حق امانت کی ادائیگی
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حق امانت کی ادائیگی اور حقوق اللہ و حقوق العباد کے باہمی تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے تناظر میں امانت کی حقیقت بیان کی کہ آپ نے شریعت اور تمام خداداد صلاحیتوں کو خدا کی رضا کے تابع کر کے کامل امین ہونے کا حق ادا کیا۔ نیز، انہوں نے جماعت احمدیہ کو روزمرہ معاملات، قضا کے تنازعات، ادائے قرض اور مالی امانتوں میں اعلیٰ اخلاقی معیار قائم رکھنے کی پرزور نصیحت فرمائی۔
موضوعات: حقوق العباد، حق امانت کی ادائیگی، اسوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ادائے قرض
خطبات طاہر جلد ۲
601
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
حق امانت کی ادائیگی
( خطبه جمعه فرموده ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیت تلاوت فرمائی:
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ
فَا بَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ
كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا (الاحزاب : (۱۲)
اور پھر فرمایا :
مذہب کے دو ہی بنیادی مقاصد ہیں ایک اللہ تعالیٰ سے اور دوسرے بنی نوع انسان سے خدا
کی رضا کے مطابق تعلق ۔ اس دوسرے حصہ کو حقوق العباد کہتے ہیں۔ تو حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ادا
کرنا یہ دو ہی تمام مذاہب کے مقاصد ہیں اور ہونے چاہئیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حقوق اللہ اور
حقوق العباد کا آپس میں کیا رابطہ ہے اور یہ کیا نسبت رکھتے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ آپ کسی طرف
سے بھی بات شروع کریں یہ ایک دوسرے پر جا کر منتج ہو جاتے ہیں اور ان کے درمیان کوئی ایسی لکیر
نہیں کھینچی جا سکتی کہ ایک کو دوسرے سے کلیتہ جدا کر دیا جائے ۔ حقوق العباد کے پہلو سے دیکھیں تو
کوئی انسان با خدا بن ہی نہیں سکتا جب تک پہلے حقوق العباد ادا نہ کرے گویا حقوق العباد وہ پہلی منزل
ہے جس سے انسان با خدا ہو جاتا ہے۔
صلى الله
چنانچہ آنحضرت ﷺ پر جب پہلی وحی نازل ہوئی اور آپ نے حضرت خدیجہ سے خوف کا
خطبات طاہر جلد ۲
602
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
اظہار کیا تو حضرت خدیجہ نے اس بات پر کہ آپ کا تعلق لازماً خدا تعالیٰ سے ہے کسی اور سے
نہیں سب سے قوی دلیل یہ دی کہ آپ سب سے زیادہ حقوق العباد ادا کرنے والے ہیں اور حقوق
العباد میں آگے بڑھ کر حقوق ادا کرنے والے یعنی آپ کا مقام عدل سے بہت آگے ہے۔ آپ
حقوق العباد اس طرح ادا کرتے ہیں کہ محسن بھی ہیں اور ایتاء ذی القربی کا مقام بھی آپ کو حاصل
ہے۔ ( حیح بخاری کتاب بدء الوحی باببدء الوحی ) حضرت خدیجہ کے یہ الفاظ تو یجہ کے یہ الفاظ تو نہیں تھے مگر جو کچھ فرمایا اس کا
خلاصہ یہی بنتا ہے۔ گویا اس کا طبعی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو انسان مخلوق کے حقوق ادا کرتا ہو اس کا تعلق
لازما خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے شیطان سے اس کا تعلق قائم نہیں ہو سکتا اور وہ یہ حق رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ
اس سے تعلق رکھے۔ اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ آپ حقوق اللہ کی بات پہلے کریں تب بھی حقوق العباد
پر جا کر بات منتج ہو جائے گی۔
چنانچه قرآن کریم نے آنحضور ﷺ سے متعلق جو فر ما یافتد لی (النجم : 9) تو اس کے ایک
معنی یہ ہیں کہ وہ اپنے رب کے قریب ہوا اور قریب ہو کر اپنے رب کو محض اپنے لئے نہیں رکھ لیا اور بنی
نوع انسان سے مستغنی نہیں ہوا ۔ رب کے قرب کا ایک طبعی تقاضا تھا کہ وہ بنی نوع پر رحمت کے ساتھ
جھک جائے اور جو کچھ اس نے پایا وہ انہیں بھی عطا کرے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تدلی کا نقشہ اس طرح کھینچا ہے کہ جیسے درخت با ثمر ہو کر جھک جاتا ہے اور اس کا پھل ان لوگوں
صلى الله
علی
کے لئے جو پھل کے محتاج ہوں قریب آ جاتا ہے۔ پس آنحضرت ﷺ کا سفر خدا کی طرف شروع ہوا
اور خدا تعالیٰ کی طرف سے منعکس ہو کر پھر بندوں سے آملا ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ ایک وحدت پائی جاتی ہے۔ مذہب میں یہ ایک توحید کا منظر ہے کہ حقوق
اللہ اور حقوق العباد بالآخر ایک ہو جاتے ہیں ۔ یہ نا ممکن ہے کہ کوئی شخص حقوق العباد صحیح معنوں میں ادا
کرے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر اس پر نہ پڑے ۔ ایسے بندوں کو خدا چن لیتا ہے جو واقعتہ اس کے
بندوں کا حق ادا کرتے ہیں اور یہ ناممکن ہے کہ کوئی اللہ تعالیٰ کا ہو جائے اور بنی نوع انسان کے حقوق
ادا نہ کرے۔ لہذا ایسی مذہبی جماعتیں جن میں حقوق العباد کی کمی نظر آئے ، وہ ان اخلاق سے عاری
ہوں جو انسان کو انسان کے لئے نرم کر دیتے ہیں اور اس کے حقوق ادا کرنے کے علاوہ احسان کا تقاضا
کرتے ہیں ۔ ایسا انسان اگر یہ کہے یا یہ سمجھے کہ میں بہت ہی عبادت کرنے والا ہوں، بہت ہی
خطبات طاہر جلد ۲
603
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
الله
روزے رکھنے والا ہوں تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ آنحضرت صلے نے ایسے غلطی خوردہ کی غلطی کو ہمیشہ عروس
کے لئے یہ فرما کر دور کر دیا کہ مومن وہ نہیں ہے جو صرف عبادت کرے اور روزے رکھے بلکہ مومن وہ
ہے جس کے شر سے انسان ، ان کا خون اور ان کے اموال بھی محفوظ ہوں ۔ ( صحیح بخاری کتاب الایمان
باب المسلم من سلم المسلمون ۔۔ ) تو حقیقت یہ ہے کہ حقوق العباد کے سوا حقوق اللہ ادا ہو نہیں سکتے اور
حقوق اللہ ادا کرنے والے انسان کبھی بھی حقوق العباد سے غافل نہیں ہو سکتے ۔
پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو وقتاً فوقتاً تذکیر کی ضرورت ہے، یاد کروانے کی ضرورت
ہے کہ ہمارا کیا مقام ہے، ہم کس بلند مقام پر فائز کئے گئے ہیں اور کیا ہم اس کے تقاضوں کو ہر پہلو سے
پورا کر رہے ہیں یا نہیں ۔ یا نہیں ۔ اس سلسلہ میں میں نے یہ سوچا ہے کہ ایک ایک خلق سے متعلق مختلف اوقات
میں جب بھی خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے خطبات میں جماعت کو نصیحت کروں ۔ اس سلسلہ میں سب
سے پہلا خلق جس کی طرف میری توجہ مبذول ہوئی وہ امانت ہے۔
امانت در اصل وہ خلق ہے جو زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہے، مذہب کا آغاز ہی امانت سے
ہوتا ہے، مذہب کا دوسرا نام امانت ہے۔ چنانچہ جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اله تعالی فرماتا ہے :
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ
فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا
کہ ہم نے امانت یعنی شریعت کو آسمانی وجود جو نظر آ رہے تھے ( یہاں امانت سے مراد کامل
شریعت ہے یعنی دین کامل ) وہ جو مذہبی دنیا سے تعلق رکھتے تھے ان کے سامنے بھی پیش کیا، زمین کے
سامنے بھی پیش کیا ، آسمان کے سامنے بھی پیش کیا، پہاڑوں کے سامنے بھی پیش کیا فَأَبَيْنَ اَنْ
ط
يحْمِلْنَهَا وہ اس کامل امانت کا حق ادا کرنے سے ڈر گئے وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ چنانچه انسان
کامل آگے آیا یعنی محمد مصطفی ﷺ اور اس نے اس امانت کا بوجھ اٹھایا إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا
صلى الله
یہ اپنے نفس پر بہت ظلم کرنے والا اور اس بات سے بے پرواہ ہے کہ اس امانت کے بوجھ کے نتیجہ میں
اس پر کتنے مظالم ہونے والے ہیں کیسے کیسے دکھوں کا اسے سامنا ہوگا۔
صلا
چنانچه آغاز وحی پر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ کو یہ کہا گیا کہ آپ کی قوم
خطبات طاہر جلد ۲
604
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
آپ کو اپنے وطن سے نکال دے گی تو بڑی معصومیت سے پوچھا کہ مجھے؟ مجھے کیوں نکال دے گی؟
یعنی مطلب یہ تھا کہ میں تو قوم ۔ تھا کہ میں تو قوم کے اخلاق کا علمبردار ہوں میں تو ان میں سے زیادہ عادل ،سب سے
زیادہ محسن ، سب سے زیادہ امین ہوں تو مجھے کس وجہ سے نکال دے گی۔ ( صحیح بخاری کتاب بدء الوحی
باب بدء الوحی ) تو جھولا سے مراد یہ تھی کہ اس امانت کے بوجھ کے جو تقاضے ہیں اور غیروں کی
طرف سے جو بکثرت ظلم ہونے والے ہیں ان سے غافل تھا۔ ظَلُومًا اپنے نفس کے لئے ہے یعنی
یہ غیروں پر ظلم کرنے والا نہیں اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے اور اپنے آپ پر بہت ہی زیادہ سختی کرتا
ہے۔ طاقت سے بڑھ کر حد سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی تمنا رکھتا ہے۔ اس کا ظلم غیروں پر نہیں بلکہ یہ
وجود وہ ہے جس پر غیر ظلم کریں گے اور اس کے باوجود اس سے غافل ہے۔ پس ایک معنی تو یہ ہوئے
اور ایک اور معنی ہے کہ علم کے باوجود اس بات سے بے پرواہ ہے کیونکہ جھولا عرب اس بہادر
کے لئے استعمال کیا کرتے تھے جو موت کے خطرات سے خوب واقف ہو اور اس کے باوجود اس میں
چھلانگ لگا دے اور اس بات سے مستغنی ہو کہ اس پر کیا گزرے گی تو آنحضرت ﷺ سے متعلق یہ
دونوں معنے صادق آتے ہیں ۔
صلى الله
علوس
صلى الله
آنحضرت ﷺ کی آغاز نبوت میں یہ کیفیت تھی کہ آپ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی
شخص نیکی کے بدلہ میں بدی کر سکتا ہے لیکن جب معلوم ہوا کہ یہ سب کچھ ہونا ہے اور جتنا کہا گیا تھا اس
سے بہت بڑھ کر آپ پر مظالم ہوئے تو اس وقت جھولا کا یہ عنی تھا کہ آپ ان خطرات کو خوب
جان گئے تھے تب بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔ بڑی جرات اور مردانگی سے ان سارے مظالم کو
برداشت کیا جو غیر نے آپ پر کئے اور اس کے باوجو دامانت میں کوئی فرق نہ آیا۔
یہ امانت کیا ہے؟ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا کہ اس کا ایک معنی جو عرف عام میں بھی مشہور
ہیں اور مختلف مفسرین نے بھی لکھے ہیں وہ ہے ” شریعت اور شریعت اسی کو عطا ہوتی ہے جو امین ہو۔
امانت کے بنیادی معنی اطمینان اور بے خوفی کے ہیں ۔ وہ شخص جو ایسی حالت کو پہنچ جائے کہ اس سے
دنیا بے خوف ہو جائے اسے امین کہتے ہیں اور جو ایسے اخلاق کو پا جائے کہ اس کے نتیجہ میں اسے کوئی
خوف نہ رہے وہ بھی امانت دار ہوتا ہے، یعنی خوف کی حالت سے بے خوفی کی حالت تک پہنچ جانا یہ بھی
امین کے معنوں میں داخل ہے اور دوسروں کو بے خوف کر دینا یہ بھی اس کے معنوں میں شامل ہے۔
خطبات طاہر جلد ۲
605
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
یعنی اگر انسان امانت کا حق ادا کرتا ہے تو اسے کوئی خطرہ اور خوف نہیں ہے اور جو امانت کا حق ادا کرنے
والا ہو اس سے غیر کو کوئی خوف نہیں ہوتا۔ امین کا لفظ انسانوں کے لئے تو آتا ہے اللہ کے لئے نہیں آتا
اس لئے کہ اللہ تعالیٰ مالک ہے اور امانت میں عدم ملکیت کے معنی پائے جاتے ہیں ۔ امانت ایسی چیز کو
کہتے ہیں جس کی ملکیت کسی غیر کی ہو اس نے صرف اس کا حق ادا کرنا ہے وہ غیر کے تابع مرضی
ہو جائے اور اس کی امانت میں خود دخل اندازی کوئی نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ مالک ہے اس لئے
سارے قرآن کریم میں اللہ کے لئے کہیں بھی امین کا لفظ نہیں آیا۔ ہاں مومن کا لفظ آتا ہے جو خدا کی
نسبت بہت ہی وسیع معنی رکھتا ہے۔
صلى
ر عليه
بہر حال جہاں تک آنحضور ﷺ کا تعلق ہے جب ہم امانت کے پہلو پر غور کرتے ہیں تو
ایک معنی یہ بنیں گے کہ وہ شریعت کا امین بنایا گیا ، الہام الہی کا امین بنایا گیا اور وہ ایسا کامل امین تھا کہ
اس نے ایک ذرہ بھی ، سرمو بھی اس امانت میں فرق نہیں کیا۔ ہر قسم کی بیرونی مخالفتوں اور ہر قسم کی
اندرونی خواہشات کے باوجود اس نے امانت میں کوئی فرق نہیں آنے دیا۔ اندرونی خواہشات کے لحاظ
سے وہ ظلوم تھا، اپنے نفس کی ہر تمنا کو خدا تعالیٰ کی خاطر کچلنے والا تھا۔ بیرونی خطرات کے لحاظ سے وہ
جھول تھا دنیا کی کوئی طاقت اسے ڈرا کر یا خوف دلا کر امانت کے حق سے باز نہیں رکھ سکتی تھی ۔
ایک اور معنی جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے اور اس سے پہلے کسی مفسر
کی نگاہ اس پر نہیں پڑی وہ یہ ہیں کہ امانت سے مراد وہ تمام طاقتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا
فرمائی ہیں، ذہنی طاقتیں ، جسمانی طاقتیں قلبی طاقتیں ، روحانی طاقتیں جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو
ودیعت فرمایا ہے وہ خود اس کا مالک نہیں بلکہ وہ سب کچھ اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور امانت دیا گیا
اور امین وہ ہوگا جو ہر اس چیز کو جوکسی نے اس کے سپرد کی ہے اس کے تابع مرضی استعمال کرے اور خرچ
کرے۔ جہاں جہاں اسے دخل دینے کی اجازت دی گئی ہے وہاں وہاں دخل دے ، جہاں دخل کی
اجازت نہیں وہ نہ دے، غرضیکہ ایک ذرہ بھی اس مالک کی مرضی کے خلاف تصرف نہ کرے۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ان معنوں میں کامل امین جو دنیا میں ظاہر ہوا وہ حضرت محمد
مصطفی ﷺ تھے۔ آپ نے اپنی ان تمام طاقتوں کو جو اللہ تعالی نے آپ کو ودیعت فرمائی تھیں بلا
صلى الله
علیم
استثناء خدا کی تابع مرضی کر دیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی گواہی خود دوسرے لفظوں میں دی کہ
خطبات طاہر جلد ۲
606
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ )
(الانعام: ۱۶۳)
صلى الله
اے محمد ! تو نے امانت کا ایسا حق ادا کر دیا ہے کہ تیری عبادت ، تیری ساری قربانیاں ، تیرا
تو مرنا جینا بھی کلیتہ اپنے رب کے لئے ہو گیا ہے اس میں غیر اللہ کا کوئی دخل باقی نہیں رہا۔ ( آئینہ
کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ ص۱۶۱ ۱۶۲) تو ہمارا آقا اتنا بڑا امین ہے ۔ ہمارا آقا اتنا بڑا سردار
ہے جس کی متابعت کا ہم دم بھرتے ہیں ۔ اگر ہم باوجود کوشش کے اس اعلیٰ مقام امانت پر فائز نہیں
ہو سکتے تو یہ تو کوئی بات نہیں جس پر خدا پکڑے کیونکہ ہر انسان کی صلاحیتیں مختلف ہیں ، جو صلاحیتیں اور
قابلیتیں اس نے ودیعت کی ہیں وہ الگ الگ ہیں ۔ کوئی انسان کمزور پیدا ہوتا ہے تو کوئی طاقتور، کوئی
بیمار اور کوئی صحت مند کسی کی بعض قابلیتیں نمایاں ہوتی ہیں، کسی کی بعض اور قابلیتیں نمایاں ہوتی ہے
اس لئے یہ تو درست ہے کہ انتہائی کوشش کے بعد بھی کوئی شخص دنیا میںمحمد ﷺ نہیں بن سکتا لیکن یہ بھی
درست نہیں کہ حضور اکرم ﷺ کی طرف حرکت نہیں کر سکتا۔ آپ ایک مستقل حرکت حضرت محمد
مصطفی ﷺ کی طرف کر سکتے ہیں اور بحیثیت امین ہمارا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہم حضور اکرم
کے وجود سے قریب تر ہوں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دعا کرو کہ مرنے کے بعد ہم حضور رسول
اکرم ﷺ کے قدموں میں جگہ پائیں۔ بڑی اچھی خواہش ہے لیکن بسا اوقات انہیں یہ خیال نہیں آتا
کہ جنہوں نے اس دنیا میں محمد رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں جگہ نہیں پائی وہ وہاں کیسے پا جائیں
گے۔ یہ دنیا دار العمل ہے اگر آپ نے حضرت رسول کریم ﷺ کے قریب ہونا ہے تو اب وقت ہے
قریب ہو جائے مرنے کے بعد قربت کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔ پھر آپ اس مقام سے اٹھائے جائیں
گے اور وہیں کھڑے کئے جائیں گے جو قربت کا مقام آپ نے دنیا میں حاصل کر لیا تھا۔
صلى الله
عليو
صلى الله
عروسة
الله
صلى الله
امانت کے لحاظ سے جب ہم دیکھتے ہیں تو اس پہلو سے بہت ہی تکلیف دہ مناظر نظر آتے
ہیں۔ جو شخص با ں بندوں کا امین نہ ہو وہ خدا کا امین ا کا امین کیسے ہو سکتا ہے۔ امانت میں بہت سی خرابیاں پیدا ہو گئی
ہیں اور جماعت کو لازماً ان ساری کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا ۔ امانت کے وسیع تر مضمون میں داخل ہونا تو
بہت بڑی بات ہے۔ میں اس وقت اتر کر معمولی عرف عام کے مضمون میں پہنچ گیا ہوں۔ میں آپ کو
بتا رہا ہوں کہ چھوٹی چھوٹی امانتوں میں بھی خیانت کی جارہی ہے۔
خطبات طاہر جلد ۲
607
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
امانت سے مراد نہ صرف روپے پیسے جو دیئے جاتے ہیں وہ ہیں بلکہ ہر انسان کی عزت بھی
دوسرے کے پاس امانت ہے، ہر انسان کے حقوق دوسرے کے پاس امانت ہیں اور اس پہلو سے اللہ
تعالیٰ نے انسان کو راعی بنا دیا ہے۔ اگر آپ ان معنوں میں لفظ ” امانت پر غور کریں کہ حقوق العباد
میں امانت کیا شکلیں اختیار کرتی ہے تو تمام حقوق انسانی سے امانت کا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ چنانچہ
قرآن کریم فرماتا ہے :
وَالَّذِينَ هُمْ لِاَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ (المومنون : ٩)
وہ اپنی امانات اور عہدوں پر راعی ہو جاتے ہیں ۔ راعی کے کیا معنی ہیں ؟ اس کی تفصیل
صلى الله
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں :
كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
( بخاری کتاب النکاح باب المرأة راعية في بيت زوجها )
کہ تم میں سے ہر ایک راعی ہے اور ہر ایک اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ یعنی
امانت کی جو تفصیل پہلے بیان کی گئی ہے وہ اس حدیث سے بالکل مطابقت رکھتی ہے۔
امانت اس چیز کو کہتے ہیں کہ جو اپنی نہ ہو کسی غیر کی ہوا اور رعیت اسے کہتے ہیں کہ امانت کے
حقوق اس طرح ادا کئے جائیں کہ جو مالک ہے اسے اعتراض نہ ہو سکے اس کی عین مرضی کے مطابق
امانت خرچ کی جائے۔ تو فرمایا کہ تم مالک نہیں ہو اس دنیا میں تم امین ہو اور ایسے امین ہو کہ جسے پوچھنے
والا زندہ موجود ہے اور جس کا پوچھنے والا صاحب اقتدار ہے ورنہ دنیا میں انسان بعض دفعہ کسی اور کا
امین ہو جاتا ہے۔ فرض تو اس کا ہے کہ امانت کا حق ادا کرے لیکن امانت دینے والا مر جاتا ہے یا اس
سے کمزور ہوتا ہے اس کا کچھ بس نہیں ہوتا اگر کوئی خیانت بھی کرے تو وہ زبردستی اپنے حقوق نہیں لے
۔ اس فرق کو ظاہر کرنے کے لئے کہ ہم کس کے امین ہیں، آنحضرت ﷺ نے اس کی یہ تفصیل
فرمائی کہ داعون میں جو خدا تعالیٰ نے اس طرف متوجہ فرمایا ہے کہ تم اپنی امانتوں کے راعی ہو اور ایسے
راعی ہو جو مسئول ہو۔ تم سے لازماً یہ پوچھا جائے گا کہ تم نے یہ امانتیں کس طرح ادا کیں؟ جب ہم
امانت کے مضمون کو عام لین دین کے معاملات میں دیکھیں تو یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ اس چھوٹے
سے مفہوم میں بھی ابھی بہت اصلاح کی گنجائش موجود ہے۔ قضا میں جتنے جھگڑے آتے ہیں وہ
سکتا۔
خطبات طاہر جلد ۲
608
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
سارے امانت میں کمی سے تعلق رکھنے والے جھگڑے ہیں ۔ کسی نے کسی سے شراکت کی اور شراکت
کے دوران امانت کا حق ادا نہ کیا، کسی نے کسی کے سپر د کوئی جائیداد یا کوئی کام کیا تو اس نے وہاں امانت
کا حق ادا نہ کیا ، کسی نے بیوی کی امانت کا حق ادا نہ کیا تو کسی بیوی نے خاوند کی امانت کا حق ادا نہ
کیا، غرضیکہ سارے قضا کا خلاصہ یہ ہے کہ جتنے جھگڑے وہاں پہنچتے ہیں ان میں سے ایک نہ ایک
فریق لازماً امانت کے معیار سے گرا ہوا ہے یہ بھی ممکن ہے کہ دونوں فریق گرے ہوئے
مقدموں میں یہ ضروری نہیں ہوا کرتا کہ سارا قصور ایک ہی فریق کا ہولیکن جب کوئی مقدمہ قضا میں
پہنچتا ہے تو یہ قطعی طور ور پر پر نا ثابت : ہو جاتا ہے کہ امانت کا معیار گرا ہوا ہے اور جتنے زیادہ مقد مے قضا میں
پہنچیں گے اتنی ہی زیادہ الارم کی گھنٹیاں بجیں گی اور اتنا ہی زیادہ خوف پیدا ہو گا۔
ہوں ۔
پس وہ جماعت جسے تمام دنیا کے لئے امین بنایا گیا ہے اگر وہ اپنے لئے ہی امین نہ ہو تو وہ
کس طرح اس حق کو ادا کرے گی ۔ آپ امین ہیں ، صرف اموال میں نہیں ، صرف دنیاوی حقوق میں
نہیں بلکہ آپ شریعت کے بھی امین ہیں ، آپ ساری دنیا کے حقوق کے امین ہیں ۔ جماعت احمد یہ
پر آنحضرت ﷺ کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی اتنی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کے خوف
سے تو انسان کو لرزتے رہنا چاہئے ۔ ہرگز بے فکری اور بے خوفی کا مقام نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ
امانت کے معاملہ میں جتنا زیادہ خوف رکھیں گے، جتنا زیادہ خدا سے ڈریں گے اتنا ہی زیادہ اللہ تعالیٰ
صلى الله
علوس
کی طرف سے بے خوفی عطا ہو گی ۔
اللہ تعالیٰ کا نام اگر چہ امین نہیں مگر مومن ہے۔ مومن کے کیا معنی؟ مومن کے معنی یہ ہیں کہ
جس سے کسی دوسرے انسان کو کوئی خوف لاحق نہ ہو۔ ایک پہلو سے اللہ مومن ہے اور ایک پہلو سے
انسان مومن ہے اور ان دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
انسان مومن تب بنتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کو اس بارے میں مطمئن کر دے کہ خدا تعالیٰ کو
اس سے بغاوت کا احتمال نہ رہے ، عصیان اور نافرمانی کا احتمال نہ رہے۔ یعنی بحیثیت انسان مومن وہ
کہلائے گا جس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو اور جس سے خدا تعالیٰ کو یہ امن حاصل ہو جائے کہ وہ ہوا اور
اللہ تعالیٰ کے احکامات میں کوئی رخنہ پیدا نہیں کرے گا ۔ اللہ تعالیٰ کی امانت نہیں کھائے گا بلکہ اس کی
امانت کو جس طرح اس نے پسند فرمایا ہے اسی طرح ادا کرے گا ۔ کوئی مومن ہو ہی نہیں سکتا جب تک
خطبات طاہر جلد ۲
609
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
امین نہ ہو۔ پس ان معنوں میں انسان مومن ہے اور انسان جتنا مومن ہوتا ہے اتنا ہی اس کے لئے اللہ
مومن ہوتا چلا جاتا ہے۔ جس حد تک وہ اللہ تعالیٰ کا خوف کھا کر اس کو مطمئن کرتا ہے اسی حد تک اللہ
تعالیٰ اس کے خوف دور کرتا چلا جاتا ہے اور ان چیزوں میں وہ ضامن ہو جاتا ہے۔ چنانچہ آنحضرت
نے مختلف رنگ میں اس مضمون کو بیان فرمایا ہے کہ جو مومن ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا ضامن ہو
جاتا ہے، اس کا کفیل ہو جاتا ہے، اس کی ذمہ داریاں قبول فرما لیتا ہے۔ پس اللہ مومن ہے ان معنوں
میں کہ جس حد تک انسان خدا پر ایمان لائے یا خدا کو اپنی ذات سے ان سارے معاملات میں امن
دے تو اللہ تعالیٰ اس کا کفیل ہو جائے گا اور اس کا نگران ہو جائے گا اور اس کی حفاظت فرمائے گا اور
اسے بے خوف کر دے گا اور جس حد تک وہ خدا کو امن نہیں دیتا اسی حد تک وہ امن کے مقام سے نکل کر
خوف کے مقام میں داخل ہو جاتا ہے۔ جتنے قدم وہ خدا کی رضا سے باہر رکھے گا اتنے ہی قدم وہ
خطرات سے باہر رکھ رہا ہوگا۔
پس امانت ایک بہت ہی اہم خلق ہے اور امانت یعنی خدا کی امانت ادا نہیں ہو سکتی جب تک
انسان انسان کے لئے امین نہ ہو، پہلے انسان بننا پڑے گا پھر انسان کامل کی باری آتی ہے اور پھر اللہ
سے تعلق پیدا ہوتا ہے چنانچہ قرآن کریم میں جو فرمایا ہے :
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ
(ص: ۷۳)
اس میں وہی مضمون ہے کہ پہلے تم ٹھیک ٹھاک تو ہو پھر نفخ روح کا سوال ہوگا جب میں
تمہیں ٹھیک کرلوں گا ، جب تمہارے اخلاق درست کرلوں گا تب یہ سوال پیدا ہو گا کہ میں تم پر الہام
کروں تم پر وحی کروں اور تمہارا مجھ سے تعلق پیدا ہو۔ اگر تمہارے اخلاق بگڑے ہوئے ہوں ہم
انسان ہی نہ کہلا سکتے ہو اور یہ خواہش اور تمنا رکھو کہ اللہ تعالیٰ الہام کرے اور وحی فرمائے ، سچی خوا ہیں
دکھائے اور خدا تعالیٰ نصرت فرمائے تو یہ ساری خیالی باتیں ہیں ۔
پس حقیقت یہ ہے کہ حق امانت بہت ہی اہم خلق ہے۔ حق امانت کی کتنی اہم ذمہ داری ہے
اور امین ہونا کتنا بڑا خلق ۔ ابڑا خلق ہے کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہوتا ہے اور جتنا کوئی خائن ہوتا
چلا جائے اتنا ہی اللہ تعالیٰ سے اس کا تعلق ٹوٹتا چلا جاتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ انبیاء کو منع فرما دیتا ہے کہ
خطبات طاہر جلد ۲
610
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
مجھ سے خائن کے بارہ میں کوئی سفارش کریں۔ قرآن کریم انبیاء کو کھلم کھلا تا کید فرماتا ہے کہ خائنوں
کے بارے میں کوئی جھگڑا کوئی بحث نہیں کرنی ۔ گویا خیانت شفاعت سے محرومی ہے اس لئے جو ہماری
کمزوریاں ہیں خواہ غفلت کی وجہ سے خطاؤں کی وجہ سے یا عمداً گناہ ہوا ایک جو تمنا ہوتی ہے کہ قیامت
کے دن حضور اکرم ا شفاعت فرمائیں گے تو قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کی
شفاعت سے خدا روک دے گا جو خائن ہوں ۔
پس جو شخص دنیا میں لین دین کے معاملات میں امانت کا حق ادا نہیں کر سکتا اس کا یہ تصور ہی
غلط ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی امانتوں کے حق ادا کر رہا ہے، وہ عبادت کر رہا ہے وہ روزے رکھ رہا ہے۔ یہ
ساری بعد کی باتیں ہیں جب تک وہ اندرونی طور پر ٹھیک ٹھاک نہیں ہو جاتا، جب تک اس کا نفس
برابر نہیں ہو جاتا اس وقت تک خدا تعالیٰ سے تعلق کا سوال ہی کوئی نہیں۔ سب سے زیادہ جھگڑے لین
دین کے ہیں یعنی پیسے کے معاملے میں انسان اتنا کمزور ہے اتنا حریص اور تو کل سے عاری ہے کہ وہ
یہ سمجھتا ہے کہ میں جب تک خدا تعالیٰ کے قانون توڑ کر پیسے نہ لے لوں اس وقت تک میرا گزارہ مشکل
ہے، اس وقت تک میرا کوئی کفیل نہیں ہو سکتا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں میں انسان کو بھول کر بے انتہا
ناشکری کرتا ہوا انسان خیانت کر جاتا ہے۔ میرے سامنے ایسے معاملات آتے رہتے ہیں کہ ایک شخص
نے کسی پر احسان کیا اسے ایسے وقت میں اپنا مکان دیا جب اسے سر چھپانے کی جگہ نہیں تھی اور بعض
صورتوں میں کرایہ بھی وصول نہیں کیا اور جب اس نے آ کر کہا کہ اب مجھے ضرورت ہے مکان دے دو
تو کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ہم کہاں جائیں، ہم اپنا سر کہاں چھپائیں ۔ اب یہ جوامانت میں خیانت
ہے اس میں ایک اور بھی عنصر داخل ہو جاتا ہے یعنی بے شرمی ، بے حیائی اور ناشکرے پن کا۔ تو انسان تو
ناشکرا اور بے حیا ہو کر بھی خیانت پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ جب آپ کسی سے قرض لیتے ہیں تو یہ صرف
امانت نہیں بلکہ اس میں احسان بھی شامل ہوتا ہے۔
امانت اور قرض میں ایک فرق ہے۔ ویسے تو قرآن کریم نے قرض کو بھی امانت کے تابع
بیان فرمایا ہے لیکن عام امانت اور قرض میں ایک فرق یہ ہے کہ آپ امانت استعمال نہیں کر سکتے جب
تک کہ امانت رکھنے والا استعمال کی اجازت نہ دے اور جب وہ اجازت دے دے تو اسی کا نام قرض
ہو جاتا ہے۔ ایک اور فرق یہ ہے کہ امانت مانگ کر نہیں لی جاتی اور قرض آپ مانگ کر لے سکتے ہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۲
611
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
امانت ضائع ہو جائے تو آپ اس کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔ قرض ضائع ہو تو چونکہ آپ نے ضائع ہوتو چونکہ آپ نے
اس سے استفادہ کیا تھا اور آپ نے مانگ کر لیا تھا اس لئے آپ کو ا ز ما ادا کرنا پڑے گا۔ یہ سوال نہیں لازما
کہ جی نقصان ہو گیا میں نہیں دے سکتا۔ پس یہ جو دو تین فرق ہیں اسے ملحوظ رکھیں ۔
صلى الله
چنانچہ آنحضرت ﷺ نے جب عہدے مانگنے سے متعلق منع فرمایا کہ کسی عہدہ کی خواہش
۔
صلى الله
نہیں کرنی تو اس لئے کہ وہ قرض نہیں امانت ہے ۔ جتنی ذمہ داریاں ہیں وہ ساری امانتیں ہیں ۔
چنانچہ جب بعض لوگوں نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے یہ خواہش کی کہ ہمیں فلاں جگہ کی ولایت
دے دیں یا فلاں جگہ کی امارت دے دیں تو آپ نے فرمایا کہ بالکل نہیں، یہ وہ امانت ہے جو مانگی
نہیں جائے گی۔ یہ میرا کام ہے اور میرے سپرد ہے کہ میں جسے تم میں سے بہترین سمجھوں اس کے
سپرد کروں ۔ تمہارا یہ کام ہی نہیں کہ امانت مانگو۔ فرمایا کہ جو شخص امانت نہیں مانگتا بلکہ اس کے سپرد کی
جاتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ اس کا مؤکل ہو جاتا ہے ، اس کے لئے آسانی پیدا فرما دیتا ہے اور جو شخص
خواہش کر کے لیتا ہے تو وہ امانت اس کے لئے بوجھ بنا دی جاتی ہے، وہ اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتا۔
( الجامع الصحیح البخاری کتاب الأيمان والنذ رباب قول الله لا یو اخذ كم الله باللغو فی ایمانکم)
پس امانت اور قرض کے فرق کو ملحوظ رکھیں ۔ امانت میں آپ کو کسی شخص نے از خود دیا ہے۔
دنیا کے لین دین میں جب ہم قرض سے فرق کرنے کے لئے امانت کی بات کرتے ہیں تو مطلب یہ
بنے گا کہ آپ نے کوئی خواہش نہیں کی بلکہ ایک شخص کو ضرورت تھی اس نے آپ کے پاس اپنا روپیہ
رکھوا دیا۔ ایسی صورت میں آپ کا کچھ احسان اس پر ہو جاتا ہے کیونکہ آپ نے ذمہ داری قبول کر لی ۔
اس کا ثواب اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائے گا لیکن جب آپ قرض لیتے ہیں تو آپ امین بھی ہیں اور زیر
احسان بھی آ جاتے ہیں ۔ پس جو قرض میں لیت و لعل کرتا ہے کہ میں نہیں دے سکتا ضائع ہو گیا، فلاں
لہ فلاں شخص
ہوگئی ، وہ تو احسان کش بھی ہے۔ بہت سے جھگڑے اور ایسی شکائتیں ملتی رہتی ہیں کہ فلال بات ہو
نے قرض لیا تھا اور اسے ادا نہیں کیا۔ یا بعض اوقات نہایت تکلیف دہ صورت میں ادا کرتے ہیں کہ
آج روپے کی قیمت اور ہے قرض ادا کرتے ہیں سال لگا دیئے جبکہ اصل سے اس کی کوئی نسبت ہی
نہیں رہتی ۔ جب واپس ہورہا ہوتا ہے تو عملاً اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہوتی ۔
پس قرض کو وقت پر وعدہ کے مطابق ادا کرنا یہ امانت سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ اس
خطبات طاہر جلد ۲
612
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
میں انسان احسان کے نیچے آیا ہوا ہوتا ہے وہ دو قسم کا مجرم بن جاتا ہے۔ احسان کش بھی محسن کش بھی
اور خائن بھی بن جاتا ہے۔ اس پہلو سے جماعت کو بہت اونچے معیار کی ضرورت ہے۔ میں تو بعض
دفعہ شرم سے کٹ جاتا ہوں جب بعض غیر احمدی یہ لکھتے ہیں کہ فلاں احمدی نے ہم سے یہ قرض لیا تھا ،
جب اسے ضرورت تھی اسے ہم نے ادا کیا، اب ہمیں ضرورت ہے تو وہ واپس نہیں کر رہا۔ بعض لوگ
جھوٹی شکائتیں بھی کر دیتے ہیں لیکن بعض شکایتوں کی میں نے تحقیق کروائی اور ثابت ہوا کہ بات
بالکل درست ہے تو یہ بہت ہی بڑا جرم ہے بلکہ ایک تیسرا جرم شامل ہو گیا یعنی جب آپ نے غیروں
سے بد معاملگی کی تو آپ لوگ تبلیغ اور جماعت کی نیک نامی میں روک بن گئے ۔
پس امانت کے معیار کو بلند کیجئے اور یہ دیکھئے کہ غلام کس کے ہیں ، آپ حضرت محمد
صلى الله
عروسة
مصطفی ﷺ کے غلام ہیں جو سب امینوں سے بڑھ کے
بڑھ کر امین تھے، جنہوں نے امانت کے مقام کو انتہا
تک پہنچا دیا۔ ان کی غلامی کے دعوے دار ہو کر یہ باتیں زیب نہیں دیتیں کہ چھوٹی چھوٹی امانتوں میں
بھی آپ خیانت کر جائیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ آپ کو سناتا ہوں ایسے بہت
سے واقعات ہیں لیکن ایک واقعہ سناتا ہوں اس سے آپ اندازہ کریں گے کہ حضرت مسیح موعود
صلى الله
علیہ الصلوۃ والسلام کواللہ تعالیٰ نے کیوں چنا تھا ؟ اس لئے کہ آپ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پیچھے قدم
صلى الله
عروسه
بقدم چلنے والے تھے۔ آپ نے ہر خلا نے ہر خلق حضرت محمد مصطفی عالی سے سیکھا تھا اور پھر اس کے تمام باریک
تقاضوں کو پورا کیا۔
ایک دفعہ آپ سیر کے لئے تشریف لے جارہے تھے میاں محمد عبد اللہ سنوری صاحب ساتھ
تھے۔ بیروں کا موسم تھا ایک بیری سے سرخ رنگ کا ایک بیر سڑک پر گرا ہوا تھا میاں عبداللہ صاحب
نے اٹھا لیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ کس کی بیری ہے؟ انہوں نے کہا پتہ
نہیں کس کی ہے۔ پھر فرمایا آپ نے اس سے پوچھا کہ میں تمہارا یہ بیر لے سکتا ہوں؟ انہوں نے
کہا۔ یہ سڑک پر پڑا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ پھر وہیں رکھ دو ۔ (سیرۃ المہدی جلد اول روایت نم نمبر ۱۱۱)
تو جس کا امام اتنا عظیم الشان ہو کہ دنیا کے سب سے بڑے امین کا غلام کامل ہو جائے اور ہر بات میں،
ہر قدم پر انتہائی باریکی سے غلامی کا حق ادا کر رہا ہو اس کی طرف منسوب ہونے کے بعد آپ اندازہ
کریں کہ آپ سے دنیا کی طرف سے امانت کے کتنے بلند تقاضے ہوں گے۔ اگر آپ نے اس امانت
خطبات طاہر جلد ۲
613
خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۳ء
کا حق ادا نہ کیا تو دنیا سے یہ خلق ختم ہو جائے گا۔ آپ ہی اس کے علمبردار ہیں۔ اس لئے ہر احمدی کو مرد،
عورت اور بچے کو امانت کے نہایت اعلیٰ مقام پر قدم رکھنا چاہئے ۔ اگر آپ امین ہو جائیں گے تو میں
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا آپ کے لئے مومن ہو جائے گا۔ آپ اس مومن کی شان دیکھیں گے وہ
ہر خطرہ سے آپ کو بچائے گا ، آپ اس کی حفاظت یا اس کی حفاظت میں آ جائیں گے، وہ ہر اس شان کے ساتھ آپ پر
ظاہر ہو گا جس طرح اس سے پہلے وہ امینوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں امانت کے حق ادا کرنے
کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جنوری ۱۹۸۴ء)