آنحضرتؐ کی صفتِ امین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے امانت کی صفت اور قرآن کریم کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بطور امین منفرد مقام کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ آپ نے فتح مکہ کے موقع پر خانہ کعبہ کی چابیاں سونپنے کے واقعے اور اسلامی تاریخ کی مثالوں کے ذریعے واضح کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ماننے والوں میں امانت داری کی کیسی گہری روح پھونکی تھی۔ آخر میں آپ نے بیان فرمایا کہ آخری زمانے میں امانتوں کے ضائع ہونے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس صفت کے احیاء کے لیے بھیجا گیا، اور جماعت احمدیہ کے افراد کو چھوٹی سے چھوٹی بات میں بھی دیانت داری کے اعلیٰ معیارات قائم کرنے کی نصیحت فرمائی۔

موضوعات: صفت امانت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور امین، قرآن کریم کی تفسیر، فتح مکہ اور امانت، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، احیائے دیانت داری

خطبات طاہر جلد ۲
615
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
آنحضرت کی صفت امین
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ
مَكِينٍ مُطَاعِ ثُمَّ أَمِينِ (التدوير : ۲۰ - ۲۳)
اور پھر فرمایا:
گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے امانت سے متعلق کچھ بیان کیا تھا لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے
کہ تمام شریعت پر حاوی ہے۔ یہ ایسی بنیادی صفت ہے جس سے حقیقت میں شریعت کا مضمون پھوٹتا
ہے اور دونوں پہلوؤں سے اس کا تعلق ہے یعنی حقوق اللہ سے بھی اور حقوق العباد سے بھی ۔
یہ مضمون چونکہ بہت وسیع تھا اس لئے مجھے خیال آیا کہ ایک خطبے کی بجائے دو خطبوں میں
کچھ اس کے متعلق بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس دوران الفضل میں بعض بڑے اچھے مضامین
شائع ہوئے جنہوں نے میرے کام کو آسان کر دیا اور اس مضمون کو سمیٹ دیا۔ بہت سی احادیث ہیں
جن کا اس مضمون کے ساتھ تعلق تھا وہ الفضل میں شائع ہو چکی ہیں ۔ جماعت نے ان سے یقیناً
استفادہ کیا ہوگا ۔
صلى الله
میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ آنحضور ﷺ امانت میں بلند ترین مقام پر فائز
تھے۔ اگر چہ ہر نبی کو امین ہونا لازم ہے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ کسی کو رسول بنائے اور امین نہ

خطبات طاہر جلد ۲
616
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
صلى الله
بنائے بلکہ امین ہونا نبوت کے لئے شرط اول ہے۔ جب تک کوئی امین نہ ہو اللہ تعالیٰ نبوت اور
رسالت کی امانت اس کے سپرد نہیں فرماتا لیکن قرآن کریم کے مطالعہ سے آنحضرت علی کی خصوصی
شان دو پہلوؤں سے نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ اول یہ کہ قرآن کریم میں جہاں جہاں بھی انبیاء کے
امین ہونے کا ذکر ہے وہاں یا تو انبیاء نے خود اپنی قوم کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ دیکھو! ہم امین ہیں
اور جب دنیا کے معاملات میں امین ہیں اور تم جانتے ہو کہ ہم امین ہیں تو خدا کے معاملہ میں ہم کیسے
امانت میں خیانت کر سکتے تھے۔ دوم یہ کہ قوم نے ان کو امین کہا اور دوسروں نے ان کے حق میں گواہی
صلى الله دی کہ یہ امین ہیں لیکن آنحضرت ﷺ کے سوا کسی اور رسول کے متعلق خدا تعالیٰ کی یہ گواہی نہیں ملتی
کہ یہ امین ہے۔ یہ صرف اور صرف حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو اعزازی مقام حاصل ہے کہ
آپ کی امانت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خود گواہی دی کہ یہ امین ہے چنانچہ جن آیات کی میں نے
تلاوت کی ہے۔ ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ
مَكِينٍ مُّطَاعٍ ثُمَّ أَمِينِ
کہ دیکھو! یہ قول جو قرآن کریم کی صورت میں تم سن رہے ہو یہ ایک ایسے رسول کا قول
ہے جو صاحب قوت ہے اس کو غیر معمولی قومی بخشے گئے ہیں۔ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينِ اس کا
مقام آسمان پر خدائے ذوالعرش کے نزدیک بہت بلند ہے۔ آسمان کا لفظ عرش کا صحیح ترجمہ تو نہیں ہے
یوں کہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے قریب تر اس کا مقام ہے ، گویا بلند ترین مقام پر فائز ہے۔
مُّطَاعِ ثُمَّ آمِین اس کی شان یہ ہے کہ یہ کامل طور پر مطاع بنایا گیا۔ ثم آمین ہر پہلو
سے، ہر لحاظ سے تمام دنیا کو اس کا مطیع بنا دیا گیا ہے اس مقام پر فائز ہونے کے باوجود، اس عظیم
الشان قوت کے مقام کو حاصل کرنے کے باوجود پھر بھی یہ امین ہے یعنی عِنْدَدی
الْعَرْشِ مَكِينِ ہونے کے لحاظ سے اللہ کی امانت کا حق بھی پوری طرح ادا کر رہا ہے اور لوگوں کا
مطاع بننے کے باوجود عرش کے رب کی طرف سے اس کو کلی اختیارات سونپے گئے ، اس کا ہو کر تم میں
نازل ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک رنگ میں اس کو مالکیت کے حقوق عطا کئے گئے اس کے
باوجود تم سب کی امانتوں کا بڑی تفصیل سے خیال رکھنے والا ہے یعنی اس میں حقوق اللہ اور حقوق

خطبات طاہر جلد ۲
617
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
العباد کی ادائیگی میں درجہ کمال کو پہنچنے کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
ضمناً اس سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جس طرح انگریزی کا محاورہ ہے
مینی جب اقتدار کامل ہو جائے ، کسی Absolute power corrupts absolutely
کے ہاتھ میں مکمل اختیار آ جائے تو اتنا ہی کامل طور پر وہ بددیانت اور بداخلاق ہو جاتا ہے۔ کیونکہ کلی
اختیارات ایسی ڈکٹیٹر شپ کو پیدا کرتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان اپنے آپ کو انسانی حقوق اور ان
کے خیالات سے ، انسانی احساسات اور ان کی ضروریات سے مبرا سمجھنے لگ جاتا ہے اور اسی شدت
کے ساتھ جس شدت کے ساتھ اسے طاقت ملتی ہے وہ بداخلاق اور بددیانت ہو جاتا ہے لیکن قرآن
نے اس کے بالکل برعکس مضمون بیان فرمایا ہے۔ جس میں دنیا کے اقتدار اور دنیا کی حکومتوں سے
مختلف تصور پیش فرمایا ہے اور صرف تصور ہی نہیں بلکہ ایک کامل نمونہ کی شکل میں اس کو حقیقت بنا کر دکھا
دیا۔ فرمایا عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينِ صاحب عرش کا نمائندہ ہے، اس کے حضور حاضر ہے۔اس
سے بڑا اقتدار دنیا میں کسی کو نصیب نہیں ہو سکتا کہ وہ تمام کا ئنات کے مالک خدا کی نظر میں اتنا قریب
ہو جائے ، اتنا پیارا ہو جائے کہ گویا ہر وقت اس کی آنکھ کے سامنے اور اس کے قرب میں رہتا ہے
قطاع اور اس کی طرف سے مطاع بنا دیا گیا ہے، تمام عالم کو اس کا مطیع کر دیا گیا ۔
ثُمَّ آمِین اس کو تمام عالم کا مطاع اور امیر مقرر فرما دیا گیا ہے پھر بھی دیکھو کیسا امین ہے ۔ کتنی
باریکی اور لطافت کے ساتھ تمہارے حقوق ادا کر رہا ہے۔ امانت کا حق اپنے رب کی طرف سے بھی ادا
کر رہا ہے اور بنی نوع انسان کی طرف سے بھی ادا کر رہا ہے۔
صلى الله
قرآن کریم ۔ ن کریم نے آنحضرت عمل کو بطور امین جو دوسرا امتیاز بخشا ہے وہ یہ ہے کہ اگرچہ
روح القدس ہر نبی پر ظاہر ہوتا رہا اور وہ امین بھی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تمام انبیاء امین ہیں
روح القدس بھی امین ہے اس کا نام روح الامین رکھا گیا ، لیکن کسی اور نبی کی وحی کے ساتھ روح
القدس کے علاوہ روح الامین کا لفظ استعمال نہیں ہوا ۔ یعنی روح القدس کا نازل ہونا تو ملتا ہے لیکن
روح الامین کا کہیں ذکر نہیں ملتا اور جب کسی شخص کی خاص صفت کو نمایاں طور پر بیان کیا جاتا ہے تو
مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ بدرجہ خاص پوری ہو گئی ۔ چنانچہ جب آپ خدا سے دعا کرتے ہیں اور رحم کی التجا
کرتے ہیں تو اس وقت یہ تو نہیں کہتے کہ اے قہار خدا ہم پر رحم فرما۔ اس وقت رحمان اور رحیم ہی یاد آتا

خطبات طاہر جلد ۲
618
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
ہے لیکن جب دشمن کے ظلم سے تنگ آ کر اپنے رب کو یاد کرتے ہیں تو اس وقت رحمان اور رحیم کی
بجائے قہار کا لفظ آپ کے ذہن میں جلدی آتا ہے کیونکہ یہ ایک طبعی بات ہے۔ پس روح الامین کا یہ
مطلب نہیں کہ وہ دوسروں کے لئے امین نہیں تھا۔ وہ تو ایک صفت لازمہ ہے اور مراد یہ ہے کہ حضرت
حضرت خلیفة
محمد مصطفی ﷺ پر جب نازل ہوا تو درجہ خاص کی صفت امانت نے اپنے جلوے دکھائے۔
لیفہ لمسیح الثانی اپنی تفسیر کبیر میں اس آیت پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
اس خصوصی ذکر سے مراد یہ تھی کہ جیسی حفاظت اس کلام کو ملے گی ویسی کبھی کسی اور کلام کو نہیں دی گئی یعنی
نزول کے وقت کی حفاظت تو سب کو حاصل ہوتی ہے لیکن ان معنوں میں حفاظت کے لفظی حفاظت بھی
اس کو عطا ہو اور اس کے معانی کی حفاظت کا بھی مستقلاً انتظام کیا جائے روح الامین کے نازل ہونے
سے متعلق یہ پیشگوئی تھی ۔ چنانچہ آنحضور ﷺ کا مقام بلحاظ امانت جتنا بلند ہوتا چلا جاتا ہے اسی قدر
آپ کے غلاموں کی ذمہ داریاں بھی ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہیں۔
صلى الله
مطاع ثم آمین کا ایک بہت ہی پیارا اظہار اس وقت ہوا جب فتح مکہ کے وقت خانہ
صلى الله
کعبہ کی چابیاں آنحضرت ﷺ کے سپرد کی گئیں چنانچہ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی:
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ إِنْ تُؤَدُّوا الْأَمْنَتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا
حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ( النساء : ۵۹)
کہ اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اپنی امانتوں کو ادا کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ
کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کیا کرو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن آنحضرت
خانہ کعبہ سے باہر تشریف لاتے وقت اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے۔ اس سے پہلے کبھی
آنحضور ﷺ کے منہ سے اس کی تلاوت نہیں سنی گئی یعنی اسی وقت نازل ہوئی۔ مفسرین اس کی شان عروسة
صلى الله
صلى
نزول یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی علی سے اس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ
سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! اب آپ ہمارے پانی پلانے کے اعزاز کے ساتھ اس اعزاز کو بھی ملا دیں۔
یعنی ہم خانہ کعبہ کے دربان بھی شمار ہوں اس سے پہلے پانی پلانے کا اعزاز الگ خاندان کو حاصل
تھا اور خانہ کعبہ کی دربانی کا اعزاز الگ خاندان کو لیکن حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ان کی اس درخواست
کی طرف توجہ نہ فرمائی اور پوچھا کہ عثمان بن ابی طلحہ کہاں ہے؟ جب ان کو آنحضور کی خدمت اقدس
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۲
619
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
میں پیش کیا گیا تو آپ نے خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے سپر دفرمائیں کیونکہ وہ اس خاندان سے تعلق
رکھتے تھے جس کے سپرد پہلے خانہ کعبہ کی دربانی کا فریضہ تھا۔ چنانچہ مفسرین لکھتے ہیں کہ گویا یہ آیت
حضرت عثمان بن ابی طلحہ کے حق میں نازل ہوئی تھی اور اس آیت کی رو سے آنحضرت ﷺ نے ان کو
صلى الله
عليه
چابیاں پکڑا دی تھیں۔ (تفسیر ابن جریر طبری زیر آیت ان اللہ یا مرکم ان تو دوا الا مانات الى اهلها ) حالانکہ اس
آیت کا اصل منشا کچھ اور ہے۔ وہ ان کے ذہن میں نہیں آیا۔
صلى الله
اصل واقعہ یہ ہے کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کا مقصد اعلیٰ یہ تھا کہ اس میں حضرت محمد مصطفیٰ لے
عروسه
اللہ کی عبادت کریں کیونکہ خدا کی خاطر بنائے گئے گھروں میں سے سب سے اعلیٰ اور سب سے
افضل خانہ کعبہ تھا اور اس کی شان مکینوں سے تھی نہ کہ عمارت سے ، عمارت کی ظاہری شان تو کوئی
حقیقت نہیں رکھتی۔ یہ وہی خانہ کعبہ تھا جس میں سینکڑوں بت اکٹھے ہو گئے تھے اور جس میں ایسے
گندے اور عشقیہ اشعار پر مشتمل قصیدے لڑکائے ہوئے تھے جن کو کوئی انسان کسی شریف مجلس میں
پڑھ کر سنا بھی نہیں سکتا۔ پس اس عمارت کی شان تو اس کے مکینوں سے تھی ۔اسے تو خدا کے انبیاء نے
شان بخشی جو خدا کی خاطر اس گھر میں آیا کرتے تھے اور اس کی عبادت کیا کرتے تھے۔ یہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام تھے جنہوں نے پہلے اس عمارت کو شان بخشی ، پھر حضرت اسماعیل علیہ السلام تھے
جنہوں نے اس کو شان بخشی لیکن ابھی تک اس کا مقصد اعلیٰ پورا نہیں ہو سکا تھا اور جس مقصد کی خاطر
یہ عمارت تعمیر ہوئی وہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت کے ساتھ پورا ہونا تھا تب خانہ کعبہ کی چابیاں
حضور کے سپرد کی جانی تھیں ۔
صلى الله
عروسه
پس اللہ تعالیٰ یہ خوشخبری دے رہا تھا کہ آج وہ دن ہے جب کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کا مقصد پورا
ہورہا ہے، دیکھو! یہ گھر اس کے سپر د کیا گیا ہے جس کی خاطر بنایا گیا تھا۔ اس سے آنحضرت ﷺ کی
ایک عجیب شان ظاہر ہوتی ہے اور مُطَاعِ ثُمَّ آمِین کی تفسیر اس طرح ہمیں معلوم ہوئی کہ
جب کامل طور پر آپ کو مطاع بنا دیا گیا اور جب بیت اللہ آپ کے سپرد کر دیا گیا تو پھر بھی آپ نے
امانت کی ایسی باریک راہوں کو اختیار فرمایا کہ بطور انعام اور بطور عطا خا نہ کعبہ کی چابیاں اس شخص کے خانہ
سپرد کر دیں جس کے خاندان میں پہلے بھی چابیاں ہوتی تھیں اور یہ بطور حق نہیں تھا بلکہ حضرت محمد
صلى الله
عروسه
مصطفیٰ ﷺ کی شان امانت کی انتہا ہے کہ جب خدا نے خانہ کعبہ آپ کے سپرد کر دیا تو پھر آپ نے

خطبات طاہر جلد ۲
620
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
از خود اس کو کسی کے سپرد کرنا تھا اس کے لئے آپ نے اس شخص کو چنا جس کے خاندان کو چابیاں رکھنے کا
اعزاز حاصل تھا۔ (تفسیر ابن جریر طبری جلد ۵ صفحه ۴۵ زیر آیت ان الله يامركم أن تؤدوا الامانة )
صلى الله
عروسہ
پس اس آیت کی شان نزول تو حضرت محمد مصطفی سے تعلق رکھتی ۔
صلى الله
ہے نہ کہ عثمان بن ابی
طلحہ سے ۔ آنحضرت علی علوم یہ خود بھی امانت کے انتہائی اعلیٰ مقام پر فائز تھے نے اور اور اپنے اپنے غلاموں غلاموں کی بھی اسی
صلى الله
اوسه
رنگ میں تربیت فرمائی یہاں تک کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی امانت کے حق اور اس کی باریک راہوں
کو سمجھنے لگ گئے ۔ چنانچہ حضرت انس بن مالک کی روایت ہے کہ میں ایک مرتبہ کھیل رہا تھا آنحضرت
نے مجھے کسی کام کے لئے بھجوا دیا، میں جب ذرا تاخیر سے گھر آیا تو میری ماں نے مجھ سے پوچھا
کہ کیا بات ہے آج تم گھر تاخیر سے آئے ہو تو میں نے کہا کہ حضور اکرم اللہ نے مجھے کسی کے پاس
پیغام دے کر بھجوایا تھا اس لئے مجھے دیر ہوگئی تو اماں نے پوچھا کیا بات تھی آپ نے کہا میں تمہیں کیوں
بتاؤں یہ تو میرے آقا محمد مصطفی ﷺ کی امانت کی امانت ہے۔ مجھے تو حضور نے اجازت نہیں د اجازت نہیں دی کہ میں تجھے
بتاؤں ۔ ماں نے کہا ہاں بیٹے ! کسی کو بھی نہ بتانا اسی طرح امانت کے حق ادا ہوتے ہیں ۔ (صحیح مسلم
کتاب الفضائل ۔ باب فضائل انس بن مالک) پس کتنی بار یک تعلیم تھی اور کتنا گہرا اثر چھوڑا ہے اپنے
غلاموں پر کہ بچے بھی امانت کے راز سمجھ گئے اور امانت ایسے عظیم الشان مقام پر پہنچی کہ اس سے پہلے
تاریخ میں دنیا نے کبھی ایسے امین نہیں دیکھے تھے اور یہ اثر بڑی دیر تک امت مسلمہ میں جاری رہا۔
گین ایک مشہور مورخ ہے۔ وہ ایک مسلمان بادشاہ کی امانت کے اس معیار کا ذکر کرتے
ہوئے حیرت کے ساتھ اپنا سر جھکا لیتا ہے جو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے امت میں پیدا کیا تھا۔ وہ اس
بات کا واضح طور پر ذکر کرتا ہے اور لکھتا ہے کہ یہ جو میں واقعہ بیان کر رہا ہوں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ
محمد (ع) نے امانت پر اتنا زور دیا ہے اور امت کو امانت کی ایسی باریک راہوں پر چلایا ہے کہ یہ اسی
صلى الله
کا فیض تھا کہ سینکڑوں سال بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔ الپ ارسلان کا بیٹا ملک شاہ جب بادشاہ بنا تو چونکہ
اس کے والد ایسے وقت میں گزر گئے جبکہ اس کی عمر ابھی چھوٹی تھی تو شریکوں نے اور رشتہ داروں نے
اپنی اپنی جگہ حکومتوں کے اعلان کرنے شروع کر دیئے جس سے ملک میں ایک عام بغاوت کی فضا پیدا
ہو گئی۔ اس وقت ان کا ایک مشہور وز یر طوسی چونکہ شیعہ تھا اس نے ان کو کہا کہ کیوں نہ ہم امام موسیٰ رضا
کی قبر پر چلیں ر پر چلیں اور وہاں دعا کریں اس دعا کا خاص اثر ہوگا ۔ ملک شاہ نے یہ بات مان لی ۔ وہ دونوں
۔

خطبات طاہر جلد ۲
621
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
حضرت امام موسیٰ رضا کی قبر پر گئے اور دعا کی۔ دعا کے بعد ملک شاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا کہ بتاؤ
تم نے کیا دعا دعا کی تھی؟ وزیر نے جواب دیا کہ میں نے یہ دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو فتح نصیب
فرمائے۔ پھر وزیر کے پوچھنے کے بغیر انہوں نے کہا کہ جانتے ہو میں نے کیا دعا کی تھی؟ میں نے یہ دعا
کی تھی کہ اے خدا! اگر میرے چا زاد بھائی مجھ سے زیادہ اس امانت کے اہل ہیں کہ تیری مخلوق پر اور
مسلمانوں پر حکومت کریں تو اے خدا ! آج کے دن تو میری جان اور میرا تاج و تخت مجھ سے واپس
لے لے میں اس کا اہل نہیں ہوں ۔
یہ واقعہ بیان کر کے گبن لکھتا ہے کہ ساری انسانی تاریخ میں امانت کا اس سے زیادہ روشن
واقعہ کوئی پیش نہیں کر سکتا لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ جانتے ہو کیوں ایسا ہوا؟ اس لئے کہ محمد
مصطفی ( تو نفی ہے وہ تو صرف محمد لکھتا ہے ) نے اپنی امت کو امانت کے یہ طور اطوار اور یہ ادائیں سکھادی
تھیں اس وجہ سے ملک شاہ نے یہ دعا کی تھی ۔
صلى الله
صلى الله
آنحضرت ﷺ کے بعد جب آہستہ آہستہ امانت ضائع ہوگئی اور حضور اکرم کی پیشگوئیوں
کے مطابق ضائع ہوئی کیونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ آئندہ جب ساعت آئے گی تو ساعت سے پہلے جو
نشانیاں ہیں ان میں ایک اہم نشانی یہ ہوگی کہ امانتیں ضائع کر دی جائیں گی ۔ لوگ بد دیانت اور خائن
ہو جائیں گے جیسا کہ اس زمانہ میں ہر کسی کو یہ نظر آ رہا ہے۔
ساعت کے لفظ میں خوشخبری تھی۔ مطلب یہ نہیں تھا کہ فوراً ساعت آجائیگی اور پھر معاملہ ختم
ہو جائے گا بلکہ اس ساعت کو مسیح کی آمد ثانی کے ساتھ وابستہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ روحانی قیامت
آنی تھی اور یہ دراصل مسیح کے آنے کی نشانی تھی کہ جب بد دیانتی عام ہو جائے گی خیانت شروع ہو
جائے گی اور امانت اٹھ جائے گی اس وقت اللہ تعالیٰ اس مسیح کو بھیجے گا جس کے ساتھ ایک ساعت کو
آجائے گی۔ ایک روحانی انقلاب بر پا ہو جائے گا۔ مٹتا ہوا اسلام دوبارہ اجاگر ہو جائے گا۔ پھر یہ دلوں
میں داخل ہوگا ، پھر یہ اعمال میں جاری ہوگا اور دنیا کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرے گا چنانچہ آنحضور
کو خدا تعالیٰ نے امین بنایا اور روح الامین کو آپ پر نازل فرمایا۔ اس کا ایک یہ بھی تقاضا تھا کہ
آپ کی امانت کے امانت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوبارہ ایسا نظام جاری کیا جائے گا کہ پیٹتی ہوئی
امانتیں پھر دوبارہ واپس آجائیں چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی الہاما امین فرمایا گیا۔
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۲
اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہا ما فرمایا:
622
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
سلام علیک یا ابراهیم انک اليوم لدينا مکین امین
(تذکرہ صفحہ ۸۲ الهامات ۱۸۸۳)
کہ اے ابراہیم نو ! اے اس نئے دور کے ابراہیم ! تجھ پر سلامتی ہو انك اليـوم لـديـنــا
مکین امین اس زمانہ میں میرے حضور تو ہی مکین اور امین ہے۔
پس ہم تو تجدید عہد کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لاکر دو ہری
ذمہ داریوں کے نیچے آ گئے ۔ ہمارا تو بہت زیادہ فرض ہے کہ ہم اس امانت کے حق کو ادا کریں اور اسے
مٹنے نہ دیں۔ لوگ غلط نہی سے یہ سمجھتے ہیں کہ امانت بڑی بڑی چیزوں میں تو ٹھیک ہے چھوٹی چھوٹی
چیزوں میں کیا فرق پڑتا ہے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں جو سبق سکھایا ہے وہ
یہ ہے کہ امانت شروع ہی چھوٹی باتوں سے ہوتی ہے۔ جو شخص چھوٹی باتوں میں امانت کا حق ادا نہیں
کرتا وہ بڑی باتوں میں اس کا حق ادا کر ہی نہیں سکتا۔
میں نے پہلے آپ کو ایک واقعہ سنایا تھا اب ایک اور واقعہ سناتا ہوں ۔ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام کے پاس ایک دفعہ کسی نے کچھ مسواکیں پیش کیں ۔ آپ بہت خوش ہوئے ،
کیکر کی تازہ مسواکیں تھیں، آپ نے ان کو بہت پسند فرمایا لیکن معاً پوچھا یہ کہاں سے لائے ہو۔ تو
مسواکیں پیش کرنے والے خادم نے عرض کیا ۔ حضور ! میں نے یہ فلاں کھیت میں کیکر سے کاٹی ہیں۔
آپ نے فرمایا وہ تو ہمارا کھیت نہیں ہے تم نے اس کے مالک سے پوچھا نہیں اس لئے یہ مسواکیں لے
جاؤ، یہ میرے لئے جائز نہیں۔ (سیرۃ المہدی جلد چہارم ( غیر مطبوعہ ) روایت نمبر ۱۲۲۶)
یہ بظاہر بڑی معمولی بات ہے کیونکہ آج کل مسواکیں تو در کنار لوگوں کے پورے کیکر ہی
کاٹ لئے جاتے ہیں۔ آندھیوں سے جب درخت ٹوٹتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں سب کا حق ہو گیا ہے
خاص طور پر بنگلہ دیش میں ، جب وہ مشرقی پاکستان تھا۔ ہمیں اس کا تجربہ ہوا وہاں ایک بہت خطرناک
طوفان آیا تھا۔ غالبا یہ ۱۹۶۲ء کی بات ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے بے شمار درخت ٹوٹے تھے۔ میں
ان دنوں وہاں گیا ہوا تھا۔ طوفان کے ختم ہونے کے وقت یا جب وہ نرم پڑا ہم نے باہر نکل کر دیکھا ،
موٹر پر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا سڑک پر قدم قدم پر درخت گرے پڑے تھے لیکن مشکل یہ

خطبات طاہر جلد ۲
623
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
تھی کہ مسجد میں ہمارا پہنچنا ضروری تھا وہاں پہلے سے Appointment تھی۔ بھائی ظفر جن کے
ہاں میں ٹھہرا ہوا تھا ان سے میں نے کہا اب کس طرح جائیں گے۔ انہوں نے کہا فکر نہ کرو تھوڑی دیر نے کہا فکر نہ
کے بعد سب سڑکیں صاف ہو جائیں گی۔ ان کو اس جگہ کا تجربہ تھا۔ چنانچہ بمشکل کوئی نصف گھنٹہ گزرا
ہوگا کہ انہوں نے کہا باہر نکلو تو سہی۔ ہم موٹر پر روانہ ہوئے تو مسجد تک پہنچتے پہنچتے سڑک پر ایک بھی
درخت نظر نہ آیا۔ جس طرح کیڑیاں مٹھائی پر نکلتی ہیں اس طرح لوگ آناً فاناً نکلے اور سارے درخت
غائب کر گئے ۔
؟
صلى الله
عروسه
پس امانت ضائع ہونے کا جو نقشہ محمد ﷺ نے کھینچا تھا وہ بھی نظر آیا کہ درخت
کہ درخت غائب ہو
رہے ہیں اور جب وہ امین آیا جس کے سپر د دوبارہ امانتیں سپرد کی جانی تھیں تو مسواکیں غائب ہونا
بند ہوگئیں۔ کتنا فرق ہے، یہ تھا وہ وجود جسے دوبارہ امانتوں کو زندہ کرنے کا کام سپر د کیا گیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہت چھوٹی باتوں میں احتیاط کی تعلیم دیا کرتے تھے
اور بہت چھوٹی باتوں میں احتیاط فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ آرام فرمارہے تھے اور سید
فضل شاہ صاحب آپ کے پاؤں دبا رہے تھے تو دباتے دباتے آپ کے کوٹ کی جیب پر ہاتھ پڑا تو
اندر سے ٹھیکریوں کی آواز آئی۔ انہوں نے سمجھا کہ کوئی بچہ جیب میں ڈال گیا ہے، آپ کو پتہ نہیں لگا۔
انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈال کر ٹھیکریاں نکالیں اور باہر پھینکنے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی آنکھ کھل گئی۔ آپ نے فرمایا یہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا میں نے یہ ٹھیکریاں نکالی ہیں
تا کہ باہر پھینک دوں ۔ آپ نے فرمایا بالکل نہیں واپس جیب میں ڈال دیں۔ یہ میرے محمود کی امانت
ہے وہ میرے پاس امانت رکھوا گیا تھا، واپس آئے گا پوچھے گا اور جب ٹھیکریاں نہیں پائے گا تو کہے گا
یہ کیسی امانت کا حق ادا کرتے ہیں ۔ یعنی میرے بیٹے پر کیا اثر پڑے گا کہ ساری دنیا کو امانت کی تعلیم
دے رہے ہیں اور بچے کی ٹھیکریاں بھی نہیں بچا سکے ۔ (اصحاب احمد جلد چہارم صفحہ ۹۹)
پس یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو حقیقت میں انسان کو امانت کے راز بتاتی ہیں ۔ یہ
ٹھیکریاں لعل و جواہر سے بڑھ جاتی ہیں جب امین کی جیب میں جاتی ہیں ، اگلی نسلوں کی امانت کی
حفاظت کرتی ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو امانت کا حق ادا کر دیا۔ کیا ہم اس حق کو ادا

خطبات طاہر جلد ۲
624
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء
کر رہے ہیں جو ہم پر عائد ہوتا ہے۔ کیا ہم میں بھی کوئی ملک شاہ موجود ہے جو سینکڑوں سال گزرنے
کے بعد بھی اس بار یکی سے امانت پر نگاہ کرے۔ اگر ایسے لوگ کم ہیں تو خوب یاد رکھیں کہ آج کے
زمانہ میں جو امانت کا حال ہے، آج زمانہ کو ایک ملک شاہ کی ضرورت نہیں ہے، آج تو جماعت کو
لاکھوں ملک شاہ پیدا کرنے پڑیں گے تب یہ جہاد اسلام کے حق میں کامیاب جہاد کے طور پر آگے
بڑھایا جائے گا۔
اسلامی خلق نے اس میدان میں بہت شکست کھائی ہے۔ اتنے دکھ کے مناظر ہیں کہ مشرق
اور مغرب میں سب سے زیادہ خیانت مسلمان ممالک میں نظر آ رہی ہے۔ اتنے دکھ کا مقام ہے کہ وہ
جو ساری دنیا کے امین بنائے گئے تھے آج ساری دنیا ان پر ہنستی ہے اور کہتی ہے یہ دیکھو خائن لوگ ۔
پس اس کھوئی ہوئی بازی کو ہم نے جیتنا ہے اور اس پانسے کو پھر پلٹنا ہے ۔ یہ کام ہمارے سپرد کیا گیا
ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم امانت کے بار یک تقاضوں کو پورا کریں، خدا کی محبت کی
نگا ہیں ہم پر پڑیں اور اللہ تعالیٰ آسمان سے یہ کہے کہ اے اس امین کے غلامو ! تم نے اس حق کو خوب ادا
کر دیا، خوب ادا کر دیا اور خوب ادا کر دیا ، اب میرے حضور تم حاضر ہو گئے تو میں تمہیں پیار اور محبت
سے نوازوں گا ۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین
روزنامه الفضل ربوه ۵ فروری ۱۹۸۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی