بیوت الحمد سکیم میں وسعت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے عبادت الٰہی اور خدمت خلق کو تمام ادیان کا بنیادی خلاصہ قرار دیا۔ انہوں نے بیوت الحمد سکیم کا پس منظر اور اب تک کی کارگزاری بیان کی کہ کس طرح مساجد کی تعمیر کے شکرانے کے طور پر ناداروں کو رہائش کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ نیز آپ نے صد سالہ جوبلی کے پیش نظر اس سکیم کا دائرہ کار کم از کم ایک کروڑ روپے تک وسیع کرنے کی تحریک فرمائی اور خدمت انسانیت کے میدان میں سب پر سبقت لے جانے کی تلقین کی۔
موضوعات: خدمت خلق، عبادت الٰہی، بیوت الحمد سکیم، غربا کے لیے مکانات، تعمیر مساجد
خطبات طاہر جلد ۲
571
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
بیوت الحمد سکیم میں وسعت
( خطبه جمعه فرموده اا نومبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی:
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ :
حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكُوةَ وَذَلِكَ دِينَ
الْقَيِّمَةِ (الية : ٢)
قرآن کریم نے مذاہب کا جو خلاصہ بیان فرمایا ہے وہ خدا تعالیٰ کی عبادت اور بنی نوع
انسان کی ہمدردی میں اپنی طاقتوں کو خرچ کرنا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہی وہ دین قیمہ
ہے جو قرآن کریم میں خلاصہ محفوظ کر دیا گیا ہے۔ گویا دنیا کے تمام مذاہب انہی دو باتوں کی تعلیم
دیتے رہے ہیں اور کسی مذہب کی سچائی کی پہچان اس سے بہتر نہیں ہو سکتی کہ اس میں یہ دونوں اجزا
شامل ہوں ۔ وہ مذہب جو خدائے واحد کی عبادت کی تعلیم نہیں دیتا اور بنی نوع انسان سے بلا امتیاز
مذہب و ملت ہمدردی اور پیار اور شفقت کی تعلیم نہیں دیتا وہ اس کسوٹی پر پورا نہیں اتر تا اس کے متعلق
ہم کہہ سکتے ہیں کہ یا تو وہ شروع سے ہی جھوٹا تھا یا بعد میں اس میں جھوٹ شامل کر دیا گیا۔
پس تمام انبیاء علیہم السلام جب بھی دنیا میں آئے انہوں نے اپنے ماننے والوں کو یہی تعلیم
دی کہ وہ خدائے واحد کی عبادت کریں اور بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی کریں۔ چنانچہ قرآن کریم
ایک اور جگہ انبیاء کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے :
خطبات طاہر جلد ۲
572
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
وَجَعَلْتُهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ
فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلوةِ وَ ابْتَاءَ الزَّكُوةِ وَ
كَانُوا لَنَا عَبِدِينَ (الانبیاء : ۷۴)
کہ ہم نے ان سارے انبیاء کو امام بنایا تھا ایسے امام جو مہدی ایسے امام جو مہدی بھی تھے یعنی ہم سے ہدایت پا کر
پھر آگے حکم جاری کرتے تھے۔ وہ اپنی طرف سے ہدایتیں نہیں دیتے تھے بلکہ ہماری ہدایت کے تابع
مہدی ہوتے ہوئے آگے حکم جاری فرمایا کرتے تھے اور ان سب انبیاء پر ہم نے جو وحی کی اس کا خلاصہ
یہ ہے کہ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ اچھے کام کرو اقام الصلوۃ اور نماز کو قائم کرو ایتاء الزکوۃ اور
بنی نوع انسان کی ہمدردی میں اللہ کی خاطر خرچ کرو و كَانُوا لَنَا عَبِدِينَ اور یہ سارے کے
سارے ہماری عبادت کیا کرتے تھے۔
گزشتہ سال جب اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ پانچ سوسال کے
بہت ہی دردناک تعطل کے بعد سپین میں پہلی مسجد کا افتتاح کرے تو اس کے بعد حمد اور شکر کے طور پر
۔
میں نے ”بیوت الحمد کی تحریک کی کیونکہ عبادت کا بنی نوع انسان کی ہمدردی سے گہرا تعلق ہے ۔
چنانچہ میرے ذہن میں یہی تاثر تھا جس کی بناپر میں نے مسجد کا شکرانہ ادا کرنے کے لئے ایک اور نیکی
کی تعلیم دی تا کہ عبادت کا دوسرا پہلو یا دوسرا پہلو یعنی خدا کی خاطر بنی نور ہے ا خدا کی خاطر بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق پیدا کرنا اور ان کی
ہمدردی کرنا یہ بھی پورا ہو جائے اور اپنے رب کے حضور شکرانے کا ایک اظہار بھی ہو جائے ۔
چنانچہ اب مسجد آسٹریلیا کی بنیا ڈالنے کی توفیق ملی ہے تو میں اسی تحریک کو دہرانا چاہتا ہوں ۔
اب یہ تحریک میرے ذہن میں نسبتا زیادہ وسعت اختیار کر چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر سال
مساجد کی تعمیر کی توفیق دیتا ہی چلا جا رہا ہے اور عبادت کرنے والے بھی دن بدن جماعت احمد یہ میں
بڑھ رہے ہیں اس لئے عبادت کے دوسرے پہلو کا حق بھی ساتھ ساتھ اسی طرح ادا ہوتے رہنا
چاہئے ۔ چنانچہ غربا کی ہمدردی میں جو مختلف تحریکات جماعت احمد یہ میں جاری ہیں اور ہمیشہ سے
جاری ہیں ان میں ایک بیوت الحمد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کی ہمدردی کی یہ
تعلیم مکمل ہو جاتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو جنت کا جو تصور عطا فرمایا تھا اس کا
خلاصہ یہی تھا جسے آج کل کی زبان میں روٹی، کپڑا اور مکان کہتے ہیں اور یہ وہ تعلیم ہے جسے انسان
خطبات طاہر جلد ۲
573
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
صلى الله
سه
نے اپنی ترقی کی انتہا پر جا کر سیکھا ہے لیکن قرآن کریم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ خدا نے آدم کو جب تہذیب
سکھانی شروع کی تو اس کے آغاز میں پہلی تعلیم یہ تھی کہ جنت کا تصور یہ ہے کہ اس میں روٹی کپڑا اور
مکان مہیا ہونے چاہئیں ۔ چنانچہ جب مکانوں کی طرف بھی جماعت احمد یہ پوری طرح توجہ کرے گی بھی
تو جنت کا وہ کم از کم تصور جو بنی نوع انسان کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے اسے مکمل کر لے گی۔ اس میں
اضافے ہوں گے اور ہوتے چلے جائیں گے کیونکہ آنحضرت ﷺ نے جو تعلیم دی ہے اس نے اس
میں بہت ہی زیادہ حسن پیدا کر دیا ہے اور بہت ہی وسعت پیدا کر دی ہے لیکن جیسا کہ تمام احباب
جماعت کو علم ہے کہ ہم پر دوسری ذمہ داریاں بھی کچھ کم نہیں۔ ان میں عبادت سے تعلق رکھنے والی بھی
ہیں اور خدمت خلق کے دوسرے تقاضوں کو پورے کرنے والی بھی اتنی زیادہ ہیں کہ ہم اپنی خواہش
کے مطابق فی الحال غربا کی ہمدردی میں اتنا خرچ نہیں کر سکتے جتنا کہ ہماری تمنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے ہماری توفیق کو انشاء اللہ بڑھاتا چلا جائے گا اور جوں جوں تو فیق بڑھے گی ہم اس میدان
میں بھی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ میرے دل کی یہ خواہش ہے کہ ساری دنیا میں ہمدردی کرنے
والوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کا عملی اظہار جماعت احمدیہ کی طرف سے ہو اور دنیا میں کوئی یہ نہ
کہہ سکے کہ موسی" کی جماعت نے بنی نوع انسان کی یہ خدمت کی اور عیسی کی جماعت نے یہ خدمت کی
اور محمد مصطفیٰ ﷺ کی جماعت نعوذ باللہ پیچھے رہ گئی اس لئے جہاں تک مذاہب کے ے مقابلہ مقابلہ کا کا ت تعلق ہے
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ کو پیش نظر رکھتے ہوئے میرے دل میں خدا تعالیٰ نے اس معاملہ میں بے
انتہا جوش پیدا کیا ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ایسے عظیم
الشان کام سر انجام دے جو اپنی وسعت کے ساتھ اپنی شدت میں بھی بڑھتے رہیں یہاں تک کہ
جماعت احمد یہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی سب سے زیادہ ہمدردی رکھنے والی اور ہمدردی میں عملی
قدم اٹھانے والی جماعت بن جائے اور آنحضرت ﷺ کے دین کو اس پہلو سے بھی ساری دنیا ۔
صلى الله
ادیان پر غلبہ نصیب ہو جائے ۔
صلى الله
عروسه
دنیا کے
چنانچہ خدمت خلق کی مختلف تحریکات جو جماعت میں جاری ہیں ان میں سے جیسا کہ میں
نے بیان کیا تھا بیوت الحمد کی تحریک ایک ایسی تحریک ہے جو گزشتہ سال جاری کی گئی۔ اس کی رپورٹ
کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر چہ اس تحریک پر کوئی غیر معمولی زور نہیں دیا گیا تھا کیونکہ گزشتہ مالی سال کے
خطبات طاہر جلد ۲
574
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
دوران ہم زیادہ تر لازمی چندہ جات اور وصیت کے چندوں پر زور دیتے رہے اس لئے میں نے یہ کہا
تھا کہ وہی لوگ اس تحریک میں شامل ہوں جو اپنے چندے شرح کے مطابق ادا کرتے ہیں اور حسب
توفیق جتنا وہ دے سکتے ہیں اس تحریک میں بھی دیں لیکن بہت زیادہ بوجھ نہ اٹھائیں۔ چنانچہ اس عام
تحریک کے نتیجہ میں جس کی یاد دہانیاں نہیں کرائی گئیں، کوئی خطوط نہیں لکھے گئے ، الفضل میں بار بار
اس کی تحریکات نہیں کی گئیں ، خدا تعالیٰ کے فضل سے 14,83,833 روپے وصول ہو چکے ہیں اور
اس میں سے اب تک جو خرچ ہوا ہے وہ 2,56,800 روپے ہے جس سے ایسے 42 افراد کو مدددی
گئی ہے جن کے مکانات مثلاً مرمت کے محتاج تھے اور خطرہ تھا کہ اگر مرمت نہ کی گئی تو منہدم ہو
جائیں گے یا بے پردگی ہوتی تھی مثلاً چار دیواری نہیں تھی کسی غریب نے دو کمرے ڈال لئے لیکن
چاردیواری نہیں تھی یا بعض کے گھروں میں غسل خانے نہیں تھے، کسی کے پاس باورچی خانہ نہیں تھا،
کسی کے اہل خانہ زیادہ تھے اور اس کے مقابل پر جگہ کی بہت دقت تھی ، ایک ایک کمرے میں گھر کی
بیٹیاں بھی اور نو بیاہتا جوڑا بھی ہے غرض جو لوگ فوری مدد کے محتاج تھے ان کی مدد کی گئی اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے 42 خاندانوں نے اس سے استفادہ کیا ہے۔
لیکن جو اصل کام پیش نظر ہے وہ یہ ہے کہ وسیع پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع
کیا جائے تا کہ بعض غربا کو بنا بنایا پورا گھر مہیا کر دیا جائے ۔ اس سلسلہ میں میں نے ساتھ ہی یہ تحریک
کی تھی کہ ہماری جماعت کے آرکیٹیکٹس اور انجینئر زایسی سیکمیں بنا کر بھیجیں کہ ہمارے عام ملکی حالات
کے لحاظ سے اور دونوں موسموں کے اعتبار سے موزوں مکان کیسے بنائے جا سکتے ہیں جو ستے بھی ہوں
اور اچھے بھی ہوں ۔ چنانچہ کئ انجینئر ز نے خدا کے فضل سے بڑی محنت سے بعض منصوبے بنا کر بھیجے
ہیں جو اس وقت زیر غور ہیں ۔ اگر ان میں سے کوئی اچھا نقشہ مل گیا تو اس کے مطابق ہم انشاء اللہ
تعمیرات کا کام بھی شروع کر دیں گے۔ ادھر زمین بھی زیر نظر ہے وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ حاصل کر لی
جائے گی۔ ایسی (Colonies) نئی آبادیاں تعمیر کرنے کا خیال ہے جن میں گھر مکمل کرنے کے بعد
بعض ایسے خاندانوں کے سپرد کر دیئے جائیں گے جو غربت کے باوجود جماعتی اخلاص اور خدمتوں
میں بھی نمایاں ہوں کیونکہ جہاں تک ضرورت کا تعلق ہے وہ تو غیر محدود ہے اس لئے لازماً پہلے ہمیں
کوئی طریق کار اختیار کرنے پڑے گا ، بعض لوگوں کو ترجیح دینی پڑے گی، کوئی ایسا راستہ ڈھونڈنا
خطبات طاہر جلد ۲
575
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
پڑے گا جس سے زیادہ مستحق لوگ سامنے آئیں ۔ چونکہ ربوہ میں رہنے والوں کو ہم باقی شہروں کی
نسبت زیادہ نیک اور زیادہ خدا ترس دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے تقویٰ کو بھی اس معیار میں داخل کیا گیا
ہے ۔ ویسے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ خدمت خلق میں تقوی کے معیار کو پیش نظر رکھنا شرط نہیں ہے
بلکہ قرآنی تعلیم تو بعض منافقین اور ظالموں پر بھی خرچ کرنے سے نہیں روکتی بلکہ بعض صحابہ نے جب
قسمیں کھائیں کہ ہم فلاں گندے لوگوں پر خرچ نہیں کریں گے تو قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوئی :
وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمُ (النور: ۲۳)
کہ تم میں سے جو صاحب فضیلت لوگ ہیں وہ ایسی قسمیں نہ کھائیں کہ فلاں پر ہم خرچ
نہیں کریں گے اور فلاں پر خرچ نہیں کریں گے اس لئے یہ مراد بہر حال نہیں ہے کہ غریب کی ہمدردی
کے وقت لازماً نیکی کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔ لیکن مرکز کے تقاضوں کے پیش نظر ایک زائد شرط ہمیں عائد
کرنی پڑے گی کیونکہ یہ تو مجبوری ہے ہم ہر ایک کو تو فی الحال بنا کر دے بھی نہیں سکتے یعنی جب خدا
توفیق بڑھائے گا تو پھر جماعت جتنے زیادہ مکان دے سکے گی دے گی لیکن فی الحال ہمیں مجبوراً کچھ
ایسی شرطیں رکھنی پڑیں گی کہ دائرہ محدود ہو جائے ۔ اس سکیم کو میں وسعت دینا چاہتا ہوں اور اس کی
وجہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ جلسہ جو بلی تک ہم کم از کم ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکان بنا کر
غربا کو مہیا کر دیں یعنی جماعت کے جو سو سال گزر رہے ہیں ان کے ہر سال پر صرف ایک لاکھ روپیہ کو کر دیں یعنی
اگر ہم ڈالیں تو ایک کروڑ بن جاتا ہے اور پھر بعد میں انشاء اللہ ایک کروڑ مکانات بھی ہوں گے لیکن فی
الحال ایک کروڑ روپے کی تحریک کی جاتی ہے۔
میرا گزشتہ سال کا وعدہ دس ہزار روپے کا تھا جو میں نے ادا کر دیا تھا بہت ہی معمولی رقم تھی ۔
اب میں اپنے اس وعدہ کو بڑھا کر ایک لاکھ کر رہا ہوں اور آئندہ چار سال میں انشاء اللہ یہ وعدہ پورا کر
دوں گا۔ باقی دوست جو ایک لاکھ کے وعدے کر چکے ہیں وہ غالباً تین یا چار اور ہیں تو پانچ لاکھ کا تو اس
طرح اکٹھا انتظام ہو گیا جو اس سے پہلے وعدے آچکے ہیں ان کو شامل کر لیا جائے ۔ یعنی ان پانچ لاکھ
کے علاوہ اگر ہمیں اتنی دوست ایک ایک لاکھ کا وعدہ کرنے والے مل جائیں تو انشاء اللہ تعالی بڑی
آسانی کے ساتھ یہ معاملہ طے ہو جائے گا لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کہ ادائیگی میں جلدی کی جائے
کیونکہ میں اس کو صد سالہ سکیم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں یعنی جس سال ہم صد سالہ جشن منا رہے ہوں اس
خطبات طاہر جلد ۲
576
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
سال ہماری خوشیوں میں بعض ایسے غریب بھی شامل ہوں جن کے پاس پہلے کوئی مکان نہیں تھا محض
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور احمدیت کی برکت سے اس سال ہم ان کو نئے مکانوں کی چابیاں سپرد کریں
اس لئے اس نئے ایک کروڑ کی ادائیگی میں ہمیں جلدی کرنی چاہئے اور اگر اس مد میں زیادہ رقم بھی جمع
ہو جائے گی تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی یہ شرط نہیں ہے کہ صرف ایک کروڑ ہی ہو۔ دو کروڑ ،
تین کروڑ یا جماعت کو جتنے کی توفیق مل سکتی ہے دے دے لیکن ایک کروڑ کم از کم حد ہے۔ جہاں تک
اس ایک کروڑ کا تعلق ہے اگر چہ اس کی حیثیت ویسے آجکل کے لحاظ سے تو کچھ نہیں ہے لیکن ایک کروڑ
مقرر کرنے میں میرے پیش نظر ایک رویا ہے جو صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ نے گزشتہ
سال اس کی تحریک کرنے ۔ رنے کے کچھ عرصہ بعد دیکھی تھی۔ آپ نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام ایک غریبانہ مکان میں ایک چارپائی پر تشریف فرما ہیں اور لگتا ہے کہ وہ مکان ہے تو غریبانہ
لیکن صاف ستھرا اور نیا بنا ہوا مکان ہے اور فرماتے ہیں ایک کروڑ ! اور اس کے بعد وہ رو یا ختم ہوگئی ۔
چونکہ اس سے پہلے بیوت الحمد کی تحریک ہو چکی تھی اس لئے جب انہوں نے مجھے یہ خواب لکھ کر بھجوائی تو
میں نے یہی تعبیر کی کہ اس کا پہلا حصہ یہ بنے گا کہ ہم ایک کروڑ روپیہ کم از کم اس تحریک پر خرچ کریں
اور دوسرا یہ ہوگا کہ جماعت احمد یہ ایک کروڑ مکانات بنائے ۔ یہ جو دوسرا حصہ ہے اس کے متعلق میں یہ
امید رکھتا ہوں کہ اگلے سو سال کے جشن کے وقت انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔ پس اس خواب کی تعبیر
کے ایک حصہ کا آغاز ہم کر دیتے ہیں اور اپنے رب سے توقع رکھتے ہیں کہ اس کی دوسری تعبیر بھی بعینہ
پوری کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے گا۔
باقی جو دوست اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکتے ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ دعائیں
کریں اور ضروری نہیں ہے کہ ایک لاکھ کی توفیق ہو تبھی اس میں حصہ لیا جائے اگر زیادہ کثرت کے
ساتھ دوست شامل ہونا چاہتے ہیں تو ضرور شامل ہوں کیونکہ یہ بہت ہی مبارک تحریک ہے جو لوگ بھی
ان مکانوں میں رہیں گے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ ان کی دعا ئیں پہنچتی رہیں گی اس لئے اس
تحریک میں کم سے کم روپیہ کے لئے میں کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔ اگر کوئی دوست چار آنے دے کر بھی
اس میں شامل ہونا چاہے تو سیکرٹریان مال اس کے چار آنے بھی قبول کر لیں ، اس لئے بے شک
وسعت پیدا ہو جائے اگر چہ اس سے حساب میں تھوڑی سی مشکل تو پیدا ہوتی ہے لیکن کوئی حرج نہیں جو
خطبات طاہر جلد ۲
577
خطبه جمعه ۱۱ نومبر ۱۹۸۳ء
بھی کوئی دے سکتا ہے وہ قبول کر لیا جائے تا کہ لوگ کثرت سے اس ثواب میں شامل ہو جائیں ۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم عبادت کے تقاضے بھی
پورے کر سکیں اور خدمت خلق کے تقاضے بھی پورے کر سکیں کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے امر
واقعہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی خدمت کا فرض سب سے زیادہ مسلمانوں پر عائد ہوتا
ہے۔ دنیا کی اور کوئی تعلیم ایسی نہیں ہے جس نے بنی نوع انسان کی خدمت پر اتنا زور دیا ہولیکن
بد قسمتی سے اس وقت عالم اسلام کو بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی دنیا کی قوموں میں سب سے
کم توفیق مل رہی ہے۔ عیسائیت کے نام پر جتنے شفا خانے جاری ہیں ، جتنے سکول کھولے گئے ہیں، پر
جتنے دیگر ہمدردی کے کام کئے گئے ہیں ، سیلابوں میں اور مصائب میں چرچ کی طرف سے جو خرچ
ہوتا ہے جب اس پر نظر پڑتی ہے تو دل کٹ جاتا ہے کہ جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا تھا ان
سے وہ لوگ بازی لے گئے ہیں ۔ جن کے سپرد کسی زمانہ میں چھوٹا سا کام ہوا تھا اور اب ان کو اس
سے فارغ کیا جا چکا ہے، ان سے یہ خدمتیں لی جا چکی ہیں لیکن وہ اپنے طور پر یہ خدمتیں کرتے چلے
جا رہے ہیں اور جن خدام کو اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کے لئے چنا تھا وہ ملازمت میں ہوتے ہوئے اللہ چنا
بھی خدا کی نوکری میں شامل رہتے ہوئے بھی اس خدمت سے بے نیاز ہو چکے ہیں ۔ یہ ہے وہ
خطرناک صورتحال جس کے لئے ہر احمدی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہونی چاہئے اور اسے یہ کوشش میں یہ یہ
کرنی چاہئے کہ ہم جلد از جلد خدمت کے ہر میدان میں آنحضرت ﷺ کا جھنڈا دنیا کی ہر قوم کے
سردار کے جھنڈے سے اونچا بلند کریں ۔ یہی ہماری دعا ہے اور یہی ہماری تمنا ہے ۔ خدا تعالیٰ ہمیں
صلى الله ۔
یہ تمنا پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
روزنامه الفضل ربوه ۳۰ نومبر ۱۹۸۳ء)