تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان فرمایا اور پاکستان سمیت بیرون ممالک سے وصول ہونے والے مالی وعدوں اور وصولیوں کے حوصلہ افزا اعداد و شمار پیش کیے۔ آپ نے نئے چندہ دہندگان کو شامل کرنے پر لجنہ اماء اللہ کی مساعی کو سراہا اور دفتر اول کے فوت شدہ بزرگوں کے کھاتے جاری رکھنے کی تحریک فرمائی۔ نیز آپ نے واضح کیا کہ یہ قربانیاں غلبۂ اسلام کی عالمگیر تیاریوں کا حصہ ہیں اور تحریک جدید کے انیس نکاتی پروگرام کے تحت اخلاقی و روحانی اصلاح اور سادہ زندگی اپنانے پر زور دیا۔

موضوعات: تحریک جدید، مالی قربانی، لجنہ اماء اللہ، دفتر اول، تبلیغ اسلام، انیس نکاتی پروگرام

خطبات طاہر جلد ۲
547
خطبه جمعه ۲۸ را کتوبر ۱۹۸۳ء
تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ راکتو بر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق تحریک جدید کے نئے
سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر اس سال فضل اور احسان کی جو بارشیں برسائیں ان میں
سے ایک حصہ تحریک جدید نے بھی وصول کیا اور جس طرح جماعت کے دیگر شعبوں میں ہر پہلو سے ہر
ملک میں غیر معمولی ترقیات نصیب ہوئیں، تحریک جدید کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی کے
میدان میں بہت آگے بڑھنے کی توفیق عطا ہوئی۔
اب تک جو اعداد و شمار موصول ہو چکے ہیں ان کو دیکھ کر دل اللہ کی حمد سے اور بھی زیادہ بھر جاتا
ہے۔ چنانچہ جیسا کہ میں نے بارہا بیان کیا ہے ہمارے ظرف محدود ہیں اور اللہ کی حمد بہت زیادہ اور بڑی
وسیع ہے۔ اس کے احسانات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ ہمارے دل میں سما نہیں سکتے اس لئے یہ نا ممکن ہے
کہ الفاظ میں ان کا شکریہ ادا کیا جاسکے، اعمال میں ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے، احساسات میں اور
تصورات ات میں ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔ صرف ایک بے حسی کا احساس پیدا ہوتا ہے، کم مائیگی کا احساس
پیدا ہوتا ہے اور ہمارے شکر کا خلاصہ یہی احساس ہے اپنے عجز کا اور اپنے انکسار کا اور اپنی کم مائیگی کا کہ
اے خدا! تیرے احسانات ہماری طاقت سے بڑھ کر آگے آگے دوڑ رہے ہیں اور ناممکن ہے کہ کسی پہلو

خطبات طاہر جلد ۲
548
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
سے بھی یعنی زبان سے تصور سے عمل سے کسی لحاظ سے بھی ہم تیرے شکر کا حق ادا کر سکیں ۔
تحریک جدید کے گزشتہ سال کے اعلان کے وقت میں نے پاکستان کے احباب جماعت کو
یہ توجہ دلائی تھی کہ چونکہ اخراجات بڑھ رہے ہیں ، روپے کی قیمت کم ہو رہی ہے اور تنخواہوں میں بھی
نمایاں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وہ اپنے وعدوں کو تیس لاکھ تک پہنچا دیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بڑا
فضل فرمایا اندرون پاکستان تحریک جدید کے وعدے خدا تعالیٰ کے فضل سے ۲۴٫۰۶٫۴۷۷ روپے سے
بڑھ کر ۳۰,۴۷,۴۷۲ روپے ہو گئے ۔ اس کے مقابل پر وصولی کی کیفیت بہت خوشکن ہے ۔ گزشتہ سال
اس تاریخ تک وصولی ۱۳۹۱,۶۵۰ روپے تھی ، اس کے مقابل پر امسال وصولی ۲۱٫۸۹,۷۶۴ روپے
ہے۔ بقیہ وصولی اس سال کے اس مہینے میں اور بعد کے مہینوں میں یعنی جنوری سے پہلے پہلے انشاء اللہ
پوری ہو جائے گی کیونکہ گزشتہ سالوں میں یہی دستور رہا ہے کہ بعض دفعہ جماعتوں میں وصولی ہو تو جاتی
ہے لیکن اطلاعات ذرا دیر سے آتی ہیں اور کچھ وصولیاں پیچھے بھی رہ جاتی ہیں ۔ بہر حال گزشتہ سال
۱۳۹۱,۶۵۰ کی وصولی کے مقابل پر وصولی ۲۱,۸۹,۷۶۴ روپے تک پہنچ گئی تو چونکہ اس سال وعدوں
کے مقابل پر وصولی کی رفتار گزشتہ سال سے تدریجاً بھی زیادہ ہے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ
انشاء اللہ تعالیٰ تمہیں لاکھ کا یہ بجٹ نہ صرف پورا ہو جائے گا بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ جائے گا۔
علاوہ ازیں میں نے دفتر سوم کے متعلق یہ تحریک کی تھی کہ ہماری نئی نسلوں میں خدا کے فضل
سے ایسی بہت بڑی تعداد بالغ ہو رہی ہے جو تحریک جدید کے کسی دفتر میں شامل نہیں ہوسکی۔ چنانچہ اس
سلسلہ میں میں نے لجنہ اماءاللہ کے اوپر ذمہ داری ڈالی تھی کہ وہ دفتر سوم میں اضافہ کی خصوصیت کے
ساتھ کوشش کریں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا۔ گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ
دہندگان کی تعداد ۲۷,۲۰۹ تھی جبکہ امسال لجنہ اماءاللہ کی خصوصی کوشش کے نتیجہ میں یہ ۵۹۹ و ۳۹ ہو گئی
ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سال ۱۲,۳۹۰ زائد احمدیوں کو تحریک جدید میں شامل
ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ لجنہ نے بڑی ہمت کی ہے خصوصاً کراچی ، راولپنڈی، ربوہ ، فیصل آباد،
لاہور، سیالکوٹ ، خان پور اور کھاریاں کی لجنات نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ مجھے سب سے زیادہ
خوشی ان چندہ دہندگان کی تعداد کے بڑھنے کی ہے کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جو ایک نیکی سے محروم تھے، یہ
۱۲۳۹۰ احمدی جو پہلے تحریک جدید کے چندہ میں شمولیت سے محروم تھے محض خوشخبریوں میں شامل ہوا

خطبات طاہر جلد ۲
549
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
کرتے تھے اور قربانیوں میں شامل نہیں تھے۔ اب اللہ تعالیٰ نے ان پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے کہ
ان کو اس عظیم قربانی میں حصہ لینے کی توفیق بخشی ہے اور جب نیکی کی ایک دفعہ توفیق مل جائے تو یہ ایک
تجربہ ہے اور قانون قدرت ہے کہ پھر لا ز ما آگے بڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔ یہ وہ خوش قسمت ہیں جن کو
اس سال تحریک جدید میں شمولیت کی توفیق ملی ۔ انشاء اللہ وہ آئندہ بھی اپنے رب کریم سے اس سے
بہت بڑھ کر توفیق پاتے رہیں گے۔ جماعت احمدیہ کی قربانی کرنے والی فوج میں اس غیر معمولی
اضافہ پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد احسان مند ہیں اور جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔
ایک تحریک میں نے کھاتوں سے متعلق کی تھی کہ دفتر اول کے جو بزرگ ابتدائی قربانیوں
میں شامل ہوئے تھے ان کے نام ایسے نہیں کہ وہ بھلا دیئے جائیں۔ میں نے ایسے بزرگوں کے ورثا کو
توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے فوت شدہ بزرگوں کے نام کو قیامت تک زندہ رکھنے کے لئے مرحومین کی
طرف سے چندے ادا کرتے رہیں تا کہ دنیا ان کو ہمیشہ ہمیش کے لئے یاد رکھے کہ یہ وہ پہلے پانچ ہزار
تھے جنہوں نے تمام دنیا میں اسلام کی فتح کی داغ بیل ڈالی اور عمر بھر وفا کے ساتھ اور غیر معمولی تکلیفیں
اٹھا کر بھی انہوں نے قربانیاں کیں ۔ چنانچہ میرے توجہ دلانے پر اس تحریک میں حصہ تو لیا گیا ہے لیکن
ابھی اس میں مزید گنجائش موجود ہے۔ ایسے ۲۰۰ فوت شدگان تھے جن کے چندے بند ہو چکے تھے لیکن
ان کے ورثا کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ، انہوں نے مرحومین کے دوبارہ کھاتے جاری کروائے
اور اب ان کے کھاتے انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ ان کے ورثا نے عہد کئے ہیں ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری
رکھے جائیں گے۔ اس میں مشکل یہ ہے کہ تحریک جدید کے بہت سے چندہ دہندگان ایسے تھے جن
کے ورثا نا کے کے متعلم متعلق یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ وہ کہاں ہیں اور اس کے لئے الفضل میں جو مختصر سی جگہ مہیا
ہوتی ہے، اس میں اعلانات کے باوجود بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی نظر میں یہ بات آتی نہیں ورنہ
ی ممکن نہیں ۔ ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہمارے بزرگوں نے یہ قربانیاں دی تھیں اور اب ان کے نام کے
کھاتے بند ہو رہے ہیں تو وہ قدم آگے نہ بڑھا ئیں ۔ مجھے یقین ہے کہ جس کو بھی علم ہوتا چلا جائے گا
وہ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور اس تحریک میں شامل ہوتا چلا جائے گا۔ تحریک جدید کو چاہئے کہ مجاہدین تحریک
جدید کی پہلی فہرست ایک کتاب کی صورت میں شائع کر کے مختلف جماعتوں میں بھجوائے کیونکہ الفضل
میں تو ممکن نہیں ہے کہ ان فہرستوں کو بار بار شائع کیا جا سکے۔ جماعتوں میں یہ فہرستیں پڑھ کر سنائی
یہ

خطبات طاہر جلد ۲
550
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
جائیں اور پھر جماعتی سطح پر تحقیق کی جائے کہ ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے کتنے لوگ ہیں جن
کے بزرگان تحریک جدید کی صف اول میں شامل تھے لیکن ان کے کھاتے بند ہیں ۔ یہ تو اندرون ملک
کی کیفیت ہے چندوں کی ادائیگی کی اور جیسا کہ اعدادو شمار سے ظاہر ہے اللہ تعالیٰ نے ہر پہلو میں
غیر معمولی ترقی عطا فرمائی ہے۔
جہاں تک بیرون پاکستان کی جماعتوں کا تعلق ہے میں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ جہاں تک
حصہ آمد اور چندہ عام کا تعلق ہے باہر کی جماعتوں کا چندہ پاکستان کے چندوں کے دگنے سے زائد ہے
اور جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے وہ نصف سے کم تو نہیں تقریباً نصف بنتا تھا اس سے میں نے یہ
اندازہ لگایا کہ باہر کی جماعتوں میں کم از کم چار گنا زیادہ گنجائش موجود ہے۔ اس وقت ان کا چندہ گیارہ
لاکھ تھا۔ چنانچہ مجھے یہ اندازہ تھا کہ اگر جماعت کوشش کرے تو چار گنا بلکہ پانچ گنا بھی اضافہ ہو سکتا
ہے۔ یعنی خدا توفیق دے تو ۴۴ لاکھ سے ۵۰ لاکھ تک بلکہ اس سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے اس سلسلہ میں حیرت انگیز فضل فرمایا اور اس ایک سال کے اندر اندر باہر کی جماعتوں کا چندہ گیارہ
لاکھ سے بڑھ کر ۵۳٫۶۰,۰۰۰ روپے ہو چکا ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالی از خود فرشتوں
کے ذریعہ دلوں میں تحریک فرما رہا ہے۔ چنانچہ اتنے حیرت انگیز اضافے ہوئے ہیں اور ایسی ایسی
جگہوں سے چندہ آیا ہے جہاں سے انسان سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مزید گنجائش ہوگی ۔ باہر بعض ایسی
جماعتیں ہیں جو بڑی مستعدد ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ پہلے اپنی توفیق کے مطابق چندے دے
رہی تھیں۔ پھر آمد نیوں کی نسبت مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یعنی صرف پاکستان میں مہنگائی نہیں
ہے ساری دنیا مالی لحاظ سے بحران کا شکار ہے اور دنیا کا جینا دو بھر ہو رہا ہے۔ خصوصاً وہ لوگ جو محنت
مزور دی کر کے گزارہ کرتے ہیں ان کو مکانوں کے بہت زیادہ کرائے دینا پڑتے ہیں ، پھر خوراک مہنگی
ہوگئی، لباس مہنگے ہو گئے ، غرضیکہ باہر کی دنیا بڑی مشکل سے گزارے کر رہی ہے۔ اس کے باوجود
غیر معمولی اضافے ، یہ حیرت انگیز بات ہے اور صرف وعدوں میں ہی اضافہ نہیں ہوا بلکہ اس کے
ساتھ وصولی میں بھی امسال اسی شان سے غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ چنانچہ اب تک ۴۰,۵۹,۴۸۰
روپے وصول ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کی وصولی کی نسبت سے بھی زیادہ ہیں اور کئی گنا اسی نسبت سے
زیادہ ہیں جس سے وعدے زیادہ ہوئے ہیں۔ پس ہم امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ بقیہ وصولی

خطبات طاہر جلد ۲
551
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
بھی بہت جلد ہو جائے گی کیونکہ یہ جماعتیں ساری دنیا میں پھیلی پڑی ہیں اس لئے وہاں سے بر وقت
اطلاع آنا زیادہ مشکل کام ہے۔ وکیل المال صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ ایسے بہت سے ملک ہیں
جن کی وصولی اس میں شامل نہیں ہو سکی۔ بعض جماعتوں کی اطلاع جولائی کی ہے، بعض کی اس سے بھی
پہلے کی ہے غرضیکہ ہرگز بعید نہیں کہ آج تک ان کی وصولی ۵۳۰۰,۰۰۰ کے لگ بھگ ہو چکی ہو اور اس
کی اطلاع آتے آتے شاید ایک مہینہ اور لگ جائے۔ بہر حال مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے ان کو وعدوں کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا اور یہ بعید نہیں کہ وصولی وعدوں سے ؟ بھی
آگے بڑھ جائے ۔
جہاں تک وصولی میں غیر معمولی اضافوں کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بعض
جماعتیں مستعد ہونے کے باوجود اس معاملہ میں بہت تیزی سے آگے بڑھی ہیں ۔ بیرون پاکستان
نمایاں طور پر کام کرنے والی جماعتوں میں سے امریکہ کا اضافہ تین گنا ہے، کینیڈا کا ساڑھے پانچ گنا اور
ٹرینیڈاڈ کا دس گنا، سرینام کا چھ گنا ، برطانیہ کا تین گنا ، جرمنی کا دو گنا ہے۔ کئی نوجوان جو جرمنی میں کام
کرتے ہیں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے کیونکہ ان میں سے بہت سے دوسرے ملکوں میں ہجرت کر گئے
ہیں ۔ کچھ دوستوں کو جرمن قانون کے مطابق مزید ٹھہرنے کی اجازت نہیں ملی ۔ یہ جماعت پہلے بھی
چندوں میں بڑی مستعد جماعت تھی اس لئے ان کا دو گنا اضافہ بھی مالی قربانی کی طرف ایک بہت بڑا
قدم ہے۔ ڈنمارک کا پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ سویڈن کا سات گنا ناروے کا چار گنا اضافہ ہوا ہے۔
اور بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ مالی قربانی کے اس جہاد میں افریقن ممالک بھی خدا کے
فضل سے پیچھے نہیں رہے۔ چنانچہ نائیجیریا کا بارہ گنا اضافہ ہے اور غانا کا ساڑھے پانچ گنا۔ غانا کے
اقتصادی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہاں کی جماعتوں کا ساڑھے پانچ گنا اضافہ ایک
غیر معمولی قربانی ہے کیونکہ وہاں تو اس قدر مہنگائی ہو چکی ہے اور اقتصادی حالت دن بدن اتنی
خطرناک ہو رہی ہے کہ لوگوں کو کھانے کے لئے روٹی نہیں ملتی۔ پٹرول غائب ہے موٹریں موجود ہیں
لیکن چل نہیں سکتیں اس لئے اپنی اپنی جگہ پر کھڑی ہیں ۔ ٹیوب ویل اگر ہیں تو بند پڑے ہیں، کھانے
کے لئے گندم بھی مہیا نہیں ہو رہی۔ جو افریقن جنگلوں میں رہتے ہیں وہ تو جڑیں کھا کر گزارہ کر لیتے
ہیں لیکن وہ جڑیں بھی اب کم ہو رہی ہیں کیونکہ پچھلے چھ مہینے سے بارش نہیں ہوئی اس لئے قحط سالی کا بڑا

خطبات طاہر جلد ۲
552
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
خطرہ ہے۔ افریقن قوموں کے لئے بھی جو جنگلوں میں رہتے ہیں اور وہیں سے ان کی غذا مہیا ہوتی
ہے ان کے لئے بھی قحط سالی کا خطرہ ہے اور جو لوگ شہروں میں رہ رہے ہیں ان کی بھی بہت بری
حالت ہے۔ ان حالات میں غانا کی جماعتوں کے چندے میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ ایک
غیر معمولی اور بہت بڑا قدم ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور یہ دعا کرنی چاہئے کہ اس
نیکی کے بدلہ میں اللہ تعالی سارے ملک پر رحم فرمائے۔
جماع
یہ جتنے بھی اضافے میں نے بیان کئے ہیں ضروری نہیں کہ جس نسبت سے اضافہ ہوا ہے
اسی نسبت سے اخلاص میں بھی ترقی ہوئی ہو یا اخلاص کے اندر بھی وہی نسبت پائی جاتی ہو۔ یہ اندازہ
لگانا یہ اربعے لگانا درست نہیں کیونکہ مختلف ممالک مختلف اقتصادی پلیٹ فارمز پر کھڑے ہیں ، ان کی
اقتصادی حالت ایک جیسی نہیں ہے۔ چنانچہ پہلے مختلف ممالک کی قربانی کا معیار مختلف تھا۔ بعض ایسے
ممالک تھے جو تحریک جدید میں پہلے ہی بڑی اچھی اور نمایاں قربانی کر رہے تھے۔ مثلاً انگلستان کی
کے چندے میں تین گنا کا اضافہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے مگر اس کے مقابل پر
بعض جماعتیں چندوں میں بہت پیچھے تھیں ان کا اگر دس گنا بھی اضافہ ہو گیا ہے تو یہ مطلب نہیں ہے
کہ انگلستان کے مخلصین کے مقابل پر ان کا اخلاص بھی اتنے گنا زائد ہے۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے
کہ ان چندوں کے پیچھے کسی جماعت کو کتنی قربانی کی توفیق ملی اور ان کے اخلاص کی قیمت خدا کی نظر
میں کیا ہے۔ ہم تو محض خدا کے احسانات کا تصور باندھنے کی خاطر یہ تخمینے پیش کرتے ہیں اور یہ نسبتیں
قائم کرتے ہیں تا کہ مختلف زاویوں سے ہم اللہ کے فضلوں کا نظارہ کریں اور دل اس کی حمد سے بھرتا
چلا جائے ۔ ورنہ ورنہ ال اگر نسبتوں کا تصور باندھا جائے تو اس لحاظ سے تو پھر تحکیم دنیا کی سب سے بڑی مخلص
جماعت بنے گی کیونکہ ان کا اضافہ ساڑھے چالیس گنا ہے۔ بات یہ ہے کہ پہلے وہاں مبلغ نہیں تھا،
چند احمدی تھے اور وہ بھی بکھرے ہوئے تھے، ان کی تربیت کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ چندوں میں بھی وہ
بہت پیچھے تھے اس لئے یہ ان کا پہلا قدم ہے اور پہلے قدم میں ان کو چھیالیس منزلیں طے کرنے کی
توفیق ملی ہے۔ آئندہ سال جب یہ شرحیں تقریباً برابر ہو جائیں گی تو پھر بیرونی ممالک کی جماعتوں کا
اصل مقابلہ شروع ہوگا۔ جب بیرونی جماعتیں قریباً ایک ہی سطح پر آجائیں گی تو پھر دیکھیں گے کہ کون
سی جماعت آگے بڑھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر جگہ برابر کوشش ہوگی ۔
بیلی

خطبات طاہر جلد ۲
553
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
بیرونی ممالک کے چندہ دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ نے غیر معمولی فضل
فرمایا ہے اور اس میں بھی تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق لجنات کو بہت بڑی خدمت کی توفیق ملی
ہے۔ چنانچہ لجنات میں سے برطانیہ، کویت ، مسقط ، جاپان، کینیڈا ، فنی ، سویڈن ، مغربی جرمنی ، ہالینڈ
سرینام ، ڈیٹن اور بالٹی مور امریکہ کی لجنات نے نمایاں کام کیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے امریکہ کی اکثر
لجنات کو توفیق نہیں ملی صرف ڈیٹن اور بالٹی مور کی لجنات نے غیر معمولی کام کیا ہے بہر حال ان کی
کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے قبولیت عطا فرمائی۔ چنانچہ بیرون پاکستان کی جماعتوں کے وعدہ کنندگان کی
تعداد گزشته سال صرف ۲۰۲۸ تھی اس کے مقابل پر اس سال ۱۳٫۴۷۰ تک پہنچ گئی ہے یعنی وعدہ
کنندگان کی تعداد میں ۱۱,۴۴۲ کا اضافہ ہوا ہے۔
پس کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے جس میں ہم تشنگی محسوس کریں اور تحریک جدید کی طرف
سے جتنی کوشش کی گئی ہے اس کو ان پھلوں سے کوئی نسبت نہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئے
ہیں حالانکہ وہی عام کوشش ہے جو ہمیشہ ہوتی ہے وہی وکیل مال ہیں ، وہی عملہ ہے، عملے میں بھی کوئی
غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا اور اسی طرح اخلاص سے دن رات کوشش کر رہے ہیں جس طرح پہلے کیا
کرتے تھے، لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ جماعت کو فضلوں کے ایک نئے دور میں داخل
کر رہا ہے ، اور اور : ہمارے اوپر نئی ذمہ داریاں ڈالنے والا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب زاد راہ بڑھایا
جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لمبا سفر در پیش ہے۔ جب قوتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو مارچ
آرڈر (March Order سے پہلے ساری تیاریاں مکمل کر لی جاتی ہیں ۔ پس در حقیقت جو اصل
فضل ہیں وہ تو ابھی سامنے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ تو فضلوں کے حصول کا ایک ذریعہ ہے جو مہیا کیا جا رہا
ہے۔ معلوم یہ ہوتا ہے اور جیسا کہ دوسری علامتوں سے بھی بڑا قطعی طور پر ظاہر ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ
ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کے لئے جماعت سے عظیم الشان خدمات لینے والا ہے اور ان خدمات کے
لئے ہمیں زاد راہ مہیا فرما رہا ہے، جماعت کے اخلاص کو بڑھا رہا ہے، ایمان کو بڑھا رہا ہے، قربانیوں
کی توفیق کو بڑھا رہا ہے، وقف کی روح میں نئی جلا پیدا کر رہا ہے اور ہر پہلو سے ہمیں تیار کیا جا رہا ہے
صلى الله
عروسه
کہ آگے بڑھو اور ساری دنیا کو محمد مصطفی ﷺ کے لئے جیت لو۔ اس مبارک دور میں ہم داخل ہو ہونے ۔
والے ہیں اور ہو رہے ہیں ۔ یہ کوئی ایسی دیوار تو نہیں ہوا کرتی کہ اس کو پھلانگا تو نیا دور شروع ہو گیا۔

خطبات طاہر جلد ۲
554
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
یہ تو ایک جاری سلسلہ ہے اور نئی صدی کے قرب کے ساتھ اس کا تعلق ہے اور جیسا کہ حضرت
خلیفة المسیح الثالث نور اللہ مرقدہ بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ یہ پہلی صدی تو غلبہ اسلام کی تیاری کی صدی
ہے اور اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی تو جتنا جتنا ہم اس صدی میں داخل ہونے والے ہیں اور اس
کے قریب ہوتے چلے جا رہے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ تیاری میں جو کمیاں رہ گئی تھیں اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے وہ جلدی جلدی پوری کر رہا ہے تا کہ ہمیں پھر بعد میں یہ احساس نہ ہو کہ فلاں چیز بھی تیاری
والی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی اور فلاں بھی رہ گئی۔ واپس تو ہم مڑ نہیں سکتے ۔
انسان جب سفر پر روانہ ہوتا ہے تو بعض دفعہ گھر میں کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں اور وہ اپنا رخ گھر کی
طرف موڑ بھی لیتا ہے۔ کہتا ہے چلو واپس جا کر وہ بھی لے آؤں لیکن غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہمارا جو سفر
جاری ہے اس میں تو ہم واپس نہیں مڑ سکتے اس میں تو لازماً ہر قدم آگے بڑھے گا اس لئے اللہ تعالیٰ کی
رحمت اور اس کے فضل نے ہماری تیاریاں مکمل کروانی شروع کی ہوئی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ
جب ہم اگلی صدی میں داخل ہوں گے تو اس قدر تیز رفتاری سے داخل ہوں گے کہ گویا پہلی رفتار سے
بعد کی رفتار کو کوئی نسبت نہیں ہوگی اور یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ جس طرح غیر ممالک میں
جماعت پر فضل فرما رہا ہے اور جماعت کی طرف لوگوں کی توجہ پیدا ہو رہی ہے اور جس طرح باہر سے
مطالبے آ رہے ہیں اور ترقی کے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں وہ اگر یہاں بیان کئے جائیں تو اس
کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں اور وہ بھی مختصراً بیان کئے جاسکیں گے۔ مجھے سارا سال جو ڈاک موصول
ہوتی ہے اس کی اوسط سات سو خطوط روزانہ ہے۔ ان خطوط میں سے ایک بڑی تعداد بیرونی ممالک
سے آتی ہے یا مختلف ممالک کی خبروں سے متعلق دفاتر کے ذریعہ موصول ہوتی ہے۔ چنانچہ حالات کو
پڑھ کر دل اللہ کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کس طرح روزانہ ترقی کے نئے نئے میدان ہمارے سامنے کھل
رہے ہیں۔ پس اگر سال کے ۳۶۵ دنوں میں ہر روز بیسیوں ترقی کے نئے میدان سامنے آ رہے ہوں
تو یہ کہنا کہ ان کو بیان کرنے کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں قطعاً کوئی مبالغہ نہیں۔ اصل واقعات کا خلاصہ تو
گھنٹوں میں پیش کیا جا سکتا ہے لیکن ان پر تفصیلی روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔
بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک جن جن ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور
جہاں جہاں ترقی کے نئے رستے کھل رہے ہیں وہاں وہاں تحریک جدید دن رات کوشاں ۔ ں ہے اور پورا

خطبات طاہر جلد ۲
555
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
زور لگا رہی ہے۔ تحریک کے دفاتر میں بھی وسعت پیدا ہو رہی ہے ۔ واقفین زندگی طوعی طور
پر کاموں کے لئے جو وقت دیتے میں سمجھتا ہوں اب وہ پہلے سے بڑھ کر وقت دے رہے ہیں ۔ ان
میں بیداری کی ایک عام رو پیدا ہو گئی ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نشان ہے کہ کارکنوں
میں ایک غیر معمولی احساس پیدا ہو چکا ہے کہ اہم کام ہمارے سپرد ہونے والے ہیں ، ہمیں بھی
تیاری کرنی چاہئے ۔
یہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی نشاندہی کر رہی ہیں اور جماعت کو میں اس
لئے بتاتا ہوں کہ وہ ایک نئے ولولے اور نئے جوش کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں اور اپنی
قربانیوں کے معیار کو اور بھی بڑھا ئیں گویا
مع نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز
اپنی جنس کی قیمت کو بالا کر دے کہ ابھی بھی تو ارزاں ہے ابھی تو سنتا ہے۔ جہاں تک
جماعت احمد به احمدیہ کی قدر و قیمت کا تعلق ہے یہ تو قربانیوں سے وابستہ ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے
اندرا بھی بھی قربانیوں کے بہت میدان کھلے پڑے ہیں ۔ اگر آپ تلاش کریں تو آپ کو ایسے ہزار ہا
احمدی مل جائیں گے جو ابھی لازمی چندہ جات میں بھی شامل نہیں ہوئے اور ہزارہا کو ان کے
خاندانوں کی تعداد سے ضرب دے دیں تو وہ تعداد ایسی ہے جو تحریک جدید میں شامل ہو سکتی ہے لیکن
ابھی شامل نہیں ہو سکی اس لئے یہ کہنا کہ ہم اپنے منتہا کو پہنچ گئے ہیں اور اتنی ہی جماعت کو توفیق ہے
بالکل غلط بات ۔ ہے۔ ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف یہ کہ خدمت کی توفیق زیادہ ہے بلکہ
امر واقعہ یہ ہے کہ اس توفیق کے مقابل پر جماعت جس تیزی سے پھیل رہی ہے وہ بھی تو ایک ایسا
میدان ہے جو قربانیوں میں اضافے کے مزید تقاضے کرتا رہے گا۔ خدا کے فضل سے ساری دنیا میں
لوگ احمدیت میں داخل ہورہے ہیں اور ساری دنیا کے ممالک میں جماعت وسعت پذیر ہو رہی ہے۔
جماعت میں نئے آنے والوں کی تعداد ہی کو شامل کر دیا جائے تو اگلے سال نمایاں فرق ہونا چاہئے ۔
اس لئے مجھے تو مزید ترقی کے بہت کھلے میدان نظر آ رہے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں اور خدا کا ہمیشہ
یہ سلوک رہا ہے کہ جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب حد ہو گئی اس سے آگے بظاہر کوئی قدم بڑھنے کی جگہ نہیں
رہی تو اللہ تعالیٰ پھر نیا میدان کھول دیتا ہے ، پھر جماعت اور زیادہ آگے قدم بڑھاتی ہے اس لئے میں

خطبات طاہر جلد ۲
556
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید توفیق عطا فرمائے گا اور ہم بفضلہ تعالیٰ تحریک جدید کی
قربانیوں کے ہر میدان میں آگے بڑھیں گے۔ میدان میں آگے بڑھیں گے۔
اس ضمن میں ہمیں بعض باتوں کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ دوستوں کو یاد ہوگا کہ تحریک جدید کے
آغاز میں ایک ۱۹ نکاتی پروگرام بھی پیش کیا گیا تھا اور یہ پروگرام اس غرض سے تھا کہ جماعت رفتہ رفتہ
زندگی کی ایسی دلچسپیوں کو کم کرتی چلی جائے جن میں ان کا روپیہ اسلام کے سوا دوسری جگہ خرچ ہوتا ہے
اور وہ روپے سمیٹ کر جہاں جہاں سے بھی انسان بچا سکے ضرور بچائے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کرنا شروع کر دیئے ۔ اس سارے پروگرام کا آخری مقصد تو یہی بنتا تھا لیکن اس مقصد کے حصول
کے دوران جماعت کے اندر جو حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوتی تھی وہ اپنی ذات میں ایک بہت بڑا پھل
تھا۔ مثلاً سادہ زندگی کا مطالبہ ایسے زمانہ میں جب کہ دنیا مادہ پرستی میں مبتلا ہو رہی ہو اسی طرح
لہو ولعب سے پر ہیز جبکہ دنیا میں ایسی چیزیں ایجاد ہو چکی ہوں کہ جنہوں نے قوموں کے کریکٹر تباہ
کر دیتے ہیں اور لہو ولعب کی طرف توجہ نے خدا سے غافل کر دیا ہے۔ یہ دونوں چیزیں مثال کے طور پر
ایسی ہیں جن کی پابندی سے آپ کے چندوں میں اضافہ ہو گا لیکن چندوں کا اضافہ اپنی جگہ ہے اور
بالکل الگ مقصد ہے۔ یہ دونوں باتیں اپنی ذات میں ایسے عظیم الشان مقاصد ہیں کہ جس قوم کو
حاصل ہو جائیں وہ آزاد قوم کہلا سکتی ہے۔
تحریک جدید کو چاہئے کہ وہ اس پہلو کی طرف بھی توجہ کرے۔ جہاں مالی قربانی میں اضافہ
ہو رہا ہے وہاں وقتاً فوقتاً تحریک جدید کے ۱۹ نکاتی پروگرام کو مختلف رنگ میں جماعت کے سامنے پیش
کرتے رہنا چاہئے تا کہ ہمارے قدم متوازن طور پر آگے بڑھیں ہمارے کردار میں بھی برکت مل رہی
ہو اور ہمارے قربانیوں کے معیار میں بھی برکت مل رہی ہو۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہوا اور جب میں یہ کہتا
ہوں کہ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو تو اس کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ ایسا ضرور ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ
جس طرح جماعت پر فضل فرما رہا ہے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہمارے دل کی نکلی ہوئی دعائیں ہوں اور وہ
قبول نہ ہوں ۔ اللہ تعالیٰ تو ہم پر اتنے احسان فرما رہا ہے کہ بعض دفعہ دعا کا خیال آتا ہے تو وہ اسے قبول فرمارہا
فرما لیتا ہے کجا یہ کہ ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کے ساتھ اور درد والحاح کے ساتھ
دعائیں کر رہی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کو قبول نہ فرمائے ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا اس لئے ہم اس یقین کے ساتھ

خطبات طاہر جلد ۲
557
خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء
تحریک جدید کے اس نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کو پہلے
سے زیادہ اور زیادہ بڑھاتا چلا جائے گا۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا :
آج مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے۔ تین بجے کا وقت دیا گیا ہے
اس لئے نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہوگی۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکثر
دوست کھانا کھا چکے ہیں ۔ بعد میں آنے والے اکا دکا مہمان رہ گئے تھے وہ بھی کھانے سے جلد فارغ
ہو جائیں گے۔ ابھی کافی وقت ہے احباب تسلی سے اجتماع میں حاضر ہوں ۔ اجتماع کے دوران تین
دن مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد مبارک میں بھی اور مقام اجتماع میں بھی جمع ہوا کریں گی۔
روزنامه الفضل ربوه ۲۷ نومبر ۱۹۸۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی