیں کرتے اور کیوں پھر یہ دعا کرتے ہو کہ اے خدا! ہم پر ہماری طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ ڈالنا۔
یہ جو مضمون ہے اس میں بعض لطیف حکمتیں اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
انسان کی طاقتوں اور وسعتوں میں ایک فرق ہے اور جب آپ وسعت اور طاقت کو ہم معنی بنا ئیں تو
وہاں یہ اعتراض اٹھتا ہے۔ جہاں اس فرق کو ملحوظ رکھ لیں وہاں یہ اعتراض نہیں اٹھتا ۔ مثلاً ایک بچہ ہے
اس کی وسعت میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ اپنی Peak (یعنی اپنے عروج) کو پہنچے گا تو ایک
**
عظیم الشان پہلوان بنے گا اگر اس نے پہلوان بننا ہو ، اگر مثلاً اس نے دنیا کا سب سے بڑا ویٹ لفٹر
خطبات طاہر جلد ۲
445
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
یعنی بوجھ اٹھانے والا بننا ہو تو اس کی وسعت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ ایک زمانہ میں جا کر بوجھ
اٹھانے کے میدان میں بہت ہی عظیم الشان پہلوان ثابت ہوگا اور ایسا ریکارڈ قائم کرے گا کہ دنیا میں
پھر کوئی اسے توڑ نہیں سکتا لیکن اس کی طاقت میں یہ بات داخل نہیں کیونکہ بچہ ابھی اس وسعت تک پہنچا
نہیں ہے ابھی اس مقام سے پیچھے ہے اس کی طاقت میں تو ابھی یہ بات داخل ہے کہ آپ ہاتھ پکڑ کر
چلائیں ورنہ گر پڑے گا اپنا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتا۔
پس خدا تعالیٰ نے انسان کے ذہن کو ایک عظیم الشان مضمون میں داخل کر دیا اور فرمایا کہ
دیکھو! وسعتیں تو تمہاری بہت ہیں لیکن تمہیں ان وسعتوں کا قرینہ بھی تو ہم ہی سکھائیں گے ، تمہاری
طاقتوں کو رفتہ رفتہ ہم ہی بڑھائیں گے۔ تم یہ دعا ئیں کرو کہ اے خدا! تیری تقدیر ہم سے اچانک مشکل
کاموں کا سامنا نہ کرادے جو ہماری وسعت میں تو ہیں لیکن ہم نے اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں ابھی تک
حاصل نہیں کئے ۔
یہاں یہ مضمون پھر دو شاخہ مضمون بن جاتا ہے اس لئے تحمل اور غور سے ہمیں آگے بڑھنا
پڑے گا ۔ خدا تعالیٰ وسعت اور طاقت کے مطابق بوجھ ڈالتا ہے یہ درست ہے اور خدا تعالیٰ سے ہم یہ
دعا کرتے ہیں کہ ہماری طاقتوں سے بڑھ کر ہم پر بوجھ نہ ڈال لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری طاقتیں اور
ہماری وسعتیں ایک منزل پر اکٹھی ہو جائیں ۔ اگر ہم نے ذمہ داری ادا کی ہو تو ہمیں اس وقت اپنی
وسعتوں کے اندر رہتے ہوئے ایک خاص طاقت لینی چاہئے ۔ یہ بھی تو ایک واقعہ ہے جو انسانی زندگی
میں گزرتا ہے۔ اس کو مزید سمجھانے کی خاطر میں مثال دیتا ہوں کہ ایک انسان اگر دوڑ نا شروع کرے
اور اپنی طاقتوں سے فائدہ اٹھانا شروع کرے تو اس کے جسم میں نشو و نما پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے
اور ایک انسان اگر لیٹا ر ہے اور آرام طلب بن جائے تو بعض دفعہ وہ دو قدم بھی نہیں چل سکتا۔ اگر ان
دونوں کو سمجھا دیا گیا ہو کہ تمہاری یہ ذمہ داریاں ہیں اور فلاں وقت ہم نے تمہیں فلاں سفر پر روانہ کرنا
ہے تو وہ شخص جو لیٹا رہا اور اس نے اپنی طاقتوں کو ضائع کر دیا اس وقت وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے طاقت
نہیں ہے۔ اس پر بات خوب کھول دی گئی تھی ، ذمہ داریاں بیان کر دی گئی تھیں اس لئے اس کی وہ
طاقت ہونی چاہئے تھی اور اگر اس پر کوئی اس وقت ذمہ داری ڈالے تو نا انصافی نہیں ہوگی ۔
پس بسا اوقات یہ ہو سکتا ہے کہ ہماری وسعتوں کے اندر ایک چیز ہو اور ایک خاص وقت کی
خطبات طاہر جلد ۲
446
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
منزل پر جا کر ہمیں جو خدا تعالیٰ نے خوب کھول کر ہماری ذمہ داریوں کو بیان فرما دیا ہے اس وقت پر
جا کر ہم پر وہ بوجھ پڑنا ہو لیکن اپنی غفلت اور اپنی نالائقی کے نتیجہ میں ہم نے اپنی وہ طاقت
Develop ڈویلپ نہ کی ہو ۔ ایسے موقع پر اگر خدا وہ بوجھ ڈالے تو یہ نا انصافی نہیں ہوگی ۔ وسعت
کے مطابق بھی ہوگا اور اس طاقت کے مطابق بھی ہوگا جو ہونی چاہئے تھی اس لئے خدا تعالیٰ نے اس
مضمون کو ہمارے ذہنوں میں داخل فرمایا اور ہماری توجہ اس طرف مبذول فرمائی کہ تم ہر قدم پر ایک
کمزور چیز ہو۔ نہ اپنی وسعتوں سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہو نہ اپنی طاقتوں سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہو اس
لئے پھر تمہاری وسعتوں میں دعا داخل نہیں ہو گی تو تم کچھ بھی نہیں کر سکو گے، عجز داخل نہیں ہوگا تو تم
کچھ بھی نہیں کر سکو گے ۔ اس لئے یہ بھی ہم سے مانگنا اور یہ عرض کیا کرنا کہ اے خدا! ہماری طاقت سے
بڑھ کر بوجھ نہ ڈال یعنی جس منزل پر چاہے ہماری غفلتیں بھی حائل ہوگئی ہوں جس منزل پر جو طاقت
ہے تو اتنا رحم فرمانا کہ اس سے زیادہ بوجھ نہ ڈال دینا ورنہ ہم مارے جائیں گے۔ ہو سکتا ہے اس سے
زیادہ طاقت ہمیں حاصل کرنی چاہئے تھی لیکن ہم نہیں کر سکے۔
یہ اقرار کرنے کے بعد اور یہ منت کرنے کے بعد کہ اے خدا! تو عالم الغیب ہے تو جانتا ہے
ہمیں کیا کرنا چاہئے تھا تمام تفاصیل پر تیری نظر ہے لیکن ساتھ ہم یہ عرض کر چکے ہیں کہ ہم خطا کار ہیں
ہم نسیان کے بھی شکار ہیں ۔ بار بار ہمیں نصیحت کی جاتی ہے پھر باتیں بھول جاتے ہیں، بار بار یاد
کرائی جاتی ہیں پھر ذہن سے اتر جاتی ہیں ، ذمہ داریاں دکھلا دی جاتی ہیں پھر نظر سے اوجھل ہو جاتی
۔
ہیں ، ہم اتنے کمزور لوگ ہیں اس لئے ہم سے رحم کا سلوک فرما اور ہماری جو طاقت ہونی چاہئے اس پر
فیصلہ نہ کرنا جو طاقت ہمیں کسی منزل پر میسر ہو اس کے مطابق ہم سے سلوک کرنا لیکن پھر ان طاقتوں کو
بڑھاتے چلے جانا۔ آگے ایک مضمون آئے گا جو بالآخر بات کھول دے گا کہ ہم نے کہاں تک پہنچنا
ہے اور کیا مانگنا ہے وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا ۔ اے خدا ! دو قسم کے معاملات ہم سے فرما۔ پہلا یہ کہ
درگزر فرما ۔ درگز رفرما نا اور مغفرت فرمانا ان دونوں چیزوں میں ایک نسبت ہے اور ایک کے بعد
دوسرے کو رکھا گیا ہے۔ وَاغْفِرْ لَنَا اس چیز کو کہتے ہیں کہ ایک غفلت ہو رہی ہے اس سے روکا بھی
جا سکتا ہے لیکن انسان اس کو لائسنس دے دیتا ہے ، چھٹی دے دیتا ہے، کہتا ہے کوئی بات نہیں کر لو
بے شک ، کچھ نہیں ہوتا۔ چنانچہ ماں باپ بعض دفعہ بچوں کو بعض کھیلیں کھیلنے دیتے ہیں جن سے ویسے
خطبات طاہر جلد ۲
447
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
وہ منع کرتے رہتے ہیں لیکن اگر تھوڑی سی کھیل وہ کھیل لیں، ذرا سا مشغلہ کر لیں تو وہ اعراض کر لیتے
ہیں، آنکھیں پھیر لیتے ہیں اور بعض دفعہ جب بچے بیہودہ حرکتیں کر رہے ہوں تو ماں باپ ان کی طرف کرد
دیکھتے نہیں، عمداً ان کی آنکھوں میں ایک غفلت سی آجاتی ہے کہ گویا ہم نے دیکھا ہی کچھ نہیں ۔ اس
کو کہتے ہیں وَاعْفُ عَنَّا کہ اے خدا ہم سے عفو کا سلوک فرما۔ چنانچہ میں نے دیکھا ہے حضرت
مصلح موعود کا بھی یہی طریق تھا کیونکہ انہوں نے اپنی عادتیں قرآن سے سیکھی تھی۔ بچے کبھی بعض
دفعہ لڈو کھیلتے ہیں اور حضرت صاحب پسند نہیں کیا کرتے تھے کہ وقت ضائع کریں لیکن سمجھتے تھے کہ آخر
بچے ہیں کبھی کبھی لڈو کھیلنے بھی دیتے تھے اور اس طرح کہ آئے ہیں اور اس طرف نظر ہی نہیں ڈالی او پر
نظر سے باتیں کر کے واپس چلے گئے گویا دیکھا ہی نہیں اور جب دیکھتے تھے کہ زیادتی کرنے لگ گئے
ہیں تو پھر وہ نظر نیچے ڈالتے تھے اور ہمیں بتا دیتے تھے کہ اب میں پکڑنے پہ آیا ہوں ۔ پس انسان سے
اگر کوئی عفو کرنے والا سلوک کر رہا ہو تو پھر غلطیوں کا امکان اس وجہ سے بھی بعض دفعہ ہو جاتا ہے ۔
بہت ہی پیار اور عفو کرنے والا وجود ہو اس کے نتیجہ میں بھی بعض دفعہ گناہوں کے حوصلے بڑھ جاتے
ہیں ۔ اس کے نتیجہ میں بھی تو بعض دفعہ انسان جان بوجھ کر غلطیاں کرنے لگ جاتا ہے کہ بہت ہی
مہربان ہے ہمارا آقا، اس لئے اے خدا جب تو عفو کا سلوک فرمائے گا تو پھر بخشش کی تیاری بھی کر لینا،
ہم سے لازماً پھر کچھ اور غلطیاں بھی ہوں گی اور و ارحمنا نے بات کھول دی کہ اے خدا! در اصل
بات یہ ہے کہ ہم اپنے طور پر اپنی طاقتوں پر اپنے ذرائع سے کچھ نہیں کر سکتے ہم پر رحم فرما، ہم بے کار
لوگ ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ ہم بے کا ر لوگ ہیں ۔ رحم فرما اور جو تو نے ذمہ داریاں ڈالی ہیں ان میں
ہماری وسعتوں پر نگاہ نہ کر اپنی وسعت پر نگاہ فرما۔ اَنْتَ مَوْلنَا نے یہ بات کھول دی ۔ آخری تان
اس بات پر ٹوٹی کہ ہم نے مضمون اس طرح شروع کیا کہ خدا نے ہمیں سب کچھ عطا فرمایا ہے، وسعتیں
عطا کی ہیں، ہم اپنے آپ کوٹو لیں اور دیکھیں اور اس کام میں آگے بڑھیں ۔ چنانچہ پوری ذمہ داری
کے ساتھ بڑھنے لگے۔ پھر محسوس ہوا کہ سب ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود بھی ہم میں طاقت
نہیں، کام بہت زیادہ ہے ۔ پھر نظر نے ڈھونڈا تو پتہ چلا کہ ہماری وسعتیں تو دراصل خدا کی طرف
ہیں ۔ اس سمت میں کھلے ہوئے ہیں راستے وسعتوں کے۔ اس سمت میں آگے بڑھے تو ایک بہت ہی
پیارا مضمون نظر آیا۔ ہر قدم پر مغفرت ہے، بخشش ہے ، خطاؤں کی معافی ہے اور محبت اور پیار کا ،، سلوک
خطبات طاہر جلد ۲
448
خطبه جمعه ۲۶ اگست ۱۹۸۳ء
ہے اور بالآخر خدا کہتا ہے کہ تم تعلق مجھ سے رکھ لو، میری طرف جھکنا سیکھ لو۔ بس یہ میں تمہیں کہتا ہوں
پھر میری وسعتیں تمہاری وسعتیں ہو جائیں گی ۔ پھر تم اس مقام پر کھڑے ہو گے کہ کہو کہ
أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ کہ اے خدا! اب بات تو یہیں ختم ہوتی ہے
کہ ہمارا دوست تو ہے اور جس کا تو دوست ہو اس کے مقدر میں شکست کیسی ۔ جس کو تیری طاقتیں
نصیب ہو جائیں وہ کسی اور کے در سے کیوں مدد مانگے ۔ کیوں کسی اور طرف جھکے اور کہے کہ ہمارے
فلاں معاملہ میں ہماری مدد کرو ۔ وہ تو صرف تجھ سے مانگے گا اور اس بات پر ناز کرے گا کہ اللہ ہمارا
مولا ہے لیکن اس مقام پر پہنچنے کے لئے انسان کو اپنے نفس کی تربیت کرنی پڑتی ہے اور اس مقام پر
کھڑے ہونے کے لئے اپنے رب سے ایک گہری سچائی کا تعلق رکھنا پڑتا ہے ۔ ایک گہری محبت اور
عشق کا تعلق اپنے رب سے رکھنا پڑتا ہے ورنہ خالی منہ سے مولا کہہ دینے سے بات بنتی نہیں
کیونکہ ولایت کا مضمون دو طرفہ ہے۔ آپ جب تک خدا کا دوست نہ بننا چاہیں یا خدا کی طرف دوستی کا
ہاتھ نہ بڑھا ئیں خدا آپ کا مولا نہیں بن سکے گا نہ بنے گا۔
آنحضرت ﷺ اس مضمون کا شاہکار ہیں۔ سب سے زیادہ آنحضور ﷺ نے اپنے رب علیه
صلى الله
الله
سے دوستی کا حق ادا کیا اور سب سے زیادہ اللہ آپ کا دوست بنا اسی لئے سورۃ محمد میں جو آنحضرت علی
۔
کے نام پر ہے خدا تعالیٰ نے اس مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ أَنَّ الْكُفِرِينَ لَا
مَوْلَى لَهُمْ ( محمد (۱۲)
صلى الله
عليه
کہ محمد مصطفیٰ نے تمہیں یہ مضمون سکھا دیا ہے اَنَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا اللہ ایمان لانے
والوں کا مولا بن جاتا ہے ۔ وَأَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ اور جو انکار کرنے والے ہیں ان کا
کوئی مولا ہی نہیں ۔ تو مولا والے ہی فتح پائیں گے ان لوگوں پر جن کا مولا کوئی نہیں ہے۔ اسی لئے
فرمایا یہ دعا کرو کہ أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ کہ تو ہمارا مولا بن چکا
ہے اور کافروں کا مولا کوئی نہیں اس لئے لازمی نتیجہ نکلنا چاہئے کہ ہمیں فتح نصیب ہو ۔ مثلاً جنگ بدر
میں آنحضرت ﷺ کو مد کی بڑی شدید ضرورت تھی ۔ ۳۱۳ کمز ور صحابہ جن کے پاس ہتھیار بھی پورے
نہیں ان میں بیمار اور بوڑھے بھی تھے اور بچے بھی شامل تھے جو ایڑیاں اٹھا اٹھا کر جوان بن کر بیچ میں
صلى
خطبات طاہر جلد ۲
449
خطبه جمعه ۲۶ را گست ۱۹۸۳ء
داخل ہوئے تھے لیکن ایڑیاں اٹھانے سے تو قد اونچے نہیں ہو جایا کرتے اور نہ انسان جوان ہو
جاتا ہے۔ اس کمزوری کی حالت میں عرب کا ایک مشہور پہلوان جوفنون حرب کا چوٹی کا ماہر سمجھا جاتا تھا
وہ آیا اور اس نے کہا کہ میں بھی مسلمانوں کی طرف سے شامل ہو کر اہل مکہ کے خلاف لڑنا چاہتا اس کی
کچھ دشمنیاں تھیں جو اتارنا چاہتا تھا۔ اب وہ شخص جس نے خدا کو مولا نہ بنا یا ہو وہ شخص جس کا کامل
تو کل اپنے رب رب پر نہ وہ یہ جواب دے ہی نہیں سکتا جو حضرت محمد مصطفی الا اللہ ا جو حضرت محمد مصطفی اللہ نے دیا۔ آپ نے صحابہ
عليسة
سے فرمایا اس کو واپس کر دو مجھے خدا کے معاملہ میں کسی مشرک کی ضرورت نہیں ہے۔ (مسلم کتاب الجھاد
رض
باب كراهية الاستعانة المشرک) کتنی شدید ضرورت تھی ، عام حالات میں انسان خوش ہو جاتا ہے الحمد للہ
ایک مدد گار مل گیا ہے اور نفس یہ بھی بہانہ بنا لیتا ہے کہ خدا نے بھیجا ہے، عین ضرورت کے وقت چیز آئی
ہے خدا نے بھیجی ہو گی لیکن وہ کامل موحد جو تو کل کے مضمون کو جانتا تھا جو جانتا تھا کہ خدا کے سوا میرا
کوئی مولی نہیں ہے، اس نے یہ جواب دیا کہ نہیں مجھے کسی مشرک کی ضرورت نہیں۔
یہ وہ مضمون ہے جس تک پہنچنے کے لئے سچائی کی ضرورت ہے تقویٰ کی ضرورت ہے سچے
دل سے آپ اپنے رب کے بنیں گے تو وہ مولی بنے گا۔ اگر منہ کی باتیں ہوں گی تو نہیں بنے گا۔ دوستی
کے حق ادا کرنے کوئی مشکل نہیں ہیں۔ خدا سے پیار کا تعلق بڑھانا پڑے گا اور یہ آسان منزلیں ہیں
جیسا کہ میں نے بیان کیا یہ ساری دعائیں ہمیں بتا رہی ہیں یہ نہایت ہی آرام دہ سفر ہے ۔ عفو سے
مغفرت میں آپ داخل ہوئے پھر رحم میں داخل ہو گئے اور آخر پر مولی کہہ کر سارا بوجھ ہی خدا پر ڈال
دیا اس سے زیادہ بھی کوئی آسان سفر ہو سکتا ہے لیکن بد قسمت ہے انسان جو یہ سفر بھی اختیار نہیں کرتا۔
اس میں جذبات کا رخ خدا کی طرف موڑنا پڑتا ہے، سچے پیار کا تعلق اپنے رب سے پیدا کرنا پڑتا ہے،
اس سے سچی محبت کرنی پڑتی ہے، اس کو اپنے وجود پر غالب کرنا پڑتا ہے جب تک یہ باتیں نصیب نہ
ہوں اس وقت تک یہ سفر بظاہر آسان ہونے کے باوجود بھی انسان اختیار نہیں کر سکتا اس لئے اپنی ذمہ
داریوں کو ملحوظ رکھیں۔ بے انتہا کام ہیں نا ممکن ہے کہ جماعت اپنی ان طاقتوں سے جو بظاہر اس کی
سرشت میں خدا کے علاوہ ہیں ان طاقتوں کے ذریعہ وہ دنیا میں ان ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں۔ نوے
سال ہو گئے ، اس ملک میں یا اس برصغیر میں جماعت کو قائم ہوئے اور اپنی طاقتیں جن میں خدا کے
بہت سے فضل شامل ہیں وہ ملا کر بھی آج ہماری یہ کیفیت ہے کہ اس ملک میں ہمیں اپنے آپ کو
خطبات طاہر جلد ۲
450
خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۳ء
مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ تو اگر بنا رکھیں گے اپنی طاقتوں پر تو کچھ بھی نہیں کر سکیں گے اس لئے
ہمیں اپنے رب کی طرف زیادہ متوجہ ہونا پڑے گا ۔ زیادہ پیار اور محبت کا تعلق پیدا کرنا پڑے گا۔ جتنی
کثرت کے ساتھ اہل اللہ پیدا ہوں گے ہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہوتے چلے جائیں گے۔
مولا کے مقابل پر اللہ نے ولی کا لفظ رکھا ہے۔ بندوں کے لئے اس کے مقابل پر ولی کا لفظ آتا ہے۔
خدا ان کا مولا ہوتا ہے جو اپنے رب کے ولی ہوتے ہیں اس لئے آپ کو ولی ہونا پڑے گا ۔ آپ میں
سے ہر ایک ایسا ہو کہ اسے یقین ہو کہ خدا میرا دوست ہے اور وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔ اگر یہ ہو جائے
تو پھر آپ دیکھیں کہ سارے کام خود بخود کس تیزی سے ہونے لگیں گے ، ہماری الٹی بھی سیدھی ہو
جائیں گی ، ہماری خطائیں بھی نیک نتائج پیدا کریں گی، ہمارے نسیان بھی ان لوگوں سے زیادہ عظیم
الشان کام دکھائیں گے جو اپنے فرائض کو بھولتے نہیں ہیں ، ہماری ہر بات سیدھی ہوتی چلی جائے گی
کیونکہ ہمارا مولا اللہ ہوگا اور جن کا مولا اللہ ہو جائے ان کو لازما کافروں پر فتح عطا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
(روزنامه الفضل ربوه ۱۴ ستمبر ۱۹۸۳ء)