دورہ فجی کے حالات کا تذکرہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اپنے دورۂ فجی کے احوال بیان فرمائے اور قرآن کریم کی روشنی میں واضح کیا کہ رضائے الٰہی کی خاطر سفر کرنے والوں پر خدمتِ دین کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ آپ نے فجی کے جغرافیہ، وہاں کی آبادی، اور مختلف مذہبی و معاشرتی حالات کا جائزہ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے وہاں کی جماعت میں نظامِ جماعت سے ناواقفیت کے ازالے، ان کی زبردست روحانی تربیت اور اخلاص و فدائیت کے جذبات کا ذکر کیا۔ آخر میں حضور نے ان وسیع ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں نبھانے کے لیے احبابِ جماعت کو دعاؤں کی پرزور تحریک فرمائی۔
موضوعات: دورۂ فجی، قرآن کریم کی تفہیم، نظام جماعت، تربیت اور اخلاص، دعاؤں کی تحریک
خطبات طاہر جلد ۲
533
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
دورہ نجی کے حالات کا تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ راکتو بر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت - کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی تلاوت فرمائی:
وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ
إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقره: ١٦)
اور پھر فرمایا :
قرآن کریم کی یہ آیت کریمہ جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے مختلف رنگوں میں
مومنوں کو خوشخبریاں دے رہی ہے۔ اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ مشرق و مغرب اللہ ہی کے لئے ہیں
پس خواہ تم مشرق کی طرف منہ کر دیا مغرب کی طرف تم ہر جگہ وجہ اللہ کو حاصل کر سکتے ہو۔ اللہ وسعت منہ
دینے والا اور خوب جاننے والا ہے۔ وجہ اللہ کے معنی کئی طرح سے کئے جاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر میں
جو معانی اخذ کر رہا ہوں ان سے مراد رضائے باری تعالیٰ ہے۔ پس ایک معنی اس آیت کریمہ کا یہ بنے
گا کہ مشرق اور مغرب دونوں اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور اسی کی ملکیت ہیں پس وہ مومن جو
رضائے باری تعالیٰ کے حصول کی خاطر نکلتے ہیں خواہ وہ مشرق کی طرف منہ کریں یا مغرب کی طرف،
انہیں دونوں جگہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے مواقع میسر آئیں گے۔ اِنَّ اللهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
اللہ تعالیٰ ان مواقع کو وسعت دیتا چلا جائے گا اور ان لوگوں پر خدمت دین کی نئی نئی راہیں کھولتا چلا جائے
خطبات طاہر جلد ۲
534
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
گا جو اس نیت سے سفر اختیار کرتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے مواقع تلاش کریں۔
اسی معنی کا دوسرا پہلو یہ بنے گا کہ وہ لو را پہلو یہ بنے گا کہ وہ لوگ جو رضائے باری تعالیٰ کی خاطر سفر اختیار کرتے ہیں
خواہ وہ مشرق کی طرف منہ کریں یا مغرب کی طرف وہ دیکھیں گے کہ انہیں مشرق میں بھی اللہ تعالیٰ کی
رضا حاصل رہی اور مغرب میں بھی ۔ رضائے باری تعالیٰ کوئی محدود چیز نہیں اللہ تعالیٰ اس رضا کو اپنے
بندوں کے لئے وسعت دیتا چلا جاتا ہے۔ پس وہ اللہ کی رضا کو نئے نئے رنگ میں ظاہر ہوتا دیکھیں گے
اور خدا تعالیٰ اسے وسعت دیتا چلا جائے گا۔ کس حد تک کس کے لئے اور کتنی وسعت دینی ہے ان امور کا
فیصلہ مانا خدائے علیم کا کام ہے۔ نیت جتنی صاف اور پاک ہوگی ، جذبہ جتنا جتنا گہرا گہرا اور اور : شدید ہوگا،
ارادے جتنے بلند ہوں گے، علیم خدا انہی کی نسبت سے ا سے اپنے خدمت کرنے والوں بندوں کے لئے
مواقع بھی وسیع کرتا چلا جائے گا اور اپنی رضا کے اظہار میں بھی وسعت اختیار فرماتا چلا جائے گا۔
حالیہ سفر جو اسلام کی خدمت کی نیت سے خالصتاً لوجہ اللہ اپنے دل کو صاف اور پاک کرتے
ہوئے ہم نے یعنی میں اور میرے ساتھیوں نے اختیار کیا اس میں اس آیت کے یہ دونوں مفہوم ہم پر
خوب اچھی طرح روشن ہوئے ۔ باوجود اس ۔ کے کہ آجکل کے زمانہ میں بکثرت خط و کتابت کے ذریعہ
Telecommunication اور اخبارات کے ذریعہ دنیا کی خبریں ہر جگہ پہنچ رہی ہیں اور باوجود
اس کے کہ ان علاقوں میں ہمارے مبلغین اور اگر وہ نہیں تو ایسے احمدی ان علاقوں میں موجود ہیں کہ جو
اپنے جائزہ اور مطالعہ کے مطابق مرکز سلسلہ کو ہمیشہ مطلع رکھتے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ خدمت دین
کے کون سے مواقع میسر ہیں اس لئے بظاہر تو اس سفر کے ذریعہ کوئی نئی راہیں نظر نہیں آنی چاہئیں
کیونکہ ہر جگہ احمدی آنکھ موجود ہے، ہر جگہ نظام جماعت موجود ہے اور ہر احمدی کے ذہن میں جو
خدمت دین کا موقع ابھرتا ہے اس کی اطلاع مرکز کو کرتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود قرآن کریم نے
جب یہ فرمایا کہ جب بھی تم اللہ سفر اختیار کرو تو رضائے باری تعالیٰ کے نئے مواقع بھی تمہیں میسر آئیں
گے اور اللہ ان مواقع میں وسعت دیتا چلا جاتا ہے تو لازماً یہ حقیقت پوری ہوئی تھی۔ چنانچہ ہم نے اس
سفر میں یہی دیکھا کہ ربوہ میں رہتے ہوئے یا پاکستان میں بیٹھے ہوئے جو باتیں وہم وگمان میں بھی
نہیں آ سکتی تھیں کہ اللہ کی خدمت کے یہ نئے راستے ہیں وہ ہم پر کھلتے چلے گئے ۔
سنگار پور میں جہاں سے ہم نے سفر کا آغاز کیا وہاں بھی بالکل نئی نئی راہیں سامنے آئیں اور نے سفر نئیرا
خطبات طاہر جلد ۲
535
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
نجی میں بھی جہاں دوسرا قدم رکھا خدا تعالیٰ کے فضل سے نئی نئی راہیں اور مواقع سامنے آئے اور اسی
طرح آسٹریلیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت دین کے نئے نئے طریق اور نئے مقامات
آنکھوں کے سامنے آئے اور اللہ تعالیٰ نے نئے اسلوب سمجھائے اسی طرح جب ہم سری لنکا پہنچے تو
سری لنکا میں بھی خدا تعالیٰ نے خدمت دین کے مواقع میں حیرت انگیز طور پر وسعتیں پیدا فرما دیں ۔
پس ہم نے اس پہلو سے بھی اس آیت کو بڑی شان کے ساتھ پورے ہوتے دیکھا اور اس پہلو سے
بھی کہ ہر جگہ اللہ تعالیٰ اپنی رضا اور فضل ، رحم اور پیار کے حیرت انگیز نمونے دکھاتا رہا۔ اللہ تعالیٰ نے
ان احباب کو بھی جو وہاں موجود تھے اور ہم مسافروں کو بھی غیر معمولی رحمتوں اور فضلوں کے نشان
دکھائے ۔ پس ہم ان دو معانی میں اس آیت کی صداقت کا مشاہدہ کر کے واپس آ رہے ہیں۔
یہ بہت بڑی تفصیل ہے اور اس سفر کے دوران جن ممالک کا دورہ کیا گیا ان میں سے صرف
ایک ملک کے حالات ہی اگر بیان کئے جائیں تو ایک لمبا مضمون بنتا ہے اس لئے میں نے ذہن میں
یہ نقشہ بنایا ہے کہ آج آپ کو نجی سے متعلق کچھ باتیں بتاؤں گا اور وہ بھی چند ایک باتیں ہوں گی ساری
تو بہر حال ممکن نہیں۔ بعض تفصیلی پروگرام بھی مختلف اوقات میں بنائے گئے ہیں۔ بعض امور جن کا ان
سے تعلق ہے وہ ان کے سامنے کھولے جائیں گے اور اس کے بعض حصے جن کا تعلق عمومی جماعت سے
ہے وہ ساری جماعت کے سامنے بیان کئے جائیں گے لیکن بہر حال ایک خطبہ میں تو نجی کے حالات
اور وہاں کی مصروفیات پر روشنی ڈالنا بھی ممکن نہیں ہے۔ آپ اس بات سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ نجی
میں مختلف ہدایات اور مشوروں اور خطابات کی جو کیسٹیں تیار ہوئی ہیں وہ ۶۶ گھنٹے کی ہیں جب کہ
ساری کیسٹیں تو تیار نہیں ہوئیں بہت سی ایسی مصروفیات ہیں جو کیسٹ میں نہیں آتیں۔
پس اس ۔
اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ جہاں ۲۶ گھنٹے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ہو یعنی ایسے
امور پر جن میں وہاں کی جماعت کو یا ہمیں دلچسپی تھی کہ جماعت کو سمجھائیں وہ ایک یا آدھ گھنٹہ کے
خطبہ میں کس طرح بیان ہو سکتی ہیں تا ہم میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے احمدی دوستوں ، بچوں ، مردوں ،
عورتوں اور بوڑھوں کو بہت اشتیاق ہے کہ میں کچھ باتیں ان کے سامنے بیان کروں اس لئے آج کے
خطبہ کے لئے میں نے بچی کو موضوع بنایا ہے یعنی بچی کا بہت ہی مختصر تعارف اور بعض اہم باتیں جو ہمیں
وہاں پیش آئیں اور ہمارے سامنے ابھریں وہ میں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔
خطبات طاہر جلد ۲
536
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
نجی ایک چھوٹا سا ملک ہے جو Pacific Ocean یعنی بحرالکاہل کے درمیان واقع
ہے۔ اس کے جزائر کی تعداد ۵۰۰ ہے لیکن آبادی اور اقتصادیات کا زیادہ تر انحصار چند جزیروں پر ہے
جن میں سے دو بڑے بڑے اور بعض چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں۔ نجی کی آبادی پانچ لاکھ اسی ہزار
ہے۔ آخری Census کے مطابق نجی کا کل رقبہ سات ہزار میل ہے اس سے آپ اندازہ کر سکتے
ہیں کہ وہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔ ۵ لاکھ ۸۰ ہزار کی آبادی میں سے چائنیز کی تعداد ۵ ہزار کے لگ
بھگ ہے اور یورپین کی کچھ اس سے کم اس طرح متفرق اقوام کی تعداد ۱۲ ہزار کے لگ بھگ ہے۔
یورپین میں سے کچھ Mixed Races ( مخلوط نسلیں ) ہیں ان کی تعداد کم و بیش دس ہزار کے
قریب ہے۔ اس کے علاوہ باقی آبادی میں معمولی اکثریت ہندوستانیوں کو حاصل ہے یعنی ہندوستانی
نژاد جن میں پاکستانی علاقوں کے لوگ بھی شامل ہیں اور نصف سے کچھ کم نمین لوگ ہیں۔
فجین کون ہیں ان سے متعلق مختلف مورخین نے مختلف آراء پیش کی ہیں۔ ان کی تاریخ یقینی
تفصیل کے ساتھ محفوظ نہیں ہے بہر حال ماہرین نے مختلف پہلوؤں سے جو اندازے لگائے ہیں اس
کے مطابق محین قوم پولینیشین پولینیشین (Polynesian) اور ملائیشین کے امتزاج سے بنی ہے اور اس پر
کچھ Negroid اثر بھی موجود ہے ۔ دو بڑی قومیں ہیں ۔ پوتین پیشین
Pacific کے علاقوں میں آباد ہیں۔ اپنیشین Polynesian اور ملائیشین دونوں کا دائرہ زیادہ تر
-
قوم Polynesian
انڈونیشیا سے شروع ہوتا ہے اور پھر آگے نجی تک چلا جاتا ہے۔ ملایا میں بھی یہی نسل آباد ہے۔
یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں اس سے متعلق ماہرین کی مختلف آراء ہیں۔ بعض
کہتے ہیں کہ ان کا آغاز عرب سے ہوا، بعض کا خیال ہے کہ ہندوستان کے قدیم باشندے یا یوں کہنا
چاہئے کہ مشرق وسطی کے قدیم باشندے مدے ؟ جو Arian نسل سے تعلق رکھتے ہیں وہ بعد میں آ کر کر ہے پہلے
پہل انڈونیشیا میں آباد ہوئے، پھر وہاں سے پھیلنا شروع ہوئے لیکن جہاں تک نبی کا تعلق ہے اس
میں دونوں طرف سے لوگ آئے ہیں ، مشرق کی طرف سے اور مغرب سے بھی آئے ہیں اور ان کے
خون کا امتزاج ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ان کا Origin یا ان کا آغاز افریقہ سے
ہوا تھا اور افریقہ میں بھی وہ خاص طور پر یوگنڈا کے بعض علاقوں کے نام بتاتے ہیں کہ وہ وہی ہم شکل
نام ہیں جو یہاں پائے جاتے ہیں لیکن ان سب آراء پر غور کرنے کے بعد آج کل کے محققین جو نتیجہ
خطبات طاہر جلد ۲
537
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
نکالتے ہیں وہ یہی ہے کہ یہ قوم مختلف قوموں اور مختلف قسم کے خون کے امتزاج سے پیدا پیدا ہوئی ہے اور
کسی ایک قوم کی طرف اسے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔ کچھ کیریکٹر پیشین (Polynesian)
( بحر الکاہل کے جزیروں میں آباد قو میں ) ہیں، کچھ ملائیشین ہیں اور غالبا ملائیشین اثر زیادہ ہے۔ خیال
یہ ہے کہ پہلے ملائیشین تھے بعد میں Polynesian آ گئے اور ان سے ملاوٹ ہوئی اور کچھ
Negroid اثر ہے اس لئے انہیں نہ تو سفیدوں میں شمار کیا جا سکتا ہے، نہ کالوں میں، نہ زردوں
میں ، ان کے بیچ بیچ کی کوئی چیز ہے۔ بال گھنگھریالے، رنگ گندمی سے کچھ گہرا اور بعض جگہ کھلتا ہوا دکھائی
دیتا ہے،کشادہ سینے، قد لمبے، بڑی مضبوط قوم ہے اور مزاج کی بھی اچھی ہے۔ اس میں وحشت زیادہ
نہیں پائی جاتی اگر چہ پرانے زمانوں میں یہاں آدم خور بھی پائے جاتے تھے۔ تعلیم یافتہ طبقہ بہت
سلجھے ہوئے مزاج کا ہے۔ ضد اور تعصب نہیں ہے۔ دلائل سن کر فورا اور بے تکلف تسلیم کرتے ہیں۔
یہ قوم بالعموم پسماندہ ہے اور ان کے بہت سے حصے ابھی تک جنگلی زندگی گزار رہے ہیں۔
وہ مختلف قبائل میں بٹے ہوئے ہیں لیکن انگریزوں نے انہیں آزاد کرنے سے پہلے ایسی کانسٹی ٹیوشن
دے دی کہ جس کے نتیجہ میں ہمیشہ اس بات کی ضمانت ہو کہ زمینوں کی اصل ملکیت بھی چین کی رہے گی
اور حاکم بھی فجین ہی رہیں گے اور کانسٹی ٹیوشن کے مطابق فحچین کے حقوق کی غیر معمولی حفاظت کی گئی
ہے اس لئے یہ قوم ان لوگوں کی نظر میں جو یہاں اسلام پھیلانا چاہیں، بہت ہی اہم ہے۔
ہندوستانی آبادی کے لوگوں میں اکثریت ہندوؤں کی ہے جن میں ایک حصہ سکھوں کا ہے
اور ہندوؤں میں سے سناتن دھرمی زیادہ ہیں اور آریہ نسبتاً کافی کم ہیں اور مسلمانوں کی تعداد کل آبادی
کی آٹھ فیصد ہے۔ وہاں کا ماحول تبلیغی نقطہ نگاہ سے بہت بہترین ہے کیونکہ ان میں باہمی محبت اور
سلوک پایا جاتا ہے اور ان میں مذہبی اشتعال انگیزیاں اور منافرتیں نہیں ملتیں اور ہندو سکھ اور مسلمان
سارے بڑی محبت سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے رہ رہے ہیں ۔ اسی طرح عیسائیوں کی
یورپین میں سے نحین میں سے بھی ایک بہت بڑی تعداد مسلمانوں اور ہندوؤں اور سکھوں کے
ساتھ مل جل کر رہ رہی ہے۔ نجیئنز کے قدیم مذاہب کی شکلیں کچھ افریقین مذاہب سے ملتی ہیں اور ان
میں عمومی طور پر کچھ شرک پایا جاتا ہے جو مذاہب کے بگڑنے کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ راہ پا لیا کرتا
ہے۔ نجیئنز (Fijians) کا ایک مذہب بیان کرنا ممکن نہیں ۔ وہ خدا کے قائل ہیں اور ایک تخلیقی روح
خطبات طاہر جلد ۲
538
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
کے بھی قائل ہیں ۔ اس کے علاوہ قبائل کے اپنے اپنے اولیاء ہیں جنہیں خدا بنا لیا گیا ہے اور انہیں
بہت اہمیت حاصل ہے۔ بعض اوقات نیشنل ہیرو کو جس نے کسی زمانہ میں اپنی قوم کی بڑی خدمت کی
ہو بہت اونچا مقام دے دیا جاتا ہے۔ جس طرح مردہ پرستی کا رجحان دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے، وہاں
بھی پایا جاتا ہے۔ تو وہاں بھی رفتہ رفتہ ان مردوں کو خدا کا مقام دے دیا گیا ہے۔ کوئی مردہ جنگ کے
لئے مفید ہے کوئی بارشوں کے لئے اور کوئی کھیتی باڑی میں برکت دینے کے لئے غرض کہ کئی قسم کے
تو ہمات ہیں جس نے قوم کو گھیر رکھا ہے۔
فجین جادوگری کے بہت قائل ہیں اور آج بھی اس قوم میں پرانے زمانہ کی روایات کے
مطابق جادو گر موجود ہیں جو برکت دیتے ہیں اور لوگ ان سے مشکلات حل کرواتے ہیں نیز اپنے
دشمنوں کے خلاف تعویذ حاصل کرتے ہیں ۔ غرضیکہ جہالت کی جتنی باتیں ممکن ہو سکتی ہیں وہ ساری
اس قوم میں موجود ہیں ۔
اس ملک میں مجھے احمدیوں کی تعداد آٹھ ہزار بتائی گئی لیکن میرے نزدیک اس سے کم ہے۔
چند ہزار کہہ سکتے ہیں لیکن جو احمدی موجود ہیں ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھنے کی غیر معمولی
طاقتیں موجود ہیں ۔ سب سے اہم بات جو احمدیوں سے متعلق قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ تربیت حاصل
کرنے کا مادہ بہت پایا جاتا ہے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو اس وقت ان کی کیفیت بالکل مختلف تھی اور
وہاں بہت جلدی یہ محسوس ہوا کہ باوجود اس کے کہ وہاں ایک لمبے عرصہ سے مبلغین موجود رہے ہیں
لیکن نظام جماعت کو سمجھانے کے سلسلہ میں بہت ہی معمولی کام ہوا ہے اور اکثر شکایتیں جو بچی کی
جماعت کے بعض دوستوں سے متعلق یہاں آیا کرتی تھیں ان کی بنیادی وجہ ان کے ایمان کی کمزوری
نہیں بلکہ نظام جماعت سے لاعلمی ہے اور یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ مبلغین نے یہ محنت اور کوشش ہی نہیں کی
کہ انہیں نظام جماعت سے متعلق کچھ باتیں بتائیں ۔ اس میں بعض صورتوں میں ان کا قصور نہیں ہے
کیونکہ ان کی توجہ جاتے ہی زیادہ تر تبلیغی کاموں میں لگ جاتی ہے اور ربوہ قادیان کے تربیت یافتہ
ہونے کی وجہ سے ان کے احساس کا معیار بڑا بلند ہو چکا ہوتا ہے۔ ان کے دماغ میں نظام جماعت
اس طرح رچ چکا ہوتا ہے کہ اس کے خلاف معمولی سی بات سے وہ مشتعل ہو جاتے ہیں، گھبرا جاتے
ہیں اور پریشان ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے مبلغین نے یہ نہیں سوچا ( ان کی غیرت نظام جماعت لئے
خطبات طاہر جلد ۲
539
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
تو اپنی جگہ ٹھیک ہے ) کہ فجین کے متعلق یہ تو معلوم کر لیں کہ انہیں نظام جماعت کا علم بھی ہے کہ نہیں ؟
ان سے یہ توقع رکھنا کہ جس طرح قادیان کے تربیت یافتہ اور قدیمی بزرگوں کے پالے ہوئے لوگ
ہیں ویسے ہی وہ بھی نمونہ دکھائیں گے، جب تک انہیں بتائیں گے نہیں کیسے دکھا ئیں گے؟ صرف میرا
ہی یہ تاثر نہیں تھا بلکہ میرے ساتھیوں کا بھی یہی تاثر تھا کہ اکثر شکائتیں ان کی نا سمجھی اور لاعلمی کے نتیجہ
میں پیدا ہوئی ہیں۔
۔
چنانچہ جب ہم نے ان سے اس موضوع پر گفتگو شروع کی اور ساری شکایات سنیں حالات کا
تجزیہ کیا تو انہیں اس معاملہ میں بالکل بے قصور پایا۔ انہوں نے اپنے اندر حیرت انگیز طور پر تبدیلی پیدا
کی اور اخلاص میں اس تیزی کے ساتھ ترقی کی کہ یہ چیز الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔ ان کی فدائیت کا
جذبہ کسی پہلو سے بھی پاکستان کے مخلص احمدیوں سے کم نہیں ہے۔ ان میں خدمت کی روح نہ صرف
موجود ہے بلکہ جب ہم نے اسے چھیڑا تو یوں لگتا تھا کہ جیسے وہ چھلک چھلک کر کناروں سے باہر نکل
رہی ہے۔ وہ لوگ تبلیغ کے لئے مستعد ہیں اور خدا کی خاطر ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار بیٹھے
ہیں ۔ شروع شروع میں اس قدر بے اعتنائی کا رنگ تھا اور ان کی آنکھوں میں نا واقفیت کی وجہ سے جو
ایک اجنبیت سی پائی جاتی تھی، چند دن کے بعد ہی جب ہم واپس آئے ہیں تو ان میں گہری محبت نے
جگہ لے لی اور ان کی آنکھوں ، اداؤں اور چہروں کے آثار میں نہایت گہرا خلوص نظر آنے لگا اور ان
کی پیشانیوں سے پختہ ارادے ظاہر ہونے لگے اور ہم نے مشاہدہ کیا کہ ان کی نمازیں جو پہلے خشک
تھیں پھر تر ہونے لگیں اور بکثرت ایسے احمدی دیکھے جو پہلے ہمارے ساتھ ایک ہلکی سی نا واقفیت سے
نماز پڑھتے تھے۔ پھر ان کی کیفیت میں ایسی گہری تبدیلی پیدا ہو گئی کہ ان کی سجد گا ہیں آنسوؤں سے
بھیگ جاتی تھیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے انہیں عشق کی حد تک بڑی گہری محبت ہے اور جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے کہ جب ہم نے انہیں قریب سے دیکھ کر ان کی تربیت شروع کی تو چند دن کے
اندر اندر ہی یوں معلوم ہوتا تھا کہ ایک نئی قوم وجود میں آگئی ہے۔
چنانچہ جب یہاں سے اوکاڑہ کے ناصر احمد شہید کی خبر وہاں پہنچی تو ان لوگوں کی جو کیفیت تھی
وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا اور ان کے امیر نے الوداع کے وقت جو آخری تقریر کی اس میں اس
خطبات طاہر جلد ۲
540
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
بات کا بھی ذکر تھا۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ اس جماعت نے جو اثر قبول کیا ہے اس کا وہ اظہار کرنا چاہتے
ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی موقعوں پر انہوں نے یہ بیان کیا کہ ہم غفلت کی حالت میں رہے ہیں جس
کے لئے ہم کثرت سے استغفار کر رہے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری
گزشتہ غفلتیں معاف فرمائے اور ہم نے جونئی زندگی حاصل کی ہے نیا جنم لیا ہے، اللہ تعالیٰ اس میں
ہمیں بیش از پیش ترقیات عطا فرما تا چلا جائے ۔
انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب تو جو ہماری کیفیت ہے اسے ہم الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے
ہمارا ایک نیا وجو دا بھر آیا ہے اور آج ہمیں معلوم ہو چکا ہے کہ احمدیت کیا ہے اور اس علم کے بعد اب
ہمارے جذبات یہ ہیں کہ ہمارا بچہ بچہ ، ہماری عورتیں ، ہمارے بوڑھے ، ہمارے جوان شہادت کے
لئے بخوشی تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مبالغہ نہیں کر رہے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اسلام کی خاطر ہم
سب کی جانیں حاضر ہیں ۔ اگر وہ بکریوں کی طرح ذبح کی جائیں تب بھی ہمیں کچھ بھی پرواہ نہیں
ہوگی ۔ ہمارے اموال ہماری عزتیں حاضر ہیں اور اس یقین کے ساتھ آپ واپس لوٹیں کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے خدمت کی جس راہ پر بھی آپ بلائیں گے ہم حاضر ہوں گے ۔
ایسا روح پرور وہ نظارہ تھا کہ اگر چہ میرا دل پہلے بھی ان کی زبان سمجھ رہا تھا جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے لیکن جب الفاظ میں انہوں نے بیان کیا تو میری توجہ اس واقعہ کی طرف پھر گئی جو
عظمت میں اس سے بہت بلند ہے لیکن دراصل اسی کے صدقے اس قسم کے واقعات رونما ہوتے
رہتے ہیں ۔
متعلقہ
الله
صلى الله
جنگ بدر کا وہ منظر جب کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے غلاموں سے پوچھا تھا کہ مجھے مشورہ
دو، یہ ایک لمبا واقعہ ہے جو بار بار آپ سن چکے ہیں لیکن پھر بھی اس کا مزہ آتا ہی رہتا ہے۔ اس کا باقی
حصہ یہ ہے کہ جب انصار نہیں بولے اور پھر حضور اکرم ﷺ نے بار بار پوچھا کہ مجھے مشورہ دو تو
تب انصار کے ایک نمائندہ نے کہا یا رسول اللہ ! شاید آپ کی مراد یہ ہے کہ جب آپ ابتدا میں تشریف
لائے تو اس وقت ہم نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ مدینہ کے اندر تو ہم آپ کے ساتھ لڑیں گے لیکن مدینہ
سے باہر نکل کر نہیں لڑیں گے۔ شاید اس معاہدہ کی حضور کی توجہ منتقل ہو رہی ہے امر واقعہ یہ ہے کہ اس
وقت تک ہم آپ کی ذات اور مرتبہ کو پہچانتے ہی نہ تھے ، اس وقت ہم اسلام سے ناواقف تھے، اب تو
خطبات طاہر جلد ۲
541
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
ہماری کیفیت یہ ہے کہ ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے، آپ کے پیچھے بھی لڑیں گے، آپ کے دائیں بھی
لڑیں گے ، آپ کے بائیں بھی لڑیں گے اور ممکن نہیں کہ کوئی ہاتھ کوئی وجود، کوئی جسم آپ جسم آپ تک پہنچ سکے
جب تک وہ ہماری لاشوں کی روندتا ہوا نہ آئے ۔ (الجامع الصحیح البخاری کتاب المغازی باب اذ تستغييون ربکم )
یہ ایک بہت ہی عظیم الشان واقعہ ہے اور ایسا پیارا جواب ہے کہ تاریخ عالم میں اس کی کوئی
مثال نہیں ملتی ۔ اسی نوعیت کے چھوٹے چھوٹے واقعات ان عظیم واقعات کی برکت سے پیدا ہور ہے
ہیں ۔ حضرت محمد مصطفی علا اور آپ کے بچے غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تعارف
جب پوری شان کے ساتھ کسی قوم کے ساتھ ہو تو پھر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
پس وہ لوگ بھی جب یہ بیان کر رہے تھے تو وہ میری نظر میں ایسا ہی مقام رکھتے تھے کہ جن
پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حیثیت اور مرتبہ پوری طرح روشن نہ تھا، احمدی ہونے کے
با وجود بھی مقام مسیحیت ان پر پوری طرح روشن نہیں تھا اور وہ احمدیت کی روح کو اچھی طرح نہیں سمجھتے
تھے۔ چنانچہ جب ان پر یہ روشن ہوا تو یہ قربانی کا جذ بہ ایک طبعی امر اور قدرتی چیز تھی جس نے ظاہر ہونا
ہی ہونا تھا، ایک قانون تھا جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔
پس سب سے بڑا پھل جو لے کر ہم لوٹے ہیں ۔ جس سے دل کناروں تک اللہ تعالیٰ سے
راضی ہے وہ یہی ہے کہ جماعت احمد یہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک حیرت انگیز نمایاں ، پاک اور
عظیم الشان انقلابی تبدیلی واقع ہو رہی ہے اور وہاں کے نوجوان ، بوڑھے اور بچے خدمت دین کے
جذبہ سے اس قدر سرشار ہوئے کہ انہیں دیکھنے سے ایمان تازہ ہونے لگا۔ چنانچہ جب ہم سفر سے
روانہ ہوئے تو اس وقت جو ان کے دلوں کی کیفیت تھی حقیقت ہے کہ وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی ۔
اخلاص کا ایک عجیب سمندر تھا اور ان کی آنکھیں یہ پیغام دے رہی تھیں کہ ہم ہر وہ بات یاد رکھیں گے
جو آپ نے ہمیں کہی۔ ہم اپنے تصور میں بھی یاد رکھیں گے، اپنے دل میں بھی یاد رکھیں گے، اپنے عمل
میں بھی یادرکھیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہم سے اچھی خبریں آئیں گی۔
جب ہم آسٹریلیا پہنچے تو منی کے ایک نوجوان جن کی معمولی اقتصادی حالت تھی اور انہیں اتنی
توفیق نہیں تھی کہ وہ کرایوں میں اتنی رقمیں خرچ کریں، وہ ہمارے پیچھے پیچھے آسٹریلیا پہنچ گئے ۔ جب
پوچھا کہ آپ کس طرح آئے تو انہوں نے کہا کہ میرا دل اس قدر بے قرار ہو گیا تھا کہ برداشت نہیں
خطبات طاہر جلد ۲
542
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
ہو رہا تھا اس لئے میں نے سوچا کہ خواہ کچھ بھی ہو آسٹریلیا پہنچ جاؤں اس طرح کچھ اور ساتھ رہنے کا
موقع مل جائے گا۔ وہاں وہ مکمل طور پر نہ صرف ساتھ رہے بلکہ خدمت کا اس قدر شوق تھا کہ مقامی
خدام سے بھی منت کر کے اور مانگ کر وقت لے لیا تھا اور پھر دوبارہ والنٹیئر ز میں شامل ہو گئے اور
وہاں انہوں نے بڑی حکمت اور محبت سے دن رات جماعت کی خدمت کی ۔
پس یہ وہ کیفیات ہیں جن کا بیان کرنا بھی ممکن نہیں اور ان کا شکر ادا کرنا بھی ناممکن ہے۔
میں یہ باتیں آپ کو اس لئے بتا رہا ہوں کہ آپ بھی خاص طور پر اپنے دلوں کو ٹولیں اور توجہ کریں۔
خدمت دین کے لئے نئی نئی قو میں آگے بڑھنے کو تیار ہو رہی ہیں اور بڑا بلند اور پختہ عزم رکھتی ہیں ۔
اب آپ کا ان سے مقابلہ ہونا ہے اس لئے باوجود اس کے کہ جماعت احمد یہ پاکستان خدا کے فضل
سے بڑی مخلص ہے اور اخلاص میں مزید ترقی کر رہی ہے میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کو بر وقت متنبہ کر
دوں کہ آپ لاعلمی میں نہ بیٹھے رہیں کہ بعض دور کی جماعتوں سے آپ کا مقابلہ ہے جن کی تربیت نہیں
ہے۔ اچھی تربیت نہ ہونے کے باوجود اب وہ اس بات کے لئے تیار کھڑی ہیں کہ پورے زور سے
آپ کے ساتھ دوڑیں اور فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ کی دوڑ میں حصہ لیں اور ساتھ ہی دعاؤں کی
طرف بھی توجہ کریں کیونکہ اس عظیم الشان کام کے لئے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد فرمایا ہے دعاؤں
کی بے انتہا ضرورت ہے۔ یہ تو طویل داستان ہے میں نے سوچا ہے کہ باقی حصہ انشاء اللہ تعالیٰ
اجتماع پر بیان کروں گا۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا نجی کی باتیں بھی ایک آدھ گھنٹہ میں بیان کرنی ناممکن ہے۔
آج انشاء اللہ اجتماع ہوگا۔ نمازیں جمع ہوں گی اور اس کے بعد ہم ساڑھے تین بجے مقام اجتماع میں
اکٹھے ہوں گے۔ نجی کے مضمون کا بقیہ دوسرا حصہ میں وہاں بیان کروں گا۔ اس وقت تو میں صرف دعا
کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔ دعاؤں کی شدید ضرورت ہے کیونکہ جیسا کہ ہمارے سفر کے ایک ساتھی
چوہدری انور حسین صاحب نے واپس آ کر تبصرہ کیا بالکل وہی کیفیت میں اپنے دل کی پاتا ہوں ۔
انہوں نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ ہم ذمہ داریوں کے پہاڑ لے کر واپس
لوٹے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک ایک ملک میں جو خدمت کے نئے مواقع میسر آئے ہیں وہ بہت وسیع
خطبات طاہر جلد ۲
543
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
ہیں اور ذمہ داریاں بہت بوجھل محسوس ہوتی ہیں ۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ اس چھوٹے سے سفر ہم
ذمہ داریوں کے پہاڑ سمیٹ کر واپس آئے ہیں۔ پہاڑ کا بوجھ اٹھانا تو ہمارے بس کا کام نہیں اللہ تعالیٰ
کی رحمت ہی ہے جو فضل فرمائے اور ہمیں ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
پس خاص طور پر یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ بیرونی احباب جماعت کے اخلاص کو بھی
بڑھائے اور ہمیں بھی کسی صورت میں ان سے ۔ پیچھے نہ رہنے دے، ان کے اخلاص کو بھی دوام بخشے اور
ہمارے اخلاص کو بھی دوام بخشے ، باہر والے احمدیوں کا بھی ہر قدم ترقی کی طرف جاری رہے اور ہمارا
ہر قدم بھی ہمیشہ ترقی کی طرف جاری رہے۔
۔
اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل کا سلوک فرماتے ہوئے ہماری کمزوریوں سے پردہ پوشی
فرمائے ، ہماری غفلتوں سے درگزر فرمائے اور ہماری طاقتوں کو بڑھاتا چلا جائے اور اپنے فضلوں کو
اس کے مقابل پر اتنا زیادہ بڑھا دے کہ ہماری کوشش کا نتیجہ میں کچھ بھی دخل نظر نہ آئے بلکہ یوں
محسوس ہو کہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔
دعا کا یہ حصہ خاص طور پر قابل توجہ ہے اس لئے میں اس مضمون کو ذرا سا کھول کر بیان کرنا
چاہتا ہوں۔ انسان کی کوششیں جتنی بھی بڑھ جائیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے سوا
ان کو پھل نہیں لگ سکتے اور جہاں تک خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کا تعلق ہے وہاں یہ حقیقت اور بھی
زیادہ قطعی طور پر ہمارے سامنے آتی ہے۔ اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کی کوششوں میں تو کوشش اور پھل
میں ایک نسبت ہوتی ہے مگر دین کی خدمت میں اگر آپ بنظر غائر دیکھیں تو حقیقتاً کوئی بھی نسبت نظر
نہیں آتی اس لئے کوششوں پر انحصار کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہتا۔ ہاں یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ
تعالٰی ہماری استطاعت کے مطابق ہمیں کوششوں کی ضرور توفیق عطا فرمائے تا کہ ہمارے دل بھی
راضی ہوں کہ ہم نے خدا کی خاطر کچھ کیا ہے اور جتنی توفیق تھی اتنا ضرور کر دیا ہے لیکن یہ بات یا درکھیں
کہ اگر خدا تعالیٰ صرف ہماری کوششوں کا ہی پھل عطا کرے گا تو ہم دنیا میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے
ور خواہ ان کوششوں کو کتنی ہی وسعت مل چکی ہو کام اتنے عظیم الشان اور اتنے وسیع ہیں اور بظاہر ایسے
ناممکن نظر آتے ہیں کہ آپ میں سے ہر بچہ، ہر مرد اور ہر عورت اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں جھونک
دے تب بھی وہ انقلاب ممکن نہیں جو ہم بر پا کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے اللہ کا فضل ہی ہے جو سب کچھ
خطبات طاہر جلد ۲
کریگا۔
544
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
پس یہ دعا کریں کہ اے خدا! تو ہمیں تسکین قلب کی خاطر توفیق عطا فرما کہ ہم سب کچھ تیری
راہ میں ڈال دیں لیکن جو نتیجہ پیدا فر ماوہ اپنے فضل کا نتیجہ پیدا فرما گویا ہماری کوششوں کی کوئی حیثیت
ہی نہیں جو کچھ ملے خالصتاً تیری رحمت اور تیرے فضل کے نتیجہ میں ملے۔
پس یہ وہ دعا ہے جس کی طرف میں جماعت کو مختصراً توجہ دلاتا ہوں ۔ اس دعا کے نتیجہ میں
ایک تو دل فوراً صاف ہوتا رہے گا اور کسی قسم کا تکبر پیدا نہیں ہوگا اور جب بھی خدا تعالیٰ فضل فرمائے گا
اس وقت حمد کی طرف ہی توجہ مائل ہو گی انانیت کی طرف توجہ مائل نہیں ہوگی اس لئے اس دعا سے
ہماری بڑی گہری تربیت ہوگی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ یہی اصل دعا ہے جو کرنی چاہئے ۔
میں امید کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ آپ ان دعاؤں میں درد بھی پیدا کریں گے۔
صرف منہ سے نکلی ہوئی دعائیں نہ ہوں بلکہ دل کی گہرائی سے نکلی ہوئی دعا ئیں ہوں پیار سے نکلی ہوئی
دعائیں ہوں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا بڑی تیزی سے ہلاکت کی طرف جارہی ہے اگر ہم نے اپنی
دعاؤں میں جان پیدا نہ کی ، اللہ تعالیٰ کی محبت کے نتیجہ میں دعا ئیں نہ نکلیں تو پھر اس دنیا کو ہلاکت سے
بچانے ولا کوئی نہیں ۔ اس لئے خصوصیت کے ساتھ اپنے اندر یہ تبدیلیاں پیدا کریں۔ دعاوہ کریں جو
دل کی گہرائی سے نکلے صرف ہونٹوں سے نہ نکل رہی ہو ، دعا کی ایسی کیفیت پیدا کر لیں کہ جس کے
نتیجہ میں آپ کے جذبات ہی دعا بن چکے ہوں ۔ آپ کے دل میں جو اللہ کا پیار ہو وہ ہر وقت دعا بنا
رہے اور بھاپ کی طرح اڑتا رہے جس طرح سمندروں سے بخارات از خود اٹھتے رہتے ہیں ویسی
کیفیتیں پیدا کر لیں کہ سوتے ہوئے بھی اور جاگتے ہوئے بھی دعا بلند ہو رہی ہو اور توجہ کا مرکز ہی دعا
بن جائے ۔ اگر ہم ایسا کر سکیں اور خدا کرے کہ ہم ایسا کر سکیں تو یہ ذمہ داریوں کے جتنے بھی پہاڑ ہم
اٹھا کر لائے ہیں آپ دیکھیں گے اور آپ کو ایک عجیب انقلاب نظر آئے گا اور یوں معلوم ہوگا کہ یہ
پہاڑ نہیں بلکہ رائی کے دانے تھے جن کا کوئی بھی بوجھ باقی نہیں رہا اور سارے معاملات اس آسانی
سے حل ہونے شروع ہو جائیں گے کہ حیرت ہوگی کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے اتنے
عظیم الشان کام لے لئے ۔ پس دعا ہی ہے جو یہ انقلاب برپا کرے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دعا کا حق ادا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
خطبات طاہر جلد ۲
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
545
خطبه جمعه ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء
ایک دعا کا اعلان کرنا ہے مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی جو امریکہ میں بہت دیر تک
خدمت دین کی توفیق پاتے رہے ان کی آنکھوں کی بینائی پر اثر پڑ گیا تھا۔ وہاں ان کا آپریشن ہوا
جب یہاں واپس بلایا گیا تو ایک آنکھ میں کوئی نقص تھا۔ اس کے آپریشن کے لئے چند دن ہوئے
آپ راولپنڈی گئے تھے وہاں سے رات فون پر اطلاع ملی ہے کہ آپریشن سے کچھ عرصہ پہلے ہی دل کا
دورہ ہوا۔ چنانچہ اب ( Intensive care) کے وارڈ میں ہیں اور ابھی جمعہ پر آنے سے پہلے
بہت پریشانی کا فون آیا تھا کہ ڈاکٹر پریشان ہیں اور ابھی تک حالت سنبھلی نہیں ۔ احباب جماعت
خاص طور پر میاں محمد ابراہیم صاحب کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے دعا کریں۔
( روزنامه الفضل ربوه ۱۵ جنوری ۱۹۸۴ء )